مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)
خطابات شوری جلد سوم
۴۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
دعا
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
منعقده ۱۱ تا ۱۳ را پریل ۱۹۵۲ء )
پہلا دن
جماعت احمدیہ کی تینتیسویں مجلس مشاورت ۱۱۔ اپریل ۱۹۵۲ء کو بعد نماز جمعہ لجنہ اماءاللہ
مرکز یہ ربوہ کے ہال میں شروع ہوئی ۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد حضور نے احباب کو دعا
کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا :- :
جیسا کہ شوری کے ایجنڈے سے ظاہر ہے یہ اجلاس ہماری شوری کا تینتیسواں اجلاس
ہے۔ اور آج ہم اس لئے اس جگہ پر جمع ہوئے ہیں کہ تحریک جدید اور صدرانجمن احمد یہ کے
سالانہ میزانیوں پر غور کریں اور بعض اہم مسائل جو سلسلہ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں ان کے
متعلق بھی غور کر کے کسی نتیجہ پر پہنچیں ۔ اصل کارروائی کے شروع کرنے سے پہلے میں
حسب سنت و دستور دعا کروں گا احباب میرے ساتھ دعا میں شامل ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم کو
صحیح طور پر غور کرنے اور صحیح نتائج پر پہنچنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ہمارا کام بہت وسیع ہے لیکن ہمارے ذرائع بہت محدود ہیں ۔ ہماری ذمہ داریاں
نہایت اہم ہیں لیکن ہمارے مزاج بہت سبک واقع ہوئے ہیں ۔ ہم اپنی تعلیم کی کمی کی وجہ
سے یا تربیت کے نقص کی وجہ سے اہم چیزوں کو موقع پر اہم سمجھنے سے قاصر رہ جاتے ہیں ۔
اور بعض چھوٹی چھوٹی باتوں کو اتنی اہمیت دے دیتے ہیں کہ ہمارا وقت بجائے صحیح طور پر خرچ
ہونے کے ضائع ہو جاتا ہے۔ اور ہماری طاقت منتشر ہو جاتی ہے۔ پس ہم اللہ تعالیٰ سے دعا
کرتے ہیں کہ وہ ہم کو تمام امور کی صحیح اہمیت سمجھنے کی توفیق دے اور ہمیں موقع کے مناسب
XXXXXXXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۴۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
کام کرنے کی عقل اور ہمت بخشے تا کہ ہم ان تھوڑے سے تھوڑے سامانوں کو زیادہ سے زیادہ
بہتر طور پر استعمال کر سکیں جو کہ اس وقت ہمیں حاصل ہیں اور ہماری تدبیر اور اس سعی کے
نتیجہ میں ہمارے سامان آنے والے گل میں آج سے زیادہ ہوں اور آنے والے پرسوں
میں آنے والے کل سے زیادہ ہوں ۔ یہاں تک کہ جو ذمہ داریاں ہمارے سپرد کی گئی ہیں
ہم اُن کو پورا کرنے کے قابل ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ
ہماری باتیں باتیں ہی نہ ہوا کریں بلکہ وہ عمل کا پیش خیمہ ہوں اور ہماری فکر لھو ہی نہ ہوا
کرے بلکہ وہ ایک سنجیدہ اور اٹل حقیقت ہو جس کے بعد دنیا کا کوئی عزم اس کے آگے ٹھہر
نہ سکے اور کوئی طاقت اس کو دبا نہ سکے۔ ہماری مجالس کی ابتداء میں ہمیشہ دعا ہوتی ہے،
آئندہ اس کے لئے میں ایک طریق مقرر کر دیتا ہوں ۔ ایک دعا افتتاح کے موقع پر تینوں
دنوں میں ہوا کرے گی اور ایک دعا آخر میں شوری کے اختتام پر ہوگی ۔ گویا شوری کے تین
دنوں میں چار دفعہ دعا ہو گی ۔ ایک دفعہ پہلے دن، پھر دوسرے دن، پھر تیسرے دن ابتداء
میں اور پھر شوری کے اختتام پر۔
اب میں دعا کرتا ہوں تمام احباب میرے ساتھ شریک ہو جائیں ۔ اس کے بعد میں
پروگرام کے مطابق کارروائی شروع کروں گا ۔“
دُعا سے فارغ ہونے کے بعد حضور نے تشہد و تعوذ کے بعد فرمایا :-
کمیٹیوں کا تقرر ” جیسا کہ پروگرام میں لکھا ہوا ہے اور جیسا کہ دستور چلا آتا ہے شوری
کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے تھوڑی دیر کے لئے میں تقریر کیا
کرتا ہوں لیکن آج میں اس طریق کو بدلنا چاہتا ہوں اور بجائے اس وقت تقریر کرنے کے
