مجلس مشاورت اپریل ۱۹۴۴ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 8

خطابات شوری جلد سوم
۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
ہوتا رہتا ہے اب قریباً روزانہ میں باہر مجلس میں مغرب کی نماز کے بعد بیٹھتا ہوں اور دوست
مجھ سے مختلف سوالات کرتے ہیں جن کے میں جوابات دیتا ہوں یا میرے ذہن میں کوئی بات
آجائے تو میں خود ہی اُس کو بیان کر دیتا ہوں ۔ گویا یہ ایک درس ہے جو جماعت کی علمی اور
روحانی ترقی کے لئے روزانہ جاری رہتا ہے۔ اس درس سے فائدہ اُٹھانے کے لئے بیرونی
جماعتوں کو بھی چاہئے کہ وہ ایک ایک شخص کو مختلف اوقات میں قادیان بھیجتے رہیں تا کہ وہ ہم
سے مختلف باتیں سیکھ کر دوسروں تک پہنچائیں اور اس طرح فیوض کا ایک لمبا سلسلہ جاری
رہے۔ میرے نزدیک مناسب صورت یہ ہے کہ بیرونی جماعتیں مختلف دوستوں کو مقرر کر
دیں۔ جن میں سے کوئی یہاں جنوری میں آ جائے ، کوئی فروری میں آجائے ، کوئی مارچ
میں آ جائے ، کوئی اپریل میں آ جائے ، اس طرح یکے بعد دیگرے جماعتیں مختلف آدمیوں
کو بھجواتی رہیں تاکہ ساری جماعت کی تربیت ہوتی رہے اور ساری جماعت ان باتوں سے
واقف رہے۔ بغیر اسلامی تعلیم سے کامل واقفیت پیدا کرنے کے کبھی کوئی نیک نتیجہ پیدا نہیں
ہو سکتا۔ یہ جو جماعتوں میں شور رہتا ہے کہ ہمارے پاس مبلغ بھجوائے جائیں اس کی اصل
وجہ یہی ہے کہ جماعتیں اپنی علمی ترقی کے لئے کوشش نہیں کرتیں ۔ ورنہ عام طور پر وہ مبلغین
سے بے نیاز ہو جائیں اور خود ہی تمام تبلیغی ضروریات کو سر انجام دینے لگ جائیں ۔
اعلیٰ تربیت کے حصول کا طریق قرآن کریم نے یہی بیان کیا ہے کہ لوگ اپنے روحانی
مرکز میں آئیں اور فیوض و برکات حاصل کریں۔ یہی وجہ ہے کہ مدینہ میں اِرد گرد سے لوگ
ہمیشہ آتے رہتے تھے اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں رہ کر آپ سے خود
بھی فائدہ اُٹھاتے اور دوسروں تک بھی وہ باتیں پہنچا دیتے ۔ پس ہر بڑی جماعت کو چاہئے
کہ وہ مختلف افراد کو قادیان میں بھیجوانے کا انتظام کرے۔ کوئی مہینہ کے لئے آ جائے ، کسی کو
پندرہ دن کی چھٹی ملے تو وہ پندرہ دن کے لئے آجائے ۔ اس طرح یکے بعد دیگرے مختلف
دوست مختلف اوقات میں آتے رہیں اور جماعت کے دلوں میں جو عام طور پر سوالات پیدا
ہوتے ہیں اُن کو لکھ کر لے آئیں ۔ خواہ وہ جماعت کے نظام اور اس کی ترقی کے متعلق ہوں
یا مذہب اور روحانیت کے متعلق ہوں اور پھر وہ سوالات مجلس میں میرے سامنے پیش
کر کے اُن کے جوابات سنیں ۔ اُن جوابات کو نوٹ کریں اور پھر واپس جا کر لوگوں کو بتائیں

خطابات شوری جلد سوم
۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کہ میں نے اُن کے سوالات کے کیا جوابات دیئے ہیں ۔
حدیثوں سے پتہ لگتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں بعض لوگ
آپ کے پاس آتے اور کہتے یا رسول اللہ ! ہم آپ سے سوال کرنا چاہتے ہیں مگر وہ سوال ہم
اپنی طرف سے نہیں کریں گے بلکہ اپنی قوم کی طرف سے کریں گے۔ چنانچہ وہ سوال کرتے
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُس کا جواب بیان فرماتے ۔ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ مختلف
جماعتوں کو اپنے اپنے حالات کے مطابق مختلف سوالات پیدا ہوتے ہوں جن کے جوابات
معلوم کرنے کی اُن کے دلوں میں خواہش رہتی ہو۔ ایسی صورت میں ضروری ہے کہ جب
جماعتوں کی طرف سے نمائندے آئیں تو وہ ان سوالات کو لکھ کر لے آئیں ۔ خواہ وہ جماعت
کے نظام سے تعلق رکھتے ہوں یا روحانیت کی ترقی کے ساتھ تعلق رکھتے ہوں یا علم الاخلاق
کے ساتھ تعلق رکھتے ہوں یا غیر مذاہب کے ساتھ تعلق رکھتے ہوں یا فلسفہ اور اقتصاد کے
ساتھ تعلق رکھتے ہوں اور پھر روزانہ ایک ایک دو دو کر کے وہ سوالات میرے سامنے پیش
