مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

خطابات شوری جلد سوم
۱۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
منعقده ۱۹ تا ۲۱ را پریل ۱۹۴۶ء )
پہلا دن
افتتاحی تقریر جماعت احمدیہ کی چھبیسویں مجلس مشاورت مؤرخہ ۱۹ تا ۲۱ اپریل ۱۹۴۶ء کو
قادیان میں منعقد ہوئی ۔ اس کا افتتاح کرتے ہوئے حضور نے
ایک بصیرت افروز تقریر فرمائی جس میں آپ نے پیشگوئی مصلح موعود کے پس منظر میں
جماعت پر عائد ہونے والی ذمہ داریوں کی طرف احباب جماعت کو نہایت مؤثر رنگ میں توجہ ۔
دلائی۔ تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
دو
۱۹۴۴ء کے شروع میں اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی تھی کہ اُس پیشگوئی کے مطابق جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اسلام کے غلبہ اور اُس کے احیاء کے متعلق
کی گئی تھی اور جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک نائب مقرر کیا گیا تھا جو
لوگوں کی اصلاح کے لئے آنے والا تھا اور جس کا اپنوں اور بیگانوں میں ایک لمبے عرصہ تک
انتظار کیا جاتا رہا وہ میں ہی ہوں اور مجھے خدا نے بتایا تھا کہ یہ پیشگوئی اپنی تمام تفاصیل کے
ساتھ میرے ہی وجود میں پوری کی گئی ہے ۔ ۷ جنوری ۱۹۴۴ء کو یہ انکشاف مجھ پر ہوا تھا اور
اب دو سال تین ماہ کی مدت میرے دعوی مصلح موعود کے اعلان پر گزر چکی ہے ۔ دوسال
اور تین مہینے کی مدت کوئی معمولی مدت نہیں ہوتی ۔
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک بچہ کی پیدائش اور اُس کے دودھ چھڑانے کی
مدت تیس مہینے ہے اس لحاظ سے ۲۷ بلکہ ۲۸ مہینے اس وقت تک اس واقعہ پر گزر چکے ہیں ۔

خطابات شوری جلد سوم
١٦٠
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
ہمیں دیکھنا چاہئے کہ گزشتہ ۲۷ مہینوں میں ہم نے دُنیا میں کیا روحانی تغیر پیدا کیا ہے اور
ہمیں غور کرنا چاہئے کہ گزشتہ ۲۷ مہینوں میں ہم نے آئندہ تغیرات کے لئے کس قسم کی بنیاد
رکھ دی ہے۔ بڑے کاموں کے نتیجے کبھی فوراً نہیں نکلتے بلکہ جتنی بڑی کوئی چیز ہوتی ہے اُتنے
ہی اُس کے حمل کے ایام بھی بڑے ہوتے ہیں اور جتنا درخت بڑا ہوتا ہے اُتنا ہی اُس کے
پھل لانے کے اوقات بھی زیادہ سے زیادہ بعید ہوتے چلے جاتے ہیں پس جو کام ہمارے
سپرد کیا گیا ہے اُس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم یہ تو اُمید نہیں کر سکتے کہ ہتھیلی پر سرسوں جمانے
میں ہم کامیاب ہو جائیں مگر اُس کے کچھ نہ کچھ آثار ضرور ظاہر ہونے چاہئیں تا کہ ہم بھی
اور ہر غیر متعصب شخص بھی یہ سمجھ سکے کہ اب یہ لوگ کچھ کر کے رہیں گے۔
ہمیں دیکھنا چاہئے کہ کیا ہمارے کاموں میں اس قسم کی سنجیدگی اور خلوص اور حوصلہ مندی
اور دلیری پیدا ہو گئی ہے کہ ہمارے دل بھی اس بات پر مطمئن ہوں کہ ہم خدا کے سامنے سرخرو
ہو جائیں گے اور دوسرے لوگ بھی یہ اقرار کرنے پر مجبور ہو جائیں کہ اب یہ جماعت کسی
قریب منزل پر نہیں ٹھہرے گی بلکہ اس کی منزل بہت دور ہے اور اس کا قدم بہت تیز ہے۔
دو سالہ ترقی کا جائزہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان دو سالوں میں ہمارے کاموں میں
پہلے کی نسبت بہت کچھ تیزی پیدا ہو گئی ہے۔ ان دو سالوں میں
دوس
میں
ہی ہم نے کالج قائم کیا اور ان دو سالوں میں ہی ہم نے جامعہ احمدیہ اور مدرسہ احمدیہ:
