مجلس شوری ۱۹۵۴ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 3

خطابات شوری جلد سوم
۵۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
یہ ہے کہ چاہے تبلیغ بند ہو جائے ، ہم ایک بڑا سا ہسپتال قائم کر دیں حالانکہ جب آمد تھوڑی
ہو گی تو بہر حال اُسے ہر جگہ تقسیم کرنا ہوگا اور ہر شخص یہی کرتا ہے۔ اگر ایک شخص کی آمد پانچ
روپے ہو تو وہ یہ نہیں کرتا کہ ایک دن مرغا لا کر کھا لیا اور باقی دن بغیر خوراک کے گزار لئے
بلکہ وہ تین روپے کا آٹا لے لیتے ہیں ایک روپیہ کا ایندھن لے لیتے ہیں اور ایک روپیہ
متفرق ضروریات کے لئے رکھ لیتے ہیں اور اس طرح گزارہ کرتے ہیں ۔ ہماری حالت بھی
یہی ہے ہم نے ہر چیز پر نسبتی طور پر خرچ کرنا ہے ۔ مثلاً ہسپتال والوں نے لکھا ہے کہ ہمیں
ریڈیالوجسٹ کی بھی ضرورت ہے پھر فلاں ماہر کی ضرورت بھی ہے، فلاں ماہر کی بھی
ضرورت ہے، اس کا مطلب تو یہ ہے کہ تبلیغ کا کام بند کر دیا جائے اور ہسپتال پر سارا روپیہ
خرچ کر دیا جائے ۔ ہماری جماعت کے ایک ڈاکٹر تھے وہ ریڈیالوجسٹ بھی تھے ۔ وہ ایک
وقت میں ۷۵ روپے لیتے تھے اب وہ ہزاروں روپے لیتے ہیں ۔
پس ہمارا کام ہے کہ ہم اپنی آمد میں گزارہ کریں۔ دوائیں تو عورتیں بھی دے لیتی
ہیں ۔ ہاں سرجری کے بغیر ہمارا گزارہ نہیں اور بات صرف یہ تھی کہ اس سلسلہ میں کچھ نہ کچھ
ہو جائے ۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم انگلینڈ یا امریکہ کے ہسپتالوں کے سٹینڈرڈ کا کوئی
ہسپتال بنالیں۔ میں نے ایک ہسپتال کے متعلق پڑھا تھا کہ اُسے ۳۳ لاکھ روپیہ گورنمنٹ کی
طرف سے ایڈ کے طور پر ملتا ہے اور اس کے علاوہ اُس کی اپنی آمد بھی ہے۔ اب تمہاری
آمد تو اتنی نہیں ، پھر تم ان کی نقل کیسے کر سکتے ہو۔ بات صرف یہ تھی کہ ایک آدمی رکھ لیا جائے
جو سرجری کا کام کرے۔ کوئی احمدی نوجوان اس کام کے لئے اپنی زندگی وقف کر دے یا
کوئی بوڑھا پنشن لے لے اور یہاں گزارہ پر کام کرے یا کسی نوجوان کو مشق کرائی جائے,
پھر ہسپتال بنانے کا سوال ہے تم پہلے ڈاکٹر تو تلاش کر لو ہسپتال پھر بنا لیا جائے گا۔
وقف کے قواعد وقف کے قواعد کے متعلق میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے کارکنوں کی
ذہنیت غیر احمد یوں والی ہے ان کے اندر نظم اور ضبط نہیں۔ میں نے
ان کے فائدہ کے لئے بعض قواعد جاری کئے تھے لیکن وقف کمیٹی نے ان کی اور صورت بنا
دی ہے۔ وہ لوگ تو امن میں ہیں لیکن میرا بُرا حال ہے۔ واقفین کی طرف سے مجھے رقعے
لکھے جا رہے ہیں ۔ ایک صاحب لکھتے ہیں کہ حضور ! ان لوگوں نے اوورسیئر کو گریجوایٹ
XXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۵۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
بنا دیا ہے حالانکہ وہ اس سے زیادہ معیار کا ہوتا ہے حالانکہ ہم نے تو دیکھا ہے کہ ایک
گریجویٹ وزیر بھی بن سکتا ہے لیکن اوورسیئر وزیر نہیں دیکھا۔ پیشہ ور صرف اپنے پیشہ میں
