مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 6
خطابات شوری جلد سوم
۴۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
اس بات کو بھول جائیں کہ میں جلال الدین شمس ہوں بلکہ وہ سمجھیں کہ میں صدرانجمن احمد یہ
کا سر ہوں ۔ عبدالسلام اختر اس بات کو بُھول جائیں کہ میں عبدالسلام اختر ہوں بلکہ وہ
سمجھیں کہ میں صدر انجمن احمد یہ کا ہاتھ ہوں اور جب اُن سے کوئی غلطی سرزد ہو تو وہ اپنی کام
اس قانونی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے لئے خود سزا تجویز کریں تو یقیناً ایک سال کے
اندر اندر ان کی اصلاح ہو جائے ۔
مجھے یاد ہے ایک دفعہ گورداسپور میں ایک نیم پاگل انگریز ڈپٹی کمشنر آ گیا وہ بعد میں
گورداسپور سے محض اس لئے تبدیل کیا گیا کہ میرے ساتھ لڑ پڑا تھا اور وزیر ہند مسٹر مانٹیگو
نے اپنی ڈائری میں لکھا تھا یہ پہلی سزا ہے جو ایک ہندوستانی سے لڑائی کرنے کی وجہ سے ایک
انگریز کو دی گئی اور اُسے ڈی گریڈ کیا گیا ۔ وہ نیم پاگل سا تھا ایک دن سیشن حج کے ہاں اُس
کی دعوت تھی وہ وہاں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک لاری آئی جس پر پٹرول رکھا ہوا تھا۔ سیشن جج نے
وہ پٹرول اُتروا کر اپنی کوٹھی میں رکھوا لیا ۔ اُن دنوں قانون کے مطابق وہ لائسنس کے بغیر کچھ
پٹرول تو رکھ سکتا تھا مگر اُس کا پٹرول زیادہ تھا اور پھر یہ پٹرول لائسنس والی جگہ میں ہی رکھا
جا سکتا تھا کسی دوسری جگہ نہیں ۔ جب پٹرول آیا تو وہ ڈپٹی کمشنر ہنستے ہوئے کہنے لگا آپ نے
اس کا لائسنس لیا ہے ؟ وہ کہنے لگا میں نے تو نہیں لیا۔ سیشن جج نے کہا کہ تمہارے ہاں بھی تو
پرسوں پٹرول آیا تھا۔ اُس نے کہا ہاں آیا تھا مگر میں نے اُسی وقت ڈی سی کے حضور
درخواست دے دی اور اُن کی منظوری حاصل کر لی یعنی خود ہی اپنے نام درخواست لکھی کہ
مجھے اتنے گیلن پٹرول رکھنے کی اجازت مرحمت فرمائی جائے اور خود ہی اُس پر لکھ دیا ” منظور
پھر کہنے لگا میں تمہارے خلاف باقاعدہ کورٹ میں کیس پیش کروں گا۔
اب یہ ہے تو بظاہر بنسی کی بات کہ خود ہی اپنے نام درخواست لکھی جائے اور خود ہی
اُسے منظور کر لیا جائے لیکن اگر اسی رنگ میں ذمہ دار عہدیدار اپنے آپ کو سزا دینے کی
عادت اختیار کر لیں تو یقیناً اُن کی اصلاح ہو جائے ۔ ہماری یہ اکتیسویں مجلس مشاورت ہے
اتنا لمبا عرصہ گزر چکا ہے مگر اب تک ہمارے ناظروں کی اصلاح نہیں ہوئی اور اُنہوں نے
کبھی بھی اپنے بجٹ کو صحیح وقت پر پیش کرنے کی کوشش نہیں کی ۔
آئندہ کے متعلق میں یہ قانون مقرر کرتا ہوں کہ : -
خطابات شوری جلد سوم
۴۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
دو۔
صد رانجمن احمد یه ۱۵ جنوری تک فائنل بجٹ مرتب کر کے
ناظر صاحب بیت المال کو شائع کرنے کے لئے دے دیا کرے۔ اگر ایسا
نہ ہو تو اگلی مجلس شوری میں ایک سب کمیٹی مقرر کی جائے جو یہ تجویز کرے
که ناظروں کو کیا سزادی جائے۔
قابل گرفت غلطی حافظ فیض صاحب نے جو باتیں بیان کی ہیں اُن میں سے بعض کا
جواب تو انہیں مل گیا ہے لیکن ایک بات جس کا جواب میں نے
ناظر صاحب سے کہا تھا کہ دیں مگر اُنہوں نے نہیں دیا میرے نزدیک وہ درست ہے اور
میرے گھر کا تجربہ بھی اُس کی تصدیق کرتا ہے۔ میری بیویاں مجھ سے کئی دفعہ شکایت کرتی
ہیں کہ فلاں مہینہ میں ہم نے چندہ ادا کر دیا تھا مگر اب دفتر کی طرف سے اُس کے متعلق پھر
یاددہانی آگئی ہے ۔ اس کی وجہ دراصل یہ معلوم ہوتی ہے کہ یاددہانیوں کے وقت عموماً دفاتر
