مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

خطابات شوری جلد سوم
۲۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
منعقدہ ۴ تا ۶ را پریل ۱۹۴۷ء )
پہلا دن
جماعت احمدیہ کی ستائیسویں مجلس مشاورت ۴ تا ۶ راپریل ۱۹۴۷ء تعلیم الاسلام کالج
قادیان کے وسیع ہال میں منعقد ہوئی ۔ کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو محترم
حافظ صوفی غلام محمد صاحب نے کی ۔ اس کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے افتتاحی تقریر
سے قبل دُعا سے متعلق فرمایا:
-
دعا " آج ہم جس اہم کام کے لئے جمع ہوئے ہیں اُس کام کی اہمیت اور سلسلہ کی
مشکلات اور ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے ہماری ذمہ داریاں ہم سے تقاضا کرتی ہیں کہ
ہم اللہ تعالیٰ سے خصوصیت کے ساتھ یہ دُعا کریں کہ وہ ہماری صحیح راہنمائی فرمائے اور ہمیں
ایسے طریق پر چلنے کی توفیق بخشے جس سے اُس کی رضا اور خوشنودی ہمیں حاصل ہو اور وہ
مشکلات جو ہمارے رستہ میں حائل ہوں یا جن مشکلات میں سے گزرنا ہمارے لئے ضروری
ہو اللہ تعالیٰ اُن تمام مشکلات کو اپنے فضل اور رحم کے ساتھ دُور فرماتے ہوئے ایسے سامان
مہیا کرے کہ ہماری مشکلات ہماری کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوں اور ہمارا قدم ہمیشہ
ترقیات کی طرف بڑھتا چلا جائے ۔ ہم کوئی ایسا کام نہ کریں جو اُسکے منشاء کے خلاف ہو اور
کوئی ایسا کام نہ چھوڑیں جو اُسکی رضا کے حاصل کرنے کیلئے ضروری ہو۔ پس سب دوست
میرے ساتھ مل کر دعا کر لیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری صحیح راہنمائی فرمائے۔ نہایت ہی نازک ایام
ہیں جو آجکل دنیا پر آ رہے ہیں اور ایک انتہائی نازک دور ہے جس میں سے ہم گزر رہے
ہیں سوائے خدا کی مدد اور اسکی نصرت کے اور کوئی صورت ہمیں ان مشکلات پر غالب آنے کی

خطابات شوری جلد سوم
۲۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
نظر نہیں آتی ۔“
66
ان مختصر کلمات کے بعد حضور نے نمائندگان ، مہمانان اور زائرین سمیت لمبی دُعا کروائی۔
6
افتتاحی تقریر فرمائی :۔
فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل
ہمارا نصب العین اور ترقی " آج ہم یہاں اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ ہم اپنی
قربانیوں اور اپنے گزشتہ اعمال اور کردار کا جائزہ لیتے
ہوئے اس امر پر غور کریں کہ ہم نے اُن ذمہ داریوں کو کہاں تک ادا کیا ہے جو اشاعت اسلام
اور اشاعت احمدیت کے سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم پر عائد کی گئی ہیں ۔ ہم یہاں
رسماً اکٹھے نہیں ہوئے کسی کھیل اور تماشہ کے لئے اکٹھے نہیں ہوئے محض اِدھر اُدھر کی
باتیں کرنے کے لئے اکٹھے نہیں ہوئے ۔ بلکہ ہم اس لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ زمین و آسمان
کے خدا نے ہم پر ایک فرض عائد کیا ہے اور ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ آیا ہم نے اُس فرض کے
ادا کرنے میں کسی کوتا ہی یا سہل انگاری سے تو کام نہیں لیا ہمارے سلسلہ کو قائم ہوئے ایک لمبا
عرصہ گزر چکا ہے ۔ اتنا لمبا عرصہ کہ اس میں ایک بچہ بھی جوان ہو کر صاحب اولاد ہو جاتا ہے
بلکہ وہ پوتوں اور پڑپوتوں والا بن جاتا ہے ۔ پس ہمیں غور کرنا چاہیے کہ اس عرصہ میں ہم
نے کتنی ترقی کی ہے اور پھر ہمیں اس بات پر بھی غور کرنا چاہیے کہ کیا ہماری ترقی ہمارے
نصب العین کے مطابق ہے یا نہیں؟ دنیا میں ہر ذی حیات چیز حرکت تو ضرور کرتی ہے لیکن
دیکھنے والی بات یہ ہوتی ہے کہ کیا اُس کی حرکت اُس کے نصب العین کے مطابق ہے یا