جب سب کمیٹیوں کا انتخاب ہو جائے گا تو میں ان سب کمیٹیوں کے سامنے بعض باتیں بیان
کروں گا جن پر میرے نزدیک سب کمیٹیوں کے غور کے وقت میں بھی اور آئندہ شوری کے
اجلاس میں بھی ان پر غور کرنا ضروری ہے۔ یہ طریق ایک مجبوری کی وجہ سے مجھے اختیار کرنا پڑا
ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اپنے طریق عمل کے متعلق بعض تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ پس
پہلے میں کمیٹیوں کے انتخاب کے لئے احباب سے مشورہ چاہتا ہوں۔ یہاں کئی صیغوں کی طرف
سے تجاویز پیش ہیں ۔ سب سے اہم چیز تو میزانیہ ہے صدر انجمن احمد یہ کا اور تحریک جدید کا،
خطابات شوری جلد سوم
۴۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
پھر صیغہ پرائیویٹ سیکرٹری کی طرف سے کچھ تجاویز ہیں، کچھ نظارت دعوۃ و تبلیغ کی طرف سے
تجاویز ہیں۔ کچھ نظارت بہشتی مقبرہ کی طرف سے تجاویز ہیں اور کچھ نظارت امور عامہ کی
طرف سے تجاویز ہیں ۔ نظارت بہشتی مقبرہ کا معاملہ زیادہ تر امور عامہ کے ساتھ متعلق ہے
اس لئے ان دونوں کمیٹیوں کو میں ایک کر دیتا ہوں ۔ گویا نظارت بہشتی مقبرہ اور امور عامہ کی
ایک کمیٹی ہوگی اور نظارت دعوۃ و تبلیغ کی دوسری کمیٹی ہوگی ۔ صیغہ پرائیویٹ سیکرٹری کی
طرف سے جو معاملات پیش ہیں ان میں سے وقف کے قواعد میں دعوۃ و تبلیغ والی کمیٹی کے
سپرد کرتا ہوں ۔ اور باقی ۱ ۳ ۴ اور ۵ یہ بجٹ کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں ۔
گویا تین کمیٹیاں ہوں گی ایک کمیٹی بجٹ کی جو علاوہ تحریک جدید اور صدر انجمن احمد یہ
کے بجٹ کے صیغہ پرائیویٹ سیکرٹری کی تجویز ۱ ،۴،۳ ، ۵ پر بھی غور کرے گی ۔
ایک کمیٹی امور عامہ کی ہوگی جو نظارت بہشتی مقبرہ کی تجاویز پر بھی غور کرے گی ۔ ایک
کمیٹی نظارت دعوۃ وتبلیغ کی ہو گی جو صیغہ پرائیویٹ سیکرٹری کی تجویز نمبر ۲ پر بھی غور کرے گی ۔
تجویز بابت کمپنی چار لاکھ جو ضمیمہ ایجنڈا کی صورت میں پیش کی گئی ہے یہ چونکہ بیت المال
کا حصہ ہے اس لئے اسے بھی بجٹ کمیٹی کے سپرد کیا جاتا ہے۔
سہولت کے لئے میں ان تینوں کمیٹیوں کے لئے مندرجہ ذیل تعداد ممبران کی مقرر کرتا ہوں۔
بجٹ کمیٹی
امور عامه
دعوة وتبليغ
۳۶
۱۵
۱۵
بجٹ کمیٹی میں ناظر صاحب بیت المال، وکیل المال تحریک جدید اور محاسب اور
نائب وکیل المال یہ چار آدمی تو دفتروں کی طرف سے ہوں گے باقی ۳۲ نمائندے جماعت
کی طرف سے پیش ہوں گے ۔
امور عامہ میں ناظر صاحب امور عامہ اور ناظم صاحب وصیت کا رکنوں کی طرف سے
اور باقی ۱۳ دوست جماعت کے نمائندے ہوں گے۔
دعوۃ و تبلیغ کی کمیٹی میں ناظر صاحب دعوة اور وکیل الاعلیٰ سلسلہ کی طرف سے اور باقی
۱۳ دوست جماعت کی طرف سے نمائندے ہوں گے۔
خطابات شوری جلد سوم
۴۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
اب پہلے دوست بجٹ کمیٹی کے لئے نام تجویز کر دیں ۔ جیسا کہ میں پہلے بھی کئی دفعہ
ہدایت دے چکا ہوں ایسے آدمیوں کا نام نہ لیا جائے جو یہاں نہیں ہیں۔ بعض دوست یونہی
نام لے دیتے ہیں اور یہ نہیں دیکھتے کہ وہ یہاں ہیں بھی یا نہیں ۔ دوسرے ایسے آدمی کا نام
پیش کرنا چاہئے جو اس کا اہل ہو۔ یہ ضروری ہے کہ جس فن کے متعلق کسی کا نام پیش کریں وہ
اسے سمجھتا ہو۔ مثلاً بجٹ پر غور کرنا، اس میں تخفیف کرنا یا زیادتی کرنا یا بعض کام جو پہلے بجٹ
میں شامل نہیں تھے اُن کو اب شامل کرنا یہ ایسے امور ہیں کہ ان کے لئے ضروری ہے کہ اسی
دوست کا نام تجویز کیا جائے جو وسعت معلومات بھی رکھتا ہو اور اپنے علاقہ کے حالات اور
چندہ کی وصولی وغیرہ کا اُسے تجربہ ہو یا چندوں کے حصول میں جو دقتیں پیش آتی ہیں ان کو وہ
