مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد سوم
۱۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
علماء تیار کرنے کی سکیم اس کے علاوہ میں نے خاص طور پر جماعت کے لئے علماء
تیار کرنے کا کام بھی شروع کیا ہوتا ہے اور میری سکیم یہ ہے
کہ ایک طرف تو مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ میں طلباء کی تعداد کا اضافہ ہو اور دوسری طرف
جونو جوان علماء ہمارے پاس تیار ہیں اُن کو مزید اعلیٰ تعلیم دلائی جا سکے چونکہ بعض علوم ایسے
ہیں جو ہم میں اور غیر احمدیوں میں مشترک ہیں اس لئے میں نے بعض طلباء کو منطق ، فلسفہ،
فقہ اور حدیث کی اعلیٰ تعلیم کے لئے باہر بھجوا دیا ہے اور کچھ طالب علم ایسے ہیں جو قادیان میں
ہی دینی علوم کی تکمیل کر رہے ہیں۔ جیسے قرآن کریم کا علم ہے، یا تصوف کا علم ہے۔ اس
طرح تین چار سال میں ہمارے پاس خدا تعالیٰ کے فضل سے سات آٹھ علماء ایسے تیار ہو
جائیں گے جو تعلیم کے لحاظ سے ہندوستان میں چوٹی کے علماء سمجھے جانے کے قابل ہوں
گے۔ پھر میرا منشاء ہے کہ ان کو مصر اور شام بھجوا دیا جائے تا کہ ان ممالک میں رہ کر ان کو
مزید علمی ترقی حاصل ہو ۔ جب یہ لوگ فارغ ہو جائیں گے تو ہمیں اس بات کا موقع میسر
آ سکے گا کہ ہم خود قادیان میں ہی زیادہ سے زیادہ ایسے علماء تیار کر سکیں ۔ چنانچہ آئندہ
جامعہ احمدیہ میں سے جو طلباء نکلیں گے ان میں
ہوشیار طالب علم ہوں گے، جو
دوسروں کو تعلیم دینے کے قابل ہوں گے، جو اعلیٰ اخلاق رکھنے والے ہوں گے اور جن کی
طبیعت میں بچوں کی نگرانی کا ملکہ ہو گا اُن کو ایسے لوگوں کے سپرد کر دیا جائے گا جو بیرونی
ممالک سے پڑھ کر آئیں گے تا کہ وہ ان سے مزید تعلیم حاصل کریں ، اس طرح ۳ ۴ سال
کی تعلیم کے بعد وہ بھی چوٹی کے علماء سمجھے جائیں گے۔
سے جو ہوشیار طال
عورتوں کی تعلیم دوسرا حصہ تعلیم نساء کا ہے۔ آپ لوگ جانتے ہیں کہ یہاں دو قسم کی
تعلیم میں نے جاری کی ہوئی ہے ایک تو لڑکیوں کا ہائی سکول ہے جو دیر
سے جاری ہے اور ایک لڑکیوں کے لئے دینیات کالج ہے۔ انٹرنس کا امتحان در دینے والی
لڑکیاں اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت میں بہت کافی ہوتی جاتی ہیں اور ان کے
نتائج بھی بہت اچھے نکلتے ہیں چنانچہ جہاں تک فیصدی کا سوال ہے لڑکیوں کے مدرسہ کے
نتائج لڑکوں کے مدرسہ کے نتائج سے بہت اچھے رہتے ہیں، بلکہ اکثر سو فیصدی لڑکیاں پاس
ہو جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ دینی تعلیم کے لئے مدرستہ دینیات جاری ہے جس کی پڑھائی
خطابات شوری جلد سوم
۱۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
دینیات کے لحاظ سے ایم اے تک رکھی گئی ہے۔ چھ جماعتیں ایسی ہیں جن میں وہ اپنے علوم
کے لحاظ سے بی۔ اے تک تعلیم حاصل کرتی نا ہیں۔ ہیں ۔ اس کے بعد اگر مزید ۲ سال ۲ وہ وہ تعلیم تعلیم حاصل
ہر
کریں تو دینیات کے لحاظ سے ایم۔ اے کی تعلیم حاصل کر لیں گی، اس کے بعد پھر دو
جماعتیں ایسی ہیں جن میں تعلیم حاصل کر کے وہ ڈاکٹر کے مقابلہ کی ڈگری حاصل کر لیں گی ،
اس آخری ڈگری کا نام فقیہ ہوگا۔
اس کلاس میں دینی علوم میں سے کسی ایک علم کو لے کر اس کی انہیں مکمل واقفیت پیدا
کر دی جائے گی اور پاس ہونے پر انھیں جماعتی ڈگری ڈاکٹر کی دی جائے گی جس کا نام
فقیہہ ہوگا ۔ اس سال بی اے کی متوازی کلاس جس کا نام علیہ ہے امتحان دینے والی ہے جو
ماہ جون میں ہو گا۔ میں نے تجویز کیا ہے کہ لڑکیوں کے لئے بھی وظائف مقرر کئے
جائیں تا کہ ان میں تعلیم کا شوق پیدا ہو اور وہ دلی رغبت اور جوش کے ساتھ اس میں حصہ
لے سکیں ۔
جہاں تک میرا خیال ہے لڑکیوں کے وظائف کے متعلق بجٹ میں گنجائش نہیں رکھی
