مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 5

خطابات شوری جلد سوم
۲۰۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
بعد میں دوسری عورتیں آئیں گی اور وہ شور مچاتے ہوئے کہیں گی کہ ہم بھی تیری دلہنیں
ہیں ، ہم صرف تیل لینے گئی تھیں ۔ اب ہم بازار سے تیل لے آئی ہیں قلعہ کا دروازہ کھول
تا کہ ہم بھی اندر داخل ہوں ۔ مسیح اُنہیں جواب دے گا کہ اب تمہارے لئے دروازہ نہیں
کھولا جاسکتا ۔ وہ جو دولہا کے انتظار میں بیٹھی رہیں وہی اس بات کی مستحق تھیں کہ دولہا کے
ساتھ قلعہ میں داخل ہوتیں مگر وہ جو اس کا انتظار نہ کر سکیں ، وہ اس قابل نہیں کہ ان کے
لئے دروازہ کھولا جائے ، جاؤ اور اس دروازہ سے ہٹ جاؤ کہ اب تمہارے لئے یہ
دروازہ نہیں کھولا جا سکتا ۔ کے
یہ مسیح نے اپنی آمد ثانی کے متعلق ایک تمثیل بیان فرمائی ہے اور یقیناً اس کے کوئی معنے
ہیں ۔ وہ معنے یہی ہیں کہ مسیح کے زمانہ میں حقیقی قربانیوں کو زیادہ سے زیادہ پیچھے ڈالا جائے گا
یہاں تک کہ جب حقیقی دلہنیں بننے کا وقت آئے گا اُس وقت کچھ طبقہ یہ سمجھنے لگ جائے گا کہ
حقیقی قربانیوں کے معنے ایک آنہ چندہ دینا یا ایک گھنٹہ وقت دینے کے سوا اور کچھ نہیں ۔
چنانچہ جب کہا جائے گا کہ آ گیا وقت جان کی قربانی کا تو وہ سمجھیں گے آ گیا وقت گھنٹہ یا
ڈیڑھ گھنٹہ دینے کا۔ اور جب کہا جائے گا آ گیا وقت مال قربان کرنے کا تو وہ سمجھیں گے کہ
آگیا وقت ایک آنہ یا ڈیڑھ آ نہ چندہ دینے کا۔ حالانکہ اُس وقت گھنٹہ یا ڈیڑھ گھنٹہ وقت
دینے کا سوال نہیں ہو گا بلکہ اپنی جان کو قربان کرنے کا سوال ہو گا اور اُس وقت صرف آنہ
ڈیڑھ آ نہ چندہ دینے کا سوال نہیں ہوگا بلکہ اپنے سارے مال اور ساری جائیداد سے ایک
لمحہ کے اندر اندر دست بردار ہو جانے کا سوال ہوگا۔ میں نے اسی لئے قدم بقدم جماعت
میں ان قربانیوں کا احساس پیدا کرنے کے لئے وقف جائیداد کا طریق جاری کیا تھا۔ اس
کے یہ معنے نہیں تھے کہ ہر شخص واقع میں اپنی جائیداد سلسلہ کو دے دے، اس کے معنے یہ بھی
نہیں تھے کہ چھ ماہ کے بعد ان سے اُن کی جائیدادیں لے لی جائیں گی ، یہ معنے بھی نہیں تھے
کہ مرنے کے بعد ان کی جائیدادیں لے لی جائیں گی ۔ اس کے معنے صرف اتنے تھے کہ
جماعت یہ ارادہ کرے کہ وہ اپنی جائیدادیں سلسلہ کو پیش کرنے کے لئے تیار ہے مگر اس
تحریک پر تین سال گزر گئے اب تک جماعت کا ایک فیصدی حصہ بھی اس میں شامل نہیں
ہوا حالانکہ یہاں کوئی جائیداد دینے کا بھی سوال نہیں ۔ پوری دینے کا سوال نہیں، پونی دینے

خطابات شوری جلد سوم
۲۰۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
کا بھی سوال نہیں ، آدھی دینے کا بھی سوال نہیں، پانچ یا دس فیصدی دینے کا بھی سوال نہیں،
صرف ارادے کا سوال ہے مگر اس ارادے میں بھی ساری جماعت شامل نہیں ہوئی ۔ اب
بتاؤ جب قربانی کے صرف ارادہ میں جماعت کا ایک فیصدی حصہ بھی شامل نہ ہو تو جب حقیقی
قربانیوں کا وقت آیا اس وقت کس طرح امید کی جاسکتی ہے کہ سو فیصدی تو الگ رہے ایک
فیصدی لوگ بھی اس میں شامل ہونے کے لئے تیار ہو جائیں گے ۔ میرا انشاء اس تحریک سے
صرف اتنا تھا کہ میں جماعت کے ذہنوں کو آئندہ آنے والی قربانیوں کے لئے تیار کروں اور
وہ اپنی تیاری کا ثبوت دینے کے لئے سلسلہ کو صرف اس قدر لکھ دیں کہ ہماری جائیدادیں اب
ہماری نہیں رہیں بلکہ اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے وقف ہو چکی ہیں ۔ مگر افسوس کہ
ہماری جماعت کے بہت سے دوست یہ الفاظ لکھنے کے لئے بھی تیار نہیں ہوئے ۔
ڈاکٹر محمد اسمعیل صاحب گوڑگانی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک
مقرب صحابی تھے۔ صدر انجمن احمد یہ کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو ممبر
