مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 5

خطابات شوری جلد سوم
۶۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
ناصر آباد میں بھی بڑے سائز کا فجری ، آم پیدا ہو گیا ہے ۔ پس کوشش کی جائے تو بہت حد
تک کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
میں نے قادیان میں دوستوں کو نصیحت کی تھی کہ ہر زمیندار آم کے چار چار درخت
ہر کھیت میں بوئے لیکن اُنہوں نے میری بات نہ مانی۔ اگر اُنہوں نے اس ہدایت پر عمل کیا
ہوتا تو ہر احمدی زمیندار کے پاس ایک باغ ہوتا ۔ پھر الگ الگ لگائے ہوئے درخت پھل
بھی زیادہ دیتے ہیں ۔ دیوانی وال کے تکیہ میں ایک آم کا درخت تھا وہ ہر سال تین تین
چار چار سو روپیہ پر پک جاتا تھا گویا ایک ایک ایکڑ سے تین تین چار چار سو کی زائد آمد
پیدا کی جاسکتی ہے۔
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ آم کا درخت سات سال کے بعد پھل دیتا ہے اور مالٹا کا
درخت پانچویں چھٹے سال پھل دیتا ہے لیکن آم کا درخت سو سال تک پھل دیتا چلا جاتا
ہے۔ شالا مار باغ میں بعض ایسے درخت ہیں جو اڑھائی اڑھائی سو سال سے پھل دے
رہے ہیں۔ بہر حال عام طور پر آم کا درخت دو نسلوں تک پھل دیتا چلا جاتا ہے ۔ جماعت کو
اس سے فائدہ اُٹھانا چاہئے اور ہر احمدی کو یہ نصیحت کرنی چاہئے کہ وہ اپنے ہر کھیت میں
پھلوں کے چار چار درخت لگائے ۔ آٹھ سال کے بعد ان کے پاس ایک مستقل باغ ہو
جائے گا اور اس سے زائد آمد کی صورت پیدا ہو جائے گی ۔
ہماری جماعت کا ایک بڑا حصہ زمینداروں پر مشتمل ہے اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق احادیث میں آتا ہے کہ وہ حارث اور حراث ہو گا یعنی وہ خود
بھی زمیندار ہوگا اور ایک بڑے زمیندار کا بیٹا بھی ہو گا اس لئے آپ کی جماعت کو سمجھ لینا
چاہئے کہ زمیندارہ کام میں بہت برکت ہے۔ پس زمینداروں کو چاہئے کہ وہ صحیح طور پر کام
کریں اور اپنی آمد اور پیداوار کو بڑھانے کی کوشش کریں۔
جو سکیم زراعت کے متعلق پیش کی گئی ہے اس کے متعلق یا درکھنا چاہئے کہ اس کے علمی
حصے ضلع کی جماعت پورے نہیں کر سکتی ۔ ضلع کی امارت آگے کئی امارتوں میں تقسیم ہوتی ہے۔
مثلاً پوہلہ مہاراں کی جماعت کو ہی لے لو اس حلقہ کی امارت اپنی امارت کے حلقہ کی
جماعتوں کو ہی ہدایات جاری کر سکتی ہے اور اپنے علاقہ کے متعلق ہی معلومات حاصل کر سکتی ہے۔

خطابات شوری جلد سوم
۶۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
جو حصہ اس
اس سکیم کا تمام صوبے یا ملک سے تعلق رکھتا ہے اُس کے متعلق ضلع کی جماعت کو مرکز
ہی اطلاع دے سکتا ہے۔ ایک امارت زیادہ سے زیادہ ۵ × ۵ میل پر مشتمل ہوگی اور ضلع کی
امارت زیادہ سے زیادہ ۱۰۰ × ۱۰۰ میل پر حاوی ہو گی بہر حال مرکز کو چاہئے کہ وہ
