مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 6

خطابات شوری جلد سوم
۵۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
ہوتے ہیں۔ ایک ایکٹر میں سے ایک کرم دینے کے یہ معنے ہوئے کہ ایک ایکڑ کا دوسواں
حصہ۔ اگر جماعت کے چار ہزار زمیندار بھی ہوں تو دوا یکٹر کی آمد تو آ جائے گی۔ ایک ایکٹر
کی پیداوار ۲۵ - ۲۶ من اوسط ہوتی ہے اور دو ایکڑ کے معنے یہ ہوئے کہ ہمیں ۵۰ من پیداوار
آ جائے گی ۔ اسی طرح تو ریا، کپاس اور دوسری فصلوں کا حساب لگا ئیں تو بغیر اسکے کہ ہمیں
اتنی تکلیف ہو جتنی بالوں میں کھجلی کرنے سے ہوتی ہے ہمیں ایک ہزار کے قریب روپیہ
آ سکتا ہے۔ دو ایکڑ کپاس ہو اور ہیں من کپاس فی ایکڑ بھی نکل آئے تو اس کے معنے یہ
ہوئے کہ اگر ۴۰ روپے فی من کپاس کی قیمت ہو تو ۱۶۰۰ روپیہ آ گیا ۔ اسی طرح دوسری ۴۰ ہو
فصلوں کو ملا کر بغیر کوئی دقت محسوس کئے اڑھائی تین ہزار روپیہ آجاتا ہے۔ بلکہ ایک زمیندار
اس سے بھی زیادہ دے دیتا ہے۔ ان دنوں اس کی ہمت بڑھی ہوئی ہوتی ہے۔ یہ طریق
ایسا ہے کہ اگر ہم اسے استعمال کریں تو جماعت میں حرکت پیدا ہو جائے گی ۔ پس اپنے اندر
حرکت پیدا کرو اور ایسا رنگ پیدا کرو کہ نیکی زندہ رہے۔ بہر حال گاڑی کو چلنے دو، کھڑا نہ
ہونے دو۔ مسجد کی تحریک کے بارہ میں عورتوں کا جوش بڑھتا جاتا ہے لیکن مردوں کا جوش کم
ہے۔ لوگوں نے وعدے کئے ، تقریریں ہوئیں ، جلسے ہوئے ، اخبارات میں تحریکیں ہوئیں
لیکن مسجد واشنگٹن کا چندہ ۳۶ ہزار سے نہیں بڑھا۔ پس کوئی نہ کوئی نیت کر لو۔ مثلاً وہی لوگ
جو یہاں بیٹھے ہیں یہ بتا دیں کہ جو تجویزیں میں نے بتائی ہیں کیا ان پر عمل کرنے کے لئے وہ
تیار ہیں؟ مثلاً ملازمین کو سالانہ ترقی ملے تو پہلے ماہ کی ترقی وہ مسجد فنڈ میں دے دیں ۔ ملازم
بولیں کہ کیا وہ ایسا کرنے کا وعدہ کرتے ہیں؟“
)
اس پر سب ملازمین کھڑے ہو گئے اور اُنہوں نے ایسا کرنے کا اقرار کیا۔اس کے
بعد حضور نے فرمایا ۔
اب تاجر بولیں، کیا وہ مہینہ میں سب سے پہلے سو دے یا سب سے آخری سو دے
کا نفع مسجد فنڈ میں دیں گے؟ تاجر لوگ عہد کر لیں کہ روزانہ نہیں تو ہفتہ یا مہینہ میں ایک دن
کے پہلے سو دے کا نفع مسجد فنڈ میں دیں گے ۔“
66
اس پر تاجر دوست اُٹھے اور اُنہوں نے اس تجویز پر عمل کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ ہم
مہینہ میں سب سے پہلے سودے کا نفع مسجد فنڈ میں دیا کریں گے ۔ حضور نے فرمایا :-
XXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۵۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
دو
پہلا سو دا اچھا ہے۔ آپ پہلے سو دے کا نفع نکالیں اور اسے مسجد فنڈ میں جمع کرائیں ۔
اب زمیندار بولیں کہ وہ ایک ایکٹر میں سے ایک کرم یعنی ۵ × ۵ فٹ فصل مسجد فنڈ
میں دیں گے؟ گویا ایک مرلہ کا بھی دسواں حصہ ۔ یعنی ایک ایکڑ کا دوسواں حصہ یا ایک سو
روپیہ میں سے آٹھ آ نہ تم ایک کرم فصل کاٹ لو اور اس کے نتیجہ میں جو آمد ہو وہ مسجد فنڈ میں
دو۔
66
دو
اس پر زمیندار کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے ایسا کرنے کا عہد کیا۔ حضور نے فرمایا :-
ہر فصل میں سے ایک کرم فی ایکٹر دینا ہو گا ہاں چارہ اس سے مستثنیٰ ہوگا ۔ باقی تو ریا
ہے، گندم ہے، گنا ہے، کپاس ہے، سرسوں ہے ، ان سب فصلوں میں سے ۵ × ۵ فٹ فصل
مسجد فنڈ میں دینی ہو گی ۔ ایکٹر میں سے جس جگہ سے چاہیں ایک کرم بھر لیں لیکن یہ خیال
رکھیں کہ خدا تعالیٰ کے نام پر جو دینا ہے وہ بہتر مال ہونا چاہئے ۔
ایک تاجر نے کہا ہے کہ پہلے سودے میں گھاٹا پڑ جائے تو وہ گھاٹا کس کا ہوگا ۔ یہ پڑ جائے تو وہ گھاٹ کس کا ہوگا ۔ یہ
تاجرانہ ذہنیت کا مظاہرہ ہے۔ اگر پہلے سو دے میں گھاٹا پڑ جاتا ہے تو وہ گھاٹا تاجر کا ہے نفع