جانتا ہو یا وہ ذرائع جو جماعت کی ترقی کے لئے اختیار کرنے ضروری ہیں ان سے آگاہ ہو۔
پھر یہ بھی مد نظر رہے کہ مختلف صوبہ جات کے نمائندے آجائیں۔ یہاں جو جماعتیں نمائندگی
کے لحاظ سے موجود ہیں ان میں بنگال ہے، سندھ ہے، کراچی ہے، بلوچستان ہے، بہاولپور
ہے، پنجاب ہے، کشمیر ہے صوبہ سرحد ہے، اسی طرح غیر ملکی جماعتوں کے نمائندے بھی یہاں
موجود ہیں۔ مثلاً امریکہ کا نمائندہ ہے، شام کا نمائندہ ہے، انڈونیشیاء کا نمائندہ ہے، مصریا
سوڈان کا نمائندہ ہے، اسی طرح بعض اور جماعتوں کے بھی نمائندے ہیں ۔ فرق صرف یہ
ہے کہ بیرونی جماعتوں کے بجٹ وہیں پاس ہوتے ہیں ہمارے زیر بحث نہیں آتے ۔ وہ چند
اصول ہمارے ساتھ طے کر لیتے ہیں اور ان کے مطابق مقامی طور پر بجٹ بنا لیتے ہیں ۔ پس
ان کی دلچسپی ہمارے اس بجٹ سے زیادہ نہیں ہوتی ۔ جن کا چندہ بجٹ کا ایک حصہ سمجھا جاتا
ہے وہ صرف پاکستان کے صوبے ہیں ۔ ہندوستان کی جماعتیں بھی چونکہ اب ہم سے الگ
ہیں اس لئے ان کو بھی ہمارے بجٹ سے زیادہ دلچسپی نہیں ۔ پس ایسے نمائندے جو پاکستان
کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں کمیٹیوں میں ضرور آجانے چاہئیں ۔ بنگال کو بھی نمائندگی
ملنی چاہئے ، کراچی کو بھی نمائندگی ملنی چاہئے ، سندھ کو بھی نمائندگی ملنی چاہئے ۔ بلوچستان کو
بھی نمائندگی ملنی چاہئے ، بہاولپور کو بھی نمائندگی ملنی چاہئے ۔ اسی طرح پنجاب، کشمیر اور صوبہ
سرحد کو بھی نمائندگی ملنی چاہئے ۔ یہ گویا آٹھ صوبے بن جاتے ہیں۔ اس طرح آٹھوں صوبوں
کی نمائندگی ہو جائے گی ۔ پنجاب کی جماعتیں چونکہ زیادہ ہیں اس لئے لازماً ان کی نمائندگی بھی
خطابات شوری جلد سوم
۴۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
زیادہ ہو گی مگر آدمی ایسے آنے چاہئیں جو ہمیں زیادہ سے زیادہ مدد دے سکیں ۔“
66
افتتاحی تقریر اس کے بعد حضور کی ہدایات کے مطابق سب کمیٹیوں کا تقر عمل میں آیا۔
ہوئے فرمایا :-
پھر حضور نے سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد نمائندگان سے خطاب کرتے
کمیٹیاں ان امور پر غور کرنے کے لئے جو کہ تحریک جدید اور صدر انجمن احمد یہ کی
طرف سے پیش ہوئے ہیں مقرر ہو گئی ہیں اور اس اجلاس کے بعد جیسا کہ ان کے صدر اور
سیکرٹری اعلان کریں گے کسی جگہ پر جمع ہو کر وہ ان تجاویز پر غور کریں گی جو ان کے سامنے پیش
کئے گئے ہیں۔ میں سابق دستور کے خلاف اس دفعہ چاہتا ہوں کہ کمیٹیوں کے اجلاس سے
پہلے بعض باتیں بیان کر دوں جو کمیٹیوں کی ہدایات کے لئے ہوں گی بعض باتیں تو وقتی ہیں
لیکن اکثر باتیں وہ ہیں جن کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم ان پر غور کریں
اور ان کے مطابق سکیم بنائیں اور ایسی باتوں کے متعلق کمیٹیوں کے بیٹھنے سے پہلے ہی توجہ
دلانا ضروری ہوتا ہے تا کہ کمیٹیاں ان پر غور کر کے آئندہ کے متعلق سکیم بنالیں ۔
بجٹ کی بعض مدات کے متعلق ہدایات سب سے پہلے تو میں اس حصہ کے متعلق کچھ
بیان کرنا چاہتا ہوں جو بجٹ میں خلافت
بجٹ کے طور پر پچھلے سال رکھا گیا تھا۔ غور کرنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ دو
چیزیں ایسی ہیں کہ بجائے خلافت کے بجٹ کے نیچے ان کا نام رکھنے کے انہیں پرائیویٹ
سیکرٹری کے بجٹ کے نیچے رکھنا چاہئے ۔ وہ کام بھی پرائیویٹ سیکرٹری کا ہی ہے اور گو وہ
خلیفہ وقت کی ہدایات کے ماتحت ہی کام کرے گا لیکن عنوان کے لحاظ سے اس چیز کو اُس
کے بجٹ کے نیچے چلا جانا چاہئے تا کہ نگرانی بھی رہے اور حساب کتاب بھی رکھا جا سکے ۔ ان
میں سے پہلی چیز میرے نزدیک موٹر ہے۔ موٹر کو میرے نزدیک خلافت کے بجٹ میں سے
