مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

خطابات شوری جلد سوم
۵۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
منعقده ۲۹ تا ۳۱ مارچ ۱۹۵۶ء)
پہلا دن
دعا جماعت احمدیہ احمدیہ کی سینتیسویں مجلس مشاو مشاورت ۲۹ تا ۱ تا ۳۱ مارچ ۱۹۵۶ء کو ج ۱۹۵۶ء کو ہال لجنہ اماء اللہ
مرکز یہ ربوہ میں منعقد ہوئی ۔ ۲۹ مارچ کو بعد دو پہر حضور نے اس کا افتتاح فرمایا۔
دو
تلاوت قرآن مجید کے بعد احباب کو دعاؤں کی تلقین کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
شوری کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے میں مختصر طور پر دُعا کروں گا۔ دُعا ئیں
جتنی بھی لمبی ہوں اُتنی ہی اچھی ہوتی ہیں لیکن بیماری کی وجہ سے مجھے دعا ئیں مختصر کرنی پڑتی
ہیں ۔ جب شروع شروع میں خلافت کا کام میرے سپرد ہوا تو میں لمبی لمبی دُعائیں کیا کرتا
تھا۔ اُس وقت جوانی کا عالم تھا اور میرے بدن میں طاقت اور قوت تھی لیکن اب بڑھاپا اور
بیماری ہے اس وجہ سے بھی لمبی دُعائیں کرنا مشکل ہے۔ خصوصاً اس بیماری کے بعد تو میرا یہ
حال ہو گیا ہے کہ اگر کسی امر کے متعلق دُعا کرنے کا کچھ خیال آتا ہے تو اُس کے آخر تک پہنچ
کر میں اُس کا ابتدائی حصہ بھول جاتا ہوں اور بیماری کی وجہ سے میرا دماغ بوجھ محسوس
کرنے لگتا ہے اس لئے میں اس وقت مختصر طور پر ہی دُعا کروں گا۔ آپ لوگوں نے بہت
دفعہ میری تقریریں سنی ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ میں جماعت کو رکن امور کے لئے دُعا
کرنے کی تحریک کیا کرتا ہوں اس لئے میرا تھوڑا کہنا بھی بہت ہو سکتا ہے۔
رکن امور کے لئے دعا کرنی چاہیئے سب سے پہلی چیز تو یہ سب سے پہلی چیز تو یہ ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ
سے یہ دُعا کرنی چاہئے کہ ہمیں اور ہماری

خطابات شوری جلد سوم
۵۸۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
اولادوں کو ہمیشہ ہمیش کے لئے اسلام کا کام جاری رکھنے کی توفیق دے۔ ہم لوگ غریب
ہیں ۔ اگر صرف روپوں سے کام ہوتا تو اسلام کی خدمت کا جو موقع ہمیں ملا ہے کبھی کا ختم ہو
چکا ہوتا لیکن اگر ہماری اولادوں میں ایمان کا سلسلہ قائم رہے تو تھوڑے روپیہ سے بھی
قیامت تک کام ہوتا چلا جائے گا کیونکہ روپیہ کی مقدار کو دوام حاصل نہیں ہوتا بلکہ اخلاص
اور ایمان کا جوش دوام اختیار کرتا ہے۔ چنانچہ دیکھ لو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور
آپ کے خلفاء اور صحابہ کو جو کچھ ملا وہ اُنہوں نے اسلام کی ۔ خدمت میں لگا دیا الگا دیا لیکن اس کے
بعد اسلام لا وارث ہو گیا ۔ روپیہ تو مسلمانوں کے پاس بہت آیا لیکن ان میں اخلاص اور
ایمان کا سلسلہ باقی نہ رہا۔ اب اسلام کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث کیا ہے۔ آپ ایک گاؤں کے رہنے والے تھے۔
آپ کی آواز پر چند لوگ آپ کے ساتھ مل گئے اور اس چھوٹی سی جماعت نے تبلیغ کا کام
شروع کر دیا۔ آپ کے پاس کوئی خزانہ نہیں تھا اور پھر ظاہری لحاظ سے بھی آپ کو کوئی
شہرت حاصل نہیں تھی ۔ قادیان بھی کوئی مشہور مقام نہیں تھا بلکہ ایک معمولی اور گمنام سی بستی
تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے آپ کے دل میں اپنے دین کی محبت کی چنگاری سلگا دی تھی اس لئے
جو کام آپ سے پہلے بڑی بڑی اسلامی حکومتیں بھی نہ کر سکیں وہ ایک گمنام اور معمولی گاؤں کا
رہنے والا کر گیا۔ اس نے اسلام کی جو بے مثال خدمت کی ہے اس کا شدید سے شدید
دشمنوں کو بھی اقرار کرنا پڑتا ہے ۔
مصر کا ایک مشہور اخبار الفتح ہے وہ احمدیت کی ہمیشہ مخالفت کرتا ہے۔ ایک دفعہ
