مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد سوم
۱۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
بھی نکلوائے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہمارے جس بجٹ کو دو لاکھ کا قرار دے رہے
ہیں وہ در حقیقت ۷۳ ہزار کا بجٹ تھا ۔ چنانچہ ۱۹۱۲ - ۱۹۱۳ء میں ۱۰۰۳۶۴ روپیہ کا بجٹ تھا۔
۱۹۱۳ء ۔ ۱۹۱۲ ء میں ۱۱۹۶۳۷ روپیہ کا بجٹ تھا اور ۱۹۱۴ء ۔ ۱۹۱۳ء میں ۷۳۰۶۷ روپیہ کا
بجٹ تھا۔ در حقیقت ۱۹۱۲ء ۔ ۱۹۱۱ء، ۱۹۱۳ء ۱۹۱۲ء اور ۱۹۱۴ء ۱۹۱۳ء میں جو زیادتی تھی
اُس کی وجہ یہ تھی کہ بورڈنگ اور مدرسہ کی تعمیر ہو رہی تھی ۔ اور گورنمنٹ کی طرف سے اس
غرض کے لئے امداد مل رہی تھی ۔ چنانچہ ۱۹۱۲ء ۔۱۹۱۱ء میں تعمیر کا ۳۴۵۱۲ روپیہ آیا۔
۱۹۱۳ء ۱۹۱۲ء میں تعمیر کا ۵۳۶۰۵ روپیہ آیا۔ اور ۱۹۱۴ء ۱۹۱۳ء میں ۹۵۳۳ روپیہ آیا۔
اس سرکاری گرانٹ کو اگر نکال دیا جائے تو در حقیقت ۱۹۱۲ء۔۱۹۱۱ء میں ۶۵۸۵۲ روپیہ کی
آمد ہوئی ۔ ۱۹۱۳ء ۱۹۱۲ ء میں ۶۶۰۳۲ روپیہ کی آمد ہوئی اور ۱۹۱۴ء ۱۹۱۳ء میں ۶۳۵۳۴
روپیہ کی آمد ہوئی ۔ غیر مبائعین دعوی کرتے ہیں کہ پہلے سال ان کا سات ہزار چندہ تھا۔
گویا اگر وہ ہمارے اندر شامل ہوتے تو ۱۹۱۴ ء - ۱۹۱۳ء میں ہمارا بجٹ ستر ہزار روپیہ کا ہوتا
مگر چونکہ وہ نکل گئے اس لئے ہمارا بجٹ ۶۳ ہزار روپیہ پر آ گیا۔ پس اُن کی یہ بات قطعاً غلط
ہے کہ ۱۹۱۴ - ۱۹۱۳ء میں ہماری آمد دو لاکھ تھی ۔ ہماری آمد اس وقت ۶۳ ہزار روپیہ تھی لیکن
اس سال ہمارا بجٹ ۹۲۱۳۹۰ روپیہ کا ہے۔ اس میں سے ۱۲۰ ۱۲۶۹۷۰ روپیہ جو جو مشروط مشروط ۔ به آمد
ہے اُس کو اگر نکال دیا جائے تو ۷۹۴۴۲۰ روپیہ رہ جاتا ہے۔ تریسٹھ ہزار کے مقابل میں
سات لاکھ ۹۴ ہزار کے معنے یہ ہیں کہ ہمارا بجٹ خدا کے فضل سے بارہ گنا بڑھ گیا ہے بلکہ
حقیقتاً ہماری آمد اس سے بھی زیادہ ہے کیونکہ اس سال پانچ لاکھ اور چندہ اکٹھا ہوا ہے جو
اس میں شامل نہیں ۔ تین لاکھ چالیس ہزار تحریک جدید کا چندہ اکٹھا ہوا اور ڈیڑھ لاکھ کالج کا
چندہ جمع ہوا۔ چار لاکھ نوے ہزار تو یہی ہو گیا ۔ پچیس ہزار مسجد مبارک کے لئے اکٹھا ہوا تھا
اس کو شامل کر لیا جائے تو تیرہ لاکھ روپیہ بن جاتا ہے۔ جس کے معنے یہ ہیں کہ ہمارا بجٹ
۱۹۱۴ء ۱۹۱۳ء سے ہیں گنا یا اکیس گنا بڑھ گیا ہے۔ اس کے مقابلہ میں غیر مبائعین جو اپنی
آمد بتاتے ہیں وہ محض خیالی ہوتی ہے۔ مثلاً اُنہوں نے اپنے پہلے سال کی آمدسات ہزار
روپیہ بتائی ہے۔ حالانکہ شیخ رحمت اللہ صاحب تین سو روپیہ ماہوار چندہ دیا کرتے تھے۔
صرف اُن کا چندہ ہی ۳۶۰۰ سو بن جاتا ہے ۔ پھر ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب،
خطابات شوری جلد سوم
١١٦
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
ڈاکٹر بشارت احمد صاحب یہ سب کے سب ایسے تھے جن کی آمد میں ہزار ہزار روپیہ ماہوار
سے زیادہ تھیں ۔ پھر لائل پور کے تاجر جو ملک التجار کہلاتے ہیں اُن کا چندہ اگر شامل کر لیا
جائے تو وہ وہ سات ہزار میں کسی طرح ساہی سما ہی نہیں سکتا سکتا بلکہ بلکہ تسلیم کرنا کرنا پڑتا پڑتا ہے ہے کہ انہیں بہت زیادہ
آمد تھی ۔ ہاں یہ ممکن ہے کہ کسی مصلحت اور کسی خاص خرچ کو چھپانے کے لئے وہ آمد حساب
میں نہ لائی جاتی ہو۔ پھر اب جو وہ اپنی آمد بتاتے ہیں وہ بھی صحیح نہیں ۔ میں نے تو اپنے بجٹ
کا حساب کرتے وقت مشروط به آمد رقوم کو نکال دیا ہے ۔ مگر اُن کا طریق یہ ہے کہ وہ خیالی رقوم
لکھ دیتے ہیں مثلاً لکھ دیں گے متفرق چالیس ہزار یا پچاس ہزار ۔ حالانکہ وہ آ ما
بلکہ ایک خیالی چیز ہوتی ہے۔ پھر اُن کی آمد میں کتابوں کی فروخت سے جو نفع ہوتا ہے وہ بھی
شامل ہوتا ہے، زمینوں کی آمد بھی شامل ہوتی ہے لیکن ہمارے بجٹ میں یہ چیزیں شامل نہیں
ہوتیں۔ اگر اس قسم کی آمد نہیں ہم اپنے بجٹ میں شامل کریں تو ہیں بائیس لاکھ روپیہ تک ہمارا
