مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 6
خطابات شوری جلد سوم
۲۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
اس پر بقیہ نمائندے کھڑے ہو گئے ۔ حضور نے فرمایا :۔
اب آپ خود بھی جائیداد وقف کریں اور باقی جماعت کو بھی اس تحریک پر عمل پیرا پر
ہونے کی تلقین کرتے رہیں ۔ وقف کی تحریک کو جاری ہوئے تین سال گزر چکے ہیں لیکن اب
آکر قربانی کرنے کا موقع آیا ہے ۔ اگر ہماری جماعت اپنے فرض کو سمجھے تو پانچ دس لاکھ
روپیہ کا جمع کرنا نہایت معمولی بات ہے ہماری جماعت کے پاس کم از کم دو ہزار مربعے ہیں
اور ادنی اور اعلیٰ مربعوں کو ملا کر اگر فی مربع ۱۵ ہزار روپیہ اوسط لگائی جائے تو تین کروڑ کی
جائیداد تو یہی بن جاتی ہے اگر اس کا ایک فیصدی لیا جائے تو صرف مربعوں والوں سے ہی
تین لاکھ روپیہ مل سکتا ہے۔ اور اگر دو فیصدی لیا جائے تو چھ لاکھ بنتا ہے۔ پچھلے دنوں
گورنمنٹ لوگوں سے لڑائی کے لئے بہت بھاری چندے وصول کرتی رہی ہے اور لوگ اُن
چندوں کو ادا کرتے رہے ہیں پھر کوئی وجہ نہیں کہ ایک مومن اسلام کی حفاظت کے لئے چندہ
دینے سے گریز کرے ۔ شہروں کے مکانات بہت زیادہ قیمتی ہوتے ہیں اور وہ مربعوں سے
بہت زیادہ قیمت رکھتے ہیں ۔ میرے نزدیک کم سے کم اندازہ بھی اگر ہماری جماعت کی
جائیدادوں کا لگایا جائے تو وہ پچاس کروڑ سے کم نہیں ہوگا سوواں حصہ لیں تو پچاس لاکھ
روپیہ بنتا ہے اور اگر ہم اس کا ہزارواں حصہ لیں تو بھی پانچ لاکھ روپیہ بہت آسانی سے جمع
ہو سکتا ہے ۔ لیکن مشکل یہ ہے کہ ساری جماعت وقف جائیداد میں شامل نہیں ہوئی اس لئے
زیادہ بوجھ واقفین پر ہی پڑتا ہے۔ مگر خطرہ کو محسوس کرتے ہوئے زیادہ لمبی میعاد حصہ ادا
کرنے کے لئے نہیں دی جاسکتی ۔ اگر کوئی شخص قسط وار ادا کرنا چاہے تو اُسے چاہیے کہ
چھ ماہ کے اندر اندر اپنی وقف شدہ جائیداد کا سوواں حصہ خزانہ میں داخل کر دے۔ چونکہ
پہلے کی نسبت ہماری قادیان کی جائیدادوں کی قیمت بڑھ چکی ہے اس لئے میں اپنی طرف
سے بیس ہزار روپیہ دوں گا ۔ دس ہزار روپیہ میں پہلے دے چکا ہوں ، دس ہزار اور دوں گا
دفتر میں جو ریکارڈ ہے اُس کا ایک فیصدی کے حساب سے اٹھاون ہزار روپیہ بنتا ہے اور ز
دس ہزار روپیہ میری طرف سے ہے یہ اڑسٹھ ہزار روپیہ ہو گیا اور اگر دوست اپنی ایک ایک
ماہ کی آمد ادا کریں تو دو لاکھ روپیہ اس طرح وصول ہو سکتا ہے۔ گویا پہلے وقف کے نتیجہ
میں ہی ہمیں ۲۶۸۰۰۰ روپے کے قریب روپیہ وصول ہو سکے گا اور اگر اس وقت
خطابات شوری جلد سوم
۲۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
کے وعدے بھی ملائے جائیں تو تین لاکھ روپیہ بن جاتا ہے۔ لیکن آپ لوگ اپنے نفسوں
میں غور کریں کہ آپ نے بیعت کے وقت کیا عہد کیا تھا؟ ۔ کیا آپ کی یہ قربانی اُس عہد کو
پورا کر رہی ہے؟ پس کوشش کرو کہ اس امتحان میں فیل نہ ہو جاؤ اور دوسرے لوگوں کو بھی
ہوشیار کرنے کی کوشش کرو اور اپنی جائیدادوں کا ایک فیصدی جلد سے جلد مرکز میں بھیج دو
خواہ قرض لے کر بھیجنا پڑے خواہ جائیداد کا کوئی حصہ فروخت کرنا پڑے۔ اگر ساری جماعت
اللہ تعالیٰ سے باندھے ہوئے عہد کو مدنظر رکھے اور اپنی جائیدادوں کا صرف ایک فیصدی
دے تو ہم پچاس لاکھ روپیہ آسانی سے جمع کر سکتے ہیں اور اس روپے کے ساتھ کفر پر بہت
بڑا دھاوا بول سکتے ہیں اور اپنے تبلیغی پروگرام کو بہت زیادہ وسیع کر سکتے ہیں ۔ اگر ایک
فیصدی کی بجائے ۱۲ فیصدی بھی وصول کریں تو بھی پچیس لاکھ روپیہ وصول ہو سکتا ہے۔ اور
اگر هم ۱٫۴ فیصدی وصول کریں تو بھی ہم ۲ ۱۲ لاکھ روپیہ جمع کر سکتے ہیں اور ۱٫۴ فیصدی کی
