مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 7

خطابات شوری جلد سوم
۵۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
ان کا اس وقت تک دُنیا پر قبضہ نہیں ہوا جب تک کہ انہیں صاحب پوزیشن لوگوں نے نہیں
مانا ۔ جن لوگوں کے ہاتھ میں خدا تعالیٰ نے دنیا کی کنجی دی ہوئی ہوتی ہے، ان کا وجود بھی
ضروری ہوتا ہے اس لئے ان لوگوں کو جماعت میں لانے کی کوشش کرو۔
مولوی محمد صاحب پراونشل امیر صوبہ بنگال نے یہ بات پیش کی ہے کہ ان کے چندہ
کے انتیس ہزار روپے میں سے ۲۳ ہزار روپے انہیں چاہئیں ۔ جہاں تک کام کا سوال ہے
اتنی رقم بھی تھوڑی ہے لیکن جہاں تک اصول کا سوال ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پنجاب میں
جب کام شروع ہوا تو پہلے پہلے صرف چالیس آدمی احمدی ہوئے ۔ پھر اُ نہوں نے کام کیا۔
ان لوگوں میں ویسے لوگ نہیں تھے جیسے اس وقت بنگال میں ہیں بلکہ وہ اس سے کم درجہ کے
تھے۔ وہ کام کرتے گئے اور جماعت بڑھتی گئی یہاں تک کہ صوبہ سرحد اور یو۔ پی سے بعض
لوگ آئے ۔ صوبہ سرحد میں بالکل ابتدائی زمانہ میں بعض لوگ احمدی ہو گئے تھے ۔ مولوی
غلام رسول صاحب ۱۸۹۷ء میں وہاں گئے تھے۔ ان ملکوں میں تبلیغ پھیلی اور اُنہوں نے
سلسلہ کے بوجھ اُٹھائے اور اُٹھاتے چلے گئے اور اب جو جماعت بنی ہے وہ انہی چند لوگوں
کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کو مدد دینے والا کوئی نہیں تھا۔ بنگال کو بھی اپنے اندر اعزاز نفس
پیدا کرنا چاہئے ۔ مولوی محمد صاحب نے کہا ہے کہ ہمارا گل چندہ ۲۹ ہزار روپے ہے۔ اگر
اس کی تحلیل کی جائے تو اس میں سے بارہ ہزار روپیہ غیر بنگالیوں کا ہوگا۔ بنگالیوں کا چندہ
صرف پندرہ سولہ ہزار روپیہ رہ جائے گا ۔ بے شک بچہ روتا ہے تو ماں کی چھاتی میں دودھ
آتا ہے۔ پس جہاں تک رونے کا سوال ہے یہ جائز امر ہے۔ مطالبہ کے لئے چلانا جائز ہے
لیکن جہاں تک حقیقت کا سوال ہے یہ ایسی حقیقت نہیں جس میں بنگال والے منفرد ہوں اور
اس میں کوئی اور شامل نہ ہو۔ انہی حالات میں سے پنجاب گزرا ہے۔ اس کا جواب پر اونشل
امیر صوبہ بنگال نے یہ سوچا ہے کہ دو میں سے ایک بات کرو یا تو ہمیں ضرورت کے مطابق
مالی امداد دی جائے اور یا خلیفہ ہمیں دے دیا جائے اور چندے لے لئے جائیں ۔ یہ بات
درست ہے کہ خلیفہ تبلیغ کا ایک ذریعہ ہے لیکن اگر بنگال والوں کا مطالبہ جائز ہے تو پھر اور
ممالک بھی یہی مطالبہ کر سکتے ہیں ۔ مثلاً شام ہے ، شام والے بھی یہی مطالبہ کریں گے
کہ خلیفہ ہمیں دے دیا جائے ۔ شام کو جتنا اختلاف ہے بنگال کو نہیں ۔ جو برتری کا دعویٰ

خطابات شوری جلد سوم
۵۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
شام والوں کو ہے وہ بنگال کو نہیں لیکن وہ اپنا بوجھ آپ اُٹھا رہے ہیں۔ ہم انہیں کوئی مدد نہیں
دے رہے۔ صرف ایک ہزار روپیہ کی مدد دے رہے ہیں۔
پھر مولوی محمد صاحب نے پریس کا سوال اُٹھایا ہے۔ بنگال میں دو تین ہزار احمدی ہوگا
لیکن سیلون میں کوئی سو ڈیڑھ سو احمدی ہے۔ ان کا آج ہی خط پہنچا ہے کہ اُنہوں نے اپنا
