مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

خطابات شوری جلد سوم
٣٠٧
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
( منعقده ۲۶ ، ۲۷ مارچ ۱۹۴۸ء بمقام رتن باغ لاہور )
پہلا دن
جماعت احمدیہ کی اٹھائیسویں مجلس مشاورت مورخہ ۲۶ اور ۲۷ مارچ ۱۹۴۸ء کو
بمقام رتن باغ لاہور منعقد ہوئی دعا کے بعد حضور نے مختصر سا افتتاحی خطاب فرمایا۔
فاتحہ کے بعد ف
افتتاحی خطاب نمائندگان کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ اب کام کا وقت ہے
باتوں کا وقت نہیں ہے وہ زمانہ گذر چکا جب ہم اپنا کچھ وقت باتوں میں بھی صرف کر دیا
کرتے تھے اب ہم میں سے وہی شخص جماعت کا ایک مفید جزو بن سکتا ہے جو اپنے اوقات
کو پوری طرح خدا تعالیٰ اور اسلام کی خدمت میں لگا دیتا ہے ۔ ہم میں سے جو لوگ اپنے
اوقات کو اپنے نفس کے لئے خرچ کرنا چاہتے ہیں انہیں یاد رہے کہ اب وہ دن آ رہے ہیں
جب کہ واقعات خود انہیں مجبور کر دیں گے کہ وہ جماعت سے الگ ہو جائیں اور اپنی بد عملی
کی وجہ سے جماعت کی بدنامی کا موجب نہ بنیں ۔“
دوسرا دن
مجلس مشاورت کے دوسرے دن ۲۷ مارچ ۱۹۴۸ء کو مکرم پرائیویٹ سیکرٹری صاحب
نے جب وہ تجاویز سنائیں جو مجلس مشاورت میں پیش کرنے کے لئے آئی تھیں لیکن صدرانجمن
نے اُن کو رد کر دیا تو حضور نے فرمایا :-

خطابات شوری جلد سوم
۳۰۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
رڈ شدہ تجاویز کی وجوہ بھی بتانی چاہئیں جن تجاویز کو صدرانجمن احمد یہ نے جن جانور کو میں اہم ہے
سے
روکا ہے اس میں میں کوئی شبہ نہیں کہ کہ اُن کا کا روک دینا ہی مناسب تھا تھا۔ یہ لیکن محض یہ کہہ دینا کہ
صدر انجمن احمدیہ کی رائے میں اُن کا تعلق مجلس شوری سے نہیں ، کافی نہیں تھا ، صدرانجمن احمد یہ
کو بتانا بتانا چاہیے تھا ہیے تھا کہ اُس نے کن وجوہ کی بناء پر ان تجاویز کورڈ کیا ہے مثلاً اگر یہ کہا جاتا کہ
چونکہ ایجنڈا بہت لمبا ہے اور وقت کم ۔ اس لئے اُن کو اگلی مجلس مشاورت میں پیش کیا جائے گا
تو ایک معقول بات تھی ۔ صرف یہ کہہ دینا کہ ان کا صدرانجمن احمد یہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،
دلوں کو تسلی نہیں دے سکتا سوال یہ ہے کہ وہ ضرورت جو پیش کی گئی تھی ۔ ضرورت حصہ تھی یا
نہیں۔ پھر اگر تو اس کا تعلق صدر انجمن احمد یہ کے ساتھ تھا تو اُس کا اعلان کر دینا چاہیے تھا
کہ معاملہ محکمہ متعلقہ کے سپرد کر دیا گیا ہے اور وہ اس کے علاج کے لئے تیار ہو اور اگر اُس کا
مشاورت کے ساتھ تعلق تھا تو اُسے کہنا چاہیے تھا کہ اُس نے ان امور کو شورٹی کے سامنے
رکھ دیا ہے اور اگر بے تعلق تھا تو اُس کی بے تعلقی کے وجوہ کو بیان کرنا چاہیے تھا ۔ درحقیقت
وہ تمام امور جو ہماری جماعت کے ساتھ تعلق رکھنے والے سمجھے جاتے ہیں چار قسم کے ہیں :۔
اول : وہ جن کا ہماری جماعت کے ساتھ حقیقتاً کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ اس صورت میں بے تعلقی
کی وجہ بیان ہونی چاہیے ۔
دوم : وہ جن کا تعلق مجلس شوری کے ساتھ ہوتا ہے ۔ ایسے معاملات شورٹی کے سامنے پیش
کرنے چاہیے۔
سوئم : ایسے معاملات جن کا تعلق صدرانجمن احمد یہ کے ساتھ ہو۔ ایسے معاملات کا صدرانجمن
احمد یہ کو فیصلہ کرنا چاہیے ۔
چہارم: ایسے معاملات جو نہ تو صدر انجمن احمد یہ سے تعلق رکھتے ہیں ، نہ شوری سے، بلکہ صرف
خلافت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں ۔ ایسی صورت میں صدرانجمن احمد یہ کو بتانا چاہیے کہ وہ
معاملہ خلیفة المسیح کے سامنے رکھا گیا ہے ۔ غرض ہر رنگ میں صدر انجمن احمد یہ کو اپنا رویہ