بجٹ جا پہنچتا ہے مگر ہمارا طریق یہ ہے کہ ہم اس قسم کی آمد نیوں کو بجٹ میں شامل نہیں
کرتے ۔ اگر اُن کے بجٹ میں سے اس قسم کی آمد نیوں کو نکال دیا جائے تو جیسا کہ مجھے بتایا
گیا ہے اُن کا بجٹ خالص آمد کا پچاس ہزار روپیہ کے قریب رہ جاتا ہے۔ پس در حقیقت
اُنہوں نے کوئی ترقی نہیں کی لیکن ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے کئی گنا ترقی کر چکے ہیں۔
باقی غیر مبائعین جس طرح چندہ جمع کرتے ہیں ، اس کی ایک مثال یہ ہے کہ مولوی
محمد علی صاحب نے گیارہ لاکھ روپیہ جمع کرنے کی تحریک کی اور کہا جماعت اگر اس قدر روپیہ
اکٹھا کر لے تو یہ ایک معجزہ ہوگا ۔ اس کے بعد معجزہ یہ ہوا کہ بمبئی میں مولوی محمد علی صاحب کا
ایک رشتہ دار اعلیٰ مہدہ پر مقرر ہوا۔ مولوی صاحب وہاں چلے گئے اور اس رشتہ دار نے
وہاں کے بڑے بڑے تاجروں کو تحریک کر دی اور اُنہوں نے دُنیوی اغراض کے ماتحت
بڑے بڑے چندے دے دیئے ۔ بعض کہتے ہیں کہ اُنہوں نے ایک لاکھ روپیہ اکٹھا کیا۔
بعض کہتے ہیں اُنہیں پچاس ہزار روپے ملے اور بعض کہتے ہیں انہیں وہاں صرف ۲۵ ہزار
روپے ملے ۔ مختلف رپورٹیں ہیں۔ معلوم نہیں ان میں سے کونسی رپورٹ زیادہ صحیح ہے
بہر حال یہ ۲۵ ہزار روپیہ ہو یا پچاس ہزار یا ایک لاکھ ۔ یہ غیر احمدیوں کا چندہ ہے ان کا تو
ہے ہی نہیں اگر گیارہ لاکھ روپیہ وہ اپنی جماعت سے اکٹھا کریں تو بیشک یہ اُن کی قربانی کی
خطابات شوری جلد سوم
۱۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
علامت ہو گی لیکن اگر غیروں سے وہ گیارہ لاکھ روپیہ اکٹھا کر لیتے ہیں تو یہ اُن کی قربانی کی
علامت نہیں بلکہ اس مداہنت کا نتیجہ ہوگا جو اُنہوں نے اپنے اندر پیدا کی ہوئی ہے۔
دیہاتی مبلغین کی سکیم غرض جہاں تک قربانی اور اخلاص کا سوال ہے غیر مباھین
نے ہماری جماعت کے مقابلہ میں کسی قسم کی ترقی نہیں کی ۔
وہ تنزل میں تو بے شک گر گئے ہیں مگر یہ نہیں ہوا کہ پہلی حالت سے انہوں نے کوئی ترقی کی
ہو۔ بہر حال دشمن کا اعتراض درست ہو یا غلط ہو یا غلط ہمیں اس بات کی ضرورت ہے کہ اپنی آمد کو
بڑھائیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہماری جماعت نے مالی لحاظ سے کئی گنا ترقی کی ہے مگر جو
کام ہمارے سامنے ہے اُس کے مقابلہ میں یہ ترقی بالکل بیچ ہے۔ مثلاً میں نے بتایا ہے کہ
ہم پندرہ مبلغ مختلف دیہات میں پھیلا چکے ہیں اور اب ہماری سکیم یہ ہے کہ مبلغین کے اس
دائرہ کو وسیع کریں۔ اگر ہم فی ضلع پندرہ مبلغ بھی رکھیں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ
سارے پنجاب میں ہمیں قریباً پانچ سو مبلغوں کی ضرورت ہوگی اور یہ سیدھی بات ہے کہ
دو ہزار گاؤں میں پندرہ مبلغ کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتے ۔ ہاں اتنی بات ضرور ہے کہ اُن سے
سارے پنجاب میں ہر وقت شور پڑا رہے گا کیونکہ سو سوا سو گاؤں میں ہمارا ایک ایک مبلغ ہو
گا اور چونکہ ایک ایک آدمی آٹھ آٹھ دس دس میل کے حلقہ میں چکر لگا سکتا ہے اس لئے
پندرہ مبلغین سارے ضلع میں شور ڈال سکتے ہیں لیکن یہ پانچ سو مبلغ جو اقل ترین تعداد ہے
اور جو پنجاب کی ضرورت کے لئے بھی صحیح طور پر کافی نہیں ہو سکتے اگر ہم رکھ لیں تو اس کے
معنے یہ ہیں کہ ۲۵ ہزار ماہوار یا ۳ لاکھ روپیہ سالانہ کی ہمیں ان کے لئے ضرورت ہوگی اور گو
اتنے روپیہ کا اُن کے لئے جمع ہونا بظاہر بڑا مشکل دکھائی دیتا ہے لیکن اگر یہ مبلغ اپنے
اخراجات خود برداشت کر لیں تو پنجاب میں ہم آسانی کے ساتھ پانچ سو مبلغ پھیلا سکتے
ہیں ۔
میں نے جیسا کہ ابھی بتایا ہے اُن مبلغین کو جو مختلف دیہات میں مقرر کئے گئے ہیں
یہ نصیحت کی ہے کہ وہ کوشش کریں کہ ایک سال کے اندر اندر اُن کا خرچ سلسلہ سے اُٹھ
جائے تا کہ جو روپیہ اس وقت اُن پر خرچ ہو رہا ہے اُس سے ہم ایک نیا مبلغ رکھ سکیں ۔