پریس جاری کر رکھا ہے۔ پھر مکان بھی بنایا ہے، ان چیزوں کے لئے اُنہوں نے وہیں سے
چندہ لیا ہے ۔ پھر انڈونیشیا ہے ۔ وہ مرکز سے کتنا دور ہے وہ نہ صرف اپنا کام چلا رہے ہیں
بلکہ ہمارا حصہ بھی نکالتے ہیں ۔ پھر سنگا پور ہے۔ وہاں صرف چند افراد ہیں لیکن وہ سارے
ملک میں کام کرتے ہیں۔ پھر گولڈ کوسٹ ہے۔ نائیجیریا ہے۔ یہ ممالک کتنے دور ہیں ۔ ان
کی زبان مختلف ہے، اخلاق مختلف ہیں ، عادات مختلف ہیں ، وہ اپنا کام بھی چلا رہے ہیں اور
ہمارا حصہ بھی دے رہے ہیں ۔ وہ کہیں تجارت کرتے ہیں اور کہیں نئے کام کرتے ہیں۔ تین
مبلغ وہاں ہیں ، صرف ان کی تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔ میں مانتا ہوں کہ اپنی ضرورتوں کے
مطابق کوشش کرنی چاہئے اور مطالبہ کرنا چاہئے لیکن اسے حقیقت سمجھ لینا غلط ہے۔ مانگنے کا
ایک ذریعہ ضرور ہے۔ خدا تعالیٰ نے انسان کی فطرت میں یہ بات رکھی ہے کہ شور مچاؤ ۔ پس
آپ بے شک شور کریں لیکن جو مل جائے مل جائے ۔ پنجاب پر ساری دُنیا کا بوجھ ہے۔
تحریک جدید کا روپیہ تو باہر ہی خرچ ہوتا ہے اور یہ روپیہ ساڑھے تین ہزار آدمی دے رہے
ہیں ۔ جو قریباً سب کے سب ویسٹرن پاکستان والے ہی ہیں ۔ انہیں احساس ہے کہ ہماری
ذمہ داری اور قسم کی ہے۔ راولپنڈی نے کل شور مچایا تھا ، اب ان کی تسلی ہو جائے گی وہ لوٹ
لیتے تو لوٹ لیتے ۔
۔
انڈو نیشیا میں نہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام گئے ہیں اور نہ آپ کا کوئی خلیفہ
وہاں گیا ہے، اسی طرح ملایا اور سنگا پور ہے وہاں نہ نبی گیا ہے اور نہ خلیفہ ۔ سنگا پور میں ۔
پچاس آدمی ہیں وہ بادشاہوں اور نوابوں کے پاس جاتے ہیں اور اُنہیں تبلیغ کرتے ہیں اور
ایک بادشاہ کے متعلق تو خیال ہے کہ وہ احمدی ہو جائے گا۔ وہ ابھی احمدی ہوا تو نہیں لیکن
اس نے کہا ہے کہ میں اپنے علاقہ میں احمدیت کی تبلیغ میں کوئی روک پیدا نہیں کروں گا ۔ باقی
لوگ بھی مخالفت کرتے ہیں ۔ سارے افراد کے اندر ذمہ داری کا احساس پیدا ہو جانا اصل
-

خطابات شوری جلد سوم
۵۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
چیز ہے۔ باہر کی تبلیغ بھی ہمارے ذمہ ہے اور تبلیغ ہی ہمارا اصل کام ہے جو مغربی پاکستان کر
رہا ہے۔ اگر اصل کام مغربی پاکستان کر رہا ہے تو کیا تمہارا فرض نہیں کہ تم بھی تبلیغ کرو۔ میں
بنگال کو اس لحاظ سے اہمیت دیتا ہوں کہ وہ ایک طرف ہے اور یہ کہ اس کے لوگ زیادہ ذہین
اور حساس ہیں لیکن میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ جہاں تک کوشش کا سوال ہے تم بے شک
سوال کرو لیکن یہ نہ سمجھو کہ بنگال کی ذمہ داری بنگال پر نہیں بلکہ اس کی ذمہ داری باہر کی
جماعتوں پر ہے اگر یہی احساس پنجاب میں پیدا ہو جائے اور وہ کہے کہ ہمارا مقابلہ صرف
اپنے صوبہ کے لوگوں سے ہے تو کام کیسے چل سکتا ہے۔ ہمارا مقابلہ اڑھائی کروڑ یا تین کروڑ
سے نہیں بلکہ ہمارا مقابلہ اڑھائی ارب سے ہے اور یہ مقابلہ کم نہیں جو حالت آپ لوگوں کی
ہے وہی حالت ہماری ہے۔ ہم نے دُنیا میں تبلیغ کرنی ہے حوصلہ پست نہ کیجئے اور یہ مت
کہیئے کہ فلاں رعایت ملے گی تو کام ہوگا۔ اگر پنجاب والے حوصلہ چھوڑ دیں تو کام ہی رُک