الگ الگ ظاہر کرنا چاہیے اگر جماعت کے ساتھ کسی معاملہ کا تعلق نہیں ۔ مثلاً کوئی سیاسی
مسئلہ ہو تو اُسے بیان کرنا چاہیے کہ اس کا جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔ اور اگر کسی
XXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۳۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
چیز کا تعلق گلی طور پر خلافت کے ساتھ ہے تو پھر صدرانجمن احمد یہ کو بیان کرنا چاہیے کہ
اس کا تعلق براہ راست خلیفہ سے ہے اس لئے ہم نے وہ سوال خلیفہ وقت کو بھجوا دیا ہے۔ تیسری
صورت یہ ہے کہ وہ امر صدرانجمن احمد یہ کے ساتھ ساتھ تعلق رکھتا ہو ۔ ایسی صورت میں
نہیں کہنا چاہیے کہ ہم اس کو پیش کرنے کی اجازت نہیں دیتے بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ ہم
نے معاملہ متعلقہ محکمہ کے سپر د کر دیا ہے اور وہ خود اس کا فیصلہ کرے گا۔ چوتھی صورت یہ
ہے کہ اُس کا تعلق شوری کے ساتھ تو ہو مگر ایجنڈا لمبا ہو اور وقت کم اس لئے فیصلہ کیا
جائے کہ آئندہ سال اس کو پیش کیا جائے ۔ ان چار صورتوں میں سے کوئی نہ کوئی صورت
چونکہ ضرور ہوتی ہے اس لئے یہ نہیں کہنا چاہیے کہ ان تجاویز کو ہم نے پیش کرنے کی
اجازت نہیں دی بلکہ تصریح کے ساتھ بتانا چاہیے کہ ان چار صورتوں میں سے کون سی
صورت تھی اور کیا رویہ اختیار کیا گیا ۔ اس طرح سے تجویز پیش کرنے والا شخص یا ادارہ
تسلی پا جائے گا اور وہ سمجھے گا کہ میری تجویز کو بلا وجہ رو نہیں کیا گیا بلکہ جو مناسب طریق
تھا وہ اختیار کیا گیا ہے۔“
نظارت تعلیم و تربیت جس جماعت کا اوسط چنده ماهوار کم از کم ۵۰۰ روپیہ ہو وہ نظارت بقیه کی طرف سے ایک
مدرسہ احمد یہ میں تعلیم دلوانے کے لئے ایک طالبعلم لازمی بھیجے تجویز یہ پیش کی گئی تھی کہ :۔
ہر جماعت جس کا اوسط چندہ ماہوار کم سے کم پانچ سو روپیہ ہے لازمی طور پر مدرسہ احمد یہ
کے لئے ایک طالب علم پڑھنے کے لئے قادیان بھیجے یا ایک طالب علم کا ماہوار خرچ جو اوسطاً
ہیں روپیہ ماہوار ہے ادا کرے۔
سب کمیٹی نظارت تعلیم و تربیت میں یہ ترمیم پیش ہوئی کہ اس تجویز کو مندرجہ ذیل
صورت میں پیش کیا جائے :-
دو
ہر جماعت جس کا اوسط چندہ ماہوار کم از کم ۲۵۰ روپیہ ہے لازمی طور پر مدرسہ احمدیہ
کے لئے ایک طالب علم اپنے خرچ پر پڑھنے کے لئے قادیان بھیجے یا ایک طالب علم کا ماہوار
خرچ جو اوسطاً میں روپیہ ہے ادا کرے گویا اس لحاظ سے ہر ایسی جماعت کی طرف سے ایک

خطابات شوری جلد سوم
۳۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
طالب علم ہر وقت مدرسہ احمدیہ میں تعلیم پا رہا ہو گا ایسی جماعتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے گل
۲۷ طلباء مدرسہ احمدیہ کے لئے مہیا ہو سکتے ہیں۔
مندرجہ بالا ترمیم کے حق میں دس آراء تھیں لیکن تین ممبر ان سب کمیٹی کی یہ رائے تھی
کہ - ۲۵۰۱ روپیہ کی بجائے - ۵۰۰۱ روپیہ ماہوار کا معیار رکھنا ہی مناسب ہوگا ۔ (اس
صورت میں گل طلباء کی تعداد دس گیارہ ہوگی ) ایک ممبر کی رائے یہ تھی کہ چندہ کے معیار کو
- /۱۰۰۰ روپیہ ماہوار تک کر دیا جائے ۔ کثرتِ رائے سے فیصلہ ہوا کہ مندرجہ بالا ترمیم کے
منظور کئے جانے کے بارہ میں سفارش کی جائے ۔
سب
کمیٹی کی یہ تجویز جب مجلس مشاورت میں پیش ہوئی تو مکرم ملک عبدالرحمن
صاحب خادم نے سب کمیٹی کی تجویز سے اختلاف کرتے ہوئے یہ ترمیم پیش کی کہ :-
جس جماعت کا اوسط چندہ پانچ صد روپیہ ماہوار ہو وہ ایک طالب علم اور اُس
کا خرچ دے اور اگر اُس کے پاس طالب علم نہ ہو تو اُس کا خرچ دے اور اُس کے اُوپر