کے کارکن سب کو چٹھیاں بھجوا دیتے ہیں اور دفتری ریکارڈ سے یہ معلوم کرنے کی کوشش نہیں
کرتے کہ کس کس نے چندہ دے دیا ہے؟ کسے چٹھی بھجوانی چاہیے اور کسے نہیں بھجوانی
چاہئیے ۔ اس سے نہ صرف وقت ضائع ہوتا ہے، نہ صرف سلسلہ کا روپیہ ضائع ہوتا ہے بلکہ
اس کے یہ معنی بھی ہیں کہ در حقیقت عقل سے کام نہیں لیا جاتا اور محنت سے جی چرایا جاتا ہے
اس کے متعلق بھی آئندہ میں یہ قاعدہ تجویز کرتا ہوں کہ :-
جس شخص کے پاس ایسا خط پہنچے وہ صدرانجمن احمد یہ کے پاس
شکایت کرے اور صدرانجمن احمد یہ متعلقہ کا رکن کو سزا دے۔“
اب میں نے یہ قاعدہ بنا دیا ہے کہ کوئی غلطی بغیر سزا کے نہ رہے۔ اس قاعدہ کے
ما تحت اس قسم کی غلطی بھی قابل گرفت ہوگی ۔ پہلے اس طرح ہوا کرتا تھا کہ میرے پاس
شکایت پہنچتی اور میں اُس پر گرفت کرتا تو صدرانجمن احمد یہ کہتی بڑے افسوس کی بات ہے
آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ دوسرے مہینے پھر وہی غلطی کی جاتی ۔ تیسرے مہینے پھر وہی غلطی کی
جاتی ۔ بلکہ بعض دفعہ وہی غلطی دو ہزار دفعہ کی جاتی ہے اور ہر دفعہ صدرانجمن احمد یہ یہی کہہ
دیتی کہ بڑے افسوس کی بات ہے آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ اب میں نے کہا ہے کہ چاہے ناظر
غلطی کرے یا کوئی اور صدرانجمن احمد یہ کا فرض ہے کہ وہ اُس غلطی کو معین کرے اور پھر
خطابات شوری جلد سوم
۴۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
اُس پر سزا دے۔ پس اگر کسی صاحب کے پاس آئندہ کوئی ایسا خط پہنچے تو وہ صدر انجمن
احمد یہ کے پاس شکایت کریں کہ میں چندہ ادا کر چکا ہوں مگر مجھے پھر یاد دہانی کا خط
آگیا ہے ۔ اگر صدرانجمن احمد یہ اُس پر توجہ نہ کرے تو پھر میرے پاس شکایت کی جائے ۔
علاوہ اس کے کہ اس طرح سلسلہ کا خرچ زیادہ ہوتا ہے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ
ہمارے کا رکن محنت نہیں کر رہے۔ جس طرح اخبار روزانہ خریداروں کو بھیجا جاتا ہے اسی
طرح اگر بعض لوگوں کی طرف سے وصیت کا چندہ نہیں آتا تو تمام موصیوں کو چٹھیاں چلی
جاتی ہیں قطع نظر اس کے کہ اُن میں سے کون کون چندہ ادا کر چکا ہے اور کس کس نے ادا نہیں
کیا۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جماعت کے دوست پریشان ہوتے ہیں کہ ہم تو چندہ بھجوا چکے تھے
معلوم ہوتا ہے کوئی کھا گیا ہے ۔
مالی حالت درست کرنے کا ایک طریق اس وقت چونکہ بجٹ پر عام بحث کی گئی
ہے اس لئے میں بھی اسی سلسلہ میں
ایک امر کی طرف جماعت کے دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔ ہمارے بجٹ میں جہاں
دینی امور کے اخراجات شامل ہیں وہاں بعض دنیوی باتیں بھی شامل ہیں ۔ مثلاً ہم نے کالج
کھولا ہوا ہے یہ ہمارے کاموں کا دنیوی حصہ ہے ۔ ہم نے سکول کھولے ہوئے ہیں یہ بھی
دنیوی حصہ ہے پس جب ہم بعض دنیوی کاموں کی طرف متوجہ ہیں اور اپنا روپیہ اُن پر
صرف کر رہے ہیں تو ہمیں بعض اور مفید کاموں کی طرف بھی جو بظاہر دینوی ہیں توجہ کرنی
چاہیے تا کہ ہماری جماعت کی مالی حالت مضبوط ہو۔
میں دیکھتا ہوں کہ ملک کے حالات بدل رہے ہیں اور آئندہ ترقی کی بنیا د صنعت و حرفت
پر رکھی جانے والی ہے۔ لوہار اور ترکھان یہ دو پیشے ایسے ہیں جن پر آئندہ صنعت و حرفت کی
بنیاد ہوگی ۔ آگے ان کی بھی قسمیں ہیں ۔ مثلاً ڈرائیور اور فٹر وغیرہ یہ بھی بہت ضروری ہیں ۔
-
اسی طرح اقتصادی لحاظ سے معمار اور درزی بھی ایک اہم حصہ ہیں ۔ اس وقت ایسٹ افریقہ
میں اس قسم کے پیشہ وروں کی سخت ضرورت ہے اور وہاں تین چار سو شلنگ چھوٹی سے چھوٹی
