مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد سوم
۲۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
چین کے بادشاہ کو ہو جاتا اور وہ ان آنے والے واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتا کہ اس
گڈریے کا بیٹا اس کی حکومت کو چھین رہا ہے تو کیا تم سمجھتے ہو وہ اس بچے کو زندہ رہنے دیتا ؟
وہ فوراً اُس کا گلا گھونٹ کر مروا دیتا اور بچہ وہیں ختم ہو کر رہ جاتا۔ یا اگر نادر شاہ کے متعلق
ایران کے بادشاہ کو علم ہوتا کہ یہ کسی دن اُس کو قتل کر کے خود ایران پر قابض ہو جائے گا تو
کیا تم سمجھتے ہو کہ وہ نادر کو زندہ رہنے دیتا؟ وہ ایک سپاہی بھیج کر بڑی آسانی سے اُس کا گلا
کٹو اسکتا تھا لیکن باوجود اس کے کہ بچہ ایک زمانہ میں حکومت کو تہہ و بالا کرنے والا تھا اور
اُس کے مقابلہ میں کوئی حقیقت نہیں رکھتا تھا پھر بھی اُس گڈریے کو مارنا آسان نہیں تھا جتنا
آسان اُس بچے کو مارنا تھا حالانکہ باپ کی اپنے بچہ کے مقابلہ میں وہ حیثیت بھی نہیں تھی
جو ایک مکھی کی ہاتھی کے مقابلہ میں ہوتی ہے۔ باپ مکھی کی حیثیت رکھتا تھا اور بیٹا ہاتھی کی
حیثیت رکھتا تھا ۔ باپ گڈریا تھا اور گڈریا رہ کر ہی مر جانے والا تھا مگر بچہ گو ایک گڈریے کا
بچہ تھا مگر مقدر یوں تھا کہ وہ ایک دن ملک کا بادشاہ بن جائے ۔ پس بیٹا ہاتھی بننے والا تھا اور
باپ ایک مکھی کی حیثیت رکھتا تھا۔ مگر دوسری طرف مکھی کی حیثیت رکھنے والے باپ پر اگر
با دشاہ حملہ کرتا تو ممکن تھا وہ جنگلوں میں بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو سکتا لیکن
ہاتھی کی حیثیت رکھنے والے بچہ پر اگر اُس وقت کوئی شخص حملہ کر دیتا تو گو وہ ہاتھی کی حیثیت
رکھتا تھا مگر اپنی جان کو اُس طرح نہ بچا سکتا جس طرح مکھی کی حیثیت رکھنے والا باپ اپنی
جان کو بچا لیتا۔ کیا تم سمجھتے ہو اگر چین کے بادشاہ کو معلوم ہو جاتا کہ مانچو میرے خاندان کی
بادشاہت ختم کرنے والا ہے اور ایک دو سال نہیں بلکہ کئی سو سال تک یہ اور اس کا خاندان سو یہ کا
ہی چین پر حکمران رہے گا تو وہ اسے زندہ چھوڑ دیتا ؟ باوجود اس کے کہ مستقبل میں وہ ہاتھی
بنے والا تھا اُس وقت ایک مکھی کے برابر بھی حیثیت نہیں رکھتا تھا اور بادشاہ بڑی آسانی سے
اسے ہلاک کر سکتا تھا۔ مگر چونکہ اسے علم نہ ہوا کہ اُس کے اندر کون سی عظمت مخفی ہے وہ اس
کی مستقبل کی ترقی کو نہ دیکھ سکا ۔
پس دشمن کا اس بات سے آگاہ ہو جانا کہ میرا مد مقابل ضرور کچھ بننے والا ہے خطرات
کو بڑھا دیتا ہے اور ذمہ داریوں میں بہت اضافہ کر دیتا ہے ۔ اس وقت ہماری جماعت بھی
ایک ایسے ہی دور میں سے گزر رہی ہے کہ دشمنوں کی آنکھیں ہماری ترقی کو دیکھ کر حیران ہیں ۔

خطابات شوری جلد سوم
۲۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
وہ پھٹی ہوئی آنکھوں سے ہمیں دیکھ رہا ہے اور وہ بھی اس حقیقت کو اب بھانپ گیا ہے کہ یہ
جماعت بڑھنے والی جماعت ہے۔ یہ جماعت ترقی کرنے والی جماعت ہے یہ جماعت دنیا
پر چھا جانے والی جماعت ہے یہ احساس جو دشمن کے قلب میں پیدا ہو چکا ہے اور یہ بیداری
جو اُس میں پائی جاتی ہے یہ پہلے زمانہ میں نہیں تھی ۔ پہلے زمانہ میں اگر کوئی شخص ہماری
جماعت کی مخالفت بھی کرتا تو وہ سمجھتا کہ یہ لوگ کیا چیز ہیں میں چٹکیوں میں ان کو مسل دوں گا
میں اُنگلیوں میں ان کو ریزہ ریزہ کر دوں گا ۔ چنانچہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے بھی
کہہ دیا کہ میں نے ہی مرزا صاحب کو بڑھایا تھا اور میں ہی انہیں نیچے گراؤں گا لے مگر آج ا
جو شوکت اور طاقت ہمیں حاصل ہے اور جو عظمت اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیں عطا
فرمائی ہے وہ ایسی نمایاں ہے کہ دشمن ہمیں کن اکھیوں سے دیکھنے لگ گیا ہے۔ اس کی غیظ
آلود اور ترچھی نگاہیں ہم پر پڑنی شروع ہوگئی ہیں اور اُس کے دل میں بھی یہ احساس پیدا
