مجلس شوری ۱۹۵۴ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)
خطابات شوری جلد سوم
۵۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
منعقده ۱۶ تا ۱۸ راپریل ۱۹۵۴ء)
تیسرا دن
جماعت احمدیہ کی پینتیسویں نمائندگان مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء سے خطاب مجلس مشاورت ۱۶ تا ۱۸
اپریل ۱۹۵۴ء کو ربوہ میں منعقد ہوئی ۔ ناسازی طبع کی وجہ سے حضور ۱۶۔ اپریل کو افتتاحی دعا کور ۔
کروا کر اور مختصر نصیحت فرما کر واپس تشریف لے گئے ۔ اسی طرح اختتامی اجلاس میں بھی
حضور صرف دُعا کے لئے ہی تشریف لا سکے۔ تاہم تیسرے دن ۱۸۔ اپریل کو علالت کے
باوجود صبح کے اجلاس میں آپ رونق افروز ہوئے اور کرسی پر بیٹھے بیٹھے نمائندگان سے
خطاب فرمایا اور انہیں زریں ہدایات سے نوازا۔ تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے
بعد حضور نے فرمایا :-
پرسوں میں تھوڑی دیر کے لئے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں آ گیا تھا اور مختصر سی
تقریر بھی کی تھی۔ اس تقریر کے بعد میری طبیعت خراب ہو گئی اور بقیہ سارا دن درد رہی ۔
اسی طرح رات کو بھی درد ہوتی رہی ۔ آج رات بھی درد رہی ۔ اسی تکلیف کی وجہ سے بجائے
اس کے کہ میں یہ فیصلہ کرتا کہ میں مجلس شوری کے اجلاس میں نہ جاؤں میں نے مناسب سمجھا
کہ چونکہ اس موقع پر جماعت کے نمائندے باہر سے آئے ہوئے ہیں، آئندہ شاید ان سے
ملنے کا موقع ملے یا نہ ملے اس لئے میں مجلس شوریٰ میں چلا جاؤں چاہے چند منٹ بیٹھ کر
آ جاؤں ۔ اس خیال سے آج میں یہاں آیا ہوں ۔ میری تکلیف بڑھ رہی ہے اس کی وجہ
خطابات شوری جلد سوم
۵۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
معلوم نہیں ہو سکی ۔ بظاہر اس کی موٹی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ حملہ کے بعد کل میں پہلی دفعہ
پگڑی پہن کر آیا تھا اور پگڑی کا سر پر بوجھ محسوس ہوتا تھا ۔ اسی طرح گلاہ عین زخم کی جگہ کے
او پر لگتا تھا ، اس کی وجہ سے درد شروع ہو گیا ۔ آج میں ایک قسم کی ترکی ٹوپی پہن کر آیا ہوں
جو ایک دوست لائے تھے۔ شوری میں آنے لگا تو میں نے یہ ٹوپی سر پر رکھ لی۔ گھر والے
اعتراض کرتے تھے کہ یہ وقار کے خلاف ہے۔ میں نے کہا اگر وقار کے خلاف بھی یہ بات
ہو تب بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ میں جانتا تھا کہ پگڑی باندھ کر آنا میرے لئے ممکن نہیں ۔
میں نے ٹوپی پہن لی اور گھر والوں کا لحاظ کر کے ٹوپی پر ایک رومال باندھ لیا تا ٹوپی رومال
کے نیچے چُھپ جائے اور سر بھی ننگا نہ رہے۔ جیسا کہ میں نے کہا ہے تھوڑی دیر کے بعد میں
واپس چلا جاؤں گا ۔ جب مجلس شوری کی کارروائی ختم ہو گی تو مجھے اطلاع دے دی جائے گی
اور میں اختتامی دعا کے لئے پھر آ جاؤں گا ۔ اس عرصہ میں اگر کوئی ایسی کارروائی ہوئی کہ
جس کے متعلق میں نے کچھ کہنا ضروری سمجھا تو میں کہہ دوں گا۔
میری طبیعت کی خرابی کے مطابق اُن دوستوں کو جو اس عرصہ میں مجھے ملتے رہے ہیں
یا خطوط لکھتے رہے ہیں سب کو ایک قسم کی غلط نہی پیدا ہو گئی ہے۔ زخم بظاہر مندمل ہو گیا ہے
اور جو لوگ طب سے واقف نہیں وہ زخم مندمل ہونے کے معنے گلی صحت کے سمجھتے ہیں۔
حالانکہ تھوڑے سے تدبر سے بھی انسان سمجھ سکتا ہے کہ دنیا میں ہر شخص مرتا ہے لیکن زخم کی وجہ
سے مرنے والوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔ اگر ایک لاکھ اشخاص مرتے ہیں تو ان میں
سے شاید ایک زخم کی وجہ سے مرتا ہے۔ باقی ۹۹۹۹۹ بخار کی وجہ سے مرتے ہیں ، نمونیہ کی وجہ
سے مرتے ہیں، ذات الجنب کی وجہ سے مرتے ہیں ، کھانسی یا سل کی وجہ سے مرتے ہیں،
