مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد سوم
۳۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
اسلام نے ایمان کا اہم ترین حصہ قرار دیا ہے اُن میں سے ایک جہاد بھی ہے بلکہ یہاں
تک فرمایا ہے کہ جو شخص جہاد کے موقع پر پیٹھ دکھاتا ہے وہ جہنمی ہو جاتا ہے اور جہاد میں کوئی
شخص حصہ ہی کس طرح لے سکتا ہے جب تک وہ فوجی فنون سیکھنے کے لئے نہیں جاتا۔ کشمیر کی
جنگ کا شروع ہونا تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک اہم موقع تھا جس سے ہماری جماعت
بہت کچھ فائدہ اُٹھا سکتی تھی بلکہ اب بھی اُٹھا سکتی ہے۔ لیکن اگر کشمیر کی جنگ نہ ہوتی تب بھی
ہماری جماعت کا فرض تھا کہ وہ فوجی فنون سیکھنے کے لئے اپنے نو جوانوں کو پیش کرتی تاکہ اگر
براہ راست پاکستان ہی پر حملہ ہو جاتا تو وہ اپنی قوم اور اپنے ملک کی حفاظت کا کام سر انجام
دے سکتی ۔ ظاہر ہے کہ جو لوگ فوجی خدمت سے جی چراتے ہیں، اِس وجہ سے جی چراتے
ہیں کہ اُن کی اس کام سے جان نکلتی ہے حالانکہ دُنیا میں جب بھی کوئی قیمتی چیز کسی کو ملے گی
لوگ اُسے اس سے چھیننے کی کوشش کریں گے ۔ حضرت عیسی علیہ السلام ساری عمر یہ کہتے
رہے کہ اگر کوئی شخص تمہارے ایک گال پر تھپڑ مارے تو تم اپنا دوسرا گال بھی اس کی طرف
پھیر دو تے لیکن دشمنوں نے اُس شخص کی قوم پر بھی تلوار چلائی اور خود حفاظتی پر مجبور کر دیا۔
اسلام کتنا صلح گل مذہب ہے مگر مسلمانوں کو حکومت ملی تو ان کے ملک کو تباہ کرنے کے لئے
چاروں طرف سے دشمن کود پڑے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دل میں بنی نوع
انسان کی محبت اس قدر استوار تھی کہ گولڑائی میں سب سے زیادہ بہادر آپ سمجھے جاتے تھے
مگر آپ دشمن کو اپنے ہاتھ سے مارتے نہیں تھے۔ صرف لوگوں کو ہدایتیں دیتے تھے کہ اس
اس طرح لڑائی کرو ۔ گویا آپ کا دل نہیں چاہتا تھا کہ لڑائی کریں لیکن چونکہ دشمن نے آپ
کو لڑنے پر مجبور کر دیا اس لئے آپ کو بھی اُس کے مقابلہ میں نکلنا پڑا۔ صرف ایک دفعہ ایک
دشمن نے اصرار کیا کہ آپ اُس سے لڑائی کریں اور آپ اُس کے مجبور کرنے پر اُس کے
مقابلہ کے لئے تیار ہو گئے ۔ مگر بعض دفعہ ایمان کے ساتھ محبت مل کر ایک عجیب مضحکہ خیز
مثال پیدا کر دیتی ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بہادری اور جرات کا حال سب کو
معلوم تھا مگر ایک لڑائی میں جب کفار کا ایک جرنیل مقابلہ کے لئے نکلا اور اُس نے چیلنج کیا
کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے مقابلہ کے لئے نکلیں تو صحابہؓ آپ کے گرد
اکٹھے ہو گئے کہ آپ کی حفاظت کریں حالانکہ آپ اُن سے زیادہ بہادر تھے ۔ چنانچہ

خطابات شوری جلد سوم
۳۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
آپ نے فرمایا رستہ چھوڑ دو اور اُسے آنے دو۔ جب وہ آگے بڑھا اور اُس نے حملہ کر دیا تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُس کے وار کو روک کر اپنا نیزہ لمبا کر کے محض اُس کے
جسم کو چھوا اور وہ اُسی وقت واپس لوٹ گیا ۔ لوگوں نے اُس سے کہا کہ تم تو اتنے بہادر تھے
مگر آج تم نے کیا کیا کہ نیزہ اُدھر تمہارے جسم سے چُھوا اور اُدھر تم واپس لوٹ آئے ۔ اُس
نے کہا تمہیں حقیقت نہیں معلوم تمہیں یہی نظر آ رہا ہے کہ وہ نیزہ میرے جسم سے چھوا ہے ۔ تم
مجھ سے پوچھو جس کے نیزہ لگا ہے۔ مجھے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ دُنیا جہان کی ساری آگ
میرے جسم میں بھر دی گئی ہے۔ یہ ایک معجزہ تھا جو اللہ تعالیٰ نے ظاہر فرمایا مگر بہر حال اس
سے ظاہر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لڑائی سے نفرت کرتے تھے لیکن اس کے
باوجود آپ کو لڑنا پڑا۔ پس یہ خیال کرنا کہ ہم محبت اور پیار سے تبلیغ کرنے والے ہیں،
مارے ساتھ کسی نے کیا لڑنا ہے یا یہ کہ ہمارا ملک صلح پسند ہے اس پر کسی نے کیا حملہ کرنا ہے
