مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 4
خطابات شوری جلد سوم
۶۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
یہ ہے کہ ہم پہلے سے ہی خدا تعالیٰ پر بدظنی کر لیتے ہیں حالانکہ احادیث میں آتا ہے کہ
خدا تعالیٰ فرماتا ہے اَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِی بِی یعنی میرے متعلق جس قسم کا گمان میرا بندہ
کرتا ہے، اُسی قسم کا سلوک اس سے کرتا ہوں ۔
اپنے اندر ایمان پیدا کریں پس تحریک جدید کے کارکن پہلے اپنے اندر ایمان پید کریں پھر وہ کاشتکاروں میں ایمان پیدا کریں اور ان
کے اندر عمل کا جوش پیدا کریں اگر وہ اس رنگ میں کام کریں تو صرف تحریک جدید کی
زمینوں سے اس قدر آمد ہو سکتی ہے کہ اس کے ذریعہ تبلیغی کام کو خوب وسیع کیا جا سکتا ہے اور
دنیا کے کئی ممالک میں مساجد تعمیر کی جاسکتی ہیں ۔ جب تک میں نے تحریک جدید کی زمینوں
کی طرف توجہ نہیں کی تھی تحریک جدید کو ستائیس ہزار روپیہ سالانہ خسارہ ہوتا تھا لیکن جب
میں نے زمینیں اپنی نگرانی میں لے لیں تو بجائے ستائیس ہزار روپیہ سالانہ خسارہ کے پچھتر
ہزار روپیہ سالا نہ نفع آنے لگا۔
پس اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے لئے بڑی برکتیں رکھی ہیں لیکن ضرورت اس بات کی
ہے کہ تم ان سے فائدہ اُٹھاؤ اور دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان برکات سے فائدہ اُٹھانے کی
توفیق عطا فرمائے اور ہماری فصلوں کو حوادث سے محفوظ رکھے۔ اگر اللہ تعالیٰ کی برکت
ہمارے شامل حال رہے تو ہمارا تھوڑا مال بھی بہت بڑے نتائج پیدا کر سکتا ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام فرمایا کرتے تھے کہ آپ کے پاس ایک شیشی میں مشک تھی جسے آپ کافی
عرصہ تک استعمال فرماتے رہے لیکن وہ ختم ہونے میں نہ آتی۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ ایک
دن مجھے خیال آیا کہ دیکھوں اس شیشی میں کس قدر مشک باقی ہے چنانچہ میں نے شیشی کو
کھول کر دیکھا اور اس کے بعد وہ مشک جلدی ختم ہو گئی۔
اسی طرح احادیث میں آتا ہے حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میرے پاس ایک وسق جو
تھے میں کافی عرصہ تک اس میں سے کو لے کر استعمال کرتی رہی لیکن وہ جو ختم نہ ہوئے ۔
ایک دن مجھے خیال آیا کہ صرف ایک وسق جو تھے تعجب ہے کہ وہ ابھی تک ختم نہیں
ہوئے۔ میں دیکھوں تو سہی کہ اب کتنے باقی ہیں چنانچہ میں نے جو کا اندازہ کیا اور اس کے
بعد وہ جلد ہی ختم ہو گئے ۔ کے پس اللہ تعالی مومن کے اموال میں برکت دیتا ہے تم اس پر
خطابات شوری جلد سوم
۶۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
توکل کرو اور محنت کرو پھر دیکھو تمہاری ان زمینوں سے خدا تعالیٰ تمہیں اتنا دے گا جو
تمہارے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔
دعاؤں کی برکت ناصر آباد میں میری زمینوں پر ایک دوست منشی قدرت اللہ صاحب
سنوری مینیجر تھے۔ ایک دفعہ ہم زمین دیکھنے گئے ۔ چونکہ سندھ میں
صدر انجمن احمد یہ کی زمین تھی اس لئے میرے ساتھ چوہدری فتح محمد صاحب سیال ایم ۔ اے
اور مرزا بشیر احمد صاحب بھی تھے ۔ وہاں اُن دنوں گھوڑے کم ملتے تھے۔ اُنہوں نے میرے
لئے تو گھوڑا کسی سے مانگ لیا تھا اور دوسرے ساتھی میرے ساتھ پیدل چل رہے تھے۔ منشی
قدرت اللہ صاحب نے باتوں باتوں میں بتایا کہ اُنہیں اِس قدر آمد کی اُمید ہے۔ اس پر
چوہدری صاحب اور مرزا بشیر احمد صاحب نے اس خیال سے کہ منشی قدرت اللہ صاحب کو
ان کی باتوں کا علم ہو کر تکلیف نہ ہو آپس میں انگریزی میں باتیں کرنی شروع کر دیں اور یہ
کہنا شروع کر دیا کہ یہ شخص گپ ہانک رہا ہے، اتنی فصل کبھی نہیں ہو سکتی ۔ ان کا خیال تھا کہ