نکال کر سیکرٹری کے بجٹ میں رکھ دینا چاہئے کیونکہ یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا حساب ہونا
چاہئے اور ہوتا ہے پس کوئی وجہ نہیں کہ پرائیویٹ سیکرٹری کے دفتر کے نیچے اس کو نہ رکھا
جائے ۔ اسی طرح چار مدات میں سے ایک مد ایسی ہے جس کے متعلق میں چاہتا ہوں کہ
اسے اڑا دوں ۔ کسی الہی مصلحت کے ماتحت وہ گزشتہ سال رکھی گئی تھی مگر میں سمجھتا ہوں اب وہ
XXXXXXXXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۴۶۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
مصلحت پوری ہو چکی ہے اور مناسب یہی ہے کہ اس مد کو اُڑا دیا جائے اور وہ مہمان نوازی
کی مد ہے ۔ مہمان نوازی کی مد ہے تو ضروری لیکن میں سمجھتا ہوں اگر کسی شخص کو توفیق حاصل
ہو تو اُس کے لئے کسی قسم کا روپیہ وصول کرنا طبیعت پر گراں گزرتا ہے۔ چنانچہ میں نے اس
سال سے محسوس کیا ہے کہ ہر دعوت پر مجھے ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے میں بھیک مانگ رہا ہوں ۔
اب اس پر ایک دفعہ عمل ہو گیا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ خلفاء کے لئے اب یہ طریق عمل
معیوب نہیں ہو سکتا۔ اگر کوئی خلیفہ ایسا ہو کہ اُس کی ذاتی آمدنی اتنی قلیل ہو کہ اس کام کو چلانا
اس کے لئے دو بھر ہو تو ایک سال تک اس مد کے جاری رہنے سے سنت پڑ گئی ہے اور اگر
آئندہ خلفاء کے لئے اس بارہ میں کوئی عار ہو سکتی تھی تو وہ ٹوٹ گئی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں
کہ کم سے کم میرے لئے اس کا لینا بہت گراں گزرتا ہے اس لئے میری تجویز یہ ہے کہ اس مد
کو نکال دیا جائے ۔ صرف سلسلہ کے ایسے لوگوں کی امداد کے لئے جو پرانے خادم ہیں کچھ
رقم ضرور ہونی چاہئے کیونکہ کئی ایسے مواقع پیش آ جاتے ہیں جب ضرورت ہوتی ہے کہ اُن
کی دلجوئی کے لئے اور ان کا حوصلہ بڑھانے کے لئے کچھ مدد کی جائے۔ میں سمجھتا ہوں کہ
اس غرض کے لئے صرف تین ہزار کی رقم اس سال کے لئے رہنے دی جائے ۔
باقی موٹر کے متعلق فنانس کمیٹی کے اصرار پر پچھلے سال جو فیصلہ کیا گیا تھا بعد میں غور
کرنے پر میں نے سمجھا کہ وہ غلط طریق ہے در حقیقت ہونا یہ چاہئے کہ موٹر جب خریدا جائے
تو اس کے لئے بجٹ میں گنجائش رکھی جائے اور جب پرانا موٹر بیچا جائے تو اس کی قیمت آمد
میں شمار کی جائے ۔ یہ جو فیصلہ کیا گیا تھا کہ موٹر کی خرید کے لئے قرضہ لے لیا جائے اور ہر سال یہ جو
تین ہزار روپیہ اس قرض میں واپس کیا جائے بعد میں میں نے سمجھا کہ یہ طریق درست نہیں۔
گزشتہ سال کے بجٹ میں سے صرف تین ہزار روپیہ موٹر کی خرید کے لئے لیا گیا تھا اور باقی
روپیہ قرض لے لیا گیا تھا۔ موٹر کے متعلق جیسا کہ چوہدری عبداللہ خان صاحب نے کہا تھا یہ
ضروری تھا کہ ایسا موٹر خریدا جا تا جو زیادہ محفوظ ہوتا۔ ان کا انداز ۲۰ ہزار روپیہ کا تھا مگر ہم
نے سترہ ہزار میں موٹر خریدا۔ تین ہزار موٹر کی مد میں سے نکال کر دیا گیا۔ چھ ہزار بجٹ میں
خرید موٹر کی قسط کے طور پر موجود تھا اور آٹھ ہزار امانت سے قرض لے کر ادا کر دیا گیا۔ میری
تجویز یہ ہے کہ موٹر کی خرید کے لئے جو رقم قرض لے کر خرچ کی گئی ہے اس کو موجودہ بجٹ سے
خطابات شوری جلد سوم
٤٦٩
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
ادا کر دیا جائے ۔ آئندہ جب تک یہ موٹر رہے رہے جب نیا موٹر خریدنے کی ضرورت محسوس
ہو تو اسے بیچ کر جو روپیہ حاصل ہو وہ آمد میں ڈال دیا جائے اور جتنے روپیہ کی مزید ضرورت
محسوس ہو ا تنا روپیہ نئے موٹر کے لئے بجٹ میں رکھا جائے ۔ باقی موٹر کے جو ماہوار اخراجات
ہیں مثلاً ڈرائیور کی تنخواہ ہے، مرمت ہے، پٹرول ہے، ٹیکس ہے، ان چیزوں کا بجٹ مناسب
