مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد سوم
۶۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
اس درمیانی عرصہ میں صدر انجمن احمد یہ پاکستان جماعت کے جملہ کاموں کو سرانجام
دینے کی ذمہ دار ہو گی ۔
۔
و۔ اگر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی زندگی میں نئے خلیفہ کے انتخاب کا سوال اُٹھے تو مجلس
انتخاب خلافت کے اجلاس کے وہ پریذیڈنٹ ہوں گے۔ ورنہ صدرانجمن احمد یہ اور
تحریک جدید کے اُس وقت کے سینیئر ناظر یا وکیل اجلاس کے پریذیڈنٹ ہوں گے۔
(ضروری ہے کہ صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید فوری طور پر مشترکہ اجلاس کر کے
ناظروں اور وکلاء کی سینیارٹی فہرست مرتب کرلے )
ه مجلس انتخاب خلافت کا ہر رکن انتخاب سے پہلے یہ حلف اُٹھائے گا کہ :-
میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر اعلان کرتا ہوں کہ میں خلافت احمد یہ کا
قائل ہوں اور کسی ایسے شخص کو ووٹ نہیں دوں گا جو جماعت مبائعین میں سے خارج
کیا گیا ہو یا اُس کا تعلق احمدیت یا خلافت احمد یہ کے مخالفین سے ثابت ہو۔“
جب خلافت کا انتخاب عمل میں آجائے تو منتخب شدہ خلیفہ کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ
لوگوں سے بیعت لینے سے پہلے کھڑے ہو کر قسم کھائے کہ :-
میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں خلافت احمد یہ پر ایمان
رکھتا ہوں اور میں ان لوگوں کو جو خلافت احمد یہ کے خلاف ہیں باطل سمجھتا ہوں
اور میں خلافت احمد یہ کو قیامت تک جاری رکھنے کے لئے پوری کوشش کروں گا
اور اسلام کی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے انتہائی کوشش کرتا
رہوں گا اور میں ہر غریب اور امیر احمدی کے حقوق کا خیال رکھوں گا اور قرآن
شریف اور حدیث کے علوم کی ترویج کے لئے جماعت کے مردوں اور عورتوں
میں ذاتی طور پر بھی اور اجتماعی طور پر بھی کوشاں رہوں گا“
ز۔ اوپر کے قواعد کے مطابق صحابہ اور نمائندگان جماعت جن میں امراء اضلاع سابق و
حال بھی شامل ہیں کی تعداد ڈیڑھ صد سے زیادہ ہو جائے گی ۔ ان میں خاندان
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد کی تعداد اتنی قلیل رہ جاتی ہے کہ منتخب شدہ
ممبروں کے مقابلہ میں اس کی کوئی حیثیت ہی باقی نہیں رہتی ۔ ہاں خلیفہ وقت کا انتخاب

خطابات شوری جلد سوم
۶۵۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ السلام کے خاندان کے افراد اور جماعت کے ایسے مخلصین میں سے
ہو سکے گا جو مبائعین ہوں اور جن کا کوئی تعلق غیر مبائعین یا احرار وغیرہ دشمنان سلسلہ احمدیہ سے
نہ ہو یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس وقت تک ایسے مخلصین کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے )
ضروری نوٹ :-
المسیح
آئندہ
