مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد سوم
۵۹۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
چاہتا ہوں ۔ چنانچہ اُس نے وہاں جا کر بھی دُعا کی ۔ پھر اُس نے کہا میں تمہیں وہ کچھ بتاتا
ہوں جو خدا تعالیٰ نے مجھے کہا ہے ۔ خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ وہ جلد تمہیں ادھر لانے کے
سامان پیدا کرے گا ۔
بہر حال دوستوں کو متواتر ایسی خوابیں آ رہی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ
قادیان میں ہماری واپسی کی کوئی نہ کوئی صورت پیدا کرنے والا ہے۔ میں نے خود دیکھا ہے
کہ جب بھی میں ربوہ کا نام لینا چاہتا ہوں ، اس کی بجائے قادیان کا نام منہ سے نکلتا ہے۔
مثلاً میں نے اگر کہنا ہو کہ ربوہ کب جانا ہے؟ تو یہ کہہ دیتا ہوں کہ قادیان کب جانا ہے۔ پھر
میں نے خود بھی رویا میں دیکھا کہ میں قادیان گیا ہوں ۔ دفتر کے نیچے سے اُمّ ناصر کے گھر
کو جو رستہ جاتا ہے وہاں بیٹھا ہوں ۔ چھتری میں میں نے ہار ڈالے ہوئے ہیں۔ میں نے
چابیوں کا ایک گچھا نکالا اور میں اپنی بیویوں سے کہتا ہوں کہ چابیوں کو زنگ لگ گیا تھا اور
مجھے شبہ تھا کہ کہیں تالے کھولتے وقت وہ ٹوٹ نہ جائیں اس لئے میں نے نئی چابیاں بنوائی
ہیں اب ہم تالے کھول کر اندر چلے جائیں گے۔
بہر حال یہ سب خوش خبریاں ہیں اور اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان کی کیا تعبیر ہے
ہے
اور کس رنگ میں ان کا ظہور مقدر ہے۔ البتہ ان خوابوں سے یہ ضرور معلوم ہوتا ہے کہ
خدا تعالیٰ ہماری جماعت کی ترقی کی کوئی نہ کوئی صورت پیدا کرنے والا ہے۔ یہ ترقی کس
شکل میں ظاہر ہو گی اسے وہ خود ہی جانتا ہے، ہمیں اس کا علم نہیں ۔ ہم یہی دُعا کرتے ہیں کہ
جو ترقیات بھی ہمارے لئے مقدر ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے صحیح طور پر فائدہ اُٹھانے کی
توفیق عطا فرمائے اور حقیقی ایمان اور سچا تو گل ہمارے اندر پیدا کرے تا کہ اس کے سوا کسی
اور کی طرف ہماری آنکھ نہ اُٹھے ۔ وہی ہمارا ملجا وماً ولی ہو۔ وہی ہمارا سہارا ہو اور اسی کی مدد
سے ہم اُس کے دین اور شریعت کو قائم کرنے والے ہوں ۔ ہماری اپنی اغراض مٹ جائیں
اور صرف اُسی کی غرض اور اُسی کا مقصد ہمارے سامنے رہے ۔“

خطابات شوری جلد سوم
۵۹۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
دوسرا دن
مشاورت
قرآن مجید کا دیگر زبانوں میں ترجمہ نہایت اہم کام ہے مجلس مشاور کے دوسرے دن
۳۰ مارچ ۱۹۵۶ء کو حضور نے احباب جماعت کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلاتے
ہوئے فرمایا :-
سب سے بڑی چیز جس کی کسی دینی سلسلہ کو ضرورت ہوتی ہے وہ یہی ہے کہ اس
میں خلافت اور تنظیم ہمیشہ کے لئے قائم رہے، اللہ تعالیٰ سے محبت قائم رہے۔
احمدیت
ربیت کی طرف ہر قوم کی توجہ اگر یہ سب باتیں قائم رہیں تو دنیا کی صحت میں کوئی شبہ باقی نہیں رہتا۔ میں تو بیمار ہوں اور مجھے بعض
دفعہ اپنی زندگی کا ایک ایک دن دو پھر معلوم ہوتا ہے لیکن مجھے یہ بات نظر آ رہی ہے اور ہم میں
سے جو لوگ زندہ رہیں گے وہ دیکھیں گے کہ چند سالوں کے اندر اندر دنیا میں ایک عظیم الشان
تغیر پیدا ہو گا اور احمدیت ایک نمایاں حیثیت اختیار کر لے گی بلکہ اب بھی احمدیت نے اتنی
اہمیت حاصل کر لی ہے کہ امریکہ کے ایک رسالہ نے جس کی اشاعت دو کروڑ کے قریب ہے
ایک زبر دست مضمون لکھا ہے کہ مشرقی افریقہ میں احمدیوں نے ، اسلام کی اس طرح تبلیغ کی
ہے کہ اس کے مقابلہ میں عیسائیت شکست کھا کر رہ گئی ہے ۔ انگلستان کے ایک اور مشہور ۔