میں نے انہیں کہا ہے کہ تم جماعتوں کو منظم کرو۔ اُن کے چندوں کو بڑھانے کی کوشش کرو
XXXXXXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۱۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
یہاں تک کہ سال کے بعد جب اُن جماعتوں کا بجٹ آئے تو ہم اُس کو دیکھ کر یہ کہہ سکیں کہ
ان جماعتوں کے چندہ میں کم از کم اتنی زیادتی ضرور ہوگئی ہے کہ ایک نیا مبلغ ہم آسانی کے
ساتھ رکھ سکتے ہیں۔ اگر اس رنگ میں اُن کی طرف سے کوشش جاری رہے تو پانچ چھ سال
کے اندر اندر ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے پانچ سو مبلغ پنجاب میں آسانی کے ساتھ پھیلا سکتے
ہیں ۔ یہ سکیم ہے جو میرے مد نظر ہے اور یہ سکیم ہے جس کے ماتحت میں نے حُسنِ ظنی کرتے
ہوئے اپنے خدا پر اور حُسنِ ظنی کرتے ہوئے اپنے نفس پر اور حُسنِ ظنی کرتے ہوئے اپنی
جماعت پر اور حُسنِ ظنی کرتے ہوئے اُن مبلغین پر جن کو باہر بھجوایا گیا ہے، پچاس دیہاتی
مبلغین کی ایک نئی کلاس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ۳۵ مبلغین کا تو انتخاب ہو چکا ہے اور کچھ
نئی درخواستیں بھی آ رہی ہیں جس سے امید ہے کہ یہ تعداد انشاء اللہ پوری ہو جائے گی اور
اگلے سال تک ہمیں پچاس اور ایسے مبلغ مل جائیں گے جن کو ہم مختلف مقامات پر پھیلا سکیں
گے۔ اس کے بعد خدا تعالیٰ نے اگر ہماری جماعت میں بیداری کی روح کو قائم رکھا تو ہم
کوشش کریں گے کہ اگلے سال سو مبلغین کی کلاس کھولی جائے ۔ اس طرح چھ سال میں ہم
پانچ سو دیہاتی مبلغین رکھ سکتے ہیں سردست میرا فیصلہ یہ ہے کہ ان میں سے دو تین سو
پنجاب میں رکھے جائیں گے اور باقی سرحد ، سندھ ، یوپی، بنگال، اور بہار، وغیرہ میں پھیلا
دیئے جائیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جو مبلغ جاتے ہیں اگر اُن میں یہ روح پیدا کی جائے کہ
انہیں ایک سال کے اندر اندر اپنا بوجھ خود اٹھا لینا چاہئے جو ناممکن نہیں بلکہ ممکن ہے بلکہ میں
سمجھتا ہوں مشکل بھی نہیں ہے تو پنجاب اور ہندوستان کے دوسرے صوبہ جات کے دیہات
میں ہم آسانی کے ساتھ نہایت وسیع پیمانہ پر اپنے مبلغین مقرر کر سکتے ہیں ۔ ضرورت اس
بات کی ہے کہ ایک طرف جماعت اپنی آمد کو بڑھائے اور دوسری طرف مبلغین جماعت کو
زیادہ سے زیادہ بڑھانے ، زیادہ سے زیادہ منظم کرنے اور زیادہ سے زیادہ اپنے اخراجات
کو کم کرنے کی کوشش کریں تا کہ تبلیغ کو وسیع کیا جا سکے ۔
یہ خوشخبری آپ لوگ سُن چکے ہیں کہ بائیس سال سے صدر انجمن احمد یہ پر جو قرض چلا
آ رہا تھا وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اُتر گیا ہے اور اس وقت چار لاکھ پندرہ ہزار ریز روفنڈ
میں جمع ہے۔ ہم نے اس ریز روفنڈ کو پچیس لاکھ تک پہنچانا ہے۔ اگر ہم ۲۵ لاکھ کا ریز روفنڈ
خطابات شوری جلد سوم
۱۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
قائم کر دیں تو اُس سے ایک لاکھ ۲۵ ہزار روپیہ کی آمد پیدا ہو جائے گی جس سے
ہنگامی اخراجات کو پورا کیا جا سکے گا اور جن دنوں میں اس قسم کے اخراجات نہیں ہوں گے
یہ آمد پھر ریز روفنڈ میں جمع ہوتی رہے گی ۔ اس طرح ہم اُمید کر سکتے ہیں کہ یہ ۲۵ لاکھ کا
ریز روفنڈ کو دس سال میں اپنی آمد سے ہی ۵۰ لاکھ تک پہنچ جائے گا اور پچاس لاکھ روپیہ
سے ہم اڑھائی لاکھ روپیہ سالانہ آمد پیدا کر سکیں گے جو خطرہ کے وقت سلسلہ کے کام آئے ۔
جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہمارے تبلیغی کام میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ترقی ہو رہی
ہے۔ چار مبلغ تحریک جدید کے ماتحت غیر ممالک میں جا چکے ہیں، ایک جانے کے لئے تیار
ہے اور دس مبلغین کو پاسپورٹ مل گئے ہیں اور اُمید ہے کہ تین چار ماہ میں وہ روانہ ہوسکیں
گے۔ میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ کالج کے متعلق جہاں اس سال کا بجٹ پیش ہے وہاں