ترقی کے آثار پیدا کئے ۔ انہی دو سالوں کے اندر ہمارے تبلیغی مشن بیرونجات میں پھیلے اور
دیہات کی تبلیغ کا انتظام بھی انہی دو سالوں میں ہوا۔ غرض بہت سے ایسے کام ہم نے جاری
کئے ہیں جو آئندہ زمانہ میں اعلیٰ سے اعلیٰ نتائج پیدا کرنے ممکن ثابت کر رہے ہیں لیکن پھر
سوال یہ ہے کہ ہم نے ساری دنیا میں اسلام کو پھیلانا ہے، ہم لوگ کسی سوسائٹی کے ممبر نہیں
بلکہ ایک مذہب کے پیرو ہیں ۔ اس زمانہ میں جبکہ دہریت اور اباحت بہت پھیل چکی ہے
عام طور پر مذاہب کے پابند بھی اپنے آپ کو ایک سوسائٹی کا ممبر سمجھتے ہیں۔ وہ بھول جاتے
ہیں اس بات کو کہ وہ کسی سوسائٹی کے ممبر نہیں بلکہ ایک مذہب کے پیرو ہیں ۔ سوسائٹی کا ایک
محدود مقصد ہوتا ہے اور وہ اپنے لئے کام تجویز کرتے وقت یہ فیصلہ کرتی ہے کہ اُس نے
صرف فلاں کام کرنا ہے لیکن مذہب کا مقصد محدود نہیں ہوتا ۔

خطابات شوری جلد سوم
١۶١
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
مذہب کے دو حصے مذہب نام سے تعلق اللہ اور شفقت علی خلق اللہا اور نہ علق باللہ کی کوئی حد بندی ہو سکتی ہے اور نہ شفقت علی خلق اللہ کی کوئی حد بندی
ہوسکتی ہے۔ دُنیا کے جتنے پیشے، جتنے حرفے اور جتنے کام ہیں اور جتنی ذمہ داریاں اس دنیا میں
پائی جاتی ہیں وہ سب کی سب شفقت علی خلق اللہ کا ہی حصہ ہوتی ہیں۔ اس میں تعلیم بھی شامل
ہے، اس میں تربیت بھی شامل ہے اس میں تجارت بھی شامل ہے، اس میں صنعت و حرفت
بھی شامل ہے، اس میں علوم وفنون بھی شامل ہیں ، اس میں اقتصادیات بھی شامل ہیں، اس میں
قضاء بھی شامل ہے، غرض یہ سارے امور اور ان کی وہ سینکڑوں شاخیں جو چلتی چلی جاتی ہیں
سب کی سب شفقت علی خلق اللہ میں شامل ہیں اور سوائے اُس کام کے جس کے نتیجہ میں دنیا پر
ظلم ہوتا ہو اور کوئی کام نہیں جو شفقت علی خلق اللہ میں شامل نہ ہو اس لئے مذہب کی حد بندی
سے کوئی اچھی بات باہر نہیں ہوتی ۔
پس یہ امر ہم میں سے ہر فرد کو اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ احمدیت کوئی تعلیمی انجمن
نہیں، سیاسی انجمن نہیں ، اقتصادی انجمن نہیں کہ کچھ حصہ کام کرنے کے بعد ہم دُنیا سے کہہ
سکیں کہ ہماری ذمہ داری ختم ہو چکی ہے۔ ہم ایک مذہب کے پیرو ہیں اور ہمیں اللہ تعالیٰ
نے اس لئے پیدا کیا ہے کہ ہم اپنی بھی اصلاح کریں اور دنیا کی بھی اصلاح کریں اور اس
کی کوئی حد بندی نہیں جس طرح خدا تعالیٰ کی صفات کی کوئی حد بندی نہیں ۔ ہاں ہر کام وقت
سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ کہنا کہ ہر چیز آج ہی ہو جائے بالکل غلط ہے مگر یہ کہنا کہ ہر چیز کسی
آئندہ زمانہ میں ہی ہو سکتی ہے اس زمانہ میں کچھ نہیں ہو سکتا یہ بھی غلط ہے۔ ہمیں کچھ نہ کچھ
ایسے آثار دکھانے پڑیں گے جن سے دُنیا کا ہر عقلمند انسان یہ قیاس کرنے پر مجبور ہو کہ اب
اس جماعت کا مقابلہ کرنا کوئی آسان بات نہیں ۔
جماعتی کاموں میں وسعت میرے نزدیک اب وقت آ گیا ہے کہ ہماری جماعت
اپنے نقطہ نگاہ کو اور اونچا کرے اور یہی وجہ ہے کہ
میں نے اپنی جماعت کے کاموں کو وسعت دینے کی کوشش کی ہے۔ جہاں تک تعلیم کا سوال
ہے جیسا کہ میں ابھی اشارہ کر چکا ہوں ہم مدارس کی حد سے نکل کر اب خدا تعالیٰ کے فضل سے
کالج قائم کر چکے ہیں اور گو ہمارا کام یہ ہے کہ ہم دُنیا بھر میں تعلیم جاری کریں مگر ابھی

خطابات شوری جلد سوم
۱۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