شخص نے بھی لکھا ہے کہ مشرقی افریقہ میں اب عیسائیت کی اشاعت کے لئے کوئی موقع نہیں
رہا اور احمدیوں نے اس کے لئے کوئی جگہ نہیں چھوڑی۔ یہ احمدیت کی صداقت کا ایک بڑا
نشان ہے۔ پھر جنوبی افریقہ میں ہمارے خلاف ایک شخص نے مضمون لکھا ہے جب ہماری
جماعت نے پروٹسٹ کیا تو اُس نے معذرت کی اور کہا کہ مجھے لوگوں نے دھوکا دیا تھا آئندہ
میں ایسا کوئی مضمون شائع نہیں کروں گا۔
اب دیکھو یہ کتنا عظیم تغیر ہے جو احمدیت کے متعلق لوگوں میں پیدا ہو رہا ہے کہ مخالف
اس کی اہمیت تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ پچھلے دو سال کی بات ہے کہ ایک شخص نے
ایک کتاب لکھی اور اس میں ہمارے امریکہ کے مشن کے کام کو اُس نے غیر مبائعین کی طرف

خطابات شوری جلد سوم
۵۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
منسوب کر دیا۔ چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ نے جو اُس وقت لنڈن میں امام تھے
اُسے توجہ دلائی کہ یہ مشن تو ہماری جماعت کا قائم کردہ ہے۔ اس پر اُس نے تحریر کیا کہ میں
تحقیق کروں گا اور اگر اس تحقیق کے نتیجہ میں اطلاع غلط ثابت ہوئی تو میں اس کی تردید کر
دوں گا۔ چنانچہ اُس نے نئے ایڈیشن میں اس کی اصلاح کر دی ہے اور لکھا ہے کہ میں نے
اس مشن کو ایک غلط اطلاع کی بناء پر پہلے لاہور والوں کی طرف منسوب کر دیا تھا اب تحقیق
سے ثابت ہوا ہے کہ میری وہ اطلاع غلط تھی ، یہ مشن در حقیقت قادیانی جماعت سے تعلق
رکھتا ہے۔ غرض پہلے لوگ ہماری باتوں کی پرواہ نہیں کرتے تھے لیکن اب ایسا تغیر واقع ہوا
ہے کہ وہ ہماری باتوں کی پرواہ کرنے لگ گئے ہیں ۔
میں پچھلے سال انگلینڈ گیا ۔ میں بیمار تھا اس لئے عام لوگوں سے تو ملاقات نہیں کر سکتا
تھا لیکن پھر بھی بعض لوگ ملنے آجاتے تھے۔ چنانچہ ایک دن ایک شخص مجھے ملنے کے لئے آیا
وہ ایک ایسے رسالہ کا ایڈیٹر تھا جس کی اشاعت ۸۰ لاکھ کی ہے ۔ اُس نے میرے سامنے خود
یہ تجویز پیش کی کہ فلسطین میں آپ کی جماعت پر سختی ہوئی ہے آپ اُس کی تفصیل مجھے
بتائیں۔ یو این او میں میرے بعض واقف آدمی ہیں، میں اُنہیں کہہ کر وہاں سوال اُٹھوا
دوں گا۔ اُس نے یہ بھی کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ کا لڑکا لنڈن میں رہے گا ۔ آپ
اُسے کہیں کہ وہ مجھے ملتا رہے، میں اُسے یہاں کی اچھی سوسائٹی سے ملاؤں گا۔
غرض خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسا تغیر واقع ہوا ہے کہ لوگوں کی توجہ اور رجحان خود بخود
احمدیت کی طرف ہو رہا ہے اور انہیں احساس ہو رہا ہے کہ احمدیت ایک دن غالب آئے گی ۔ پہلے
یہ بات ان کے خواب و خیال میں بھی نہیں آتی تھی لیکن اب یہ خیال ایسی خواب بن گیا ہے جو انہیں
بار بار آ رہی ہے اور اُن کے نفوس محسوس کر رہے ہیں کہ احمدیت کا غلبہ یقینی بات ہے۔ انگریزی میں
مینی آنے Coming events cost their shadow before۔ ایک ضرب المثل ہے۔
والے حادثات کا ان کے وقوع سے پہلے پتہ لگ جاتا ہے۔ اب ہر قوم میں احمدیت کی طرف توجہ
۔
ہو رہی ہے۔
تراجم قرآن کی اہمیت ہمارے کارناموں میں سے سب سے زیادہ اہم کارنامہ
قرآن کریم کا متعدد زبانوں میں ترجمہ کرنا ہے۔

خطابات شوری جلد سوم
۵۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
اس کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے ۔ خصوصاً میاں عبدالمنان صاحب عمر کو جو اس کمپنی
کے چئیر مین ہیں جس کے زیر اہتمام قرآن کریم کا ترجمہ غیر زبانوں میں شائع ہو رہا ہے
اُنہیں یاد رکھنا چاہئے کہ ان کے بزرگ والد کو قرآن سے عشق تھا۔ اگر ان کی روح کو پتہ