گئی ۔ میں اس موقع پر بجٹ کمیٹی کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس کام کے لئے بھی اسے کچھ رقم بجٹ
میں رکھنی چاہئے تا کہ لڑکیوں کو وظائف دیئے جاسکیں ۔
مغربی افریقہ کیلئے تعلیمی سکیم ہندوستان سے باہر سر دست مغربی افریقہ میں ہمارے سو اور سکول ہیں اور گو وہ سکول صرف پرائمری یا مڈل تک
ہیں مگر بہر حال کثرت سے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ مغربی افریقہ میں ۱۵، ۱۶، یا ۲۰ کے قریب
ہمارے سکول ہوں گے جو متفرق مقامات پر قائم ہیں ۔ اب ہم نے یہ تجویز کی ہے کہ چونکہ
مغربی افریقہ میں تمام اعلیٰ تعلیم عیسائیوں کے ہاتھ میں ہے اور اس وجہ سے عیسائیوں کو تو
نوکری مل جاتی ہے مگر مسلمان اس میدان میں بہت پیچھے ہیں اس لئے مغربی افریقہ میں
ایک لنڈن میٹرک سکول قائم کر دیا جائے اس سکول کے قائم ہونے کے بعد جولڑ کے اس میں
تعلیم حاصل کریں گے وہ آئندہ ڈاکٹری اور بیرسٹری کا بھی امتحان دے سکیں گے اور ملازمتوں
کے حصول میں آجکل جو دقتیں درپیش ہیں ان کا بھی سد باب ہو جائے گا۔ لنڈن میٹرک،
ہندوستانی یونیورسٹیوں کے بی اے کے برابر لینا چاہئے کیونکہ لنڈن میٹرک میڈیکل کالج
خطابات شوری جلد سوم
۱۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
اور انجینئرنگ کالج میں بھی داخل ہو سکتا ہے۔ بہر حال ہمارا ارادہ یہ ہے کہ مغربی افریقہ میں
ایک لنڈن میٹرک سکول کھول دیا جائے ۔ میں نے اس غرض کے لئے تحریک جدید کے ایک
واقف کو لنڈن بھجوا دیا ہے جو تعلیم حاصل کر رہا ہے، تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسے افریقہ
بھجوایا جائے گا جہاں وہ لنڈن میٹرک سکول کی انشاء اللہ بنیا د رکھے گا۔
پھر قوم کی ذہنی اور مادی ترقی کے لئے یہ بھی ضروری ہوتا ہے کہ اعلیٰ دنیوی تعلیم رکھنے
والے انسان کسی قوم میں سے زیادہ سے زیادہ پائے جائیں چنانچہ اس سال جماعت کے
تین آدمیوں کو اعلیٰ دنیوی تعلیم کے حصول کے لئے بیرونی ممالک میں بھجوایا جا رہا ہے دو
اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ جائیں گے اور ایک کو انگلستان بھیجا جائے گا۔ ہماری جماعت کی
طرف سے جو مبلغ اس وقت تک انگلستان پہنچ چکے ہیں ان میں سے بھی بعض وہاں کے
کالجوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں تاکہ وہ وہاں کی اعلیٰ تعلیمی ڈگریاں حاصل کریں اور جو
لوگ یورپ کی ڈگریوں کے شیدائی ہوتے ہیں وہ ان کی تبلیغ کو اچھی طرح سن سکیں ۔
تعلیم کے ساتھ جماعت کی اقتصادی حالت کی اقتصادی حالت کی بہتری کی سکیم ریت کی بھی ہر رات ہوتی تھی اس مال کے ضرورت ہے لئے
کے
میں نے گزشتہ سال سے ایک تجارتی سکیم جاری کی ہے اور جماعت سے ایسے افراد کا مطالبہ
کیا ہے جو اپنی زندگی اس غرض کے لئے وقف کریں کہ وہ سلسلہ کے نظام کے ماتحت مختلف
جگہوں پر تجارتی کاروبار شروع کر دیں گے۔ اس تحریک کے ماتحت اِس وقت تک صرف
ایک سو ساٹھ نوجوانوں نے اپنی زندگی وقف کی ہے حالانکہ میری سکیم کے ماتحت ۵ ہزار
افراد مختلف مقامات میں پھیلائے جائیں گے اس وقت تک ہم نے تحریک جدید کی ایک
ایجنسی بمبئی میں قائم کی ہے جس میں ایک تو تحریک جدید کا واقف کام کر رہا ہے اور دوسرا ایسا
شخص ہے جس نے تحریک جدید کے وقف کے ماتحت اپنے آپ کو اس خدمت کے لئے پیش
کیا ہے۔ وہ فوج سے ریٹائرڈ ہو کر آیا تو اُس نے اپنے آپ کو وقف کر دیا۔ اس وقت وہ
بمبئی میں کام کر رہا ہے لیکن قریب زمانہ میں میرا ارادہ اس سکیم کو اور زیادہ وسیع کرنے کا ہے
اور میری تجویز یہ ہے کہ ہر مقام پر ایک ایک تحریک جدید کا واقف ہو اور ایک تجارتی واقف
اور دونوں مل کر کام کریں ۔ سر دست میں نے محکمہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مدراس، کراچی،
XXXXXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۱۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
کلکتہ، کوئٹہ، پشاور، لاہور ، دہلی ، ہیر نیگرہ ، ڈھاکہ، شیلانگ دار جیلنگ اور سیلون میں بھی کام
شروع کر دے اور پھر رفتہ رفتہ سارے علاقوں میں اس کام کو وسیع کر دیا جائے۔
جیسا کہ میں نے کہا ہے ہمارا پہلا قدم یہ ہے کہ ہم پانچ ہزار افراد ہندوستان کے مختلف
مقامات میں پھیلا دیں۔ جب ہم اِس تعداد کو پورا کر لیں گے جس کے معنی یہ ہوں گے کہ
ہم نے ہندوستان کے تمام بڑے بڑے شہروں اور قصبات میں تجارتی مرکز قائم کر دیئے
ہیں تو ہمارا دوسرا قدم یہ ہوگا کہ ہم چھوٹے چھوٹے قصبات میں بھی اپنے آدمیوں کو پھیلا
دیں اور اس کے لئے ہمیں ۲۵ ، ۳۰ ہزار آدمیوں کی ضرورت ہوگی ۔ یوں تو ہندوستان کے
بڑے شہر ۵ ہزار نہیں ہیں۔ میں نے پانچ ہزار افراد کی شرط اس لئے رکھی ہے کہ بعض اتنے
بڑے شہر ہیں کہ ایک ایک شہر میں ہم دس دس پندرہ پندرہ ہیں ہیں آدمی بھی رکھ سکتے ہیں
بلکہ یہ بھی اس شہر کے لحاظ سے کم ہی سمجھے جائیں گے۔
ویسٹ افریقہ میں اس وقت تک جو تبلیغ ہو رہی ہے وہ زیادہ تر مقامی جماعت کے
چندہ سے ہوتی ہے۔ چنانچہ گولڈ کوسٹ کی جماعت چالیس ہزار روپیہ سالانہ چندہ دیتی ہے
اس کے علاوہ اگر دوسری جماعتوں کا چندہ بھی ملا لیا جائے تو ویسٹ افریقہ کی جماعتیں ستر
اسی ہزار روپیہ سالانہ خرچ کر رہی ہیں ۔ اب چونکہ زیادہ تنظیم ہو رہی ہے اس لئے میں سمجھتا
ہوں کہ قریب زمانہ میں ہمیں ویسٹ افریقہ کا بجٹ اڑھائی تین لاکھ روپیہ رکھنا پڑے گا اور
چونکہ یہ بوجھ موجودہ حالت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا اس لئے میں نے تجویز کیا ہے کہ
مغربی افریقہ میں تجارت کے سلسلہ کو وسیع کیا جائے ۔ اس وقت بھی ویسٹ افریقہ کی تمام
تجارت یا ہندوستانیوں کے ہاتھ میں ہے یا شامیوں کے ہاتھ میں ہے مگر شامی ملکی باشندوں
سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ۔ ہم نے جو سکیم تیار کی ہے اس کے ماتحت تجارت کرنے والوں کی
ملکی باشندوں سے بھی دلچسپی قائم رہے گی ۔ چنانچہ ہم نے اپنے کام کرنے والے دوستوں کو
ہدایات دے دی ہیں کہ وہاں مشترکہ تجارتی ادارے قائم کریں تا کہ وہاں کی آبادی کو بھی
فائدہ پہنچے اور جماعت کی مالی حالت بھی مضبوط ہو۔
ایسٹ افریقہ میں بھی اسی قسم کی ایک سکیم مد نظر ہے اور وہاں کی جماعت نے اس
کے متعلق مشورہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے ہم سے اس غرض کے لئے آدمی مانگے ہیں مگر ہمیں
**
XXX
خطابات شوری جلد سوم
۱۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
اپنے آدمیوں کو بھجوانے میں بعض دقتیں ہیں جن کو دور کرنے کے لئے کوشش کی جا رہی ہے
جب یہ دقتیں دور ہو جائیں گی تو ہم انشاء اللہ ایسٹ افریقہ میں بھی پہنچ کر تبلیغ کے علاوہ اپنی
تجارتی سکیم کو بھی وسیع کریں گے اور نہ صرف تبلیغ کو وسیع کریں گے بلکہ تبلیغ کے اخراجات کا
ایک حصہ بھی مقامی جماعت کے دوست برداشت کر سکیں گے۔ امریکہ میں بھی ایک سکیم زیر غور
ہے اور خط و کتابت جاری ہے اگر وہ سکیم کامیاب ہو گئی تو امریکہ کے تبلیغی اخراجات کا ایک
حصہ بھی اس میں سے نکل سکے گا۔
صنعت و حرفت کی اہمیت صنعت و حرفت بھی کسی قوم کی مضبوطی اور اُس کی ترقی
کے لئے نہایت ضروری چیز ہوتی ہے اور ہر وہ قوم جو دنیا
میں عزت اور نیک نامی کے ساتھ زندہ رہنا چاہتی ہے اُس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ صنعت و
حرفت میں ترقی کرنے کی کوشش کرے۔ ہماری جماعت کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ
جہاں اور کاموں میں حصہ لے وہاں صنعت و حرفت کے ذریعہ بھی جماعت کی عزت اور اس
