مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 4
خطابات شوری جلد سوم
۳۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
ضرور نفع دیتا ہے۔ ہمارے اخبار کے خریدار تین ہزار کے قریب قریب ہیں ، نفع نہ سہی تو دوتین
ہزار روپیہ کا ہی گھاٹا ہو مگر ۶۳۰۰۰ روپیہ کا گھاٹا تو اتنی بڑی چیز ہے کہ دس ہزار خریدار کے بعد
بھی پورا نہیں ہو سکتا جو فرق پڑے گا وہ صرف عملہ میں اور کتابت میں ہوگا باقی اخراجات اُسی
نسبت سے بڑھتے چلے جائیں گے ۔ اگر دس ہزار خریدار ہوں تو اس کے معنے یہ ہیں کہ تین لاکھ
اسی ہزار روپیہ خرچ ہے اور ا ہے اور اُنہوں نے اپنی موجودہ آمد ۶۰ ہزار روپیہ لکھی ہے، ساٹھ کو سوا تین
سے ضرب دیں تو سوا دو لاکھ روپیہ بن جاتا ہے ۔ دنیا کا قاعدہ ہے کہ کارخانہ جتنا زیادہ بڑھتا چلا
جاتا ہے نقصان کم ہوتا چلا جاتا ہے مگر الفضل کا یہ حال ہے کہ اس کی جتنی بکری بڑھتی جائے اُتنا
ہی نقصان زیادہ ہوتا جاتا ہے ، دوسرے اخبار اتنی خریداری پر پندرہ ہزار ماہوار کماتے ہیں اور
ہم ایک لاکھ ۵۵ ہزار کا گھاٹا اُٹھاتے ہیں، اس اندازہ سے پچاس ہزار تک خریداری بڑھ جائے
تب کہیں نفع کی اُمید ہوسکتی ہے حالانکہ ولایت میں پچاس ہزار خریداری پر ۷۰، ۸۰ ہزار روپیہ
ماہوار آمدنی اخبار والوں کو ہوتی ہے۔ دراصل ایڈیٹر اور منیجر دونوں کا عملہ یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم کو
مفت میں تنخواہ مل جاتی ہے ہمیں محنت کرنے کی کیا ضرورت ہے میرے نزدیک کاغذ مہنگا خریدا
جاتا ہے۔ میرے نزدیک چھپوائی میں ضرور کمی کی جاسکتی ہے میرے نزد یک سارا پرچہ فروخت
نہیں ہوتا اور میرے نزدیک لکھوائی میں بھی ضرور فرق ہے میں اس کے متعلق ایک کمیٹی مقرر
کروں گا جو ان تمام حالات پر غور کرے گی اور اس بات پر بھی غور کرے گی کہ موجودہ صورت
میں خبریں رکھی جائیں یا نہ رکھی جائیں ۔ موجودہ عملہ رکھا جائے یا نہ رکھا جائے ۔ الفضل میں میرا
خطبہ اور ڈائریاں اور ضروری مضامین بس اس قدر کافی ہیں اس کے لئے زیادہ ایڈیٹروں کی
ضرورت نہیں صرف ایک ایڈیٹر کافی ہے ایک ڈائری نویس رکھ لیا جائے اور وہ دونوں مل کر
کا پیاں اور پروف وغیرہ پڑھ لیا کریں اسی طرح مینجر اشتہارات کی بھی کوئی ضرورت نہیں جتنے
اشتہارات ہوتے ہیں اُس سے زیادہ مینجر کے عملہ کا خرچ ہے ۔
میں حیران ہوں کہ الفضل کے لئے جو رپورٹر مقرر کیا گیا ہے اُس نے میرے پاس
شکایت کی ہے کہ میں انجمن سے پچاس روپیہ ماہوار چائے پلانے کے لئے مانگتا ہوں مگر
انجمن -/۵۰ روپے چائے پلانے کے لئے مجھ کو نہیں دیتی یہ -۵۰۱ روپیہ کی ماہوار چائے
پلانے والا ر پورٹر ہم نے آج ہی دیکھا ہے میں نے تو دنیا میں ہر جگہ رپورٹرز کو چائے پیتے
خطابات شوری جلد سوم
۳۴۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
ہی دیکھا ہے چائے پلاتے نہیں دیکھا لوگ کہتے ہیں کہ یہ پیالی پی لو اور اخبار میں ہمارا بھی
ذکر کر دو، یہ بھی نہیں ہوا کہ رپورٹر خود چائے پلایا کرے میں نے دوسرے ممالک بھی دیکھے
ہیں میں شام بھی گیا ہوں ، فلسطین بھی گیا ہوں ، مصر بھی گیا ہوں ، روم بھی گیا ہوں ، انگلستان