ذیا بیطس کی وجہ سے مرتے ہیں یا اور کسی قسم کی کمزوری اور ضعف سے مرتے ہیں۔ پس محض
زخم کا مندمل ہو جانا اس بات کی علامت نہیں کہ میں اچھا ہو چکا ہوں کیونکہ ایک ایسے شخص
کے جسم سے اُس کے سارے خون کا نکل جانا جس کی عمر شمسی حساب سے ۶۵ سال کی ہو چکی
ہے اور قمری لحاظ سے وہ ۶۷۲ سال کا ہو چکا ہے، زخم سے بھی زیادہ خطر ناک بیماری ہے۔
اس کے معنے یہ ہیں کہ بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے جو چیز جسم کے اندر بنائی
ہے وہ ختم ہو گئی ہے۔ پھر اس کے ساتھ ذیا بیطس کی بھی شکایت پیدا ہوگئی ہے اس کی وجہ سے
خطابات شوری جلد سوم
لدما
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
جن چیزوں سے پر ہیز بتایا جاتا ہے وہی چیزیں تندرستی کا باعث ہوتی ہیں ۔ مثلاً میٹھے سے جسم
کے اندر طاقت پیدا ہوتی ہے لیکن ذیا بیطیس کی صورت میں میٹھا کھانا قطعی طور پر بند ہو جاتا
ہے۔ چنانچہ جب سے مجھے پیشاب میں شکر آ رہی ہے میں نے صرف ایک دن چائے میں
ایک چمچہ میٹھا ڈال کر پیا ہے ورنہ میں پھیکی چائے پیتا ہوں یا اس میں دوائی ڈال کر پیتا رہا
ہوں ۔ غرض ذیا بیطس کی وجہ سے طاقت پیدا کرنے والی جو چیزیں تھیں وہ میں نے چھوڑ دی
ہیں پھر گاؤٹ ( نقرس) کی وجہ سے گوشت کا استعمال نہیں کیا جاتا۔ گاؤٹ کی بیماری میں
گوشت کا استعمال طبی طور پر منع ہے۔ ڈاکٹر اس کے استعمال سے روکتے ہیں۔ گویا ایک
طرف مجھے روٹی کھانے سے روکا جاتا ہے اور دوسری طرف ذیا بیطس اور گاؤٹ کی وجہ سے
میٹھا اور گوشت جیسی طاقت پیدا کرنے والی چیزوں سے روکا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔
باقی جو چیزیں رہ گئیں مثلاً شور با ترکاری یا صرف ترکاری انہیں نہ تو کوئی انسان رغبت
سے کھا سکتا ہے اور نہ ان کے کھانے سے کوئی طاقت پیدا ہوتی ہے ۔ اوّل تو میں یہ چیزیں
کھا ہی نہیں سکتا اور اگر کسی وقت کچھ کھا لیتا ہوں تو نفرت سے کھاتا ہوں ۔ پس جن چیزوں
سے جسم کے اندر طاقت پیدا ہوتی ہے وہ علاج کے دوران میں چھوڑنی ضروری ہیں۔ ایسی
صورت میں خود ظاہر ہے کہ طاقت بحال ہونے کے لئے ایک لمبا عرصہ درکار ہے۔ اسی
طرح جب لاہور سے علاج کیلئے ڈاکٹر یہاں آئے تو میں نے اُن سے پوچھا آپ کے
خیال میں یہ زخم کتنے عرصہ تک ٹھیک ہو جائے گا ؟ اُنہوں نے کہا جو ٹانکوں والا حصہ ہے یہ تو
دس دن میں ٹھیک ہو جائے گا اور جونکی والا حصہ ہے وہ کوئی بائیس دن میں ٹھیک ہو جائے گا
لیکن اندر کے زخم کے ٹھیک ہونے میں دیر لگتی ہے۔ میں نے کہا اندر کا زخم کب تک ٹھیک ہو
جائے گا ؟ تو اُنہوں نے کہا ممکن ہے کہ اس پر تین ساڑھے تین ماہ کا عرصہ لگ جائے ۔ ایک
عصبہ جو کٹ گیا ہے اس کی وجہ سے میرے سر کا چوتھا حصہ سُن ہے، اس کی جنس ماری گئی
ہے۔ اس کے متعلق میں نے ڈاکٹروں سے دریافت کیا تو اُنہوں نے بتایا یقین تو نہیں لیکن
اکثر یہ عصبہ ٹھیک ہو جایا کرتا ہے اور کچھ عرصہ کے بعد وہ خود بڑھنا بھی شروع ہو جایا کرتا ہے
اگر ایسا ہو یعنی وہ عصبہ ٹھیک ہو جائے اور خود بڑھنا شروع کر دے تو اس پر چھ ماہ کا عرصہ لگ
جائے گا ۔ گویا صحت کے لئے اگر وہ ممکن ہو تو تین ماہ سے ساڑھے چھ ماہ تک کا عرصہ
خطابات شوری جلد سوم
۵۵۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
ضروری ہے لیکن جب دوستوں نے سنا کہ زخم مندمل ہو چکا ہے تو وہ پوری اُمید رکھنے لگ
گئے کہ اب مجھے خلافت کا پورا بوجھ اُٹھا لینا چاہئے ۔ بعض نے تو اخلاص میں آ کر مجھے تنگ
کرنا بھی شروع کر دیا۔ کل ایک شخص نے جب وہ ملاقات کے لئے آیا تو میرے سر کو پکڑ کر
خوب ہلایا جس کی وجہ سے مجھے درد شروع ہو گیا۔ میرا سر ہلانے والے پرانے صحابی تھے۔
اپنے خیال میں اُنہوں نے مجھ سے محبت کا اظہار کیا لیکن اس محبت کے اظہار کی وجہ سے