قربانی تو نہایت حقیر قربانی ہے۔
بہار کے لوگوں کے حالات کو تم نے سن لیا ہے ان لوگوں نے ایک یا دو فیصدی مال
دینے سے بخل سے کام لیا اور آخر تمام جائیدادوں اور جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ پس اگر
آپ لوگ ایک فیصدی دیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی جان کو اور اپنے مال کو
محفوظ کرتے ہیں۔ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ سے پوچھا کہ بتاؤ تمہیں
اپنا مال اچھا لگتا ہے یا دوسرے شخص کا مال اچھا لگتا ہے یا وہ مال اچھا لگتا ہے جو ضائع ہو گیا ؟
صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اس کا جواب تو بالکل صاف ہے کہ جو مال غیر کا ہے وہ غیر کا
ہے اور جو مال ضائع ہو گیا وہ بھی ہاتھ سے نکل گیا انسان کو اپنا مال ہی اچھا لگتا ہے ۔ آپ
نے فرمایا تو جو مال تم نے کھا لیا وہ ضائع ہو گیا اور جو مال تم نے رکھا ہوا ہے وہ جب تم مرو
گے تو غیر لے جائیں گے تمہارا مال وہی ہے جو تم نے اللہ تعالیٰ کے رستہ میں خرچ کیا ہے۔ میلے
اگر اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے جماعت قربانی کے لئے تیار ہو جائے تو پچاس لاکھ
روپیہ جمع کرنا کوئی مشکل بات نہیں ہے ۔ اپنی اپنی جماعتوں میں پہنچتے ہی اس تحریک کو جاری
کرو اور کسی شخص کو اس تحریک سے باہر نہ رہنے دو۔ یہ تو وصیت سے بھی سستا سودا ہے ہم
ساری جائیداد تو مانگ نہیں سکتے کیونکہ ان تمام جائیدادوں کی قیمت کون دے گا۔ ہمیں
خطابات شوری جلد سوم
۲۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
سلسلہ کے کاموں کے لئے جتنی جتنی ضرورت پیش آئے گی اُتنا حصہ جائیداد کا مانگ لیا جائے
گا ، ساری جائیداد کا ایک دم مانگنا تو عقل کے بھی خلاف ہے ہم جب بھی مانگیں گے اُس کا
ایک حصہ ہی مانگیں گے اور وہ کمی پھر ایک دو سالوں میں انسان پوری کر لیتا ہے اصل بات
یہ ہے کہ تم جس قدر قربانی کی رفتار تیز کرو گے اُتنا ہی جلد منزلِ مقصود کے قریب ہوتے جاؤ
گے یہ ایک سستا سودا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کے ذریعہ تمہارے لئے جنت کا دروازہ
کھول دیا ہے ۔ کوشش کرو کہ کوئی شخص اس تحریک میں شامل ہونے سے رہ نہ جائے اور جولوگ
وقف میں شامل نہ ہونا چاہیں اُن سے اُن کی جائیداد کا نصف فیصدی لیا جائے ۔ آمد بھی
نصف ماہ کی لی جائے میرا خیال ہے اس طرح پانچ لاکھ روپیہ آسانی سے جمع ہو جائے گا۔
ہر احمدی وصیت وصیت کرے دوسری تجویز وصیتوں کو بڑھانے کی ہے ۔ وصیت کے متعلق
بھی جماعت میں تحریک کرنی چاہیے ۔ ہماری جماعت اڑھائی
تین لاکھ کے قریب ہے لیکن اس میں سے صرف آٹھ دس ہزار لوگوں نے وصیت کی ہے
تین لاکھ میں سے اگر نصف بچے سمجھ لئے جائیں تو بھی ابھی صرف بارہویں حصہ نے وصیت
کی ہے اور اس بارہویں حصے کا چندہ وصیت تین لاکھ پچیس ہزار روپیہ ہے ۔ اگر ہم چھٹے حصے
کی وصیت کرا دیں تو یہ چندہ چھ لاکھ پچاس ہزار روپے تک پہنچ جائے گا اور اگر ہم جماعت
کے تیسرے حصے کی وصیت کرا دیں تو یہ چندہ تیرہ چودہ لاکھ تک پہنچ جائے گا اور یہ کام کوئی
ایسا مشکل نہیں جس کے کرنے میں بہت سی مشکلات درپیش ہوں ۔ اگر تیرہ چودہ لاکھ روپیہ
سالانہ حصہ آمد میں سے آنا شروع ہو جائے تو اس سے جماعت ۔ اعت کے لئے ترقی کے بہت سے
راستے گھل سکتے ہیں ۔
-
پس کوشش کرو کہ ہر ایک احمدی وصیت کرے گو یہ طوعی چیز ہے فرض نہیں لیکن اسلام
پر جو مصیبت آئی ہوئی ہے وہ اُس وقت تک دور نہیں ہو سکتی جب تک ہم میں سے اکثر آدمی
وصیت کے حکم کے نیچے نہیں آجاتے جب تک ہم وصیت نہیں کرتے اُس وقت تک صحیح
