مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

خطابات شوری جلد سوم
۱۰۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
( منعقدہ ۳۰-۳۱ مارچ و یکم اپریل ۱۹۴۵ء )
پہلا دن
دُعا جماعت احمدیہ احمدیہ کی کی پچیسویں مجلس مشاورت میں، تمیں ، اکتیس مارچ اور یکم اپریل ۱۹۴۵ء کو
تعلیم الاسلام کالج قادیان کے ہال میں منعقد ہوئی ۔ صحت کی خرابی کی وجہ سے حضور
نے مختصر افتتاحی تقریر فرمائی ۔ تقریر سے قبل دُعا سے متعلق آپ نے فرمایا :-
دو
چونکہ اب مجلس مشاورت کی کارروائی شروع ہوتی ہے اس لئے میں چاہتا ہوں
کہ سب دوست مل کر اللہ تعالیٰ سے دعا کر لیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رضا کی راہوں پر چلنے
کی توفیق عطا فرمائے ، سچا اخلاص اور اپنی سچی محبت ہمارے دلوں میں پیدا فرمائے،
ہمارے ارادوں میں محض اپنے فضل سے برکت ڈالے اور ہماری نیتوں کو درست فرمائے،
ہمارے خیالوں اور ہماری راؤں کی اپنے فضل سے خود راہنمائی کرے۔ ہر قسم کا کبر اور
رعونت ہمارے دلوں سے نکال دے تا دین کا کام کرتے وقت ہم محض خدا تعالیٰ کا ہتھیار بن
جائیں اور جو مشورے ہم دیں اُن میں اپنی بڑائی اور شان کے اظہار کا شائبہ بھی نہ ہو۔
ہمارے ذمہ جو کام لگایا ہے وہ اتنا بڑا اور اہم اور اتنا مشکل کام ہے کہ ہماری طاقت اور ہمت
اس کام کے کرنے کی طاقت اور ہمت کا ہزاروں بلکہ لاکھواں حصہ بھی نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ
نے ہی اسے کرنا ہے اور اُس کی نصرت اور مدد سے ہی وہ ہونا ہے ۔ پس ہمیں اُسی سے اُس
کی مدد اور نصرت طلب کرنی چاہئے تا ہماری اس مجلس مشاورت کے ایسے نتائج رونما ہوں جو
خدا تعالیٰ کے منشاء کو پورا کرنے والے ہوں ۔ تا اس کے ارادوں سے ہمارے ارادے مل
جائیں اور اس کی تدبیروں سے ہماری تدبیریں مطابقت حاصل کر سکیں اور تاکوئی کونہ

خطابات شوری جلد سوم
اولد
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
66
ہمارے کام کا ایسا نہ رہ جائے جو خدا تعالیٰ کے منشاء کے مطابق نہ ہو۔“
اس کے بعد حضور نے تمام حاضرین سمیت لمبی دعا کروائی ۔
افتتاحی تقریر تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا ۔
دعا کے بعد اب میں مجلس شوری کا افتتاح کرتا ہوں اور جیسا کہ سابقہ
طریق ہے میں اس وقت ان سب کمیٹیوں کا تقرر کروں گا جو ایجنڈا میں درج شدہ تجاویز
کے متعلق صلاح مشورہ کر کے رپورٹ مرتب کریں گی اور کل ہم انشاء اللہ ان رپورٹوں پر
اجلاس عام میں غور کریں گے ۔
میرا عام طریق یہ ہے کہ میں اس موقع پر کچھ ہدایات دیا کرتا ہوں ۔ مگر اس وقت تو
مجھے بات کرتے ہوئے بھی ضعف محسوس ہو رہا ہے ۔ اس وجہ سے میں پہلے طریق کے مطابق
تقریر نہیں کر سکتا ۔ صرف سب کمیٹیاں مقرر کر دیتا ہوں ۔
نظارت بیت المال کی سب کمیٹی کے سپرد میں نظارت علیا کی کیڈر کی تجویز بھی کر دیتا
ہوں اور نظارت تالیف و تصنیف کی تجویز بھی اور اس سب کمیٹی کے ۳۱ ممبر قرار دیتا ہوں ۔
احباب مناسب آدمیوں کے نام پیش کریں ۔
دوسری سب کمیٹی نظارت دعوۃ و تبلیغ کی ہوگی ۔ جس کے سپر د نظارت تعلیم و تربیت اور
نظارت علیا کی بقیہ تجاویز بھی کی جاتی ہیں ۔ اس سب کمیٹی کے ۲۳ ممبر ہوں گے ۔“
سب کمیٹیوں کے تقرر کے بعد حضور نے فرمایا:-
دو
66
کچھ سالوں سے تجربہ ہو رہا ہے کہ سب کمیٹیاں جو ایجنڈا سب کمیٹیوں کو ہدایات کیا
کی تجاویز پر غور و فکر کر کے رپورٹ پیش کرنے کے لئے مقرر
کی جاتی ہیں وہ پوری محنت اور کوشش سے کام نہیں کرتیں اور بعض تو کام ختم کئے بغیر ہی چھوڑ
دیتی ہیں۔ اب کے صرف دو سب کمیٹیاں بنائی گئی ہیں تا کہ پوری طرح کام کر سکیں ۔ امید
ہے کہ اب پوری محنت اور پورے غور سے کام کیا جائے گا اور اُس وقت تک اجلاس ختم نہ کئے