تنخواہ ہے جو دی جاتی ہے اب سکے کی قیمت کچھ گر گئی ہے لیکن پھر بھی تین چار سو شلنگ کے
معنے دوسور وپیہ کے قریب تنخواہ ہے اور یہ وہاں کی چھوٹی سی چھوٹی تنخواہ ہے ورنہ اس قسم کے
خطابات شوری جلد سوم
۴۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
یکدم :
پیشہ ور اُس ملک میں بڑی آسانی سے چار پانچ سو سے ہزار روپیہ تک ماہوار کما سکتے ہیں اور
چونکہ درزیوں ، معماروں اور لوہاروں کی اُس ملک میں کمی ہے اس لئے وہ پیشہ وروں کو اپنے
ملک میں داخلہ کی فوراً اجازت دے دیتے ہیں۔ اگر ہمارا دو تین سو آدمی وہاں چلا جائے تو
ہمارے بجٹ پر ایک غیر معمولی اثر پڑ سکتا ہے۔ مثلاً اگر ہمارا تین سو آدمی وہاں جائے
اور اوسطاً ہر شخص تین سو روپیہ کمائے تو نوے ہزار روپیہ ماہوار کمائے گا اور اگر وصیت
کر دیں تو صرف تین سو آدمی سے ہمیں نو ہزار روپیہ ماہوار چندہ آجائے گا حالانکہ اگر وہ اسی
جگہ رہیں تو اُن سے زیادہ سے زیادہ نو سو روپیہ آسکتا ہے یہ کتنا بڑا فرق ہے جو اُس ملک
میں ہمارے چند سو آدمیوں کے چلے جانے سے پیدا ہو سکتا ہے۔ پھر اگر اس تعداد میں
زیادتی ہوتی چلی جائے اور پانچ سو سے ہزار تک یہ روپیہ کمانے لگیں تو اسی نسبت سے ہمارا
بجٹ بھی بڑھ جائے گا۔ اور اگر تبلیغ کر کے وہاں کے ہندوستانیوں اور دوسرے لوگوں کو بھی
احمدی بنانا شروع کر دیا جائے تو ترقی کا ایک وسیع باب کھل سکتا ہے۔ وہاں اس وقت تین
لاکھ کے قریب ہندوستانی ہیں جن میں سے ایک لاکھ کے قریب مسلمان ہے اگر ہماری
جماعت وہاں زور پکڑتی چلی جائے اور پچاس ہزار آدمی کمانے والے پیدا ہو جائیں تو ہمارا
بجٹ کئی گنا بڑھ جائے گا اور پھر لازماً ہماری تبلیغ بھی وسیع ہو جا۔ ہو جائے گی ۔
یہ مت خیال کرو کہ ہندو اور سکھ مسلمان نہیں ہو سکتا ۔ ہندوستان میں اس وقت جہاں
ہزاروں ہزار مسلمان ہندو اور سکھ ہو رہے ہیں وہاں کئی ہندو اور سکھ ایسے ہیں جو مسلمان ہو
رہے ہیں اور اگر یہ لوگ مسلمان ہو جائیں تو پھر ان کے ذریعہ بھی ہم اپنی تبلیغ کو وسیع کر سکتے
ہیں ۔
صنعت و حرفت کی طرف توجہ کی ضرورت پس صنعت و حرفت کی طرف بھی توجہ
کرنی چاہئیے اور کوشش کرنی چاہئیے
کہ ہمارے معمار ، لوہار، درزی اور موچی وغیرہ بیرونی ملکوں میں جا کر کام کریں اس طرح
تبلیغ بھی وسیع ہوگی ۔ ہماری آمد بھی بڑھ جائے گی اور اقتصادی لحاظ سے بھی ہمیں ایک
طاقت حاصل ہو جائے گی۔ اس وقت ہمارا زیادہ زور زمیندار پر ہے اور یہ اقتصادی لحاظ
سے نہایت ہی کمزور بنیاد ہے ۔ ہمیں کوشش کرنی چاہئیے کہ ہم صنعت و حرفت میں ترقی کریں ۔
خطابات شوری جلد سوم
۴۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
اس وقت پاکستان میں عام طور پر صنعت و حرفت کی طرف توجہ دلائی جا رہی ہے مگر اس کے
معنی صرف یہ ہیں کہ کمپنیاں جاری کی جائیں ۔ کمپنیاں جاری کرنے کے لئے بڑے سرمایہ کی
ضرورت ہوتی ہے لیکن اگر ہم لوہار اور ترکھان تیار کر دیں تو ان کمپنیوں پر ہمارا ہی قبضہ
ہوگا۔ روپیہ اُن کا ہوگا اور مزدور ہمارا ہوگا اور اس طرح ہم آسانی سے ملک کی ترقی میں
ایک معتد بہ حصہ لے سکیں گے ۔
ماسٹر محمد دین صاحب نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ آئندہ بجٹ کے متعلق ایک سٹینڈنگ
کمیٹی ہونی چاہیے جو تفصیلی طور پر پہلے تمام بجٹ کو دیکھ لیا کرے اور پھر سب کمیٹی بیت المال
کے سامنے پیش ہوا کرے ۔ میرے نزدیک یہ نہایت معقول بات ہے اور اس کے لئے ہمیں
ممبران کے نام تجویز کرنے چاہئیں لیکن پیشتر اس کے کہ ایک سٹینڈنگ کمیٹی مقرر کی جائے
