مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)
خطابات شوری جلد سوم
۶۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
منعقده ۲۱ تا ۲۳ مارچ ۱۹۵۷ء)
پہلا دن
جماعت احمدیہ کی اڑتیسویں مجلس مشاورت ۲۱ تا ۲۳ مارچ ۱۹۵۷ء کو تعلیم الاسلام
دعا کا لج ربوہ کے ہال میں منعقد ہوئی ۔ کارروائی کا آغاز تلاوت اوت قرآن کریم -
ہوا۔ اس کے بعد حضور نے دُعا سے متعلق فرمایا :-
سے
اب میں دُعا کر دیتا ہوں دوست بھی میرے ساتھ شامل ہوں ۔ دعاؤں میں اس
بات کا خیال رکھیں کہ اپنے ملک اور سلسلہ دونوں کے لئے دعائیں کریں۔ بعض لوگ یہ
خیال کر لیتے ہیں کہ ملک کی ترقی یا اس کی کامیابی ایک دُنیوی معاملہ ہے لیکن یا د رکھنا چاہئے
کہ اگر ہمارے ملک کی ترقی نہیں ہوگی تو ہماری جماعت کی آمد بھی نہیں بڑھے گی۔ ہماری
جماعت کا بڑا حصہ پاکستان میں رہتا ہے۔ اگر پاکستان کی مالی حالت ترقی کرے تو جماعت
کی مالی حالت بھی ترقی کرے گی اور چندے بھی بڑھیں گے اور جوں جوں چندے بڑھیں
گے بجٹ بھی بڑھے گا ، اسی طرح آپ کی مسجدیں بھی انشاء اللہ بڑھتی چلی جائیں گی ۔
اسی طرح اگر ملک کی تجارتی ترقی ہو تو فارن ایکسچینج آزاد ہو جاتا ہے ۔ آجکل مسجدیں
بنانے میں روپیہ کی اتنی دقت نہیں جتنی فارن ایکسچینج کی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہماری
جماعتیں یورپ میں بھی ہیں، افریقہ میں بھی ہیں، امریکہ میں بھی ہیں اس کی وجہ سے
گورنمنٹ کی مہربانی کے علاوہ ان جماعتوں کی مدد سے بھی ہمارے کچھ کام ہو جاتے ہیں مگر
اس میں ابھی زیادہ آزادی نہیں۔ ہماری باہر کی جماعتیں ابھی تھوڑی ہیں، زیادہ جماعتیں
خطابات شوری جلد سوم
۶۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
،
پاکستان میں ہی ہیں ۔ اگر اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی تجارت میں برکت دے اور ملک کا
ایکسچینج بڑھ جائے اور ہماری جماعت کو بھی کثرت سے ایکسچینج مل سکے تو ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے تو
سے بڑی سرعت کے ساتھ مسجدیں بنا سکتے ہیں۔ وقت زیادہ تر ایکسچینج کی ہوتی ہے۔ باہر
کے لوگ چونکہ ہماری حکومت کے قانون کے نیچے نہیں ہوتے اس لئے کچھ تو گورنمنٹ ایکسچینچ
دیتی ہے اور کچھ ہمارے غیر ملکی احمدیوں سے امداد مل جاتی ہے اور ان دونوں کو ملا کر مبلغوں
کا خرچ بھیجا جاتا ہے اور مساجد کی تعمیر کی کوشش کی جاتی ہے لیکن پاکستان گورنمنٹ سے
حاصل کردہ ایکسچینج اور غیر ملکی احمدیوں کی مدد ملا کر بھی اتنی رقم جمع نہیں ہوتی کہ ہم کوئی بڑا
کام کر سکیں۔ وہ رقم بہت قلیل ہوتی ہے اور بڑی مشکل سے بیرونی مشنوں کے اخراجات
چلائے جا سکتے ہیں ۔
پس دُعا ئیں کرو کہ جن باتوں پر ہم یہاں غور کرنے کے لئے آئے ہیں اُن میں اللہ تعالیٰ
ہمیں صحیح طریق اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم ایسی باتوں کا فیصلہ کریں جو اسلام
اور سچائی اور امن کے لئے مفید ہوں اور ایسی باتوں کا فیصلہ نہ کریں جو اسلام اور سچائی اور
امن کے لئے مضر ہوں ۔
خدا تعالیٰ خود ہماری راہ نمائی کرے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ہم بڑے غور وفکر کے ساتھ
ایک بات کے متعلق یہ خیال کریں کہ وہ ہمارے لئے مفید ہو گی لیکن خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ
بُری ہو۔ پس خدا کرے کہ ہمارے ذہن میں وہ باتیں آئیں جو ہمارے نزدیک بھی اچھی
ہوں اور خدا تعالیٰ کے نزدیک بھی اچھی ہوں تا کہ اس سے ہم کو بھی فائدہ پہنچے، اسلام کو بھی
فائدہ پہنچے اور دین حصہ کو بھی فائدہ پہنچے۔ پس تم یہ دُعائیں کرو اور یہ دُعا بھی کرو کہ تحریک جدید
اور صدرانجمن احمد یہ کا جو بجٹ ہم پاس کریں اللہ تعالیٰ ہمیں اس کے پورا کرنے کی توفیق عطا
فرمائے ۔ بجٹ شاندار بنا لیا جائے چاہے دس لاکھ کا بنا لیا جائے لیکن آئے دس ہزار بھی نہیں
تو اُس بجٹ کا فائدہ کیا ہے۔ اس دفعہ خدا تعالیٰ کے فضل سے تحریک جدید اور صدرانجمن
احمد یہ کا بجٹ ۲۸ لاکھ کا ہے مگر ۲۸ لاکھ کا بجٹ تبھی بابرکت ہو سکتا ہے جب ۲۸ لاکھ کی بجائے
۳۰ لاکھ آئیں ۔ ہم تو اُس دن کا انتظار کر رہے ہیں جب کروڑوں نہیں اربوں کا بجٹ ہوا
کرے گا اور دُنیا کے چپہ چپہ پر مسجدیں ہوں گی اور دُنیا کے چپہ چپہ پر اسلام کا مبلغ ہوگا اور
خطابات شوری جلد سوم
۶۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
ہماری خوشی اور ہماری راحت کا وقت وہی ہوگا اِس لئے دُعا ئیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صرف
بجٹ پاس کرنے کی ہی توفیق نہ دے بلکہ بجٹ میں جو رقوم درج ہیں اللہ تعالیٰ اُن سے بہت
زیادہ سلسلہ کے لئے مالی قربانی کی ہمیں توفیق دے اور پھر جماعت کی مالی حیثیت اور اس کی
تعداد کو بڑھاتا جائے یہاں تک کہ ہمارا بجٹ کروڑوں نہیں اربوں اور کھربوں تک پہنچ
جائے گا اور دُنیا کا کوئی ملک اور کوئی گوشہ ایسا نہ ہو جس میں ہم مسجدیں نہ بنا لیں اور کوئی
گوشہ ایسا نہ ہو جس میں ہماری طرف سے اسلام اسلام کے مبلغ موجود نہ ہوں ۔
اسی طرح جیسا کہ میں نے پہلے کہا ہے یہ بھی دعائیں کرو کہ ہماری گورنمنٹ کے لئے
جو تجارت کی دقتیں ہیں ، اسی طرح فارن کرنسی کی دقتیں ہیں خدا تعالیٰ انہیں دور کرے۔ پھر
حکومت کا دل بھی وسیع کرے کہ جو ہمارے لئے زیادہ سے زیادہ کرنسی منظور کرے جس کے
ساتھ مسجدیں بھی بنیں اور مبلغ بھی باہر جاسکیں ۔ غرض اللہ تعالیٰ دینی اور دنیوی دونوں
حالتوں میں ہماری بھی اور ہمارے ملک کی بھی مدد کرے ۔
دُعا کے بعد سب سے پہلے ایک ریزولیوشن پیش ہوگا جس کے متعلق میں نے جلسہ میں
۔ ۔ بھی ذکر کیا تھا۔ اس کے بعد سب کمیٹیاں تجویز کی جائیں گی ۔ اب سب لوگ میرے ساتھ
شامل ہو کر دعا کر لیں ۔
اس کے بعد حضور نے دعا کروائی اور دعا کے بعد فرمایا :-
انتخاب خلافت کے متعلق ایک ریزولیوشن ”اب میں باقی ایجنڈا شروع کرنے سے پہلے مولوی ابوالعطاء صاحب کو
ہدایت دیتا ہوں کہ وہ ریزولیوشن جو میری ہدایت کے مطابق بنایا گیا ہے اور جلسہ سالانہ پر
انتخاب خلافت کے سلسلہ میں میں نے اس کا ذکر کیا تھا پڑھ کر سنائیں ۔“
کی :۔
اس پر مولوی ابوالعطاء صاحب سٹیج پر تشریف لائے اور آپ نے مندرجہ ذیل تقریر
مسئلہ خلافت اسلام اسلام کا ایک اہم مسئلہ ہے اور جماعت احمد یہ نہ احمد یہ نصف صدی سے پوری
وضاحت اور یقین کے ساتھ اس پر قائم ہے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
ات کے بعد
کے بعد حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کا انتخاب ہوا تو جماعت نے بالا تفاق اس بات کا
خطابات شوری جلد سوم
۶۴۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
