مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 4
خطابات شوری جلد سوم
الله
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
ضروری ہے کہ جب کسی سے اس رنگ کی کوئی غلطی ہو تو اُسے، اُس کے افسر اور آڈیٹر
تینوں کو ذمہ دار قرار دیا جائے مگر اب یہ صورت ہے کہ جب کسی کا رکن سے غلطی ہو تو
افسر اور آڈیٹر ہنس کر کہہ دیتے ہیں کہ اُس سے حساب میں کچھ گڑ بڑ ہو گئی ہے۔ حالانکہ جب
اُن کا فرض تھا کہ وہ با قاعدہ حساب کو چیک کرتے اور جب کسی جگہ خرابی دیکھتے تو فوراً
صدرانجمن احمد یہ میں اُس کی رپورٹ کرتے تو انہوں نے کیوں حساب چیک نہ کیا اور کیوں
بد دیانتی کا موقع آنے دیا ؟ کتنی حیرت کی بات ہے کہ مولوی عبدالرحمن صاحب مصری جب
یہاں سے گئے تو اُن کے جانے کے بعد جب حسابات کی چیکنگ ہوئی تو اُس وقت معلوم ہوا
کہ کئی سال پہلے انجمن نے ایک رقم شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کو اس لئے دی تھی کہ وہ یہ
رقم فلاں کو پہنچا دیں مگر اُنہوں نے عرصہ تک وہ رقم اپنے پاس رکھی اور اُس شخص کو نہ پہنچائی ۔
ان کے جانے کے بعد ہمیں پتہ لگا کہ اِس اِس طرح ہوتا ہے۔ اگر آڈیٹر حسابات با قاعدگی
کے ساتھ چیک کرتا تو یہ کس طرح ہو سکتا تھا کہ اتنے عرصہ تک وہ ایک رقم اپنے پاس ہی رکھ لیتے
اور جس شخص کو پہنچانے کے لئے دی گئی تھی اُس کو نہ پہنچاتے ۔ ہمارے ہاں قاعدہ ہے کہ :-
آڈیٹر کا فرض ہو گا کہ کم از کم ہر تیسرے ماہ تمام صیغه جات و دفاتر صد را انجمن احمد یہ
کی مفصل پڑتال کر کے رپورٹ کرے۔“ ( قاعدہ نمبر ۲۳۶)
مگر اس قاعدہ پر کبھی عمل نہیں کیا گیا ۔ کبھی اس کے مطابق صیغہ جات و دفاتر کا معائنہ
نہیں کیا گیا کبھی ہر تین ماہ کے بعد صدرانجمن کو اصل حالات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
پس میرے نزدیک ہمارے آڈیٹر قطعی طور پر کام نہیں کرتے حالانکہ اُن کا فرض ہے
کہ وہ با قاعدگی سے تمام دفاتر کا معائنہ کریں اور حساب رکھنے والے محرر کا فرض ہے کہ وہ
روزانہ اپنے کیش اور خرچ کو ٹکرائے اور دیکھے کہ کتنا خرچ ہوا اور کتنی رقم اس کے پاس
موجود ہے۔ جب تک آڈیٹر اور افسر اپنی ذمہ داری کو محسوس نہیں کرتے اُس وقت تک
ما تحت بھی اپنے کام میں ہوشیار نہیں ہو سکتے ۔ بیشک مجرم ماتحت کا ہے مگر اسے دلیری افسر کے
رویہ کے بعد ہوتی ہے۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ میرا افسر میرے حساب کا معائنہ نہیں کرے گا
اس لئے مجھے بھی ضرورت نہیں کہ میں زیادہ فکر کروں ۔ اسی طرح محاسب کی یہ ذمہ داری
ہے کہ وہ آمد و خرچ کا حساب روزانہ مکمل کرائے اور حساب کی کتابوں کو پڑتال کر کے اُن پر
خطابات شوری جلد سوم
۱۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
دستخط کرے مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہمارے ہاں یہ حالت ہے کہ محاسب سے پوچھا گیا
تو اس نے کہا کہ بے شک ایسا لکھا ہے مگر ہر لکھی ہوئی بات پر کون عمل کرتا ہے؟ اگر یہ بات پر
درست تسلیم کر لی جائے تو کیا اس کے بعد کوئی بھی قانون چل سکتا ہے اور کیا کسی محکمہ میں بھی
امن رہ سکتا ہے؟ آڈیٹر اور محاسب دونوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں ۔
حسابات کا با قاعدہ معائنہ کریں ، آمد اور خرچ کے رجسٹروں کو غور سے دیکھیں ۔ اُن کی میزان
ہوا ہو اُس کو مد نظر
پر نظر ڈالیں ، خزانہ میں جو کچھ موجود : جو کچھ موجود ہوا سے دیکھیں ۔ سے دیکھیں ۔ جہاں جہاں خرچ ہوا ہوا
رکھیں اور ایک پائی کی کمی کو بھی برداشت نہ کریں ۔ اُن کا فرض ہے کہ جب کسی جگہ انہیں کوئی
نقص معلوم ہو وہ اُس جگہ سے اُس وقت تک ہلیں نہیں جب تک اُس نقص کو دور نہ کر لیں ۔ یا
جس نے نقص پیدا کیا ہے اُس کی رپورٹ افسرانِ بالا کے پاس نہ کر لیں مگر ہمارے آڈیٹر