یہ امر ہمیں اپنے مد نظر رکھنا چاہئے کہ کالج کو صحیح طور پر چلانے کے لئے ہمیں دو لاکھ روپیہ کی
اور ضرورت ہوگی ۔ اس کے بغیر ہم بی ۔ اے اور ایم ۔ اے کلا سر نہیں کھول سکتے ۔ گزشتہ سال
میں نے کالج کے لئے دولاکھ روپیہ چندہ کی تحریک کی تھی مگر بوجہ اس کے کہ اُن دنوں اور بھی
بہت سی تحریکات جاری تھیں، جماعت اس کی طرف پورے طور پر توجہ نہ کرسکی ۔ پھر بھی
جماعت نے ایک لاکھ چھپن ہزار کے وعدے کئے جس میں سے ایک لاکھ چودہ ہزار روپیہ
آچکا ہے اور بیالیس ہزار کی وصولی باقی ہے مگر اس کے باوجود ہمیں دو لاکھ روپیہ کی
ضرورت ہوگی ۔ اس سال کا لج والوں نے نئی جماعت کے سائنس کے اخراجات کے لئے
پندرہ ہزار روپیہ مانگا ہے۔ اگر بی۔اے کلاسز کھولی جائیں تو پچھیں تھیں ہزار روپیہ کی
ضرورت ہوگی اور بی ایس سی کلاسز کے لئے کم سے کم ایک لاکھ روپیہ کی ضرورت ہو گی
اور اگر میڈیکل کلاس کھولی جائے تو پچاس ہزار روپیہ اس کے لئے ضروری ہوگا۔ بہرحال
کالج کے لئے ہمیں مزید دو لاکھ روپیہ کی ضرورت ہے۔ کچھ اس کی عمارت کے لئے ، کچھ
سائنس کے سامانوں کے لئے اور کچھ نئی کلاسز کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ۔ اس
صورت میں ہم بی اے، بی ایس سی کھول سکیں گے۔ اس کے بعد ایم۔ اے،
ایم ۔ ایس سی کا سوال رہ جائے گا ۔ اسی طرح کالج کے متعلق ہمیں یہ امر بھی مد نظر رکھنا
چاہیئے کہ اُس کا دس لاکھ ریز روفنڈ قائم ہو تا کہ اُس سے پچاس ہزار روپیہ سالانہ کی آمد پیدا
خطابات شوری جلد سوم
۱۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
ہو سکے بلکہ اگر ممکن ہو تو ساٹھ ستر ہزار آمد پیدا ہو جائے ۔ عمدہ کالج کسی طرح بھی سوالاکھ روپیہ
سالانہ کے خرچ سے کم میں نہیں چل سکتا۔ اگر کالج میں چھ سولڑ کا ہو اور اوسط فیس پانچ ہزار روپیہ
ماہوار یا ساٹھ ہزار روپیہ سالانہ ہو اور پچھتر ہزار کے قریب ریز رو فنڈ سے آمد ہو تو بغیر
جماعت پر بوجھ ڈالنے کے عمدگی سے ہم اس کالج کو چلا سکتے ہیں ۔
-
دوسرا پروگرام میرے مد نظر یہ ہے کہ ہم جلد سے جلد یہاں ایک میڈیکل سکول جاری
کر دیں کیونکہ بعض ممالک میں ہم کامیاب طور پر تبلیغ نہیں کر سکتے جب تک کثرت سے
ہماری جماعت میں ڈاکٹر نہ ہوں۔ دوسرے اس سکول کی ضرورت ہماری جماعت کو اس
لئے بھی ہے کہ عورتوں کے لئے ڈاکٹری تعلیم کا حصول دوسرے کالجوں میں اب بہت مشکل
ہو گیا ہے ۔ ۔ گورنمنٹ کا رجحان اب اس طرف ہو گیا ہے کہ ایم ۔ بی ۔ بی ۔ ایس تک سب کو
تعلیم دلائی جائے اور ایم ۔ بی۔ بی۔ ایس تک تعلیم دینے کے لئے کالجوں میں مرد پروفیسر
مقرر ہوتے ہیں۔ اسلامی شعار چونکہ پردہ کرنا ہے اس لئے آئندہ ہماری عورتوں کی
میڈیکل تعلیم میں سخت مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔ مجھے ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کی طرف
سے بتایا گیا ہے گو مجھے یقین نہیں آتا کہ میں ہزار روپیہ سالانہ کے خرچ سے ہم میڈیکل
سکول قادیان میں جاری کر سکتے ہیں۔ اگر یہ درست ہو تو شاید میں لمبا انتظار بھی نہ کروں
اور فوراً اس سکول کو جاری کر دوں ۔ کیونکہ ایک تو ڈاکٹر عورتیں پیدا کرنا عورتوں میں ہمارے
تبلیغی اثر کو بہت وسیع کر دے گا ۔ دوسرے ہم اپنے مبلغین کو دینیات کے ساتھ ڈاکٹری کی
تعلیم آسانی کے ساتھ دلا سکتے ہیں ۔ مثلاً وہ لڑکے جو انٹرنس پاس ہوں اور انہیں بطور مبلغ ہم
رکھنا چاہتے ہوں ، اُن کے متعلق یہ ہو سکتا ہے کہ میڈیکل سکول میں داخل کر کے ہم اُن کو
ڈاکٹری تعلیم دلا دیں اور دوسری طرف علیحدہ انہیں دینی تعلیم بھی دیتے رہیں۔ اس ذریعہ
سے اچھوت اقوام میں اپنے تبلیغی اثر کو بہت وسیع کیا جا سکتا ہے۔ بالخصوص جنوبی ہند اور
افریقہ میں اس سکیم کے ماتحت مبلغ اپنی روزی بھی کما سکتے ہیں اور اسلام اور احمدیت کی