منشی قدرت اللہ صاحب سنوری انگریزی نہیں جانتے مگر دراصل وہ اتنی انگریزی جانتے تھے
کہ ان کی باتوں کو خوب سمجھ سکیں مگر وہ خاموشی سے ان کی باتیں سُنتے رہے۔ جب اُنہوں
نے با تیں ختم کر لیں تو منشی صاحب کہنے لگے آپ لوگ خواہ کچھ خیال کریں، دیکھ لینا میری
فصل اس سے بھی زیادہ نکلے گی جو میں نے بتائی ہے ۔ آپ کو کیا علم ہے؟ میں نے ہر کھیت
کے کونوں پر سجدے کئے ہوئے ہیں اور یہ فصل میری محنت کے نتیجہ میں نہیں بلکہ میرے
سجدوں کی وجہ سے ہوگی ۔ میں نے ہر کونہ پر دو دو رکعت نماز پڑھی ہے اور چار چار سجدے
کئے ہیں ۔ اس پر ان دونوں کا رنگ فق ہو گیا کیونکہ وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم جو کچھ کہہ رہے
ہیں اس کا انہیں پتہ نہیں لگ سکتا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ صدر انجمن احمد یہ کو اس سال گھاٹا رہا لیکن
منشی قدرت اللہ صاحب نے کئی ہزار روپیہ مجھے بھجوایا۔ میں نے سمجھا کہ یہ صدر انجمن احمد یہ کا
روپیہ ہے جو غلطی سے میرے نام آگیا ہے لیکن دیکھا تو معلوم ہوا یہ میرا ہی روپیہ ہے۔ ساتھ
ہی منشی قدرت اللہ صاحب نے لکھا کہ میرا اندازہ ہے کہ اتنی ہی آمد اور ہو جائے گی۔ میں نے
جو پیداوار ابھی تک اُٹھائی ہے وہ میں نے ایک ہندو تاجر کے پاس بھیجی ہے۔ آٹھ ہزار روپیہ ر
میں بطور پیشگی لے کر بھیج رہا ہوں اور میں ابھی اور روپیہ ارسال کروں گا حالانکہ
خطابات شوری جلد سوم
۶۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
میری زمین صدرانجمن احمدیہ کی نسبت بہت تھوڑی تھی لیکن اُس سال صدر انجمن احمد یہ کو تو
گھاٹا رہا لیکن مجھے نفع آیا ۔ یہ محض منشی قدرت اللہ صاحب سنوری کے سجدوں کی برکت تھی ۔
پس اگر احمدی زمیندار یہ دونوں کام کریں یعنی محنت بھی کریں اور سجدے بھی کریں
اور خدا سے دُعا کریں کہ وہ ان کے دلوں کے زنگ کو دور کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم یورپ
کی طرح اپنی پیداوار نہ بڑھا سکیں۔ جو ہاتھ پاؤں خدا تعالیٰ نے یورپ والوں کو دیئے ہیں
وہی ہاتھ پاؤں اُس نے پاکستانیوں کو دیئے ہیں بلکہ میں سمجھتا ہوں ہم لوگ یورپین لوگوں
سے زیادہ محنت کر سکتے ہیں لیکن ہمیں بری عادتیں پڑی ہوئی ہیں ہم اپنی طاقت کا صحیح
استعمال نہیں کرتے ورنہ ہم میں طاقت اُن سے زیادہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں اگر ایک پاکستانی
مسلمان پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہو جائے تو وہ اکیلا چار یورپین افراد کا مقابلہ کر سکتا ہے
لیکن نقص یہ ہے کہ یہ سستی کرتا ہے اور یورپ والے سستی نہیں کرتے ۔
اہل یورپ کی محنت میں ۱۹۲۴ء میں انگلینڈ گیا تو حافظ روشن علی صاحب بھی میرے ساتھ تھے۔ ان کی طبیعت میں مزاح تھا۔ ہم ایک زیر تعمیر مکان
کے پاس سے گزرے تو ہم نے دیکھا کہ معمار اور مزدور اس طرح بھاگ بھاگ کر کام کر
رہے تھے جیسے کہیں آگ لگی ہوئی ہے اور وہ اُسے بُجھا رہے ہیں۔ ہم وہاں سے کچھ دور گئے
تو حافظ صاحب نے کہا حضور! کیا آپ نے یہاں کوئی آدمی چلتا ہوا بھی دیکھا ہے؟ میں
ان کی بات کو سمجھ گیا اور میں نے کہا آپ درست کہتے ہیں۔ میں نے یہاں کسی کو چلتے ہوئے
نہیں دیکھا سب کو دوڑتے ہوئے ہی دیکھا ہے ۔ غرض وہ لوگ کام کرنے کے عادی ہیں وہ
نا ممکن کے متعلق بھی کہتے ہیں کہ ہم اُسے کر لیں گے لیکن ہم ممکن کو بھی ناممکن کہہ دیتے ہیں اس
لئے ہمارے کاموں میں اللہ تعالیٰ کی برکت نہیں ہوتی لیکن اگر ہم صحیح رنگ میں محنت کریں او
دعاؤں کی عادت بھی ڈال لیں تو ہمیں بھی سب کچھ حاصل ہو سکتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر
قادر ہے اور وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔“
ں اور
حضور کی اس تقریر کے بعد ایجنڈا کی اس تجویز کے بارہ میں ”کہ ہر جماعت میں
