مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد سوم
۴۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
لٹریچر ہی پڑھتے رہیں ۔ کچھ لوگ ایسے ہوں جو وفات مسیح وغیرہ کے متعلق نئے دلائل کی جستجو
میں مشغول رہنے والے ہوں ۔ اب تو اس مسئلہ پر کچھ لکھتے ہوئے بھی گھبراہٹ ہوتی ہے کہ
یہ مضمون پامال ہو چکا ہے لیکن بعض دفعہ کوئی نیا نکتہ بھی ذہن میں آ جاتا ہے۔ بعض دفعہ کوئی
نیا اعتراض آجاتا ہے۔ جس کے متعلق انسان سمجھ لیتا ہے کہ اس کا حل ہونا ضروری ہے۔ یہ
لائبریرین کا کام ہے کہ وہ بتائے کہ فلاں فلاں مسائل پر ہمارے علماء نے روشنی نہیں ڈالی یا
ان کو ان ان کتابوں سے مدد مل سکتی ہے۔
گو یا لائبریری ایک آرڈی ننس ڈپو یا سپلائی ڈپو ہے جو مبلغین اور علمائے سلسلہ کی مدد
کے لئے ضروری ہے۔ یہ کام بہت بڑا ہے میں جب حساب لگاتا ہوں تو میرا اندازہ یہ ہوتا
ہے کہ اگر ہمارے پاس ایک لاکھ کتاب ہو تو ہمارے پاس پچاس آدمی ماہر لائبریرین ہونا
چاہئے ۔ جن میں سے کچھ نئی کتابوں کے پڑھنے میں لگا رہے۔ کچھ پرانی کتابوں کے خلاصے
تیار کرنے میں لگا رہے، کچھ ایسے ہوں جو طلباء کے لئے نئی نئی کتابوں کے ضروری مضامین
الگ کرتے چلے جائیں تاکہ وہ تھوڑے سے وقت میں ان پر نظر ڈال کر اپنے علم کو بڑھا
سکیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ طالب علموں کو جو سکولوں اور کالجوں میں کتابیں پڑھائی جاتی ہیں
اُن سے دُنیا میں وہ کوئی مفید کام نہیں کر سکتے کیونکہ وہ صرف ابتدائی کتابیں ہوتی ہیں مگر پھر
بھی کسی کالج اور سکول سے امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ ہر طالب علم کو لاکھ لاکھ دو دو لاکھ کتاب
پڑھا دے۔ یہ لائبریرین کا کام ہوتا ہے کہ وہ ایسے خلاصے نکال کر رکھیں کہ جن پر طلباء کا نظر
ڈالنا ضروری ہو اور جن سے تھوڑے وقت میں ہی وہ زیادہ فائدہ اُٹھا سکتے ہوں۔ ہمیں تو
حضرت خلیفہ اول نے اس طرح علم کی چاٹ لگائی کہ ایک کتاب کے چار پانچ نسخے منگوا لینا اور
فرمانا میاں! یہ کتاب بڑی اچھی ہے ضرور لو اور مطالعہ کرو۔ چنانچہ اسی ابتدائی زمانہ میں تمیں
چالیس اچھی اچھی کتابیں میرے پاس جمع ہو گئی تھیں۔ ان میں سے بعض تو حضرت خلیفہ اول
نے مجھے تحفہ کے طور پر دی تھیں اور بعض میں نے خود خریدی تھیں اس طرح میرا علم بڑھتا چلا
جاتا تھا مگر اب یہ حالت ہے کہ مولوی شاید اپنے آپ کو بد قسمت سمجھے گا اگر وہ کوئی کتاب
خرید لے حالانکہ کتاب ہی سب سے زیادہ اُس کے کام آنے والی چیز ہوتی ہے۔
مجھے خوب یاد ہے حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ دنیا کی ہر چیز مولوی خرید لے گا
۔
خطابات شوری جلد سوم
۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
مگر وہی چیز جس سے اس کی ترقی وابستہ ہے نہیں خریدے گا ۔ یعنی کتاب خریدنے کے لئے
وہ کبھی تیار نہیں ہوگا۔ اس کا یہی جی چاہے گا کہ کوئی مجھے تحفہ کے طور پر دے دے حالانکہ یہ
وہ چیز ہے جو اس کے کپڑے سے زیادہ، اس کے کھانے سے زیادہ، اس کے پینے سے
زیادہ، بلکہ اس کے بیوی بچوی کی ضروریات سے بھی زیادہ اہمیت رکھنے والی ہے۔
ہر شخص کی لائبریری ہونی چاہئے میں پچیس سال کی عمر میں خلیفہ ہوا تھا۔ میرے بچے اب ستائیس ستائیس سال کے ہیں لیکن
ہے
ستائیس سال کی عمر میں ان کے پاس اتنی کتابیں نہیں جتنی کتابیں ہیں سال کی عمر میں میرے
پاس موجود تھیں اس چھوٹی سی عمر میں پندرہ میں کتابیں کئی کئی جلدوں کی میرے پاس موجود موجود
تھیں مگر اب میرے لڑکوں کو اس کا شوق نہیں ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ پڑھانے والوں نے
انہیں اس طرف کبھی توجہ نہیں دلائی۔ ایک لائبریری مرکزی ہوتی ہے مگر ایک لائبریری وہ