ہونے لگ گیا ہے کہ یہ جماعت اب کچھ کر کے رہے گی اس کو مٹانے کے لئے زیادہ قوت
عمل اور زیادہ تنظیم اور زیادہ فکر سے کام لینا چاہیے ۔ گویا ہماری پیدا شدہ طاقت کو اب
خدا تعالیٰ ظاہر کر رہا ہے ۔ دشمن پہلے سے بہت زیادہ ہوشیار ہو رہا ہے ۔ پس ہمارا فرض ہے
کہ ہم اس نہایت ہی نازک دور میں اپنے قدم پوری مضبوطی سے میدانِ عمل میں بڑھاتے
چلے جائیں اور اس امر کی کوئی پرواہ نہ کریں کہ اس کا کیا انجام ہوگا ۔ آج خدا نے ہماری
طاقتوں کو ہمارے دشمن پر ظاہر کر دیا ہے اس لئے پہلے سے بہت زیادہ ہوشیاری ، بہت زیادہ
قربانی اور بہت زیادہ بیداری کی ضرورت ہے۔
کیا کہ:
پہلے زمانہ میں جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا کے سامنے یہ اعلان
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خُدا اُسے
قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ظاہر کر دے
گا
تو دشمن نے ہنس کر کہا یہ پاگل ہو گیا ہے، اِس بے چارے کی عقل ماری گئی ہے، اس کے
حواس ٹھکانے نہیں رہے، کیا بہکی بہکی باتیں ہیں جو یہ کر رہا ہے مگر آج باوجود اس کے کہ

خطابات شوری جلد سوم
ہم میں وہ شخص موجود نہیں جس نے یہ کہا تھا:
دو
۲۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خُدا اُسے
قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ظاہر کر دے
گا۔
بلکہ اُس سے ادنی اور مجھ جیسے کمزور شاگر د دنیا میں پائے جاتے ہیں جن میں سے بعض ایسے
بھی ہیں جن کے قدم حوادث میں ڈگمگا جاتے ہیں پھر بھی خدا کی وہ آواز جو مرزاغلام احمد کی
زبان سے بلند ہوئی تھی وہ اب زیادہ سے زیادہ دنیا میں گونج پیدا کرتی چلی جا رہی ہے اور
دشمن بھی محسوس کر رہا ہے کہ یہ الفاظ رائیگاں جانے والے نہیں ۔ خدا تعالیٰ کے زور آور حملے
بڑے زور سے ظاہر ہوئے اور اس رنگ میں ظاہر ہوئے کہ ہماری حالت پر ہنسنے والا دشمن
بھی مرعوب ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اُسے خدا کی آواز جو ایک گمنام بستی سے بلند ہوئی تھی ۔ دنیا
کے کناروں تک پھیلتی ہوئی سُنائی دے رہی ہے۔ وہ پھٹی ہوئی آنکھوں اور اُترے ہوئے
چہرہ کے ساتھ ہمیں دیکھ رہا ہے اور محسوس کر رہا ہے کہ یہ آواز اپنے اندر الہی ہیبت رکھتی
ہے۔ مگر یہ نورا سے کن چہروں سے نظر آیا ؟ اُن چہروں سے جو مرزا غلام احمد جیسی نورانیت
اپنے اندر نہیں رکھتے ، اُن لوگوں سے جو مرزا غلام احمد جیسی طاقت اپنے اندر نہیں رکھتے ۔
پس آج کا دشمن پہلے دشمن سے بہت زیادہ ہوشیار ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ان حالات
کو اپنے سامنے رکھ کر اُن کے مطابق اپنے اندر تبدیلی پیدا کریں ۔
غرض ہمارے کام کی نوعیت اس کی اہمیت اور ہمارے راستہ میں پیش آنے والی
مشکلات کی فراوانی اور زیادتی بلکہ بے انتہاء فراوانی اور زیادتی ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم
بڑے غور اور فکر اور سنجیدگی کے ساتھ ان مسائل پر غور کریں اور ایک مخلص ، دیانتدار اور
قربانی و ایثار کی روح رکھنے والے انسان کی طرح ہم میں سے ہر شخص یہ فیصلہ کرے کہ
سلسلہ کی اشاعت کے لئے اگر مجھے اپنی جان بھی قربان کرنا پڑے تو مجھے اس کی قربانی سے
دریغ نہیں ہوگا ۔ ایسے دل اور ایسے عزم کے ساتھ ہماری جماعت کے افراد کو آگے بڑھنا
چاہیے کیونکہ اس کے بغیر ہم کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ۔“
66
اخبار بدر قادیان ۱۵ تا ۲۲ دسمبر ۱۹۶۰ء)

خطابات شوری جلد سوم
۲۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
افتتاحی تقریر کے بعد حضور نے ۴ سب کمیٹیاں مقرر فرمائیں بجٹ کے متعلق ہدایت
اور بجٹ کے متعلق فرمایا :-
میں ایک بات بجٹ کے متعلق سب کمیٹی کے اجلاس سے پہلے ہی کہہ دینا چاہتا
ہوں تا کہ وہ حصہ کمیٹی کے لئے کسی تشویش کا موجب نہ بنے۔ بجٹ ممکن ہے دوستوں نے
ابھی پورے طور پر نہ دیکھا ہو۔ مجھے خود یہ بجٹ آج گیارہ بجے ملا ہے۔ مگر پھر بھی جن