ہمارے محدود ذرائع ہمیں اس کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ سرِ دست ہم نے قادیان میں اپنا
کالج قائم کر دیا ہے۔ اس سال ہمارے کالج کے لڑکے ایف اے اور ایف ایس سی کا
امتحان دیں گے۔ اس کے بعد جیسا کہ اعلان کیا جا چکا ہے بی اے اور بی ایس سی کی کلاسز
انشاء اللہ کھولی جائیں گی اور جب یہ دو سال گزر جائیں گے تو پھر ایم ۔ اے اور ایم ۔ ایس
سی کی کلاسز ہم کھول دیں گے تا کہ یہ کالج مکمل ہو جائے ۔ اس کے ساتھ ہی میرا یہ بھی منشاء
ہے کہ ایف ایس سی میڈیکل کی کلاسز بھی ہم کھول دیں ۔ جب یہ ساری کلاسز گھل جائیں گی
تو ہمارا کالج انشاء اللہ اپنی تکمیل کو پہنچ جائے گا ۔ بی اے اور بی ایس سی کے لئے نئی عمارت
شروع کر دی گئی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ ستمبر اکتوبر تک جب ان کلاسز کے کھلنے کا وقت
آئے گا ہمارے پاس عمارت تیار ہو گی اور سامان بھی ہم حاصل کر چکے ہوں گے۔ اس میں
کوئی محبہ نہیں کہ ہمارے راستہ میں کئی قسم کی دقتیں اور مشکلات حائل ہیں لیکن دقتیں اور
مشکلات کس کام میں نہیں ہوتیں۔ ہر قسم کی مشکلات کے ہوتے ہوئے اُن کو سر کرنا اور دقتوں
کے ہوتے ہوئے اُن کو زیر کر کے کام کر جانا یہی بہادروں اور دلیروں کا نشان ہوتا ہے۔
اس کے بعد تعلیمی سلسلہ میں میرا پروگرام یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ ہمیں اس کالج کو
مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمادے تو اس کے بعد دو اور کالج قائم کئے جائیں جن کا قائم کرنا
ہمارے لئے نہایت ضروری ہے ایک تو انجینئرنگ کالج انشاء اللہ قائم کیا جائے گا اور ایک
کامرس کالج قائم کیا جائے گا ۔ صنعت و حرفت کا تعلق انجینئر نگ سے ہے اور تجارت کا تعلق
کامرس سے ہے اور مسلمان ان دونوں علوم میں بہت پیچھے ہیں ۔ ہماری جماعت کو خدا تعالیٰ
نے ایک منظم جماعت بنایا ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی جماعت کے لئے بھی اور
دوسرے مسلمانوں کے لئے بھی زیادہ سے زیادہ سہولت کے راستے کھولیں ۔
اسی طرح میرے ارادوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اگر خدا تعالیٰ توفیق عطا فرمائے
تو ایک میڈیکل سکول یا میڈیکل کالج بھی کھولا جائے تا ہمارے مبلغین کے کام میں سہولت
پیدا ہو۔ بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں خالی مبلغ کام نہیں کر سکتا بلکہ اُس کا ڈاکٹر ہونا بھی
ضروری ہوتا ہے۔ خود ہندوستان میں ایسے کئی علاقے ہیں کہ اگر ہم وہاں ڈاکٹر بھیجیں تو بہت
سے لوگ ہماری تبلیغ سننے لگ جائیں ۔ خصوصاً جنوبی اور مشرقی ہند میں کثرت سے ایسے

خطابات شوری جلد سوم
۱۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
علاقے پائے جاتے ہیں اور اُن میں اس قدر غربت ہے کہ خدا تعالیٰ کے لاکھوں لاکھ بندے
جانوروں کی سی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اگر ڈاکٹروں کے ذریعہ انہیں سچائی کی طرف توجہ
دلائی جائے تو یقیناً حق و صداقت کی طرف وہ جلدی آ سکتے ہیں ۔
دینی تعلیم کے لحاظ سے مدرسہ احمدیہ پہلے سے قائم ہے، اسی طرح جامعہ احمد یہ بھی دیر
سے قائم ہے مگر اب ہم مدرسہ احمدیہ اور جامعہ کو بھی بڑھا رہے ہیں۔ پہلے اس مدرسہ میں
بہت ہی کم طلبہ آیا کرتے تھے مگر اب ہم نے طلباء کو بڑھانے کا خاص طور پر انتظام کیا ہے