جائے ۔ تم اپنا کام بھی کرو اور اس کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی تبلیغ کا کام کرو۔
ہر مومن اپنے آپ کو ساری دنیا کا مبلغ سمجھے کسی مومن کے ذمہ کوئی خاص گھر نہیں ، کوئی خاص گاؤں نہیں ، کوئی
خاص شہر نہیں ، کوئی خاص ملک نہیں، بلکہ ساری دُنیا ہے۔ خدا تعالیٰ نے مجھے اپنی زندگی میں
بڑا کام کرنے کا موقعہ دیا ہے لیکن سب سے بڑا کام میں صرف اس عہد کو سمجھتا ہوں جو میں
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات پر کیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
جب فوت ہو گئے تو لوگوں نے خیال کیا کہ آپ کی وفات بے وقت ہوئی ہے ابھی آپ کی
بہت پیشگوئیاں ایسی ہیں جو پوری نہیں ہوئیں۔ میں نے آپ کے سرہانے کھڑ کھڑے ہو کر
خاموش زبان میں کہا لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ وفات بے وقت ہوئی ہے یہ اچھا نہیں ہوا لیکن
میں عہد کرتا ہوں کہ اگر ساری دُنیا بھی مرتد ہو جائے تب بھی میں آپ کا کام کروں گا اور
اس بات کی پرواہ نہیں کروں گا کہ میں اکیلا ہوں اور میری زندگی کے کاموں میں سے سب
سے زیادہ اہم کام یہی ہے جو میں نے کیا ۔ اب بھی میں تحریک کرتا ہوں، انذار کرتا ہوں
تبشیر کرتا ہوں لیکن آج بھی میرا ایمان ہے ۔ ( خدا تعالی ساری جماعت کو حفاظت میں
رکھے اور اسے ترقی عطا فرمائے ) کہ اگر سارے لوگ بھی مرتد ہو جائیں تو اس بڑھاپے میں

خطابات شوری جلد سوم
۵۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
بھی میں یہ یقین کرتا ہوں کہ میں اپنے اس وعدہ پر قائم رہوں گا اور اسی یقین سے کھڑا
رہوں گا جس یقین سے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے وقت کھڑا
ہوا تھا۔ یہ مومنانہ سپرٹ ہے اسے چھوڑنے سے کچھ نہیں بنتا۔ ہر فرد یہ سمجھے کہ میں ہی وہ فرد
ہوں جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا قائم مقام بنایا گیا ہے اور ساری دُنیا کی
تبلیغ میرے ذمہ ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کون سار روپیہ تھا ، حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس کون سا روپیہ تھا۔ حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کے پاس کون سا
روپیہ تھا۔ میں جب خلیفہ ہوا تو میرے پاس کون سا روپیہ تھا۔ میرے پاس پہلا اشتہار شائع
کرنے کے لئے بھی پیسے نہیں تھے۔ خزانہ میں بارہ روپے تھے اور جماعت کا اکثر حصہ مخالف
ہو چکا تھا۔ بہت تھوڑی سی جماعت میرے ساتھ تھی ۔ حضرت میر ناصر نواب صاحب مساجد
کے لئے چندہ اکٹھا کیا کرتے تھے۔ مسجد نور اور نور ہسپتال انہی کی کوششوں کے نتیجے میں بنے
ہیں ۔ ان کے پاس پانچ سو روپیہ تھا۔ اُن کی نظر مجھ پر پڑ گئی۔ اُنہوں نے دیکھا کہ میں نے
ایک اشتہار لکھا ہے لیکن اسے شائع کرانے کے لئے میرے پاس روپیہ نہیں وہ میرے پاس
آئے اور کہا یہ پانچ سو روپیہ کی تھیلی ہے جو میں مساجد کی تعمیر کے لئے جمع کر کے لایا ہوں ۔
میں سمجھتا ہوں کہ اسے اس مصرف میں لانا جائز ہے اس لئے یہ رقم خرچ کر لی جائے ۔