لیا جاتا ہے لیکن عام تعلیم یافتہ یا تو بہت اوپر آجاتا ہے یا بہت نیچے چلا جاتا ہے۔ مسولینی
مزدور تھا لیکن بعد میں وہ ملک کا ڈکٹیٹر بن گیا۔ اب کوئی ڈاکٹر یہ کہہ دے کہ اگر مزدور وزیر
بن سکتا ہے تو میں تو ڈاکٹر ہوں مجھے بادشاہ کیوں نہ بنا دیا جائے ، تو یہ بات درست نہیں ہو
گی ۔ وقف کمیٹی نے وقف کے قواعد مرتب کئے اور انہیں واقفین میں بھی سرکولیٹ کر دیا تو
اتنا شور پڑ گیا کہ حد نہیں۔ مجھے اپنے گھر میں بھی اس کا تجربہ ہوا ۔ بچے بڑی بڑی دیر تک
اونچی آواز سے اس پر بچشیں کرتے رہے۔ میں نے دریافت کرایا کہ یہ کیا بات ہے؟ تو اس
پر مجھے بتایا گیا کہ یہ واقفین کے گریڈوں کے متعلق بحث کر رہے ہیں۔ سو میں کہوں گا کہ
اس رپورٹ کو دریا برد کر دو۔ بات دراصل یہ ہوئی کہ یہ رپورٹ واقفین کے سامنے پیش کر
دی گئی۔ تحریک جدید انجمن احمد یہ نے ایک مجلس بلائی اُس میں واقفین کو بلایا گیا اور اُن سے
رائے لی گئی ۔ اب تم واقفین کو ایسی مجلس میں بلاؤ گے تو وہ بولیں گے ہی اور اگر بولیں گے تو
مجھے بھی تنگ کریں گے۔ چنانچہ کئی لوگوں نے مجھے لکھ دیا کہ ڈرافس مین اوورسیئر کے برابر
ہے لیکن اُسے اوورسیئر کا معیار نہیں دیا گیا ۔ اوورسیئر گریجوایٹ قرار دے دیا گیا ہے
حالانکہ اس کا معیار اس سے بلند ہوتا ہے۔ میرے نزدیک اس رپورٹ کو واقفین کے سامنے
پیش کر کے سارا فساد کھڑا کیا گیا ہے۔ جو کچھ مقرر کرنا تھا اُن کے لئے مقرر کر دیتے اور پھر
کہتے کہ تم نے رہنا ہے تو اسے قبول کرو ورنہ جو جی میں آتا ہے کرو۔
صحیح لٹریچر شائع کرو ایک اور بات جو میں کہنی چاہتا ہوں یہ ہے کہ اس وقت ضرورت
یہ ہے کہ صحیح لڑ پچر شائع کیا جائے جس سے مخالفین کے اعتراضات
کا ازالہ ہو۔ پاگلا نہ لٹریچر شائع کرنے کی ضرورت نہیں ۔ اب تک نبوت کے متعلق جو لٹریچر
ہماری جماعت کی طرف سے لکھا گیا ہے یا شائع کیا گیا ہے وہ محض پیغامیوں کو ملحوظ رکھ کر لکھا
گیا ہے۔ اس سلسلہ میں جو اصطلاحیں استعمال کی گئی ہیں وہ ہماری اپنی اصطلاحیں تھیں اور
ان کے معنے بھی وہی تھے جو ہم لیتے ہیں۔ اس قسم کے لٹریچر کے متعلق ہمارا یہ خیال بھی نہیں
تھا کہ یہ غیر احمدیوں کے سامنے پیش ہو گا اور وہ چڑیں گے۔ ہوگا

خطابات شوری جلد سوم
۵۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
ایک دفعہ عدالت میں ایک مقدمہ پیش ہوا اور ایک احمدی ڈاکٹر بطور گواہ پیش
ہوئے ۔ مخالف فریق یہ سمجھتا تھا کہ احمدی غَضِ بصر سے کام لیتے ہیں اور عورتوں کی طرف
نہیں دیکھتے ۔ اُس کے مخالف فریق کے وکیل نے احمدی ڈاکٹر پر یہ سوال کیا کہ کیا آپ نے
فلاں عورت کی طرف آنکھ اُٹھا کر دیکھا تھا ؟ اُس کے جواب میں اُنہوں نے کہا میں نے
اُس کی طرف آنکھ اُٹھا کر نہیں دیکھا تھا حالانکہ وہ کہہ سکتا تھا کہ میں اُس کی آواز کو پہچانتا
ہوں ، اُس کی چال کو پہچانتا ہوں ۔ لیکن غیر احمدی وکیل کو چونکہ یہ پتہ تھا کہ احمدی سچ کی
خاطر جھوٹ نہیں بولتا اس لئے اُس نے یہ تدبیر کی ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ عورت جس پر مقدمہ تھا