میں بعض اور امور کا ذکر کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں ۔
لٹریچر کی اشاعت کی ضرورت اس وقت دوستوں کی طرف سے یہ شکایت کی گئی
ہے کہ سلسلہ کا لٹریچر شائع نہیں کیا جارہا لوگ ہم
سے لٹریچر ما نگتے ہیں مگر ہم انہیں کوئی چیز پیش نہیں کر سکتے ۔ یہ بھی دراصل اُسی غفلت کا نتیجہ
ہے جو ہماری نظارتوں میں پائی جاتی ہے۔ جب ہم قادیان سے آئے ہیں تو میں لاہور میں
روزانہ ایک مجلس شوری منعقد کیا کرتا تھا جس میں صدرانجمن احمد یہ کے تمام ذمہ دار عہد یدار
شریک ہوا کرتے تھے اور اُن کے کاموں کا جائزہ لیا جاتا تھا اس مجلس شوریٰ میں سلسلہ کے
قدیم اور جدید لٹریچر کی اشاعت کے لئے ایک کمیٹی مقرر کی گئی اور شمس صاحب اُس کے
سیکرٹری مقرر کئے گئے ۔ چھ مہینے کے بعد میں نے اُن سے پوچھا کہ کیا کام ہوا ہے؟ تو وہ
کہنے لگے تو بہ تو بہ میرے سپرد یہ کام کب کیا گیا تھا میرا تو کبھی نام بھی نہیں لیا گیا۔ میں نے
اپنے دل میں سمجھا کہ وہ ٹھیک کہتے ہیں ذمہ داری کے عدم احساس کی وجہ سے اُن کا حافظہ
پورا کام نہیں کر رہا چنانچہ میں نے کہا اچھا اب سہی ۔ لیکن اب پھر دو سال گزر گئے ہیں اور
کام کچھ بھی نہیں ہوا ۔
حقیقت یہ ہے کہ جہاں ہمارے لئے اپنے قدیم لٹریچر کو شائع کرنا ضروری ہے وہاں
ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ ہم مختلف قوموں اور ملکوں کی ضروریات اور اُن کے حالات کو مدنظر
XXXX
خطابات شوری جلد سوم
۴۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
رکھتے ہوئے جدید لٹریچر شائع کریں ۔ ہمار ا سلسلہ اس وقت مختلف ممالک میں پھیل رہا ہے
اور لوگ ہم سے لڑ پچر کا مطالبہ کرتے ہیں مگر ہمارے پاس کوئی ایسا لٹریچر نہیں ہوتا جو اُن کی
ضروریات کو پورا کرنے والا ہو ۔ ابتدائی زمانہ میں احمدیت صرف ہندوستان میں محدود تھی
اور یہاں زیادہ تر ان مسائل کا چرچا تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں یا نہیں؟ دجال
کسے کہتے ہیں؟ یا جوج ماجوج سے کیا مراد ہے؟ آنے والے مسیح اور مہدی کی علامات کیا
ہیں؟ جہاد کا کیا مسئلہ ہے؟ یہ اور اسی قسم کے اور دوسرے مسائل پر جماعت نے لٹریچر شائع
کیا۔ اس کے بعد احمدیت انز انگلستان میں پھیلی تو تو عیسائیوں کے مخصوص مسائل کو مد نظر رکھتے
ہوئے انگریزی لٹریچر شائع کیا گیا۔ لیکن اب ہماری جماعت ایسے ملکوں میں پھیل رہی ہے
جن میں اردو تو نہیں بولی جاتی لیکن وہاں مسائل وہی ہیں جو ابتدائی زمانہ احمدیت میں ہمیں
پیش آئے یعنی دجال سے کیا مراد ہے؟ مسیح ناصری نے آنا ہے یا نہیں؟ جہاد کی کیا حقیقت
ہے؟ مسیح اور مہدی کی پیش گوئیاں کس طرح پوری ہوئی ہیں ایسٹ افریقہ، ویسٹ افریقہ،
انڈونیشیا، ماریشس ، مڈغاسکر اور عرب ممالک میں یہی مسائل پوچھے جاتے ہیں۔ اور جب
وہ ہم سے کہتے ہیں کہ لاؤ اپنا لٹریچر تو ہم اُن کے سامنے وہ لٹریچر پیش کر دیتے ہیں جن میں
ان مسائل کا تفصیلی طور پر کوئی ذکر نہیں ہوتا۔ پس جہاں ہمیں جدید لٹریچر کی ضرورت ہے
وہاں ہم نے اپنے پرانے لٹریچر کو کہیں عربی زبان میں بدلنا ہے، کہیں انڈونیشین میں بدلنا ہے،
کہیں افریقن میں بدلنا ہے اور اس کے لئے بڑی بھاری جد و جہد اور کوشش کی ضرورت ہے۔
یہ ایک بہت بڑا علمی کام ہے جو ہماری جماعت نے سرانجام دینا ہے مگر اب تک اس کی طرف
کوئی توجہ نہیں کی جا رہی اور جو کچھ شائع کیا جاتا ہے بغیر سوچے سمجھے شائع کر دیا جاتا ہے۔
نشر و اشاعت کی ذمہ داری ہمارے محکمہ نشر و اشاعت نے کبھی اس بات کو سو چاہی
نہیں کہ ملک کو کون سے مسائل در پیش ہیں اور کس قسم کے
