مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 7

خطابات شوری جلد سوم
۴۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
(۱۹۴۹ء میں ) ہمارا یہ اندازہ تھا کہ ۳۵ ہزار مہمان آئے گا اور تین دن کے قیام کو مد نظر
رکھتے ہوئے ہمارا اُن پر پچپن ہزار روپیہ خرچ ہو گا لیکن ۳۵ ہزار مہمان نہیں آیا ۔ مہمانوں کی
ایک دن زیادہ سے زیادہ تعداد ۲۴۵۰۵ رہی ہے باقی دنوں میں اس سے بھی کم مہمان آئے
لیکن خرچ ۵۵ ہزار کی بجائے ۶۵ ہزار روپے ہوا ۔ میں نے صدرانجمن احمد یہ احمد یہ سے اس بارہ
میں جھگڑا شروع کیا ہوا ہے اور میں نے کہا ہے کہ آئندہ کے لئے ایسا طریق اختیار کرو جس
سے روپیہ ضائع نہ ہو۔ پس اگر گرفت ہو سکتی ہے تو ان رستوں سے ۔ یہ نہیں کہ مہمان
آجائیں تو انہیں کھانا نہ کھلایا جائے ۔ بہر حال اصل سوال ساٹھ ہزار کا نہیں بلکہ اُس کے صحیح
خرچ کا سوال ہے جو یہاں پیش نہیں ہو سکتا اس کی تحقیق محاسبہ کمیٹی یا کوئی کمیشن ہی کر سکتا
ہے۔
بجٹ آمد کی منظوری اب میں دوستوں سے پوچھتا ہوں کہ آیا صدرانجمن احمد یہ کی آمد کا
بجٹ جو سب کمیٹی نے پیش کیا ہے منظور کیا جائے یا نہ کیا جائے ۔
حضور کے اس استفسار پر ۳۷۳ دوستوں نے یہ رائے پیش کی کہ بجٹ آمد کو منظور فرمایا
جائے ۔ چنانچہ حضور نے بجٹ آمد کی منظوری کا اعلان فرمایا۔
بحث اخراجات بحث اخراجات پیش ہونے سے قبل حضور نے فرمایا :-
اب اخراجات کا بجٹ پیش ہوگا دوستوں کو یہ امر مد نظر رکھنا چاہئیے کہ
انہیں لمبی بحثوں کی بجائے اخراجات پر صرف اس رنگ میں تنقید کرنی چاہئیے کہ ہمارے
نزدیک فلاں اخراجات میں کمی کر دی جائے یا اتنی رقم فلاں مد میں سے کاٹ دی جائے اب
صرف بیس منٹ باقی رہ گئے ہیں اس لئے لمبی بحث کا یہ وقت نہیں ۔“ کا
66
صدر صاحب سب کمیٹی کی طرف سے بجٹ جبکہ پرنسپل صاحب تعلیم الاسلام کالج کی
طرف سے اضافہ بجٹ کے متعلق بعض ترامیم پیش ہونے پر حضور نے فرمایا :-
عجیب بات ہے کہ یہ ساری ترمیمیں نظارت کی تصدیق کے ساتھ آئی ہیں حالانکہ
اس وقت ہمارے پاس کوئی ذریعہ نہیں جس سے ہم یہ سوچ سکیں کہ یہ آمد کہاں سے آئے گی۔
پس پیشتر اس کے کہ یہ ترمیمات دوستوں کے سامنے پیش کی جائیں میں ناظر صاحب اعلیٰ
سے یہ دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ آمد میں یہ چالیس ہزار روپیہ کی زیادتی کس طرح ہوگی اور