معنوں میں قربانی کی طرف قدم اُٹھا ہی نہیں سکتے ۔ اگر ہمیں وصیت سے تیرہ چودہ لاکھ کی
آمد ہو جائے تو ہم ایک ہزار دیہاتی مبلغین آسانی سے رکھ سکتے ہیں۔ پانچ اور دس سال
میں جماعت کہیں سے کہیں پہنچ سکتی ہے۔ اب میں دوبارہ دوستوں کے لئے اس تحریک کو
خطابات شوری جلد سوم
۲۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
دہرا دیتا ہوں ۔
اوّل یہ کہ تمام دوست اپنی امانتیں جو کہ دوسرے بینکوں میں ہیں مرکز میں بھیجوا دیں اور
دوسروں کو بھی اس کی تحریک کریں ۔
دوسری بات وقف جائیداد ہے کچھ دوست تو پہلے سے جائیدادیں وقف کر چکے ہیں جن
دوستوں نے ابھی تک جائیداد میں وقف نہیں کیں وہ اب کریں اور جائیداد وقف کرنے
والے اپنی جائیداد کا ایک فیصدی چھ ماہ کے اندر اندر ادا کریں اور جو لوگ صاحب جائیداد
نہیں ہیں وہ اپنی ایک ماہ کی آمد وقف کریں اور چھ ماہ کے اندر اندر ادا کریں ۔ اور جولوگ
وقف جائیداد میں شامل نہ ہونا چاہتے ہوں ان سے جائیداد کی قیمت کا ۲ ۱۷ فیصدی لیا جائے
اور آمد والے بھی نصف ماہ کی آمد ادا کریں ۔
تیسری تجویز یہ ہے کہ وصیت کو بڑھانے کی کوشش کی جائے۔ اگر تمام احمدی وصیت کرنا
شروع کر دیں تو ہماری ضروریات بہت حد تک آپ ہی آپ پوری ہوتی رہیں۔ اگر
جماعت اخلاص کا ثبوت پیش کرے تو چودہ پندرہ لاکھ روپیہ وصیت کے ذریعہ آسکتا ہے ۔
گویا ہماری موجودہ آمد سے سات لاکھ روپیہ زیادہ آسکتا ہے اور چھ لاکھ روپیہ میں ایک ہزار
دیہاتی مبلغ رکھا جاسکتا ہے اور ایک ہزار آدمیوں کے ذریعہ ہم تبلیغی میدان میں ایک
ز بر دست طوفان برپا کر سکتے ہیں ۔ ہمارے مقابلہ میں کوئی قوم ٹھہر نہیں سکے گی اور کوئی قوم
مالی لحاظ سے بھی ہمارے مقابلہ میں قربانی کی ایسی مثال پیش نہیں کر سکے گی ۔
چوتھی تجویز وصیت کی زیادتی ہے تمام ایسے دوست جن کے حالات ایسے ہیں کہ وہ تھوڑے
روپیہ میں گزارہ کر سکتے ہیں مثلاً ابھی اُن کی شادیاں نہیں ہوئیں یا بچے تھوڑے ہیں ایسے
لوگ اپنی وصیت و ارا کی بجائے ۹ رایا ۸ را کر دیں اس سے بھی جماعت کو بہت بڑی آمد
ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور صورت آمد کی میرے ذہن میں آئی ہے، بے شک بعض لوگوں
کو وہ بری معلوم ہو گی لیکن اس کا سب سے زیادہ اثر ہم پر پڑتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ
سلسلہ کا جائز حق ہے ۔ اس لئے میں اُس کا اعلان کئے دیتا ہوں وہ یہ ہے کہ آئندہ قادیان
میں جو زمینیں فروخت کی جائیں اُن کے نفع کا نصف حصہ خزانہ صدر انجمن احمد یہ میں داخل
خطابات شوری جلد سوم
۲۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
دو
کو
کیا جائے ۔” میں یہ قانون مقرر کرتا ہوں کہ آئندہ قادیان میں کوئی زمین امور عامه
اطلاع دیئے بغیر فروخت نہیں ہو سکتی ۔ جو لوگ اس سے پہلے سو دے کر چکے ہیں اُن کو صرف
دس فیصدی دینا ہوگا۔ لیکن آج کے بعد جو زمین قادیان میں فروخت ہو اُس کے متعلق یہ
قانون ہوگا کہ فروخت کرنے والا نفع کا پچاس فیصدی خزانہ صدرانجمن احمد یہ میں داخل
کرے۔ میں سمجھتا ہوں کہ قادیان میں زمینوں کے سو دے دو تین لاکھ روپیہ سالانہ کے
ہوتے ہیں اگر اس قانون پر عمل کیا گیا تو چالیس پچاس ہزار روپیہ سالانہ اس رنگ میں بھی
خزانہ صدرانجمن احمد یہ میں آجائے گا۔
پس آج کے بعد قادیان میں جتنے سودے ہوں وہ امور عامہ کی معرفت ہوں
براہ راست کوئی سودا نہ کیا جائے اور خرچ وغیرہ نکالنے کے بعد جتنا نفع ہو اُس کا پچاس
فیصدی سلسلہ کو دیا جائے کیونکہ قادیان کی ترقی اللہ تعالیٰ کی پیش گوئیوں کے ماتحت ہے ۔“