کی حفاظت اور ترقی کے لئے نہایت ضروری
اظہار کیا کہ یہ مسلم جماعت کے لئے نیز اسلام کی حفاظت اور جم
کمیسر
ہے۔ حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کی وفات کے بعد خلافت ثانیہ کا دورش اثانیہ کا دور شروع ہوا تو اللہ تعالیٰ
نے ایک بار پھر یہ امر ثابت کر دیا کہ جماعت کے انتظام ، اس کی ترقی اور اشاعت کے لئے
خلافت کا وجود نہایت ضروری ہے۔ پچھلے ۴۵ سال کا دور ہماری نظر کے سامنے سے گزرا
ہے اور ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ کس طرح خلافت کے افضال اور برکات جماعت پر نازل
ہوئی ہیں۔
حي و قيوم صرف خدا تعالیٰ کی ذات ہے۔ ہر انسان جو اس دنیا میں پیدا ہوا ہے
اُس نے ایک نہ ایک دن اس دنیا سے رخصت ہونا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے امام کو
لمبی اور صحت والی زندگی عطا فرمائے لیکن یہ مسئلہ جماعت کے لئے انتہائی قابلِ توجہ ہے تا
آئندہ جماعت میں تشقت اور تفرقہ کی کوئی صورت پیدا نہ ہو۔
جماعت کے احباب کو علم ہے کہ بعض فتنہ پردازوں نے ایک گروہ بنا کر فتنہ پیدا
کرنے کی کوشش کی ہے اور اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ اُس نے ۱۹۵۶ء میں حضرت
خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز پر منکشف فرمایا کہ بعض لوگ جاہ طلبی کی ی وجہ سے
جماعت کے انتظام کو توڑنے اور اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حضور نے بیماری
کے باوجود نہایت ہمت اور محنت سے اس فتنہ کی سرکوبی فرمائی اور آپ سب لوگ اس بات
کے گواہ ہیں کہ خدا تعالیٰ نے کس قدر آپ کی مدد اور نصرت فرمائی ۔ حضور نے واضح فرمایا
ہے کہ خلیفہ خدا ہی مقرر فرماتا ہے اس کے لئے کوشش کرنا نا جائز ہے۔ خلافت ایک
مقدس امانت ہے اور جماعت کا فرض ہے کہ وقت آنے پر نئے خلیفہ کا انتخاب کرے لیکن
ان جاه طلب اور فتنہ پرداز لوگوں کو مایوس کرنے اور جماعت میں اتحاد کو مستحکم کرنے کے
لئے یہ ضروری ہے کہ وہ ابھی سے خلافت کے انتخاب کے متعلق کوئی قطعی فیصلہ کرے ۔“
دو
مکرم مولوی صاحب نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے فرمایا :-
تازہ حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ مخالفین خلافت احمد یہ ابھی تک اپنی کوششوں میں
سرگرم ہیں اور ہر رنگ میں جماعت میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے
جماعت کے ہر فر کو چاہئے کہ وہ ہر وقت بیدار رہے۔ تا کہ دشمن اپنے منصوبہ اور سازش میں
خطابات شوری جلد سوم
الده
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
کامیاب نہ ہوں ۔ اب میں اس بات کے ثبوت میں کہ خلافت کے مخالف ابھی تک اپنی
کوششوں میں سرگرم عمل ہیں بعض شہادتیں پیش کرتا ہوں ۔
مکرم جناب چوہدری عبداللہ خان صاحب امیر جماعت احمد یہ کراچی کی شہادت
مکرم چوہدری عبداللہ خان صاحب امیر جماعت احمد یہ کراچی فرماتے ہیں :-
غالبا فروری یا مارچ ۱۹۵۶ء کی بات ہے کہ مولوی محمد اسمعیل صاحب غزنوی مجھ
سے کراچی میں دو تین دفعہ ملنے کے لئے آئے اتفاق ایسا ہوا کہ میں انہیں مل نہ سکا۔ اس
کے بعد اُنہوں نے مجھے پیغام بھجوایا کہ میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں مجھے کچھ وقت دیا