ہے جو ہر شخص کے گھر میں ہونی چاہئے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ پچپیں تھیں کتا بیں ایسی ہیں جو ہر
مولوی کے پاس ہونی چاہئیں ۔ بلکہ اب موجودہ علوم کے لحاظ سے ایک سو کتابیں ایسی ہیں
کہ چاہے انسان فاقہ کرے، ننگا ر ہے وہ کتابیں اس کے پاس ضرور ہونی چاہئیں لیکن اگر سو
نہیں تو کم از کم پچاس ساٹھ کتابیں تو ضرور ہونی چاہئیں مگر یہ تحریک تبھی کامیاب ہو سکتی ہے
جب مرکز کو کتابوں کی خواہش ہو۔ جب مرکز کا یہ حال ہو کہ اسے لائبریری کے لئے اتنا بھی
خرچ کرنے کی توفیق نہ ملے جتنا وہ ایک چپڑاسی کے لئے خرچ کرتا رہا ہے تو اور لوگوں کے
دلوں میں کہاں شوق پیدا ہو سکتا ہے۔ پس میرے نزدیک اس مد کو الگ مستقل طور پر رکھنے
کی ضرورت ہے تا کہ لائبریری کو ہم صحیح معنوں میں قائم کر سکیں ۔ اس کے یہ ما ۔ اس کے یہ معنے نہیں کہ اور
لائبریریاں نہیں رہیں گی سکول کی لائبریری بھی رہے گی، کالج کی لائبریری بھی رہے گی،
جامعہ کی لائبریری بھی رہے گی ، ریسرچ کی لائبریری بھی رہے گی مگر وہ مختصر لائبریریاں
ہوں گی زیادہ اہم کتابیں مرکزی لائبریری میں جمع کی جائیں گی ۔ مثلاً حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہاما یہ کہا گیا ہے کہ
ہے کرشن روڈ ر کو پال تیری مہما گیتا میں بھی لکھی گئی ہے۔
دو
اور اسے ہم فخر کے طور پر بیان کیا کرتے ہیں لیکن ہم اس طرف کبھی توجہ نہیں کرتے کہ
خطابات شوری جلد سوم
۴۷۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
ہمارے بمع جو ہے
اس زبان کو سیکھیں جس میں یہ پیشگوئیاں بیان کی گئی ہیں اور اُن کتابوں کو پڑھیں جنہیں
آپ کی صداقت کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ اس غرض کے لئے سب سے اہم چیز وید
ہیں ، پھر ویدوں کی تشریحات ہیں، اِسی طرح پُر ان ہیں اور پھر پُرانوں کی تشریحات ہیں،
گیتا اور اُس کی تفسیر ہے، یہ تمام کتابیں ہندو فلسفہ پر مشتمل ہیں اور ہمارے پاس ان کا موجود
ہونا ضروری ہے لیکن میرا خیال ہے کہ ہماری لائبریری میں ایسی کتابیں بہت ہی کم ہوں گی ۔
مبلغ جو ہندوؤں اور سکھوں میں کام کرتے ہیں، ان کو کتابوں کا شوق ہے۔ معلوم نہیں
کہ شوق ان کے دلوں میں کس طرح پیدا ہوا۔ چنانچہ مہاشہ فضل حسین صاحب کے پاس بڑا
کافی لٹریچر موجود ہے۔ مہاشہ محمد عمر صاحب کے پاس بھی کئی کتابیں ہیں، گیانی عباد اللہ صاحب
اور گیانی واحد حسین صاحب کے پاس بھی کتابیں ہیں مگر مولویوں کو اس کا کوئی شوق نہیں ۔
میرے خیال میں اگر ان چاروں کی کتابیں جمع کی جائیں تو اتنی کتابیں سو مولوی کے پاس بھی نہیں
نکلیں گی بلکہ شاید ان سے آدھی بھی نہیں ملیں گی ۔ حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو اگر روڈ ر کو پال کہا گیا تھا تو اس کے کوئی معنے تھے اور وہ معنی یہی تھے کہ ہندو قوم کو تبلیغ کی
جائے مگر جن لوگوں کو نہ ہندو قوم کے خیالات کا پتہ ہے نہ ان کی زبان کا علم ہے انہوں نے
تبلیغ کیا کرنی ہے۔ پس ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی تمام کتابیں ہمارے پاس ہونی
چاہیں اور وہ ہزاروں ہزار ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کم سے کم دس بارہ ہزار کتاب ضرور ہو گی مگر
یہ تو ایک لمبی خواب ہے سرِ دست ہم نے دس ہزار کے خرچ سے اس کام کو شروع کر دیا ہے۔
پھر کسی سال پندرہ ہزار اور کسی سال میں ہزار روپیہ بھی اس غرض کے لئے رکھا جا سکتا ہے۔
اور پھر اور اور اور اسے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس طرح عیسائی لٹریچر ہمارے پاس قطعی طور پر
ہے ہی نہیں ۔ ایک کتاب انسائیکلو پیڈیا برٹنیکا کے خریدنے پر ہی نو سو روپیہ خرچ ہو گیا۔ باقی
کتابوں کی میں نے ولایت سے لسٹیں منگوائی ہیں اور میں ان کو دیکھ رہا ہوں ۔ میں نے لنڈن