محض جہالت ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر وقت اپنے آپ کو تیار رکھیں اور فوجی ٹرینینگ
حاصل کریں تا وقت پر اپنے ملک کی حفاظت کر سکیں ۔
پس جماعت کو اب یہ فیصلہ کر کے یہاں سے جانا چاہئے کہ وہ اپنے سارے
نوجوانوں کو نکال کر فوجی ٹرینگ کے لئے بھجوائے گی ورنہ تم صاف طور پر کہہ دو کہ ہم احمدی
نہیں ۔ تمہارا خالی چندے دے دینا کافی نہیں ہے۔ ان چندوں کی تمہیں عادت ہو چکی ہے
اور اس قسم کی قربانی تو اور لوگ بھی کرتے ہیں ۔ کنچنیاں ناچتی ہیں تو لوگ اُن کو ویلیں
ڈالتے ہیں تم بھی کنچنیوں کو ویلیں ڈالنے والوں کی طرح چندہ دے رہے ہو ورنہ اگر
تمہارے اندر حقیقی ایمان ہوتا تو وہ ہر موقع پر ظاہر ہوتا ۔ مال کی قربانی کے موقع پر بھی تم
اپنے ایمان کا مظاہرہ کرتے اور جان کی قربانی کے موقع پر بھی تم اپنے ایمان کا مظاہرہ
کرتے ۔ یہ سوال ہے جو آج میں نے مجلس شوری میں پیش کر دیا ہے۔ اس سوال پر اچھی
طرح غور کرو اور سوچ سمجھ لو ۔ پانچ سو آدمی کا وہاں بیک وقت موجود رہنا تو ابھی ابتدائی
قدم ہے ورنہ ہمارا جی چاہتا ہے کہ وہاں ہزار ہزار دو دو ہزار آدمی ایک وقت میں رہا کریں
تا کہ جب کبھی جہاد کا موقع آئے یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس ارشاد کے
مطابق کہ مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ وَعِرْضِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ ہمیں اپنے ملک، اپنے اموال اور

خطابات شوری جلد سوم
۳۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
پر
اپنی عزتوں کی حفاظت کے لئے قربانی کرنی پڑے تو ہم اس میدان میں بھی سب سے بہتر
نمونہ دکھانے والے ہوں اور دوسرے مسلمان ہمیں یہ نہ کہہ سکیں کہ یہ مولوی ملک کی حفاظت
کے وقت کچے ثابت ہوئے ۔ اور یہ کوئی بڑی بات نہیں، کافر بھی بڑی بڑی قربانیاں کیا
کرتے ہیں۔ تاریخوں میں لکھا ہے کہ ایک لڑائی کے موقع پر مسلمانوں کی طرف سے ایک
شخص کفار پر حملہ آور ہوا اور اُس نے ایسی بے جگری کے ساتھ لڑائی کی اور اس طرح کفار کو
تہہ تیغ کرنا شروع کیا کہ مسلمان اُس کو دیکھ دیکھ کر بے اختیار کہتے کہ خدا! اس شخص کو جزائے خیر
دے، یہ اسلام کی کتنی بڑی خدمت سر انجام دے رہا ہے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا کہ اگر کسی نے اس دُنیا کے پردہ پر کوئی دوزخی دیکھنا ہو تو وہ اس شخص کو دیکھ لے۔
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات فرمائی تو صحابہ سخت حیران ہوئے کہ اتنی
بڑی قربانی کرنے والے اور آگے بڑھ بڑھ کر حملہ کرنے والے کے متعلق رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم نے یہ کس طرح فرما دیا کہ اگر کسی نے اس دُنیا کے پردہ پر کوئی دوزخی دیکھنا ہو
تو وہ اسے دیکھ لے۔ ایک صحابی کہتے ہیں میں نے کئی لوگوں کو اس قسم کی باتیں کرتے سنا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ کیا فرما دیا اور میں نے سمجھا کہ ممکن ہے اس سے بعض
لوگوں کو ٹھوکر لگے۔ چنانچہ میں نے قسم کھائی کہ میں اس شخص کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا جب تک
میں اس کا انجام نہ دیکھ لوں ۔ چنانچہ وہ کہتے ہیں میں اُس کے ساتھ ساتھ رہا یہاں تک کہ وہ
لڑتے لڑتے زخمی ہوا اور اُسے لوگوں نے اُٹھا کر ایک طرف لٹا دیا۔ وہ درد کی شدت کی وجہ
سے کراہتا تھا اور چیخیں مارتا تھا۔ صحابہؓ اس کے پاس پہنچتے اور کہتے اَبْشِرُ بِالْجَنَّةِ تجھے جنت
کی خوشخبری ہو۔ اس پر وہ انہیں جواب میں کہتا ۔ ابشِرُونِي بِالنَّارِ ۔ مجھے جنت کی نہیں دوزخ
کی خبر دو اور پھر اُس نے بتایا کہ میں آج اسلام کی خاطر نہیں لڑا بلکہ اس لئے لڑا تھا کہ میرا
ان لوگوں کے ساتھ کوئی پرانا بغض تھا۔ آخر وہ صحابی کہتے ہیں اُس نے زمین میں اپنا نیزہ گاڑا
اور پیٹ کا دباؤ ڈال کر خود کشی کر لی ۔ جب وہ مر گیا تو وہ صحابی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی مجلس میں پہنچے اور اُنہوں نے بلند آواز سے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہے اور
میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔ آپ
نے بھی جواب میں فرمایا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ

خطابات شوری جلد سوم
۳۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
میں اُس کا رسول ہوں ۔ پھر آپ نے فرمایا تم نے یہ بات کیوں کہی ہے؟ اُس نے کہا
يَا رَسُول اللہ ! آپ نے فلاں شخص کے متعلق یہ بات کہی تھی ، اس پر بعض صحابہ کے دل میں
مشبہ پیدا ہوا کہ اتنے بڑے نیک انسان کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ کیا
کہہ دیا مگر میں نے کہا خدا کے رسول کی بات جھوٹی نہیں ہو سکتی اور میں نے قسم کھائی کہ میں
اسے چھوڑوں گا نہیں جب تک میں اس کا انجام نہ دیکھ لوں ۔ چنانچہ میں اس کے ساتھ رہا
اور آخر وہ خود کشی کر کے مر گیا ہے تو بے دین لوگ بھی ملک کی خاطر اور حمیت کی خاطر اور
جاہلیت کی خاطر بڑی بڑی قربانی کیا کرتے ہیں ۔ پس جان اتنی قیمتی چیز نہیں کہ اُسے اس
طرح سنبھال سنبھال کر رکھا جائے لیکن جب سینکڑوں سال کی غلامی کے بعد کسی کو آزادی
ملے اور سینکڑوں سال کے بعد کسی کو اس بات کے آثار نظر آنے لگیں کہ خدا تعالیٰ پھر اسلام
کی سر بلندی کے مواقع بہم پہنچا رہا ہے تو اُس وقت بھی اپنے حالات میں تغیر پیدا نہ کرنا اور
غلامی کے احساسات کو قائم رکھنا بڑی خطرناک بات ہے۔ ہم تو انگریزوں کے زمانہ میں بھی
یہ کہا کرتے تھے کہ غلامی اور چیز ہے اور اطاعت اور چیز ہے۔ جب گاندھی کہتا کہ ہم کب
تک انگریزوں کے غلام رہیں گے تو میں ہمیشہ اس کے جواب میں یہ کہا کرتا تھا کہ میں تو
انگریزوں کا غلام نہیں ۔ میرا ضمیر خدا تعالیٰ کے فضل سے اب بھی آزاد ہے اور اگر مجھے جائز
رنگ میں اُن کا مقابلہ کرنا پڑے تو میں اُن کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہوں۔ غرض
غلامی کے غلط اور گندے احساسات اُس وقت بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے میرے اندر نہیں
تھے لیکن دوسرے لوگ اگر اُنہی احساسات کو اب بھی لئے چلے جائیں اور یہ نہ سمجھیں کہ
آئندہ اُن پر کیا ذمہ داری آنے والی ہے تو یہ بالکل تباہی والی بات ہوگی ۔
بہر حال جماعت کو یہ اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ اب ان باتوں کو قطعی طور پر برداشت
نہیں کیا جا سکتا ۔ یہ کہنا کہ پاکستان کی حکومت کون سی احمدی حکومت ہے لغو بات ہے۔سوال
یہ ہے کہ اب تمہاری اپنی حکومت ہے، چاہے موجودہ حکومت احمدی حکومت ہو یا نہ ہو۔
انگریز باہر سے آیا تھا اور وہ یہ کہا کرتا تھا کہ میں حاکم ہوں اور تمہیں وہی اختیار حاصل ہوگا
جو میں تمہیں دوں گا لیکن اب پاکستان میں ہندو بھی ہیں، شیعہ بھی ہیں ہستی بھی ہیں ، احمدی
بھی ہیں اور کئی دوسری جماعتیں بھی ہیں لیکن حکومت کیا کہتی ہے؟ حکومت یہ نہیں کہتی کہ وہ

خطابات شوری جلد سوم
۳۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
شیعوں کی ہے یا سنیوں کی ہے بلکہ وہ کہتی ہے کہ یہ تم سب کی حکومت ہے۔ اگر موجودہ
حکومت کی جگہ کوئی اور حکومت آ جائے تو بہر حال وہ بھی اکثریت کی ہی حکومت ہوگی اور
اکثریت کو بدلنا تمہارے ہاتھ میں ہے۔ تم تبلیغ کر کے اکثریت بن جاؤ اس سے تم کو کون
روکتا ہے ۔ یا دوسری جماعتوں سے سمجھوتے کر کے اکثریت بن جاؤ اس سے تم کو کون روکتا
ہے۔ اگر تم تبلیغ کر کے اکثریت بن جاؤ یا مسلم لیگ یا دوسری جماعتوں سے سمجھوتہ کر کے
اکثریت کا جزو بن جاؤ تو اس میں کیا شبہ ہے کہ پاکستان کی حکومت تمہاری حکومت ہی
ہوگی۔ تمہیں سمجھ لینا چاہئے کہ اب تمہاری وطنی حکومت ہے اور وطنی حکومت اور غیر حکومت میں
بڑا بھاری فرق ہوتا ہے۔ ہمارے اُصول کے مطابق تو غیر حکومت جو امن دے رہی ہو اُس
کی مدد کرنا بھی ضروری ہوتا ہے اور وطنی حکومت کی مدد کرنا تو اس حدیث کے ماتحت آتا ہے