کرتے جائیں اور اُن کے جوابات نوٹ کرتے جائیں تا کہ واپس جا کر اپنی اپنی جماعتوں
کو ان جوابات سے آگاہ کرسکیں۔
یا درکھو! انسان پورا فائدہ تبھی اٹھا سکتا ہے جب وہ علمی اور روحانی اور مذہبی باتوں کو
نہ صرف خود سنے بلکہ دوسروں تک اُن کو پہنچانے کی کوشش کرے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے یہ
خوبی اپنے اندر ایسے رنگ میں پیدا کی تھی کہ آج تک اس کی مثال کسی اور قوم میں نظر نہیں
آتی ۔ اُن میں سے ہر شخص اپنے آپ کو روحانی خزانہ کی تقسیم کا ذمہ وارسمجھتا تھا۔ اور وہ اپنے
فرائض میں سے اسے ایک اہم ترین فرض قرار دیتا تھا کہ جو کچھ میں نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے اُسے دوسروں کے پاس بھی بیان کروں ۔ پس اس غرض کے لئے جو
دوست قادیان میں آئیں انہیں چاہئے کہ وہ باتوں کو نوٹ کیا کریں اور جب اپنی اپنی جماعتوں
میں واپس جائیں تو لوگوں کو بتائیں کہ ہم نے یہ سوال کیا تھا یا فلاں شخص نے خلیفہ وقت
سے یہ سوال کیا تھا اور اُنہوں نے اس کا یہ جواب دیا۔ اس طرح ہر شہر اور ہر گاؤں میں ان
باتوں کو دہرایا جائے اور اس قدر تواتر اور تسلسل اور تکرار کے ساتھ بیان کیا جائے کہ ہماری
جماعت کا کوئی ایک فرد بھی ایسا نہ رہے جس کے کانوں تک یہ تمام باتیں نہ پہنچ جائیں ۔

خطابات شوری جلد سوم
۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
یہ طریق ہے جس سے کام لے کر جماعت اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکتی ہے مگر مجھے افسوس
ہے کہ ہمارے ملک کے لوگوں میں عام طور پر یہ نقص پایا جاتا ہے کہ وہ زبان کے چسکے کے
عادی ہوتے ہیں۔ وہ باتیں سنتے ہیں سن کر جھومتے ہیں، کبھی کبھی سُبْحَانَ اللہ کے الفاظ
بھی اُن کے منہ سے سنائی دیتے ہیں مگر جب مجلس سے اُٹھتے ہیں تو اُن کے دل اور دماغ پر
کوئی ایک بات بھی نقش نہیں ہوتی اور اگر اُن سے کوئی بات پوچھی جائے تو کہہ دیتے ہیں کہ
ہمیں تو یاد نہیں رہا کہ کیا کہا گیا تھا۔ وفات مسیح پر اُن کے سامنے بیسیوں دلائل دیتے چلے
جاؤ ۔ یوں معلوم ہوگا کہ ایک ایک لفظ اُن کے دلوں میں گڑتا چلا جاتا ہے مگر جب اُن سے
کہا جائے کہ دو دلیلیں ہی سنا دو تو کھسیانے ہو کر کہہ دیں گے کہ ہمیں تو یاد نہیں ہیں ۔ حالانکہ
کسی ایک دلیل یا کسی ایک بات کو یاد رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے بہ نسبت اس بات کے کہ
انسان ہزار باتیں سنے ۔ کسی پر سُبْحَانَ اللہ کہے، کسی پر سر مارنے لگ جائے اور جب
اُٹھے تو ویسا ہی کو را ہو جیسے آتے وقت کو را تھا۔ مگر یہ نقص اُسی وقت دور ہو سکتا ہے جب لوگ
یہاں بار بار آئیں ، تمام باتوں کو نوٹ کریں اور پھر جماعتوں میں واپس جا کر درس کے طور
پر ان تمام لوگوں کے سامنے بیان کریں۔ جس طرح قرآن کا درس ہوتا ہے یا حدیث کا
درس ہوتا ہے اسی طرح ضروری ہے کہ مجالس میں جو باتیں ہوتی ہیں اُن کا بھی جماعتوں
میں با قاعدہ درس دیا جائے ۔
حقیقت یہ ہے کہ قرآن اور حدیث کا جو علم اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمایا ہے، وہی
موجودہ زمانہ کے مفاسد کا صحیح ترین علاج ہے، اگر ان باتوں کو چھوڑ کر کوئی شخص اسلام کی
خدمت کرنا چاہے تو وہ کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ بے شک قرآن وہی ہے
جو پہلے تھا، حدیث وہی ہے جو پہلے تھی ، مگر اس زمانہ کے لحاظ سے جو کچھ علوم خدا تعالیٰ نے
مجھے عطا فرمائے ہیں صرف وہی علوم اس زمانہ میں کام آسکتے ہیں، وہی اعتراضات کا رڈ کر
سکتے ہیں اور انہی کے ذریعہ اسلام کا حُسن پھر دنیا پر اپنی پوری شان کے ساتھ ظاہر ہو سکتا
ہے۔ پس ضروری ہے کہ جماعتیں ان باتوں کا درس دیں اور پھر اس طرح بار بار ہر شخص
کے سامنے دُہراتے رہیں جس طرح صحابہ رضی اللہ عنہم ہر شخص کے سامنے حدیثیں بیان
کرتے تھے اور سنایا کرتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فلاں موقع پر

