مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد سوم
۳۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
ایک لاکھ آدمی کام پر لگ جائے گا تو اگلے سال تک انشاء اللہ ایسی حالت ہو جائے گی کہ
موجودہ خطرے کی صورت دُور ہو جائے گی اس وقت در حقیقت ہم پر قرض ہے یہ کہنا کہ ہیں
ہزار قرضہ ہے، غلط ہے قرض ہے اور بہت بڑا ہے مگر نظر نہیں آرہا جب قادیان سے ہماری
جماعت نکلی تو اُس وقت ہر چیز اپنے مرکز سے ہل گئی اور ایسی نازک حالت ہوگئی کہ ایک
ایک ہفتہ میں بعض دفعہ صرف دو سو روپیہ کی آمد ہوتی تھی دوسو روپیہ ہفتہ کی آمد کے یہ معنے
ہیں کہ سال میں صرف دس ہزار روپیہ ہماری آمد کی توقع ہو سکتی تھی اُس وقت میں نے یہ حکم
دے دیا کہ جو بھی خرچ صدرانجمن احمدیہ کا ہو وہ حفاظت مرکز کی مد سے لے لیا جائے اس
لئے جب وہ حساب ہوگا تو لاکھ ڈیڑھ لاکھ قرض اور آپڑے گا سوائے اس کے کہ اس خرچ کو
کسی الگ تحریک کے ذریعہ پورا کیا جائے مگر اس کے لئے پھر آپ لوگوں کو ہی چندہ دینا
پڑے گا ۔ پس اصل میں ہیں ہزار نہیں بلکہ دو تین لاکھ روپیہ قرض ہے۔ اس کے ساتھ ایک
اور بھی بات ہے اور وہ یہ کہ ہمارا آٹھ لاکھ روپیہ جمع بھی ہے جو گزشتہ سالوں کی زائد آمد کو
پس انداز کر کے اکٹھا کیا گیا تھا مگر اس میں سے بہت سا روپیہ قادیان کی جائدادوں پر لگا
ہوا ہے اور وہ ہمارے قبضہ میں نہیں بلکہ سکھوں اور ہندوؤں کے قبضہ میں ہیں اس لئے وہ
آٹھ لاکھ تقریباً چار لاکھ رہ گیا ہے اور قرضہ میں ہزار نہیں بلکہ تین لاکھ ہے اور اگر ریز روفنڈ لاکھ
سے قرض ادا کیا گیا تو ہمارا ریز روفنڈ صرف لاکھ ڈیڑھ لاکھ روپیہ کا رہ جائے گا۔ چار مہینوں
کی آمد کا جو بجٹ دکھایا گیا ہے وہ دولاکھ دس ہزار روپیہ کا ہے اور خرچ کا بجٹ چار لاکھ بارہ
ہزار روپیہ کا ہے۔ اس دو لاکھ روپیہ کو بھی اگر مد نظر رکھا جائے تو گویا ہمارا سارا ریز روفنڈ
اس ابتلاء میں خرچ ہو جائے گا اور لاکھ روپیہ ابھی انجمن پر قرض ہوگا گویا سلسلہ کو اس فتنہ
میں علاوہ جائدادوں کے نو لاکھ روپیہ کا نقصان بنتا ہے پس بجٹ کی حالت اتنی تسلی بخش نہیں
جتنی عبدالباری صاحب نے پیش کی ہے اور نہ اتنی تسلی بخش ہے جتنی سب کمیٹی نے پیش کی
ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اپریل تک انجمن کے تمام ذخائر ختم ہو چکے ہیں آئندہ اگر آمد وخرچ
برابر نہ ہوئے تو اگلے سال انجمن مقروض ہوگی ۔ اگر آمدن کچھ زیادہ ہوئی تو دو لاکھ کی
بجائے ایک لاکھ کا قرض ہوگا ۔ بہر حال سال کے آخر میں اگر یہی صورت جاری رہی تو
ہماری حالت مقروضوں کی سی ہوگی ۔

خطابات شوری جلد سوم
۳۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
پھر صرف یہی بات نہیں بلکہ ہمیں ایک اور بات بھی مد نظر رکھنی چاہیے اور وہ یہ کہ ہم
اُس دور میں سے گزر رہے ہیں جس میں ہر نیا تغیر ہر وقت آ سکتا ہے پہلے یہ خیال
کیا جا سکتا تھا کہ دس یا بیس سال کے بعد کوئی نیا تغیر ہو گا مگر اب وہ زمانہ نہیں اب کسی وقت
بھی ایک نیا تغیر رونما ہو سکتا ہے اور اُس کے لئے ہماری جماعت کو پوری طرح تیار رہنا
چاہیے فرض کرو پاکستان اور ہندوستان کی لڑائی ہو جائے اور ہم دھکیلے جائیں تو جماعت کو جو
خطرہ پیش آسکتا ہے یا ترقی کے جو مواقع اُس کے لئے پیدا ہو سکتے ہیں وہ اتنے اہم ہیں کہ
اُن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا خدانخواستہ ہندوستان یونین کی فوجیں ذرا بھی آگے بڑھیں تو
ہمارے سارے اندازے بے حقیقت ہو کر رہ جائیں گے اور اگر ہندوستان کو شکست ہوئی
اور پاکستان آگے بڑھا تو جو ذمہ داریاں ہم پر اپنے کھوئے ہوئے وقار کو حاصل کرنے کے
لئے عائد ہوں گی اُن کے لئے ہمیں لاکھوں روپیہ کی ضرورت ہو گی اگر ہم یہ روپیہ خرچ نہیں
کریں گے تو ہم عظمت اور وقار کے حصول سے محروم رہ جائیں گے ۔ اس لئے ہمیں اس نئے