دوستوں نے بجٹ کو سرسری طور پر بھی دیکھا ہوگا اُنہیں معلوم ہو چکا ہوگا کہ اس دفعہ کے بجٹ
کی کیا حالت ہے۔ ایک رقم تو اس میں درج نہیں حالانکہ وہ رقم بجٹ میں ضرور شامل کرنی
چاہیئے تھی یعنی وہ رقم جو حفاظت قادیان کے متعلق ہے۔ اس غرض کے لئے دولاکھ روپیہ چندہ
کی جماعت میں تحریک کی جا چکی ہے مگر یہ رقم بجٹ میں درج نہیں ۔ بہر حال وہ رقم تو ہم نے
ضرور پوری کرنی ہے ۔ اس کے علاوہ اُن کی یہ تجویز ہے کہ اس دفعہ ۔ /۳۸۸۲۷۹ روپیہ
چندہ خاص جمع کیا جائے ۔ گویا حفاظت مرکز کی رقم کو شامل کر کے یہ روپیہ /۵۸۸۲۷۹
ہو گیا۔ پھر انہوں نے آمد بذریعہ چندہ تعلیم الاسلام کالج کے ماتحت ۱۴۶۳۱۳ کی رقم رکھی
ہے۔ گویا سات لاکھ چونتیس ہزار پانچ سو بانوے روپیہ علاوہ تحریک جدید اور دوسرے فرضی
چندوں کے اس سال اکٹھا کرنا جماعت کے ذمہ لگایا گیا ہے۔ اس لئے گل آمد - ۱۶۹۳۹۴۲
تجویز کی گئی ہے۔ اگر اس میں سے چندۂ خاص - /۳۸۸۲۷۹ اور آمد بذریعہ چندہ تعلیم الاسلام
کالج ۱۴۶۳۱۳ جن کی مجموعی میزان ۵۳۴۵۹۲۷ بنتی ہے، نکال دی جائے تو باقی
/۱۵۹۳۵۰ا رہ جاتے ہیں۔ گویا اس سال جو زیادتی کی گئی ہے وہ علاوہ حفاظت قادیان
کے چندہ کے پچاس فیصدی ہے۔“
اس موقع پر جناب ناظر صاحب بیت المال نے بتایا کہ مطبوعہ بجٹ کے صفحہ 9 پر ایک
لاکھ پچہتر ہزار روپے حفاظت مرکز و بہار ریلیف فنڈ کے عنوان کے ماتحت درج ہے اور یہ رقم
بھی بجٹ میں شامل کر لی گئی ہے۔ حضور نے فرمایا:۔
تب بھی جو زیادتی کی گئی ہے وہ پچاس فیصدی ہے یعنی ہماری آمد - ۱۱۵۹۳۵۰
ہے اور ہمارا خرچ اس سال ۱۶۹۳۹۴۲ ہوگا ۔ اس کے لئے ۔ ۳۸۸۲۷۹ روپیہ ہمیں
ایک طرف اکٹھا کرنا پڑیگا اور دوسری طرف /۱۴۶۳۱۳ روپیہ تعلیم الاسلام کالج کیلئے جمع

خطابات شوری جلد سوم
۲۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
کرنا پڑیگا ۔ یہ زائد چندہ جس کا اس سال جماعت پر بار پڑیگا ۔ ۵۳۴۵۹۲۷ روپیہ ہے ۔ گویا
پچاس فیصدی زیادتی اس سال کی گئی ہے اور پچاس فیصدی زیادتی کوئی معمولی زیادتی نہیں
ہوتی اور نہ اس کو پورا کرنے کے لئے کوئی معمولی جدوجہد کافی سمجھی جاسکتی ہے۔ میرے
خیال میں اگر غور کیا جاتا تو ایک طرف بچت کی بہت سی صورتیں پیدا کی جاسکتی تھیں اور
دوسری طرف آمد کی کئی صورتیں نکالی جا سکتی تھیں۔ بہر حال یہ کام تو بجٹ کمیٹی کا ہے اور اس
کا فرض ہے کہ وہ ایسی تدابیر نکالے جن سے یہ زیادتی پوری ہو سکے ۔ البتہ ایک چیز ہے جسے
آسانی سے وہ بجٹ میں سے کاٹ سکتے ہیں اور اسطرح یہ بوجھ کسی قدر کم ہو سکتا ہے۔ انہوں
نے خرچ کے ماتحت ریز روفنڈ میں دو لاکھ روپیہ رکھا ہوا ہے۔ ریز روفنڈ کی غرض یہ ہوتی ہے
کہ سلسلہ کے مفاد کے لئے اگر کسی جائیداد کا خرید نا ضروری ہو تو وہ اس روپیہ سے خرید لی
جائے یا اسے کسی نفع بخش کام پر لگا دیا جائے تا کہ اس کی آمد سلسلہ کو مستقل طور پر حاصل
ہوتی رہے مگر اس سال بجٹ میں ۸۴۰۰۰ ہزار روپیہ کی ایک رقم بعض تجارتی کارخانوں
میں حصہ لینے کیلئے رکھی گئی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ریز روفنڈ کا ہی خرچ ہے کیونکہ سلسلہ کے
پاس جب کوئی زائد رقم جمع ہو جاتی ہے تو اسے بعض اور کاموں میں لگا دیا جاتا ہے تا کہ اس
سے نفع حاصل ہوتا رہے۔ اسی طرح ۴۲۵۰۰ روپیہ زمین کی خرید کیلئے رکھا گیا ہے۔ یہ بھی
آمد پیدا کرنے والی چیز ہے۔ صرف بار نہیں جو جماعت پر پڑ رہا ہو کیونکہ وہ جائیداد جو اس پر رہا
روپیہ سے خریدی جائیگی آج سے دس سال بعد پانچ چھ لاکھ روپیہ کی ہو جائیگی ۔ پس
۔
/۸۴۰۰۰ ہزار روپیہ وہ اور ۴۲۵۰۰ روپیہ یہ ایک لاکھ ۲۶ ہزار پانچ سو روپیہ ہو گیا ۔ اسی
طرح مجوزہ غیر معمولی اخراجات میں چالیس ہزار روپیہ ریتی چھلہ میں دکانیں بنانے کے
لئے رکھا گیا ہے۔ اگر یہ روپیہ بھی شامل کر لیا جائے تو ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار پانچ سو روپیہ
بن جاتا ہے اور ریز روفنڈ میں دولاکھ روپیہ رکھا گیا ہے گویا ریز روفنڈ والی رقم کے قریب