جماعتوں کو زرعی امور کے متعلق ہدایات جاری کرے اور اُنہیں بتائے کہ فلاں جگہ فلاں فصل
کم ہوتی ہے اور فلاں جگہ زیادہ ۔
روس نے زمین کا سروے کرنے کے بعد جب اپنے ملک میں ہدایات جاری کیں کہ
فلاں علاقہ میں صرف فلاں فصل کی کاشت ہو سکتی ہے اور فلاں علاقے میں فلاں کی تو اُن کی
آمد میں دس گنا اضافہ ہو گیا لیکن ہمارے ہاں یہ رواج ہے کہ ہر زمیندار یہ سمجھتا ہے کہ
ساری چیزیں اپنے گھر کی ہی ہوں ۔ ماش بھی اپنے گھر کے ہوں، تل بھی اپنے گھر کے
ہوں ، شکر بھی اپنے گھر کی ہو، چاول بھی اپنے گھر کے ہوں ، گندم بھی اپنے گھر کی ہو، کپاس
بھی اپنے گھر کی ہو، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ یہ ساری فصلیں اس زمین کے حالات کے مطابق
نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے زمیندار کی آمد میں کمی آجاتی ہے۔ اگر ہمارے ملک میں بھی ہر
فصل کے مطابق علاقہ کو چن لیا جائے اور پھر وہاں صرف اُسی چیز کی کاشت کرنے کا
زمینداروں کو مشورہ دیا جائے تو نہ صرف ملک کی آمد میں اضافہ ہو گا بلکہ افراد کی اقتصادی
حالت ترقی کرے گی اور یہ ہدایات مرکز ہی دے سکتا ہے ضلع کی کمیٹی یہ کام نہیں کر سکتی ۔“
نیز فرمایا:۔
66
ڈاکٹر نے مجھے لکھا ہے کہ آپ کو یہاں آئے ہوئے اڑھائی گھنٹے ہو گئے ہیں اس
لئے اب آپ کو واپس چلنا چاہئے کل تو شور بہت زیادہ تھا جس کی وجہ سے تکلیف محسوس
ہوتی رہی لیکن آج اتنی دیر بیٹھنے کے باوجود کوئی تکلیف نہیں ہوئی ۔ شاید کام کرنے کی عادت
بڑھ رہی ہے۔
ایک رویا بہر حال اس وقت میں دوستوں کو ایک رؤیا سنا دیتا ہوں۔ چند دن ہوئے مجھے
رویا میں ایک عورت نظر آئی جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ اُس نے مجھے
غافل پا کر مجھ پر توجہ کی تھی ۔ خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ ۱۹۵۳ء کے فسادات میں چونکہ
جماعت کے دشمن بری طرح خائب و خاسر ہوئے تھے اس لئے اس نا کامی کے بعد میرے متعلق
XXXX

خطابات شوری جلد سوم
۶۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
ان کے اندر یہ شدید خواہش پیدا ہوئی کہ کاش! یہ شخص ختم ختم ہو جائے کیونکہ یہ ہمار
یہ ہمارے راستہ
میں روک بنا ہوا ہے اگر یہ رستہ سے ہٹ جائے تو یہ جماعت بھی ختم ہو جائے گی ۔ جب مجھے
محسوس ہوا کہ اس عورت نے مجھ پر توجہ کی تھی تو میں نے اُسے کہا کہ تم نے بے خبری کے عالم
میں مجھ پر توجہ کر لی تھی اب مجھ پر توجہ کرو تو جانوں ۔ اتنے میں میں دیکھتا ہوں کہ ایک مرد
اُس عورت کو اشارہ کر رہا ہے۔ اِس پر اُس عورت نے بھی انگلی سے اُسے اشارہ کیا۔ میں
نے اس وقت اس کی انگلی پر توجہ کی اور میں نے دیکھا کہ اس توجہ کے نتیجہ میں اُس کی انگلی
بالکل اکٹر گئی۔ پھر میں نے اس کی انگلی پکڑ کر دیکھا تو وہ مڑتی نہیں تھی۔ اُس مرد نے بھی