لگے کہ جس کمپنی کے زیر انتظام قرآن کریم کا مختلف زبانوں میں ترجمہ شائع ہو رہا ہے، اُس
کا چیئر مین اُن کا لڑکا ہے اور اُس کی نگرانی میں یہ سب کام ہو رہا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ اُن
کی روح وجد میں آ جائے گی ۔
مجھے یاد ہے آپ مجھے قرآن کریم پڑھاتے پڑھاتے کہتے جاتے تھے میاں! مجھے
قرآن کریم سے عشق ہے اور واقع میں اُنہیں قرآن کریم سے عشق تھا لیکن خدا تعالیٰ نے ان
تراجم کی اشاعت کی سعادت میرے لئے رکھی ہوئی تھی ورنہ جس قدر عشق قرآن کریم سے
حضرت خلیفہ اول کو تھا اُس کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کوئی بعید امر نہیں تھا کہ تراجم قرآن کریم کا
کام انہی کے زمانہ میں شروع ہو جاتا لیکن چونکہ یہ سعادت خدا تعالیٰ نے میرے لئے مقدر
رکھی تھی اس لئے اُس زمانہ میں یہ کام شروع نہ ہوا تا قرآن کریم کے انوار کا ظہور میرے میں
زمانہ خلافت میں ہو اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام پورا ہو کہ نور آتا
ہے تورے
اس الہام کا ایک مفہوم یہ بھی تھا کہ میرے زمانہ خلافت میں قرآن کریم کی اشاعت
ہوگی اور اس کے تراجم مختلف زبانوں میں کئے جائیں گے کیونکہ قرآن کریم کا ایک نام
نور بھی رکھا گیا ہے ۔ حقیقت یہی ہے کہ اب تک جو کچھ کام ہوا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل
سے ہوا ہے اور اُسی نے مختلف زبانیں جاننے والے آدمی ہمیں مہیا کئے ۔ ورنہ ہمارے پاس
مختلف زبانیں جاننے والے لوگ موجود نہیں تھے۔ پچھلی جنگ ختم ہوئی تو مختلف ممالک کے
لوگ انگلینڈ آگئے ۔ میں نے مولوی جلال الدین صاحب شمس کو لکھا کہ یہ موقع ہے، مختلف
زبانیں جاننے والے انگلستان میں موجود ہیں آپ ان سے قرآن کریم کا ترجمہ کروالیں ۔
چنانچہ ڈچ ، جرمن، ہسپانوی، اطالوی، فرانسیسی اور پرتگالی زبانوں میں قرآن کریم کا ترجمہ
کروایا گیا۔ بعد میں ہمارے مبلغ ان ممالک میں گئے اور اُنہوں نے وہاں کی زبانیں
سیکھیں اور اس کے بعد اُنہوں نے ان تراجم کی اصلاح کی ۔ ابھی تک ہمیں روسی زبان کا

خطابات شوری جلد سوم
۵۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
کوئی ماہر نہیں ملا تھا لیکن اب ایسا ماہر مل گیا ہے جس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہمارے مبلغ کے
ساتھ مل کر ترجمہ پر نظر ثانی کا کام کر دے گا اور عجیب بات یہ ہے کہ اُس نے بہت کم رقم
اُجرت کے طور پر مانگی ہے۔ چنانچہ اس ماہر نے سارے قرآن کریم کے ترجمہ پر نظر ثانی
کے عوض صرف ۱۸۰ پونڈ کی رقم طلب کی ہے۔ ہمارے مبلغ نے لکھا ہے میں کوشش کروں گا
کہ وہ اس مطالبہ میں بھی کسی قدر کمی کر دے مگر میں نے تحریک جدید کو لکھا ہے کہ نظر ثانی کی
اُجرت کو بڑھا دیں، کم نہ کریں کیونکہ وہ روسی زبان کا چوٹی کا ماہر ہے اور اس کی قابلیت
کے مقابلے میں اُجرت بہت کم ہے۔ اگر روسی زبان میں ترجمہ کا کام ہو جائے تو یہ ایسا اہم
کارنامہ ہوگا جو اس وقت تک اور کسی نے نہیں کیا۔
چوہدری صاحب (چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب ) نے بتایا ہے کہ ایک امریکن
نے جو روس گیا تھا اُنہیں لکھا کہ میں وہاں کے مسلمانوں سے بھی ملا اور اُنہوں نے مجھے کہا
کہ اگر تم خدا تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو قرآن کریم کا ترجمہ روسی زبان میں کراؤ اور پھر
اُسے جلد شائع کرو کیونکہ وہ اگر ہمارے مرنے کے بعد یہاں آیا تو اسلام ختم ہو جائے گا۔
اگر اسلام نے روس میں باقی رہنا ہے تو اُس کی ایک ہی صورت ہے کہ قرآن کریم کا ترجمہ