کے وقار کو بڑھانے کی کوشش کرے واقعہ یہ ہے کہ جس طرح تجارت تبلیغ کے میدان کو وسیع
کرتی ہے اسی طرح صنعت و حرفت بھی تبلیغی میدان کو وسیع کرنے میں بہت بڑا دخل رکھتی
ہے۔ صنعت وحرفت میں ترقی کرنے سے قوم کا نام مشہور ہوتا ہے اور یہ نام تبلیغی نقطۂ نگاہ
سے نہایت مفید نتائج پیدا کرنے کا موجب بن جاتا ہے۔
کچھ عرصہ ہوا میں لاہور گیا تو سائنس کے ایک پروفیسر مجھے ملنے کے لئے آئے انہوں
نے باتوں باتوں میں ذکر کیا کہ میں تو قادیان کی صنعتی ترقی کو دیکھ کر حیران رہ گیا ہوں ۔
میں نے قادیان کی بجلی کی بنی ہوئی ایسی چیزیں دیکھی ہیں کہ مجھے حیرت آگئی ۔ میں خیال
کرتا تھا کہ یہ چیزیں ہندوستان میں بن ہی نہیں سکتیں مگر میری حیرت کی کوئی حد نہ رہی جب
میں نے دیکھا کہ قادیان کے کارخانوں میں یہ چیزیں آجکل تیار ہو رہی ہیں اور ہندوستان
میں عام طور پر فروخت ہو رہی ہیں ۔ اس کے بعد وہ مذہبی باتوں کی طرف آگئے اور دیر تک
مختلف مسائل پر تبادلہ خیالات کرتے رہے اب دیکھو انھیں ہماری جماعت سے دلچسپی محض
صنعت و حرفت کی ترقی دیکھ کر پیدا ہوئی انہوں نے جب دیکھا کہ قادیان کے کارخانے ایسا
مال تیار کر رہے ہیں جو پہلے ولایت سے آیا کرتا تھا تو اُن کی طبیعت پر اس کا غیر معمولی اثر تو
خطابات شوری جلد سوم
۱۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
ہے۔ جب صنعت و حرفت
پڑا اور اُنہوں نے سمجھا کہ یہ مسلمانوں میں سے ایک فعال جماعت ۔
میں اس طرح ترقی کر رہی ہے تو ہمیں اس کے مذہبی مسائل کا بھی جائزہ لینا چاہئے اور غور
کرنا چاہئے کہ وہ کس حد تک دنیا کے لئے مفید ثابت ہو سکتے ہیں ۔
بہر حال صنعت و حرفت ایک ایسی چیز ہے جس کا قدرتی طور پر دوسروں پر غیر معمولی
اثر پڑتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ جو جماعت اس میدان میں اپنے قدم آگے بڑھانے کی
کوشش کر رہی رہی ۔ ہے وہ دوسرے معاملات میں بھی دوسروں سے زیادہ سنجیدہ اور عقلمند ہوگی ۔
چنانچہ بعض چیزیں جو اس جگہ کے کارخانوں میں تیار ہوتی ہیں وہ تو اس قدر مقبول ہوتی ہیں
کہ سارے ہندوستان میں اسی جگہ سے جاتی ہیں مثلاً بیٹریاں آجکل قادیان سے ہی بن کر
جاتی ہیں اور ہزاروں ہزار کی تعداد میں بمبئی ، کلکتہ اور مدراس وغیرہ میں فروخت ہوتی ہیں
اور اس قسم کی منڈی اُنہوں نے پیدا کر لی ہے کہ خود بخود لوگ ان چیزوں کی طرف جھکتے
چلے جاتے ہیں اور وہ دوسرے سامانوں پر قادیان کے تیار کردہ سامان کو ترجیح دیتے ہیں ۔
اسی طرح بجلی کے اور بھی سامان قادیان میں تیار ہوتے ہیں مثلاً لیمپ ہیں، پیٹر ہیں،
استریاں ہیں، سپنکھے ہیں، ٹیبل فین تو تیار ہو کر مارکیٹ میں آگئے ہیں اور چھت کے پنکھے بھی
تیار کئے جا رہے ہیں اسی طرح اور کئی چیزیں ہیں جو قادیان کے کارخانوں میں تیار ہوتی
ہیں یا ان کے تیار کرنے کی سکیم زیر غور ہے۔
اس دوران میں سلسلہ کی طرف سے بھی ۲ کارخانے قائم کئے گئے ہیں ایک کارخانہ
آئرن میٹل ورکس ہے جس میں تالوں کا کام ہوتا ہے کارخانہ والے پانچ سو تالے روزانہ
بناتے ہیں اور ان کی سکیم یہ ہے کہ آہستہ آہستہ اپنے کام کو ایسا وسیع کریں کہ وہ پندرہ سو بلکہ
دو ہزار تالا روزانہ بنانے لگ جائیں۔ اس کارخانہ کی بنی ہوئی چیزیں خدا تعالیٰ کے فضل
سے مقبول ہو رہی ہیں اور کثرت کے ساتھ لوگوں میں فروخت ہوتی رہتی ہیں، آئندہ کا حال
اللہ تعالی جانتا ہے ۔ اسی طرح تحریک جدید کی طرف سے ایشیا ٹک کارپٹ ملز جاری کی گئی
ہیں جس میں قالینیں بنتی ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ کارخانہ ایسا کامیاب ہوتا ہے کہ
تیاری کے بعد مال کارخانہ میں نہیں رہتا بلکہ فوراً نکل جاتا ہے۔ پہلے کارخانہ والے اپنا مال