بجٹ کو اس نقطہ نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے جس طرح عام قائم دائم پرانے حالات کے ماتحت
بجٹوں کو دیکھا جاتا ہے ہم ایک ایسے دور میں سے گزر رہے ہیں جو نہایت ہی نازک دور ہے
اور اگلے سال دو خطروں میں سے ایک خطرہ ہمیں ضرور در پیش ہے یا تو ایک بہت بڑا
نقصان ہمیں پہنچ جائے گا اور ہم اسلام اور احمدیت کو اُس کی عزت اور عظمت سے محروم
کر دیں گے اور یا ایک بہت بڑا فائدہ ہمارے سامنے آئے گا مگر ہم پھر بھی اسلام اور
احمدیت کو اُس عزت سے محروم کر دیں گے ، اس لئے کہ ہم نے اپنا خزانہ خالی کر دیا ہوگا ۔
حفاظت قادیان پھر قادیان کی حفاظت کا سوال ہے کئی ہیں جنہوں نے حفاظت مرکز
ان کے چندہ میں کوتاہی شروع کر دی ہے اور اس خیال سے کوتا ہی شروع
کر دی ہے کہ اب مرکز تو کوئی رہا نہیں پھر ہم چندہ کیوں دیں یہ بے وقوفی کی بات ہے مرکز
آسمان پر نہیں چلا گیا ، مرکز دُنیا کے کسی گوشے میں چھپا نہیں دیا گیا، مرکز موجود ہے اور
سینکڑوں لوگ اُس میں رہ رہے ہیں اور اُن کے سب اخراجات جماعت کے ہی ذمہ ہیں۔
آخر بغیر کھانے پینے کے کوئی انسان کس طرح رہ سکتا ہے ۔ اُن لوگوں کی یہ حالت ہے کہ نہ
اُن کی نوکری کی کوئی صورت ہے اور نہ اُن کی زراعت کی کوئی صورت ہے ۔ مکانوں پر

خطابات شوری جلد سوم
۳۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
سکھوں اور ہندوؤں نے قبضہ کیا ہوا ہے ، دکانوں پر سکھوں اور ہندوؤں نے قبضہ کیا ہوا
ہے، زمینوں پر ہندوؤں اور سکھوں نے قبضہ کیا ہوا ہے اور جائدادوں پر سکھوں اور
ہندوؤں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ اس لئے وہاں جو بھی رہے گا بہر حال سلسلہ ہی اُس کو کھلائے
گا۔ پھر صرف وہاں رہنے سے قادیان واپس نہیں مل سکتا بلکہ اُس کے لئے پراپیگنڈے کی
ضرورت ہے، کہیں امریکہ میں پراپیگنڈا کرنا پڑتا ہے، کہیں انگلستان میں پراپیگنڈا کرنا پڑتا
ہے، کہیں ہندوستان میں پراپیگنڈا کرنا پڑتا ہے ، کہیں پاکستان میں پراپیگنڈا کرنا پڑتا ہے
اس لئے بجائے اس کے کہ حفاظت مرکز کا کام بند ہو گیا ہو وہ بڑھ گیا ہے اگر پچھلے وعدوں
کو مد نظر رکھا جائے تو تیرہ لاکھ کے وعدے تھے دو تین لاکھ تو اس طرح ختم ہو گیا کہ
جائدادیں تباہ ہو گئیں ۔ گو میں نے ایسے لوگوں کو نصیحت یہی کی ہے کہ تم نیت یہی رکھو کہ
حالات اچھے ہونے پر ہم اپنا وعدہ پورا کریں گے لیکن بہر حال تین لاکھ کی رقم کسی طرح بھی
اس سال ادا نہیں ہو سکتی إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ باقی دس لاکھ میں سے پانچ ، ساڑھے پانچ لاکھ خرچ
بھی ہو چکا ہے اگر بقیہ پانچ لاکھ بھی مل جائے تو اگلا سال گزر جائے گا اور اُس میں کوتاہی
اور غفلت ہوئی تو اُس کے معنے یہ ہوں گے کہ ہمیں پھر مخلصین جماعت سے ہی مانگنا پڑے
گا۔ لیکن یہ سال اگر گزر بھی جائے تب بھی آئندہ سالوں میں چار پانچ لاکھ روپیہ سالانہ
ہمیں اس غرض کے لئے رکھنا پڑے گا جو حفاظت قادیان کے کام آئے اور یہ سلسلہ اُس
وقت تک جاری رہے گا جب تک قادیان ہمیں نہیں مل جاتا اس لئے یہ جو بجٹ ہے اس میں
حفاظت قادیان کی ایک بہت بڑی رقم شامل نہیں ۔ میں نے بتایا ہے کہ اگر دوستوں نے جو
وعدے کئے ہیں اُن کو وہ پورا کریں تو اُمید ہے کہ اگلا سال گزر جائے گا اور اگر نہ کریں تو
اُن کو مزید بوجھ برداشت کرنا پڑے گا ۔ اس کے علاوہ اگر ہمیں قادیان مل جائے تب بھی
کچھ خرچ کئے بغیر ہم قادیان کو اُس کی اصل حالت میں واپس نہیں لا سکتے ۔ گھروں میں بیٹھ
رہنا اور اُمیدیں لگا لینا اور بات ہے اور واقعات اور چیز ہیں ۔ واقعہ یہ ہے کہ سکھوں اور
ہندوؤں نے مکانوں کے دروازے جلا دیتے ہیں ، چھت اُکھیڑ دیئے ہیں اور کئی مکان توڑ پھوڑ
دیئے ہیں۔ قادیان میں ہمارا ایک کروڑ روپیہ لگا ہوا ہے۔ اگر سکھ اور ہندو ہمارے مکان
خالی بھی کر دیں تب بھی قادیان میں ٹوٹی ہوئی دیواریں ہی ملیں گی ۔ ایسی حالت میں اگر ہم نے

خطابات شوری جلد سوم