خدا تعالیٰ کا ہے۔ اگر اس نے خدا تعالیٰ کو گھاٹا دیا تو اُسے ہمیشہ گھاٹا ہی رہے گا۔
اب رہ گئے پیشہ ور، ملازموں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنے پہلے ماہ کی ترقی مسجد فنڈ
میں دیں گے ۔ اسی طرح تاجروں نے بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ مہینہ میں سب سے پہلے سو دے
کا منافع مسجد فنڈ میں دیں گے ۔ اس وقت مسجد فنڈ سے مراد مسجد ہالینڈ اور مسجد واشنگٹن ہے۔
صدرانجمن احمد یہ کا مسجد فنڈ مراد نہیں ۔ یہ غیر ملکوں کی مسجدیں ہیں اس لئے یہ روپیہ تحریک جدید
میں وکیل المال کو بھیجا جائے اور لکھا مسجد فنڈ جائے ۔ ملازمتوں کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ
اگر ملازم فوجی لئے جائیں تو دوسو کے قریب ہمارے فوجی افسر ہیں جن کی غالباً ترقی ۱۵ روپے
سالانہ ہوتی ہے، اگر دو سو افسر ہوں اور پھر ان کی ترقی ۱۵ روپے سالانہ ہو تو تین ہزار
لانہ مسجد فنڈ میں آجاتا ہے۔ سپاہیوں کی تو تنخواہ بدلتی نہیں ، دوسرے ملازم بھی ہمارے
کراچی میں دو تین سو ہوں گے۔ دوسو کے قریب احمدی ملازم لاہور میں ہوں گے، سارے
ویسٹ پاکستان میں اگر ایک ہزار احمدی ملازم بھی ہوں اور ایک ملازم کی اوسط ترقی ۵
روپے سالانہ رکھ لی جائے تو پانچ ہزار روپیہ آجاتا ہے اور سارا ملا کر ہمیں پچیس ہزار ہو جائے

خطابات شوری جلد سوم
۵۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
تو بڑی بات نہیں اس سے زیادہ بھی آسکتا ہے۔ پھر شادیوں بیاہوں میں جہاں لوگ اور
جگہوں پر روپیہ خرچ کرتے ہیں وہاں مسجد فنڈ میں بھی کچھ نہ کچھ دے دیا کریں ۔
اب پیشوں کو لیجئے ۔ میں نے بتایا تھا کہ پیشہ ور اپنی اوسط آمدن لگا کر اس پر جو ماہانہ
زیادتی ہو اُس کا دسواں حصہ مسجد فنڈ میں دیں ۔ دوسری صورت یہ بھی ہے کہ مہینہ میں ایک
گاہک مقرر کر لیں ۔ مثلاً وکیل یہ کریں کہ فلاں مقدمہ میں مؤکل جو فیس ہمیں دے گا وہ ہم
مسجد فنڈ میں دے دیں گے۔ ان دونوں تجاویز میں سے جو تجویز زیادہ سہولت والی ہو وہ
مقرر کر لیں ۔
اس پر وکلاء کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے کہا ہم اپنی ماہوار آمد کی زیادتی کا دسواں
حصہ مسجد فنڈ میں دیں گے ۔ حضور نے فرمایا :-
وکالت مال کو چاہئے کہ وہ وکلاء، ڈاکٹروں ، کنٹریکٹروں اور دوسرے پیشہ وروں
کی فہرستیں بنالے۔
اب رہ گئے مستری ، مزدور، لوہارا اور ترکھان وغیرہ۔ ان کے متعلق میری تجویز یہ ہے
کہ وہ مہینہ میں کوئی ایک دن مقرر کر لیں ۔ وہ مہینہ کا پہلا دن ہو یا آخری دن ۔ اس تاریخ
کی جو مزدوری اُنہیں ملے وہ اس کا دسواں حصہ مسجد فنڈ میں دیں ۔ مثلاً وہ اگر اُس دن پانچ ۔
روپے کمائیں تو ۶ آ نہ مسجد فنڈ میں دیں اور اگر ڈیڑھ روپیہ کمائیں تو سوا دو آ نہ مسجد فنڈ میں
دیں ۔ اگر لوہاروں ، ترکھانوں یا مزدوروں میں سے ان کا کوئی نمائندہ یہاں آیا ہو تو وہ کھڑا
ہو جائے۔
اس پر ان پیشوں سے تعلق رکھنے والے نمائندے کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے عہد
کیا کہ وہ مہینہ میں سے پہلے دن کی مزدوری کا دسواں حصہ مسجد فنڈ میں دیا کریں گے ۔ اس
کے بعد حضور نے سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے فرمایا۔
مرزا عبد الحق صاحب کہتے ہیں کہ پہلی تجویز میں جیسا کہ کہا گیا ہے کہ وکلاء اپنی سالانہ
آمد کی زیادتی کا دسواں حصہ مسجد فنڈ میں دیں، ہر ایک وکیل نہیں آ سکتا۔ مرزا عبد الحق صاحب
کی تجویز ہے کہ علاوہ زیادتی کے پہلے ماہ کی آمد کا پانچ فیصدی حصہ ہر ایک وکیل دے۔“
اس پر سب وکلاء کھڑے ہو گئے اور اُنہوں نے اس ترمیم سے اتفاق کیا۔ یعنی اُنہوں نے

خطابات شوری جلد سوم
۵۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