نہیں ۔ ایک بڑھا گھوڑا بھی اگر اُسے تھان سے چھوڑ دیا جائے تو کچھ نہ کچھ حرکت ضرور
کرے گا۔ لیکن ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ گھوڑا ابھی کام کرنے کے قابل ہے جب گھوڑا اپنے
اس مقصد کے مطابق دوڑتا ہو جس مقصد کے لئے کوئی گھوڑا رکھا جاتا ہے تب ہم کہیں گے کہ
وہ ایک اچھا گھوڑا ہے ۔ ورنہ ایک مریل گھوڑا بھی کچھ نہ کچھ دوڑ لیتا ہے ۔ ایک ٹوٹی پھوٹی
موٹر ۔ ایک ٹوٹا پھوٹا انجن بھی اگر اُسے چلایا جائے تو کچھ نہ کچھ چل سکتا ہے ۔ مگر اس کا یہ
مطلب نہیں ہوتا کہ جس غرض کے لئے وہ موٹر خریدی گئی تھی اُسے وہ پورا کر رہی ہے یا جس
مقصد کے لئے ایک انجن خریدا گیا تھا اُسے وہ پورا کر رہا ہے ۔ بیمار بچے بھی آخر کچھ نہ کچھ

خطابات شوری جلد سوم
۲۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
قد میں ترقی کر لیتے ہیں ۔ بیمار درخت بھی کچھ نہ کچھ پھل پیدا کر دیتے ہیں۔ بیمار کھیتیاں بھی
کچھ نہ کچھ غلہ اگا دیتی ہیں ۔ کتنی ہی رڈی کھیتی کیوں نہ ہو اُس میں سے کچھ نہ کچھ گیہوں نکل
آئے گا ۔ کچھ نہ کچھ کپاس نکل آئے گی ۔ کچھ نہ کچھ گنے نکل آئیں گے۔ مگر اُس گیہوں یا اُس
کپاس یا ان گنوں کو دیکھ کر ہم یہ تسلی نہیں پاسکیں گے کہ ہماری گندم اچھی ہے یا ہماری کپاس
اچھی ہے یا ہمارا گنا اچھا ہے ۔ یا ہمارا بچہ اچھا ہے۔ جب تک ان چیزوں کا نشوونما اُس
قانون قدرت کے مطابق نہیں ہوتا ۔ جو خدا تعالیٰ نے اُن کے متعلق دنیا میں جاری کیا ہے
اُس وقت تک ہم اُنہیں تندرست نہیں کہہ سکتے اور نہ اُن کے نشو و نما کو حقیقی نشو و نما کہہ سکتے
ہیں ۔ اسی طرح ہماری جماعت کے لئے خدا تعالیٰ نے ایک نصب العین مقرر کیا ہے اور
ہمارے ذمہ اس نے کچھ فرائض عائد کئے ہیں ہمیں دیکھنا چاہیے کہ آیا اپنے فرائض کے
مطابق ہم نے ترقی کر لی ہے یا وہ نصب العین جس کے حصول کے لئے ہم کھڑے ہوئے
تھے اُس نصب العین کے لئے جس قدر جد و جہد کی ضرورت تھی وہ ہم نے سرانجام دے دی
ہے یا جو فرائض اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے ذمہ عائد کئے گئے تھے وہ فرائض ہم نے
پورے کر لئے ہیں یا کم سے کم اس جماعت میں داخل ہوتے وقت ہم نے جو وعدے کئے
تھے اُن وعدوں کا پاس کرتے ہوئے ہم نے وہ قربانیاں پیش کر دی ہیں جن قربانیوں کے
بغیر وہ وعدے پورے نہیں ہو سکتے ۔ اگر خدا اور اس کے رسول کے مقرر کردہ معیار کے
مطابق ابھی تک ہماری نگاہ بلند نہیں ہوئی ، اگر خدا اور اُس کے رسول کے مقرر کردہ معیار
کے مطابق ابھی ہم نے قربانیاں نہیں کیں، اگر خدا اور اُس کے رسول کے مقرر کردہ معیار
کے مطابق ہم نے اشاعتِ اسلام اور اشاعت احمدیت کے لئے جدوجہد نہیں کی تو کم سے
کم اس جماعت میں داخل ہوتے وقت جو ہمارے اپنے ولولے اور اپنے ارادے تھے ہمیں
غور کرنا چاہیے کہ کیا ان ولولوں اور ان عزائم کے مطابق ہم نے اپنا قدم ترقی کے میدان
میں بڑھا لیا ہے؟
بیعت کے وقت کی کیفیت ہر بیعت کرنے والا جس دن بیعت کرتا ہے اگر وہ
منافق نہیں ہوتا تو خواہ وہ ایمان کے لحاظ سے کتنا ہی
کمزور کیوں نہ ہو اُس کے دل میں نئے سے نئے ولولے پیدا ہونے لگ جاتے ہیں ۔ اُس کے

خطابات شوری جلد سوم
۲۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
دل میں گدگدیاں سی ہونے لگتی ہیں اور وہ اپنے آپ کو ایک نئے عالم میں محسوس کرتا ہے۔
جب وہ ایک مردہ حالت سے نکل کر زندگی کے میدان میں اپنا قدم رکھتا ہے جب وہ ایک
ذہنی موت سے چھٹکارا پاتے ہوئے روحانی حیات کا مزہ چکھتا ہے جب اُس کا قلب نمایاں
طور پر محسوس کرتا ہے کہ مجھے خدا نے ہلاکت سے نکال کر نجات کی طرف لے جانے کا فیصلہ
