مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 7

خطابات شوری جلد سوم
۲۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
جائیداد کی ایک فیصدی قیمت زیادہ ہو تو وہ دی جائے اور اگر مہینہ کی آمد زیادہ ہو تو وہ دی
جائے ۔ اصل روح یہی ہے باقی غذرات کی کئی صورتیں انسان اپنے لئے پیدا کر لیتا ہے۔
اب رہ گئیں دو سب کمیٹیاں ! ایک سب کمیٹی نظارت علیاء اور ایک سب کمیٹی نظارت
تعلیم و تربیت و امور عامہ ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اب ہمارے پاس اتنا وقت نہیں کہ ان سب
کمیٹیوں کی رپورٹ پر غور و خوض کیا جا سکے ، اِس لئے میرے نزدیک اگر ان امور کو ہم اگلے
سال پر ملتوی کر دیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہوگا ۔ ہم ٹھیک بارہ بجے مجلس کی کارروائی کو ختم
کرنا چاہتے ہیں کیونکہ پونے تین بجے کی گاڑی پر دوستوں نے واپس جانا ہے اور پھر
دوستوں نے ابھی کھانا بھی کھانا ہوگا اور نماز بھی پڑھنی ہوگی اس لئے میرا فیصلہ یہی ہے کہ
نظارت علیاء، نظارت تعلیم و تربیت اور نظارت امور عامہ کی تجاویز کو اگلے سال پر ملتوی
کیا جاتا ہے۔ یہ تجاویز ایسی اہم نہیں کہ ان کے متعلق اسی سال کوئی فیصلہ کرنا ضروری ہو۔
جس طرح پہلے عمل ہوتا رہا ہے اُسی طرح دوران سال میں بھی عمل ہوتا رہے، اگر درمیان
میں ضرورت محسوس ہوئی تو دوبارہ مجلس شوری بلالی جائے گی اور اس میں علاوہ اور امور کے
ان باتوں پر بھی غور کر لیا جائے گا ۔ پس بجٹ پر ہی میں مجلس کی کارروائی کو ختم کرتا ہوں ۔“
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کی کاروائی مکمل ہونے پر حضور نے آنے والے نازک
ایام کا ذکر کرتے ہوئے دُعاؤں اور قربانیوں سے کام لینے اور جماعت کو
اُس کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا :۔
دو
دوستوں کو میں اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ یہ دن نہایت ہی نازک
ہیں ، ان دنوں کی نزاکت کا احساس جہاں تک میں سمجھتا ہوں قریباً ہر احمدی کے دل میں پایا
جاتا ہے ۔ چنانچہ کل ہی کسی دوست نے کہا تھا کہ ہمیں گزشتہ فسادات کے دنوں میں جب
ڈاک اور تار کا سلسلہ بند ہو جانے کی وجہ سے مرکز سے کوئی اطلاعات نہ پہنچیں تو سخت تشویش
رہی اور جماعتوں نے نہایت اضطراب میں یہ ایام بسر کئے ، یہ درست ہے اور چونکہ میں بھی
اُن دنوں قادیان سے باہر تھا اس لئے قدرتی طور پر مجھے بھی تشویش ہونی چاہئے تھی اور
چونکہ میرا دل نہایت حساس واقع ہوا ہے اس لئے بسا اوقات ایک معمولی سی بات بھی مجھے

خطابات شوری جلد سوم
۲۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
پریشان کر دینے کے لئے کافی ہوتی ہے۔ لیکن اس دفعہ کے فسادات کی خبر جب مجھے ملی تو
میرے دل میں اس کے متعلق قطعاً کوئی جس پیدا نہ ہوئی حالانکہ ان واقعات سے ہزاروں
