مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

خطابات شوری جلد سوم
۳۷۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
( منعقدہ ۷ تا ۹ را پریل ۱۹۵۰ء)
پہلا دن
دعا جماعت احمدیہ احمدیہ کی اکتیسویں مجلس مشاورت مؤرخہ ۷ تا ۹۔ اپریل ۱۹۵۰ء کو ربوہ میں
منعقد ہوئی ۔ قرآن کریم کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
”اب میں اس اجلاس کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا
کروں گا کہ وہ ہماری مدد فرمائے اور وہ عظیم الشان کام جو ہمارے سپرد کیا گیا ہے اُس کے
بجالانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری کمزوریوں اور غلطیوں کو معاف فرمائے اور وہ تمام
فتن جو ہمارے راستے میں پیدا کئے جا رہے ہیں یا آئندہ پیدا ہو سکتے ہیں اُن کو دور فرمائے
اور ہمیں اس قابل بنائے کہ ہم اس کے فضلوں کو جذب کرنے والے ہوں اور اُس کی
ناراضگیوں سے بچنے والے ہوں اور اُس کی مہربانیوں اور عنایت کے مستحق ہوں ۔ اس کی
ناراضگی اور خفگی کے مورد نہ ہوں اور وہ ہماری کمزریوں کو اپنی طاقت سے دور فرمائے اور
ہماری جہالتوں کا اپنے علم سے ازالہ فرمائے اور ہماری کوتاہ اندیشیوں کی اپنے علم اور اپنے
فضل سے اصلاح فرمائے اور اُن کی بجائے ہمیں اُن راستوں کی ہدایت فرمائے جن
رستوں پر چل کر ہم اسلام اور احمدیت کی صحیح خدمت کرسکیں اور ہم وہ نہ ہوں جو اِس دُنیا
میں آتے ہیں تو اس طرح مر جاتے ہیں کہ نہ اُن کے آنے سے اس دنیا میں کوئی تغیر پیدا
ہوتا ہے اور نہ اُن کے مرنے سے کوئی تغیر پیدا ہوتا ہے بلکہ ہم وہ ہوں کہ ہماری اس دُنیا میں
آمد اس دنیا کی اصلاح اور فائدہ کے لئے عظیم الشان تغیر پیدا کرنے کا موجب ہو اور ہمارا

خطابات شوری جلد سوم
۳۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
اس دُنیا سے جانا بھی دُنیا کے لئے ایک قیامت کا موجب ہو۔ ساتھ ہی ہمیں اللہ تعالیٰ سے
یہ بھی دُعا کرتے رہنا چاہئے کہ وہ ایسی نئی پود پیدا کرتا رہے جو اس بوجھ کو اُٹھاتی چلی جائے
جو ہم پر ڈالا گیا ہے۔ وہ ہم سے کم خدمت کرنے والی ، ہم سے کم قربانی کرنے والی ، ہم
سے کم خدا تعالیٰ سے محبت کرنے والی اور ہم سے کم دین کے لئے اپنے اوقات صرف کرنے
والی نہ ہو بلکہ اُس کا قدم آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے اور وہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کی زیادہ
سے زیادہ وارث ہو۔ پھر ہمارا فرض ہے کہ ہم اس موقع پر بھی یہ دُعا کریں کہ وہ ہمارے
فیصلوں کے بہترین نتائج پیدا کرے اور ہمیں ان فیصلوں کے پورا کرنے کی توفیق عطا
فرمائے اور ہم کو اُن لوگوں میں شامل نہ فرمائے جن کے متعلق وہ کہتا ہے کہ وہ کہتے ہیں مگر
کرتے نہیں بلکہ ہم جو کچھ کہیں اُس کے مطابق کریں بلکہ اس سے زیادہ کر کے دکھائیں
تا کہ ہمارے اندر کسی قسم کے نفاق کا شائبہ نہ ہو۔ دُنیا کی نگاہوں میں بھی ، اپنی نگاہوں میں
بھی اور خدا تعالیٰ کی نگاہوں میں بھی ۔“
افتتاحی تقریر شہید تعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:- ند ،
جلسہ سالانہ کے بعد جن حالات میں سے میں گزرا ہوں اور میری صحت
جیسی تھی اُس کے لحاظ سے یہ مشکل نظر آتا تھا کہ شوری کے موقع پر میں حصہ لے سکوں گا
لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دے دی اور میں شوری میں شریک ہو گیا۔ اب بھی میرا گلا زخمی
ہے اور آواز پھٹی ہوئی ہے لیکن بہر حال اب آواز اونچی نکلنے لگ گئی ہے۔ شروع میں تو
متواتر کئی دن ایسے گزرے ہیں کہ میرے حلق میں سے آواز بالکل ہی نہیں نکل سکتی تھی اور
اگر بہت زور دے کر تھوڑا سا بھی بولتا تو شدید ضعف ہو جاتا، پسینے آنے لگتے اور بخار ہو