جس رنگ میں کام کرتے ہیں ، اُس کا اِس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ میں نے ایک دفعہ
گورنمنٹ پنشنر آڈیٹر کو زمیندارہ کے حساب چیکنگ کے لئے سندھ اپنی زمینوں پر بھیجوایا۔ وہ
معائنہ کے بعد ہنستے ہوئے میرے پاس پہنچے اور کہنے لگے لیجئے صاحب مبارک ہو، دس ہزار
روپیہ نفع ہے۔ میں نے کہا دس ہزار روپیہ نفع نہیں یہ تو ہیں ہزار گھاٹا ہے کیونکہ ان زمینوں پر
قرض کا اس اس قدر بار ہے جو ابھی قابلِ ادا ہے۔ وہ کہنے لگے ہمیں اس سے کوئی غرض
نہیں کہ کون کون سا قرض قابل ادا ہے یا زمین پر کتنا بار ہے۔ ہم تو صرف اتنا جانتے ہیں کہ
اتنی چیز فروخت ہوئی اور اس کے بدلہ میں اتنا روپیہ آگیا۔ میں نے کہا آپ کو یہ بھی تو دیکھنا
چاہئے کہ اس کے بعد کون کون سی رقوم قابل ادا رہتی ہیں تا کہ صحیح طور پر نفع نقصان کا اندازہ
ہو سکے وہ کہنے لگے یہ ہماری آڈٹ کے اصول کے خلاف ہے۔ میں نے کہا تو پھر آپ
جائیے، اس قسم کے آڈیٹروں کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔ آڈیٹر ایسا ہونا چاہئے جو تھوڑے
تھوڑے عرصہ کے بعد حسابات کا معائنہ کرتا رہے۔ اگر ایسا ہو تو فوراً پتہ لگ جائے گا کہ کس
جگہ غفلت سے کام لیا گیا ہے۔ اگر افسر دستخط نہیں کرتا تو وہ پکڑا جائے گا اور اگر افسر دستخط
کرتا ہے اور حسابات کا روزانہ معائنہ کرتا ہے تو یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ کوئی غلطی واقعہ ہو ۔ اگر
افسروں کی طرف سے حسابات کی باقاعدہ چیکنگ ہو، حسابات کے رجسٹرات پر اُن کے دستخط
ہوں تو کوئی خرابی پیدا ہی نہیں ہو سکتی ۔ اب جو چار چار، پانچ پانچ ، سات سات سال کے بعد
خطابات شوری جلد سوم
۱۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
بعض لوگوں کے خلاف اس قسم کے کیس پیدا ہو جاتے ہیں کہ اُنہوں نے غبن کیا یا بددیانتی کی
یا غلطی کی اس کی وجہ یہی ہے کہ افسر اپنی ذمہ داری کو محسوس نہیں کرتے ۔ اگر سال میں چار
دفعہ ہر صیغے کا معائنہ ہو جائے تو پھر کوئی غلطی نہیں ہو سکتی ۔ حقیقت یہی ہے کہ آج تک جو بھی
آڈیٹر آیا ہے اُس نے حسابات کو آڈٹ نہیں کیا۔ بلکہ اُس نے اپنا کام صرف اتنا ہی سمجھا ہے
کہ بل دیکھے اور اُن کی پڑتال کر کے خزانہ میں بھجوا دیئے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ
دفاتر کے لئے جس قسم کے آڈٹ کی ضرورت ہوتی ہے اس کے لئے زیادہ عملہ کا ہونا
ضروری ہے مگر ہمارے ہاں آڈیٹر صرف ایک آدمی ہی رکھا جاتا ہے اور اُس کے پاس اتنا
کام ہوتا ہے کہ وہ بمشکل تمام دفاتر کے بلوں کو ہی چیک کر سکتا ہے۔ اُس کے پاس اتنا
وقت نہیں ہوتا کہ وہ دفاتر میں جائے اور حسابات کا معائنہ کرے ۔ پس میں کثرت رائے کی
تائید کرتا ہوا اس تجویز کو رد کرتا ہوں ۔
66
اس کے بعد جناب ناظر صاحب بیت المال نے دارالتبلیغ لاہور ۔ پشاور۔ دہلی ۔
کراچی اور مدراس کے اخراجات برائے منظوری پیش کئے ۔ حضور نے فرمایا۔
جو دوست اس بارہ میں کچھ کہنا چاہتے ہیں وہ اپنے نام لکھوا دیں مگر تمہیدی طور پر
میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ تجویز پرانی ہے لیکن اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ابھی
ہمارے پاس سامانوں کی بہت قلت ہے۔ مثلاً بمبئی میں ایک انگریزی دان مبلغ کی ضرورت
تھی مگر ہمارے پاس کوئی ایسا مبلغ نہیں تھا آخر ہم نے نیر صاحب کو جور ریٹائر ہو چکے ہیں یا
شاید ہونے والے ہیں وہاں بھجوا دیا۔ وہ وہاں اور چھ ماہ یا سال تک کام کر سکتے ہیں اس کے
بعد اُن میں کام کرنے کی طاقت نہیں رہے گی ۔ اب اُن کی عمر پینسٹھ سال کے قریب ہے اور
اس عمر میں انسان اُس رنگ میں تبلیغ نہیں کر سکتا جس رنگ میں جوانی کے دنوں میں تبلیغ کر سکتا
ہے۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ وہ ہفتہ میں ایک دن کسی جگہ لیکچر دے دیں یا جو دوست ملنے کے لئے ہوسکتا