اور غرباء کے لئے وظائف بھی مقرر کئے ہیں تا کہ جو لوگ اپنے بچوں کو اخراجات کی کمی کی
۔ اس مد میں
وجہ سے تعلیم نہیں دلا سکتے وہ ان وظائف کے ذریعہ اپنے بچوں کو پڑھا سکیں ۔
ہماری جماعت کے کچھ باہر کے دوست بھی حصہ لے رہے ہیں اور خود میں نے بھی ذاتی طور
پر وعدہ کیا ہوا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق فرمائی تو میں پچاس طالب علموں کو اپنے
خرچ پر تعلیم دلاؤں گا۔
میرا ارادہ ہے کہ میں ایک سال پانچ طالب علموں کو وظیفہ دوں ۔ دوسرے سال پھر
اور پانچ طالب علموں کو وظیفہ دوں اور اس طرح قدم بقدم پچاس طالب علموں کو اپنے خرچ
پر سلسلہ کی آئندہ تبلیغ کے لئے تیار کروں اور چونکہ کورس آٹھ سال کا ہے اس لئے اٹھارہ سال
میں یہ طالب علم تیار ہوسکیں گے۔ ان ۱۸ سال میں اُن کے وظائف پر چھیانوے ہزار روپیہ
خرچ آئے گا۔ میں اس چھیانوے ہزار روپیہ میں سے پانچ ہزار روپیہ سالانہ کے حساب
سے انشاء اللہ ادا کرتا رہوں گا یا اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی تو چھ ہزار سالانہ ادا کر دیا
کروں گا تا کہ اٹھارہ سال کے بعد پچاس عالم مبلغ میرے خرچ پر پیدا ہو جائیں اور اسلام
اور احمدیت کے لئے مفید خدمت سر انجام دے سکیں ۔ (الفضل ۲۰ فروری ۱۹۶۲ء)
تربیت کا جماعت کی ترقی کے ساتھ نہایت گہرا تعلق ہے اور جو قوم اس کو نظر انداز کر
دیتی ہے وہ اپنی ہلاکت اور بربادی کا سامان آپ مہیا کرتی ہے۔ میں نے اس غرض کے
لئے کہ جماعت کا تربیتی پہلو مضبوط ہو انصار الله ، خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ اور لجنہ اماء
اللہ کی تنظیمیں قائم کی ہیں اگر ان تنظیموں کو مضبوط کر لیا جائے تو تربیت کا حصہ خدا تعالیٰ کے
فضل سے بہت حد تک مکمل ہو جاتا ہے۔

خطابات شوری جلد سوم
۱۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
تبلیغی منصوبہ اور مال کی ضرورت آپ لوگوں کو یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ جنگ کے بعد سے اس وقت تک ہم دو درجن سے
زیادہ مبلغ بیرونی ممالک میں بھجوا چکے ہیں ۔ چنانچہ اس وقت انگلستان میں ۱۲، اٹلی میں ۳،
شمالی امریکہ میں ۲ ، جنوبی امریکہ میں ایک ، مغربی افریقہ میں ۱۲، ایسٹ افریقہ میں دو، فلسطین
میں ۲ ، ایران میں ایک ، سماٹرا جاوا میں ۶ اور ماریشس میں ایک مبلغ ہے یہ کل ۴۲ مبلغ ہوئے
مگر یہ لوگ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ۔ میں نے بہت غور کے بعد یہ نتیجہ نکالا ہے کہ
ہمیں کم سے کم بیرونی ممالک میں مندرجہ ذیل تعداد میں اپنے مبلغین رکھنے چاہئیں ۔
۱۔ سیرالیون میں ۱۲ جن میں سے ۵ موجود ہیں ۔
۲۔ گولڈ کوسٹ میں 4 جن میں سے ۲ موجود ہیں ۔
۔ نائیجریا میں ۱۳ جن میں سے ۲ موجود ہیں ۔
۴۔ سوڈان میں ۲ میں ۲ کم سے کم ایک ضرور جانا چاہئے ۔
۵۔ ایران میں ۴ جن میں سے ۲ موجود ہیں ۔
فلسطین میں ۴ جن میں سے ۳ موجود ہیں اور ایک جانے کے لئے تیار ہے۔
۷۔ ایسے سینیا اور ارتھر یا میں ۴
۔ ٹانگا نیکا میں ۶ ۔
۹ ۔ نیروبی میں ۶ ۔
-
۱۰۔ یوگنڈا میں ۶ ۔
۱۱۔ سماٹرا میں ۶ ۔
۱۲۔ جاوا میں ۶ ۔
۱۳۔ بور نیو میں ۲۔
۱۴۔ ملایا میں ۴ جن میں سے ایک موجود ہے ۔
۱۵۔ برما میں ۴۔
۱۶۔ فجی میں ۲ ۔
۱۷۔ ٹرینیڈاڈ میں ۲۔

خطابات شوری جلد سوم
۱۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
۱۸۔ انگلستان میں چھ جن میں سے تین جا چکے ہیں۔
۱۹۔ فرانس میں چار جن میں سے ۲ جا چکے ہیں ۔