اس میں کسی نے مضمون لکھا کہ احمدیوں کو ہم بے شک کافر کہتے ہیں لیکن میں نے سارے
افریقہ میں پھر کر دیکھا ہے، اسلام کی خدمت کی جو توفیق ۱۳۰۰ سال میں بڑی بڑی اسلامی
حکومتوں کو نہیں ملی وہ اس چھوٹی سی جماعت کو ملی ہے۔ اس جماعت نے جو کام کیا ہے وہ
اب تک کوئی دوسری مسلمان قوم نہیں کر سکی ۔
تو دیکھو روپیہ کوئی چیز نہیں صرف ایمان ہے جو کام کرتا ہے۔ ہمیں دُعا کرنی چاہئے کہ
خدا تعالیٰ یہ ایمان ہم میں اور ہماری آئندہ نسلوں میں قائم رکھے ۔ انسان جب تک مر نہ
جائے اُس کے متعلق یہ یقین نہیں کیا جا سکتا کہ وہ آخر تک ایمان پر قائم رہے گا۔ پس

خطابات شوری جلد سوم
۵۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ نہ صرف ہمیں ایمان پر قائم رکھے بلکہ اُسے روز بروز زیادہ کرتا چلا
جائے اور نہ صرف ہمیں گزشتہ پاک لوگوں کا وارث بنائے بلکہ قیامت تک اپنی برکات ہم
پر نازل کرتا چلا جائے اور ہماری اولاد نہ صرف اُس جوش کی وارث ہو جو ہمارے دلوں میں
خدمت دین کے لئے پایا جاتا ہے بلکہ اس کا جوش ہم سے بڑھ کر ہو اور وہ جوش قیامت تک
قائم رہے تا اسلام کا جھنڈا ان کے ہاتھ میں رہے اور وہ کبھی سرنگوں نہ ہو۔ وہ اپنی متواتر
جدو جہد سے ساری دنیا کو اسلام کے جھنڈے تلے لے آئیں اور اس دنیا میں ایک ہی خدا
اور ایک ہی دین ہو۔
پھر اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ ہم دُعائیں کریں جہاں اللہ تعالیٰ ہمیں روپیہ
دے وہاں ہمیں اس کے صحیح استعمال کی بھی توفیق عطا فرمائے کیونکہ روپیہ کا غلط استعمال کیا
جائے تو وہ ضائع ہو جاتا ہے۔ حضرت خلیفہ مسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ اُن کا ایک
دوست بہت امیر تھا۔ جب وہ مرا تو اُس نے لاکھوں روپیہ اپنے پیچھے چھوڑا اور وہ روپیہ
اُس کے لڑکے کو ملا ۔ خود تو اُس نے بڑی تنگی میں گزارا کیا تھا لیکن اپنے بیٹے کے لئے اُس
نے کافی سرمایہ اپنے پیچھے چھوڑا۔ ایک دن کسی شخص نے آپ سے آ کر کہا کہ آپ اپنے
دوست کے بیٹے کو سمجھائیں وہ قیمتی تھان کپڑے کے خریدتا ہے اور انہیں سارا دن پھاڑتا
رہتا ہے۔ آپ نے فرمایا مجھے یہ بات سُن کر بڑا تعجب ہوا کیونکہ میرے نزدیک یہ پاگلا نہ
حرکت تھی۔ تاہم میں نے اُسے اپنے پاس بلایا اور کہا میاں ! تمہارے متعلق یہ شکایت آئی
ہے کہ تم اپنی دولت کو ضائع کر رہے ہو۔ تم قیمتی تھان کپڑے کے خریدتے ہو اور پھر انہیں
بیٹھے پھاڑتے رہتے ہو، اس کا کیا فائدہ۔ وہ کہنے لگا مولوی صاحب ! نیا کپڑا پھاڑنے کے
نتیجہ میں جو چڑ کی آواز آتی ہے وہ مجھے بڑی اچھی لگتی ہے اس لئے میں سارا دن یہی کام کرتا
۔
رہتا ہوں ۔
اب دیکھو اگر چہ اس کے پاس روپیہ بہت تھا لیکن اس نے اُسے نا واجب طور پر ضائع
کر دیا۔ اسلامی بادشاہوں کے پاس بھی بہت روپیہ رہا لیکن اُنہوں نے بھی اسے اسی طرح
ضائع کر دیا۔ اب بھی جب میں دمشق گیا تو میں نے سُنا کہ ایک اسلامی حکومت کا شہزادہ
وہاں آیا اس نے مصر سے دوسو ناچنے والی عورتیں منگوائیں ۔ ان میں سے ہر عورت کی
XX

خطابات شوری جلد سوم
۵۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
ایک ایک ہزار روپیہ فی رات اُجرت تھی ۔ گویا اُس نے دولاکھ روپیہ صرف ایک رات میں
کنچیوں کو دیدیا۔ اس ملک کے والی کو پتہ لگا تو اُس نے شہزادہ کو ہدایت کی کہ ان ناچنے
والیوں کو فوراً واپس کرو لیکن جو روپیہ وہ لے چکی تھیں وہ تو لے چکی تھیں وہ واپس نہیں آ سکتا
تھا۔ اس طرح سے اُس نے چند دنوں میں ۲۰ لاکھ کے قریب روپیہ ان عورتوں پر خرچ کیا۔