بھی گیا ہوں ان سارے ممالک میں میں نے رپورٹروں کو ہمیشہ چائے پیتے دیکھا ہے،
چائے پلاتے نہیں دیکھا۔ ہمارے ملک میں بھی یہی ہوتا ہے کہ لوگ رپورٹروں کو چائے پر
بلاتے ہیں مگر الفضل کا ر پورٹر کہتا ہے کہ مجھے ۵۰۱ روپیہ ماہوار دو تا کہ میں لوگوں کو چائے
پلایا کروں یہ نہایت ہی غلط طریق ہے اور اس سے اچھی ذہنیت کا مظاہرہ نہیں ہوتا میں نے
دیہاتی مبلغین کو بھی دیکھا ہے کہ ان میں سے بھی بعض آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں
-۳۰۰ روپیه دلوایا جائے تا کہ ہم کرایہ دے دے کر معززین کو یہاں لاسکیں حالانکہ وہ معزز
ہے کس بات کا جو تم سے کرایہ مانگنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے وہ خاک معزز ہے اُسے اگر
آنے کا شوق ہے تو آپ آئے اور خود کرایہ خرچ کرے۔ جو شخص کرایہ کی خاطر ساتھ چل پڑتا
ہے وہ تو نہایت ہی ذلیل انسان ہے پس اپنی ذہنیت کی اصلاح کرنی چاہیے اور شو (show)
اور نمائش کی عادت کم کر کے صرف کام کرنا اپنے مد نظر رکھنا چاہیے۔ اُس کیلئے جن چیزوں کی
اشد ضرورت ہو وہ دی جاسکتی ہیں مثلاً اُس نے سائیکل مانگا جس پر میں نے انجمن کو لکھا کہ
اسے سائیکل ضرور لے دو مگر میری سمجھ میں یہ نہیں آیا کہ وہ اخبار کا ر پورٹر ہے سمجھدار اور لکھا
پڑھا آدمی ہے مگر کہتا ہے کہ مجھے چائے پلانے کے لئے-/۵۰ روپے ماہوار دیئے جائیں
میں اُسے کہتا ہوں تیرا کام ہے کہ تو چائے پی تیرا یہ کام نہیں کہ تو لوگوں کو چائے پلائے ،
بہر حال الفضل کے لئے ایک کمیٹی مقرر کی جائے گی اور وہ رپورٹ کرے گی کہ الفضل کا کام
تجارتی اصولوں پر کس طرح چلایا جائے یا تو اُسے خالص مذہبی پرچہ بنادیا جائے اور خبریں اُڑا
دی جائیں اس طرح پندرہ سولہ ہزار روپیہ بچ جائے گا کاغذ میں بھی پندرہ ہیں ہزار روپیہ بیچ سکتا
ہے بلکہ میں سمجھتا ہوں اگر سختی سے نگرانی کی جائے تو کئی اور اخراجات بھی کم کئے جاسکتے ہیں۔
سیکرٹریان زکوۃ مقرر کرنے کی تحریک میاں عطاء اللہ صاحب نے کہا ہے کہ
سیکرٹری زکوۃ ہر جماعت میں مقرر ہونے
چاہیں ۔ یہ کہنا کہ سیکرٹری زکوۃ کے تقرر کی وجہ سے خرچ بڑھ جائے گا غلطی ہے اس سے خرچ
خطابات شوری جلد سوم
الده
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
بڑھے گا نہیں بلکہ زکوۃ کی وصولی سے جو آمدن ہوگی وہ سلسلہ کے لئے بہت مفید ہوگی ۔ میں
سمجھتا ہوں کہ یہ سکیم بڑی اچھی ہے اور میں حیران ہوں کہ سب کمیٹی نے اس کو کیوں رڈ
کر دیا۔ زکوۃ کی وصولی کے لئے ہر جماعت میں سیکرٹری زکوۃ مقرر کرنے چاہئیں بلکہ زکوۃ
کی ادائیگی چونکہ عورتوں کے لئے بھی ضروری ہے اور زکوۃ کے معاملہ میں عورتیں بالعموم
کوتاہی سے کام لیا کرتی ہیں اس لئے میرے نزدیک لجنہ اماءاللہ کے لئے بھی ضروری ہے
کہ وہ ہر جگہ ایک عورت کو سیکرٹری زکوۃ مقرر کرے ۔ یہ جو کہا گیا ہے کہ ہر جگہ پڑھے لکھے
آدمی نہیں مل سکتے اس لئے سیکرٹری زکوۃ مقرر کرنے میں دقت ہوگی اس کا جواب یہ ہے کہ
کیا پہلی جماعتوں میں ایک ایک آدمی کے سپرد تین تین عہدے نہیں ہوا کرتے آخر تین