جائے ۔ میں نے یہ محسوس کر کے کہ وہ دو تین دفعہ مجھ سے پہلے بھی ملنے کی کوشش کر چکے ہیں
مگر میں انہیں نہیں ملاحسن اخلاق کے ماتحت مناسب سمجھا کہ انہیں خود جا کر مل لوں کیونکہ وہ
میری بیوی کے رشتہ دار ہیں ۔ چنانچہ میں نے پیغامبر سے کہا کہ میں آج شام خود اس جگہ
حاضر ہو جاؤں گا جہاں وہ ٹھہرے ہوئے ہیں ۔ اُن کا قیام اس وقت احمد غزنوی صاحب
سپیشل جج کے ہاں تھا۔ شام کو میں حسب وعدہ اُن کے ہاں گیا۔ دوران گفتگو میں اُنہوں
نے حضرت (خلیفۃ المسیح الثانی ) ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا ذکر شروع کر دیا اور مجھے کہا
کہ میں نے حضور کی بیعت کر لی ہے ۔ میں اس پر ہنس پڑا اور میں نے کہا کہ آپ جھوٹ
بولتے ہیں۔ اس پر انہوں نے قسم کھا کر کہا کہ میں نے بیعت کر لی ہے اور کہا میں صحیح کہہ رہا
ہوں ۔ کہ میں نے بیعت کر لی ہے اور اس کے بیان کرنے میں میری کوئی ذاتی غرض نہیں ۔
دوسرے دن میں اور ملک اُن کے پاس گئے ۔ میں منصور ملک کو اُن کے پاس چھوڑ کر چلا
گیا۔ بعد میں منصور ملک صاحب نے مجھ سے کہا کہ آپ نے تو مجھے بتایا نہیں ۔ یہ بزرگ تو
احمدی ہیں۔ میں نے کہا یہ مجھ سے بھی یہی بات کہتے تھے لیکن اس بزرگ کا اعتبار نہیں ۔
یونہی منافقت کر رہے ہیں ۔ احمدی نہیں ہیں ۔“
دسمبر ۱۹۵۶ء کے تیسرے ہفتہ کا واقعہ ہے کہ عبدالرحمن غزنوی جو مولوی محمد اسمعیل
صاحب غزنوی کا بھانجا ہے ایک شادی کے سلسلہ میں مجھے میٹروپول ہوٹل میں ملا اور اُس
نے کوئی گفتگو چھیڑ کر مجھے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمارے ماموؤں کو جماعت سے نکال دیا
ہے لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے نانا کی خلافت ہمارے ماموؤں کو مل جائے ۔
خطابات شوری جلد سوم
۶۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
آپ بھی ہمارے ماموؤں کے ساتھ مل جائیں ۔ میں نے کہا مجھ سے تو مار کھائے گا کہنے لگا
اگر آپ نہیں تو آپ کی اولاد ہمارے قابو آ جائے گی ۔ میں نے کہا میں نے اس اولاد کی
پیدائش سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ سے دُعائیں شروع کر دی تھیں کہ اللہ تعالیٰ اسے شیطان کے
حملوں سے محفوظ رکھے اس لئے میری اولاد آپ لوگوں کے قابو نہیں آ سکتی۔ دوسرے
خلافت خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ وہ جس کو چاہے دے۔ آپ کو ہماری خلافت کی اتنی فکر
کیوں ہے۔ پھر اپنے ماموؤں کے متعلق تو آپ کو اتنی گھبراہٹ ہے۔ کم سے کم آپ نے
اپنے نانا کی بیعت تو کر لی ہوتی کہنے لگا آپ لوگوں نے ہمارے ماموؤں کو جماعت سے
نکال دیا ہے وہ خلیفہ ہوں یا نہ ہوں آپ لوگوں میں ہم نے اختلاف ضرور پیدا کر دیا ہے۔
میں نے کہا شیطان کی جانشینی بھی تو کسی نے کرنی تھی ۔ دوران گفتگو میں اُس نے یہ بھی کہا
کہ میں اللہ رکھا کو پچاس روپے ماہوار دیتا رہا ہوں ۔ یا یہ کہا کہ اب بھی دے رہا ہوں ۔
بہر حال اس کا مفہوم یہی تھا۔ میں نے اُسے کہا کہ میرے گھر آ کر ذرا اپنی بہن کو بھی مل لو۔
کہنے لگا۔ میں گیا تو اُس نے بات تو سنی نہیں جوتیاں مارنی شروع کر دیتی ہیں۔ میں نے
کہا۔ تمہارا علاج ہی یہی ہے ۔
خاکسار عبد اللہ خان امیر جماعت احمد یہ کراچی
اس شہادت سے جو دسمبر ۱۹۵۶ء کے واقعات پر مشتمل ہے ثابت ہے کہ مخرجین کا
خاص مقصد خلافت کا حصول یا کم از کم جماعت احمد یہ میں تفرقہ پیدا کرنا ہے۔ جس کا میاں