اشاعت اسلام پر خرچ کیا جاتا تو اس سے کتنا فائدہ اُٹھایا جا سکتا تھا۔ تحریک جدید کا بجٹ
پانچ چھ لاکھ روپیہ سالانہ ہوتا ہے اور پانچ چھ لاکھ روپیہ سے ہم ایسا اچھا کام کرتے ہیں کہ
دنیا حیران ہوتی ہے۔ اگر یہ بیس لاکھ روپیہ ہمارے پاس ہوتا تو دُنیا کے چپہ چپہ پر تبلیغ ہو
سکتی تھی لیکن اس شہزادہ نے وہ روپیہ کنچیوں کو دیدیا۔ پس روپیہ مسلمانوں کے پاس ہے لیکن
انہیں خدمت دین کی توفیق نہیں ملی ۔ ہمارے پاس روپیہ نہیں لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ نے توفیق
دی ہے کہ دنیا کی خدمت کریں اور ہم ”نہیں“ سے وہ کام کر رہے ہیں جو دوسرے لوگ
” ہے“ سے بھی نہیں کر رہے۔
دو
۔
پس دُعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دیانت سے کام کرنے کی توفیق دے۔ دشمن تو اب
بھی اس بات کا قائل ہے کہ ہم نہایت دیانتداری سے کام کر رہے ہیں لیکن قوموں میں
بعض افراد بد دیانت ہوتے ہی ہیں ۔ حضرت ابوبکرؓ، حضرت عمرؓ اور حضرت علیؓ کتنے پاکیزہ
اور دیانتدار لوگ تھے لیکن اُن کی نسلوں میں بھی چور، ڈاکو ، اور خائن پائے جاتے ہیں ۔ وہ تھے
اپنی ذات میں نہایت متقی اور ایمان والے لوگ تھے ۔ وہ دوسروں کے روپیہ کی حفاظت تھے۔
کرنے والے تھے لیکن اب ان کی اولا د راہ زن ہے اور دوسروں کے مالوں کو ناجائز طور پر
اپنے تصرف میں لے آتی ہے۔ پس مجھے ڈر ہے کہ ہماری اولادوں میں سے بھی کہیں چور،
ڈاکو اور خائن لوگ پیدا نہ ہو جائیں جو سلسلہ کے روپیہ کی حفاظت نہ کر سکیں ۔
پس دُعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس بات کی توفیق دے کہ ہم جماعت کا بجٹ
اس طرح بنائیں کہ اس کا ایک ایک پیسہ صحیح طور پر خرچ ہو اور اس کے نتیجہ میں اسلام مضبوط
ہو پھر اس کام کی ہماری آئندہ نسلوں کو بھی توفیق ملے اور ہمیشہ ہمیش کے لئے ان کا یہ کریکٹر
قائم رہے کہ دین کا جو روپیہ ان کے پاس آئے وہ بینک کے سیف سے بھی زیادہ محفوظ
رہے۔ وہ اس کا استعمال پوری عقل سے کریں اور اس میں سے ایک پیسہ بھی ضائع نہ ہونے دیں۔

خطابات شوری جلد سوم
۵۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
بے شک انسان سے غلطیاں ہوتی رہتی ہیں مگر ہمیں دُعائیں کرنی چاہئیں کہ خدا تعالیٰ ہمیں
غلطیوں سے بچائے اور بد دیانتی سے محفوظ رکھے کیونکہ غلطی سے بھی روپیہ ضائع ہو جاتا
ہے۔
پس دُعائیں کرو کہ جہاں اللہ تعالیٰ ہمیں غلطیوں اور بدد بد دیانتی سے بچائے وہاں وہ
ہماری اولاد کو بھی ہمیشہ کے لئے دیانت سے روپیہ خرچ کرنے کی تو ؟ و پیہ خرچ کرنے کی توفیق دے اور ایسا کوئی
وقت نہ آئے ئے کہ ہم خدا تعالیٰ کی راہ میں روپیہ خرچ کرنے میں بخل محسوس کریں ۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ” الوصیت میں فرمایا ہے کہ
دو
” مجھے اس بات کا غم نہیں کہ یہ اموال جمع کیونکر ہوں گے اور
ایسی جماعت کیونکر پیدا ہو گی جو ایمانداری کے جوش سے یہ مردانہ کام
دکھلائے ۔ بلکہ مجھے یہ فکر ہے کہ ہمارے زمانہ کے بعد وہ لوگ جن کے
سپر دایسے مال کئے جائیں ، وہ کثرت مال کو دیکھ کر ٹھو کر نہ کھاویں اور دُنیا
66
سے پیار نہ کریں لیے
بہر حال شیطان ہر وقت انسان کے ساتھ لگا رہتا ہے ممکن ہے وہ ہم میں سے کسی کے
دل میں شرارت کا خیال پیدا کرے۔ اس کو شرارت کرنے کے کئی ڈھنگ آتے ہیں۔ بعض
دفعہ اس کی تحریک بظاہر نیک ہوتی ہے لیکن حقیقتاً وہ بُری ہوتی ہے۔ جب جماعت نے
خلافت جو بلی منانے کا فیصلہ کیا اور اس نے میرے لئے نذرانہ کے طور پر ایک رقم اکٹھی کی
تو جلسہ سالانہ کے موقع پر میر محمد اسحاق صاحب نے جماعت کی طرف سے مجھے دولاکھ ستر