حصہ کم واقعات بھی بسا اوقات میری تشویش اور اضطراب کا موجب بنتے رہے ہیں ۔ بات
یہ ہے کہ جس وقت مجھے ان فسادات کی خبر ملی تو معاً میرے دل میں یہ خیال آیا کہ میرے
پیچھے ان واقعات کا ہونا دو صورتوں میں سے ایک صورت ضرور رکھتا ہے، یا تو کوئی لڑائی ہونی
ہی نہیں کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ "
امام ڈھال ہوتا ہے اور لڑائی ہمیشہ امام کے پیچھے ہو کر کی جاتی ہے اور چونکہ خدا نے مجھے
جماعت کا امام بنایا ہے اور میں اس وقت مرکز سے باہر ہوں اس لئے میری عدم موجودگی
میں وہاں کوئی لڑائی نہیں ہو سکتی اور جب کوئی لڑائی نہیں ہو سکتی تو مجھے کسی تشویش کی کیا
ضرورت ہے۔ اور یا پھر دوسری صورت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور بعض حوادث اور ابتلاء
مقدر ہیں اور اللہ تعالیٰ نے مجھے ان حوادث سے بچا کر الگ کر لیا ہے اس صورت میں بھی
میرے لئے گھبراہٹ کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی ۔ پس با وجود اس کے کہ اس سے ہزاروں حصہ کم
واقعات پر بھی میرے دل میں انتہائی تشویش اور بے چینی پیدا ہو جایا کرتی ہے ان فسادات
پر میرے دل میں کوئی بے چینی نہیں تھی ، میں سمجھتا تھا کہ اگر الہی مصلحت یہی ہے کہ میں باہر
رہوں تب بھی میرے لئے کوئی پریشانی کی وجہ نہیں ہو سکتی اور اگر یہ درست ہے کہ الإِمَامُ
جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ امام ایک ڈھال کی طرح ہوتا ہے اور لڑائی ہمیشہ امام کے پیچھے ہو کر
کی جاتی ہے تو جب تک میں وہاں نہیں ہوں گا قادیان میں کوئی فساد نہیں ہوگا۔ ان وجوہ کی
بناء پر میرے اندر کوئی گھبراہٹ نہیں تھی لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ باوجود ہماری تمام
کوششوں کے کہ ہندؤوں اور مسلمانوں میں صلح ہو جائے تمام اقوام کے لوگ آپس میں
بھائی بھائی بن کر رہیں اور آپس کے جھگڑوں کو محبت اور پیار کے ساتھ سُلجھانے کی کوشش
کریں، ملک کی فضاء ابھی تک درست نہیں ہوئی ۔ جوں جوں ہم نے کوشش کی کہ لوگوں کو
اپنے قریب کریں اور اُنہیں محبت اور پیار سے رہنے اور ایک دوسرے کے ساتھ نیک برتاؤ
کرنے کی نصیحت کی ہماری ان کوششوں میں روکیں پیدا ہوتی چلی گئیں ۔ شاید اللہ تعالیٰ کی
ان فسادات میں ایک یہ بھی حکمت ہو کہ یہ آزمائش اور ابتلاء ایسے مقام پر پہنچ جائیں کہ

خطابات شوری جلد سوم
۲۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
ان کے نتیجہ میں بنی نوع انسان کے قلوب صاف ہو جائیں ۔ اگر ایسی حالت میں صلح
ہو جائے جب کہ دل صاف نہ ہوں تو وہ صلح دیر پا نہیں ہوتی مگر جھگڑے اور فسادات جب تو پا
انتہاء کو پہنچ جاتے ہیں تو قلوب میں بھی تبدیلی پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے اور وہ اور وہ تبدیلی
زیادہ بہتر نتائج پیدا کرنے کا موجب بنتی ہے۔
ہر جمعرات
رات کو نفلی روزہ کی تحریک بہر حال جماعت کا فرض ہے کہ ان نہایت ہی