کہ مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ وَعِرْضِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ جو شخص اپنے مال اور اپنی عزت کا بچاؤ
کرتے ہوئے مارا جائے وہ شہید ہوتا ہے۔ یہ شہادت چاہے اتنی شاندار نہ ہو جتنی دینی جہاد
میں جان دینے والے کی شہادت ہوتی ہے لیکن بہر حال یہ ایک رنگ کی شہادت ضرور ہے
اور انسان جتنا بھی ثواب حاصل کر سکے اُسے ثواب حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
پس آپ لوگ اپنے دلوں میں غور کریں اور جماعتوں کی طرف سے ذمہ داری لیں کہ آپ
اپنے نو جوانوں کو باقاعدگی کے ساتھ فوجی فنون سیکھنے کے لئے محاذ پر بھجوایا کریں گے اور اپنی
تعداد کے لحاظ سے نسبت کو قائم رکھیں گے۔ میں جانتا ہوں کہ شہری لوگوں کے لئے بڑی
مصیبت ہے اور اس خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتے ہوئے اُن کے دل لرزتے
ہیں ۔ لاہور میں میں نے کئی تقریریں کیں ، بارہا جماعت کو توجہ دلائی ، مختلف پیرایوں میں اُن
کے سامنے یہ تحریک رکھی مگر پانچ سو میں سے دس آدمی بھی لاہور سے نہ جاسکے اور دس کہتے
وقت بھی غالباً میں حُسنِ ظن سے کام لے رہا ہوں ۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شہری
آبادی سے فوجی تیاری کے لئے نوجوان مہیا کرنا کتنا مشکل کام ہے لیکن بغیر مشکلات میں
سے گزرنے کے کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہوا کرتی ۔ کسی جماعت میں شامل ہونا اور اُس
کی ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنا بے وقوفی ہوتی ہے۔ پس یہ ایک ضروری مسئلہ ہے جسے سوچتے
رہیں ۔ میری طبیعت اچھی ہوئی اور گلا گھلا تو میں کسی وقت یہ سوال بھی آپ لوگوں

خطابات شوری جلد سوم
۳۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
کے سامنے پیش کروں گا۔ اور میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ یہ ذمہ داری بہرحال
جماعت کے لوگوں کو اُٹھانی پڑے گی اور نفری پوری کرنی ہوگی ۔ پانچ سو ہی کا سوال نہیں بلکہ
ہم تو چاہتے ہیں کہ پندرہ پندرہ سو آدمی ہر وقت وہاں موجود ہوں ۔ فرض کرو کسی وقت
پاکستان اور کسی اور ملک میں جنگ ہو جاتی ہے۔ تو اُس وقت جب تک لاکھوں لاکھ آدمی
جان دینے کے لئے تیار نہیں ہوں گے پاکستان کامیاب نہیں ہو سکتا ۔
فوجی افسروں سے جب بھی میری گفتگو ہوئی ہے میں نے ہمیشہ ان انہیں یہی کہا ہے کہ
گولیوں اور توپوں سے تم لوگ کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ تمہارے پاس اگر ایک گولی ہے تو
دشمن کے پاس دس گولیاں ہیں ، تمہارے پاس ایک توپ ہے تو اُن کے پاس پانچ چھ تو ہیں
ہیں، جو چیز تمہارے پاس زیادہ ہے اور دشمن کے پاس کم ہے، وہ قربانی کرنے والا آدمی
ہے۔ تم اپنے آدمیوں کو مرواتے جاؤ اور کامیابی حاصل کرلو۔ گولی کی ضرورت آخر اسی لئے
ہوتی ہے کہ آدمی کم مریں لیکن جب گولی کم ہو تو دوسرا علاج یہی ہوتا ہے کہ مرتے جاؤ اور
بڑھتے جاؤ۔
پٹھانوں کی بہادری کی تعریف ہم نے دیکھا ہے۔ پٹھانوں کو بڑا دستی سمجھا جاتا ہے
لیکن اُن میں یہی خوبی ہے کہ وہ مرنے سے نہیں
ڈرتے ، مرتے جاتے ہیں اور آگے بڑھتے جاتے ہیں۔ مجھے ایک کرنل نے سنایا کہ کشمیر میں
ایک بڑا سخت مورچہ تھا ۔ مہا راجہ کشمیر کا اس کے متعلق یہ اعلان تھا کہ وہ مورچہ چھ مہینے تک فتح
نہیں ہو سکتا ۔ یہ ان کی ایک خاندانی جگہ تھی جسے اُنہوں نے بڑا مضبوط بنایا ہوا تھا۔ اُس نے
بتایا کہ ہمیں حکم ہوا کہ پٹھانوں کو آگے بھیجو۔ اُس وقت کابل کی طرف سے پاوندے آئے
ہوئے تھے۔ فوجی افسر نے اُنہیں اپنے ساتھ لیا اور نقشوں سے بتانا شروع کیا کہ فلاں جگہ
سے رستہ گزرتا ہے فلاں جگہ نالا ہے، فلاں رستہ بڑا خطرناک ہے کیونکہ وہاں دشمن نے مائنز
بچھائی ہوئی ہیں۔ پہلے اس طرف سے جانا، پھر پہاڑی کے اُس طرف چلے جانا، پھر اس
نالے کو عبور کرنا ، وہ گھبرائیں کہ یہ اپنی بات کو ختم کیوں نہیں کرتا اور یہ بتاتا کیوں نہیں کہ ہم