عبدالمنان صاحب کے رشتہ دار بر ملا اظہار کرتے ہیں ۔ اس ناپاک سکیم کے لئے یہ لوگ
اللہ رکھا جیسے انسان کو رقمیں دے کر بھی کام لے رہے ہیں۔
پس احباب جماعت کا فرض ہے کہ وہ مخرجین کے فتنہ سے ہوشیار رہیں اور انہیں
جماعت احمد یہ میں تفرقہ پیدا کرنے کے منصوبہ میں کامیاب نہ ہونے دیں۔
مکرم مولوی صاحب نے مزید فرمایا کہ :-
مارچ ۵۷ء کی بات ہے کہ عزیزم عطاء الرحیم حامد کو گول بازار میں سے گزرتے
ہوئے ایک خط کا ایک ورق ملا جو وہ اُٹھا کر گھر لے آیا۔ وہ ورق میں آپ کو سناتا ہوں ۔
خطابات شوری جلد سوم
۶۴۷
بسم الله الرحمن الرحیم
پیارے ماموں صاحب ! خدا تعالیٰ آپ کو عمر دراز دے۔
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
صبح کا ایک بجنے کو ہے۔ میں ابھی ابھی منہ لپیٹ کر رضائی اوڑھے پڑا تھا۔ خیال آیا
کہ ماموں جان نے کوئی خبر اپنے ہاتھ سے نہیں بھیجی ۔ دل یا دماغ دونوں میں سے کسی ایک
نے کچھ گلہ شکوہ بھی تجویز کیا۔ پھر معاً خیال آیا کہ آپ بھی تو کہہ سکتے ہیں کہ بھلے مانس تم نے
کیا ہماری خبر لی جو ہم پر دوش دیتے ہو۔ ماموں جان ! جس بات نے مجھے اس وقت چراغ جلا کر
لکھنے کو مجبور کیا ہے وہ یہ ہے کہ جناب کو جو صدمہ جماعت کی ناراضگی سے پہنچا ہے وہ غم وغصہ
میں تبدیل ہو کر اللہ تعالیٰ نہ کرے کہ آپ کے ایمان کو ضائع کر دے۔ پیارے ماموں !
اگر چہ ظاہر میں آپ کی ربوہ سے ہجرت بُری نظر آتی ہے مگر اس سے خوبی جنم لیتی ہے۔ یہ
موقع آپ کے ایمان کو اجاگر کرنے کے لئے بڑا ہی مبارک ہو سکتا ہے اگر آپ زیادہ
سے زیادہ تبلیغ اسلام کی اپنے قلم سے کر سکیں۔ پیارے ماموں ! خدا تعالیٰ وہ دن جلد
لائے کہ لاہور کے ہر اخبار میں آپ کے ہدایت سے بھر پور مضمون نظر آنے لگیں اور
احباب مجبور ہو کر یہ کہہ اُٹھیں کہ یہ صاحب احمدی ہیں ۔ آپ صرف کمر بستہ ہو جائیں ۔
اللہ تعالیٰ آپ کی مدد کرے گا۔ پیارے ماموں! یہی ایک طریقہ ہے جو آپ کو
پریشانیوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔“
ہے۔
یہ خط ظاہر کرتا ہے کہ یہ میاں عبدالمنان صاحب کے نام لکھا گیا ہے اور اُن کی جیب
سے گرا ہے ۔ وہ ان دنوں ربوہ آئے ہوئے تھے ۔ اس خط میں انہیں یہ مشورہ دیا جا رہا ہے
کہ وہ اخبارات میں مضامین شائع کر کے یہ اثر قائم کریں کہ وہ احمدی ہیں تا کہ اپنی سکیم کو
بروئے کار لاسکیں۔ ان منصوبوں کے ہوتے ہوئے جماعت کے لئے ضروری ہے کہ وہ
انتخاب خلافت کے لئے کوئی مبین طریق تجویز کرے۔
جماعت پر یہ امر واضح ہے کہ انتخاب کے وقت جماعت کے ہر فرد کا حاضر ہونا
روری نہیں ۔ ارباب حل و عقد کا فرض ہے کہ وہ اپنے میں سے ایک نہایت موزوں اور متقی
شخص کو خلیفہ منتخب کر لیں اور باقی جماعتوں کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اس کی وفاداری کا
خطابات شوری جلد سوم
۶۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
حلف اُٹھا ئیں ۔ علامہ ابن خلدون لکھتے ہیں :-
( ترجمہ ) ” جب یہ طے ہو گیا کہ امام کا مقرر کرنا اجتماعی طور پر واجب ہے تو
یہ امر فرض کفایہ قرار پایا۔ اب ارباب حل و عقد کے ذمہ ہو گا کہ وہ خلیفہ کا تقرر
کریں اور باقی جماعت پر واجب ہوگا کہ سب کے سب خلیفہ کی اطاعت کریں
کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ وَ أُولِي