ہزار روپیہ کا چیک پیش کیا اور کہا کہ مصلح موعود کی پیشگوئی میں چونکہ یہ بھی ذکر آتا ہے کہ وہ
صاحب دولت ہوگا اس لئے اس روپیہ سے حضور کے صاحب دولت ہونے کی ایک صورت
پیدا ہوگی لیکن میں نے اُس روپیہ کو بھی اپنی ذات پر خرچ کرنے کی بجائے جماعت پر خرچ
کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا میں اس شرط پر اس روپیہ کو قبول کرتا ہوں کہ میں اسے اپنی ذات پر
نہیں بلکہ جماعت پر خرچ کروں گا۔ چنانچہ اب بھی وہ روپیہ بنک میں موجود ہے اور
صدرانجمن احمد یہ اس کا زیادہ تر حصہ اسلام پر خرچ کرتی ہے اور کچھ حصہ وظائف پر خرچ
کرتی ہے۔ روپیہ تجارت میں لگا ہوا ہے تا کہ اس سے مستقل آمد کی صورت پیدا ہوتی رہے۔

خطابات شوری جلد سوم
۵۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
بیماری کی وجہ سے چونکہ میرا حافظہ کمزور ہو گیا ہے اس لئے جو بلی فنڈ کے خرچ کی سکیم مجھے
پوری طرح یاد نہیں رہی۔ صرف اتنا یاد ہے کہ وہ روپیہ صدر انجمن احمد یہ کے پاس تھا اور
وہی اس کے خرچ کرنے کی ذمہ دار تھی لیکن چونکہ روپیہ میرے نام پر جمع ہے اس لئے وہ مجھ
سے چیک پر دستخط کرا لیتے ہیں۔
بہر حال میں یہ ذکر کر رہا تھا کہ خلافت جو بلی کے جلسہ پر میر محمد اسحاق صاحب کے
ذریعہ جماعت نے دو لاکھ ستر ہزار روپیہ مجھے دیا اور میں نے کہا کہ میں اس صورت میں یہ
روپیہ قبول کروں گا کہ میں اسے جماعت کے سپرد کر دوں اور وہی اسے خرچ کرے لیکن اس
سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے اپنے طور پر بھی صاحب دولت بنایا ہے۔
میں نے ایک دفعہ خواب میں دیکھا تھا کہ سندھ میں میرے پیر لگے ہیں ۔ اس پر میں نے
صدر انجمن احمد یہ اور بعض دوسرے دوستوں کو جن میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب بھی
شامل تھے، تحریک کی کہ ہم ایک کمیٹی بنالیں اور اس طرح سندھ میں زمینیں خریدیں چنانچہ ہم
نے وہاں زمینیں خرید لیں ۔ چونکہ اُس وقت جو لوگ زمینوں پر کام کرنے کے لئے مقرر کئے
گئے تھے، انہیں تجربہ نہیں تھا اس لئے لوگوں کو خسارہ ہونا شروع ہوا اور حصہ داروں نے تنگ
آ کر اپنے حصے بیچنے شروع کر دیئے ۔ ایک دن ایک حصہ دار میرے پاس آیا اور اس نے کہا
کہ آپ ہی زمین لے لیں، میں اس سے تنگ آ گیا ہوں ۔ مجھے یقین تھا کہ اس زمین میں
برکت ہوگی اس لئے میں نے وہ زمین لے لی ۔ پھر دوسرا حصہ دار آیا، پھر تیسرا آیا، پھر
چوتھا آیا اور اُنہوں نے اپنی زمینیں میرے سپرد کر دیں اور کہا کہ ہم نفع نہیں مانگتے جتنی رقم
ہم نے خرچ کی ہے وہ ہمیں دے دیں اور ساری زمین سنبھال لیں۔ میرے پاس روپیہ نہیں
تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کا بھی سامان کر دیا۔ ایک دوست ملازمت سے فارغ ہو کر آئے
اور اُنہوں نے مجھے کہا کہ ہمارے محکمہ میں پنشن نہیں ملتی، پراویڈنٹ فنڈ ملتا ہے۔ مجھے
پراویڈنٹ فنڈ اور گریجوٹی کے طور پر کئی ہزار روپیہ ملا ہے میں چاہتا ہوں کہ آپ کچھ عرصہ
کے لئے اسے استعمال کر لیں ۔ میں نے کہا میں تو آہستہ آہستہ روپیہ واپس کر سکوں گا۔
اُنہوں نے کہا مجھے منظور ہے ۔ چنانچہ میں نے وہ رقم لے لی اور زمین خرید لی۔ اس کے
بعد میں نے زمینوں پر کام کرنے والے عملہ میں تبدیلی شروع کی اور صدرانجمن احمد یہ کو کہا کہ

خطابات شوری جلد سوم
۵۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
وہ بھی اپنی زمین انتظام کے لئے میرے قبضہ میں دیدے چنانچہ اُنہوں نے بھی زمین
میرے سپرد کر دی اور اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے نہ صرف ہمیں خسارہ سے
نجات ملی بلکہ وہ زمین نفع دینے لگ گئی ۔ رفتہ رفتہ اس آمد کے ذریعہ میں نے اور زمین بھی