میں چوہدری ظہور احمد صاحب باجوہ کو لکھا کہ اِس اِس قسم کی کتابوں کی فہرستیں مجھے بھجوائی
جائیں۔ پہلے تو وہ گھبرائے مگر پھر اُنہوں نے اِدھر اُدھر ہاتھ مارے۔ آخر جوئندہ یا بندہ
اُنہوں نے نہایت اعلیٰ درجہ کی دورلسٹیں تلاش کر کے مجھے بھیجوا ئیں جن میں کئی ہزار کتابوں کی
فہرست دی گئی ہے۔ میں ان فہرستوں پر نشان لگا رہا ہوں لیکن اگر ہم وہی کتابیں منگوانا چاہیں
خطابات شوری جلد سوم
۴۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
جن پر میں نے نشان لگایا ہے تو انہی پر ستر اسی ہزار روپیہ خرچ ہو جاتا ہے۔ اس کا طریق
یہی ہے کہ کچھ اس سال کتابیں منگوائی جائیں اور کچھ اگلے سال ۔ پھر اسلامی لٹریچر پر کئی قسم
کی کتابیں نکل رہی ہیں ۔ کچھ مصر والے شائع کر رہے ہیں، کچھ شام والے شائع کر رہے
ہیں، کچھ یورپ والے شائع کر رہے ہیں ۔ جب تک وہ کتابیں بھی ہمارے پاس موجود نہ
ہوں ہم اپنے علم کے لحاظ سے اپ ٹو ڈیٹ (UP TO DATE) نہیں سمجھے جا سکتے ۔ یورپ
والے بعض دفعہ فخریہ طور پر ان کتابوں کے حوالے دیتے ہیں اور بعض دفعہ زبانی گفتگو میں
بھی پوچھ بیٹھتے ہیں کہ فلاں کتاب آپ نے پڑھی ہے یا نہیں؟ اور اگر انہیں یہ کہا جائے کہ
ہمیں تو اس کتاب کا علم ہی نہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ اس شخص کو علمی شوق نہیں ہے ۔ غرض یہ کام
نہایت اہم ہے اس کے بغیر ہماری جماعت کی علمی ترقی نہیں ہو سکتی ۔ مرکزی لائبریری یعنی
حضرت خلیفہ اول کی لائبریری بھی اسی میں شامل ہو جائے گی۔ اور پھر میری کتا بیں بھی آخر
آپ لوگوں کے ہی کام آتی ہیں ۔ اس طرح پانچ سات سال میں اس قدر کتا بیں جمع کر لی
جائیں کہ ہر قسم کے علوم ہمارے پاس محفوظ ہو جائیں ۔
میں تو سمجھ ہی نہیں سکتا کہ کیوں ہمارے علماء اپنی ذہنی وسعت کے لئے کوشش نہیں
کرتے اور کتابیں تو الگ رہیں میں تو جادو کی کتاب ہاتھ آجائے اُسے بھی نہیں چھوڑتا۔
ہتھکنڈوں کی کتاب مل جائے اُسے بھی پڑھ جاتا ہوں ۔ یہی وجہ ہے کہ میں خدا تعالی کے
فضل سے ہر علم والے سے بات کر لیتا ہوں اگر اور لوگ بھی اسی رنگ میں کوشش کریں تو وہ
بھی اپنے علم کو بہت بڑھا سکتے ہیں۔ مجھے ایسی مشق ہے کہ میں کتاب کو پڑھتے ہی صحیح اور غلط
بات کا فوراً پتہ لگا لیتا ہوں اور اس طرح تھوڑے سے وقت میں میں کتاب کا بہت بڑا حصہ
پڑھ لیتا ہوں ۔ حضرت خلیفہ اول کو بھی ایسی ہی مشق تھی ۔ ہم آپ کو بچپن میں پڑھتے دیکھتے
تو حیران ہوا کرتے تھے ۔ آپ کا طریق یہ تھا کہ کتاب اُٹھائی اس کے ایک صفحہ پر جستہ جستہ
نظر ڈالی اور جھٹ اُلٹ کر دوسرے صفحہ پر جا پہنچے۔ بس چند سیکنڈ میں ہی اُس پر نظر ڈالی کہ
آگے جا پہنچے اور ہم حیران ہوتے تھے کہ آپ اتنی جلدی کس طرح پڑھ لیتے ہیں مگر بڑے ہو
کر خود مشق ہوئی تو معلوم ہوا کہ کثرت مطالعہ کے نتیجہ میں یہ کیفیت پیدا ہو جاتی ہے اور
انسان کتاب پر ایک نظر ڈالتے ہی پتہ لگا لیتا ہے کہ یہ میرے کام کی چیز ہے یا نہیں اور
خطابات شوری جلد سوم
۴۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
اس طرح دو چار گھنٹہ میں بڑی بھاری کتاب بھی ختم ہو جاتی ہے۔ میرے نزدیک ایک آدمی
نہایت آسانی کے ساتھ اگر وہ مطالعہ کے ساتھ دلچسپی رکھتا ہو تو آٹھ نو سو کتاب بھی ایک
سال میں سرسری طور پر پڑھ سکتا ہے اور پچاس ، سو کتاب تو عام لوگ بھی پڑھ سکتے ہیں ۔
میں نے ایک لاکھ کتابوں کے لئے پچاس آدمیوں کا اندازہ لگایا تھا جس کے معنے یہ ہیں کہ
دو ہزار کتاب ساری ملازمت میں ایک آدمی کے حصے میں آتی ہے اگر وہ ہر سال پچاس
کتاب پڑھے اور پھر ان کے انڈیکس تیار کرے، ان کے مضامین کے خلاصہ جات تیار
کرے تو چند سال میں ہی ہمارے پاس تمام کتب کے اس طرح انڈیکس تیا ہو جائیں گے
