مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 3
خطابات شوری جلد سوم
۳۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
صلى الله
عروسه
بلکہ تمہا را جنون تمہارے صحیح خرچ میں ہو۔ دنیا تم کو اس لئے پاگل نہ کہے کہ تم تجارت نہیں
کرتے ، دنیا تم کو اس لئے پاگل نہ کہے کہ تم ملازمت نہیں کرتے ۔ دنیا تم کو اس لئے پاگل نہ
کہے کہ تم صنعت و حرفت نہیں کرتے بلکہ دنیا تم کو اس لئے پاگل کہے کہ تم صنعت و حرفت
کرتے ہو مگر اُس سے خود فائدہ نہیں اُٹھاتے ، تجارت کرتے ہو مگر اُس سے خود فائدہ نہیں
اُٹھاتے ، ملازمت کرتے ہو مگر اُس سے خود فائدہ نہیں اُٹھاتے ۔ پس تم خدا پر توکل کرو اور
اپنی زندگیوں کو ایسا بناؤ کہ تمہاری زندگیوں کا ماحصل صرف خدا اور اُس کا رسول ہو تم زندہ
رہو تو خدا کے لئے اور مرو تو خدا کے لئے ۔ جیسے تمہارے آقا اور سردار حضرت محمد رسول اللہ
کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے "قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَ
مَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعلمين ، تو کہہ دے میری نماز بھی اور میری قربانیاں بھی میری
زندگی بھی اور میری موت بھی سب خدا کے لئے ہیں۔ یہی ایمان ہے جس کا اسلام مطالبہ
کرتا ہے ایمان اس کا نام نہیں کہ تم کمائی نہ کرو، ایمان اس کا نام نہیں کہ تم محنت نہ کرو تم
مومن نہیں ہو سکتے جب تک کہ تم محنت نہ کرو۔ اگر تم اپنی زندگی لغو کاموں میں ضائع کرتے
ہو تو تم " هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ “ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہو۔ اس لئے
محنت تمہارے لئے ضروری ہے تجارت اور زراعت اور صنعت و حرفت سب تمہارے لئے
ضروری ہیں اسلام جو کچھ کہتا ہے وہ یہ ہے کہ تم ان کاموں میں اپنے وقتوں کو بیشک خرچ جو یہ
کرو مگر اپنے لیے نہیں بلکہ خدا اور اُس کے رسول کے لئے اگر تم ایسا کرو تو وہ سارے و
وساوس دور ہو سکتے ہیں جو بولشوزم کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں دنیاوی ظلم دیکھ کر آنکھوں پر
پٹی بندھ جاتی ہے جس پر مقدمہ ہو جاتا ہے اور اُس کی جان خطرے میں ہوتی ہے اُس شخص کو
تم اگر سود کا مسئلہ سمجھاؤ تو وہ نہیں سمجھے گا لیکن اگر ہمسایہ کے متعلق سمجھاؤ تو سمجھ جائے گا ۔ اسی
طرح تم اگر دنیا کو مصیبت زدہ سمجھ کر اسلام کے مسائل سمجھاؤ تو وہ اُن مسائل کو نہیں مانے گی
لیکن اگر تم دنیا پر ثابت کر دو کہ تم خدا کے لئے جیتے ہو اور خدا کے لئے مرتے ہو اور اُسے کہو
کہ میرے پاس جو کچھ تھا وہ میں نے تمہیں دے دیا اب میں بتاتا ہوں کہ اسلام اس طرح
کہتا ہے تو وہ تمہاری بات سن لے گا لیکن وہ سمجھے گا کہ وہ خود غرضی سے ایسا نہیں کہہ رہا اور
در حقیقت ایسی زندگی ہی حقیقی امن اور حقیقی خوشحالی پیدا کرتی ہے ۔
دو
خطابات شوری جلد سوم
عورتوں کا چندہ
۳۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
ایک سوال مستورات کے چندہ کے متعلق اُٹھایا گیا ہے کہ اس دفعہ
بجٹ میں دکھا یا نہیں گیا، نائب ناظر صاحب نے اس کا جواب دیا ہے،
مگر میرے نزدیک وہ نہایت لغو جواب ہے ، وہ جواب یہ ہے کہ عورتیں چونکہ بڑی قربانی
کرتی ہیں اور وصیت کرتی ہیں اس وجہ سے اُن کے عام چندے کم ہو جاتے ہیں ، اس وجہ
سے وہ الگ دکھائے نہیں گئے تا کہ اُن کی قربانی کو بٹہ نہ لگے ۔ حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ عورتیں
جو وصیت کرتی ہیں وہ بالعموم زیور اور مہر کی وصیت ہوتی ہے ماہوار آمدن کی وصیت نہیں
کرتیں کہ اُن کے چندوں پر اُس کا اثر پڑ سکے ، پس یہ بات تو درست نہیں ۔ دوسرے اگر
عزت کا ہی سوال ہے تو پھر مردوں کی عزت کو کیوں صدمہ نہیں پہنچتا وہ بھی وصیت کرتے
ہیں اور اُن کے عام چندے بھی اس طرح کم ہو جاتے ہیں ،اگر مردوں کی وصیت کے
باوجود اُن کے چندے الگ دکھائے جاتے ہیں تو عورتوں کی وصیت کے باوجود اُن کے