۳۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
۔
شہر بسانا ہے تو لازما لوگوں کو قربانی بھی دینی پڑے گی ۔ آخر جنہوں نے اپنے گھر بار چھوڑے
ہیں اپنی لائبریریاں چھوڑی ہیں ۔ اپنے بچوں اور بیٹیوں کی شادیوں کے سامان چھوڑے،
زیورات وغیرہ چھوڑے، اور باہر فقیروں کی طرح اپنی زندگی بسر کرنے لگے ، وہ واپس
جا کر اپنے مکانوں کی مرمت کیسے کراسکیں گے اُن کے لئے یہی صورت ہے کہ قرضہ حسنہ
کے طور پر انہیں روپیہ دیا جائے جس سے وہ اپنے مکانوں کی از سر نو تعمیر کرسکیں ۔ میرے
نزدیک فوری طور پر قادیان کے ایک حصہ کو بسانے کے لئے ہمیں دس پندرہ لاکھ روپیہ کی
ضرورت ہوگی ۔ تب جا کر وہ رہنے کے قابل ہو سکے گا پس یہ خرچ بھی ہمیں مد نظر رکھنا ہے
کیونکہ کسی شخص سے یہ امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ ایسا کام کرے جو اُس کی طاقت سے باہر
ہو۔ یا تو ہم یہ فیصلہ کر دیں کہ ہم نے قادیان کو نہیں بسانا اور یا ہمیں یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ ہم
نے قادیان کو بسانا ہے۔ اور اگر ہم نے قادیان کو بسانا ہے تو ہمیں اُس کے لئے قربانیاں بھی
کرنی پڑیں گی۔ لیکن مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہ لوگ جو موجودہ ابتلاء سے بچے
رہے وہی قربانی میں سب سے زیادہ سست ہیں زیادہ تر چندہ کی قربانی میں وہی لوگ زیادہ
حصہ لے رہے ہیں جن کی جائدادوں کی مشرقی پنجاب اور ہندوستان میں تباہی ہوئی ۔ مغربی
پنجاب والے اس غرور میں بیٹھے ہیں کہ ہم بڑے نیک اور پارسا تھے اس لئے ہم پر عذاب
نہیں آیا مجھے ڈر ہے کہ اُن کی یہ ذہنیت اُن کو اس سے بھی بڑے عذاب میں مبتلا نہ کر دے ۔
حالانکہ خدا نے ایک دھکا دے کر اُن کو سبق دے دیا تھا اور وہ اگر چاہتے تو اپنے اندر تغیر
پیدا کر سکتے تھے مگر بجائے تغیر پیدا کرنے کے وہ قربانیوں میں اور بھی سُست ہو گئے ۔
حالانکہ خدا نے اگر اُن کو بچایا تو اس لئے نہیں بچایا کہ وہ زیادہ نیک تھے بلکہ اس لئے بچایا
کہ اسلام کے لئے کچھ تو جگہ رہ جائے جس میں آزادانہ طور پر نشو و نما پا سکے ۔ پس اُن کی
کوتاہی بہت ہی افسوس ناک ہے آج ہی ناظر صاحب بیت المال نے کہا ہے کہ اعتراض
کر لینا آسان ہے ، لاہور کی جماعت ہی بتائے کہ اُس میں سے کتنے لوگوں نے ۲۵ سے
۵۰ فیصد تک چندہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ چھ ماہ ہو گئے لاہور کی جماعت نے
وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے چندوں کی فہرست لکھ کر میرے سامنے پیش کریں گے مگر ابھی تک
انہیں اپنے چندوں کی فہرست ہی پیش کرنے کی توفیق نہیں ملی ۔ یوں کھڑے ہو کر کہہ دینا کہ

خطابات شوری جلد سوم
۳۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
قربانی کرو کیا معنی رکھتا ہے جب واقعہ یہ ہو کہ اپنے اندر قربانی کرنے کی روح ہی نہ پائی
جاتی ہو چھ مہینے گزر گئے لاہور کی جماعت ابھی تک اپنے چندہ کی فہرست ہی صحیح طور پر مرتب
نہیں کر سکی ، اختر صاحب ہی بتائیں کہ لاہور میں کتنے لوگ ہیں جو ۲۵ سے ۵۰ فیصد تک چندہ
دے رہے ہیں ؟
لیکن ایک شخص جب وعدہ کرنے کے لئے اس کا اظہار کرتا ہے تو یہ ایک عیب بن جاتا
ہے اور خیال گزرتا ہے کہ شاید وہ لوگوں کے سامنے اپنی قربانی پیش کرنا چاہتا ہے اور اُس کی
خواہش ہے کہ لوگوں کے سامنے اُس کا نام آجائے اس کے مقابلہ میں کراچی کی جماعت کا
نمونہ ہے جو دتی کی بھاگی ہوئی جماعت ہے مگر اُن میں درجنوں ایسے آدمی ہیں جنہوں نے
۲۵ سے ۵۰ فیصدی تک چندے دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ جب تک ہم عملی طور پر اپنی زندگی میں
تغیر پیدا کرنے کے لئے تیار نہیں محض باتیں کرنے سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے حقیقت یہ ہے کہ
جماعت میں عملی طور پر مجھے کوئی تغیر نظر نہیں آتا اس لئے میں اس فکر اور سوچ میں ہوں کہ کوئی