خرید لی اور اسی طرح میں صاحب دولت ہو گیا ۔
جائیداد کی تقسیم ۱۹۴۳ء میں جب میں بیمار ہوا تو میں نے اپنی وصیت لکھ کر محفوظ کر لی۔ میں نے اُس میں لکھا کہ میری وفات پر میری جس قدر جائیداد ہو
اس کا حصہ صدر انجمن احمد یہ کو دیدیا جائے۔ اس میں سے حصہ تو صدر انجمن احمد یہ خود
خرچ کرے اور با حصہ غریبوں پر خرچ کرے ۔ جب مجھ پر موجودہ بیماری کا حملہ ہوا تو مجھے
کسی نے کہا کہ آپ اپنی جائیداد اپنی اولاد میں تقسیم کر دیں۔ چنانچہ میں نے اُسے تقسیم کر
دیا۔ ایک دن اچانک مجھے خیال آیا کہ میں نے تو اپنی جائیداد کا حصہ وقف کرنے کی
وصیت کی تھی مگر میں نے تو ساری جائیداد اپنی اولاد میں تقسیم کر دی ہے۔ اس پر میری
راتوں کی نیند اُڑ گئی ۔ میں نے اس کا ذکر چوہدری ظفر اللہ خان صاحب سے بھی کیا اور ملک
سيف الرحمن صاحب سے بھی ذکر کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ کی اس وصیت کا اطلاق
صرف اس جائیداد پر ہوتا ہے جو آپ کی وفات کے بعد بچے ۔ اپنی زندگی میں آپ اپنی
جائیداد کو اپنی مرضی سے تقسیم کر سکتے ہیں ۔ بعض دوسرے فقہاء کا مسلک بھی یہی ہے کہ
انسان اپنی زندگی میں اس بات کا اختیار رکھتا ہے کہ وہ اپنی جائیداد جس کو چاہے دے،
وصیت کا اثر صرف اس جائیداد پر ہوتا ہے جو اس کی وفات کے بعد بچے۔ لیکن پھر بھی میں
نے کچھ جائیداد جو تقسیم سے بچ گئی تھی صدرانجمن احمد یہ کے نام ہبہ کر دی اور اُن سے یہ شرط
کی کہ وہ اس کا یہ حصہ خود خرچ کرے اور ا حصہ غرباء پر خرچ کیا جائے ۔ اس کے علاوہ میں
نے اور کوئی شرط نہیں کی ۔ پس یہ سندھ کی زمینیں ہی تھیں جنہوں نے مجھے صاحب دولت بنایا
اور خدا تعالیٰ کی پیشگوئی پوری ہو گئی ۔
اسی طرح پچھلے دنوں جب تھل میں زمین سستے داموں مل رہی تھی ۔ میں نے ۶۵۰ ۔
ایکٹر زمین خرید لی۔ اس میں سے کچھ حصہ تو گورنمنٹ نے ضبط کر لیا ہے اور کچھ حصہ مجھے مل
جانے کی اُمید ہے۔ یہ ساری زمین میں نے صدر انجمن احمد یہ کے نام ہبہ کر دی ہے۔

خطابات شوری جلد سوم
۵۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
۳۶۔ ایکٹر زمین اس وقت تک با قاعدہ طور پر صدر ان انجمن احمدیہ کے نام یہ کے نام لگ چکی ہے اور
ڈیڑھ سو ایکڑ کے قریب اور زمین ملنے کی اُمید ہے ۔ جب ملی یہ بھی صدرا نجمن احمد یہ کے
نام کرا دی جائے گی ۔ اس زمین کے علاوہ سابق سندھ کی زمین میں سے بھی ۸۰ ۔ ایکٹر
زمین صدر انجمن احمد یہ کے نام ہبہ کی جا چکی ہے اور یہ گل ۲۶۶۔ ایکٹر بن جاتی ہے۔
میں نے بتایا ہے کہ سندھ میں صدرا ر انجمن احمد یہ نے زمینوں کا انتظام کیا تو اُسے
نقصان شروع ہوا لیکن جب مجھے اپنی زمین سے نفع ہونا شروع ہوا تو میں نے صدر انجمن
احمد یہ کو بھی کہا کہ وہ بھی اپنی زمین میرے سپرد کر دے، میں اُس کی طرف سے انتظام کروں
گا ۔ چنانچہ اس زمین نے ۶۰ - ۷۰ ہزار روپیہ سالانہ دینا شروع کیا اور نہ صرف یہ کہ اس کی
قیمت جو پہلے قرض لے کر ادا کی گئی تھی وہ اُتر گئی بلکہ بعد میں اس زمین سے آمد کی بھی
صورت پیدا ہو گئی۔ اب یہ سال سندھ والوں کے لئے بڑی تکلیف کا سال ہے۔ وہاں
گزشتہ سال اتنی بارش ہوئی تھی کہ فصل کا ایک تنکا بھی نہیں بچا لیکن مجھے بتایا گیا ہے کہ اس
سال بھی ان زمینوں سے ۳۰ - ۳۵ ہزار روپیہ کا نفع ہوا ہے۔ ویسے جب تک زمین میرے
انتظام میں رہی ، میں ۷۵ ۷۶ ہزار روپیہ سالانہ دیتا رہا ہوں ۔
غرض اللہ تعالیٰ جہاں چاہے برکت دے دیتا ہے۔ ہالینڈ میں تین تین ہزار روپیہ
فی ایکٹر آمد ہوتی ہے۔ اگر ہماری زمینوں سے بھی اتنی آمد ہونے لگے تو صدرانجمن احمد یہ