جاتا۔ اُس وقت کے حالات کے ماتحت تو میں سمجھتا تھا کہ شاید میری آواز ہمیشہ کے لئے ختم
ہو گئی ہے لیکن آہستہ آہستہ پھر آواز نکلنی شروع ہوئی اور اب بھی گو میں اونچی آواز سے بول
سکتا ہوں لیکن آواز پھٹی ہوئی نکلتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ میری طبیعت کب تک
ٹھیک ہو گی ۔ لاہور میں بعض ڈاکٹروں سے مشورہ لیا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ بچپن اور جوانی
میں بھی اگر یہ مرض ہو تو لمبا عرصہ لیتی ہے اور جب انسان اُدھیڑ عمر سے نکل جائے تو پھر تو یہ
بہت زیادہ لمبا عرصہ لیتی ہے اور اس کے جلدی اچھے ہونے کا امکان نہیں ہوتا۔ بہر حال یہ

خطابات شوری جلد سوم
۳۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اُس نے مجھے شمولیت کا موقع دے دیا اور وہ بھی ایسی صورت میں
کہ میں اب بول سکتا ہوں اور اپنی آواز دوستوں تک پہنچا سکتا ہوں لیکن بہر حال زیادہ بولنا
خطرہ سے خالی نہیں اس لئے ضروری ہوگا کہ میں کم بولوں اور زیادہ زور اپنے گلے پر نہ
ڈالوں تا ایسا نہ ہو کہ مرض عود کر آئے اور علاج اور بھی مشکل ہو جائے ۔
نمائندگان اور زائرین کے بیٹھنے کی مجلس شوری کی اہمیت کو مناتے ہوئے
وہ
رکھتے
کیلئے کرسیوں کا انتظام کیا جائے آئندہ اس کے لئے سامان جمع کریں۔ ہماری
جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیشہ رہے گی اور
مجلس شوری بھی ہمیشہ ہوتی رہے گی بلکہ یہ زیادہ سے زیادہ منظم ہوتی چلی جائے گی اس لئے
ضروری ہے کہ نمائندگان اور زائرین کے بیٹھنے کے لئے مناسب انتظام کیا جائے ۔ اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ ہمارا پرانا طریق یہی تھا کہ سب لوگ زمین پر بیٹھ کر کام کیا کرتے تھے لیکن
اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ زمین سے اُٹھ کر بات کرنا مشکل ہوتا ہے اور بولنے والے پر یہ
اثر پڑتا ہے کہ میں اپنی بات دوسروں سے منوا نہیں رہا اور بولنے والے کے دل میں یہ یقین
پیدا کرنے کے لئے کہ اُس کی بات سُنی جا رہی ہے یہ ضروری ہوتا ہے کہ وہ ایسی طرز پر
خطاب کرے کہ لوگ اُس کو نظر آتے ہوں اور وہ اُن کو نظر آتا ہو اور یہ اُس وقت ہو سکتا ہے
جب سب لوگ گرسیوں پر بیٹھے ہوئے ہوں، زمین پر بیٹھے ہوئے آدمی کے لئے بار بار
کھڑے ہونا اور جواب دینا مشکل ہوتا ہے ۔ پس آئندہ کے لئے اس امر کو مد نظر رکھا جائے
اور مجلس شوری کے لئے سستی قسم کی گرمیاں لے لی جائیں ۔ اوّل تو یہ کوئی بڑا خرچ نہیں ۔
فسادات سے قبل قادیان میں ہمارے ساڑھے چار سو تک نمائندے ہوا کرتے تھے۔ آج
مجھے بتایا گیا ہے کہ نمائندگان کی تعداد ۳۱۷ ہے ۔ اگر ساڑھے تین سو نمائندے بھی سمجھ لئے
جائیں تو تین ہزار روپیہ میں سارا سامان خریدا جا سکتا ہے ۔ لوگ آرام سے بھی بیٹھ سکتے ہیں
اور بولتے وقت بھی انہیں سہولت میسر آ سکتی ہے۔ کرسی سے اُٹھ کر کھڑے ہونے میں بہت
آسانی ہوتی ہے لیکن زمین سے کھڑا ہونا مشکل ہوتا ہے۔ یہاں سکول بن جائے تو کچھ
گر سیاں سکول سے بھی لی جاسکتی ہیں اور کچھ گھروں سے لی جاسکتی ہیں ہم نے یہاں آتے وقت

خطابات شوری جلد سوم
۳۸۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
ایک سو گرسی خریدی تھی جو اس وقت مختلف دفاتر میں ہے۔ اگر مجلس شوری کی ضرورت کو
اپنے سامنے رکھا جائے اور کچھ سامان اس سال لے لیا جائے اور کچھ اگلے سال تو دو سال
کے اندر اندر بہت قلیل رقم میں تمام سامان جمع ہو سکتا ہے۔ اس طرح مجلس شوری کی
کارروائی سننے کے لئے بیرونجات سے جو دوست آتے ہیں اُن کے بٹھانے کے لئے بھی
مناسب انتظام ہونا چاہئے ۔ اگر لکڑی کے کھمبے ہی اس طرح لگا دیئے جاتے کہ زائرین ایک
