مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

خطابات شوری جلد سوم
۳۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
منعقدہ ۱۵ را پریل ۱۹۴۹ء ۔ بعد نماز عشاء تا رات ۱۲ بجے بمقام ربوہ )
پہلا دن
دعا ۱۵، ۱۶ اپریل ۱۹۴۹ء کی درمیانی شب نماز عشاء تا رات ۱۲ بجے زنانہ جلسہ گاہ ربوہ میں
مجلس مشاورت کا اجلاس منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب
نے کی ۔ اس کے بعد حضور نے اپنے کلمات طیبات سے اس اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے دُعا
سے متعلق فرمایا :-
آؤ ہم اپنے بجٹ پر غور کرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں وہ ہمارے اندر
حقیقی انقلاب پیدا کر دے۔
جلسہ کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے جیسا کہ ہمارا طریق ہے میں دوستوں کے
ساتھ مل کر دعا کرنا چاہتا ہوں اور اُنہیں اِس بات کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ یہ ایام دعاؤں
کے اور بھی زیادہ حقدار ہیں اور اُن کا ہم سے تقاضا کرتے ہیں۔ بعض جماعتیں ایسی ہوتی ہیں
جو روپے والی ہوتی ہیں ۔ اگر اُن کے افراد اپنی طاقت سے بہت کم چندہ دیں تب بھی اُن کے
پاس اس بات کی گنجائش ہوتی ہے کہ ضرورت پر امراء خاص سے عطیہ لے کر اپنی حاجات کو
پورا کر لیں لیکن ہماری جماعت غریبوں کی جماعت ہے۔ اکثر مخلصین اپنی حیثیت کے مطابق
با قاعدہ چندہ دیتے ہیں اور جو مخلصین نہیں اُن سے کسی قسم کی اپیل یا خواہش ہونا صدا بصحراء
ہوتا ہے۔ پس جو دینے والے ہیں وہ پیسے ہی دیتے ہیں اور جو دینے والے نہیں اُن سے زیادہ
مانگو تو بھی اور کم مانگو تو بھی وہ نہ دیتے ہیں اور نہ اس طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ اُن کی مثال

خطابات شوری جلد سوم
۳۵۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
در حقیقت اُس روایتی گتے کی سی ہوتی ہے جس کا قرآن کریم میں ان الفاظ میں ذکر آتا ہے
کہ اگر اُس پر پتھر اٹھاؤ تب بھی وہ اپنی زبان نکال کر ہانپتا ہے اور اگر نہ اٹھاؤ تب بھی ہانپتا
ہے کے بہر حال وہ ایک مصیبت میں مبتلا رہتا ہے اسی طرح ایسے لوگوں سے چندہ مانگو تو بھی
اور نہ مانگو تو بھی وہ اپنی حالت پر قائم رہتے ہیں اور کسی قسم کا تغیر پیدا کرنے کے لئے تیار نہیں
ہوتے۔
ہماری جماعت آجکل جس قسم کے مصائب میں سے گزر رہی ہے وہ دوسروں سے
بالکل مختلف ہیں اُن میں مقابلہ کی طاقت ہوتی ہے کیونکہ اُن کے بجٹ کی بنیاد حقیقی بنیاد پر نہیں
بلکہ آمد کے سینکڑویں حصہ پر ہوتی ہے لیکن ہمارا بجٹ آمد کے متعد بہ حصہ پر ہوتا ہے پس ہمیں
اگر اپنا بجٹ بڑھانے کی ضرورت پیش آئے تو اس کے لئے بہت بڑے حوصلہ اور ایمان کی
ضرورت ہوتی ہے اور ایمان کی زیادتی انسان کے اپنے اختیار میں نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے
اختیار میں ہوتی ہے۔ ایک شخص جو ہزار دو ہزار روپیہ ماہوار کماتا ہے مگر چندہ صرف دو چار
روپے دیتا ہے اُس سے اگر ہم دس میں روپے لینا چاہیں تو صرف اُس کے قومی جذبات کو
ابھار دینا کافی ہوگا اس کے لئے یہ ضرورت نہیں ہوگی کہ اُس کے ایمان کو بڑھانے کی کوشش
کی جائے لیکن جو شخص پہلے ہی دس پندرہ فیصدی چندہ ادا کر رہا ہے اُس سے اگر ہم اس سے
بھی زیادہ چندے کا مطالبہ کرتے ہیں تو اس کو پورا کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہوتی صرف خدا
ہی ہے جو انسان کو ایسی قربانیوں پر آمادہ کر سکتا ہے پس آؤ ہم اپنے بجٹ پر غور کرنے سے
پہلے اپنے رب کے سامنے جھکیں اور اس سے دعا کریں کیونکہ دلوں کا مالک وہی ہے اور قلوب