ایسا طریق جاری کرنا چاہیے جس سے ان لوگوں کی اصلاح ہو اور یا پھر ان لوگوں کو سلسلہ
میں سے نکال دینا چاہیے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب لوگوں سے بیعت
لینی شروع کی تو اُس وقت صرف بارہ تیرہ آدمی آپ کے ساتھ تھے مگر پھر بھی یہ سلسلہ ترقی
کرتا چلا گیا۔ پس ہمیں ضرورت کیا ہے کہ ہم اُن لوگوں کو اپنے ساتھ چمٹائے رکھیں جو منہ
سے تو کہتے ہیں کہ ہم احمدی ہیں مگر کرتے کچھ نہیں اگر وہ الگ ہو جائیں گے تب بھی
ہمارے سلسلہ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔ یہ خدائی سلسلہ ہے انسانوں کا تیار کردہ نہیں میں رات
اور دن اس مسئلہ کو سوچتا رہتا ہوں مگر ابھی تک خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے اس بارہ میں کوئی
راہ نمائی حاصل نہیں ہوئی جس دن وہ راہنمائی حاصل ہو گئی اس دن میں اس بات کا فیصلہ
کر دوں گا ۔ اگر خدا بھی کہے گا کہ ان لوگوں کو رہنے دو میں خود ان کی اصلاح کا ذمہ دار
ہوں تو میں رہنے دوں گا اور اگر فرمائے گا کہ ایسے لوگوں کو سلسلہ سے الگ کر دو تو پھر ایسے
لوگوں کو جماعت سے الگ کر دوں گا۔
تھ
چندہ میں سُستی کرنے والوں کی بابت نصائح اس سلسلہ میں کہا گیا ہے کہ چندہ
لینے کے متعلق صدر انجمن احمد یہ

خطابات شوری جلد سوم
۳۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
بھر پور کوشش نہیں کرتی اور جو لوگ چندہ دینے میں سُست ہیں یا قطعی طور پر چندہ نہیں دیتے
اُن کو کوئی سزا نہیں دی جاتی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے گھلے الفاظ میں ایسے
لوگوں کے متعلق سزا مقرر فرمائی ہے اور جب ایک تعزیر اس کے لئے مقرر ہے تو ہم کیوں
اس کا نفاذ نہیں کر سکتے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ جو شخص تین مہینے
تک چندہ نہیں دیتا اُسے جماعت سے خارج کر دیا جائے ۔ اس سزا کے نفاذ میں مشکل ہی
کون سی ہے اگر دو کروڑ نہیں ، دو ارب آدمی بھی ہمارے ساتھ ایسا شامل ہو جاتا ہے جو
در حقیقت ہمار انہیں تو اُن کے الگ ہونے سے ہمیں کیا صدمہ ہو سکتا ہے جماعت وہی ہے
جو زندہ ہو جو زندہ نہیں وہ جماعت کہلانے کی مستحق نہیں ۔ ایک جماعت نہایت مخلص کہلاتی
ہے میں اُس کا نام نہیں لیتا اخباروں میں بعض دفعہ اُس کا نام خوب اُچھلتا ہے کہ
السَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ میں شامل ہونے کا ثواب اس جماعت نے حاصل کر لیا ہے مگر ہوتا
کیا تھا ہوتا یہ تھا کہ پہلے تو اُنہوں نے بڑھ چڑھ کر وعدے کر دینے مگر اس کے بعد سالہا
سال ایک پیسہ بھی چندہ میں نہ دینا پھر کبھی خیال آتا تو ایک دن عہدیدار بیٹھ جاتے اور لکھتے
حضور ہمیں آج معلوم ہوا ہے کہ پچھلے پانچ سال سے ہماری جماعت نے کوئی چندہ نہیں دیا۔
اس خبر کے معلوم ہونے پر جماعت کو بُلایا گیا اور اُس کو خوب ڈانٹا گیا حضور وہ سب کے
سب روئے اور چھینے اور چلائے ۔ اور سب کے اندر سچی ندامت پیدا ہوگئی ۔ اُس وقت ہم
نے کہا پچھلا چندہ ہم تم کو معاف کر دیتے ہیں مگر دیکھنا آئندہ احتیاط سے کام لینا ۔ چنانچہ
اُنہوں نے خوب رو رو کر توبہ کی اور اب اُن کا تو بہ نامہ حضور کی خدمت میں بجھوایا جا رہا ہے
اُمید ہے کہ حضور بھی پسند فرمائیں گے آئندہ جماعت چندہ دینے میں بالکل باقاعدہ رہے گی
اس تو بہ نامہ کے بعد پھر پانچ سال تک وہ جماعت خاموش رہتی اور کوئی چندہ نہ دیتی چار
پانچ سال کے بعد پھر اُس کی طرف سے خط آجاتا کہ حضور ہمیں آج معلوم ہوا ہے کہ
جماعت نے پھر پچھلے چار پانچ سال سے کوئی چندہ نہیں دیا حضور ہم نے جماعت کو بلایا اور
اُسے وعظ کیا اس کا جماعت پر بہت اثر ہوا کہ اُس کی چیخیں نکل گئیں اور سب روئے اور
چلائے مگر حضور یہ دیکھ کر کہ پچھلا بقایا بہت زیادہ ہے اور اب اُس کے ادا کرنے کی جماعت
میں طاقت نہیں ہم نے کہا لو تمہیں پچھلا چندہ ہم معاف کرتے ہیں اب آگے با قاعدہ چندہ

خطابات شوری جلد سوم