آئیں اُن سے تبلیغی گفتگو کر لیں مگر یہ کہ وہ لوگوں کے گھروں تک پہنچیں اور اُن کو تبلیغ کریں یہ
کام اب اس عمر میں اُن سے نہیں ہو سکتا اور ہم جس قسم کے کام کا لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں
وہ کام اس عمر میں ہو بھی نہیں سکتا مگر ہمارے پاس کوئی اور ایسا انگریزی دان اس وقت تیار
نہیں ہے جسے بمبئی میں بھجوایا جا سکے ۔ لاہور میں ہم ایسا مبلغ رکھ سکتے ہیں جو مولوی فاضل ہو،
خطابات شوری جلد سوم
۱۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
دہلی میں بھی وہ کچھ کام دے جائے گا، مگر انگریزی دان مبلغ زیادہ مفید ہو سکتا ہے مگر کلکتہ ۔
بمبئی ۔ مدراس اور کراچی میں انگریزی دان مبلغ ہی کام دے سکتے ہیں ۔ کراچی میں سندھی
زبان جاننے والے زیادہ ہیں ۔ اسی طرح اور لوگ ہیں جو انگریزی جانتے ہیں، اردو کا
رواج وہاں بہت کم ہے۔ اگر ہم اردو دان مبلغ بھجوائیں تو اُسے اُتنی کامیابی نہیں ہو سکتی جتنی
ایک انگریزی دان مبلغ کو ہوسکتی ہے۔ بمبئی میں اس سے بھی زیادہ مشکلات ہیں اور مدراس
میں تو اور بھی مشکل ہے۔ کلکتہ میں اگر ہم کسی اُردو دان مبلغ کو بھجوائیں تو وہاں بھی وہ ایک
محد ودحلقہ میں ہی کام کر سکتا ہے، مگر ہمارے پاس اس وقت انگریزی دان مبلغ ہیں ہی نہیں
کہ ہم ان مقامات کی ضرورت کو پورا کر سکیں ۔
پچھلے سال کے بجٹ میں بھی جب انگریزی دان مبلغوں کا رکھا جانا تجویز کیا گیا تھا تو
میں نے ناظر صاحب سے کہا تھا کہ مہربانی کر کے مجھے وہ آدمی بتائیں جن کو وہ ان مقامات
پر بھجوائیں گے مگر وہ کسی آدمی کا نام نہ بتلا سکے۔ اِس بارہ میں میں کئی سال سے صدر انجمن
احمد یہ کو توجہ دلا رہا ہوں کہ وہ انگریزی دان مبلغ تیار کرے مگر صدر انجمن احمد یہ نے اس
طرف کوئی توجہ نہیں کی ۔ اگر انگریزی دان مبلغوں کی تجویز کو اس وقت منظور بھی کر لیا جائے
اور ایک رقم رکھ لی جائے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ انگریزی دان مبلغ ہمارے پاس
ہیں ہی نہیں ۔ تحریک جدید کے ماتحت جو مبلغ تیار ہو رہے ہیں وہ ابھی بیرون ہند کی ضرورت
پورا کرنے کے لئے ہی تیار کئے جا رہے ہیں۔ جب بیرون ممالک کے لئے ہم اپنے مبلغ
پوری طرح تیار کر لیں گے تب ہم اس قابل ہوں گے کہ صدرانجمن احمد یہ کو قرض کے طور پر
اپنے وہ مبلغ کچھ عرصہ کے لئے دے دیں جو ولایت سے چھٹی پر آئیں مگر جب تک وہ دن
نہیں آتا ۔ انگریزی دان مبلغین کا تیار کرنا صدر انجمن احمد یہ کے ذمہ ہے۔ پس میں تو سمجھ
ہی نہیں سکا کہ وہ کونسے آدمی ہیں جو ان مقامات پر رکھے جائیں گے۔ ناظر صاحب تبلیغ پہلے
یہ بتا دیں کہ اُنہوں نے کونسے آدمی تجویز کئے ہیں تا کہ ہم یہ فیصلہ کر سکیں کہ اس خرچ کی یہ
ضرورت پیش آگئی ہے۔“
66
اس موقع پر حضرت مرزا شریف احمد صاحب ناظر تعلیم و تربیت نے عرض کیا کہ کوئی
معین آدمی نظارت کی نظر میں نہیں ہے۔ حضور نے فرمایا۔
خطابات شوری جلد سوم
۱۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
ناظر صاحب کہتے ہیں کہ کوئی معین آدمی میری نظر میں نہیں ہے۔ جس کے معنے یہ
ہیں کہ مدر اس اس صورت میں بہر حال خالی رہے گا۔ باقی جگہوں میں اُردو دان مبلغ سے
ہی کچھ کچھ گزارہ چل سکتا ہے۔ مثلاً دہلی ۔ لاہور ۔ پشاور اور کراچی میں ۔ لاہور اور پشاور
میں تو خالص عربی دان مبلغ بھی کام کر سکتا ہے مگر کراچی اور دہلی میں کسی قدر انگریزی جاننے
کی بھی ضرورت ہے مگر مدراس میں ایسا شخص کوئی زیادہ کام نہیں دے سکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ
صدر انجمن احمد یہ کے پاس اب مولوی فاضل مبلغ بھی نہیں ہیں جن کو وہ بھجوا سکے اور اس کی
وجہ یہ ہے کہ پچھلے سالوں میں نئے مبلغ تیار کرنے میں صدر انجمن احمد یہ نے سخت کوتاہی سے
کام لیا ہے۔ بہر حال مدراس میں دار التبلیغ کے قیام کا سوال سردست ہم اُڑا دیتے ہیں۔