کیا ہے جب وہ دیکھتا ہے کہ خدا نے مجھے اُس دنیا کو نجات دینے والے لوگوں میں ایک
ناجی کی صورت میں کھڑا کر دیا ہے تو خواہ وہ کتنا ہی کمزور ہو، کتنا ہی جاہل ہو، کتنا ہی اُمنگوں
سے عاری ہو کچھ نہ کچھ گد گدیاں اُس کے دل میں ضرور پیدا ہوتی ہیں ۔ کچھ نہ کچھ اُمنگیں
اُس کے قلب میں ضرور موجزن ہوتی ہیں اور اُس کی آنکھیں دُور فضا میں اپنی جہت کے
مطابق ایک نصب العین دیکھتی ہیں اور وہ خوش ہو کر کہتا ہے آج میں بھی ایک جماعت میں
داخل ہو گیا ہوں ۔ آج میں بھی اپنے ایثار اور اپنی قربانی اور اپنی جدوجہد سے ایسے نیک
تغیرات پیدا کروں گا جو ہمیشہ ہمیش کے لئے میرے لئے بقائے دوام کا باعث بنیں گے۔
کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں ہوتا جو ایسے جذبات لئے بغیر جماعت احمد یہ میں داخل
ہو۔ کیونکہ جماعت احمد یہ میں ہر شخص یہ سوچ کر اور سمجھ کر داخل ہوتا ہے کہ میں خدا کے لئے
اپنے نفس پر ایک موت وارد کروں گا۔ میں اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں سے محض خدا کی
رضا کے حصول کے لئے جُدائی اختیار کروں گا ۔ یہ اُس کی زندگی کا ایک عظیم الشان واقعہ
ہوتا ہے جو اُس کے نفس کی بنیادوں کو ہلا دیتا ہے اور اُس کے قلب پر ایک لرزہ طاری کر دیتا
ہے جس طرح ایک درخت کو باغ میں سے نکال کر کہیں اور لگایا جائے تو اُسے ایک دھنگا
محسوس ہوتا ہے اسی طرح جب کوئی شخص ایک سلسلہ سے کٹ کر دوسرے سلسلہ میں داخل
ہوتا ہے تو وہ بھی ایک نہایت ہی تزلزل پیدا کرنے والا واقعہ ہوتا ہے اور اُس وقت اُس کے
خیالات اپنے سابق خیالات کی نسبت بہت کچھ بلند پروازی کر رہے ہوتے ہیں ۔ اپنی
حالت کے مطابق ۔ اپنی حیثیت کے مطابق ۔ مگر بہر حال کچھ نہ کچھ ضرور ہر شخص جو سلسلہ میں
داخل ہوتا ہے ہر شخص جو بیعت کے لئے اپنا ہاتھ بڑھاتا ہے وہ پہلے سے اونچا بہت اونچا اور
بہت ہی اونچا اڑنا شروع کر دیتا ہے اور اُس کی بلند پروازی اُس کی اپنی نگاہوں میں بھی
عجیب ہوتی ہے۔

خطابات شوری جلد سوم
۲۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
اور اُس کے رسول
کانٹوں پر چلے بغیر ہم منزل مقصود کو حاصل نہیں کر سکتے ہیں اگر ہم نے خدا
کے مقرر کردہ معیار کے مطابق ترقی نہیں کی تو ہمیں کم سے کم یہ غور کرنا چاہیے کہ اگر خدا کے
فیصلہ کے مطابق ہم نے ترقی نہیں کی تو کیا وہ ارادے جو ہمارے دلوں میں پیدا ہوئے تھے،
کیا وہ اُمنگیں جو ہمارے قلوب میں اُس وقت موجزن ہوئی تھیں جب ہم جماعت احمد یہ میں
داخل ہوئے تھے یا جماعت احمد یہ میں پیدا ہو کر جب ہم جوانی کو پہنچے تو جذبات کی
تلاطم خیز موجوں نے ہمارے اندر جو تغیر پیدا کر دیا تھا جن کے نتیجہ میں ہم فضائے روحانی میں
بلند پروازی کرنے لگ گئے تھے کیا اُن ارادوں اُن اُمنگوں اور اُن بلند پروازوں کے
مطابق ہم نے ترقی کر لی ہے؟ اور اگر خدا کی اُمید کو ہم نے پورا نہیں کیا تو کیا ہم نے اپنے
نفس کی اُن امیدوں کو پورا کر لیا ہے جو ہمارے دلوں میں پیدا ہوئی تھیں اگر اس سوال
کا جواب اثبات میں ہو تو کم سے کم ہم اپنے نفس میں تسلّی پاسکتے ہیں اور کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا
نفس جس قدر بلند ہو ا تھا ہم اس حد تک جا پہنچے یا وہ منزل جو ہمارے دل نے مقرر کی تھی وہ
منزل ہم نے طے کر لی۔ لیکن اگر ایسا نہیں ، اگر ہم نے نہ خدا کی اُمیدوں کو ابھی تک پورا کیا
ہے نہ اپنی ذاتی بلند پروازیوں کی انتہا کو ہم پہنچے ہیں تو ہمیں غور کرنا چاہیے کہ ہم نے کیا
کرنا تھا اور کیا کیا۔
جہاں تک میں سمجھتا ہوں دنیا کی نگاہوں میں ہمارے کام بے شک عجیب ہیں مگر یہ
کام ہمارے اُن ارادوں اور اُن امنگوں کے پاسنگ بھی نہیں جو ہمارے دلوں میں پیدا