نے کرنا کیا ہے ۔ جب وہ بات کر چکا تو اُنہوں نے کہا کہ تم صرف اتنا بتاؤ کہ ہم نے کرنا کیا
ہے؟ اُس نے کہا فلاں قلعہ پر قبضہ کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا بس اتنی بات تھی۔ تم نے خواہ مخواہ

خطابات شوری جلد سوم
۳۹۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
ہمارا اتنا وقت ضائع کیا۔ اِس کے بعد وہ سیدھے اُس قلعہ کی طرف چل پڑے۔ پندرہ ہیں
گر گئے تھے کہ دشمن کو علم ہو گیا اور اُس نے فائرنگ شروع کر دی۔ اُن کے چالیس پچاس
آدمی وہیں ڈھیر ہو گئے ۔ اِس پر اُنہوں نے ان لاشوں کی اوٹ میں آگے بڑھنا شروع کر
دیا۔ پھر کچھ مرے تو اُنہوں نے اُن کی لاشوں کو آگے رکھ لیا۔ اس طرح وہ اپنی لاشوں کو
پناہ بناتے ہوئے ہی آگے بڑھتے چلے گئے اور جس قلعہ کے متعلق یہ کہا جاتا تھا کہ وہ چھ مہینے
تک فتح نہیں ہو سکتا اُس قلعہ پر شام کے وقت ہمارا جھنڈا لہرا رہا تھا۔ اُس کرنل نے بتایا کہ
وہ اتنی دلیری کے ساتھ آگے بڑھے کہ ہمیں دیکھ کر حیرت آتی تھی ۔ ہم اُن سے کہتے کہ دشمن
سے چھپو اور وہ ناچنے لگ جاتے اور کہتے کہ ہم تو حملہ سے پہلے نا چا کرتے ہیں ۔ یہ دُنیوی
چیزیں ہیں جو ایمان کے نہ ہوتے ہوئے بھی مختلف قوموں میں پائی جاتی ہیں ۔ اگر یہ پہلی
چیزیں ہی ہمارے اندر نہیں پائی جاتیں تو اگلی خوبیاں ہم میں کہاں ہو سکتی ہیں۔ حقیقت یہ
ہے کہ دنیا دار لوگ جتنی قربانیاں کرتے ہیں وہ ایک چھوٹا پیمانہ ہوتا ہے جس کو دیکھتے ہوئے
مومن اپنی آئندہ ترقی کی عمارت تیار کرتا ہے۔ اگر نئی عمارت بنانے کی بجائے ہم اُس پیمانہ
کی قربانیاں بھی نہ کریں جس پیمانہ کی قربانیاں عام دنیا دار لوگ کیا کرتے ہیں تو ہم سے
زیادہ اپنے دعووں میں جھوٹا اور کون ہو سکتا ہے۔
پس آپ لوگ اچھی طرح سمجھ لیں کہ اب یہ غفلت زیادہ دیر تک برداشت نہیں کی
جاسکتی ۔ دُنیا میں کبھی بھی مذہب نے قربانی کے رستوں کے بغیر ترقی نہیں کی ۔ قرآن کریم
میں اللہ تعالیٰ صاف طور پر فرماتا ہے کہ کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ تم کو وہ تکلیفیں نہیں پہنچیں گی جو پہلے
لوگوں کو پہنچی ہیں ۔ اگر تم ایسا خیال کرتے ہو تو یہ تمہاری غلطی ہے ۔ اب دو ہی باتیں ہو سکتی
ہیں یا تو تم یہ سمجھو کہ قرآن نعوذ باللہ جھوٹا ہے اُس نے یونہی ایک گپ ہانک دی ہے اور یا تم
یہ سمجھو کہ احمدیت جھوٹی ہے اس نے ترقی ہی نہیں کرنی پھر اس کے لئے جان کی قربانی کی کیا
ضرورت ہے۔ اور اگر قرآن نے جو کچھ کہا وہ سچ ہے اور اگر احمدیت بھی سچی ہے تو لازماً
اپنے ملک کی عزت کی حفاظت کے لئے اس وقت جو موقع پیدا ہوا ہے، اس میں تمہیں حصہ
لینا پڑے گا کیونکہ یہ تغیر اللہ تعالیٰ نے اسلام کی ترقی کے لئے پیدا کیا ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ
اسلام کی آئندہ ترقی کے لئے زیادہ قربانیاں ہم کو ہندوستان میں دینی ہوں گی یا افریقہ میں
یہ

خطابات شوری جلد سوم
۳۹۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
لیکن فرض کر وافریقہ میں پیش آتی ہیں تو وہاں کے احمدی ہمارا نمونہ دیکھیں گے۔ اگر ہم اُس
وقت اپنی جانوں کو قربان کرنے کے لئے آگے بڑھیں گے تو ہم ان سے کہہ سکیں گے کہ
پاکستان میں ہم کو دینی جہاد کا موقع تو نہیں ملا لیکن ہماری دنیوی حکومت پر یا ہمارے ملک
اور ہماری قوم پر جب حملہ ہوا تو ہم نے اس کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کو قربان کر دیا۔
یہ نمونہ ہے جس سے وہ سبق سیکھیں گے اور اپنی جانوں کو قربان کرنے کے لئے آگے بڑھیں
گے لیکن اگر ہم نے اُن سے یہ کہا کہ ہمارے آدمی تو جانیں دینے سے بھاگا کرتے تھے مگر
بہادر و شنا باش تم لڑو اور اپنی جانیں قربان کرو ۔ تو وہ کہیں گے کہ تم نے تو ہمارے لئے نمونہ
بننا تھا اگر تم لڑنے کے لئے نہیں نکلے تو ہم سے تم یہ کس طرح مطالبہ کر سکتے ہو کہ ہم اس
وقت دین کے لئے اپنی جانیں قربان کریں ۔ ہم نہیں کہہ سکتے کہ یہ قربانی ہمیں سب سے
