مجلس شوری ۱۹۵۴ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد سوم
۵۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
بعض اوقات خدا تعالیٰ نہیں ملتا ۔ خدا تعالیٰ کو پانے کی خاطر اپنی ذہنیت کو بدلنا ضروری ہے۔
جو شخص خدا تعالیٰ کا ہو جاتا ہے وہ ہر کام کو بغیر یہ سوچنے کے کہ یہ عقل کے معیار پر پورا اُترنا
ہے یا نہیں کرتا چلا جاتا ہے۔ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں وعظ فرما
رہے تھے۔ بعض صحابہ مجلس کے کناروں پر کھڑے تھے، آپ نے اُنہیں مخاطب کرتے
ہوئے فرمایا بیٹھ جاؤ۔ اُس وقت حضرت عبداللہ بن مسعود پاس کی گلی میں سے گزر رہے
تھے۔ آپ کے کان میں یہ آواز پڑی تو آپ وہیں بیٹھ گئے اور بیٹھے بیٹھے مسجد کی طرف
شخص
اُنہوں نے گھسٹتے ہوئے آنا شروع کر دیا۔ کسی شخص نے آپ سے کہا یہ کیا احمقانہ حرکت ہے
کہ تم گلی میں اس طرح بیٹھ کر چل رہے ہو۔ آپ نے فرمایا میرے کان میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ آواز پڑی تھی کہ بیٹھ جاؤ تو میں بیٹھ گیا۔ اس پر اس شخص نے کہا
کیا تمہیں یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ حکم اُن لوگوں کو
دیا ہے جو مسجد میں آپ کے سامنے کھڑے تھے؟ آپ نے فرمایا یہ درست ہے لیکن موت کا
کوئی وقت مقرر نہیں ۔ پتہ نہیں میں مسجد میں پہنچنے سے قبل ہی مر جاؤں اور اس حکم پر عمل نہ کر
سکوں تو خدا تعالیٰ کے سامنے میں کیا جواب دوں گا۔ کیا خدا تعالیٰ کے سامنے میں یہ کہوں
گا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک حکم میں نے نہیں مانا تھا اس لئے جو نہی آواز
میرے کان میں پڑی تو میں بیٹھ گیا۔ چاہے یہ بیوقوفی کا کام قرار دے دیا جائے لیکن اگر
مسجد میں جانے سے قبل مجھے موت آ گئی تو خدا تعالیٰ کے سامنے میں یہ تو کہہ سکوں گا کہ میں
نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہر حکم جو میرے کانوں میں پڑا مانا ہے۔
اسی طرح جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شراب کے حرام ہونے کے
متعلق اعلان فرمایا تو اُس وقت کچھ صحابہؓ ایک شادی کے موقع پر جمع تھے۔ ایک مٹکا باقی تھا
جس کو وہ شروع کرنے ہی والے تھے کہ ان کے کانوں میں آواز آئی کہ شراب حرام ہو گئی
ہے۔ اس پر اُن میں سے ایک نے کہا سنو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے
شراب حرام ہو گئی ہے۔ دوسرے نے کہا باہر نکل کر ذرا تصدیق کر لو لیکن جس صحابی کو اُس
نے یہ بات کہی تھی اُس نے ڈنڈا مٹکے پر مارا اور اُسے پھوڑ کر کہا خدا کی قسم ! میں پہلے
مٹکا توڑوں گا اور پھر تحقیقات کروں گا ۔ جب میرے کان میں آواز پڑ گئی تو تحقیقات کا
خطابات شوری جلد سوم
۵۶۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
سوال بعد میں پیدا ہو گا، عمل پہلے ہوگا۔ یہ
پس صحابہ میں یہ روح تھی کہ وہ احکام پر فوری طور پر عمل کرتے تھے اور یہ نہیں سوچتے
تھے کہ آیا وہ عقلی معیار پر پورا اُترتے ہیں یا نہیں ۔ میں دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں
ابھی یہ روح نہیں پائی جاتی ۔ ورنہ کیا وجہ ہے کہ موقع پر لوگ قربانی بھی کر جاتے ہیں اور پھر
معمولی معمولی باتوں پر اُن کا قدم رُک بھی جاتا ہے۔ اس بیماری کے دنوں میں ہی ایک
نوجوان میرے پاس آیا۔ اُس نے مجھ سے ذکر کیا کہ میں نے زندگی وقف کی ہوئی ہے۔
اُس نے داڑھی پر اُسترا بڑے زور سے استعمال کیا ہوا تھا۔ میں نے دل میں خیال کیا کہ
اس نوجوان نے زندگی وقف کی ہوئی ہے وہ زندگی کھوٹی ہی سہی، چاہے اُس نے پوری
طرح زندگی وقف نہ کی ہو تا ہم یہ ایک سال بھی وقف پر قائم رہ جائے تو ایک سال اپنی عمر کا
دے دینا بھی آسان نہیں لیکن اِسے یہ احساس نہیں کہ وقف کے لئے محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم سے مشابہت کی بھی ضرورت ہے لیکن اس طرف توجہ نہ ہونے کی وجہ سے اُس
نے پرواہ نہیں کی ۔ پس میں دیکھتا ہوں کہ جماعت میں قربانی تو ہے لیکن یہ احساس نہیں کہ وہ
قربانی کس رنگ میں کرنی چاہئے اس لئے اس قربانی سے پوری طرح فائدہ نہیں اُٹھایا جا
سکتا ۔
ایک حج تھے جو احمدی تھے بعد میں اُنہیں ٹھو کر بھی لگی ۔ اُنہوں نے جب بیعت کی تو
اس کے بعد ایک دفعہ مجھے ملنے کے لئے آئے۔ میں اُنہیں دیکھ کر حیران رہ گیا۔ یوں معلوم
ہوتا تھا کہ گویا وہ میرا جوڑا پہن کر آ گئے ہیں ۔ شلوار ، کوٹ اور میض سب یوں معلوم ہوتے
تھے کہ وہ میرے ہی ہیں ۔ میں نے ان سے دریافت کیا کہ کیا وہ ہمیشہ اسی قسم کا لباس پہنتے
ہیں؟ تو اُنہوں نے جواب دیا جب میں نے بیعت کی تو میں نے خیال کیا کہ اب ظاہری
طور بھی آپ کا رنگ اختیار کرنا چاہئے ۔ چنانچہ میں نے ایک احمدی سے پوچھا کہ آپ کا ۔
لباس کس قسم کا ہوتا ہے؟ تو اس نے بتایا کہ آپ کا لباس اِس اِس قسم کا ہوتا ہے تو میں نے
اسی قسم کا لباس بنوا لیا۔ انسان کی روحانی طور پر بھی اس قسم کی کوشش کی ضرورت ہے۔
ضرت عبداللہ بن عمر کے متعلق روایت آتی ہے کہ جب آپ حج کے
لے جاتے تو ایک جگہ پر پہنچ کر آپ رستہ سے ہٹ کر کچھ دور چلے جاتے اور وہاں کچھ دیر
خطابات شوری جلد سوم
۵۶۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
کے لئے اس طرح بیٹھ جاتے جیسے کوئی پیشاب کرنے بیٹھتا ہے۔ ایک صحابی نے دیکھا کہ
آپ ہر دفعہ اس جگہ جاتے ہیں اور کچھ دیر کے لئے بظاہر پیشاب کرنے کی غرض سے وہاں
بیٹھ جاتے ہیں اور پھر واپس آ جاتے ہیں تو اُنہوں نے دریافت کیا کہ آپ اُس جگہ کیوں
جاتے ہیں؟ حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے فرمایا میں ہمیشہ اس بات کو چھپاتا رہا ہوں اور میری
خواہش تھی کہ میرا یہ راز لوگوں کو معلوم نہ ہولیکن چونکہ آپ نے اب پوچھ لیا ہے اس لئے بتا
دیتا ہوں ۔ واقعہ یہ ہے کہ میں نے ایک دفعہ دیکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
اس جگہ بیٹھ کر پیشاب کیا تھا۔ میں نے چاہا کہ چلو آپ کے اس کام کی بھی نقل ہو جائے ۔
پس جماعت کے افراد کو کوشش کرنی چاہئے کہ ان کی قربانی کا معیار بلند ہو اور اس کے لئے
ضروری ہے کہ ان کی ذہنیت میں تبدیلی پیدا ہو۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذہنیت کو دیکھو آپ کس قدر ہوشیار واقع ہوئے
تھے۔ ایک صحابی روایت فرماتے ہیں کہ ایک رات خطرہ کا الارم ہوا ۔ سب لوگ جاگ اُٹھے
اور ایک جگہ پر اکٹھے ہو کر یہ تجویز کرنے لگے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت
میں اطلاع دے کر ہدایات لی جائیں ۔ اتنے میں ہم نے دیکھا کہ ایک سوار آ رہا ہے۔
جب لوگ بڑھے تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ سوار خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں ۔
آپ نے ہمیں مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کوئی فکر کی بات نہیں تم سب گھروں میں واپس
چلے جاؤ۔ اور سو جاؤ۔ کچھ بدوی لوگ اونٹوں کو لڑا رہے تھے میں نے خیال کیا کہ شاید
دشمن آ گیا ہے چنانچہ میں اُس طرف چلا گیا جدھر سے آواز آ رہی تھی تا صحیح خبر لا سکوں ۔
یہ ذہنیت تھی جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کے اندر پائی جاتی تھی ۔
اس کے مقابلہ میں ہماری جماعت کی یہ حالت ہے کہ چوہدری عبداللہ خان صاحب نے
مجھے بتایا کہ محراب کے سامنے جو لوگ بیٹھے تھے میں نے جب اُن سے بعض باتیں دریافت
کیں تو ان میں سے ایک نے کہا کہ وہ شخص مشکوک حالت میں تھا۔ وہ کمبل اوڑھے ہوئے
تھا اور اُس کا منہ کمبل سے ڈھکا ہوا تھا۔ جب وہ سجدہ میں گیا تو مجھے یوں محسوس ہوا کہ کوئی
چیز اس کی جیب سے گر رہی ہے لیکن اس شخص کو یہ احساس نہ ہوا کہ اُسے احتیاطی تدبیر کرنی
چاہئے ۔ اُس نے یہ خیال کیا کہ یہ صدر انجمن احمد یہ کا کام ہے مجھے اس کے کام میں دخل
XXXXXXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
نہیں دینا چاہئے ۔
۵۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
قادیان میں ایک دفعہ اسی قسم کا واقعہ ہوا ۔ میں دار الحمد میں تھا کہ میرے ایک لڑکے
نے مجھے اطلاع دی کہ ایک نوجوان آیا ہے اور وہ آپ سے ملاقات کرنا چاہتا ہے ۔ میں
باہر آیا لیکن ابھی رستہ میں ہی تھا کہ باہر شور پڑ گیا۔ باہر آ کر دریافت کرنے پر مجھے بتایا گیا
کہ کوئی نوجوان تھا، اُس کے پاس چھراتھا اور وہ حملہ کی نیت سے یہاں آیا تھا۔ اب اُسے
پکڑ لیا گیا ہے۔ مجھے عبدالاحد خان پٹھان نے بتایا کہ یہ نوجوان بچوں کے پاس کھڑا تھا اور
اُن سے کہہ رہا تھا کہ میں مرزا صاحب سے ملنا چاہتا ہوں ۔ بات کرتے وقت اُس نے اپنی
ٹانگ کو حرکت دی اور یہ حرکت اس قسم کی تھی کہ جیسے پٹھان اُس وقت کیا کرتے ہیں جب
اُنہوں نے چھر اچھپایا ہوا ہو ۔ میں نے اُسے اس قسم کی حرکت کرتے دیکھا تو میں نے اُسے
پکڑ لیا اور ٹولنے پر واقع میں اندر سے پھر انکل آیا۔ لیکن یہاں وہ نو جوان آتا ہے، مسجد
میں آ کر بیٹھتا ہے، اس کی ظاہری حالت اُسے مشکوک بتاتی ہے پھر جب نماز پڑھتا ہے تو
اُس کی جیب میں سے چاقو نیچے گر جاتا ہے اور وہ اُسے اُٹھا کر جیب میں دوبارہ ڈال لیتا ہے
لیکن اُسے کسی نے پکڑا نہیں ۔
صحابہ کا کردار ایک دفعہ مکہ کے قریب دشمن نے مسلمانوں پر حملہ کر دیا۔ حضرت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینے میں ایک خیمہ میں بیٹھے تھے کہ کھٹ کھٹ
کی آواز آئی۔ آپ نے دریافت فرمایا کون ہے؟ تو اس شخص نے جواب دیا کہ میں فلاں
شخص ہوں ۔ آپ نے فرمایا کیا بات ہے؟ تو اُس نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں نے خیال
کیا کہ مکہ والوں نے مسلمانوں سے لڑائی شروع کر دی ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ کفار مدینہ پر بھی
حملہ کر دیں۔ میں یہاں حاضر ہوا ہوں تا آپ کی خدمت میں درخواست کروں کہ مدینہ کی
حفاظت کے لئے میری قوم حاضر ہے اب دیکھو مکہ میں لڑائی ہو رہی ہے لیکن صحا بہ مدینہ میں
پہرہ کا انتظام کرنے لگ جاتے ہیں ۔ پھر جب صحابہ عدل وانصاف پر آتے تھے وہ ہمیشہ اپنی
چیز کی قیمت گرا دیتے تھے بڑھاتے نہیں تھے۔ اور جب دوسروں کے حقوق کا سوال آتا تھا
تو وہ اپنی عورتوں کو طلاق دے کر کہتے تھے کہ تم ان میں سے جس سے چاہو شادی کر لو۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جائیدادیں آتی ہیں تو آپ انصار کو بلا کر
خطابات شوری جلد سوم
۵۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
فرماتے ہیں کہ جائیدادیں لے لو تو وہ جائیدادیں لیتے نہیں بلکہ کہتے ہیں یہ مہاجرین کو دے
دیں۔ یہ وہ رنگ ہے جسے اختیار کرنے کے بعد قو میں ترقی کیا کرتی ہیں ۔
جاپان میں ایک مذہبی کانفرنس ہو رہی ہے۔ اس میں یہ سوال پیش ہے کہ دُنیا میں
امن کیسے قائم ہو؟ اور کچھ مذہبی سوال بھی ہیں مجھے بھی اس میں شریک ہونے کے لئے دعوت
آئی۔ میں نے خلیل احمد ناصر کو امریکہ سے ہدایت کی کہ وہ اس کا نفرنس میں شریک ہوں،
چنانچہ وہ وہاں گئے ۔ اب وہاں سے اطلاع آئی ہے کہ ۳۶ نمائندے باقی دنیا سے اس میں
شرکت کے لئے آئے ہیں ۔ ۱۳ نمائندے ہندوستان سے اور ایک نمائندہ پاکستان سے بھی
اس کا نفرنس میں شریک ہوا ہے۔ کانفرنس کی کارروائی سننے کیلئے لوگ بڑی کثرت سے آئے
اور باہر سے آنے والوں کی خوراک اور رہائش کا بڑا عمدہ انتظام کیا گیا۔ جاپان میں
لوگوں نے بعض نئے گرجے بنائے ہیں جن میں اس قسم کے مقابلے ہوتے ہیں لیکن ہیں یہ
لوگ بہت کنگال ان میں سے کوئی بھی مالدار نہیں لیکن اس قسم کی کانفرنسوں پر لاکھوں روپے
خرچ کر دیئے۔ خلیل احمد ناصر نے لکھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض غریبوں نے اپنے
کپڑے تک بیچ کر کانفرنس کی کارروائی سننے کے لئے سفر کیا۔ چنانچہ یہ کانفرنس بڑی شان
سے ہو رہی ہے۔
رومن ہسٹری کو دیکھ لو مسیح کے حواریوں کو عیسائی نہیں کہا جاتا تھا بلکہ فقیر کہا جاتا تھا۔
جہاں بھی حواریوں کا نام آئے گا وہ کہیں گے فقیروں کا گروہ کیونکہ وہ لوگ اپنا سارا مال
دین کی خدمت کے لئے دے دیتے تھے ۔ تم لوگ تو اپنی آمد کا دسواں، بارہواں ، پندرھواں
حصہ دیتے ہو لیکن وہ لوگ معمولی گزارہ رکھنے کے بعد اپنا سب کچھ دین کی خدمت کے لئے
دے دیتے تھے۔ یہ وہ روح ہے جس سے قو میں بنتی ہیں ۔ خدا تعالیٰ تو دھوکا نہیں کھا سکتا۔
جس نے حضرت آدم علیہ السلام سے اور آپ کی قوم سے کہا تھا کہ تم یہ یہ کام کرو گے تو
تمہیں جنت ملے گی ، جس نے نوح علیہ السلام اور آپ کی قوم سے کہا تم نے یہ قربانی کی تو
تمہیں جنت ملے گی ، جس نے ابراہیم علیہ السلام اور آپ کی قوم سے کہا کہ اگر تم نے یہ یہ
کام کیا تو میں تمہیں جنت دوں گا ، جس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور آپ کی قوم سے کہا
تھا کہ اگر تم نے یہ یہ قربانی کی تو تمہیں جنت دوں گا۔ جس نے عیسی علیہ السلام اور آپ کی
خطابات شوری جلد سوم
۵۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
قوم سے کہا کہ اگر تم نے یہ یہ قربانی کی تو تمہیں جنت ملے گی ، جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم سے کہا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام میں کہا کہ جب تک
آپ کی قوم فلاں قسم کی قربانی نہیں کرے گی وہ انعام حاصل نہیں کر سکتی ۔
اپنے آپ کو گلی طور پر خدا کے حوالہ کرو کیا تم اب یہ خیال کرتے ہو کہ اب وہ خدا نہیں جو پہلے تھا ؟ یا تم یہ خیال کرتے
ہو کہ اب خدا بڑھا ہو گیا ہے اور وہ تمہاری بات سے دھوکا کھا جائے گا ؟ جیسے بائبل میں لکھا
ہے کہ حضرت اسحاق علیہ السلام کو ان کے بیٹے حضرت یعقوب علیہ السلام نے دھوکا دیا۔
نبوت کا حق در اصل عیسو کا تھا ۔ حضرت اسحاق علیہ السلام نے عیسو سے کہا میں تمہارے لئے
دعا کر دیتا ہوں تم جنگل میں جاؤ اور میرے لئے کوئی جانور شکار کر کے لاؤ۔ یعقوب علیہ السلام
کی ماں نے جب دیکھا کہ اب عیسو نبی بن جائے گا اور اُس کی خواہش تھی کہ نبوت اس کے
بیٹے یعقوب کو ملے تو اُس نے یعقوب علیہ السلام سے کہا کہ پیشتر اس کے کہ عیسو شکار سے
واپس آئے تو ریوڑ سے ایک دنبہ لے کر اُسے ذبح کر اور اپنے باپ کو کھانا کھلا اور اس کی
دعا حاصل کر ۔ چنانچہ حضرت یعقوب علیہ السلام نے عیسو کے آنے سے پہلے دھوکا سے
حضرت اسحاق علیہ السلام سے دعا کرائی اور اس طرح نبوت کا حق اپنے بڑے بھائی عیسو
سے چھین لیا۔ پھر کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ نعوذ باللہ خدا تعالیٰ کو حضرت اسحاق علیہ السلام سے بھی
کم علم ہے اور تم اسے دھوکا دے لوگے؟ پس تمہیں خدا تعالیٰ کے متعلق اپنی ذہنیت کو بدلنا
ہوگا۔ تمہیں کلی طور پر اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے حوالہ کرنا ہوگا ۔ جب تم اپنے آپ کو گلی طور
پر خدا تعالی کے حوالہ کر دو گے تو تم خدا تعالی کی گود میں ہو گے۔ اُس وقت دشمن تم پر حملہ آور
نہیں ہوگا خدا تعالیٰ پر حملہ آور ہوگا۔
باقی رہا تکالیف کا سوال سو تکالیف تو خدا کی جماعتوں کو بڑھانے والی ہوتی ہیں۔ یہ تو
جماعت کے تمغے ہیں ، سزائیں نہیں اور قوم کی تباہی کا موجب خدا تعالیٰ کی سزا ہوتی ہے۔
جو شخص خدا تعالیٰ کا ہو جاتا ہے خدا تعالیٰ اُس کا ہو جاتا ہے۔ تمہیں یہ دیکھنا چاہئے کہ اس قسم
کے حملے انفردی نہیں ہوتے ۔ ایک عرصہ سے مجھے مخالفین کی طرف سے خطوط آ رہے تھے
کہ یوں ہوگا ۔ اگر اس حملہ کا جو مجھ پر کیا گیا ایک فرد سے ہی تعلق ہے تو یہ سینکڑوں خطوط
خطابات شوری جلد سوم
۵۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
-
کہاں سے آگئے تھے۔ اس قسم کی باتیں لوگوں نے دوسروں سے سُنی ہوئی تھیں تو تبھی اُنہوں
نے تحریر کیں ۔ بہر حال کچھ لیڈر اس حملہ کے پیچھے کام کر رہے ہیں۔ عوام کے خلاف تمہارا
جوش اور غصہ بیکار ہے، اس حملہ کے اصل ذمہ وار لیڈر ہیں ۔ اس فعل کا تعلق کسی ایک فرد
سے نہیں، یہ ایک قومی فعل ہے اور اس کی ذمہ داری قوم پر ہے۔ اس کا ایک علاج تو یہ ہے
کہ حکومت اس طرف توجہ کرے لیکن حکومت اس طرف توجہ نہیں کرتی ۔ دوسرا علاج یہ ہے
کہ خدا تعالیٰ اس طرف توجہ کرے اور خدا تعالیٰ اس طرف ضرور توجہ کرے گا بشرطیکہ تم اُس
کی طرف رجوع کرو ۔ خدا تعالیٰ سے کی ہوئی دعائیں اور اپنے فرائض کو صحیح طور پر ادا کرنا
خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب کرتے ہیں اور دشمن کو نا کام کرتے ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم کو گو ایک عورت نے کھانے میں زہر دے دیا تھا یا یہودیوں نے آپ پر پتھر پھینکنے کی
کوشش کی تھی لیکن پھر بھی وہ سمجھتے تھے کہ اُن لوگوں نے خدا تعالیٰ پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ اگر ہم
نے ان پر حملہ کیا تو خدا تعالیٰ خود ان کی طرف سے ہم سے بدلہ لے گا ۔ پھر ان میں اس قسم
کی تنظیم تھی کہ ان پر دشمن ہاتھ ڈالنے کی جرات نہیں کرتا تھا۔ چاہے جماعت کتنی بھی چھوٹی
ہو دشمن سمجھتا ہے کہ اگر وہ اس پر ہاتھ ڈالتا ہے تو وہ ایک چھوٹی سی جماعت پر ہاتھ نہیں ڈالتا
بلکہ ایک تنظیم پر ہاتھ ڈالتا ہے۔ لیکن جہاں تنظیم نہیں ہوتی ، جماعت میں پراگندگی پائی جاتی
ہے، اُس کا خدا تعالی سے تعلق نہیں ہوتا ، دشمن اس پر حملہ کرنے میں دلیر ہو جاتا ہے۔
صحابہ میں دیکھ لو جب عبداللہ بن ابی بن سلول نے یہ کہا کہ جو شخص سب سے زیادہ
معزز ہے یعنی عبداللہ بن ابی بن سلول ۔ وہ نعوذ باللہ سب سے ادنی اور ذلیل شخص یعنی محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مدینہ سے باہر نکال دے گا تو یہ خبر اس کے بیٹے کو بھی ملی جو
اسلام لا چکا تھا۔ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا یا رسول الله !
مجھے یہ خبر ملی ہے کہ میرے باپ نے ایسے الفاظ کہے ہیں اور اس قسم کے الفاظ کی سزا قتل کے
سوا اور کیا ہو سکتی ہے۔ آپؐ نے فرمایا میرا تو اُسے قتل کرنے کا ارادہ نہیں۔ اس نے کہا
يَا رَسُولَ اللہ ! اگر آپ کا یہ ارادہ ہو کہ میرے باپ کو قتل کر دیا جائے تو آپ مجھے حکم دیں کہ
اُسے قتل کروں ۔ اگر کسی اور شخص نے میرے باپ کو قتل کیا تو ممکن ہے کبھی میرے دل
میں یہ خیال پیدا ہو جائے کہ اُس نے میرے باپ کو قتل کیا ہے اور میں اس کو کوئی نقصان
میں
،
XXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۵۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
پہنچا بیٹھوں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ جب صلی اللہ
وہ شخص مدینہ پہنچا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ میں داخل ہو چکے تھے، باقی لوگ
داخل ہو رہے تھے۔ وہ تلوار کھینچ کر رستہ میں کھڑا ہو گیا اور اپنے باپ کو مخاطب کر کے کہنے لگا
اگر تم نے مدینہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو میں تمہیں قتل کر دوں گا ۔ تم مدینہ میں داخل
ہونے سے قبل یہ اعلان کرو کہ میں سب سے زیادہ ذلیل ہوں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم سب سے زیادہ معزز ہیں اور جب تک تم اس بات کا اعلان نہیں کرو گے میں تمہیں
شہر میں داخل نہیں ہونے دوں گا۔ چنانچہ عبداللہ بن ابی بن سلول نے اعلان کیا میں سب
سے زیادہ ذلیل ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے زیادہ معزز ہیں کہ یہ
الہی تصرف تھا۔ خود عبد اللہ کے بیٹے نے یہ تہیہ کر لیا کہ جب تک میں اپنے باپ کے منہ سے
یہ فقرہ نکلوا نہ لوں گا میں اُسے چھوڑوں گا نہیں۔ اگر تم بھی خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنے تعلق کو
مضبوط کر لو تو خواہ دشمن تمہیں نقصان پہنچانے کی کتنی ہی کوشش کرے اللہ تعالیٰ اس کے ازالہ
کی کوئی نہ کوئی صورت پیدا کر دے گا۔
ریزولیوشن پر تبصرہ پچہتر ہزار روپے جو جمع کئے گئے ہیں ان کے متعلق بعد میں
ایک ریز و
پتہ لگا کہ یہ اس لئے جمع کئے گئے کہ میں امریکہ جا کر اپنا علاج
کراؤں۔ اوّل تو یہ بات ہے کہ میری موجودہ صحت امریکہ جانے والی نہیں۔ اب بھی
تھوڑی دیر کے لئے یہاں آیا ہوں تو درد شروع ہوگئی ہے۔ پس میرے لئے امریکہ جانے کا
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لیکن اگر ایسا سوال پیدا بھی ہو جائے تب بھی یہ رقم ان اخراجات کی
کفیل نہیں ہو سکتی جو میرے امریکہ جانے پر آئیں گے۔ انسان جب کسی چیز کا اندازہ
لگائے تو صحیح تو لگائے ۔ جماعت کو اخراجات کا اندازہ کرتے وقت یہ دیکھ لینا چاہئے تھا کہ کیا
اس رقم میں امریکہ جانا ممکن ہے؟ ہم نے یہاں سے خلیل احمد ناصر کو بھجوایا تو دو ہزار ڈالر
خرچ آئے ۔ پھر اگر میں امریکہ جاؤں تو ہسپتال ساحل پر ہی تو نہیں اس کے لئے ملک کے
اندر جانا پڑے گا۔ اس لئے ریلوں پر سفر بھی ہو گا اس پر بھی کچھ رقم خرچ آئے گی ۔ پھر
سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لئے مزدوریاں دینی پڑیں گی ۔ پھر اگر میں
امریکہ گیا تو آپ کو پرائیویٹ سیکرٹری کا عملہ بھی ساتھ بھیجنا پڑے گا۔
خطابات شوری جلد سوم
۵۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
میں جب انگلینڈ گیا تو جماعت کے افراد کو یہ شکایت تھی کہ انہیں خطوط کا جواب نہیں
ملتا تھا۔ اس وقت عملہ میں دس آدمی کام کر رہے ہیں ۔ تب بھی دوست شکایت کرتے ہیں کہ
ہمارے خطوط کا جواب نہیں دیا جاتا۔ باہر گیا تو اور شکوہ ہو گا ۔ آپ لوگوں نے خطوط بھی لکھنے
ہیں ، تاریں بھی دینی ہیں ۔ اُن کے جوابات کے لئے عملہ کی ضرورت ہے۔ پھر اگر میں باہر
گیا تو ہر طبقہ کے لوگ میرے پاس آئیں گے ۔ مجھ سے مسائل دریافت کریں گے۔ جب
میں انگلستان گیا تھا تو اُس وقت ہر طبقہ کے لوگ میرے پاس آئے تھے۔ میرے پاس آنے
والوں میں پروفیسر بھی تھے۔ لارڈ بھی تھے، سیاست دان بھی تھے اور مستشرقین بھی تھے اور
مختلف مسائل پر وہ مجھ سے باتیں کرتے تھے اس لئے اگر میں امریکہ گیا تو میرے ساتھ
ایک دو مبلغ بھی ہونے چاہئیں۔ جب میں انگلستان گیا تھا اُس وقت میرے ساتھ ۱۳
اشخاص تھے ۔ ایک ڈاکٹر تھا۔ دو مبلغ تھے اور ایک آدمی خادم کے طور پر تھا۔ دفتر کے عملہ کے
تین آدمی بھی میرے ساتھ تھے اور اُس وقت ۵۶۰۰۰ روپے صرف کرایہ لگا تھا۔ اس طرح
مکان کا کرایہ اور انگلستان میں قیام کے اخراجات شامل نہیں تھے۔ اب تم ان لوگوں کے
کرایہ کا اندازہ کر لو اور پھر مثلاً میں امریکہ میں تین ماہ تک قیام کروں تو ان دنوں کے
اخراجات کا بھی اندازہ لگا لو۔ ہمارا مبلغ اس وقت ایک کمرہ میں رہتا ہے اور اس کمرہ کا
کرایہ ۲۹۰۰ ڈالر ہے۔ اب اگر میرے ساتھ عملہ جائے گا تو ان کے لئے عارضی طور پر مکان
کا انتظام کیا جائے گا ۔ انگلستان میں جو مکان لیا گیا تھا اُس کا کرایہ ۱۵۰۰ پونڈ تھا۔ گویا
۲۱ ۲۲ ہزار روپیہ یہ ہو گیا ۔ پھر وہاں ایک ادنی مزدور کی مزدوری ۱۲۰ ڈالر ماہوار مقرر ہے۔
اس کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر ایک سو ڈالر فی فرد ماہوار خرچ کا اندازہ لگایا جائے تو آٹھ ہزار
ڈالر یہ ہوئے اور روپے کے حساب سے تمیں ہزار روپیہ بنا۔ گویا ایک لاکھ دس ہزار روپیہ تو
صرف تمہارے عملہ پر خرچ ہو گا اور تم یہ ریزولیوشن پاس کر رہے ہو کہ خلیفہ وقت کو ۶۰ ہزار
روپیہ دے دو تا وہ امریکہ جا کر علاج کرائے۔ میں جب انگلستان گیا تھا اُس وقت بھی میں
نے اپنا ذاتی خرچ نہیں لیا تھا اور اب امریکہ جاؤں گا تب بھی اپنا ذاتی خرچ نہیں لوں گا بلکہ
انگلستان کے تجربہ کے بعد تو میں کبھی نہیں لوں گا۔ اس وقت بھی جماعت نے کہا تھا ہم خرچ
دیں گے لیکن میں نے انکار کیا تھا۔ اُس وقت عملہ کے اخراجات کے سلسلہ میں جماعت کی
خطابات شوری جلد سوم
۵۶۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
طرف سے پچاس ہزار روپیہ دیا گیا باقی روپیہ کے متعلق تاریں دی گئیں کہ خرچ ختم ہو گیا
اور اگر خرچ نہ ملا تو ہماری ذلت ہو گی لیکن کوئی خرچ نہ گیا۔ اس تجربہ کے بعد کیا میں اس
بات کی ہمت کر سکتا ہوں کہ تمہاری یہ بات مان لوں کہ ہم سفر کا سارا خرچ دیں گے؟ تم ہی
بتاؤ اگر میرے ساتھ مبلغ نہ ہوا تو ملاقات کرنے والوں سے بات کون کرے گا؟ اگر سیکرٹری
کا عملہ نہ ہوا تو تمہاری چٹھیوں اور تاروں کا جواب کون دے گا ؟ کیا سیکرٹری کے عملہ کے
لئے حکومت امریکہ سے درخواست کی جائے گی ؟ تم نے مجھے ۶۰ ہزار روپیہ دینے کا وعدہ کیا
ہے اور صرف تمہارے عملہ کا خرچ اندازاً ایک لاکھ دس ہزار روپیہ ہے۔ گویا اس کا یہ مطلب
ہے کہ عملہ کا باقی خرچ بھی تم نے مجھ پر ڈال دیا ہے۔ پس میں صحت کی خرابی کی وجہ سے
امریکہ جا تو نہیں سکتا لیکن اگر حالات اس قسم کے پیدا ہو گئے کہ مجھے امریکہ جانا پڑا تو میں
کسی کے خرچ پر جانے کو تیار نہیں ہوں ۔ تم اپنے آدمیوں کو ہی خرچ دے دو تو کافی ہے
انگلستان میں میں بہت ذلیل ہوا تھا۔ نوکر شور مچاتا تھا کہ مجھے تنخواہ دو لیکن ہمارے پاس
روپیہ نہیں تھا۔ میرے اپنے پاس کچھ روپیہ تھا اُس سے ہم کسی حد تک گزارہ کر لیتے تھے۔
پس اگر جماعت کوئی قدم اُٹھانا چاہتی ہے تو ضروری ہے کہ وہ اس کی اہمیت کو بھی سمجھ لے۔
جب میں انگلستان گیا تھا اُس وقت جماعت مالی لحاظ سے کمزور تھی لیکن پھر بھی اگر وہ
انگلستان کے سفر کی اہمیت کو سمجھ لیتی تو وہ روپیہ کا انتظام کر لیتی ۔ اُس وقت پار پانچ ہزار روپیہ کی
ایک رقم میرے بنک کے حساب میں جمع ہوگئی تھی اُس وقت صدر انجمن احمد یہ قرض لے رہی
تھی۔ میں نے صدر انجمن احمد یہ کو لکھا کہ یہ رقم کیسی ہے؟ تو اُس نے بیرونی جماعتوں سے
تحریراً دریافت کیا کہ کیا یہ رقم تم نے بطور قرض دی ہے؟ تو کسی جماعت نے بھی یہ نہ لکھا کہ
ہم نے یہ رقم بطور قرض صدر انجمن احمد یہ کو دی ہے۔ یہ رقم نذرانہ کے طور پر کسی نے مجھے دی
تھی ورنہ میرے پاس بھی زائد روپیہ نہیں تھا کہ عملہ کے لوگ مجھ سے قرض لے لیتے ۔ غرض
بڑی مصیبت کے ساتھ وہ سفر ختم ہوا ۔ پس انسان کو ہمیشہ سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہئے ۔ جو
کام ہو سکتا ہے کر دیا جائے اور جس بات کے متعلق ایک دفعہ بات منہ سے نکال دی جائے
اُسے جان مار کر پورا کیا جائے ۔
بہر حال جو ریزولیوشن پاس کیا گیا ہے، درست نہیں۔ میں نے بنگال جانے کا ارادہ
خطابات شوری جلد سوم
۵۶۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
کیا تھا۔ میں وہاں گیا تو نہیں لیکن میں نے صدر انجمن احمد یہ سے کہہ دیا تھا کہ وہ عملہ کے لئے
دس ہزار روپیہ علیحدہ کر کے رکھ دے۔ اب دس ہزار روپے اس غرض کے لئے جمع ہیں۔ اگر
میں مشرقی بنگال گیا تو یہ رقم کام آجائے گی ۔ اسی طرح کراچی میں ایک عمارت تیار کرنے کا
سوال پیش آیا تو میں نے تحریک جدید سے بھی کہہ دیا تھا کہ وہ اس کیلئے رقم جمع کر دے۔
اس طرح تم اپنے عملہ کے لئے روپیہ دے دو اور اُسے علیحدہ رکھو۔ جب ضرورت پیش آئی
میں لے لوں گا ۔ اب میری ایسی حالت نہیں کہ میں لمبا سفر کر سکوں ۔ امریکہ بحری رستہ سے
جاؤں تو دو ماہ جانے میں لگیں گے اور دو ماہ آنے میں لگیں گے اور تین ماہ تک وہاں قیام کرنا
ہوگا۔ ہاں ہوائی جہاز پر سفر کیا جائے تو وقت کم لگے گا لیکن ہوائی جہاز پر سفر کرنے کے میں
قابل نہیں ۔
پس تم شوق سے چندہ جمع کر ولیکن اگر صرف اتنا روپیہ ہی دینا ہے تو تم وعدہ کرو کہ
اس عرصہ میں تم مجھے خط نہیں لکھو گے۔ اگر تم اس قسم کا وعدہ کر لو تو چاہے کتنی ذلت ہو میں
انتظام کرلوں گا ورنہ تم مجھ پر احسان کیوں جتاتے ہو۔ یہ تو وہی بات ہو گئی کہ کسی کے رشتہ دار
کی شادی تھی ۔ رشتہ دار ایسے مواقع پر تحفہ دیا کرتے ہیں۔ ایک عورت بخیل بھی تھی لیکن اپنی
شان دکھانے کی بھی عادی تھی ۔ اُس نے اس موقع پر ایک روپیہ دے دیا۔ اُس کی بھا وجہ
امیر تھی اس نے ہمیں روپے دیئے ۔ جب اُس بخیل عورت سے سوال کیا جاتا کہ تم نے کیا دیا
ہے؟ تو وہ یہ جواب دیتی میں اور بھائی اکیس ۔ اس طرح تم یہ بات نہ کرو کہ خرچ تو آدھا دو
اور مجھ سے کہو کہ میں اُسے قبول کرلوں، میں عملہ کا خرچ کہاں سے لاؤں گا ؟
میں سمجھتا ہوں کہ شاید اس کی محرک میری وہ تحریک تھی جو مجلس کے پہلے اجلاس میں
میں نے افتتاحی تقریر میں کی تھی۔ میری اس سے یہ غرض نہیں تھی کہ میں ربوہ سے باہر علاج
کیلئے جانا چاہتا ہوں ۔ میں تو کہتا ہوں کہ میں علاج کے لئے باہر نہیں جا سکتا ۔ اس تحریک
سے میری یہ غرض تھی کہ ربوہ اور جماعت کے لئے حفاظت کا انتظام کیا جائے۔ دوسرے
دشمنوں کے اعتراضات کا جواب دیا جائے ۔ تیسرے دُنیا کے سامنے اپنا نمونہ پیش کیا جائے۔
اگر جماعت یہ ثابت کر دے کہ تمہارا مارا جانا ملک اور قوم کے لئے نقصان د
او پر ہاتھ اُٹھانے پر ہر طرف شور پڑ جائے گا ۔ اب تو یہ حالت ہے کہ جب مغربی پاکستان
خطابات شوری جلد سوم
۵۷۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
میں طوفان آیا تو تم نے لوگوں کی امداد کے لئے کوئی تحریک نہیں کی ۔ مشرقی بنگال میں طوفان آیا
تو تمہارا فرض تھا کہ چاہے کچھ دیتے تم دیتے ضرور ۔ اُس وقت تم نے یہ بہانہ بنا لیا کہ ہمارا
مرکز ہے اگر اس سلسلہ میں مرکز کوئی ہدایت دے گا تو ہم اس پر عمل کریں گے۔ میں تو اس
بہانہ کو تب درست مانوں گا جب تمہارا اپنا بچہ یا کوئی اور رشتہ دار بیمار ہو اور پھر تم یہ بہانہ
تو
بناؤ۔ اگر تم ایسے وقت پر یہ بہانا نہیں بنایا کرتے تو پھر تم مرکز کا نام لے کر اُسے بدنام کیوں
کرتے ہو۔ چندہ تم مرکز میں بھیجتے ہو اور اس کی بھی یہ حالت ہے کہ جو بھیجنے والا ہے وہ
مرکز کی تحریک پر چندہ بھیج دیتا ہے اور جسے چندہ دینے کی عادت نہیں وہ پھر بھی بہانہ بنا دیتا
ہے۔ اس قسم کی دھوکا بازی کی ہزاروں مثالیں پائی جاتی ہیں۔ یہی لوگ جو چندہ دیتے وقت
کوئی نہ کوئی بہانہ بنا دیتے ہیں کیا اپنے بیوی بچوں کا علاج کرتے وقت بھی وہ اس قسم کا
بہانہ بنایا کرتے ہیں؟ وہ سفر بھی کرتے ہیں ، اپنے رشتہ داروں کی خدمت بھی کرتے ہیں اور بنایا
کبھی مرکز کا بہانہ نہیں بناتے ۔ وہ بھی تو تمہارے بھائی ہی ہیں۔ اگر تم نے اُن پر کچھ خرچ کر
دیا تو کیا ہوا ۔ اگر تم مصائب کے وقت میں آگے آؤ اور لوگوں کی مدد کرو تو جب تمہارے ۔
خلاف دشمن کوئی بات کرے گا تو وہ بھی آگے آئیں گے۔ گزشتہ سال کے فسادات کی
تحقیقات کے لئے کمیشن مقرر ہوا تو وہاں ہمیں یہی رونا رونا پڑا ہے کہ ہم لوگوں سے تعلق
رکھتے ہیں ۔ اگر یہ کام جماعتی طور پر ہوتا تو ہمیں ہر جگہ یہ رونا کیوں رونا پڑتا کہ ہم لوگوں
سے تعلق رکھتے ہیں۔ اگر مصیبت کے وقت سرگودہا ، سیالکوٹ ، سندھ، بنگال، کراچی اور
سرحد کی جماعتیں نکل کھڑی ہوتیں اور لوگوں کی بھائیوں کی مانند خدمت کرتیں تو اس قسم کا
جواب دینے کی ہمیں ضرورت پیش نہ آتی۔ جب یہ فتنہ اُٹھا تھا ہر جگہ کے لوگ تمہاری مدد
کے لئے نکل کھڑے ہوتے ۔ اب تو ہماری مدد کا ریکارڈ مسلم لیگ کے رجسٹروں کے سوا اور
کہیں نہیں ۔ لوگ تمہیں کیا سمجھیں؟ میرا مطلب یہی تھا تم لوگ اپنے قلوب کی اصلاح کرو اور
کام کرو کہ دوسرے لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ تم خدمت خلق کرتے ہو کیونکہ خدمت خلق
ایسے
ہی اصل چیز ہے اور یہ ہر جگہ ہو سکتی ہے۔
اپنی آمد میں گزارا کریں ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی زیادتی کے متعلق میں نے کہا تھا۔ میں نے اس کے متعلق مختلف آراء پڑھی ہیں جن کا مطلب