میری تکلیف بڑھ گئی۔ اس پر مجھے حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کا بیان کردہ ایک قصہ یاد آ گیا۔
آپ جب گھوڑے سے گرے اور سر میں شدید زخم آیا تو دوستوں نے آپ کی عیادت کے
لئے آنا شروع کر دیا اور ہر دوست اپنے اخلاص میں چاہتا کہ وہ زخم دیکھے اور اس کے متعلق
پوری معلومات حاصل کرے ۔ ایک دفعہ آپ نے فرمایا کہ میرے زخم کی حالت تو بندر کے
زخم کی سی ہو گئی ہے۔ جب کسی بندر کو زخم ہو جاتا ہے تو قریب قریب کے سارے بند راس
کے پاس جمع ہو جاتے ہیں۔ پہلے ایک بندر یہ دیکھنے کے لئے کہ زخم کہاں ہے اور کتنا ہے،
آگے بڑھ کر زخم میں پنجہ ڈال دیتا ہے پھر دوسرا بندر آگے آتا ہے اور وہ بھی زخمی بندر سے
یہی سلوک کرتا ہے ۔ اسی طرح سارے بندر ایک ایک کر کے آتے ہیں اور اُس کے زخم میں
ہاتھ ڈال ڈال کر دیکھتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ زخم کی حالت بجائے درست ہونے کے اور
زیادہ خراب ہو جاتی ہے ۔ آخر زخمی بندر جنگل میں بھاگ جاتا ہے اور جب تک زخم ٹھیک نہ
ہو وہ واپس نہیں آتا۔ آپ فرماتے تھے کہ میرے زخم کی حالت بھی بندر کے زخم کی سی ہو گئی
ہے ہر ایک شخص جو تیمار داری کے لئے آتا ہے، اخلاص اور محبت کی وجہ سے کہتا ہے مجھے زخم
دکھاؤ۔ اور پھر کہتا ہے یہ کیسے ہوا؟ کیوں ہوا ؟ اس کی اب کیا حالت ہے؟ کیا علاج کیا گیا
ہے؟ غرض رات دن یہی ہوتا رہتا ہے۔ آپ فرماتے اگر کوئی شخص بیمار ہو اور وہ رات دن
یہی کہتا رہے کہ میں بیمار ہوں تو وہ اپنے آپ کو بیمار کہتے کہتے مر جائے گا اور اگر وہ کہے کہ
میں اچھا ہوں تو سننے والے اُسے جھوٹ کہیں گے۔ پس میری سمجھ میں نہیں آتا کہ میں کیا
کروں۔ ہزاروں پوچھنے والے ہیں اور ان کے سوالات بھی کئی ہوتے ہیں ۔ مثلاً کیا بیماری
ہے؟ یہ کیسے لاحق ہوئی ؟ اس کا کیا علاج کر رہے ہیں؟ علاج کون کر رہا ہے؟ اب علاج کی
وجہ سے کس قدر آرام ہے؟ اگر دو چار سو ملاقاتی ہوں اور مریض ان سے صبح سے شام تک
خطابات شوری جلد سوم
۵۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
اپنی بیماری کی کیفیت ہی بیان کرتا رہے تو صحت ہوئی مشکل ہے۔ صحت تب ہوتی ہے کہ جب
مریض اپنی بیماری کو کھلانے کی کوشش کرے لیکن اس قسم کے سوالات کرنے والے بیماری کو
بھلانے نہیں دیتے۔ اگر کوئی شخص اس قسم کے سوالات کے جواب میں یہ کہے کہ الْحَمْدُ لِله
اب میں تندرست ہوں یا پہلے کی نسبت بہت افاقہ ہے تو وہ گویا سارا دن جھوٹ بولتا رہے
اور اگر بیماری کو بیان کرتا رہے تو اس کا اچھا ہونا مشکل ہے۔ پس اس صورت میں مریض
کے لئے صرف دو صورتیں باقی رہ جاتی ہیں یا تو وہ رات دن جھوٹ بولے اور یا اپنی بیماری
کو سارا دن اور ساری رات بیان کرتا رہے ۔ حالانکہ ہر ایک شخص کے الگ کام ہیں ۔ جب
ڈاکٹر نے کہہ دیا کہ زخم اتنے عرصہ میں ٹھیک ہوگا تو دوسروں کو اب زیادہ سوالات کی کیا
ضرورت ہے۔ ڈاکٹروں کے معاملہ میں دخل دینا ایسا ہی ہے جس طرح آجکل کے مولویوں
نے سیاست میں دخل دینا شروع کر دیا ہے۔ اور سیاست میں دخل دے کر ملک کا ستیا ناس
کر دیا ہے۔
ہمارے ایک مولوی تھے وہ مسجد میں بیٹھے رہتے اور جب میں مسجد میں آتا تو وہ مجھ
سے معانقہ ضرور کرتے اور پھر پوچھتے آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ نزلہ اور بخار تو نہیں ہوا؟ اور
میں کہتا نہیں۔ تو کہتے اچھا کھانسی تو نہیں ہوئی ؟ جواب ملتا نہیں ۔ پھر کہتے رات کو نیند تو
آجاتی ہے؟ میں کہتا ہاں ۔ پھر پوچھتے اچھا کام کے وقت تکلیف تو نہیں ہوتی ؟ اس پر پھر میں
کہتا نہیں ۔ غرض اس قسم کے وہ کئی سوالات کر ڈالتے ۔ چار ماہ تو میں چُپ رہا آخر میں نے رہا