اس کی انگلی مروڑی لیکن وہ نہ مڑی ۔ اس سے میں نے یہ سمجھا کہ میری یہ بیماری چونکہ دشمنوں
کی ایک مخفی توجہ کے نتیجہ میں پیدا ہوئی تھی ، اس لئے اس کا تعلق زیادہ تر دعاؤں سے ہی
ہے۔ چنانچہ میں نے تجربہ کیا ہے کہ جن دنوں کثرت سے دُعائیں ہوں مجھے آرام آنا
شروع ہو جاتا ہے۔ جلسہ سالانہ کے موقع پر بھی میں نے دیکھا ہے کہ اگرچہ میں نے بہت
زیادہ کام کیا تھا لیکن چونکہ دوستوں نے دعا کی طرف خاص توجہ کی تھی اس لئے نہ صرف
میری طبیعت پر کام کا کوئی بوجھ نہ پڑا بلکہ بعد میں بھی میری صحت ترقی کرتی گئی۔
سوئٹزر لینڈ میں بھی میں نے رویا دیکھا تھا کہ ہماری جماعت کے ہزاروں ہزار آدمی
اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑے ہیں اور میرے لئے دُعا کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اے
خدا ! اس نے تیری کتاب قرآن کریم کو ہمارے اتنا قریب کر دیا تھا کہ ہمیں یوں معلوم ہوتا
تھا یہ ہم پر ہی نازل ہو رہی ہے۔ ابھی ہم اس بات کے لئے تیار نہیں ہیں کہ یہ شخص ہم سے
جدا ہو جائے تو ہم پر رحم کر اور اسے ہمارے درمیان رہنے دے کے اس وقت میں نے سمجھا
کہ اس رویا میں میری موت کی طرف اشارہ ہے لیکن بعد میں میں نے دیکھا کہ میری صحت
ترقی کرنے لگی اور کچھ دنوں کے بعد اُس دُعا کے نتیجہ میں جو رمضان کے آخر میں ربوہ میں
ہوئی تھی میری طبیعت بڑی حد تک اچھی ہو گئی ۔
میں گھر میں بھی کہا کرتا ہوں کہ میری بیماری جتاتی قسم کی بیماری ہے۔ ایک منٹ میں
طبیعت خراب ہو جاتی ہے اور ایک منٹ میں سنبھل جاتی ہے۔ جب تکلیف کا اظہار کرتا ہوں
تو گھر والے کہتے ہیں ابھی تو آپ اچھے بھلے تھے اور اب آپ تکلیف کا اظہار کر رہے ہیں ۔

خطابات شوری جلد سوم
۶۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
میں انہیں یہی جواب دیتا ہوں کہ میری بیماری جناتی قسم کی ہے ۔
۔
احادیث میں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جادو ہو جانے کے متعلق روایت
آتی ہے اُس کی وجہ بھی درحقیقت یہی تھی کہ یہودی خواہش رکھتے تھے کہ آپ فوت ہو جائیں
اور اُن کے اندر یہ خواہش اتنی شدت اختیار کر گئی کہ اُس کا آپ کی طبیعت پر بھی اثر گیا۔
میری بیماری کی وجہ بھی یہی تھی چنانچہ میں نے خواب میں اُس عورت سے یہی کہا کہ پہلے تو
میں نا واقف تھا اس لئے تمہاری توجہ کا اثر ہو گیا ، اب توجہ کرو تو میں جانوں ۔ پھر میں نے ، ۔ کیا
اُس کی اُنگلی پر توجہ کی تو وہ اکڑ گئی اور اُس کی ایسی حالت ہو گئی کہ وہ ادھر اُدھر مڑتی نہیں
تھی ۔ دوسرے شخص نے بھی اس کی انگلی مروڑی تو وہ نہ مڑی۔ بہر حال میری طبیعت ایسی
ہے کہ اگر صبح کو اچھی ہوتی ہے تو شام کو خراب ہو جاتی ہے۔ میں نے خطبہ میں بھی بیان کیا تھا
کہ میری حالت عجیب ہے اگر میں کہتا ہوں کہ میں اچھا ہوں تو پچاس آدمیوں کے نام