کلکتہ اور بمبئی کو ہم اپنا مرکز بنا چکے ہیں ۔ اب سوال صرف دہلی ، لاہور ، پشاور اور کراچی کا
ہے۔ میں یہ سوال دوستوں کی آراء کے لئے اُن کے سامنے پیش کرتا ہوں مگر اس موقع پر میں
صدرا انجمن احمد یہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ جلد سے جلد تین چار انگریزی دان مبلغ تیار کرنے کی
کوشش کرے تا کہ وہ ایسے شہروں میں تبلیغی کام کر سکیں جہاں انگریزی دان طبقہ زیادہ ہے ۔“
نمائندگان کی آراء اور رائے شماری کے بعد حضور نے فرمایا :-
66
کثرت رائے کے مطابق میں فیصلہ کرتا ہوں کہ دہلی ، لاہور، پشاور اور کراچی میں ،
تبلیغی مشن کھولے جائیں ان کے اخراجات کے لئے ۱۵۰۰ ۹۰۰ ۱۵۰۰ اور ۹۰۰ روپیہ
حسب ترتیب منظور کیا جاتا ہے۔ جاتا
کشمیر کے متعلق ایک دوست نے جو تجویز پیش کی ہے میرے نزدیک اُس کا خیال
رکھنا بھی ہمارے لئے ضروری ہے میں چاہتا ہوں آئندہ سال کے پروگرام میں کشمیر کو بھی
مد نظر رکھ لیا جائے وہ واقعہ میں مرکز ہے بہت سے راستوں کا اور ہم کشمیر میں اپنا مرکز قائم
کر کے چین وغیرہ کی طرف اپنی تبلیغ کو پھیلا سکتے ہیں ۔“
دار الشیوخ میں صرف مستحق نظارت ضیافت کی طرف سے دارالشیوخ کے لئے ایک
بڑی رقم کا مطالبہ مشاورت میں زیر بحث آیا۔ چند ممبران
افراد کو داخل کیا جائے کی آراء کے بعد حضور نے فرمایا:-
خطابات شوری جلد سوم
۱۴۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
دو
یہ سوال بظاہر ایک عقدہ معلوم ہوتا ہے۔ جیسے سید ولی اللہ شاہ صاحب نے بھی اس کا
ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ پہلے یہ رقم کہاں سے آتی تھی لیکن اس کا سیدھا سادہ جواب یہ ہے
کہ جس شخص نے یہ کام شروع کیا تھا وہ جس طرح بھی ہوتا تھا یہ رقم مہیا کر لیتا تھا۔ کسی شخص
سے متعلق یہ امید کرنا کہ وہ اُسی معیار کے مطابق کام کرے جس معیار کے مطابق پہلے نے
کیا تھا، بسا اوقات اُس کے متعلق ایک غلط اندازہ ہوتا ہے ۔ واقعہ یہ ہے کہ جب بھی میرے
سامنے کا غذات آئے ہیں اور آٹھ دس دفعہ آچکے ہیں مجھے حیرت ہوئی ہے کہ میر صاحب
۲۴ ہزار سالانہ دار الشیوخ کے اخراجات کے لئے کہاں سے لاتے تھے۔ میں نے جرح بھی
کی ، اخراجات پر کئی اعتراضات بھی کئے اور بہت کچھ مطالبات کم بھی کر دیئے مگر ہمیشہ
میں ہزار کے لگ بھگ یہ رقم رہی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کے بغیر قطعاً کام نہیں چل سکتا۔
پس اصل بات تو یہ ہے کہ ایک شخص نے یہ کام شروع کیا اور اُسے کر کے دکھا دیا مگر دوسرا
آدمی صاف طور پر کہہ رہا ہے کہ میں یہ روپیہ مہیا نہیں کر سکتا۔ ایسی صورت میں ہمارے لئے
ضروری ہے کہ ہم اس کام کو ہم اس کام کو جاری رکھنے کے لئے امداد کریں اور یہ نہ دیکھیں کہ پہلا شخص
کہاں سے روپیہ جمع کر لیا کرتا تھا۔ یا تو ہمارے سامنے ایسا آدمی پیش کرنا چاہئے جو یہ سمجھتا
ہو کہ میں میر صاحب کی طرح لوگوں سے روپیہ جمع کرلوں گا تب بیشک اس امداد کی
ضرورت نہیں ہو سکتی لیکن اگر کوئی ایسا آدمی پیش نہیں کیا جا سکتا تو انجمن کے لئے ضروری ہے
کہ وہ روپیہ منظور کرے۔ اگر انجمن کسی ایک ایسے شخص کا نام پیش نہیں کر سکتی جو میر صاحب
کی طرح اس کام کو کرنے کے لئے تیار ہو اور دوسرے لوگ جو ان کی جگہ کام کر رہے ہیں وہ
خود اپنی عدم قابلیت کا اعتراف کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں نہیں معلوم وہ روپیہ کہاں
سے لاتے تھے۔ تو بہر حال اُن کا نقطہ نگاہ ہمیں تسلیم کرنا پڑتا ہے۔ کچھ یہ بھی وجہ ہے کہ آجکل
اخراجات بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔ یہ تغیر زیادہ تر ۱۹۴۴ء کے آخر میں ہوا ہے۔ میں سمجھتا
ہوں ممکن ہے اگر میر صاحب مرحوم بھی زندہ ہوتے تو اُن کو یہ مشکلات پیش آ جاتیں لیکن
اللہ تعالیٰ نے اُن کو نیک نامی کے زمانہ میں ہی اُٹھا لیا اور اب دوسرے لوگ اس بوجھ کو