۳۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
دیتے رہنا ۔ ۲۵ سال گزر گئے اُس جماعت کا یہی حال ہے کہ پچھلا معاف اور اگلا صاف ۔
بات یہ ہے کہ شرک انسان کو خراب کرتا ہے لوگ ڈرتے ہیں کہ اگر ہم نے فلاں کو سزا
دی تو وہ جماعت سے نکل جائے گا اور اس سے کام خراب ہو جائے گا لیکن جو سچا خدا پرست
ہو وہ ان باتوں کی پرواہ نہیں کرتا وہ جانتا ہے کہ خدا کا بندہ اکیلا آتا ہے اور اکیلا جاتا ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی کہا ہے کہ اگر لوگ تمہاری بات نہیں مانتے تو
کپڑے جھاڑو اور ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں کو چلے جاؤ۔ اس طرح جماعت میں شامل
رہنے کے بعد اگر کچھ لوگ چندہ نہیں دیتے تو تم بے شک اُن کو الگ کر دو اُن کے ساتھ
رہنے کا فائدہ ہی کیا ہے۔
سندھ جانے سے پہلے ایک جماعت کے متعلق جو بڑی بھاری جماعت ہے مجھے
اطلاع ملی کہ اس کے افراد آپس میں لڑتے رہتے ہیں اور پانچ چھ مہینے کے بعد مرکز کو لکھ
دیتے ہیں کہ ہماری طرف کوئی انسپکٹر بھجوائیں۔ انجمن انسپکٹر بھجوادیتی ہے مگر وہ پھر اپنے
جھگڑوں سے باز نہیں آتے ۔ اسی دوران میں ایک شخص کا خط آیا کہ پانچ سال سے اس
جماعت نے چندہ نہیں دیا انجمن نے کہا ہم اس جماعت میں اپنا مبلغ بھیجتے ہیں تا وہ انہیں
اصلاح کی طرف توجہ دلائے ۔ میں نے کہا میرا حکم یہ ہے کہ مبلغ بے شک جائے مگر پہلے اُن
سے یہ کہے کہ یا تو پچھلے پانچ سال کا چندہ دو اور یا تم سب کے سب جماعت سے الگ کر
دیئے جاؤ گے۔ اس کے بعد میں سندھ چلا گیا اب مجھے اطلاع ملی ہے کہ اُس جماعت کی
طرف سے ایک ہزار پچاس روپیہ چندہ آیا ہے حالانکہ پانچ سال سے اس نے ایک پیسہ نہیں
دیا تھا۔ آخر ہر جماعت میں کچھ نہ کچھ مخلص بھی ہوتے ہیں انہیں جب معلوم ہوا کہ اگر اب
بھی ہم نے اصلاح نہ کی تو ہمیں جماعت سے الگ کر دیا جائے گا تو اُنہوں نے چندہ دے
دیا اس پر ہمارا فرض ہے کہ ہم مضبوط نگرانی رکھیں اور جو لوگ اپنی اصلاح کی طرف توجہ نہیں
کرتے ان کے متعلق رپورٹ کی جائے تاکہ سلسلہ اُن کے جماعت سے الگ کرنے کا فیصلہ
کرے۔ آخر جو بے کار وجود ہے اُسے ہم نے اپنے ساتھ لڑکا کر کیا کرنا ہے ۔ پنجاب میں
رواج ہے کہ چاولوں پر شکر ڈال کر کھاتے ہیں شکر بچ جاتی ہے تو وہ پڑیا باندھ کر رکھ دیتے
ہیں تا کہ کسی اور وقت کام آئے اسی طرح صبح کا کھانا پکاتے ہیں ۔ دو روٹیاں بچ جاتی ہیں تو

خطابات شوری جلد سوم
۳۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
دسترخوان میں لپیٹ کر رکھ دیتے ہیں تا کہ شام کو کام آئیں ۔ مگر کیا کبھی کسی نے یہ بھی کیا ہے
کہ پاخانہ لپیٹ کر رکھ دے؟ تم کیوں ایسا نہیں کرتے۔ اس لئے کہ تم سمجھتے ہو کہ پاخانہ ایک
بیکار اور گندی چیز ہے ۔ اسی طرح وہ احمدی جو اپنے فرائض کو ادا نہیں کرتا، جو ان ذمہ داریوں
کو ادا نہیں کرتا جو خدا کی طرف سے اُس پر عائد ہوتی ہیں۔ جو خدا کے ساتھ ایک وفادار
بندے کی حیثیت سے نہیں رہتا وہ پاخانہ سے بھی بد تر اور ذلیل چیز ہے ۔ تم کیوں اس کو
اپنے ساتھ لڑکائے پھرتے ہو۔ میرے نزدیک اس بارہ میں گلی طور پر صدرانجمن احمد یہ اور
ناظر صاحب بیت المال پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ وہ مشرک ہیں وہ انسانوں پر بھروسہ
رکھتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ہم انسانوں کے ساتھ جیتیں گے ۔ حالانکہ ہم انسانوں کے ساتھ
نہیں جیتیں گے ہم خدا کے ساتھ جیتیں گے ۔ اگر کوئی انسان غلطی سے ہماری طرف آگیا ہے
اور در حقیقت وہ ہمارا نہیں تو ہم نے اس کو اپنے پاس رکھ کر کیا کرنا ہے۔ ڈاک بعض دفعہ غلط
طور پر بھی تقسیم ہو جاتی ہے۔ مگر کیا ایسی صورت میں ہم دوسرے کا خط اپنے پاس رکھ لیتے
ہیں ۔ ہم دوسرے کی چٹھی اپنے پاس نہیں رکھتے بلکہ اسے واپس کر دیتے ہیں ۔ اسی طرح
اگر غلطی سے کوئی شخص ہمارے پاس آجاتا ہے فرشتوں نے اس کا نام ہماری جماعت میں