سیکرٹری زراعت مقرر کیا جائے چند ممبران نے اپنی آراء پیش کیں ۔ محترم میاں غلام محمد اختر
صاحب ناظر زراعت نے بھی اس بارہ میں اظہار خیال کیا۔ اس پر حضور نے فرمایا :-
خطابات شوری جلد سوم
۶۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
دو
میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ غلام محمد اختر صاحب نے اپنے آپ کو ناظر زراعت
قرار دیا ہے لیکن میرے خیال میں اس محکمہ کا کام وہی شخص کر سکتا ہے جسے زراعت سے
واقفیت ہو ۔ اختر صاحب محکمہ ریل کے ناظر تو ہو سکتے ہیں لیکن زراعت کے نہیں کیونکہ نہ
اُنہوں نے خود کبھی زراعت کا کام کیا ہے اور نہ زراعت کا کام کروایا ہے ۔ اس میں کوئی شبہ
نہیں کہ میں نے بھی کبھی ہل نہیں چلایا لیکن بچپن سے ہی مجھے زراعت کے کام کا شغف رہا
ہے۔ میں نے خود کئی باغ لگوائے ہیں اور بڑے کامیاب باغ لگوائے ہیں ۔ پھر گو میں نے
زراعت کا باقاعدہ علم حاصل نہیں کیا لیکن اگر میرے ماتحت کوئی زراعت کا ایکسپرٹ کام
کرے تو میں اُس سے اس موضوع پر تبادلہ خیالات کر سکتا ہوں اور اگر میں اس سے کچھ
سیکھوں گا تو اُسے کچھ سکھاؤں گا بھی ۔ اگر اختر صاحب اپنی تقریر میں یہ بتا دیتے کہ میرے
ما تحت فلاں زراعت کا ایکسپرٹ کام کر رہا ہے اور وہ فارغ بھی ہے اور میں اس سے کچھ
سیکھ رہا ہوں اور کچھ اُسے سکھا رہا ہوں تو اُن کا جواب درست ہو سکتا تھا، ورنہ موجودہ
صورت میں اُن کا جواب تسلی بخش نہیں ۔
میں نے جب نظارت زراعت قائم کرنے کے لئے کہا تھا تو اُس وقت میرے ذہن
میں یہ تھا کہ میں اس کام ۔ اس کام پر کوئی ایکسپرٹ لگاؤں گا۔ میں نے اُس وقت یہ کہا تھا کہ ضروری
نہیں کہ زراعت کا کوئی بی ایس سی یا ایم ایس سی ہوا اور اُسے اِس کام پر لگایا جائے یا
بلکہ میں نے کہا تھا کہ اِس کام سے شغف رکھنے والوں کو لگایا جائے اور اس کے ساتھ ہی
میں نے یہ تحریک کی تھی کہ جامعہ المبشرین کے دولڑکوں کو اس کام پر لگاؤ۔ یہ دونوں لڑ کے
اُس زمین پر کام کریں جو ربوہ کے قریب ہمیں الاٹ ہوئی ہے۔ چنانچہ دولڑکوں کو اس کام
پر لگا دیا گیا اور اگر وہ استقلال سے کام کرتے رہے تو تھوڑے عرصہ میں ہی وہ اس کے
ماہر بن جائیں گے۔ مجھے رپورٹ ملی ہے کہ تھوڑے ہی دنوں میں وہ دونوں ہل چلانے لگ
گئے ہیں ۔ اگر وہ اسی طرح محنت کرتے رہے تو ایک سال میں ہی وہ ایکسپرٹ ہو جائیں گے۔
اسی طرح اسی محکمہ میں سید عبدالرزاق شاہ صاحب ہیں اگر چہ وہ افریقہ میں ملازمت کرتے
رہے ہیں لیکن جب وہ وقف کر کے آئے تو میں نے اُنہیں سندھ کی زمینوں پر لگایا اور وہاں
اُنہوں نے زراعت کا کام سیکھا۔ اب بڑی حد تک اُنہوں نے زراعت کے کام میں
XXXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۶۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
مہارت حاصل کر لی ہے۔ اُنہوں نے مجھے بتایا کہ حیدر آباد کے ضلع میں ایک زمیندار ہے،
اُس نے ۷۰ من کپاس فی ایکٹر اور ۳۶ من فی ایکٹر تو ریا پیدا کیا ہے اگر اتنی پیداوار ہو
جائے تو اٹلی والوں کی سی پیداوار ہو جاتی ہے کیونکہ اس طرح فی ایکٹر ہزار ڈیڑھ ہزار
روپے کی آمد ہو جاتی ہے۔ مجھے ان کی بات پر یقین نہیں آتا کیونکہ میں نے سندھ میں کوئی
زمین اس کے لگ بھگ پیداوار دینے والی بھی نہیں دیکھی تھی ۔ چنانچہ اب وہ سندھ گئے تو
میں نے اُنہیں کہا ہے کہ وہ اس زمیندار کا فارم دیکھ کر آئیں ۔
بہر حال یہ بات درست نہیں کہ ہماری جماعت میں اس کام کا کوئی ماہر نہیں ۔ ہماری
جماعت میں بھی ماہر موجود ہیں لیکن جہاں وہ زمیندارہ کام کے ماہر ہیں وہاں ٹلانے کے بھی
ماہر ہیں ۔ چنانچہ ایک دوست لمبے عرصہ تک مجھے خطوط لکھتے رہے کہ مجھے سلسلہ کا کام کرنے کا
موقع دیا جائے ۔ اس کے باپ بھی ایک محکمہ کے سیکرٹری رہے ہیں اور بھائی بھی بڑے معہدہ
پر کام کرتا رہا ہے ۔ میں نے انہیں کہا آپ آ جا ئیں ۔ ہم آپ کو گورنمنٹ سے زیادہ گزارہ
دے دیں گے۔ وہ زراعت کے ماہر ہیں اور ا اور انہیں اس کام کا وسیع تجربہ ہے ۔ جہاں بھی کام
خراب ہوتا ہے گورنمنٹ انہیں وہاں بھیج دیتی ہے اور اُنہوں نے ہزار ہزار روپیہ فی ایکڑ
آمد پیدا کی ہے لیکن ہر دفعہ جب میں خط لکھتا ہوں تو وہ چُپ ہو جاتے ہیں اور پھر دوسال
کے بعد اُن کا خط آ جاتا ہے کہ حضور مجھے سلسلہ کی خدمت کرنے کا موقع دیں، میری بد قسمتی
ہے کہ مجھے ابھی تک جماعت کے کسی کام ہے کہ مجھے ابھی تک جماعت کے کسی کام پر نہیں لگایا گیا۔ میں پھر اُنہیں لکھتا ہوں کہ آپ
چھٹی لے کر آجائیں اور یہاں کچھ عرصہ کام کریں لیکن وہ پھر چپ ہو جاتے ہیں۔ یورپ
کے سفر سے واپسی کے بعد وہ پھر میرے پاس آئے اور کہا اب کوئی خدمت میرے سپرد کر
دیں میں آ جاؤں گا۔ میں نے کہا ہم آپ کو کام پر لگانے کے لئے تیار ہیں لیکن آپ پورے
طور سے فارغ ہو کر آجائیں ۔ اِس پر اُن کی طرف سے اطلاع آئی کہ میں اب ڈپٹی ڈائریکٹر
آف ایگریکلچر لگ گیا ہوں اس لئے اب میں نہیں آ سکتا۔ غرض میں نے دیکھا ہے کہ وہ
دوست زراعت کے کام میں ماہر ہیں لیکن ٹلانے میں بھی بڑے ماہر ہیں ۔
اب جیسا کہ میں نے بتایا ہے دو شاہدین کو میں نے زراعت کے کام پر لگایا ہے کالج
میں اُنہیں دیسی طب اور ٹیکہ لگانے کا کام بھی سکھایا جاتا ہے۔ اسی طرح اُمید ہے وہ
خطابات شوری جلد سوم
ہمارے لئے بہت مفید ثابت ہوں گے ۔
۶۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
میں نے جامعہ والوں کو کہا ہے کہ ہر مولوی
ہ مبلغ کو کوئی نہکوئی فن آنا چاہیے کہا ہے کہ ہوائی
ہر
تا
موٹر ڈرائیوری اور مکینک کا کام سکھایا جائے ۔ اسی طرح اور فنون سکھائے جائیں تا کہ وہ
قوم کے لئے زیادہ سے زیادہ مفید ثابت ہوں ۔ یہ دونوں لڑکے جنہیں زراعت کے کام پر
لگایا گیا ہے مخلص خاندانوں کے ممبر ہیں اور بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں۔ اگر وہ
ایکسپرٹ ہو جائیں تو ہم انہیں نظارت زراعت میں ایڈوائزر کے طور پر لگا لیں گے۔
بہر حال میرے رے نزدیک نہ اختر صاحب اس محکمہ کی نگرانی نہیں کر سکتے ۔ اُنہوں نے یہ کام نہ کبھی
خود کیا ہے اور نہ کسی اور سے کروایا ہے ۔ وہ ریلوے میں ساری عمر ملازمت کرتے رہے ہیں
اس لئے وہ ریلوں کے ٹائم ٹیبل تو بتا سکتے ہیں مگر زراعت کی نگرانی نہیں کر سکتے ۔ جیسا کہ
میں نے بتایا ہے ہم بعض مبلغوں کو یہ کام سکھا رہے ہیں اور اُمید ہے کہ چند ماہ میں وہ اس
بارہ میں مشورے دینے کے اہل ہو جائیں گے۔
میں اکثر زمینوں پر سیر کے لئے جاتا ہوں ۔ وہاں ایک دفعہ میں نے اپنے مالی کو کہا
کہ کھاد بناؤ۔ میں نے اُسے ہدایت دی کہ آٹھ دس فٹ گہرا گڑھا کھودو۔ جو قریباً اسقدر
چوڑا بھی ہو۔ اس میں درختوں اور پودوں کے پتے ڈال دو اور اُس پر مٹی ڈال کر پانی دے
دو تو وہ گل سڑ جائیں ۔ کچھ دنوں کے بعد میں پھر سیر کے لئے گیا اور اُس سے دریافت کیا
کہ کیا گڑھا تیار ہو گیا ہے تو اُس نے کہا میں اس بارہ میں سوچ رہا ہوں ۔ پانچ سات دن
کے بعد پھر گیا تو اُس نے ایک ٹوکری کے برابر گڑھا مجھے دکھایا اور کہا اسے میں جلد پورا کر
دوں گا ۔ دس بارہ دن کے بعد پھر گیا تو اُس نے گڑھا تو بنا دیا تھا لیکن ابھی پتے نہیں ڈالے
تھے۔ میں نے دریافت کیا تو اُس نے کہا میں پتے جمع کر رہا ہوں ۔ پھر گیا تو دریافت کیا کہ
کیا پتے جمع ہو گئے ہیں؟ تو اُس نے کہا پتے جمع کر لئے ہیں۔ میں نے کہا ان پر مٹی ڈالو اور
پھر پانی ڈالو تا وہ گل جائیں تو وہ کہنے لگا ٹیوب ویل کی بجلی خراب ہو گئی ہے۔ جب ٹیوب ویل
چلا اور میں نے کہا تم نے اس گڑھے میں پانی ڈالا ہے تو وہ کہنے لگا آج تو فلاں طرف پانی
لگایا ہے ، کل اس طرف پانی لگاؤں گا تو اس گڑھے میں بھی پانی پڑ جائے گا۔ غرض ڈیڑھ ماہ
XXXXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۶۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
کے بعد اُس نے تھوڑی سی کھا د تیار کی۔ یہ نقص محض محنت نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔ اگر
ہمارے مبلغ زراعت کا کام سیکھ لیں تو وہ ہمیں بہت کچھ کام دے سکتے ہیں بلکہ ہم ان سے
ایڈوائزر کا کام بھی لے سکتے ہیں ۔ پھر اختر صاحب بھی اُن سے یہ فن سیکھ سکتے ہیں لیکن اس
سے پہلے اس بات کی ضرورت ہے کہ ایسے آدمی مہیا کئے جائیں جو ہل چلانا بھی جانتے
ہوں اور زراعت کے کام سے بھی واقفیت رکھتے ہوں ۔
ایک دوست نے ابھی کہا ہے کہ کھیت میں سے گھاس اُکھاڑ دی جائے تو فصل اچھی
ہو سکتی ہے لیکن بڑی مصیبت تو یہی ہے کہ زمیندار اس طرف توجہ ہی نہیں کرتے ۔ میں ایک
دفعہ سندھ کی زمینوں پر گیا تو وہاں میں نے دیکھا کہ اگر دس ہزار پودا کپاس کا تھا تو پچاس
ہزار پودا گھاس کا تھا پس یہ بات کہنی تو بہت آسان ہے کہ زمین سے گھاس نکلوا دو تو فصل
اچھی ہو سکتی ہے لیکن مشکل یہ ہے کہ گھاس نکلوانے کے لئے کیا طریق اختیار کیا جائے ۔
زمیندار تو گھاس نکالنے سے رہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک امیر کا واقعہ سنایا کرتے تھے کہ اُسے ایک
دفعہ یہ شکایت پیدا ہوئی کہ کھانے کے اخراجات بہت بڑھ گئے ہیں۔ اس نے اپنے
دوستوں سے مشورہ کیا تو اُنہوں نے کہا کہ بجٹ بڑھ جانے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے سٹور کا
دروازہ کھلا رہتا ہے اور کھانے کی اشیاء گیدڑ اور کتے وغیرہ کھا جاتے ہیں آپ سٹور کو
دروازہ لگوا دیں تو بجٹ کم ہو سکتا ہے چنانچہ اُس نے سٹور کو دروازہ لگوا دیا ۔ گیدڑوں نے یہ
بات سنی تو اُنہوں نے رونا شروع کر دیا۔ ایک بوڑھا گیدڑ اُن کے رونے کی آواز سن کر
آیا تو اُس نے دریافت کیا کہ یہ کیا ماجرا ہے تم رو کیوں رہے ہو؟ اُنہوں نے سارا واقعہ
بیان کر دیا اور کہا ہم اسی سٹور سے کھانا کھایا کرتے ہیں اب چونکہ سٹور کا دروازہ بن گیا ہے
اس لئے ہمارے گزارے کی کوئی صورت نہیں رہی، اب تو ہم بھوکے مر جائیں گے۔
بوڑھے گیدڑ نے کہا تمہاری عقل ماری گئی ہے جس شخص کو بیس سال تک سٹور کو دروازہ
لگوانے کا خیال نہیں آیا ، اُس کے سٹور کا دروازہ بند کون کرے گا۔
پس اصل بات تو یہ ہے کہ کام کس طرح کرایا جائے ورنہ سکیم پاس کر دینے سے کچھ
فائدہ نہیں ہو سکتا۔ میں جن لوگوں کو زمین کے کام پر لگاتا ہوں اُنہیں ہمیشہ یہی نصیحت کرتا ہوں
خطابات شوری جلد سوم
۶۲۶
کہ زمیندارہ کام کے لئے ضروری ہے کہ سختی سے کام کے کہ
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
قانون کی پابندی
سے کام کروایا جائے اور قانون
کروائی جائے ، ورنہ تم اس کام میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ صرف ایک شخص کو
ناظر زراعت لگا دینے سے زراعت نہیں ہو سکتی ، نہ ہی زراعت کے پاس شدہ نوجوان کافی
ہو سکتے ہیں ۔ اصل کام محنت کرنا ہے۔ گھاس اُکھڑوانے کا قانون پاس کر دینا بہت آسان
ہے لیکن گھاس اُکھڑوانا بہت مشکل ہے ۔ کام کروانے کے لئے کچھ عرصہ محنت کرنے کی
ضرورت ہوتی ہے پھر مزارعہ خود بھی ماہر ہو جاتا ہے۔
میں ایک دفعہ سندھ گیا تو میرے پاس شکایت کی گئی کہ مزارع سوئے رہتے ہیں اور
پانی ضائع ہو جاتا ہے میں نے کارکنوں کو لکھا کہ تم خود پانچ چھ دن جا گو اور کام کی نگرانی کرو
تو یہ کام ہو جائے گا ۔ پس ضروری امر یہ ہے کہ نگرانی کی جائے اور کام کرنے کی عادت پیدا
کی جائے۔ پھر چاہے کوئی مولوی ہی ہو ، وہ کام چلا لے گا۔ وہ گاؤں میں جا کر جب کسی
زمیندار کا ہل چلائے گا اور پھر اُسے وعظ بھی کرے گا تو اُس کا اثر یقیناً زیادہ ہو گا ۔ اسی
طرح لائبریری میں اس موضوع پر لٹریچر جمع کرو اور پھر طلباء کو اس کے پڑھنے کی تلقین کرو
تا کہ وہ نئے آلات اور نئے طریق کاشت سے واقف ہوسکیں ۔ مثلاً آجکل حکومت مشینی کھاد
پر زور دیتی ہے مجھے ایک شخص نے بتایا کہ اس کھاد سے اس کی فصل خراب ہو گئی ہے۔ اس پر
میں نے اُسے ایکسپرٹ کے پاس بھیجا۔ اُس نے کہا مشینی کھاد کے لئے ضروری ہے کہ اس
کے ساتھ سبزہ کی یا جانور کی کھا بھی ہو۔ اگر دوسری کھاد اس کے ساتھ ملی ہوئی نہ ہو تو یہ فصل
کو خراب کر دیتی ہے پھر ہم نے یہی طریق اختیار کیا تو فصل بجائے خراب ہونے کے اچھی انے
ہوئی۔ یہ بظاہر چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں لیکن اگر ان کے متعلق تجربہ حاصل ہو جائے تو بڑے
مفید نتائج پیدا ہو سکتے ہیں ۔“
زراعتی کمیٹیاں سب کمیٹی کی تجویز کہ باقی اضلاع میں صرف ضلعوار زراعتی کمیٹیاں
حضور نے فرمایا :-
مقرر کی جائیں“ پر چند نمائندگان نے اظہار خیال کیا۔ اس کے بعد
اصل چیز جس کی طرف نہ ناظر صاحب زراعت نے توجہ دلائی ہے اور نہ وکیل
الزراعت صاحب نے وہ یہ ہے کہ سب سے بڑی پرابلم (PROBLEM) یہ ہوتی ہے کہ
XXXXXX
XXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۶۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
کون سے ٹکڑوں میں کون سی فصل کی کون سی قسم کاشت کی جائے ۔ ضلع وار کمیٹی اس کا فیصلہ
نہیں کر سکتی اور نہ اس کے متعلق وہ تفصیلی علم حاصل کر سکتی ہے اس کا فیصلہ گورنمنٹ کے
گزٹیئر (GAZETTEER) یا رپورٹیں پڑھ کر کیا جاسکتا ہے۔ سنٹر کا یہ فرض ہونا چاہئے
کہ وہ ایسے آدمی مقرر کرے جو گورنمنٹ کا گزٹیئر اور رپورٹیں پڑھیں اور معلوم کریں کہ کس
کس ضلع کے کس کس ٹکڑا میں فصل کی کون کون سی اقسام پیدا ہو سکتی ہیں مثلاً کسی علاقہ میں
کپاس کی ایک قسم اچھی ہوگی اور کسی میں دوسری اور بعض علاقے ایسے ہوں گے جہاں
کپاس ہو ہی نہیں سکتی ۔ اب یہ واقفیت پہنچانا مرکز کا کام ہے ۔ احمد نگر میں ہمیں زمین الاٹ
ہوئی تو میں نے دیکھا وہاں کپاس کے پودے بہت اچھے قد کے تھے۔ میں نے سمجھا کہ
سندھ میں اس قسم کی اس قسم کی کپاس ہو تو بارہ بارہ تیرہ تیرہ من کپاس فی ایکڑ نکلے لیکن ایک زمیندار
نے مجھے بتایا کہ یہاں تو فی ایکڑ اڑھائی تین من سے زیادہ نہیں نکلے گی ، چنانچہ ایسا ہی ہوا
بعد میں پتہ لگا کہ گورنمنٹ کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس علاقہ میں کپاس نہیں ہو سکتی ۔
را یک احمدی انسپکٹر نے کہا یہاں تمبا کو بوئیں تو اچھی آمد ہو سکتی ہے۔ بعض
نے اس وقت اعتراض بھی کیا کہ تمباکو کے استعمال سے تو ہم منع کرتے ہیں ۔ میں نے کہا
بے شک ہم نہیں پیتے مگر اور پینے والے تو ہیں اس لئے تمباکو کو بونے میں کیا حرج ہے۔ میں
نے اس انسپکٹر سے کہا کہ تمبا کو پرٹیکس زیادہ لگتا ہے۔ میں نے قادیان کے قریب راجپورہ
میں دو کنال تمبا کو لگوایا تھا تو اس پر ایک سو روپیہ ٹیکس لگ گیا تھا۔ اس انسپکٹر نے کہا گورنمنٹ
نے سارے ملک کا سروے کرنے کے بعد معلوم کیا ہے کہ کس کس علاقہ میں کس کس قدر
مقدار میں تمباکو فی ایکٹر پیدا ہوتا ہے اور پھر اس کے مطابق اُس نے ٹیکس کی مقدار مقرر کی
ہے۔ اب اگر آپ کے علاقہ میں تمبا کو کم پیدا ہوتا ہے اور کوئی انسپکٹر زیادہ ٹیکس لگا تا ہے اور
آپ گورنمنٹ کے پاس احتجاج کرتے ہیں تو آپ کے احتجاج کو درست تسلیم کیا جائے گا
اور اُس کی رپورٹ کو غلط سمجھا جائے گا بعض علاقوں میں ۶۰ - ۶۰ من تمباکو فی ایکٹر پیدا ہوتا
ہے۔ وہاں اگر انسپکٹر کے لگائے ہوئے زیادہ ٹیکس پر زمیندار احتجاج کرے تو اس کی طرف
گورنمنٹ توجہ نہیں دے گی اور انسپکٹر کے لگائے ہوئے ٹیکس کو منظور کرے گی ۔ بہر حال ہر