چنانچہ اس رقم سے میں نے پہلا اشتہار شائع کیا۔ خزانہ میں بارہ یا اٹھارہ روپے تھے اور
باوجود اس حالت کے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے تھے۔ میرا پہلا اشتہار آج بھی چیلنج
ہے۔ اس کا ہیڈنگ تھا ”کون ہے جو خدا کے کاموں کو روک سکے ۔“ میں نے اُس وقت یہی
لکھا تھا کہ تم خیال کرتے ہو کہ تم زیادہ ہو لیکن زیادہ ہم ہوں گے جن کے ساتھ خدا ہے۔
چنانچہ آج اُن کے جلسہ سالانہ میں اتنے لوگ بھی نہیں ہوتے جتنے ہماری مجلس شوری میں
شامل ہوتے ہیں ۔ پس فتح ایمان سے ہوتی ہے روپیہ سے نہیں، تم اپنے اندر ایمان پیدا
کرو۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کون سا روپیہ تھا۔ آپ کا کھانا اور کپڑا
آپ کی بیوی دیتی تھیں لیکن آپ کے اندر ایمان تھا اور یہی ایمان تھا جس کی وجہ سے آپ
جیتے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس کون سا روپیہ تھا۔ بے شک آپ کے
۔
66

خطابات شوری جلد سوم
۵۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
پاس جائیداد تھی لیکن وہ جائیداد دوسروں کے قبضہ میں تھی ۔ آپ خود فرماتے ہیں :-
لُفَاظَاتُ الْمَوَائِدِ كَانَ اكْلِي وَصِرْتُ الْيَوْمَ مِطْعَامَ الْأَهَالِي "
یعنی کسی زمانہ میں دسترخوان کے بچے کھچے ٹکڑے مجھے کھانے کو دیئے جاتے تھے لیکن
آج کئی خاندان میرے ذریعہ سے پرورش پا رہے ہیں ۔ جب تک تم یہ احساس نہیں رکھو
گے تبلیغ نہیں کر سکو گے ۔ تم روپیہ دو گے تو تبلیغ ہو گی لیکن یہ بنیادی چیز نہیں ہم تم سے اس
وقت تک چندہ مانگتے ہیں جب تک تم میں روپیہ دینے کی طاقت ہے ۔ جب تم میں روپیہ
دینے کی طاقت نہیں رہے گی تو ہم چندہ نہیں مانگیں گے ۔ اس وقت خدا تعالیٰ کوئی اور صورت
پیدا کر دے گا ۔
ایمان کی قدر کریں پس میں نصیحت کروں گا کہ آپ لوگ ایمان کی قدر کریں ، اس
سے آپ جیتیں گے۔ ایک وقت وہ تھا جب ستر روپے بھی چندہ
کے طور پر اکٹھے کئے گئے تھے اور اس قدر قلیل رقم کے لئے ہمیں اشتہار دینا پڑا تھا لیکن آج
ہم اپنی جیب سے اتنی رقم دے دیتے ہیں اور اس کا پتہ بھی نہیں لگتا۔ ابھی چندہ کی تحریک
ہوئی ہے تو پونے پانچ ہزار رو پیدا اکٹھا ہو گیا ہے۔ یہ چیز ہمارا حوصلہ بڑھاتی ہے کہ چندہ کی
تحریک کی جاتی ہے تو اس کمرہ میں سے پونے پانچ ہزار روپیہ کی رقم اکٹھی ہو جاتی ہے۔
منارۃ مسیح کے لئے کتنا زور لگایا گیا لیکن صرف دس ہزار روپیہ کی رقم اکٹھی ہوئی تھی اور وہ
نامکمل رہ گیا تھا۔ بعد میں اور چندہ اکٹھا کیا گیا اور ۷۵ ہزار روپیہ کی رقم سے مینارہ مسیح
مکمل ہوا ۔ پس حوصلے بلند رکھو اور خدا تعالیٰ پر نظر رکھو تم بے شک مانگو لیکن مانگنے پر تو کل نہ
ا
کرو۔ تمہارا اصل تو کل خدا تعالیٰ پر ہونا چاہئے ۔“
66
موصی کی جائیداد و ہی شمار ہوگی مجلس مشاورت میں نظارت بہشتی مقبرہ کی یہ تجویز پیش
ہوئی کہ :۔
جو وفات کے وقت ثابت ہو «جن موصیوں کی وصیت میں نقدی، زیور، مال مویشی
مہر درج ہو اُن سے ان چیزوں کا حصہ وصول کر کے پھر سرٹیفکیٹ دیا جایا کرے کیونکہ یہ ایسی
اشیاء ہیں جو ضائع ہونے والی ہیں بعد میں ان کا حصہ اکثر نہیں ملتا ۔“
66