نازک ایام میں بیداری اور ہوشیاری کے ساتھ
اپنے دن گزارے اور دعاؤں سے خصوصیت کے ساتھ کام لیا جائے اسی لئے میں نے
ہر جمعرات کو روزہ رکھنے اور دعائیں کرنے کی جماعت میں تحریک کی ہے۔ میں چونکہ
روزوں کا اعلان کرنے کے معاً بعد سندھ چلا گیا اور خطبہ جلدی شائع نہ ہوا اس لئے میں
نے اعلان کر دیا تھا کہ روزے ۲۰ مارچ سے شروع ہوں گے مگر بعض نے میرے پہلے
اعلان کی بناء پر ۱۳ مارچ کو بھی روزہ رکھ لیا اس طرح اُن کے آٹھ روزے ہو جائیں گے
اور وہ ایک زائد روزہ کے ثواب کے مستحق ہوں گے ۔ بہر حال پہلا روزہ ۲۰ مارچ کو رکھا
گیا تھا ، دوسرا روزہ ۲۷ مارچ کو رکھا گیا ، تیسرا روزه ۳ را پریل کو رکھا گیا، چوتھا روزہ
۱۰ را پریل کو رکھا جائے گا ، پانچواں روزہ ۷ ۱ را پریل کو رکھا جائے گا ، چھٹا روز ۲۴ اپریل
کو رکھا جائے گا اور ساتواں روزہ یکم مئی کو رکھا جائے گا ۔ جماعت کے دوستوں کو چاہیئے کہ
وہ تعہد کے ساتھ یہ روزے رکھیں اور نہ صرف خود روزے رکھیں بلکہ دوسروں کو بھی روزے
رکھنے کی تاکید کریں اور اپنی عورتوں اور اپنے بچوں کو بھی روزے رکھا ئیں جو روزے رکھنے
کے قابل ہیں ۔ اور سب کے سب مل کر خدا تعالیٰ سے دعائیں کریں کیونکہ اجتماعی دعا جس
میں چھوٹے اور بڑے سب شریک ہو جاتے ہیں خدا تعالیٰ کے فضلوں کو خاص خاص لوگوں کی
دعاؤں سے بھی زیادہ جذب کرتی ہے ۔“
بعض سوالوں کے جواب اس موقع پر ایک دوست نے سوال کیا کہ کیا سفر میں روزہ اب رکھا جا سکتا ہے؟ حضور نے فرمایا:۔
دو
سفر میں فرض روزہ منع ہے نفلی نہیں۔ بسا اوقات بظاہر ضائع ہونے والی قربانی بظاہر
قبول ہونے والی قربانی سے زیادہ قیمتی ہوتی ہے اور ہر مومن کا فرض ہوتا ہے کہ وہ کسی مرحلہ
XXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
پر بھی اپنے قدموں میں جنبش پیدا نہ ہونے دے اور اپنے دل کو اُستوار رکھے ۔ اس مسئلہ کو
اپنے مد نظر رکھتے ہوئے دعائیں کرو اور روزے رکھو ۔ دعائیں کراؤ اور روزے رکھواؤ اور
مرکز کی حفاظت کے لئے جلد سے جلد دس پندرہ لاکھ روپیہ اپنی ذاتی امانت کے ماتحت خزانہ
صدرانجمن احمد یہ میں جمع کرا دو ۔ یہ روپیہ چونکہ حفاظت مرکز کے کام کے لئے استعمال کیا
جائے گا اس لئے اس کی واپسی فوراً نہیں ہوگی ، سوائے اس کے کہ کسی کو کوئی اشد ضرورت
پیش آجائے ۔ بے شک یہ سارا روپیہ امانت کے طور پر محفوظ رہے گا اور سلسلہ اس کو واپس
کرنے کا ذمہ دار ہو گا مگر بہر حال اس کی واپسی میں کچھ وقفہ ضرور ہوگا تا کہ چندہ اکٹھا ہونے
تک اس روپیہ سے کام لیا جا سکے ۔ اسی طرح دوسری تحریکات جو میں نے اس وقت کی ہیں
نمائندگان جماعت کا فرض ہے کہ واپس اپنی جماعتوں میں جا کر اُن پر عمل کرائیں اور دوستوں
پر ان تحریکات کی اہمیت واضح کریں۔ میں نے کہا ہے کہ ہر وہ شخص جس نے خدمت سلسلہ
کے لئے اپنی جائیداد وقف کی ہوئی ہے وہ اپنی جائیداد کی قیمت کا ایک فیصدی خزانہ