بنیادی قانون سیدنا حضرت خلیفہ اس الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آ
کے لئے انتخاب خلافت کے لئے مذکورہ بالا اراکین اور قواعد کی منظوری
کے ساتھ بطور بنیادی قانون کے فیصلہ فرمایا ہے کہ :-
آئندہ خلافت کے انتخاب کے لئے یہی قانون جاری رہے گا سوائے اس
کے کہ خلیفہ وقت کی منظوری سے شوری میں یہ مسئلہ پیش کیا جائے اور شوری کے
مشورہ کے بعد خلیفہ وقت کوئی اور تجویز منظور کرے۔“
مجلس علماء سلسلہ احمد یہ
۱۹۵۷-۳-۱۸
د مجلس علماء کی یہ تجویز درست ہے“
دستخط مرز امحمود احمد خلیفة المسیح الثانی
۲۰-۳-۱۹۵۷ء
افتتاحی تقریر اس کے بعد حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کی اور
نمائندگان مجلس شوری کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :-
شاید مولوی صاحب کو یہ بات یاد نہیں رہی یا پھر انہیں بتائی نہیں گئی کہ یہ خط جو
اُنہوں نے پڑھا ہے اور اُس میں عبدالمنان سے کہا گیا ہے کہ تم بعض ایسے مضامین لکھو جو
اسلام کی تائید میں ہوں تا اس سے جماعت احمدیہ کو جو تم سے نفرت ہے دور ہو جائے اس
کے اوپر لکھا ہے ماموں جان۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ ماموں جان“ کے الفاظ سے
کیسے پتہ لگا کہ یہ خط عبدالمنان کو لکھا گیا ہے۔ سو اس کا پتہ اس طرح لگتا ہے کہ جس دن یہ
خط ملا اور مولوی صاحب نے مجھے بھیجا اور کہا کہ یہ میرے بیٹے کو بازار سے ملا ہے تو اُس دن

خطابات شوری جلد سوم
۶۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
نائی میری حجامت بنانے آیا ہوا تھا۔ پہلے جب بھی وہ آیا کرتا تھا مجھے بتایا کرتا تھا کہ آج
میاں عبدالمنان نے مجھے حجامت بنوانے کے لئے بلوایا اور وہاں مجھ سے یہ یہ باتیں کیں
لیکن اُس دن اُس نے کوئی بات نہ کی۔ میں نے اُس سے دریافت کیا کہ آج تو نے
میاں عبدالمنان کی کوئی بات نہیں بتائی۔ اِس پر اُس نے کہا کہ میاں عبدالمنان تو بڑی
مدت سے میری دُکان پر نہیں آئے اور نہ ہی اُنہوں نے مجھے اپنے گھر بلایا ہے۔ آج اتفاقاً
گول بازار میں (جہاں سے یہ خط ملا ہے ) وہ خود اور اُن کے بیٹے پھر رہے تھے۔ وہاں میں
نے دیکھا کہ ایک دکاندار جو اُن کا کرایہ دار تھا آگے آیا اور کہنے لگا میاں صاحب ! میں نا
بڑی دیر سے آپ کو تلاش کر رہا ہوں ۔ دفتروں میں میں کہاں کہاں جاتا۔ میں نے آپ کو
کرایہ دینا تھا آپ ملتے ہی نہیں ۔ میں نے اُس دکاندار کو کہا کہ تم کیوں تکلیف کرتے ہو۔
میاں صاحب کو ضرورت ہو گی تو وہ آ کر کرایہ مانگ لیں گے۔ تو یہ واقعہ اور اس خط کا وہاں
سے ملنا بتا تا ہے کہ ممکن ہے جیب سے رومال نکالتے ہوئے یہ خط میاں عبدالمنان سے نیچے
گر گیا ہو۔ پھر میں نے گھر میں بات کی تو انہوں نے مجھے بتایا کہ شاید آپ کو معلوم نہیں
حضرت خلیفہ اول کے خاندان کے ساتھ جو تعلق رکھنے والے لوگ ہیں وہ سارے کے