خطابات شوری جلد سوم
لده
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
حضور نے اس کے بارہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا :-
میرے نزدیک وصیت کے لئے وہ شرط جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
الفاظ سے ظاہر ہوتی ہے۔ جہاں تک کسی کی آمدن کا سوال ہے وہ تو بالکل واضح ہے اور ہر
شخص کے لئے جس کا گزارہ کسی ماہوار آمد پر ہو ضروری ہے کہ وہ اپنی ماہوار آمد کا مقررہ
حصہ دفتر بہشتی مقبرہ کو ادا کرے لیکن جہاں تک اس جائیداد کا سوال ہے جو کوئی آمد پیدا نہیں
کرتی بلکہ اس کی قیمت کے لحاظ سے اس پر حصہ واجب ہوتا ہے، ایسی جائیداد پر وصیت کے
لحاظ سے مرنے کے بعد ہی قانون جاری کیا جا سکتا ہے اس سے پہلے نہیں اور ہمارا کوئی حق
نہیں کہ ہم اس کے متعلق یہ فیصلہ کر دیں کہ وصیت کرنے والے کو اپنی زندگی میں ہی جائیداد
کا حصہ ادا کرنا چاہئے ۔ بے شک اگر کسی وقت سلسلہ کو مالی مشکلات ہوں تو اس وقت طوعی
رنگ میں تحریک کی جاسکتی ہے کہ اگر کوئی دوست اپنے مال مویشیوں کا مقررہ حصہ ادا کر
دیں یا اپنی جائیداد کا کوئی حصہ فروخت کر کے سلسلہ کی مدد کریں تو اللہ تعالیٰ سے وہ ثواب
کے مستحق ہوں گے لیکن وصیت میں جس بھینس کا ذکر کیا جاتا ہے اس سے مراد بہر حال وہی
بھینس ہو گی جو مرنے کے بعد باقی رہے یا اگر وصیت میں کوئی عورت اپنا زیور لکھواتی ہے تو
اس سے مراد اس کا وہ زیور نہیں جو اس وقت اس کے پاس موجود ہے بلکہ وہ زیور مراد ہے
جو مرنے کے بعد اس سے حاصل ہوتا ہے۔ یہی صورت زمین کی ہے۔ زمین سے بھی وہی
زمین مراد ہے جو مرنے کے بعد پائی جائے۔ اگر کوئی شخص وصیت میں اپنی زمین لکھواتا ہے
یا کوئی عورت زیور درج کراتی ہے اور پھر وہ اپنی زندگی میں ہی اپنی ضروریات کے لئے اس
زمین کو فروخت کر دیتا ہے یا عورت اپنے زیور کو فروخت کر دیتی ہے تو چونکہ ان کے پاس
کوئی جائیداد نہیں رہے گی اس لئے ترکہ میں یہ چیزیں شمار نہیں ہوں گی ۔ حقیقتاً وصیت کا
اطلاق اس آمد پر جو کسی کو ہو رہی ہو جمع اس ترکہ کے ہے جو وہ اپنے پیچھے چھوڑتا ہے۔
زندگی میں اگر وہ اپنی جائیداد کو فروخت کر دیتا ہے یا اپنے کسی اور مصرف میں لے
آتا ہے تو اس کا اُسے حق حاصل ہے۔ جیسے کسی شخص کے پاس ایک لاکھ روپیہ ہو اور وہ
پچاس ہزار بیٹے کو اور پچیس پچیس ہزار اپنی دو بیٹیوں کو دے دے تو اس کا ایک لاکھ روپیہ
ختم ہو جائے گا۔ یہی حالت وصیت کی ہے۔ وصیت کا حق در حقیقت جائیداد کے لحاظ سے ہے

خطابات شوری جلد سوم
۵۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
مرنے کے بعد ہی قائم ہوتا ہے۔ پس میرے نزدیک وصیت کے قانون کے ماتحت ہم اس
قاعدہ کو جاری نہیں کر سکتے ۔ دفتر بہشتی مقبرہ والوں کو چاہئے کہ وہ لوگوں کو اس غلط فہمی میں
مبتلا نہ کریں کہ حصہ جائیداد ادا کرنا ان پر آج سے ہی واجب ہے یہ حصہ درحقیقت ان کی
موت پر لیا جائے گا۔ پس جو دوست مشورہ دیں ان کو یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ شرعی مسئلہ
کے لحاظ سے جائیداد پر موت کے بعد ہی وصیت حاوی ہوتی ہے۔ چاہے ایک بھینس بھی باقی