کے پاس چونکہ تین ہزارا ایکٹر زمین ہے۔ اس لئے ہمیں نوے لاکھ روپیہ سالانہ آ سکتا ہے
بلکہ اگر اس سے نصف آمد بھی ہونے لگے تو ۴۵ لاکھ کی آمد ہو سکتی ہے۔ اگر چوتھا حصہ بھی
آمد ہو تو بائیس لاکھ پچاس ہزار روپیہ کی آمد ہو سکتی ہے مگر افسوس ہے کہ ہمیں ابھی تک صحیح
طور پر کام کرنے والے نہیں ملے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی تحریر فرمایا
تھا کہ مجھے اس بات کا فکر نہیں کہ روپیہ کہاں سے آئے گا بلکہ فکر ہے تو اس بات کا کہ روپیہ
خرچ کرنے والے دیانتدار آدمی کہاں سے ملیں گے ۔ اِس لئے دُعائیں کرو کہ کارکنوں کو
اللہ تعالیٰ اپنے لئے بھی اور دین کے لئے بھی اچھے سے اچھا کام کرنے کی توفیق دے اور وہ
اس طرح محنت کریں کہ تھوڑی جائیداد سے لاکھوں کی رقم پیدا کریں۔ یورپ میں چھوٹی
چھوٹی جائیدادیں بڑی بڑی آمد پیدا کرتی ہیں پھر کوئی وجہ نہیں کہ ہماری جائیداد سے اتنی آمد

خطابات شوری جلد سوم
پیدا نہ ہو۔
۵۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
پس دُعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح رنگ میں سوچنے اور کام کرنے کی توفیق عطا
فرمائے اور پھر وہ قیامت تک ہماری آنے والی نسلوں کو بھی صحیح رنگ میں کام کرنے اور
دیانتداری سے روپیہ خرچ کرنے کی توفیق دیتا چلا جائے ۔ تاہم اللہ تعالیٰ کے حضور سرخرو ہو
سکیں“
اس کے بعد حضور نے احباب سمیت ہاتھ اُٹھا کر لمبی دُعا کروائی ۔
افتتاحی تقریر تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
اب شوری کا ایجنڈا پیش ہوگا۔ میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر بھی تو تقریر
کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ صدرانجمن احمد یہ اور تحریک جدید دونوں کے
بجٹ ۲۵ - ۲۵ لاکھ روپیہ تک پہنچ جائیں ۔ جب تک ان دونوں اداروں کے بجٹ ۲۵ ۲۵ لاکھ
تک نہیں پہنچ جاتے اُس وقت تک نہ تو پاکستان میں صحیح طور پر کام ہو سکتا ہے اور نہ ہی بیرونی
ممالک میں صحیح طور پر کام کیا جا سکتا ہے اور اگر کوشش کی جائے تو یہ کوئی مشکل امر نہیں ۔
میں نے بتایا تھا کہ اگر باہر کے ممالک کے زمیندار زیادہ آمد پیدا کرتے ہیں تو کیوں
ہمارے زمیندار بھی اپنے بچوں کے لئے نہیں، اپنی آسائش اور سہولت کے لئے نہیں بلکہ
خدا تعالیٰ کی خاطر زیادہ آمد پیدا نہ کریں۔ اس وقت ہماری جماعت کے پاس کم سے کم ایک
لاکھ ایکٹر زمین ہے۔ اگر ہماری زمین کی سالانہ آمد فی ایکٹر سات سو روپیہ تک پہنچ جائے
جو ہالینڈ کی آمد کا چوتھا حصہ اور اٹلی کی آمد سے نصف سے بھی کم ہے تو جماعت کی گل آمد
سات کروڑ روپیہ بن جاتی ہے۔ اس سات کروڑ میں سے ایک آنہ فی روپیہ کے حساب سے
بھی احمدی زمیندار چندہ دیں تو ۴۴ لاکھ کے قریب روپیہ آ جاتا ہے اور اگر سلسلہ کی زمینوں
کی آمد کو اس میں شامل کر لیا جائے تو یہ رقم بڑی آسانی سے پچاس لاکھ روپیہ سالانہ تک پہنچ
جاتی ہے۔ اب تم اندازہ لگا لو کہ اگر ہماری جماعت کا سالانہ بجٹ پچاس لاکھ روپیہ تک پہنچ
جائے تو ہمارے پھیلنے کی رفتار کتنی تیز ہو جائے گی ۔
احمدیت کی ترقی کی رو اس وقت باہر سے جو خبریں آرہی ہیں وہ خدا تعالیٰ کے فضل
سے بڑی خوش کن اور حوصلہ افزا ہیں چنانچہ جب بھی ڈاک

خطابات شوری جلد سوم
۵۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
:
میرے پاس آئی ہے، وہ کوئی نہ کوئی خوشخبری اپنے ساتھ لائی ہے۔ ملایا سے خبر آئی ہے کہ
وہاں ایک بڑے افسر نے احمدیت قبول کر لی ہے مگر ساتھ ہی اُس نے کہا ہے کہ میری بیعت
کو فی الحال مخفی رکھا جائے کیونکہ مجھے اُمید ہے کہ تھوڑے ہی عرصہ میں میں ملک میں کوئی