تیار کر کے امرتسر بھیجا کرتے تھے اب اُنہوں نے بمبئی میں بھیجنا شروع کر دیا ہے۔ اور ان کی
خطابات شوری جلد سوم
۱۷۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
سکیم یہ ہے کہ آہستہ آہستہ غیر ملکوں۔ وں سے براہ راست خط و کتابت کر کے انھیں مال بھجوانے کی
کوشش کی جائے۔ اسی طرح سندھ میں ایک جینگ اور پر لینگ فیکٹری کھلی ہوئی ہے اب تیل
نکالنے کی ایک فیکٹری اور سیاہی بنانے کا ایک کارخانہ کھولنے کی تجویز ہو رہی ہے۔ مشینوں کے
لئے آرڈر جا چکے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ دو تین ماہ تک جب مشینیں پہنچ جائیں گی تو یہ
کارخانے جاری ہو جائیں گے۔ میں اس موقع پر جماعت کو بھی اور صدرا انجمن احمد یہ کو بھی اس
امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اسے اپنے ریز روفنڈ کو مضبوط کرنے کی خاص طور پر کوشش
کرنی چاہئے تا کہ جب صنعت و حرفت کی طرف توجہ کی جائے اور مختلف قسم کے کارخانے
جماعت کی آئندہ ترقی اور بہبود کے لئے جاری کئے جائیں تو زائد رو پیدان کارخانوں میں
لگایا جا سکے۔ اسی طرح میں جماعت کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے اموال کو بجائے ایسی
جگہ رکھنے کے جہاں اموال کا رکھنا کوئی نتیجہ خیز نہیں ہوتا ( جیسے بعض لوگوں کا روپیہ گھروں
میں پڑا رہتا ہے یا بعض بنکوں میں رکھوا دیتے ہیں ) متفرق کاموں میں لگائے خصوصاً ان
کارخانوں میں جو سلسلہ کی طرف سے جماعت کی ترقی کے لئے جاری کئے گئے ہیں اگر محض
سلسلہ کا روپیہ ان کاموں پر لگایا جائے تو یہ کام بہت محدود دائرہ میں رہیں گے لیکن اگر
ساری جماعت کا روپیہ ہو تو ان کارخانوں میں بہت کچھ ترقی ہو سکتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں
اب ہماری جماعت کی حالت ایسی ہے کہ اگر وہ ان کاموں سے دلچسپی لے تو کروڑوں
روپیہ دے سکتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ چار پانچ کروڑ روپیہ اگر بنکوں کی بجائے کارخانوں
میں لگایا جائے تو بہت جلد ترقی ہو سکتی ہے پھر علاوہ اس کے کہ جماعت کا روپیہ اس رنگ
میں سلسلہ کے کارخانوں کی ترقی کا موجب ہو سکتا ہے دوسرا فائدہ اس کا یہ بھی ہے کہ بجائے
زکوۃ میں روپیہ کا ایک حصہ صرف ہونے کے وہی روپیہ مزید نفع کا موجب بن سکتا ہے۔
بہت سے کمزور لوگ ایسے ہوتے ہیں جو روپیہ تو جمع کرتے جاتے ہیں مگر انھیں بھی زکوۃ کا
خیال نہیں آتا۔ اگر اس قسم کے لوگ اپنا روپیہ کارخانوں میں لگا دیں تو یہ چیز انھیں ایک
بہت بڑے گناہ سے بچانے کا موجب بن سکتی ہے۔
بیرو نجات میں بھی مختلف مقامات پر ہماری جماعت کے دوست تجارت کی طرف توجہ
کر رہے ہیں۔ چنانچہ کراچی میں کئی نئے کام شروع کئے گئے ہیں، کوئٹہ میں ایک سوتی کپڑے کا
XXXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۱۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
کارخانہ بنایا گیا ہے اور ایک لاکھ روپیہ کا سرمایہ اس کے لئے جمع کیا گیا ہے، گو جو اطلاعات
مجھے پہنچی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں کے دوستوں کو اس قسم کے کارخانہ کی پوری
واقفیت نہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ایک لاکھ میں گزارہ ہو جائے گا یا ایک لاکھ نہ سہی تو ڈیڑھ لاکھ
میں یہ کارخانہ چل نکلے گا لیکن ہمارا اندازہ یہ ہے کہ اس قسم کے کارخانہ کو کامیاب بنانے کے
لئے ۱۵ - ۲۰ لاکھ روپیہ کی ضرورت ہے۔
اسی طرح صنعت و حرفت کے بنیادی اصول کے لئے ہم نے سائنس ریسرچ انسٹی
ٹیوٹ قائم کی ہے اس میں اعلیٰ سے اعلیٰ سائنس کے مسائل کی تحقیقات کی جائے گی ، ایسے
مسائل کی جو علمی بھی ہوں گے اور عملی بھی ۔ صنعت و حرفت سے متعلق میں نے جماعت کو جو