عہدے ایک آدمی کے سپرد کیوں کئے جاتے ہیں اسی لئے کہ اُن عہدوں کے لئے الگ الگ
موزوں آدمی نہیں ملتا ۔ اگر ایک شخص کو تین عہدے دیئے جا سکتے ہیں تو اُس کو چار عہدے
بھی دیئے جا سکتے ہیں تم اُس کا نام سیکرٹری تعلیم و تربیت بھی رکھ لو ، اُس کو سیکرٹری مال بھی کہہ
لو، اُس کو سیکرٹری امور عامہ بھی کہہ لو اور اُس کا نام سیکرٹری زکوۃ بھی رکھ دو اِس میں کون سی
دقت ہے میرے نزدیک ایسا ضرور ہونا چاہیے جہاں الگ الگ سیکرٹری زکوۃ مقرر کئے
جاسکیں وہاں الگ الگ سیکرٹری زکوۃ مقرر کئے جائیں اور جہاں موزوں آدمیوں کی قلت
کی وجہ سے الگ الگ سیکرٹری زکوۃ مقرر نہ کئے جاسکیں وہاں یہی کام کسی اور عہدیدار کے
سپرد کر دیا جائے اور اُسے بھی سیکرٹری زکوۃ کا نام دے دیا جائے ۔
بچوں کی تعلیم کے سلسلہ کو جاری رکھنے کی تحریک کالج کے لڑکوں کے متعلق پرنسپل صاحب نے شکایت
کی ہے کہ اڑھائی سو سے سولڑ کا رہ گیا ہے ۔ میں نہایت ہی افسوس کے ساتھ جماعت کو اس
بارہ میں ملامت کرتا ہوں ، مصائب تو آتے ہی رہتے ہیں لیکن مصیبت کے وقت آئندہ نسل
کو قربان کر دینے کے کیا معنی ہیں پھر ڈیڑھ سو میں سے بہت سے لڑکے ایسے ہیں جو اپنی اپنی
جگہ کالجوں میں داخل ہو کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ماں باپ کو حِس ہی نہیں کہ وہ اپنا
روپیہ غیروں کو دے رہے ہیں اور سلسلہ پر بار بڑھ رہا ہے ، جب کالج میں لڑکے کم ہوں
گے تو یہ لازمی بات ہے کہ آمدن پوری نہیں ہوگی اور جب آمدن پوری نہیں ہوگی تو ہمیں
خطابات شوری جلد سوم
۳۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
اپنے چندوں میں سے روپیہ دینا پڑے گا مگر جو شخص سلسلے کا وہ روپیہ بھی نہیں دے سکتا جو وہ
غیروں کو دے رہا ہے اور جو بڑی آسانی سے وہ سلسلے کو دے سکتا ہے ، اُس سے یہ کیونکر توقع
کی جاسکتی ہے کہ وہ کالج کے لئے زائد اخراجات اپنے اوپر ڈالنے کے لئے تیار ہو جائے
گا۔ پس میرے نزدیک یہ بہت بڑا جرم کیا گیا ہے اور جنہوں نے لڑکوں کی تعلیم ختم کرائی
ہے اُنہوں نے تو اور بھی جرم کیا ہے ہم تو چاہتے ہیں کہ ہمارا ہر فرد مولوی فاضل ہو، وکیل
ہو، ڈاکٹر ہو ، انجینئر ہو اور کسی نہ کسی اہم مقام پر فائز ہو ۔ مشرقی پنجاب کے فسادات کی وجہ
سے اگر کچھ عرصہ تعلیم چھوٹی بھی تھی تو اگر ہماری جماعت کی آنکھیں کھلی ہوتیں تو اُس کا فرض
تھا کہ وہ تعلیمی لحاظ سے اور بھی اونچی ہو جاتی ۔ اور ان مظالم کے ازالے کا طریق یہی تھا کہ
وہ پہلے سے زیادہ بہتر مسلمان دنیا میں پیدا کرتی ۔ آخر یہ کیا طریق ہے کہ چونکہ ہماری
جائدادیں تباہ ہوگئی ہیں اس لئے ہم اپنے لڑکوں کو نہیں پڑھائیں گے ۔ اگر تم اپنے لڑکوں کو
نہیں پڑھاؤ گے تو تمہارے اندر جہالت زیادہ ہوگی اور تم پہلے سے بھی ادنیٰ حالت میں گر
جاؤ گے تم کو چاہیے تھا کہ جولڑ کا تعلیم کے قابل تھا اُسے مجبور کرتے کہ وہ تعلیم حاصل کرے
اور اگر وہ ایسا نہ کرتا تو اُس سے قطع تعلق کر لیتے ۔ پس جن لوگوں نے تعلیم میں حصہ نہیں لیا
اور اس بارہ میں اُنہوں نے غفلت کی ہے، میں اُن پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور میں اُمید