نہ رہے یا ایک زیور بھی نہ رہے ۔ اگر مرنے کے بعد کسی کے پاس ایک بھینس کی بجائے دو
بھینس ہوں گی تو وصیت دونوں بھینسوں پر حاوی ہو جائے گی ۔ اگر پانچ ہوں گی تو پانچوں پر
حاوی ہو جائے گی ۔ اگر ایک بھی نہ رہے گی تو ایک پر بھی حاوی نہیں رہے گی۔ سب کمیٹی کی
تجویز بھی یہی ہے کہ اس بارہ میں کوئی قاعدہ بنانے کی ضرورت نہیں طوعی رنگ میں دوستوں
کو تحریک بے شک کی جا سکتی ہے لیکن شرعی قاعدہ یہی ہے کہ مرنے کے بعد کے زمانہ پر
وصیت واجب ہوتی ہے۔“
اس کے بعد رائے شماری ہوئی ۔ اکثریت نے سب کمیٹی کی تجویز کی تائید کی۔ اس پر
حضور نے فرمایا :-
فیصلہ " چونکہ اکثریت سب کمیٹی کی رائے کے حق میں ہے اس لئے فیصلہ کیا جاتا ہے کہ
رسالہ الوصیت کے مطابق وصیت ترکہ پر واجب ہے پس موصی کو مجبور نہیں کیا جا سکتا
کہ وہ حصہ وصیت اپنی زندگی میں ہی ادا کرے تو اس کو سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا ۔ جو لوگ
جائداد کی وصیت کرتے ہیں سوائے اس کے کہ وہ اپنی مرضی سے کچھ دیدیں قاعدہ کے طور
پر اُن کے لئے اپنی زندگی میں جائداد بطور حصہ وصیت ادا کرنا ضروری نہیں ۔ قاعدہ یہی
ہے کہ وفات کے بعد جو جائداد باقی ہو گی اُس پر وصیت حاوی ہوگی ۔“
بہشتی مقبرہ میں قبر کے لئے جگہ ریز رو کرانا نظارت بہشتی مقبرہ کی ایک تجویز کے بارہ میں سب کمیٹی کی طرف
دو
سے رپورٹ پیش ہوئی کہ سب کمیٹی اُن دوستوں کی خواہش کی تائید میں نہیں جو ایسا
قاعدہ بنوانا چاہتے ہیں جس سے اُن کے خاندان کے افراد کو ایک قطعہ میں دفن کرنے کا

خطابات شوری جلد سوم
۵۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
انتظام کیا جائے ۔
نمائندگان مجلس مشاورت نے اس رپورٹ کے بارہ میں اپنی آراء کا تفصیل سے
اظہار کیا۔ اس کے بعد حضور نے فرمایا :-
دو
۔
” جہاں تک عمل کا سوال ہے اس میں بڑی دقتیں ہیں لیکن جہاں تک جذبات کا سوال
ہے اس کے لحاظ سے بھی اس میں بڑی دقتیں ہیں ۔ سب کمیٹی نے بے شک مخالف رائے کا
اظہار کیا ہے لیکن اگر غور کیا جائے تو ایک حد تک اس سوال کی اہمیت کو تسلیم کرنا پڑتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جب اپنی وفات کے متعلق متواتر الہامات ہوئے اور
آپ نے بعض رویا بھی دیکھے تو ایک دن آپ سیر کرتے ہوئے بہشتی مقبرہ کی طرف تشریف
لے گئے اور فرمایا یہاں مجھے چاندی کی بنی ہوئی قبریں دکھائی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ یہ تیری
اور تیرے خاندان کے افراد کی قبریں ہیں۔ چنانچہ اسی رؤیا کی بناء پر جہاں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام مدفون ہیں، وہاں ایک بڑا سا احاطہ بنایا گیا تا کہ آپ کے خاندان کے
افراد یہیں دفن ہوں ۔ ادھر قرآن کریم بھی فرماتا ہے کہ الْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ " یعنی
ہم جنتیوں کے ساتھ اُن کے رشتہ داروں کو بھی جمع کر دیں گے۔ تو اس بارہ میں دلوں کے
اندر جو جذبات پیدا ہوتے ہیں وہ اتنے اہم ہوتے ہیں کہ خدا نے بھی ان کا لحاظ رکھا ہے
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی رویا میں بتایا گیا کہ یہ تیری اور تیرے خاندان کے