اہم پوزیشن حاصل کرلوں گا ۔ اس طرح جرمنی میں ہمبرگ یونیورسٹی کے ایک مشہور پروفیسر
ہیں جو مشرقی زبانوں کے ماہر ہیں۔ یونیورسٹی نے انہیں اسلام پر ایک کتاب لکھنے کے لئے
بھی مقرر کیا ہے اُنہوں نے ایک جرمن رسالہ میں ایک اہم مضمون لکھا تھا جس پر امریکہ کی
ایک یونیورسٹی کے پریذیڈنٹ نے انہیں مبارکباد دی اور لکھا کہ میں نے اب تک جرمن کے
کسی رسالہ میں اتنا قیمتی مضمون نہیں پڑھا۔ وہ پروفیسر جرمنی میں میری آمد کی خبر سُن کر مجھے
ملنے کے لئے آ گیا اور کہنے لگا میں نے آپ سے بعض مخفی با تیں کرنی ہیں آپ اپنے سیکرٹری
اور دوسرے ساتھیوں کو ذرا کمرہ سے باہر بھیج دیں۔ چنانچہ میں نے اپنے سیکرٹری اور
دوسرے ساتھیوں سے کہا کہ وہ کچھ دیر کے لئے کمرہ سے باہر چلے جائیں ۔ جب وہ کمرہ
سے باہر چلے گئے تو اُس نے کہا میں آپ کی بیعت کرنا چاہتا ہوں لیکن میں چاہتا ہوں کہ
اسے فی الحال مخفی رکھا جائے ۔ میں نے کہا بہت اچھا، بیعت کے مخفی رکھنے میں کوئی حرج
نہیں چنانچہ اُس نے بیعت کر لی ۔ جب نماز کا وقت آیا تو میں اُس کمرہ میں گیا جو نماز کے
لئے مخصوص کیا گیا تھا۔ جب میں نے سلام پھیرا تو دیکھا کہ وہ پروفیسر بھی مقتدیوں میں بیٹھا
ہوا ہے۔ میں نے اپنے مبلغ کو پاس بلایا اور اس سے کہا کہ اس سے پوچھو کہ تم نے تو اپنی
بیعت کو مخفی رکھنے کے لئے کہا تھا اور اب خود ہی نماز میں شامل ہو گئے ہو، اب تمہاری بیعت
مخفی کس طرح رہ سکتی ہے؟ مبلغ نے دریافت کیا تو وہ کہنے لگا کہ بے شک میں نے اپنی
بیعت مخفی رکھنے کی درخواست کی تھی لیکن پھر مجھے خیال آیا کہ شاید خدا تعالیٰ انہیں میری خاطر
ہی جرمنی میں لایا ہے۔ پھر نہ معلوم یہ موقع نصیب ہو یا نہ ہو۔ اس لئے میں نے کہا کہ آپ
کی اقتداء میں چند نمازیں تو پڑھ لوں ۔ اب خط آیا ہے کہ وہ دو تین ماہ کے لئے ربوہ آکر
دینی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے۔
اسی طرح انگلینڈ سے بھی خوش کن خبریں آ رہی ہیں۔ وہاں ہمارا مشن دیر سے قائم ہے
لیکن اب وہاں کی یونیورسٹیاں بھی ہمارے مبلغ کو اپنے ہاں بلاتی اور اسلام پر لیکچر کراتی ہیں۔

خطابات شوری جلد سوم
۵۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
وہاں کے مبلغ نے اطلاع دی ہے کہ اب وہ لیکچر کے لئے گلاسگو جا رہے ہیں ۔ اس طرح
اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں ایک اور یونیورسٹی میں لیکچر دینے گیا۔ اس یونیورسٹی میں ہماری
بہت مخالفت کی جاتی تھی لیکن جب میں وہاں گیا تو ہال بھرا ہوا تھا۔ بعض لوگوں نے مجھے
بتایا کہ جب لیکچر کا اعلان ہوا تو یہودیوں نے بڑی مخالفت کی اور اعلان کیا کہ اس لیکچر میں
کوئی نہ جائے ۔ ہم نے کہا کہ اگر یہودی اس لیکچر کی مخالفت کرتے ہیں تو ہم ضرور جائیں
گے۔ اب اطلاع آئی ہے کہ کسی اور یونیورسٹی نے بھی انہیں اپنے ہاں لیکچر کے لئے بلایا
ہے۔
غرض وہاں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے اب ایک رو پیدا ہو گئی ہے اور اچھے اچھے
خاندانوں میں احمدیت کی تبلیغ ہو رہی ہے ۔ احمدیت کے غلبہ کا وقت جب آئے گا ، آئے گا
لیکن اس وقت بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں ۔ دیکھ لو یہاں
الیکشن میں کوئی احمدی کھڑا ہوتا ہے تو وہ ہار جاتا ہے۔ پچھلے الیکشن میں احرار نے اعلان کیا
تھا کہ ہماری مخالفت کا یہ نتیجہ نکلا ہے کہ انتخاب میں ایک بھی احمدی کامیاب نہیں ہو سکا لیکن
چند دن ہوئے ، میرے پاس ایک ایم ایل ۔ اے ۔ آئے ۔ میں نے اُن کے نام کے
آگے ایم ۔ ایل۔اے۔ کا لفظ دیکھ کر دریافت کیا کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ تو اُنہوں نے