میرا ارادہ ہے کہ میں اس کے متعلق مزید غور کروں اور کچھ اصول اور قواعد ا یسے مقرر
کر دوں جن کے نتیجہ میں قادیان میں زمینوں کی قیمت زیادہ نہ چڑھے اب بھی جس حد تک
قیمتیں چڑھ چکی ہیں وہ اتنی زیادہ ہیں کہ غرباء اس بھاؤ پر زمین خرید کر مکان نہیں بنا سکتے گو
موجودہ قیمتوں کو گرانا مشکل ہے لیکن پھر بھی ہماری کوشش یہ ہے کہ غریبوں کے لئے آسانی
پیدا کی جائے اور آئندہ زمینوں کی قیمتیں نہ بڑھیں ۔
میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح بے تحاشا طور پر قیمتیں بڑھانا اللہ تعالیٰ کے الہام کے
رستہ میں روک بن کر کھڑا ہونا ہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے الہام کے رستہ میں روک بنے گا
وہ اس کے عذاب سے بچ نہیں سکے گا۔ مجھے حیرت آتی ہے کہ لوگ کیوں حرام کا روپیہ
حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں کیوں حلال اور جائز طریق سے روپیہ نہیں کماتے ۔ ہم
سے شروع میں غلطی ہوئی ہے کہ ہم نے لوگوں سے معاہدے نہ کرائے کہ وہ فلاں حد تک نفع
لے سکیں گے اس سے زیادہ نہیں لیکن یہ غلطی تو ہو چکی ہے میں نے دیکھا ہے کہ بعض لوگوں
نے ہم سے خرید کردہ جائیدادیں سو سو دو دو سو گنا زیادہ قیمتوں پر فروخت کی ہیں اور گو
گزشتہ غفلت کا کوئی علاج نہیں ہو سکتا لیکن آئندہ سلسلہ کے قوانین کے ذریعہ ان باتوں پر
کنٹرول کیا جا سکتا ہے یہ قواعد جو میں نے مقرر کئے ہیں ان سے قادیان کی آبادی میں بھی
خطابات شوری جلد سوم
۲۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
مدد ملے گی اور چالیس پچاس ہزار روپیہ بھی سلسلہ کو سالا نہ مل جائے گا۔
اس وقت زندگی اور موت کا سوال ہے اس وقت غفلت کرنا موت سے کم نہیں ان
رقموں کی فراہمی کے لئے گل مدت چھ ماہ ہوگی جن لوگوں نے جائیدادیں وقف کی ہیں وہ
چھ ماہ کے اندر اپنا حصہ ادا کر دیں اور جن لوگوں نے آمد نیاں وقف کی ہیں وہ چھ ماہ کے
اندر ایک ایک ماہ کی آمد بھجوا دیں ۔ جو اس وقف میں شامل نہیں ہونا چاہتے اُن سے جائیداد
کی قیمت کا ۱۲ فیصدی یا نصف ماہ کی آمد وصول کی جائے اور جو شخص بالکل شامل نہیں ہوگا
وہ مخلصین کی صف میں سے نکل جائے گا۔ اگر کسی کو کوئی حقیقی موانع ہو تو اُسے اپنی وجوہات
پیش کرنی چاہئیں اور ہم سے منظوری لینی چاہیے لیکن اگر کوئی شخص بلا وجہ شامل نہیں ہوگا تو ہم
اُسے آئندہ ایسی تحریکوں میں شامل نہیں کریں گے قرآن کریم بھی ایسے لوگوں کے متعلق یہی
فرماتا ہے کہ تم ہمارے ساتھ جہاد میں مت شامل ہو ہم تمہیں اپنے ساتھ نہیں لے جانا چاہتے
اسی طرح اگر کوئی شخص بخل سے کام لیتے ہوئے ان تحریکوں میں شامل نہیں ہوگا تو آئندہ ہم
اسے کہہ دیں گے کہ تم اپنے ناپاک مال کو لے جاؤ ہمیں اس کی ضرورت نہیں ۔ ہم اس کا
بائیکاٹ نہیں کریں گے لیکن اس کو آئندہ ایسی تحریکوں میں شامل نہیں کریں گے۔ باقی رہا یہ
سوال کہ اگر جماعت با وجود اپنی کوشش کے اس رقم کو پورا نہ کر سکے تو پھر کیا ہوگا ؟ اس کے
متعلق میں یہ تجویز پیش کرتا ہوں کہ میری کوٹھی دارالحمد جس کی قیمت پانچ لاکھ روپیہ بنتی ہے
اُس کو بیچ لیا جائے اور اس سے یہ رقم پوری کر لی جائے ۔ کوٹھی کے ساتھ سو کنال زمین ہے
اور وہاں موجودہ قیمت پانچ ہزار روپیہ فی کنال ہے اس طرح وہ پانچ لاکھ روپے کی بنتی ہے
جماعت کی کوشش کے بعد جو کمی رہ جائے وہ بے شک اس سے پوری کر لی جائے ایسی
صورت میں میں ہر احمدی سے یہی کہوں گا کہ وہ میری زمین خریدے اور یہ رقم پوری
کردے۔“
اپنے پیارے آقا کی قربانی کا یہ فقید المثال جذبہ دیکھ کر ہر مومن نے یہی سمجھا کہ جس