ہماری زندگیوں میں یہاں آ جائے اور ہم اپنی اولادوں کو پڑھا دیں، پھر وہ اپنی اولادوں کو
پڑھائیں ۔ ورنہ اگر اس میں کوئی وقفہ پڑ گیا اور ہم اپنی اولادوں کو قرآن کریم پڑھائے بغیر
مر گئے تو روس سے اسلام ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا۔ پس مجھے ہر وقت اس بات کا فکر
رہتا ہے کہ کسی طرح قرآن کریم کا ترجمہ روسی زبان میں شائع ہو جائے اور ہم اُسے پہنچا
دیں تا وہاں اسلام سے محبت رکھنے والے لوگ پیدا ہوں ۔
یورپ کے سفر میں یوگوسلاویہ کا ایک مسلمان جو احمدی ہو گیا تھا مجھے ملا ۔ اُس نے مجھے
بتایا کہ پہلے قسطنطنیہ کے لوگ ہمارے ملک میں آتے تھے اور مسلمانوں کو قرآن کریم
پڑھاتے تھے لیکن اب وہ ہمارے ملک میں نہیں آتے کیونکہ ملک کی حکومت اسلام کے
خلاف ہے اور جو لوگ مسلمان کہلاتے ہیں وہ ختم ہو گئے تو وہاں اسلام بھی ختم ہو جائے گا۔
آپ ہماری زبان میں بھی قرآن کریم کا ترجمہ کروائیں اور اس کی اشاعت ہمارے ملک میں
کریں۔ اگر اس ترجمہ میں دیر لگ گئی تو کروڑوں مسلمان اسلام کے حلقہ سے نکل جائیں گے۔

خطابات شوری جلد سوم
۶۰۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
خلافت اور تنظیم کی اور تنظیم کی برکات ہیں یہ برکتیں اللہ تعالیٰ نے صرف ہمارے لئے رکھی
تھیں ۔ در حقیقت ان تراجم کا کام کسی فرد کا کام نہیں تھا
بلکہ خلافت، تنظیم اور تنظیم اور جتھے کا کام تھا۔ ورنہ جماعت میں سے کون ہے جو ان تراجم میں سے
ایک ترجمہ بھی شائع کروا سکتا لیکن ہم سب نے مل کر وہ کام کر لیا جو بڑے بڑے بادشاہ بھی
نہیں کر سکے تھے ۔
کہتے ہیں ایک شخص نے موت کے وقت اپنے سب بیٹوں کو بُلایا اور ایک جھاڑ و منگوا
کر کہا اس جھاڑو میں سے ایک تنکا نکال کر توڑو۔ اُنہوں نے اُس تنکے کو بڑی آسانی سے
توڑ دیا۔ اس کے بعد اُس نے انہیں جھاڑو دیا اور کہا کہ اسے تو ڑومگر ان سے نہ ٹوٹا۔ اس پر
اُس نے کہا میرے بیٹو! تم نے دیکھا کہ ایک ایک تنکا ذاتی طور پر کوئی قوت نہیں رکھتا ، تم نے
اُسے ایک انگلی کے دباؤ سے ہی توڑ دیا لیکن جھاڑو کو توڑ نا تمہارے لئے مشکل ہو گیا۔ اسی
طرح اگر تم متفرق ہو گئے تو دنیا کی ہر طاقت تمہیں تباہ کر سکتی ہے لیکن اگر تم اکٹھے اور متفق
رہے تو تم محفوظ و مصون رہو گے ۔
اسی طرح یہ خلافت اور تنظیم کی ہی برکت ہے کہ جماعت نے متعدد زبانوں میں
قرآن کریم کے تراجم شائع کر دیئے ۔ ورنہ جماعت میں کوئی ایک فرد بھی ایسا مالدار نہیں جو
ان تراجم میں سے ایک ترجمہ بھی شائع کروا سکتا۔ اسی طرح کوئی فرد ایسا رسوخ نہیں رکھتا
کہ وہ علیحدہ طور پر کسی زبان میں بھی قرآن کریم کا ترجمہ شائع کرا سکتا لیکن اجتماعی صورت
میں ہم اس وقت تک انگریزی ، ڈچ ، روسی ، سپنیش ، پرتگیزی، اٹالین ، جرمن اور فرانسیسی
زبانوں میں قرآن کریم کا ترجمہ کروا چکے ہیں ۔ مشرقی افریقہ میں ”’سواحیلی“‘ زبان میں
ترجمہ شائع ہو چکا ہے اور لوگنڈ ا زبان میں ترجمہ کا کام ہو رہا ہے۔ انڈروئیشین اور ملائی
زبانوں میں بھی ترجمہ کا کام ہو رہا ہے۔ ہندی اور گورکھی زبانوں میں بھی ترجمہ کروایا جا رہا
ہے اور اُمید ہے کہ اگلے تین چار سال میں ہیں سے زائد زبانوں میں قرآن کریم کا ترجمہ
شائع ہو جائے گا۔ ہماری نیت ہے کہ ہر اہم زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع کر دیں تا
کسی زبان کا جاننے والا ایسا نہ رہے جو اس سے فائدہ نہ اُٹھا سکے۔
و
۔
بہر حال اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کے کام میں برکت دی ہے۔ دُعائیں کرو کہ

خطابات شوری جلد سوم