ترتیب سے الگ بیٹھ سکتے تو یہ بہت زیادہ بہتر ہوتا ۔ اس طرح ناپسندیدہ لوگوں کو بھی اندر
آنے کا موقع نہیں مل سکتا اور شامل ہونے والوں کو بھی سہولت میسر آ سکتی ہے۔
کارکنوں کیلئے بیج کی ہدایت دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اٹھائیس سال
سے ہماری مجلس شوری ہو رہی ہے اور بار بار ہمیں
اس کا تجربہ ہوتا ہے مگر ہمارے کارکنوں نے گزشتہ تجربات سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ترقی
کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی ۔ اس وقت شوری کے ممبر بھی بیٹھے ہوئے ہیں اور کارکن بھی
بیٹھے ہوئے ہیں مگر یہ امتیاز کرنا مشکل ہے کہ کارکن کون سے ہیں اور ممبر کون سے ہیں ۔ اگر
ہر دفعہ مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کی اصلاح کی کوشش کی جاتی تو اس قسم کی باتوں کا
حل دیر سے دریافت ہو چکا ہوتا ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ممبران کے لئے تو بیج لگا کر آنا مناسب
نہیں لیکن کارکنوں کے لئے اگر کوئی بیج مقرر کر دیا جائے جو دورانِ مشاورت میں وہ لگائے
رکھیں تو یہ زیادہ بہتر ہوگا ۔ اگر مجلس مشاورت کا کوئی بیج ہو جو تمام کارکنوں نے لگایا ہوا ہو
تو ہر شخص کو نظر آ سکتا ہے کہ یہ لوگ کا رکن ہیں ، شوری کے ممبر نہیں ۔ جس طرح خدام الاحمد یہ
والوں نے اپنے لئے ایک بیج بنایا ہوا ہے اسی طرح شوری جو جماعت کا سب سے اہم
محکمہ ہے اُس کے کارکنوں کے لئے بھی بھیج ہونا چاہئے ۔ اگر کارکنوں کو بیج لگ جائے تو
وہ جہاں ہوں گے سب لوگوں کو نظر آ رہا ہو گا کہ یہ صرف کا رکن ہیں، ووٹ دینے کا حق نہیں
رکھتے ۔ ابھی تو خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ زمانہ نہیں کہ لوگ دھوکا سے ووٹ دینے کے لئے
کھڑے ہو جائیں لیکن ہو سکتا ہے کہ کبھی کسی کمزور انسان کے دل میں ایسا خیال پیدا ہو
جائے اور وہ اس قسم کی حرکت کر بیٹھے اس لئے ضروری ہے کہ کارکنوں کے لئے بیج بنایا
جائے جو اُنہوں نے ایام مشاورت میں لگایا ہوا ہو ۔ جن کے بیج لگے ہوئے ہوں گے وہ

خطابات شوری جلد سوم
۳۸۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
ممبر نہیں سمجھے جائیں گے اور نہ اُنہیں ووٹ دینے کا اختیار ہو گا، ووٹ صرف نمائندگان
دے سکیں گے۔ اگر یہ احتیاط کر لی جائے تو کوئی غیر آدمی دھوکا دینے کی کوشش نہیں کر سکتا۔
اس کے بعد میں ایک ذاتی امر کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جو اس لحاظ سے ذاتی ہے
کہ اُس کا میری ذات پر اثر پڑتا ہے ورنہ ہے وہ سلسلہ کا ہی۔ میں نے اپنے طور پر اس کام
کو کرنے کی کوشش کی مگر اس میں مجھے روکیں نظر آئیں اس لئے اب میں وہ معاملہ جماعت
کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ اس وقت سب دوست بیٹھے ہیں وہ لوگ بھی بیٹھے ہیں جن
کے خاندان سے وہ بات تعلق رکھتی ہے، وہ لوگ بھی بیٹھے ہیں جنہوں نے وہ کام کیا مگر معلوم
نہیں کیوں وہ اب تک خاموش رہے ہیں اور کیوں اُنہوں نے اس بات کی طرف توجہ نہیں
کی ۔ چونکہ زندگی کا اعتبار نہیں میں نہیں چاہتا کہ وہ بوجھ مجھ پر رہے، اس لئے میں اس بات
کو آج پیش کر دیتا ہوں ۔
-
چار پانچ سال کی بات ہے ایک مجلس شوری میں جو قادیان میں ہوئی علاوہ اور باتوں
کے یہ بھی تحریک کی گئی کہ چونکہ قادیان کی زمینیں بہت مہنگی ہوتی جا رہی ہیں اور ہمیں دفاتر ،
کالج اور سکولوں وغیرہ کے لئے زمین کی ضرورت ہے اس لئے صدر انجمن احمد یہ کو چاہئے
کہ وہ ابھی سے ان اغراض کے لئے زمین خرید لے۔ مجھے یاد ہے جب یہ تحریک ہوئی تو
مولوی ابو العطاء صاحب بار بار زور دیتے تھے کہ جامعہ احمدیہ کے لئے بھی زمین خریدی
جائے ۔ آخر فیصلہ ہوا کہ اس غرض کے لئے صدر انجمن احمد یہ کو فوراً زمین خرید لینی چاہئے ۔