لٹریچر کی لوگوں کو ضرورت ہے محض روپیہ ضائع کیا جاتا ہے اور کاغذ کالے کر کے پھینک
دیئے جاتے ہیں۔ اگر وہ اس بارہ میں جماعت سے امداد لینا چاہتے ہیں یا مجھ سے روپیہ لینا
چاہتے ہیں تو اُن کا فرض ہے کہ وہ پہلے یہ بتائیں کہ اس وقت فلاں قسم کے لٹریچر کی ضرورت
ہے اگر وہ ضرورت دیکھتے نہیں اور صرف اتنا کہنا جانتے ہیں کہ ہم نے فلاں اشتہار دو لاکھ
خطابات شوری جلد سوم
۴۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
شائع کیا ہے تو میں ایسے اشتہاروں کی اشاعت کے لئے ایک پیسہ دینا بھی گناہ سمجھتا ہوں یہ
تبلیغ نہیں محض کاغذ سیاہ کرنا ہے ۔ اگر تم صحیح معنوں میں کام کرنا چاہتے ہو تو پہلے تم یہ فیصلہ کرو
کے تم نے کرنا کیا ہے؟ اور جماعت کو اس وقت کن مسائل پر قلم اُٹھانے کی ضرورت رورت ہے۔
مگر یہ تو کبھی فیصلہ ہی نہیں ہوتا اور جو جی میں آجائے اس کے متعلق اشتہار شائع
ہو جاتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں یہ ایک بہت بڑا نقص ہے جس کا ازالہ ہونا چاہیے اور میں
صدرانجمن ۔ احمد یہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ فوراً اس غرض کے لئے ایک کمیٹی مقرر کرے۔ اس
کمیٹی کے نصف ممبر تحریک جدید کے ہوں اور نصف ممبر صدرانجمن احمد یہ کے ہوں ۔ اس کمیٹی
کا یہ فرض ہوگا کہ وہ اپنے کام کی ہفتہ وار رپورٹ صدر انجمن احمد یہ کے سامنے پیش کرے
اور صدر انجمن احمدیہ کا یہ فرض ہو گا کہ وہ اپنی ہفتہ وار رپورٹ میرے سامنے پیش کرے۔
اس کمیٹی کا یہ کام ہوگا کہ وہ سلسلہ احمدیہ کا قدیم اور جدید لٹریچر شائع کرنے کے لئے ایک
مفصل سکیم تیار کرے جو میرے سامنے پیش کی جائے اور پھر منظور شدہ لائنوں پر جماعت
کے لئے لٹریچر مہیا کرے۔
اس غرض کے لئے کمیٹی کا سب سے پہلا کام یہ ہوگا کہ وہ تمام ممالک کی ایک لسٹ
تیار کرے اور پھر ان زبانوں کی ایک لسٹ تیار کرے جو ان ممالک میں بولی جاتی ہیں اور
پھر یہ جائزہ لے کہ ہر ملک کے لوگوں کے لئے کس قسم کے لٹریچر کی ضرورت ہے اور کون کون
سے مسائل مخصوصہ ہیں جن کے لئے وہ لوگ ہم سے لڑ پچر کا مطالبہ کر سکتے ہیں یا جن مسائل
میں ہمارے لئے ضروری ہے کہ اُن کی راہنمائی کریں ۔ اسی طرح یہ بھی غور کیا جائے کہ اس
وقت ہندوستان اور پاکستان کے لوگ کون کون سے مسائل کو زیر بحث لاتے ہیں اور پھر یہ
بھی دیکھا جائے کہ آیا اس مقصد کے لئے ہمارے پاس کوئی سابق لٹریچر موجود ہے یا نہیں ۔
اگر ہے تو کون کون سا ہے۔ پھر اس امر پر بھی غور ہونا چاہیے کہ ہمارے پہلے لٹریچر میں کون
کون سے مسائل پر زیادہ تفصیلی مواد موجود ہے جس کا خلاصہ شائع کرنے کی ضرورت ہے
اور کن مسائل پر ہمارے پاس کم مواد ہے جن پر تفصیل سے لکھنے کی ضرورت ہے۔ اس طرح
تمام امور پر غور کرنے کے بعد عملی کام شروع کیا جائے اور نہ صرف جماعت کو بلکہ غیر ممالک
کے لوگوں کو بھی اُن کی زبانوں میں لٹریچر مہیا کیا جائے۔ اگر صدرانجمن احمد یہ نے اس رنگ میں
خطابات شوری جلد سوم
マママ
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
کام شروع کیا تو پھر میں بھی چندہ دے دوں گا ورنہ اب تو میں اس غرض کے لئے چندہ دینا
گناہ سمجھتا ہوں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ایک دفعہ ایک شخص آیا اور اُس نے
آپ سے مسجد کے لئے کچھ چندہ مانگا آپ نے گھر جا کر مجھے ایک چوٹی دی اور فرمایا یہ اُس
کو دے آؤ۔ میں وہ چوٹی اُس کے پاس لے گیا تو وہ دیکھ کر کہنے لگا یہ تو کھوٹی ہے۔ میں نے