سارے میاں عبدالمنان کو ماموں جان ہی کہتے ہیں اس لئے اُنہوں نے کہا۔ ” ماموں جان“
کے الفاظ کی وجہ سے آپ ان کے کسی بھانجے یا بھانجی کو تلاش نہ کریں کیونکہ بیسیوں ایسے
آدمی ہیں جن کے ساتھ اُن کے تعلقات ہیں اور وہ سب اُن کو عادتا ”ماموں“ کہتے ہیں ۔
بہر حال میاں عبداللہ صاحب حجام کی گواہی سے پتہ لگ گیا کہ یہ خط فی الواقع عبدالمنان کا
ہے کیونکہ اُس نے اُسی جگہ جہاں سے یہ خط ملا ہے اور اُسی دن جس دن خط ملا ربوہ میں
اُنہیں دیکھا تھا۔
ووٹ
انتخاب خلافت کے ریزولیوشن پر تبصرہ اس کے بعد ریزولیوشن کے متعلق لینے سے پہلے میں یہ بات کہنی چاہتا ہوں
کہ اس ریزولیوشن کے متعلق غلط فہمی ہوئی ہے۔ بعض جماعتوں نے اپنے نمائندوں سے
قسمیں لی ہیں کہ وہ شوری میں اس ریزولیوشن کی تائید کریں اور اس کے خلاف ووٹ نہ
دیں ۔ بعض لوگوں نے اس پر اعتراض کیا ہے اور وہ اعتراض یہ ہے کہ ہم نے تو اپنے ایمان

خطابات شوری جلد سوم
۶۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
کی بناء پر اور یہ بتانے کے لئے کہ ہمیں خلافت کے ساتھ وابستگی ہے اور ہم خلافت احمد یہ کو ہم
کسی صورت میں بھی تباہ نہیں ہونے دیں گے اس ریزولیوشن کی تائید کرنی تھی لیکن ہوا یہ کہ
جماعتوں نے ہم سے اس بات کے متعلق بھی حلف لیا ہے کہ ہم ضرور اس ریزولیوشن کی
تائید کریں ۔ اس طرح جو بات ہم نے اپنے ایمان کے ثابت کرنے کے لئے کرنی تھی وہ
حلف کے ذریعہ سے کروائی جائے گی اور یہ سمجھا جائے گا کہ اس شخص میں ایمان تو کوئی نہیں
صرف جماعت سے وعدہ کی بناء پر یہ ایسا کر رہا ہے ۔ اس طرح گویا ہمارے ثواب کا راستہ
بند ہوتا ہے اور ہم اپنے اخلاص کا اظہار نہیں کر سکتے ۔ ان کی یہ بات چونکہ معقول ہے اس
لئے جو دوست باہر سے جماعت کے نمائندہ بن کے آئے ہیں اور اُن سے جماعتوں نے
اس بات کے لئے حلف لیا ہے کہ وہ ضرور اس ریزولیوشن کی تائید کریں، میں اُنہیں اس
حلف سے آزاد کرتا ہوں ۔ خلافت احمدیہ کو خدا تعالیٰ نے قائم کرنا ہے۔ اگر کوئی شخص !
اپنے
ایمان میں کمزور ہے اور وہ کوئی ایسا راستہ کھولتا ہے جس کی وجہ سے خلافت احمد یہ خطرہ میں
پڑ جاتی ہے یا دشمنوں کے ہاتھ میں چلی جاتی ہے تو اس کے ووٹ کی نہ خلافت احمد یہ کو
ضرورت ہے اور نہ خدا کو ضرورت ہے۔ یہاں جماعتیں کچھ نہیں کر سکتیں، اگلے جہاں میں
خدا تعالیٰ خود اس کو سیدھا کر سکتا ہے۔ اس لئے مجھے اس بات کی کوئی ضرورت نہیں اور میں
سمجھتا ہوں کہ ایسے نمائندگان کو تائید کا پابند کرنے کی مجھے ضرورت نہیں ۔ وہ ووٹ دیں تو ۔
اپنے ایمان کی بناء پر دیں ۔ یہ سمجھ کر نہ دیں کہ وہ کسی جماعت کے حلف کی وجہ سے ایسا کر
رہے ہیں بلکہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ریزولیوشن جماعت احمدیہ کی خلافت کی حفاظت کرتا ہے
اور اس کے ذریعہ سے آئندہ فتنوں کا سد باب ہوتا ہے تو وہ اپنی عاقبت سنوارنے کے لئے