جائیں گے جب تک کام ختم نہ ہو جائے اور کل مقررہ وقت پر رپورٹیں پیش کی جائیں گی ۔
میں طبیعت کی خرابی کی وجہ سے وہ باتیں نہیں کہہ سکتا جو اس موقع پر مجھے کہنی چاہئیں
تھیں مگر ایک بات کی طرف خصوصیت سے توجہ دلاتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ جو سب کمیٹی بجٹ پر

خطابات شوری جلد سوم
۱۰۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
غور کرے وہ آمد بڑھانے کے ذرائع پر پوری طرح غور کرے۔ اب جنگ کے ختم ہونے
کے آثار نظر آرہے ہیں اور جنگ کے خاتمہ پر آمد پر بہت اثر پڑے گا۔ اس سے پہلی جنگ
کے متعلق ہمارا جو تجربہ ہے وہ یہ ہے کہ جنگ کے ختم ہونے کے معاً بعد آمدنی کم ہو گئی اور یہ
کمی برابر دس سال تک جاری رہی ۔ پس اس وقت غور کرنا چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ آمدنی
کس طرح بڑھائی جاسکتی ہے اور اس طرح زیادہ سے زیادہ ریز روفنڈ قائم کر لینا چاہئے ۔
اس کے ساتھ ہی یہ بھی غور کرنا چاہئے کہ جس قدر خرچ گھٹایا جا سکے گھٹا دیا جائے ۔“
دوسرا دن
66
رڈ شدہ تجاویز کی وجوہ بیان کی جائیں اک کا روائی شروان ۳۱ مارچ ۱۹۴۵ء کو
ہونے پر مکرم پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے حسب قاعدہ رڈ شدہ تجاویز پڑھ کر سنائیں ۔
اس موقع پر حضور نے احباب کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:-
جو ابتدائی کارروائی تھی وہ تو ختم ہو چکی ہے اب بجٹ کے متعلق سب کمیٹی کی
رپورٹ دوستوں کے سامنے پیش کی جانے والی ہے۔ بعض باتیں میں رپورٹ سنائے جانے
کے بعد کہوں گا مگر اس امر کی طرف میں رپورٹ سے پہلے ہی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ جو سے پہلے کہ
تجاویز ابھی آپ لوگوں کے سامنے پڑھ کر سنائی گئی ہیں جس کو صدرانجمن احمد یہ نے رڈ کر دیا
ہے مناسب یہ تھا کہ صدر انجمن احمد یہ اُن کو رڈ کرنے کی وجوہ بھی ساتھ ہی بیان کر دیتی
تا کہ دلوں پر یہ اثر پیدا نہ ہوتا کہ صدر انجمن احمد یہ نے بعض نہایت ہی مفید تجاویز کو بغیر غور وفکر
کرنے کے یونہی رڈ کر دیا ہے اور اگر اُن کے جواب کے بعد بھی کسی قسم کی کمزوری باقی رہ
جاتی تو جماعت کو غور کرنے کا موقع مل جاتا اور صدر انجمن احمد یہ کو صحیح مشورہ حاصل ہو جاتا۔
ہسپتال کے لئے زمین کی خرید مثلاً جو تجاویز ابھی سنائی گئی ہیں اُن میں ایک تجویز
یہ بھی تھی کہ ہسپتال کو باہر لے جایا جائے اور اس
کے لئے کم سے کم چار ایکڑ زمین خریدی جائے۔ جہاں تک سلسلہ کے اداروں کا تعلق ہے یہ
بات روز روشن کی طرح ظاہر اور واضح ہے کہ اُن کے لئے جگہ کی بہت ہی قلت پیدا ہو چکی ہے۔

خطابات شوری جلد سوم
۱۰۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
ہمارے ادارے جس وقت قائم ہوئے تھے اُس وقت خیال کیا جاتا تھا کہ ہم نے اسراف
سے کام لیا ہے اور ضرورت سے بہت زیادہ جگہ لے لی ہے مگر واقعات نے ثابت کر دیا
کہ اب جگہیں اتنی تنگ ہو چکی ہیں کہ اُن میں ہمارا گزارہ کرنا بالکل نا ممکن ہو گیا ہے ۔
یہی جگہ جو ہائی سکول کے لئے لی گئی تھی اس کو اتنا بڑا سمجھا گیا تھا کہ اس کے بعض ٹکڑے
مکانات کے لئے فروخت کر دیئے گئے تھے۔ بعد میں اُن میں ہسپتال بھی بنا لیا گیا اور سمجھا
گیا کہ باقی جگہ سکول کے لئے کافی ہو گی ۔ مگر اب معلوم ہوتا ہے کہ اگر وہ ساری کی ساری
زمین سکول کے لئے ہی رہتی تب بھی وہ سکول کی ضروریات کے لئے بمشکل کافی ہوتی ۔
اور اب تو جگہ کی قلت کی وجہ سے سکول کی عمارت کا لج کو دے دی گئی ہے اور سکول کے لئے
اسی زمین میں ایک نئی عمارت بنائی گئی ہے مگر اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ نہ کالج کے لئے
کھیلنے کے لئے زمین باقی ہے اور نہ سکول کے لئے کافی زمین ہے۔ یہی حال ہسپتال کا ہے۔