توجہ دلائی ہے اسی سلسلہ میں میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اس کام میں ہمیں دوستوں کے
تعاون کی ضرورت ہے اگر ہمارے کارخانوں کا مال دوسرے لوگ فوراً لے لیتے ہیں تو کوئی
وجہ نہیں کہ ہماری جماعت کے افراد اپنے کارخانوں کا تیار کیا ہوا مال نہ خریدیں ۔
جماعتی کارخانوں کا مال خریدیں میں سمجھتا ہوں کہ سب سے پہلا حق ہماری جماعت
کا ہے کہ وہ اپنے کارخانوں کا تیار کردہ مال
ہے
خریدے اور اپنے استعمال میں لائے ۔ یہاں اب تک پندرہ بیس کارخانے جاری ہو چکے ہیں
ہیں جن میں سے دو سلسلہ کے ہیں، ایک کارخانہ قالینوں کا ہے اور دوسرا تالوں کا ۔ قالین
ایسی چیز ہے جس کا خرید نا عام احمدیوں کی دسترس سے باہر ہے کیونکہ قالین زیادہ قیمتی ہوتے
ہیں اور وہ اسی سو یا دو سو روپیہ گز تک فروخت ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے کچھ سنتا کام بھی
شروع کر دیا ہے لیکن تالا ایک ایسی چیز ہے جو ہر احمدی کے استعمال میں آتا ہے اگر بمبئی
مدراس اور کراچی کی بڑی بڑی فر میں ان تالوں کو خریدتی ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ احمدی ان
تالوں کو خریدنے سے گریز کریں اور یہ خیال کریں کہ شاید ہمارے کارخانہ والوں کا مال
اچھا نہیں ہوگا۔ جب ماہرین تجارت ان چیزوں کو خریدتے اور اس کی ایجنسیاں لینے کی
کوشش کرتے ہیں اور بڑی بڑی فر میں اس مال کو پسند کرتی اور اسے شوق سے خریدتی ہیں تو
کیا وجہ ہے کہ ہماری جماعت کے دوست اس طرف توجہ نہ کریں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ جہاں
دوسرے لوگ اس کارخانہ کی بنی ہوئی اشیاء کو خریدتے رہے ہیں وہاں ہماری جماعت کے
خطابات شوری جلد سوم
۱۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
دوستوں کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنا قدم بڑھائیں اور اس کا رخانہ کے تالوں کو فروغ دینے کی
کوشش کریں ۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جو جماعت کی مضبوطی اور اس کی ترقی کے ساتھ بہت
گہرا تعلق رکھتی ہے۔ ہماری جماعت کی تعداد اس وقت لاکھوں تک پہنچی ہوئی ہے اگر
لاکھوں آدمی اس کارخانہ کے بنے ہوئے تالے خرید نے لگیں تو یہ کارخانہ ہمیں تھوڑے عرصہ
میں ہی موجودہ حالت سے دوگنا دو تین گنا بلکہ چار چار گنا گنا کرنا کرنا پڑے پڑے گا میں سمجھتا ہوں کہ ہماری
جماعت میں کم سے کم ایک لاکھ تالا سالانہ ضرور استعمال ہوتا ہے اگر پانچ سو روزانہ کے
حساب سے بھی آئرن میٹل ورکس والے تالے بنائیں تو وہ سال بھر میں ایک لاکھ اسی ہزار
تالا بنا سکتے ہیں اور ان تالوں کا قریباً دو تہائی حصہ اپنی جماعت میں ہی خرچ ہو سکتا ہے بغیر
اس کے کہ ہمارے دوست ایک پیسہ کا بھی زائد خرچ برداشت کریں صرف انہیں اتنا کرنا
پڑے گا کہ وہی روپیہ جو وہ تالوں کو خریدنے کے لئے دوسرے دکانداروں کو دیتے ہیں وہ
اپنے کارخانہ والوں کو دے دیا کریں۔ اس طرح ہزاروں ہزار روپیہ بغیر ایک پیسہ کے بوجھ
کے سلسلہ کے پاس آ سکتا ہے اور اس سے تبلیغ اسلام کو موجودہ حالت سے کئی گنا زیادہ وسیع
کیا جا سکتا ہے۔ آجکل پانچ آنے کا تالا تو مل نہیں سکتا بارہ آنہ روپیہ یا دو روپیہ کا ایک تالا
آتا ہے اور احمدی اپنی ذاتی ضروریات یا اپنے گھر کی ضروریات کے لئے تالا خرید نے پر
مجبور ہوتا ہے۔ اگر امریکہ یا بمبئی یا کلکتہ کی کسی فرم کا بنا ہوا وہ کوئی تالا خریدیں گے تو اس کا
لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ روپیہ اور لوگوں کے ہاتھ میں جائے گا خصوصاً ایسے لوگوں کے ہاتھ
میں جو اسلام کے مخالف ہیں۔ اگر ان کے دلوں میں کبھی صدقہ و خیرات کا خیال بھی آیا تو
بہر حال وہ روپیہ عیسائیت کی تقویت میں خرچ ہو گا لیکن اگر ہماری جماعت کے دوست