بتایا میں اسمبلی کا ممبر ہوں۔ میں نے کہا الیکشن تو شورش میں ہوئے تھے، پھر آپ کیسے
ایم ۔ ایل۔اے۔ بن گئے ۔ کیا آپ کے علاقہ میں مولوی نہیں گئے تھے؟ اُنہوں نے بتایا
کہ ہمارے علاقے میں بھی مولوی گئے تھے اور انہوں نے میرے خلاف پروپیگنڈا بھی کیا تھا
لیکن میری قوم کے لوگ کھڑے ہو گئے اور اُنہوں نے کہا کہ یہ شخص کافر ہے تو کافر ہی سہی
ہماری قوم کا فرد تو ہے ہم بہر حال اسے ووٹ دیں گے۔
سیلون سے بھی خط آیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب ایسے طبقہ سے بھی بعض لوگ
احمدیت قبول کر رہے ہیں جن کے متعلق اُمید ہے کہ وہ اپنے ملک کی اسمبلی کے الیکشن میں
کامیاب ہو جائیں گے ۔ مغربی افریقہ میں بھی ہمارے چار دوست وہاں کی اسمبلی کے ممبر ہیں۔
بہر حال اگر پاکستان میں ہماری جماعت کے دوستوں کے لئے مشکلات ہیں اور وہ
اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب نہیں ہو سکتے تو باہر کے ممالک میں ہمارے غلبہ کے آثار

خطابات شوری جلد سوم
۵۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
ظاہر ہو رہے ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تم اپنے کام کو دیانت داری سے کرو اور اپنی
زمینوں کی پیداوار بڑھانے کی کوشش کرو۔ وہ دن قریب آ رہے ہیں جب خدا تعالیٰ ہماری
جماعت کے لئے کامیابی کے راستے کھول دے گا۔
ہماری جماعت سیاسی جماعت نہیں لیکن چند دنوں سے جماعت کے بعض دوستوں کو
متواتر خوابیں آ رہی ہیں کہ ہم قادیان گئے ہیں ۔ چنانچہ ۳۰-۳۱ جنوری ۱۹۵۶ء کی درمیانی
شب کو مولوی غلام رسول صاحب را جیکی کو خواب آئی۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم اگلے
سال جون یا جولائی کے مہینہ میں قادیان جائیں گے۔ پھر میرا بھانجا عباس احمد قادیان گیا تو
وہاں ایک سکھ نے اُس سے کہا کہ آپ فکر نہ کریں ، آپ بہت جلد قادیان آنے والے
ہیں ۔ اُنہوں نے دریافت کیا کہ تمہیں اس کا کیسے علم ہوا؟ اُس نے کہا میں نے خواب دیکھا
ہے کہ کنگیں پکنے والی ہیں ۔ (یعنی گندم پکنے کے دن قریب ہیں ) اور لوگ کہتے ہیں کہ
مرزائی واپس آنے والے ہیں ۔ پھر یہاں کی ایک عورت نے خواب دیکھا کہ گندم پک رہی
ہے اور ہم قادیان جا رہے ہیں ۔ وسیم احمد کا بھی اس کے متعلق قادیان سے ایک خط آیا
ہے۔ اُس کا پاسپورٹ گورنمنٹ آف انڈیا نے واپس لے لیا تھا۔ اُنہی دنوں میں نے
خواب میں دیکھا کہ وسیم احمد مجھ سے دُور دُور جا رہا ہے ۔ اُس کے ساتھ ایک اور نوجوان
ہے جس نے فوج یا پولیس کی طرح پگڑی باندھی ہوئی ہے ۔ وسیم احمد نے جب دیکھا کہ میں
اس بات پر حیران ہوں کہ وہ کیوں مجھ سے دور جا رہا ہے تو اُس نے کہا کہ لیلا رام مجھے لے
جا رہا ہے۔ باقی عِنْدَ الطَّلَب ۔
اس خواب سے میں نے سمجھا کہ دعاؤں اور ادھر کی کوششوں کے نتیجہ میں اس کا
پاسپورٹ بنے گا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور اُسے پاسپورٹ مل گیا۔ بہر حال اُس نے
خط میں ایک ہندو سادھو کے متعلق جو امرتسر کا رہنے والا ہے لکھا کہ وہ برما میں آٹھ دس سال
تک مالی کا کام کرتا رہا ہے۔ اُس نے بتایا کہ میں مالی کا کام اس لئے کرتا تھا کہ مجھے الہاما
بتایا گیا تھا کہ اپنے ہاتھ سے کام کیا کرو۔ پھر اُس نے بتایا کہ مجھے الہام ہوا کہ قادیان جاؤ،
وہاں تمہیں روحانیت ملے گی ۔ وسیم احمد نے لکھا ہے کہ وہ بہت دیر یہاں رہا اور دُعائیں کرتا
رہا۔ ایک دفعہ اُس نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ میں بیٹ الدعا میں بیٹھ کر دعا کرنا

آج 10 میں سے 10 باقی