اُٹھانے سے قاصر ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ جب تک انجمن ہماری مدد نہ کرے ہم اس بوجھ کو
میر محمد الحق صاحب
خطابات شوری جلد سوم
اُٹھا نہیں سکتے ۔
الده
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
دوسرا سوال یہ اُٹھایا گیا ہے کہ جن لوگوں کی امداد کی جاتی ہے وہ سب کے سب امداد
کے مستحق نہیں ہوتے بلکہ ایک حصہ ایسا بھی ہوتا ہے جو اپنا بوجھ آپ اُٹھا سکتا ہے مگر اس کا
بار بھی سلسلہ پر ڈال دیا جاتا ہے ۔ اس قسم کی مشکلات میر صاحب کے لئے اُن کی زندگی
میں ہی پیدا ہو گئی تھیں ۔ چنانچہ ایک دفعہ غلہ فنڈ میں سے اُنہوں نے امداد کا مطالبہ کیا۔ میں
نے انہیں کہا کہ آپ کا یہ مطالبہ درست معلوم نہیں ہوتا۔ آپ لڑکوں کی فہرست بھجوا دیں
نا و تا کہ اُس کو دیکھ کر غور کیا جا سکے کہ کون کون سے واقعہ میں قابلِ امداد ہیں ، اور کون کون سے
نہیں ، انہوں نے جو فہرست بھجوائی اُس سے بھی مجھ پر یہی اثر تھا کہ جہاں تک یہ خیال ہے
کہ غرباء کی پرورش کرنی چاہئے اُس حد تک تو اُن کا مطالبہ درست ہے مگر جہاں تک اس
امر کا تعلق ہے کہ سلسلہ اپنی موجودہ مالی مشکلات میں کس کس قسم کے لوگوں کا خرچ برداشت
کر سکتا ہے اور کس کس قسم کے لوگوں کا خرچ برداشت نہیں کر سکتا ، اس کے لحاظ سے اس
میں بعض خامیاں بھی تھیں اور مجھ پر یہ اثر تھا کہ ان طلباء میں سے کافی تعداد ایسے لڑکوں کی
ہے کہ اگر وہ براہِ راست سلسلہ احمدیہ کے سامنے مدد کے لئے پیش ہوں تو اُن کا پورا بوجھ
اُٹھانے کے لئے سلسلہ قطعاً تیار نہ ہو۔
پس جہاں تک چوہدری فتح محمد صاحب کے سوال کا تعلق ہے، میں ان سے پوری
طرح متفق ہوں ۔ میر صاحب مرحوم چونکہ مہمانوں کی خدمت اور اُن کی خاطر تواضع میں
بڑے ماہر تھے اور لوگوں سے اُن کے بڑے وسیع تعلقات تھے ، لوگ اُن کی تحریک پر بڑی
بڑی رقوم غرباء کی امداد کے لئے بھیجوا دیتے تھے اور وہ بھی دلیری سے ایسے تمام اخراجات کو
برداشت کرتے ہوئے غرباء کو جمع کرتے جاتے تھے لیکن عقلی طور پر یہ درست طریق نہیں ۔
اور پھر بعض جگہ اس سے یہ نقصان بھی ہوا کہ بعض خاندان بجائے اس کے کہ اپنے پاؤں پر
آپ کھڑا ہونے کی کوشش کرتے ، وہ اس امداد کی وجہ سے اور بھی مست ہو گئے اور اُنہوں
نے جدو جہد سے کام لینا بالکل ترک کر دیا ۔ اگر ان لوگوں کو نکال دیا جائے تب بھی ایک
گروہ ایسا رہ جاتا ہے جس کے اخراجات سلسلہ کو برداشت کرنے پڑیں گے۔ یتامی کے
متعلق تو میں نے فوری طور پر حکم دے دیا ہے کہ اُن سب کو مدرسہ احمدیہ میں داخل کر دیا جائے
خطابات شوری جلد سوم
۱۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
اور ان کے اخراجات انجمن ادا کرے ۔ اسی طرح بیواؤں اور بوڑھوں میں سے بعض ایسے
ہیں جن کے اخراجات پورے طور پر اور بعض ایسے ہیں جن کے اخراجات ایک حد تک سلسلہ
کے ذمہ ہیں مگر ایک حصہ ایسے لڑکوں کا بھی ہے جو طالب علم کی حیثیت سے یہاں آئے ،
میر صاحب کی انہوں نے خوشامد کی اور چونکہ اُن کو روپیہ لوگوں سے مل جاتا تھا، انہوں نے
ان لڑکوں کو دار الشیوخ میں داخل کر لیا۔ اس قسم کے لڑکوں میں سے بعض غیر احمدی بھی ہیں جو
یہاں آئے اور انہوں نے اُن کو امداد دیے ن کو امداد دینی شروع کر دی حالانکہ اگر یہ طلباء براہ اء براہ راست
سلسلہ کے سامنے پیش ہوتے تو غالباً سلسلہ اُن کو وظائف کا مستحق قرار نہ دیتا۔ بہر حال جو
داخل ہو چکے ہیں اُن کو جلدی نکالنا تو مشکل ہے۔ کم سے کم ہمیں اُن کو اس حد تک تعلیم دلا دینی
چاہئے کہ اس کے بعد ہم اُن سے یہ کہہ سکیں کہ اب تم اپنے گزارہ کے لئے کوئی کارروبار
شروع کردو، سلسلہ تمہا را بوجھ اُٹھانے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اس وقت ہمارے ہاتھ
بندھے ہوئے ہیں اور بغیر اس کے کہ ہمارا ضمیر ہم کو ملامت کرے، ہم اُن کو نکال نہیں سکتے ۔