واپس جا کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے سن کر فرمایا
الْحَمْدُ لِله یہ کھوٹی نکلی۔ میرے دل میں پہلے ہی خلش تھی کہ یہ لوگ نماز تو پڑھتے نہیں اور
مسجدیں بنواتے پھرتے ہیں میرا چندہ دینا کہیں گناہ نہ ہو۔ پھر آپ نے فرمایا امام ابو حنیفہ
سے بھی ایک دفعہ ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا اُن سے بھی کسی نے مسجد کے لئے چندہ مانگا تو
آپ نے ایک درہم دے دیا مگر وہ کھوٹا نکلا۔ اُس نے درہم واپس کیا تو آپ نے فرمایا
میرے دل میں پہلے ہی یہ خیال آرہا تھا کہ میں نے چندہ دے کر غلطی کی ہے سوا چھا ہوا کہ
وہ کھوٹا نکل آیا ۔ اس طرح مجھ سے بھی اگر کوئی نشر و اشاعت کے لئے چندہ مانگے تو میں ایک
چوٹی دینا بھی گناہ سمجھتا ہوں لیکن اگر ان لائنوں پر کام کیا گیا تو پھر میں بھی چندہ دے دیا
دیا
کروں گا اور اگر دوسرے لوگوں نے بھی چوٹی چوٹی دی تو کئی ہزار رو پیدا کٹھا ہو جائے گا مگر
یہ نہ ہوکہ پہلی کمیٹی کی طرح چھ ماہ کے بعد یہ کہ دیا جائے کہ ہمیں تو آج پتہ لگا کہ ہمیں ایسی
کمیٹی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی ۔
نئی تعمیرات کے متعلق ہدایات نئی عمارتوں کے متعلق بھی میں کچھ کہنا چاہتا ہوں
میرے نزدیک بجٹ میں صرف تعمیر مرکز پاکستان
کے الفاظ لکھ دینے کافی نہیں تھے بلکہ عمارتوں کی تفصیل بھی دینی چاہیے تھی تا کہ لوگوں کو پتہ
لگتا کہ ہمارے سامنے کتنا بڑا کام ہے اور ہم نے اپنی جدوجہد کو کتنا تیز کرنا ہے۔ مثلاً اگر
مجھ سے کام لینا ہے تو مجھے مکان بھی دینا پڑے گا ۔ اسی طرح میری بیویوں کے لئے مکان
بنانا پڑے گا ۔ حضرت ( امّاں جان ) کے لئے مکان بنانا پڑے گا بلکہ جیسے حضرت عمرؓ نے کہا
تھا کہ پہلا آٹا حضرت عائشہ کی خدمت میں پیش کیا جائے گا اسی طرح آپ لوگوں کا فرض
ہوگا کہ پہلے حضرت ( اماں جان ) کو مکان دیں اور پھر دوسروں کے مکان بنائیں ۔
XXX
خطابات شوری جلد سوم
۴۴۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
اسی طرح ہم نے سکول بنانا ہے، کالج بنانا ہے، مہمان خانہ بنانا ہے ورنہ مہمان یہاں آ کر
کہاں ٹھہریں گے یہ تفصیلات صرف تعمیر کا لفظ لکھ دینے سے سمجھ نہیں آسکتیں ۔ اس کے لئے
ضروری تھا کہ صدرانجمن احمد یہ کی طرف سے عمارتوں کی لسٹ پیش کی جاتی ۔
اب انجمن کو چاہیے کہ وہ اس پر غور کر کے ایک فہرست مرتب کرے تا کہ اُس کو مدنظر
رکھ کر کام کیا جائے ۔ اسی طرح ناظر ہیں اُن کے لئے مکانوں کی ضرورت ہوگی قادیان میں
تو ان کے اپنے مکان تھے مگر یہاں ان کے پاس روپیہ نہیں کہ مکان بناسکیں پھر کلرک ہیں
اُن سے ہم کس طرح اُمید کر سکتے ہیں کہ وہ مکان بنا لیں گے ۔ اس کی صورت یہی ہوسکتی
ہے کہ آپ اُنہیں مکان بنا کر دیں جس میں وہ رہائش اختیار کریں اور سلسلہ کی خدمات
سرانجام دیں ۔ دس پندرہ سال کے عرصہ میں آہستہ آہستہ وہ اپنے مکان بنالیں گے یا اگر
اس عرصہ تک ہم قادیان چلے گئے تو یہ مکان کرایہ پر چڑھ جائیں گے۔ بہر حال ہم عقل سے
کام لیں گے تبھی ان مشکلات پر قابو پایا جاسکے گا۔ اس وقت نہ کلرکوں کے پاس مکان ہے
نہ ناظروں کے پاس مکان ہے نہ خلیفہ کے پاس مکان ہے نہ خلیفہ کی بیویوں کے پاس مکان ۔
اپنے بچوں کے مکانات کے لئے تو میں نے کچھ روپوں کا انتظام کر لیا ہے مگر میرے خاندان
کے افراد ساٹھ سے بھی زیادہ ہیں اور بہر حال مجھے اور میری بیویوں اور میرے خاندان کے
دوسرے افراد کو اُسی مکان میں رہنا پڑے گا جو خلیفہ کے لئے بنایا جائیگا ۔ اسی طرح ناظروں
کے پاس کون سا روپیہ ہے جس سے وہ مکان بنالیں گے ۔ یہ ساری چیزیں ایسی ہیں جن پر