اور تمام علوم کے اس طرح خلاصے تیار ہو جائیں گے کہ عیسائیوں کی طرف سے حملہ ہو،
ہندوؤں کی طرف سے حملہ ہو، دہریوں کی طرف سے حملہ ہو، ہم فوراً اُن کا جواب دے سکیں
گے اور اُن کے حملہ کا دفاع کر سکیں گے۔
بہر حال ایک تو خلافت کی مہمان نوازی کا خرچ اُڑا دو ہاں امداد مستحقین کا خرچ
رہنے دو۔ اسی طرح موٹر کا بجٹ پرائیویٹ سیکرٹری کے ماتحت رکھ دو اور قیمت موٹر کے
علاوہ ماہوار اخراجات کے لئے مناسب رقم تجویز کر دو۔ نیز لائبریری کے متعلق علاوہ عملہ
کے دس ہزار روپیہ رکھا جائے ۔ مجھے تو ذاتی طور پر کتابوں کا شوق ہے، تم نہ خریدو گے تو میں
تو ضرور خریدوں گا لیکن میں چاہتا ہوں کہ خلافت لائبریری بھی مضبوط بنیادوں پر قائم ہوا اور
اسی غرض کے لئے میں نے اس کی ضرورت کو تفصیلاً بیان کیا ہے۔
بیرونی ممالک میں تعمیر مساجد کی اہمیت غیر مسئلہ بیرونی ممالک میں مساجد کی
تعمیر کا ہے۔ یہ بھی ایک اہم ترین امر
ہے اور اسے با قاعدہ طور پر ہمیں اپنے بجٹ میں مدنظر رکھنا چاہئے ۔ اس وقت بعض اسلامی
ممالک میں مسجدیں بنی ہوئی ہیں اور ہمارے دوست ان سے فائدہ بھی اُٹھا رہے ہیں لیکن
یورپین ممالک میں تو مسجد کے بغیر ہمارا گزارہ ہی نہیں ہو سکتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسجد ان
کی نگاہ میں ایسی عجیب چیز ہوتی ہے کہ جیسے گاؤں میں سینما یا تھیٹر چلا جائے تو لوگ اُس کو
دیکھنے کے لئے ٹوٹ پڑتے ہیں۔ اسی طرح یورپین لوگوں نے مسجد کا ذکر صرف سُنا ہوتا ہے
مسجد انہوں نے دیکھی نہیں ہوتی ۔ چنانچہ جب انہیں کسی مسجد کا پتہ لگتا ہے تو وہ بڑے شوق سے
خطابات شوری جلد سوم
لد ٠٧
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
عجوبہ کے طور پر اُسے دیکھنے کے لئے جاتے ہیں ۔ انگلستان میں چونکہ ہماری مسجد کئی سال
سے قائم ہے، اس لئے ہر سال مختلف مقامات سے لوگ وہاں آتے رہتے ہیں اور ان کے
آنے کی غرض محض یہ ہوتی ہے کہ ہم مسجد دیکھنا چاہتے ہیں۔ چنانچہ جب وہ آتے ہیں تو
ہمارے مبلغوں کو بھی تبلیغ کا موقع مل جاتا ہے اور انہیں لٹریچر وغیرہ دیا جاتا ہے۔ پس
یورپین ممالک میں مسجد تبلیغ کا ایک ضروری حصہ ہے مگر اب تک مساجد کی تعمیر بھی کسی
پروگرام کے ماتحت نہیں۔ مثلاً ہم نے لنڈن میں مسجد کی تحریک کی اور مردوں نے اس کے
لئے چندہ دیا۔ دوسری طرف برلن مسجد کے لئے عورتوں میں تحریک کی گئی اور ان کے چندہ
سے زمین بھی خریدی گئی مگر حکومت کی طرف سے ایسی شرطیں عائد کر دی گئیں کہ ہم یہ مسجد نہ
بنا سکے اور وہی روپیہ ہم نے لنڈن مسجد میں لگا دیا۔ مسجد خدا تعالیٰ کے فضل سے بن گئی اور
کچھ روپیہ بیچ بھی گیا۔ چنانچہ اُس وقت سے ہمارا قریباً ایک ہزار پونڈ بنک میں محفوظ پڑا
تھا۔ اب مسجد کی مرمت کے لئے روپیہ کی ضرورت تھی کیونکہ اس کی چھت وغیرہ ٹوٹ گئی
تھی ۔ مجھ سے پوچھا گیا تو میں نے لکھا کہ روپیہ موجود ہے وہ روپیہ لو اور مسجد کی مرمت کے
لئے خرچ کر لو۔ اگر اس روپیہ کو پہلے ہی خرچ کر لیا جاتا تو اب دقت پیش آتی ۔ اس کے بعد
مسجد ہالینڈ کا سوال پیدا ہوگا اور زمین خریدی گئی ۔ اس مد میں پچاس ہزار روپیہ کی آمد ہوئی
تھی جس میں سے ۳۲ ہزار کی زمین خریدی گئی ۔ اب مسجد اور مکان پر ساٹھ سے ستر ہزار
روپیہ کے خرچ کا اندازہ ہے اور ہمارے پاس ۱۸ ، ۱۹ ہزار روپیہ ہے۔ گویا ۵۰ ہزار روپیہ کی
ابھی ہمیں اور ضرورت ہے۔ مشکل یہ ہے کہ جس شخص سے زمین لی گئی ہے اُس سے یہ شرط
کی گئی تھی کہ یہ زمین محض مسجد کے لئے استعمال کی جائے گی ۔ اگر اس میں زیادہ دیر ہو جائے
تو وہ بھی قانون کے مطابق کسی وقت دعوی کر کے زمین واپس لے سکتا ہے ۔
واشنگٹن کی مسجد کے لئے ڈیڑھ لاکھ کی تحریک کی گئی تھی جس میں جماعت نے صرف