عہد کیا کہ وہ زیادتی کے حصہ کے علاوہ ہر سال مئی کی آمد کا پانچ فیصدی مسجد فنڈ میں دیا
کریں گے۔
تاجروں کے پہلے سودے کی تشریح کرتے ہوئے حضور نے فرمایا۔
دو
تاجر دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو نقد و نقد بیچتے ہیں اور ایک وہ جو آڑھتی یا
اسی قسم کے اور تاجر ہیں ۔ جو دکاندار نقد و نقد بیچتے ہیں وہ ہفتہ کے پہلے دن کے پہلے سو دے
کا نفع نکال کر مسجد فنڈ میں دیں اور جو آڑھتی ہیں وہ ہر مہینے کی پہلی تاریخ کے پہلے سو دے کا
نفع نکال کر مسجد فنڈ میں دیں۔ اگر پہلی تاریخ کو وہ صرف سودا کرے، اُسے کوئی آمد نہ ہو تو
وہ سو دا سلسلہ کے نام پر رہے گا اور جب اس میں نفع ہوگا وہ سلسلہ کا ہوگا ۔“
اس کے بعد فرمایا۔
د میں نے اشاعت لٹریچر اشاعت لٹریچر کے متعلق ایک خصوصی ہدایت ریکا نے کے متعلق فیصلہ کر دیا ہے کہ متعاد
صدرانجمن احمد یہ اور تحریک جدید کی طرف سے دو لمیٹڈ کمپنیاں بنائی جائیں ۔ جو دوست ان
کمپنیوں میں حصہ لیں گے اُنہیں ثواب بھی حاصل ہوگا اور فائدہ بھی ہوگا ۔ گزشتہ سال سے
میں تحریک اور صدر انجمن احمد یہ کو اس طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ جب ہمیں ہر کاروبار میں
نقصان ہی نقصان ہوتا ہے تو کیوں نہ وہ تجارت کی جائے جو ہمارے کام کے مطابق ہو۔
تا کہ اگر اس میں فائدہ نہ ہو تو ہمیں نقصان بھی نہ ہو ۔ پچھلے دنوں الفضل میں میری طرف
منسوب کر کے یہ قول شائع ہو گیا کہ اگر میں آزاد ہوتا تو میں عطر کی تجارت کرتا تا کہ اگر
مجھے کوئی نفع نہ پہنچتا تو اس کی ریح تو مجھے پہنچتی۔ میں نے لکھنے والے کو پکڑا تو اس نے کہا میں
نے تو ٹھیک لکھا تھا لیکن کتابت کرنے والے نے غلط لکھ دیا۔ یہ قول حضرت عمرؓ کا ہے۔
حضرت عمررؓ فرماتے ہیں کہ اگر میں خلیفہ نہ ہوتا تو میں عطر کی تجارت کرتا ۔ اگر اس تجارت میں
مجھے کوئی نفع نہ پہنچتا تو مجھے خوشبو تو پہنچتی ۔ اسی طرح میں نے کہا کہ تم لٹریچر کی تجارت کرو۔
جتنا لٹریچر شائع ہو گا اتنا ہی ہمارا پرو پیگنڈا ہوگا اور اگر ہمیں مالی لحاظ سے گھاٹا بھی پڑے گا تو
کم از کم ہمیں یہ فائدہ تو پہنچے گا کہ ہم خود اس لٹریچر سے فائدہ اُٹھا لیں گے۔ میں تو سال بھر
سے یہ تحریک بھی کر رہا ہوں اور میں نے ناظروں کو بلا کر بار بار اس طرف توجہ دلائی ہے کہ
**

خطابات شوری جلد سوم
۵۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
بڑی بڑی جگہوں پر کتب خانے کھولو ۔ مثلاً راولپنڈی ہے، لاہور ہے، ملتان ہے، کراچی ہے،
پشاور ہے اور پھر انہیں پھیلاتے جاؤ ۔ تو یہ چیز ایسی ہے کہ اس میں فائدہ ہی فائدہ ہوگا اور پھر
ثواب کا ثواب ہے۔ جو دوست ان کمپنیوں میں حصہ لیں گے اُنہیں جہاں مالی فائدہ ہوگا
وہاں اللہ تعالیٰ کی رضا بھی حاصل ہوگی ۔
احمد یہ لٹریچر کے اثرات بعض چیزوں کا فائدہ دیر سے ہوتا ہے۔ پرنس آف ویلز کو
جو میں نے تبلیغ کی تھی اس کا بڑی دیر سے اثر ہوتا ہے۔ اب
اس لئے ایک کتاب شائع کی ہے جس کے دو حصے ہیں اور وہ دونوں عیسائیت کو کچلنے والے
ہیں۔ مجھے ان کے ایک ہمسفر نے بتایا کہ وہ لاہور سے سیالکوٹ جا رہے تھے کہ رستہ میں
انہوں نے آپ کی کتاب تحفہ پرنس آف ویلز کو پڑھا۔ وہ ان کے ایڈی کا نگ مقرر تھے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کتاب پڑھتے پڑھتے اب پڑھتے پڑھتے یکدم کھڑے ہو جاتے تھے اور اس کے بعد انہوں
نے صراحتاً عیسائیت سے بیزاری کا اظہار کیا۔ میں حیران ہوں کہ کس طرح تحفہ شہزادہ ویلز
نے اس پر اثر کیا۔ یہاں تک کہ وہ عیسائیت سے کلی طور پر بیزار ہو گئے ۔
سر غلام حسین ہدایت اللہ گورنر سندھ فوت ہو گئے ہیں، وہ مجھ سے کچھ نہ کچھ تعلق رکھا
کرتے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ میں کراچی گیا تو اُنہوں نے مجھے دعوت پر بلایا۔