لیکن آئندہ کے لئے میں یہ قاعدہ مقرر کرتا ہوں کہ سوائے اُن یتامیٰ کے جو ہماری جماعت
سے تعلق رکھتے ہوں اور جن کی پرورش اور امداد بہر حال ہمارے ذمہ ہے، اِسی طرح اُن
بیواؤں اور بوڑھوں اور نابینوں کے سوا جو کام نہیں کر سکتے اور جو مدد کے حقیقتاً محتاج ہوتے
ہیں اس ادارہ میں اور کسی کو شامل نہ کیا جائے مگر ضروری ہوگا کہ ان میں سے ہر ایک کا
معاملہ پوری چھان بین کے بعد صدر انجمن احمد یہ کے سامنے پیش ہو، اور صدرانجمن احمد یہ
کی منظوری کے بعد اُن کا دارالشیوخ میں داخلہ ہو ۔ ان کے علاوہ اگر کوئی ایسا طالب علم
آئے جو یتیم نہ ہو بلکہ محض غربت کی وجہ سے امداد کا طالب ہو تو اُسے دارالشیوخ میں نہ لیا
جائے بلکہ اُس کا معاملہ براہ راست انجمن کے سامنے پیش کیا جائے ۔ اگر وظائف کی مد میں
گنجائش ہو اور صدر انجمن احمد یہ اُس کو واقعی قابلِ امداد سمجھتی ہو تو وظائف کی مد سے اُس کو
امداد دی جا سکتی ہے اور اگر گنجائش نہ ہو یا صدر انجمن احمد یہ کی نگاہ میں وہ وظیفہ کا مستحق نہ ہو
تو وہ اُس کے معاملہ کو رڈ کر سکتی ہے۔ اس قانون کے بعد امید ہے کہ ایسے لوگ اِس ادارہ
میں شامل نہیں ہو سکیں گے جو امداد کے مستحق نہ ہوں اور جن پر روپیہ خرچ کرنا سلسلہ پر بار ہو
مگر اس وقت جولڑ کے اُس میں داخل ہیں ، اُن کو میرے نزدیک پرائمری تک تعلیم دلانے میں
خطابات شوری جلد سوم
۱۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
مدد کرنی چاہئے ۔ یتامی اور نابینا تو بہر حال امداد کے مستحق ہیں، باقی لڑکوں کو پرائمری تک
تعلیم دلا کر صنعت و حرفت کے کاموں پر لگا دیا جائے ۔ قادیان میں ہی کئی کارخانے موجود
ہیں وہ اگر چاہیں تو اُن میں کام کر کے اپنا گزارہ کر سکتے ہیں۔ گزشتہ عرصہ میں ہم نے پورا
زور لگایا کہ یہ لڑکے کارخانوں میں جا کر کام کریں مگر چند دنوں کے بعد ہی بھاگ کر واپس
آجاتے اور کہتے کہ ہم سے کام نہیں ہو سکتا۔ اس کی وجہ یہی تھی کہ اُن کو مفت روٹی کھانے کی
عادت ہو چکی تھی ۔ بعض ایسے بھی تھے جو بڑے ہو گئے اور اُن کے متعلق یہ سمجھا گیا کہ اب
سلسلہ اُن کی تعلیم کا بوجھ زیادہ نہیں اُٹھا سکتا چنانچہ انہیں گھروں میں ملازم کر دیا گیا مگر دس
میں سے تولڑ کے بھاگ کر آگئے اور انہوں نے کام کرنا پسند نہ کیا۔ کارخانوں والے بھی یہی
شکایت کرتے رہے کہ لڑکے محنت کے ساتھ کام نہیں کرتے اور چند دن کے بعد بھاگ
جاتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں اس قسم کے نقائص کو دور کرنے کی صرف یہی صورت ہے کہ
آئندہ کے لئے ایسے لڑکوں کا دارالشیوخ میں داخلہ روک دیا جائے ۔ صرف یتامیٰ اور نابینا
ہی لئے جائیں یا اُن بیواؤں اور بوڑھوں کو مستحق امداد سمجھا جائے جو کوئی کام نہیں کر سکتے اور
امداد کے واقعہ میں مستحق ہوں ، ان کے سوا جو طالب علم آئیں اُن کو شامل نہ کیا جائے۔ ہاں
وہ براہ راست وظیفہ کے لئے صدر انجمن احمد یہ کے پاس درخواست کر سکتے ہیں اس میں کوئی
روک نہیں ۔ صدر انجمن احمد یہ اگر اُن کو مستحق امداد سمجھے گی تو وظیفہ دے دے گی اور اگر نہیں
سمجھے گی تو نہیں دے گی ۔ اسی طرح دار الشیوخ میں داخلہ سے پہلے بھی صدر انجمن احمد یہ کی
منظوری ضروری ہے تا کہ پورے غور کے بعد اس اہم معاملہ کا فیصلہ ہو۔
یہ قاعدہ تو آئندہ کے متعلق ہے اس وقت نظارت ضیافت کی طرف سے ۹۷۷۰
روپیہ کا مطالبہ پیش ہے ۔ جو دوست اس بات کی تائید میں ہوں کہ ۹۷۷۰ روپیہ
نظارت ضیافت کے بجٹ میں منظور کیا جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
۳۲۸ دوست کھڑے ہوئے ۔
66
فیصلہ اکثریت کے فیصلہ کے مطابق یہ رقم منظور ہے۔ آئندہ انجمن موجودہ مساکین
دار الشیوخ کا فیصلہ کرے کہ ان میں سے کس کو رکھا جائے اور کس کو نہیں ۔“
66
خطابات شوری جلد سوم
۱۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