۶۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
خدا تعالیٰ ہمیں اس تنظیم کو قائم رکھنے کی توفیق دے اور دین کی خدمت کا ولولہ اور جوش
قیامت تک ہم میں قائم رہے اور ہم دین کی خدمت اس طور پر کریں کہ قرآن کریم کو دُنیا
کے کونے کونے تک پہنچا دیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آواز دُنیا کے کناروں
تک بلند کر دیں اور کوئی انسان ایسا نہ رہے جس تک قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم کا نام نہ پہنچا ہو ۔“
66
جماعتی مشاورت میں حصہ لینا بڑے اعزاز کا کام ہے بعض امور کی تحقیق
کی طرف سے ایک کمیشن مقرر کیا گیا ۔ ممبران کی سُستی کی وجہ سے اس کا اجلاس جلد نہ ہو
سکا۔ اس سلسلہ میں نصیحت کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
دو
ناظر صاحب اعلیٰ نے ابھی رپورٹ فیصلہ جات سال گزشتہ پڑھ کر سُنائی ہے۔
افسوس ہے کہ مجلس شوری ۱۹۵۵ء کے فیصلہ کے مطابق صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے
دفاتر میں نظم ونسق اور ملازمین و پنشنرز کے حقوق و مفاد کے بارہ میں تحقیقات کر۔ و کے لئے
جو کمیشن مقرر کیا گیا تھا اس کا دو دفعہ اجلاس بلایا گیا لیکن دونوں دفعہ اس کمیشن کا کورم جو تین
ممبران پر مشتمل تھا پورا نہ ہو سکا اور اجلاس ملتوی کرنا پڑا ۔ تیسرے اجلاس میں کورم پورا ہوا
اور کارروائی کی جاسکی لیکن کمیشن کی کارگزاری کے متعلق کوئی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں
ہوئی ۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ جماعت کے دوستوں کو کام کی طرف توجہ نہیں ۔
ہماری جماعت میں تو مشورہ لینے کا کام چونتیس سال سے شروع ہے لیکن انگلستان
میں یہ کام ایک ہزار سال سے ہو رہا ہے۔ وہاں یہ خبر کبھی نہیں آئی کہ اجلاس میں ممبران
حاضر نہ ہوئے ۔ وہ لوگ ان اجلاسوں میں شریک ہونے کو موجب فخر سمجھتے ہیں اور بڑے
شوق سے ان کاموں میں حصہ لیتے ہیں لیکن یہاں یہ حال ہے کہ جماعت کے دوست سلسلہ
کے ایک اہم کام کے متعلق جو کمیٹی بنائی گئی تھی اُس کے اجلاس میں بھی نہیں آئے ۔ گویا وہ
ڈسٹرکٹ بورڈ کے اجلاسوں میں شرکت کو تو عزت سمجھتے ہیں لیکن سلسلہ کے اجلاسوں میں
شمولیت کو وہ کوئی اہمیت نہیں دیتے ۔ حالانکہ مومن کو چاہئے کہ وہ سلسلہ کی کمیٹیوں کو

خطابات شوری جلد سوم
۶۰۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
پارلیمنٹ کی ممبری سے بھی زیادہ موجب عزت خیال کرے۔ جب تک جماعت میں یہ
احساس پیدا نہیں ہو گا وہ اپنا کام کامیابی کے ساتھ جاری نہیں رکھ سکتی ۔ آخر کاموں کو تو اتر
سے چلانے کے لئے ضروری ہے کہ افراد کو بھی مشورہ میں شریک کیا جائے لیکن اگر انہیں
سلسلہ کے کاموں میں دلچسپی ہی نہ ہو تو گو کام پھر بھی ایک حد تک چلتا رہے گا لیکن اسے ترقی
نہیں دی جا سکے گی ۔ مثلاً یہی کام جس کے لئے مشورہ طلب کیا گیا تھا ، ایک ناظر کر رہا تھا
لیکن صدرانجمن احمد یہ نے خیال کیا کہ ناظر کے ساتھ جماعت بھی مشورہ میں شریک ہوتا یہ
کام ایک آدمی کا کام نہ رہے لیکن جماعت نے یہ نمونہ دکھایا کہ جو ممبر کمیشن کے طور پر مقرر
کئے گئے تھے وہ اجلاس میں حاضر نہ ہوئے اور دو دفعہ کمیشن کا کورم پورا نہ ہو سکا۔ اگر ان
لوگوں کو گورنر لاہور میں چائے پر بلاتا اور یہ لوگ پشاور میں ہوتے تب بھی وہ اس دعوت
میں شریک ہونے کے لئے چل پڑتے اور اس شرکت کو اپنے لئے موجب عزت خیال کرتے
مگر سلسلہ کی کمیٹیوں میں شامل ہونا ان کے نزدیک موجب عزت نہیں ۔
سلسلہ کی میٹنگز میں حاضری کی اہمیت تم جو چاہو کر لولیکن یاد رکھو وہ دن آنے والا