۳۷ ہزار روپیہ دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ چھیاسی ہزار روپیہ تحریک کی مختلف مدات سے ہمیں قرض
لینا پڑا اور اب اس بوجھ کو اُتارنے کے لئے ہمیں روپیہ کی ضرورت ہے۔ پس مساجد کے
متعلق ہماری جماعت کو ایک معین پالیسی طے کرنی چاہئے ۔ لنڈن میں مسجد بن چکی ہے۔
یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ میں مکان خریدا جا چکا ہے مگر مسجد ابھی نہیں بنی۔ اسی طرح ہالینڈ ،
خطابات شوری جلد سوم
۴۸۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
جرمنی، اٹلی ، سپین اور فرانس یہ چھ ممالک ہیں جن میں اگر ہماری مسجدیں بن جائیں تو تبلیغ کا
بڑا بھاری ذریعہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ اگر ان مساجد پر سات لاکھ روپیہ کے خرچ کا بھی
اندازہ ہو اور ہم اپنے بجٹ میں ایک لاکھ روپیہ سالانہ تقیہ مساجد کے لئے رکھیں تو سات
سال میں اور اگر پچاس ہزار روپیہ رکھیں تو چودہ سال میں اس رقم کو پورا کر سکتے ہیں مگر
بہر حال کچھ تو ہونا چاہئے تا کہ ہم اپنے تبلیغ کے کام کو وسیع کر سکیں اور لوگوں کے جمع ہونے کا
امکان ہو۔
منصوبہ بندی کی ضرورت ایک اور امر جس کی طرف میں جماعت کو توجہ دلانا ضروری سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہمارے کاموں میں منصوبہ بندی
نہیں اور یہ ایک خطر ناک نقص ہے جس کو جلد سے جلد دور کرنا ہمارا فرض ہے۔ ہمارے کام
اس وقت تک ہنگامی طور پر چلتے چلے آئے ہیں اور ہمیشہ ہی جو کام نئے ہوتے ہیں وہ شروع
میں ہنگامی طور پر ہی چلا کرتے ہیں ۔ حضرت خلیفہ اول ہمیشہ ہی اس سوال کے جواب
میں کہ خلافت تو انتخابی چیز ہے پھر ابوبکر کو کس نے خلیفہ بنایا تھا ؟ فرمایا کرتے تھے کہ وہ ایک
ہنگامی وقت تھا۔ جس شکل میں بھی اُنہوں نے چناچن لیا۔ تو شروع میں ہمیشہ ہنگامی کام ہوا
کرتے ہیں لیکن آخر میں وہ کسی قانون کے ماتحت آ جاتے ہیں اور اگر نہ آئیں تو ان میں
بے ترتیبی اور بے اصولا پن پیدا ہو جاتا ہے۔
میں اس بارہ میں پچھلے سال سے خطبات دے رہا ہوں مگر میں دیکھتا ہوں کہ نہ
جماعت کو اس طرف توجہ ہے اور نہ اُن کا رکنوں کو جو وکالتوں یا نظارتوں میں کام کرتے ہیں اس
طرف توجہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اب ہمارے کام بجائے ہنگامی طور پر چلنے کے منصوبہ بندی
کے ماتحت ہونے چاہئیں مگر میرے بار بار توجہ دلانے کے باوجود کسی منصوبہ بندی کے
ماتحت کام نہیں ہو رہے بلکہ بعض محکموں میں تو کام ہو ہی نہیں رہا۔ میں تو ناظروں اور وکیلوں
کو پوسٹ ماسٹر سمجھا کرتا ہوں اور کہا کرتا ہوں کہ تمہارا کام اتنا ہی ہے کہ تمہارے پاس
چٹھیاں آئیں اور تم اُن کا جواب دے دو ۔ نظارت علیاء کو ہی لے لو سوائے پوسٹ آفس
کے اس محکمہ میں کوئی کام نہیں ۔ نہ نظارتوں کے کام کا معائنہ ہے، نہ ان کے متعلق کوئی
رپورٹ ہے، نہ منصوبہ بندی کے لئے اس کی نگرانی میں کوئی مجالس ہوتی ہیں حالانکہ ہم جو
خطابات شوری جلد سوم
۴۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
دعوی کرتے ہیں وہ کسی چھوٹے سے کام کا نہیں کرتے بلکہ ساری دُنیا میں اسلام کے
پھیلانے کا دعوی کرتے ہیں اور اس کے لئے ہمارے پاس تفصیلی طور سکیمیں تیار ہونی
چاہئیں ۔ اگر ہم پورے طور پر منصوبہ بندی کر لیں اور پھر اس سکیم پر ہم آج عمل نہیں کرتے
بلکہ کل عمل کرتے ہیں تو یہ ٹھیک ہو گا لیکن اگر ہمیں پتہ ہی نہ ہو کہ ہم نے کیا کرنا ہے اور ہم
خاموش بیٹھے رہیں تو یہ امر ہماری جہالت اور بے توجہی پر دلالت کرے گا۔ میرے نزدیک
اب ہم ایسے مقام پر پہنچ چکے ہیں اور ایسی قوموں تک پہنچ چکے ہیں کہ اب ہمارے کاموں
میں منصوبہ بندی کا ہونا ایک ضروری امر ہے۔ امریکہ انگلینڈ ، فرانس اور سوئٹزر لینڈ والے