یہ آخری الیکشن کے قریب کے زمانہ کی بات ہے۔ اِس فیصلہ کے کچھ عرصہ بعد نواب محمد دین
صاحب نے کہا کہ میری زمین قادیان کے پاس موجود ہے۔ کالج ، مدرسہ احمدیہ، زنانہ سکول
جامعہ اور صدرانجمن احمد یہ کے دوسرے اداروں کے لئے اگر صدر انجمن احمد یہ اُس زمین کو
خریدنا چاہتی ہے تو بے شک خرید لے، میں وہ زمین دینے کے لئے تیار ہوں۔ چنانچہ نواب صاحب
سے وہ زمین ۸۵ ہزار روپیہ میں خرید لی گئی لیکن اس کا روپیہ تحریک جدید کے فنڈ سے میں
نے سہولت کی نظر سے ادا کروا دیا۔ یہ قیمت انجمن نے ہی طے کی تھی میں نے نہیں کی تھی ۔
اس کے بعد نواب محمد دین صاحب نے اس روپیہ میں سے ایک ہزار چندہ کے طور پر دیا اور
کہا کہ چونکہ یہ زمین تعلیمی اغراض اور جماعتی مفاد کے لئے خریدی گئی ہے، اِس لئے میں

خطابات شوری جلد سوم
۳۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
اس میں سے ایک ہزار روپیہ اپنی طرف سے بطور چندہ پیش کرتا ہوں مگر یہ روپیہ اب تک
تحریک کو صدرانجمن احمد یہ نے ادا نہیں کیا اور مجھ پر اس کی طرف سے ذمہ داری آتی ہے
میں برابر چار سال سے صدر انجمن احمد یہ کو کہہ رہا ہوں کہ وہ اس امر کا فیصلہ کرے مگر بار
بار کہنے کے باوجود رو پید ادا نہیں کیا گیا ۔ حالانکہ خود نواب محمد دین صاحب کے خاندان کے
افراد بھی اس حقیقت کو پوری طرح جانتے ہیں اور دوسرے لوگ بھی جانتے ہیں کہ یہ زمین
تحریک جدید کے لئے نہ تھی صدر انجمن احمد یہ کے لئے تھی ۔ ابھی مجھے نواب محمد دین صاحب
کے لڑکے چوہدری محمد شریف صاحب نظر آئے ہیں ۔ شاید اس بارہ میں اُن کو بھی کچھ علم ہو ۔“
اس موقع پر حضور نے فرمایا :-
چوہدری محمد شریف صاحب بتائیے یہ زمین کس کے لئے تھی ؟
چوہدری محمد شریف صاحب ۔ حضور یہ زمین صدر انجمن کے لئے ہی تھی۔
اس کے بعد حضور نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سے گواہی لی تو اُنہوں نے بھی
فرمایا کہ یہ زمین صدر انجمن کے لئے ہی خریدی گئی تھی ۔ پھر حضور نے راجہ علی محمد صاحب سے
گواہی لی جو اُس وقت ناظر بیت المال تھے تو اُنہوں نے بھی اس امر کی تصدیق کی کہ زمین
صدر انجمن نے ہی خریدی تھی ۔
حضور نے فرمایا :-
دو
پھر کیا بات ہے کہ میرا پیچھا نہیں چھوڑا جاتا اور یہ روپیہ تحریک کو ادا کر کے مجھے
ذمہ داری سے سبکدوش نہیں کیا جاتا۔ اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ جو بھی اُٹھے گا اعتراض کرے گا
اور یہ خیال کرے گا کہ میں نے اتنا روپیہ تحریک کا اُڑا لیا ہے حالانکہ یہ روپیہ تحریک جدید
سے صدرانجمن احمد یہ کو قرض دلوایا گیا تھا۔ اب بجٹ پر غور کرنے کے لئے جو سب کمیٹی بنائی
جائے گی میں اُسے ہدایت کرتا ہوں کہ وہ نواب صاحب کے بیٹوں ، راجہ علی محمد صاحب،
میاں بشیر احمد صاحب اور اِسی طرح اگر کوئی اور دوست ہوں تو اُن کے حلفیہ بیانات لے کر
اس امر کا فیصلہ کرے۔ میرے متواتر کہنے کے باوجود ناظر اس بارہ میں کوئی فیصلہ نہیں
کرتے ، وہ کھسک کر چلے جاتے ہیں اور مجھے معلوم ہوا کہ ان میں سے بعض دوست یہ
باتیں کرتے رہتے ہیں کہ ہمیں کیا پتہ ہے کہ یہ زمین کس نے خریدی تھی اور چونکہ یہ معاملہ

خطابات شوری جلد سوم
۳۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
اب لمبا ہو گیا ہے اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ جماعت کے سامنے یہ بات آ جائے اور اب لمبا ہو گیا ہے اس لئے میں کمیٹی حلفیہ بیان لے کر فیصلہ کرے ۔ اگر انجمن نے ہی سلسلہ کی اغراض کے لئے یہ زمین
خریدی تھی تو یہ کیسی تقویٰ کے خلاف بات ہے کہ برابر چار سال سے میرے کہنے کے باوجود یہ تقوی
اُس نے یہ رقم تحریک کے خزانہ کو ادا نہیں کی ۔ اس کی بڑی وجہ تو غالباً یہی ہے کہ قادیان کی