ہے جب احمدیت کے کاموں میں حصہ لینے
والے بڑی بڑی عزتیں پائیں گے لیکن ان لوگوں کی اولادوں کو جو اس وقت جماعتی کاموں
میں کوئی دلچسپی نہیں لیتے دھتکار دیا جائے گا ۔ جب انگلستان اور امریکہ ایسی بڑی بڑی
حکومتیں مشورہ کے لئے اپنے نمائندے بھیجیں گی اور وہ اُسے اپنے لئے موجب عزت خیال
کریں گے، اُس وقت ان لوگوں کی اولاد کہے گی کہ ہمیں بھی مشورہ میں شریک کر ولیکن کہنے
والا انہیں کہے گا کہ جاؤ ، تمہارے باپ دادوں نے اس مشورہ کو اپنے وقت میں رڈ کر دیا تھا
اور جماعتی کاموں کی اُنہوں نے پرواہ نہیں کی تھی اس لئے تمہیں بھی اب اس مشورہ میں
شریک نہیں کیا جا سکتا ۔
پس اس غفلت کو دور کرو اور اپنے اندر یہ احساس پیدا کرو کہ جو شخص سلسلہ کی کسی
میٹنگ میں شامل ہوتا ہے اس پر اس قدر انعام ہوتا ہے کہ امریکہ کی کونسل کی ممبری بھی اس
کے سامنے بیچ ہے اور اسے سو حرج کر کے بھی اس میٹنگ میں شامل ہونا چاہئے اگر وہ اس
میٹنگ میں شامل نہیں ہوتا تو اس کی غیر حاضری کی وجہ سے سلسلہ کو تو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا

خطابات شوری جلد سوم
۶۰۳
لیکن وہ خود الہی انعامات سے محروم ہو جائے گا۔
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
جب شوری نہیں تھی تب بھی کام چلتا تھا اور اب شوری بلائی جاتی ہے تب بھی کام چل
رہا ہے پس تم حصہ لو یا نہ لو سلسلہ کا کام چلتا رہے گا۔ ہاں اگر تم اس وقت جماعتی کاموں میں
حصہ نہیں لیتے اور اُنہیں اپنے لئے موجب عزت خیال نہیں کرتے تو تمہاری اولادیں آئندہ
انعامات سے محروم ہو جائیں گی لوگ اپنی زندگیوں میں اپنی اولادوں کے لئے ہزاروں
ہزار روپیہ کی جائیدادیں بنا جاتے ہیں تا ان کے کام آئیں ۔ تم بھی اگر سلسلہ کے کاموں
میں حصہ لیتے رہو گے تو تمہارا ایسا کرنا تمہاری اولاد کے لئے ایک بڑی بھاری جائیداد
ثابت ہوگا۔
خدمت سلسلہ کا اعزاز یاد رکھو اگر تم میں سے کسی کو سلسلہ کے کسی کام کے لئے مقرر
کیا جائے تو اُس کا اُس سے بھاگنا سخت غلطی ہے۔ تم سلسلہ
کے کام کی سرانجام دہی میں ہرگز کوتا ہی نہ کرو بلکہ اُسے اپنی عزت کا موجب سمجھو۔ اگر تم
سلسلہ کے کاموں کو عزت والا قرار دو گے تو خدا تعالیٰ بھی تمہیں عزت والا بنا دے گا ۔ گواس
وقت جماعتوں کے پاس دولت نہیں ، اسے دنیا میں کوئی اہمیت حاصل نہیں لیکن تھوڑے عرصہ
میں ہی احمدیت دُنیا پر غالب آنے والی ہے اور اس کے آثار خدا تعالیٰ کے فضل سے نظر
آ رہے ہیں۔ بڑے بڑے لوگوں کی توجہ احمدیت کی طرف ہو رہی ہے۔ یہ بڑے بڑے
لوگ جس علاقہ سے بھی آئیں گے وہ احمدیت کو زیادہ معزز سمجھیں گے اور احمدیت کی وجہ
سے اُنہیں اور عزت حاصل ہو گی لیکن جو لوگ سلسلہ کے کاموں میں شریک ہونے کو ذلت
اور وقت کا ضیاع سمجھیں گے ان کے علاقہ میں عزت دیر سے آئے گی ۔ اور اگر وہ عزت
آگئی تو جن لوگوں نے اپنے وقت میں سلسلہ کی خدمت میں کوتاہی کی ہوگی اُن کی اولادیں
اس عزت سے محروم کر دی جائیں گی ۔ پس آئندہ کے لئے احتیاط کرو اور ہمیشہ سلسلہ کے
کاموں کو عزت کی نگاہ سے دیکھو۔ تم میں سے کسی کو سلسلہ کے کسی کام کے لئے مقرر کیا جائے
تو وہ سمجھے کہ خدا تعالیٰ نے اُسے بہت بڑے خطاب سے نوازا ہے۔“

خطابات شوری جلد سوم
۶۰۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
مربیان کی تیاری اور ان سے مربیان سلسلہ کے سائر اخراجات میں اضافہ کا
مسئلہ مشاورت میں زیر بحث آیا ۔ چند ممبران کام لینے کے سلسلہ میں ہدایات نے اس بارہ میں اپنی آراء پیش کیں۔ اس موقع
پر حضور نے حقیقت حال واضح کرتے ہوئے فرمایا:-