اشاعت بھی کر سکتے ہیں ۔
تبلیغ دو حصوں میں میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ آئندہ تبلیغ کومیں نے دوحصوں میں
منقسم کر دیا ہے۔ ہندوستان کی تبلیغ کو صدرانجمن احمد یہ کے ماتحت
خطابات شوری جلد سوم
۱۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
کر دیا ہے اور بیرون ہند کی تبلیغ کو تحریک جدید کے ماتحت کر دیا ہے اور میں نے ہدایت
دے دی ہے کہ صدرا لہ صدر انجمن احمد یہ اپنے موجودہ بیرون ہند کے بجٹ تحریک جدید کے سپرد کر
دے اور تحریک جدید اپنے ہندوستانی مبلغین اور اُن کے بجٹ کو صدر انجمن احمد یہ کے سپرد کر
دے۔ ساتھ ہی میں نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرونی جماعتوں کے بجٹ سوائے ہندوستانی
جماعتوں کے جیسے نیروبی ہے فارن مشنوں کو مضبوط کرنے کے لئے ہی استعمال کئے جائیں
اور ہر ملک کا روپیہ اُسی ملک کی تبلیغ پر خرچ ہو، یہاں تک کہ بیرونی مشن خوب مضبوط ہو
جائیں مگر تحریک جدید کے ماتحت وہاں کے مقامی لوگوں کو خود خرچ کر لینے کا اختیار نہ ہو۔
اگر وہ روپیہ اُن کی ضروریات سے بڑھ جائے گا تو بیشک صدر انجمن احمد یہ کو مل جائے گا
مگر جب تک وہ مشن مضبوط نہیں ہوتے ، میرا فیصلہ یہی ہے کہ اُن کا چندہ اُنہی مشنوں پر خرچ
ہوتا رہے۔ یہ چندے بہت تھوڑے ہیں اور غیر ملکی جماعتیں بھی زیادہ نہیں ہیں ۔ صرف عرب یہ
مصر، انگلستان، یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ اور ویسٹ افریقہ یہی غیر ملکی جماعتیں کہلاتی ہیں
اور اُن کا چندہ بہت تھوڑا ہوتا ہے ۔ ان غیر ملکی جماعتوں کی طرف سے چندہ نہ آنے سے
صدر انجمن احمد یہ کے بجٹ پر کوئی غیر معمولی اثر نہیں پڑ سکتا لیکن اس کے مقابلہ میں اگر یہ روپیہ
انہی مشنوں پر خرچ کیا جائے تو اس سے ان کی ترقی میں بہت کچھ مدد مل سکتی ہے اور ان
لوگوں کے اندر یہ احساس پیدا کیا جا سکتا ہے کہ تمہارا روپیہ تمہارے ملک میں ہی تبلیغ اسلام
پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ تمہیں چاہئے کہ اپنے مشن کو اور زیادہ مضبوط کرنے کی کوشش کرو۔
میں اُمید کرتا ہوں کہ چند سالوں میں ہی اس طریق کے ماتحت بیرونی ممالک کے مشن
انشاء اللہ مضبوط ہو جائیں گے اور جب اُن کی ضروریات سے چندہ بڑھ گیا تو وہ روپیہ پھر
صدر انجمن احمد یہ کو ہی ملنا شروع ہو جائے گا۔
ترجمة القرآن انگریزی کے متعلق اسی جگہ تین سال ہوئے فیصلہ ہوا تھا کہ اُس کو جلد
سے جلد شائع کر دیا جائے ۔ کام کرنے والوں کے لحاظ سے گو بڑے زور سے جدو جہد کی گئی
ہے مگر حالات کے لحاظ سے وہ جدو جہد نہایت ہی سُست ثابت ہوئی ہے اور اس کا نتیجہ یہ
ہے کہ تین سال کے بعد بھی ابھی وہ ترجمہ تیار نہیں ہوا ۔ اس سال چھپنا شروع ہوا ہے اور
۲۸۰ صفحات تک چھپ چکا ہے۔ مطبع والے کہتے ہیں کہ چھ ماہ میں وہ اس کی پہلی جلد جو
خطابات شوری جلد سوم
۱۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
چودہ سو صفحات پر مشتمل ہو گی تیار کر کے دے دیں گے۔
تفسیر کبیر کی اشاعت تفسیر کبیر کے آخری پارہ کا مضمون ساڑھے سات سو صفحات تک
تیار ہو چکا ہے۔ اب صرف آخری ربع باقی ہے۔ مجلس شوری کے
ہو
بعد اپریل میں یا مئی کے مہینہ میں یہ ربع بھی انشاء اللہ ہو جائے گا اور اس سال تفسیر کبیر کے
آخری پارہ کی جلد انشاء اللہ چھپ جائے گی ۔ پریس کی دقتوں کی وجہ سے اب تک صرف
۱۸۰ صفحات چھپ سکتے ہیں۔ لیکن اب چونکہ پریس اپنا خرید لیا گیا ہے اس لئے آئندہ ان شاء الله
مضمون ساتھ کا ساتھ چھپتا چلا جائے گا۔ تفسیر کا یہ آخری پارہ انشاء اللہ عنقریب شائع
جائے گا اور دس بارہ روپے اس کی قیمت ہو گی اور گو یہ صرف ایک پارہ کی تفسیر ہو گی مگر اندازاً
ایک ہزار صفحہ کی جلد ہوگی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ تفسیر اس زمانہ کے لحاظ سے بہت مفید