طرح اپنے پیارے امام کے مقابلہ میں ہماری جانوں کی کوئی قیمت نہیں اسی طرح اُس کی
جائیداد کے مقابلہ میں ہماری جائیدادوں کی کوئی حیثیت نہیں ہر طرف سے اس قسم کی
صدائیں آنے لگیں یہ نہیں ہوگا بلکہ پہلے ہماری جائیدادیں فروخت ہوں گی پہلے ہمارا
خطابات شوری جلد سوم
سب کچھ قربان ہوگا ۔ اس پر حضور نے فرمایا۔
دو
۲۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ساری جائیدادوں کو قربان کرنے
کا مطالبہ ہوگا تو انسان کو کپڑے جھاڑ کر ایک طرف ہو جانا چاہیے اور اللہ تعالیٰ کا مال اُس
کے سپرد کر دینا چاہیے۔ بلکہ میرے نزدیک تو کپڑے جھاڑ کر بھی نہیں بلکہ کپڑے اُتارکر
ایک طرف ہو جانا چاہیے ہمیں حقیقی مسرت تبھی حاصل ہوسکتی ہے جب کہ ہماری جماعت کی
اکثریت میں یہ روح کام کرنے لگ جائے ۔ ہماری جماعت میں سے صرف چند آدمیوں کا
قربانی کرنا اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب نہیں کر سکتا اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے کے لئے
ضروری ہوتا ہے کہ ہر شخص قربانی کرنے کے لئے تیار ہو ۔ یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ کے خزانوں
میں کمی نہیں صرف ہمارا بخل ہی ہے جو ہمیں اُس کے فضلوں سے محروم کرتا ہے پس جماعت کو
چاہیے کہ بحیثیت جماعت قربانی کرے اور جماعت کے تمام افراد میں قربانی کی روح کام قربانی کے
کرتی نظر آئے ۔ چند افراد تو عیسائیوں میں بھی ایسے پائے جاتے ہیں جو اپنے دین کے
لئے قربانیاں کرتے ہیں مومن جماعت اور غیر مومن جماعتوں میں یہ فرق ہوتا ہے کہ مومن
جماعت کے تمام افراد میں اخلاص اور ایثار کا جذبہ موجزن ہوتا ہے اور اُس کے مقابل پر
غیر مومن جماعتوں میں سے صرف چند افراد قربانی کرنے والے نظر آتے ہیں پس دوسو یا
چار سو آدمیوں کا قربانی کرنا نجات کا موجب نہیں بن سکتا۔ یہ اخلاص تب ہی نجات کا
موجب بن سکتا ہے جب کہ آپ اپنی جماعتوں سے یہ کہلوالیں کہ ہماری جائیدادیں سلسلہ
کے لئے وقف ہیں اور ہم مرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ یہ قربانی ہے جو شاندار نتائج
پیدا کر سکتی ہے۔
ایک استفسار پر حضور نے فرمایا :۔
وقف جائیداد کے وعدے لکھوانے کی مہلت پنجاب والوں کے لئے ڈیڑھ ماہ ہے
اور پنجاب سے باہر والوں کے لئے دو ماہ اور غیر ممالک والوں کے لئے تین ماہ ہے ۔“
خطابات شوری جلد سوم
۲۹۲
تیسرا دن
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
۶
را پریل ۱۹۴۷ ء جماعت احمد به احمدیہ کی ستائیسویں مجلس مشاورت کے تیسرے دن کی
کارروائی پونے گیارہ بجے تعلیم الاسلام کالج کے ہال میں شروع ہوئی ۔ تلاوت قرآن کریم
کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے فرمایا :۔
دعا اب
دوست میرے ساتھ ساتھ مل کر دعا کر لیں بارہ بجنے میں صرف ایک گھنٹہ باقی ہے اور
چونکہ میں نے بارہ بجے مجلس کی کارروائی ختم کرنی ہے اس لئے صرف ایک گھنٹہ میں
ہی جس قدر کام ہو سکا ہم کر سکیں گے اور اس کے نتیجہ میں لازمی طور پر بہت سے کام باقی رہ
جائیں گے مگر پھر بھی جتنا وقت ہے اُس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کوشش کی جائے
گی پہلے دوست میرے ساتھ مل کر دعا کر لیں اس کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی ۔“
دعا کے بعد حضور نے فرمایا :۔
66
بجٹ آمد ”ابھی بجٹ کا سوال پیش تھا۔ میں نے بجٹ کے متعلق پورا فیصلہ نہیں کیا تھا۔
آمد کے متعلق تو کل اعلان کر دیا گیا تھا اُمید ہے کہ احباب اُس کے مطابق
جلد سے جلد عمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ دوستوں کو یا د رکھنا چاہیے کہ آمد کا جو بجٹ سب