کرتا ہوں کہ اب جو نیا سال آ رہا ہے اُس میں وہ زیادہ سے زیادہ اپنے لڑکوں کو تعلیم کے
لئے بھجوائیں گے ۔ سکول کا بھی یہی حال ہے ، ۱۲۰۰ا لڑکا تھا مگر اب وہاں ۲۷۵ کے قریب
لڑکے ہیں گویا ۱۰۷۵ا لڑکا احمد یہ تربیت سے محروم ہو چکا ہے اور ۱۰۷۵ کی فیس اس وقت
غیروں کے پاس جا رہی ہے اگر ہمارے پاس آتی تو کمی پوری ہو جاتی ۔ پس میں دوستوں کو
نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے اندر نیک تبدیلی پیدا کر کے آئندہ نسل کی تعلیم کے سلسلہ کو جاری
رکھیں بلکہ میرے نزدیک اگر ایک نسل اپنے لڑکوں کی تعلیم کی خاطر فاقے کر کر کے مرکبھی
جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ اپنے لڑکوں کو تعلیم سے بے بہرہ رکھا جائے یہ تو
سوال ہی نہیں کہ ہمارا کیا حال ہوگا ۔
قربانیوں کا پھل کبھی رائیگاں نہیں جاتا مثل مشہور ہے کہ ایک بڑھا ایک ایسا درخت لگا رہا تھا جس کا پھل دس سال
خطابات شوری جلد سوم
۳۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
کے بعد ہونا تھا وہ ابھی درخت لگا ہی رہا تھا کہ بادشاہ قریب سے گزرا اور اُس نے بڑھے کو
وہ درخت لگاتے دیکھ کر کہا ، میاں بڑھے معلوم ہوتا ہے کہ تمہاری عقل ماری گئی ہے تم
۷۰، ۸۰ سال کی عمر کو پہنچ چکے ہو اور درخت وہ لگا رہے ہو جو پھل اُس وقت دے گا جب تم
مر چکے ہو گے ۔ بوڑھے نے کہا آپ نے یہ کیا بات کہی ہے اگر ہمارے باپ دادا بھی یہی
سوچتے تو آپ اور ہم کہاں سے پھل کھاتے ، اُنہوں نے درخت لگائے اور اور : ہم نے پھل
کھائے ۔ اب ہم درخت لگا ئیں گے اور ہماری آئندہ نسلیں پھل کھائیں گی ۔ بادشاہ نے یہ
بات سنی تو بے اختیار اُس کی زبان سے نکلا ”زہ یعنی کیا ہی اچھی بات کہی ہے ۔ اور بادشاہ
کا حکم تھا کہ جب میں کسی کی بات پر ”زہ کہوں تو اُسے فوراً تین ہزار دینار انعام کے طور
پر دے دیا جایا کرے ۔ جب بادشاہ نے ”زہ“ کہا تو وزیر نے فوراً ایک تھیلی تین ہزار دینار
کی بڑھے کے سامنے رکھ دی ۔ بڑھا اُس تھیلی کو دیکھ کر کہنے لگا بادشاہ سلامت آپ تو کہتے
تھے کہ تو اس درخت کا پھل کس طرح کھائے گا ، دیکھئے لوگ درخت لگاتے ہیں تو کئی کئی
سال کے بعد اُس کا پھل کھاتے ہیں مگر میں نے تو درخت لگاتے لگاتے اُس کا پھل کھا لیا،
بادشاہ نے کہا ”زہ اس پر وزیر نے جھٹ دوسری تھیلی بڑھے کے سامنے رکھ دی، بڑھا
ہوشیار آدمی تھا اُس نے دوسری تھیلی دیکھی تو پھر بادشاہ کی طرف متوجہ ہوا اور اُس نے کہا،
بادشاہ سلامت آپ تو کہتے تھے کہ تو اس درخت کا پھل کس طرح کھائے گا ، دیکھئے اور لوگ
تو جب درخت بڑا ہو اور پھل دینے لگے تو سال میں صرف ایک دفعہ اس کا پھل کھاتے ہیں
مگر میں نے تو ایک گھنٹہ میں اس کا دو دفعہ پھل کھا لیا۔ بادشاہ نے کہا ”زہ اور وزیر نے
جھٹ تیسری تھیلی بھی بڑھے کے سامنے رکھ دی اُس پر بادشاہ اپنے ساتھیوں سے کہنے لگا
جلدی یہاں سے چلو ورنہ بڑھا تو ہمیں لوٹ لے گا ۔ یہ ہے تو ایک لطیفہ لیکن اس میں ایک
بہت بڑی حقیقت مخفی ہے اور وہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ضروری نہیں ہوتا کہ ہر قربانی کا پھل