تجویز فرمائے تھے اُن میں آپ کا بھی نام تھا ۔ مگر خواجہ صاحب نے بعد میں اُن کا اور بعض
اور دوستوں کا نام نکلوا دیا۔ وہ سنایا کرتے تھے کہ گوڑ گاؤں میں ایک بنیا تھا جس کے ایک
پٹھان رئیس سے بہت تعلقات تھے مگر تعلقات محبت کے باوجود اُس کی حالت یہ تھی کہ جب
کبھی اُس نے خانصاحب سے ملنا تو اپنے تعلقات اور محبت کے اظہار کے لئے بڑے جوش
سے کہنا ، خانصاحب خانصاحب ! ” تمہارا مال سو ہمارا مال اور ہمارا مال سوئیں ہیں ہیں ۔“
66
یعنی خانصاحب آپ کا مال تو ہمارا مال ہوگا۔ اور ہمارا مال ۔ اُس کے متعلق آپ کیا پوچھتے
ہیں اس کے بعد اُس نے ”ہیں ہیں ہیں“ کہہ کر بات ختم کر دینی ۔ گویا دینا تو الگ رہا وہ
منہ سے بھی نہیں کہہ سکتا تھا کہ میرا مال آپ کا مال ہے۔ بلکہ ہیں ہیں ہیں کہہ کر خاموش ہو
جاتا تھا۔ یہی بات اگر ہماری جماعت کے بعض افراد میں بھی پیدا ہو جائے تو ہم اپنی
جماعت کے کامیاب ہونے کی کس طرح امید رکھ سکتے ہیں۔
آئندہ خطرات کی نشاندہی ضرورت اس بات کی ہے کہ ہماری جماعت کے تمام
افراد کم سے کم یہ احساس اپنے اندر پیدا کریں کہ ہم سے
جب بھی کسی قربانی کا مطالبہ کیا جائے گا ہم اس کو پیش کر دیں گے اور اس بات کو اپنے دل

خطابات شوری جلد سوم
۲۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
میں سے نکال دیں کہ بار بار جانی اور مالی قربانیوں کا مطالبہ کرنے کے باوجود ابھی تک جان
اور مال کو قربان کرنے کا وقت نہیں آیا۔ زمانہ اُس وقت کو قریب سے قریب تر لا رہا ہے۔
میں نہیں کہہ سکتا کہ آج سے دس سال بعد یا میں سال بعد یا پچاس سال بعد وہ زمانہ آنے
والا ہے مگر بہر حال وہ منزل ہمارے قریب آ رہی ہے اور جب تک ہماری جماعت اس
دروازہ میں سے نہیں گزرے گی وہ صحیح معنوں میں ایک مامور کی جماعت کہلانے کی بھی حق
دار نہیں ہو سکتی ۔ یہ قطعی اور یقینی اور لازمی بات ہے کہ ہم اسلام اور احمدیت کو پھیلاتے
ہوئے خطروں کے طوفانوں سے گزریں گے ۔ اسی طرح یہ قطعی اور یقینی اور لازمی بات ہے
کہ ہمیں ایک دفعہ ہجرت کرنی پڑے اور اپنے مکانوں اور جائیدادوں سے محض خدا کے لئے
دست بردار ہو جانا پڑے مگر ابھی تک ہم اس امتحان سے بھی نہیں گزرے۔ بہر حال یہ دن
جلد یا بدیر آنے والا ہے اور ہماری جماعت کے افراد کو اس دن کے لئے اپنے آپ کو تیار
کرنا چاہئے ۔ ہمیں کیا معلوم کہ وہ دن کب آنے والا ہے۔ ہم اُن بیوقوف کنواریوں کی
طرح کیوں بنیں جو اپنے ساتھ تھوڑا سا تیل لے کر گئی تھیں اور جو تیل کے ختم ہو جانے پر
اِس بات پر مجبور ہوئی تھیں کہ بازار جائیں۔ ہمیں ان عقلمند کنواریوں کی طرح بننا چاہئے جو
اپنے ساتھ کافی تیل لے کر گئی تھیں جو دولہا کے انتظار میں کھڑی رہیں یہاں تک کہ دولہا آیا
اور وہ اس کے ساتھ قلعہ کے اندر داخل ہو گئیں ۔
خلیفہ وقت پر پر تقدم جائز نہیں میں اسی سلسلہ میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری
شریعت نے یہ حکم دیا ہے کہ تمہیں خدا کے رسول پر تقدم
نہیں کرنا چاہئے اور یہ حکم محض خدا کے انبیاء سے مخصوص نہیں بلکہ جس طرح ایک رسول پر
تقدم منع ہے اسی طرح اُس کے خلیفہ پر بھی تقدم منع ہے ۔ پھر ایسا خلیفہ جس کو اللہ تعالیٰ نے
اپنی پیشگوئیوں کے مطابق اسلام کی فتح کے لئے جرنیل مقرر کیا ہو اُس پر تقدم تو بہت ہی
نا جائز بات ہے اور جماعت کا فرض ہے کہ وہ ہر معاملہ میں ڈر ڈر کر اور پھونک پھونک کر
قدم رکھے۔ ایسا نہ ہو کہ وہ خدا تعالیٰ کی ناراضگی کی مورد بن جائے۔ ہر قدم ہمارے لئے
ایسا ہے کہ اس میں خدائی رہنمائی کی ضرورت ہے اور خدا کا میرے ساتھ یہ سلوک ہے کہ وہ
ہمیشہ اپنے فضل سے میری راہنمائی فرماتا ہے ۔ بعض دفعہ الفاظ میں وہ مجھ پر وحی نازل

خطابات شوری جلد سوم
۲۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
کر دیتا ہے اور بعض دفعہ میرے قلب پر وہ اپنا فیصلہ نازل کر دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا یہ سلوک