میرے پاس وقت نہیں تھا تاہم میں دعوت پر چلا گیا۔ دعوت میں اور لوگ بھی مدعو تھے۔
سر غلام حسین ہدایت اللہ بھاری جسم کے تھے اور لوگ سمجھتے تھے کہ وہ ہوشیار نہیں لیکن اس
مجلس میں مجھ پر یہ اثر ہوا کہ وہ نہایت ہوشیار آدمی ہیں ۔ ایک آدمی نے اسلام کے متعلق
ایک سوال کیا اور میں نے اُس کا جواب دینا شروع کیا۔ اتنے میں سر غلام حسین ہدایت اللہ
نے کرسی پر بیٹھے بیٹھے خراٹے مارنے شروع کر دیئے ۔ میری طبیعت پر یہ بات گراں گزری
کہ ادھر سوال کا میں نے جواب دینا شروع کیا ہے اور اُدھر اُنہوں نے خراٹے مارنے
شروع کر دیئے ہیں۔ میں پندرہ سولہ منٹ تک بولتا رہا۔ ابھی وہ شخص کہ جس نے سوال کیا
تھا بولا نہیں تھا کہ سر غلام حسین ہدایت اللہ نے آنکھیں کھول لیں اور کہا سچی بات یہ ہے کہ
میں اور تو کچھ جانتا نہیں ، ہاں اتنا ضرور جانتا ہوں کہ اگر مرزا صاحب نہ آتے تو میں عیسائی
ہو جاتا۔ انہی کی کتابیں پڑھ کر اور سُن کر میں اسلام پر قائم رہا ہوں ۔ معلوم ہوتا تھا کہ
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۵۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
بڑھاپے کی وجہ سے وہ لیٹ گئے تھے، ورنہ جاگ رہے تھے۔ اُنہوں نے آنکھیں کھولیں اور
فوراً کہنے لگے جو تشریح اسلام کی علماء نے کی ہے، اُسے پڑھ کر کوئی تعلیم یافتہ مسلمان مسلمان
نہیں رہ سکتا۔ میں جب کالج میں پڑھتا تھا تو میں نے مرزا صاحب کی بعض کتابیں پڑھیں
اور ان کتابوں کا یہ اثر تھا کہ اب تک میں مسلمان ہوں ۔ سر غلام حسین ہدایت اللہ بھاری جسم
کے تھے، بڑھے تھے اور صحت بھی کمزور تھی اور بظاہر معلوم ہوتا تھا اب ان کا حافظہ ویسا نہیں جیسا
جوانی میں ہو گا مگر پھر بھی انہیں طالب علمی کے وقت کی یہ بات یاد تھی ۔ ہو سکتا ہے کہ بعض لوگوں
نے سر غلام حسین ہدایت اللہ سے کہا ہو کہ احمدی غلط راستہ پر جا رہے ہیں اور احمد یوں نے کہا ہو
کہ جو باتیں ہمارے متعلق کہی جاتی ہیں وہ غلط ہیں ۔ تو اُنہوں نے کہا ہو کہ مجھے احمدیت کا
لٹریچر دیکھ لینا چاہئے ۔ پس بڑے بڑے لوگ تقریریں نہیں سنتے لڑ پچر پڑھ لیتے ہیں۔
صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید دونوں کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد ان دونوں کمپنیوں
کو لمیٹڈ کروا لیں ۔ اگر کمپنیاں لمیٹڈ ہوں گی تو گورنمنٹ بھی ان کی نگرانی کرے گی۔ پھر
دوسرے لوگوں کے حصص ہوں گے تو انہیں بھی اپنی رقوم کا فکر ہو گا اور ہر شخص اس طرف
توجہ کرے گا کہ جب سرمایہ لگایا گیا ہے تو کمپنی کو فائدہ بھی دکھانا چاہئے ۔ اس طرح عمدہ
کتابیں شائع ہوں گی ۔ لوگوں کے اعتراضات کے جوابات دیئے جائیں گے اور پھر مالی
فائدہ بھی ہوگا ۔
پلاننگ سیکشن کے متعلق میں کہہ چکا ہوں کہ اس کا مہینہ بھر میں ایک اجلاس ہوا کرے۔
اسی طرح محاسبہ کمیٹیوں کے متعلق بھی میں بات کر چکا ہوں ۔
اب میں کراچی کے دارالتبلیغ کے متعلق شوری کو توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔ کراچی میں
ہماری بارہ ہزار روپیہ کی ایک جائیداد ہے جو ہم نے ۱۹۴۵ء یا ۱۹۴۶ء میں خریدی تھی اور
اب وہ جائیداد ۳۵ - ۳۶ ہزار روپیہ میں فروخت ہو سکتی ہے۔ اگر وہ جائیداد فروخت ہو - ہوسکتی ۔
جائے تو بغیر کسی بار کے ۳۵۔ ۳۶ ہزار روپے مل جائیں گے۔ اگر وہ ۳۵ - ۳۶ ہزار میں
فروخت نہیں ہو گی تو کچھ کم رقم مل جائے گی لیکن بہر حال جتنی رقم ملے گی اُتنی ہی مجوزہ بجٹ
میں کمی ہو جائے گی ۔ اس جائیداد کو بیچ کر زمین خریدی جاسکتی ہے۔
۔
پھر ایک اور جائیداد بھی ہے اور اس میں اٹھارہ حصے میرے ہیں، دس حصے انجمن کے ہیں

خطابات شوری جلد سوم
۵۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
اور ایک حصہ میاں بشیر احمد صاحب کا ہے۔ ہم نے مشترکہ طور پر یہ جائیداد خریدی تھی علاوہ