طور پر سب کمیٹی تجویز کر سکتی ہے مگر بہر حال یہ بجٹ پرائیویٹ سیکرٹری کے ماتحت رکھا جائے
اور خلافت بجٹ میں اعانت کی ایک مد رکھ دی جائے اور تین ہزار روپیہ سالانہ اس کے لئے
رقم رکھی جائے ضیافت والی مد اُڑا دی جائے اور کار کے اخراجات مثلاً تنخواہ ڈرائیور، پٹرول،
مرمت ، لائسنس اور بیمہ وغیرہ کے متعلق اندازہ کر کے ایک رقم معین کر دی جائے۔
خلافت لائبریری چوتھی چیز جس پر میں زیادہ زور اور وضاحت سے کچھ کہنا چاہتا ہوں وہ
خلافت لائبریری ہے تین ہزار روپیہ اسی مد میں لائبریری کے لئے
میں نے رکھوایا تھا۔ در حقیقت لائبریری خلافت کا کوئی ذاتی خرچ نہیں بلکہ انجمن کا خرچ ہے
اس لئے میں کوئی وجہ نہیں سمجھتا کہ اس کو خلافت کے خرچ کے ماتحت رکھا جائے کیونکہ اس کا
بھی حساب ہوتا ہے۔ اور امداد مستحقین والے حصہ کو میں نے خلافت کے ماتحت اس لئے
رکھا ہے کہ اس میں ایک قسم کا اخفاء ضروری ہے کیونکہ اس میں زیادہ تر یہی مد نظر ہے کہ
وابستگان خلافت اور وابستگان جماعت کی امداد کی جائے اور ان کی دلجوئی کے لئے انہیں
کچھ رقمیں دی جائیں اور اس قسم کی امداد کا ظاہر ہونا طبعا لوگ پسند نہیں کرتے اور گو اس
صورت میں بھی بہت چھوٹی چھوٹی رقمیں ان کے حصہ میں آئیں گی مگر چونکہ عام طور پر طبائع
پر اس قسم کی امداد کا اظہار گراں گزرتا ہے اس لئے خلافت کی مد ہی ایسی ہے کہ اس کے
ما تحت بغیر دفتر میں سے گزرنے کے دوسرے کی امداد کے لئے رقم دی جاسکتی ہے اور اس
شخص کی طبیعت پر بھی گراں نہیں گزرتا۔ لیکن لائبریری کوئی پوشیدہ رہنے والی چیز نہیں وہ
پرائیویٹ سیکرٹری کے ماتحت ہونی چاہئے اور گو اس کا نام خلافت لائبریری ہی ہوگا مگر باقی
دفاتر کو بھی اس سے فائدہ اُٹھانے کا حق ہوگا ۔
لائبریری کی اہمیت لائبریری کے متعلق میرے نزدیک سلسلہ نے بہت بڑی غفلت برتی
ہے لائبریری ایک ایسی چیز ہے کہ کوئی تبلیغی جماعت اس کے بغیر
خطابات شوری جلد سوم
۴۷۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
کام نہیں کر سکتی۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں جب سے میری خلافت شروع ہوئی ہے کسی
بڑے دفتر کے چپڑاسیوں پر جو رقم خرچ ہو چکی ہے اُتنی رقم لائبریری کے لئے انجمن نے نہیں
کی ۔ ایک دو چپڑاسیوں کی رقم ہی جمع کر لو تو تمہیں فوراً پتہ لگ جائے گا کہ اس بارہ میں کتنی
بڑی غفلت اور کوتاہی سے کام لیا گیا ہے۔ حالانکہ یہ اتنی اہم چیز ہے کہ ہمارے سارے کام
اس سے وابستہ ہیں - ۔ تبلیغ اسلام ، مخالفوں کے اعتراضات کے جواب ، تربیت یہ سب کام
لائبریری ہی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس وقت تک جتنا کام ہو رہا ہے یا تو حضرت خلیفہ اول
کی لائبریری سے ہو رہا ہے اور یا پھر میری لائبریری سے ہو رہا ہے۔ میں نے اپنے طور پر
بہت سی کتابیں جمع کی ہوئی ہیں جن پر میرا پچاس ساٹھ بلکہ ستر ہزار روپیہ خرچ ہو چکا ہے۔
پس یا میری کتابیں کام آتی ہیں اور یا پھر حضرت خلیفہ اول کو کتابوں کا شوق تھا اور آپ نے
بھی ہزاروں کتابیں اکٹھی کی ہوئی تھیں وہ کام آتی ہیں لیکن وہ جماعت جو ساری دنیا میں
تبلیغ اسلام کے کام کے لئے کھڑی ہوئی ہے، اس کے علوم کی بنیاد کسی دوسرے شخص کی
لائبریری پر ہونا عقل کے بالکل خلاف ہے۔ ہمارے پاس تو اتنی مکمل لائبریری ہونی چاہئے
کہ جس قسم کی مکمل لائبریری کسی دوسری جگہ نہ ہو مگر ہمارا خانہ اِس بارہ میں بالکل خالی ہے۔
پچھلے سال لائبریری کی مد میں میں نے کچھ رقم رکھوائی تھی مگر وہ زیادہ تر الماریوں وغیرہ پر
ہی صرف ہو گئی شاید بارہ چودہ سو روپیہ الماریوں پر صرف ہو گیا تھا باقی جو روپیہ بچا اس میں
