مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 6

خطابات شوری جلد سوم
۲۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
۔
اور ہم انہیں ایڑی مار کر پیچھے کی طرف واپس لانا چاہتے تو وہ پھر آگے کو بھاگ پڑتے ۔
جب اس حالت میں ہمارے کانوں میں یہ آواز آئی کہ اے انصار ! خدا کا رسول تمہیں بلاتا
ہے تو اس وقت ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا تھا کہ عباس کی آواز بلند ہو رہی ہے بلکہ ہمیں یوں
معلوم ہوتا تھا جیسے سب لوگ مر چکے ہیں قیامت کا دن ہے اور اسرافیل کی آواز لوگوں کے
کانوں میں آ رہی ہے۔ ہم نے ایک دفعہ پھر اپنے اونٹوں اور گھوڑوں کو واپس لوٹانے کے
لئے اپنا پورا زور صرف کیا جو سواریاں مڑ گئیں مُڑ گئیں اور جو نہ مڑیں ان میں سے بعض کے
سوار کود پڑے اور پیدل دوڑتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گرد جمع ہو گئے
اور بعض نے اپنی میانوں میں سے تلواریں نکال کر سواریوں کی گردنیں کاٹ دیں اور
خود لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَبَّيْكَ کہتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف
دوڑ پڑے
ہر شخص قربانی کا عزم صمیم کرے اس واقعہ پر غور کرو اور دیکھو کہ کس طرح کمزور لوگ طاقتوروں کو بھی گھبراہٹ میں مبتلا کر دینے
کا موجب بن جاتے ہیں ۔ پس یہ دن ایسے نہیں ہیں کہ ہمارے اندر کوئی کمزور طبقہ ہو کیونکہ ہیں۔
اگر کمزور طبقہ ہم میں موجود ہوا تو وہ بہادروں کو بھی گرا دینے کا موجب بن جائے گا ۔ آج
ہمیں ہر شخص کا دل مضبوط کرنا چاہئے ، آج ہر شخص کو عزم صمیم کرنا چاہئے کہ وہ اسلام کی
عظمت اور اس کے احیاء کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے تیار رہے گا۔ اگر ہم
میں سے ہر شخص یہ ارادہ لے کر کھڑا ہو جائے تو جب وہ دن آئے گا جس میں خدا تعالیٰ کے
لئے اپنی جانیں اور اپنے اموال قربان کرنا پڑیں گے، جب اسلام کی عظمت اور اُس کی
شوکت کے قیام کے لئے مسلمانوں سے اُن کی جان کا مطالبہ کیا جائے گا، جب ایک طرف
مَلَكُ الْمَوْتِ اُن کو بُلا رہا ہوگا اور ایک طرف اسلام کی شوکت کا خوش نما منظر ان کو نظر
آ رہا ہو گا ، تو اُس وقت جس کی قسمت میں ہوگا وہ اسلام کی شوکت دیکھ کر مرے گا اور جس کی
قسمت میں شہادت مقدر ہو گی وہ شہادت حاصل کر کے اپنے رب کی گود میں چلا جائے گا
اور یہ دونوں معمولی انسان نہیں ہوں گے فاتح بھی بابرکت ہوگا کیونکہ اس نے خدا تعالیٰ کے
نشان کو دیکھا اور مفتوح بھی بابرکت ہوگا کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے شہید کبھی مرتا نہیں ۔

خطابات شوری جلد سوم
۲۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
پس اُس دن کے آنے سے پہلے ہمیں اس کے لئے تیاری کرنی چاہئے اور تیاری کا
بہترین ذریعہ یہی ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں مرکز کے قریب سمٹتے چلے آنا
چاہئے ۔ جب بادل گرجتے ہیں، جب بجلیاں کوندتی ہیں، جب آسمان سے بڑے زور سے