صدرانجمن احمد یہ میں داخل کرے اور وہ لوگ جنہوں نے اپنی آمد وقف کی ہوئی ہے وہ ایک
مہینے کی تنخواہ دیں اور وہ لوگ جو واقفین جائیداد یا واقفین آمد میں شامل نہیں اُن کو تحریک کی
جائے کہ وہ ان میں سے کسی وقف میں یا اگر اللہ تعالیٰ نے انہیں توفیق دی ہے تو دونوں
تحریکوں میں شامل ہو جائیں ، اس کے بعد اُن پر بھی اُسی قانون کا اطلاق ہوگا جو پہلے
واقفین کے لئے تجویز کیا گیا ہے یعنی اُن سے بھی جائیداد کی قیمت کا ایک فیصدی یا ایک ماہ
کی تنخواہ لی جائے گی اور وہ لوگ جو تحریک کے باوجود اپنی جائیداد یا آمد کو وقف نہیں کریں
گے اُن سے جائیداد کی قیمت کا ۲ را فیصدی یا اُن کی سالانہ آمدن کا چو بیسواں حصہ یعنی مہینہ
کی آدھی تنخواہ لی جائے گی ۔
ایک صاحب پوچھتے ہیں کہ اس تحریک میں اگر کسی نے پہلے کچھ چندہ لکھوایا ہوا ہو تو وہ
الگ شمار ہوگا یا اسی تحریک میں شمار کیا جائے گا ؟ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہیے کہ وہ چندہ اسی
چندہ میں شامل ہوگا یعنی اگر کسی نے موجودہ تحریک کے ماتحت ایک سو روپیہ دینا ہے اور
پچاس روپے وہ دے چکا ہے تو اب اس کے ذمہ صرف پچاس روپے ہوں گے یا اگر
پچاس کا اُس نے وعدہ کیا ہوا تھا تو اب مزید صرف پچاس کا وعدہ کر کے وہ اپنے حصہ کو

خطابات شوری جلد سوم
ادا کر سکتا ہے۔“
66
۳۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
ایک صاحب نے سوال کیا کہ ایک دوست نے اپنی آمد وقف کی تھی مگر اب وہ بیکار
ہے ، وہ اس تحریک میں کس طرح شامل ہو سکتا ہے؟ حضور نے فرمایا:۔
اُسے نیت کا ثواب مل جائے گا ، اُس نے کرنا کیا ہے ۔
ایک اور سوال کے جواب میں فرمایا کہ :-
جن لوگوں نے میری پہلی تحریک پر صرف مجو وی وعدے کئے تھے پورا وقف نہیں
کیا تھا اُن کو چاہیئے کہ یا تو اپنی جائیداد اور آمد کو وقف کریں یا پھر غیر واقف کی طرح رقم ادا
کریں ۔ ہم نے بے شک ان سے وعدے لے لئے ہم سمجھتے تھے کہ اُنہوں نے وقف نہیں کیا
وہ اب اپنی جائیداد یا آمد وقف کریں اور یا پھر اسی طرح چندہ دیں جس طرح غیر واقف
دیں گے ۔“
ایک اور صاحب کے سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا :۔
دو
مظلومین بہار کی اعانت کے لئے جو چندہ کی تحریک کی گئی ہے یہ بھی درحقیقت اپنی
حفاظت کی ہی ایک شاخ ہے کیونکہ جو شخص دوسرے کی حفاظت کے لئے قربانی کرتا ہے وہ
اپنی جان کی حفاظت کے لئے اپنے مال اور جان کو قربان کرنے سے کس طرح پیچھے رہ
سکتا ہے ، اس لئے یہ تحریک بھی گو صدقہ کا رنگ رکھتی ہے مگر ایک رنگ میں اس کا تعلق اپنی
حفاظت کے ساتھ بھی ہے۔ دشمن یہ سمجھنے پر مجبور ہوتا ہے کہ جو لوگ دوسروں کے لئے مال
خرچ کر رہے ہیں وہ اپنی حفاظت کے لئے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں
کریں گے۔“
ایک اور سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا :۔