ایک چھوٹی سی جگہ میں اُسے سمٹ سمٹا کر رکھا گیا ہے۔ جس طرح تھرڈ کلاس پینجرز اپنا
اسباب تھوڑی سی جگہ میں اوپر نیچے رکھ لیتے ہیں ۔ مگر اُن کو تو پھر بھی اطمینان ہوتا ہے کہ ہم دو
تین گھنٹہ کے بعد گاڑی سے اُتر جائیں گے مگر ان کے لئے یہ بات بھی نہیں ۔ اگر ہسپتال
کے لئے کسی اور جگہ کا انتظام نہ کیا گیا تو ہسپتال میں کام کرنے والوں کی عمریں اسی تنگ جگہ
میں گزر جائیں گی اور مریضوں کے صحیح علاج میں وہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ حقیقت تو یہ
ہے کہ آج سے کئی سال پہلے صدر انجمن احمد یہ کو اپنے اداروں کے لئے زمین خریدنے کا فکر
کرنا چاہئے تھا اور بڑھتے ہوئے کام کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کو ہوشیار ہو جانا چاہئے تھا کہ
کہیں ہمارے لئے مشکلات پیدا نہ ہو جائیں مگر اب حالت یہ ہے کہ وہی قادیان جہاں
بارہ بارہ تیرہ تیرہ روپیہ مرلہ زمین بکتی تھی اور لوگ کہتے تھے ہمیں لوٹا جاتا ہے۔ اسی قادیان میں
ہزار ہزار روپیہ مرلہ پر بھی زمین خریدی گئی ہے اور سو روپیہ مرلہ زمین تو عام طور پر فروخت ہو
رہی ہے۔ اسی طرح وہ علاقے جہاں پچاس پچاس ساٹھ ساٹھ روپیہ گھماؤں زمین مل جاتی
تھی ، وہاں اس زمین کی قیمت ایک ہزار رو پیدا ایکڑ تک پہنچ گئی ہے۔ میں نے اندازہ لگایا
ہے ہماری ادنی ضرورتیں جو دس بارہ سال کے قریب ترین عرصہ میں ہمیں پیش آ سکتی ہیں
اُن کے لئے ہمیں پانچ سو ایکڑ زمین کی ضرورت ہے۔ انجمن احمد یہ تو ہسپتال کے لئے

خطابات شوری جلد سوم
۱۰۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
چارا یکڑ زمین کی تجویز کو مستر د کر رہی ہے اور حالت یہ ہے کہ ہمیں کالج اور ہسپتال اور لائبریری
اور دوسرے اداروں کے لئے پانچ سو ایکٹر مزید زمین کی ضرورت ہے۔ جس کے معنے یہ ہیں
کہ وہی پانچ سو ایکڑ جو پہلے ۲۵-۳۰ ہزار یا پچاس ہزار میں خریدا جا سکتا تھا آج پانچ لاکھ
روپیہ میں خریدا جا سکتا ہے اور اگر انجمن اب بھی غفلت کرے گی تو پانچ لاکھ نہیں پچاس لاکھ
میں یہ زمین ملے گی اور پھر بھی سلسلہ کی ضروریات پوری نہیں ہوں گی ۔ انجمن کے سامنے
نمونہ موجود ہے۔ اس نے نے گرلز سکول قائم کیا۔ یہ سکول جس دن سے قائم ہوا میں نے اُسی
دن سے انجمن والوں سے کہنا شروع کر دیا کہ اس کے ارد گرد زمین لے لو ورنہ مشکلات
بڑھ جائیں گی۔ اُس وقت دوسو روپیہ کنال زمین بکتی تھی مگر انہوں نے سستی کی اور سمجھا کہ
ہم اتنا روپیہ کیوں ضائع کریں۔ اس کے بعد خدا تعالیٰ کی اس سنت کے مطابق جو ہمارے
سلسلہ کے ساتھ ہے سکول نے بڑھنا شروع کیا اور جس طرح بچے کے کپڑے جو ان کے کام
نہیں آسکتے اسی طرح سکول کے کمرے نا کافی ثابت ہوئے اور انجمن والے مجبور ہوئے کہ
وہ سکول کے لئے اور زمین خریدیں ۔ جب وہ مارکیٹ میں گئے تو انہوں نے دیکھا کہ لوگ
پانچ سو سے ہزار روپیہ تک ایک کنال زمین کی قیمت مانگتے ہیں، انجمن والوں نے پھر بھی
توجہ نہ کی اور انہوں نے سمجھا کہ لوگ ہمیں خواہ مخواہ دق کرتے ہیں اور وہ گراں قیمت پر
ہمارے پاس فروخت کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم دیکھیں گے کہ اس قیمت پر کون اُن سے زمین
خریدتا ہے۔ مگر اُن کی آنکھیں اُس وقت گھلیں جب دو ہزار روپیہ فی کنال اُن کو جماعت
کے خزانہ میں سے دینا پڑا اور اب تو قادیان کی بعض زمینیں جن کا خریدنا سلسلہ کے لئے
ضروری سمجھا جاتا ہے اتنی مہنگی ہو چکی ہیں کہ زمینوں والے ہیں ہیں ہزار روپیہ فی کنال
مانگتے ہیں ۔ حالانکہ یہی زمینیں دو دو سو روپیہ کنال پر مل سکتی تھیں ۔ پس میں حیران ہوں کہ
انجمن نے ہسپتال کے لئے چار ایکڑ زمین خریدنے کی تجویز کو کس بنیاد پر رڈ کیا ہے۔ اگر تو