بارش برستی ہے تو بچے اپنی ماں کے ارد گرد جمع ہو جاتے ہیں ۔ جب شور کی آواز پیدا ہوتی
ہے، جب چور چکار کی آوازیں لوگوں میں بلند ہونی شروع ہوتی ہیں، جب ڈاکہ کے متعلق
مختلف قسم کی افواہیں لوگوں میں پھیلنے لگتی ہیں تو بچے اپنے باپ کے پاس جمع ہو جاتے ہیں۔
جب کسی گاؤں والوں کو کوئی خطرہ درپیش ہوتا ہے تو وہ دارہ میں نمبر دار یا سردار کے پاس جمع
ہو جاتے ہیں تا کہ وہ اپنے اشتراک سے آنے والی بلا کو دور کر سکیں ۔ جب قوموں پر بلائیں
آتی ہیں تو ان کی نگاہیں حکومت اور فوج کی طرف اُٹھنے لگتی ہیں ۔ ہمارے ملک میں بھی
چونکہ فتنہ و فساد اور جنگ و جدل کا زمانہ قریب سے قریب تر آ رہا ہے۔ اس لئے یہ نہایت
ضروری ہے کہ ہماری جماعت زیادہ سے زیادہ تعداد میں مرکز کے قریب جمع ہو اور اُس
روح کو اپنے اندر پیدا کرے جو روح کامیابی اور فتح کے قریب کرتی اور ناکامی کے خطرہ کو
دور کر دیتی ہے۔
ان نصائح کے بعد میں جماعت کو رخصت کرتا ہوں ۔ رات کو میری طبیعت سخت خراب رہی
ہے اور اب بھی سر درد کی دوائی کھا کر میں تقریر کرنے کے قابل ہوا ہوں ۔ اب میں دعا کر دوں
گا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فرائض کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور وہ برکتیں جو ہمیں معلوم
ہیں یا معلوم نہیں اپنے فضل سے عطا کرے اور وہ بلائیں اور مصائب جو نظر آ رہی ہیں اور اسی
طرح وہ بلائیں اور آفات جو نظر نہیں آ رہیں اللہ تعالیٰ ان سب کو دور کرے اور ہمیں صحیح طور پر
قربانیوں کی توفیق عطا فرمائے تا اگر اُس کی طرف سے کوئی خیر نہ پہنچے تو اس خیر کا نہ پہنچنا ہماری
کو تا ہی عمل کی وجہ سے نہ ہو۔ اور یہ قیاس بھی نہیں کیا جا سکتا کہ قیامت کے دن خدا تعالیٰ کا
ایک کمزور ترین بندہ اُسے یہ کہہ سکے کہ اے خدا! میرے پاس جو کچھ تھا وہ تو میں نے تجھے دے
دیا تھا مگر چونکہ تیری طرف سے رحمت کا نزول نہ رہا اس لئے میں ہار گیا۔ یقیناً خدا تعالیٰ اس کو
برداشت نہیں کر سکتا۔ اگر اس کے کمزور بندے اپنا سب کچھ دین کی خدمت کے لئے دے
دیں گے تو خدا بھی اپنی ساری مخلوق ان کی خدمت کے لئے لگا دے گا۔

خطابات شوری جلد سوم
۲۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
جامعہ صاحب کے مجھے ایک چھی لکھی ہے جس میں وہ جامعہ احمدیہ کے بارہ میں ہدایات جامعہ احمدیہ کے متعلق چوہدری ظفر اللہ خان
بیان کرتے ہیں کہ میں نے بعض احباب سے اس امر کا ذکر کیا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو جامعہ احمد یہ
میں داخل کرائیں ۔ میری اس تحریک پر وہ آمادہ تو ہو گئے ہیں مگر وہ اس امر کا خدشہ ظاہر وہ
کرتے ہیں کہ جامعہ احمدیہ میں مروجہ علوم کی تعلیم کا خاطر خواہ انتظام نہیں اور نہ طلباء میں
وسعتِ نظر پیدا کی جاتی ہے ۔ اسی طرح یہاں صفائی کو بھی پوری طرح ملحوظ نہیں رکھا جاتا۔
اگر اس کا ازالہ کر دیا جائے تو لوگ بغیر کسی فکر کے اپنے بچوں کو جامعہ احمد یہ میں داخل کرنے