سندھ کی زرعی زمینوں کے۔ یہ جائیداد اگر پک جائے تو دس ہزار روپیہ صدر انجمن احمد یہ کومل
سکتا ہے۔ اگر صدر انجمن احمد یہ ان جائیدادوں کو اِس سال بیچنے میں کامیاب ہو جائے تو
بجٹ میں ۳۰ - ۳۵ ہزار روپیہ کی کمی آسکتی ہے۔
میں نے صدر انجمن احمد یہ کو بار بار اس طرف توجہ دلائی ہے کہ بوجھ کو ننگا کرنا چاہئے
چھپانا نہیں چاہئے ۔ جتنا ظاہر کرو گے تمہیں اُتنی ہی گھبراہٹ ہو گی اور تم اسے ہلکا کرنے کی
کوشش کرو گے ۔ فنانس سٹینڈنگ کمیٹی نے کہا ہے کہ بجٹ میں ایک لاکھ ستر ہزار روپے کا
قرض ہے۔ اگر کمیٹی اس چیز کو ننگا نہ کرتی تو اگلے سال بوجھ زیادہ ہو جاتا ۔ اب کم از کم
گھبراہٹ تو رہے گی اور یہ فکر رہے گا کہ کسی طرح یہ بوجھ ہلکا ہو جائے ۔
اپنے اپنے طبقہ میں تبلیغ کرو اس کے علاوہ تلخ کو زیادہ وسیع کرو اور اپنے اپنے اس کے تبلیغ اپنے دائرہ
میں تبلیغ کرو۔ بڑے معہد یداروں کی فطرت میں یہ
بات داخل ہے کہ ان پر تبلیغ گراں گزرتی ہے اس لئے نہیں کہ انہیں تبلیغ کا احساس نہیں یا اُن
کے پاس علمی مواد نہیں ہوتا بلکہ صرف اس لئے کہ اگر ہم نے فلاں کو تبلیغ کی تو شاید وہ مخالفت
کرنے لگ جائے اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بڑے افسر انہیں مردہ سمجھنے لگ جاتے ہیں ۔
قرآن کریم نے اس اصل کو لیا ہے کہ نذر ان نفَعَتِ الذكری کے اس آیت میں
”اِن“ کے معنے ”قد“ کے ہیں شرط کے نہیں ۔ یہ محض زور دینے کے لئے ہے اس کے معنے
شرط کے ہو ہی نہیں سکتے ۔ کیونکہ اگر ”اِن“ کے معنے شرط کے ہوں تو آیت کے یہ معنے
ہوں گے ۔ تو نصیحت کر ۔ اگر نصیحت کرنا فائدہ دے لیکن سوال تو یہ ۔ یہ ہے کہ تمہیں کیسے پتہ
لگے گا کہ اگر تم نصیحت کرو تو ضرور فائدہ ہوگا ۔ یہ تو مستقبل کے متعلق ہے اور مستقبل کا حال
انسان نہیں جانتا ۔ اس لئے یہ لازمی بات ہے کہ اس آیت کے یہ معنے غلط ہیں اس طرح تو
کوئی نصیحت ہی نہیں کر سکے گا کیونکہ حکم یہ ہے کہ تمہیں نصیحت سے فائدہ کا یقین ہو تب
نصیحت کروپس ”ان “ کے معنے یہاں ”قد“ کے ہیں ۔ اس صورت میں اس کے یہ معنے
بنیں گے کہ تم نصیحت کرو اس لئے کہ نصیحت سابق میں فائدہ دیتی چلی آئی ہے۔ چاہے
جس کو نصیحت کی جائے وہ مانے یا نہ مانے۔ دیکھو نجاشی نے نصیحت کو مان لیا یا نہیں ۔ پھر

خطابات شوری جلد سوم
۵۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب بادشاہوں کو خطوط بھیجے تو کیا بحرین کے بادشاہ
نے مانا یا نہیں؟ دیکھو یہ کتنی دلیری تھی کہ اس نے اسلامی بادشاہت قائم کرنے کے لئے
لکھا ۔ نجاشی نے اسلام لانے کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ فائدہ نہیں
اُٹھایا اس لئے بعض لوگوں کے نزدیک وہ مسلمان نہیں تھا لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
نے فرمایا نجاشی کا جنازہ پڑھوک نیز فرمایا میرے بھائی نجاشی نے یوں کہا ہے ۔ اس سے
ظاہر ہے کہ وہ مومن تھا لیکن چونکہ اس نے کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ جس سے دوسرے
مذاہب کے ساتھ ٹکراؤ ہو اس لئے بعض لوگ غلطی سے اسے مسلمان نہیں سمجھتے۔ لیکن بحرین کا
بادشاہ نہ صرف مسلمان ہوا بلکہ مسلمان ہو کر اس نے اپنے علاقہ میں اسلامی حکومت کے قیام
کی درخواست کی بلکہ اسلام میں جو یہ مسئلہ آتا ہے کہ عیسائیوں ، مجوسیوں ، اور دیگر مذاہب مذاہ
والوں سے حُسنِ سلوک کرو، یہ اسی کی وجہ سے ہے۔ اس نے یہ دریافت کیا تھا کہ میری
حکومت میں عیسائی بھی رہتے ہیں ، مجوسی بھی رہتے ہیں ، یہودی بھی رہتے ہیں میں ان کے
ساتھ کیا سلوک کروں؟ کیا میں انہیں ملک سے نکال دوں؟ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا نہیں ۔ انہیں نکالنے کی ضرورت نہیں ، تم ان سے حُسنِ سلوک کرون پس تبلیغ ہر ایک