اس بنیاد پر یہ تجویز رڈ کی گئی ہے کہ اس کی ضرورت نہیں تو یہ بالکل خلاف عقل بات ہے۔
اگر وہ چارا ایکڑ زمین اس وقت ایک ہزار روپیہ فی ایکڑ خرید نے پر تیار نہیں ہیں تو کل یہی
زمین پچاس ہزار روپیہ فی ایکڑ وہ خریدنے پر مجبور ہوں گے۔ اور اگر اس تجویز کورڈ کرتے
وقت اُن کے مد نظر یہ تھا کہ اتنی تھوڑی زمین ہماری ضروریات کے لئے کافی نہیں ، ہم نے

خطابات شوری جلد سوم
۱۰۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
ایک بہت بڑا پروگرام بنایا ہوا ہے تو وہ پروگرام پیش کرنا چاہئے تھا جو اس وقت ہمارے
سامنے نہیں ہے۔ پس نہیں کہا جا سکتا کہ کس بناء پر انہوں نے اس تجویز کو رڈ کیا ہے۔
بہر حال اُن کا تجاویز کورڈ کر دینا ہی کافی نہیں بلکہ اُن کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ اُن
کورڈ کرنے کی وجوہ بھی بیان کریں اور در حقیقت اگر وہ غور کریں تو اُن کا اپنا فائدہ اسی
میں ہے۔ اگر وہ محض تجاویز پیش کر دیں اور اُن کو رڈ کرنے کے وجوہ بیان نہ کریں تو لوگ
کہیں گے انجمن والے کیسے کم عقل ہیں کہ جن باتوں میں اُن کی اپنی عزت اور نیک نامی
ہے، اُن کو بھی وہ رڈ کر رہے ہیں۔
پس انجمن کے ناظر اگر دنیا کی نگاہ میں کم عقل بنا نہیں چاہتے تو وہ تجاویز کورڈ کرنے
کے ساتھ ہی دلیل بھی دیا کریں تا کہ لوگ سمجھ سکیں کہ محض قلت تدبر سے نہیں بلکہ کسی
معقولیت کی بناء پر ان کورڈ کیا گیا ہے۔ جیسے میں نے بتایا ہے کہ ہسپتال کے متعلق جو تجویز
آئی تھی اُس کو رڈ کرنے کی کوئی وجہ میری سمجھ میں بھی نہیں آتی اور یہ تو صرف ایک مثال ہے
اور بھی کئی ایسی تجاویز ہیں جن کو رڈ کرنے کی بظاہر کوئی وجہ نظر نہیں آتی ۔ اور چونکہ کوئی دلیل
نہیں دی گئی اس لئے ہم نہیں سمجھ سکتے کہ ان تجاویز کو کیوں رڈ کیا گیا ہے۔ بہر حال یہ بات
جوخرید زمین کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اتنی اہم اور اتنی ضروری ہے کہ اگر فوری طور پر اس کی
طرف توجہ نہ کی گئی تو ہمارا سارا ریز روفنڈ یہ زمین کھا جائے گی۔ تم خواہ پچیس لاکھ ریز روفنڈ
قائم کر لو اور سلسلہ کی ضروریات کے لئے زمینیں نہ خرید و وہ دن یقیناً آنے والے ہیں کہ پھر
زمینیں خریدنے کے لئے ہمارا سارے کا سارا ریز رو فنڈ بھی کافی نہیں ہوگا ۔ مثلاً لاہور میں
ہی اگر بعض ادارے ہم وسیع کرنا چاہیں تو ایک کروڑ روپیہ کافی نہیں ہو سکتا ۔ اس صورت
میں ہمارا ریز روفنڈ بالکل لغو اور فضول ہو جائے گا اور وہ سلسلہ کی آمد کو وسیع کرنے یا مستقل
اخراجات کو چلانے کے لئے نہیں بلکہ زمین خریدنے کے لئے بھی بمشکل کافی ہو گا اس لئے
صدر انجمن احمد یہ کو چاہئے کہ وہ ابھی سے اس طرف توجہ کرے اور پوری ہوشیاری اور یہ ۔
بیداری کے ساتھ آنے والے حالات پر غور کر کے سلسلہ کی ضروریات کے لئے پانچ سو ایکڑ
زمین خریدنے کا فکر کرے۔ مجھے شرم اور ندامت سے سر جھکانا پڑتا ہے کہ باوجود اس با با وقت
انتباہ کے انجمن نے ایک سال گزر جانے پر بھی کچھ نہیں کیا۔ انجمن کا قریباً ہر ممبر اپنی ذات

خطابات شوری جلد سوم
۱۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
کے لئے زمین خرید رہا ہے اور اس کے بڑھانے کی فکر میں ہے۔ مگر اُسے نہیں فکر تو سلسلہ کی
ضرورتوں کی ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ
آمد بڑھانے کیلئے نئے ذرائع اختیار کئے جائیں مکرم ناظر صاحب بیت المال
نے سب کمیٹی مال کی رپورٹ
۔
پیش کرتے ہوئے آمد بڑھانے کی کچھ تجاویز بیان کیں ۔ اس کے بعد حضور نے فرمایا:-
”اِس وقت جماعت کے سامنے سب سے پہلے بجٹ غور کے لئے پیش ہو گا ، اُس کی
آمد بھی اور اُس کا خرچ بھی ۔ اس وقت تک وقت کی کمی کی وجہ سے آمد پر بہت کم بحث کی
جاتی تھی ۔ زیادہ تر خرچ پر بحث کرنے میں ہی وقت کو صرف کر دیا جاتا تھا لیکن جہاں تک