خطابات شوری جلد سوم
لده۔
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
اتنا روپیہ وہ کہاں سے لائیں گے؟ پہلے وہ اس کے متعلق اطمینان دلا دیں اس کے بعد وہ
اس سوال کو پیش کر سکتے ہیں ۔“
66
حضور کے اس ارشاد پر مکرم مولوی جلال الدین صاحب شمس قائم مقام ناظر اعلیٰ
کھڑے ہوئے مگر وہ کوئی جواب نہ دے سکے ۔ حضور نے فرمایا :-
دو
چونکہ یہ تجویزیں انجمن کی طرف سے پیش ہیں اور یہ قطعی طور پر بے ضابطگی ہے
کہ وہ ایک طرف آمد کم دکھاتی ہے اور دوسری طرف اس قسم کی تجاویز پیش کر دیتی ہے کہ
خرچ میں اتنی زیادتی کر دی جائے اس لئے ان ترمیموں کے پیش کرنے کا کوئی سوال ہی
پیدا نہیں ہوتا ۔ البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ صدرانجمن احمد یہ اگر چاہے تو اپنے موجودہ بجٹ میں کسی
دوسری جگہ سے تخفیف کر کے یہ خرچ نکال لے ۔ بہر حال میں یہ معاملہ دوستوں کے سامنے
رکھتا ہوں جو دوست چاہتے ہوں کہ انجمن کو یہ اجازت دی جائے کہ وہ اپنی مخصوص مدات
میں نہیں بلکہ عمومی اخراجات میں تخفیف کر کے اگر یہ خرچ نکالنا چاہے تو نکال لے وہ کھڑے
ہو جائیں ۔“
66
اس پر ۱۵۳ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
اب جو دوست یہ چاہتے ہوں کہ انجمن کو اپنے عمومی اخراجات میں تخفیف کر کے بھی
یہ خرچ نکالنے کی اجازت نہ دی جائے ، وہ کھڑے ہو جائیں ۔
۸۳ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
” اب اگر کوئی دوست اس بات کی تائید میں ہوں کہ بہر حال یہ اخراجات بڑھانے
کی اجازت دی جائے خواہ روپیہ ہو یا نہ ہو وہ کھڑے ہو جا ئیں ۔“
66
صرف ۲ دوست کھڑے ہوئے ۔ آراء شماری کے بعد حضور نے فرمایا :-
در حقیقت یہ بہت بڑی بے ضابطگی ہے جس کا اس وقت مظاہرہ کیا گیا ہے
سٹینڈنگ کمیٹی بن جائے گی تو پھر اس قسم کی بے ضابطگیاں نہیں ہوسکیں گی ۔ حقیقت یہ ہے کہ
بعض اخراجات تو ناگزیر ہوتے ہیں ۔ مثلاً لائبریری ہے اس کے لئے الماریوں کی لازماً
ضرورت ہو گی ۔ مگر بعض اخراجات عقلاً نا جائز ہوتے ہیں جیسے توسیع ہوسٹل کے لئے بیس ہزار
روپیہ کا مطالبہ کیا گیا ہے حالانکہ لاہور میں ہمارا کالج اب صرف چھ مہینے یا سال تک رہے گا۔