خطابات شوری جلد سوم
۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
یوں کہا ، فلاں موقع پر یوں کہا، یہاں تک کہ علاقوں کے علاقے ان باتوں سے واقف
ہو جائیں اور انہیں مسائل سیکھنے کا اشتیاق ہر وقت بیدار اور ہوشیار رکھے ۔ اگر گجرات کے
لوگوں سے کوئی شخص پوچھے کہ زکوۃ کا فلاں مسئلہ کس طرح ہے؟ تو اُن کو معلوم ہو اور اگر
معلوم نہ ہو تو وہ بتاسکیں کہ فلاں شخص جو جہلم کا رہنے والا ہے اُس نے ایک دفعہ ہمیں یہ مسئلہ
خلیفہ وقت سے سن کر بتایا تھا تم اُس کے پاس جاؤ اور اُس سے یہ مسئلہ دریافت کرو اور وہ
اس دُھن میں جہلم جائے اور اس سے مسئلہ دریافت کرے۔ یا جہلم میں کوئی شخص نماز کے
متعلق کوئی مسئلہ دریافت کرے تو جہلم کے لوگوں کو معلوم ہو کہ اس کا کیا جواب ہے اور اگر
ان کو خود جواب معلوم نہ ہو تو وہ کہہ سکیں کہ دہلی کا فلاں شخص ہمارے پاس آیا تھا اور اُس نے
خلیفہ وقت سے سن کر ہمیں یہ مسئلہ بتایا تھا، تم اُس کے پاس جاؤ اور دریافت کرو۔ اس پر وہ
دہلی جائے اور اُس مسئلہ کے متعلق اطمینان حاصل کرے۔ یہ طریق ہے جس پر عمل کر کے
جماعت کے قلوب میں دینی مسائل کی اہمیت کا صحیح احساس پیدا ہو سکتا ہے اور یہی وہ طریق
ہے جس کے بعد عمل کی قوت میں بھی حرکت پیدا ہوتی ہے۔ جب انسان صرف تقریر یں اور
لیکچر سنتا رہے تو احساسِ عمل اس کے اندر زیادہ زور سے پیدا نہیں ہوتا لیکن اگر مسئلہ دریافت
کرنے کے لئے کسی کو دہلی تک جانا پڑتا ہے یا جہلم یا گجرات کا سفر اختیار کرنا پڑتا ہے تو وہ
اس مسئلے کو ساری عمر بھی بھول نہیں سکتا ۔
بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ ہم باتیں تو بہت سنتے ہیں مگر عمل کا جوش ہمارے اندر پیدا
نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ در حقیقت یہی ہے کہ اُن کے دلوں میں علم کی قدر نہیں ہوتی ۔ اگر کوئی ۔
شخص نماز کے مسائل دریافت کرنے کے لئے دہلی جاتا ہے ۔ وہاں سے اُسے پتہ لگتا ہے کہ
بنارس میں کوئی شخص ان مسائل سے واقفیت رکھتا ہے اور وہ دہلی سے بنارس چلا جاتا ہے۔ یا
اگر پشاور میں اُسے کسی عالم کا پتہ لگتا ہے تو وہ پشاور جانے کے لئے تیار ہو جاتا ہے تو اس
کے بعد وہ کبھی بھی اُن مسائل کو نہیں بھول سکتا اور کبھی بھی عملی کو تا ہی کا ارتکاب نہیں کر سکتا۔
در حقیقت یہ احساس کہ میں نے فلاں بات فلاں سے سُنی اور اس نے فلاں سے سُنی اور اُس
نے مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سنی یہ عمل کی قوت کو بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے اور
مسائل کی اہمیت بھی واضح کر دیتا ہے ۔ مثلاً نور الحق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
XXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
ایک کتاب ہے۔ اگر کوئی شخص کہے کہ میں نے فلاں سے وہ کتاب پڑھی ۔ اُس نے فلاں سے شخص
کتاب پڑھی تھی اور اُس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے یہ کتاب پڑھی تھی تو اس کا اثر
بالکل اور ہو گا لیکن اگر کوئی شخص اپنے طور پر کتاب پڑھ لے تو اس کا اثر اور ہو گا۔ پس یہ
رنگ ہے جو ہماری جماعت کو اختیار کرنا چاہئے ۔ جب یہ رنگ اختیار کرو گے تب صحیح علم پیدا
ہوگا اور صحیح علم کے بعد صحیح معرفت پیدا ہو گی اور صحیح معرفت کے بعد صحیح عمل کی قوت پیدا ہو گی ۔
سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں نے جہاں کالج کی تجویز کی ہے وہاں ایک
سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھی میں نے قائم کی ہے جو سائنس کے مسائل کے متعلق اپنی
تحقیق کا سلسلہ جاری کرے گی ۔ چوہدری عبدالاحد صاحب ایم ایس سی جو لائل پور میں تھے
اُنہوں نے اپنی زندگی وقف کی ہے اور میں نے اس کام کی نگرانی اُن کے سپرد کی ہے۔ چار