معلومات اپنے اندر رکھتی ہے۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کی
جماعت کے متعلق اس پارہ میں زبردست پیشگوئیاں پائی جاتی ہیں اور تبلیغ کے لئے یہ ایک
بہت ہی مفید ہتھیار ثابت ہوگا ۔ جماعت کو چاہئے کہ اس کی خریداری کا حلقہ وسیع کرنے کی
کوشش کرے۔ جہاں تک مجھے معلوم ہے اب تک صرف سو دو سو آدمیوں نے خریداری کے
لئے نام لکھوایا ہے۔ تفسیر کبیر کی پچھلی جلد تین ہزار چھپی تھی جس میں سے ۲۳ سو کتاب
جماعت نے خریدی اور سات سو غیروں نے خریدی۔ اب یہ حالت ہے کہ وہی کتاب جو
چھ چھ روپے کو فروخت کی گئی تھی قادیان میں اس کی ایک ایک جلد پچیس پچیس روپے پر بھی
فروخت ہوئی ہے بلکہ پرسوں ہی میرے پاس عراق سے ایک خط آیا جسے پڑھ کر مجھے بہت
خوشی ہوئی ۔ وہاں ایک احمدی ڈاکٹر ہیں انہوں نے کہا کہ مجھ سے تفسیر کبیر ایک غیر احمدی
ڈاکٹر نے پڑھنے کے لئے لی تھی ۔ کچھ عرصہ کے بعد اُن کا تبادلہ ہو گیا اور میں نے اپنی کتاب
واپس لے لی۔ اُنہیں معلوم ہوا کہ ایک اور احمدی کے پاس یہ کتاب ہے۔ چنانچہ وہ غیر احمدی
ڈاکٹر اُس کے پاس گئے اور ایک سو روپیہ میں انہوں نے یہ کتاب اُس سے خرید لی۔ گویا
وہی کتاب جس کے لئے پانچ یا چھ روپے دینے بھی جماعت کو مشکل معلوم ہو رہے تھے اور
تین ہزار میں سے صرف ۲۳ سو جماعت نے خریدی، سو سو روپیہ پر فروخت ہو رہی ہے۔
حالانکہ قرآن کریم کی تفسیر تو ایسی قیمتی چیز ہے کہ اگر یہ آٹھ دس ہزار کی تعداد میں چھپے تب
XXXX
خطابات شوری جلد سوم
۱۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
بھی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو جانی چاہئے ۔ اب آخری پارہ کی تفسیر شائع ہونے والی ہے
جس طرح پچھلی تفسیر کے بعد میں ۵ کی بجائے ۲۵ روپے دینے پڑے اسی طرح اگر اب دوستوں
نے اس کے لئے دس بارہ روپے خرچ نہ کئے تو بعد میں پچاس بلکہ ممکن ہے سو سو روپیہ بھی
خرچ کرنا پڑے اور پھر بھی مشکل سے حاصل ہو ۔ پس آج ہی تمام دوست اپنے اپنے دلوں
میں اس کی خریداری کے متعلق فیصلہ کر لیں۔ یہ کتاب انشاء اللہ جلد شائع ہو جائے گی ۔ تین
ربع کی تفسیر ہو چکی ہے صرف ایک ربع کی تفسیر رہتی ہے اور چونکہ اب اپنا پر لیس قائم ہو چکا
ہے اس لئے زور دینے کے بعد یہ کتاب انشاء اللہ جلد چھپ جائے گی ۔
آج ڈاک میں عبورا مشرقی افریقہ کی احمد یہ مسجد کی جو حال ہی میں تعمیر کی گئی ہے تصویر
ملی ہے جو بہت ہی خوبصورت ہے۔ دوستوں کو دور سے نظر تو نہیں آئے گی مگر میں دکھا دیتا
ہوں۔ اٹالین آرٹ کی بنی ہوئی ہے۔ گورنمنٹ نے اس مسجد کی تعمیر کے لئے اٹلی کے قیدی
ہماری جماعت کو دیئے تھے ۔“
اس موقع پر حضور نے یہ تصویر دوستوں کو دکھائی اور فرمایا :-
ایک اور تصویر بھی مصر سے آئی ہے۔ یہ تصویر بظاہر معمولی معلوم ہوتی ہے مگر اس
کے پیچھے ایک ایسی تحریر تھی کہ پہلے تو میں دینی ذوقی طور پر تصویر دیکھ رہا تھا پھر جو اچانک اُس
تحریر پر نظر پڑی تو فوراً میری آنکھوں سے آنسو بہہ پڑے۔ اس تصویر میں ایک طرف ایک
مصری دوست بیٹھے ہیں ، دوسری طرف ایک انگریز نو مسلم ہیں اور درمیان میں کوئی بچہ ہے
پہلے تو میں نے اس تصویر کو دیکھا تو میں نے کہا یہ ہمارا تو مسلم انگریز بھائی ہے۔ یہ ہمارا مصری
دوست ہے اور درمیان میں ان میں سے کسی کا بچہ بیٹھا ہے۔ مگر میں نے پیچھے نظر ڈالی تو مجھے
قرآن کریم کی یہ آیت لکھی ہوئی نظر آئی۔ جسے پڑھتے ہی فوراً میری آنکھوں میں آنسو آ گئے کہ
وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ
بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا لے مصری لوگوں کو انگریزوں سے شدید دشمنی ہے۔ بظاہر اُن کی آپس
میں صلح معلوم ہوتی ہے مگر در حقیقت مصریوں کی گھٹی میں انگریزوں کی دشمنی ہے۔ ہمارے
مصر کے احمدی نوجوان زیادہ تر ایسی ہی جماعتوں میں سے آئے ہیں جو سیاسی تھیں اور