نمائندگان نے اس وقت جو تقاریر کی ہیں اُن میں زیادہ تر اس بات پر زور دیا گیا
ہے کہ مربیوں کا سفر خرچ کم رکھا گیا ہے اور اشارہ اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ ۳۵ مربی کا
تھوڑے ہیں ۔ نمائندگان کو یا د رکھنا چاہئے کہ جب تک کوئی نو جوان شاہد کلاس پاس نہ کرے
اُسے مربی مقرر نہیں کیا جا سکتا ۔ آخر مربیوں کی تعداد کو فوری طور پر بڑھانے کے لئے یہ تو
نہیں کیا جا سکتا کہ جو بھی رستہ میں ملے اُسے مربی بنا دیا جائے ۔ جبری فوجی بھرتی میں سینہ اور
قد ناپ لیا جاتا ہے اور انسان کو بھرتی کر لیا جاتا ہے لیکن ہم ایسا نہیں کر سکتے ۔ ہمیں مربی بنانے
کے لئے دیکھنا پڑتا ہے کہ اُس نے سلسلہ کی تعلیمی درسگاہوں میں مکمل تعلیم حاصل کی یا نہیں ۔
اس وقت جامعۃ المبشرین کی آخری کلاس میں ۶ اطلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ جن
میں سے آٹھ صدر انجمن احمد یہ نے لے لینے ہیں اور آٹھ تحریک جدید نے لے لینے ہیں ۔
گویا صدر انجمن احمد یہ کو صرف آٹھ شاہد مل سکتے ہیں ۔ پس مربیوں کی تعداد میں فوری طور پر
زیادتی ایک ناممکن امر ہے۔ جب تک نوجوان شاہد کلاس پاس کر کے نہیں نکلتے محض
ریزولیوشن پاس کرنے سے کچھ نہیں بن سکتا ۔ اگر صدر انجمن احمد یہ عام لوگوں کو بھرتی کر کے
انہیں مربی بنا دے تو پھر آپ کہیں گے کہ وہ شخص تو معمولی آدمیوں سے بھی ہار جاتا ہے،
اس کا کیا فائدہ۔
تحریک وقف زندگی اور والدین کی ذمہ داری پیس مربیوں کی تعداد صرف اسی
وقت بڑھے گی جب آپ لوگ
اپنی اولادوں کو وقف کریں گے اور اُنہیں یہاں پڑھنے کے لئے بھیجیں گے۔ اس وقت تعلیم
کیلئے آنے والے واقفین کا یہ حال ہے کہ پچھلے سال صرف ایک طالب علم جامعہ احمد یہ میں
داخل ہونے کے لئے آیا تھا۔ اس کے بعد آپ لوگ کس طرح اُمید کر سکتے ہیں کہ مرکز
زیادہ سے زیادہ مربی آپ لوگوں کے لئے بھجوا سکے ۔ میں سمجھتا ہوں یہ ناشکری ہو گی کہ میں
XXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۶۰۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
اس موقع پر تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کا ذکر نہ کروں ۔ یہ لوگ
واقف زندگی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور ہر سال وقف میں طلباء بھجواتے ہیں۔ پچھلے سالوں
میں بھی انہوں نے اس بارہ میں کام کیا ہے اور بڑی تعداد میں طلباء وقف کے لئے بھجواتے
رہے ہیں۔ اس سال بھی اُنہوں نے اس بارہ میں بہت کچھ کیا ہے وہ بالعموم ۲۰-۲۵ طلباء
ہر سال وقف کراتے ہیں ۔ اگر اُنہوں نے اپنی کوششوں کو تیز تر کر دیا تو ممکن ہے ہر سال
سو ڈیڑھ سو طلباء وقف کے لئے مل جائیں۔ پھر یہ سوال پیدا ہو گا کہ ان طلباء کو وظیفہ کہاں
سے دیا جائے گا کیونکہ دینیات کلاسز میں بالعموم وہی نوجوان آتے ہیں جو دوسرے کالجوں
میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ دوسرے کالجوں کے اخراجات ات بہت زیادہ ہوتے ہیں اور
وہ انہیں برداشت نہیں کر سکتے ۔ اس وقت سلسلہ دس پندرہ طلباء ہر سال لیتا ہے مگر ان کو
پڑھانے پر سات سال لگ جاتے ہیں ۔ گویا جو سات آٹھ طلباء اب صدر انجمن کو ملیں گے وہ
بھی سات سال کی تعلیم کے بعد ملیں گے ۔ پس آپ اپنے بچوں میں وقف کی تحریک کریں
اور ان میں تبلیغ کا احساس پیدا کریں۔
او
میرے پاس ایک نوجوان آیا اور اُس نے کہا کہ میں اپنی زندگی وقف کرنا چاہتا ہوں ۔
میں نے اُس سے دریافت کیا کہ تمہیں زندگی وقف کرنے کا خیال کس طرح پیدا ہوا اور یہ
بھی دریافت کیا کہ تم کس خاندان سے تعلق رکھتے ہو؟ اُس نے اپنے نانا کا نام لیا اور کہا کیا