قریب یہ اخراجات ہیں اور چونکہ یہ روپیہ یا تو سلسلہ کے لئے بعض جائیدادیں خریدنے پر
صرف ہوگا یا بعض تجارتی کمپنیوں میں اس سے حصہ لیا جائے گا۔ اور یہی ریز روفنڈ کی غرض
ہوتی ہے، اس لئے میرے نزدیک اگر اس سال ریز روفنڈ کو اُڑا دیا جائے تو اس میں کوئی
حرج نہیں ہوگا کیونکہ بہر حال یہ دونوں چیزیں متوازی ہیں اور ان کو الگ الگ رکھنے کی کوئی

خطابات شوری جلد سوم
۲۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
وجہ نہیں ۔ دونوں ایک ہی غرض اور ایک ہی مقصد رکھتی ہیں اگر جائیدادیں وغیرہ خرید لی گئیں
تو اس رنگ میں ریز روفنڈ قائم ہو جائیگا اور اگر نہ خریدی گئیں تو روپیہ بچ جائے گا۔ پس
میرے نزدیک بڑی آسانی کے ساتھ اس سال ریز روفنڈ کو اڑایا جا سکتا ہے۔ لفظ بیشک قائم جاسکتا
رہے مگر آگے یہ لکھ دیا جائے کہ اس سال ہم یہ روپیہ فلاں فلاں اغراض کیلئے خرچ کر رہے
ہیں اس خرچ کو الگ دکھانے کی ضرورت نہیں ۔ اس طرح ہمارا بوجھ نسبتاً ہلکا ہو جائیگا ۔ جیسا
کہ میں بتا چکا ہوں اس سال ۵۳۴۵۹۲ روپیہ کا زائد بوجھ ہماری جماعت پر پر ۔ ہے اگر اس
میں سے زمینوں اور دکانوں وغیرہ کا روپیہ اور ادا اور ادائیگی حصص کارخانہ دی سندھ و و کیٹیل آئلز
کا روپیہ جسکی مجموعی میزان ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار پانچ سو روپیہ بنتی ہے نکال دیا جائے تو باقی
۳۶۸۰۹۲ روپے رہ جاتے ہیں جو اس سال ہماری جماعت کو علاوہ اور چندوں کے ادا
کرنے پڑینگے اور چونکہ یہ بہت بڑا بوجھ ہے اس لئے ہمیں کوئی نہ کوئی ایسی تجویز کرنی پڑیگی
جس سے یہ رقم پوری ہو جائے ۔ سب کمیٹی اس بارہ میں اپنا نقطہ نگاہ پیش کریگی ۔ میں بھی غور
کر رہا ہوں اور جب سب کمیٹی اپنی تجاویز پیش کریگی تو انشاء اللہ بعض تجاویز اس سلسلہ میں
بیان کرونگا۔ میرے نزدیک بجٹ میں بعض کمیاں بھی ہو سکتی ہیں اور بعض اور ذرائع آمد بھی
ایسے ہو سکتے ہیں جن سے چندوں میں تخفیف ہو جائے ۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ بجٹ کمیٹی اس
پر پورا غور کرے گی ، اسی طرح دوسرے دوست بھی غور کرینگے تا ہمارا یہ سال ایسی شکل اختیار
نہ کرلے جو ہماری آئندہ ترقی کے راستہ میں روک بن جائے اگر خدا نخواستہ ایسا ہوا تو ہماری
تمام سکیمیں پراگندہ ہو جائینگی اور اُن کے پورا ہونے کی کوئی صورت نہیں رہے گی۔ میں
اُمید کرتا ہوں کہ دوست کل وقتِ مقررہ پر آجائینگے تا کہ کام کو جلد شروع کیا جا سکے ۔اب
اسکے بعد اس وقت کا اجلاس برخاست کیا جاتا ہے۔ مغرب اور عشاء کی نمازیں انشاء اللہ جمع
ہونگی ۔ ضیافت والوں کو چاہیئے کہ وہ دوستوں کو جلد کھانا کھلا دیں تا کہ سب کمیٹیاں آٹھ بجے
اپنا اپنا کام شروع کر سکیں ۔“
66
دوسرا دن
مجلس مشاورت کے دوسرے دن مورخہ ۵ را پریل ۱۹۴۷ ء کو پہلا اجلاس شروع ہوا تو

خطابات شوری جلد سوم
۲۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
حضور کے ارشاد پر ناظر صاحب اعلیٰ نے گزشتہ فیصلہ جات کی تعمیل جبکہ پرائیویٹ سیکرٹری
صاحب نے اضافہ بجٹ سے متعلق رپورٹ پیش کی ۔ نیز پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے
رڈ شدہ تجاویز پڑھ کر سنائیں ۔ اس کے بعد حضور نے فرمایا :-
دو
ناظر صاحب اعلیٰ نے گزشتہ شوری کے فیصلہ جات کے متعلق جو رپورٹ سُنائی ہے
اُس کا ایک حصہ نا مکمل معلوم ہوتا ہے جس کے متعلق میں ہدایت دینا چاہتا ہوں ۔ رپورٹ
میں ذکر کیا گیا ہے کہ اس سال جو تجاویز مختلف صیغہ جات کی طرف سے مشاورت میں پیش
ہونے کے لئے آئی تھیں اُن کے متعلق صدرانجمن احمد یہ نے بعد غور قابل منظوری تجاویز
کو اپنے الفاظ میں ڈھال دیا تھا اور بعض کو رڈ کر کے واپس کر دیا تھا۔ میرے نزدیک
جہاں تک محکموں کی تجاویز کا تعلق ہے اُن کو تو اپنے الفاظ میں ڈھال کر پیش کیا جاسکتا ہے
لیکن جو تجاویز باہر سے موصول ہوں اُن کو اصل الفاظ میں ہی لکھنا چاہیے کیونکہ وہ لوگ