قربانی کرنے والا ہی کھائے دیکھو ابراہیم نے کتنی بڑی قربانی کی مگر کیا اُس کا پھل ابراہیم
نے کھایا ، کیا اُس کا پھل اسماعیل نے کھایا ، کیا اُس کا پھل اسماعیل کے بیٹے نے کھایا ، کیا
اُس کے بیٹے کے بیٹے نے اُس کا پھل کھایا ۔ تاریخ بتاتی ہے کہ سالوں کے بعد سال
گزرتے چلے گئے نسلوں کے بعد نسلیں پیدا ہوئیں اور فنا ہوئیں مگر اُنہوں نے ابراہیم کی
خطابات شوری جلد سوم
۳۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
قربانی سے کوئی فائدہ نہ اُٹھایا ۔ آخر ایک مدت دراز کے بعد معمولی مدت نہیں بلکہ ۲۴۰۰
سال کے بعد جب کہ ابرہیم کی اولا د ایمان کو بھول چکی تھی ، جب وہ ابراہیم اور اسماعیل کی
خصوصیتوں کو فراموش کر چکی تھی ، ابراہیم نے وہ پھل نہیں کھایا اسماعیل نے وہ پھل نہیں کھایا،
اگر پھل کھایا تو ابو جہل کے بیٹے نے کھایا ، ولید کے بیٹے نے کھایا ، عاص کے بیٹے نے کھایا
اسی طرح ابراہیم سے ہوتے ہوتے ہزاروں ہزار نہیں لاکھوں لاکھ انسانوں نے کھایا ، ولید
جیسا شدید دشمن جو رات اور دن اسلام کے خلاف منصوبے کرتا رہتا تھا اُس کے بیٹے خالد
نے اسلام قبول کر کے دنیا میں ایسی عزت حاصل کی کہ آج دنیا کے کناروں تک اُس کا نام
عزت اور احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے ، غرض ولید کے بیٹے نے بھی وہ پھل کھایا ، عاص کے
بیٹے نے بھی وہ پھل کھا لیا یہاں تک کہ وہ شدید دشمن جس کی ساری زندگی رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی تکذیب میں لگی ہوئی تھی اور جس کی ساری کوششیں اسلام کی تخریب کے لئے خرچ
ہوتی تھیں اُس نے بھی وہ پھل کھایا اور ایسا کھایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں
نظر آیا کہ فرشتے جنت کے انگور کا ایک خوشہ لائے ہیں اور آپ پوچھتے ہیں یہ جنتی انگور کا
خوشہ تم کس کے لئے لائے ہو ، اُنہوں نے جواب دیا ابو جہل کے لئے ، آپ فرماتے ہیں
میں یہ سن کر کہ ابو جہل کے لئے جنت کے انگوروں کا خوشہ آ رہا ہے، کا نیا اور میری آنکھ کھل
گئی ۔ جب ابو جہل کا بیٹا عکرمہ مسلمان ہوا تب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرا
خواب پورا ہو گیا ۔ ابو جہل کے لئے جو خوشہ آیا تھا وہ عکرمہ نے کھا لیا اس میں وہی حقیقت
بیان کی گئی ہے جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ
جنت سے ابو جہل کے لئے انگور کا خوشہ لایا گیا ہے اور جنت سے کیا مراد تھی ، اس جنت سے
یقینا محمدی باغ مراد تھا اور یہی محمدی باغ تھا جس کا پھل ابو جہل نے کھایا مگر خود ابراہیم نے
اس کا پھل نہیں کھایا ، خود اسماعیل نے جس کی ساری زندگی قربانیوں میں گزری اس کا پھل
نہیں کھایا۔ پس کیوں خیال کرتے ہو کہ تمہاری قربانیوں کا آج نتیجہ نکلتا ہے یا نہیں۔ اگر
تمہاری نسل کسی وقت بھی تمہاری قربانیوں سے فائدہ اُٹھا لے ، اگر تمہارے ہمسائے کی نسل
کسی وقت بھی تمہاری قربانیوں سے فائدہ اُٹھالے بلکہ ہمسائے کی نسل کو جانے دو، اگر تمہاری
قربانیوں سے کسی وقت تمہارے دشمن کی نسل فائدہ اُٹھا لے تو یقیناً تمہاری قربانیوں کا پھل تمہیں
خطابات شوری جلد سوم
۳۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