دو
تقویٰ کا طریق یہی ہے کہ اگر کسی کی آمد زیادہ ہو تو وہ آمد ادا کرے اور اگر حصہ
جائیداد زیادہ ہو تو حصہ جائیداد ادا کرے ۔“
ایک اور سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا :۔
” وہ لوگ جو اس تحریک میں شامل نہ ہوں جماعتوں کو اُن کے نام نوٹ کر لینے
چاہئیں ، ایسے لوگوں کو جب بھی کوئی ثواب کا موقع آئے گا آئندہ اس میں شامل نہیں کیا

خطابات شوری جلد سوم
۳۰۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
جائے گا۔
ایک دوست نے عرض کیا کہ حضور نے تو فرمایا تھا کہ ہم اُن کے مال کو حرام سمجھیں
گے۔ حضور نے فرمایا:۔
اس سے مراد یہی تھی کہ اس قسم کی تحریکات میں اُن کو شامل نہیں کیا جائے گا صرف
چندہ عام اُن سے لے لیا جائے گا ۔“
اسی سلسلہ میں حضور نے یہ بھی فرمایا کہ :-
دو
وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک اپنی جائیداد یا آمد وقف نہیں کی وہ ڈیڑھ ماہ کے اندر
اندر اس وقف میں شامل ہو سکتے ہیں ۔“ اندراس,
66
سوالات کے بعد حضور نے پھر سلسلہ تقریر کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا :۔
کرتا
جامع نصائح ”اب میں جماعت کو چند آخری نصائح کر کے اس مجلس کو برخاست
ہوں، میں نے جماعت کو بارہا توجہ دلائی ہے کہ تبلیغ پر خاص زور دو اور
پچھلے دنوں تو خصوصیت کے ساتھ میں نے اس طرف توجہ دلائی تھی مگر ابھی تک بہت ہی کم
جماعتوں نے اس فریضہ کی ادائیگی کی طرف توجہ کی ہے ۔ لاکھوں کی جماعت میں سے اب
تک صرف ۱۸۸۵ افراد نے دو ہزار بیعتوں کے وعدے کئے ہیں جو نہایت افسوس ناک امر
ہے۔ دوستوں کو یہ بات اچھی طرح یا د رکھنی چاہیئے کہ جب تک تبلیغ کی طرف خاص طور پر
توجہ نہیں کی جائے گی جماعت کبھی ترقی نہیں کر سکتی ۔ ہر شخص جو اس سلسلہ میں داخل ہوتا ہے
اُسے یہ پختہ عہد کر لینا چاہیئے کہ وہ سالانہ کم از کم ایک شخص کو احمدیت میں داخل کرنے کی
کوشش کرے گا اور اگر وہ ایسا عہد نہیں کرتا تو اُسے سمجھ لینا چاہیئے کہ روحانی رنگ میں اُس پر
موت وارد ہو رہی ہے ۔ قادیان کی جماعت کو بھی میں نے گزشتہ دنوں اس طرف توجہ دلائی
جس پر کئی لوگوں نے تبلیغ کے لئے اپنے اوقات کو وقف کیا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اُمید
کی جاتی ہے کہ اگر وہ اپنے عہد پر قائم رہتے ہوئے سرگرمی سے تبلیغی جد وجہد کو جاری
رکھیں گے تو اس کے نہایت خوش کن نتائج برآمد ہوں گے ۔ باہر کی جماعتوں کو بھی میں توجہ
دلاتا ہوں کہ وہ اپنے افراد کو تبلیغ کے لئے اوقات وقف کرنے کی تحریک کریں اور پھر تنظیم
کے ماتحت اُن سے کام لیا جائے۔ کبھی کبھی کسی گاؤں میں تبلیغ کے لئے چلے جانا اور پھر مہینوں
XXX

خطابات شوری جلد سوم
۳۰۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
اُس طرف کا رُخ بھی نہ کرنا کوئی مفید نتیجہ پیدا نہیں کرتا ۔ ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ہر