۲۰ ۔ سپین میں ۴ جن میں سے ۲ جا چکے ہیں ۔
۲۱۔ جرمنی میں ۴ جن میں سے ۲ جا چکے ہیں۔
۲۲۔ ہالینڈ میں ۲ جن میں سے ایک جا چکا ہے ۔
۲۳۔ اٹلی میں چار جن میں سے تین جا چکے ہیں ۔
۲۴ ۔ شام میں ۲۔
۲۵۔ عراق میں ۲۔
۲۶۔ سیلون میں ٢۔
۲۷ ۔ ماریشس میں ۲۔
۲۸۔ یونائیٹیڈ اسٹیٹس میں ۶ ۔
۲۹ ۔ برازیل میں ۳۔
۳۰۔ ارجنٹائن میں ۲ جن میں سے ایک موجود ہے۔
۳۱ ۔ دیگر جنوبی اسٹیٹس میں ۲۔
۲۔ میکسیکو میں ۲۔
۳۳۔ کینیڈا میں ۲۔
۳۴۔ سویڈن ناروے میں ۲۔
۳۵۔ یونان میں ۲۔
۳۶۔البانیہ میں ۲۔
۳۷۔ فلپائن میں ۲۔
۳۸ ۔ چین میں ۶ ۔
۳۹۔ عدن میں ایک ۔
یہ ساری تعداد ۱۵۲ بنتی ہے۔ ان میں سے ۴۲ مبلغ باہر بھیجے جا چکے ہیں اور باقی مبلغ
ابھی تیار ہونے والے ہیں ان تمام مبلغین کے لئے بہت زیادہ اخراجات کی ضرورت ہے۔

خطابات شوری جلد سوم
۱۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
اسی طرح ہمیں اُن کارخانوں کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے جو جاری کئے گئے ہیں
یا جاری کئے جانے والے ہیں ۔ ان تجارتی اداروں کو پھیلانے کے لئے روپیہ کی ضرورت
ہے جو مختلف مقامات پر قائم کئے جانے والے ہیں ۔ پھر تربیت کی نگرانی کے لئے بھی روپیہ
کی ضرورت ہے اور تعلیمی کاموں کی وسعت کے لئے بھی بہت سے اخراجات کی ضرورت
ہے۔ ان سارے کاموں کو مد نظر رکھتے ہوئے حوصلہ اور دلیری کے ساتھ منزل مقصود کو اپنے
سامنے رکھتے ہوئے جماعت کو ہمیشہ آگے ہی آگے اپنا قدم بڑھانا چاہئے ایسا نہ ہو کہ اس کا
قدم سست ہو جائے اور وہ کامیابی کی منزل پر پہنچتے پہنچتے رہ جائے ۔ ہماری جماعت کے وہ
نمائندے جو سب کمیٹی بیت المال میں شامل ہیں اُن کو اس امر کی طرف خصوصیت سے توجہ
دلاتا ہوں کہ وہ ان تمام ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آمد و خرچ کا بجٹ تیار کریں۔
دوسری طرف میں جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ موجودہ بجٹ
ہماری ضروریات کو پورا نہیں کر سکتا ۔ ہمارا موجودہ بجٹ تیرہ لاکھ ساٹھ ہزار نو سو تین روپیہ کا
ہے۔ اگر سندھ کی زمینوں اور سلسلہ کے کارخانوں کا بجٹ بھی شامل کر لیا جائے تو یہ پندرہ
لاکھ کا بجٹ بن جاتا ہے ۔ اگر تحریک جدید کے چندے اور تحریک جدید کے کارخانوں اور
زمینوں کی آمد بھی شامل کر لی جائے تو وہ دس لاکھ تک پہنچ جاتی ہے۔ پندرہ لاکھ وہ اور
دس لاکھ یہ ۲۵ لاکھ کا بجٹ ہوا۔ مگر میں نے جو سکیم بنانی ہے اس کے لئے ۲۵ لاکھ کا بجٹ کسی
صورت میں بھی اکتفا نہیں کر سکتا ۔ در حقیقت بچت دو تین لاکھ سے زیادہ نہیں باقی سب روپیہ
لگا ہوا ہے اور دو تین لاکھ روپیہ کسی صورت میں بھی ہماری ضروریات کو پورا نہیں کر سکتا۔
ہمارے لئے ضروری ہے کہ قریب ترین عرصہ میں ہم انجمن کے بجٹ کو ۲۵ لاکھ تک پہنچا دیں
اسی طرح تحریک جدید کے بجٹ کو بھی قلیل ترین عرصہ میں ۲۵ لاکھ تک پہنچا دیں۔ اگر کو
صد را منجمن احمد یہ اور تحریک جدید دونوں کا مجموعی بجٹ ہم پچاس لاکھ تک پہنچا دیں تو وہ سکیم
جو میں نے بیان کی ہے پوری ہو سکتی ہے اس کے بغیر اس سکیم کے پورا ہونے کی کوئی صورت
نہیں ۔ پس دوستوں کو خصوصیت سے اس طرف توجہ سے کام لینا چاہئے اور جلد سے جلد اس
روپیہ کی فراہمی کی کوشش کرنی چاہئے ۔
ایک سکیم دیہاتی مبلغین کی بھی ہے مگر اس کا بجٹ بھی نہیں رکھا گیا حالانکہ پچاس کے قریب

خطابات شوری جلد سوم
۱۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