جائدادیں انجمن کے ہاتھ سے چلی گئی ہیں اور اب اُسے اُس زمین کے معاملہ سے کوئی
دلچسپی نہیں رہی لیکن بہر حال اس کا فیصلہ ہونا ضروری ہے اور اس لئے میں نے یہ بات مجلس
میں پیش کی ہے۔
احمدیوں کو فوج میں بھرتی کی تحریک دوسری بات جو میں جماعت سے کہنا چاہتا ہوں وہ بھی ایسی ہے کہ اب اُس کے متعلق
میں دوٹوک فیصلہ کرنا چاہتا ہوں ۔ ایک زمانہ ایسا تھا کہ غیر قوم ہم پر حاکم تھی اور وہ غیر قوم
امن پسند تھی مذہبی معاملات میں وہ کسی قسم کا دخل نہیں دیتی تھی ۔ اس کے متعلق شریعت کا حکم
یہی تھا کہ اُس کے ساتھ جہاد جائز نہیں اور چونکہ حکومت کی باگ اُن لوگوں کے ہاتھ میں تھی
جو غیر مسلم تھے اور جن کا براہ راست اسلامی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑتا تھا اس لئے لازمی
طور پر ان کے توسط سے بھی جہاد کا کوئی پہلو نہیں نکلتا تھا اور ہماری تعلیم یہی ہوتی تھی کہ امن
سے رہو۔ لیکن اس کے بعد زمانہ بدل گیا اور اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کے ایک حصہ میں
ایسے لوگوں کو حکومت دے دی جن میں خواہ کتنی بھی کمزوریاں ہوں ، جن کی عملی حالت خواہ
کتنی ہی گری ہوئی ہو بہر حال وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں نہیں دیتے بلکہ آپ
پر درود پڑھتے ہیں۔ وہ نماز کے مخالف نہیں، وہ قرآن کے مخالف نہیں، وہ قرآن کریم کی
عزت کرتے ہیں، چاہے وہ اُسے اُٹھا کر جھوٹی قسم ہی کیوں نہ کھا لیں ۔ بہر حال پہلا زمانہ
گیا اور وہ زمانہ آگیا جس کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ حدیث صادق
آتی ہے کہ مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ وَ عِرْضِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، جو شخص اپنے مال اور اپنی
عزت کے بچاؤ کے لئے مارا جاتا ہے وہ شہید ہوتا ہے بلکہ صرف مال اور عزت کا ہی سوال
نہیں حالات اس قسم کے ہیں کہ اگر کوئی خرابی پیدا ہوئی اور لڑائی پر نوبت پہنچ گئی تو وہ تباہی
جو مشرقی پنجاب میں آئی تھی شاید اب وہ ایران کی سرحدوں تک بلکہ اس سے بھی آگے نکل جائے ۔

خطابات شوری جلد سوم
۳۸۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
دوسروں کے لئے بھی مشکلات ہیں مگر ہماری جماعت کے لئے سب سے زیادہ مشکل ہے۔
دوسرے لوگ بکھر گئے تو بکھر گئے لیکن ہماری جماعت ایک منظم جماعت ہے جب تک وہ
کہیں منظم ہو کر نہ بیٹھے گی اُس وقت تک وہ کوئی کام نہیں کر سکے گی ۔ یہ کہنا کہ خدا اس سلسلہ
کو چلائے گا ٹھیک ہے مگر تم اپنے باقی کاموں میں صرف یہ نہیں دیکھتے کہ خدا وہ کام کرتا ہے
یا نہیں بلکہ خود بھی اُن کے لئے کوشش کرتے ہو۔ خدا ہی کھانا کھلاتا ہے مگر تم خود کھانا پکاتے
ہو، خدا ہی کپڑے پہناتا ہے مگر تم کپڑے سیتے ہو، پس صرف اس بات پر مطمئن ہو جانا کہ
خدا تعالیٰ اس سلسلہ کو قائم رکھے گا اور مادی تدابیر سے غافل ہو جانا کسی صورت میں بھی
درست نہیں ہو سکتا ۔
میں نے ان حالات کو دیکھتے ہوئے جماعت میں یہ تحریک کی تھی کہ ہمیں خدا تعالیٰ
نے کشمیر کے معاملہ میں لڑائی کا فن سیکھنے کا ایک نہایت اعلیٰ درجے کا موقع عطا فرمایا ہے۔
اگر پاکستانی احمدی وہاں کثرت کے ساتھ جائیں تو آئندہ انہیں اپنی طاقتوں کے صحیح استعمال
کا بہترین موقع مل سکتا ہے۔ میری اس تحریک پر بہت سے دوست گئے اُنہوں نے فوجی
ٹریننگ میں حصہ لیا، نیک نامیاں حاصل کیں، دوسروں کے لئے اچھا نمونہ قائم کیا اور ہمیں
امید پیدا ہوئی کہ آئندہ پیش آنے والے خطرات میں وہ اپنے ملک اور قوم کی اعلیٰ درجہ کی
خدمت سرانجام دے سکیں گے اور یہ بات ایسی نہیں تھی کہ میں نے تم کو کہا ہوا اور خود اس