افراد کی قبریں ہیں جو چاندی کی طرح چمک رہی ہیں مگر یہ مطالبات پھر بڑھتے بڑھتے ایسا
رنگ اختیار کر لیتے ہیں کہ انتظام میں کئی قسم کی دقتیں پیدا ہو جاتی ہیں اور جب لوگ ریز روشندہ
قطعات کو دیکھتے ہیں تو انہیں غصہ آتا ہے کہ یہ قطعے تو اوروں نے ریز رو کر وا لئے اب ہمیں
کہیں دور جگہ ملے گی ۔ پس میرے نزدیک جہاں قاعدہ کے رو سے اس میں مشکلات ہیں
وہاں اگر مزید غور کی ضرورت محسوس ہونے پر کسی وقت یہ فیصلہ کر دیا جائے کہ اگر میاں بیوی
اکٹھے دفن ہونا چاہیں تو ان کے لئے فلاں قطعہ مخصوص ہو گا تو میرے نزدیک اس قسم کی تجویز
نکالی جا سکتی ہے مگر موجودہ حالات میں چونکہ اس پر غور نہیں ہو رہا اس لئے اس وقت صرف
اس بات پر غور ہو گا کہ کیا موصیوں کو یہ اجازت دی جائے یا نہ کہ وہ اپنے اور اپنے عزیزوں
کے لئے ایک قطعہ مخصوص کرالیں ۔ سب کمیٹی کی رائے اس کے خلاف ہے۔ جو دوست کمیٹی

خطابات شوری جلد سوم
لدالله
کی رائے کے حق میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
حضور کے اس ارشاد پر نمائندگان کی اکثریت نے سب کمیٹی کی رائے کی تائید کی۔
فیصلہ حضور نے فرمایا:-
دو
چونکہ اکثریت سب کمیٹی کی رائے کے حق میں ہے کہ اس قسم کا قاعدہ بنانے کی کوئی
ضرورت نہیں جس کی رو سے بہشتی مقبرہ میں قطعات مخصوص کرانے کا طریق جاری کیا
جائے ۔ جن میں ایک خاندان کے افراد ان کی خواہش کے مطابق اکٹھے دفن ہوں ۔ اس
لئے میں بھی کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں لیکن اگلے سال غور کر کے اس بات کو
پیش کیا جا سکتا ہے کہ بہشتی مقبرہ کے ایک طرف علیحدہ ایک قطعہ مخصوص کر دیا جائے جس میں
صرف میاں بیوی اگر اپنے لئے جگہ ریز رو کرانا چاہیں تو کروالیں ۔“
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد حضور نے احباب کو رخصت
کرتے ہوئے انہیں ایک مختصر خطاب سے نوازا ۔ دعاؤں کی تلقین کرتے
ہوئے آپ نے فرمایا :-
اب میں دعا کر کے اس جلسہ کو برخاست کروں گا۔ دوستوں کو بھی چاہئے کہ وہ
میرے ساتھ دعا میں شریک ہوں تا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے فضلوں سے ڈھانپ لے اور
ہماری مشکلات اور تکالیف کو دور فرمائے ۔ حقیقت یہ ہے کہ ان ایام میں میری طبیعت پر
حضرت (اماں جان ) کی تشویشناک علالت کی وجہ سے سخت بوجھ رہا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے
فضل فرمایا اور میں اس کام کو سر انجام دے سکا۔ دوستوں کو چاہئے کہ وہ ان دنوں خاص طور
پر دعاؤں سے کام لیں اور اپنے اندر ایک نیک تبدیلی پیدا کریں۔ ہمارا سلسلہ مالی لحاظ سے
اس وقت ایک نازک دور میں سے گزر رہا ہے اور یہ وہ چیز ہے جس کا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں بھی ذکر آ چکا ہے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
لية ها یعنی مالی مشکلات کا دور آنے والا ہے۔ سو وہ دور تو ایک الہام ہے کہ بَلِيَّةٌ مَا
آپکا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان مشکلات کے حل کی کوئی نہ کوئی صورت