اور نوجوان بھی سائنس کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ ایک نے تو بی ایس سی کا امتحان
دے دیا ہے اور اب وہ ایم ایس سی میں داخل ہوگا ۔ باقی تین نے ابھی ایف ایس سی پاس
کیا ہے اور وہ بی ایس سی کے پہلے سال میں داخل ہیں۔ یہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جہاں ایک
طرف علمی ترقی میں محمد ہوگی وہاں اس کی یہ بھی کوشش ہو گی کہ اسلام پر جن علوم کے ذریعہ
اعتراضات کئے جاتے ہیں اُن کو سائنس کی تحقیقات کی روشنی میں اسلام کے لئے محمد ثابت
کیا جائے اور بتایا جائے کہ ان علوم کو اسلام کے خلاف پیش کرنا غلطی ہے یہ علوم تو خود اسلام کی
صداقت ظاہر کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ ایسی
ایجادات کی بھی کوشش کی جائے گی جو تجارتی طور پر سلسلہ کے اموال کی مضبوطی کا باعث ہوں
اور عملی طور پر جماعت کا رُعب اور وقار قائم کرنے والی ہوں۔ اگر یہ انسٹی ٹیوٹ خدا تعالیٰ کے
فضل سے اپنے کام میں کامیاب ہو گئی تو مدراس، بمبئی، دہلی اور الہ آباد وغیرہ کے سائنس دان
اور اعلیٰ علمی پایہ رکھنے والے لوگ جو اب تک قادیان نہیں آئے شوق سے قادیان آئیں گے
اور سمجھیں گے کہ یہ جماعت ایسا کام کر رہی ہے جو دنیا کی ترقی کے لئے بہت مفید ہے۔ اسی
طرح جب صنعت و حرفت کے میدان میں بعض ایجادات پیش کی گئیں تو خدا تعالیٰ کے فضل
سے مالی لحاظ سے بھی بہت کچھ ترقی کی امید ہے ۔ انہوں نے ایک تجویز بتائی ہے جو میرے

خطابات شوری جلد سوم
۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
ذہن میں ہے اگر ہم اُس میں کامیاب ہو گئے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ہندوستان کے علمی طبقہ
پر ہماری جماعت کا بہت گہرا اور نمایاں اثر ہوگا۔ اور وہ اس بات پر مجبور ہوگا کہ ہماری جماعت
کے حالات پر غور کرے اور بار بار قادیان آتا رہے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ تمام ہندوستان میں
اس لحاظ سے بے مثال ہو گی کہ اب تک مسلمان اس پہلو سے بالکل غافل رہے ہیں اور کسی
ایک جگہ بھی کوئی ایسا ادارہ قائم نہیں جو مسلمانوں کا ہو اور جس میں سائنس کی تحقیق اور اس
کے تجربات کئے جاتے ہوں ، نئی ایجادات ملک کے سامنے پیش کی جاتی ہوں یا اسلام پر
سائنس کی طرف سے جو اعتراضات کئے جاتے ہیں اُن کا سائنس کی روشنی میں ہی رڈ کیا
جاتا ہو۔ بنگال میں ڈاکٹر بوس کی ایک انسٹیٹیوٹ ہے۔ اسی طرح اللہ آباد یا بنارس یونیورسٹی
کی طرف سے بھی کام ہو رہا ہے۔ بنگلور میں میسور گورنمنٹ کی طرف سے ایک بڑی ریسرچ
انسٹی ٹیوٹ ہے، دہلی میں مرکزی گورنمنٹ کی انسٹی ٹیوٹ ہے مگر یہ سب ادارے یا
گورنمنٹ کی طرف سے جاری ہیں یا یونیورسٹیوں کی طرف سے ہندوؤں کی طرف سے
ہیں ۔ مسلمانوں کی طرف سے کوئی ادارہ قائم نہیں تھا جس کی وجہ سے ہمیشہ ہی میرے دل
میں خلش رہتی تھی آخر اللہ تعالیٰ نے ایک احمدی کو جو سائنس کی اعلیٰ تعلیم رکھتے ہیں اس بات
کی توفیق عطا فرمائی کہ وہ اپنی زندگی خدمت دین کے لئے وقف کر یں ۔ چنانچہ اب اس کام
کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بعض اور نوجوان بھی تیار کئے جا رہے ہیں جو دو تین سال تک انشاء اللہ
تیار ہو جائیں گے۔ پہلے سال اس پر ۲۵ ، ۳۰ ہزار روپیہ خرچ آئے گا جو تحریک جدید سے ہی
لے لیا گیا ہے مگر آئندہ چونکہ اس کام کو وسیع کیا جائے گا اس لئے دس بارہ ایکڑ زمین بھی
لے لی جائے گی جس میں کارخانے قائم کئے جائیں گے ۔ ممکن ہے اُس وقت تک ہمیں آمد
بھی شروع ہو جائے اور چندہ کی ضرورت نہ رہے ۔ یا اگر آمد نہ ہو تو چندہ مانگنا پڑے لیکن
اس سال چندہ کی ضرورت نہیں ہے۔ عمارت اور مشینری وغیرہ کے لئے تحریک جدید سے ہی
روپیہ لے لیا گیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ علمی اور سیاسی طبقہ