انگریزوں سے شدید بغض رکھتی تھیں ۔ اسی کی طرف یہ آیت اشارہ کرتی ہے کہ کسی وقت میں
خطابات شوری جلد سوم
۱۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
انگریز کا شدید دشمن تھا مگر آج احمدیت کی وجہ سے انگریز میرے پہلو میں بیٹھا ہوا ہے اور
میں اُسے اپنا بھائی سمجھ رہا ہوں ۔ وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً
فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا ۔ یہ خوشی کی خبریں ہیں اور ایسی
ہی ہیں جیسے خدا تعالیٰ کی طرف سے نسیم صبا چلائی جاتی ہے۔ خدا تعالیٰ بھی ہمارے لئے خوشی
کی ہوائیں چلا رہا ہے اور مختلف ملکوں سے اسلام کی ترقی کی خبریں آرہی ہیں۔ مگر اس کے
ساتھ ہی بعض ایسی خبریں بھی آ رہی ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہم
اپنے قدم کو اور زیادہ تیز کر دیں اور تبلیغ کو زیادہ زور اور سرگرمی کے ساتھ پھیلائیں ۔
عیسائیوں کا حملہ چنانچہ سیرالیون سے خبر آئی ہے کہ احمدیت کی ترقی کی وجہ سے وہاں
عیسائیوں نے منظم طور پر حملہ شروع کر دیا ہے۔ اُس ملک میں زیادہ تر
تبلیغ مدرسوں اور سکولوں کے ذریعہ ہوتی ہے اور مدرس چونکہ مسلمان نہیں ملتے اس لئے
عیسائیوں کو ملازم رکھ لیا جاتا ہے۔ اب عیسائیوں نے آپس میں مشورہ کر کے عیسائی مدرسین
کو ہدایت کی ہے کہ وہ احمدی مدارس میں یہ مطالبہ کریں کہ انہیں اتوار کی چھٹی دی جائے
تا کہ وہ گرجا میں شامل ہوسکیں ۔ اُن کی پالیسی یہ ہے کہ سرکاری گرانٹ کسی ایسے سکول کو نہیں
مل سکتی جو ہفتہ میں چھ دن سے کم گھلا رہے۔ ہمارے مدارس میں چونکہ جمعہ کو چھٹی ہوتی ہے
اور اسلامی احکام کے لحاظ سے ہونا بھی ایسا ہی چاہئے ۔ اس لئے انہوں نے یہ مطالبہ شروع
کر دیا ہے کہ ہمیں اتوار کو چھٹی دی جائے ۔ اِس سے اُن کا مقصد یہ ہے کہ اگر اتوار کو بھی
چھٹی دے دی گئی اور جمعہ کو پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے تو ہفتہ میں صرف پانچ دن پڑھائی ہوگی
اور سرکاری گرانٹ بند ہو جائے گی ۔ عیسائیوں نے اپنے مدرسین سے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ
اگر احمد یہ مدارس سے اس مطالبہ کی بناء پر تمہیں علیحدہ کر دیا جائے تو ہم تمہارے لئے نئے
سکول کھول دیں گے۔ وہ جانتے ہیں کہ اگر ان کو ہٹا دیا گیا تو انہیں اپنے سکول بند کرنے
پڑیں گے اور اگر اُن کا مطالبہ مان لیا تو سرکاری گرانٹ سے محروم رہنا پڑے گا۔ یہ ایک نیا کا تو سے یہ
حملہ ہے جو سیرالیوں میں عیسائیوں کی طرف سے ہماری جماعت پر کیا گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ
سے دعا ہے کہ وہ دشمن کی ان شرارتوں کے بداثرات کو دور فرمائے اور اُسے اپنے ارادوں
میں نا کام کرے۔
خطابات شوری جلد سوم
۱۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
اس مخالفت کا حقیقی علاج تو یہی ہے کہ ایسے مبلغ ہمارے پاس کثرت سے تیار ہوں جو
اُس ملک میں مدرسوں کا کام کریں اور عیسائی مدرسین کی ہمیں ضرورت نہ رہے۔ لیکن اِس
کے ساتھ ہی دوسری تجویز میں نے یہ کی ہے کہ ایک نوجوان کو انگلستان بھجوانے کا فیصلہ کر دیا
ہے وہ وہاں سے ایم ۔اے کی ڈگری حاصل کر کے ویسٹ افریقہ جائے گا۔ اور لنڈن میٹرک
کے اصول کے مطابق وہاں ایک سکول جاری کرے گا ۔ جس میں پڑھے ہوئے نو جوانوں کو
گورنمنٹ کے قانون کے مطابق بطور مدرس رکھا جا سکے گا۔
اس موقع پر میں پھر جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ہمیں فوری طور
پر ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو اپنی زندگیاں وقف کریں تا کہ انہیں افریقہ میں تبلیغ کے
لئے بھجوایا جا سکے ۔ اگر ایک سو نوجوان ہمیں ایسے مل جائیں تو ہم مغربی افریقہ کی ضرورت کو
ایک حد تک پورا کر سکتے ہیں۔ ابتداء میں بے شک کچھ خرچ ہو گا لیکن وہاں کی جماعتیں