ہوئے تھے اور نہ یہ کام ان خوابوں سے کوئی دور کی بھی نسبت رکھتے ہیں جو اس سلسلہ میں
داخل ہوتے وقت ہم میں سے ہر شخص نے اپنی روحانی آنکھوں سے دیکھیں ۔ اسی طرح
ہمارے یہ کام ان ارادوں کے بھی پاسنگ نہیں جو اس سلسلہ میں پیدا ہونے کے بعد جوانی
کے قریب پہنچ کر ہمارے قلوب میں موجزن ہوئے ۔ ابھی ہماری خوا ہیں تعبیر طلب ہیں ۔
ہمارے ارادے تشنہء تکمیل ہیں ۔ ہماری اُمنگیں گلدستۂ طاق نسیاں بنی ہوئی ہیں۔ اور ابھی
وہ جد و جہد متشکل نہیں ہوئی جس میں جدو جہد کا ارادہ کر کے ہم دنیا میں کھڑے ہوئے تھے
اور جس عزم صمیم کا اِس سلسلہ میں داخل ہوتے وقت ہم نے اظہار کیا تھا یا کم سے کم ہم سمجھتے تھے
XXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۲۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
کہ ہمارے دل میں ایک غیر معمولی عزم، غیر معمولی بلندی اور غیر معمولی علو ہمتی پیدا ہو چکی
ہے۔ دن گزرتے چلے جاتے ہیں اور جو وقت منزلِ مقصود تک پہنچنے کا ہمارے لئے مقرر کیا
گیا ہے وہ روز بروز چھوٹا ہوتا چلا جاتا ہے ۔ ہماری ذمہ داریاں پہلے سے بہت بڑھ گئی ہیں
اور ہماری مشکلات بھی زیادہ سے زیادہ بڑھتی چلی جارہی ہیں کیونکہ جوں جوں ہماری
جماعت مختلف جہات اور مختلف اطراف میں پھیل رہی ہے اور جوں جوں مختلف اقوام اور
مختلف ممالک اور مختلف حکومتوں سے اُس کا تعلق بڑھ رہا ہے ہمارے دشمن بھی نئے سے نئے
پیدا ہو رہے ہیں اور نئی سے نئی مشکلات ہیں جو ہمارے لئے رونما ہو رہی ہیں ۔ ان حالات
میں جس قسم کی قربانی، جس قسم کی فدائیت اور جس قسم کا ایثار ضروری ہے وہ ابھی ہم میں پیدا
نہیں ہوا لیکن اس کا پیدا کرنا ضروری ہے جلد یا بدیر ہمیں اس راستہ پر چلنا پڑے گا۔ یہ
وادی سخت پُر خار ہے مگر کانٹوں پر چلے بغیر ہم اپنی منزل مقصود کو کبھی حاصل نہیں کر سکتے ۔ ہم
جتنی جلدی اپنے اندر قربانی اور ایثار کی روح پیدا کریں گے ہم جتنی جلدی اپنے اندر
فدائیت کا رنگ رونما کریں گے اُتنی ہی جلدی ہماری مشکلات دور ہونگی اور اُتنی ہی جلدی
اسلام اور احمدیت کو ترقی حاصل ہوگی ۔
اپنے دلوں اور فکروں میں تبدیلی پیدا کریں پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے ا
دلوں میں تبدیلی پیدا کریں ، زیادہ سے زیادہ اپنے فکروں میں تبدیلی پیدا کریں ، زیادہ سے
زیادہ اپنے ارادوں میں تبدیلی پیدا کریں ۔ اسی طرح اپنے اردگرد بیٹھنے والوں اور اپنے
عزیزوں اور رشتہ داروں کے ارادوں اور اُن کے حوصلوں اور اُمنگوں میں بھی تبدیلی پیدا
کریں بغیر اپنے حوصلوں کو بڑھانے اور اپنے ارادوں میں حیرت انگیز تبدیلی پیدا کرنے
کے تم وہ کام ہرگز نہیں کر سکتے جو تمہارے سپرد کیا گیا ہے۔ ایک کے بعد ایک کر کے وہ لوگ
جو اس اسلامی عمارت کی بنیاد رکھنے والوں میں شامل تھے اس دنیا سے گزرتے چلے جارہے
ہیں اور اُن کی جگہ وہ لوگ آرہے ہیں جنہوں نے ابتدائی زمانہ کی ایمانی لذت حاصل نہیں
کی ۔ وہ زمانہ جب کہ احمدیت کا نام لینے والا دنیا میں بہت کم ، شاذ و نادر کے طور پر کوئی شخص
نظر آتا تھا اور جبکہ قادیان میں ، اُس قادیان میں جس میں خدا نے ہمیں بعد میں غیر معمولی
XXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۲۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
-
طاقت اور شوکت عطا فرمائی صرف چند افراد احمدی کہلانے والے تھے جو بسا اوقات اپنی
کمزوری اور ناتوانی کی وجہ سے ادنیٰ سے ادنی تکلیف کو بھی انتہا درجہ کی بلا اور مصیبت سمجھتے
تھے ۔ مجھے یاد ہے میاں صدرالدین صاحب جو ابتداء میں گدھوں پر مٹی لاد کر بھرتی ڈالا