عمل نہ کیا ہو۔ میرے قریباً سارے لڑکے سوائے اس لڑکے کے جو ہندوستان میں ہے کیونکہ
وہ ہندوستان کا باشندہ ہے اور اس کے لئے اس تحریک میں حصہ لینا ہمارے مسلک اور طریق
کے مطابق ناجائز ہے، اسے بہر حال ہندوستان کی حکومت کا وفادار رہنا چاہئے ۔ یا سوائے
ایک چھوٹے بچے کے جو بالغ نہیں باقی سب کے سب وہاں سے ہو کر آئے ہیں۔ پس یہ
نہیں کہ دوستوں کو میں نے کوئی ایسی بات کہی ہو جس سے میں نے اپنوں کو بچایا ہو بلکہ
میرے بعض بچے وہاں اُس وقت کام کر کے آئے ہیں جب کہ صرف رات کے وقت وہ سفر
کر سکتے تھے۔ دن کو گولہ باری ہوتی رہتی تھی ، رستے دشوار گزار تھے اور سامان وغیرہ بھی اپنی
پیٹھوں پر لاد کر لے جانا پڑتا تھا۔ اب تو ٹرک آنے جانے لگ گئے ہیں، سڑکیں بن گئی ہیں
اور انتظام زیادہ عمدہ ہو گیا ہے۔

خطابات شوری جلد سوم
۳۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
بہر حال میں نے یہ دیکھا ہے کہ کچھ مدت تک جوش دکھا کر جماعت نے اب خاموشی
اختیار کر لی ہے اور وہ فوجی ٹریننگ کے لئے اپنے نوجوان پیش نہیں کر رہی ۔ میں نے بارہا
کہا ہے کہ بغیر خون کی ندی میں سے گزرنے کے تم کامیاب نہیں ہو سکتے اور یہ بات بالکل
غلط ہے کہ کوئی قوم خون کی ندی میں سے آپ ہی آپ گزرنے لگ گئی ہو اور اُسے فوجی مشق
کی ضرورت پیش نہ آئی ۔ رسول کریم کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو ان مشقوں کو اتنا اہم ؟ اتنا اہم سمجھتے تھے
کہ آپ مسجد میں بھی فنونِ جنگ کے کرتب دیکھتے تھے اور اپنی موجودگی میں صحابہؓ کا
تیراندازی میں مقابلہ کرواتے تھے ، اُنہیں نیزہ بازی سکھاتے تھے، انہیں شمشیر زنی کی مشق
کراتے تھے، اُن میں گھوڑ دوڑ کی مہارت پیدا کرتے تھے اور اس طرح اپنی جماعت کو ہر
وقت آنے والے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رکھتے تھے مگر ہماری جماعت میں اس
قسم کی بے رغبتی پیدا ہو گئی ہے کہ اس چھوٹے سے کام میں بھی اُس قربانی کا نمونہ نہیں دکھا
رہی جو دوسری جماعتیں پیش کر رہی ہیں ۔
ہماری جماعت کے بعض دوست اپنی تعداد کو بہت بڑھا کر بیان کرنے کے عادی
ہیں ۔ میں تو ایسے لوگوں کی ہمیشہ تردید کیا کرتا ہوں ۔ مجھ سے اگر کوئی پوچھے کہ آپ کی
جماعت کتنی ہے؟ تو میں کہا کرتا ہوں کہ ساری دُنیا کے احمدی ملا کر شاید ہماری تعداد چار پانچ
لاکھ ہو گی ۔ اس پر عموماً مجھے کہا جاتا ہے کہ فلاں احمدی تو کہتا ہے کہ ہندوستان میں دس لاکھ
احمدی ہیں ۔ میں کہتا ہوں اُس کا علم مجھ سے زیادہ ہو گا میرا اندازہ تو اتنا نہیں ۔ غرض جب
تعداد کے بیان کرنے کا وقت آتا ہے تو تم مبالغہ آمیزی سے کام لیتے ہو اور کہتے ہو کہ
ہماری تعداد دس لاکھ ہے یا پندرہ لاکھ ہے مگر جب قربانی کا وقت آتا ہے تو تم کبھی غور نہیں
کرتے کہ تم کیا کر رہے ہو اور صحابہ کیا کیا کرتے تھے۔ صحابہؓ کے وقت سولہ فی صدی آبادی
جنگ میں شامل ہوا کرتی تھی ۔ اگر دس لاکھ احمدی ہوں تو ہم میں سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار
آدمی فوجی ہونا چاہئے ۔ اگر ۵ لاکھ احمدی ہوں تو ہم میں اسی ہزار فوجی ہونا چاہئے ۔ اگر کہو
کہ ہم میں صحابہ جتنی ہمت نہیں اور تم صحابہ سے آدھی بھی قربانی کرو تو دس لاکھ ہونے کی
صورت میں تم میں اسی ہزار فوجی ہونا چاہئے اور پانچ لاکھ ہونے کی صورت میں تم میں
چالیس ہزار فوجی ہونا چاہئے ۔ اگر کہو کہ ہمارا تو بہت ہی گھٹیا ایمان ہے تو کم از کم تم میں

خطابات شوری جلد سوم
۳۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
اتنی تو قربانی پائی جانی چاہئے جتنی یورپین قوموں میں پائی جاتی ہے۔ یورپ میں آبادی
کا سوا چھ فی صدی حصہ جنگی کاموں میں حصہ لیا کرتا ہے۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ اگر یورپ