پر بہت گہرا اثر پیدا کرے گی ۔ اگر اس انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے بعض نئی ایجادات ہوئیں تو
علمی طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ قادیان آنا جانا شروع کر دیں گے۔ گورنمنٹ کے
بڑے بڑے عہدہ دار بھی آنے جانے لگ جائیں گے اور مختلف کالجوں کے پروفیسر وغیرہ بھی

خطابات شوری جلد سوم
۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
آتے رہیں گے۔ اس طرح وہ ڈر جاتا رہے گا جو کہ آجکل بالعموم لوگوں کے دلوں میں
قادیان کے متعلق پایا جاتا ہے اور جس کی بناء پر وہ یہاں آنے سے گھبراتے ہیں ۔
نمایاں کام کرنے والوں کے قائمقام میں اس وقت یہ بات بھی اپنی چاہتا ہوں کہ جماعت کے بعض لوگوں کے دلوں میں گھبراہٹ
پیدا کرنے کی ضرورت و اہمیت پائی جاتی ہے کہ میر محمد اسحاق صاحب فوت
ہو
گئے ، فلاں فوت ہو گیا ، اب کیا ہو گا ، ایسا نہ ہو
کہ جماعت کے کاموں کو کوئی نقصان پہنچ جائے ۔ یہ خیال جو بعض لوگوں کے دلوں میں پایا جاتا
ہے ایسا ہے جسے جلد سے جلد اپنے دلوں سے دور کر دینا چاہئے اور سمجھ لینا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ
کی مشیت اسی میں تھی کہ یہ وجود ہم سے جدا ہو جائے۔
میں ابھی لاہور میں تھا کہ موجودہ انکشاف کے چند دن بعد ہی میں نے رویا میں دیکھا
کہ میں قادیان میں اپنے گھر میں ہوں اور نیند سے اُٹھا ہوں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نماز فجر
کا وقت ہے اور نماز پڑھنے میں کچھ دیر ہو گئی ہے۔ میں جلدی سے اُٹھتا ہوں اور چاہتا ہوں
کہ حوائج ضروریہ سے فارغ ہونے سے پہلے ہی نماز پڑھ لوں کیونکہ دیر ہو رہی ہے مگر جب
دروازہ کھولا تو معلوم ہوا کہ ابھی اندھیرا ہے۔ اُس وقت میں نے کہا کہ پہلے حوائج سے
فارغ ہولوں پھر اطمینان سے نماز پڑھوں گا ۔ اسی حالت میں جب میں نے بیت الخلاء کی
طرف جانے والا دروزاہ کھولا تو میں نے دیکھا کہ ساتھ کے کمرے میں ایک کٹہرہ کے سامنے
میر محمد اسحاق صاحب نہایت صاف ستھرا لباس پہنے کھڑے ہیں۔ مجھے دیکھتے ہی وہ کہنے لگے
حضور ! دلیری کس کو کہتے ہیں؟ میں نے اُن سے کہا دلیری اس بات کا نام ہے کہ خدا کے سوا
انسان کسی سے نہ ڈرے۔ مگر معاً میں نے کہا یہ تعریف مکمل نہیں اس لئے کہ حدیثوں میں آتا
ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دفعہ گھر میں
تشریف رکھتے تھے کہ آپ نے ایک شخص کی بُرائیاں بیان کرنی شروع کر دیں کہ وہ ایسا ہے،
ایسا ہے۔ ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ وہی شخص آگیا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
جلدی سے اُٹھے آپ نے اُسے احترام سے بٹھایا اور محبت سے اُس کے ساتھ باتیں کیں ۔
جب وہ چلا گیا تو حضرت عائشہ فرماتی ہیں میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے

خطابات شوری جلد سوم
۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا آپ بھی ایسا کر لیتے ہیں کہ ایک طرف تو بعض لوگوں کے عیوب
بیان کریں اور دوسری طرف جب وہ سامنے آ جائیں تو اُن کی خاطر تواضع کریں؟ آپ
نے فرمایا اے عائشہ! بعض لوگوں کے شر سے ڈر کر میں ایسا کیا کرتا ہوں رویا میں میں
نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ان الفاظ کا یہ مطلب نہیں تھا کہ میں ڈرتا ہوں
کوئی شر مجھے نہ پہنچ جائے بلکہ مطلب یہ تھا کہ اگر میں ایسے لوگوں سے خاطر مدارات کے
ساتھ پیش نہ آؤں تو میں ڈرتا ہوں کہ وہ اور زیادہ گمراہی میں نہ بڑھ جائیں اور اُن کی
روحانیت کو مزید نقصان نہ پہنچ جائے ۔
اسی طرح مجھے ایک اور مثال یاد آئی اور میں نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے ایک دفعہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا تھا اے عائشہ! کعبہ جب بنایا گیا ہے اُس