آپ انہیں جانتے ہیں۔ میں نے کہا ہاں ۔ اُس نے کہا میں ان کا نواسہ ہوں ۔ میں نے کہا
ان کی تو ایک لڑکی قادیان آیا کرتی تھی ۔ اس پر اُس نے کہا کہ وہ میری والدہ تھیں ۔ میرے
نانا کو تو احمدیت قبول کرنے کی توفیق نہ ملی مگر میری والدہ احمدی ہو گئی تھیں اور ان میں دین
کی خدمت کا جذبہ اس قدر پایا جاتا تھا کہ جونہی میں نے ہوش سنبھالی ، اُنہوں نے میرے
کان میں یہ بات ڈالنی شروع کی کہ میں نے تمہیں دین کی خدمت کے لئے وقف کرنا ہے۔
میں نے بڑے ہو کر تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد مجھے ایک اچھی ملازمت مل گئی لیکن جب
کبھی مجھے اپنی والدہ کا خیال آتا اُن کی وہ بات یاد آ جاتی کہ میں نے تمہیں دین کی خدمت
کے لئے وقف کرنا ہے چنانچہ اب میں نے ارادہ کر لیا ہے کہ میں اپنی والدہ کی خواہش کو پورا
کروں گا۔ میں نے اپنے باپ سے بھی اس بات کا ذکر کیا ہے۔ اُنہوں نے بھی کہا ہے کہ تم

خطابات شوری جلد سوم
۶۰۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
سے
بے شک زندگی وقف کرو، یہ احی یہ اچھی بات ہے۔ اب آپ لوگ دیکھیں کہ ماں کی بچپن
کان میں ڈالی ہوئی بات اس نوجوان کو یاد رہ گئی ۔ اگر دوسرے دوست بھی اپنے بچوں کے
کانوں میں پچپن سے ہی دین کی باتیں ڈالتے رہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ اپنی زندگیاں
وقف نہ کریں۔ اسی طرح مجھے کراچی سے ایک اور نوجوان نے لکھا کہ میں نے وقف کیا کرنا
ہے پچپن سے ہی میرے کانوں میں یہ بات ڈالی جاتی رہی ہے کہ تم نے بڑا عہدہ حاصل کرنا
ہے۔ اب میں بچپن سے ہی کان میں پڑی ہوئی بات کس طرح چھوڑ دوں ۔
پس یہ ضروری امر ہے کہ ماں باپ اپنی اولادوں کے کانوں میں یہ بات ڈالتے
رہیں کہ سب سے بڑا عہدہ یہی ہے کہ دین کی خدمت کی جائے ۔ اس وقت تک یہ دیکھا گیا
ہے کہ جو لوگ کھاتے پیتے ہیں ، اُن میں سے ہر ایک یہی چاہتا ہے کہ اس کی اولا د دنیا کی
تعلیم حاصل کرے۔ اگر سو ڈیڑھ سولڑ کا ہر سال زندگی وقف کرے تو ہم بڑی آسانی سے ہر
سال مربیوں کی تعداد بڑھا سکتے ہیں اور اس طرح یہ سوال بڑی آسانی سے حل ہو جائے گا
کہ مربیوں کی تعداد سو ڈیڑھ سو تک بڑھا دی جائے۔ بہر حال مربیوں کی تعداد بڑھانے
کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے پاس نوجوان آئیں جو اپنی زندگی دین کے لئے وقف کریں
ور نہ یونہی تقریریں کرنے سے ان کی تعداد نہیں بڑھ سکتی ۔ پس اگر آپ کا یہ مطالبہ کہ مربیوں
کی تعداد ہے تک بڑھا دی جائے صدر انجمن احمد یہ مان بھی لے تب بھی کچھ نہیں ہوگا ۔ وہ
آپ کو ۷۰ چپڑاسی دے دیں گے، مبلغ ان کے پاس موجود نہیں۔ اس وقت ان کے پاس
صرف ۸ نو جوان ہیں جو شاہد کلاس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اُن آٹھ نوجوانوں کو ہی
شاہد کلاس پڑھنے کے بعد مربی کے کام پر لگا سکتے ہیں ۔
میرے نزدیک ایک ضروری بات یہ ہے کہ مربیوں کا سائر خرچ بڑھایا جائے تا کہ وہ یہ
تربیت وغیرہ کا کام وسیع پیمانہ پر کر سکیں ۔ میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے مخالف علماء کا ایک ایک
آدمی بعض دفعہ چار چار پانچ پانچ سو میل تک چلا جاتا ہے اور ہر جگہ تقریریں کرتا پھرتا ہے
لیکن ہمارا مربی جب کسی جگہ جاتا ہے تو وہیں بیٹھ جاتا ہے کیونکہ اُس کے سفر کے لئے
اخراجات مہیا نہیں کئے جاتے۔ رامہ صاحب نے کہا ہے کہ انسپکٹروں کو چونکہ ایک جگہ پر
قیام نہیں کرنا پڑتا بلکہ اُنہیں ہر وقت سفر میں رہنا پڑتا ہے، اِس لئے ان کا سائر خرچ زیادہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی