مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 5

خطابات شوری جلد سوم
۱۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
تو اُس نے کہا میں خدا اور اُس کے رسول کے لئے نہیں لڑا بلکہ فلاں کا بدلا لینے کے لئے لڑ
رہا تھا۔ پھر زخموں کی تکلیف برداشت نہ کرتا ہوا خود کشی کر کے مر گیا۔ یہ دیکھ کر وہ صحابی
واپس لوٹے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہا۔ اَشْهَدانُ لَّا
إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ اَنَّكَ لَرَسُولُ اللهِ ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا بات
ہے؟ صحابی نے کہا آپ نے ایک شخص کے متعلق فرمایا تھا کہ وہ جہنمی ہے مگر بعض نے کہا وہ تو
بہت اخلاص سے لڑ رہا ہے وہ کیونکر جہنمی ہو سکتا ہے۔ اس پر میں اُس کے ساتھ ساتھ رہا۔
اب وہ خود کشی کر کے مر گیا ہے۔ سے اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ اَشْهَدُ اَنی
رَسُولُ اللهِ ۔ میں شہادت دیتا ہوں کہ میں خدا کا رسول ہوں ۔ تو اُس شخص کا خدمت کرنا
اُسے بری نہیں قرار دے گیا۔ بہر حال اگر کوئی شخص قانون شکنی کرتا ہے یا قانون شکنی کی
روح پیدا کرتا ہے تو وہ مجرم ہے اور قابل گرفت ہے مگر نظارتوں میں دیکھا گیا ہے کہ بجائے
یہ تسلیم کرنے کے کہ قانون شکنی کی گئی ہے کہا یہ جاتا ہے کہ اس پر عمل کرنا ہی ناممکن تھا۔ مثلاً
یہی محصلین کے دورہ کا سوال تھا۔ اگر یہ کہا جاتا کہ ان کا دورہ کرنا بجٹ کی تشخیص کے لئے
ضروری تھا مگر ایسا طوفان آگیا کہ راستے بند ہو گئے تو اور بات تھی ۔ یہ قانون شکنی نہ ہو گی مگر
یہ نہیں بتایا جاتا کہ دورہ کرنا کیوں نا ممکن تھا۔ پھر ناظر نے یہ جواب دیا ہے کہ میرے نزدیک
شہری جماعتوں کو بجٹ خود تشخیص کرنا چاہئے ۔ اسی طرح دیہاتی جماعتوں کے متعلق یہ جواب
نہیں دیا کہ اتنے محصل نہیں کہ سب جماعتوں میں دورہ کر سکتے بلکہ یہ کہا ہے کہ دوسرے
کاموں میں مصروف رہے ۔ نظارت کا کام تھا کہ محصلوں کو اس کام پر لگا دیتی کہ فارم پُڑی
کرائیں۔ پھر جتنا کام ہو سکتا اُن سے کرایا جاتا اور باقی کے لئے کہہ دیا جاتا کہ بقیہ کام
میرے اختیار کا نہ تھا، تو یہ درست ہوتا کہ جتنا کام ہوسکتا تھا اتنا کرالیا گیا۔ ۴ محصلین سے
چار سو جماعتوں کے بجٹ کی تشخیص کرانا ممکن نہ تھا۔ اگر یوں کہا جاتا تو یہ معقول بات ہوتی
لیکن اس کی بجائے یہ کہا گیا ہے کہ ۱۴ محصلین سے فلاں فلاں کام کرایا گیا اس لئے بجٹ کی
تشخیص نہیں کر سکے۔ یہ صریح قانون شکنی ہے۔ ان کا اصل کام بجٹ تیار کرانا ہے نہ کہ
دوسرے کام کرانا۔
اس کا جواب اظہار ندامت تھا۔ میں اس وقت پھر اعلان کرتا ہوں کہ محصلین کے متعلق
XXXXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۱۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
میرا وہ فیصلہ لفظ لفظ اب بھی قائم ہے اور اُس کی تعمیل کرنا ناظر پر فرض ہے اگر وہ میرے
فیصلہ کی تعمیل کرتے تو درست ہوتا ۔ ورنہ خواہ وہ مریخ اور زہرا کے ٹکڑے لے آئیں اور
۔
خزانے میں داخل کر دیں مگر حکم کی تعمیل نہ کریں تو وہ نا فرمان سمجھے جائیں گے ۔
کہا گیا ہے کہ اُن جماعتوں کے نام شائع کئے گئے جنہوں نے فارم بھیجے مگر پھر بھی
تعمیل نہ کی گئی ۔ اس کا جواب وہ یہ دے سکتے ہیں کہ تم نے خلیفہ کا حکم نہ مانا، ہم پر تمہارے حکم
کا کیا اثر ہو سکتا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ جب تک ناظر اپنے رویہ کو نہ بدلیں گے، ان کی باتوں
کا بھی کوئی اثر نہ ہوگا ۔ ایک دفعہ کسی بزرگ کا گھوڑا چلنے سے اڑا۔ انہوں نے فرمایا میں نے
ضرور خدا تعالیٰ کے کسی حکم کی نافرمانی کی ہوگی جس پر گھوڑے نے میری نافرمانی کی ۔ جانے
دو نیکی اور ایمان کو مگر کیا یہ درست نہیں کہ جو ماں باپ بچوں کے سامنے لڑتے ہیں، بچے
اُن سے لڑتے رہتے ہیں؟ خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ بدلتا ہے۔ جو لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ
فلاں نے قانون شکنی کی اور اُسے بُرا نہیں سمجھا گیا تو وہ بھی اس طریق کو اختیار کر کے نظام کو
درہم برہم کر دیتے ہیں۔ اس وجہ سے قانون شکنی کی روح کو ہی کچل دینا چاہئے ۔ قانون شکنی
خواہ ناظر کرے یا کوئی اور وہ برداشت نہیں کی جاسکتی ۔ جب ناظر خلیفہ کے کسی فیصلہ کی
خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا کلرک نہیں دیکھتے کہ یہ فیصلہ لکھا ہے مگر ناظر اس پر عمل نہیں
کرتے ۔ پھر اسی طرح کلرک ناظر کے حکم کے متعلق کرتے ہیں اور وہی بات ہو جاتی ہے جو
کسی برہمن کے متعلق بیان کی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے ایک برہمن دریا کی طرف سے آ رہا
تھا۔ سردی کا موسم تھا اور غسل کرنا مشکل تھا ۔ ایک دوسرے برہمن نے پوچھا غسل کر آئے ؟
66
اُس نے کہا میں نے تو دریا میں ایک کنکر پھینک کر کہہ دیا ” تو راشنان سوموراشنان ۔“‘ پوچھنے
وو
والے نے کہا پھر میں تم کو مخاطب کر کے کہہ دیتا ہوں کہ ” تو را شنان سومو را شنان“ اور یہ کہہ
کر وہ بھی گھر لوٹ گیا۔ اسی طرح ایک کلرک جب دیکھتا ہے کہ خلیفہ کا ایک حکم لکھا ہوا
موجود ہے مگر بجائے اس کے متعلق فیصلہ کرانے کے خود ہی ناظر کہہ دیتا ہے کہ اس پر عمل
نہیں ہو سکتا تو وہ ناظر کے حکم پر کہتا ہے کہ اس پر عمل نہیں ہو سکتا۔ پھر جب وہ کوئی حکم دیتا
ہے تو چپڑاسی کہہ دیتا ہے کہ اس پر عمل نہیں ہو سکتا۔ اس طرح تو جیہہ کا دروازہ وسیع ہوتا جاتا
ہے اسی لئے کسی نے کہا ہے کہ سب سے اول قیاس ابلیس نے کیا اور وہ تباہ ہو گیا ۔ پس یا تو

خطابات شوری جلد سوم
۱۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
جو قانون بن چکا ہو اُسے بدلوانا چاہئے یا پھر عمل کرتے ہوئے مرنا بھی پڑے تو مرجانا
چاہئے ۔
دو
رائے شماری کے بعد حضور نے فرمایا :-
جیسا کہ میں فیصلہ کر چکا ہوں کہ محصلین کو تشخیص بجٹ میں امداد دینے کے لئے لگانا
چاہئے اور وقت پر تعاون کر کے جماعتوں سے فارم پُر کرانے چاہئیں میں اس تجویز کے حق
میں فیصلہ کرتا ہوں ۔“
66
اختتامی اجلاس یکم اپریل ۱۹۴۵ء کو مجلس مشاورت کے آخری اجلاس میں حضرت
مرزا شریف احمد صاحب نے سب کمیٹی نظارت دعوۃ و تبلیغ کی حسب ذیل
سفارش پیش کی :-
وقت آگیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منشاء کے ماتحت نظارت دعوۃ و تبلیغ
کے زیر اہتمام قادیان میں ایک مذہبی کا نفرنس کی جائے ۔ تفصیلی قواعد بنانے کے لئے ایک
سب کمیٹی بنا دی جائے ۔ اس کا نفرنس کے اخراجات کے لئے مبلغ دو ہزار روپیہ اس بجٹ ۔ لئے
میں رکھا جائے۔ سب کمیٹی کی بحث کے دوران میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
الفاظ مندرجہ اشتہار خطبہ الہامیہ پڑھ کر سنائے گئے۔
بالآخر میں ایک ضروری امر کی طرف اپنے دوستوں کو توجہ دلاتا
ہوں کہ اس مینارہ میں ہماری یہ بھی غرض ہے کہ مینارہ کے اندر یا جیسا
کہ مناسب ہو ایک گول کمرہ یا کسی اور وضع کا کمرہ بنا دیا جائے جس میں
کم سے کم ۱۰۰ آدمی بیٹھ سکے اور یہ کمرہ وعظ اور مذہبی تقریروں کے لئے
کام آئے گا ۔ کیونکہ ہمارا ارادہ ہے کہ سال میں ایک یا دو دفعہ قادیان
میں مذہبی تقریروں کا جلسہ ہوا کرے اور اس جلسہ پر ہر ایک شخص
مسلمانوں اور ہندوؤں اور آریوں اور عیسائیوں اور سکھوں میں سے اپنے
مذہب کی خوبیاں بیان کرے مگر شرط یہ ہوگی کہ دوسرے مذہب پر کسی قسم
کا حملہ نہ کرے۔ فقط اپنے مذہب اور اپنے مذہب کی تائید میں جو چاہے

خطابات شوری جلد سوم
تہذیب سے کہے ۔“
،،
اولد
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
افضال الہیہ پر سجدہ شکر حضرت مرزا شریف احمد صاحب پہ تجویز پڑھ ہی رہے تھے کہ
حضرت خلیفة المسیح الثانی اچانک کُرسی سے اُٹھے اور پاس
ہی فرش پر جو تھوڑی سی جگہ تھی وہاں سجدہ کیا۔ یہ دیکھتے ہی چُپ چاپ تمام حاضرین اپنی اپنی
جگہ پر سجدہ میں گر گئے اور حضور کے اُٹھنے پر جب اللهُ اَكْبَر کہا گیا تو اُٹھے ۔ اُس وقت
حضور نے حسب ذیل تقریر فرمائی ۔
دو
قرآن کریم میں خدا تعالی فرماتا ہے اکثر لوگ خدا کے نشانوں سے اعرا
ہوئے گزر جاتے ہیں ھے آج سے ۴۵ سال پہلے وہ شخص جس کی جوتیوں کا غلام ہونا بھی ہم
اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں اُسے اُس وقت کی اپنی جماعت کی حالت دیکھتے ہوئے ایک
بہت بڑا مقصد اور کام یہ نظر آیا کہ ایک ایسا کمرہ بنایا جائے جس میں سو آدمی بیٹھ سکے مگر آج
ہم ایک ایسے کمرے میں بیٹھے ہیں جو اس غرض سے نہیں بنایا گیا تھا کہ مختلف مذاہب کے
لوگ اس میں تقریریں کریں مگر اس میں پانچ سو کے قریب آدمی بیٹھے ہیں اور وہ بھی
گرسیوں پر جو زیادہ جگہ گھیرتی ہیں۔ گویا اُس زمانہ میں جماعت کی طاقت اور وسعت کی یہ
حالت تھی کہ سو آدمیوں کے بیٹھنے کا کمرہ بنایا جائے اور سو آدمیوں کو بٹھانے کے لئے جگہ
بنانے کی غرض سے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اعلان کرنا پڑا اور اسے ایک
بڑا کام سمجھا گیا اور خیال کیا گیا کہ سو آدمیوں کے بیٹھنے کے لئے کمرہ بنانا بھی مشکل ہو گا۔
مجھے منارہ مسیح کی تعمیر کے وقت کی یہ بات یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
شہ نشین پر بیٹھے تھے اور میر حامد شاہ صاحب کے والد حکیم حسام الدین صاحب سامنے
بیٹھے تھے۔ منارہ بنانے کی تجویز ہو رہی تھی ۔ سات آٹھ ہزار جو جمع ہوا تھا وہ بنیادوں میں
ہی صرف ہو گیا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس فکر میں تھے کہ اب کیا ہوگا ۔
حکیم حسام الدین صاحب زور دے رہے تھے کہ حضور یہ بھی خرچ ہو گا ، وہ بھی ہو گا اور کئی
ہزار روپیہ خرچ کا اندازہ پیش کر رہے تھے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُن کی
باتیں سن کر فرمایا حکیم صاحب کا منشاء یہ معلوم ہوتا ہے کہ منارہ کی تعمیر کو ملتوی کر دیا جائے ۔
چنانچہ ملتوی کر دیا گیا۔

خطابات شوری جلد سوم
۱۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
ایک تو وہ وقت تھا اور ایک آج ہے کہ مسجد مبارک کی توسیع کے لئے عصر کی نماز کے
وقت میں نے مقتدیوں سے ذکر کیا اور عشاء کی نماز سے پہلے پہلے ۱۸ ہزار کے وعدے اور
رقوم جمع ہو گئیں اور بیرونی احباب کو اس چندہ میں شریک ہونے کا موقع ہی نہ ملا۔ یہ نشان
بھی نا بینا کو نظر نہ آئے مگر ہر بینا کو نظر آ رہا ہے کہ کس طرح خدا تعالیٰ اپنے فضل سے جماعت
کو بڑھا رہا اور سامان پیدا کرتا جا رہا ہے کہ اُس وقت جو بات بڑی معلوم ہوتی تھی آج
بہت ہی معمولی اور حقیر سی نظر آتی ہے اور آج جو چیز بہت بڑی معلوم ہوتی ہے وہ کل حقیر ہو
جاتی ہے۔ خدا تعالیٰ کا یہی سلوک ہماری جماعت سے برابر چلا جا رہا ہے اور اِس بات کا
خیال کر کے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرح دل بھر آتا اور آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں
کہ کاش ! جماعت کی یہ ترقی حضرت مسیح موعود الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہوتی تا آپ بھی
اِس دنیا میں اپنے کام کے خوش کن نتائج دیکھ لیتے ۔“
یہ فرماتے فرماتے حضور پر بے حد رقت طاری ہو گئی ۔ تھوڑی دیر توقف کے بعد فرمایا:
اس تجویز کا اصل مقصد کا نفرنس منعقد کرنا ہے جس میں ہر مذہب کے نمائندے
اپنے اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کریں۔ سب کمیٹی نے اس کے لئے دو ہزار روپے تجویز
کئے ہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ جو دوست اس کے متعلق کچھ کہنا چاہیں نام لکھا دیں ۔“
حضور کے اس ارشاد کے مطابق چند احباب نے اپنی آراء کا اظہار کیا۔ اسی دوران
میں مخلصین جماعت نے مجوزہ ہال کے لئے حضور کی خدمت میں چندہ پیش کرنا شروع کر
دیا۔ اس پر حضور نے فرمایا :-
دو
دوستوں نے چندہ دینا شروع کر دیا ہے اور اس بات کا انتظار نہیں کیا کہ میں کیا
کہنا چاہتا ہوں ۔ مجھ پر جو اس وقت وجد کی حالت طاری ہوئی اور میں سجدہ میں گر گیا۔ اس
کی وجہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کے حالات اور بعد کے حالات کا فرق
ہے۔ اس وقت دو ہزار روپیہ کا جو سوال ہے وہ تو ایک دوست نے پورا کر دیا ہے اور وہ کیا
اس سے بہت زیادہ چندہ ہو سکتا ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ اس تجویز کے پیچھے جذبہ کیا کارفرما
ہے۔ یہی کہ باہر سے کتنے آدمی آ سکیں گے۔ چونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ اب میں پچیس ہزار
احمدی ہی جلسہ پر اکٹھے ہو جاتے ہیں ان حالات میں چاہئے کہ ہم ایک ایسا ہال بنائیں ۔

خطابات شوری جلد سوم
۱۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
جس میں ایسے جلسے ہوتے رہیں ۔ یا شیڈ کے طور پر ایسی جگہ بنائیں جس میں کم از کم
ایک لاکھ آدمیوں کے بیٹھنے کی جگہ ہو۔ حضرت مسیح موعود الصلوۃ والسلام نے اپنی اولاد کے
لئے دعا فرمائی ہے کہ اِک سے ہزار ہوویں اور اور نبی کی اولاد اس کی جماعت بھی ہوتی
66
ہے، اس لئے ۱۰۰ کو ہزار سے ضرب دیں تو ایک لاکھ بنتا ہے ان کے بیٹھنے کے لئے جگہ بنانی
چاہئے ۔ گوہم جانتے ہیں کہ کچھ ہی عرصہ کے بعد آنے والے کہیں گے کہ یہ بے وقوفی کی گئی ۔
کم از کم دس لاکھ کے لئے تو جگہ بنانی چاہئے تھی ۔ پھر اور آئیں گے جو کہیں گے یہ کیا بنا دیا،
کروڑ کے لئے جگہ بنانی چاہئے تھی۔ اس لئے میری تجویز یہ ہے کہ پانچ سال میں دولاکھ روپیہ
ہم اس غرض کے لئے جمع کریں۔ پانچ سال کا عرصہ اس لئے میں نے رکھا ہے کہ اُس وقت
تک جنگ کی وجہ سے جو گرانی ہے وہ دُور ہو جائے گی اور ہم ایسی عمارت بناسکیں گے۔ اس
لئے فی الحال میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ آئندہ پانچ سال میں اس بات کو مد نظر رکھ کر دو لاکھ روپیہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے جمع کریں ۔ میں
اس تجویز کو بھی منظور کرتا ہوں کہ بجٹ میں یہ رقم رکھنے اور مجلس شوریٰ میں پیش کرنے کی
بجائے انفرادی طور پر جماعت سے لے لی جائے ۔ دو ہزار روپیہ جو چوہدری اسد اللہ خاں
صاحب نے دیا ہے اسی دو لاکھ کی رقم میں داخل کرتا ہوں ۔ یہ رقم اعلان کر کے طوعی چندہ
سے پوری کر لی جائے گی ۔
سیٹھ اسماعیل آدم صاحب کہتے ہیں۔ میرا ایک خواب ہے وہ سنانا چاہتا ہوں۔ وہ
کھڑے ہو کر خواب سنا دیں ۔“
اس پر حضرت سیٹھ صاحب نے حسب ذیل خواب سنایا :-
اللہ تعالیٰ کی شان ہے جب وہ کسی اپنے برگزیدہ بندے کو بھیجتا ہے تو جو لوگ اُسے پہلے
مانتے ہیں ، اُن کو اُس کی صداقت کے نشانات بنا دیتا ہے۔ ۱۹۰۰ء میں جب میں یہاں آیا اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خطبہ الہامیہ سنایا تو اُس کے بعد میں پھر بمبئی چلا
گیا۔ وہاں میں نے تہجد کی نماز کے وقت رویا دیکھا کہ حضرت مسیح موعود الصلوۃ والسلام ایک
بہت بڑے ہال میں لیکچر دے رہے ہیں۔ بمبئی میں بڑے سے بڑا ہال دس ہزار آدمیوں کے
بیٹھنے کا ہے مگر وہ اتنا بڑا ہال ہے کہ ایک لاکھ آدمی اُس میں آسکتے ہیں ۔ مجھے اُس کے دروازہ

خطابات شوری جلد سوم
۱۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
پر کھڑا کیا گیا اور کہا گیا کہ جو لوگ آئیں تم انہیں ریسیو (Receive) کرو اور اندر بھیجتے جاؤ۔
خدا تعالیٰ نے قریباً پچاس سال قبل یہ خوشخبری جو مجھے سنائی ۔ اُسے پورا ہوتا آج اپنی
آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں ، اِس کی شہادت دیتا ہوں ۔“
اس وقت تک حضور کے آگے میز پر وعدوں کی تحریروں اور نقد رقوم بہت سی جمع ہو چکی
تھیں ۔ ان کے متعلق فرمایا :-
یہ رقعے اور روپے دفتر پرائیویٹ سیکرٹری والے اُٹھا لیں۔ میں اِس بارہ میں بری
ہوتا ہوں ۔ خدا تعالیٰ کے حضور دفتر والے جواب دہ ہوں گے۔“
یہ فرمانے پر ایسا معلوم ہوتا تھا کہ حضور جلسہ ختم ہی کرنے والے ہیں اور حضور نے
رقوم پیش کرنے والوں کے نام سنانے کا ارشاد فرمایا اور اپنی طرف سے دس ہزار روپیہ اس
فنڈ میں دینے کا ارشاد فرمایا ۔ ابھی چند ہی نام سنائے گئے تھے کہ اس کثرت سے احباب نے
اپنے نام پیش کرنے شروع کر دیئے کہ حضور نے فرمایا :-
احباب باری باری بولیں تا ان کے نام لکھے جاسکیں اب تو اتنا شور ہے کہ لکھنا
مشکل ہو رہا ہے۔“
دو
حضور نے کئی اور اصحاب کو نام لکھنے پر مقرر کر دیا۔ کچھ ہی دیر بعد حضور نے فرمایا :-
میں اپنی طرف سے، اپنے خاندان کی طرف سے نیز چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب
اور ان کے دوستوں اور سیٹھ عبد اللہ بھائی صاحب کے خاندان اور جماعت احمدیہ کی طرف
سے اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ بیرونی جماعتوں کو اس فنڈ میں شریک ہونے کا موقع
دینے کے بعد دو لاکھ میں جو کمی رہے گی وہ ہم پوری کر دیں گے ۔“
لیکن ساری فہرست تیار ہونے کے بعد جب رقوم کی میزان کی گئی تو حضور نے اعلان
فرمایا کہ :-
اس جلسہ میں شریک ہونے والوں نے اپنی طرف سے یا اپنے غیر حاضر دوستوں
اور رشتہ داروں کی طرف سے جو چندے پیش کئے ہیں ، اُن کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔
ممکن ہے جلدی میں ان رقوم کی میزان کرنے میں کچھ غلطی ہو گئی ہو لیکن اس وقت جس قدر
چندہ ہو چکا ہے وہ دولاکھ بائیس ہزار سات سو چونسٹھ روپے شمار کیا گیا ہے ۔“
XXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۱۵۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
یہ فرمانے کے بعد حضور نے یہ کہتے ہوئے کہ یہ سجدہ شکر ہے، پھر سجدہ کیا اور تمام مجمع
حضور کے ساتھ سجدہ میں گر گیا اور نہایت رقت سے دعائیں کیں ۔ سجدہ سے اُٹھنے پر حضور
نے فرمایا۔
بعض مواقع پر بولنے سے خاموشی زیادہ اچھی ہوتی ہے اس لئے میں اس جلسہ کو
اللہ کے نام پر ختم کرتا ہوں اور دوستوں کو واپسی کی اجازت دیتا ہوں ۔ مجھے جو کچھ کہنا ہوگا
( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء )
بعد میں خطبات میں کہوں گا ۔“
ا ال عمران : ۱۰۴
66
ابو داؤد كتاب القضاء باب في قضاءِ الْقَاضِي إِذَا أَخْطَأ
بخاری کتاب القدر باب الْعَمَلُ بِالْخَوَاتِيمِ
خطبہ الہامیہ۔ روحانی خزائن جلد ۶ ۱ صفحه ۳۰
ه وَ كَايِّنُ مِنْ آيَةٍ فِي السَّمَوَاتِ وَ الْأَرْضِ يَمُرُّونَ عَلَيْهَا وَهُمْ عَنْهَا مُعْرِضُون
(يوسف : ١٠٦)

آج 10 میں سے 10 باقی