کمیٹی نے پیش کیا ہے اُس کو منظور کر لیا گیا ہے اور جو اس میں کمیاں ہیں اُن کو دور کرنے کے
لئے یہ تجویز کی گئی ہے کہ جتنے واقفین جائیداد ہیں یعنی وہ جو ساری جائیداد کے واقف ہیں
اور جن کی آمدنیاں اُس جائیداد پر منحصر ہیں مثلاً وہ تجارتی جائیداد ہے یا زرعی جائیداد ہے
اور اُس جائیداد سے اُن کو آمد بھی ہوتی ہے وہ اپنی تمام جائیداد کی قیمت کا ایک فیصدی چھ ماہ
کے اندر اندر اس کمی کو پورا کرنے کے لئے صدر انجمن احمد یہ کے خزانہ میں اس شرط کے
ساتھ کہ صدرانجمن احمد یہ کے دوسرے چندوں اور تحریک جدید کے وعدوں پر کوئی اثر نہ
پڑے ، داخل کر دیں ۔ اور وہ لوگ جو واقفین آمد ہیں یعنی انہوں نے ایک ایک یا دو دو ماہ کی
آمدنیاں سلسلہ کے لئے وقف کی ہوئی ہیں وہ اپنی ایک ماہ کی آمد چھ ماہ کے اندر
خزانه صدرانجمن احمد یہ میں داخل کرا دیں ۔ ان کے علاوہ جن لوگوں نے اس وقت تک
خطابات شوری جلد سوم
۲۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
اپنی جائیداد یا آمد وقف نہیں کی ان کے متعلق میں نے بتایا ہے کہ اُنہیں تحریک وقف میں
حصہ لینے کی تلقین کی جائے ۔ اگر وہ اپنی جائیداد یا آمد کو دوسرے واقفین کی طرح سلسلہ کے
لئے وقف کر دیں تو اُن پر بھی وہی قانون حاوی ہوگا جو اوپر بیان ہو چکا ہے لیکن جو لوگ
تحریک کے باوجود اس میں حصہ نہ لیں وہ قربانی کرنے والوں کی صف اول میں شریک نہیں
ہو سکتے اُن سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی جائیداد کی مالیت کا ۲ را فیصدی یا ماہوار آمد کا
نصف اس غرض کے لئے پیش کر دیں مثلاً ایک شخص کے پاس ایک مربع زمین ہے اور اُس
نے سلسلہ کے لئے اُسے وقف کیا ہوا ہے اب اگر اُس کی ۲۵ ہزار روپیہ قیمت ہے تو ایک
فیصدی کے لحاظ سے اڑھائی سو روپیہ اور ۱/۲ فیصدی کے لحاظ سے سو اسو رو پید ا سے خزانہ
صدرانجمن احمد یہ میں داخل کرنا پڑے گا اسی طرح اگر کسی کی دوسو روپیہ تنخواہ ہے اور اس
نے ایک ماہ کی آمد وقف کی ہوئی ہے تو اس کا فرض ہے کہ وہ دوسو روپیہ ادا کرے۔ اور اگر
اس نے آمد وقف نہیں کی تو وہ سو روپیہ ادا کرے۔ ساتھ ہی میں نے ہدایت کی ہے کہ ہر
احمدی کے پاس جاؤ اور اُس سے جائیداد یا آمد وقف کراؤ کیونکہ اس کے بغیر ہمارے پاس
کوئی ایسا ذریعہ نہیں جس سے مصیبت کے وقت ہم اپنے فوری اخراجات کو مہیا کر سکیں ۔
دوسری تجویز میں نے یہ بتائی ہے کہ وصیت پر زور دو اور جہاں جہاں جاؤ اس کے
لئے پورا زور صرف کر دو یہاں تک کہ کوئی احمدی مرد اور عورت ایسا نظر نہ آئے جس نے
وصیت نہ کی ہو ۔
قادیان میں زمین فروخت کرنے تیسری چیز میں نے یہ بتائی تھی کہ آئندہ کے
لئے یہ قانون بنایا جاتا ہے کہ جولوگ قادیان
والے نصف منافع جماعت کو دیں میں کوئی زمین خریدیں اور پھر کسی دوسرے
کے پاس اُسے فروخت کریں وہ اخراجات
نکالنے کے بعد جو نفع بچے اُس کا نصف خزانہ صد را انجمن احمد یہ میں داخل کریں کیونکہ قادیان
کی ترقی خدا تعالیٰ کی پیشگوئیوں کے ماتحت ہے اور جو لوگ یہاں زمینیں فروخت کر کے نفع
کماتے ہیں اُن کے نفع میں خدا تعالیٰ کے سلسلہ کا بھی حق ہے۔
کل جب سے میں نے یہ اعلان کیا ہے اس کے بعد ہر سو دے پر نفع کا پچاس فیصدی
خطابات شوری جلد سوم
۲۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
بعد منہائی اخراجات لازماً ہر شخص کو خزانہ صدر انجمن احمد یہ میں داخل کرنا پڑے گا لیکن
میرے اس موجودہ اعلان اور اُس پہلے اعلان کے درمیانی عرصہ میں ، جس میں فروخت کنندہ
کو صرف دس فیصدی رقم خزانہ صدر انجمن احمد یہ میں داخل کرنے کا قانون پاس کیا گیا تھا،