اقتصادیات کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے خرچ سے آمد کا مسئلہ کم اہم نہیں ہوتا ۔ بہت سی
مدات ایسی ہوتی ہیں جن کے ذریعہ آمد نیں بڑھائی جا سکتی ہیں اور قوموں نے بڑھائی
ہیں ۔ ہندوستان اپنی چالیس کروڑ آبادی کے ساتھ قبل از جنگ ایک ارب روپیہ کا بجٹ رکھتا
تھا ۔ جبکہ انگلستان صرف چار کروڑ آبادی کے ساتھ ستر کروڑ پاؤنڈ کا بجٹ رکھتا تھا۔ ستر کروڑ
پونڈ کے معنے ہیں سو انو ارب کا بجٹ ۔ گویا دس فی صدی آبادی اپنا دس گنا زیادہ بجٹ بناتی
تھی اور دس گنا زیادہ آبادی رکھنے والا ملک دس حصہ کم بجٹ بناتا تھا۔ جس کے معنے یہ ہیں
کہ ہر ہندوستانی جتنی رقم دیتا ہے، اُس سے سوگئی رقم انگلستان کا آدمی دیتا ہے۔ اس کی وجہ
یہی ہے کہ اُن ملکوں میں خرچ کی نسبت آمد پر بہت زیادہ زور دیا جاتا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ
خرچ کی غلطی سے تو صرف چند روپوں کا فرق پڑے گا مگر آمدنی کی غلطی سے ہزاروں روپیہ
کا فرق پڑ جائے گا ۔ جب آمد پر صحیح طور پر غور کیا جائے تو اُس کے بڑھانے کے وسائل بھی
نئے سے نئے نکل آتے ہیں اور اُن پر غور کر کے انسان صحیح نتیجہ پر پہنچ جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے
کہ گزشتہ سال میں نے فیصلہ کیا تھا کہ بجائے اس کے کہ دوسرے مطالب کو پہلے لیا جائے ،
سب سے پہلے بجٹ پر غور کیا جائے اور اگر بجٹ پر غور کرنے کی وجہ سے دوسرے مسائل
زیر بحث نہ آسکیں تو اُن کے لئے سال میں مشاورت کا ایک دوسرا اجلاس منعقد کر لیا
جائے ۔ اس فیصلہ کے ماتحت آج سب سے پہلے آپ لوگوں کے سامنے بجٹ پیش کیا جا رہا ہے

خطابات شوری جلد سوم
۱۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے آپ لوگوں کے لئے موقع ہے کہ جب آپ کو وقت زیادہ مل گیا
ہے تو آپ خرچ اور آمد پر بھی پوری طرح بحث کریں ۔ اس وقت تک ہمارے سامنے آمد
بڑھانے کا صرف ایک ہی ذریعہ رہا ہے کہ لوگوں سے چندہ وصول کر لیا جائے ، چنانچہ اس
وقت جو رپورٹ سنائی گئی ہے اُس میں بھی سارا زور اسی بات پر صرف کیا گیا ہے کہ چندہ
بڑھا کر اپنی آمد میں زیادتی کی جائے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سب سے اہم چیز چندہ
ہے۔ نہ صرف اس لئے کہ اس سے روپیہ جمع ہوتا ہے بلکہ اِس لئے بھی کہ یہ جماعت کے
اخلاص اور اس کے جوش کو قائم رکھنے والی چیز ہے ۔ وہ شخص جو جو چندہ دینے میں سستی سے کام
لیتا ہے اُس کا جوش اور اخلاص رفتہ رفتہ مرتا چلا جاتا ہے۔
چندہ کی وصولی کی اہمیت پس جماعت کے خزانوں کو بھرنے کے لئے نہیں، اپنے
کاموں کو وسیع کرنے کے لئے نہیں بلکہ جماعت کے اخلاص
اور اُس کے ایمان کو زندہ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم چندہ کی وصولی پر زور دیں اور
دیتے چلے جائیں ۔ جب کسی قوم میں قربانی کی روح کمزور ہو جاتی ہے ، اُس کا ایمان بھی
کمزور ہو جاتا ہے اور وہ تنزل میں گر جاتی ہے۔ پس بے شک یہ بھی ایک اہم ذریعہ ہے
اپنی آمد کو بڑھانے کا مگر یہ ضروری نہیں کہ باوجود سارے اخلاص کے جماعت ان ضرورتوں
کو پورا کر سکے جو اس کے سامنے آئیں۔ مثلاً اس سال میں نے دیہاتی مبلغین کا ایک
طریق جاری کیا ہے۔ پندرہ دیہاتی مبلغین پچھلے سال تیار کئے گئے تھے جو مختلف مقامات پر
مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ اُن کو ابھی کام پر لگے صرف ڈیڑھ مہینہ ہی ہوا ہے لیکن اُن کی
جدو جہد کے جو نتائج نکل رہے ہیں وہ نہایت ہی خوشکن ہیں ۔ نہ صرف اُن کے ذریعہ تبلیغ
وسیع ہو رہی ہے بلکہ ارد گرد کی جماعتوں میں بھی بیداری پیدا ہو رہی ہے اور خدا تعالیٰ کے
فضل سے جماعت کی ترقی میں نمایاں فرق نظر آتا ہے۔ گزشتہ سال سارے سال کی