کرتے تھے اور جنہوں نے بعد میں آٹے کی تجارت شروع کر دی اُن کے متعلق ایک دفعہ
اطلاع ملی کہ وہ بازار میں سے گزر رہے تھے کہ کسی مخالف نے کوئی شرارت کی ۔ میں نے
اُن کو بلایا اور چاہا کہ اگر یہ اطلاع درست ہو تو اُس شرارت کا تدارک کیا جائے ۔ جب وہ
آئے اور میں نے اُن سے اس واقعہ کا ذکر کیا تو اُنہوں نے سمجھا کہ شاید میں یہ سن کر ڈر گیا
ہوں کہ اب لوگ ہماری مخالفت کرنے لگ گئے ہیں اور اُنہوں نے بجائے میرے سوال کا
جواب دینے کے مجھے تسلی دینی شروع کر دی اور کہنے لگے بے شک ایک شخص نے کچھ
شرارت کی تھی مگر یہ مصیبت اُن مصیبتوں کے مقابلہ میں کیا حقیقت رکھتی ہے جو ہم نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں برداشت کی ہیں۔ جب اُنہوں نے یہ
بات کی تو قدرتی طور پر میری توجہ اس طرف مبذول ہوئی کہ میں بھی سنوں کہ وہ
کیا مشکلات تھیں جو ان کو پیش آئیں اور میں نے اُن سے کہا مجھے بھی اُس زمانہ کا کوئی واقعہ
سنائیں ۔ وہ کہنے لگے ایک دفعہ میں ڈھاب میں سے مٹی کھود رہا تھا کہ کسی نے مرزا نظام الدین
صاحب کو جا کر اطلاع دے دی کہ ڈھاب میں سے مٹی کھودی جارہی ہے۔ مرزا نظام الدین
صاحب بڑے جوش کی حالت میں وہاں پہنچ گئے ۔ میں نے اُنہیں دیکھا تو ایک زاویہ جومٹی
کھودنے کی وجہ سے ڈھاب میں بن چکا تھا اُس کے پیچھے چھپ گیا اور میں نے کہا اے خدا !
جیسے تیرے رسول پر غار ثور میں ایک مصیبت کا وقت آیا تھا وہی مصیبت کا وقت اب مجھ پر
آگیا ہے تو میری حفاظت فرما اور مجھے اس تکلیف سے نجات دے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے
میری ایسی حفاظت فرمائی کہ مرزا نظام الدین صاحب اندھے ہو گئے اُنہیں نظر ہی نہ آیا۔ وہ
گالیاں دیتے ہوئے واپس چلے گئے اور میں خدا کا شکر کرتے ہوئے باہر نکل آیا ۔ اب دیکھو
یہ کتنی چھوٹی سی چیز تھی جو اپنے زمانہ کے لحاظ سے انہیں بڑی نظر آئی اتنی بڑی کہ مرزا نظام الدین
صاحب کے ایک دو تھپڑوں کو اُنہوں نے غار ثور کے واقعہ کے مشابہہ قرار دیا ۔ مگر یہ حالت
کیوں پیدا ہوئی ؟ اس لئے کہ قادیان میں احمدیوں کی حیثیت اتنی حقیر سمجھی جاتی تھی کہ ہر شخص
XXX

خطابات شوری جلد سوم
۲۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
خواہ وہ کیسی ہی ادنیٰ حیثیت رکھنے والا ہو اُن کے گچلے جانے اور دُنیا سے ان کے مٹائے
جانے کے متعلق کامل یقین رکھتا تھا ۔
مجھے یاد ہے احمدی اپنے گھروں کے لئے مٹی کھودتے تو لوگ اُن کے خلاف شور مچا
دیتے حالانکہ وہ مٹی اپنی چھتوں کی لپائی کے لئے یا ایسی ہی اور اغراض کے لئے کھود رہے
ہوتے تھے ۔ مگر وہ مقام جہاں احمدیوں کو اپنے مکانوں کی چھتوں پر لپائی کرنے کے لئے بھی
مٹی کھودنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی آج اُسی مقام اور اُسی جگہ پر وہ بلند و بالا اور عظیم الشان
عمارتیں کھڑی ہیں جو احمدیت کے عظیم الشان کا رہائے نمایاں پر دلالت کرتی ہیں اور لاکھوں
لوگ اس جماعت سے وابستہ ہیں ۔
اب غور کرو کہ گجا تو وہ حال تھا کہ قادیان میں صرف چند آدمی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ تھے اور وہ بھی معمولی معمولی لوگوں کا تختہ مشق بنے ہوئے تھے
اور کجا یہ حالت ہے کہ ہمارے کارناموں کو دیکھ دیکھ کر دشمن کا دل اک یقین اور وثوق سے
زیادہ سے زیادہ لبریز ہوتا چلا جا رہا ہے کہ یہ ایک طاقتور اور منظم جماعت ہے۔ اور
غیر ممالک میں بھی یہی احساس پایا جاتا ہے۔ ابھی چند دن ہوئے انگلستان کے ایک اخبار
میں شائع ہوا کہ عام طور پر خیال کیا جاتا تھا کہ جماعت احمد یہ بہت بڑی مال دار جماعت
ہے مگر اب ہمیں یہ نئی بات معلوم ہوئی ہے کہ اصل میں اس جماعت کی ترقی روپیہ کی وجہ سے