مل گیا کیونکہ خواہ وہ تمہارا دشمن تھا وہ خدا کا بندہ تھا تم کیوں اُس کو دشمن کی نسل کی نگاہ سے
دیکھتے ہو تم کیوں اُس کو پوتے یا پڑپوتے کی نسل کی نگاہ سے دیکھتے ہو تم اس نقطہ نگاہ سے
دیکھو کہ وہ خدا کا ایک پیدا کردہ بندہ ہے پس قربانیوں سے تم اس لئے مت ڈرو کہ تم آج
اُس کا پھل نہیں کھا سکو گے ۔ تم قربانیاں کرو اور کرتے چلے جاؤ۔ ، ہم بچپن میں ایک کہانی سنا
کرتے تھے جس میں یہ ایک فقرہ آتا تھا کہ ” نیکی کر اور دریا میں ڈال۔ ہزاروں ہزار نیکیاں
دنیا میں ایسی نظر آتی ہیں جو نیکیوں کی سرتاج ہوتی ہیں بظاہر انسان اُن نیکیوں میں حصہ
لیتا ہے جو چوٹی کی نیکیاں کہلاتی ہیں مگر اُن کے نتیجے میں نہ انسان کی جیب میں کوئی پیسہ آتا
ہے نہ اُس کی بہنوں کے کان میں یا ناک میں کوئی زیور پڑتا ہے نہ اُس کے لڑکے کے تن کو
کپڑے میسر آتے ہیں ، وہ دریا میں پھینکی جاتی ہیں ، وہ بظاہر ضائع اور برباد نظر آتی ہیں
حالانکہ وہ اُن نیکیوں سے ہزار ہا گنا بڑی ہوتی ہیں جو تن کو ڈھانپتی اور پیٹ کو بھرتی ہیں پس
اگر تم ایسا کرو گے تو دنیا کی طبائع تمہاری طرف خود بخود کھنچی چلی آئیں گی اور تم جنت اور
دوزخ کو اپنے بالکل قریب دیکھو گے جیسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت اور دوزخ
کو اپنے قریب دیکھا ۔ آپ ایک دفعہ نماز پڑھا رہے تھے کہ آپ پیچھے ہٹے اور پھر آگے
بڑھے ، نماز کے بعد صحابہ نے پوچھا یا رسول اللہ ! نماز میں پیچھے کیوں ہٹے تھے اور پھر آگے
کیوں بڑھے ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، نماز میں دوزخ میرے قریب کی گئی
اور میں پیچھے ہٹا پھر جنت میرے قریب کی گئی اور میں اُس کی طرف آگے بڑھا۔
d
بندہ کی پیدائش کا مقصد خدا کا مثل بننا ہے تم بھی اپنی زندگیاں اس طرح سنوارو ہے کہ تمہارے لئے مستقبل اور غائب کوئی
چیز نہ رہے، جنت اور دوزخ دونوں غائب ہیں مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دونوں
چیزیں اسی دنیا میں دکھا دی گئیں اور یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی خصوصیت نہیں،
بندہ اسی لئے پیدا کیا گیا ہے کہ وہ خدا کا مثیل بنے اور خدا کے لئے ماضی اور مستقبل کوئی چیز
نہیں ہر چیز اُس کے سامنے ہے خواہ وہ ماضی کے ساتھ تعلق رکھتی ہو یا ہمارے نقطہ نگاہ سے
مستقبل سے تعلق رکھتی ہو میں اس کی مثال ہمیشہ اس رنگ میں دیا کرتا ہوں کہ ایک بہت بڑا
چکر ہے اور اُس چکر کے وسط میں ایک گھوڑا کھڑا ہے چاروں طرف لوگ جمع ہیں اور
خطابات شوری جلد سوم
۳۵۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
رہے ہوں
گھوڑ دوڑ کے میدان کی طرح ایک نظارہ نظر آ رہا ہے اُس وقت جب گھوڑ ا دائرہ کے اندر دوڑے گا
تو کچھ لوگ کہیں گے گھوڑا آگیا کچھ لوگ کہیں گے گھوڑا آ رہا ہے ، کچھ لوگ کہیں گے گھوڑا
جا چکا ہے مگر جو دائرہ کے وسط میں کھڑا ہو گا اُس کے نزدیک گھوڑے کی سب حالتیں یکساں
ہوں گی جب لوگ کہہ رہے ہوں گے گھوڑا آ رہا ہے اُس وقت بھی وہ اُس کے ساتھ ہوگا ،
جب لوگ کہہ رہے ہوں گے گھوڑا آگیا اُس وقت بھی وہ اُس کے ساتھ ہوگا جب لوگ کہہ