نہیں لکھا تو تمہارا کام یہ ہے کہ تم اسے واپس کرو جب تم واپس کرو گے تو تمہاری چیز تمہیں
مل جائے گی ۔
پرانے بزرگوں کے واقعات میں ہمیں اس کی مثالیں ملتی ہیں ۔ ایک بزرگ تھے وہ
مجلس میں بیٹھے تھے ایک شخص اُن کے پاس آیا اُنہوں نے ۳۱ روپے ۱۰ آنے اُس سے بطور
قرض لئے تھے اور اُس قرض کی ادائیگی میں دیر ہو گئی تھی مجلس میں آکر اُس شخص نے تقاضا
کیا کہ میرا قرض مجھے ادا کیا جائے مجھے اس وقت روپے کی سخت ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا
ٹھیک ہے میں نے قرض لیا ہوا ہے اور میں انشاء اللہ جلدی ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔
اُس نے کہا میں انشاء اللہ، انشاء اللہ نہیں جانتا میں اُٹھوں گا نہیں جب تک آپ مجھے روپیہ نہ
دے دیں اور پھر اُس نے بد گوئی شروع کر دی کہ یہ بزرگ بنا پھرتا ہے لیکن ایسا بے ایمان
اور بددیانت ہے کہ روپیہ لیتا ہے اور پھر ادا کرنے کا نام ہی نہیں لیتا۔ وہ چپ کر کے بیٹھے
رہے آخر غلطی اُنہی کی تھی اُنہوں نے قرض لیا تھا اس کو واپس کرنے کا بھی فکر کرنا چاہیے تھا

خطابات شوری جلد سوم
۳۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
مگر ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ ایک شخص آیا اور اُس نے کہا فلاں رئیس نے یہ رقم آپ
کو تحفہ کے طور پر بھجوائی ہے اُنہوں نے گئی تو ۲۵ - ۲۶ روپے تھی اُنہوں نے وہ رقم لپیٹ کر
اُسے واپس کر دی اور کہا کہ یہ میری نہیں ہوگی کسی اور کی ہوگی ۔ اُس نے لیتے ہی کہا اوہو!
مجھ سے غلطی ہو گئی آپ کی رقم تو اس جیب میں ہے اور جب اُس نے وہ رقم نکالی تو وہ آنوں
سمیت اتنی ہی تھی جتنی وہ شخص مانگتا تھا ۔ اب دیکھو جب اُن کے پاس ایک غلط رقم پہنچی تو وہ
اُنہوں نے رکھ نہیں لی وہ جانتے تھے کہ خدا تعالیٰ کو میرے متعلق غیرت ہے اور وہ یہ بھی
جانتے تھے کہ اب جبکہ مجھے مجلس میں ذلیل کیا گیا ہے خدا میرے متعلق اپنی غیرت ضرور
دکھائے گا اور وہ یہ بھی جانتے تھے کہ میرا قرضہ ۳۱ روپے ۱۰ آنے ہے اس لئے جب اُن کو
۲۶ روپے ملے اُنہوں نے وہ رقم واپس کر دی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ یہ میری رقم نہیں ہو سکتی
اگر میری رقم ہوتی تو ۳۱ روپے ۱۰ آنے ہوتی جس کی مجھے ضرورت تھی جب اُنہوں نے ۲۶
روپے واپس کئے تو اُنہیں ۳۱ روپے ۱۰ آنے بھی مل گئے اور وہ جو ان کو ٹھگ اور بددیانت
کہہ رہا تھا اُس کو بھی خدا نے ان کی بزرگی کا نشان دکھا دیا ۔ اگر ۲۶ روپے وہ رکھ لیتے تو
شاید قرض خواہ ۲۶ روپے لے کر چلا جاتا مگر ہر شخص یہ سمجھتا تھا کہ یہ ایک اتفاقی معاملہ ہے مگر
اُنہوں نے ۲۶ روپے واپس کئے اور جب واپس کئے تو اُنہیں ۳۱ روپے ۱۰ آنے مل گئے
اس لئے اگر جماعت میں کوئی ایسا شخص داخل ہوا ہے جو ہمارا نہیں تو اُسے واپس کر ولوگوں کا
جو تا بدل جاتا ہے تو کوئی بے ایمان ہی ہوتا ہے جو کسی دوسرے کا اچھا جوتا پہن کر آ جاتا ہو کا آجاتا
ورنہ ہر شریف آدمی آواز دیتا ہے کہ میرا جو تا بدل گیا ہے جو شخص غلطی سے میرا جوتا لے
گیا ہے وہ اپنی چیز لے جائے اور میری چیز دے جائے تم ایک جوتے کے بدلنے کی فکر
کرتے ہو تم ایک بدلی ہوئی سوئی کو اپنے پاس رکھنے کو تیار نہیں ہوتے مگر انسان تمہارے
پاس غلطی سے آجاتا ہے تو تم کہتے ہو رہنے دو اگر اُس میں وہ روح نہیں پائی جاتی جو
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی تھی تو وہ ہماری چیز نہیں وہ ہمارا آدمی نہیں تم اس
عادت کو ترک کرو اور خالص خدا تعالیٰ کے بندے بن جاؤ اور یا درکھو کہ جو شخص خدا تعالیٰ کا
ہو جاتا ہے اُسے ہر جگہ وہ اُس کی چیز ہی دیتا ہے۔
میرے ساتھ کئی ایسے واقعات گزرے ہیں بعض دفعہ مذاق میں میں نے ایک بات

خطابات شوری جلد سوم
۳۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
کہی ہے تو خدا نے اُس مذاق کی بات کو بھی پورا کر دیا ہے بھائی عبدالرحیم صاحب جو آجکل