خطابات شوری جلد سوم
۴۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
اس کے بعد انشاء اللہ ربوہ آجائے گا۔ در حقیقت صحیح طریق وہی ہے جس کی کثرت رائے نے
تائید کی ہے اور جس کے مطابق میں بھی فیصلہ کرتا ہوں کہ صدرانجمن احمد یہ اگر چاہے تو اپنے
تو
موجودہ بجٹ میں کسی دوسری جگہ سے تخفیف کر کے یہ گنجائش نکال لے۔ اخراجات کا کچھ حصہ
یقینا فرض ہے اُس کو نکال کر ضروری اخراجات کے لئے گنجائش پیدا کی جاسکتی ہے۔“
"
66
اس موقع پر ایک دوست نے سوال کیا کہ کیا صد را انجمن احمد یہ اخراجات میں خود بخود
تخفیف کر سکتی ہے یا اُسے حضور سے اجازت لینے کی ضرورت ہوگی؟ حضور نے فرمایا :-
انجمن کو یہ اجازت نہیں کہ وہ خود بخود جن اخراجات کو چاہے کم کر دے اس کے لئے
اُسے بہر حال مجھ سے منظوری لینی پڑے گی ۔ میں سمجھتا ہوں اگر سب کمیٹی کے سامنے تمام
صیغہ جات کے افسروں کو اپنی اپنی ضروریات پیش کرنے کا موقع دیا جائے جس کی میں پہلے
بھی اجازت دے چکا ہوں تو اس قسم کے سوالات پیدا ہی نہیں ہو سکتے ۔
منظوری بجٹ اب جو دوست اس بات کی تائید میں ہوں کہ سب کمیٹی بیت المال
کے پیش کردہ بجٹ اخراجات بابت سال ۱۹۵۱ء ۔ ۱۹۵۰ء کو منظور کیا
جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
۳۵۹ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
چونکہ کثرت رائے اس بات کے حق میں ہے اس لئے میں سب کمیٹی بیت المال کا
پیش کردہ بجٹ اخراجات برائے سال ۱۹۵۱ء ۔ ۱۹۵۰ء منظور کرتا ہوں جس کی مجموعی میزان
۷۶۵۴۳۱ اروپیہ ہے ۔“
از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
اختتامی مجلس مشاورت کے تیسرے دن بھی اخراجات کی منظوری کے بعد اور خطاب شورای کی کارروائی مکمل ہونے پر حضور نے نمائندگان شورای سے خطاب خطاب
کرتے ہوئے ایک بصیرت افروز تقریر فرمائی ۔ جس میں حضور نے جماعت کو حلقہ تبلیغ وسیع
کرنے، اپنے اندر روحانی تغیر پیدا کرنے اور اپنے فرائض کو صحیح طور پر سمجھنے کی طرف نہایت
ہی دل آویز پیرا یہ میں توجہ دلائی ۔ حضور کی اس تقریر کا خلاصہ الفضل ۱۳ را پریل ۱۹۵۰ء میں
بدیں طور پر شائع ہوا۔
اصل چیز تو بجٹ آمد انسانان ہے پس ہمارے زیادہ اخراجات ایسے ہونے چاہئیں

خطابات شوری جلد سوم
۴۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
جو آمد بڑھانے والے ہوں یعنی جن کی وجہ سے جماعت کی تعداد میں اضافہ ہو کیونکہ یہی
ہماری اصل آمد ہے۔
اس کے بعد حضور نے احباب کو صنعت و حرفت اور فریضہ تبلیغ کی طرف خاص طور پر
توجہ دینے کی تلقین فرمائی ۔ چنانچہ فرمایا
ہمارے دوستوں کو مفید کاموں میں وقت صرف کر کے اپنی آمد کو بڑھانا چاہئیے ۔ جو
کاشتکار ہیں وہ صرف زمینداری پر ہی انحصار نہ کریں بلکہ ساتھ کے ساتھ پولٹری فارم یا
بھیڑ بکریوں کے ریوڑ پال کر آمد کو بڑھائیں ۔ اسی طرح دوستوں کو بعض مخصوص پیشوں میں
مہارت حاصل کر کے ملک کی صنعتی ترقی میں ہاتھ بٹانا چاہیے ۔ لوہارا اور ترکھاناں وغیرہ کے
پیشوں میں اگر ہمارے بعض دوست مہارت حاصل کر لیں تو وہ اپنی قدر و قیمت میں بہت
زیادہ اضافہ کر سکتے ہیں۔ بعض پیشوں پر جو صنعتی لحاظ سے بہت مفید ہیں اگر قبضہ کر لیا جائے
تو بڑی خدمت سرانجام دی جاسکتی ہے۔ پس جلد سے جلد ایسے مستری تیار کرنے چاہئیں جو
نئے کارخانوں میں بآسانی کھپ سکیں ۔ (الفضل ۱۳ را پریل ۱۹۵۰ء)
66
مسلم کتاب الایمان باب الوكيل على ان من قصد اخذ مال غیره بغير حق (الخ)
۲ متی باب ۵ آیت ۳۹ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن
سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۸۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء ۱۹۸۷ء
بخاری کتاب القدر باب العمل بالخواتيم
ه أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْتِكُم مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمُ (البقرة: ۲۱۵)
مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۵۵۶ مطبوعه نظارت اشاعت ربوه
الاحزاب : ۶۳
البقرة : ۲۱۵
الحشر : ٨
۱۰ پیدائش باب ۲۵ آیت ۲۸ تا ۳۴ ( مفهوما )
پیدائش باب ۲۷ آیت ۱ تا ۳۶ ( مفهوما )

آج 10 میں سے 10 باقی