اگر کوئی سو دے ہو چکے ہوں تو اُن سے قیمت کا صرف دس فیصدی لیا جائے گا ۔ اس قانون
کے ماتحت قادیان میں زمینوں کی قیمتیں بھی کم رہیں گی اور ہماری یہ مذہبی غرض کہ قادیان
کی آبادی میں ترقی ہو یہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے پوری ہوتی چلی جائے گی اور خالص تجارتی
لوگ زمین کی قیمتوں کو خراب نہیں کر سکیں گے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ قادیان میں زمینوں کی قیمتیں
بڑی آسانی سے اس قدر مل جاتی ہیں کہ بیچنے والے کو دس فیصدی نفع حاصل ہو جاتا ہے اور
دس فیصدی نفع عام تجارتوں میں کہاں حاصل ہوتا ہے ۔
مجھ سے ایک دوست نے جو تاجر ہیں ایک دفعہ بیان کیا کہ اگر مستقل کام ہو بہت بڑی
رقم تجارت پر لگائی گئی ہو اور تین فیصدی نفع حاصل ہو تو ہم اس کو بھی بہت بڑا نفع سمجھتے ہیں ۔
مگر قادیان میں زمینوں کی فروخت سے لوگوں کو دس فیصدی بلکہ اس سے بھی زیادہ نفع
حاصل ہو سکتا ہے ۔ بیشک میرا یہ اعلان بعض لوگوں کی طبائع پر گراں گزرے گا کیونکہ پہلے وہ
خود سارا نفع کھاتے تھے اور اب اُنہیں نصف خزانہ صدرانجمن احمد یہ میں داخل کرنا پڑے گا
مگر ہمارا فرض ہے کہ جو شخص محض دین کے لئے قادیان آتا ہے اُسے سستی سے سستی زمین
لے کر دیں اور جو شخص نفع حاصل کرے وہ نصف منافع مرکز کی حفاظت اور خدا تعالیٰ کے
دین کی اشاعت کے لئے پیش کرے کیونکہ اُسے جو بھی منافع حاصل ہوا ہے محض اس لئے ہوا
ہے کہ آنے والے لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے ماتحت آئے اور اُنہوں
نے زمین خریدی پس اُس کے منافع میں خدا تعالیٰ کا قائم کردہ سلسلہ بھی شریک ہے۔
چوتھی بات میں نے یہ بیان کی تھی کہ جب تک یہ رو پید اکٹھا نہیں ہوتا تمام دوستوں کا
فرض ہے کہ ان میں سے جس جس کے پاس کوئی روپیہ جمع ہو خواہ گھر میں جمع ہو یا کسی بینک
میں وہ فوراً اس روپیہ کو نکلوا کر قادیان خزانه صدرانجمن احمد یہ میں امانت کے طور پر جمع کرا
دیں ۔ کل میں نے دوستوں سے وعدے لئے تو وہ تین لاکھ اسی ہزار تک پہنچ گئے تھے اور
ابھی اور بھی بعض دوستوں نے وعدے کئے تھے جو اس تین لاکھ اسی ہزار میں شامل نہیں
خطابات شوری جلد سوم
۲۹۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
کیونکہ بعد میں جب اور کاغذات میرے سامنے پیش ہوئے تو اُن میں بھی دوستوں کے
وعدے درج تھے ۔ اب آپ لوگوں کا فرض ہے کہ واپس جا کر جماعتوں میں تحریک کریں
اور دوستوں کو نصیحت کریں کہ اُن کے پاس جس قدر زائد روپیہ ہے وہ فوراً خزانہ صدرانجمن
احمد یہ میں بہ مدامانت جمع کرادیں۔ اگر پوری کوشش کی جائے اور تندہی سے افراد جماعت
تک یہ تحریک پہنچائی جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ دس پندرہ لاکھ روپیہ چند ہفتوں میں بڑی
آسانی سے جمع ہو سکتا ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے فرضِ منصبی کو پورے طور پر
ادا کیا جائے ۔
ایک صاحب نے پوچھا ہے کہ جائیداد کو وقف کرتے وقت اُس کی جو قیمت تھی اُس کا
ایک فیصدی ادا کرنا ہے یا موجودہ قیمت کا ایک فیصدی ادا کرنا ہے؟
اس کا جواب تو واضح ہے لازماً وہی قیمت لی جائے گی جو اس وقت ہے اگر کسی
جائیداد کی قیمت بڑھ گئی ہے تو موجودہ قیمت کے لحاظ سے ایک فیصدی چندہ ادا کرنا ضروری
ہے اور اگر کسی جائیداد کی قیمت گرگئی ہے مثلاً بعض دوستوں کی جائیدادیں ہندؤوں کے محلہ
میں تھیں موجودہ فسادات کے نتیجہ میں اُن کی قیمتیں ہندو محلہ میں بالکل گر گئی ہیں تو ایسی
جائیدادوں پر بھی موجودہ قیمت کے لحاظ سے ایک فیصدی چندہ لیا جائے گا اور اگر پہلے وہ