نہیں بلکہ اس جماعت کے افراد کی قربانی کی وجہ سے ہے ۔
جماعت کی تعداد کواربوں تک پہنچایا جائے گویا یورپ کے لوگ بھی ہمیں بہت بڑا مال دار سمجھتے تھے مگر یہ ہیبت اور
یہ رعب جو ہمیں آج حاصل ہے اُس زمانہ میں کہاں تھا جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام اس دنیا میں موجود تھے ۔ ہمارے متعلق دشمن کے اس انداز ہ میں خواہ کتنی بڑی غلطی
ہو بہر حال اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ کچھ نہ کچھ کام کرنے کی اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے
فضل سے ضرور توفیق عطا فرمائی ہے جس سے دشمن بھی مرعوب نظر آتا ہے ورنہ بلا وجہ لوگ
دوسروں کا رعب قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے ۔ مگر سوال یہ ہے کہ بے شک خدا نے
ہمیں کچھ کام کرنے کی توفیق دی ہے اور بے شک دشمن بھی ہم سے مرعوب دکھائی دیتا ہے مگر
XXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۲۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
کیا جس کام کے لئے ہم کھڑے ہوئے تھے اُس کام کے ہم قریب پہنچ گئے ہیں؟
سالہا سال سے ہماری یہ حالت ہے کہ جب لوگ ہم سے یہ پوچھتے ہیں کہ بتاؤ کہ
تمہاری تعداد کتنی ہے؟ تو ہماری جماعت کے افراد یہ جواب دیتے ہیں کہ ہماری جماعت کی
تعداد دس لاکھ ہے ۔ مگر سالہا سال گزر گئے دس لاکھ سے ہماری تعداد بڑھتی ہی نہیں اور ہمیں
ہر سال یہی کہنا پڑتا ہے کہ ہماری تعداد دس لاکھ ہے ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ ہم ترقی کر رہے ہیں
اور ہمارے سلسلہ پر کوئی ایک دن بھی ایسا نہیں گزرتا جس میں کوئی نہ کوئی نیا آدمی ہم میں
شامل نہ ہو مگر اس کے باوجود یہ کہ ہماری تعداد دس لاکھ سے نہیں بڑھتی ! اس کی وجہ
در حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارد گرد تھے اُنہوں
نے آپ کے کانوں میں یہ بات ڈالی کہ ہماری جماعت دس لاکھ ہے ہے اور اور چونکہ آپ کے
پاس کوئی ایسا ذریعہ نہیں تھا جس سے جماعت احمدیہ کی تعدا د یقینی طور پر معلوم کی جاسکتی اور
کام کرنے والوں میں سے بعض لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ ہماری جماعت کی تعداد دس لاکھ
تک پہنچ چکی ہے آپ نے بھی دس لاکھ تعداد لکھ دی اور جماعت کے دوستوں نے بھی کہنا
شروع کر دیا کہ ہم دس لاکھ تک پہنچ گئے ہیں ۔ مگر اب سالہا سال گزر چکے ہیں اور پھر بھی
ہماری تعداد دس لاکھ ہی ہے اس سے بڑھتی نہیں ۔ کیونکہ جب دس لاکھ کا ہی کوئی ثبوت
نہیں ملتا تو جماعت اس سے آگے کیا بڑھے ۔ جس شخص سے یہ غلطی ہوئی تھی اُس کی وجہ سے
ایک طرف تو جماعت مطمئن ہو گئی اور اُس نے سمجھ لیا کہ ہماری تعداد بہت کافی ہوگئی ہے
ہمیں کسی خاص جد و جہد کی ضرورت نہیں اور دوسری طرف جماعت نے ترقی بھی کی تو چونکہ
وہ دس لاکھ سے بہر حال کم تھی ۔ لوگوں نے یہی سمجھا کہ جماعت پر ایک جمود کی حالت طاری
ہے اور وہ کوئی ترقی نہیں کر رہی۔
گزشتہ جنگ عظیم میں ملک فیروز خاں صاحب نون ولایت گئے تو اُنہوں نے
ہندوستان کی قربانی کا نعرہ وہاں اس طرح لگایا کہ ہندوستان سے بیس لاکھ آدمی فوج میں
بھرتی ہو چکا ہے حالانکہ اُس وقت تک بھرتی ابھی دس لاکھ تک بھی نہیں پہنچی تھی نتیجہ یہ ہوا کہ
انگریزوں نے جب میں لاکھ فوج کی بھرتی کی خبر سنی تو اُنہوں نے ان الفاظ کو خوب اچھالا
اور دنیا کے کونے کونے میں مشہور کیا گیا کہ ہندوستان کتنی بڑی قربانی کر رہا ہے اُس نے اپنا

خطابات شوری جلد سوم
۲۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
ہیں لاکھ آدمی فوج میں بھرتی کرا دیا ہے ۔ مگر اس کا کیا انجام ہوا؟ انجام یہ ہوا کہ