ملاقات کے لئے آ جاتے ہیں اور اگر میں یہ کہوں کہ میں بیمار ہوں تو یہ جھوٹ ہوتا ہے کیونکہ تو
اُس وقت میں تندرست ہوتا ہوں ۔ ویسے ملاقات ہوتی رہتی ہے اور تفسیر کا کام بھی کر رہا نا
ہوں لیکن آنے والے تھوڑا وقت لیں اور میری صحت کا خیال رکھیں تو کوئی حرج نہیں لیکن
آنے والے سمجھتے ہیں کہ آج ہی ساری کسر پوری کر لی جائے ۔ ڈاکٹر تو ہمیشہ یہی کہتے ہیں ۔
کہ آپ کی طبیعت بالکل اچھی ہے لیکن ساتھ ہی یہ کہتے ہیں کہ اچھا ہونا آپ کے اختیار میں
ہے۔ کام کا یہ حال ہے کہ میں نے سیر روحانی کی تین تقریریں ٹھیک کروا دی ہیں ۔ سورۃ ۔
کافرون کی تفسیر ہو چکی ہے اور سورۃ مریم اور طہ کے نوٹ لکھوا رہا ہوں ۔ احباب دُعا کریں کہ
اللہ تعالیٰ مجھے قرآن کریم کی تفسیر کا کام پورا کرنے کی توفیق دیدے اور میرا اگلا سال اس سال
سے بہتر ہو۔ اب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کام کرائیں گے میں واپس جاتا ہوں ۔
ہے"
نوجوانوں کو جامعہ احمدیہ میں داخل ہونے کی تحریک مشاورت میں یہ سوال
زیر بحث آیا کہ
جامعہ احمد یہ میں طلباء کے داخلہ کی کمی کیسے دور کی جائے ۔ اس بارہ میں ممبران کے اظہار خیال
کے بعد حضور نے فرمایا :-

خطابات شوری جلد سوم
۶۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
ایک کمیٹی مقرر کر دی جائے جو دونوں سوالوں پر غور کرے۔ علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں مقرر
کرنے کی ضرورت نہیں ۔ اب ان امور پر اس اجلاس میں بحث کرنے کی ضرورت نہیں کمیٹی
بیٹھے گی اور ان امور پر غور کر لے گی اور اس کی سفارشات پر صدر انجمن احمد یہ غور کرے
گی ۔ باقی اصل چیز یہ ہے کہ ہمیں تو نسخہ قرآن کریم نے بتا دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
تذكر ان نَفَعَتِ الذكرى یعنی تم تحریک کرتے جاؤ ایک نہ ایک دن وہ تحریک
ضرور کامیاب ہو گی۔ خالی میرے خطبات کافی نہیں ۔ جب لڑکے پڑھتے ہیں تو کئی لڑکے
ایک دفعہ بات سن کر متاثر ہوتے ہیں ، کئی دو دفعہ بات سن کر متاثر ہوتے ہیں اس لئے اگر
میں ایک یا دو خطبات میں کسی امر کی تحریک کروں تو اُس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ چاہئے تھا
کہ اساتذہ لوگوں سے درخواست کرتے کہ وہ طلباء کو جامعہ احمدیہ میں داخل ہونے کے لئے
تحریک کریں اور اُن کے دلوں میں دینی علوم حاصل کرنے کا شوق پیدا کریں لیکن اُنہوں
نے اس طرف توجہ نہیں کی حالانکہ دنیا میں یہی طریق رائج ہے کہ اصلاح کے قابل لوگوں
تک پہنچ کر اُن کی اصلاح کی جاتی ہے۔ جیل خانہ جات میں بھی لوگ جاتے ہیں اور قیدیوں
کو اخلاق کی طرف توجہ دلاتے ہیں ۔ سکول اور کالج میں اس کا انتظام کیا جائے اور علماء بھی
اس طرف توجہ کریں ۔ وہ ہیڈ ماسٹر صاحب اور پرنسپل صاحب کو ملیں اور اُن سے کہیں کہ وہ