سمجھ ہی نہیں سکتے کہ کوئی قوم بغیر کسی پروگرام اور منصوبہ بندی کے کسی کام کے لئے کھڑی ہی
کس طرح ہو سکتی ہے۔ چاہے دس سال کا پروگرام ہو یا پانچ سال کا بہر حال کچھ نہ کچھ
پروگرام تو ضرور ہونا چاہئے۔
جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ہم نے امریکہ فتح کرنا ہے تو وہ سن کر حیران ہو جاتے ہیں ۔
ان کی طبیعت میں ایک ہیجان پیدا ہو جاتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ دعویٰ کرنے والا یا تو کوئی
بڑا عقلمند ہے اور یا کوئی بڑا پاگل ہے کیونکہ بڑی سکیم یا تو کوئی بڑا عقلمند بنایا کرتا ہے اور یا پھر
بڑا پاگل بنایا کرتا ہے ۔ جیسے لطیفہ مشہور ہے کہ کسی شخص کو اُس کے آقا نے پانچ روپے انعام
کے طور پر دیئے۔ اس نے برتن خرید لئے اور اندازے لگانے شروع کر دیئے کہ یہ پانچ
روپوں کے برتن اتنی قیمت پر بیچوں گا اور اس طرح پانچ روپے آٹھ بن جائیں گے گے۔ ۔ پھر
آٹھ روپے کے اور برتن لوں گا اور فروخت کروں گا اس طرح بارہ روپے بن جائیں گے۔
بارہ سے چوٹیں اور چوبیس سے اڑتالیس بن جائیں گے اور پھر برتنوں کی تجارت اور زیادہ
وسیع کروں گا۔ یہاں تک کہ ہوتے ہوتے ایک دن لکھ پتی ہو جاؤں گا اور وزیر مجھ سے
درخواست کرے گا کہ میری بیٹی سے شادی کر لو۔ میں پہلے تو نخرے کروں گا مگر آخر مان
جاؤں گا اور اُسے گھر میں لے آؤں گا مگر جب بیوی گھر میں آئے گی تو میں اُسے پوچھوں گا
نہیں۔ تین چار دن کے بعد اُس کی ماں اُسے کہے گی کہ تو جا اور اپنے خاوند سے معافی
مانگ ، شاید وہ کسی بات پر ناراض ہو گیا ہو۔ چنانچہ وہ آئے گی اور کہے گی میرے آقا ! میں
آپ کی خادمہ ہوں مجھ سے کیا خطا ہوئی ہے کہ آپ مجھ سے بولتے ہی نہیں۔ میں پیر اُٹھا کر
خطابات شوری جلد سوم
۴۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
اُسے یوں ماروں گا کہ جا دفعہ ہو جا۔ اِدھر اس نے یہ سوچا اور اُدھر واقعہ میں زور سے پیر مارا
جس سے اس کے تمام برتن ٹوٹ گئے ۔ تو بڑی نیت یا بڑا عقلمند کیا کرتا ہے یا بڑا پاگل کیا کرتا
ہے۔ اس نے بھی سکیم تو بڑی اچھی بنائی تھی اور وہ وزیر کا داماد بلکہ آئندہ با دشاہ بھی بن جاتا
بشرطیکہ اُس کے برتن نہ ٹوٹتے ۔ تو بڑے ارادے یا احمق کیا کرتا ہے یا بڑا عقلمند کیا کرتا ہے۔
ایک امریکن جب ہمارے مبلغ سے سنتا ہے کہ ہم نے امریکہ فتح کرنا ہے تو وہ یکدم حیران
ہو جاتا ہے اور کہتا ہے اچھا ! اتنے بڑے بڑے ارادے ہیں۔ پھر وہ پوچھتا ہے کہ بتائیے
آپ کام کس طرح کرتے ہیں وہ کہتا ہے بس اسی طرح کام کرتا ہوں کہ اگر کوئی شخص میرے
پاس آجاتا ہے تو میں اُسے تبلیغ کر دیتا ہوں، اگر کوئی سوال دریافت کرتا ہے تو میں اُس کا
جواب دے دیتا ہوں ۔ وہ طنزاً کہتا ہے بس میں سمجھ گیا کہ آپ امریکہ کس طرح فتح کریں
گے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لطیفہ سنایا کرتے تھے کہ کوئی سکھ کہیں بیٹھا ہوا تھا
اور اس کی ڈاڑھی اور مونچھوں کے بال اس طرح بڑھے ہوئے تھے کہ سارا منہ چھپا ہوا
تھا۔ ایک شخص قریب آیا اور کافی دیر دیکھتا رہا۔ پھر اس نے بالوں میں اپنی اُنگلی ڈالی یہ
دیکھنے کے لئے کہ اس کا منہ بھی ہے یا نہیں۔ جب اس نے منہ میں انگلی ڈالی تو سکھ سے
برداشت نہ ہو سکا اور اُسے گالیاں دینے لگا۔ اس نے کہا سردار صاحب! غصہ نہ کیجئے ۔ بس
یہی دیکھنا تھا کہ آپ کا منہ بھی ہے یا نہیں ۔ وہ بھی جب یہ جواب سنتا ہے تو کہتا ہے بس پتہ
لگ گیا کہ آپ امریکہ کو کس طرح فتح کریں گے ۔ تو جب بھی کوئی بڑی نیت کی جائے اس
کے لئے کوئی بڑی سکیم بھی بنانی چاہئے ۔ ورنہ لوگ یہی کہیں گے کہ یہ لوگ پاگل ہیں ۔ مثلاً
اگر یہی سکیم کسی کے سامنے رکھ دی جائے کہ اس وقت ہمارے چار مبلغ امریکہ کے چار بڑے