پشاور رہتے ہیں وہ اور میں ایک دفعہ سارا دن شکار کے لئے پھرتے رہے مگر کوئی جانور نہ ملا
واپسی پر ہم کشتی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ مجھے ایک مذاق سُوجھا لوگ تو کہتے ہیں کہ خواجہ خضر
پانی میں رہتے ہیں مگر میرا یہ عقیدہ ہے کہ خضر ایک فرشتہ ہے اور شاید پرانے بزرگوں کے
خیال میں وہ دریاؤں کا فرشتہ ہی ہو بہر حال میں نے کہا خواجہ خضر! ہم سارا دن یہاں
پھرتے رہے ہیں مگر ہمیں کوئی شکار نہیں ملا اب میں چاہتا ہوں کہ تم ہماری دعوت کرو ۔ بھائی
عبدالرحیم صاحب چونکہ میرے اُستاد تھے اُنہوں نے یہ سنا تو کہا یہ آپ نے کیا کہا ہے کہ
خواجہ خضر ہماری دعوت کرو مگر اُنہوں نے ابھی یہ بات کہی ہی تھی کہ یکدم پانی کی ایک لہر
اُٹھی اور ایک بہت بڑی مچھلی ہماری کشتی میں آگری میں نے کہا لو ! خواجہ خضر نے ہماری
دعوت کر دی تو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو اپنی نعمتوں سے ہمیشہ سرفراز کرتا ہے ۔
مجھے سفارش پسند نہیں یہ سمجھنا کہ فلاں بندہ میرے کام آئے گا یہ شرک ہے اور یہ
انتہائی بدقسمتی کی بات ہو گی اگر ہماری جماعت میں بھی یہ روح
پائی جاتی ہو اس سلسلہ میں میں نے متواتر جماعت کو کہا ہے کہ تم اپنی ترقیات کا سفارشوں
پرمت انحصار رکھو مگر بار بار سمجھانے کے باوجود ہمیشہ جماعت کے دوست لکھ دیتے ہیں کہ بارسم
فلاں کے پاس ہماری سفارش کر دی جائے حالانکہ سفارش ایک سخت ذلیل چیز ہے اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ میں غیروں کے لئے سفارش کر دیتا ہوں بیسیوں غیر احمدی سفارش کے لئے
میرے پاس آتے ہیں اور میں اُن کی سفارش کر دیتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ میری
جماعت کے افراد نہیں میری سفارش کے بعد جو کچھ اُن کو ملے گا اُس میں میرا کوئی حصہ
نہیں ہوگا ۔ اگر افسر بھی منفی ہو اور سفارش کا خواہش مند بھی منفی ہو اور میں نے منفی آدمی کے
متعلق ایک منفی افسر کو توجہ دلا دی تو میرے لیے اس میں کوئی شرم کی بات نہیں لیکن اگر میں
اپنی جماعت کے کسی آدمی کی سفارش کروں تو اس کے معنی یہ ہونگے کہ ایک چیز اپنی جیب
سے نکال کر میری جیب میں ڈال دے۔ اس لئے جب کوئی احمدی مجھے یہ کہتا ہے کہ فلاں
کے پاس میری سفارش کر دی جائے تو ہمیشہ مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا وہ ہمیں بازار میں
کھڑا کر کے جوتیاں مروانا چاہتا ہو۔ اس سے زیادہ ذلیل بات اور کیا ہوگی کہ جماعت کے

خطابات شوری جلد سوم
۳۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
خلفاء اور ناظروں کو دنیوی امراء کے سامنے سفارش کے لئے پیش کیا جائے ، دوستانہ تعلقات
ہونا اور بات ہے اور سفارش کرنا بالکل اور بات ہے ۔ پھر بعض لوگ تو اصرار کرتے ہیں کہ
آپ ظفر اللہ خان سے کہیں ظفر اللہ خان فلاں وزیر سے کہے وزیر اپنے سیکرٹری سے کہے
سیکرٹری ڈائریکٹر سے کہے ڈائریکٹر انسپکٹر سے کہے انسپکٹر سب انسپکٹر سے کہے سب انسپکٹر
ہیڈ ماسٹر سے کہے اور ہیڈ ماسٹر فلاں چپڑاسی سے کہے کہ میرا فلاں کام کروا دو۔ حیرت آتی
ہے کہ اُن کا دماغ کچھ بھی باقی رہ گیا ہے یا نہیں یہ سب مشرکانہ باتیں ہیں ۔
کامیابی کے لئے آ
کرتے
لئے ایک قسم کی دیوانگی کی ضرورت ہے میں نے بہا رہا توجہ دلائی
ہے کہ تم کبھی بھی ترقی
نہیں کر سکتے جب تک تمہارے عقائد کی توحید پر بنیاد نہ ہو ہم نے تو آج تک نہیں دیکھا کہ
قومی آفات کے وقت عقل مند لوگ کامیاب ہوئے ہوں ہم نے تو ہمیشہ دیوانوں کو ہی کام
تے دیکھا ہے مصلحتیں سوچنا عقل مندوں کا کام ہے ۔ ہمیں خدا نے اس لئے کھڑا کیا
ہے کہ ہم دیوانہ بنیں اور دین کا کام کریں ۔ تین صدیاں خدا نے عقل مندوں کو دیں مگر وہ
دین کے قائم کرنے میں ناکام رہے اب وہ دیوانوں سے یہ کام لینا چاہتا ہے ۔ اگر تم بھی