پہلے کس ملک میں پیش کرنی پڑے گی ۔ ممکن ہے ایشیا میں پیش کرنی پڑے یا ایشیا سے باہر
پیش کرنی پڑے ۔ بہر حال ہمیں اس وقت اچھا نمونہ دکھانا پڑے گا ۔ اگر ہم اچھا نمونہ نہیں
دکھا ئیں گے تو کبھی بھی ہم دوسرے ملکوں کے لئے نیک روایات قائم نہیں کر سکیں گے۔
( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء)
دوسرا دن
مجلس مشاورت کے دوسرے دن یعنی ۱۸ اپریل کو تلاوت قرآن کریم اور دعا کے
بعد حضور نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:-
جیسا کہ میں نے کل بیان کیا تھا میری طبیعت جلسہ سالانہ کے بعد سے زیادہ کمزور
ہے۔ کل کی تقریر سے بھی تکلیف بڑھ گئی ہے ۔ بعض دفعہ تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دل کی
حرکت فوراً بند ہو جائے گی ۔ گلے کی تکلیف کے آثار بھی رات سے پھر شروع ہو گئے ہیں اور
کان میں بھی درد شروع ہوگئی ہے اس بیماری کی ابتدا اسی طرح ہوتی ہے پچھلی دفعہ بھی اسی
طرح ہوا تھا اور اب بھی یہی ہو رہا ہے ممکن ہے یہ بیماری جگر کی خرابی کی وجہ سے ہو کیونکہ
بعض دفعہ بیماری کہیں ظاہر ہوتی ہے اور اُس کا سبب کہیں مخفی ہوتا ہے اس کا خیال مجھے ایک
رویا سے آیا ہے۔

خطابات شوری جلد سوم
۳۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
رات میں نے رویا میں دیکھا جیسے میں قادیان میں ہوں اور باہر کے محلہ
سے
ایک رویا جس طرف سے پہلے زمانہ میں یکے وغیرہ آتے تھے آ رہا ہوں۔ بھائی عبدالرحمن تھے،
صاحب قادیانی میرے ساتھ ہیں وہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دشمن کے نرغہ میں گھر جائے تو
وہ کیا طریق اختیار کرے۔ اگر وہ اندر چھپ کر اپنے دن گزارے تو کیا یہ ایمان کے خلاف
تو نہ ہوگا ؟ میں نے اُن کے جواب میں کہا کہ یہ امر نا جائز نہیں اس وقت میں سمجھتا ہوں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود مجھے ایک شخص کمرہ میں سے نکال کر دکھایا تھا
اور بتایا تھا کہ یہ اس اس طرح دشمن کے نرغہ میں گھر گیا تھا ۔ مگر گھر میں پوشیدہ رہ کر اُس
نے دن گزارے ۔ چنانچہ میں نے ان سے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ السلام نے
عملاً مجھے ایک شخص ایک کمرہ سے ( جو میاں عبداللہ صاحب کے مکان میں تھا ) نکال کر دکھایا
ہے جو دشمن کے نرغہ میں گھر گیا تھا اور اُس نے پوشیدہ رہ کر دن گزارے تھے۔ پھر میں نے
مزید وضاحت کے لئے کہا کہ میاں عبداللہ صاحب جلد ساز کے گھر میں تھا یعنی اُس مکان
میں جو قادیان میں تھا۔ اس کے بعد میں گھر میں داخل ہوا اس وقت میرے ہاتھ میں ایک
ڈبہ ہے اور ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب بھی وہیں موجود ہیں میں نے وہ ڈبہ انہیں دکھایا اور
کہا کہ میری طبیعت خراب رہتی ہے اور یہ دوا کسی نے جگر کے مقام پر لیپ کرنے کے لئے
بتائی ہے مگر میں ڈرتا ہوں کہ کہیں اس میں پارہ نہ ہو چونکہ میرے دانت آگے ہی کمزور ہیں
اور پارہ دانتوں کے لئے مضر چیز ہے اس لئے میں ڈرتا ہوں کہ کہیں ہاتھ کو دوا لگے اور
ہاتھ دانتوں کو لگیں اور دانت خراب ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا اس میں پارہ نہیں ۔ وہ ڈبہ ایسا
ہے جیسے اینٹی فلوجسٹین کا ہوتا ہے ۔ مگر اس میں جو دوائی نظر آرہی ہے وہ ذرا بھورے رنگ
کی ہے یوں وہ ڈبہ بند ہے مگر کشفی طور پر مجھے اس کے اندر کی دوائی بھی دکھائی دے رہی ہے
اور وہ بھورے رنگ کی ہے۔
اس رویا سے معلوم ہوتا ہے کہ ممکن ہے بعض جگہ احمدیوں کے لئے ایسا فتنہ پیدا ہو کہ
اُن کے لئے کھلے بندوں پھرنا مشکل ہو جائے ۔ خواب کے دوسرے حصہ میں مجھے اپنے
علاج کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ ممکن ہے میرے جگر میں خرابی ہو جس کی وجہ سے باقی
عوارض پیدا ہور ہے ہوں یا ممکن ہے یہ حصہ بھی تعبیر طلب ہو۔
XXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۳۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