کہا اس طرح کے سوالات دریافت نہ کیا کریں۔ اگر ہر احمدی نے اس قسم کے سوالات
پوچھنے شروع کر دیئے تو میں کیا کروں گا۔ اس پر اُنہوں نے بُرا تو منایا لیکن پھر وہ چپ ہو
گئے ورنہ اس سے قبل جتنی بیماریاں اُنہوں نے سُنی ہوئی تھیں وہ ساری دُہرا دیا کرتے تھے
اور انہیں بغیر گنوائے صبر نہیں آتا تھا۔ یہ بے اصولے پن کی بات ہے اور میرے نزدیک
اس کی بڑی وجہ جہالت ہے۔
لوگوں نے ملاقات میں کوئی بات تو کرنی ہوتی ہے لیکن چونکہ علم نہیں ہوتا کہ کیا بات
کی جائے اور چونکہ جماعت میں مسائل پوچھنے کا شوق نہیں رہا اس لئے وہ ملاقات کے موقع
پر کوئی مفید بات نہیں پوچھ سکتے ۔ پس یہی چیز رہ گئی ہے کہ پوچھا جائے کیا حال ہے؟ بخار تو
خطابات شوری جلد سوم
۵۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
نہیں ہوا؟ کھانسی تو نہیں ہوئی ؟ نزلہ تو نہیں ہوا ، پیاس تو لگتی ہے؟ نیند آتی ہے یا نہیں؟ کچھ
کھاتے پیتے بھی ہیں یا نہیں؟ اگر حالات پر غور کرنے کی عادت ہو، سوچنے کی عادت ہو تو
اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ جب آپ کوئی بات کریں گے تو معقول کریں گے، اس سے
ملک اور قوم کو فائدہ ہوگا۔
بہر حال میرا گلہ پھر خراب ہو گیا ہے اور اس کے اندر سے پانی نکلتا ہے۔ زخم کے
ابتدائی دنوں میں بھی یہ تکلیف پیدا ہوگئی تھی اس لئے ڈاکٹروں سے دوبارہ مشورہ لینا پڑے
گا۔ زخم کے ابتدائی دنوں میں رات کے وقت جب تک میری آنکھ نہیں کھلتی تھی میں کروٹ
نہیں بدل سکتا تھا۔ آنکھ کھلنے پر سہارا لے کر کروٹ بدلتا تھا۔ آج رات بھی یہی حالت رہی
کہ میں سوتے سوتے کروٹ نہیں بدل سکتا تھا۔
مجھے معلوم ہوا ہے کہ تحریک خاص کے چندہ کے متعلق جو میں نے تجویز کی تھی اس کے
علاوہ جماعت کی طرف سے ساٹھ ہزار روپے کی رقم جمع کی گئی ہے۔ میرا خیال تھا کہ
دوستوں نے اس بجٹ کو کافی نہیں سمجھا اور انہوں نے خیال کیا کہ تحریک خاص کے ذریعہ جو
رقم اکٹھی ہو گی وہ کم ہے اس لئے مزید ساٹھ ہزار کی رقم جمع کر کے دے دی جائے۔
جو مدات میرے ذہن میں تھیں ، میرا خیال تھا کہ وہ خود بخود بڑھتی چلی جائیں گی کیونکہ اس
رقم کے ذریعہ ربوہ کے علاوہ بعض بیرونی جگہوں پر بھی حفاظت کا انتظام کیا جائے گا۔ اگر
صرف ربوہ میں انتظام کیا جائے تو شاید اس روپیہ کا پچاسواں حصہ ہی کافی ہو لیکن اصل
مقصد تو فتنہ کا سد باب کرنا ہے۔ پس میرا خیال تھا کہ دوستوں نے میری سکیم کو نا کافی سمجھتے
ہوئے خیال کیا کہ ساٹھ ہزار روپے کی مزید رقم جمع کر کے دے دی جائے ۔
بہر حال اس روپیہ کے جمع ہونے کے بعد مجھے پیغام پہنچا کہ جماعت کے کچھ امراء
آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔ چونکہ شوری میں سے بعض امراء کا علیحدہ طور پر ملنا خلاف قاعدہ
تھا اس لئے میں نے اس ملاقات کو پسند نہ کیا۔ ملاقات ایک وقت میں خلاف قاعدہ ہوتی
ہے اور دوسرے وقت میں باقاعدہ ہو جاتی ہے۔ جب مجلس شوری بیٹھی ہو تو سارے افراد
شوری کا حصہ ہوتے ہیں اس لئے اُس میں سے بعض افراد کا علیحدہ طور پر ملاقات کرنا چاہے
وہ امراء ہوں یا عام ممبر خلاف قاعدہ ہوتا ہے لیکن اگر مجلس شوری نہ ہو تو پھر امیر اور غریب کا
خطابات شوری جلد سوم
۵۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
کوئی سوال نہیں ، ہر شخص کو ملاقات کا حق ہوتا ہے اور وہ ملاقات کرتا ہے۔
قادیان کا ایک واقعہ ہے کہ ایک شخص بہت غریب تھا اُس نے یہ کہنا شروع کیا کہ
آپ امیروں کے ہاں دعوتیں کھاتے ہیں غریبوں کے ہاں دعوت نہیں کھاتے ۔ اُس شخص کی
اپنی یہ حالت تھی کہ میرا خیال یہ تھا کہ اگر وہ سامنے دال روٹی بھی رکھے گا تو اُسے تکلیف ہو یہ
گی لیکن ہر دو تین ماہ کے بعد وہ میرے پاس آتا اور کہتا کہ آپ غریبوں کی دعوت نہیں