میرے ساتھ اتنی کثرت اور اتنے تواتر سے ہوتا ہے کہ میں خود حیران رہ جاتا ہوں کہ میری
زبان سے کیا نکل رہا ہے مگر ابھی چند دن نہیں گزرتے کہ جو کچھ میری زبان پر جاری ہوا ہوتا
ہے وہ واقعات کی صورت میں دنیا میں ظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ بسا اوقات ایسا ہوتا ہے
کہ میں ایک بات کہتا ہوں اور خود مجھے اُس کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی مگر چند دنوں کے اندر اندر
غیب سے اس کے لئے سامان پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔ کوئی افریقہ میں پیدا ہونے
لگتا ہے، کوئی امریکہ میں پیدا ہونے لگتا ہے اور ان انقلابات کو دیکھ کر کہنا پڑتا ہے کہ وہ
الفاظ میرے نہیں تھے بلکہ خدا تعالیٰ کی وحی خفی سے میری زبان پر جاری ہوئے تھے۔ ان
میں سے بعض ایسی باتیں ہوتی ہیں کہ کسی دوسرے کو اُن سے واقف نہیں کیا جا سکتا کیونکہ
واقف ہونے سے اُس کی ساری قوت اور طاقت باطل ہو جاتی ہے۔ بہر حال ہمیں دُعا کرنی
چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
میں نے کل اپنی تقریر میں جو باتیں بیان کی تھیں اُن کی طرف بھی میں ایک دفعہ پھر
اپنی جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں بالخصوص اس امر کی طرف کہ جامعہ احمد یہ میں
انہیں زیادہ سے زیادہ طلباء بھجوانے چاہئیں تا کہ ہم جلد سے جلد دُنیا میں اسلام کو پھیلا سکیں ۔
جیسا کہ میں نے بتایا ہے ۲۵ سے ۵۰ تک ہر سال نئے لڑ کے جامعہ احمدیہ میں داخل ہونے
چاہئیں اور پھر ضروری ہے کہ آہستہ آہستہ ہم اس تعداد کو سو تک پہنچا دیں تا ایک سو علماء
سالانہ ہماری جماعت کو مہیا ہوتا رہے۔ یا اگر بعض نوجوان فیل ہو جائیں اور بعض پڑھائی
چھوڑ دیں تب بھی ۷۰ - ۸۰ علماء ہر سال ہماری جماعت کو ملنے لگ جائیں اور جلد سے جلد
ہم دنیا کے تمام کونوں میں اپنے تبلیغی مشن پھیلا سکیں ۔ اس وقت بعض جگہ آدمیوں کی کمی کی
وجہ سے خطرناک حالات پیدا ہو چکے ہیں۔
افریقہ سے مبلغین کا مطالبہ ابھی ہمارے مبلغین کی طرف سے اطلاع آئی ہے کہ
افریقہ کے ایک حبشی قبیلہ میں اسلام کی تائید میں
زبردست رو چل رہی تھی اور وہ سارے کا سارا قبیلہ اس بات کے لئے تیار تھا کہ عیسائیت
چھوڑ کر اسلام میں شامل ہو جائے ۔ ان میں تبدیلی مذہب کے متعلق ایک ہیجان اور طوفان

خطابات شوری جلد سوم
۲۱۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
بپا تھا مگر اُس وقت وہاں ایک ہی مبلغ تھا جسے نیروبی کی جماعت کی اصلاح کے لئے بھیجنا پڑا۔
نتیجہ یہ ہوا کہ بعد میں مخالفین نے اُن کے دلوں میں ہمارے خلاف خطرناک جوش بھر دیا اور
جب ہمارا آدمی واپس پہنچا تو اس نے دیکھا کہ بجائے اس کے کہ وہ لوگ اسلام قبول کرتے
وہ اسلام کی عداوت اور دشمنی میں سخت ہو چکے تھے۔ ایسی روئیں ہمیشہ چلتی رہتی ہیں اور ان
سے فائدہ اُٹھانا زندہ قوموں کے لئے ضروری ہوتا ہے مگر یہ فائدہ پوری طرح نہیں اُٹھایا
جا سکتا جب تک مبلغین کی کثرت نہ ہو۔ اسی طرح بعض اور علاقے ہیں جہاں سے متواتر
مانگ آ رہی ہے میں سمجھتا ہوں افریقہ میں ۱۳ ، ۱۴ علاقے ایسے ہیں جہاں کے رہنے والے
ہم سے مبلغوں کا تقاضا کر رہے ہیں مگر ہمارے پاس مبلغ موجود نہیں ۔ اور بعض تو چار چار
پانچ پانچ سال سے آدمی مانگ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہماری قوم اسلام لانے کے
لئے تیار ہے آپ اپنے آدمی ہماری طرف بھجوائیں مگر ہم اُن کے مطالبہ کو پورا نہیں کر سکے ۔
ایک رئیس نے تین چار سال تک ہم سے مبلغ کا مطالبہ کیا آخر اس نے لکھا کہ اگر میں اسی
حالت میں مر گیا تو میرے دین کا کون ذمہ دار ہوگا ؟ ایک اور کے متعلق ہمارے مبلغوں نے
لکھا ہے کہ وہ بار بار ہمیں خط لکھتا تھا مگر ہم اس کے پاس نہ پہنچ سکے ۔ اب اطلاع ملی ہے کہ