اندرون ہند کی بیعت پندرہ سو سے کچھ اوپر تھی لیکن اس سال صرف تین مہینہ کی بیعت ہی
گیارہ سو سے اوپر ہے اور ابھی یہ رو ترقی کی طرف جا رہی ہے اور بیعت کی رفتار
خدا تعالیٰ کے فضل سے تیز ہو رہی ہے۔ اگر یہ رفتار قائم رہے تو اس سال کی بیعت خدا تعالیٰ
کے فضل سے گزشتہ سالوں کی بیعت کے ریکارڈ کو توڑنے والی ثابت ہوگی ۔ ہم نہیں جانتے
XXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
کہ مستقبل میں کیا ہوگا ۔ مگر اس وقت جو کچھ نظر آ رہا ہے وہ یہی ہے کہ جن جن جماعتوں میں
ہمارے یہ مبلغ گئے ہیں اُن میں ایک بیداری پیدا ہو گئی ہے اور ارد گرد کے علاقوں پر بھی
اس متواتر اور منتظم تبلیغ کا ایسا خوشگوار اثر پڑا ہے کہ وہ لوگ ہماری باتیں سننے کے لئے تیار ہو
گئے ہیں اور دیہات میں سے کئی لوگ بیعت میں شامل ہو گئے ہیں ۔
جیسا کہ میں نے بار ہا بتایا ہے کہ میری سکیم یہ ہے کہ ہم ہندوستان میں اپنی تبلیغ کو اتنا
وسیع کر دیں کہ ہر سات آٹھ گاؤں پر ہمارا ایک مبلغ ہو۔ ہندوستان میں اندازاً آٹھ لاکھ
گاؤں ہیں، اگر آٹھ گاؤں پر ہمارا ایک مبلغ ہو تو اس کے معنے یہ ہیں کہ ہمیں صرف
ہندوستان کے دیہات میں تبلیغ کرنے کے لئے ایک لاکھ مبلغین کی ضرورت ہے۔ ایک مبلغ
کا کم سے کم خرچ جو در حقیقت بعض حالات میں نقصان دہ ہوتا ہے اور جس میں لٹریچر وغیرہ
کے اخراجات بھی شامل ہیں اگر پچاس روپیہ فرض کیا جائے تو اندازاً پچاس لاکھ روپیہ ماہوار
کی ہمیں ضرورت ہوگی ۔ اب یا تو ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اس روپیہ کو اکٹھا کریں اور یا پھر ہم
ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں اور کہیں کہ اگر خدا کو منظور ہوا تو ایسا ہو جائے گا اور اگر خدا کو
منظور نہ ہوا تو نہ ہو گا ۔ مگر ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ یہ کوئی معقول بات نہیں کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ
رکھ کر بیٹھ جائیں اور کہیں کہ اگر خدا کو منظور ہوا تو ایسا ہو جائے گا ورنہ نہیں ۔ اگر خدا تعالیٰ
نے جبری قانون دنیا میں جاری کرنا ہوتا تو اُسے کسی مامور کو بھیجنے کی کیا ضرورت تھی ۔ اُس کا
اپنے ایک مامور کو دنیا میں بھیجنا ، لوگوں کو اُس پر ایمان لانے کی تحریک کرنا ، قربانی اور ایثار کا
سبق دینا، کوشش اور جدو جہد کی ترغیب دینا اور لوگوں کی ہدایت کا کام اپنی جماعت کے
سپرد کرنا بتا تا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ نہیں چاہتا کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ رہیں اور کہیں کہ اگر
خدا تعالیٰ کی مرضی ہوئی تو ہدایت پھیل جائے گی اور اگر خدا کی مرضی نہ ہوئی تو ہدایت نہیں
پھیلے گی ۔ اگر خدا تعالیٰ کے ایک مامور پر ایمان لانے کے بعد بھی ہم یہی کہتے ہیں تو ہماری
مثال بالکل ایسی ہی ہو جاتی ہے جیسے عورتوں سے بعض دفعہ کسی بات کے متعلق پوچھا جائے
کہ اس بارہ میں تمہاری کیا رائے ہے؟ تو وہ کہہ دیتی ہیں کہ جس طرح آپ کی مرضی ۔ حالانکہ
پوچھنے والے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس وقت میں اپنی مرضی نہیں بلکہ تمہاری مرضی دریافت
کرنا چاہتا ہوں کہ وہ کیا ہے ۔ اسی طرح خدا تعالیٰ جب اپنا مامور دنیا کی اصلاح کے لئے

خطابات شوری جلد سوم
۱۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
بھیجتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اب وہ ہماری مرضی پر اس کام کو چھوڑ رہا ہے۔ اُس
وقت ہمارا یہ کہنا کہ جس طرح خدا کی مرضی ہے ہو جائے گا بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسے
نا واقف بچه یا نا واقف عورت بعض دفعہ جواب دیتی ہے کہ جس طرح آپ کی مرضی ۔