ضرور پیدا فرمادے گا اور وہ ہماری کشتی کو اس بھنور سے سلامتی کے ساتھ نکال لے جائے گا۔
۱۵

خطابات شوری جلد سوم
۵۴۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
ہمارے سلسلہ پر پہلے بھی کئی نازک دور آئے مگر ہمیشہ اللہ تعالیٰ نے ہماری مدد فرمائی اور اب
بھی مجھے یقین ہے کہ اگر دوستوں نے دعاؤں سے کام لیا اور اپنے اندر قربانی اور ایثار کے
مادہ کو ترقی دی تو یہ مشکلات دور ہو جائیں گی اور سلسلہ کی ترقی پہلے سے بھی زیادہ تیزی کے
ساتھ ہونے لگے گی۔ بہر حال اب میں دُعا کر دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے
دوستوں کی مدد فرمائے اور انہیں اپنے اندر ایک نیا تغیر پیدا کرنے کی توفیق عطا کرے تا کہ
وہ سلسلہ کے بوجھوں کو ہلکا کرنے کے لئے ہر قسم کی قربانی کرنے کے لئے آگے بڑھیں اور
اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رضا اور خوشنودی کا وارث بنائے ۔ سچی بات تو یہ ہے کہ زندگی وہی ہے
جو خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت میں گزرے اس کے بغیر روح کو تازگی حاصل نہیں ہو سکتی ۔
وہ غفلت کی حالت میں جمود کا شکار ہو جاتی ہے۔ مُردنی اس پر چھا جاتی ہے اور ترقی کی
راہیں اس کے لئے بند ہو جاتی ہیں ۔ پس دعائیں کرو اور اپنے اوقات کو زیادہ سے زیادہ
خدمت دین میں لگاؤ۔ یہی بات دیکھ لو بظاہر کتنی معمولی ہے لیکن نتائج کے لحاظ سے کتنی اہم
ہے کہ میں نے ایک سرسری تحریک کی اور اسی ہال میں مساجد کے لئے ۵ ہزار روپیہ جمع ہو
گیا۔ یہ بات بتاتی ہے کہ ہماری جماعت کے اندر ایک زندہ ایمان موجود ہے، قربانی کا مادہ
نہایت نمایاں طور پر پایا جاتا ہے ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ سلسلہ کی مشکلات کا ہر
فردکواحساس دلایا جائے تا کہ اس کی مخفی قوتیں بیدار ہوں اور وہ اپنے فرائض کو صحیح رنگ میں
ادا کرنے کے لئے تیار ہو جائے ۔ اب میں بھی دُعا کرتا ہوں دوست بھی میرے ساتھ دُعا
میں شریک ہو جائیں ۔“
(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء )
ا تذکرہ صفحہ ۳۸۰ ۔ ایڈیشن چہارم
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْكَرِةَ
الْمُشْرِكُونَ ۔ ( الصف : ١٠)
سے مسلم کتاب السلام باب الطَّاعُون والطيرة (الخ)
۴ تاریخ ابن اثیر جلد ۳ صفحه ۱۱۴ - ۱۱۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء
اسد الغابة جلد اصفحہ ۲۳۷ - ۲۳۸ مطبوعہ ریاض ۱۳۸۴ھ

خطابات شوری جلد سوم
۵۴۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
مؤطا امام مالک کتاب الزكوة باب مالا زكوة فيه من الحلي والتبر
والعنبر ( مفهوماً )
ك الاعلى : ١٠
بخاری كتاب الجنائز باب الصفوف على الجنازة
صحیح مسلم كتاب الجنائز باب في التكبير على جنازة
ا السيرة الحلبيه جلد ۳ صفحه ۲۸۳-۲۸۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
ا تذکرہ صفحہ ۷۹۴ ۔ ایڈیشن چہارم
بخاری کتاب الطب باب الدواء بالعسل
۱۳ آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۹۶
الطور : ۲۲
ها تذکرہ صفحہ ۴۰۶ ۔ ایڈیشن چہارم

آج 10 میں سے 10 باقی