وہ مر گیا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ہی مجرم ہیں ورنہ وہ تو بار بار لکھ رہا تھا کہ مبلغ بھیج مبلغ بھیجو
یہ ہماری ہی غلطی ہے کہ ہم نے کوئی مبلغ نہ بھیجا اور وہ فوت ہو گیا۔
تجارتی کاموں میں تعاون چوتھے تجارتی کاموں میں تعاون نہایت ضروری چیز
ہے۔ میں اس کے متعلق اپنی کل کی تقریر میں جماعت
کو بہت کچھ نصیحت کر چکا ہوں اب پھر نصیحت کرتا ہوں کہ سلسلہ کی طرف سے جو کارخانے
جاری ہیں جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ وہ ان کارخانوں کے بنے ہوئے مال کو
دوسرے کارخانوں پر مقدم سمجھیں بلکہ مقدم کا ہی سوال نہیں میرے نزدیک ہر شخص جو احمدی
کہلاتا ہے اُسے اپنے کارخانوں کی بنی ہوئی اشیاء کو خریدنا فرض سمجھنا چاہئے اور وہی چیز
دوسروں سے خریدنی چاہئے جو سلسلہ کے کارخانوں سے نہ مل سکتی ہو۔ اب ہماری جماعت
خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنی ہے کہ اگر اس میں صحیح طور پر تعاون کی روح پیدا ہو جائے تو وہ
ابتدائی ناکامیاں جو بالعموم کارخانوں میں ہوتی ہیں ان سے ہمارے کارخانے بالکل محفوظ

خطابات شوری جلد سوم
۲۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
ہو جائیں ۔ میرے نزدیک ہر مقام کے احمدی تاجروں کو چاہئے کہ وہ اپنے کارخانوں سے
مال منگوائیں اور یہ فیصلہ کر لیں کہ جو چیز ہماری جماعت کے کارخانوں میں تیار ہو رہی ہے
سے نہیں لیں گے۔
وہ ہم دوسروں سے ؟
پانچویں چیز جس کی طرف ہماری جماعت کو خاص طور پر توجہ کرنے کی ضرورت ہے وہ
اسلام اور احمدیت کی اشاعت ہے میں بتا چکا ہوں کہ باوجود اس کے کہ میں نے ایک خطبہ
کے ذریعہ جماعت کے تمام افراد سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ سال بھر میں اسال بھر میں کم از کم ایک شخص کو
اسلامی انوار کا گرویدہ بنانے کا عہد کریں اب تک صرف ۷۸ جماعتوں کے ۱۱۹۲۔ افراد
نے اس سلسلے میں وعدے کئے ہیں۔ یہ تعداد اس قدر قلیل ہے کہ اسے دیکھتے ہوئے حیرت
آتی ہے ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے لاکھوں تک پہنچ چکی ہے مگر اِس عہد میں
صرف ۱۱۹۲۔ افراد نے حصہ لیا ہے جو ثبوت ہے اس بات کا کہ ابھی تک ہماری جماعت نے
اس عہد کی اہمیت کو پوری طرح محسوس نہیں کیا۔ اب جبکہ نمائندگان جماعت یہاں سے
فارغ ہو کر اپنی جماعت میں واپس جانے والے ہیں ان کا فرض ہے کہ وہ واپس جا کر اپنی
جماعت کے ہر فرد سے یہ عہد لیں ۔
اگر ہماری جماعت کے کم از کم ایک لاکھ افراد ہی یہ عہد کر لیں اور ان میں سے
آدھے بھی اپنی کوششوں میں کامیاب ہو جائیں تو پچاس ہزار سالانہ ہماری جماعت میں
نئے لوگ داخل ہو سکتے ہیں اور یہ اتنی بڑی تعداد ہے کہ اگر اس نسبت سے ہر سال ہماری
جماعت میں نئے لوگ داخل ہونے لگ جائیں تو چار پانچ سال میں ہی ہماری جماعت کو
غیر معمولی ترقی حاصل ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد جب وہ ہزاروں نئے داخل ہونے والے
افراد بھی دوسروں کو باتیں بتائیں گے اور وہ افراد جو جماعت میں پہلے سے داخل ہیں وہ بھی
اس عہد کو پورا کرتے چلے جائیں گے تو پھر ہزاروں کا بھی سوال نہیں رہے گا بلکہ ہماری
جماعت میں نئے داخل ہونے والے افراد کی سالانہ تعداد لاکھوں اور کروڑوں تک پہنچ
جائے گی ۔ پس اس چیز کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے جماعت کے ہر فرد کو سال بھر میں کم از کم
ایک شخص کو اسلامی انوار کا گرویدہ بنانے کا عہد کرنا چاہئے اور نمائندگان کو واپس جا کر اپنی
جماعتوں سے یہ عہد لے کر مرکز میں اطلاع دینی چاہئے تا ہماری جماعت کا قدم غیر معمولی

خطابات شوری جلد سوم
تیزی کے ساتھ بڑھنا شروع ہو جائے ۔
۲۱۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