کی تبدیلی اس کے اختیار میں ہے۔ یوں بھی ہماری جماعت دنیا میں ایمان قائم کرنے کے
لئے کھڑی ہوئی ہے اور ایمان ہی اُس کی حقیقی دولت ہے پس اس وقت سب سے زیادہ
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ وہ ہمارے اندر ایسا ایمان پیدا
کرے جس سے ہماری کشتی بھنور میں سے نکل جائے اور سلامتی کے ساتھ کنارے پر پہنچ
جائے۔“
افتتاحی تقریر
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:-

خطابات شوری جلد سوم
۳۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
دو
شوری کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ
دلانا چاہتا ہوں کہ اس سال کے مخصوص حالات کے ماتحت مجلس شوری جلسہ سالانہ کے ایام
میں ہی منعقد کی جا رہی ہے اس وجہ سے شوری کے لئے کافی وقت نہیں نکالا جا سکتا پھر اس
لئے بھی شوری کی کارروائی کو مختصر کرنے کی ضرورت ہے کہ لمبا وقت صرف کرنا کام کرنے
والوں پر اتنا بوجھ ڈال دے گا کہ مہمانوں کے لئے کھانا تیار کرنے اور اسی طرح دوسرے
کام سرانجام دینے کے لئے وہ وقت نہیں نکال سکیں گے اس لئے اس سال ان ضرورتوں
کے ماتحت مختصر سے مختصر وقت میں کارروائی ختم کر دی جائے گی۔
قادیان کی حفاظت کیلئے رقم ریز رو رکھنے کی ضرورت ہمارا بجٹ مدتوں سے
بنتا چلا آ رہا ہے اور
اس لحاظ سے موجودہ سال کے بجٹ میں کوئی خصوصیت نہیں وہی چیزیں ہیں جو بار بار دہرائی
جاتی ہیں خصوصیت اُس وقت پیدا ہوتی ہے جب آمد بڑھ جائے اور نئے محکمے بنانے پڑیں
مگر ایک عرصہ سے نئے محکمے نہیں بنائے جا رہے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہمیں اس بات کی
ضرورت ہے کہ ہم نئے محکمے بنائیں مگر اس کا یہ موقع نہیں ابھی ضرورت ہے کہ ہم اُس
بڑے صدمے سے آزاد ہونے کی کوشش کریں جو قادیان چھوڑنے کی وجہ سے ہمیں پہنچا ہے جو
قادیان چھوڑنے کی وجہ سے سلسلہ کی بہت سے جائیدادیں ضائع ہو گئیں اسی طرح لاکھوں
لاکھ روپیہ جو رہن شدہ مکانوں پر لگا ہوا تھا وہ بھی ختم ہو گیا پھر کام چلانے کے لئے جن
مکانات کی ضرورت تھی وہ بھی نہ رہے اب ربوہ میں ہم نے پھر اپنی ترقی کے لئے ایک
متحدہ کوشش کرنی ہے اور سلسلہ کے لئے عمارتیں وغیرہ بنانی ہیں جن پر دس بارہ لاکھ روپیہ
صرف ہو جائے گا پھر قادیان کی حفاظت کا کام بھی مستقل طور پر جاری ہے اور اس کے متعلق
ہم اپنی جدو جہد اور کوششوں کو ڈھیلا نہیں کر سکتے ۔ میں نے گزشتہ ایام میں ایک خطبہ اس
موضوع پر دیا ہے اور میں نے نظارت بیت المال کو توجہ دلائی تھی کہ اسے چھاپ کر تمام
جماعتوں میں بھجوا دیا جائے مگر غالباً ابھی تک اسے علیحدہ شائع نہیں کیا گیا یہ اس قسم کا
جذباتی سوال ہے کہ میرے نزدیک بعض حقیقی ضرورتوں سے بھی اسے مقدم سمجھنا چاہئے ۔

خطابات شوری جلد سوم
۳۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
جب قادیان کی حفاظت کا سوال پیدا ہوا تو اُس وقت میں نے دوستوں سے مطالبہ کیا تھا کہ
وہ اپنی جائیدادوں کی قیمت کا ایک فیصدی یا ایک مہینہ کی آمد اس غرض کے لئے دے دیں
میرے اس مطالبہ پر ساڑھے تیرہ لاکھ روپیہ کے وعدے آ گئے حالانکہ ابھی کئی جماعتیں ایسی
تھیں جنہوں نے کوئی وعدہ نہیں بھیجوایا تھا اس ساڑھے تیرہ لاکھ روپیہ میں سے سات لاکھ
کے قریب وصولی ہو گئی جو قریباً سب کا سب خرچ ہو چکا ہے اب صرف آٹھ نو ہزار روپیہ اس
مد میں باقی ہے لیکن اس کام پر جیسا کہ میں نے خطبہ میں بھی بیان کیا ہے پندرہ سولہ ہزار روپیہ
ماہوار خرچ آ رہا ہے اگر ہم یہ روپیہ خرچ نہ کریں تو قادیان کی حفاظت کسی صورت میں بھی
نہیں کر سکتے ۔ اگر وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک چندے ادا نہیں کئے ادا کر دیں تو ایک دو
سال تک ہمارا گزارہ ہو جائے گا اور کسی نئی تحریک کی ضرورت پیدا نہیں ہوگی اول تو ایک
دو سال تک اس قسم کی سہولتیں انشاء اللہ پیدا ہو جائیں گی کہ ہمارا خرچ کم ہو جائے گا اور اُتنا
نہیں رہے گا جتنا اس وقت ہے دوسرے ہندوستان کی جماعتوں کی جو تنظیم ہم کہ جو تنظیم ہم کر رہے ہیں
اُس کے نتیجہ میں بھی وہاں کی جماتیں بہت سا بوجھ اُٹھا لیں گی مگر جب تک وہ وقت نہ آئے
ایک بھاری رقم اس غرض کے لئے ہمیں ریز رو رکھنی چاہیئے ۔ میں نے گزشتہ ایام میں
نظارت بیت المال کو توجہ دلائی تھی کہ وہ مختلف اضلاع کی لسٹیں تیار کر کے میرے سامنے
پیش کرے تاکہ پتہ لگے کہ کون کون سی جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے حفاظت مرکز کا چندہ اکرے تاکہ پتہ لئے کہ کون کون سی جماعتیں ایسی
نہیں دیا یا بہت ہی کم دیا ہے۔ اُن لسٹوں کو دیکھنے پر میرے لئے یہ بات نہایت حیرت انگیز
بلکہ آنکھیں کھولنے والی ثابت ہوئی کہ بعض اضلاع کی جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے اُس
خطرناک مصیبت اور تباہی کی گھڑیوں میں بھی جبکہ چھپن لاکھ آدمی مشرقی پنجاب سے
مغربی پنجاب اور مغربی پنجاب سے مشرقی پنجاب گیا ۔ جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ احمدی اپنی
جائیدادیں چھوڑ کر آ گیا جب کہ قادیان کے محلوں میں خون بہہ رہا تھا اور جبکہ ایک محلہ سے
دوسرے محلہ میں اگر کوئی احمدی جاتا تو اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا جاتا اس خطرناک
مصیبت اور تباہی کے وقت میں بھی صرف دس فیصدی وعدہ پورا کیا ہے نوے فیصدی بقایا
ابھی اُن کے ذمہ ہے۔ میں اپنی اُس محبت اور چشم پوشی کو جو باپ کو اپنے بیٹے کے متعلق ہوتی

خطابات شوری جلد سوم
۳۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
ہے کتنا بھی پھیلا کر دیکھوں مجھے وہ لوگ احمدی نظر نہیں آتے اور مجھے کوئی صورت ایسی نظر
نہیں آتی جس کی بناء پر میں اُنہیں سچا مسلمان قرار دے سکوں۔ ان میں سے ایک ضلع ملتان ہے
جس کی طرف سے ۳۶ ہزار روپیہ میں سے صرف چھ ہزار روپیہ وصول ہوا ہے حالانکہ ملتان
کے ضلع کی آبادی غریب نہیں۔ یا تو وہ تاجر ہیں اور یا اس قسم کا کاروبار کرتے ہیں کہ اگر
اُن کے اندر ایک ذرہ بھی قوم کی خدمت کا احساس ہوتا اگر اُن کے اندر ایک ذرہ بھر بھی
جماعت کی محبت کا مادہ ہوتا بلکہ میں کہتا ہوں اگر احمدیت کے مرکز کی حفاظت کا انہیں اتنا
بھی درد ہوتا جتنا چیونٹی کے کاٹنے سے ہوتا ہے تو وہ اتنا برا نمونہ نہ دکھاتے کہ ۳۶ ہزار کے
وعدے میں سے صرف چھ ہزار روپیہ ادا کرتے ۔ اس قسم کے نمونے بعض اور جماعتوں نے
بھی دکھائے ہیں حالانکہ جب وعدے لئے گئے تھے اُس وقت لوگ اس طرح نعرے مار مار
کر وعدے کرتے تھے کہ اُنہیں روکنا پڑتا تھا بہر حال بعض لوگوں نے تو اپنے وعدے
پورے کر دیئے مگر بعض ایسے بھی ہیں جنہوں نے ابھی تک اپنے وعدے پورے نہیں کئے وہ
اب یہ عذر کرتے ہیں کہ ہم مشرقی پنجاب سے لٹ لٹا کر اس طرف آگئے ہیں اب ہم اپنے
وعدے کو کس طرح پورا کریں حالانکہ اس وعدہ کی میعاد صرف چھ ماہ یا سال تھی جب
۱۹۴۷ء میں ہم مغربی پنجاب میں آئے تو اُس وقت تک وعدہ کی میعاد میں سے ایک بڑا
وقت گزر چکا تھا۔ پھر ان وعدہ کرنے والوں میں کئی ایسے تھے جو پاکستان کے رہنے والے
تھے اُن کی جائیدادیں نہ صرف گلی طور پر محفوظ رہی ہیں،
قادیان
کی عزت اور احترام اور سلسلہ کی عزت اور احترام کے لئے انہوں نے اپنی جائیداوں کی
قیمت کا ایک فیصدی دینے کا وعدہ کیا مگر اس وعدہ کو بھی انہوں نے اب تک پورا نہیں کیا۔
منہ سے کہتے جانا کہ ہماری جان اور مال حاضر ہے اور عمل ایسا ناقص پیش کرنا ہرگز کسی سچے
مومن کا شیوہ نہیں ہو سکتا ۔ بھلا اُس جان اور مال کو لے کر کسی نے کرنا کیا ہے جس کی ایک
کوڑی بھی قیمت نہ ہو اور جس کے ساتھ صرف زبانی دعوی ہی شامل ہو۔ پس سب سے پہلے
تو کوئی ایسی تدبیر کرنی چاہئے جس سے اس قسم کے نادہندوں کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنے
وعدوں کو پورا کریں میں سمجھتا ہوں کہ اس میں کچھ کارکنوں کا اور کچھ ضلع کی انجمنوں کا بھی

خطابات شوری جلد سوم
۳۵۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
قصور ہے۔ زمینداروں میں چونکہ تعلیم کم ہوتی ہے اس لئے وہ پورے طور پر مطالبہ کی
حقیقت کو نہیں سمجھ سکتے اس وقت تک میرے پاس منٹگمری۔ لائکپور اور بعض دیگر اضلاع کے
متعلق یہ رپورٹیں پہنچ چکی ہیں کہ انہوں نے ابھی تک اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا اور یہ
بہت بڑے افسوس کا مقام ہے دوستوں کو چاہیئے کہ وہ اس غفلت کو دور کریں اور اپنے
وعدوں کو جلد تر پورا کرنے کی کوشش کریں۔
میں نظارت بیت المال کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ گو بجٹ میں انہوں
نے گنجائش نہیں رکھی مگر میرے نزدیک مرکز کے وعدوں میں سے چھ لاکھ روپیہ کی جو رقم باقی
ہے اُس میں سے کم سے کم تین لاکھ روپیہ کی رقم ایسی ہے جو اس سال ضرور وصول ہو جانی
چاہیئے اور اس کی بجٹ میں گنجائش رکھنی چاہیئے ۔ اگر کوئی احمدی ایسا ہے جو ایسے خطرہ کے وقت
میں بھی جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اپنی جائیداد کی قیمت کا ایک فیصدی یا اپنی ایک ماہ
کی آمد ادا کرنے کے لئے تیار نہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں ایسے شخص کو فوراً الگ کر دینا
چاہیئے ۔ شہری جماعتوں کی حالت بہت زیادہ افسوسناک ہے اور وہ اس لحاظ سے سخت غفلت
کا ارتکاب کر رہی ہیں میں جب سے قادیان سے لاہور آ گیا ہوں تو تین ماہ کے بعد رپورٹیں
طلب کرنے پر مجھے معلوم ہوا کہ لاہور کی جماعت نے حفاظت مرکز کے لئے پچاس ہزار کا
وعدہ کیا تھا جس میں صرف پانچ ہزار روپیہ وصول ہواہے مگر یہ جماعت اس اطمینان کے
ساتھ بیٹھی تھی کہ گویا قادیان تو گیا ۔ اب اس چندے کی ضرورت ہی کیا ہے ۔ اب بھی
میں سمجھتا ہوں کہ ہزاروں کی رقم لاہور والوں کی طرف باقی ہوگی ۔ یہی حال بعض دوسرے
شہروں اور زمیندار جماعتوں کا ہے مگر یہ کسی صورت میں بھی قوم کی زندگی کی علامت نہیں
بلکہ اُس کے مُردہ ہونے کی علامت ہے اور اگر جسم کا کوئی حصہ مر جائے تو تمام ڈاکٹروں کا
متفقہ فیصلہ ہے کہ اس حصہ کو کاٹ دینا چاہئے ورنہ باقی حصہ بھی مردار ہو جائے گا اور انسانی جان
ضائع چلی جائے گی پس ایک تو میں ناظر صاحب بیت المال سے کہوں گا کہ وہ تین لاکھ روپیہ
کی رقم اس مد میں بڑھا دیں اوّل تو اُنہیں چھ لاکھ روپیہ پورے کا پورا وصول کرنے کی
کوشش کرنی چاہیئے جس کی مدت گزرے بھی دو سال ہو چکے ہیں لیکن اگر وہ چھ لاکھ روپیہ

خطابات شوری جلد سوم
۳۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
وصول نہ کر سکتے ہوں تو کم از کم تین لاکھ روپیہ تو اُنہیں ضرور وصول کرنا چاہیئے ۔ حقیقت یہ
ہے کہ کام نوجوانوں کے ہاتھ میں آ گیا ہے اور ہمارے تجربہ کار بوڑھے اپنی کمزوری اور
ضعف کی وجہ سے میدان چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور ایسے لوگوں کے ہاتھ میں کام آ گیا ہے جو
نا تجربہ کار ہیں نتیجہ یہ ہوا ہے کہ کام اُس رفتار سے نہیں ہو رہا جس رفتار سے ہونا چاہئیے ۔
ربوہ میں عمارتوں کی تعمیر کیلئے رقم ریز رو رکھنے کی ضرورت دوسرے میں
سمجھتا ہوں کہ
ظ سے
ہمیں کچھ نہ کچھ رقم اور بھی رکھنی چاہئے جو ربوہ میں عمارتوں کی تعمیر کے سلسلہ میں ہمارے کام
آئے ۔ ان عمارتوں پر جو مرکزی دفاتر اور سلسلہ کے اداروں سے تعلق رکھتی ہیں دس بارہ
لاکھ روپیہ صرف ہوگا اور اس کے لئے کسی زائد چندہ کی اپیل نہیں کی گئی اس لئے ضروری
ہے کہ ہم اس مقصد کے لئے بھی کچھ روپیہ رکھیں اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں ہماری
جماعت کے مالی حالات یقیناً اس قسم کے ہیں کہ وہ آسانی سے اس بوجھ کو اٹھا سکتی ہیں۔
حفاظت مرکز کے لئے جب ہم نے چندہ کی تحریک کی تو باوجود اس کے کہ جائداد کی
قیمت کے صرف ایک فیصدی پر یا ایک ماہ کی آمد پر ان وعدوں کی بنیاد رکھی گئی تھی پھر بھی
ساڑھے تیرہ لاکھ روپیہ کے وعدے آ گئے ۔ اگر یہ تمام وعدے ا ے ایک ماہ کی آمد کے لحاظ
ہی شمار کئے جائیں تب بھی ساڑھے تیرہ لاکھ روپیہ جماعت کی سالانہ آمد کا بارہواں حصہ بنتا
ہے مگر اس کے ساتھ ہی میں نے یہ بھی تحریک کی ہوئی ہے کہ جماعت کا کوئی فرد ایسا نہ رہے
جو موصی نہ ہو اور وصیت کا کم از کم معیار آمد کا دسواں حصہ ماہوار دینا ہے اس کے علاوہ
میری طرف سے یہ بھی تحریک ہے کہ دوستوں کو ساڑھے سولہ سے تینتیس فیصدی تک اپنے
چندوں کو بڑھانا چاہیئے اور سینکڑوں لوگ ایسے ہیں جو اس تحریک کے ماتحت چندے ادا کر
رہے ہیں۔ کوئی ساڑھے سولہ فیصدی دے رہا ہے کوئی ۲۵ فیصدی دے رہا ہے۔ کوئی
۳۳ فیصدی دے رہا ہے اور کوئی پچاس فیصدی دے رہا ہے۔ ان تمام تحریکات کو مد نظر
رکھتے ہوئے ساڑھے تیرہ لاکھ روپیہ کو اگر جماعت کی سالانہ آمد کا آٹھواں حصہ فرض کر لیا
جائے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ ہماری جماعت کی طرف سے ماہوار چندہ ایک لاکھ ستر ہزار روپیہ

خطابات شوری جلد سوم
۳۶۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
سے کم نہیں آنا چاہئیے ۔ دوسرے الفاظ میں اس کے معنے یہ ہیں کہ ہمیں لاکھ چالیس ہزار
روپیہ ہمارا سالانہ چندہ ہونا چاہیئے مگر ہمارا حصہ آمد اور چندہ عام اِس وقت صرف
سات لاکھ ۴۵ ہزار ۸۴۷ روپیہ ہے گویا جماعت کے افراد نے جو خود آمد نیں لکھوائی تھیں وہ
نہیں جو ہماری طرف سے تجویز ہوئی ہوں ۔ اُن کو مد نظر رکھتے ہوئے بھی ہمارے چندہ عام
میں تیرہ لاکھ روپیہ کی کمی ہے۔ حالانکہ میرے نزدیک صحیح طور پر جماعت کی آمدن کا اندازہ
لگایا جائے تو ہیں لاکھ روپیہ سالانہ جمع ہونا چاہیئے اور اگر وصیت پر زور دیا جائے اور پھر اس
بات کو بھی دیکھا جائے کہ کئی ہیں جو تینتیس فیصدی کے حساب سے چندہ ادا کر رہے ہیں بلکہ
بعض ایسے ہیں جو پچاس فیصدی کے حساب سے بھی چندہ دے رہے ہیں یہ اوسط بھی
در حقیقت بہت کم رہ جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی بارہا بیان کیا ہے
جماعت کی آمد کا یہ اندازہ یقیناً غلط تھا مجھے یقینی طور پر ایسے لوگ معلوم ہیں جو اپنی بیان کردہ
آمد سے پانچ پانچ چھ چھ سات سات گنے زیادہ آمد رکھتے ہیں اور اس لحاظ سے ہماری آمد
بہت زیادہ ہونی چاہیئے لیکن اگر جماعت کی اپنی بیان کردہ آمد ہی لے لی جائے تب بھی ہیں
لاکھ چالیس ہزار روپیہ ایسا ہے جو ہر حالت میں ہمارے پاس آنا چاہیئے مگر اب ہمارے بجٹ
کی بنیاد صرف ساڑھے سات لاکھ روپیہ کی آمد پر ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ اگر صحیح طور پر
کام کیا جائے تو تیرہ لاکھ روپیہ ہم اور ضروریات پر خرچ کر سکتے ہیں اگر اس قدر رو پید اکٹھا
نہ ہو سکے تب بھی تین چار لاکھ روپیہ سالانہ ایسا ضرور نکل سکتا ہے جسے سلسلہ کی عمارتوں پر ہم
خرچ کر سکتے ہیں اگر اس طرح دو تین سال تک کوشش کی جائے تو ربوہ کی تعمیر کا کام
خدا تعالیٰ کے فضل سے مکمل ہو سکتا ہے لیکن سردست ہمیں کم سے کم ایک لاکھ روپیہ کا اضافہ
تعمیر ربوہ کے لئے ضرور کرنا چاہیئے اور تین لاکھ روپیہ ان وعدوں کے سلسلہ میں اکٹھا کرنا
چاہیئے جو مئی ۱۹۴۷ء کے شروع میں کئے گئے تھے اوّل تو کوشش کرنی چاہیئے کہ پورا چھ لاکھ
روپیہ وصول ہو جائے لیکن اگر چھ لاکھ روپیہ وصول نہ ہو سکے تو کم سے کم تین لاکھ روپیہ کی
وصولی اس سال ضرور ہو جانی چاہیئے ۔ میں سمجھتا ہوں اگر ہماری جماعت کے افراد خصوصاً
زمیندار دوست توجہ کریں تو وہ آسانی سے ان وعدوں کو پورا کر سکتے ہیں آخر یہ واضح بات
ہے کہ موجودہ زمانہ میں زمینداروں کی آمدنیاں پہلے سے بہت زیادہ ہو گئی ہیں پہلے

خطابات شوری جلد سوم
۳۶۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
ڈیڑھ ڈیڑھ اور سو اسوا روپیہ من گندم پکا کرتی تھی لیکن اس جلسہ کے موقع پر جو گندم ہمیں ملی
اور جس کا کچھ حصہ احمدیوں سے اور کچھ غیر احمدیوں سے خریدا گیا وہ سولہ روپیہ من کے
حساب سے ملی ہے یعنی جو گندم آجکل ہم سلسلہ کے لئے استعمال کر رہے ہیں وہ سولہ روپے
من کے حساب سے ہم نے خرید کی ہے جبکہ گندم کا کچھ حصہ مخلصین نے مفت بھی مہیا کیا ہے
یا بہت معمولی قیمت پر دیا ہے ورنہ ممکن تھا کہ سترہ اٹھارہ روپیہ من اس کی قیمت جا پڑتی اس
سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ زمینداروں کی آمد پہلے سے بارہ گنا بڑھ گئی ہے۔ یہی حال
کپاس کا ہے کپاس پانچ پانچ ، چھ چھ روپے پر پکا کرتی تھی مگر اب اُس کی قیمت پچیس پچھیں
اور چھبیس چھبیس روپے ہے گویا پانچ گنا قیمت بڑھ گئی ہے۔ اسی طرح گڑ دو روپیہ من
فروخت ہوا کرتا تھا مگر اب چالیس چالیس روپیہ من پک رہا ہے جب جماعت کے دوستوں
نے ان ذرائع سے اپنی آمدنیوں کو بڑھایا ہے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں پہلے سے زیادہ رزق
عطا فرمایا ہے تو یہ کتنی قابل افسوس بات ہے کہ وہ اب تک حفاظت مرکز کے وعدوں کو پورا
نہیں کر سکے حالانکہ ان وعدوں پر دو سال کا عرصہ گزر رہا ہے پس میں ہدایت کرتا ہوں کہ
اس بجٹ میں دو زیا دتیاں کی جائیں ۔
اوّل تین لاکھ روپیہ حفاظت مرکز کے سلسلہ میں جماعت سے وصول کیا جائے اور یہ کم سے کم
چندہ ہے جس کی وصولی کی بیت المال سے امید کی جاتی ہے ورنہ اگر صحیح طریق پر کام
کرے تو پورا چھ لاکھ رو پید ا سے وصول کرنا چاہیئے ۔
دوسرے کم سے کم ایک لاکھ روپیہ تعمیر ربوہ کی غرض سے چندہ کی آمد میں بڑھایا جائے اور یہ
بھی کم سے کم روپیہ ہے ورنہ بیت المال اگر صحیح طور پر کام کرے تو موجودہ چندہ سے
دو گنا چندہ لیا جا سکتا ہے اور سات آٹھ لاکھ روپیہ کی بچت ہو سکتی ہے۔
تیسری تجویز میری یہ ہے کہ ہمیں ایک لاکھ روپیہ ریز روفنڈ میں بھی بڑھانا چاہیئے اس طرح
عام آمدن میں دو لاکھ کی زیادتی ہوگی اور حفاظت مرکز کے لئے تین لاکھ کی وصولی ہوگی
اس سے بجٹ پر کوئی بُرا اثر نہیں پڑتا۔
اگر کمزور ایمان والوں اور منافقوں نے چندہ نہ دیا تو بہر حال حفاظت مرکز کا کام اُن
کاموں میں سے ہے جنہیں کسی صورت میں بھی چھوڑا نہیں جا سکتا۔ اگر ہمیں اپنے مدر سے
XXXX

خطابات شوری جلد سوم
۳۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
بند کرنے پڑے تو ہم بے شک بند کر دیں گے لیکن قادیان کا کام ایسا ہے جسے ہم کسی صورت
میں بھی نہیں چھوڑ سکتے ۔ اس کام کو جاری رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ نادہندوں سے چندہ
وصول کیا جائے اور اگر انہوں نے اپنے وعدے پورے نہ کئے تو مجبوراً ہمیں نئی تحریک کرنی
پڑے گی اور دوبارہ مخلصین سے وعدے لینے پڑیں گے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر نئی تحریک میں
ماہوار آمد کا صرف ۴ را حصہ لیا جائے یا زمینداروں سے اُن کی جائیداد کے ایک فیصدی
حصہ کی چوتھائی قیمت لی جائے تو یہ کمی پوری ہو سکتی ہے۔ مثلاً اگر کسی شخص کے پاس مرتع
زمین ہے اور اُس کی قیمت ۲۵ ہزار روپیہ ہے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ ایک فیصدی کے لحاظ
سے ۲۵۰ روپے اور اس کے چوتھے حصے کے لحاظ سے صرف ساڑھے باسٹھ روپے اُسے ادا
کرنے پڑیں گے اور یہ کوئی ایسا بوجھ نہیں جو برداشت کرنا مشکل ہو۔ لیکن جہاں تک میں
سمجھتا ہوں اگر آپ لوگ اپنے ساتھیوں پر زور دیں گے تو گزشتہ چھ لاکھ روپیہ وصول ہو
جائے گا۔ اگر یہ چھ لاکھ روپیہ وصول ہو جائے تو دو سال تک ہمیں اس غرض کے لئے کسی
مزید چندے کی ضرورت نہیں رہتی اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ایسے حالات پیدا ہو
جائیں گے کہ اول تو ہمیں کسی نئی تحریک کی ضرورت نہیں پڑے گی اور اگر ضرورت ہوئی تو
اُس وقت خرچ اتنا کم ہو جائے گا کہ جماعت پر اُس تحریک کا کوئی بوجھ نہیں ہوگا۔
اس دفعہ بجٹ پر غور کرنے کے لئے کوئی سب کمیٹی مقرر نہیں کی جائے گی بلکہ بجٹ
دوستوں کو سنا دیا جائے گا کیونکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ کوئی خاص بجٹ نہیں عام بجٹ
ہے جس پر ہم ہر سال غور کرتے چلے آئے ہیں ۔“
66
بجٹ کے متعلق تقریر حضور کی افتتاحی تقریر کے بعد محترم ناظر صاحب بیت المال آمد
نے بجٹ کی بابت مختصر تقریر کی جس کے بعد حضور انور کے ارشاد
پر بعض ممبران نے اپنی آراء پیش کیں ۔ اس کے بعد حضور نے بجٹ کے متعلق خطاب کرتے
ہوئے فرمایا :-
چندہ جات میں دیانت داری کی تلقین "بعض باتیں تو ایسی ہیں جو ریزولیوشن کی صورت میں احباب کے سامنے پیش کر کے

خطابات شوری جلد سوم
۳۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
اُن کی رائے لی جائے گی ۔ مثلاً اختر صاحب کی تجویز ہے کہ آئندہ کے لئے مجلس مشاورت
کی نمائندگی کے لئے موصی ہونے کی شرط لگا دی جائے ۔ لیکن بعض تجاویز ایسی ہیں جن کے
متعلق احباب کی رائے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ احباب کی طرف سے اظہار ہو گیا
ہے اور متعلقہ دفاتر اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ اختر صاحب نے میرے سامنے ایک معمہ
پیش کیا ہے جو انہوں نے بعد میں حل بھی کر دیا۔ اور پھر مجھ سے اس بارہ میں امداد بھی چاہی
ہے۔ وہ معمہ یہ ہے کہ بعض تاجر ایسے ہیں کہ جن کی آمد زیادہ ہے اور چندے بہت کم ہیں ۔
چندے دیتے ہوئے وہ اپنی آمد کم لکھواتے ہیں ۔ انہیں ہر قسم کی تحریک کی گئی ہے لیکن ایسا
کوئی ذریعہ نہیں نکل سکا جس سے یہ معمہ حل ہو سکے ۔ اختر صاحب نے مجھ سے استمداد چاہی
ہے۔ اور دریافت کیا ہے کہ آپ کوئی تجویز بتائیں ۔ لیکن بعد میں وہ خود ہی کہہ گئے ہیں کہ
اُن کے کھانے پینے کے اخراجات ہم سے زیادہ ہیں ۔ گویا اختر صاحب نے خود ہی اس معمہ
کو حل بھی کر دیا ہے۔ اب وہ خود ہی معلوم کر لیں کہ اُن کا گھی کتنے کا آتا ہے، آٹا کتنے کا
آتا ہے اور پھر اندازہ لگائیں کہ اُن کی آمد کتنی ہے۔ اور اگر یہ صورت بھی ناکام رہے تو پھر
میں دوستوں کو ایک واقعہ سُنا دیتا ہوں بعض آدمی ایسے ہوتے ہیں کہ وہ پکڑے نہیں
جاتے ۔ کوئی بزرگ تھے لوگ خیال کرتے تھے کہ وہ بزرگ سیدھے سادے ہیں ۔ ایک شخص