فوجی ٹریننگ میں نے کل دوستوں کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ انہیں فوجی ٹرینگ کے
لئے اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں پیش کرنا چاہیے تا کہ وقت آنے
پر وہ اپنی قوم اور ملک کے لئے مفید وجود ثابت ہوں ۔ آج شوری کی کارروائی شروع کرنے
سے پہلے میں پھر احباب کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں ۔ جیسا کہ میں نے بتایا تھا جماعت میں
اصولی چیزوں کا نہ ہونا اور ان کی اصلاح کی طرف توجہ نہ کرنا کسی صورت میں بھی جائز نہیں
ہو سکتا خالی نعرے لگا دینا اور عملاً کچھ نہ کرنا کبھی مفید نہیں ہوتا۔
کہتے ہیں کوئی بزدل تھا اُسے خیال ہو گیا کہ میں بڑا بہادر ہوں اور اُس نے تجویز کیا کہ
وہ اپنے جسم پر کوئی بہادری کی علامت گروائے آخر اُس نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے بازو پر شیر
کی شکل گروائے گا ۔ وہ گودنے والے کے پاس گیا اور اُسے کہا میرے بازو پر شیر گود دو۔
گودنے والے نے اپنے سامان لیا اور گودنے کے لئے تیار ہو گیا۔ اُس نے سوئی جو ماری تو
چونکہ وہ بزدل تھا درد کی اُس سے برداشت نہ ہو سکی اور اُس نے گودنے والے سے پوچھا تم
شیر کا کون سا حصہ گود رہے ہو؟ اُس نے کہا میں دایاں کان گودنے لگا ہوں ۔ اُس نے کہا
اگر شیر کا دایاں کان نہ ہو تو کیا شیر رہتا ہے یا نہیں؟ گودنے والے نے کہا شیر تو رہتا ہے۔
اُس نے کہا اچھا دایاں کان چھوڑ دو اور آگے چلو۔ اسی طرح ہر عضو کے متعلق اُس نے یہی
کہنا شروع کر دیا آخر گودنے والا سوئی چھوڑ کر بیٹھ گیا ، اُس نے پوچھا بیٹھ کیوں گئے ہو؟
اُس نے کہا شیر کا دایاں کان نہ ہو تب بھی وہ شیر رہتا ہے اور اگر بایاں کان نہ ہو تب بھی شیر
رہتا ہے لیکن جتنے اعضاء تم نے چھڑوائے ہیں اُن کے بعد تو شیر ہی نہیں رہتا۔
غرض بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں خوشی سے تو نہیں لیکن مجبوراً نظر انداز کیا جا سکتا
ہے مگر بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں مجبوراً بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ مثلاً طبیعت میں
اشتعال کا آجانا اسلام کے خلاف ہے لیکن اسے ایک حد تک برداشت کیا جاسکتا ہے۔ یا
بدظنی ہے یہ بھی اسلام کے خلاف ہے لیکن مجبوراً اسے ایک حد تک برداشت کیا جا سکتا ہے۔
لوگ کہہ دیتے ہیں چلو جی انسان میں کچھ کمزوریاں بھی ہوتی ہیں کچھ کا لفظ غیر معین کمزوری
کے لئے استعمال کیا جاتا ہے چنانچہ کسی شخص کے ایسے چند واقعات سن کر لوگ کہہ دیتے ہیں
آپ خفا نہ ہوں انسان میں بعض کمزوریاں بھی ہوتی ہیں لیکن یہ سن کر کہ فلاں نماز نہیں پڑھتا

خطابات شوری جلد سوم
۳۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ خفا نہ ہوں انسان میں بعض کمزوریاں بھی ہوتی ہیں ۔ جن باتوں کو یہ
کسی حد تک برداشت کیا جا سکتا ہے وہ ایسی باتیں ہوتی ہیں جن میں اجتہاد کا دخل ہوتا ہے
لیکن جو معین احکام ہیں یا جو ایسے احکام ہیں کہ جن میں شبہ نہیں کیا جاسکتا اُن میں کمزوری
دکھانے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ایک شخص کسی کے متعلق اپنی رائے بیان کر رہا ہو تو ہم
اُسے بدظنی بھی کہہ سکتے ہیں اور حقیقت حال کا اظہار بھی کہہ سکتے ہیں لیکن اگر جنگ ہو رہی
ہو اور ایک شخص اُس میں شامل نہ ہو اور گھر بیٹھ رہے تو اُس کے متعلق یہ نہیں کہا جا سکتا کہ
جانے دو انسان میں بعض کمزوریاں بھی ہوتی ہیں کیونکہ جہاد اسلام کے معین احکام میں سے
ہے۔ غرض جن امور کی تعیین میں اجتہاد کو دخل نہیں ہوتا اُن کا تارک کسی صورت میں بھی اُس
سلسلہ میں شامل نہیں رہ سکتا جس کی تعلیم کا وہ امور مجزو ہوں ۔ مثلاً چندہ ہے ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام نے فرمایا ہے کہ جو شخص تین ماہ تک چندہ نہیں دیتا وہ میری جماعت میں
سے نہیں ہے۔ یہ یہ اس لئے حکم دیا گیا کہ چندہ دینے میں اجتہاد کا دخل نہیں ۔ یہ نہیں ہو سکتا