چھٹے وقف زندگی کی تحریک ہے جس کی طرف میں نے بار ہا توجہ دلائی ہے۔ اس موقع
پر میں پھر جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ ہمیں مولوی فاضلوں اور گریجوایٹوں کی
فوری طور پر ضرورت ہے۔ جب جماعت کے نمائندے یہاں سے واپس جائیں تو وہ اپنی
جماعتوں میں بار بار اس کا اعلان کریں ۔ شاید کوئی مولوی فاضل ایسا چُھپا ہوا موجود ہو جس
نے زندگی وقف نہ کی ہو یا ممکن ہے بعض گریجوایٹ ایسے ہوں جنہوں نے ابھی تک اپنی
زندگی وقف نہ کی ہو۔ گو بہت سے مولوی فاضل اور گریجوایٹ اپنی زندگیاں وقف کر چکے
ہیں مگر پھر بھی ہو سکتا ہے کہ ابھی بعض لوگ رہتے ہوں اس لئے بار بار جماعتوں میں یہ
اعلان کیا جائے کہ وقف زندگی کی تحریک میں سلسلہ کو مولوی فاضلوں اور نوجوانوں کی
ضرورت ہے ۔ جن نوجوانوں نے ابھی تک اپنے آپ کو وقف نہ کیا ہو وہ اب وقف کر کے
سلسلہ کی ضرورت کو پورا کریں ۔ ہمارے مبلغ جو باہر گئے ہوئے ہیں اُن میں سے یورپین
ممالک میں 9 مختلف مقامات پر ہمارے مبلغ موجود ہیں ۔ کسی ملک میں تین ہیں کسی میں چار
اور کسی میں پانچ لیکن ابھی ۱۳ جگہیں خالی پڑی ہیں۔ اگر ہر جگہ دو مبلغ بھی بھجوائے جائیں تو
فوری طور پر ہمیں ۲۶ گریجوایٹوں کی ضرورت ہے ۔ ۱۵۔ ۲۰ ۔ ایسے گریجوایٹوں کی ضرورت
ہے جو مرکزی دفاتر میں کام کر سکیں اور پھر ۲۶ ۔ ایسے مبلغ بھی ہونے چاہئیں جو ان مبلغوں
کے قائم مقام بن سکیں تا کہ تین چار سال کے بعد جب ایک گروپ واپس آئے تو اُس کی
جگہ دوسرے گروہ کو بھجوایا جا سکے ۔ اگر سر دست قائم مقاموں کا سوال ترک بھی کر دیا جائے
گو اس کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تب بھی ۴۶ گریجوایٹوں کی ہمیں فوری طور
پر ضرورت ہے۔ ۲۶ بیرونی ممالک کے لئے اور ۱۵- ۲۰ مرکزی دفاتر کے لئے تاکہ
آدمیوں کی کمی کی وجہ سے ہمارے محکموں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ جماعت مرکزی دفاتر کے
کاموں پر اعتراض تو کر دیا کرتی ہے مگر وہ سوچتی نہیں کہ ہمارے بعض ناظر اب اتنے ضعیف
ہو چکے ہیں کہ کچھ عرصہ کے بعد اُنہیں ہاتھ سے پکڑ کر کرسی پر بٹھانا اور اُٹھانا پڑے گا اِس
لئے اُن سے اب کسی زیادہ کام کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ وہ دماغی کام تو کر سکتے ہیں مگر دوڑ
دھوپ والے کام نہیں کر سکتے ۔ یہ کام نوجوان طبقہ سے وابستہ ہیں۔ انجمن نے اپنی غفلت سے

خطابات شوری جلد سوم
۲۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
گزشتہ عرصہ میں نو جوانوں کو اپنے دفاتر میں بھرتی نہیں کیا جس کی سزا وہ اب بھگت رہی
ہے لیکن بہر حال نوجوان اور سلسلہ کے خادم جماعت نے ہی مہیا کرنے ہیں، ناظروں میں
یہ طاقت نہیں کہ وہ ایسے لوگ گھڑ کر تیار کر سکیں ۔ پس ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں ۴۶
گریجوایٹ مل جائیں اور یا پھر ہمیں اُس وقت کا انتظار کرنا پڑے گا جب نئے مبلغ ہمارے
ادارے تیار کر سکیں ۔
تحریک جدید کا
اعت کے
مدید کا دفتر دوم تحریک جدید کے دفتر دوم کی طرف بھی میں جماعت دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا
ہے کہ جماعتوں نے ابھی پوری توجہ نہیں کی ۔ پچھلے سال دفتر دوم میں ۵۰ ہزار کے وعدے
آئے تھے اور اس سال کے وعدے ستر ہزار کے قریب ہیں ۔ کام کی تفصیلات جیسا کہ میں
نے بار بار بیان کیا ہے اس بات کی متقاضی ہیں کہ تحریک جدید کے دفتر دوم کے وعدے بھی
اڑھائی لاکھ تک پہنچ جائیں۔ جب تک اس حصہ کے وعدے بھی اڑھائی لاکھ تک نہ پہنچ
جائیں، ہمارے کام صحیح طور پر چل نہیں سکتے اور ۷۰ ہزار سے تو کام کرنے کا خیال بھی نہیں
کیا جا سکتا ۔ پس ہر وہ شخص جس نے تحریک جدید کے دور اول میں حصہ نہیں لیا اُسے کوشش
کرنی چاہئے کہ وہ دفتر دوم میں حصہ لے تا جب دور اول ختم ہو تو دور دوم کے مجاہد اس کی