سے ایک کتاب ہی آٹھ سو اسی روپیہ کی آئی ہے اور جو باقی کتابیں منگوائی گئی ہیں ان کی
قیمت سر دست امانت سے قرض لے کر دی گئی ہے۔ غرض میں نے ایک خاصی رقم کتابوں
کے جمع کرنے پر خرچ کی ہے۔ تقسیم کے وقت قادیان میں میری لائبریری کی بہت سے
کتابیں رہ گئیں ۔ حضرت خلیفہ اول کی لائبریری کا بھی ایک اچھا خاصہ حصہ وہیں رہ گیا اور
گورنمنٹ نے اس لائبریری کو تالا لگا دیا۔ میرے بیٹے چونکہ وہاں موجود تھے اس لئے میں
شروع ہجرت میں ان کو لکھتا رہا کہ میری کتابیں بھجوانے کی کوشش کرو۔ چنانچہ انہوں نے
میری بہت سی کتب بھجوا دیں لیکن انجمن کے نمائندوں نے ہوشیاری سے کام نہ لیا اور حضرت
خلیفہ اول کی کتابوں کا اکثر حصہ وہیں رہ گیا اور اس کی بڑی وجہ یہ مصیبت ہے کہ ہماری
جماعت کے دوست اس بات کے عادی ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے الہام کے ایک معنے پہلے
خطابات شوری جلد سوم
۴۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
اپنے پاس سے کریں گے اور پھر خدا تعالیٰ کو ان معنوں کے تابع کرنا چاہیں گے اور کہیں گے
کہ ایسا ہی ہونا چاہئے کیونکہ ہم نے الہام کا یہ مطلب سمجھ رکھا ہے۔ چنانچہ ایسے ہی لوگ
شروع میں انہیں خیالات میں مبتلا رہے کہ دو مہینہ کے بعد ہم نے قادیان واپس چلے جانا
ہے، ہمیں کتابیں منگوانے کی کیا ضرورت ہے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اکتوبر یا نومبر میں گورنمنٹ نے
لائبریری کو تالے لگا دیئے مگر میں نے اپنے بیٹوں کو چونکہ تاکید کر دی تھی کہ جلدی وہاں سے
کتا بیں نکال کر بھجوا دو کیونکہ یہی تو ہماری اصل جائیداد ہے اس لئے خدا تعالیٰ کے فضل سے
میری کتابوں میں سے دو تہائی یا شاید اس سے بھی زیادہ کتابیں آگئی ہیں ۔ حضرت خلیفہ اول
کی لائبریری کے متعلق میں کہہ نہیں سکتا کہ اس کی کتنی کتابیں آئی ہیں لیکن حضرت خلیفہ اول
کی جتنی بڑی لائبریری تھی اُس کو مد نظر رکھتے ہوئے میرا اندازہ یہی ہے کہ آپ کی کتابوں کا
اکثر حصہ وہیں رہ گیا ہے۔
ائبریری کی کتب میں اضافہ کی تلقین پھر دُنیا میں نئی سے نئی کتابیں نکل رہی ہیں
اور ان کتابوں کا منگوانا بھی ضروری ہے۔
صرف مذہب سے تعلق رکھنے والی ہی نہیں بلکہ تاریخی اور ادبی کتابیں منگوانا بھی لائبریری کی
تکمیل کے لئے ضروری ہوتا ہے۔ میرا اندازہ یہ ہے کہ اچھی لائبریری وہ ہو سکتی ہے جس
میں کم سے کم ایک لاکھ جلد منتخب کردہ کتب کی موجود ہو اور اگر ایک جلد کی اوسط قیمت ۲۵
روپے لگا لی جائے تو میرے نزدیک صرف ایک لائبریری کے لئے پچیس لاکھ روپیہ ہونا
چاہئے لیکن ظاہر ہے کہ پچیس لاکھ روپیہ خرچ کرنے کی ہم میں ہمت نہیں ایسی صورت میں
یہی طریق رہ جاتا ہے کہ ہم اپنی استطاعت کے مطابق اس بوجھ کو اُٹھائیں اور اس کی
اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیشہ اس کام کو اپنے سامنے رکھیں اور اپنی لائبریری کو زیادہ
سے زیادہ مکمل کرتے چلے جائیں ۔ لائبریری کا بجٹ بھی پرائیویٹ سیکرٹری کے بجٹ میں ہو گا
گو اس کے خرچ کا تعلق لائبریرین سے ہوگا ۔ عام طور پر ہمارا طریق یہ ہے کہ جب ہم دیکھتے
ہیں کہ ہم میں کسی کام کی ہمت نہیں تو ہم اُس کام کو کرتے ہی نہیں حالانکہ کچھ نہ کچھ ضرور کرنا
چاہئے۔ پس میں تجویز کروں گا کہ فنانس کمیٹی ان تمام حالات کو دیکھ لے اور بجٹ میں اس
کی گنجائش رکھے۔ اور جماعت کو بھی اس بات کی اجازت ہو گی کہ اگر وہ دیکھے کہ میری کوئی
خطابات شوری جلد سوم
۴۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
تجویز ضروری تھی مگر فنانس کمیٹی نے اس کی طرف توجہ نہیں دی تو وہ ترمیم کے طور پر اس کو
یہاں مجلس میں پیش کر دے۔ میری تجویز یہ ہے کہ سر دست ہم کو دس ہزار روپیہ سالانہ کے