لگ جائیں گے۔
میرے نزدیک یہ امور ایسے ہیں جو صدر انجمن احمد یہ کو اپنے مدنظر رکھنے چاہئیں ۔
جامعہ احمدیہ کا کورس ہمیں بہر حال قریب ترین عرصہ میں ایسا ہی رکھنا پڑے گا جس کے نتیجہ
میں طلبہ کو تبلیغ کے کام پر لگایا جا سکے ۔ دنیوی علوم اور ذرائع سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں
جیسے مولوی فاضل پاس کرنے کے بعد پرائیویٹ طور پر انگریزی کے امتحانات انسان دے
سکتا ہے۔ اسی طرح صفائی کی طرف بھی صدر انجمن احمد یہ کو توجہ کرنی چاہئے۔ جہاں تک
مجھے یاد ہے اس بارہ میں ایک تفصیلی سکیم جو میرے سامنے پیش کی گئی تھی میں نے دفتر میں
اسی ہدایت کے ساتھ واپس کر دی تھی کہ اسے کسی دوسرے وقت میرے سامنے پیش کر کے
ہدایات حاصل کی جائیں مگر پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کو ابھی فرصت ہی نہیں ملی کہ وہ اس
سکیم کو میرے سامنے پیش کریں۔ بہر حال انجمن کو ان باتوں کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔
صفائی اس لئے بھی ضروری ہے کہ اس کا انسانی صحت پر نہایت گہرا اثر پڑتا ہے۔ میں نے
بار ہا اپنے خطبات میں اس طرف توجہ بھی دلائی ہے مگر میں یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا کہ گو میں
صفائی کو ضروری سمجھتا ہوں مگر میں اسے کوئی ایسی اہم روک نہیں سمجھ سکتا جس کی بناء پر لوگ
اپنے بچوں کو یہاں بھجوانے سے رک سکیں ۔
ہم خواہ کس قدر بھی صفائی کریں پھر بھی جس قدر یورپ کے لوگ صفائی رکھتے ہیں ہم
یہاں نہیں رکھ سکتے اور اگر اس رنگ کی صفائی میں مشغول ہو جائیں تو دین کا کام نہیں ہو سکتا ۔
وہ لوگ جو دن رات انہی کاموں میں لگے رہتے ہیں وہ اپنے آپ کو خواہ مہذب سمجھتے ہوں
XXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۲۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
ہم تو اُنہیں دین کا غدار ہی سمجھتے ہیں ۔ انہی خیالات کا یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ بڑھتے بڑھتے
داڑھیوں کا صفایا شروع کر دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ داڑھی رکھنا بڑی گندی چیز ہے،
چہرے کو صاف رکھنا چاہئے ۔ اسی طرح ٹوٹ کی پالش ہے انگریزوں کے نزدیک جس کے
بوٹ میلے ہوں وہ اس کو غیر مہذب سمجھتے ہیں لیکن میرے بوٹ ہمیشہ میلے رہتے ہیں لوگ
بعض دفعہ خود ہی اٹھا کر لے جاتے ہیں اور ثواب حاصل کرنے کے لئے پالش کر دیتے ہیں
لیکن پھر بھی جس حد تک صفائی رکھنا انسانی صحت کے لئے ضروری ہے اُس حد تک صفائی
ضرور رکھنی چاہئے۔ اب تو یہ حالت ہے کہ بعض دفعہ رستوں میں پاخانہ پڑا ہوا ہوتا ہے۔
لوگ مرغے ذبح کرتے ہیں تو اُن کی انتڑیاں اور پر وغیرہ سڑکوں پر بکھیر دیتے ہیں ۔ یہ چیز
ایسی ہے جس سے طبائع میں انقباض پیدا ہوتا ہے اور صحت کے لئے بھی مُصر ہے۔ میں نے
خود بعض دفعہ دیکھا ہے کہ مرغی ذبح کرنے والے نے مرغی ذبح کی تو اُس کی انتڑیاں وغیرہ