خدا تعالیٰ جب اپنے کسی مامور کو بھیجتا ہے تو اس کے بھیجنے سے اُس کا منشاء یہ ہوتا ہے کہ اب
لوگ خود قربانی کریں اور میرے منشاء کو پورا کرنے کی کوشش کریں ۔ ورنہ اگر اُس نے اپنی
مرضی ہی چلانی ہوتی تو اُسے کسی مامور کو بھیجنے کی ضرورت نہیں تھی ۔ وہ عرش پر بیٹھے بیٹھے تمام
کام کر سکتا تھا۔ اُس کا لوگوں کی ہدایت کے لئے مامور کو بھیجنا بتاتا ہے کہ وہ اس وقت اپنی
مرضی کے ساتھ بندوں کی جدوجہد کو شامل کر دیتا ہے۔ پس جب کہ ہم ایک مامور کی
جماعت میں شامل ہیں ، ہمیں یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ ہم اپنی
عقل اور اپنی جدو جہد اور اپنی قربانی سے کام لیں اور اس طرح دین کی اشاعت کے کام کو
سرانجام دیں۔ پس جو پروگرام بھی دین کی اشاعت کے لئے ضروری ہوگا اُس کے لئے
سامان بہم پہنچانا اور اُس سامان کی فراہمی کے لئے ضروری تدابیر اختیار کرنا ہمارا اپنا فرض
ہوگا جس سے ہم کسی طرح بھی غفلت اختیار نہیں کر سکتے ۔
میں نے بتایا ہے کہ اگر صرف ہندوستان کی تبلیغ ہمارے سامنے ہو تو ہمیں ایک لاکھ
دیہاتی مبلغوں کی ضرورت ہو گی ۔ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ اگر ہم صحیح طور پر تبلیغ کرنا چاہیں تو
ہمیں ہر گاؤں میں ایک ایک مبلغ رکھنا چاہئے بلکہ بعض گاؤں ایسے بھی ہو سکتے ہیں جن میں
ایک ایک مبلغ کا رکھنا بھی ناکافی ہو اور وہاں زیادہ مبلغین کی ضرورت ہو۔ مثلاً قادریان جس
کی چودہ ہزار آبادی ہے۔ اگر اتنی آبادی والا کوئی قصبہ ہو تو وہاں ایک مبلغ کافی نہیں ہو سکتا
بلکہ تبلیغ اور تعلیم و تربیت کے لئے چودہ پندرہ آدمیوں کی ضرورت ہوگی لیکن چونکہ کئی چھوٹے
گاؤں بھی ہو سکتے ہیں اس لئے اُن کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر ہم قلیل ترین پروگرام یہ بنائیں
کہ ہر گاؤں میں اپنا ایک ایک مبلغ رکھیں تب بھی اس کے لئے کروڑوں روپیہ کی ضرورت
ہے مگر ہماری موجودہ حالت ایسی نہیں کہ ہم اتنا بوجھ برداشت کر سکیں یا اس پر فوری طور پر
عمل کر سکیں ۔ لیکن اس کے ساتھ ہی یہ بات بالکل غلط ہے کہ جس راستہ پر ہم اب تک چلتے
چلے آ رہے ہیں اُسی راستہ پر چلتے چلے جائیں ۔ ہمیں جلد سے جلد ایسی تدابیر پر غور کرنا

خطابات شوری جلد سوم
الله
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
چاہئے جن سے ہم اپنی آمد کو بڑھا سکیں۔ تاکہ اس پروگرام پر اگر ہم پورے طور پر عمل نہیں پر
کر سکتے تو کم از کم اس کے ایک حصہ کو ہی جامہ عمل پہنا سکیں ۔ مثلاً صرف پنجاب کو لے لو،
اس میں تمہیں ضلعے ہیں، ہر ضلع میں اوسطاً چار تحصیلیں ہوتی ہیں اور ہر تحصیل میں اندازاً
۔
صرف
پانچ سو گاؤں ہوتے ہیں ۔ اس طرح ح اندازاً ساٹھ ہزار گاؤں بلکہ اِس سے بھی زیادہ
پنجاب میں ہیں۔ میرے نزدیک ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ پنجاب میں اسی نوے ہزار گاؤں
ہیں کیونکہ بعض گاؤں بہت چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں بالخصوص پہاڑی گاؤں تو صرف چند
گھروں پر ہی مشتمل ہوتے ہیں ۔ اگر ہم صرف پنجاب کے ان دیہات میں ہی تبلیغ کریں
اور ہندوستان کے باقی صوبہ جات کو نظر انداز کر دیں، تب بھی ہمیں کم از کم پانچ ہزار
مبلغوں کی ضرورت ہوگی ۔ جن میں سے ایک ایک مبلغ پندرہ پندرہ سولہ سولہ گاؤں کے لئے
ہو گا مگر یہ سکیم بھی ایسی ہے جسے ہماری موجودہ مالی حالت برداشت نہیں کر سکتی ۔
بہر حال ہم کوئی بھی سکیم بنائیں ، خواہ وہ لوکل ہو یا آل انڈیا یا تمام دنیا سے تعلق رکھتی
ہو ہماری موجودہ آمدنی کسی طرح بھی کسی معقول عرصہ میں اس کو پورا نہیں کر سکتی اس لئے
ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی آمد کو بڑھانے کے اور ذرائع اختیار کریں ۔ مثلاً انہی