بہت جلد ان کے اخراجات کو برداشت کرنے کا وعدہ کرتی ہیں۔ اس صورت میں مرکز پران
کا کوئی بوجھ نہیں رہے گا اور وہ مقامی جماعتوں کے خرچ پر مغربی افریقہ میں تبلیغ کو وسیع
کر سکیں گے ۔“
آمد بڑھانے کی تجاویز حضور نے کی تجاویز حضور کے اس خطاب کے بعد کچھ ممبران نے سلسلہ کی آمد
بڑھانے کے بارہ میں چند تجاویز پیش کیں ۔ ان پر تبصرہ
کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
دوستوں نے عام اظہار خیالات آمدن کے متعلق کر لیا ہے۔ اس میں بعض اچھی
تجویزیں بھی ہیں اور بعض ایسی ہیں جو در حقیقت نئی نہیں بلکہ انتظام کو درست بنانے کے
متعلق ہیں ۔ اُن کا زیادہ تعلق نظارت بیت المال سے ہے۔ اُن کو نظر انداز کرتے ہوئے جو
تجاویز پیش کی گئی ہیں اُن میں سے دو تجویزیں ایسی ہیں جو در حقیقت میری ہی پیش کردہ
ہیں۔ یعنی ہندوستان میں تاجروں کی تنظیم اور ریز رو فنڈ کا جمع کرنا۔ تاجروں کی تنظیم کے
متعلق میں نے ایک خطبہ میں تفصیلی طور پر توجہ دلائی تھی مگر مجھے افسوس ہے کہ تاجروں کی
جماعت پر میرے اس خطبہ کا اتنا اثر نہیں ہوا جتنا اثر میرے خطبات کا عام جماعت پر ہوا
کرتا ہے۔ اب تک اس تنظیم کے ماتحت صرف ڈیڑھ سو تاجروں نے اپنے نام لکھوائے ہیں
XXXXXXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۱۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
حالانکہ جہاں تک میں سمجھتا ہوں ہماری جماعت میں ہزار دو ہزار سے کم تاجر نہیں ہیں پس
یہ تعداد بہت ہی کم ہے اور پھر جس رنگ میں انہوں نے دلچسپی لی ہے وہ اور بھی کم ہے اور
عملی طور پر تو انہوں نے کوئی قدم نہیں اُٹھایا۔ اس غرض کے لئے جماعت کے تاجروں میں جو
چندہ کی تحریک کی گئی تھی اُس میں بھی صرف ایک دوست چوہدری شاہ نواز صاحب آگرہ نے
ایک ہزار روپیہ دیا ہے اور کسی نے جہاں تک مجھے علم ہے ایک پیسہ بھی نہیں دیا حالانکہ میں
نے بتایا تھا کہ تنظیم لہ تنظیم کے کے لئے ضروری ہے ہے کہ کہ ہمارے ہمارے آدمی آد باہر پھریں، ں، تا تاجروں سے خط و کتابت
کریں اور انہیں ایک مرکز پر لانے کی کوشش کریں ۔ اب تک پانچ چھ سو روپیہ ہمارا خرچ ہو
چکا ہے اور ابھی اور بھی بہت کچھ خرچ ہوگا کیونکہ اس محکمہ کو قائم ہوئے ابھی صرف تین چار
ماہ ہوئے ہیں اور جبکہ یہ محکمہ محض تاجروں کے لئے قائم کیا گیا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ جن کے
لئے یہ محکمہ قائم ہوا ہے اور جن کو قومی طور پر اس سے فائدہ پہنچ سکتا ہے وہ اس کی طرف توجہ
نہ کریں ۔ خصوصاً ایسی جماعت جو مالی لحاظ سے بھی دوسروں پر فوقیت رکھتی ہے۔ اب تک
صرف چوہدری شاہ نواز صاحب نے ہی اس تحریک میں حصہ لیا ہے اور کسی نے اس طرف
توجہ نہیں کی جو نہایت ہی قابلِ افسوس امر ہے۔
ایک دوست نے امانت فنڈ کی طرف توجہ دلائی ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ
طریق بھی بہت سی مشکلات کو دور کرنے والا ہے اور اس سے بہت سی جائیدادیں خریدی گئی
ہیں جن کا مرکز کی مضبوطی کے لئے خریدنا ہمارے لئے ضروری تھا مگر ان کی طرف سے جو
مشکلات بیان کی گئی ہیں میں نہیں سمجھ سکا کہ وہ کوئی حقیقی مشکلات ہیں۔ موجودہ قاعدہ تو یہ
ہے کہ لوگ جب چاہیں اپنی امانت کا روپیہ واپس لے سکتے ہیں ۔ جس طرح لوگ بنک میں
روپیہ جمع کراتے اور پھر اپنی مرضی پر نکلوا لیتے ہیں اسی طرح ہمارے ہاں قانون ہے کہ جب
کسی کو کوئی ضرورت پیش آئے وہ اپنا روپیہ نکلوا لے، اس میں کسی قسم کی روک نہیں ہے۔ اس
وقت تک امانت فنڈ میں دو لاکھ سے اوپر روپیہ جمع ہوا ہے حالانکہ اگر جماعت پوری توجہ
کرے تو آٹھ دس لاکھ روپیہ جمع ہو سکتا ہے۔ اس سے لوگوں کی وقتی ضرورتیں بھی پوری ہو سکتی
ہیں اور نصف سے زیادہ روپیہ سلسلہ کی جائیدادوں کو بڑھانے کے کام آ سکتا ہے۔
ایک تجویز کی طرف بابو عبد الحمید صاحب آڈیٹر نے توجہ دلائی ہے جو در حقیقت میری ہی