اُنہیں طلباء سے مل کر انہیں دینی تعلیم کی عظمت بتانے کا موقع دیں۔ اگر ایسا ہو جائے تو
طلباء میں جوش پیدا ہو جائے اور بہت سے لڑکے جامعہ احمد یہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے
آجائیں گے۔
پچھلے دنوں میں نے چند خطبات پڑھے ہیں ان کی وجہ سے کئی لوگوں نے اپنی زندگی
وقف کی ہے۔ ایک دوست کا خط آیا ہے کہ اس نے اپنے میٹرک پاس لڑکے سے زندگی
وقف کرنے کا ذکر کیا اور وہ جامعہ احمدیہ میں آنے کو تیار ہے۔ اسی طرح ایک اور بی۔ اے
کے طالب علم کی طرف سے بھی خط آیا ہے اور بھی کئی لوگوں کے خطوط آئے ہیں اس لئے
کوئی وجہ نہیں کہ تحریک کی جائے اور اس کا کوئی اثر نہ ہو۔ ضرورت ہے کہ انہیں بار بار تحریک
کی جائے اور علماء اپنی ذمہ داری کو سمجھیں ۔ وہ یہ خیال نہ کریں کہ میں نے خطبہ پڑھ دیا ہے
اس لئے مزید تحریک کی ضرورت نہیں ۔ وہ ہیڈ ماسٹر اور پرنسپل سے مل کر طلباء کو دینی تعلیم

خطابات شوری جلد سوم
۶۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
کی طرف توجہ دلائیں ۔ لڑکوں سے مل کر انہیں نصیحت کریں اور سمجھائیں کہ دین کی خدمت
کرنا اچھا ہے۔ اگر علماء اس طرف توجہ کریں تو طلباء کو جامعہ احمدیہ کی طرف متوجہ کرنا کوئی
مشکل امر نہیں ۔
داخلہ کے متعلق جو خیالات ظاہر کئے گئے ہیں اُن کے متعلق ابھی کچھ بیان کرنا
تضیع اوقات ہے ، ان پر بھی کمیٹی خود غور کرے گی ۔ بیرونی مبلغوں سے بھی رائے طلب کی
جائے کہ کتنے مبلغوں کی ضرورت ہے اور اس کے مقابلہ میں کس قدر داخلہ ہو سکتا ہے۔ مجھے
شکایت ہے کہ سرحد کے احمدی نوجوانوں میں سے بہت کم نوجوان زندگی وقف کر کے آئے
ہیں ۔ صرف ایک سرحدی نوجوان نے بی ۔ اے پاس کر کے اپنی زندگی وقف کی ہے۔ اس
کے رشتہ دار کامیاب وکیل ہیں ۔ اس نے کہا کہ آپ مجھے وکالت پاس کرنے کی اجازت
دیں ، میں وکالت پاس کر کے وقف میں آ جاؤں گا اور سلسلہ کے لئے زیادہ مفید وجود ثابت
ہوں گا ۔ میں نے کہا یہ سب دھوکا ہے تم دینی کام کرو اور اس بات کا خیال جانے دو کہ تم اعلیٰ
تعلیم حاصل کرنے کے بعد سلسلہ کے لئے مفید وجود ثابت ہو گے۔ چنانچہ اس نے شرح صدر
سے میرا مشورہ قبول کیا اور جامعۃ المبشرین میں داخل ہو گیا اور اگلے سال وہ شاہد ہو جائے گا۔
پس سمجھانے سے سب کچھ ہو جاتا ہے اب جماعت لاکھوں کی ہے۔ اگر جماعت کے
دس فیصدی لوگ بھی ہماری بات نہ مانیں تو گھبرانے کی وجہ نہیں، سمجھنے والے موجود ہیں اس
لئے علماء کو چاہئے کہ وہ والدین اور اُن سے زیادہ بچوں کو سمجھائیں اور دینی تعلیم کی طرف
اُنہیں توجہ دلائیں۔ بچے دلیر ہوتے ہیں اور بعض اوقات وہ ماں باپ کے روکنے کے
با وجود وقف کے لئے تیار ہو جاتے ہیں ۔ مجھے کئی ایک بچوں کے خطوط آتے ہیں کہ وہ دین
کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے والدین منع کرتے ہیں،