چندے کیوں نہیں الگ دکھائے جاتے ۔ سیدھی بات تھی ، کہہ دیتے کہ غلطی ہوگئی ہے۔ یہ کیا
جواب ہوا کہ ہم نے بڑے اخلاق فاضلہ سے کام لیا کہ عورتوں کا چندہ نہیں دکھایا تا کہ اُن
کی قربانی کو بٹہ نہ لگے ۔
خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب کی پنشن ایک سوال خان صاحب مولوی
فرزند علی صاحب کے متعلق
کیا گیا ہے ، اصل بات یہ ہے کہ دنیا میں یہ اصول ہے کہ جو شخص خدمت کرتے ہوئے کسی
بلا میں مبتلا ہوتا ہے اُس سے عام پنشنروں والا سلوک نہیں کیا جاتا ، خان صاحب مولوی
فرزند علی صاحب کی سترہ ۷ سال سے زیادہ عمر تھی وہ سلسلہ کے کام کے لئے سخت گرمی کے کی کے زیادہ
موسم میں باہر گئے اور وہیں اُن پر فالج کا حملہ ہو گیا اس پر انجمن نے اپنی مرضی سے نہیں بلکہ
میرے حکم کے ماتحت یہ فیصلہ کیا کہ جب تک وہ بیمار ہیں اُن کو یہ رقم دی جائے ۔
قابل نو جوانوں کو زندگیاں وقف کرنے کی تحریک مولوی عبد القادر صاحب کرنے کی و با بالا
نے کالج کے متعلق بعض
باتیں کہی ہیں جن کا پرنسپل صاحب نے جواب دیا، میں اس بات سے متفق ہوں کہ کالج کے
پروفیسران کو زیادہ سے زیادہ لائق بنانے اور لائق پروفیسر رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے اور
خطابات شوری جلد سوم
۳۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
یہ بھی درست ہے جیسا کہ پرنسپل صاحب نے کہا کہ ہم مجبور ہیں کہ احمدی پروفیسر لائیں اور
اس کی وجہ یہ ہے کہ لائق پروفیسر پانچ پانچ سو سات سات سو ، بلکہ ہزار ہزار روپیہ بھی
ماہوار لے رہے ہیں اور ہم تو ڈیڑھ ڈیڑھ اور سوا سوا سو روپیہ تنخواہ دے کر بھی مقروض رہتے
ہیں۔ یہ نقص اسی طرح دور ہو سکتا ہے کہ جماعت کے نوجوان قربانی کریں اور وہ اپنی زندگیاں
سلسلہ کی خدمت کے لئے وقف کریں ۔ جماعت میں درجنوں نوجوان ایسے ہیں جنہوں نے
اپنی زندگیاں وقف کیں مگر کالج کے عملہ کے متعلق یہی سوال رہتا ہے کہ اُس کے لئے ہم
کہاں سے پروفیسر لائیں ، مولوی عبد القادر صاحب نے کہا ہے کہ کچھ نوجوان آئے اور چلے
گئے ، ہمیں دیکھنا چاہیے کہ وہ کیوں چلے گئے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ پروفیسر صاحب سے یہ غلطی
ہوئی ہے کہ اُنہوں نے اس سوال کو چھیڑا کیوں کہ وہ نوجوان جن کا اشارہ ذکر کیا گیا ہے ،
گو ان کو میں مخلص سمجھتا ہوں مگر اُن کے اخلاق کے متعلق اس کے جواب سے اچھا اثر نہیں
پڑتا ۔ حقیقت یہ ہے کہ جانے والوں نے بعض معاملات میں انجمن سے کشمکش شروع کی اور
میرے پاس بھی اُنہوں نے شکایتیں کرنی شروع کیں کہ انجمن ہمارے حقوق ہمیں نہیں دیتی۔
میرا جیسا کہ دستور ہے، شروع شروع میں میں دخل نہیں دیا کرتا ، صرف انجمن کو توجہ دلا دیا
کرتا ہوں، میں نے انجمن کو لکھا کہ وہ اس معاملہ کی طرف توجہ کرے، بعد میں اُن نو جوانوں
نے مجھے لکھا کہ ہماری سخت حق تلفی ہو رہی ہے اور آپ کے توجہ دلانے پر بھی کوئی توجہ نہیں کی
گئی ۔ اس پر میں نے کالج کمیٹی کو لکھا کہ اتنے دنوں میں میرے پاس اس کے متعلق مکمل
رپورٹ کی جائے ، اس پر انہوں نے مکمل رپورٹ مرتب کی اور لکھا کہ یہ حالات ہیں اور ہم
مسل آپ کو بھجوار ہے ہیں۔ میں نے وہ مسل پڑھی اور اُن تینوں نو جوانوں کو بلوایا ، صوبہ بڑا
مخلص ہے مگر بد قسمتی سے یہ تینوں بہار کے تھے ، میں نے خود اُن کو بلایا ، اپنے سامنے بٹھایا
اور کمیٹی کے ممبروں کو بھی بٹھایا۔ مسل سے یہ بات صراحتاً ثابت تھی اور اگر قادیان سے مسل
بیچ کر آگئی ہو تو اُس میں سے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ان نو جوانوں نے سخت کلامی سے کام لیا
پھر لطیفہ یہ ہے کہ کا غذات نکالے گئے تو ایک مقام پر انجمن نے کہا کہ ہم یہ معاملہ خلیفہ مسیح
کے سامنے پیش کریں گے اور اُن کی طرف سے جواب آنے پر اس بارہ میں کچھ فیصلہ کیا
جا سکے گا، اس پر تینوں نے نہیں بلکہ ایک نوجوان نے لکھا کہ خلیفہ مسیح کو اس سے کیا تعلق ہے،
خطابات شوری جلد سوم
۳۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
دیا
میں نو کر ہوں اور تم نوکر رکھنے والے ہو، خلیفہ المسیح کا کیا واسطہ ہے کہ وہ بیچ میں دخل دیں ۔
جب وہ میرے پاس آیا تو میں نے اُس کو کہا کہ اگر اس معاملہ میں میرا دخل نہیں تو تم مجھے
چٹھیاں کیوں لکھتے رہے ہو اور تم نے یہ دو رخی اور منافقانہ چال کیوں چلی کہ جب تم کو مجھ
سے فائدہ پہنچ سکتا تھا تو تم نے مجھے لکھا کہ میرے معاملات میں دخل دیا جائے اور جب تم
نے دیکھا کہ مجھ سے تم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا تو تم نے لکھا کہ خلیفہ مسیح کو اس معاملہ میں
دخل دینے کا کیا حق ہے۔ بجائے اس کے کہ وہ اس سے نصیحت حاصل کرتے ، مجلس سے اُٹھتے
ہی اُنہوں نے استعفے پیش کر دئے ۔ یہ حالات ہیں جن میں اُن نو جوانوں نے کالج کے کام
کو چھوڑا اور میں خود اس معاملہ کی تحقیق کر چکا ہوں ۔ حقیقت یہ ہے کہ جب تک نوجوان
زندگیاں وقف نہیں کریں گے اُس وقت تک اس قسم کی مشکلات دور نہیں ہو سکیں گی ۔“ دور
66
کرتے ہوئے حضور
ماہرین فن اسا تذہ تیار کئے جائیں تعلیم الاسلام کالج کا ذکر کرتے ہو۔ نے فرمایا :-
اب تک اگر کالج کے لئے لائق پروفیسر تیار نہیں ہو سکے تو اس کی ذمہ داری میرے
نزدیک گلی طور پر پرنسپل پر ہے ۔ ایک شخص اگر پوری طرح اپنے فرائض کی ادائیگی میں
Interest نہیں لیتا تو اس کا یقیناً اُس کو نقصان پہنچے گا ۔ وہ میرا لڑکا ہے لیکن خدا اور اُس
کے رسول کے مقابلہ میں اگر ہزار لڑکا بھی قربان ہو جائے تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہو سکتی۔
میں محسوس کرتا ہوں اور میں کھلے طور پر آج پبلک میں اس امر کا اظہار کرتا ہوں کہ میرے
نزدیک وہ اپنے کام کی طرف اتنی توجہ نہیں کر رہا ۔ جتنی توجہ اس کو کرنی چاہیے ۔ میں جانتا
ہوں کہ بعض لوگ اس بات پر بھی اعتراض کرتے ہیں کہ وہ ایک لمبا عرصہ قادیان میں رہا
اور اس نے لڑکوں کی پڑھائی کی طرف توجہ نہیں کی ۔ مگر یہ اعتراض منافقانہ ہے وہ ان دنوں
سلسلہ کی حفاظت کے لئے رات اور دن کام کر رہا تھا اور جو شخص اپنی جان کو سلسلہ کے لئے
قربان کر رہا ہو اور سلسلہ نے ہی اس کو اس کام پر مقرر کیا ہو اس پر اعتراض کرنا سوائے
منافق کے اور کسی کا کام نہیں ہو سکتا ۔ مگر اس کے علاوہ بھی میں دیکھتا ہوں کہ اسے اپنے کام
کے متعلق پورا شغف نہیں ۔ ڈاکٹر عبدالاحد صاحب ریسرچ کے افسر ہیں وہ بھی واقف زندگی
ہیں اور ناصر احمد بھی واقف زندگی ہے مگر جب زندگی وقف کرنے والے آتے ہیں تو
XXXXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۳۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
ان میں سے اکثر وہ ریسرچ کے لئے لے جاتے ہیں۔ اگر ناصر احمد میں بھی وہی جذبہ ہوتا تو وہ
تحریک کو کہتا کہ مجھے بھی اتنے نوجوان دئے جائیں۔ میں ان کو کالج کے لئے تیار کرنا
چاہتا ہوں گزشتہ چار سال میں ڈاکٹر عبدالاحد صاحب پانچ سات نئے نوجوان تیار کر چکے
ہیں۔ مگر اتنے سالوں میں ناصر احمد نے ایک نوجوان بھی تیار نہیں کیا جتنے تیار کئے ہیں میں
نے کئے ہیں در حقیقت اس کے معنی یہ ہیں کہ اسے اپنے کام سے اس قسم کا Interest نہیں ۔
جو والنزِعَتِ غَرْقًا و التشطتِ نَشْطًا کے مطابق ہر مومن کو ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر
عبدالاحد صاحب جب نئے آدمی مانگنے آتے ہیں تو میں بعض دفعہ چڑتا بھی ہوں مگر پھر بھی وہ
اپنی ضرورت کے مطابق آدمی لے ہی جاتے ہیں۔ ناصر احمد کو بھی کہنا چاہیے تھا کہ مجھے اس اس
قسم کے پروفیسر چاہیں اور اگر تحریک اس سے تعاون نہ کرتی تو وہ مجھ سے کہتا ، بہر حال میرے
نزدیک اُس نے اپنے فن سے اتنا شغف نہیں دکھایا جتنا اُسے دکھانا چاہیے تھا بلکہ اُس کے لئے
یہ بھی ضروری تھا کہ وہ ہرفن کے پروفیسروں کا تحریک سے مطالبہ کرتا آخر جتنے مضامین دنیا میں
پڑھائے جاتے ہیں وہ سارے کے سارے ہم نے بھی پڑھانے ہیں پس جس مضمون کا
پروفیسر اُن کے پاس نہیں تھا اُسے تحریک سے مانگنا چاہیے تھا بلکہ یہ بھی کہنا چاہیے تھا کہ ہمارے
لئے جرمن زبان کا بھی پروفیسر تیار کیا جائے روسی زبان کا بھی پروفیسر تیار کیا جائے اطالین
زبان کا بھی پروفیسر تیار کیا جائے اور آہستہ آہستہ تحریک اس کام میں لگی رہتی ۔“
66
انسپکٹروں کی تعداد کم سے کم ہو۔ بعض دوستوں نے تحریک کی تھی کہ جماعت کی تربیت
ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
کے لئے انسپکٹروں کی تعداد کو بڑھا دیا جائے۔ اس کا
” میں نے کئی دفعہ اس بات پر غور کیا ہے اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ یہ پالیسی غلط
ہے، اس لئے نہیں کہ نگران مقرر نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس لئے کہ ایک ایسے کام میں جس کے
انواع بہت سے ہیں انفرادی طور پر نگرانی کرنی چاہیے نہ کہ ہر شعبہ کی نگرانی کے لئے الگ الگ
انسپکٹر مقرر کرنا چاہیے مثلاً تربیت کے انسپکٹر ہی لے لو پہلے نمازوں کے لئے انسپکٹڑوں کی
ضرورت ہوگی پھر روزوں کے لئے انسپکٹروں کی ضرورت ہوگی پھر زکوۃ کے لئے انسپکٹروں کی
ضرورت ہوگی پھر حج کے لئے انسپکٹروں کی ضرورت ہوگی پھر تجارت اور لین دین سے تعلق
خطابات شوری جلد سوم
۳۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
-
-
رکھنے والے معاملات کے لئے انسپکٹروں کی ضرورت ہوگی ۔ ہائی کلاسز کے لئے انسپکٹروں
کی ضرورت ہوگی ۔ لوئر کلاسز کے لئے انسپکٹروں کی ضرورت ہوگی کالج کے لئے انسپکٹروں
کی ضرورت ہوگی ۔ پھر دھوبیوں کے لئے الگ انسپکٹر کی ضرورت ہوگی ۔ نائیوں کے لئے
الگ انسپکٹر کی ضرورت ہوگی ۔ پیشہ وروں اور صناعوں کے لئے الگ انسپکٹر کی ضرورت ہوگی
اگر اس طرح تقسیم ہوتی چلی جائے اور ہر شعبہ کے لئے الگ الگ انسپکٹر رکھے جائیں تو
انسپکٹروں کا کوئی شمار ہی نہیں رہتا۔ ہمارے سامنے نمونہ موجود ہے اور نمونہ بھی محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے انسان تھے مگر آپ جرنیل بھی تھے
قاضی بھی تھے مفتی بھی تھے مقتن بھی تھے معلم بھی تھے امام بھی تھے اور عورتوں اور مہ اور مردوں کی
تربیت کرنے والے بھی تھے اسی طرح ہمیں بھی کوشش کرنی چاہیے کہ ہم بجائے انسپکٹروں کو
زیادہ کرنے کے اپنے محصلوں اور پہلے انسپکٹروں سے ہی ہر قسم کا کام لیں اور ہمارا فرض ہے
کہ ہم اس کام کے لئے ایمان دار اور دیانت دار لوگوں کو لگائیں ۔ میرے نزدیک
صد را انجمن احمد یہ کو چاہیے کہ آئندہ وہ ہر قسم کا کام اپنے محصلوں اور سابق انسپکٹروں سے ہی کا
لے ۔ ان کا کام چندہ لینا بھی ہو، ان کا کام تبلیغ کرنا بھی ہو اور ان کا کام تربیت کرنا بھی ہو
۔ ان کو دن بے شک زیادہ مل جائیں اور حلقے چھوٹے کر دئے جائیں آدمی تہجد گزار،
راست باز اور محنتی ہوں ، یہی طریق ہے جس پر چل کر ہم کامیاب ہو سکتے ہیں ورنہ اگر ہم
نے ہر محکمہ کے الگ الگ انسپکٹر مقرر کرنے شروع کر دئے اور پھر ہر محکمہ کی الگ الگ شاخیں کرد۔
شروع ہو گئیں تو عجیب نتیجہ رونما ہو گا نماز والے کہہ رہے ہوں گے کہ چندے میں کیا رکھا ہے۔
اصل چیز تو نماز ہے اور چندے والے کہہ رہے ہوں گے کہ سارا کام تو چندوں سے ہی ہوتا
ہے اور یہی اس زمانہ کی سب سے بڑی خدمت ہے نمازیں بھی فائدہ دیتی ہیں مگر اس زمانہ میں
چندہ ۔ رہ دینا بڑا اہم کام ہے۔ اس اختلاف کو روکنے کی یہی صورت ہے کہ سارے کام انفرادی
صورت اختیار کرلیں ۔ اُس کو کہو کہ وہ یہ بھی کرے اور وہ بھی کرے۔ میں دیکھتا ہوں کہ
تحریک جدید اور صدرانجمن احمد یہ دونوں ایک دوسرے کی معاون ہیں مگر ناظر صاحب بیت المال
کے اعلانات کو غور سے پڑھو تو ان میں ہلکی سی چوٹ تحریک جدید پر ضرور ہوتی ہے اور لکھا ہوا
ہوتا ہے کہ اصل چندہ تو مستقل چندہ ہی ہے باقی چندے سب نفلی ہیں لوگوں کو فرضی چندے
خطابات شوری جلد سوم