طالب علم پڑھ رہے ہیں اور پندرہ مبلغ اپنے کام پر لگے ہوئے ہیں۔ مگر وہ پندرہ مبلغ جو
اپنے کام پر لگے ہوئے ہیں اُن کے اخراجات تو بجٹ میں شامل کر لئے گئے ہیں اور باقی
پچاس جو پڑھ رہے ہیں اور عنقریب مختلف دیہات میں تبلیغ کے لئے مقرر کئے جانے والے ہیں
اُن کا بجٹ صدر انجمن احمد یہ نے نہیں رکھا۔ اگر سو دیہاتی مبلغ ہمارے مد نظر ہوں اور فی کس
تبلیغی لٹریچر اور گزارہ اور آمد و رفت کے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے ۷۵ روپیہ ماہوار
خرچ رکھا جائے تو یہ ساڑھے سات ہزار روپیہ ماہوار یا ایک لاکھ روپیہ سالانہ بن جاتا ہے
اگر سو کی بجائے پچاس پر ہی انحصار رکھا جائے تب بھی پچاس دیہاتی مبلغین کے لئے پچاس
ہزار روپیہ سالانہ خرچ کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ تعداد بھی کچھ بھی نہیں ، ۶۵ مبلغ تین چار
حلقوں میں بھی صحیح طور پر کام نہیں کر سکتے ۔ میرے نزدیک اس سکیم کو بھی بڑھا کر دیہاتی
مبلغین کو ایک ہزار تک پہنچانے کی ضرورت ہے لیکن اگر فی الحال اس کو جانے بھی دو اور
ایک سو مبلغین کا اندازہ رکھو تب بھی ایک لاکھ روپیہ سالانہ کی دو تین سال کے اندر اندر ہمیں
صرف دیہاتی مبلغین کے لئے ضرورت ہوگی ۔ اسی طرح کالج کی ترقی کے لئے جو سکیمیں
زیر غور ہیں اگر اُن کو بھی مد نظر رکھا جائے تو ایک دو لاکھ اور رقم بڑھ جائے گی ۔ پھر اگر
دوسری سکیمیں جو میں نے بیان کی ہیں اُن کو مد نظر رکھا جائے تو تین چار سال میں ہمیں تین
چار لاکھ روپیہ سالانہ کی اور ضرورت پیش آ جائے گی اسی لئے میں نے ریز روفنڈ کی مضبوطی
کی جماعت کو متعدد بار تاکید کی ہے اور صدر انجمن احمد یہ کو بھی اس طرف بار بار توجہ دلائی
ہے جو نقد روپیہ کی صورت میں ریز رو فنڈ جمع ہے وہ بہت کم ہے میں نے ہدایت کی تھی کہ
ڈیڑھ لاکھ روپیہ سالانہ کے حساب سے ریز رو فنڈ جمع کیا جائے۔ چنانچہ اب تک اس فنڈ
میں 4 لاکھ سے زائد روپیہ جمع ہو چکا ہے۔ اس سال کے بجٹ میں میں نے ایک لاکھ اسی ہزار
روپیہ ریز رو فنڈ میں رکھنے کی ہدایت کی ہے اگر صدر انجمن احمد یہ نے میری ہدایات کے
مطابق کام کیا تو چند سال کے بعد اس روپیہ سے ہم بہت سے مفید کام خدا تعالیٰ کے فضل
سے سرانجام دے سکیں گے لیکن جس شکل میں بجٹ بنایا گیا ہے میں کہتا ہوں کہ صدر انجمن
احمد یہ غالباً اتنار و پیر ریز روفنڈ میں جمع نہیں کر سکے گی اس لئے ہمارے لئے سوائے اس کے اور احمدیہ
کوئی صورت نہیں کہ ہم اپنی آمد کو بڑھانے کے ذرائع پر غور کریں۔ ناظر صاحب بیت المال

خطابات شوری جلد سوم
۱۶۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
نے بتایا ہے کہ ہماری آمد میں ساٹھ ہزار روپیہ سالانہ کا اضافہ ہوا ہے مگر چونکہ جنگ کے ختم
ہو جانے کی وجہ سے اب آمد کم ہو جانے کا خطرہ ہے اور وہ ہزاروں آدمی جو فوج میں ملازم
تھے اور جن کو سو سو روپیہ ماہوار ملتا تھا اب تھا اب وہاں سے فار فارغ ہونے والے ہیں اور بعض تو
ایسی صورت میں فارغ ہوں گے کہ اپنے ماں باپ پر بوجھ بن جائیں گے۔ اس لئے ہمیں
خطرہ ہے کہ آئندہ ہم اپنی آمد کے معیار کو پوری طرح نہ قائم رکھ سکیں گے سوائے اس کے
کہ تبلیغ پر زور دیا جائے اور نئے لوگ جماعت میں شامل کئے جائیں ۔ یا وہ جو چندہ نہیں
دیتے اُنھیں تحریک کی جائے کہ وہ بھی چندہ دیں اس کے علاوہ ہمارے پاس آمد بڑھانے کا