کہ ایک شخص کے متعلق بیت المال کا رجسٹر کہہ رہا ہو کہ وہ چندہ نہیں دیتا لیکن مقامی سیکرٹری
کہے کہ شاید وہ چندہ دے رہا ہو ۔ کیونکہ ہر شخص جو چندہ دیتا ہے وہ بیت المال کے رجسٹروں
میں لکھا جاتا ہے ۔ اور جب بیت المال کا رجسٹر کہہ رہا ہو کہ اُس نے چندہ نہیں دیا تو ہمیں
بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ وہ نادہندہ ہے۔ غرض جو افعال معین ہوتے ہیں اور جن میں
اجتہاد اور احتمال کا دخل نہیں ہوتا اُن میں سے کسی فعل کے تارک کو کسی سلسلہ میں جس کا وہ
جزو ہے شامل رکھنے کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ اُس کے بگاڑ کو ہم نے برداشت کر لیا ۔ جیسے
مسلمان بگڑے تو انہوں نے یہ رنگ اختیار کر لیا کہ فلاں شخص اگر نماز نہیں پڑھتا ، روزہ نہیں
رکھتا یا حج نہیں کرتا تو خدا تعالیٰ اُس پر رحم کرے اور پھر اس میں ترقی کرتے کرتے مسلمان
اس حد تک پہنچ گئے کہ انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ
مستحق شفاعت گنهگارانم۔
یعنی اگر ہم گناہ نہ کریں تو یہ عظیم الشان گناہ ہوگا ۔ کیونکہ اگر ہم گناہ نہ کریں تو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم شفیع کا درجہ کیسے پائیں گے، ہم گناہ نہیں کریں گے تو آپ شفاعت کیا
کریں گے ۔ گویا گناہ نہ کر کے ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بڑے درجہ سے محروم

خطابات شوری جلد سوم
لد۔۔
کر دیں گے ۔ اب دیکھو یہ چیز کس حد تک پہنچ گئی ۔
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
مسلمانوں کے بگڑنے کی سب سے بڑی وجہ یہی تھی کہ معین صورت کے اعمال کے
ترک کو برداشت کر لیا گیا قومی حفاظت ، وطنی حفاظت اور ملکی حفاظت یا جہاد کے لئے تیار
ہونے یا تیار رہنے کا مسئلہ بھی معین احکام میں سے ہے اس کے بارہ میں اجتہاد سے کام نہیں
لیا جاسکتا ۔ یہ رؤیت کا سوال ہے فلاں گیا ہے یا نہیں، فلاں نے گولی چلائی ہے یا نہیں،
فلاں نے جنگ کی ہے یا نہیں ، ان چیزوں کے متعلق یہ نہیں کہا جا سکتا کہ بدظنی مت کرو شاید
وہ جہاد کے لئے تیاری کر رہا ہو۔ یہ چیزیں بدظنیوں بدظنیوں میں سے نہیں نہیں بلکہ شواہد میں سے ہیں اور
ان کے متعلق احتمالات نہیں ہوتے ۔ پس پیشتر اس کے کہ دوسرے مسائل پیش کئے جائیں
میں جماعت کے دوستوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کریں کہ آیا وہ کم از کم
کوٹہ سوا چھ فیصدی دیں گے یا نہیں؟ اگر دیں گے تو کیسے دیں گے؟ اور کتنے عرصہ میں اس
کی تکمیل شروع کر دیں گے؟ یہاں یہ سوال نہیں کہ ایسا ہونا چاہئے یا نہیں؟ یہ فضول بات ہو
گی اور ایسا ہی ہوگا جیسے کوئی کہے کہ نماز پڑھنی چاہیے یا نہیں ۔
جہا د سنت اللہ میں داخل ہے جہاد اصولی امور میں سے ہے اور سنت اللہ میں داخل ہے اور سنت اللہ کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ تَبْدِيلًا اللہ تعالیٰ کی سنت میں ہرگز تبدیلی واقع نہیں ہوتی ۔ اسی
طرح قرآن کریم کہتا ہے کہ جب تک تم ان مواقع میں سے نہ گزرو گے جن میں سے پچھلے انبیاء
کی جماعتیں گزریں تم برکتیں حاصل نہیں کر سکتے ۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے الہامات میں بھی اس طرف اشارہ پایا جاتا ہے پس یہ خیال مت کرو کہ ہم امتحان کے
مواقع میں سے گزرے بغیر کامیاب ہو جائیں گے ۔ قرآن کریم نے اس چیز کو سنت اللہ
قرار دیا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کو سنت اللہ قرار دیا ہے اور اللہ تعالیٰ
کی سنت میں تم کبھی تبدیلی نہیں پاؤ گے ۔ جس طرح ہر نبی کا کامیاب ہونا ضروری ہے خواہ وہ
یہ کہے یا نہ کہے کہ میں کامیاب ہوں گا ۔ اسی طرح جب کوئی جماعت یہ کہہ دیتی ہے کہ وہ
کسی مأمور من اللہ کی جماعت ہے تو خواہ وہ کامیابی کا دعوی کرے یا نہ کرے ہمیں تسلیم کرنا
پڑے گا کہ وہ کامیاب ہوگی ۔ غرض یہ ایک غیر متبدل قانون ہے کہ ہر بانی سلسلہ کو تلواروں

·

آج 10 میں سے 10 باقی