شخص کے لئے ضروری ہے۔ پھر اپنے اپنے حلقہ میں تبلیغ ضروری ہے۔
اس وقت صرف ایک جگہ پر صحیح رنگ میں تبلیغ ہو رہی ہے اور وہ شیخوپورہ ہے۔
چوہدری انور حسین صاحب نئے آدمی ہیں، نوجوان ہیں ، ہم سمجھتے ہیں کہ وہ کمزور ہیں لیکن
اُنہوں نے اچھی تبلیغ شروع کی ہے اور وہاں کے زمینداروں سے بھی بعض احمدیت میں
داخل ہوئے ہیں اور بعض کے متعلق ان کا خیال ہے کہ وہ احمدیت کی طرف مائل ہو رہے
ہیں اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ دوسری جگہوں پر بھی تبلیغ مؤثر نہ ہو۔ کراچی میں بھی پچھلے دنوں
ایک ڈاکٹر اور ایک وکیل احمدی ہوئے ہیں ۔ لاہور میں کوئی بڑا آدمی احمدی نہیں ہوا۔
گجرات میں چھ سات سال ہوئے مولوی ظہور الدین صاحب پلیڈ ر احمدی ہوئے تھے۔ اس
کے بعد اس طبقہ میں سے کوئی احمدی نہیں ہوا اور میں سمجھتا ہوں کہ جب کوئی شخص کسی اعلیٰ
طبقہ میں داخل ہو جاتا ہے تو اکثر یہ بات اُس کی فطرت میں داخل ہو جاتی ہے کہ وہ اپنے
طبقہ میں تبلیغ نہیں کرتا ۔ مثلاً بڑے بڑے زمینداروں میں سے کچھ عرصہ سے کوئی احمدی نہیں
XXXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۵۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
ہو رہا۔ ان دنوں صرف ایک زمیندار نے ضلع جھنگ میں جماعت سرگودھا کے ذریعہ
احمدیت کو قبول کیا ہے حالانکہ دیر سے اس طرف خاموشی تھی ۔ صرف غرباء جماعت میں
داخل ہوتے تھے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسلام غرباء میں ہے لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ
جو بھوکوں مرتے ہیں وہی لوگ اسلام قبول کرتے ہیں ۔ مکہ میں جو لوگ اسلام میں داخل
ہوئے اُن میں امیر بھی شامل تھے۔ حضرت ابوبکر کو دیکھ لو آپ امیر تھے۔ اگر آپ غریب
تھے تو آپ نے سات آٹھ غلام آزاد کیسے کرائے ۔ ایک ایک غلام کی قیمت اُن دنوں سات
سات آٹھ آٹھ ہزار درہم تھی ۔ پھر سارا بیت المال حضرت خدیجہ تھیں ۔ آپ بڑی مالدار
عورت تھیں ۔ اسلام کے پاس کوئی خزانہ نہیں تھا۔ زانہ نہیں تھا۔ سارا بوجھ حضرت خدیجہ نے ہی اُٹھایا ہوا
تھا۔ پھر حضرت عثمان کا نام ہی غنی ہے۔ پھر حضرت زبیر، حضرت طلحہ ، حضرت ابو عبیدہ بن
جراح ، حضرت عمرؓ سارے کے سارے بڑے خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے اور تاریخ سے
پتہ لگتا ہے کہ ان کے پاس پانچ پانچ غلام کام کرتے تھے اور یہ سب جائدادوں اور زمینوں
والے تھے۔
یہ لازمی بات ہے کہ جب لوگ کثرت سے اسلام میں داخل ہوئے تو ان میں کثرت
غرباء کی تھی لیکن غرباء کی کثرت کے یہ معنے نہیں کہ کوئی پڑھا لکھا اور عقلمند انسان اسلام کے
متعلق کوئی بات نہیں سنتا۔ اگر کسی کا ذہن اعلیٰ ہے اور وہ عقلمند ہے تو وہ آپ کی طرف ضرور
توجہ کرے گا۔ صرف سُستی کی وجہ سے ہم پر زنگ لگ گیا ہے اور ہمیں یہ مرض ہو گیا ہے کہ ہم
دوسروں کو تبلیغ نہیں کرتے ۔ یہ مرض دوسروں کی پیدا کی ہوئی نہیں ہماری خود پیدا کی ہوئی
ہے۔ پھر یہ مرض خدا تعالیٰ کی طرف سے بھی نہیں ، ہم نے خوداپنے اندر یہ بیماری پیدا کی
ہے۔ پس ان لوگوں میں بھی تبلیغ کرنی چاہئے اور پھر اپنے اپنے طبقہ میں بھی تبلیغ کرنی
چاہئے ۔ کشمیر کے لوگ یہاں بیٹھے ہیں۔ میں نے انہیں کہا تم تبلیغ کرو۔ چنانچہ انہوں نے
میری بات مان لی۔ اب اکثر لوگ کہتے ہیں ہمیں گلگا ر صاحب نے تبلیغ کی ہے۔ بہر حال
اگر ہمارے دوست اپنے اپنے طبقہ میں تبلیغ کریں تو اس کا ضرور اثر ہوگا اور اگر ہم اس طرح
تبلیغ میں لگے رہے تو پانچ چھ سال میں ایک مضبوط جماعت قائم ہو جائے گی۔
اصل بات یہ ہے کہ ہم نے تبلیغ کی ہی نہیں ہوتی ۔ بڑے لوگوں کی تبلیغ یہ ہے کہ بعض

خطابات شوری جلد سوم
۵۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
لوگوں کی دعوت کر دی یا انہیں میرے پاس لے آئے ۔ وہ نگی تبلیغ نہیں کرتے ۔ غربا تنگی تبلیغ