جگہ لینے کے لئے تیار ہوں ۔ اگر دفتر دوم تیار نہ ہوا تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ ہم آسمان
کی چوٹی پر پہنچ کر نیچے گریں گے اور ہم مجبور ہوں گے کہ بعض مشنوں کو بند کر دیں۔ گویا
ہماری مثال بالکل ویسی ہی ہوگی جیسے ایک شخص تلوار لے کر لوگوں کو فنون دکھانے کے لئے
سامنے آئے اور کہے آؤ اور میرے کمالات کو دیکھو مگر جب وہ اپنے فنون اور کمالات
دکھانے لگے تو اچانک اُس کا پیر پھسل جائے وہ منہ کے بل زمین پر جا پڑے۔ اُس کا جسم
اپنی تلوار سے زخمی ہو جائے اور لوگ اُسے چار پائی پر اُٹھا کر ہسپتال کی طرف لے جائیں ۔
پس ساری جماعتوں کو زور لگا کر تحریک جدید کے دفتر دوم کے وعدوں کو بڑھانے اور اس
میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ خصوصاً تحریک جدید کے
سیکرٹریان کو میں اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ایک سال کے اندر اندر ایسی کوشش
کریں کہ دفتر دوم کی آمد اڑھائی لاکھ سالانہ تک پہنچ جائے تا آج سے ساٹھ سال کے بعد

خطابات شوری جلد سوم
۲۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
جب دور اول ختم ہو تو اس وقت ایک مضبوط ریز روفنڈ بھی قائم ہو اور آئندہ دس گیارہ سال
تک وہ اپنی آمد سے مشنوں کو بھی چلا سکے ۔
بعض لوگ غلطی سے یہ خیال کرتے ہیں کہ ریز روفنڈ تو پہلے سے قائم ہے، یہ نیا ریز روفنڈ
کیسا ہے۔ وہ اس بات کو نہیں سمجھتے کہ ہم نے صرف موجودہ مشنوں کو ہی نہیں چلانا بلکہ اپنے
کاموں کو بڑھانا بھی ہے اور اس کے لئے بہت بڑے ریز روفنڈ کی ضرورت ہے۔ دفتر اول
کا ریز روفنڈ صرف اُن ملکوں میں تبلیغ پر خرچ کیا جائے گا جن ممالک میں اس وقت مشن قائم
ہیں لیکن دفتر دوم کا ریز روفنڈ اور ملکوں میں تبلیغ کرنے پر خرچ کیا جائے گا اسی طرح دفتر
سوم کا ریز روفنڈ اور ممالک پر خرچ ہوگا ۔
بعض لوگ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ چونکہ ابھی دفتر دوم کے کام کرنے کا وقت نہیں اس لئے
ہمیں اس کی طرف زیادہ توجہ کرنے کی ضرورت نہیں حالانکہ سوال یہ ہے کہ نئے دور کی جو
ترقی ہوگی اس کے لئے ریز روفنڈ بھی ضروری ہوگا اور ریز روفنڈ انہی آٹھ نو سالوں میں ہم
نے جمع کرنا ہے۔ اگر ان سالوں میں کافی ریز روفنڈ جمع نہ ہوا تو اس دور کا کام بہت ناقص
رہے گا ۔ جب دفتر دوم تمام کام سنبھال لے گا تو دفتر سوم کا اعلان کر دیا جائے گا اور اس کی
آمد نو سال تک ریز روفنڈ کے طور پر جمع ہوتی رہے گی ۔ اس طرح یہ سلسلہ انشاء اللہ وسیع تر
ہوتا چلا جائے گا ۔ اسی طرح بجٹ کی صحیح تشخیص اور چندوں کی باقاعدہ وصولی کی طرف بھی
ہمیں خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ میں نے بتایا ہے کہ ہمیں قریب زمانہ میں اپنے بجٹ کو ۲۵
لاکھ تک پہنچا دینا چاہئے اور یہ کوئی مشکل امر نہیں ۔ دہلی کے متعلق ناظروں نے کہا ہے کہ
وہاں سے تیس ہزار روپیہ وصول ہو سکتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں یہ اندازہ صحیح نہیں ۔ میرے
نزدیک اگر دہلی کی جماعت کی صحیح تشخیص کی جائے تو ساٹھ ہزار روپیہ چندہ وصول ہو سکتا
ہے۔ اسی طرح لاہور کے متعلق وہاں کے امیر جماعت نے بتایا ہے کہ ہمارا چندہ تمہیں ہزار
روپیہ ہوتا ہے حالانکہ میرا اندازہ یہ ہے کہ اگر لاہور کے دوستوں کی آمد کی صحیح تشخیص کی
جائے اور چندہ کی باقاعدہ وصولی کی جائے تو ایک لاکھ روپیہ سالانہ صرف لاہور سے وصول
ہو سکتا ہے ممکن ہے اس اندازہ میں تھوڑی بہت کمی بیشی ہو لیکن زیادہ کمی بیشی نہیں ہو سکتی۔ خدا تعالیٰ
نے مجھے حساب کا ایک خاص ملکہ دیا ہے جس کی وجہ سے میں بہت جلد حساب کر لیتا ہوں ۔
XXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۲۱۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
اُس لحاظ سے ممکن ہے ۱۵- ۲۰ ہزار کا فرق ہو جائے مگر زیادہ فرق نہیں ہو سکتا ۔ مثلاً ہو سکتا