اور کوئی ذریعہ نہیں ۔ اگر ان ذرائع سے کام لے کر ہماری آمد میں اضافہ ہو جائے اور ہم
۶۲ ۶۳ ہزار آمد پیدا کر لیں تو دوسری طرف ہمیں یہ بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ صدر انجمن
احمد یہ کے مختلف صیغہ جات کی طرف سے ۷۴ ہزار روپیہ کا مختلف اخراجات کے لئے مطالبہ
کیا جا رہا ہے اس طرح ایک لاکھ ۸۰ ہزار جو ریز روفنڈ میں رکھا جانے والا تھا اس میں
۷۴ ہزار روپیہ کی کمی ہو جائے گی اور ایک لاکھ 4 ہزار روپیہ رہ جائے گا ۔ اور چونکہ بجٹ
میں بعض اور بھی زیادتیاں ہیں اگر ان کو بھی مد نظر رکھا جائے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہم
ایک لاکھ تین ہزار روپیہ یا اس کے قریب قریب جمع کر سکیں گے اور یہ کوئی اچھی رفتار نہیں ۔
عام طور پر قاعدہ ہے کہ صدر انجمن احمد یہ بعض دفعہ دوران سال ایک لاکھ تک کی زیادتیوں کا
مطالبہ کر دیتی ہے اگر اگلے سال بھی ایسا ہی کیا گیا گو میں نے منع کیا ہے کہ ایسا نہ کیا جائے تو نہ
اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہمیں فائدہ ہونے کی بجائے ۲۵، ۳۰ ہزار روپیہ کا نقصان
برداشت کرنا پڑے گا پس بجٹ پر بہت زیادہ غور اور فکر کی ضرورت ہے اگر سلسلہ کی آمد کو
نہیں بڑھایا جا سکتا تو اخراجات کم کرنے چاہئیں ۔
وظائف برائے طلباء جامعہ میں اس موقع پر ایک دفعہ پھر جماعت کو اس امر کی
طرف توجہ دلاتا ہوں کہ جن دوستوں نے وظائف میں
حصہ لیا ہے، ان کو چاہئے کہ صدقہ جاریہ کے اصول پر وہ اپنی رقم کو قائم رکھیں اور نہ صرف
خود اس میں حصہ لیتے رہیں بلکہ دوسرے دوستوں کو بھی جو صاحب توفیق ہوں تحریک کریں
کہ وہ اس میں حصہ لیں۔ اور اگر کوئی اکیلا شخص یہ بوجھ برداشت نہ کر سکتا ہو تو دو دو، چار چار

خطابات شوری جلد سوم
۱۶۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
مل کر ایک طالب علم کا بوجھ برداشت کرنے کی کوشش کریں تا کہ سالانہ ۲۵-۳۰ لڑ کے
مدرسہ احمدیہ میں داخل ہونے شروع ہو جائیں اور آخر میں ۲۵-۳۰ مبلغ سالانہ جماعت احمد یہ
کو ملنے لگ جائیں ۔ گو جیسا کہ میں بتا چکا ہوں یہ تعداد بھی ہماری ضروریات کے لئے کافی
نہیں۔ اگر جامعہ احمدیہ کے ذریعہ سو مبلغ بھی سالانہ تیار ہو تو دس سال میں ایک ہزار مبلغ
تیار ہو سکتا ہے۔ اور چونکہ آٹھ سال تک ہمیں تعلیم دلانی پڑے گی اس لئے اگر آج سولڑ کا
مدرسہ احمدیہ میں داخل ہو اور پھر ہر سال سولر کے متواتر اس میں داخل ہوتے رہیں۔ تب
۱۸ سال کے بعد ہمیں ایک ہزار مبلغ مل سکتے ہیں اور ساری دُنیا کو اخلاقی اور روحانی لحاظ
سے فتح کرنے کا ارادہ رکھنے والی قوم کے لئے ۱۸ سال کے بعد ایک ہزار مبلغ کا ملنا حقیقی
خوشی کا موجب نہیں ہو سکتا۔ مگر ہر چیز کو قدم بقدم ہی چلانا پڑتا ہے۔ فی الحال اگر ہمیں
۲۵، ۳۰ یا ۳۳ مبلغ ہی جامعہ احمدیہ کے ذریعہ سالانہ ملنے شروع ہو جائیں تو ہم اسی کو غنیمت
سمجھیں گے۔
اس وقت حالت یہ ہے کہ جامعہ احمدیہ کے درجہ رابعہ میں ایک بھی طالب علم نہیں ۔
درجہ ثالثہ میں چار طالب علم ہیں، درجہ ثانیہ میں چھ طالب علم ہیں اور درجہ اولیٰ میں آٹھ
طالب علم ہیں گویا جوں جوں نیچے اُترتے جائیں نمبر زیادہ ہوتا جاتا ہے اور جوں جوں اوپر
جائیں نمبر کم ہوتا چلا جاتا ہے۔ مدرسہ احمدیہ کی پہلی جماعت میں گزشتہ سال میری تحریک پر
بہت سے دوستوں نے اپنے لڑکوں کو داخل کیا تھا۔ جن کی تعداد ۳۱ ۳۲ تک پہنچ گئی تھی ۔