وقت تیری قوم کے پاس سامان کم ہو گیا تھا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کعبہ کی چار دیواری جتنی
وسیع ہونی چاہئے تھی اُتنی نہیں بلکہ اُس سے کچھ کم ہے۔ میں چاہتا تھا کہ کعبہ کو اس کی اصل
بنیادوں پر لے آؤں مگر میں ڈرتا ہوں کہ تیری قوم حدیث العہد بالاسلام ہے یعنی نئی نئی
اسلام لائی ہے۔ اگر میں نے ایسا کیا تو اُس کے ایمان میں تزلزل واقع ہو جائے گا یہاں
بھی آپ نے ڈرنے کا لفظ استعمال فرمایا مگر اس جگہ بھی اس کے یہی معنے ہیں کہ میں ڈرتا
ہوں تیری قوم کے ایمان کو کوئی نقصان نہ پہنچ جائے ۔ پس میں نے اُن سے کہا جو تعریف
میں نے پہلے کی ہے وہ نامکمل ہے۔ اب میں اس کی مکمل تعریف یہ کرتا ہوں کہ دلیری یہ ہے
که انسان خدا کے سوا کسی پر توکل نہ کرے۔
19
اسی طرح میر محمد اسحاق صاحب کی وفات سے پہلے جب میں قادیان آ کر دوبارہ
لاہور گیا ہوا تھا تو میں نے ایک رؤیا دیکھا جو اُسی دن میں نے لاہور کے بعض دوستوں کو سُنا
دیا۔ وہ بدھ کا دن تھا دوسرے دن جمعرات کو ہم واپس آ گئے اور اُسی شام کو میر محمد اسحاق
صاحب بیمار ہو کر دوسرے دن وفات پاگئے ۔ اُس دن میں کھانا کھا کر لیٹا ہی تھا کہ نیم غنودگی
کی سی کیفیت مجھ پر طاری ہو گئی۔ اور میں نے دیکھا کہ حضرت (اماں جان ) کہہ رہی
ہیں :-
تالے کیوں نہ کھول لئے“

خطابات شوری جلد سوم
اور میں اُن کو جواب دیتے ہوئے کہتا ہوں :-
۹۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کس کی طاقت ہے کہ خدا کی اجازت کے بغیر تالے کھول سکے
حضرت (اماں جان ) کا یہ فرمانا کہ تالے کیوں نہ کھول لئے ۔ بتاتا تھا کہ کوئی ایسا واقعہ ہوگا
جس کا اُن کے ساتھ خاص طور پر تعلق ہوگا جس میں ہمیں ناکامی ہوگی۔ میں نے بھی یہی کہا کہ
کس کی طاقت ہے کہ خدا کی اجازت کے بغیر تالے کھول سکے ۔“
چنانچہ میرے لاہور سے واپس آتے ہی میر صاحب بیمار ہو گئے اور دعاؤں اور علاج کے
با وجود کوئی فائدہ نہ ہوا اور اُن کا انتقال ہو گیا۔
اس رؤیا کے ذریعہ بھی اللہ تعالیٰ نے یہی بتایا تھا کہ خدا کی مشیت اب ظاہر ہو کر
رہے گی اور جب اُس کی طرف سے کوئی فیصلہ ہو جائے تو نہ دُنیوی تدابیر کام آتی ہیں اور نہ
دینی تدابیر کوئی فائدہ پہنچاتی ہیں ۔ بہر حال خدا تعالیٰ کی مشیت پوری ہوئی اور میر صاحب
وفات پاگئے ۔ اُن کے انتقال سے جماعت کو اس لحاظ سے شدید صدمہ پہنچا ہے کہ وہ سلسلہ
کے لئے ایک نہایت مفید وجود تھے مگر یاد رکھو مومن بہادر ہوتا ہے اور بہادر انسان کا یہ کام
نہیں ہوتا کہ جب کوئی ابتلاء آئے تو وہ رونے لگ جائے یا اُس پر افسوس کرنے بیٹھ
جائے۔ بہادر آدمی کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ فوراً اپنی غلطی کو درست کرنا شروع کر دیتا ہے اور
نقصان کو پورا کرنے میں مشغول ہو جاتا ہے ۔ وہ شخص جو رونے لگ جاتا ہے مگر اپنی غلطی کی
اصلاح نہیں کرتا وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ۔ کامیاب ہمیشہ وہی ہوتا ہے جو ابتلاء کے بعد
اپنے آپ کو ایسے رنگ میں تیار کرنا شروع کر دیتا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور
باہمت ہو جاتا ہے۔ ہمارے لئے جو ابتلاء آئے ہیں یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک بہت بڑا
تازیانہ ہیں کہ تم کیوں ایسی حالت میں بیٹھے ہوئے ہو کہ جب کوئی شخص چلا جاتا ہے تو تم
کہتے ہو اب کیا ہو گا۔ تم کیوں اپنے آپ کو اس حالت میں تبدیل نہیں کر لیتے کہ جب کوئی
شخص مشیت ایزدی کے ماتحت فوت ہو جائے تو تمہیں ذرا بھی یہ فکر محسوس نہ ہو کہ اب سلسلہ
کا کام کس طرح چلے گا بلکہ تم میں سینکڑوں لوگ اُس جیسا کام کرنے والے موجود ہوں ۔
ایک غریب شخص جس کے پاس ایک ہی کوٹ ہو اگر اُس کا کوٹ ضائع ہو جائے تو اُسے سخت
صدمہ ہوتا ہے لیکن ایک امیر شخص جس کے پاس پچاس کوٹ ہوں اُس کا اگر ایک کوٹ

خطابات شوری جلد سوم