کیا ہم والدین کی نافرمانی کر کے وقف کر سکتے ہیں؟ میں انہیں یہی لکھتا ہوں کہ کیا فوج میں
بھرتی کے لئے ماں باپ سے اجازت لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بے شک باپ منع کرتا
ہے تو کرے تم وقف کر کے سلسلہ کی خدمت کے لئے حاضر ہو جاؤ ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھ لو۔ آپ کے والد نے آپ کو سیالکوٹ میں ملازم کرا دیا لیکن آپ
جلد ہی ملازمت چھوڑ کر آگئے اور ہم آپ کے ملازمت چھوڑ کر آ جانے کو نیکی سمجھتے ہیں اور
XXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۶۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
آپ کے اس فعل کو قابلِ فخر سمجھتے ہیں۔ پھر ماں باپ کی ناپسندیدگی کے باوجود وقف کرنے
والے لڑکوں کو قابلِ مذمت کیوں قرار دیں۔ چنانچہ میں ایسے لڑکوں کو یہی جواب دیتا ہوں
کہ اگر تمہیں اطمینان قلب حاصل ہے اور تم خدا تعالیٰ کا کام کرنا چاہتے ہو تو والدین کی
پرواہ نہ کرو اور دین کی خدمت کے لئے اپنی زندگیاں پیش کر دو۔
پس اصل چیز یہ ہے کہ پوری طرح تحریک نہیں کی جاتی ۔ باہر سے مہمان آتے ہیں،
علماء کو چاہئے کہ انہیں بھی ملیں اور اس بارہ میں انہیں تحریک کریں ۔ قادیان میں پچاس ساٹھ
مہمان روزانہ آجاتے تھے۔ پندرہ ہیں تو یہاں بھی آجاتے ہوں گے، علماء ان کے پاس
جائیں اور انہیں تحریک کریں کہ وہ اپنی اولاد میں سے ایک حصہ کو دین کی خدمت کے لئے
وقف کریں ۔ چھٹیوں میں اُنہیں یہاں بھیج دیا کریں تا کہ وہ قرآن کریم سیکھیں۔ جب
میٹرک پاس کر لیں تو انہیں جامعہ احمدیہ میں بھیج دیں اس کے بعد وہ عالم بن جائیں گے۔
پس علماء تحریک کریں ، وہ دیکھیں گے کہ تھوڑے ہی عرصہ میں نو جوانوں کو وقف زندگی
کی طرف رغبت پیدا ہو جائے گی ۔ دل خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہوتے ہیں۔ وہ اُنہیں جس
طرف چاہے موڑ سکتا ہے۔ صرف زبان ہلانے کی ضرورت ہے، نتائج کے متعلق فکر کرنے کی
ضرورت نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔
بمفت ایں اجر نصرت را د ہندت اے اخی ورنہ
قضائے آسمانست ایں بہر حالت شود پیدا
پس خدا تعالیٰ تو آپ لوگوں کو مفت میں اجر دینا چاہتا ہے ورنہ یہ اُس کا فیصلہ ہے کہ کام
بہر حال ہو گا اس لئے چاہے والدین ناراض ہوں لیکن بچے وقف زندگی میں ضرور آئیں
گے کیونکہ خدا تعالیٰ فیصلہ کر چکا ہے کہ وقف کرنے والے آئیں گے اور ضرور آئیں گے اور
ہمارا فرض ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس قول پر ایمان لائیں جو میں
پہلے بیان کر چکا ہوں ۔ والدین اور بچوں کو تحریک کریں تا احمدیوں کے کانوں میں یہ بات
پڑتی رہے کہ احمدیت کی خدمت کے لئے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ تم دیکھتے ہو کہ سپاہیانہ
زندگی میں نوجوان بڑے شوق سے آتے ہیں۔ وقف بھی ایک قسم کا فوجی کام ہی ہے اس