سالانہ امتحان میں ان میں سے ۳۰ لڑکے خدا تعالیٰ کے فضل سے پاس ہو گئے ہیں۔ اگر یہ
سلسلہ اسی طرح جاری رہے تو آٹھ سال کے بعد ۳۲،۳۰ علماء سالا نہ ہماری جماعت کو ملنے
شروع ہو جائیں گے مگر یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب کافی تعداد میں لڑکوں کے لئے
وظائف مقرر ہوں اور جو لوگ غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو تعلیم دلانے سے معذور ہوں وہ
اس وظیفہ سے ان کی تعلیمی ترقی کا انتظام کر سکتے ہوں۔ یہ لازمی بات ہے کہ اگر مدرسہ احمد یہ
میں اپنے لڑ کے داخل کرانے والے زیادہ تر غرباء ہوں گے تو وہ اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات
کے متحمل نہیں ہو سکیں گے ۔ ان کے لئے یہی صورت ہوگی کہ جماعت کے دوست وظائف
دیں اور وہ تعلیم حاصل کریں ۔

خطابات شوری جلد سوم
۱۷۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
پس جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ وہ اس چندہ میں جو ثواب حاصل کرنے کا ایک
نہایت اعلیٰ درجہ کا ذریعہ ہے ایک دوسرے سے بڑھ کر حصہ لیں اور کوشش کریں کہ ان کے
روپیہ کے ذریعہ سلسلہ کو عالم مبلغ مہیا ہو جائیں ۔ میں اس موقع پر صدرانجمن احمدیہ کو بھی توجہ
دلاتا ہوں اور بجٹ کمیٹی کو بھی کہ وہ کم سے کم پانچ ہزار روپیہ سالانہ اس مد کے لئے مقرر کر
و
دے تا کہ اصل ذمہ داری جو صدرا
عُہدہ برآ ہو سکے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت تک جو روپیہ آ رہا ہے اُس کو مد نظر رکھتے ہوئے
۲۵ وظیفوں کی آسانی سے گنجائش نکل سکتی ہے لیکن اگر دوسرے دوست بھی جن کو خدا تعالیٰ
نے توفیق عطا فرمائی ہے اس میں حصہ لینے کی کوشش کریں تو یہ وظائف کی رقم اس حد تک
انجمن احمدیہ پر اس بارہ میں عائد ہوتی ہے اس سے وہ
بڑھ سکتی ہے کہ موجودہ تعداد سے دو تین گنا زیادہ لڑکوں کو وظائف دیئے جا سکتے ہیں ۔
میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں پانچ سو سے زیادہ تنخواہ لینے والے تین چار سو
بلکہ اس سے بھی زیادہ لوگ ہوں گے۔ اگر ان میں سے ہر شخص کم سے کم ۵ روپے ماہوار
وظیفہ دے تو ۲ ہزار روپیہ ماہوار آمد ہو سکتی ہے دوسرے الفاظ میں ہم ایک سو لڑکوں کو
آسانی سے وظیفہ دے سکتے ہیں اور اس کا ہم پر کوئی خاص بوجھ بھی نہیں پڑتا ۔ خدا تعالیٰ نے
مومن کو خرچ کم کرنے کی بھی بڑی توفیق عطا فرمائی ہے اور اس نے مومن کو اپنی آمد
بڑھانے کے لئے بھی بڑی عقل بخشی ہے۔ اگر خدا تعالیٰ نے ہمیں اپنی آمد بڑھانے کے لئے
عقل عطا فرمائی ہے تو اس نے ہمیں اپنے اخراجات کو کم کرنے کے حوصلے بھی بخشے ہیں ۔
پس یہ کوئی ایسی بات نہیں جس کا برداشت کرنا ہماری جماعت کے لئے مشکل ہو۔ بے شک
ایک کم حوصلہ انسان کے لئے یہ مشکل بات ہے مگر مومن کے لئے نہیں ۔ پس اس خرچ کو
ضرور رکھنا چاہئے اور جیسا کہ میں نے ہدایت دی ہے انجمن کو چاہئے کہ وہ اس غرض کے
لئے ۵ ہزار روپیہ سالانہ کی اپنے بجٹ میں گنجائش رکھے ۔ پانچ ہزار روپیہ سالانہ میں دے
رہا ہوں اور چار ہزار کے قریب روپیہ دوسرے دوستوں کی طرف سے آ رہا ہے۔ ان کو
چاہئے کہ وہ آئندہ بھی اس سلسلہ کو جاری رکھیں اور جنہوں نے ابھی تک اس تحریک میں
حصہ نہیں لیا وہ اس میں حصہ لینے کی کوشش کریں تا مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمد یہ دونوں کو
مضبوط بنایا جا سکے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی