مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد سوم
۳۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
گھر کے دونوں وقت کے اخراجات برداشت کرنا بھی مشکل ہوتے ہیں۔ لیکن سو سو روپے
ماہوار والے چندے نہیں دیتے ۔ پھر دس دس روپے ماہوار والے لوگ اخلاص اور قربانی کی
وجہ سے اپنی آمد کے دسویں حصہ کی وصیت کر دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ چلو خدا تعالیٰ کا گھر
پورا ہو۔ اپنے اخراجات خواہ پورے ہوں یا نہ ہوں ۔ لیکن وہ شخص جو دو دو، اڑھائی اڑھائی
ہزار روپیہ ماہوار لیتا ہے وہ وصیت نہیں کرتا۔ اور کہہ دیتا ہے کہ میرے اخراجات بہت زیادہ
ہیں اس لئے میں اتنا چندہ نہیں دے سکتا۔ عام طور پر تاجر لوگ ایسا کرتے ہیں۔ تاجر قربانی
میں عموماً بہت پیچھے ہیں ۔ میں نے بعض بجٹ دیکھے ہیں اور پھر ارد گرد کے حالات بھی دیکھے
ہیں ۔ بعض تاجروں کی بکری اور نفع کا اندازہ سات آٹھ سو ماہوار یا ہزار روپیہ ماہوار ہوتا
ہے لیکن بجٹ میں اُن کی ماہوار آمد ایک سو ، دو سو یا تین سو لکھی ہوئی ہوتی ہے۔ اور وہ اپنی
طرف سے نہایت دیانتداری کے ساتھ کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے اپنی اتنی تنخواہ مقرر کی ہوئی
ہے۔ آمدنی تو ایک ہزار ماہوار کی ہوتی ہے۔ مگر جو تنخواہ انہوں نے مقرر کی ہوئی ہوتی ہے
وہ دوسو روپے ماہوار ہوتی ہے۔ جس میں سے چندہ دیا جاتا ہے۔ اس تنخواہ کے علاوہ وہ
گھریلو اخراجات کے لئے دوسری آمدن میں سے خواہ کتنا غبن کر لیں وہ شمار میں نہیں آئے
گا۔ اس تنخواہ کے علاوہ وہ دُکان سے جو روپیہ لے کر گھریلو اخراجات کو پورا کرنے کے لئے
خرچ کریں گے وہ صریح غبن ہوگا ۔ غرض جب چندہ کا سوال آتا ہے تو کہہ دیا جاتا ہے کہ
میری آمد ایک سو ہے۔ لیکن جب گھر کے اخراجات کو دیکھا جائے تو خرچ پانچ سات سو
سے کم نہیں ہوتا۔ مجھے اس بات پر تعجب ہوا کہ ایک جگہ سے دو بھائی ایک ہی قسم کی تجارت
کرتے تھے۔ اُن میں سے ایک کا چندہ سو روپیہ تھا لیکن دوسرا بھائی جو اُسی قسم کی تجارت
کرنے والا تھا وہ آٹھ سو ماہوار دیتا تھا ۔ یہ کہنا کہ ملازمت والا شخص ایسا نہیں کر سکتا یہ بھی
درست نہیں ۔ میں نے کوئٹہ، راولپنڈی اور لاہور کے جماعت کے بجٹ دیکھے ہیں اور مجھے
تعجب ہوتا ہے کہ نہایت ہی مخلص کارکنوں کی طرف سے بارہ چودہ مہینہ میں ایک پیسہ بھی
وصول نہیں ہوا۔
چندہ بڑھانے کی تجاویز اختر صاحب نے ایک تجویز یہ بھی پیش کی ہے کہ جن لوگوں
کو ربوہ میں زمین ستے نرخ پر یعنی ایک سو روپیہ فی کنال
خطابات شوری جلد سوم
۳۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
کے حساب سے مل گئی ہے وہ خوشی سے اور شکرانہ کے طور پر پندرہ پندرہ ہیں ہیں روپے
فی کنال بطور چندہ پیش کریں۔ یہ کوئی تجویز نہیں۔ یہ ایک تحریک ہے اور اسے اختر صاحب
لازمی نہیں کرتے ۔ در حقیقت ایسے نرخ پر زمین کا اکثر حصہ ایسے لوگوں کے پاس گیا ہے جن
کے قادیان میں مکانات تھے اور وہ اس بات کے مستحق تھے کہ اُن سے کچھ بھی نہ لیا جاتا۔
لیکن ہم نے اُن سے ایک سو روپیہ کنال کے حساب سے قیمت وصول کر لیں ۔ اور کہہ دیا کہ
چلو محتاجوں کو زمین مفت دیدی جائے گی اور ان سے ہم کچھ نہ کچھ وصول کر لیں ۔
پھر یہ بھی صرف ایک تحریک ہے کہ جب تک قادیان ہمیں واپس نہیں ملتا ہم سال میں
ایک ماہ کی آمد کے ۴ را حصہ بطور چندہ دے دیا کریں۔ جس دوست کے دل میں یہ خواہش
پیدا ہو وہ بے شک دے اور ثواب حاصل کرے۔
ایک تجویز یہ ہے کہ دیہاتی جماعتوں کے اندر رقابت پیدا کی جائے۔ اصل رقابت تو
وہ ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے پیدا ہو۔ دراصل ہمیں اپنے نظام کو مظبوط کرنے کی کوشش
کرنی چاہیئے اور جماعت کے اندر ایمان پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔ جب ایک گل
ٹھیک ہو جائے گی تو باقی چیزیں خود بخود ٹھیک ہو جائیں گی ۔ پس تم ایمان پیدا کرنے کی
کوشش کرو۔ جب ایمان پیدا ہو جائے گا تو آمد آپ ہی آپ بڑھ جائے گی ۔ جب تک
ایمان نہ ہو انسان قربانی کے لئے تیار نہیں ہوتا ۔ اگر کوئی شخص سلسلہ کی موجودہ مشکلات
کو دیکھتے ہوئے اور سمجھتے ہوئے بھی چندہ دینے میں سستی سے کام لیتا ہے تو وہ غافل اور
بے ایمان ہے۔
لائکپور کے ایک تاجر دوست نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ سیل ٹیکس کا حساب کر کے
تاجروں کی اصل آمد کا پتہ لیا جائے اور پھر اُس حساب سے چندہ لیا جائے ۔ میں ڈرتا ہوں ۔
کہ اگر ایسا کیا گیا تو پھر کہیں چندہ صفر نہ رہ جائے ۔ تاجر لوگ گورنمنٹ کو سیل ٹیکس بھی تو نہیں
دیتے ۔ ہم نے جب ربوہ کے لئے سامان خریدا تو اُس پر ۳۲۰ روپے سیل ٹیکس لگا ۔ یل ٹیکس لگا۔ دکاندار
نے کہا اگر آپ رسید نہ لیں تو سیل ٹیکس بھی نہیں لگے گا۔ میں نے کہا ہم دھوکا بازی نہیں
کریں گے ۔ ہم تو ضرور رسید لیں گے۔ مجھے معلوم نہیں کہ اُس دُکاندار پر رحم خسروانہ کر کے
کہ کسی ہمارے نمائندے نے اُس سے رسید لی یا نہیں لی۔ بہر حال میری طرف سے یہی بہرحال
XXX
خطابات شوری جلد سوم
۳۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
ہدایت تھی کہ اُس دکاندار سے ضرور رسید لی جائے۔ میں خیال کرتا ہوں کہ اگر چندہ کے
اُس دکاندار سے ضرور رسید ہوں
بارہ میں بھی سیل ٹیکس والا معاملہ کیا گیا تو یہ چندہ جو آ رہا ہے یہ بھی کہیں بند نہ ہو جائے ۔ والا معاملہ تو یہ یہ بند نہ ہو جائے۔
میں جماعت کے دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ یہ بھی بد دیانتی ہے اور انہیں اس قسم کی
بد دیانتی سے اجتناب کرنا چاہیئے ۔ اگر ٹیکس ادا نہ کئے جائیں تو پھر حکومت چلے گی کس طرح ؟
جو شخص ٹیکس ادا نہیں کرتا وہ گویا اپنے بیوی بچوں کو قتل کرتا ہے۔ کیونکہ حکومت کے پاس
روپیہ نہیں ہوگا تو وہ فوج نہیں رکھ سکے گی اور اس کے نتیجہ میں ملک کا امن خراب ہوگا۔ اسی
طرح دوسری حکومتوں کو دلیری ہوگی اور وہ اس پر حملہ کر کے اُسے اپنے قبضہ میں لے لیں
گی ۔ آپ لوگ خود ہی دیکھ لیں پاکستان کے مقابلہ میں افغانستان کی حیثیت ہی کیا ہے کیا
پڑی اور کیا پدی کا شور بہ لیکن جب وہ اس قسم کی باتوں کو دیکھتا ہے تو پاکستان کے خلاف کئی
قسم کی رذیل حرکات کرنے لگ جاتا ہے۔ بھلا باز کے مقابلہ میں چڑیا کی حیثیت ہی کیا
ہے۔ اگر مسلمان کے ساتھ صلح قیمتی نہ ہوتی ۔ اگر اسلام میں لڑائی بُری نہ سمجھی جاتی تو پاکستان
کے مقابلہ میں افغانستان کے پاس طاقت ہی کیا ہے؟ صرف بورڈ ر والے لوگ ہی اُس سے
ہمدردی رکھتے ہیں لیکن اب تو خود پٹھانوں میں بددلی پیدا ہوگئی ہے۔ اگر پاکستان کی
افغانستان سے لڑائی ہوگئی تو افغانستان پاکستان کے مقابلہ میں ۲۴ گھنٹہ بھی لڑائی کو جاری
نہیں رکھ سکتا ۔ صرف ان باتوں کو دیکھ کر کہ پاکستان کے رہنے والے خود اپنے ملک سے
غداری کر رہے ہیں اُس کے اندر د لیری پیدا ہوگئی ہے۔
سلطان محمود صاحب نے یہ بات پیش کی ہے کہ انسپکٹر ان کی تعداد کو بڑھایا جائے ۔ یہ
درست ہے کہ ایک حد تک انسپکٹر ان کی تعداد کو بڑھانا مفید ہے لیکن اس شرط پر کہ کام کرنے
والوں میں کام کی عادت کم نہ ہو جائے ۔ جب اُن کے اندر کام کرنے کا جذبہ نہیں پایا جائے
گا تو پھر اُن کے اندر ایمان بھی کم ہو جائے گا۔ انسپکٹر بے شک بڑھا ئیں لیکن یہ کہنا جیسا کہ
ایک دوست نے کہا ہے کہ مقامی جماعت کے عہدیداروں سے کام نہیں ہوتا درست نہیں ۔
مقامی عہدیدار جو کام کر رہے ہیں آپ لوگ انہیں اس سے بھی زیادہ کام کرنے کی عادت
ڈالیں اگر ایسا نہ ہوا تو سلسلہ بالکل بنیا بن کر رہ جائے گا اور لوگوں میں ایمان نہیں رہے گا۔
لاہور کی جماعت کے متعلق کہا گیا ہے کہ انہوں نے صدر انجمن احمد یہ سے ایک کلرک مانگا تھا۔
خطابات شوری جلد سوم
۳۶۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
مگر انہیں وہ کلرک نہیں دیا گیا ۔ میرے سامنے اُن کا یہ مطالبہ نہیں آیا اور میں نہیں کہہ سکتا کہ
اُن کا یہ مطالبہ صحیح تھا یا غلط ۔ جہاں تک مجھے معلوم ہے ان کا مطالبہ یہ ہے کہ انہیں حیثیت
کے مطابق کلرک نہیں ملتا غالباً صدر انجمن احمد یہ نے اس کلرک کا ۳۰+۴ اگر یڈ رکھا ہوگا ۔ سو
ان کا مطالبہ یہ ہوگا کہ ہمیں اس گریڈ پر کلرک نہیں مل سکتا اور یہ معقول بات ہے۔ صدر انجمن احمد یہ
کو اس پر غور کرنا چاہئے ۔
کراچی کی جماعت کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ وہ اچھا چندہ دیتی ہے لیکن وہ اس
حیثیت پر نہیں پہنچی جہاں اُسے پہنچنا چاہئے ۔ اگر وہاں کی جماعت دیانتداری کے ساتھ چندہ
دے تو چندہ کی مقدرا موجودہ مقدار سے یقیناً بڑھ سکتی ہے۔ میرے سامنے یہ ظاہر کیا گیا تھا
کہ کراچی کی جماعت کی اکثریت نے ۴ را حصہ چندہ دینا شروع کر دیا ہے۔ اگر یہ بات
درست ہوتی تو جماعت کی تعداد پانچ سو کے قریب ہے اور ایک آدمی کی اوسط آمدن دوسو
روپیہ ماہوار ہوتی ہے۔ اب گر تمام جماعت اپنی آمدن کا ۴ را حصہ بطور چندہ دے تو اس کی
معنے یہ ہیں کہ اُس کی طرف سے تین لاکھ چندہ آنا چاہئے ۔ اگر وصیت اور ۲۵ فیصد کے
درمیان کی اوسط رکھی جائے جو ہرا ۱۷ فیصدی بنتی ہے تو اس کے یہ معنے ہیں کہ ہمیں دو لاکھ
دس ہزار چندہ ملنا چاہئے اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر جماعت کی ماہوار آمد کی صحیح اوسط نکالی
جائے تو وہ دوسو سے زیادہ ہی نکلے گی کیونکہ کراچی کی جماعت کے اکثر افراد ایسے ہیں جن
کی بڑی بڑی تنخواہیں ہیں۔ بہر حال جو بڑے بڑے شہر ہیں اُن کے لئے خاص انتظام ہونا
چاہئے ہم دیکھتے ہیں چھوٹے چھوٹے شہروں میں ٹاؤن کمیٹیاں ہوتی ہیں اُن سے بڑے
شہروں میں میونسپل کمیٹیاں ہوتی ہیں اور پھر اُس سے بڑے شہروں میں میونسپل کمیٹیوں کی
بجائے کارپوریشن بن جاتی ہے۔ جو شہر کا انتظام کرتی ہے۔ لنڈن کا انتظام ایک کونسل کے
ماتحت ہے۔ لنڈن کی کونسل کے انتخابات پر یہ خیال کر لیا جاتا ہے کہ ملک کی آئندہ حکومت
کیا ہوگی ۔ غرض کراچی اور لاہور کی جماعتوں کے لئے خاص انتظام کی ضرورت ہے میرے
نزد یک راولپنڈی بھی ایک ایسا شہر ہے جس کے لئے خاص انتظام کی ضرورت ہے۔
راولپنڈی کا چندہ کم تو نہیں ہاں تشخیص کے لحاظ سے کم ہے وہاں کے سیکرٹری مال
نہایت محنت سے کام کرتے ہیں۔ مجھے پہلے کچھ شبہات تھے اس لئے میں نے اُن کے رجسٹر
خطابات شوری جلد سوم
۳۶۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
منگوا کر دیکھے ۔ مگر حسابات دیکھنے سے معلوم ہوا کہ وہ نہایت محنت اور دیانتداری کے ساتھ
کام کرتے ہیں۔ میں وہاں کی جماعت کی ایک لسٹ ساتھ لایا تھا جس سے معلوم ہوتا تھا پر
ابھی کافی گنجائش ہے۔ تمام چندے ملا کر موجودہ حالت میں جماعت راولپنڈی کا چندہ
۵۴ ہزار کے قریب ہے لیکن اگر کوشش کی جائے اور جماعت کے نظام کو مضبوط بنایا جائے تو
یہ چندہ ۶۰ ۷۰۰ ہزار تک بڑھایا جا سکتا ہے بشرطیکہ انہیں ایک آدمی مل جائے جو سیکرٹری
صاحب کے ساتھ مل کر کام کرے۔ میں نظارت بیت المال کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ فی الحال
کراچی اور سیالکوٹ کو مزید سہولتیں بہم پہنچائے ۔ سیالکوٹ کی جماعت کے چندہ میں بھی
ابھی بہت گنجائش موجود ہے ۔ لیکن جب تک انتظام نہ ہو چندہ پوری طرح وصول نہیں کیا
جاسکتا۔ اوّل تو ہر جماعت میں کمزور افراد موجود ہوتے ہیں۔ دوسرے تاجر لوگ اپنی
آمد نہیں صحیح نہیں لکھواتے ۔ جب کہ وہاں کے پریذیڈنٹ صاحب نے بھی ایک دفعہ میرے
پاس شکایت کی تھی میں سمجھتا ہوں کہ اس حقیقت کو مد نظر رکھ کر ۱۰ فیصدی تک اُن کو امداد دے
دی جائے کچھ تو وہاں کا سکول بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ اگر اس کی طرف اور توجہ دی جائے
تو اس سے بھی اچھا کام لیا جا سکتا ہے۔ اس طرح کچھ تو سکول کے بارہ میں اُن کو سہولت ہو
جائے گی اور کچھ حصہ گرانٹ کا وہ وصولی پر خرچ کر سکیں گے۔ میرے نزدیک اگر سیالکوٹ
کی جماعت کو ۱۰ فیصدی تک گرانٹ دے دی جائے تو اُن کے پاس ۳۰۰ ماہوار رقم بیچ سکتی
ہے جس میں سے وہ سو سکول پر اور دو سو تحصیل چندہ پر خرچ کر سکیں گے۔
کراچی کی جماعت کو اگر پانچ فیصدی گرانٹ دے دی جائے تو وہ اپنے نظام کو زیادہ
اچھا بنا سکیں گے۔ اگر پانچ فیصدی گرانٹ ملے تو چھ ہزار تو فوری طور پر انہیں مل جائے گا
اور پھر آمدن میں اس سے بھی زیادہ ترقی ہو سکتی ہے اور اس رقم سے وہ اپنے نظام کو اور بھی
مضبوط بنا سکتے ہیں۔ اور تحصیل چندہ کے کام میں بھی خرچ کر سکتے ہیں۔
تیسرے نمبر پر راولپنڈی کی جماعت ہے اگر چندے کا پانچ فیصدی حصہ اُن کو بھی
بطور مدد دے دیا جائے تو یہ بھی بہت مفید ہو سکتا ہے۔ انہیں چندے کا پانچ فیصدی مل جانے تو ہوسکتا
کے یہ معنے ہوں گے کہ انہیں ۳۰۰ روپے ماہوار بطور مددمل جائے گا۔ اور وہ ایک ایسا آدمی
رکھ سکیں گے جو آنریری طور پر کام کرنے والے سیکرٹری مال کی مدد کر سکے گا۔
خطابات شوری جلد سوم
٣٧٠
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
میرے نزدیک اس کی بہت زیادہ ذمہ داری نظارت بیت المال پر ہے۔
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے ایک دفعہ مجھے بتایا کہ ایک چندہ کی تحریک کرتے ہوئے
نظارت بیت المال نے انہیں بھی چٹھی لکھ دی ۔ حالانکہ چوہدری صاحب اپنا وعدہ کافی
مدت پہلے پورا کر چکے تھے۔ اس طرح جماعت کے دوست یہ خیال کرتے ہیں کہ کا رکن توجہ
کے ساتھ کام نہیں کرتے ۔ میرے خیال میں انہیں فراخدلی سے معافی مانگ لینی چاہئے تھی
اور انہیں لکھ دینا چاہئے تھا تھا کہ آپ کا نام تو کا نام تو اُسی فہرست میں تھا جن سے چندہ وصول ہو چکا
ہے مگر ہم سے غلطی ہو گئی ہے اس طرح جماعت میں بددلی پیدا نہیں ہوتی ۔ اگر اندھا دھند
سب کو چٹھیاں لکھ دی جائیں کہ صاحب آپ کی طرف سے چندہ وصول نہیں ہوا آپ
ادائیگی کی طرف توجہ کریں تو اس سے جماعت میں بددلی پیدا ہو جاتی ہے۔ اور لوگ یہ خیال
کرتے ہیں کہ کارکن صحیح طور پر کام نہیں کرتے۔ اس کی سب سے بڑی ذمہ داری بیت المال
پر ہے۔ جس نے چارٹ نہیں بنائے جب میں نے انہیں اس طرف توجہ دلائی تو پھر انہوں
نے ایک سال کے بعد چارٹ بنوایا اور اُس میں بھی بہت سی غلطیاں نکلیں ۔ اب تو یہ ہے کہ
سب لوگوں کو خط لکھ دیئے جاتے ہیں کہ احباب چندے دیں اور چونکہ خط و کتابت بھی وہی
جماعتیں کرتی ہیں جو چندے دیتی ہیں اس لئے دفتر کی طرف سے خطوط بھی انہی کو چلے
جاتے ہیں اور جو جماعتیں چندے نہیں دیتیں صدر انجمن احمد یہ کی طرف سے انہیں خطوط بھی
نہیں جاتے ۔ ان نقائص کی وجہ سے بہت سی خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ دفتر کے پاس ہمیشہ
ایک چارٹ ہونا چاہئے جس سے معلوم ہو کہ فلاں نے چندہ دیا ہے اور فلاں نے چندہ نہیں
دیا۔ تا جس نے چندہ نہیں دیا اُس کا پتہ لگ جائے ۔“
66
بعض نمائندگان کے بجٹ کے متعلق اظہار خیالات کے بعد حضور نے فرمایا :-
” اب جو دوست بجٹ کی کسی خاص بات کے متعلق کچھ کہنا چاہتے ہوں وہ اپنے نام
لکھوا دیں ۔ اس میں محکموں والے بھی نظارت متعلقہسے اجازت لے کر اپنی اپنی بات پیش کر
سکتے ہیں۔ بشرطیکہ وہ حدود کے اندر ہو۔“
حضور کے ارشاد پر چند دوستوں نے اپنے نام لکھوائے اور جب وہ اظہارِ خیالات کر
چکے تو حضور نے پیش کردہ تجاویز پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا :-
خطابات شوری جلد سوم
۳۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
چونکہ اس وقت کسی اور دوست نے نام نہیں لکھوایا اس لئے جو دوست اظہار خیالات
کر چکے ہیں میں انہی کی پیش کردہ باتوں کے متعلق بعض امور بیان کرنا چاہتا ہوں ۔
میرے نزدیک گرانٹ کے ساتھ یہ شرط رکھ دینی چاہئے کہ یہ چندہ کی آمد بڑھانے پر
خرچ کی جائے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ہم اپنے پاس سے تو کچھ نہیں دیں گے وہ آمد پیدا
کریں گے تو ہم گرانٹ دیں گے اور زائد بات یہ ہوگی کہ نادہندگان سے چندہ وصول
کرنے کی ایک صورت بھی نکل آئے گی اگلے سال ہم یہ شرط لگا دیں گے کہ گرانٹ اس
شرط پر دی جاتی ہے کہ اس سال چندہ اتنا بڑھایا جائے ۔
رامہ صاحب نے اس طرف بھی توجہ دلائی ہے کہ نادہندگان سے باز پرس کی جائے
یہ بات نہایت اہم ہے اس میں ایک حد تک نظارت بیت المال کی بھی غلطی ہے۔
چندہ حفاظت مرکز اب بھی نصف کے قریب ایسا ہے جو وصول نہیں ہوا۔ میں نے جب
نظارت بیت المال سے پوچھا تو معلوم ہوا کہ انہوں نے ابھی تک چارٹ بنائے ہی نہیں ۔
اور حالت یہ تھی کہ بعض جماعتوں نے تو اخلاص کی وجہ سے اپنے حصہ کا استی یا نوے فیصدی
ادا کر دیا تھا اور بعض جماعتوں کی طرف سے ابھی دس فیصدی چندہ بھی وصول نہیں ہوا تھا۔
اگر چارٹ بنائے ہوئے ہوتے تو نا دہندگان کو توجہ دلائی جاتی کہ وہ جلد از جلد چنده ادا
کریں ۔ تا اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔ اب یہ ہو رہا ہے کہ جب نادہندگان کو ادائیگی کی
طرف توجہ دلائی جانی مقصود ہوتی ہے تو سب وعدہ کنندگان کو چٹھی لکھ دی جاتی ہے یہ چٹھی ان
لوگوں کو بھی چلی جاتی ہے جنہوں نے اپنے وعدے وقت پر پورے کر دیئے ہوتے ہیں۔
اب پیشتر اس کے کہ میں اختر صاحب کی تجویز کو پیش کروں میں ایک ضروری بات
کہنا چاہتا ہوں ۔ میرے نزدیک ناظروں کو سال میں چھ سات دفعہ باہر یچروں کے لئے
بھیجنا چاہئے کیونکہ یہ اپنے مافی الضمیر کو ادا نہیں کر سکتے ایک دوست نے یہ خواہش ظاہر کی
ہے کہ سیکرٹری مال کو اجازت ہونی چاہئے کہ وہ ایسے شخص کو جس کی کوئی رقم خزانے میں بطور
امانت ہو اُس کے مطالبہ پر چندہ میں سے رقم دے دے اور پھر خزانہ اُس کو ایڈجسٹ
Adjust کرلے۔ میرے نزدیک یہ بالکل غلط تجویز ہے اور دنیا کا کوئی بنک ایسا کرنے کی
اجازت نہیں دیتا قطع نظر اس کے کہ اس میں بددیانتی کا احتمال ہے۔ بعض اوقات
XXXXXXXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۳۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
دیانتداری سے بھی یہ بات ہو جاتی ہے۔ روزانہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک آدمی دیانتداری سے
کہتا ہے کہ میرا بنک میں اتنا حساب ہے لیکن بعض اوقات تحقیقات کرنے پر بنک میں اُس کا
اتنا روپیہ نہیں ہوتا۔ بہر حال دیانتداری کے ساتھ بھی ایسا کر سکتا ہے کیونکہ واقعات کی سچائی
کا دنیا میں یہی معیار ہے کہ فلاں نمازی ہے۔ یا فلاں روزہ دار ہے۔ یا فلاں تہجد گزار ہے۔
حالانکہ ان سب باتوں کے علاوہ انسان کا حافظہ کمزور ہوتا ہے ۔ اور وہ غلطی کر سکتا ہے۔ اگر
سیکرٹری مال کو اپنے پاس سے رقم دینے کی اجازت دے دی جائے تو ایک سال کے اندر ہی
گڑ بڑ پیدا ہو جائے ۔ پس ہمارا اصول یہی ہے کہ جس شخص کی امانت ہو وہ خود لے اور یہی
بڑے بڑے بنگ کرتے ہیں آجکل اس قسم کے دو تین کیس میرے پاس ہیں کسی شخص نے
لکھا کہ مجھے اتنا روپیہ دے دیا جائے پھر لکھا کہ کسی بنک کی معرفت جس کی شاخ پشاور میں
ہے مجھے اتنا روپیہ بھیج دیا جائے ۔ وہ رو پید ان کی ہدایت کے مطابق بھیج دیا گیا اور بنک وہ
روپیہ لے کر کھا گیا۔ اب وہ دوست اصرار کر رہے ہیں کہ مجھے روپیہ واپس دلایا جائے ۔
حالانکہ سوال یہ ہے کہ انجمن وہ روپیہ کیوں دے وہ رو پید ا گر ضائع ہوا تو ان کی ہدایت کے
ماتحت ہوا۔ انجمن نے تو روپیہ ان کی ہدایت کے مطابق انہیں بھیج دیا تھا۔ اب اگر ان کا
روپیہ ضائع ہو گیا ہے تو انجمن اس کی ذمہ دار نہیں ہو سکتی ۔ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اتنا روپیہ
مجھے منی آرڈر کر دو اور اُس کی ہدایت کے مطابق وہ روپیہ اُسے منی آرڈر کر دیا جائے اور وہ
کہیں ضائع ہو جائے تو اس میں انجمن کا کوئی قصور نہیں اور یہی سب بنکوں کا طریق ہے۔
غرض اُس شخص کی ہدایت کے مطابق روپیہ بنک کے ذریعہ بھیج دیا گیا۔ مگر جب وہ ضائع ہو
تو اب شور مچا رہا ہے کہ مجھے وہ روپیہ واپس دلایا جائے ۔ ایسے کیس ہمیشہ میرے پاس آتے
رہتے ہیں اور میں کہتا ہوں کہ انجمن یہ نقصان برداشت نہیں کر سکتی ۔ یہی دنیا کا اصول ہے۔
اگر ایک نوکر کو میں کسی کام کے لئے بازار بھیجتا ہوں اور پھر اس سے کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو
اس کی ذمہ داری میں اُٹھا سکتا ہوں ۔ لیکن جس کام کے لئے میں نے اُسے بھیجا ہی نہیں اُس
کا میں کس طرح ذمہ دار ہو سکتا ہوں ۔ مثلاً میں ایک نوکر کو بازر سے مولیاں خریدنے کے
لئے بھیجتا ہوں اور وہ گھوڑ ا خرید لیتا ہے تو اُس کا فرض ہے کہ وہ اُس نقصان کو خود برداشت
کرے کیونکہ گھوڑا خریدنے کے لئے میں نے اُسے مقرر نہیں کیا تھا۔ ہاں اگر وہ
خطابات شوری جلد سوم
۳۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
مولیاں خریدتا اور پھر کوئی نقصان ہو جاتا تو میرا فرض تھا کہ میں اُس نقصان کو برداشت کرتا
کیونکہ وہ میری طرف سے یہ کام کرنے کے لئے مقرر تھا۔ لیکن جس کام کے لئے وہ مقرر
نہیں اگر اُس میں اُسے نقصان ہو جاتا ہے تو نتیجہ لازماً اُس کو بھگتنا پڑے گا۔ پس یہ طریق
نہایت خطرناک ہے اور اسے ہرگز اختیار نہیں کیا جاسکتا ۔
اصل تجویز صرف ایک ہے کہ آئندہ مجلس مشاورت کے ہر ممبر کے لئے موصی ہونا
لازمی قرار دیا جائے ۔ اگر کوئی دوست اس کے متعلق کچھ کہنا چاہتے ہوں تو وہ اپنا نام لکھوا
دیں ۔
حضور کے اس ارشاد پر جب چند نمائندگان اظہار خیالات کر چکے تو فرمایا :-
دو
دوستوں نے مختلف احباب کے خیالات سُن لئے ہیں جو احباب اس امر کی تائید
میں ہوں کہ شورای کی ممبری کے لئے وصیت کا ہونا ضروری ہونا چاہئے جیسے اختر صاحب کی
تجویز ہے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر ۱۸۸ دوست کھڑے ہوئے۔
جو دوست اس رائے کے حق میں ہوں کہ شورای کی ممبری کے لئے وصیت کی قید
نہیں ہونی چاہئے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
۵۶ دوست کھڑے ہوئے ۔ آراء شماری کے بعد حضور نے فرمایا :-
مجلس شورای کی ممبری کے لئے وصیت ضروری نہیں " کثرت رائے کا
مشورہ یہ ہے کہ شوری
کی ممبری کے لئے وصیت کی شرط ہونی چاہئے لیکن میں آج اپنی عادت کے خلاف فیصلہ کرنا
چاہتا ہوں ۔ میرے نزدیک شورٹی کی ممبری کے لئے قیود ضرور زیادہ ہونی چاہئیں موجودہ
قیود کافی نہیں مگر اس کی ممبری کے لئے موصی ہونے کی شرط میرے نزدیک بلا ضرورت اور
بلا فائدہ ہو گی اس لئے کہ شوری کے ممبر بہت ہی کم ہوتے ہیں اور اُن کی قربانی ہمارے بجٹ
کے معیار کو اونچا نہیں کر سکتی ۔ دوسرے وہ لوگ جو مختلف جماعتوں کی طرف سے شوری میں
شامل ہونے کے لئے آتے ہیں اُن میں سے کافی تعداد پہلے ہی موصی ہوتی ہے اس لئے
اس شرط کو عائد کر دینے سے چندوں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑ سکتا ۔“
66
خطابات شوری جلد سوم
۳۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ :-
دو
جو منتخب شدہ نمائندہ ہیں اُن میں سے جو موصی ہیں کھڑے ہو جائیں ۔
اس پر ۱۶۳ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
66
گل ٹکٹ ۳۱۰ تھے جن میں سے پچاس کے قریب نامزد ہیں ۔ اس کے معنے یہ ہیں
کہ منتخب شدہ نمائندے ۲۶۰ تھے جن میں سے ۱۶۳ موصی ہیں اور صرف ۹۷ کے قریب ایسے
ہیں جو غیر موصی ہیں در حقیقت وہ اس بات کے محتاج ہیں کہ انہیں کسی قدر تحریک کی جائے ۔
اگر انہیں ذرا بھی تحریک کی جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ فوراً موصی بن جائیں گے لیکن اس
سے ہمارے بجٹ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا ۔ پس باوجود اس کے کہ ایک بھاری اکثریت
اس تجویز کے حق میں ہے۔ میں اقلیت کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں کہ مجلس شوری کی ممبری
کے لئے وصیت کا ہونا ضروری نہیں ۔“
66
بجٹ آمد کی منظوری کا اعلان حضور نے فرمایا :-
وو
” اب جو دوست صدرانجمن احمدیہ کے پیش کردہ
بجٹ آمد کو میری ترامیم کے ساتھ منظور کرنے کے حق میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
۲۳۲ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
دو
66
۲۳۲ دوست اس بات کے حق میں ہیں کہ اسے منظور کر لیا جائے چونکہ یہ ایک
بہت بڑی اکثریت ہے اس لئے دوسری رائے کی ضرورت نہیں میں اپنی پیش کردہ ترامیم
اور اضافوں کے ساتھ صدر انجمن احمد یہ کے بجٹ آمد کو منظور کرتا ہوں۔“
بجٹ اخراجات کی منظوری کا اعلان ” اب جو دوست اس بات کے حق میں
ہوں کہ صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے جو
اخراجات کا بجٹ پیش کیا گیا ہے اُسے منظور کر لیا جائے اس شرط کے ساتھ کہ گرانٹ سے
متعلق جو امور میں نے بیان کئے ہیں اُن کو مدنظر رکھا جائے اور سیالکوٹ، راولپنڈی اور
کراچی کی جماعتوں کی امداد کو مد نظر رکھتے ہوئے اُنہیں قواعد کے مطابق ایک معین رقم خرچ
66
کرنے کی اجازت ہو وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
سب دوست کھڑے ہو گئے ۔ حضور نے فرمایا :-
خطابات شوری جلد سوم
۳۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
اس بجٹ میں کچھ غلطیاں بھی ہیں مگر آپ لوگوں کی سفارش کے ماتحت میں بجٹ
اخراجات کو اصولی طور پر منظور کرتا ہوں اگر کسی جگہ مجھے بعد میں اصلاح کی ضرورت محسوس
ہوئی تو میں خود بخود کر دوں گا ۔“
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کی کارروائی ختم ہونے پر حضور نے ایک مختصری تقریر کی
جس میں نمائندگان جماعت کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا :-
وصیت کی اہمیت میں جماعت کو پھر اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اُسے اپنی
قربانی کے معیار کو بلند کرنا چاہئے ۔ میں نے بے شک نمائندگان کے
لئے موصی ہونے کی شرط کو اُڑا دیا ہے مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ وصیت کی اہمیت کو نظر انداز
کر دیا جائے ۔ اس وقت تک وصیت کی طرف جماعت کی بہت ہی کم توجہ ہے میرے
نزدیک اب وقت آ گیا ہے کہ جماعت کے ہر فرد سے یہ اصرار کرنا چاہئے کہ وہ وصیت
کرے۔ اگر سب جماعت وصیت کر دے تو میرے نزدیک فوری طور پر دو تین لاکھ روپیہ کا
چندہ میں اضافہ ہو سکتا ہے پھر اصل چیز جب کہ میں نے بار ہا بتایا ہے دعا ہے۔ ہم نے تجربہ
کیا ہے کہ ۔
آیا
صرف چھیاسٹھ ہزار، چالیس ہزار روپیہ نہیں آیا۔ یہ ایک نہایت خطرناک بات ہے جس کی
فوری طور پر اصلاح ہونی ضروری ہے۔
اولاد کو جنت کا حقدار بنائیں میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ خالی اُن
کا جنت میں چلے جانا کافی نہیں بلکہ یہ بھی ضروری ہے
کہ وہ اپنی اولاد کو بھی جنت کا حقدار بنائیں ۔ اور اُن کے اعمال کی نگرانی رکھیں ۔ ابھی
تک جماعت کی قربانی کے معیار کو جس حد تک ہم نے پہنچایا ہے وہ دنیا کی فتح کے لئے کافی
نہیں اور اگر آئندہ نسل میں قربانی کی وہ روح نہیں ہوگی جو ہم پیدا کرنا چاہتے ہیں تو
ہماری ساری جدوجہد اکارت چلی جائے گی۔ پس اپنی اولادوں اور جماعت کے
نوجوانوں اور نئے آنے والوں میں یہ روح پیدا کرو کہ بجائے قربانی میں کم ہونے کے وہ
اصل مسودہ میں سے ایک صفحہ missing ہے اس لئے اس جگہ ۔۔۔۔۔۔ ڈالے گئے ہیں ۔ مرتب
خطابات شوری جلد سوم
۳۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء
پہلوں سے زیادہ قربانی کرنے کی روح اپنے اندر رکھتے ہوں اس کے ساتھ ہی وصیت کو
مقبول بنانے کی کوشش کرو۔ اِس ذریعہ سے جماعت کی بہت سی مشکلات کا ازالہ ہو سکتا
ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر جماعت میں سے نوے فیصدی لوگ وصیت کر دیں تو ہمارے
سارے قرضے دور ہو جائیں اور ہماری ترقی کے کئی نئے راستے نکل آئیں۔
اب میں اللہ تعالیٰ سے دُعا کر دیتا ہوں کہ وہ ہمیں اخلاص کے ساتھ نہ صرف بجٹ
کے پورا کرنے بلکہ بڑھا کر پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ ہم اُس ذمہ داری کو ادا کر
سکیں جو اُس نے ہمارے کمزور کندھوں پر ڈالی ہے ۔“
اس کے بعد حضور نے لمبی دعا کروائی اور بارہ بجے شب مجلس شوری کا یہ تاریخی اجلاس
بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا ۔ ( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء غیر مطبوعہ از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
ل إِنْ تَحْمِلُ عَلَيْهِ يَلْهَثْ اَوْ تَتْرُكُهُ يَلْهَتْ (الاعراف: ۱۷۷)