گاؤں میں خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا دو دو چار چار آدمی احمدی ہو جائیں ، بہت دفعہ دیکھا گیا ہے
کہ اگر کسی جگہ پچاس ساٹھ احمدی ہو گئے ہیں تو اُن کی ترقی رک گئی ہے لیکن جہاں دو دو
چار چار احمدی تھے وہاں ترقی ہوتی رہی۔ اس کی وجہ در حقیقت یہی ہوتی ہے کہ نئی نئی جگہوں
پر نئی نئی جماعتیں قائم کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی اور جماعت کی ترقی کے جو قدرتی ذرائع
ہوتے ہیں وہ مفقود ہوتے چلے جاتے ہیں ۔ جہاں ایک ایک دو دو احمدی ہوں یا نئی جماعتیں
قائم ہوں وہاں لوگوں کا دباؤ ، اُن کی مخالفت اور شرارت اور پھر رشتہ داروں کا تناؤ اور
کھچاؤ انسان کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ جد و جہد کرے اور مخالفت کرنے والوں کو اپنے ساتھ
ملائے اور جب وہ جد و جہد کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُسے کامیابی بھی عطا فرما دیتا ہے اور ایک
سے دو اور دو سے چار اور چار سے دس بننا شروع ہو جاتے ہیں لیکن جہاں زیادہ احمدی
ہو جائیں وہاں چونکہ مخالفت کم ہو جاتی ہے اس لئے لوگوں کی توجہ بھی تبلیغ کی طرف سے
ہٹ جاتی ہے گویا چھوٹی جماعتیں جہاں اپنے چھوٹا ہونے کی وجہ سے اور مخالفین کے مظالم کا
تختہ مشق بننے کی وجہ سے جلد جلد ترقی کرتی ہیں وہاں بڑی جماعتیں بسا اوقات اپنی کثرت
کی وجہ سے غفلت اور کوتاہی کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ پس کوشش کرنی چاہیے کہ نئی نئی جگہ
جماعتیں بنائی جائیں اور ہر گاؤں اور ہر شہر میں سے دو دو تین تین لوگوں کو احمدیت میں شامل
کر لیا جائے ۔ اگر ہماری جماعت یہ طریق اختیار کر لے تو دس سال میں ہی وہ ہندوستان پر
غالب آسکتی ہے ، مگر افسوس ہے کہ اس طرف صحیح طور پر توجہ نہیں کی جاتی ۔ پس میں جماعتوں
کو ایک دفعہ پھر اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ہر شخص سے سال میں کم از کم ایک احمدی بنانے
کا عہد لیا جائے اور لسٹوں کو مکمل کر کے دفتر بیعت میں بھجوا دیا جائے اور پھر اس عہد کو پورا
کرنے کی کوشش کی جائے ۔ میں نے بتایا ہے کہ تبلیغ کا بہترین طریق یہ ہے کہ نئی نئی جگہوں
میں ایک ایک دو دو احمدی بنانے شروع کر دیئے جائیں ۔ لاہور اور دہلی میں بھی میں نے
دوستوں سے کہا تھا کہ دیکھو فلاں فلاں محلوں میں کوئی احمدی نہیں تم کوشش کرو کہ اُن محلوں
میں احمدیت پھیلے اور کوئی ایک محلہ بھی ایسا نہ رہے جس میں ہماری جماعت کا کوئی فرد نہ ہو
اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ہر جگہ نئی مخالفت شروع ہو جائے گی ۔ لوگوں کی طبائع میں تحقیق و جستجو کا

خطابات شوری جلد سوم
۳۰۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
مادہ پیدا ہوگا اور اُن میں سے کئی سعید الفطرت لوگ احمدیت کو قبول کر لیں گے ۔ لاہور اور