اپنی عقلیں سنبھال کر رکھنا چاہتے ہو تو تمہارا بھی وہی حشر ہوگا جو پچھلی تین صدیوں میں عقلمند
کہلانے والوں کا ہوگا کامیاب وہی ہوں گے جو دیوانہ بنیں گے عیسی آئے تو لوگوں نے اُن
کو پاگل کہا موسیٰ آئے تو لوگوں نے اُن کو پاگل کہا نوح آئے تو لوگوں نے اُن کو پاگل کہا
قرآن اس ذکر سے بھرا ہوا ہے پھر یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ آدم سے لے کر محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک تو پاگلوں نے کام کیا ہے اور اب عقلمند یہ کام کر لیں جب تک تم دنیا
کی نگاہ میں پاگل نہیں بن جاتے جب تک تم مجنوؤں کی طرح یہ فیصلہ نہیں کر لیتے کہ ہم نے
کام کرنا ہے چاہے ہمارے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں اُس وقت تک تم کبھی کامیاب
نہیں ہو سکتے تم بے شک سائنس پڑھو تم بے شک تجارت کرو مگر یہ ساری باتیں خدا تعالیٰ کے
دیوانے بن کر کرو ۔ ابوبکر تاجر تھے عمر بھی تاجر تھے عثمان بھی تاجر تھے علی بھی ایک حد تک تاجر
تھے عبدالرحمن بن عوف تو بہت بڑے تاجر تھے وہ فوت ہو گئے تو ان کی اڑھائی کروڑ روپیہ کی
جائداد ثابت ہوئی اور اڑھائی کروڑ کی ملکیت کے معنی اس زمانہ کے ایک ارب روپیہ سے

خطابات شوری جلد سوم
۳۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
کم نہیں مگر خرچ وہ چند روپے کرتے تھے یہ دیوانگی نہیں تو اور کیا ہے میں سندھ گیا وہاں میری
بھی زمین ہے اور انجمن کی بھی زمینیں ہیں میں نے سندھی مزارعوں کو بُلا کر نصیحت کی کہ یہ
میرا ذاتی کام نہیں میں خود سلسلہ کا خادم ہوں یہ خدا کا مال ہے اور صرف تبلیغ اسلام پر خرچ
ہوتا ہے اس لئے اس مال میں کسی قسم کی بد دیانتی جائز نہیں وہ میری باتیں سن سن کر سر مارتے
اور سُبْحَانَ اللهِ سُبْحَانَ اللهِ کہتے اس کے بعد میں نے کہا میں نے سنا ہے تم اپنے جانور
فصلوں میں چھوڑ دیتے ہو اور پھر اس طرح فصلوں کا بہت کچھ نقصان ہو جاتا ہے وہ پہلے تو
سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللهِ کہہ رہے تھے مگر جب میں نے یہ بات کی تو وہ حیرت سے میرا
منہ دیکھنے لگے گو میں زمینوں کا مالک نہیں تھا مگر انجمن کے مال کا محافظ ہونے کی وجہ سے وہ
مجھے ہی مالک سمجھتے تھے اور مالک کو سندھی لوگ دھنی کہتے ہیں جب میں نے یہ نصیحت کی تو وہ
حیرت سے میری طرف دیکھ کر کہنے لگے دھنی جے مال ڈنگر نے نہیں کھانی تے بنی پوکھنی
کیوں ؟ یعنی اگر جانور کھیت میں نہ کریں تو پھر کھیتی کرنے کا فائدہ ہی کیا۔ غرض زمیندار کی
یہ عام ذہنیت ہے کہ وہ سمجھتا ہے اگر میں نے نہیں کھانا تو پھر کھیتی باڑی کرنے کا فائدہ کیا ہے
لیکن مومن اس لئے کھیتی باڑی کرتا ہے کہ وہ خدا کے دین کے لئے خرچ ہو اُس کا جنوں اس
میں نہیں ہوتا کہ وہ کھیتی باڑی نہیں کرتا ، اس کا جنوں اس میں نہیں ہوتا کہ وہ تجارت نہیں کرتا،
اس کا جنوں اس میں نہیں ہوتا کہ وہ صنعت و حرفت نہیں کرتا بلکہ اُس کا جنون اس میں ہوتا
ہے کہ دنیا دار آدمی تو اس لئے تجارت کرتا یا صنعت و حرفت میں حصہ لیتا ہے کہ وہ آپ کھائے
یا بیوی بچوں کو کھلائے مگر مومن ان کاموں میں اس لئے حصہ نہیں لیتا کہ وہ آپ کھائے یا اپنے
بیوی بچوں کو کھلائے بلکہ وہ اس لئے حصہ لیتا ہے کہ خدا کو دے۔ پس میں تمہیں کام کرنے
سے نہیں روکتا بلکہ میرے فرائض کا یہ حصہ ہے کہ میں تمہیں کہوں کہ تم کام کرو، میں جو کچھ کہتا
ہوں وہ یہ ہے کہ تم کام اپنے لئے نہیں بلکہ خدا کے لئے کرو۔ تم کماؤ اور خوب کماؤ ۔ محنت کرو
اور خوب کر و صنعت و حرفت کرو تو ایسی کرو کہ کوئی شخص تمہارے مقابلہ میں صنعت و حرفت نہ
کر سکے۔ ملازمتیں کرو تو چوٹی کی ملازمتیں کرو ۔ مگر کماؤ اس لئے کہ خدا کے راستہ میں خرچ
کرو۔ بناؤ اس لئے کہ خدا کے راستہ میں خرچ کرو۔ خریدو اس لئے کہ خدا کے راستہ میں خرچ
کرو۔ بیچو اس لئے کہ خدا کے راستہ میں خرچ کرو۔ تمہارا جنون تمہارے عدم عمل میں نہ ہو

·

آج 10 میں سے 10 باقی