کرتے ہیں ۔ اگر سب لوگ ننگی تبلیغ کرتے تو جماعت کہیں کی کہیں چلی جاتی ۔ مجھے آج ہی
ایک دوست کا خط ملا ہے کہ اُنہیں ایک بہت بڑے عالم ملے اور انہوں نے احمدیت سے
اتنی نا واقفیت ظاہر کی کہ حیرت آتی ہے۔ جب میں نے ان سے گھل کر باتیں کیں تو ان کی
آخری گفتگو پہلی گفتگو سے بہت نرم تھی ۔ پس چاہے کوئی بڑا آدمی ہو جب اس پر حق گھل گیا
ہو تو وہ ضرور اس طرف متوجہ ہوگا ۔
میں جب شام گیا تو وہاں کے ایک عالم شیخ عبدالقادر صاحب مغربی جو ابھی تک زندہ
ہیں میرے پاس آئے وہ شریف آدمی ہیں۔ مجھے ملنے کے لئے آئے تو کچھ نوجوان جو
یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ تھے میرے ساتھ کج بحثی کر رہے تھے۔ شیخ عبدالقادر صاحب مغربی
اُن سے لڑ پڑے اور کہا ہمارا طرۂ امتیاز تو مہمان نوازی ہے تمہیں ان کی باتیں سن لینی
چاہئیں کج بحثی نہیں کرنی چاہئے ۔ پھر انہوں نے مجھ سے معافی مانگی۔ وہ بہت بڑے عالم
ہیں اور عربی سوسائٹی کے سرکردہ ممبر ہیں ، اس سوسائٹی کے وہ صدر ہیں یا نا ئب صدر ہیں ، وہ
مجھے مخاطب کر کے کہنے لگے ہم عرب ہیں ۔ بیوقوف یا جاہل نہیں کہ آپ کی بات مان لیں ۔
اُس وقت میں نے اُنہیں کہا آپ سمجھتے ہیں کہ کوئی اچھا عرب احمدیت میں داخل نہیں ہو
سکتا۔ میں تو اب واپس جا رہا ہوں لیکن وطن پہنچ کر سب سے پہلا کام جو میں کروں گا وہ یہ
ہے کہ میں یہاں اپنا مبلغ بھیجوں اور اُس وقت تک نہیں ہٹوں گا جب تک کہ یہاں ایک
مخلص جماعت قائم نہ ہو جائے۔ چنانچہ میں نے یہاں آ کر سید ولی اللہ شاہ صاحب اور
مولوی جلال الدین صاحب شمس کو شام میں بھیجا اور کہا جاؤ اور شیخ عبدالقادر صاحب مغربی
سے کہہ دو کہ میں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ جب یہ دونوں وہاں گئے تو اللہ تعالیٰ تعالیٰ نے
ایک مخلص جماعت بھی قائم کر دی اور جب شیخ عبدالقادر صاحب مغربی سے ملے اور انہیں کہا
کہ خلیفہ اسیح نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے تو انہوں نے اس بات کا اقرار کیا اور کہا تم نے
واقعہ میں اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ اسی مجلس میں مسٹر سلیم حسن جابی نے تلاوت کی ہے۔ یہ
شام کے رہنے والے ہیں یہ وہاں سے آئے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے نہ صرف انہیں احمدیت
قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے بلکہ انہیں یہ توفیق بھی دی ہے کہ وہ یہاں آ کر دینی تعلیم

خطابات شوری جلد سوم
حاصل کریں۔
۵۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
پھر علماء کا طبقہ ہے آجکل اس طبقہ میں بھی تبلیغ کم ہے اور کوئی بڑا عالم چند سال سے
احمدیت میں داخل نہیں ہوا۔ یہ بات نہیں کہ مولوی لوگ احمدیت میں داخل نہیں ہو سکتے ۔
حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل بھی علماء میں سے تھے۔ پھر آپ احمدیت میں داخل ہوئے یا نہیں؟
جس طرح اُس وقت غیر احمدیوں میں خدا تعالیٰ کا خوف پایا جاتا تھا اب بھی خدا تعالیٰ کا خوف
پایا جاتا ہے اگر اب بھی تم تبلیغ کرو تو کئی لوگ احمدیت میں آجائیں ۔ در حقیقت ہمیں صحیح طور
پر تبلیغ کرنی آتی ہی نہیں ۔ ورنہ اگر مخالف سے مخالف شخص کو بھی لایا جائے اور اسے خدا تعالیٰ
کا خوف ہو تو وہ احمدیت کو قبول کر لیتا ہے۔ اب تو بہت سے غیر احمدی یہاں ملنے آتے ہیں
کیونکہ ربوہ سڑک پر واقع ہے قادیان کنارے پر واقع تھا۔ پچھلے دنوں ایک لیڈی ڈاکٹر
یہاں آگئیں ۔ وہ کراچی سے سرگودھا جا رہی تھیں جب وہ ربوہ سے گزریں تو انہوں نے
مسجد کے مینارے دیکھے اور وہ مسجد دیکھنے کے لئے یہاں آگئیں ۔ انہوں نے کہا میں نے سنا
تھا کہ آپ کا مذہب الگ ہے لیکن جب مسجد دیکھی تو یہ ویسی ہی تھی جیسے اور مسلمانوں کی