تیسرا دن
خلیفہ وقت کے فیصلہ کی تعمیل لازمی ہے ناظر صاحب بیت المال محترم خان صاحب
مولوی فرزند علی خان صاحب کی طرف
سے یہ تجویز پیش ہوئی کہ جو جماعتیں وقت پر اپنے چندہ کا بجٹ بنا کر نہ بھیجیں اُن سے بنا
باز پرس کی جائے ۔
حضور نے اس سلسلہ میں ممبران کی آراء طلب فرمائیں۔ چند احباب نے اپنی آراء
پیش کیں ۔ اس کے بعد حضور نے فرمایا :- ۔
دو
دوستوں کی آراء اور خانصاحب کا جواب میں نے سُن لیا ہے مگر خانصاحب دوستوں
کی تقریروں کے وقت اپنے ماتحتوں سے گفتگو کرنے میں مصروف تھے اس لئے بعض سوالات
کے جواب اُنہوں نے نہیں دیئے کیونکہ اُنہوں نے سنے ہی نہیں ۔ مثلاً میاں عطاء اللہ صاحب
نے تین باتیں کہی تھیں اور بیان کیا تھا کہ یہ جو بر وقت بجٹ آمد کی تشخیص نہیں ہو سکتی اس کی
تین وجوہ ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ ایسی جماعتوں میں کوئی خرابی پیدا ہو گئی ہے اور اس کے
متعلق کہا کہ اگر اس وجہ سے بجٹ فارم مرتب ہو کر نہیں آتے تو ان کے نام سنا دینا اور ان
کے نمائندوں سے باز پرس کرنا اور خرابی پیدا کر دے گا اس لئے چاہئے یہ کہ ایسے ذرائع
اختیار کئے جائیں جو مفید نتیجہ پیدا کر سکیں۔ یا پھر دوسری صورت یہ ہو سکتی ہے کہ ایسی یہ
جماعتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ ان میں کوئی شخص ایسا نہیں کہ فرصت نکال کر یہ کام جو بہت محنت
اور وقت چاہتا ہے کر سکے اگر یہ وجہ ہے تو ایسی جماعت کی امداد کرنے کی صورت پیدا کرنی
چاہئے۔ لیکن اگر یہ دونوں وجوہ نہیں تو ایک تیسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ بجٹ تشخیص کرانے
والوں کی طرف سے تحریک کرنے اور توجہ دلانے میں کمی رہی ۔ یہ صیغہ کا اپنا نقص ہوگا اس
کی اصلاح کرنی چاہئے نہ کہ کوئی تعزیر جاری کرنی چاہئے ۔ ان باتوں کا کوئی جواب نہیں دیا
گیا۔ میں نے اُس وقت دیکھا کہ خانصاحب اپنے ماتحتوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اگر اسمبلی
میں ایسا ہو تو شور پڑ جائے کہ ہماری باتوں کی طرف توجہ نہیں کی جاتی ۔
ایک صاحب جن کا نام محمد دین ہے اُنہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کو بجٹ فارم
خطابات شوری جلد سوم
۱۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
نہیں بھجوائے گئے ۔ ان کا اور ایک اور صاحب کے سوال کا یہ جواب دیا گیا کہ ۱۹۴۵ء کے
فارم بھیجے گئے تھے دوسرے نہیں۔ ایک سوال یہ تھا کہ جماعتوں کے پاس مقامی فنڈ تو ہوتا نہیں
محصلین کے اخراجات کہاں سے ادا کریں۔ یہ بھی قابلِ توجہ بات تھی ۔ بابو عبد الحمید صاحب
نے سوال اٹھایا تھا کہ ایک گزشتہ مجلس مشاورت میں یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ محصلوں کا کام بجٹ
تشخیص کرنا ہوگا ۔ اس کا جواب مختلف پہلوؤں سے خانصاحب نے دینے کی کوشش کی ہے مگر
حقیقی جواب کی طرف نہیں آئے ۔ انہوں نے کہا ہے شہری جماعتیں خود بجٹ بنایا کریں مگر یہ
تو ایسی ہی بات ہے جیسی کل ناظر اعلیٰ نے ایک موقع پر کہی کہ ایک بات خلیفہ نے کہی تھی اور
ایک ناظروں نے کہی اور جب ہم نے ناظروں کی بات مان لی تو خلیفہ کی کس طرح مان
سکتے تھے۔ خانصاحب کو چاہئے تھا کہ یا تو میرے فیصلہ کو رڈ کرتے یا اس کا جواب دیتے ۔
اگر خلیفہ کی بات واجب العمل ہے تو پھر زید و بکر کا اس کے خلاف خیال لغو ہے۔ ورنہ اس
کے معنی تو یہ ہوئے کہ ناظر صاحب جب چاہیں میرے فیصلہ کو رڈ کر دیں اور خود جو چاہیں
جاری کر دیں ۔ پس اگر میرے فیصلہ پر عمل کرنا لازمی ہے تو ضروری ہے کہ اگر کسی فیصلہ کے
متعلق کوئی مشکل پیش آئے تو اُس میں ترمیم کی اجازت مجھ سے لی جائے ۔ یہی فیصلہ جس
میں یہ ذکر ہے کہ جماعتوں کے بجٹ محصل تشخیص کیا کریں اس پر شہروں میں عمل کرنا اگر
نا ممکن تھا تو اس میں ترمیم کرنے کی اجازت مجھ سے لے لیتے کہ شہروں کو مستثنیٰ کر دیا جائے
مگر یہ طریق تو اختیار نہ کرنا اور یہ کہنا کہ میری یہ رائے ہے کہ اب اس فیصلہ پر عمل نہیں کیا جا
سکتا ، خلافت کے نظام کی دھجیاں اُڑانی ہیں ۔ جس نظام پر چلنے کا حکم دیا جائے یا تو اُس پر
عمل کرنا چاہئے یا پھر صفائی کے ساتھ انکار کر دینا چاہئے ۔ مگر عملی طور پر تو پیغامیوں کا طریق دینا ۔مگر
اختیار کرنا اور منہ سے یہ کہنا کہ ہم خلیفہ کے احکام کی اطاعت کرتے ہیں، یہ درست اور
مومنانہ طریق نہیں ۔ اگر خلیفہ کا فیصلہ قابلِ عمل سمجھا جاتا ہے تو اس پر عمل کرنا چاہئے اور اگر
نہیں سمجھا جاتا تو صاف طور پر کہہ دینا چاہئے تا کہ جماعت فیصلہ کرے۔ تو دینا
ایک انتباہ پچھلے دنوں نظارت دعوت و تبلیغ کی دعوت پر میں نے ایک تقریر کی تھی جس
میں کہا تھا کہ تمام تاریخ صدر انجمن احمد یہ کی بتاتی ہے کہ یا تو خلیفہ کے فیصلہ
کو توڑنے کی کوشش کی جاتی ہے یا پھر اس پر عمل کرنا ضروری نہیں سمجھا جاتا۔ میں نے اُس وقت
خطابات شوری جلد سوم
۱۵۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء
کہا تھا کہ میں ایسا نظام قائم کرنا چاہتا ہوں کہ یہ مشکل دور ہو جائے ۔ جب ایک بات بالبداہت
ثابت ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ خلیفہ کی سمجھ میں نہ آئے ورنہ یہ کہنا پڑے گا کہ نعوذ باللہ
خدا تعالیٰ سب سے بڑے بے وقوف کو خلیفہ بناتا ہے اور بالفرض کوئی بات خلیفہ کی سمجھ میں نہ
آئے۔ تو بھی خلیفہ کا ہی فیصلہ ماننا چاہئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ہو سکتا
ہے کہ میں کوئی ایسا فیصلہ کروں جو درست نہ ہوئے اور قرآن کریم کہتا ہے کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ
رسول کریم کا فیصلہ غلط ہو لیکن تم اگر اسے نہ مانو گے تو کافر ہو جاؤ گے۔ غرض غلطی کا امکان تو
ہر جگہ موجود ہے۔ ہو سکتا ہے کہ خلیفہ کا کوئی فیصلہ غلط ہو۔ اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ خلیفہ میں عقل تو
ہے لیکن فیصلہ غلط کیا گیا ہے تو بھی تمہارا فرض ہے کہ اس کی تعمیل کرو۔ اپنا صحیح فیصلہ اُس کے
مقابلہ میں لاکر نظام کی جڑ کو نہیں کاٹنا چاہئے ۔ مگر میں دیکھتا ہوں برابر یہ طریق انجمن کا چلا
جاتا ہے کہ خلیفہ کے فیصلہ کی کوئی پرواہ نہیں کی جاتی اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ یا صدر انجمن
کے موجودہ نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے یا بعض لوگوں میں منافقت پائی جاتی ہے۔
کیونکہ صدرانجمن اور ناظر خلافت کے فیصلوں کے لئے روک ثابت ہو رہے ہیں ۔ وہ چاہتے
ہیں کہ اپنی مرضی کریں اور خلافت کے فیصلے روک دیں ۔ ایک ناظر کو سزا کے طور پر ہٹا دیا گیا
ہے کیونکہ اُس نے بار بار میرے فیصلوں کو رڈ کیا اور جماعت کے اموال کو ضائع کیا۔ گواس
کی عزت کی خاطر یہ کہا گیا ہے کہ وہ ریٹائر ہوا ہے۔ میں سمجھتا ہوں وقت آچکا ہے کہ اس
خرابی کو دور کر دیا جائے ۔ ایک ناظر کو تو میں نے ہٹا دیا ہے۔ اگر یہی بات جاری رہی تو
دوسروں کی نسبت بھی فیصلہ کر دیا جائے گا اور کسی کی پرواہ نہ کی جائے گی۔
بعض لوگوں کو یہ غلطی لگتی ہے کہ چونکہ بہت کام کرتے ہیں اس لئے غلطیاں ہو جاتی
ہیں اور اس سے کوئی حرج نہیں مگر یہ درست نہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک
جنگ کے دوران میں ایک شخص کے متعلق جو بہت زیادہ زور کے ساتھ جنگ کر رہا تھا فرمایا
یہ جہنمی ہے۔ ایک صحابی کہتے ہیں میں نے سُنا بعض نے کہا رسول اللہ کی رائے درست نہیں
معلوم ہوتی اس قدر جان توڑ کر لڑنے والا شخص جہنمی کس طرح ہو سکتا ہے۔ اس پر میں اس
شخص کے ساتھ ہو لیا تاکہ اُس کا انجام دیکھوں ۔ وہ اِس زور کے ساتھ لڑتا تھا کہ مسلمانوں
کے منہ سے مرحبا نکل جاتا تھا۔ آخر وہ زخمی ہوا اور مسلمان اُسے جنت کی مبارک دینے لگے ۔