پندرہ بیس لاکھ روپیہ صرف ہوگا ۔ پھر علاوہ ان مکانات کے ہم نے ہسپتال بنانا ہے، زنانہ
سکول بنانا ہے، مردانہ سکول بنانا ہے، کالج بنانا ہے اور اسی طرح اور کئی مرکزی عمارتیں بنانی
ہیں ۔ میرے نزدیک ہمیں فوری طوری پر جن عمارات کی ضرورت ہے وہ یہ ہیں :-
-1 - دار المسيح
2- قصر خلافت
-3 حضرت خلیفہ المسیح الاول اور بعض پرانے صحابہ کے مکانات
4- لنگر خانہ
5 مهمان خانه
خطابات شوری جلد سوم
۴۴۶
6- جلسه گاه
7۔ کالج
اور اُس کے عملہ کے مکانات
8- جامعہ
اور اُس کے عملہ کے مکانات
9- مدرسہ احمدیہ اور اُس کے عملہ کے مکانات
10 ۔ ہائی سکول اور اُس کے عملہ کے مکانات
11 ۔ زنانہ سکول اور اُس کے عملہ کے مکانات
12 - مدرسہ دینیات اور اُس کے عملہ کے مکانات
13 - دفاتر
اور اُس کے عملہ کے مکانات
14 ۔ ہسپتال
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
اور اُس کے عملہ کے مکانات
15 ۔ پریس اور اُس کے عملہ کے مکانات
16 - لائبریری اور اُس کے عملہ کے مکانات
17 - دار القضاء اور اُس کے عملہ کے مکانات
18 ۔ درویشان قادیان کیلئے مکانات
یہ لسٹ ہے جس کو انجمن نوٹ کر کے اندازہ پیش کرے کہ ان عمارتوں پر کتنا روپیہ
خرچ آئے گا ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں زمین کی فروخت سے جو روپیہ آیا ہے یا آئندہ آئے
گا اُس سے بہت حد تک یہ ضروریات انشاء اللہ پوری ہو جائیں گی لیکن اگر اور روپیہ کی
ضرورت محسوس ہوئی تو وہ بہر حال جماعت کو بھی دینا پڑے گا اور اُسے یہ سمجھتے ہوئے اپنا
قدم آگے بڑھانا پڑے گا کہ قربانی کرنا مومن کے اعلیٰ فرائض میں شامل ہے ۔ چونکہ وقت
زیادہ ہو چکا ہے اور ابھی ہمارے سامنے ایک اہم کام سٹینڈنگ کمیٹی بنانا ہے جو بجٹ کے
متعلق مفید مشورے دے سکے اس لئے میں اور باتوں کو چھوڑتے ہوئے دوستوں سے
خواہش کرتا ہوں کہ وہ ایسے لوگوں کے نام پیش کریں جو اس کمیٹی کے ممبر ہوسکیں نام صرف
ایسے لوگوں کا ہی پیش کیا جائے جو اچھے ماہر فن ہوں ۔ مالی معاملات میں کافی تجربہ اور
مہارت رکھتے ہوں اور مجلس شوری کے نمائندہ ہوں ۔“
۔
حضور کے اس ارشاد پر بہت سے نام پیش کئے گئے۔ چنانچہ سٹینڈنگ کمیٹی بنانے کے بعد
خطابات شوری جلد سوم
حضور نے فرمایا :-
دو
۴۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
یہ کمیٹی اس لئے قائم کی گئی ہے تا کہ بجٹ سے تعلق رکھنے والے تمام امور پر زیادہ
سے زیادہ غور و خوض ہو سکے اور ہم کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جو بعد میں ہمارے لئے پریشانی نہ لئے پر
کا موجب ہو ۔ اس کمیٹی کا ہر تیسرے مہینے مرکز میں اجلاس ہوا کرے گا اور اس کمیٹی کا یہ کام
ہوگا کہ وہ ان تمام امور پر غور کرے جن کا ہمارے بجٹ پر اثر پڑتا ہے۔ اسی طرح ایسی
سکیمیں بھی تجویز کرے جن سے ہماری آمد میں اضافہ ہو سکتا ہے یہ کمیٹی بجٹ سے تعلق رکھنے
والے تمام امور کے بارہ میں اپنی سفارشات صدر انجمن احمد یہ کے سامنے پیش کرے گی اور صدرانجمن
صدرانجمن احمدیہ کی سفارشات آخری منظوری کے لئے خلیفہ وقت کے سامنے پیش ہوا
کریں گی ۔ اسی طرح یہ سٹینڈنگ کمیٹی ہر سال کے بجٹ کو پہلے تفصیلی طور پر دیکھ لیا کرے گی
اور پھر مجلس شوری کے موقع پر سب کمیٹی بیت المال اُس پر غور کیا کرے گی علاوہ ازیں مختلف
صیغہ جات کی طرف سے ایزادئی بجٹ کے متعلق جو درخواستیں دوران سال میں آئیں وہ
بھی اس کمیٹی کے سامنے پیش ہوا کریں گی تاکہ ایزادئی بجٹ کی ذمہ داری بھی شوری کی
سٹینڈنگ کمیٹی پر آجائے ۔ ناظر صاحب بیت المال اس کمیٹی کے صدر ہوں گے ۔“