१५
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
ضائع بھی ہو جائے تو اُسے خاص صدمہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ جانتا ہے میرے پاس ۴۹ کوٹ
اور موجود ہیں ۔ اسی طرح ہماری جماعت اگر روحانی طور پر نہایت مال دار بن جائے تو
اُسے کسی شخص کی موت پر کوئی گھبراہٹ لاحق نہیں ہو سکتی ۔ تم اپنے آپ کو روحانی لحاظ سے
مال دار بنانے کی کوشش کرو۔ تم میں سینکڑوں فقیہہ ہونے چاہئیں ، تم میں سینکڑوں محدث
ہونے چاہئیں ، تم میں سینکڑوں مفسر ہونے چاہئیں ، تم میں سینکڑوں علم کلام کے ماہر ہونے
کے
چاہئیں ، تم میں سینکڑوں علم اخلاق کے ماہر ہونے چاہئیں، تم میں سینکڑوں علم تصوف
ماہر ہونے چاہئیں ، تم میں سینکڑوں منطق اور فلسفہ اور فقہ اور لغت کے ماہر ہونے چاہئیں ۔ تم
میں سینکڑوں دنیا کے ہر علم کے ماہر ہونے چاہئیں تا کہ جب اُن سینکڑوں میں سے کوئی شخص
فوت ہو جائے تو تمہارے پاس ہر علم اور ہرفن کے ۴۹۹ عالم موجود ہوں اور تمہاری توجہ اس
طرف پھرنے ہی نہ پائے کہ اب کیا ہوگا ۔ جو چیز ہر جگہ اور ہر زمانہ میں مل سکتی ہو اس کے
کسی حصہ کے ضائع ہونے پر انسان کو صدمہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ایسی سینکڑوں
چیزیں میرے پاس موجود ہیں ۔ اسی طرح اگر ہم میں سے ہر شخص علوم وفنون کا ماہر ہو تو کسی
کو خیال بھی نہیں آ سکتا کہ فلاں عالم تو مر گیا اب کیا ہوگا۔ یہ خیال اسی وجہ سے پیدا ہوتا ہے
کہ ہم اپنے وجودوں کو نادر بننے دیتے ہیں اور اُن جیسے سینکڑوں نہیں ہزاروں وجود اور پیدا
کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ اگر اُن کے نادر ہونے کا احساس جاتا رہے جس کی سوائے
اس کے اور کوئی صورت نہیں ہو سکتی کہ اُن کے قائم مقام ہزاروں کی تعداد میں ہمارے اندر
موجود ہوں تو کبھی بھی جماعت کو یہ خیال پیدا نہ ہو کہ فلاں شخص تو فوت ہو گیا اب کیا ہوگا ۔
دیکھو قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ ا تم نیکی کے میدان
میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔ اگر ہم قرآن کریم کے اس حکم کے مطابق
یہ اشتیاق رکھتے کہ ہم دوسروں سے آگے بڑھ کر رہیں ، اگر ہم میں سے ہر شخص اشتیاق
کی روح کو اپنے اندر قائم رکھتا تو آج ہم میں سے ہر شخص بڑے سے بڑا محدث ہوتا ،
بڑے سے بڑا مفسر قرآن ہوتا، بڑے سے بڑا عالم دین ہوتا اور کسی کے دل میں یہ
احساس تک پیدا نہ ہوتا کہ اب جماعت کا کیا بنے گا۔ جب کثرت سے علماء قوم میں موجود
ہوں، جب کثرت سے فقہاء قوم میں موجود ہوں، جب کثرت سے ادباء قوم میں موجود ہوں ،

خطابات شوری جلد سوم
۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
جب کثرت سے قرآن اور حدیث کے ماہر قوم میں موجود ہوں تو کسی کی موت قوم کو
متزلزل نہیں کر سکتی بلکہ کسی ایک شخص کی موت کی حیثیت ایسی ہی رہ جاتی ہے جیسے کسی کی
جھولی میں بہت سے دانے موجود ہوں تو اُن میں سے کوئی ایک دانہ زمین پر گر جائے ۔ جس
طرح چنے چباتے وقت یا مکئی کے دانے کھاتے وقت کوئی ایک کھیل زمین پر گر جاتی ہے تو
انسان پر واہ بھی نہیں کرتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ایسے سینکڑوں دانے میری جھولی میں موجود
ہیں ۔ اسی طرح جب قوم میں کثرت سے ایسے لوگ پیدا ہو جائیں جو علوم وفنون کے ماہر
ہوں تو اُن میں سے کسی کی موت جماعت کے لئے پریشانی کا موجب نہیں ہو سکتی ۔
زندہ قوم کی علامت در حقیقت زندہ قوم کی علامت ہی یہی ہے کہ اُس کے اندر اس
قدر علماء کی کثرت ہوتی ہے کہ کسی ایک کے فوت ہونے پر اُسے
ذرا بھی احساس نہیں ہوتا کہ آئندہ کام کس طرح چلے گا۔ بے شک شخصی لحاظ سے ایک شخص
کی وفات دکھ اور رنج کا موجب ہو سکتی ہے اور ہمیشہ ہوتی ہے مگر بہر حال یہ ایک شخصی سوال