ان کے پاس گیا اور اُن سے کہا آپ کی جو زمین ہے اُسے کاشت کروایا جائے اور جو آمد
آئے وہ ہم دونوں میں تقسیم ہو جایا کرے۔ اُس بزرگ نے کہا بہت اچھا اُس بزرگ نے
کہا میں تیار ہوں لیکن پہلے یہ فیصلہ ہو جائے کہ اس آمد کو کس طرح تقسیم کیا جائے تا اختلاف
کی کوئی صورت باقی نہ رہے۔ اُس شخص نے کہا فصل کا وزن کرنا تو بہت مشکل ہوتا ہے۔
(اُس کا خیال تھا کہ اُس بزرگ سے مفت میں کام لے لے ) میری تجویز ہے کہ جو فصل ہم
ہوئیں وہی تقسیم ہو جائے۔ چنانچہ اُس شخص نے تجویز پیش کی کہ جو فصل بھی ہم بوئیں اُس کا
اوپر کا نصف میرا اور نیچے کا نصف آپ کا ہو۔ اُس کا خیال تھا کہ ہم گندم بوئیں گے اور اس
طرح غلہ میرا ہوگا اور بُھو سہ اس بزرگ کو ملے گا ۔ وہ بزرگ سیدھے سادے نہیں تھے بلکہ
عقلمند بھی تھے انہوں نے گاجریں اور مولیاں بو دیں اور پتے اُس شخص کے حوالے کر دیئے
اور گاجریں اور مولیاں خود رکھ لیں ۔ اُس شخص نے سمجھا کہ اس دفعہ مجھ سے دھوکا ہو گیا

خطابات شوری جلد سوم
۳۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
یہ
اگلی دفعہ سہی۔ چنانچہ اُس نے بزرگ سے کہا ایک دفعہ اور فصل بوئیں اور دونوں شراکت
کریں ۔ اس دفعہ آپ اوپر کا حصہ لیں اور میں نیچے والا حصہ لوں گا ۔ اُس بزرگ نے اب
کے گندم بودی اور غلہ آپ رکھ لیا اور نیچے کا حصہ یعنی بھوسہ اُس شخص کے حوالہ کر دیا۔ اُس
شخص نے خیال کیا کہ یہ بزرگ اب بھی قابو نہیں آیا چلو ایک دفعہ اور شراکت کریں اور کوئی
فصل ہوئیں اُس بوڑھے نے کہا بہت اچھا اُس شخص نے کہا اس دفعہ نیچے اور اوپر کا حصہ میں
لوں گا اور آپ کو بیچ کا حصہ دوں گا ۔ اُس بزرگ نے اس دفعہ مکئی بودی اور نیچے اور اوپر کا
حصہ اُس شخص کے حوالے کر دیا اور خود درمیان کا حصہ لے لیا۔ غرض یہ لوگ تو وہ بزرگ ہیں
ان تلوں میں تیل ہی نہیں۔ خدا تعالیٰ خود ہی ان کے دلوں میں ایمان پیدا کرے اور وہ سچی
سچی بات کریں تو اُن کی اصلاح ہو سکتی ہے ورنہ ان کی اصلاح کی کوئی صورت نہیں
ایک دوست نے تجویز پیش کی ہے کہ گورنمنٹ نے آمد پر ٹیکس مقرر کیا ہے اُس ٹیکس کے
حساب سے چندہ لیا جائے۔ لیکن ایسے لوگ ٹیکس بھی تو نہیں دیتے وہ جب دیکھتے ہیں کہ کوئی
آدمی قابو میں نہیں آتا اور وہ اُن سے رسید مانگتا ہے تو فوراً کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں حساب
نہیں آتا ہم نہ رسید لیتے ہیں اور نہ رسید دیتے ہیں۔ اور اگر سمجھ لیا کہ وہ گاہک پھر بھی قابو
میں نہیں آتا تو اُسے کچھ روپے بھی دے دیئے اور کہہ دیا کہ آدھا تم لے لو اور آدھا میں لے
لیتا ہوں ۔ نہ تم رسید مانگو اور نہ میں رسید دیتا ہوں ۔ یہی اب تک ہو رہا ہے اور کروڑوں
کروڑ کے حساب سے حکومت کو سینکڑواں حصہ بھی وصول نہیں ہو رہا۔ یہ ایک سیدھی سادی
بات ہے کہ اس وقت سات کروڑ پاکستانی ہیں اگر اُن کی ضروریات زندگی دس روپیہ ماہوار
کی ہی سمجھ لی جائیں تو پاکستان میں ستر کروڑ روپے کا سودا پک جاتا ہے اور ستر کروڑ کے اوپر
و پیه فی روپیہ کے حساب سے ۳۵ کروڑ آ نہ ٹیکس وصول ہونا چاہیئے یا دو کروڑ اٹھارہ لاکھ پیسہ
پچھتر ہزار روپے وصول ہوتے ہیں ۔ بعض صورتوں میں اگر منہائی بھی کر دی جائے تب بھی
ایک کروڑ اور کچھ لاکھ روپیہ وصول ہو سکتا ہے۔ لیکن پچھلے سال تو حکومت بھی گھبرا گئی تھی ۔
اس لئے کہ اُسے صوبوں کا حصہ جو آنا تھا۔ وہ بھی نہ آیا۔ غرض اس چیز کا ایمان کے ساتھ تعلق
ہے اگر کسی شخص نے چندہ دینا ہو تو وہ دیتا ہے۔ ورنہ وہ ہزاروں قسم کے بہانے بنا لیتا ہے۔ ہم
نے دیکھا ہے کہ دس دس روپے ماہوار آمدنی والے لوگ چندہ دیتے ہیں۔ حالانکہ انہیں اپنے
-

آج 10 میں سے 10 باقی