ہوتی ہے تو میں اسے دیکھنے کے لئے یہاں آگئی ۔ کئی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ بعض لوگ یہاں
سے گزرے اور ربوہ کی آبادی دیکھی تو وہ یہاں آگئے ۔ پس یہ بڑی بھاری غفلت ہے اس کو
دور کرنا چاہئے ۔
خدا تعالیٰ نے ہماری آمد کا جو ذریعہ مقرر کیا ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کے الہام حق اولاد در اولاد الے میں بیان کیا گیا ہے۔ یعنی ماننے والوں کے اندر
ایسا مادہ رکھ دیا گیا ہے کہ اگر وہ اپنا فرض پورا کریں گے تو آمد ہمارے ذمہ ہوگی ۔ مخالف
سے مخالف شخص کے اندر بھی نیکی اور تقویٰ ہوتا ہے اور جب اسے سچائی کی طرف بلایا جائے
تو وہ اسے مان لیتا ہے۔ جب میں پہلی دفعہ حیدرآباد (سندھ) گیا تو وہ شخص جس نے اُس
وقت سب سے زیادہ مخالفت کی تھی ، میں نے اس دفعہ جب لیکچر کیا تو وہ میرے پاس آیا۔
سیکرٹری صاحب نے کہا کہ فلاں شخص آپ سے ملاقات کرنا چاہتا ہے۔ اس نے مصافحہ کیا اور
کہا مجھے جماعت پر جو سیاسی اعتراض تھے اُن میں سے اکثر حصہ دور ہو گیا ہے ۔ میں نے کہا
باقی اعتراض بھی دور ہو جائیں گے ۔ اب دیکھو وہی شخص جو اختلاف کی بنیاد رکھنے والا تھا

خطابات شوری جلد سوم
۵۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء
آخر متفق ہو گیا۔ ہمارے ایک معزز احمدی کراچی جارہے تھے تو ان سے ایک شخص نے کہا
اگر میں پندرہ میں منٹ اور وہاں بیٹھ جاتا تو سارے شبہات دور ہو جاتے ۔
پس بات یہ ہے کہ ہم نے اپنے اپنے طبقہ کے لوگوں میں تبلیغ کی ہی نہیں ورنہ کوئی وجہ
نہیں تھی کہ احمدیت ان پر اثر نہ کرتی ۔ امراء ہیں، علماء ہیں ، علماء سے مراد صرف دینی علماء
ہی نہیں دُنیوی علماء بھی ہیں ۔ پھر وکلاء ہیں ، ڈاکٹر ہیں یہ سب اپنے اپنے طبقہ میں جائیں ۔
خدا تعالیٰ نے ہر انسان کی فطرت نیک رکھی ہے آپ اگر کسی کے پاس جائیں گے اور اسے
صحیح رنگ میں تبلیغ کریں گے تو وہ احمدیت میں داخل ہو جائے گا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا یا رسول اللہ !
میرے بھائی کو دست آتے ہیں ۔ آپؐ نے فرمایا اُسے شہد دو۔ چنانچہ اُسے شہد دیا گیا لیکن
دست زیادہ ہو گئے ۔ وہ دوبارہ حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! میں نے شہر دیا تھا لیکن
دست اور زیادہ ہو گئے ہیں ۔ آپ نے فرمایا اور شہد دے دو۔ وہ پھر واپس آیا اور عرض کیا
میں نے دوبارہ شہر دیا ہے لیکن دست اور بڑھ گئے ہیں۔ آپ نے فرمایا اور شہد دے دو۔
وہ پھر آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! مرض اور بڑھ گیا ہے۔ آپ نے فرمایا تمہارے بھائی کا
پیٹ جھوٹا ہے، خدا تعالیٰ جھوٹا نہیں۔ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے شہد میں شفا ہے۔ تم اسے اور شہد
دو وہ ضرور ٹھیک ہو جائے گا۔ چنانچہ اس نے پھر شہد دیا اور وہ ٹھیک ہو گیا ۔ اے اسی طرح
میں کہتا ہوں خدا تعالیٰ نے ہر انسان کی فطرت نیک بنائی ہے۔ تم اس کے پاس جاؤ اور اسے
تبلیغ کرو تو وہ ضرور مانے گا۔ اگر وہ نہیں مانتا تو ہم غلطی پر ہیں۔ خدا تعالیٰ کا قول صحیح ہے۔
میں یہ نہیں کہتا کہ آج ابو جہل ، عقبہ اور شیبہ نہیں، بے شک وہ ہیں لیکن میں یہ نہیں مانتا کہ کوئی
شخص احمدیت کو قبول نہیں کر سکتا ۔ بشرطیکہ تم صحیح رنگ میں تبلیغ کرو۔ تم خود ان لوگوں کی
مجالس میں جاؤ اور تبلیغ کے مواقع تلاش کرو۔
مد ہو
سے فتح ہوگی
صاحب پوزیشن لوگوں کو تبلیغ اگر تم نے دنیا کو فتح کرتا ہے تو دنیا تدبیر سے
ویسے نہیں۔ یہ بات غلط ہے کہ صاحب پوزیشن لوگ
صداقت قبول نہیں کرتے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو
صاحب پوزیشن لوگوں نے قبول کیا تھا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو غریبوں نے مانا تھا لیکن
XXXXXX

·

آج 10 میں سے 10 باقی