ہے کہ دہلی سے ساٹھ ہزار روپیہ وصول ہونے کی بجائے آٹھ دس ہزار روپیہ کم وصول ہو ۔
اسی طرح لاہور کا چندہ اگر ایک لاکھ روپیہ تک نہ پہنچ سکے تو اسی ہزار تک آ جائے ۔ بہر حال
اس اندازہ میں زیادہ فرق نہیں ہو سکتا ۔ اس لحاظ سے میں سمجھتا ہوں کہ اگر سات آٹھ
مرکزی شہروں کی آمد کو ہی بڑھایا جائے تو بجٹ میں دو تین لاکھ روپیہ سالانہ کی زیادتی
ہو سکتی ہے پس میں نظارت بیت المال کو ہدایت کرتا ہوں کہ چندہ کی صحیح تشخیص کی جائے اور
پھر اُس کی وصولی کی بھی پر زور کوشش کی جائے۔ پہلے مرکز کی جماعت کے چندہ کی صحیح تشخیص
کی جائے اور پورا چندہ وصول کیا جائے ۔ اس کے بعد لاہور کے چندہ کی صحیح تشخیص کی
جائے ، دہلی کے چندہ کی صحیح تشخیص کی جائے ، کلکتہ کے چندہ کی صحیح تشخیص کی جائے ، پشاور
کے چندہ کی صحیح تشخیص کی جائے ، اسی طرح بعض اور مرکزی شہروں کے چندہ کی صحیح تشخیص کی
جائے جیسے حیدر آباد وغیرہ ہے۔ اگر صرف ان پانچ سات شہروں کے چندہ کی صحیح تشخیص کی
جائے تو دو تین لاکھ روپیہ سالانہ کی زیادتی ہماری آمد میں ہو سکتی ہے ۔ اس کے بعد اگر باقی
جماعتوں کے چندہ کو بھی مد نظر رکھا جائے اور ان کی آمد کی بھی صحیح تشخیص کی جائے تو میں سمجھتا
ہوں کہ ہماری موجودہ جماعت ہی پانچ چھ لاکھ روپیہ سالانہ اور چندہ دے سکتی ہے اور پھر
جماعت کی وسعت کے ساتھ اس چندہ میں بھی روز بروز اضافہ ہو سکتا ہے۔ سرِ دست اگر
چار پانچ لاکھ روپیہ کی ہی زیادتی ہو جائے تو دیہاتی معلم بجائے پچاس ساٹھ رکھنے کے ہم
دو تین سو رکھ سکتے ہیں اور چونکہ دیہاتی معلمین کے ذریعہ بھی جماعت کی توسیع ہو گی اس
لئے ہماری آمد خدا تعالیٰ کے فضل سے موجودہ زمانہ سے بہت بڑھ جائے گی ۔
مرکز سے تعلق کی اہمیت میں آخر میں جماعت کو پھر اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں
کہ دنیا پر جو نازک دور آ رہا ہے اُس کے لحاظ سے ہماری
جماعت کے دوستوں کو مرکز میں آنے کی رفتار بہت تیز کر دینی چاہئے ۔ مجھے افسوس کے
ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دوستوں کی یہاں آنے کی رفتار بہت کم ہے اتنی کم کہ وہ نہ ہونے کے
برابر ہے ۔ لوگ اپنے اوقات اِدھر اُدھر گزارنا زیادہ پسند کرتے ہیں مگر مرکز میں آنے کی
اہمیت کو وہ محسوس نہیں کرتے حالانکہ دنیا میں آئندہ جو کچھ ہونے والا ہے اُس کے لحاظ سے

خطابات شوری جلد سوم
۲۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
ہماری جماعت کا مرکز سے ایسا ہی تعلق ہونا چاہئے جیسے ایک جانور رسہ سے بندھا ہوا ہوتا
ہے یا جیسے ایک گھوڑا کیلے سے بندھا ہوا ہو تو جب وہ دور جاتا ہے رسہ اس کے گلے میں
پھنسنے لگتا ہے اور وہ پھر اپنے کیلے کی طرف آنے پر مجبور ہوتا پر مجبور ہوتا ہے۔ یہی حال ہر احمدی کا ہو کا ہونا
چاہئے اور اُسے بار بار مرکز میں آنے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ جو اہم تغیرات دُنیا میں
ہونے والے ہیں ان کا تقاضا ہے کہ جماعت زیادہ سے زیادہ اخلاص میں اور قربانی میں اور
ایثار میں مضبوط ہو۔ ایسا نہ ہوا تو وقت پر بہت لوگ کچے دھاگے ثابت ہوں گے اور سلسلہ کو
تقویت پہنچانے کی بجائے دوسروں کو گرانے اور ان کے قدم کو بھی متزلزل کرنے کا موجب
ہوں گے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب مکہ فتح کیا تو نو مسلموں میں سے بعض
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! اب جو
طائف والوں سے جنگ ہونے والی ہے اس میں ہمیں بھی شامل ہونے کا موقع عنایت
فرمائیں۔ پرانے صحابہ اپنے متعلق یہ سمجھتے ہیں کہ ہم بڑے بہادر ہیں حالانکہ جب آپ سے
لڑائی تھی اُس وقت خدا ہمارے سامنے تھا اور ہم خدا تعالیٰ کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں
رکھتے تھے۔ پس اگر ہم آپ کے مقابلہ میں بھاگے تو ہم کسی انسان کے ڈر سے نہیں بھاگے
بلکہ خدا تعالیٰ کی طاقت کو دیکھ کر بھاگے اس لئے ہماری بہادری کا گزشتہ لڑائیوں پر قیاس
نہیں کیا جا سکتا ، ہماری جرات اور ہماری بہادری کا آپ اُس جنگ سے قیاس کرسکیں گے
جو ثقیف اور ہوازن والوں سے ہونے والی ہے اس لئے آپ ہمیں بھی شامل ہونے کی
اجازت عطا فرمائیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بہت اچھا اجازت ہے
دس ہزار مسلمانوں کا اور دو ہزار نو مسلموں کا لشکر تھا جو دشمن کے مقابلہ کے لئے روانہ ہوا۔
طائف کے قبائل بہت ہوشیار تھے چونکہ اسلامی لشکر نے تنگ راستوں میں سے گزرنا
تھا اس لئے اُنہوں نے پانچ سو تیر انداز ایک طرف اور پانچ سو تیر انداز دوسری طرف
کھڑے کر دیئے اُن کا اپنا لشکر کل چار ہزار کا تھا اور وہ سمجھتے تھے کہ ہم اتنے تھوڑے لشکر
سے مسلمانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ اُنہوں نے اس کا علاج یہ سوچا کہ اپنے تیر انداز راستہ
کے دونوں طرف کھڑے کر دیئے تا کہ راستہ میں ہی وہ اسلامی لشکر پر تیروں کی بوچھاڑ کر دیں

خطابات شوری جلد سوم
۲۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۶ء
اور اُسے آگے بڑھنے سے روک دیں۔ جب فوج اس تنگ درہ میں پہنچتی تو ایک ہزار
تیراندازوں نے اونچی جگہ سے تیروں کی بوچھاڑ شروع کر دی۔ جب ایک ہزار تیر متواتر
گرنا شروع ہوا اور کچھ آدمیوں کو ، کچھ گھوڑوں کو اور کچھ اونٹوں کو لگے تو وہ نو مسلم جو اکڑتے
ہوئے اسلامی لشکر کے آگے آگے جا رہے تھے اُنہوں نے بھاگنا شروع کر دیا۔ مسلمان جو
پیچھے چلے آ رہے تھے وہ بھی اپنی حفاظت نہ کر سکے اور نتیجہ یہ ہوا کہ بارہ ہزار کا بارہ ہزار لشکر
میدان چھوڑ کر بھاگ گیا ، صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے گرد ۱۲ آدمی
رہ گئے ۔ تب ابوسفیان بن الحارث آگے بڑھے اور اُنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے گھوڑے کی باگ پکڑ کر کہا یا رسول اللہ ! آپ کیا کرتے ہیں، اس وقت واپس لوٹیے ، ہم
لشکر اسلامی کو اپنے ساتھ لے کر کفار پر پھر حملہ کریں گے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا میرے گھوڑے کی باگ چھوڑ دو۔ پھر آپ نے اپنے گھوڑے کو ایڑ لگائی اور دشمن
کی طرف یہ کہتے ہوئے بڑھنا شروع کر دیا کہ:۔
أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِب۔ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ
میں جھوٹا نہیں کہ میدان چھوڑ دوں۔ میں نبی ہوں پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ اُس وقت
صحابہ کے دل تم سمجھ سکتے ہو کہ کس طرح اچھل رہے اور دھڑک رہے ہوں گے مگر ان کے
لئے سوائے اس کے کیا چارہ تھا کہ آگے سے ہٹ جائیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کے ارادہ میں حائل نہ ہوں ۔ اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے چا
حضرت عباس سے کہا کہ ادھر آؤ اور اونچی آواز سے مسلمانوں کو آواز دو۔ چونکہ یہ شکست
مکہ والوں کی بیوقوفی سے ہوئی تھی اس لئے مکہ والوں کے فعل پر ناراضگی کا اظہار کرنے کے
لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عباس! بلند آواز سے کہو کہ اے انصار !
خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے ۔ اُس وقت مہاجرین کا نام آپ نے نہیں لیا کیونکہ مہاجرین مکہ
والوں کے رشتہ دار تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ والوں پر اپنی ناراضگی کا
اظہار فرمانا چاہتے تھے۔ ایک انصاری کہتے ہیں اُس وقت ہماری حالت یہ تھی کہ ہم اپنے
گھوڑوں کو پیچھے کو ٹاتے اور پورے زور سے اُن کی باگیں کھینچتے تھے یہاں تک کہ ہمارے
ہاتھ زخمی ہو جاتے اور جانوروں کی گردن اُن کی پیٹھ سے جا لگتی تھی مگر جب لگام ذرا ڈھیلی ہوتی

·

آج 10 میں سے 10 باقی