ہوگا ، قومی سوال نہیں ہوگا ۔ ایک شخص کا باپ مر جاتا ہے، ایک شخص کی ماں مر جاتی ہے تو اُس
کا دل زخمی ہوتا ہے، اُس میں سے خون کے قطرے ٹپک رہے ہوتے ہیں مگر وہ یہ نہیں کہتا کہ
اب قوم کا کیا حال ہو گا ۔ وہ جانتا ہے کہ دنیا بس رہی ہے اور بستی چلی جائے گی ۔ آج ایک
مرتا ہے تو کل اور پیدا ہو جاتا ہے۔ کل دوسرا مرتا ہے تو پرسوں تیسرا پیدا ہو جاتا ہے۔
بہر حال کسی قوم کی زندگی کی یہ علامت ہے کہ اُس میں علم کی کثرت ہو، اُس میں علماء کی
کثرت ہو، اُس میں ایسے نفوس کی کثرت ہو جو قوم کے سرکردہ افراد کے مرنے پر اُسی وقت
اُن کی جگہ کو پُر کرنے کے لئے تیار ہوں ۔
-
مسلمانوں کے تنزل اور ادبار کا بڑا سبب مسلمانوں کے تنزل اور اُن کے ا
ادبار
کا سب سے بڑا باعث یہی ہوا کہ
جب ابوبکر فوت ہو گیا تو دوسرا ابوبکر پیدا نہ ہوا ، جب عمر فوت ہو گیا تو دوسرا عمر پیدا نہ ہوا ،
جب عثمان فوت ہو گیا تو دوسر اعثمان پیدا نہ ہوا ، جب علی فوت ہو گیا تو دوسرا علی پیدا نہ ہوا ۔
اب ہم نے یہ تغیر پیدا کرنا ہے کہ جب ایک ابوبکر مرے تو اُسی وقت دوسرا اور پھر تیسرا ابوبکر
پیدا ہو جائے ۔ جب ایک عمر مرے تو اُسی وقت دوسرا اور تیسرا عمر پیدا ہو جائے ، اور جب
XXX

خطابات شوری جلد سوم
۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
ایک عثمان مرے تو اُس کی جگہ اور عثمان کام کرنے والے موجود ہوں اور جب ایک علی
میرے تو اُس کی جگہ اور علی کام کرنے کے لئے موجود ہوں ۔ جو قوم اس مقام پر آجائے وہ
کبھی مر نہیں سکتی ، وہ کبھی مٹ نہیں سکتی ، وہ کبھی فنا اور بر باد نہیں ہو سکتی ۔ وہ زندہ رہتی ہے،
وہ ابدی حیات پاتی ہے اور وہی قوم ہے جو خدا تعالیٰ کی نگاہ میں خاتم الاقوام کہلاتی
ہے۔ جیسے محمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب نبیوں سے افضل ہیں اسی طرح وہ قوم تمام
اقوام سے افضل کہلائے گی اور دنیا کی قو میں مجبور ہوں گی کہ اُس کے طریق پر چلیں ۔ جب
تک یہ حالت کسی قوم کی نہ ہو اُس وقت تک وہ خطرہ سے باہر نہیں ہو سکتی ، وہ اپنے تنزل
کے خوف سے بے پرواہ نہیں ہو سکتی کیونکہ خوف سے وہی بے پرواہ ہو سکتا ہے جو ایمان کے
کمال تک پہنچ چکا ہو۔ جیسے قرآن کریم نے کامل مومنوں کے متعلق بیان فرمایا کہ لا خوف
عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ الے میری طرف سے اب یہ کوشش کی جارہی ہے کہ جماعت
میں ایسے لوگ پیدا ہوں جو اہم علوم کے ماہر ہوں ۔ تا کہ ہم اپنی اس حقیر کوشش کے ذریعہ
ایک ایسا بیج قائم کر دیں جو آئندہ ترقی کر کے جماعت کے لئے با برکت اور مفید ثابت ہو
سکے ۔
رم
دیکھو صحابہ کرام میں علم کس قدر وسیع طور پر پھیلا ہوا تھا کہ ایک قوم کے چند افراد
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے عرض کیا کہ
ہمارے ساتھ کچھ مبلغ بھجوائے جائیں جو ہماری قوم کو اسلام کی تعلیم سے آگاہ کریں۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُن کی درخواست کو منظور فرماتے ہوئے ستر (۷۰) قاری اُن کے
ساتھ روانہ کر دیئے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ صحابہ میں علم حاصل کرنے کا کس
قدر اشتیاق تھا۔ آج تعلیم کا زمانہ ہے اور ہماری جماعت لاکھوں تک پہنچ چکی ہے مگر آج بھی
اگر ہم کسی ایک مقام میں رہنے والوں کے لئے ستر قاری مہیا کرنا چاہیں تو مہیا نہیں کر سکتے
لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ستر قاری اُسی وقت بھجوا دیئے۔ اُس قوم کے
بدمعاش افراد نے دھوکا بازی سے کام لے کر تمام کو شہید کر دیا جس کا رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کو طبعی طور پر سخت صدمہ ہوا مگر کوئی ایک حدیث بھی ایسی نہیں ملتی جس میں یہ ذکر
آتا ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہو اب کیا ہوگا ۔ اسی طرح کوئی ایسی
XXXX

·

آج 10 میں سے 10 باقی