خرچ سے لائبریری کے کام کو شروع کر دینا چاہئے لیکن دس ہزار روپیہ سالانہ خرچ کرنے
کے بھی یہ معنے ہیں کہ ہم اڑھائی سو سال میں پچیس لاکھ روپے کی کتابیں اکٹھی کر سکیں گے۔
پس میرا یہ مطلب نہیں کہ ہمیں ہمیشہ دس ہزار روپیہ پر ہی کھڑے رہنا چاہئے ۔ جوں جوں
ہماری تبلیغ بڑھے گی اور چندہ میں زیادتی ہو گی یہ رقم بھی بڑھتی چلی جائے گی۔ چنانچہ اگر اللہ تعالیٰ
چاہے تو ہم اس خرچ کو کسی وقت لاکھ دو لاکھ بلکہ دس پندرہ لاکھ سالانہ بھی کر سکتے ہیں ۔ یہ
دس ہزار روپیہ صرف کتابوں کے لئے ہوگا ۔ عملہ جو تھوڑا بہت پہلے بجٹ میں رکھا جا چکا ہے
وہ الگ ہوگا ۔ شاید اس میں بھی کچھ زیادتی کرنی پڑے گی ۔
لائبریرین کے فرائض کیونکہ مجھے بتایا گیا ہے کہ لائبریرین کے طور پر ایک ہی نیا آدمی
رکھا گیا ہے حالانکہ وہاں کم از کم دو آدمی اور ہونے چاہئیں ۔
لائبریرین کا کام ایسا ہے کہ اس کے لئے آجکل پاس شدہ آدمی رکھے جاتے ہیں۔ پہلے
انسان گریجوایٹ ہو اور پھر لائبریرین کا امتحان پاس کرے تب وہ لائبریرین لگایا جاتا ہے
ورنہ نہیں ۔ لائبریرین کے معنے محض چپڑاسی یا کتابوں کی دیکھ بھال کرنے والے کے نہیں
ہوتے بلکہ لائبریرین کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ مختلف مضامین کی کتابوں سے واقف ہو۔
اور جب اُس سے پوچھا جائے کہ فلاں فلاں مضمون پر کون کون سی کتابیں دیکھنی چاہئیں تو وہ
فوراً ان کتابوں کے نام بتا سکے اور پوچھنے والے کی راہ نمائی کر سکے کہ اسے کس کتاب سے کس
قسم کی مددمل سکتی ہے۔ اگر یہ صحیح ہے کہ انجمن نے تیسرے آدمی کو نہیں رکھا تو یہ قابلِ تعجب
بات ہے۔ تین آدمی بھی در حقیقت لائبریری میں کم ہیں۔ میری چھ ہزار کتاب قادیان سے
آ چکی ہے اور حضرت خلیفہ اول کی ساڑھے چار ہزار کتاب آئی ہے اور حضرت خلیفہ اول کا
اندازہ یہ تھا کہ آپ کے پاس ۲۰-۳۰ ہزار کتاب موجود ہے ۔ بہر حال چھ ہزار میری کتابیں
اور ساڑھے ھے چار ہزار وہ گویا گیارہ ہزار کتا بیں ہو گئیں ۔ گیارہ ہزار کتابوں کے لئے دو آدمی
کسی طرح کافی نہیں ۔ خصوصاً جب ان کو چپڑاسی بھی نہیں دیا گیا۔ اب بھی اگر تین آدمی
ہوں گے اور چپڑاسی ملے گا تو ان کی تمام تر توجہ کتابوں کی عام نگرانی اور جلد بندی تک ہی
خطابات شوری جلد سوم
۴۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
محدود رہے گی ۔ لائبریری کی اصل غرض بہت وسیع ہے۔ ہماری جماعت کو چونکہ علمی چیزوں
سے شغف کم ہے اس لئے وہ سمجھتے نہیں کہ لائبریرین کا کام کیا ہوا کرتا ہے۔ میں دوستوں کو
بتاتا ہوں کہ ایک کارآمد لائبریرین کے کیا فرائض ہونے چاہئیں ۔
اول ۔ لائبریری میں ہرفن کے جاننے والے آدمی ہونے چاہئیں ۔ ان کا کام یہ ہو
کہ وہ کتابیں پڑھتے رہیں اور ان کے خلاصے نکالتے رہیں اور ان خلاصوں کو ایک جگہ نتھی
کرتے چلے جائیں ۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ جب لوگوں کو ان کتابوں کے حوالوں کی
ضرورت ہوگی ، وہ خلاصہ سے فوراً ضروری باتیں اخذ کر لیں گے ۔ مثلاً ہماری جماعت کا یہ
ایک معروف مسئلہ ہے کہ حضرت مسیح کشمیر گئے تھے۔ اب مسیح کے کشمیر جانے کا کچھ حصہ
انجیلوں سے تعلق رکھتا ہے، کچھ انجیلوں کی تفسیروں میں بحث آئے گی کہ یہ جو لکھا ہے کہ میں
بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے سوا اور کسی کی طرف نہیں بھیجا گیا اس میں کھوئی ہوئی
بھیڑوں سے بنی اسرائیل کے کون کون سے قبائل مراد ہیں اور مسیح ان کی تلاش کے لئے
کہاں کہاں گئے ۔ یا جو لکھا ہے کہ مسیح گہر میں غائب ہو گیا اس کے کیا معنے ہیں۔ یہ فقرہ بتاتا
ہے کہ اس میں مسیح کے سفر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