میں نوجوان ضرور آئیں گے ۔ ہمیں صرف تحریک کرتے رہنا چاہئے خدا تعالیٰ ضرور امداد

خطابات شوری جلد سوم
۶۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
کرے گا ، باقی تفصیلات کمیٹی خود طے کرلے گی ۔
66
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد حضور نے مختصر الوداعی
خطاب فرمایا :-
اس سال مشاورت کے لئے چار دن مقرر کئے گئے تھے تاہم تین دن میں ہی کام مکمل ہو
گیا۔ اس کا نیز اپنی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا۔
میں بیماری کی وجہ سے اپنے ماحول کو بھی پوری طرح نہیں سمجھ سکتا۔ مجلس میں کئی
باتیں ہوتی ہیں ایک بات کا دوسری بات سے تعلق ہوتا ہے لیکن میں اپنے ذہن میں ان کے
تسلسل کو قائم نہیں رکھ سکتا ۔ ورنہ جب میری صحت اچھی تھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے سارا کام
میں خود ہی کرتا رہا ہوں اب مجبور ہوں ۔ جب ایک بات کے بعد دوسری بات شروع ہوتی
ہے تو میں پہلی بات بُھول جاتا ہوں اور اس طرح تسلسل قائم نہیں رہتا ، دماغ پریشان ہو
جاتا ہےاس لئے جو کام میری طاقت سے باہر ہے اسے کرنا میرے لئے مشکل ہے۔
شوری کے لئے اس سال چار دن مقرر تھے مگر میں نے دیکھا ہے کہ اس سال بہت کم
لوگ شوری پر آئے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں آہستہ آہستہ اس کی عادت پڑ جائے گی۔
چندوں کو ہی لے لو، شروع شروع میں لوگ بہت کم چندہ دیتے تھے پرانی لسٹوں کو دیکھ لو آ نہ
آنہ ، دو دو آ نہ چندہ لکھا ہے آج جماعت کے غریب سے غریب افراد بھی بڑی بڑی رقوم سے
بطور چندہ دے جاتے ہیں۔ تھوڑے دن ہوئے ایک شخص مجھے ملنے آیا وہ غیر احمدی تھا دیر
تک وہ مجھ سے باتیں کرتا رہا۔ بعد میں اُس نے سو روپے چندہ دیا اور کہا کہ اس رقم سے
کتابیں خریدیں اور اپنی لائبریری میں رکھیں ۔
پس کجا یہ حالت تھی کہ اگر کوئی احمدی دو آ نہ یا تین آ نہ چندہ دیتا تھا تو اخبارات میں
چھپتا تھا کہ فلاں شخص نے اتنی رقم دینے کا وعدہ کیا ہے لیکن اب ایک معمولی احمدی بھی پانچ
چھ روپیہ سالانہ دے دیتا ہے۔ پھر کئی ایسے بھی ہیں جو ہزار ہزار، دو دو ہزار روپیہ سالانہ
چندہ دیتے ہیں اور اب تو عام چندہ کے علاوہ تحریک جدید کا چندہ بھی ہے ۔ پس یہ عارضی
روکیں ہیں ۔ علماء سکولوں سے تعلقات پیدا کریں اور لڑکوں کو تحریک کریں کہ وہ خدمت دین

خطابات شوری جلد سوم
۶۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں ۔ پھر انٹرنس کیا بی اے بھی وقف میں آئیں گے ضرورت
اس بات کی ہے کہ علماء اُن سے ملیں اور اُن پر دین کی اہمیت واضح کریں اور سلسلہ کی
ضرورت پیش کریں ۔ اِس سے اُن کے اندر خدمت دین کا جذبہ پیدا ہو جائے گا ۔
اس سال شوری کے لئے چار دن مقرر تھے لیکن مجلس نے پچھلے سال کی طرح تین دن
میں اپنا کام ختم کر دیا مگر امید ہے کہ آہستہ آہستہ جماعت کے دوست اس بات کی اہمیت کو
سمجھ جائیں گے اور نمائندگان بھی کثرت سے آئیں گے اور کام بھی تین دنوں میں ختم نہیں
ہوگا ۔ اسی طرح تقریریں کرنے والوں کو بھی اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لئے زیادہ
وقت دیا جا سکے گا۔
ہمارے ملک میں ایک مشہور ضرب المثل ہے کہ سچ کے سو میٹھا ہو جو پھل آہستہ آہستہ
پکتا ہے وہ ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے۔ اگر کسی آم کو جلد پکانے کے لئے پندرہ لحاف اُس پر ڈال
دیئے جائیں تو زیادہ گرمی کی وجہ سے وہ سڑ جائے گا لیکن اگر اسے تھوڑی اور مناسب گرمی
پہنچائی جائے تو وہ میٹھا ہوگا جماعت کو بھی جو ترقیات ملی ہیں وہ آہستہ آہستہ ہی ملی ہیں ۔
پہلی شوری کو ہی لے لو اس میں سو ڈیڑھ سو ممبر شامل ہوتے تھے لیکن پھر ان کی تعداد پانچ سو
سے بھی بڑھ گئی ۔ تقسیم ملک کے بعد ممبران میں پھر کمی آنی شروع ہوئی لیکن آہستہ آہستہ یہ کمی
پھر زیادتی سے بدل گئی ۔
بہر حال جب کسی چیز پر نیا دور آتا ہے تو کم لوگ اس میں حصہ لیتے ہیں ۔ ربوہ میں
پہلا سالانہ جلسہ ہوا تو اُس میں بہت کم لوگ آئے تھے لیکن اب جلسہ پر آنے والوں کی
تعداد چالیس پچاس ہزار کے قریب ہوتی ہے اور دوست دیکھیں گے کہ کسی دن جلسہ پر
آنے والوں کی تعداد خدا تعالیٰ کے فضل سے لاکھ سے بھی آگے نکل جائے گی ۔ اسی طرح
اس دفعہ شوری کا کام چار دن کی بجائے تین دن میں ختم کر دیا گیا ہے لیکن جب دو چار دفعہ
چار دن کی سکیم چل جائے گی تو دماغ پک جائیں گے اور آنے والے سوچیں گے کہ اُنہوں
نے چار دن تک یہاں رہنا ہے اور پھر لوگ بڑی کثرت سے آنے لگ جائیں گے۔
آؤ اب ہم یہ دعا کر کے شوری کے اجلاس کو ختم کریں کہ خدا تعالیٰ ہمیں پھر اگلے سال
شوری میں شریک ہونے کا موقعہ دے اور ہمیں عمدگی سے ان چار دنوں کو استعمال کرنے کی
XXX

خطابات شوری جلد سوم
الده
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
توفیق بخشے ۔ اسی طرح کام کرنے والوں کو یہ بات سمجھنے کی عادت پڑ جائے کہ ہم نے چار
دن کام کرنا ہے اور آنے والوں کو بھی یقین ہو کہ اُنہوں نے چار دن تک یہاں رہنا ہے اور
اس کے بعد واپس جانا ہے ۔“
66
اس کے بعد حضور نے نمائندگان سمیت لمبی دعا کروائی اور شوری کا اجلاس ختم ہوا۔
الوصیت صفحه ۲۱ - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۹
تذکرہ صفحہ ۱۳۹ ایڈیشن چہارم
سے ہونڈا : گنا ۔ موٹا اور نرم گنا
مقاطعہ : ٹھیکہ
ه الشعراء : ٢٢٦
(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء )
بخارى كتاب التوحيد باب قول الله تَعَالَى وَ يُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ
ل صحیح بخاری کتاب الرقاق باب فضل الفقر
الفضل ۱۴ جون ۱۹۵۵ء
الاعلى : ١٠

آج 10 میں سے 10 باقی