فی پانچ صد روپیہ چندہ ایک طالب علم یا اُس کے خرچ کے حساب سے ذمہ داری ڈالی
جائے۔
حضور نے فرمایا :-
چونکہ ترمیم کا پہلے پیش ہونا ضروری ہوتا ہے اس لئے سب کمیٹی کی تجویز پیش کرنے
سے پہلے میں اس ترمیم کے متعلق دوستوں سے رائے دریافت کرنا چاہتا ہوں جن دوستوں
کی یہ رائے ہو کہ پانچ سو روپیہ ماہوار یا اس سے زیادہ چندہ دینے والی جماعتوں پر یہ
پابندی عائد ہونی چاہیے کہ وہ مدرسہ احمدیہ کے لئے ایک طالب علم اپنے خرچ پر پڑھنے کے
لئے بھیجیں اور اگر طالب علم موجود نہ ہو تو ایک طالب علم کا ماہوار خرچ برداشت کریں وہ
کھڑے ہو جائیں ۔
۲۸۲ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا:-
اب وہ دوست جو اس بات کی تائید میں ہوں کہ اڑھائی سو روپیہ ماہوار یا اس سے
زیادہ چندہ دینے والی جماعتوں پر یہ پابندی عائد ہونی چاہیے وہ کھڑے ہو جا ئیں ۔“
66
صرف ۳۲ دوست کھڑے ہوئے ۔ فرمایا :-

خطابات شوری جلد سوم
۳۱۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
فیصلہ میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں کہ ہر جماعت جس کا اوسط چندہ ماہوار
کم از کم ۵۰۰ روپیہ ہے وہ لازمی طور پر مدرسہ احمد یہ میں تعلیم دلوانے کے لئے
ایک طالب علم بھیجے اور اُس کے اخراجات خود برداشت کرے اور اگر طالب علم اُس کے
پاس نہ ہو تو ایک طالب علم کا ماہوار خرچ ادا کرے اور تمام جماعتوں پر فی پانچ صد روپیہ
چندہ ایک طالب علم یا اُس کے خرچ کے حساب سے ذمہ داری ڈالی جائے ۔“
حضور نے مزید فرمایا :-
دو
میں سمجھتا ہوں اصل طریق یہی ہے کہ تدریجی طور پر جماعت کو کسی کام کی عادت
ڈالی جائے اس طرح بشاشت قائم رہتی ہے اور کام کرنے کی روح ترقی کرتی ہے پس میں
جماعت کی کثرت رائے کے مشورہ کو منظور کرتے ہوئے اس تجویز کو جاری کرنے کی ہدایت
صدرانجمن احمد یہ کو دیتا ہوں مگر ماہوار خرچ کی اوسط جو ۲۰ روپیہ مقرر کی گئی ہے یہ درست
نہیں اوسط خرچ کم سے کم ۲۵ روپیہ ماہوار ہونا چاہیے ۔
تعلیم القرآن کلاس میں نمائندگان بھجوانے نظارت تعلیم و تربیت کی دوسری تجویز یہ تھی
کہ تعلیم القرآن کلاس کے فائدہ کو وسیع
اور مستورات کی شمولیت کی بابت کرنے کے لئے تاکہ زیادہ سے زیادہ
احباب ان ایام میں تشریف لا کر شمولیت
کر سکیں جماعتیں یہ ذمہ داری لیں کہ ہر جماعت جس کے بالغ افراد کی تعداد ایک سو یا اس
سے زیادہ ہے وہ اپنی مقامی جماعت میں تحریک کر کے اس کلاس کی شرکت کے لئے کم از کم
تین نمائندے بھجوائے“۔
و
سب کمیٹی نے مندرجہ بالا تجویز حسب ذیل ترمیم کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کی
تعلیم القرآن کلاس کے لئے جماعتیں یہ ذمہ داری لیں کہ ہر جماعت تحریک کر کے
اس کلاس میں شرکت کے لئے مندرجہ ذیل نسبت سے نمائندے بھیجوائے ۔
ا۔ ۵۰ افراد تک ایک نمائندہ
۲ ۱۰۰ افراد تک دو نمائندے
۔ ۱۰۰ سے اوپر کی جماعت کے لئے تین نمائندے
XXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۳۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
اگر کسی جماعت میں مرکز کی طرف سے کوئی مبلغ موجود ہو تو وہ ان ایام میں اپنے ہاں
تعلیم القرآن کلاس کا انتظام کر کے نظارت تعلیم و تربیت سے اجازت حاصل کر لیں۔
بعض دوستوں کے دریافت کرنے پر حضور نے فرمایا کہ:
دو
۵۰ ۱۰۰۰ یا ۱۰۰ سے اوپر افراد کی تعیین کی گئی ہے اس سے مراد صرف چندہ دہندہ افراد
66
نہیں بلکہ تمام افراد مراد ہیں اور ان میں عورتیں بچے جوان اور بوڑھے سب شامل ہیں ۔“