کے لوگوں جتنا ایمان بھی تم میں پایا جائے تو دس لاکھ ہونے کی صورت میں ساٹھ ہزار اور
پانچ لاکھ ہونے کی صورت میں تمہیں ہزار تم میں فوجی ہونا چاہئے۔ اگر اُس شیر گدوانے
والے کی طرح جس نے شیر کا ایک ایک عضو گودنے پر یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ اس کے بغیر
بھی شیر رہتا ہے یا نہیں ؟ تم بھی یہ کہہ دو کہ ہماری ساری جماعت تو ہندوستان سے باہر ہے
اور یہاں صرف دو لاکھ جماعت قرار دو، تب بھی ساڑھے بارہ ہزار فوجی تم میں ہونا چاہئے
مگر یورپ میں سوا چھ فیصدی لوگ جو فوج میں لئے جاتے ہیں وہ اس لئے نہیں لئے جاتے کہ
باقی لوگ جان قربان کرنے سے دریغ کرتے ہیں بلکہ سوا چھ فی صدی وہ اس لئے لیتے ہیں کہ
اُن کے میڈیکل ٹیسٹ بہت سخت ہوتے ہیں ورنہ جان پیش کرنے سے وہ پیچھے نہیں ہٹتے۔
اب ہمارے ملک کے حالات نہایت ہی نازک مرحلہ پر پہنچ چکے ہیں۔ حکومت ان
باتوں کو چھپاتی ہے اور اُس کی مصلحت اسی میں ہے کہ وہ ان باتوں کو چھپائے ، ورنہ دوسری
قوم شور مچا دے کہ مسلمانوں کو لڑائی کے لئے برانگیختہ کیا جاتا ہے لیکن حالات کی نزاکت
سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا ۔ ( اب چونکہ دونوں ملکوں میں خوشگوار حالات پیدا ہو گئے
ہیں ۔ میں بعض تفصیلات کو حذف کرتا ہوں ) ا۔
قادیان میں رہتے ہوئے ہمارے لئے ایک مشکل تھی ورنہ اُن دنوں میں بھی ہم یہی
پسند کرتے کہ دشمن سے لڑ کر مر جائیں۔ اور وہ مشکل یہ تھی کہ ہمیں حکومت سے لڑنا پڑتا تھا اور
حکومت سے لڑنا ہمارے مذہب میں جائز نہیں۔ ورنہ حقیقت یہ ہے کہ قادیان سے ہمارا
پیچھے ہٹنا حرام اور قطعی حرام ہوتا ۔ اگر حکومت سے مقابلہ نہ ہوتا مگر چونکہ وہاں ہماری جنگ
لوگوں سے نہیں ہوتی تھی بلکہ حکومت کے نمائندوں سے ہوتی تھی اور یہ چیز شرعاً ہمارے لئے
جائز نہیں تھی ، اس لئے ہم نے مقابلہ نہ کیا، ورنہ اگر یہ صورت نہ ہوتی تو ہر شخص جو قادیان
سے بھاگ کر آتا خواہ میں ہوتا یا کوئی اور ہوتا بھگوڑا اور باغی ہوتا مگر چونکہ خدا کا حکم تھا کہ
حکومت سے نہیں لڑنا اس لئے ہم پیچھے ہٹ گئے ۔ جیسے مکہ میں رہتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے لئے دشمن سے جنگ کرنا جائز نہیں تھا مگر جب آپ مدینہ تشریف لے گئے

خطابات شوری جلد سوم
۳۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
تو لڑائی آپ ۔ آپ کے لئے جائز ہوگئی ۔ غرض اب حالات اب حالات بالکل مختلف ہیں ۔ اب ا ۔ اب اگر پاکستان
سے کسی ملک کی لڑائی ہو گئی تو حکومت کے ساتھ ہو کر ہمیں لڑنا پڑے گا اور حکومت کی تائید
میں ہمیں جنگ کرنی پڑے گی اس لئے اب پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔
بہترین طریق یہی تھا کہ محاذ کشمیر پر تین تین ماہ کے لئے ہماری جماعت کے نو نوجوان جاتے
اور فوجی ٹریننگ حاصل کر کے آجاتے لیکن مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایک چھوٹی
سی تعداد بھی ہم پوری نہیں کر سکے ۔ جو لوگ فوجی خدمت دے رہے ہیں اُن میں سے سوا سو
کے قریب تو ایسے ہیں جن کو ہم کچھ گزارہ دیتے ہیں لیکن بہت کم ۔ در حقیقت یہ لوگ بڑے
نیک ہیں جو بڑی قربانیاں کرنے والے ہیں، بڑے اخلاص کے ساتھ کام کرنے والے ہیں
اور سالہا سال سے اس فرض کو ادا کر رہے ہیں اور پھر اپنے عہدوں کے لحاظ سے بعض
پانچواں ، بعض چھٹا اور بعض ساتواں حصہ گزارہ لے رہے ہیں۔ میں نے خود گورنمنٹ کی
ایک رپورٹ دیکھی ہے جس میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ احمدی لوگ جو یہاں کام کر رہے ہیں
وہ صرف نام کا گزارہ لے رہے ہیں۔ اسی طرح مثلاً سپاہی ہیں اُن میں سے بعض کو میں ہیں
روپے مل رہے ہیں ، آفیسر جو کمانڈ کرتا ہے ، اُسے سو روپے ملتے ہیں حالانکہ اگر وہ فوج میں