علاقہ کے لئے مناسب ٹیکس کی مقدار مقرر کی گئی ہے اس سے زیادہ ٹیکس لگے تو اس پر احتجاج
خطابات شوری جلد سوم
کیا جا سکتا ہے ۔
۶۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
پھر بعض علاقوں میں کپاس کی امریکن قسم اچھی ہوتی ہے اور بعض میں دیسی کپاس
بوئیں تو اس سے زیادہ آمد ہو سکتی ہے ۔ اب یہ کہ کس علاقہ میں کپاس کی کون سی فصل ہوئی
جائے اس کا فیصلہ مرکز کر سکتا ہے۔ مرکز ماہر فن مقرر کرے، وہ گورنمنٹ کی ہدایات اور
رپورٹیں پڑھتا ہے۔ پھر لائبریری میں اس قسم کا لٹریچر منگوایا جائے جس کا وہ مطالعہ کرے
اور اس کے مطابق احمدی زمینداروں کو ہدایات جاری کرے ۔ مثلاً ضلع سیالکوٹ کے متعلق
گورنمنٹ کی زرعی رپورٹ پڑھ کر جماعتوں کو یہ اطلاع دے کہ فلاں فلاں حصہ میں چاول
کی فلاں فصل ہو سکتی ہے اور فلاں فلاں حصہ میں فلاں فصل ۔ پھر آجکل گندم کی بعض خاص اقسام
دریافت کی گئی ہیں۔ بعض علاقوں میں ایک قسم اچھی پیدا ہوتی ہے۔ پھر گورنمنٹ نے بھی
بعض علاقوں میں یہ شرط رکھی ہے کہ ان میں صرف فلاں قسم کی گندم بوئی جائے ۔ مثلاً زمین
زیادہ اعلیٰ ہو تو اس میں ۵۹۱ بوئی جائے اور اس سے ادنی میں ۵۱۸ کی کاشت کی جائے ۔
پس ما ہر فن مطالعہ کرنے کے بعد ہر ضلع کی زمین کو تقسیم کرے اور جماعتوں کو اطلاع
دے تا ادنی اور اعلیٰ ٹکڑوں کو آپس میں بدلنے سے نقصان نہ ہو۔ احمد نگر کی زمین کے متعلق
گورنمنٹ نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ یہاں باسمتی نہیں ہوتی ۔ میں زچ ہو گیا اور منتظمین سے کہا
کہ وہ دو کنال زمین میں باسمتی بوئیں اور دیکھیں کہ اس سے کس قدر پیداوار ہوتی ہے
چنانچہ ایک ٹکڑا زمین جو چار کنال سے بھی کم تھا بویا گیا اور اس سے نومن کے قریب باسمتی
نکلی۔ اس حساب سے ایک ایکٹر میں ۱۸ ۱۹ من باسمتی پیدا ہو سکتی ہے۔ اس طرح
گورنمنٹ کی رپورٹ غلط ثابت ہوئی کیونکہ باسمتی ہونے سے فی ایکٹر آمد /۳۶۰ روپیہ
کے قریب ہو جاتی ہے لیکن جھونا ہونے سے نوے یا سو روپیہ آمد ہوتی ہے۔
پس مرکز ایسا انتظام کرے کہ وہ اپنے طور پر بھی تجربہ کر کے زمینداروں کو مناسب
ہدایات جاری کرے اگر زمیندار ان ہدایات پر عمل کرنے سے ہچکچاہٹ محسوس کریں تو ان
میں سے کسی سے کہیں کہ وہ فلاں قسم کی فصل کسی چھوٹے سے ٹکڑا میں کاشت کرے تاکہ پتہ لگے
کہ فصل کیسی ہوتی ہے۔ پھر اگر وہ تجربہ کامیاب ہو جائے تو دوسروں سے بھی ایسا کرنے کے
لئے کہا جائے ۔
خطابات شوری جلد سوم
۶۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
بہر حال بعض رپورٹیں گورنمنٹ کی بھی غلط ہوتی ہیں لیکن اکثر دیکھا گیا ہے کہ
گورنمنٹ کی رپورٹیں درست ہوتی ہیں اور ان کے مطابق عمل کرنے سے زمیندار اپنی آمد
میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔ کماد کی فصل کے متعلق بھی تجربہ کیا گیا ہے کہ بعض جگہ اس کی ایک
خاص قسم اچھی پیدا ہوتی ہے اور بعض جگہ دوسری۔ پھر بعض جگہ موڈھا کماد کام دے جاتا ہے
اور بعض جگہ نہیں ۔ مثلاً سندھ میں موڈھا کماد کام نہیں دیتا لیکن مجھے ایک زمیندار نے بتایا
( وہ جالندھر کے تھے ) کہ ہمارے ہاں گیارہ سال تک موڈھا کماد چلا گیا ۔ اس سال تو فصل
کم ہوئی لیکن دوسرے سال اس میں زیادتی ہوئی اور پھر چھ سال تک اس میں زیادتی ہوتی
چلی گئی ۔ چھ سال کے بعد مقدار میں کمی آنی شروع ہوئی ۔ ماریشس کے علاقہ میں گیارہ
گیارہ بارہ بارہ سال تک موڈھا چلا آتا ہے۔ وہاں زمین اچھی ہے لیکن سندھ میں دوسرے
سال ہی فصل خراب ہو جاتی ہے اگر مرکز اس قسم کے تجربات اپنی نگرانی میں کرائے تو
تھوڑے سے ہی عرصہ میں بہت سی چیزوں کی لسٹ بن جائے گی اور اس سے زمیندار فائدہ
اُٹھا سکیں گے۔ راجپورہ ضلع گورداسپور میں ریتلی زمین تھی ، وہاں گندم اور کماد کی کاشت کی