الْأَمْرِ مِنْكُمْ
( مقدمه ابن خلدون صفحه ۶۱ ۱ مطبوعه مصر )
شیخ رشید رضا صاحب ایڈیٹر "المنار" مصر نے اپنی کتاب ”الخلافہ“ میں اس بات پر
بحث کی ہے۔ آپ لکھتے ہیں :-
( ترجمہ ) اہل سنت کا اس امر پر اتفاق ہے کہ خلیفہ مقرر کرنا فرض کفایہ ہے
اور امت کے ارباب حل و عقد اس تقریر کے ذمہ وار ہیں ۔ معتزلہ اور خوارج بھی
اس پر متفق ہیں کہ ارباب حل و عقد کی بیعت کے ساتھ خلافت قائم ہو جاتی ہے۔
ہاں بعض علماء نے اس بارے میں اختلاف کیا ہے کہ ارباب حل و عقد کون ہیں؟
آیا ان سب کی بیعت ضروری ہے یا معین تعداد کی بیعت سے خلافت قائم ہو جاتی
ہے یا یہ کہ اس بارے میں تعداد کی کوئی شرط نہیں ۔ حالانکہ چاہئے تھا کہ اُن کا
ارباب حل و عقد قرار دیا جانا ہر قسم کے اختلاف سے خالی ہو۔ کیونکہ اس لفظ کے
ظاہری معنے یہ ہیں کہ وہ امت کے لیڈر ہیں اور امت کی اکثریت ان پر اعتماد
رکھتی ہے۔ اور ان کے مقام کو ایسے طور پر مانتی ہے کہ جس کو وہ خلیفہ مقرر کریں
گے امت اس کی اطاعت کرنے میں اُن کی پیروی کرے گی تا کہ امت کا نظام
قائم رہے اور مقرر ہونے والے خلیفہ کی نافرمانی اور بغاوت کا سوال پیدا ہی نہ
ہو۔ علامہ سعد الدین تفتازائی شرح المقاصد میں دوسرے متکلمین اور فقہاء کے ہم نوا
ہو کر لکھتے ہیں کہ ارباب حل و عقد سے مراد علماء اور قوم کے سردار اور بڑے لوگ
ہیں ۔ امام نووی المنہاج میں فرماتے ہیں کہ اُن میں سے جن کا حاضر ہونا وقت پر
ممکن ہو وہ منتخب کریں گے۔“
(صفحه اا)
امام ابوالحسن الماوردی جنہیں سب سے بڑا قاضی سمجھا جاتا تھا اپنی کتاب
خطابات شوری جلد سوم
۶۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
الاحکام السلطانیہ میں لکھتے ہیں :۔
( ترجمہ ) امامت دو طرح سے منعقد منعقد ہوتی ہے۔ اوّل یہ کہ جماعت مسلمین
کے ارباب بسط و کشاد کسی شخص کو منتخب کریں ۔ دوم اس طرح کہ سابق خلیفہ کسی کو
نامزد کرے۔ علماء کا اس بارہ میں اختلاف ہوا ہے کہ ارباب بسط و کشاد کی کتنی
تعداد انتخاب کرنے والی ہونی چاہئے ۔ ایک گروہ کا خیال ہے کہ ہر ملک کے
عمومی ارباب حل و عقد کا اجتماع ہونا چاہئے ۔ تاکہ سب کی رضا مندی ہو اور سب
منتخب ہونے والے خلیفہ کی خلافت کو اجتماعی طور پر تسلیم کر لیں ۔ مگر یہ رائے
حضرت ابوبکر کی خلافت کے مسئلہ سے نادرست قرار پاتی ہے کیونکہ وہاں پر جو
لوگ اس موقع پر حاضر تھے ان کے انتخاب سے خلیفہ کا انتخاب کیا گیا تھا اور غیر حاضر
لوگوں کے آنے کے انتظار میں بیعت کو ملتوی نہیں کیا گیا تھا۔ علماء کی ایک دوسری
جماعت کا عقیدہ یہ ہے کہ خلیفہ کا انتخاب ارباب حل و عقد میں سے کم از کم پانچ
افراد کے انتخاب سے صحیح ہو جاتا ہے خواہ وہ پانچوں ہی اس خلافت کے بارے
میں اجتماعی طور پر انتخاب کرنے والے ہوں۔ یا ان میں سے ایک مقرر کرے اور
باقی چار رضا مندی کا اظہار کرنے والے ہوں ۔ علماء کی اس جماعت کا استدلال
دو باتوں پر ہے (۱) حضرت ابوبکر کی خلافت پانچ اصحاب کے اجتماع سے ہوئی
تھی ۔ باقی لوگوں نے ان پانچ کی اس بارے میں اتباع کی تھی ۔ وہ پانچ حضرات
عمر ابن الخطاب - ابو عبیدہ بن الجراح - اسید بن حضیر ۔ بشیر بن سعد اور سالم مولی
ابی حذیفہ رضی اللہ عنہم تھے ۔
۲۔ حضرت عمرؓ نے اپنے بعد خلافت کے انتخاب کے لئے چھ آدمیوں کی مجلس
شوری مقرر کی تھی اور فرمایا تھا کہ پانچ کی رضا مندی سے ان میں سے ایک کو
خلیفہ مقرر کیا جائے ۔ خلافت کے انتخاب کے لئے ارباب حل وعقد کی مقدار پانچ
ہونے کے متعلق ہی اہل بصرہ کے اکثر فقہاء اور متکلمین کا مذہب ہے۔“
( الاحکام السلطانیه صفحه ۴ )
جناب ڈاکٹر سید محمد یوسف صاحب پی ۔ ایچ ۔ ڈی لیکچرار عربی علی گڑھ یونیورسٹی
خطابات شوری جلد سوم
۶۵۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
لکھتے ہیں :-
الف تاریخ میں مذکور ہے کہ حضرت عمرؓ کو اس بناء پر کافی تشویش رہتی تھی کہ امت مسلمہ
کے باقی ماندہ اعیان ملت میں کوئی شخص ایسا نہ تھا جس کو جانشینی کے لئے تجویز کیا جا سکے میں
حضرت عمرؓ نے انتخاب ( اور یہ حقیقی معنوں میں انتخاب تھا) کا معاملہ چھ اشخاص کی ایک مجلس
کے سپرد کر دیا۔ فیصلہ کثرت رائے سے ہونا تھا اور آراء کی مساوات کی حالت میں حضرت
عبد اللہ بن عمرؓ کو حکم بنایا جانا تھا بشرطیکہ مجلس کے اراکین اس پر متفق ہوں ۔ بصورت دیگر
حضرت عبدالرحمن بن عوف کو اختیار دیا گیا کہ اپنی فیصلہ کن رائے (casting vote) سے کسی
اور امیدوار کے حق میں فیصلہ کر دیں ۔ اس میں ایک خاص نکتہ یہ ہے کہ اعیان ملت کا فیصلہ
ہمیشہ قطعی سمجھا جائے گا اور عامۃ المسلمین اس فیصلہ کی تصدیق حلف وفاداری سے کریں گے
الماوردی کا بیان اس بارے میں نہایت واضح ہے کہ اعیانِ ملت کا انتخاب عامۃ الناس
کے لئے قبول کرنا لازمی ہے ۔“
(رسالہ اسلام میں خلیفہ کا انتخاب صفحہ ۲۳،صفحہ ۲۴)
مکرم مولوی صاحب نے اس تقریر کے بعد فرمایا۔
اب میں وہ قرار داد پڑھتا ہوں جو شریعت اسلامیہ اور پرانے علماء کی تحقیقات کی
روشنی میں مجلس علماء سلسلہ احمدیہ نے مرتب کی ہے۔ قرارداد کا متن یہ ہے:۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
انتخاب خلافت کے متعلق ایک ضروری ریزولیوشن
تمہید
سید نا حضرت ۔۔۔۔۔ خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جلسہ سالانہ ۱۹۵۶ء
کے موقع پر آئندہ خلافت کے انتخاب کے متعلق یہ بیان فرمایا تھا کہ پہلے یہ قانون تھا کہ
مجلس شورٹی کے ممبران جمع ہو کر خلافت کا انتخاب کریں لیکن آجکل کے فتنہ کے حالات نے
ادھر توجہ دلائی ہے کہ تمام ممبرانِ شوری کا جمع ہونا بڑا لمبا کام ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس سے
فائدہ اُٹھا کر منافق کوئی فتنہ کھڑا کر دیں اس لئے اب میں یہ تجویز کرتا ہوں جو اسلامی شریعت
خطابات شوری جلد سوم
۶۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
کے عین مطابق ہے کہ آئندہ خلافت کے انتخاب میں مجلس شورٹی کے جملہ ممبران کی بجائے
صرف ناظران صدر انجمن احمدیہ، ممبران صدر انجمن احمدیہ، وکلاء تحریک جدید، خاندان
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زندہ افراد ( جن کی تعداد اس غرض کے لئے اس وقت
تین ہے۔ یعنی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ، حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب
اور حضرت نواب میاں عبداللہ خان صاحب ) جامعة المبشرین کا پرنسپل ۔ جامعہ احمدیہ کا پرنسپل
اور مفتی سلسلہ احمد یہ مل کر فیصلہ کیا کریں ۔
مجلس انتخاب خلافت کے اراکین میں اضافہ جلسہ سالانہ ۱۹۵۶ء کے بعد حضرت ۔۔۔۔۔۔ خلیفة المسیح الثانی
ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے علماء سلسلہ اور دیگر بعض صاحبان کے مشورہ کے مطابق
مجلس انتخاب خلافت میں مندرجہ ذیل اراکین کا اضافہ فرمایا۔
ا۔ مغربی پاکستان کا امیر اور اگر مغربی پاکستان کا ایک امیر مقرر نہ ہو تو علاقہ جات مغربی پاکستان
کے امراء جو اس وقت چار ہیں ۔
۲۔ مشرقی پاکستان کا امیر ۔
۳۔ کراچی کا امیر
♡
۴۔ تمام اضلاع کے امراء
۵- تمام سابق امراء جو دو دفعہ کسی ضلع کے امیر رہ چکے ہوں ۔ گو انتخاب خلافت کے وقت
امیر نہ ہوں ۔ ( ان کے اسماء کا اعلان صدرانجمن احمد یہ کرے گی )
۶ ۔ امیر جماعت احمد یہ قادیان ۔
۷۔ ممبران صدرانجمن احمد یہ قادیان
- تمام زندہ صحابہ کرام کو بھی انتخاب خلافت میں رائے دینے کا حق ہوگا ۔ ( اس غرض کے
لئے صحابی وہ ہوگا جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا ہو اور حضور کی
باتیں سنی ہوں اور ۱۹۰۸ء میں حضور علیہ السلام کی وفات کے وقت اس کی عمر کم از کم
بارہ سال کی ہو۔ صدر انجمن احمد یہ تحقیقات کے بعد صحابہ کرام کے لئے سرٹیفیکیٹ جاری
کریگی اور ان کے ناموں کا اعلان کرے گی )
خطابات شوری جلد سوم
۶۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
۹۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اولین صحابیوں میں سے ہر ایک کا بڑا لڑ کا انتخاب میں
رائے دینے کا حقدار ہو گا بشرطیکہ وہ مبائعین میں شامل ہو ۔ ( اس جگہ صحابہ اولین سے
مراد وہ احمدی ہیں جن کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۹۰۱ء سے پہلے کی کتب
میں فرمایا ہے ( ان کے ناموں کا اعلان بھی صدرانجمن احمد یہ کرے گی )
۱۰۔ ایسے تمام مبلغین سلسلہ احمد یہ جنہوں نے کم از کم ایک سال بیرونی ممالک میں تبلیغ کا
کام کیا ہو اور بعد میں تحریک جدید نے کسی الزام کے ماتحت اُنہیں فارغ نہ کر دیا ہو۔
ان کو تحریک جدید سرٹیفیکیٹ دے گی اور اُن کے ناموں کا اعلان کرے گی )
11۔ ایسے تمام مبلغین سلسلہ احمد یہ جنہوں نے پاکستان کے کسی صوبہ یا ضلع میں رئیس التبلیغ کے
طور پر کم از کم ایک سال کام کیا ہو اور بعد میں اُن کو صدرانجمن احمد یہ نے کسی الزام کے
ما تحت فارغ نہ کر دیا ہو۔ (اُنہیں صدر انجمن احمد یہ سرٹیفیکیٹ دے گی اور اُن کے ناموں
کا اعلان کرے گی )
مجلس انتخاب خلافت کا دستور العمل
سیدنا حضرت ۔۔۔۔۔۔۔۔ خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مندرجہ بالا جملہ
اراکین مجلس انتخاب خلافت کے کام کے لئے حسب ذیل دستور العمل منظور فرمایا ہے:۔
ا مجلس انتخاب خلافت کے جو اراکین مقرر کئے گئے ہیں ۔ اُن میں سے بوقت انتخاب
حاضر افراد انتخاب کرنے کے مجاز ہوں گے۔ غیر حاضر افراد کی غیر حاضری اثر انداز نہ
ہوگی اور انتخاب جائز ہوگا ۔
ب ۔ انتخاب خلافت کے وقت اور مقام کا اعلان کرنا مجلس شوری کے سیکرٹری اور ناظر اعلیٰ
کے ذمہ ہوگا۔ اُن کا فرض ہوگا کہ موقع پیش آنے پر فوراً مقامی اراکین مجلس انتخاب کو
اطلاع دیں ۔ بیرونی جماعتوں کو تاروں کے ذریعہ اطلاع دی جائے ۔ اخبار الفضل میں
بھی اعلان کر دیا جائے ۔
ج ۔ نئے خلیفہ کا انتخاب مناسب انتظار کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر اندر ہونا چاہئے
مجبوری کی صورت میں زیادہ سے زیادہ تین دن کے اندر انتخاب ہونا لازمی ہے۔