بری ہو گئی ۔
اسی طرح ہم نے کفر کا لفظ استعمال کیا ہے تو ان معنوں میں نہیں کیا جو غیر احمدی مراد
لیتے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ مخالفین نے ہمارے متعلق غلط پروپیگنڈا کر کے لوگوں کو ہم سے
بہت دور کر دیا ہے۔ اُنہیں یقین دلا دیا گیا ہے کہ ہم نیا کلمہ پڑھتے ہیں، ہم رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہتک کرنے والے ہیں اس لئے ان اعتراضات کا جواب دینا
اُنہیں اپنے قریب کرنا ہے۔ جب وہ ہم سے دور نہیں ہوں گے تو خود بخود ہماری بات پر غور
کریں گے اور اُسے تسلیم کریں گے ۔ تم اپنا کچھ نام رکھ لو! اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا ۔ حق کو
ماننے کے لئے اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ باطل کی تردید کی جائے ۔ تمہیں منکرِ رسول
کہا جاتا ہے ، تمہیں خاتم النبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہتک کرنے والا کہا جاتا ہے اور یہ
تمہاری اپنی ہتک ہے اس لئے تم ان اعتراضات کے جواب مناسب پیرایہ میں دو اور ان
کی خوب اشاعت کرو تو لوگ تمہارے قریب آجائیں گے اور اس طرح تبلیغ میں سہولت پیدا
ہو جائے گی ۔
دوسرے یہ عادت ڈالو کہ جب کوئی بات کہی جائے تو اُسی وقت اُسے کرو۔ اُسے
دوسرے وقت پر نہ ڈالو۔ ناظر کہتے ہیں کہ ہم جماعتوں کو پندرہ پندرہ خطوط لکھتے ہیں تب جا
کر کہیں جواب آتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت کی کوئی گل بگڑی ہوئی ہے جس
کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔ اس کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ یہ ایسی چیز نہیں کہ اسے نظر انداز
کیا جائے ۔ جماعت میں تنظیم ہو تو سب کام ہو جاتے ہیں ۔ اگر تنظیم ہی باقی نہ رہے تو

خطابات شوری جلد سوم
کوئی کام بھی مناسب طور پر نہیں کیا جا سکتا۔۵۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
بچوں کو وقف کی تحریک کرو تم اپنے منہ سے تو قربانی ، قربانی قربانی کی آواز بلند
کرتے ہو لیکن تم اپنے بیٹوں کو نہیں کہتے کہ سلسلہ کی
خدمت کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں۔اور اگر وہ وقف کر کے آجاتے ہیں تو تم خود
اُن کو ورغلاتے ہو کہ وہ وقف سے بھاگ جائیں۔تم پہلے اپنے گھر کی قربانی پیش کرو اور پھر
بات کرو۔میں کس طرح مان سکتا ہوں کہ تمہارے بیٹے اپنی زندگیاں وقف کرنے کو تیار نہیں
ہیں۔میرے تو ۱۳ کے ۱۳ بیٹے اپنی زندگیاں وقف کرنے کے لئے تیار ہو جا ئیں اور تمہارا
ایک بیٹا بھی زندگی وقف نہ کرے، میں مان نہیں سکتا۔اگر تم یہ عذر پیش کرتے ہو کہ تمہارے
بیٹے زندگی وقف کرنے کے لئے تیار نہیں تو تم جھوٹ بولتے ہو۔آخر میرے۱۳ بیٹوں نے
زندگیاں وقف کی ہیں یا نہیں؟ ان میں اس بات کا احساس ہے یا نہیں؟ وہ جانتے ہیں کہ
اگر اُنہوں نے وقف چھوڑا تو میں نے ان کی شکل نہیں دیکھنی۔میرے ساتھ ان کا کوئی تعلق
نہیں رہے گا۔آخر دین کی اشاعت ہم نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا۔تمہارے بیٹوں
میں اس قسم کا احساس نہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ اگر تم انہیں زندگی وقف کرنے کی تحریک کرتے
ہو تو تم یہ بات دل سے نہیں کر رہے ، صرف ظاہری طور پر اس قسم کی بات کر رہے ہو۔عورتوں کو اُن کے حقوق دو پھر تم اپنے اخلاق درست کرو۔ہماری جماعت میں
میاں اور بیوی کے تعلقات اتنے گندے ہو رہے ہیں
کہ ایک احمدی کے متعلق یہ خیال بھی نہیں کیا جا سکتا کہ اُس کے اپنی بیوی سے اس قدر
گندے تعلقات ہوں گے۔اس میں شبہ نہیں کہ غیر احمد یوں میں بھی اس قسم کے گندے
اخلاق والے لوگ ہوتے ہیں لیکن اُن کا یہ دعویٰ نہیں کہ ہم نے ان اخلاق کو دوبارہ قائم کرنا
ہے لیکن تمہارا دعویٰ ہے کہ تم اسلام کی تعلیم کو دوبارہ قائم کر رہے ہو۔پھر تم میں اس قسم کے
گندے اخلاق کیوں ہیں۔بات بات پر طلاق دی جا رہی ہے اور بات بات پر ضلع کرایا جا
رہا ہے۔آخر انسانیت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔شادی کے وقت کوئی شخص تمہیں مجبور نہیں
کرتا کہ تم ضرور فلاں عورت سے شادی کرو۔شریعت نے تمہیں یہ حق دیا ہے کہ شادی سے
قبل تم لڑکی کو دیکھ لو اور اس کے متعلق تحقیقات کر لو اور عورت کو بھی شریعت نے یہ حق دیا ہے

خطابات شوری جلد سوم
۵۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
کہ وہ خاوند کو دیکھ لے کے اور اُس کے متعلق تحقیقات کر لے لیکن جب تعلق قائم ہو جاتا ہے
تو تمہیں ایک دوسرے کی ایسی باتیں برداشت کرنی پڑیں گی۔ لیکن میں دیکھتا ہوں کہ
جماعت کے بعض افراد بڑی آزادی کے ساتھ اس تعلق کو توڑنے کے لئے تیار ہو جاتے
ہیں ۔ یہ کوئی انصاف ہے؟ یہ عورت کو ذلیل کرنے کے مترادف ہے۔ قرآن کریم نے اس
کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لوگوں کو توجہ دلائی ہے کہ تم عورتوں کے ساتھ لیٹتے ہو اور پھر
ان کے حقوق ادا نہیں کرتے ؟ یہ کتنی قابل شرم بات ہے۔ قرآن کریم کہتا ہے کہ اگر تم
مجبور ہو کر کسی عورت کو اپنے ازدواجی تعلق سے علیحدہ بھی کرنا چا ہو تو اُسے احسان کے ساتھ ،
علیحدہ کروں لیکن یہاں ایک مقدمہ دکھا دو جہاں خاوند یہ کہتا ہو کہ میں اپنی بیوی کو طلاق
دیتا ہوں اور مقرر کردہ مہر اُسے دیتا ہوں ۔ کل ہی ایک مقدمہ پیش ہوا ۔ ایک خاوند نے کہا
میری بیوی کو طلاق دلائی جائے لیکن میں مہر نہیں دوں گا۔ میری بیوی کو مجھ سے علیحدہ کر دیا
جائے لیکن یہ خلع کی صورت میں ہو، تا مجھے مہر نہ دینا پڑے۔ اس قسم کے مقدموں میں اگر
مجبور ہو کر بیوی خلع بھی کرا لے تو قاضی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اُس کے خاوند سے مہر
دلائے کیونکہ خاوند طلاق دینا چاہتا تھا لیکن مہر دینے پر راضی نہیں تھا اس لئے اُس نے بیوی
کو ضلع لینے پر مجبور کر دیا۔ قاضی کا یہ حق ہے کہ وہ اس قسم کے خلع کو طلاق قرار دے کر بیوی کو
اُس کا مہر دلائے ۔ یہ کوئی اسلام نہیں یہ غنڈوں اور بد معاشوں والا اسلام کہلائے گا شرفاء کا
اسلام نہیں کہلائے گا ۔ عورت اگر خلع کرائے تو کرائے لیکن اگر قاضی سمجھتا ہے کہ وہ مجبور ہو
کر ضلع کرا رہی ہے تو وہ اُس کے خاوند سے یہ کہہ سکتا ہے کہ تم اس کے سارے حقوق دو پھر
اُسے علیحدہ کیا جائے گا۔ میں اِن امور کے سلسلہ میں جماعت میں برابر کمزوریاں دیکھ رہا
ہوں ۔ پس تم اپنے اخلاق درست کرو اور عورتوں کے حقوق دینے کی طرف توجہ کرو، ان کے
حقوق مارنے کی طرف متوجہ نہ ہو۔
ناظر صاحب اعلیٰ کا ایک رقعہ مجھے پہنچا ہے کہ صدرانجمن احمد یہ میں جو خراب عنصر پیدا
ہو گیا اسے نکال دیا جائے ۔ اس کا ایک جواب تو یہ ہے کہ وہ خود نئے نئے آئے ہیں ۔ میں
نے ان پر واضح کر دیا تھا کہ جب کوئی کا رکن غلطی کرتا ہے اور میں اُسے سزا دینے کی کوشش
کرتا ہوں تو نظارت اسے بچاتی ہے۔ اگر وہ کوشش کریں تو کام بن جائے گا۔ جماعت تو
XXXX

خطابات شوری جلد سوم
۵۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
صرف تین دن کے لئے یہاں آتی ہے۔ جماعت کو ان امور کا پتہ نہیں لگ سکتا ۔ مگر مجھے پتہ
لگ جاتا ہے اور میں سزا دیتا ہوں تو اس کا نام ڈکٹیٹر شپ رکھ دیا جاتا ہے۔ آخر ان باتوں
کی اصلاح کرنے کے لئے میرے ساتھ مدد کرنے والا بھی تو ہونا چاہئے ۔ یا ناظر صاحب
اعلیٰ مدد کریں یا شوری سال میں بار بار منعقد ہو اور وہ ان امور کی تحقیقات کرلے جو
جماعت سے چھپائے جاتے ہیں۔
شورای چارون شوری کے متعلق میں نے یہ ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ چاردن کے لئے
ہو۔ یہ چوتھا دن آخر میں زیادہ کیا جائے یا شروع میں اس کے متعلق یہ
رائے دی گئی ہے کہ چھٹی کے دوسرے دن کی چھٹی لی جائے تو وہ دو چھٹیاں شمار ہو جاتی
ہیں۔ اس لئے اگر اتوار کے ساتھ سوموار کو ملایا جائے تو ملازمت پیشہ لوگوں کے لئے وقت
ہوگی ۔ ان کی اتوار کی رخصت بھی شمار ہو جائے گی اس لئے بہتر ہے کہ جمعرات کا دن ساتھ
ملایا جائے اس میں زیادہ آسانی ہوگی ۔ چنانچہ اگلے سال تین کی بجائے چار دن تک شوری
ہوگی ۔ اتوار کو کام ختم کیا جائے گا۔ اس میں یہ فائدہ بھی ہو گا کہ بعض نمائندے اتوار کو
یہاں سے روانہ ہو کر اپنے کام پر وقت پر پہنچ جائیں گے ۔
بہر حال میں نے بعض چیزیں شوری کے سامنے رکھ دی ہیں ان کی اصلاح اسی طرح
ہو سکتی ہے کہ جماعت کے اجلاس بار بار ہوں۔ ناظر صاحب اعلیٰ مجرموں کی معافی کی طرف
زیادہ توجہ نہ کریں ۔ معافی اُس وقت بہتر ہوتی ہے جب زیادہ خرابی پیدا نہ ہو ۔ جب خرابی
زیادہ ہو تو سزا بہتر ہوتی ہے ۔ موجودہ ناظر صاحب اعلیٰ اگر تعاون کریں گے تو یہ کام آسانی
کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ میں اُنہیں اسی غرض سے یہاں لایا ہوں تا وہ مجھ سے تعاون
کریں ۔ باقی اصلاح کا یہ طریق درست نہیں کہ پرانے لوگوں کو فوراً نکال دیا جائے ۔ اصل
علاج یہ ہے کہ باہر سے آدمی آئیں اور کام کو سنبھالیں ۔ جب نئے آدمی کام سنبھال لیں تو
پرانے کارکنوں کو فارغ کر دیا جائے ۔ موجودہ ناظر بھاگ دوڑ کا کام نہیں کر سکتے ۔ مثلاً
مولوی محمد دین صاحب ہیں ان کی عمر ۷۵ سال سے کم نہیں جب ہم بچے تھے تو وہ کالج میں
پڑھتے تھے۔ اب ۷۵ سال کا ایک بوڑھا شخص نوجوانوں کی طرح کس طرح کام کر سکتا
ہے۔ اچھے پنشنر باہر سے آجائیں اور وہ کام کرنے لگیں تو پرانے آدمی فارغ کر دیئے جائیں۔

خطابات شوری جلد سوم
۵۷۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء
پچاس ، پچپن سال کی عمر میں جا کر بالعموم پنشن مل جاتی ہے اور اس عمر میں بھاگ دوڑ کا کام کیا
جا سکتا ہے۔ ضرورت تعاون کی ہے۔ پہلے بڑی خطرناک غلطی واقع ہوئی ہے۔ میں نے
بعض نوجوانوں کو بلایا اور اُ کو بلایا اور اُن کو نائب ناظر کے طور پر محکموں میں لگایا لیکن بجائے اس کے
کہ اُنہیں کام سکھایا جاتا اُن سے چپڑاسیوں والا سلوک کیا گیا ۔ جس کی وجہ سے وہ پتھر کی
طرح ہو گئے ہیں۔ میں اب اُن کی مدد کرنے کے لئے بھی تیار نہیں ۔ جب بھی موقع ملے گا
میں اُنہیں نکالوں گا لیکن وہ نوجوان محض ان ناظروں کی وجہ سے اس حد تک پہنچے ہیں ۔ اس
بارہ میں میں ناظر صاحب دعوۃ و تبلیغ کی مثال دیتا ہوں۔ ان کے ساتھ دو گریجوایٹ کام
کرتے ہیں لیکن ان کی ذہنیت پرائمری پاس نو جوانوں والی بھی نہیں ۔
ان کو خراب دماغ والا بنا دیا گیا ہے لیکن اب بھی اگر انہیں کسی اچھے آدمی کے ماتحت
کام کرنے دیا جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ کام کر سکتے ہیں ۔
بہر حال مجھے یہ بات پسند نہیں کہ اپنی ذات کی وجہ - ذات کی وجہ سے سلسلہ سے دشمنی کی جائے۔
نو جوانوں کو محض اس لئے کام نہ کرنے دیا جائے تا اُن کی گڈی قائم رہے۔ تم نو جوانوں کو
آگے لاؤ تا کام کو زیادہ تیز رفتاری سے کیا جا سکے اور سلسلہ کو نقصان سے بچایا جائے ۔
اب میں واپس جاتا ہوں ، تم باقی کام کرو ۔“
(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء )
السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۶۳ تا ۶۵ مطبوعه مصر ۱۹۳۵ء
مسلم کتاب الفضائل باب توله (الخ)
مسلم كتاب فضائل الصحابة باب من فضائل ابي بكر
اسد الغابة جلد ۳ صفحه ۱۵۷ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ
نيز - ابو داؤد ابواب الجمعة باب الْإِمَامُ يُعَلِّمُ الرَّجُلَ فِي خُطْبَتِهِ
۵۔ بخاری کتاب التفسير۔ تفسير سورة المائده باب قوله إِنَّمَا الخمر (الخ)
بخاری کتاب الجهاد و السير باب الحمائل وَ تَعْلَيقُ السَّيْفِ بِالْعُنُقِ
کے سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۳۰۴ - ۳۰۵ مطبوعه مصر ١٩٣٦ء و السيرة الحلبية
جلد ۲ صفحه ۳۰۶ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء

خطابات شوری جلد سوم
۵۷۸
ترمذى كتاب النكاح باب ما جاء في النظر (الخ)
وَكَيْفَ تَأْخُذُونَهُ وَقَدْ أَفْضَى بَعْضُكُمْ إِلَى بَعْضٍ ( النساء:۲۲)
وَسَبِّحُوهُنَّ سَرَاحاً جَمِيلًا (الاحزاب:۵۰)
مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء

آج 10 میں سے 10 باقی