اُسی جگہ پھینک دیں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کہیں کوے ان انتریوں کو اُٹھائے پھرتے ہیں کہیں پر
بکھرے ہوئے ہوتے ہیں، کہیں خون پڑا ہوا ہوتا ہے اور یہ نظارہ دیکھ کر طبیعت پر بہت
بوجھ محسوس ہوتا ہے۔ نظافت کی جس جو اللہ تعالیٰ نے ہر انسان میں رکھی ہے اس کی غرض
یہی ہے کہ ایسے امور کا سدِ باب کیا جائے ۔
اسی طرح بعض اور بھی شکایتیں ہیں جو میرے پاس وقتا فوقتا آتی رہتی ہیں مثلاً ایک
شکایت ان متفرق طالب علموں کے متعلق ہے جو یہاں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آتے ہیں
مگر اُن کی طرف پوری توجہ نہیں کی جاتی ۔ صدر انجمن احمد یہ کو ایک ایسا محکمہ بنانا چاہئے جوان
متفرق طالب علموں کی ضرورتوں کو پورا کر سکے۔ یہ لڑ کے دس دس پندرہ پندرہ دن کے لئے
یہاں آتے ہیں کوئی کہتا ہے مجھے پہلا پارہ پڑھا دیا جائے ، کوئی کہتا ہے مجھے آخری پارے کا
ترجمہ نہیں آتا، کوئی اردو سیکھنا چاہتا ہے، کوئی عربی پڑھنا چاہتا ہے، اور چونکہ ان کی الگ الگ
ضروریات ہوتی ہیں ان کی طرف پوری توجہ نہیں کی جاسکتی ۔ میرے نزدیک صدر انجمن احمد یہ کو
ایسی ضرورتوں کے لئے جماعت میں سے والنٹیئرز طلب کرنے چاہئیں جو ترجمہ پڑھا سکتے
ہوں وہ ترجمہ پڑھا دیں۔ جو حدیثیں جانتے ہوں وہ حدیثیں سکھا دیں اور ، جو اسلامی مسائل سے
واقفیت رکھتے ہوں وہ اُنہیں مسائل سے آگاہ کر دیا کریں۔

خطابات شوری جلد سوم
۲۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
اسی طرح مرکز میں علماء کا بڑھانا بھی ضروری ہے۔ تحریک جدید کے ماتحت اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ایسے نوجوان تیار ہو رہے ہیں ۔ جب یہ لوگ تیار ہو جائیں گے تو ان کو مساجد
میں ایک ایک گھنٹہ درس دینے کے لئے مقرر کر دیا جائے گا اور پھر ان کے ذریعے اور لوگ
بھی تیار ہو سکتے ہیں مگر جب تک یہ لوگ تعلیم حاصل کر کے نہ آئیں اُس وقت تک ایسی
ضروریات کو طوعی تحریک کے ذریعے پورا کرنا چاہئے اور جیسے اسلام اور احمدیت کی اشاعت
کے لئے دوستوں سے وقت مانگا جاتا ہے اسی طرح تعلیم کے لئے بھی دوستوں سے وقت
مانگنا چاہئے ۔ اگر پندرہ میں ایسے لوگ نکل آئیں تو بعض کو فقہ پڑھانے پر، بعض کو قرآن
پڑھانے پر اور بعض کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھانے پر مقرر کیا جا سکتا
پس یہ ایک ضروری امر ہے جس کی طرف صدرانجمن احمد یہ کو توجہ کرنی چاہئے ۔
اب میں دعا کر دیتا ہوں ۔ سب دوست میرے ساتھ مل کر دعا کریں ۔“
66
الفضل ربوه مورخه ۳ ، ۱۰، ۲۴،۱۷ اپریل ۱۹۶۲ء )
ہے۔
ا النساء : ۵۹
الشورى : ۳۹
ال عمران : ۱۶۰
ترمذی ابواب الصلواة باب مَا جَاءَ فِي مَنْ أَمَّ قَوْماً وَهُمْ لَهُ كَرِهُوْنَ
ه الفاتحة : ٦
متی باب ۲۵ آیت ا تا ۱۳
الفاتحة : ٧،٦
بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى و يوم حنين اذا أعجبتكم كثرتكم
السيرة النبوية لابن هشام جلد ۴ صفحه ۸۷ مطبوعہ ۱۹۳۶ء

آج 10 میں سے 10 باقی