غرض جو لوگ تفسیر کریں گے اُن کا ذہن اس طرف ضرور جائے گا کہ ان فقروں کا حل
کیا ہے اور وہ اس پر بحث کریں گے ۔ جس طرح ہمارے ہاں تفسیریں ہیں اسی طرح
عیسائیوں میں بھی سینکڑوں تفسیریں ہیں ۔ اب جو لائبریرین مقرر ہوں گے، ان میں سے وہ
جو عیسائی لٹریچر پر مقرر کیا جائے گا اُس کا کام یہ ہو گا کہ وہ زائد وقت میں تمام تفاسیر پر نظر
ڈالتا چلا جائے اور ان کے انڈیکس تیار کرتا چلا جائے جس وقت ہم کو کسی تحقیق کی ضرورت
ہو گی ہم انچارج کو بلا کر کہیں گے کہ کتابوں پر نشان لگا کر لاؤ کہ مفسرین نے اس بارہ میں
کہاں کہاں بحث کی ہے۔ پھر یہی مضمون تاریخوں میں بھی آتا ہے۔ چنانچہ اس کے بعد
تاریخوں کے ماہر کو بلایا جائے گا اور اُسے کہا جائے گا کہ اس اس مضمون کے متعلق تاریخی
کتابوں پر نشان لگا کر لاؤ اس طرح کتاب لکھنے والا آسانی اور سہولت کے ساتھ کتاب لکھ
لے گا ۔ کتاب والے کا فن یہ ہوگا کہ وہ اپنی کتاب کے لئے چند اصول تجویز کرے اور پھر
اپنے مضمون کو ترتیب دے اور اُسے ایسی عبارت میں لکھے جو مؤثر اور دلنشین ہو۔ گویا
خطابات شوری جلد سوم
۴۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
لڑنے والا حصہ اور ہو گا اور گولہ بارود تیار کرنے والا حصہ اور ہو گا ۔ کیا تم نے کبھی کوئی سپاہی
ایسا دیکھا ہے جسے لڑائی پر جانے کا حکم ملے تو وہ کارتوس بنانا شروع کر دے یا بندوق بنانا
شروع کر دے۔ کیا کبھی تم نے دیکھا کہ کسی کو مدرس مقرر کیا گیا ہو تو ساتھ ہی اسے یہ کہا گیا
ہو کہ اب جغرافیہ پر ایسی کتاب لکھ دو جو پڑھانے کے کام آ سکے ۔ ہمیشہ اصل کام کام والا حصہ
الگ ہوتا ہے اور تعاونی حصہ الگ ہوتا ہے مگر ہمارے ہاں چونکہ اس کا خیال نہیں رکھا جاتا ،
اس لئے ہمارا علم ترقی نہیں کرتا ۔ مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتابوں
میں جہاں بھی سخت الفاظ استعمال کئے ہیں ۔ دشمنوں کی سخت کلامی کے جواب میں استعمال
کئے ہیں مگر کبھی ایسے لائبریرین نہیں رکھے گئے جو اس قسم کی قابلیت اپنے اندر رکھتے کہ
مخالفوں کے تمام سخت الفاظ کو یکجا کر دیتے تا کہ اعتراض کرنے والوں کو ان کی اپنی کتابوں
کے حوالوں سے جواب دیا جا سکتا ۔ لائبریرین کا بس اتنا ہی کام ہوتا ہے کہ وہ لکھ دیتا ہے کہ
فلاں فلاں کتاب کی جلد ٹوٹ گئی ہے اس کے لئے پندرہ روپے منظور کئے جائیں۔ فلاں
گرسی ٹوٹ گئی ہے اس کے لئے پانچ روپے منظور کئے جائیں ۔ گویا پانچ کرسیوں ، ایک میز
اور چند الماریوں کی وہ حفاظت کرتا ہے اور کتابوں کو بھی ایسی حالت میں رکھتا ہے کہ نہ انہیں
دھوپ لگائی جاتی ہے اور نہ ان کی صفائی کا کوئی انتظام ہوتا ہے ۔
در حقیقت لائبریرین کے عہدہ پر ایسے آدمی ہونے چاہئیں جو صرف ونحو کا علم رکھتے
ہوں، تاریخ جانتے ہوں، حدیث، فقہ، اصول فقہ، تفسیر قرآن اور اصول تفسیر سے تعلق
رکھنے والے تمام علوم سے آگاہ ہو اور جب مصنفین کو حوالجات وغیرہ کی ضرورت ہو تو وہ
کتابیں نکال نکال کر ان کے سامنے رکھتے چلے جائیں۔ جیسے لڑنے کے لئے سپاہی جاتا ہے
تو اسے وردی تم سلا کر دیتے ہو، اسے گولہ بارود خود تیار کر کے دیتے ہو۔ اس کے بعد ہمیں
ضرورت ہوگی کہ جرمن جاننے والے آدمی ہمارے پاس موجود ہوں ، فرانسیسی جاننے والے
ہمارے پاس موجود ہوں ، انگریزی جاننے والے ہمارے پاس موجود ہوں ، اسی طرح عربی
علوم کے جاننے والے لوگ موجود ہوں ۔ کوئی تفسیر کا ماہر ہو، کوئی حدیث کا ماہر ہو، کوئی لغت
کا ماہر ہو، اور ان کا کام یہی ہو کہ وہ رات دن ان کتابوں کا مطالعہ کرتے رہیں اور ان کے
خلاصے تیار کرتے رہیں ۔ پھر کچھ لوگ ایسے ہوں جو سلسلہ کے خلاف دشمنوں کا شائع کردہ