زیادہ قیمت لکھوا چکا ہے تو زائد رقم قیمت گر جانے کی وجہ سے اُڑ جائے گی ۔ ان ہدایات کے
ساتھ صدرانجمن احمدیہ کا پیش کردہ بجٹ آمد پاس کیا جاتا ہے۔
بجٹ اخراجات اس کے بعد بحث اخراجات کا سوال ہے چونکہ خرچ کی۔ چ کی مدات میں
بعد میں بھی تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں اس لئے میں بجٹ اخراجات کو اس
شرط کے ساتھ پاس کرتا ہوں کہ صدرا نجمین احمد یہ اُسے جاری کرنے سے قبل مجھ سے دوبارہ
مشورہ لے میں اس سال بجٹ میں بعض تخفیفیں کرنا چاہتا ہوں تا کہ خرچ زیادہ سے زیادہ
حد بندیوں کے ساتھ ہو میں اس بارہ میں جذباتی اپیلیوں سے متاثر ہونے کے لئے قطعاً تیار
نہیں اور نہ اس قسم کی اپیلیں میرے دل پر ایک رائی برابر بھی اثر ڈال سکتی ہیں کہ اگر فلاں
کام نہ کیا گیا تو سلسلہ کے وقار کو صدمہ پہنچے گا یا اگر فلاں خرچ منظور نہ کیا گیا تو جماعت کے
متعلق لوگ کیا کہیں گے کہ اُن کا قدم ترقی کی بجائے تنزل کی طرف جا رہا ہے ۔ میں سلسلہ کے
خطابات شوری جلد سوم
۲۹۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء
وقار کو صرف اُس وقت خطرہ میں سمجھتا ہوں جب تبلیغ کے کام میں کوئی روک واقع ہو جائے
اور اگر تبلیغ کے کام میں زیادہ سے زیادہ وسعت مد نظر ہو تو میں اس میں بھی کوئی حرج نہیں
سمجھتا کہ اگر ہمیں کالج بند کرنا پڑے تو کالج کو بند کر دیا جائے اور اگر سکول بند کرنا پڑے تو
سکول کو بند کر دیا جائے ۔ اگر تبلیغ کے کام میں زیادہ سے زیادہ روپیہ خرچ کرنے کے لئے
ہمیں کسی وقت کالج اور سکول کو بھی بند کرنا پڑتا ہے تو مجھے اُن کے بند کرنے میں کوئی دریغ
نہیں ہوگا۔ آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کون سے کالج ہوا کرتے تھے یا
کون سے سکول تھے جن میں صحابہ تعلیم پاتے تھے ، وہ ان سامانوں کی عدم موجودگی میں بھی
تبلیغ کرتے اور ویسے ہی جوش و خروش سے کام کرتے تھے جیسے ہم کام کرتے ہیں بلکہ ہم
سے بھی بڑھ کر ۔ پس میں ان جذباتی اپیلوں پر کان رکھنے کے لئے ہرگز تیار نہیں کہ اگر
سکول میں فلاں کمرہ نہ بنایا گیا تو ہماری ناک کٹ جائے گی یا فلاں عمارت اس وقت تیار نہ
کی گئی تو سلسلہ کے وقار کو صدمہ پہنچے گا ، یہ ساری چیزیں بیشک رُک جائیں ان کی کوئی پرواہ
نہیں کی جاسکتی صرف ایک ہی چیز ہمارے مد نظر ہے اور رہے گی اور وہ یہ کہ سلسلہ کی تبلیغ اور
سلسلہ کی تعلیم اور سلسلہ کی تربیت میں کوئی حرج واقع نہ ہو اور یہ کام پیہم اور مسلسل ہوتا
چلا جائے ۔ پس اخراجات کے بارے میں جذباتی اپیلیں مجھے متاثر نہیں کرسکتیں میں صرف
اس امر کو دیکھتا ہوں کہ ہم نے ایک بہت بڑا کام کرنا ہے اگر اس کے لئے ہمیں اپنے
اخراجات بہت حد تک کم کرنے پڑیں تب بھی ہم ان کو کم کرنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ محسوس
نہیں کریں گے۔ پس میں بجٹ اخراجات پر بعض قیود عائد کرنا چاہتا ہوں اور ان قیود کے
ساتھ اس بجٹ کو منظور کرتا ہوں مگر یہ شرط ہو گی کہ اس بجٹ پر عمل درآمد اُس وقت ہو جب
اس بجٹ کی آخری منظوری مجھ سے مل جائے ۔ صدر انجمن احمد یہ کو بجٹ کی آخری منظوری مجھ
سے حاصل کرنی چاہیے۔ اس کے بعد یہ بجٹ نئے سال کے لئے نافذ ہوگا۔
ایک صاحب پوچھتے ہیں کہ ایک شخص کا گزارہ جائیداد پر نہیں محض ایک رہائشی مکان
ہے جو اُس نے وقف کیا ہوا ہے مگر ساتھ ہی اُس نے آمد بھی وقف کی ہوئی ہے وہ اس
تحریک میں آیا وقف آمد کے حساب سے حصہ لے یا وقف جائیداد کے لحاظ سے؟
اس سوال کے بارہ میں اگر اخلاص کی حقیقی روح پوچھی جائے تو وہ یہ ہے کہ اگر