باوجود اس کے کہ اس اعلان کے بعد بھی چار سال تک بھرتی جاری رہی پھر بھی ہیں لاکھ تک
تعداد نہ پہنچی ۔
مجھ سے جب لوگ پوچھتے ہیں کے آپ کی جماعت کی ترقی کے متعلق کیا اندازہ
ہے؟ تو میں اُنہیں یہی کہا کرتا ہوں کہ میرا اندازہ یہ ہے کہ پنجاب میں اڑھائی لاکھ احمدی
ہیں ۔ اور اگر باقی ہندوستان اور غیر ممالک کے احمدیوں کو ملا لیا جائے تو یہ تعداد
تین ساڑھے تین لاکھ تک پہنچ جاتی ہے ۔ میں اب بھی یہی سمجھتا ہوں کہ ہماری تعداد دس لاکھ
نہیں گجا یہ کہ آج سے ہیں یا چالیس سال پہلے دس لاکھ ہوتی ۔ حقیقت یہ ہے کہ اُس زمانہ
سے اس زمانہ میں ہم نے بہت بڑی ترقی کی ہے اور بہت بڑی شوکت ہے جو ہماری
جماعت کو حاصل ہوئی ہے مگر جب کہنے والوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ ہماری جماعت کی
تعداد دس لاکھ ہے تو وہ ترقی جو بعد میں حاصل ہوئی وہ لوگوں کو نظر نہ آئی کیونکہ اُن پر اثر تب
ہوتا جب وہ سمجھتے کہ جماعت دس سے بیس لاکھ ہوگئی ہے یا ہمیں سے تیس لاکھ ہوگئی ہے ۔
جب پہلے ہی دس لاکھ تعداد بتادی گئی تو بعد میں جو ہزاروں ہزار افراد ہماری جماعت میں
شامل ہوئے تھے وہ کسی شمار میں نہ آسکے اور لوگوں پر ہماری جماعت کی ترقی مشتبہ ہوگئی ۔
اگر کہا جائے کہ یہ دس لاکھ تعداد اُن لوگوں کی تھی جو جماعت احمد یہ سے ہمدردی رکھتے تھے تو
پھر دس لاکھ کی کیا شرط ہے میں کہتا ہوں ایسی ہمدردی رکھنے والے اُس زمانہ میں ہیں لاکھ
بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روشن شخصیت اُس وقت موجود
تھی اور لاکھوں لاکھ آپ سے دلی عقیدت اور اخلاص رکھتے تھے گو وہ جماعت احمد یہ میں
شامل نہیں تھے۔ ایسے افراد دس نہیں ہیں لاکھ بھی ہو سکتے ہیں مگر حقیقتا اُس وقت ہماری
جماعت کی تعداد اتنی زیادہ نہیں تھی مگر ایک نفسی کمزوری کی وجہ سے بعض لوگوں نے اس کو
دس لاکھ بتا دیا اور بعض دفعہ اُنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی یقین دلایا
کہ ہم جانتے ہیں کہ ہماری جماعت کی اتنی ہی تعداد ہے ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ہماری جماعت
سالہا سال اسی خیال میں مگن رہی کہ ہم دس لاکھ تک پہنچ چکے ہیں اور اُس نے ترقی کی
طرف اپنا قدم نہ اٹھایا ۔ آخر میں نے جماعت کو بار بار توجہ دلائی کہ وہ تبلیغ کرے اور اپنی

خطابات شوری جلد سوم
۲۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
اس سستی اور غفلت کا ازالہ کرے اور یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ میرے توجہ دلانے پر
جماعت تبلیغ کی طرف متوجہ ہوگئی اور ہماری جماعت پہلے سے کئی گنا بڑھ گئی مگر اس کوشش
اور جدوجہد کے باوجود اب تک بھی ہم ہندوستان اور غیر ممالک میں دس لاکھ تک نہیں
پہنچے ۔ اگر ووٹوں کی تعداد کے لحاظ سے جماعت کی تعداد کا اندازہ لگایا جائے تو میں کہتا ہوں
کہ ہماری جماعت ہندوستان میں چار لاکھ کے قریب ہے مگر اس کے باوجود ہم نہیں کہہ سکتے
کہ ہم ایک طاقتور جماعت ہیں ۔
نازک دور کے مطابق ذمہ داریاں نبھانے کی تلقین ابھی تک ہماری جماعت کمزور اور بے انتہا کمزور
ہے اور ہمارا فرض ہے کہ اس کمزوری کو جلد سے جلد دور کریں اور لاکھوں سے کروڑوں
اور کروڑوں سے اربوں تک اپنی جماعت کی تعداد کو پہنچائیں ۔ اس وقت ساری دنیا کی
آبادی دو اڑھائی ارب ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان سب کو اسلام کے جھنڈے کے نیچے
لائیں اور انہیں ایمان اور اسلام کی دولت سے مالا مال کریں اس کام کے لئے ضروری
ہے کہ ہم جلد سے جلد اپنے آپ کو لاکھوں سے کروڑوں میں تبدیل کریں اور پھر کروڑوں