۳۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
ادا کرنے کی طرف زیادہ توجہ کرنی چاہیے اور تحریک جدید والے لکھتے ہیں کہ جہاد کا وقت
آگیا السَّابِقُونَ الاَوَّلُونَ میں شامل ہونے کی کوشش کرو گویا جو تحریک میں حصہ لیتا ہے یہ
اُس کا جہاد ہو گیا اور صدرانجمن کے نزدیک یہ محض ایک نفلی چیز ہے ۔ تحریک والے لکھتے ہیں
کہ یہ چندہ ایسا ہے جیسا زندگی کے لئے سانس ہوتا ہے اور انجمن والے لکھتے ہیں کہ اصل
چندہ تو انجمن کا کا ہے۔ یہ تو ایسا ہی ہے جیسے جوتی پر پالش ہوتی ہے ۔ اگر اسی طرح انسپکٹر مقرر
کرنے شروع کر دئے گئے تو لوگ ایک مصیبت میں پھنس جائیں گے اور جہاں چھوٹی
جماعت ہوگی وہ تو اور بھی مخمصے میں مبتلا ہو جائے گی ، فرض کرو پہلے چندے والا انسپکٹر آگیا
اور ان بیچاروں نے ادھر اُدھر سے آٹا جمع کر کے اُس کو چند دن کھلایا پلایا ، وہ گیا ہی تھا کہ
نماز والا انسپکٹر پہنچ گیا اور اُن کو اُس کی خاطر تواضع کرنی پڑی وہ گیا تو روزے والا انسپکٹر
آگیا ۔ اگر یہ طریق جاری کیا جائے تو نتیجہ یہ ہوگا کہ ادھر انسپکٹر صاحب گاؤں میں داخل
ہو رہے ہوں گے اور اُدھر گاؤں والے اپنے گاؤں سے نکل کر کسی اور گاؤں کو بھاگے
جارہے ہوں گے۔ پس انسپکڑ بڑھانا بالکل بے معنی بات ہے۔ جو محصل رکھے جائیں وہ محنتی ہوں،
دیانت دار ہوں ، راست باز ہوں ، مختلف پیشوں سے واقف ہوں اور سارے کام اُنہی کے
سپر د ہوں۔ مجھے انگریزوں کی یہ بات بڑی بھاتی ہے کہ وہ پادریوں کا بڑا ادب اور احترام
کرتے ہیں یہاں تو وہ مبشر اور Preacher ہوتے ہیں اس لئے اُن کی عزت کرنا ضروری
ہوتا ہے مگر یورپ میں اُن کی یہ حالت نہیں ہوتی پھر بھی یورپ میں کسی جگہ چلے جاؤ اگر کوئی
دہر یہ بھی ہوگا تو پادری کو اپنا باپ سمجھے گا اور ہر مصیبت کے وقت اُس کے پاس دوڑا جائے
گا اور اُس سے مشورہ لے گا ۔ یہ روح اپنے اندر پیدا کرو اور سارے کام انسپکٹر کے سپرد
کردو بے شک اُس کا علاقہ چھوٹا کر دو مگر اس سے کام زیادہ لو اگر چندے کا سوال آئے تو
اس کا ذمہ دار بھی وہی ہو اور اگر تربیت کی کمی کا سوال آئے تو اُس کا ذمہ دار بھی وہی ہو ۔ کیا
دنیا میں کسی کے دس باپ بھی ہوا کرتے ہیں ؟ ایک ہی باپ ہوتا ہے ۔ مگر نماز بھی وہی
پڑھاتا ہے، روزے بھی وہی رکھواتا ہے ، سچ بولنا بھی وہی سکھاتا ہے ، صناعی بھی وہی سکھاتا ،
تعلیم بھی وہی دلاتا ہے ۔ اسی طرح ماں بھی ایک ہی ہوتی ہے مگر کھانا پکانا بھی وہی سکھاتی ہے،
جھاڑو دینا بھی وہی سکھاتی ہے، کپڑے دھونا بھی وہی سکھاتی ہے۔ یہی طریق ہمیں انسپکٹروں
خطابات شوری جلد سوم
۳۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
کے بارے میں اختیار کرنا چاہیئے ۔ بے شک شہروں میں شہروں کے قابل اور دیہات میں دیہات
کے قابل آدمی رکھے جائیں مگر بہر حال کام سب انہی سے لیا جائے۔ یہ کہنا کہ مولوی کو حساب نہیں
آتا غلط ہے ہم مولوی اُس کو کہتے ہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل فرمانبردار ہو۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، ایک عظیم حساب دان بے شک محمدرسول اللہ صلی اللہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہم حساب نہیں
جانتے مگر اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم جھوٹا حساب نہیں جانتے ورنہ ورثہ کے احکام جو آپ
نے دئے ہیں وہ معمولی جمع تفریق سے نہیں آسکتے ورثہ کی بنیا دریشو (Ratio) کے علم پر ہے
اور اس علم کے لئے بہت بڑی حساب فہمی کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح زکوۃ کا علم بھی ایسا
ہے جو حساب کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے پس در حقیقت جب آپ نے کہا کہ ہم حساب نہیں
جانتے تو اس کا مطلب یہ تھا کہ ہم جھوٹ اور فریب کا حساب نہیں جانتے یہ مطلب نہیں تھا
کہ ہم واقعہ میں حساب نہیں جانتے ۔
عملی نمونہ بہتر بنانے کی ضرورت ایک دوست نے توجہ دلائی ہے کہ ابھی تک
جماعت کے نوجوانوں کو اپنی ظاہری شکل بھی
اسلام کے مطابق بنانے کی توفیق نہیں ملی جو ایک بہت بڑا نقص ہے ۔ یہ درست ہے، اور
میں بھی دیکھتا ہوں کہ ابھی تک جماعت کے نوجوانوں کو اس طرف پوری رغبت نہیں مجھے
تعجب آتا ہے کہ لوگ یہ تو شور مچائے جاتے ہیں کہ پاکستان میں اسلام کی حکومت ہونی
چاہیے مگر جن امور میں اسلام کی حکومت ایک گھنٹہ میں قائم ہو سکتی ہے اُن کی طرف توجہ نہیں
کی جاتی ۔ ہر شخص چاہتا ہے کہ دوسرا تو کام کرے مگر میں نہ کروں اور یہ کوئی صحیح طریق نہیں ۔
اصلاح تب ہوتی ہے جب انسان پہلے خود اپنی اصلاح کرے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
جب عمرہ کے لئے تشریف لے گئے جس میں صلح حدیبیہ ہوئی اُس وقت ایک ایسا واقعہ رونما
ہوا جو اس حقیقت کو اچھی طرح واضح کرتا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دراصل
خواب میں دیکھا تھا کہ آپ مکہ میں داخل ہوئے اور احرام باندھے ہوئے ہیں ۔ آپ نے
صحابہ سے فرمایا کہ چلو ہم عمرہ کر آئیں ( کیونکہ حج کا وقت نہ تھا ) صحابہ کو بھی شوق تھا ، اُنہوں
نے دینے ، بکریاں اور اونٹ قربانی کے لئے اپنے ساتھ لئے اور سج سجا کر بارات کی طرح
خطابات شوری جلد سوم
۳۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
مکہ کی طرف چل پڑے۔ جب مکہ کے قریب پہنچے تو کفار نے اُنہیں روک لیا ، اُنہوں نے
بہتیر ا سمجھایا کہ ہم خدا تعالیٰ کی عبادت کرنے کے لئے یہاں آئے ہیں ہم میانوں سے
تلواریں نہیں نکالیں گے بلکہ متواضع شہریوں کی طرح عمرہ کر کے چلے جائیں گے مگر اُنہوں
نے کہا، خواہ کچھ ہو ہم تو اس کی اجازت نہیں دے سکتے آخر دنیا کو کیا پتہ ہے کہ تم عبادت
کے لئے آئے تھے ، لوگ تو کہیں گے کہ عرب ڈر گئے اور اُنہوں نے مسلمانوں کو مکہ میں
آنے کی اجازت دے دی ، اگلے سال بے شک عمرہ کر لینا ، ہم سال بھر ڈھنڈورا پیٹتے رہیں
گے کہ ہم نے خود مسلمانوں کو عمرہ کرنے کی اجازت دی ہے اس طرح ہمارا رعب قائم رہے
گا ، اس وقت ہم عمرہ کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ اس پر بڑا شور ہوا ۔ مگر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے اُن کی بات مان لی اور آپ نے صحابہ کو حکم دیا کہ قربانیاں یہیں کر لو۔ اس بارہ
میں اختلاف ہے، فقہاء میں سے بعض کہتے ہیں کہ جس مقام پر اُنہوں نے ڈیرے ڈالے
تھے وہ حرم میں شامل تھا اور چونکہ وہ مقام حرم میں شامل تھے اس لئے اُن کے لئے قربانیاں
کرنا جائز تھا اور بعض کہتے ہیں کہ وہ مقام تو حرم میں شامل نہیں تھا مگر شریعت کا مسئلہ یہ ہے
کہ جب انسان حج یا عمرہ کے لئے جائے اور رستہ میں روکا جائے تو جس جگہ روکا جائے
و ہیں قربانی کر دے بہر حال کوئی وجہ ہو ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قربانیاں
کر دو ، صحابہ نے یہ بات سنی مگر وہ قربانیاں کرنے کے لئے نہ اُٹھے ، آپ نے ایک دفعہ کہا،
دو دفعہ کہا ، تین دفعہ کہا، مگر وہ خاموش رہے اُن کو دکھ تھا کہ آج اُن کی ناکیں کٹ گئیں، دو دوسو
تین تین سو میل تک رہنے والے قبائل انہیں طعنہ دیں گے کہ تم نے کر لیا عمرہ ! انہیں غم تھا
کہ ہم دنیا کو کیا منہ دکھا ئیں گے اور اُن کے سامنے اپنی عزت کس طرح قائم رکھ سکیں گے وہ
اتنے دکھ میں تھے کہ باوجود اس کے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار فرمایا جاؤ اور
قربانیاں کرو، جاؤ اور قربانیاں کرو ، وہ قربانیاں کرنے کے لئے نہ اُٹھے ۔ آپ کو اس سے
شدید ترین صدمہ پہنچا کہ اتنی بڑی قربانی کرنے والی قوم جو میرے ایک اشارہ پر اپنی جانیں
قربان کر دیا کرتی تھی آج اپنے حواس اس طرح کھو بیٹھی ہے کہ میں ایک حکم دیتا ہوں اور وہ
اُس کی تعمیل نہیں کرتی ، آپ اُسی حالت میں حضرت حفصہ کے پاس آئے اور فرمایا کہ حفصہ آج
تمہاری قوم پر بڑی آفت آئی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت تھی کہ جب عربوں
XXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۳۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
میں نشوز کی کوئی بات دیکھتے تو آپ یہ نہ فرماتے کہ میری قوم نے ایسا کیا بلکہ مخاطب سے ذکر
کرتے ہوئے کہتے کہ آج تیری قوم نے ایسا کیا ، یہی انداز رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اُس وقت اختیار کیا ۔ حضرت حفصہ نے کہا یا رسول اللہ ! کیا ہوا، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ، آج اس اس طرح ہوا ہے ، اُنہوں نے کہا یا رسول اللہ ! جانے بھی دیجئے ، اُن کو
تو آپ سے اتنی محبت اور عشق ہے کہ اُس کی دنیا میں کوئی مثال ہی نہیں ملتی ۔ اس وقت عمرہ
سے روکے جانے کا اُن کو اتنا شدید صدمہ ہوا ہے کہ اُن کے حواس پراگندہ ہو گئے ہیں وہ
بڑی بڑی امیدیں لے کر آئے تھے مگر آج اُن کی اُمید میں سب رائیگاں چلی گئیں اس لئے
ان کے دماغ پر ایک پردہ سا پڑ گیا ہے ورنہ یہ ہو سکتا ہے کہ وہ سمجھیں کہ خدا کا رسول ہمیں
ایک حکم دیتا ہے اور پھر وہ اس کی تعمیل نہ کریں ۔ اُنہوں نے کہا، یا رسول اللہ ! آپ چپ
کر کے جائیے اور اپنی قربانی ذبح کرنی شروع کر دیجئے پھر دیکھئے کہ کیا ہوتا ہے۔ حدیثوں
میں آتا ہے، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نیزہ لیا اور آپ خاموشی سے قربانی کے پاس
گئے اور اُس کی گردن پر نیزہ مار کر گرا دیا ، بات وہی تھی جو حضرت حفصہ نے کہی تھی ، صحابہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کام کے شیدائی اور عاشق زار تھے جو نہی اُنہوں نے دیکھا
که رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اکیلے اپنی اونٹنی کو گرا لیا ہے، یکدم اُن کو ہوش آیا اور
ایک صحابی کا بیان ہے کہ اُس کے بعد ہم اس طرح اپنی قربانیوں کی طرف دوڑے کہ اگر کوئی اپنی
شخص ہمارے رستہ میں آتا تو ہمارا جی چاہتا تھا کہ ہم اُس کو قتل کر دیں ۔ تو جب انسان خود
عمل کر لیتا ہے تو دوسرے بھی اُس کے نمونے کو دیکھ کر عمل کرنے کے لئے تیار ہو جاتے
ہیں۔ اگر تم اس امید میں رہے کہ پہلے اسلامی احکام پر یہ عمل کرے یا وہ عمل کرے تب میں
عمل کروں گا تو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ، ہمارا خدا اگر ہم سے اس بات کا مطالبہ کرتا ہے
اور ہمارے بچے اور ہمارے عزیز ہمارا ساتھ نہیں دیتے تو کیا ہوا، خدا کے کئی نبی ایسے
گزرے ہیں جن کے رشتہ داروں نے اُنہیں نہیں مانا ۔ ابولہب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا چچا تھا مگر وہ آپ کا شدید ترین معاند تھا ۔ حضرت ابراہیم کے باپ، جو دراصل آپ کے
چچا تھے ، اُنہوں نے تو اس قدر دکھ دیا کہ آخر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنا وطن چھوڑنا پڑا
پس ہوا کیا اگر کوئی شخص تمہارا ساتھی نہیں بنتا، جب کوئی شخص اپنے دائیں اور بائیں نگاہ
خطابات شوری جلد سوم
۳۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
دوڑاتا ہے تو اس کے یہ معنے ہیں کہ اُس کا ایمان کمزور ہے مومن اپنے ایمان کے مظاہرہ
کے لئے کسی ساتھ کا محتاج نہیں ہوتا ۔ جس شخص کے دل میں کسی سہارے کی احتیاج محسوس
ہوتی ہو اُسے یا د رکھنا چاہیے کہ اپنے کام میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ دینی کام دینی روح
کے ساتھ ہوتے ہیں ، جو شخص خدا کے کام کے لئے کھڑا ہوتا ہے وہ دائیں بائیں نہیں دیکھتا
اُس کے بیوی بچے اُس کے ساتھ ہوں تو وہ خوش ہوتا ہے اور اگر نہ ہوں تو وہ سمجھتا ہے کہ خدا
سے بڑھ کر میر ا مطلوب اور کوئی نہیں میرا کام یہی ہے کہ میں خدا تعالیٰ کے احکام پر عمل کرتا
چلا جاؤں خواہ کوئی اور شخص میرا ساتھ دیتا ہے یا نہیں دیتا ۔
وصولی چندہ کے لئے وفود بھجوائے جائیں چوہدری عبداللہ خان صاحب نے کہا
ہے کہ دیہات میں ہر چھ ماہ کے بعد
وفد بجھوائے جائیں تا کہ جو چندہ وصول ہونے سے رہ گیا ہو وہ اس صورت میں وصول ہو
جائے ۔ یہ تجویز بہت معقول ہے بلکہ میرے نزدیک دیہات میں ہی ہی نہیں شہروں میں بھی وقتاً
فوقتاً ایسے وفد بجھواتے رہنا چاہئے ۔ مگر لاہور والا وفد نہ ہو کہ چھ مہینے گزر گئے اور ابھی تک
وہ چندوں کی لسٹ بھی مرتب کر کے نہیں دے سکا۔
موجودہ کارکنان کی تربیت کی ضرورت ہے بابو فقیر علی صاحب نے کہا کہ محکم تربیت
کو بڑھانا چاہیے۔ محکمہ تربیت کو بھی چاہیے۔محکمہ
بڑھانے کی ضرورت ہے مگر موجودہ آدمیوں کی تربیت کی زیادہ ضرورت ہے اگر یہ ہو جائے
تو کام خود بخود ٹھیک ہو جائے گا ۔
الفضل" کے معاملات الفضل کے متعلق میاں عبدالمنان صاحب نے جو کچھ کہا ہے،
وہ میرے نزدیک بالکل درست ہے ۔ نائب ناظر صاحب
بیت المال مشورہ کے لئے کراچی آئے تھے ، اُس وقت بھی میں نے الفضل کے متعلق اُنہیں
توجہ دلائی تھی کہ اس کے خرچ کی مدات درست نہیں ، آپ جائیں اور دوبارہ اس کا جائزہ
لیں ۔ مگر وہ میری بات کو سمجھے نہیں ، غالباً اس لئے کہ اُن کو تجربہ نہیں تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ
الفضل کے معاملہ میں بہت کچھ اُلجھنیں ڈالی گئی ہیں جن کو میں پوری طرح نیک نیتی پر محمول
نہیں کر سکتا ، وہ کہتے ہیں کہ اخراجات کے سلسلہ میں ہم نے اخبار کے بارہ صفحے مد نظر رکھے
خطابات شوری جلد سوم
۳۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء
تھے۔ اب سوال یہ ہے کہ بارہ صفحات کا زائد خرچ اُنہوں نے الگ کیوں نہیں دکھایا تا کہ اگر
چار صفحات زائد نہ کئے جاتے تو اتنا خرچ کا ٹا جاسکتا مثلاً ایک مدرس کی جگہ اگر دو مدرس
رکھنے ہوں تو بجٹ کا کیا قاعدہ ہے۔ آیا یہ قاعدہ ہے کہ سو کی بجائے دوسو تنخواہ دکھا دیتے ہیں یا
یہ قاعدہ ہے کہ زائد مدرس الگ دکھایا جاتا ہے ۔ اگر اُن کے اندر نیک نیتی پائی جاتی تو اُن کو
چاہیے تھا کہ اتنی رقم جو زائد خرچ ہو سکتی تھی اُس کی علیحدہ منظوری لیتے اور کہتے کہ اگر ہم نے
اخبار کے بارہ صفحے کر دیئے تو اس کی کر دیئے تو اس کی اتنی کتابت اور اتنی طباعت بڑھ جائے گی اور اتنا کاغذ اور
کا خرچ زائد ہو جائے گا ، مگر ایسا نہیں کیا گیا ۔ بات یہ ہے کہ سمجھ لیا گیا ہے کہ یہ شور مچا کر کہ
اخبار مقروض ہے ہمیں امدادل جائے گی اور اصل بات بیچ میں غائب ہو جائے گی اور اگر
سُستی سے ہم نے کچھ زائد خرچ بھی کر لیا تو وہ اس میں چُھپ جائے گا ، پس میرے
نزدیک الفضل کا بجٹ بہت کچھ قابل اصلاح ہے میں اس بجٹ کے متعلق ایک سب کمیٹی
مقرر کروں گا۔ تاکہ وہ چھان بین کر کے اخراجات کو کم کرے ۔ میرے نزدیک اس کے
اخراجات بہت زیادہ ہیں اور کسی صورت میں بھی وہ اخراجات اس حد تک نہیں پہنچ سکتے جس
حد تک دکھائے گئے ہیں ۔ کہہ دیا گیا ہے کہ جو زائد خرچ ہے وہ سلسلہ بطور امداد دے ۔ مگر
سوال یہ ہے کہ وہ امداد کتنی ہوگی ۔ جو آمد بتائی گئی ہے دراصل وہ بھی زائد ہے ظاہر یہ
کیا گیا ہے کہ ۷۶ ہزار روپے آمد ہو گی ۔ مگر واقع یہ ہے کہ اگر آمد اور خرچ کو مد نظر رکھا جائے
تو - ۲۳۰۰۰ روپے کی امداد ہمیں دینی پڑے گی اور تریسٹھ ہزار روپیہ اتنی بڑی رقم ہے کہ اس
سے ایک کالج چلایا جا سکتا ہے۔ دراصل الفضل جس اصول پر چل رہا ہے وہ غلط ہے تجارتی
اصول تو یہ ہوتا ہے کہ مثلاً ایک کارخانہ اگر سو چیز روزانہ بناتا ہے تو وہ جانتا ہے کہ اس پر
اتنا نفع آئے گا ، فرض کرو وہ ایک روپیہ سینکڑہ نفع مقرر کرتا ہے تو یہ نفع اُس کا یقینی ہے دوسو
بنائے گا تو دور و پیہ نفع مل جائے گا وہ پانچ سو بنائے گا تو پانچ روپیہ نفع مل جائے گا گویا جتنی
پیداوار بڑھتی جائے اُتنا ہی نفع بڑھتا جائے گا لیکن الفضل کی موجودہ حالت کو اس طرح
چیک نہیں کیا گیا بلکہ اگر اُس کی دس ہزار خریداری ہو تب بھی وہ گھاٹے میں ہی رہے گا
حالانکہ کسی اخبار کے اگر تین ہزار خریدار ہوں تو نفع والا اخبار سمجھا جاتا ہے ۔ میں نے خود
ایڈیٹروں اور مینیجروں سے باتیں کی ہیں اور اُنہوں نے کہا ہے کہ تین ہزار خریدار پر اخبار
مجھے