احمد یہ کارخانہ کے بنے ہوئے تالے خریدیں گے تو یہ سارا روپیہ خدائے واحد کے نام کی
اشاعت اور اس کے کلمہ کے اعلاء کے لئے خرچ ہوگا اور سلسلہ کے کاموں کو زیادہ سے زیادہ
وسیع کیا جا سکے گا ۔ پس میں جماعت کے دوستوں کو خصوصیت سے توجہ دلاتا ہوں کہ انہیں نہ
صرف اپنی ذاتی ضروریات کے لئے ہمیشہ آئرن میٹل ورکس کے بنے ہوئے تالے استعمال
کرنے چاہئیں بلکہ ہر گاؤں اور ہر شہر میں اس کی ایجنسیاں قائم کرنی چاہئیں اور اس طرح
اپنی جماعت میں خصوصاً اور دوسروں میں عموماً اس کارخانہ کی بنی ہوئی چیزوں کو پھیلانے کی
خطابات شوری جلد سوم
۱۸۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
کوشش کرنی چاہئے ۔ (الفضل ۳۰ مئی، ۶ جون ۱۹۶۲ء)
دوسرا دن
ہر احمدی سال میں کم از کم مجلس مشاورت کے دوسرے روز ۲۰۔ اپریل ۱۹۴۶ء
کو سب کمیٹی دعوۃ و تبلیغ کی تجویز پر اظہار خیال
ایک احمدی بنانے کا عہد کرے کرتے ہوئے ممبران نے تبلیغ کو وسعت دینے پر
زور دیا۔ اس موقع پر نمائندگان سے خطاب کرتے
ہوئے حضور نے فرمایا :-
رو
دوستوں نے تبلیغ کے متعلق بہت زور دیا ہے مگر یہ کہنا کہ تبلیغ کرنی چاہئے اور چیز ہے
اور تبلیغ کرنا اور چیز ہے۔ ہماری جماعت میں بہت تھوڑے دوست ایسے ہیں جو باقاعدگی
سے تبلیغ کرتے ہیں اور اس ایک حصہ کی تبلیغ کا یہ نتیجہ ہے کہ دو تین ہزار آدمی سالانہ
ہندوستان میں احمدیت میں داخل ہوتا ہے لیکن اِس رفتار سے تو ہمیں صرف ہندوستان کو
احمدی بنانے کے لئے ہی کئی سو سال لگ جائیں گے ۔ جب یہ رفتار ہماری ان لوگوں کے
متعلق ہے جو دن رات ہمارے پاس رہتے ہیں تو باقی دُنیا کو احمدی بنانے کے لئے ہمیں کتنا
عرصہ درکار ہو گا ۔ کیا جماعت کی تبلیغ کا یہی نتیجہ ہونا چاہئے کہ بیعت کرنے والوں کی تعداد
دو تین ہزار پر آکر رُک جائے ؟ میں دیکھتا ہوں کہ دوست اس مجلس میں آ کر لمبی لمبی تقریریں
کرتے ہیں کہ تبلیغ کرنی چاہئے لیکن کہنا اور بات ہے اور کرنا اور بات ہے۔ انسان کا فرض
ہے کہ جس بات کے لئے وہ دوسروں سے کہے اس پر خود بھی عمل کر کے دکھائے ۔ بعض لوگوں
میں یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ خود ایک کمزوری میں مبتلا ہوتے ہیں لیکن دوسروں پر زور دیتے
چلے جاتے ہیں کہ تم یہ نہیں کرتے اور وہ نہیں کرتے ۔ دو تین سال ہوئے یہاں مجلس مشاورت
میں ایک دوست نے چندہ کی ادائیگی کے متعلق ایک لمبی تقریر کی جب وہ تقریر کر چکے تو وہاں
کے کسی معہدہ دار نے بتایا کہ یہ خود دو سال سے چندہ نہیں دے رہے۔ یہ طریق ایمان کو
کمزور کر دیتا ہے، مومن کو اس سے اجتناب کرنا چاہئے ۔
تبلیغ کی وسعت کے پیش نظر ہم نے ہر ایک احمدی کا یہ فرض قرار دیا ہے کہ وہ سال
XXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۱۸۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
میں کم از کم ایک احمدی ضرور بنائے ۔ یہ مطالبہ ہم نے اس لئے کیا ہے تا جماعت بحیثیت
مجموعی تبلیغ کی طرف متوجہ ہو اور اپنے فرض کا احساس کرے۔ ورنہ اس کے یہ معنے ہرگز نہیں
کہ آپ لوگوں سے جبراً بیعت کرائیں ۔ میں سمجھتا ہوں اگر سنجیدگی سے کوشش کی جائے تو
سال بھر میں ایک احمدی بنانا کوئی مشکل بات نہیں۔ لیکن میرے اس خطبہ کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ
اب تک آٹھ سو جماعتوں میں سے صرف ۷۸ جماعتوں نے وعدے بھجوائے ہیں باقی سب
جماعتوں نے خاموشی اختیار کر لی ہے۔ اور ان ۷۸ جماعتوں کی طرف سے بھی ۱۱۹۲۔ افراد
نے صرف ۱۴۰۰ آدمیوں کو احمدی بنانے کے وعدے کئے ہیں۔ غرض جماعت نے اس
معاملہ میں اس قدر سستی سے کام لیا ہے کہ اس سے قبل اتنی سُستی اس نے کسی معاملہ میں
نہیں دکھائی ۔