صدرانجمن احمد یہ کا حصہ نہیں ۔
نظارت امور عامہ کی طرف سے متجار کمیٹی کے انعقاد کے متعلق یہ کہا گیا ہے کہ اس کے
کا غذات مجھے بھجوائے گئے ہیں۔ اگر وہ میرے سندھ کے سفر کے دوران بھجوائے گئے ہیں تو
وہ في الحال بند ہونگے اور اگر اس سے پہلے بھجوائے گئے ہیں تو اس قسم کا کوئی کاغذ میرے
پاس نہیں آیا۔
جو میری ہدایت تھی اُس کی تعمیل میں یہ کہا گیا ہے کہ ہم نے وضو کے
لئے مسجد مبارک کے سامنے ملکہ لگا دیا ہے لیکن مجھے اس ملکہ کے لگانے پر اعتراض ہے ۔ وہ
ملکہ ایسی جگہ لگایا گیا ہے جو کہ صدر انجمن کی زمین نہیں اور پھر وہ مالکوں سے پوچھے بغیر ہی لگا
دیا گیا ہے ۔ شرعی طور پر اس طرح بن پوچھے کسی کی ملکیت میں دخل دینا منع ہے۔ اگر کوئی
شخص اپنی ساری جائیداد دیدے تو یہ اُس کی مرضی ہے لیکن ان کی مرضی کے بغیر ایک پیسہ
لینا بھی جائز نہیں اور پھر وہ ملکہ عین گلی کے وسط میں لگایا گیا ہے ۔ جس سے عورتوں کو
گزرنے میں خاص طور پر بہت تکلیف ہوتی ہے ۔ ملکہ لگا کر نصف سے زیادہ گلی پاٹ دی
گئی ہے ۔ وہ گلی ہماری مشتر کہ ہے لیکن ہم میں سے کسی سے بھی پوچھا تک نہیں گیا۔ اس طرح
بغیر پوچھے کسی کی ملکیت میں تصرف کرنا نا جائز ہے اور آئندہ ظلم و تعدی کی بنیاد ڈالنا ہے۔

خطابات شوری جلد سوم
۲۴۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
فیصلہ جات کی تعمیل میں یہ بتایا گیا ہے کہ میں نے ۹۶۰ روپے کی بجائے ۱۹۲۰ روپے
کی جامعہ نصرت کے لئے منظوری دی لیکن بجٹ اس کے خلاف کہتا ہے ۔ بجٹ صفحہ ۱۷ پر
۱۹۲۰ کی رقم نصرت گرلز کی مد میں دکھائی گئی ہے ۔ میں نے یہ رقم جامعہ نصرت یعنی دینیات کی
کلاسز کے لئے منظور کی تھی لیکن یہ رقم انگریزی حصہ پر خرچ کر دی گئی ہے ۔ یہ خرچ میرے
حکم کی تعمیل نہیں بلکہ میرے حکم کی صریح خلاف ورزی ہے۔ میں نے جامعہ نصرت کے لئے
اس رقم کی منظوری دی تھی لیکن یہ رقم خرچ نصرت گرلز سکول پر ہوئی ہے۔
اخبار الفضل کے متعلق یہ کہا گیا ہے کہ میں نے اس کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی
تھی اور اس کے مطابق اب قیمت بڑھا دی گئی ہے۔ مجھے حیرت آتی ہے کہ اخبار کا حجم پہلے
کی نسبت کم کر دیا گیا ہے اور قیمت بڑھا دی گئی ہے۔ میں نے کہا تھا کہ اس کا حجم بھی بڑھایا
جائے لیکن آدھے حصہ کی تعمیل کی گئی ہے اور آدھے حصہ کی تعمیل نہیں کی گئی ۔ پچھلے دنوں تو
الفضل صرف دو دو صفحے کا نکلتا رہا ہے اور عام حالات میں بھی اس کا حجم دوسرے اخباروں
سے کم ہے ۔ نوائے وقت اور انقلاب ان دونوں کے صفحات الفضل سے ڈبل ہیں ۔ الفضل
آٹھ صفح کا چھپتا ہے اور وہ بارہ بارہ سولہ سولہ صفحے کے چھپتے ہیں ۔ الفضل کی مشکلات کی وجہ
یہی ہے کہ اس نے وقت پر کوٹا منظور نہیں کرایا اور اب اس کی سزا سلسلہ کو دی جارہی ہے ۔
باہر کے اخباروں کی خریداری بڑھنے کے باوجود اُنہیں کاغذ کی دقت پیش نہیں آتی ۔ دہلی کے
بعض اخبار جو باوجود اپنی خریداری کے بڑھ جانے کے اپنا کاغذ دوسروں کے پاس فروخت
کرتے رہتے ہیں لیکن الفضل نے وقت پر اپنا کوٹہ بہت کم منظور کرایا اور اپنی آئندہ کی
خریداری کو مد نظر نہ رکھا اور اب وہ اس سے زیادہ شائع نہیں کر سکتے ۔ انجمن کو آئندہ ایسے
نقائص دور کرنے چاہئیں ۔
واقفین اور گزارہ الاؤنس مبلغین اور جامعہ احمدیہ کے فارغ التحصیل طلباء کے
متعلق گریڈوں کا جو سوال اُٹھا ہے اس کی وجہ در حقیقت
یہ ہے کہ صدر انجمن نے اس سے پہلے واقفین کے لینے سے انکار کر دیا تھا۔ آج سے دس
سال پہلے میں نے صدر انجمن کے سامنے یہ سکیم رکھی تھی کہ صدرانجمن احمد یہ میں واقفین لئے
جائیں لیکن صدر انجمن نے اس وقت کہا کہ ہمیں واقفین کی ضرورت نہیں۔ میں نے کہا تھا
XXXX

خطابات شوری جلد سوم
۲۴۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
کہ ہم تحریک جدید کے لئے واقفین لیتے ہیں تم بھی صدر انجمن کے لئے واقفین لینا شروع
کر دو۔ اُس وقت صدر انجمن احمد یہ نے میری بات کی طرف توجہ نہ کی نتیجہ یہ ہوا کہ آج
صدر انجمن اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے اور صدرانجمن میں کارکنوں کی اکثر کمی رہتی ہے۔ نہ
ناظر ملتے ہیں نہ نائب ناظر ملتے ہیں صدر انجمن کے کام کو چلانے کے لئے میں نے تحریک جدید
سے سات آٹھ آدمی دیتے ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ ۱۹۳۸ء میں میں نے یہ تجویز پیش کی تھی
لیکن بجٹ کمیٹی نے کہہ دیا کہ ہمیں ضرورت نہیں لیکن اب سخت پریشانی کا سامنا ہو رہا ہے۔
اس میں شک نہیں کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے لیکن معقول تنخواہوں کے باوجود مطالبات پیش
کرتے جانا بتلاتا ہے کہ مبلغین میں دنیا طلبی کی روح کام کر رہی ہے ۔ بعض دفعہ مطالبات
ایسا رنگ اختیار کر جاتے ہیں کہ ان کا پورا کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ مثلاً پٹواریوں نے
گورنمنٹ سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں سو روپیہ ماہوار تنخواہ ماہوار تنخواہ دی جائے ۔ گورنمنٹ نے
غور و خوض کے بعد جو نتیجہ نکالا وہ یہ ہے کہ اگر اس مطالبہ کو منظور کیا جائے تو گورنمنٹ کا نصف
بجٹ پٹواریوں پر ہی خرچ ہو جائے گا اس لئے گورنمنٹ اُن کو سو روپیہ ماہوار تنخواہ نہیں دے
سکتی ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس میں ایک حد تک گورنمنٹ کا بھی قصور ہے کہ اُس نے
پٹواری کے کام کے لئے میٹرک پاس ہونا ضروری کر دیا حالانکہ اس کی ضرورت نہ تھی ۔ اس
سے پیشتر اکثر پرائمری پاس اور مڈل پاس پٹواری اس کام کو کرتے تھے لیکن چونکہ گورنمنٹ
نے معیار بلند کر دیا اس لئے اُسے یہ مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔ کیونکہ میٹرک والوں میں اپنی
زیادتی تعلیم کا بھی احساس ہوتا ہے اور وہ زیادہ تنخواہ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ بہر حال ہمارے
کاموں میں سے سب سے زیادہ اہم فرض تبلیغ ہے اور اس کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ
مبلغین کی ضرورت ہے۔ اگر ہم بہت بڑے گریڈ ز مقرر کر دیں تو ہم اس کام کو زیادہ وسیع
نہیں کر سکتے ۔ مبلغین کے مقابلہ میں ہمیں مدرسین کی بہت کم ضرورت پیش آتی ہے۔ اس
وقت ہمارے پاس گل پچاس ساٹھ مدرس کام کر رہے ہیں ۔ اسی طرح ہمیں کلرکوں کی بھی
کم ضرورت پیش آتی ہے سب سے زیادہ ضرورت ہمیں مبلغین کی پیش آتی ہے۔ اس لئے
ہم بہت بڑے گریڈ مقرر کر کے اس کام کو وسیع نہیں کر سکتے ۔ تحریک جدید میں جتنے مبلغین
ہیں سب کے سب واقفین ہیں اور تبلیغ کا کام ہی ایسا ہے کہ اس میں تنخواہ کا سوال ہی

خطابات شوری جلد سوم
۲۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
نہیں ہونا چاہیے ۔ اس کے لئے یہ شرائط پیش کرنا کہ اتنا گریڈ دیں گے تو کام کریں گے اگر
نہیں دیں گے تو کام نہیں کریں گے یہ تبلیغ کے کام کی ہتک ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ تبلیغ
تنخواہ سے ہو ہی نہیں سکتی بلکہ تبلیغ تو ایک تڑپ اور دیوانگی کو چاہتی ہے اور جس شخص میں یہ
چیزیں ہوں اُس کے لئے گریڈ کا سوال ہی نہیں وہ تو ہر حالت میں کام کرتا چلا جائے گا اور
جو کچھ اُسے ملے گا وہ اُسے ایک انعام سمجھے گا۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ہاں
۵۶ سالوں میں ہی گریڈوں کا سوال پیدا ہو گیا ہے۔ لیکن پادریوں میں جن کے مذہب پر
اُنیس سو سال گزر چکے ہیں ابھی تک گریڈوں کا سوال پیدا نہیں ہوا۔ حالانکہ وہ لوگ شرک
میں مبتلا ہیں ۔ دین سے کوسوں دور ہیں اور ظلم و تعدی اور لوگوں کے مالوں کو ٹوٹنا جائز سمجھتے
ہیں اور اُن کا مذہب خالص دنیا داری بن گیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنے اخراجات
پیش نہیں کرتے ۔ جو مرض عیسائیوں میں اُنیس سو سال تک نہیں آیا وہ ہماری جماعت میں
۵۶ سال میں آگیا گو یا تبلیغ بھی ایک تجارتی کام ہے۔ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ !
پس یہ طریق مجھے سخت نا پسند ہے ہم تو آئندہ بھی کہیں گے کہ نام پیش کرو اور قربانی
کر کے تبلیغ کرو یہ اور بات ہے کہ ہم کسی کے اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے گزارہ
کے لئے کوئی رقم مقرر کر دیں لیکن اس سے ہم کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔ تحریک جدید میں
بہت اچھی اچھی لیاقت کے آدمی موجود ہیں ۔ سب کو اُن کے گزارہ کے مطابق الاؤنس
دیتے ہیں ۔ بعض افسر ہیں اور ستر روپے لے رہے ہیں اور ایک ماتحت سو یا ایک سو پچھیں
روپے لے رہا ہے ۔ کیونکہ افسر کا گزارہ ستر روپے میں ہو جاتا ہے اور ماتحت زیادہ عیال دار
ہے اس لئے اُسے ہم سو روپیہ دے دیتے ہیں ۔ ہم نے اُن کو کھانے کے لئے دینا ہے جمع
کرنے کے لئے نہیں دینا اور اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنی آمد کو بھی مد نظر رکھتے ہیں ۔ آج
ہمارے پاس اتنی آمد ہے کہ ہم اُنہیں ساٹھ یا ستر روپے دے سکتے ہیں کل اگر خدانخواستہ
ہماری آمد کم ہو جائے تو ہم اُنہیں بھی کم گزارے دینا شروع کر دیں گے کیونکہ اُن سے ہمارا
کوئی معاہدہ نہیں ۔ پس انجمن کو چاہیے کہ اپنے تبلیغی کاموں کو چلانے کے لئے وہ آئندہ
واقفین لیا کرے اور جو لوگ مقررہ گریڈوں پر ہی کام کرنا چاہیں اُن کو جلد سے جلد فارغ
کر دے ۔ تبلیغ میں گریڈوں کا رکھنا سلسلہ کی جڑ پر تبر رکھنا ہے اور اس طریق کو جلد سے جلد

خطابات شوری جلد سوم
۲۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
دور کرنا چاہیے۔ ذرا غور تو کرو یہ کتنا بھیا نک نظارہ ہو سکتا ہے کہ کسی دن مبلغین اس وجہ سے یہ
سٹرائیک کر دیں کہ اُن کے گریڈ بڑھائے جائیں ۔ میں تو اس کے تصور سے ہی کانپ جاتا
ہوں پس اس قسم کے مقدس کام کے لئے گریڈوں کا سوال قطعاً نہیں ہونا چاہیے۔
کثرت ازدواج کی اہمیت شادی بیاہ کے متعلق ایک تجویز نظارت امور عامہ کی طرف سے پیش کی گئی تھی جسے رڈ کر دیا گیا ہے مگر میرے
نزدیک یہ تجویز قابل توجہ ہے کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ جماعت میں یہ مرض ترقی کرتا جا رہا
ہے۔ ایک طرف تو ہم زور دیتے ہیں کہ ایک سے زیادہ شادیوں کی اسلام نے اجازت دی
ہے اور بعض اوقات ایک سے زائد شادیاں تقویٰ کے قیام کے لئے ضروری ہوتی ہیں لیکن
اب یہ صورت ہے کہ ایک شخص کی بیوی فوت ہو جاتی ہے اور اُس کے تقویٰ کے لئے بھی اور
جماعتی ترقی کے لئے بھی اُس کا دوسری شادی کرنا لازمی ہوتا ہے لیکن جب رشتہ کی تحریک کی
جاتی ہے تو جواب آتا ہے کہ اس کے بچے ہیں ۔ بتاؤ اب وہ بچوں کو کہاں پھینک دے۔ آخر
بچے تو اُس کے پاس ہی رہیں گے اور کہاں جائیں گے۔ مجھے حیرت آتی ہے کہ باوجود عقل مند
اور سمجھ دار ہونے کے لوگ یہی عذر پیش کرتے چلے جاتے ہیں۔ میں ایسے لوگوں سے پوچھتا
ہوں کہ اگر اُن کی یہی حالت ہو جائے تو وہ کیا کریں گے؟ اگر جماعت میں یہ احساس زیادہ
دیر تک اسی طرح قائم رہا تو جماعت کے لئے یہ احساس بہت مصر ثابت ہوگا ۔ اسی طرح
بعض لوگوں کو بوجہ پہلی بیوی کے بیمار ہو جانے کے دوسری بیوی کی ضرورت ہوتی ہے اور مرد
اس قابل ہوتا ہے کہ وہ اولاد پیدا کر سکے لیکن ایسے آدمی کے لئے رشتہ کی بہت مشکلات پیش
آتی ہیں۔ ہر طرف سے یہی جواب آتا ہے کہ اس کی پہلی بیوی موجود ہے حالانکہ یہ تو حقیقی
ضرورت ہے ۔ بعض اوقات قوموں کو اقلیت سے اکثریت میں تبدیل کرنے کے لئے بھی
کثرت ازدواج پر زور دینا پڑتا ہے۔ ہندوستان کے مسلمانوں کو آج یہ مصیبت لاحق نہ ہوتی
اگر وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان پر عمل کرتے کہ تَزَوَّجُوا الْوَلُودَ
الْوَدُودَ کے بچے پیدا کرنے والی اور محبت کرنے والی عورتوں سے شادی کرو۔ اگر مسلمان
اس پر عمل کرتے تو آج ہندوستان میں ان کی اکثریت ہوتی ۔ اگر ہماری جماعت ہی اِس پر
عمل کرتی تو آج ہندوستان میں ان کی اکثریت ہوتی ۔ میں نے بہار والوں کو علاوہ اور

خطابات شوری جلد سوم
۲۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
علاجوں کے ایک علاج یہ بھی بتایا تھا کہ کثرت کے ساتھ شادیاں کرو۔ مگر باوجود اس کے کہ
مردوں کو قتل کر دیا گیا۔ عورتوں کی عصمت دری کی گئی ، عورتوں کے پستان کاٹے گئے ، اُن کی
شرم گاہوں میں نیزے مارے گئے پھر بھی وہ یہی کہتے ہیں کہ ہم مغربیت نہیں چھوڑیں گے
ہم کثرت ازدواج پر عمل نہ خود کریں گے اور نہ کسی دوسرے کو عمل کرنے دیں گے۔ وہ اتنا
نہیں سوچتے کہ جو شخص خود اندھا ہے وہ دوسرے شخص کو کس طرح رستہ دکھا سکتا ہے ۔ مغرب
والے تو اندھے ہی ہیں ہم کیوں اندھے بن جائیں ۔ ہمارے لئے تو اسلام نے ضرورت
کے موقع پر کثرت ازدواج پر زور دیا ہے کجا یہ کہ ایک شخص کی بیوی مر جائے اور اُسے رشتہ
نہ دیا جائے ۔
رشتہ ناطہ کے بارہ میں ضروری ہدایات میں نے دیکھا ہے لوگ رشتہ کے معاملہ
میں مالی حالت پر زیادہ نظر رکھتے ہیں اور
بعض دفعہ ایسا گنده رشتہ ملتا ہے کہ عمر بھر کی مصیبت گلے پڑ جاتی ہے۔ بعض لوگوں کی نظریں
چونکہ بہت زیادہ بلند ہوتی ہیں اس لئے ان کو اپنی منشاء کے مطابق رشتہ نہیں ملتا اور لڑکیوں کی
عمریں چالیس سال سے بھی تجاوز کر جاتی ہیں۔ یہ حالات بہت پریشان کن ہیں ۔ ان کے
ازالہ کی جلد فکر کرنی چاہیے ۔ میرے نزدیک شادیوں کے معاملہ میں بہت زیادہ چھان بین
ٹھیک نہیں ہوتی اور لڑکیوں کو زیادہ عرصہ تک گھر بٹھائے رکھنا مناسب نہیں ہوتا ۔ خدا تعالیٰ
کے قانون کو تم بدل نہیں سکتے ۔ انسان کو ایک حد تک چھان بین کرنی چاہیے۔ اس کے بعد
معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دینا چاہیے۔ بعض لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ میں تین چار سو روپیہ لے
رہا ہوں اور لڑکا بھی تین چار سو روپیہ ماہوار لینے والا ہونا چاہیے اور کم از کم وہ بھی میری
پوزیشن کا ہونا چاہیے ۔ وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ چار سو روپیہ ۳۵ سال کی ملازمت کے
بعد لے رہے ہیں ۔ جب وہ لڑکا اُن کی عمر کو پہنچے گا تو وہ بھی تین چار سو روپیہ لینے والا ہو
جائے گا اور اگر چار سو روپیہ ہی سٹینڈرڈ مقرر کر دیا جائے تو پھر سوائے آئی سی ۔ ایس۔ کے
باقی نو جوان شادی کے قابل ہی نہ رہیں یہ باتیں ایسی نا معقول ہیں کہ مجھے حیرت آتی ہے
کہ ان لوگوں کے دماغ کہاں گئے ہیں ۔ اس قسم کی سب باتیں میرے نزدیک لغو اور فضول
ہیں۔ پھر بعض لوگ اس سے بھی تجاوز کر کے شرائط مقرر کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ کپڑا اتنا ہو،

·

آج 10 میں سے 10 باقی