گے گھوڑا جا چکا تو اُس وقت بھی وہ اُس کے ساتھ ہوگا ۔ یہی طریق اس دنیا میں
جاری ہے ، آدم آیا تو لوگوں نے کہا وہ آیا وہ آیا ، آدم" اُن کے پاس پہنچا تو اُنہوں نے کہا وہ ماوہ
آگیا وہ آگیا ، آدم چلا گیا تو اُنہوں نے کہا وہ گیا وہ گیا ۔ نوح آیا تو لوگوں نے کہا وہ آ رہا
ہے، نوح اُن کے قریب پہنچا تو اُنہوں نے کہا وہ آگیا ۔ نوح آگے گیا تو اُنہوں نے کہا وہ
چلا گیا ۔ گھوڑ دوڑ کے میدان کی طرح چاروں طرف لوگ قطار باندھے کھڑے ہوں لیکن
اُس دائرہ کے عین وسط میں ایک ہستی کھڑی ہوئی ہو جو چاروں طرف دیکھ رہی ہو اُس کی
آنکھیں دائیں بھی دیکھتی ہیں اور بائیں بھی آگے بھی دیکھتی ہیں اور پیچھے بھی اس کے لئے نہ
ماضی ماضی ہے نہ مستقبل مستقبل ۔ آدم کے وقت لوگوں نے کہا وہ آیا وہ آیا ، وہ گیا وہ گیا۔
پھر نوح آئے تو لوگوں نے کہا وہ آرہے ہیں وہ آرہے ہیں وہ چلے گئے ہیں وہ چلے گئے
ہیں ، ابراہیم کا وقت آیا تو لوگوں نے چلا کر کہا وہ آگیا وہ آگیا ، وہ پہنچ گیا وہ پہنچ گیا ، وہ چلا ، ،
گیا وہ چلا گیا ۔ مگر جو بیچ میں کھڑا تھا اُس کے لئے نہ کوئی گیا اور نہ کوئی پہنچا ، اُس کے لئے
کوئی جگہ نہیں بدلی کیونکہ گھوڑا اگر یہاں تھا تب وہ سامنے تھا اگر وہاں تھا تب بھی وہ سامنے
تھا، اُس کے لئے کوئی جگہ نہیں بدلی اُس کے لئے کوئی مقام تبدیل نہیں ہوا ۔ یہی حال اس
عالم دنیوی میں مبعوث ہونے والے انبیاء اور رسل کا ہے ، دائرہ کے وسط میں کھڑا ہونے
والا ہمارا خدا ہے اور اس دائرہ کے اندر چکر کاٹنے والے اللہ تعالیٰ کے انبیاء ہیں اور زمانہ
کے لوگ کبھی اس کو آتے ہوئے دیکھتے ہیں اور کبھی اس کو جاتے ہوئے دیکھتے ہیں مگر خدا تعالیٰ
کی ہستی ایسی ہے کہ نہ اُس کے لئے ماضی ماضی ہے نہ مستقبل مستقبل ، ہمیں کہا گیا ہے کہ تم
خدا کی طرح ہو اس لئے ہمیں بھی بھول جانا پڑے گا کہ ماضی کیا ہے اور مستقبل کیا ہے،
ہمارے دماغوں میں اتنی روشنی ہونی چاہیے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو ماضی میں گزر
خطابات شوری جلد سوم
۳۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
چکے ہیں وہ ہمارے لئے زمانہ ماضی میں نہ ہوں بلکہ وہ ہمارے سامنے کھڑے ہوں اسی
طرح ہمیں بھول جانا چاہیے کہ ہمارا مستقبل کیا ہے بلکہ ہزاروں سال کے بعد بھی اگر ایک
شخص پیدا ہوتا ہے اور اس لحاظ سے خواہ ہمارا اُس کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہو ، خدا کا عبد ہونے
کے لحاظ سے ہمیں اُس کے ساتھ اُتنی ہی دلچسپی ہونی چاہیے جتنی آج کے بچہ سے۔ ہم کس طرح
خدا کے عبد کہلا سکتے ہیں اگر ہم خدا کی طرح نہیں ، اگر ہم ہزاروں ہزار اور لاکھوں لاکھ سال کے
بعد پیدا ہونے والے سے بھی اسی طرح اپنی دلچسپی کا اظہار نہیں کرتے جس طرح آج کے لوگوں
سے دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں ۔ پس اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو اور پھر دیکھو کے خداتم سے کیسا
معاملہ کرتا ہے ۔ پھر تمہارے ساتھ ایسا معاملہ ہوگا کہ تم بازیچہ اطفال نہیں بنو گے۔
سے
وو