بڑے شہروں میں ہیں اور وہاں مثلاً ۲ ہزار یونیورسٹی ہے۔ تین تین ماہ ہم میں سے ہر شخص
ان یونیورسٹیوں میں لیکچر دے گا اور اس طرح ایک سال میں ۳۶۰ یونیورسٹیوں کو ہم اپنے
خیالات سے روشناس کرا دیں گے پھر اگلے سال اور ۳۶۰ یونیورسٹیوں کو روشناس کریں گے
یہاں تک کہ تین چار سال میں امریکہ کا تمام علمی طبقہ ہمارے خیالات سے واقف ہو جائے
گا۔ پھر فلاں فلاں سیاسی اور مذہبی سوالات ہیں جن کا امریکن دماغ پر گہرا اثر ہے ہم ہر ماہ
XXXX
خطابات شوری جلد سوم
۴۸۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
دس یا پندرہ مضامین ان مسائل کے متعلق شائع کرائیں گے اور اس طرح ۱۲۰ یا ۱۲۵ آرٹیکل
مختلف اخبارات میں شائع کروائیں گے۔ یا ہم نے فلاں مشنری کا لج کھولا ہے اور اس میں
نو مسلموں کو داخل کر دیتے ہیں ۔ جب وہ اسلامی تعلیم سے واقف ہو جاتے ہیں تو انہیں اپنے
اپنے حلقوں میں کام کے لئے بھجوا دیا جاتا ہے۔ اگر اس طرح کسی معین سکیم کے مطابق
جواب دیا جائے تو دوسرا بھی سمجھ جاتا ہے کہ یہ لوگ کسی مقصد کے ماتحت کام کر رہے ہیں ورنہ
وہ خیال کرتا ہے کہ یہ پاگل لوگ ہیں جو بغیر کسی سکیم کے کام کرنے کے لئے آ گئے ہیں۔
پھر ہر ملک کی تبلیغ کے الگ الگ طریق اور الگ الگ ذرائع ہیں۔ جب تک ان
ذرائع سے کام نہ لیا جائے اُس وقت تک کامیابی نہیں ہو سکتی۔ میں نے دیکھا ہے جہاں بھی
ہمارے مبلغوں نے ہوشیاری کے ساتھ کام کیا ہے ان کی کوششوں کے نہایت شاندار نتائج
نکلے ہیں ۔ مثلاً انڈونیشیا میں ہی جماعت کے افراد میں خاص طور پر بیداری کے آثار نظر
آتے ہیں ۔ اس سال ان کی طرف سے عام چندوں کا بجٹ ایک لاکھ اسی ہزار روپیہ کا آچکا
ہے اور اب اُنہوں نے اطلاع دی ہے کہ تحریک جدید کے وعدے اسی ہزار کے ہو چکے
ہیں ۔ گویا ۲ لاکھ ۲۰ ہزار تک ان کا بجٹ پہنچ چکا ہے۔ ویسٹ افریقہ کے تینوں ممالک کے
چندے بھی سال میں پونے دولاکھ روپے کے قریب ہوئے ہیں۔
انڈونیشیا میں احمدیت کا آغاز انڈونیشیا کی تبلیغ بھی ابتداء میں اتفاقی طور پر شروع
ہوئی ہے۔ اس ملک کے چار پانچ طالب علم لاہور
میں آئے اور اُنہوں نے مولوی محمد علی صاحب کے پاس پڑھنا شروع کر دیا۔ کچھ عرصہ کے
بعد وہ تعلیم سے بالکل اُچاٹ ہو گئے اور میرے پاس آئے ۔ کہنے لگے ہم تعلیم کے لئے آئے
تھے مگر ہمارا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ میں نے کہا کیا اُنہوں نے آپ لوگوں کے لئے کوئی
مدرس نہیں رکھا تھا ؟ کہنے لگے مدرس تو رکھا تھا۔ میں نے کہا تو کھانے کے لئے نہیں دیتے
تھے؟ کہنے لگے کھانے کے لئے بھی دیتے تھے۔ میں نے کہا تو پھر تمہیں اور کیا چاہئے تھا ؟
تمہیں سب کچھ مل رہا تھا اگر اس کے باوجود تم تعلیم حاصل نہیں کر سکے تو معلوم ہوتا ہے کوئی
اور نقص تھا۔ چنانچہ میں نے ان سے کہا کہ میں تمہاری تعلیم کا تو انتظام کر سکتا ہوں مگر ایک
شرط ہوگی اور وہ یہ کہ چھ مہینے تک تم نے کوئی دینی تعلیم نہیں سیکھنی تم صرف اردو پڑھو
خطابات شوری جلد سوم
۴۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
اور سمجھو۔ اُنہوں نے کہا ہم تو جلدی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے کہا میں تو اسی
طرح پڑھا سکتا ہوں اگر پڑھنا نہیں چاہتے تو اسی طرح واپس چلے جاؤ۔ پھر میں نے اُن
سے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ علم ہمیشہ کان کے ذریعہ آتا ہے اور جب تم ہماری باتوں کو
سمجھتے ہی نہیں تو تم ہم سے سیکھو گے کیا ؟ پس اگر تم کچھ سیکھنا چاہتے ہو تو میری شرط یہ ہے کہ
پہلے چھ مہینے تک اردو پڑھو۔ چنانچہ اُن کی سمجھ میں یہ بات آگئی اور اُنہوں نے پہلے اردو
سیکھی اور پھر دینیات کی تعلیم حاصل کی ۔ چنانچہ انہی لڑکوں میں ۔ کی۔ چنانچہ انہی لڑکوں میں سے ایک مولوی فاضل ہے
اور ہالینڈ میں ہمارا مبلغ ہے۔ اس کے بعد اور لڑ کے آئے اور اُنہوں نے تعلیم حاصل کی اور
اس طرح انڈو نیشیا میں ہماری تبلیغ کا آغاز ہو گیا ۔ تو ہر کام ایک سکیم کا متقاضی ہوتا ہے۔
جب تک کوئی معین سکیم سامنے نہ ہو اس وقت تک انسان اپنے مقصد میں کامیاب نہیں
ہو سکتا۔ میں نے مختلف نظارتیں اس غرض کے ماتحت قائم کی تھیں کہ وہ ایک پروگرام کے
مطابق جماعت کی ترقی میں حصہ لیں مگر جہاں تک ان کے کام کا تعلق ہے اُنہوں نے کچھ
بھی نہیں کیا اور نہ جماعت نے کبھی ان سے دریافت کیا ہے کہ تمہیں قائم کس غرض کے لئے
کیا گیا تھا اور تم نے وہ کام کیوں نہیں کیا۔
امور عامہ کے فرائض مثلا امور عامہ کو لے لو۔ امور عامہ والوں نے کبھی بھی لوگوں
کو نہیں بتایا کہ اس محکمہ کو کیوں قائم کیا گیا تھا اور نہ جماعت
نے کبھی محاسبہ کیا کہ یہ محکمہ کیا کام کر رہا ہے۔ امور عامہ کا کام محض اس وقت پوسٹ آفس کا
ہے۔ چٹھیاں آتی ہیں اور ان کا جواب چلا جاتا ہے۔ صرف دو کام ایسے ہیں جو امور عامہ
اس وقت کر رہا ہے۔ ایک تنفیذ کا کام اور دوسرے رشتہ ناطہ کا کام مگر یہ دونوں کام کرنے
والے محض کلرک ہیں ، نہ ناظر کا ان سے کوئی تعلق ہے اور نہ نائب ناظر کا۔ اگر ان مہدوں کو
اُڑا بھی دیا جائے تو کام اسی طرح چلتا چلا جائے جس طرح اب چل رہا ہے۔ حالانکہ امور
عامہ کے سپر د جو کام کئے گئے تھے وہ یہ تھے ۔
اوّل ۔ جماعت کی تنظیم مگر کیا امور عامہ والے بتا سکتے ہیں کہ جماعت کی تنظیم کے لئے پچھلے
۳۳ سال میں اُنہوں نے کچھ بھی کام کیا ہے؟
دوم ۔ نوجوانوں کو کام پر لگانا۔ یہ کام بھی امور عامہ نے کبھی نہیں کیا۔ اتفاقی حادثہ کے طور پر
خطابات شوری جلد سوم
۴۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
کچھ نوجوان کام پر لگ گئے ہوں تو اور بات ہے ورنہ دفتر نے یہ کبھی کوشش نہیں کی کہ منظم
طریق پر نو جوانوں کو مختلف کاموں پر لگائے اور انہیں سلسلہ کے لئے مفید وجود بنائے ۔
سوم ۔ ناظر تعلیم اور افسرانِ تعلیم سے مل کر نو جوانوں کو مختلف شعبوں کے لئے تیار کرنا یہ کام
بھی امور عامہ نے کبھی نہیں کیا۔
چہارم ۔ تمام ہنگامی کاموں کی نگرانی کرنا ۔ یہ کام صرف میرے ہاتھوں سے ہو رہا ہے۔ امور
عامہ نے اس بارہ میں بھی اپنے فرض کو بھی نہیں پہچانا۔
پنجم ۔ دشمنانِ سلسلہ کا سیاسی مقابلہ ۔ یہ کام بھی امور عامہ نے کبھی نہیں کیا۔ !
ششم ۔ جماعت کی اقتصادی ترقی کے لئے سکیمیں بنانا۔ اس بارہ میں بھی ہر محکمہ اپنے فرائض
سے سراسر غافل ہے۔
ہفتم ۔ رشتوں ناطوں کا انتظام ۔
ہشتم ۔ تنفیذ
یہ آخری دو کام ایسے ہیں جو کسی قدر ہو رہے ہیں مگر وہ بھی کلرکوں کی وجہ سے، ناظر اور
نائب ناظر کا ان سے کوئی تعلق نہیں ۔
نہم ۔ اخلاق سے گرنے والے عنصر کی نگرانی یا اخراج وغیرہ ۔ یہ کام صرف اس حد تک ہوتا
ہے کہ جماعتوں کی طرف سے جب اطلاعات آ جاتی ہیں تو امور عامہ مناسب
کارروائی کے لئے چند چٹھیاں لکھ دیتا ہے ورنہ کوئی خاص پروگرام اس کے مدنظر
نہیں، حالانکہ چاہئے یہ تھا کہ اس محکمہ کا پروگرام زیادہ سے زیادہ تفصیلی ہوتا۔
غرض وہ کام جو امور عامہ کے سپرد کئے گئے تھے ان میں سے دو کاموں کے سوا جن
کے لئے الگ آدمی مقرر ہیں کوئی کام بھی امور عامہ نہیں کر رہا اور وہ دونوں کام کلرک
کرتے ہیں ۔ پس امور عامہ گویا ان دو کلرکوں کے کام کا نام ہے، ناظر اور نائب ناظر محض
زیب مجلس ہیں۔ جماعت کی اقتصادی حالت کی درستی کے لئے اُنہوں نے کب کچھ کیا
ہے۔ زمینداروں سے اُنہوں نے کب تعلق پیدا کیا ہے یا کب اس بارہ میں اُن سے مشورہ
کیا ہے یا کب اس سے متعلقہ امور کے احمدیوں سے مشورے کئے ہیں ۔ تجارت وصنعت کی
ترقی کے متعلق کب مشورہ کیا ہے ، کب کوئی تحریک جماعت میں کی ہے۔ اگر آج آپ لوگ