پس میں جماعتوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ انہیں اپنی اصلاح کرنی چاہئے اور جلد سے
جلد اپنے وعدے بھجوانے چاہئیں ۔ ہماری جماعت ہندوستان میں چار پانچ لاکھ کے قریب
ہے۔ ابھی جو الیکشن ہوا ہے اس نے یقینی طور بتا دیا ہے کہ ہماری تعداد ہندوستان میں چار
پانچ لاکھ کے قریب ہے۔ ہماری جماعت کے ووٹر چالیس اور پچاس ہزار کے درمیان تھے
اور چونکہ عام طور پر آبادی کا دس فی صدی حصہ ووٹر ہوتا ہے اس لحاظ سے میں سمجھتا ہوں کہ
ہندوستان میں چار پانچ لاکھ کے قریب ہماری جماعت کے افراد ہیں۔ تین لاکھ کے قریب تو
پنجاب میں ہی ہیں ۔ اس کے علاوہ سندھ، سرحد میں، بہار میں، بنگال میں اور دوسرے
صوبوں میں کسی جگہ دس ہزار، کسی جگہ پندرہ ہزار، کسی جگہ میں ہزار، اڑیسہ کے متعلق میرا
خیال تھا کہ وہاں بہت کم احمدی ہیں لیکن بعض دوستوں نے بتایا ہے کہ وہاں بھی چار ہزار
کے قریب احمدی ہیں، حالانکہ اڑیسہ بہت چھوٹا سا صوبہ ہے۔ چونکہ ہماری جماعت میں باقی
جماعتوں کی نسبت تعلیم زیادہ ہے اس لئے ہم اس اندازے کو اگر کسی قدر کم کر دیں یعنی پانچ
لاکھ کی بجائے چار لاکھ سمجھ لیں اور پھر اس چار لاکھ کا آدھا کریں تو دولاکھ ہوئے کیونکہ کچھ
لوگ سست اور غافل بھی ہوتے ہیں۔ اور اس دو لاکھ میں سے اگر فی خاندان پانچ آدمی
سمجھے جائیں تو چالیس ہزار ایسے مرد ہوں گے جو اچھی طرح تبلیغ کر سکتے ہیں اور اگر ہر سال
ایک آدمی ایک ہی احمدی بنائے تو اس لحاظ سے بھی چالیس ہزار آدمی ہر سال احمدی ہونا
خطابات شوری جلد سوم
چاہئے ۔
۱۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
نئے احمدی ہونے والے بھی تبلیغ کریں تو چالیس ہزار آدمی اگر چالیس ہزار احمدی نہ
بنا سکے تو نصف تو ضرور بنا لے گا ۔ اسی طرح اگلے سال ساٹھ ہزار آدمی احمدیت میں داخل
ہوں گے۔ پھر وہ ساٹھ ہزار بھی تبلیغ کرے تو اگلے سال تک ایک لاکھ احمدی احمدیت میں
داخل ہونے لگ جائے گا ۔ یہی صورت ہے جس سے ہم احمدیت کا رُعب قائم کر سکتے ہیں ۔
اور یہی صورت ہے جو دلوں کو صداقت کی طرف مائل کر سکتی ہے۔ پس اس وقت ضرورت
ہے کہ احمدیت کی ایک زبردست رو چلائی جائے۔ جب احمدیت کی رو چل جائے گی تو
لوگوں کے دل خود بخود احمدیت کی طرف جھک جائیں گے اور ان پر یہ ظاہر ہو جائے گا کہ
ان کی بیماریوں کا علاج صرف احمدیت ہے۔ اُس وقت تم ہر روز یہ خبریں سنو گے کہ آج
فلاں گاؤں احمدی ہو گیا ، آج فلاں قبیلہ احمدی ہو گیا، آج فلاں قوم احمدی ہو گئی ۔ تم دیکھو
گے کہ دوسری قو میں لوگوں کو احمدیت سے روکیں گی لیکن لوگ رکیں گے نہیں۔ پس میں
دوستوں کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ یہ وقت جماعت کے بڑھنے کا ہے ۔ اس کو ہاتھ سے مت
جانے دو اور اس سے فائدہ اُٹھاؤ۔ اب حالات اس قسم کے پیدا ہو رہے ہیں کہ مسلمان اس
بات کے سمجھنے پر مجبور ہوں گے کہ ان کے لئے احمدیت کے سوا بچنے کی کوئی جگہ نہیں ۔ اب
اس قسم کے مصائب آنے والے ہیں جو مسلمانوں کو مجبور کریں گے کہ وہ احمدیت کی طرف
جھکیں اور ان کے لئے سوائے احمدیت کے رستہ کے اور کوئی رستہ مصائب سے نجات
دلانے والا نہ ہو گا ۔ اُس وقت مسلمان احمدیت کی طرف اس طرح گریں گے جس طرح
برف کا تو وہ پہاڑ سے گرتا ہے لیکن اُس وقت کے آنے تک ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم
اپنی انتہائی جد و جہد تبلیغ کے لئے صرف کریں ۔ اس وقت جو نمونہ جماعت نے پیش کیا ہے وہ
نہایت ناقص ہے یعنی آٹھ سو جماعتوں میں سے صرف ۷۸ جماعتوں نے ۱۴۰۰ آدمیوں کو
احمدی بنانے کے وعدے بھجوائے ہیں۔ دوستوں کو چاہئے کہ وہ واپس جا کر جماعتوں کی
غفلت اور سستی دور کریں اور اس اہم فریضہ کی ادائیگی کے لئے پورے اخلاص اور جوش
کے ساتھ حصہ لیں۔ (الفضل قادیان ۱۷ رمئی ۱۹۴۶ء)