حضور نے سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے فرمایا : تنتظر
ہماری جماعت ایک تنظیمی جماعت ہے ہم تنظیم کے ساتھ اکٹھے رہنے کے بغیر
زندہ نہیں رہ سکتے لیکن اب چھ ماہ گذر چکے ہیں کہ ہماری تنظیم کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ ہماری
مثال بالکل اس شخص کی طرح ہے جو انیس سو سال پہلے خدا کی طرف سے ایک شمع ہدایت
لے کر آیا تھا اس نے بنی نوع انسان کی ہمدردی میں دن رات ایک کر دیا لیکن دنیا نے اس
کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ اسے کہنا پڑا کہ جنگل کے درندوں کے لئے بھٹ اور پرندوں کے
لئے گھونسلے ہیں لیکن ابن آدم کے لئے سر چھپانے کی جگہ نہیں ۔
ہم نے بہت کوشش کی کہ جب تک ہمیں قادیان نہیں ملتا ہمیں مرکز کے لئے جگہ مل
جائے ، لیکن اب تک نہیں مل سکی ۔ بہر حال ہم کوشش کر رہے ہیں جب اللہ تعالیٰ چاہے گا جگہ
مل جائے گی ۔ جو احباب مرکز میں آباد ہونا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ امور عامہ میں ابھی
سے اپنے نام لکھوا دیں تا کہ وقت آنے پر ہم ان کے لئے زمین وغیرہ کا انتظام کرسکیں“۔
اس ضمن میں حضور نے اعلان فرمایا کہ انڈین یونین کے سوا باقی تمام ممالک کے
احمد یہ مراکز پاکستان کے مرکز کے ماتحت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آخر میں حضور نے فرمایا :۔
اب ایسے حالات پیدا ہو رہے ہیں کہ ہماری جماعت کو صرف چندوں پر اکتفا ہی نہیں
کرنا ہوگا بلکہ جانی قربانی بھی دینی پڑے گی ۔ پس اب احباب کو جانی قربانی کے لئے ہر وقت
تیار رہنا چاہیئے، تبلیغ پر خاص زور دیا جائے اور نمازوں کو وقت پر باجماعت ادا کرنے کی سختی کے
خطابات شوری جلد سوم
ساتھ پابندی کی عادت ڈالنی چاہئیے ۔“
66
۳۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
عظیم الشان تاریخی عہد اس مجلس مشاورت کا ایک اہم ترین واقعہ وہ عہد ہے جو حضرت خلیفة المسیح الثانی نے نہ صرف مجلس مشاورت کے
تمام نمائندگان سے بلکہ تمام حاضر الوقت احمدی احباب سے لیا اور ارشاد فرمایا کہ جب تک
ہمیں قادیان واپس نہیں مل جاتا جماعت کے ہر فرد کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ :- ہر
وو
میں خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر اس بات کا اقرار کرتا
ہوں کہ خدا تعالیٰ نے قادیان کو احمد یہ جماعت کا مرکز مقرر فرمایا
ہے میں اُس کے اس حکم کو پورا کرنے کے لئے ہر قسم کی کوشش اور
جد و جہد کرتا رہوں گا اور اس مقصد کو کبھی بھی اپنی نظروں سے اوجھل
نہیں ہونے دوں گا اور میں اپنے نفس کو اور اپنے بیوی بچوں کو
اور اگر خدا کی مشیت یہی ہو تو اولاد کی اولاد کو ہمیشہ اس بات
کے لئے تیار کرتا رہوں گا کہ وہ قادیان کے حصول کے لئے ہر
چھوٹی اور بڑی قربانی کرنے کے لئے تیار رہیں اے خدا! مجھے
اس عہد پر قائم رہنے اور اس کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما۔
66
اللَّهُمَّ آمِينَ ۔“
( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء ۔ از دفتر پرائیویٹ سیکرٹری ربوہ )
الانعام : ١٦٣
المؤمنون : ٣
النزعت : ۳۲