جاتی تھی ۔ ایک دفعہ اتفاق ایسا ہوا کہ ایک شخص نے کسی جگہ بیٹھ کر مونگ پھلی کھائی۔ بعض
مونگ پھلیاں خراب تھیں اُس نے اُنہیں زمین پر پھینک دیا۔ ان پر اتفاقاً جانور کا گوہر پڑا۔ پر
جس کی وجہ سے اس قدر مونگ پھلی نکلی کہ اگر اسے ایکڑوں کے حساب سے بویا جاتا تو
فی ایکڑ ہزار ہزار روپیہ آمد ہو جاتی ۔ اسی طرح بعض اور چیزیں بھی ہیں جو بعض علاقوں میں
اچھی ہوتی ہیں لیکن بعض میں نہیں ہوتیں ۔
سندھ والوں نے مجھے بتایا کہ یہاں ہندوستانی قسم کے آم نہیں ہوتے ۔ ملتان میں
ایک خاص قسم کا آم ہوتا ہے ۔ مرزا مظفر احمد وہاں ڈی سی مقرر ہوئے تو میں نے ان سے
کہا اس کا ایک پیوند حاصل کرو تا کہ اسے سندھ میں اپنی زمینوں میں بویا جائے ۔ اُنہوں نے
کوشش کی لیکن پیوند نہ مل سکا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اگر دوسرے لوگ بھی اسی قسم کو پیدا کرنے
لگ گئے تو ہمارا فخر جاتا رہے گا۔ وہاں پادریوں کا ایک ہسپتال ہے اس قبیلہ کے لوگ بالعموم
اسی ہسپتال سے علاج کراتے ہیں ۔ ان کے ذریعہ بھی ہم نے پیوند حاصل کرنے کی کوشش کی
لیکن پیوند نہ ملا۔ بعد میں ایسا اتفاق ہوا کہ اس قبیلہ نے ملک عمر علی صاحب سے کسی معاملہ میں
مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء
۶۳۰
خطابات شوری جلد سوم
سفارش کرائی تھی۔ میں نے انہیں کہا کہ اس موقع سے فائدہ اُٹھا کر ان سے تین پودے لے
لو۔ ایک اپنے ہاں بوؤ ، ایک مجھے دے دو اور ایک میاں بشیر احمد صاحب کو دے دو۔ چنانچہ
اُنہوں نے ایک پیوند حاصل کر کے مجھے بھجوایا میں نے وہ اپنے مالی کو دے دیا اور اس نے
اُسے دوسرے درختوں میں لگایا لیکن اُس نے پتہ نہ دیا اور ہمارا تجربہ کامیاب نہ ہوا۔ پھر میں
نے انہیں ہدایت دی کہ آم خرید کر لگا ئیں چنانچہ بارہ آم خرید کئے گئے لیکن قاعدہ یہ ہے کہ
پیوند لگانے سے بہترین آم پیدا ہوتا ہے، ہے، گٹھلی ہونے سے اج اچھا آم پیدا نہیں ہوتا الیکن ایک دفعہ
ایک کتاب مرے مطالعہ میں آئی وہ امداد امام صاحب جو بہار کے رئیس تھے اور علی امام صاحب
کے والد تھے، اُنہوں نے لکھی تھی۔ انہیں باغات لگانے کا بڑا شوق تھا۔ اُنہوں نے اپنے
تجربات کی بناء پر اس کتاب میں لکھا تھا کہ اگر کسی گٹھلی کو بویا جائے اور وہ اُگ آئے تو چھ
ماہ کے بعد پودے کو دوسری جگہ لگائیں اور پھر ہر تین ماہ کے بعد اُس کی جگہ بدلتے جائیں ۔
تو وہ درخت اصل آم کی طرح پھل دینے لگ جائے گا ۔ پھر میں نے پڑھا تھا کہ شہد میں ڈبو
کر گٹھلی کو لگایا جائے تو آم میٹھا ہوتا ہے۔ میں نے وہ گٹھلیاں لگوائیں اور ان کتابوں کے
طابق تجربہ کیا تو بارہ گٹھلیوں میں سے سات گٹھلیاں اُگیں ۔ پھر ان میں سے د ۔ دو پودے مر
گئے ، پانچ بچے، ان پودوں کو میں نرسری میں ایک جگہ سے دوسری جگہ تبدیل کراتا رہا۔ اب
وہ درخت آم دینے لگ گئے ہیں اور وہ آم بالکل اصل آموں کی طرح ہیں۔ پھر اُن
آموں کی بڑی ٹھہرت ہوئی ۔ میرا ایک کارکن مچل فارم کے پاس بعض پودے لینے گیا تو
اُنہوں نے کہا کہ ناصر آباد کے نور الہدی آم بہت اچھے ہوتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ
ایک درخت مجھے بھی دیں کہ میں اُسے اپنے باغ میں لگاؤں ۔ اب دیکھو پہلے یہ خیال کیا
جاتا تھا کہ سندھ میں ہندوستان اور ملتان کے آم پیدا نہیں ہوتے لیکن بعد میں ہم نے تجربہ
کیا اور ملتان کا ” نور الہدی اور ہندوستان کی بعض اقسام پیدا کرنے میں کامیاب
ہو گئے ۔
پس تجربہ سے بعض نئی نئی چیزیں بھی پیدا کی جاسکتی ہیں لیکن اس کے لئے ضروری ہے
کہ مرکز میں جو آدمی ہو اُسے ان کاموں کی دھت سی لگی رہے۔ قادیان میں میاں بشیر احمد
نے باغ لگایا ہوا تھا ۔ اُنہیں آم لگانے کا بہت شوق تھا چنانچہ انہیں کئی دفعہ انعام ملا۔
XXXXXXXX
XXX