اس کے بعد نمائندگان جماعت سے مشورہ لیا تو ۲۶۸ دوستوں نے اس کے حق میں اور
و دوستوں نے اس کے خلاف رائے دی۔
فیصلہ فرمایا:-
-
دو
” میرے خیال میں تو پچاس افراد تک ایک نمائندہ ، سو افراد تک دو نمائندے
اور سو سے اوپر تعداد رکھنے والی جماعتوں کی طرف سے تین نمائندوں کو بھجوایا جانا ایک ایسی
تجویز ہے جس میں دور کی جماعتوں کے لئے بہت سی مشکلات پیش آسکتی ہیں جیسے بنگال
وغیرہ کی جماعتیں اور پھر اگر غور سے کام لیا جائے تو پچاس فیصدی تو بچے نکل جائیں گے اور
۲۵ فیصدی عورتیں نکل جائیں گی صرف ۲۵ فیصدی مرد باقی رہ جائیں گے جن پر اس قانون
کا اطلاق ہوگا اور اُن ۲۵ فیصدی میں سے دو نمائندوں کا آنا در حقیقت یہ معنی رکھتا ہے کہ ہم
اُن سے دو فیصدی کا نہیں بلکہ آٹھ فیصدی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بہر حال چونکہ جماعت
کی اکثریت نے یہی مشورہ دیا ہے کہ اس قانون کو منظور کر لیا جائے اس لئے میں اُن کے
مشورہ کو قبول کرتے ہوئے اس کی منظوری کا اعلان کرتا ہوں لیکن یہ وضاحت کر دینا
ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ قانون صرف مغربی پنجاب کی جماعتوں کے لئے ہوگا مغربی پنجاب
سے باہر کی جو جماعتیں ہیں اُن کے لئے اس سے نصف تعداد بھجوانا کافی ہوگی اور چونکہ
لجنہ نے تجویز کیا ہے کہ ان دنوں عورتوں کے لئے بھی ایک تعلیم القرآن کلاس کھولی جائے
کیونکہ قرآن صرف مردوں کے لئے نازل نہیں ہوا بلکہ عورتوں کے لئے بھی نازل ہوا ہے
اس لئے لجنہ اماء اللہ کی تعلیم القرآن کلاس میں شامل ہونے کے لئے اگر کسی جماعت کی
طرف سے کوئی عورت آئے گی تو وہ بھی اس دو فیصدی میں شامل سمجھی جائے گی اس طرح
عورتوں میں بھی اُمید ہے کہ دین کا چرچا پہلے سے زیادہ ہو جائے گا ۔“
66

خطابات شوری جلد سوم
۳۱۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
مجلس مشاورت کے دوسرے دن اختتامی اجلاس میں تلاوت قرآن کریم معرکۃ الآراء تقریرکے بعد حضور نے ایک مر کا ادارہ تقریر فرمائی۔ آپ نے فرمایا: - معرکۃ الآراء ركة الآراء
اضافہ بجٹ
بجٹ کی بحث کے دوران میں اختر صاحب نے کہا ہے کہ اضافہ بجٹ
کے وقت ان اضافوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا جو میری تحریک کی بناء پر بعض
مخلص نوجوان ا اپنے چندوں میں کر رہے ہیں ۔ نائب ناظر صاحب بیت المال نے اس کے
جواب میں کہا ہے کہ ایسے بہت کم لوگ ہیں اور جن لوگوں نے اپنے چندوں میں اضافہ بھی
کیا ہے اُنہوں نے تفصیلی طور پر اپنی آمد اور چندہ کی نسبت ظاہر نہیں کی اس لئے ہم پورے
طور پر اس اندازہ کو شامل نہیں کر سکے ۔ جہاں تک اضافہ کا سوال ہے ہمیں یہ عمل نظر انداز
نہیں کرنا چاہیے کہ جہاں بعض لوگوں نے اضافہ کیا ہے وہاں ہزاروں ہزار افراد جماعت
کے ایسے بھی ہیں جن کی آمد نیں اس سال تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں اور وہ لوگ اپنی
جائدادوں سے بے دخل ہو کر مغربی پنجاب میں آگئے ہیں یا سندھ اور بہاولپور وغیرہ میں
چلے گئے ہیں اور اس وقت اُن کے گزاروں کی کوئی صورت نہیں ۔ میرا اندازہ ہے کہ
مشرقی پنجاب سے آنے والے احمدیوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے اور یہ ایک لاکھ
اپنے گھروں سے بے گھر اور اپنی آمد نیوں سے محروم ہے مغربی پنجاب میں اس کے متعلق جو
کوشش کی گئی ہے وہ میرے نزدیک بہت حد تک اُن حالات میں جن حالات میں سے
حکومت اُس وقت گزر رہی تھی قابلِ قدر تھی ۔ جو لوگ شکوہ کرتے ہیں کہ حکومت نے کوتا ہی
سے کام لیا وہ میرے نزدیک غلطی کر ۔ غلطی کرتے ہیں لیکن جہاں تک بسانے کا سوال ہے اُس میں
میرے نزدیک بہت سی غلطیاں ہوئیں ۔ اول بسانے کا فیصلہ علاقہ وار نہیں کیا گیا جس کی وجہ
سے واپس جانے کے وقت لوگ آسانی سے واپس نہیں لیجائے جاسکیں گے۔ دوسرے ان
فیصلوں میں طرفین کے حقوق کو نگاہ میں نہیں رکھا گیا ۔ پھر فیصلہ کا انڈین یونین کے آدمیوں کو
حق دیدیا گیا ہے اور پاکستان کے لوگوں کے حقوق نظر انداز کر دیئے گئے ہیں آخر یہ تو نہیں
کہ اس میں ان لوگوں کا کوئی فائدہ تھا ۔ ظاہر ہے کہ بوجہ نا تجربہ کاری کے سلسلہ کی
پیچیدگیوں پر اُن کی نظر نہیں پڑی۔ اور جلدی سے ایک ایسا فیصلہ کر دیا گیا کہ جس میں نا دانستہ
طور پر وہ دشمن کے ہاتھ میں پڑ پڑ گئے ۔ جس رنگ میں زمینیں تقسیم ہوئی ہیں جلسہ سالانہ کے
موقع پر میں بتا چکا ہوں کہ وہ طریق بھی سخت ناقص تھا زمین موجود ہے اور بہت زیادہ موجود ہے

خطابات شوری جلد سوم
۳۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
یہاں تک کہ سب لوگوں کو تقسیم کر کے بھی زمین بیچ سکتی ہے مگر اس میں بے انتہا غلطیاں اور
کوتا ہیاں ہوئی ہیں جن کا خمیازہ نامعلوم پندرہ سال تک یا بیس سال تک یا کتنے سالوں تک
پاکستان کو بھگتنا پڑے گا پھر جن لوگوں کو بسایا گیا ہے اُن کے ساتھ معاملہ بھی ناتسلی بخش ہے
نام انصاف رکھا جاتا ہے حقیقتاً نا انصافی ہو رہی ہے ۔ بعض غیر زمیندار تھے جنہیں زمینیں مل
گئیں ۔ اور بعض جن کے پاس زمینیں کم تھیں اُن کے پاس زیادہ چلی گئیں جو ہوشیار تھے اور
بغیر جائداد کے تھے اُنہیں جائدادیں مل گئیں اور جو ہو شیار نہیں تھے لیکن صاحب جائداد تھے
وہ محروم رہ گئے ۔ اسی طرح دکانوں کے معاملہ میں بھی ہوا دکانیں اور فیکٹریاں سکھ اور ہندو
بہت چھوڑ گئے تھے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اُن کی جتنی صنعت و حرفت اس علاقہ میں تھی اُتنی
صنعت و حرفت مسلمانوں کی مشرقی پنجاب میں ہر گز نہیں تھی ، امرتسر کو لاہور سے کوئی نسبت
نہیں، جالندھر کو راولپنڈی سے کوئی نسبت نہیں ، لدھیانہ کو لائل پور سے کوئی نسبت نہیں،
انبالہ کو ملتان اور منٹگمری سے کوئی نسبت نہیں ، اسی طرح اور بہت سے ایسے شہر پائے جاتے
ہیں۔ جہاں ہندوؤں اور سکھوں کی بڑی بڑی فیکٹریاں اور دکانیں تھیں مگر اُن کے مقابلہ
میں دوسرے علاقہ میں ایسی کوئی فیکٹریاں اور دکانیں نہیں ۔ اگر ان تمام فیکٹریوں اور
دکانوں کو ملایا جاوے تو مسلمانوں کی جس قدر تجارت تھی سکھ اور ہندو اس سے دس گنا
تجارت چھوڑ کر گئے ہیں مگر حالت یہ ہے کہ مسلمان ابھی تک آوارہ پھر رہا ہے اور اس کی وجہ
یہ ہے کہ تقسیم صحیح طور پر نہیں ہوئی اور اس کے لئے جو اصول وضع کئے گئے وہ غلط تھے۔ میں
نے جلسہ سالانہ کے موقع پر بھی ہوشیار کیا تھا کہ اس ہنگامہ اور افراتفری کے وقت لوگ اصول
کے فیصلہ میں لگ گئے ہیں جن کے لئے امن کا وقت درکار ہوتا ہے ۔ پچپن لاکھ انسان مشرقی
پنجاب سے اُجڑ کر مغربی پنجاب میں آگیا ہے اور چالیس لاکھ ہندو مغربی پنجاب سے مشرقی
پنجاب کی طرف چلا گیا ہے یہ حالت انتہائی گھبراہٹ پیدا کرنے والی اور دماغ کو پریشان
کرنے والی تھی مگر بجائے اس کے کہ ان اُجڑ کر آنے والوں کے متعلق فیصلہ کیا جاتا لوگ ان
بحثوں میں مشغول ہو گئے کہ ملک کی صنعت و حرفت کارخانہ داروں کے پاس ہوگی
، مزدوروں کے پاس ہوگی ، حکومت کے پاس ہوگی ، یا مشترک ہوگی ۔ اس سیال حالت میں
جو کمیونسٹ تھا وہ اپنے کمیونسٹ خیالات پھیلانے میں مشغول ہو گیا ۔ جو سوشلسٹ تھا وہ اپنے
سوشلسٹ خیالات پھیلانے میں مشغول ہو گیا اور ہر ایک نے اپنے اپنے عقائد پھیلانے

خطابات شوری جلد سوم
۳۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
کے لئے اس غیر درست وقت کو چنا جو در حقیقت ماتم کا وقت تھا ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ نہ یہ عقیدہ چلا
نہ وہ اور جو ہوشیار تھے وہ جائدادوں کو لوٹ کر لے گئے اور یہ آپس میں ہی لڑتے رہ گئے ۔
ان وجوہ سے ملک کو بہت نقصان پہنچا اور ہماری جماعت کے افراد میں سے بھی بہت سے
بیکار ہو گئے اس لئے جہاں یہ درست ہے کہ بعض نے اپنی آمد نیں بڑھائیں وہاں یہ بھی
درست ہے کہ جماعت کا ۲۵-۳۰ فیصد حصہ ایسا ہے جس کی طرف سے چندے آنے بند
ہو گئے یا تقریباً بند ہو گئے اور جو آئندہ تین چار ماہ تک ایک محدود حد تک چندہ دینے کے
قابل ہوں گے ورنہ در حقیقت وہ پورے طور پر ایک سال یا دو سال کے بعد تیار ہوں گے
پس جہاں بعض لوگوں کی وجہ سے ہمارے چندوں میں اضافہ ہوا وہاں کمی بھی ہوئی اور کمی
بہت زیادہ ہوئی یہ اضافہ بھی جیسا کہ نائب ناظر صاحب نے بتایا ہے ، ایسا نہیں ہے جسے
جماعت کی قربانی کے لحاظ سے خوش گن سمجھا جا سکے جن لوگوں کی تفصیلات میرے پاس آئی
ہیں اُن کو مدنظر رکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ ۱۰۰ میں سے ۴۳ ایسے ہیں جنہوں نے
اضافہ کیا باقی ۹۵ - ۹۶ فیصدی لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنے چندے میں کوئی اضافہ
نہیں کیا اول تو یہ اضافہ اُسی وقت مفید نتیجہ پیدا کر سکتا ہے جب ساری جماعت اس طرف
توجہ کرے ۔ جیسا کہ بتایا گیا ہے ہمارا بجٹ آمد در حقیقت خیالی ہے اور سب کمیٹی نے بھی اس
طرف توجہ دلائی ہے کہ یہ آمد صیح نہیں اتنی آمد کی ہم اُمید نہیں کر سکتے اور ابھی پچھلے قرضے بھی
باقی ہیں جو ہم نے ادا کرنے ہیں ۔ موجودہ حالات میں ہمیں سمجھنا چاہیے کہ ہمار ہیے کہ ہماری آمدنی چھ
سات لاکھ روپیہ ہوگی اور ہمارا خرچ موجودہ اخراجات کے لحاظ سے بارہ لاکھ روپیہ ہوگا
جب انجمن نے آٹھ لاکھ کا خرچ بتایا ہے تو در حقیقت اس کا مطلب یہ ہے کہ اُس نے بہت
سے اخراجات زبر دستی کاٹ ڈالے ہیں اور ابھی تھوڑے دن ہی گزریں گے کہ ناظر صاحب
اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ کا ریز ولیشن پاس کروا کے مجھے بھجوا دیں گے کہ فلاں مد میں اتنا اضافہ
منظور ہونا چاہیے اور فلاں مد میں اتنا اضافہ منظور ہونا چاہیے گویا نیک نامی اُنہوں نے آپ
لے لی کہ خرچ بہت کم دکھایا گیا ، اور بدنامی مجھ پر ڈال دی گئی کہ خلیفہ المسیح نے اتنا بجٹ
بڑھا دیا۔ ادھر موجودہ بجٹ کی منظوری کا میں اعلان کروں گا اور اُدھر اُن کی طرف سے
درخواست آجائے گی کہ روپیہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈاک بند ہے ۔ فرمائیے ہم خطوط کا
جواب دیں یا نہ دیں؟ یہ یقینی بات ہے کہ میں بھی کہوں گا کہ جواب دو۔ اس پر وہ کہیں گے

مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
۳۱۶
خطابات شوری جلد سوم
کہ اچھا ہزار روپیہ ڈاک کی مد میں بڑھا دیں پھر کہیں گے کہ فلاں محکمہ میں رجسٹر نہیں ہم
حساب بند کر دیں یا جاری رکھیں؟ یہ لازمی بات ہے کہ میں بھی کہوں گا کہ جاری رکھو۔ وہ
کہیں گے کہ اچھا ہزار روپیہ رجسٹروں کے لئے منظور فرمائیں ۔ پھر کہیں گے فلاں فلاں
لڑکے تعلیم پانے والے تھے مگر ان کے لئے مدرس نہیں ملتا تھا اب مدرس آگیا ہے بتائیے
ہم لڑکوں کو واپس کر دیں یا مدرس کو رکھ لیا جائے؟ میں یہی کہوں گا کہ رکھو ۔ وہ کہیں گے کہ
اچھا ۱۵۰۰ روپیہ مدرس کے لئے منظور فرمادیں۔ اس طرح آٹھ لاکھ کا بجٹ سال کے
آخر میں دس بارہ لاکھ تک پہنچ جائے گا فرق صرف یہ ہے کہ اس وقت اُنہوں نے آپ
لوگوں سے تعریف حاصل کر لی ہے کہ سُبْحَانَ اللهِ کیا قربانی سے کام لیا گیا ہے آٹھ لاکھ
میں سلسلہ کا تمام کام چلا لیا جائے گا ۔ پھر میرے ہاتھ سے آٹھ لاکھ کو بارہ لاکھ کروالیں گے۔
بجٹ کے دو حصے غرض بجٹ کے دو حصے ہوتے ہیں آمد اور خرچ ۔ آمدن پوری طور پر
آپ کے ہاتھ میں ہے اور خرچ پورے طور پر صدر انجمن احمد یہ کے
ہاتھ میں ہے۔ چندہ دینے والا اور چندہ لینے والا دونوں الگ الگ مقامات میں پھیلے ہوئے
ہیں ۔ اور جتنی جلدی خرچ بڑھ سکتا ہے اتنی جلدی آمد پیدا نہیں ہوتی ۔ آمد بڑھانے کے لئے
پہلے ہم انسپکٹر بھیجتے ہیں انسپکٹروں کے بعد خط بھیجتے ہیں ۔ جب خطوں کا جواب نہیں آتا تو
یاد دہانی کی چٹھیاں لکھتے ہیں اس پر بہت لوگ جواب دیتے ہیں کہ چونکہ انجمن کا کوئی دفتر
نہیں آپ کا خط پڑھ کر ہم نے کہیں رکھا اور وہ گم ہو گیا اب یاد نہیں کہ اُس کا مفہوم کیا تھا۔
بعض لوگ یہ جواب دے دیتے ہیں کہ خط تو سنا دیا تھا مگر جماعت نے توجہ نہیں کی اب پھر
موقع ملا تو جماعت کو سنائیں گے اور تحریک کریں گے کہ وہ اپنا چندہ بڑھائے اس طرح
آمدن آٹھ لاکھ کی ہی رہی ہے اور خرچ ۱۲ لاکھ کو جا پہنچا ہے ان حالات کی درستی کے لئے
ضروری ہے کہ جماعت اپنی ذہنیت بدلے یہ سمجھے کہ جب وہ ایک بجٹ بنا کر تیار کرتی ہے تو
اُسے اُس بجٹ کی تو شرم ہونی چاہیے ۔ بسا اوقات کئی لوگ ابھی رستے میں ہی ہوتے ہیں
کہ انجمن کی طرف سے درخواست آجاتی ہے کہ فلاں مد میں ۵۰۰۰ کی زیادتی کی جاوے یا
اتنے استاد ا غلطی سے نہیں رکھے گئے یا اتنے مبلغ تنے مبلغ غلطی سے نہیں رکھے گئے ۔ اب اُن کے اخراجات
کا اضافہ ناگزیر ہے اور ابھی آپ اپنے گھروں میں بھی نہیں پہنچتے کہ بجٹ میں زیادتی شروع
ہو جاتی ہے۔ یہ چیزیں ایسی ہیں کہ جن کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ ہمیں سمجھ لینا چاہیے کہ
XXX
XXXXXXXXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۳۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
ہماری آمد بھی غلط ہے اور ہمارا خرچ بھی غلط ہے ہماری آمد یقیناً کم ہوگی نائب ناظر صاحب
چونکہ نوجوان اور ناتجربہ کار ہیں وہ تین چار ہفتوں کی آمد پر بنیا د رکھ کر یہ قیاس کر رہے
ہیں کہ ہماری اس قدر سالانہ آمد ہوگی اس میں کچھ شبہ نہیں کہ پچھلے چار پانچ ہفتوں کی
آمد یکدم زیادہ ہوگئی ہے پہلے دو دو سو روپیہ آمد ہوا کرتی تھی پھر اس آمد میں ترقی ہوئی تو
پانچ ہزار سے دس ہزار تک جا پہنچی گویا اوسط سات آٹھ ہزار روپیہ رہنے لگی ۔ اس کے معنی یہ
تھے کہ اگر دوسری آمد میں ملا لی جائیں تو ۵۵ ہزار روپیہ ماہوار یا ساڑھے چھ لاکھ روپیہ
سالانہ ہماری آمد ہوتی لیکن پچھلے پانچ ہفتوں میں ہر ہفتہ ۱۵ ہزار، ۲۰ ہزار بلکہ ۲۸ ہزار تک
بھی ہماری آمد پہنچ گئی ہے اگر اس کی اوسط نکالی جائے تو ۲۱ ہزار اوسط بنتی ہے اور ۲۱ ہزار
ہفتہ وار کے معنی اا لاکھ سالانہ آمدن کے ہیں ۔ نائب ناظر صاحب نا تجربہ کاری کی وجہ سے
سمجھ رہے ہیں کہ اتنی آمد یقیناً ہوگی اور میں نے بڑی چالاکی کی ہے جو میں نے نو لاکھ روپیہ
آمد دکھائی ہے ۔ دراصل میں نے دو لاکھ روپیہ بچا لیا ہے مگر حقیقتاً یہ درست نہیں جو آمد بڑھی
ہے اس میں کافی حصہ ان رقوم کا ہے جو اگست ستمبر اور اکتوبر میں لوگوں نے بھجوائیں مگر
فسادات کی وجہ سے اُن کی رقوم ابھی رُکی پڑی تھیں یا اُنہوں نے چیک بھجوائے مگر وہ چیک
ابھی draw نہیں ہوئے تھے یا منی آرڈر بھجوائے اور وہ بٹالہ ، قادیان اور گورداسپور میں
ڑکے ہوئے ہیں اس طرح ڈیڑھ لاکھ کے قریب رقم تھی جو ہمیں ادا نہیں ہوئی تھی ۔ اس میں
سے نصف کے قریب رقم ہمیں واپس مل گئی اور ۷۲ ہزار کے قریب رقم اب بھی ایسی ہے جو
بنکوں میں پڑی ہے اور ہمیں ابھی تک نہیں ملی کیونکہ کچھ چیک جماعتوں کو واپس بھجوائے گئے
ہیں تا وہ نئے بنا کر بھیجیں اس لئے جب تک نئے چیک نہ آجائیں ہمیں بنکوں سے وہ رقم
واپس نہیں مل سکتی ۔ پس زیادتی آمد میں بڑا حصہ ان رقوم کا ہے جو درحقیقت اگست اور ستمبر
اور اکتوبر کی آمد نہیں ہیں مگر وہ سمجھتے ہیں کہ یہ رقم ہمیں ہمیشہ ملتی رہے گی ۔ ہم کہتے ہیں پچاس
کیا سو کیا اور ہزار کیا جو کچھ آئے گا ، سلسلہ کے پاس ہی آئے گا لیکن عقلی طور پر جب ہم کوئی
بنیاد رکھیں تو ہمیں اُس کی اونچ نیچ پوری طرح دیکھ لینی چاہیے ۔ اگر ہر قسم کی رکاوٹیں دور
ہو جائیں تو موجودہ صورت میں ہم اپنی اوسط آمدن اور آمدنوں کو ملا کر اگر لگا ئیں تو صرف
۱۵ ہزار فی ہفتہ لگانی چاہیے اور پندرہ ہزار ہفتہ وار آمد کے معنی پونے آٹھ لاکھ روپے سال کے
ہیں اور اگر خدانخواستہ روکیں رہیں تو اس سے بھی کم آمد کی توقع ہو گی اور وہ زیادہ سے زیادہ

خطابات شوری جلد سوم
۳۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
چھ سات لاکھ روپیہ ہو وپیہ ہو سکتی ہے ہاں اگر جماعت میں بیداری پیدا ہو جائے اور وہ اپنی ذمہ داری
کو سمجھنے لگے اور اخلاص اور قربانی سے کام لے تو پھر آمد کی کمی کوئی معنی نہیں رکھتی ۔
پچھلی دفعہ حفاظت مرکز کے لئے جب میں نے جائداد پر ایک فیصدی چندہ دینے یا
ایک مہینہ کی آمد دینے کی تحریک کی تھی اور باہر سے جائدادوں کی لسٹیں آئی تھیں تو ہمارا
اندازہ یہ تھا کہ جماعت احمد یہ احمدیہ کی ماہوار آمد ۲۵ لاکھ مد ۲۵ لاکھ روپیہ ہے اور ابھی بہت سے وعدے
ناقص تھے اور بہت سے لوگ ایسے تھے جنہوں نے اپنی ماہوار آمد کا وعدہ نہیں کیا تھا اور بہت
سے لوگ ایسے تھے جنہوں نے اپنا وعدہ ہی نہیں بھیجا تھا اور بعض کمزور بھی ہوتے ہیں جو اپنی
جائدادوں کو کم کر کے دکھاتے ہیں بہر حال ساڑھے تیرہ لاکھ کے وعدے آچکے تھے اگر یہ
تحریک جاری رہتی تو سولہ ۱۶ لاکھ تک بہر حال پہنچ جاتی ۔ نادہندوں کو ملا کر اور ناقص چندہ
دینے والوں کو ملا کر یا جن سے مصلحتاً چندہ نہیں لینا چاہیے جیسے ہندوستان کے باہر کے لوگ
ہیں یہ رقم ۲۴ لاکھ تک پہنچ جاتی ہے اگر وصیت کے اصول پر دس فیصدی چندہ لیا جائے اور ۲۴
لاکھ سال کا چندہ شمار کیا جائے اور پھر تحریک جدید وغیرہ کے چندے بھی ملا دیئے جائیں تو یہ ہا
۳۰ لاکھ روپیہ تک رقم جا پہنچی ہے اور اگر ۲۵ یا ۳۰ یا ۵۰ فیصدی کے حساب سے یہ چندہ
لیا جائے تو ساٹھ ستر لاکھ روپیہ سالانہ تک ہماری آمد ہو سکتی ہے حقیقتا اگر اس معیار پر ہمارا
چندہ آجائے تو ہما را چندہ معمولی چندوں کے معیار کے لحاظ سے آسانی سے اٹھارہ ہمیں لاکھ تو
تک پہنچ جاتا ہے لیکن ارادہ کرنا اور خواہش کرنا اور چیز ہے اور عمل کرنا اور چیز ہے ہم ارادہ
کرتے ہیں لیکن اگر غیر ارادہ نہیں کرتا تو محض ہمارے ارادے سے کیا بن جاتا ہے ہم ایک
چیز کی خواہش کرتے ہیں لیکن اگر ہمارا بھائی اُس کا شریک نہیں ہوگا تو ہماری خواہش سے کیا
نتیجہ پیدا ہو سکتا ہے۔ پس ہمیں دیکھنا یہ چاہیے کہ پچھلے تجربہ کی بناء پر ہمارے لئے کتنی آمد ممکن
ہے اس لحاظ سے میرے نزدیک موجودہ بجٹ کو پورا کرنے کے لئے بھی جماعت کو پوری
جدو جہد کرنی پڑے گی
چندوں کا معیار بڑھائیں اور اس کے لئے بہترین طریق جیسا کہ میں بتا چکا ہوں
یہی ہے کہ ہمیں چندوں کا معیار بڑھانا چاہیے اس عرصہ
میں پرانی جماعتیں انشاء الله بس جائیں گی یا نئے کام اُن کے لئے نکل آئیں گے اور جب

آج 10 میں سے 10 باقی