66
بجٹ آمد ۱۹۵۰ء ۔ ۱۹۵۱ء اس کے بعد ناظر صاحب بیت المال نے بجٹ آمد پیش
کیا حضور نے فرمایا :-
جو دوست بجٹ آمد کے متعلق کچھ کہنا چاہتے ہوں وہ اپنے نام لکھوا دیں مگر یہ یاد
رکھیں کہ اب جنرل ڈسکشن نہیں ہوگی اگر کسی آئٹم میں کسی دوست نے کوئی ترمیم پیش کرنی ہو
تو وہ کر سکتے ہیں مگر جو کچھ کہیں مختصر الفاظ میں کہیں کیونکہ وقت بہت کم رہ گیا ہے ۔“
حضور کے اس ارشاد پر صرف ایک دوست مکرم ماسٹر محمد عبداللہ صاحب نے اپنا نام
لکھوایا ۔ ان کے اظہار خیال کے بعد حضور نے فرمایا :-
میں نے تنبیہ کر دی تھی کہ یہ لمبی باتیں کرنے کا وقت نہیں مگر پھر بھی انہوں نے اپنی
تقریر میں جنرل بحث کی ہے حالانکہ اس وقت وہ صرف اتنا کہہ سکتے تھے کہ اس بجٹ میں
فلاں جگہ سے رقم نکال دی جائے یا فلاں جگہ اتنی رقم بڑھا دی جائے اور پھر وہ اپنی تائید میں
خطابات شوری جلد سوم
۴۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء
دلائل بھی دے سکتے تھے مگر اُنہوں نے نہ اخراجات کو کم کرنے کی کوئی تجویز بیان کی ہے اور
نہ اخراجات کو بڑھانے کی کوئی تجویز بیان کی ہے صرف تقریر کی ہے جس کی کوئی ضرورت
نہیں تھی ۔ اور پھر انہوں نے اپنی تقریر میں باتیں بھی ایسی کی ہیں جو کوئی اہمیت نہیں رکھتیں ۔
مثلاً اُنہوں نے مجلس مشاورت کی رپورٹ شائع کرنے کے اخراجات کی ضرورت بیان کی
ہے حالانکہ یہ خرچ بجٹ میں موجود ہے اور اس کے پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ۔
اسی طرح جلسہ سالانہ کے اخراجات کا انہوں نے ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ ساٹھ ہزار خرچ
بہت زیادہ ہے اس کے معنی یہ ہیں کہ جلسہ سالانہ کے اعلان کے ساتھ ہی ہمیں یہ بھی اعلان
کر دینا چاہئیے کہ اس سال صرف اتنے مہمان آئیں زیادہ نہ آئیں ورنہ اُنہیں کھانا نہیں
کھلایا جائے گا۔
یہ امر کہ ہمارے چندہ جلسہ سالانہ کی آمد کم ہے لوگوں کے احساس کی کمی کا نتیجہ ہے
ورنہ جماعت بڑی آسانی سے اس رقم کو پورا کر سکتی ہے ۔ جب حفاظت مرکز کے لئے
چندے کا اعلان کیا گیا اور وعدے آئے تو وہ تیرہ لاکھ کے قریب تھے اور یہ وعدے ہر شخص
کی ماہوار آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے لے گئے تھے اگر ہم اس کا دس فیصدی حصہ نکالیں تو ایک
لاکھ تیس ہزار روپیہ جلسہ سالانہ کے چندہ کے طور پر آنا چاہئیے ۔ اور اگر تیرہ لاکھ میں وہ
وعدے بھی شامل کر لئے جائیں جن کے متعلق ہمارا خیال تھا کہ آنے چاہئیں مگر وہ نہیں آئے
تو چندہ جلسہ سالانہ کی متوقع آمد ایک لاکھ تمہیں ہزار کی بجائے ایک لاکھ ساٹھ ہزار تک پہنچ
جاتی ہے لیکن اگر ہماری آمد صرف چالیس ہزار روپیہ ہے اور بجٹ میں ساٹھ ہزار لکھی جاتی
ہے اس اُمید کے ماتحت کہ دوست اپنے فرائض کو سمجھیں گے تو درحقیقت یہ ساٹھ ہزار کی رقم
دوستوں کو شرمندہ کرنے کے لئے ہوتی ہے کہ اُنہوں نے اتنی معمولی رقم کو بھی اب تک پورا
نہیں کیا۔ لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ مہمان کم بلائے جائیں یا مہمان تو آئیں مگر اُن کے لئے
روپیہ خرچ نہ کیا جائے ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ یہ ساٹھ ہزار کی رقم بھی غلط ہے اگر لاکھ مہمان
آئیں گے تو یہ ساٹھ ہزار دو لاکھ بن جائے گا اور ہمیں بہر حال ان اخراجات کو پورا کرنا
پڑے گا ۔ پس یہ چیزیں ایسی نہیں جن پر بحث کی جائے یا جن میں کسی کمی کی اُمید کی جاسکے ۔
اگر اخراجات کم کئے جاسکتے ہیں تو بعض اور مدات میں ان میں نہیں ۔ مثلاً اس سال