سے اربوں تک پہنچنے کی کوشش کریں ۔ مگر لاکھوں سے کروڑوں تک پہنچنا کوئی آسان کام
نہیں۔ اس کے لئے بہت بڑی جدو جہد بہت بڑی کوشش اور بہت بڑی قربانیوں اور ایثار کی
سے
ضرورت ہے۔
ہماری جماعت کی حالت اس وقت ایسی ہے جیسے ایک تھکا ماندہ انسان شدید گرمی کے
موسم میں جب کہ پیاس سے اُس کے ہونٹ خشک ہو رہے ہوں اور دو قدم چلنا بھی اُس پر
گراں گزرتا ہو ۔ اپنی منزل مقصود کی طرف بڑھ رہا ہو کہ راستہ میں ایک ٹیلہ آجائے جس پر
چڑھنا اس کے لئے ضروری ہو۔ جس طرح وہ تھکا ماندہ انسان شدید گرمی اور شدت پیاس
کی حالت میں ٹیلے پر چڑھتے وقت قدم قدم پر ہانپنے لگ جاتا ہے۔ گز گز بھر چل کر اُس کے
قدم لڑکھڑانے لگ جاتے ہیں، وہ اُٹھتا ہے اور دو قدم چل کر سانس لینے کے لئے بیٹھ
جاتا ہے، پھر چلتا ہے اور بیٹھتا ہے اور ایک ایک قدم اُٹھانا اُسے سخت دشوار نظر آتا ہے بالکل
ویسی ہی حالت اس وقت ہماری جماعت کے بعض افراد کی ہو رہی ہے۔ ہماری منزل مقصود

خطابات شوری جلد سوم
۲۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
ابھی بہت دور ہے ، ہماری مشکلات دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں اور جوں جوں ہم اپنا قدم
آگے بڑھاتے چلے جا رہے ہیں دشمن ہماری عظمت اور ہماری شوکت اور ہماری بڑھنے والی
طاقت سے آگاہ ہو کر زیادہ سے زیادہ ہوشیار اور زیادہ سے زیادہ ہمارا مخالف ہوتا چلا
جاتا ہے مگر ہماری جماعت کے افراد ہیں کہ وہ آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں ۔ دنیا میں دو طرح
کی عظمت ہوتی ہے جو پیدا شدہ ہوتی ہے ۔ بسا اوقات پیدا کردہ عظمت بڑی نظر آتی ہے
حالانکہ پیدا کردہ عظمت چھوٹی ہوتی ہے اور پیدا شدہ عظمت زیادہ ہوتی ہے ۔ ایک گڈریا
جب اپنی بکریاں چرانے کے لئے جنگل میں جاتا اور اپنی لاٹھی سے پتے گرا گرا کر اپنی
بکریوں کے آگے ڈالتا ہے تو اُس وقت جب کوئی شخص اُس بکریاں چرانے والے کے پاس
سے گزرتا ہے تو وہ کہتا ہے یہ کتنا مضبوط اور طاقتور نوجوان ہے ۔ مگر جب اس گڈریا کے
چھوٹے چھوٹے بچے جب اُس کی جھونپڑی میں رہیں رہیں کر رہے ہوتے ہیں اور کوئی شخص
وہاں سے گزرتا ہے تو وہ اس کے نحیف وزار اور کمزورونا تو اں بچوں کو ریں ریں کرتے اور
جھونپڑی میں ان کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے کہہ اُٹھتا ہے ۔ یہ کتنا غریب ہے، کیسا مسکین
اور ناتواں ہے، رہنے کے لئے اس کے پاس جھونپڑی کے سوا کچھ نہیں اور بچے ہیں کہ وہ
سارا دن رہیں رہیں کرتے رہتے ہیں اور اس کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں ہوتی جو انہیں
کھلائے ۔ وہ گڈریا کی بے کسی اور اسکے بچوں کی ناتوانی پر اپنے دل میں رحم کے جذبات
اُبھرتے محسوس کرتا ہے ۔ حالانکہ تاریخ کے ورق اس بات پر شاہد ہیں کہ کئی گڈریوں کے
بیٹے بادشاہ ہوئے اور اُنہوں نے بڑے بڑے ملکوں کو تہہ و بالا کر دیا۔
نادر شاہ جو ایران سے اُٹھا اور ہندوستان پر حملہ آور ہوا ایک گڈریے کا ہی بیٹا تھا۔ وہ
گڈریے کا بیٹا ایک دن اس نشان کو پہنچا کہ اُس نے سابق تاجدار ایران کو قتل کر دیا اور خود
تمام ایران پر قابض ہو گیا ۔ اسی طرح چین میں مانچو خاندان جس نے صدیوں تک حکومت
کی اُس کی ابتداء بھی اسی طرح ہوئی ۔ مانچو ایک گڈریے کا بیٹا تھا۔ جب وہ بچہ تھا اُس کے ۔
اندر اُس کی پیدا شدہ طاقت تھی اور جو طاقت اُس کے باپ کے اندر تھی وہ اُس کی پیدا کی
ہوئی طاقت تھی ۔ گویا باپ میں وہ طاقت تھی جو ظاہر ہو چکی تھی اور بچے میں وہ طاقت تھی جو
ابھی ظاہر نہیں ہوئی تھی ۔ اگر اس بچہ کی وہ طاقت جو ابھی ظاہر نہیں ہوئی تھی اگر اُس کا علم

آج 10 میں سے 10 باقی