تدابیر میں سے ایک تدبیر یہ بھی ہے کہ ہم جو دیہاتی مبلغ رکھتے ہیں اُن کو جہاں سال بھر میں
دینیات کی تعلیم دی جاتی ہے، وہاں انہیں طب بھی سکھائی جاتی ہے جس سے ہمارا مقصد یہ
ہوتا ہے کہ وہ اپنے گزارہ کے لئے آمد پیدا کر سکیں ۔ اگر طب کے بغیر انہیں اپنے گزارہ کے
لئے پچاس روپیہ کی ضرورت ہو تو اس ذریعہ سے وہ صرف پچپیں تھیں میں ہی گزارہ کر سکتے
ہیں اور انہیں کوئی خاص پریشانی لاحق نہیں ہو سکتی کیونکہ وہ طب جانتے ہوں گے اور آسانی
سے اپنے لئے اور آمد پیدا کر سکیں گے۔ یہ ایک ایسی تدبیر ہے جس سے ہم اپنا تبلیغی خرچ
نصف پر لے آتے ہیں لیکن اس صورت میں بھی اگر اُن کے اخراجات کو پچیس پر لے آئیں
تب بھی مزید پچیس روپے ہمیں اُن کے کرایوں اور لٹریچر وغیرہ کے لئے خرچ کرنا پڑے گا ۔
گویا پچاس روپیہ ماہوار وہ قلیل ترین خرچ ہے جو ایک دیہاتی مبلغ کو دیا جا سکتا ہے اور یہ
خرچ ایسا ہے جو آٹھ لاکھ یا ایک لاکھ بلکہ ایک ہزار مبلغین کے لئے بھی ہم موجودہ حالت
میں برداشت نہیں کر سکتے ۔

خطابات شوری جلد سوم
االه
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
پس ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی آمد کو بڑھانے کے لئے بعض اور وسائل اختیار
کریں ۔ اسی حکمت کے ماتحت میں نے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو قائم کیا ہے تا کہ وہ تجارت
اور صنعت و حرفت کے میدان میں جماعت کی ترقی کے لئے نئے راستے کھول سکے۔ اور پھر
اسی حکمت کے ماتحت میں نے ریز روفنڈ قائم کرنے اور جائیدادیں خریدنے کی سکیم تیار کی ۔
یہ تمام تدابیر ایسی ہیں جو چندوں کے علاوہ ہیں ۔ بیشک ایک دفعہ جماعت پر بوجھ ڈا ڈال کر
زیادہ چندہ لے لیا جائے گا لیکن اگر ان تدابیر میں ہمیں کامیابی ہو گئی تو اللہ تعالیٰ کے فضل
سے معقول آمد پیدا ہوتی رہے گی ۔ حکومتوں کو دیکھ لو وہ بھی بعض دفعہ چھوٹی چھوٹی تدبیروں
اور بعض چیزوں کی مونا پلی یعنی اُن کی گلی اجارہ داری سے لاکھوں روپیہ کما لیتی ہیں ۔ مثلاً
تیل کی مونا پلی ہے یا موٹروں کی ہے یا ریلیوں کی ہے۔ ان چیزوں سے گورنمنٹ لاکھوں ہی
نہیں کروڑوں اور اربوں روپیہ کماتی ہے۔ اس ملک میں ریلوے گورنمنٹ کے قبضہ میں
ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ گورنمنٹ کو جتنی آمد ٹیکسوں کے ذریعہ ہوتی ہے یا بعض دوسرے
ذرائع سے ہوتی ہے اُتنی ہی آمد اُسے اس ذریعہ سے ہو جاتی ہے۔ ایک ارب روپیہ اگر
اُسے ٹیکسوں وغیرہ کے ذریعہ حاصل ہوتا تھا تو ایک ارب روپیہ ریلوے کے ذریعہ اُسے
حاصل ہونے لگ گیا ہے۔ غرض جس طرح حکومتیں اور قو میں مختلف تجارتوں اور صنعتوں پر
غور کر کے اپنی آمد کو بڑھا۔ اپنی آمد کو بڑھانے کی تدابیر اختیار کرتی ہیں ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم اُن تدابیر پر
غور کریں جن سے سلسلہ کی آمد میں اضافہ ہو۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہمارا بجٹ خدا کے فضل سے کئی گنا بڑھ گیا ہے اور جماعت
نے مالی لحاظ سے غیر معمولی ترقی کی ہے مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ہمیں اپنی آمد میں ابھی
اور زیادہ ترقی کی ضرورت ہے۔ جلسہ سالانہ پر میں نے بتایا تھا کہ مولوی محمد علی صاحب نے
ہمارا اور اپنا مقابلہ کرتے ہوئے یہ اعتراض کیا ہے کہ اُن کی آمدنی سال اوّل میں صرف
سات ہزار تھی جو ترقی کر کے سوا چار لاکھ تک جا پہنچی ہے، جو سالِ اوّل سے ساٹھ گنا ہے
اور ہماری جماعت دو لاکھ آمدنی سے ترقی کر کے صرف چھ لاکھ سالانہ آمد تک پہنچی ہے جو
ابتدائی حالت سے تگنی ہے۔ کجا ساٹھ گنا ترقی اور کجا تین گنا ترقی ۔ میں نے بتایا تھا کہ اُن کا
یہ ادعا سراسر غلط اور واقعات کے خلاف ہے۔ اب میں نے گزشتہ سالوں کے اعداد و شمار

آج 10 میں سے 10 باقی