دہلی میں درجنوں محلے ایسے ہیں جن میں کوئی احمدی نہیں حالانکہ سب محلوں میں دو دو چار چار
احمدی ضرور ہونے چاہئیں اور اگر ایسا ہو تو احمدیت بہت جلد بڑھ سکتی ہے ۔ پس گاؤں
والوں کو نئے نئے گاؤں میں احمدیت پھیلانی چاہیے اور شہر والوں کو نئے نئے محلوں میں
احمدیت پھیلانی چاہیے یہاں تک کہ کوئی گاؤں ، کوئی شہر اور کوئی محلہ ایسا نہ ہو جس میں
ہماری جماعت با قاعده ق اعدہ قائم نہ ہو اور جہاں تبلیغی جلسے وغیرہ نہ ہوتے ہوں ۔ باقی جلسہ سالانہ
پر میں نے جماعت کو جو نصائح کی تھیں اُن کی طرف بھی ہمارے دوستوں کو توجہ رکھنی چاہیے
بالخصوص نماز با جماعت کی پابندی اور لجنہ اماءاللہ کا قیام یہ نہایت ضروری باتیں ہیں ۔ اسی
طرح محنت کی عادت اور سچائی کو اپنا شعار بنانا ۔ اِن امور کی طرف بھی ہمیشہ توجہ رکھنی
چاہیے۔
؟
اب میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ اس نہایت ہی
نازک زمانہ میں ہمیں اپنے فرائض پوری خوش اسلوبی سے سرانجام دینے کی توفیق عطا
رمائے اور ہم پر ایسا فضل نازل کرے کہ جب ہم اس خطرہ کی حالت سے باہر نکلیں تو ہماری
حالتیں پہلے سے بہت زیادہ اچھی ہوں ۔ ہماری شوکت پہلے سے بڑھی ہوئی ہو۔ ہماری
عظمت پہلے سے بدرجہا بڑھ کر ہو۔ ہماری تعداد پہلے سے کئی گنا زیادہ ہو۔ ہماری اقتصادی
حالت پہلے سے بہت بڑھ چڑھ کر ہو۔ ہماری علمی حالت پہلے سے بہت زیادہ ترقی یافتہ
ہو، تا کہ جب آفات و مصائب کا بادل چھٹے تو دنیا یہ کہنے پر مجبور ہو کہ جو چیز دنیا کے لئے
عذاب بن کر آئی تھی وہ جماعت احمدیہ پر رحمت کی بارش بن کر برسی ۔ وَ آخِرُ دَعْوَانَا
آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ “
( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء)
لى اشاعة السنة جلد ٣ ١ نمبر اصفحه ۳ ۴ - مطبوعہ ۱۸۹۰ء
۲ تذکرہ صفحہ ۱۹۸ ایڈیشن چہارم
نسائى كتاب النكاح باب كراهية تزويج العقيم
الاعلى : ١٠

خطابات شوری جلد سوم
۳۰۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
ه تذکره صفحه ۸۲ ایڈیشن چهارم
تذکرہ صفحہ ۱۴۱ ایڈیشن چہارم
کے اینٹرم (ANTRIM) : شمالی آئر لینڈ میں صوبہ السٹر ایک بحری ضلع ، صدر مقام بلغاسٹ
ہے جو
جو مشہور بندرگاہ اور آئر لینڈ کا بڑا صنعتی مرکز ہے ۔ یہ علاقہ زیادہ تر زراعتی ہے اور
ماہی گیری و مویشی پروری بھی ہوتی ہے۔ اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۱۸۰ مطبوعہ
لا ہور ۱۹۸۷ء )
مچان: وہ تختہ یا لکڑیاں جو دیوار میں اسباب وغیرہ رکھنے کے لئے اونچی جگہ لگا دیتے
ہیں ۔
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۲۷۲ ۲۷۳ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
نسائی كتاب الوصايا باب الكراهية في تأخير الوصية
ال بخارى كتاب الجهاد باب يُقَاتَلُ مِنْ وَرَاءِ الْإِمَامِ (الخ)

آج 10 میں سے 10 باقی