کھاتے ۔ آپ میری دعوت قبول کریں ۔ میرے گھر آئیں اور وہاں بیٹھ کر کھانا کھائیں۔
آخر میں نے کہا میں تمہاری دعوت مان لیتا ہوں مگر شرط یہ ہے کہ تم سالن پکاؤ یا دال یعنی ان
دونوں میں سے کچھ پکاؤ مگر ہو ایک ہی چیز اور اس کے ساتھ پھلکے پکالیں، چاول نہیں
پکانے ۔ اگر تم نے سالن اور دال دونوں چیزیں پکا لیں یا چاول پکا لئے تو میں تمہاری دعوت
قبول نہیں کروں گا۔ اُس نے کہا مجھے یہ شرط منظور ہے۔ وہ شخص مجھ سے اخلاص رکھتا تھا اُس
نے میرا مطلب سمجھ لیا۔ چنانچہ جس دن دعوت تھی اُس نے پتلا سا شور بہ بنالیا اور اُس کے
ساتھ پھلکے تیار کر لئے ۔ میں اُس کے گھر گیا اور کھانا کھایا۔ کھانا سے فارغ ہو کر میں اُس
کے گھر سے باہر نکلنے لگا تو غالباً سیالکوٹ کے ایک دوست دروازے پر کھڑے تھے۔ اُنہوں
نے مجھے دیکھتے ہی کہا کسی ایسے غریباں دی دعوت وی کھا لیندے او “ میں نے کہا اس
شخص کی یہ بات کہ کسی غریباں دی دعوت نہیں کھاندے“ میں نے تین سال سُنی ہے۔
اب تمہاری یہ بات تین سال تک سُن لوں گا۔ اس پر وہ شخص شرمندہ ہو گیا اور واپس چلا
گیا۔ غرض ایک طرف تو وہ امیر شخص تھا جس کو غریب کے ہاں میرا جانا بر الگا۔ اور دوسری
طرف وہ غریب شخص تھا جو مجھے تین سال تک یہ کہتا رہا کہ آپ غریبوں کی دعوت قبول نہیں
کرتے اور آخر مجھے اُس کی دعوت منظور کرنی پڑی ۔ تو اعتراض کرنے والے بعض اوقات
اعتراض کرتے رہتے ہیں اور حقیقت اس کے خلاف ہوتی ہے۔
مخالفت اور ہماری ذمہ داری اب ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں کہ ہمارے لئے
اس ملک میں رہنا بھی محال بنایا جا رہا ہے۔ ہر سیاسی
تغیر جو ملک میں پیدا ہوتا ہے اس کو ہماری مخالفت کا ذریعہ بنایا جاتا ہے۔ بنگال میں جو
الیکشن ہوا اُس کا احمدیوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا لیکن اُدھر مسلم لیگ والے صوبہ میں
XXXX
خطابات شوری جلد سوم
۵۵۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
کمزور ہوئے اور ادھر مودودی صاحب نے اعلان کر دیا کہ ہم اس کے خلاف ہیں اور
ساتھ ہی کہہ دیا کہ ہم ہر اس شخص سے ملنے کے لئے تیار ہیں جو احمدیوں کو اقلیت قرار دے
دے۔ گویا ہر تغیر جو ملک میں پیدا ہوتا ہے اُسے ہماری سے ہماری مخالفت کا ایک ذریعہ بنا لیا جاتا ہے۔
احمدی پاکستان کے باشندے ہیں اور نہ صرف پاکستان کے باشندے ہیں بلکہ پاکستان کے
بنانے والوں میں سے ہیں لیکن وہی ملک جس کے متعلق ہم یہ سمجھتے ہیں اور جائز طور پر پر سمجھتے
ہیں کہ وہ ہماری کوششوں سے بنا ہے اگر چہ ایک وقت میں ہمارے ذہن میں بھی اس کی وہ
شکل نہیں تھی جو اب ہے لیکن مسلم لیگ کی ہر تحریک میں جو اس کے حصول کے لئے کی گئی ہم
نے حصہ لیا اور اُسے مدد دی۔ جو لوگ ہمارے دشمن ہیں اور اُنہوں نے ملک کے بنانے میں
عملی طور پر کوئی حصہ نہیں لیا بلکہ اس کی مخالفت میں لگے رہے ہیں آج مسلم لیگ سے ساز باز
کر رہے ہیں کہ احمدیوں کو پاکستان میں اقلیت قرار دے دیا جائے ۔ ایسے وقت میں
احمدیوں کا فرض ہے کہ وہ جو کام بھی کریں ہوشیار ہو کر کریں۔ یہ درست ہے کہ خدا تعالیٰ ہی
ہر کام کرتا ہے لیکن یہ بھی درست ہے کہ عملی طور پر یہ نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ آسمان سے اتر کر
یہ کہے کہ تم لحاف اوڑھ کر چار پائی پر لیٹے رہو میں تمہاری جگہ کام کرتا ہوں ۔
خدا تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام سے کہا تم اس باغ میں رہو اور اس کے پھل
کھاؤ لیکن فلاں دروازہ سے چوکنا رہیں ۔ اگر اس دروازہ سے شیطان تم پر حملہ آور ہو گیا تو
میں ذمہ دار نہیں ہوں گا۔ پھر جب شیطان نے حملہ کر دیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں کہا کہ یہ
میری غلطی تھی، میں نے تمہیں کیوں نہ بچایا بلکہ اس نے کہا میں نے تمہیں باغ دیا تھا، دودھ
اور شہد کی نہریں عطا کی تھیں اور ہر قسم کی آسائش کا سامان مہیا کر دیا تھا لیکن تم اتنے سُست
نکلے کہ تم نے احتیاط کو بھی نظر انداز کر دیا اور شیطان کو اندر آنے دیا۔ اب تم سے یہ شہد اور
دودھ کی نہریں اور دوسرے آسائش کے سامان واپس لے لئے جاتے ہیں۔
خلیفہ وقت کی حفاظت حضرت نوح علیہ السلام کو بھی خدا تعالیٰ نے نعمتیں دیں لیکن
ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ تم یہ نہ سمجھنا کہ میں تمہیں چیزیں بھی
دوں گا اور پھر ان کی حفاظت بھی کروں گا ۔ حفاظت تمہیں خود کرنی ہوگی ۔ اگر تم نے سستی
اور غفلت سے کام لیا تو میں نے تمہارا ہاتھ نہیں بٹانا ۔ ہاں اگر تم کام کرو گے اور پوری محنت
خطابات شوری جلد سوم
۵۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
سے کرو گے اور اس کے بعد بھی کوئی کسر رہ جائے گی تو اُس کو میں پورا کروں گا یعنی اگر تم
خود رخنہ پیدا کرو گے تو میں اُس کا ذمہ دار نہیں ہوں گا۔ ہاں اگر تمہاری پوری جدوجہد
کرنے کے باوجود کوئی رخنہ باقی رہ گیا تو میں اُس کو پورا کروں گا ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے وقت میں بھی یہی ہوا ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے وقت میں بھی یہی ہوا ، محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت میں بھی یہی ہوا ، آپ کو یہودیوں نے کھانے میں زہر ملا کر
دے دیا۔ بعض لوگ کہہ سکتے ہیں کہ آپ نے ان کی دعوت کو منظور کیوں کر لیا لیکن آپ کی
شان یہی تھی کہ آپ ان کی دعوت قبول کر لیتے ۔ یہ صحابہ کا کام تھا کہ وہ کھانے کو پہلے چکھ
کر دیکھ لیتے اور اطمینان کر لیتے ۔ اب مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا تو بعض دوستوں نے لکھنا
شروع کر دیا کہ خلیفہ وقت کو نماز کے لئے مسجد میں نہیں آنا چاہئے ۔ اسی طرح ملاقات کا
سلسلہ بھی بند کر دینا چاہئے ۔ میں نے کہا اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ خلیفہ وقت کو کسی منارہ پر
باندھ دیا جائے اور جماعت اپنا فرض ادا نہ کرے ۔ جب تک خلافت رہے گی خلیفہ مسجد میں
نماز پڑھانے ضرور جائے گا ، وہ ملاقات کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، چاہے دشمن اُس پر حملہ
کرے یا نہ کرے۔ اسی طرح وہ اپنے فرائض بھی بجالائے گا آگے جماعت کے لوگوں کا
فرض ہے کہ وہ دیکھیں کہ وہاں کوئی مشکوک آدمی تو موجود نہیں ۔
رسول کریم ﷺ کی الہی حفاظت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی یہودیوں علی
کی دعوت کو منظور کر لیا تھا اور آپ کی شان
یہی تھی کہ اس دعوت کو منظور فرما لیتے ۔ صحابہ کا یہ فرض تھا کہ وہ حفاظت کے پیش نظر کھانا
چکھ لیتے لیکن اُن سے یہ غلطی سرزد ہو گئی اُنہوں نے کھانا چکھا نہیں اور نتیجہ یہ ہوا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھانا کھا لیا۔ آپ کو الہاما پتہ لگ گیا کہ اس کھانے میں
زہر ملا ہوا ہے اور آپ نے لقمہ منہ سے نکال کر پھینک دیا تھا لیکن غالباً حضرت عائشہ کی یہ
روایت ہے کہ وفات کے وقت آپ نے فرمایا کہ یہودیوں نے کھانے میں جو زہر کھلایا تھا
اُس کا اثر اُس وقت تو نہیں ہوا لیکن اب جسم میں اُس کا اثر معلوم ہوتا ہے یعنی اُس وقت
تو آپ بچ گئے لیکن اس زہر کا اعصاب پر ایسا اثر ہوا کہ بڑھاپے میں جا کر وہ محسوس ہوا ۔
اسی طرح ایک اور واقعہ آتا ہے آپ ایک جنگ سے واپس آ رہے تھے کہ رستہ میں
خطابات شوری جلد سوم
۵۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
ایک جگہ آرام کرنے کے لئے لشکر ٹھہر گیا۔ صحابہ کا خیال تھا کہ چونکہ ہم اب مدینہ کے قریب
آ گئے ہیں اس لئے خطرہ باقی نہیں رہا مگر وہ تھکے ہوئے تھے اس لئے علیحدگی میں آرام
کرنے کے لئے بکھر گئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکیلے ایک درخت کے نیچے
رہ گئے ۔ آپ نے اپنی تلوار درخت کے ساتھ لٹکا دی اور خود آرام کی خاطر لیٹ گئے ۔ لمبے
سفر کی تھکاوٹ تھی اس لئے آپ کو نیند آ گئی ۔ ایک کافر جس کا بھائی مسلمانوں کے ساتھ
جنگ کرتے ہوئے مارا گیا تھا اُس نے یہ قسم کھائی تھی کہ چونکہ اُس کے بھائی کو مارنے
والے مسلمان ہی ہیں اور وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماننے والے ہیں اس
لئے میں اپنے بھائی کا انتقام لینے کی خاطر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ماروں گا۔
چنانچہ وہ اس ارادہ سے چوری چھپے آپ کے ساتھ ساتھ آ رہا تھا۔ اس نے اس موقع کو
جب صحابہ کسی خطرہ کا احساس نہ کرتے ہوئے آرام کی خاطر منتشر ہو گئے تھے اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک درخت کے سایہ میں اکیلے سوئے ہوئے تھے ، غنیمت جانا ۔اُس
نے درخت سے تلوار اُتاری اور آپ کو آواز دے کر کہا اب کون تم کو مجھ سے بچا سکتا ہے؟
اُس وقت باوجود اس کے کہ آپ بے ہتھیار تھے اور بوجہ لیٹے ہوئے ہونے کے حرکت بھی
نہیں کر سکتے تھے، آپ نے نہایت اطمینان اور سکون سے جواب دیا ۔ اللہ ۔ اب اللہ کا
لفظ تو سارے لوگ کہتے ہیں ۔ فقیر بھی اللہ اللہ کہتے ہیں لیکن ظاہر میں اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا
لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب اللہ کہا تو خدا تعالیٰ کی ذات آپ کے
پیچھے موجود تھی ۔ آپ کا یہ لفظ زبان سے نکالنا تھا کہ اُس دشمن کے ہاتھ سے تلوار گر گئی ہے وہ
تلوار آپ نے فوراً اُٹھالی ۔ اب وہ شخص جو آپ کے قتل کرنے کی نیت سے آیا تھا آپ کے
سامنے مجرموں کی طرح کھڑا تھا۔ آپؐ نے معلوم کرنا چاہا کہ آیا میرے منہ سے اللہ کا لفظ
سُن کر بھی اسے سمجھ آئی ہے یا نہیں آپ نے اُسے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا اب مجھ سے
تمہیں کون بچا سکتا ہے؟ تو اُس نے کہا آپ ہی رحم کریں تو مجھے چھوڑ سکتے ہیں۔ چنانچہ آپ
نے چھوڑ دیا اور فرمایا کہ تمہیں بھی کہنا چاہئے تھا کہ اللہ ہی بچا سکتا ہے کیا میرے منہ سے سُننے
کے باوجود بھی تمہیں اس طرف توجہ نہیں ہوئی۔
خطابات شوری جلد سوم
۵۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
رسول
اسلام ذہنیت بدلنے کا نام ہے نشان کے طور پر حفاظت تو کر دی لیکن دراصل یہ
ذمہ داری صحابہؓ کی تھی ۔ خدا تعالیٰ نے کہا میرا کام حفاظت نہیں ہاں موت سے بچانا میرا کام
ہے اور موت سے میں بچالوں گا لیکن اُس نے حملہ میں کوئی روک پیدا نہیں کی ۔ پس کچھ کام
جماعت کو بھی کرنے پڑتے ہیں۔ خلیفہ پر پابندیاں عائد نہیں کی جاسکتیں ۔ خلیفہ اپنا کام
کرے گا اور جماعت کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ذہنیت کو بدلا
جائے ۔ مجھے افسوس ہے کہ جماعت نے کچھ مسائل سمجھ لینے اور نماز و روزہ کی پابندی کرنے
کا نام ہی اسلام سمجھ لیا ہے۔ حالانکہ یہ سب چیزیں علامات ہیں ۔ اسلام ذہنیت بدلنے کا نام
ہے۔ صلوۃ خود کوئی چیز نہیں، ہاں یہ ایک ذریعہ ہے فحشاء اور منکر سے بچنے کا۔ اسی طرح
روپیہ دینا کوئی چیز نہیں بلکہ اصل مقصد یہ روح پیدا کرتا ہے کہ مالوں میں پاکیزگی پیدا کی
جائے ۔ اسی طرح حج ہے، خالی حج میں بھی کوئی فائدہ نہیں ۔ انسان حج کے لئے جاتا ہے تو
اُس کی یہ غرض ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کی خاطر اگر اُسے اپنا ملک بھی چھوڑنا پڑے تو وہ اس
سے دریغ نہیں کرے گا یعنی ضرورت پڑنے پر وہ وطن کی قربانی بھی کر دے گا ۔ آجکل وطن
کی محبت باقی سب چیزوں کی محبت سے بڑھی ہوئی ہے اور حج میں یہ ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی
خاطر ان کو وطن چھوڑنا پڑتا ہے۔ اگر یہ غرض باقی نہ رہے تو خالی حج کوئی چیز نہیں۔
مجھے یاد ہے جب میں حج کر کے واپس آ رہا تھا تو جس جہاز پر میں واپس آ رہا تھا اُس
کا کپتان انگریز تھا۔ اس نے مجھ سے کہا میں نے آپ سے ایک بات پوچھنی ہے ۔ آپ کی
عمر ۲۳ ۲۴ سال کی ہے۔ ( میں اُس وقت خلیفہ نہیں بنا تھا ) ۔ آپ حج کر کے آئے ہیں ، اس
لئے اب آپ کو نماز روزے کی ضرورت تو نہیں رہی۔ میں نے کہا حج کا نماز ، روزہ ترک
کرنے سے کیا تعلق ہے؟ اُس نے کہا مسلمان کہتے ہیں کہ حج کرنے سے نماز ، روزہ معاف
ہو جاتے ہیں۔ میں نے کہا جب آپ نیا سوٹ پہن لیتے ہیں تو کیا دوسرے سوٹ کی
حفاظت ترک کر دیتے ہیں؟ اس پر وہ ہنس پڑا۔ میں نے کہا حج کیا ہے؟ ایک نیا سوٹ ہے۔
اب کیا اُس نئے سوٹ کی حفاظت کی وجہ سے دوسرے لباس کی حفاظت ترک کر دی جائے گی ؟
مجھے خوب یاد ہے کہ جس سال میں نے حج کیا اُس سال سورت کے ایک تاجر نے بھی
خطابات شوری جلد سوم
۵۵۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
حج کیا تھا۔ میں نے دیکھا جب وہ شخص منیٰ کی طرف جا رہا تھا تو وہ اُردو کے نہایت گندے
عشقیہ شعر پڑھ رہا تھا۔ اتفاقاً جس جہاز پر میں واپس آ رہا تھا اُس پر وہ تاجر بھی سوار تھا۔
جب اُسے پتہ لگا کہ میں کون ہوں تو اس شخص نے کہا خدایا! یہ جہاز جس میں یہ شخص ہے غرق
کیوں نہیں ہو جاتا۔ میں نے سنا تو کہا اگر یہ جہاز غرق ہو گیا تو تو کہاں جائے گا ؟ وہ شخص
دن میں کوئی نماز نہیں پڑھتا تھا لیکن یہ بات اکثر کہتا رہتا تھا کہ خدایا! وہ جہاز جس میں یہ
شخص سوار ہے غرق کیوں نہیں ہو جاتا۔ ایک دن میں نے اُس سے سوال کیا کہ کیا آپ حج
کر کے آئے ہیں؟ اس نے کہا ہاں ۔ میں نے کہا میں نے آپ کو پہلی دفعہ اُس وقت دیکھا
تھا جب آپ ایک اونٹ پر سوار ہو کر منی کی طرف جا رہے تھے۔ یہ وقت دعا کا ہوتا ہے لیکن
آپ اُس وقت فحش اور گندے شعر پڑھ رہے تھے۔ اسی طرح آپ نماز بھی نہیں پڑھتے ۔
پھر آپ پر کون سی مصیبت پڑی تھی کہ آپ حج کے لئے گئے اور اتنا روپیہ تباہ کیا؟ اُس نے
کہا میں میمن قوم کا ایک فرد ہوں، میرا باپ ایک بڑا تاجر ہے، ہماری دُکان سے ہر روز
لوگ دس دس پندرہ پندرہ ہزار روپیہ کا سو دالے جاتے ہیں، ہمارے ساتھ کی دُکان پر دو
بھائی کام کرتے ہیں ۔ ان میں سے ایک بھائی حج کر کے آیا اور واپس آ کر اُس نے دُکان
پر ایک بورڈ لگایا ۔ جس پر اُس نے اپنے آپ کو حاجی لکھا۔ اب اس بورڈ کو پڑھ کر ہر شخص
اُن کی دکان پر جانے لگا جس سے ہماری بکری کم ہو گئی ۔ میرے باپ نے کہا تم بھی حج کر
آؤ تا کہ ہم بھی اپنی دکان پر حاجی کا بورڈ لگا سکیں نہیں تو ہماری دکان ختم ہو جائے گی ، ورنہ
مجھے حج سے کیا کام؟
حقیقت یہ ہے کہ مذہب قبول کرنے کے معنے ہی یہ ہوتے ہیں کہ انسان کی حرکات،
افکار، اور دماغ سب تبدیل ہو جائیں۔ اگر یہ نہیں ہوتا تو کسی مذہب کے قبول کرنے سے
اُسے کچھ بھی نہیں ملتا ۔ باقی سب چیزیں رسمی ہیں ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
اپنی وفات کے قریب فرمایا اگر میں کسی انسان کو اپنا خلیل بنانا چاہتا تو ابوبکر کو بناتا ہے یہ تم
سب پر فضیلت رکھتا ہے۔ تم کہہ سکتے ہو کہ اسے ہم پر کون سی فضیلت حاصل ہے۔ اسے تم پر
جو فضیلت حاصل ہے وہ نماز ، روزہ کی وجہ سے نہیں بلکہ ان جذبات کی وجہ سے ہے جواس
کے دل میں موجزن ہیں۔ نماز اور روزہ کا ادا کرنا بھی ضروری ہے لیکن ان کے ہوتے ہوئے
XXXXXXXXX