ہوتا تو اُسے ہزار روپیہ ملتا ۔ غرض انتہائی قربانی کے ساتھ یہ لوگ کام کر رہے ہیں اور پھر
فوجی ٹریننگ میں بھی یہ لوگ کسی سے پیچھے نہیں ۔ چنانچہ فوجی افسروں کی رپورٹ ہے کہ ان
لوگوں کو عام سپاہیوں سے کسی طرح کم قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ یہ چیزیں ایسی ہیں جو ہمارے
لئے فخر کا بھی موجب ہیں مگر ہمارے لئے شرمندگی اور ذلت کا بھی موجب ہیں ۔
میں بتا چکا ہوں کہ پانچ سو آدمی ہر وقت کام پر رہنے چاہئیں ۔ ان میں سے ایک سو میں
تو وہ نکل گیا جو معمولی گزارہ لے کر کام کر رہا ہے ۔ باقی چار سو کے قریب آدمی رہ گئے لیکن
اس وقت یہ حالت ہے کہ برابر آٹھ نومہینوں سے ایک سو میں مخلصوں کو نکال کر جو جماعت
کی طرف سے والنٹیرز جاتے ہیں اُن کی نفری ایک سو پچاس تک رہ گئی ہے اور ایک سو
پچاس میں سے بھی اکثر وہ ہیں جن کو جبراً فوجی قانون کے ماتحت ہم نے روکا ہوا ہے، ورنہ
وہ اپنا وقت پورا کر چکے ہیں۔ اگر ان کو بھی واپس کر دیا جاتا تو صرف ساٹھ ستر والنٹیر زرہ
جاتے ۔ جس جماعت کے اقل ترین والنٹیر ز دو لاکھ تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ساڑھے بارہ ہزار

خطابات شوری جلد سوم
۳۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
ہونے چاہئیں اور اسلامی طریق پر ۳۲ ہزار ہونے چاہئیں ۔ اُس جماعت میں سے اگر
صرف ڈیڑھ سو آدمی جاتا ہے اور باقی سب بہانے بنانے لگ جاتا ہے تو ہمیں یہ خطرناک
صورت حالات دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ جس طرح وہ شخص جو چندہ نہیں دیتا
اُسے جماعت سے خارج کیا جاتا ہے۔
جہاد اور جنگ کی اہمیت اسی طرح وہ لوگ جو فوجی ٹرینگ کے لئے اپنے آپ کو پیش
نہیں کرتے اُن کو بھی جماعت میں سے خارج کر دیا جائے
بلکہ جہاد اور جنگ کی تیاری تو چندہ سے بہت زیادہ اہم ہے۔ جیسے نماز پڑھنا فرض ہے اسی
طرح دین کی خاطر ضرورت پیش آنے پر لڑائی کرنا بھی فرض ہے۔ یہ کہنا کہ یہ دین کی خاطر
جہاد نہیں بالکل لغو بات ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اگر پاکستان خطرہ میں پڑا تو لڑنے کے لئے
فرشتے آئیں گے؟ جب تک تم فوجی فنون نہیں سیکھو گے اُس وقت تک تم ملک کی حفاظت
کس طرح کر سکو گے؟ اور ملک کی حفاظت بھی تو ایک قسم کا جہاد ہوتا ہے گو وہ سو فیصدی جہاد
نہ ہو۔ فرض کرو پاکستان پر حملہ کرنے کے لئے ایک قوم آجاتی ہے تو کیا تم اُس وقت اُس
قوم سے یہ کہو گے کہ ابھی چھ ماہ کے لئے واپس چلے جاؤ ہمیں پتہ نہیں تھا کہ ہمارے ملک پر
کوئی حملہ کرنے والا ہے اس لئے ہم نے تیاری نہ کی تھی ؟ اب آپ کے حملہ سے ہمیں جہاد کا
احساس ہو گیا ہے، ہم فوجی ٹرینینگ شروع کرنے والے ہیں، چھ مہینے کے بعد ہم آپ کو اطلاع
دے دیں گے پھر آپ بے شک ہم سے لڑنے کے لئے آ جائیں ۔ جب تم ایسا نہیں کر سکتے تو
تمہیں سمجھ لینا چاہئے کہ اس قسم کے سوالات محض نفس کے بہانے ہیں اور جب انسان بہانہ
بنانے پر آتا ہے تو وہ چاہتا ہے کہ میں کوئی ایسی بات پیش کروں جس سے میں اپنی بریت کر
سکوں اور یہ ظاہر کر سکوں کہ میں نے گناہ نہیں کیا۔
میں جماعت کے دوستوں پر یہ امر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر تم اپنے ایمان کو
سلامت لے جانا چاہتے ہو اور کسی کے ایمان کی سلامتی میرے اختیار میں نہیں ایمان کو
سلامت رکھنے والی تمام باتیں قرآن کریم میں لکھی ہوئی ہیں ۔ اگر تم میں وہ باتیں ہوں گی تو
تم ایماندار ہو گے اور اگر نہیں ہوں گی تو ایماندار نہیں ہو گے۔ بہر حال اگر تم اپنے ایمان کو
اس دُنیا سے سلامت لے جانا چاہتے ہو تو تمہیں یہ امر اچھی طرح یا د رکھنا چاہئے کہ جن امور کو

آج 10 میں سے 10 باقی