ووٹ دیں نہ کہ اپنی جماعت کو خوش کرنے کے لئے ۔ اور اگر کوئی شخص سمجھتا ہے کہ اس
ریزولیوشن سے شرارت بڑھتی ہے اور فتنہ کا دروازہ کھلتا ہے تو وہ ووٹ نہ دے۔ ہمیں اُس
کے ووٹ کی ضرورت نہیں اور نہ خدا تعالیٰ کو اُس کے ووٹ کی ضرورت ہے۔ خدا تعالیٰ نے
جب مجھے خلیفہ بنایا تھا اُس وقت اس قسم کا کوئی قانون نہیں تھا مگر اللہ تعالیٰ نے فتنہ پردازوں
کی کوششوں کو نا کام کر دیا۔ پس ہم خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہیں۔ جو شخص ووٹ دے وہ اس
بات کو سمجھ کر دے کہ اس ریزولیوشن کی وجہ سے جماعت میں شرارت کا سد باب ہوتا ہے

خطابات شوری جلد سوم
۶۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
لیکن اگر وہ سمجھتا ہے کہ اس ریزولیوشن سے شرارت کا سدِ باب نہیں ہوتا بلکہ اس سے
شرارت کا دروازہ کھلتا ہے تو وہ ووٹ نہ دے۔ آگے اُس کا معاملہ خدا تعالیٰ کے ساتھ ہے۔
خدا تعالیٰ جس طرح چاہے گا اُس کے ساتھ برتاؤ کرے گا ۔ وہ اپنی جماعت سے نہ ڈرے۔
کراچی کا نمائندہ کراچی کی جماعت سے نہ ڈرے، لاہور کا نمائندہ لاہور کی جماعت سے
نہ ڈرے، سرگودھا کا نمائندہ سرگودھا کی جماعت سے نہ ڈرے۔ وہ ووٹ دے تو خدا تعالیٰ
سے ڈر کر دے اور پھر اس کے بعد ہمارا اور اُس کا جو معاملہ ہے وہ خدا تعالیٰ خود طے کرے
گا۔ ہمیں اُس کے ووٹ کی ضرورت نہیں ۔ ہمیں صرف اُس شخص کے ووٹ کی ضرورت ہے
جو خدا تعالیٰ سے محبت رکھنے والا ہے، اسلام سے محبت رکھنے والا ہے اور خلافت سے محبت
رکھنے والا ہے۔ پس اگر وہ خدا تعالیٰ اسلام اور خلافت کی خاطر ووٹ دیتا ہے تو دے اور اگر
وہ اپنی جماعت کی خاطر ووٹ دیتا ہے تو ہمیں اُس کے ووٹ کی ضرورت نہیں ۔
یہ تحریک کرنے کے بعد میں جماعت کے دوستوں کی رائے اس بارے میں دریافت
کرنا چاہتا ہوں مگر میں یہ کہہ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ اس ریزولیوشن کے بعض حصے ایسے
ہیں جن پر آئندہ زمانوں میں دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہوگی لیکن بہر حال جب تک کوئی
دوسرا ریزولیوشن پاس نہ ہوگا اُس وقت تک یہ ریزولیوشن قائم رہے گا جیسا کہ خود اس
ریزولیوشن میں بھی یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ آئندہ خلافت کے انتخاب کے لئے یہی
قانون جاری رہے گا سوائے اس کے کہ خلیفہ وقت کی منظوری سے شوری میں یہ مسئلہ پیش
کیا جائے اور شوری کے مشورہ کے بعد خلیفہ وقت کوئی اور تجویز منظور کرے۔ پس یہ
ریزولیوشن دوبارہ بھی مزید غور کیلئے پیش ہو سکتا ہے اور آئندہ پیدا ہونے والی مشکلات کو
دور کیا جا سکتا ہے ۔
مجھے خود اس میں بعض ایسی باتیں نظر آتی ہیں جن میں بعد میں تبدیلی کی ضرورت
محسوس ہو گی مثلاً کچھ عرصہ کے بعد صحابی نہیں رہیں گے۔ پھر ہمیں یہ کرنا پڑے گا کہ انتخاب
کی مجلس میں تابعی لئے جائیں یا وہ لوگ لئے جائیں جنہوں نے ۱۹۱۴ء سے پہلے بیعت کی
ہے۔ پھر کچھ عرصہ کے بعد یہ قانون بنانا پڑے گا کہ وہ لوگ لئے جائیں جنہوں نے ۱۹۴۰ء
سے پہلے بیعت کی ہے۔ پھر کچھ عرصہ کے بعد یہ قانون بنانا پڑے گا کہ وہ لوگ لئے جائیں

خطابات شوری جلد سوم
۶۵۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
جنہوں نے ۱۹۵۶ء سے پہلے بیعت کی ہوئی ہے۔ بہر حال یہ درستیاں حالات کے بدلنے
کے ساتھ ہوتی رہیں گی اور ریزولیوشن بار بار مجلس شوری کے سامنے آتا رہے گا۔ سرِ دست
یہ ریزولیوشن شرارت کے فوری سدِ باب کے لئے ہے ۔ ورنہ آئندہ زمانہ کے لحاظ سے
دوبارہ ریزولیوشن ہوتے رہیں گے اور پھر دوبارہ غور کرنے کا لوگوں کو موقع ملتا رہے گا ۔
اس کے بعد میں دوستوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی رائے دیں ۔ جو دوست اس بات
کی تائید میں ہوں اور خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہوئے اور اسلام سے محبت رکھتے ہوئے یہ رائے
رکھتے ہوں کہ اس ریزولیوشن کو پاس کیا جائے وہ کھڑے ہو جائیں۔ جماعتوں کی طرف
سے جو پابندی عائد کی گئی تھی اور نمائندگان سے وعدے کئے گئے تھے اُن کو میں نے ختم کر دیا
ہے۔ اب صرف اُس وعدہ کو پورا کرو جو تمہارا خدا تعالیٰ کے ساتھ تھا۔“
حضور کے اس ارشاد پر تمام نمائندگان کھڑے ہو گئے ۔
رائے شماری کے بعد حضور نے فرمایا :-
۳۴۱
* دوستوں کی رائے ہے کہ اس ریزولیوشن کو منظور کر لیا جائے لیا جائے مگر میں چاہتا
ہوں کہ اگر کوئی نمائندہ اس تجویز کے مخالف ہو اور اس کی رائے یہ ہو کہ اس ریزولیوشن کو
منظور نہ کیا جائے تو وہ بھی کھڑا ہو جائے لیکن یہ یاد رہے کہ جن دوستوں نے اس ریزولیوشن
کے موافق رائے دی ہے اُن کو دوبارہ کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہاں اگر کوئی نمائندہ
ایسا ہو جو اس کے مخالف رائے رکھتا ہوتو وہ کھڑا ہو جائے ۔“
اس پر کوئی دوست کھڑے نہ ہوئے ۔ فرمایا :-
فیصلہ " گفتی میں سہولت کے لئے اس وقت آٹھ حلقے بنائے گئے ہیں۔ ان آٹھ
ٹھ
حلقوں
میں کوئی نمائندہ بھی اس ریزولیوشن کے خلاف کھڑا نہیں ہوا اور اس کے بالمقابل
۳۴۱ ووٹ اس ریزولیوشن کی تائید میں ہیں ۔ اس طرح دوستوں نے واضح کر دیا ہے کہ
اُنہوں نے اس وقت اپنی مرضی سے ریزولیوشن کے حق میں رائے دی ہے۔ جماعتوں کے
دباؤ کی وجہ سے اُنہوں نے ایسا نہیں کیا ۔ سو میں اس ریزولیوشن کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں
سیکرٹری مجلس مشاورت کی طرف سے ۳۴۴ ٹکٹ تقسیم کئے گئے تھے مگر رائے شماری کے
موقع پر تین نمائندے حال میں موجود نہیں تھے۔

خطابات شوری جلد سوم
۶۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
اور اسے منظور کرتا ہوں ۔ خدا تعالیٰ اس کو مبارک کرے۔
میں جانتا ہوں کہ اس ریزولیوشن کے بعض حصے ایسے ہیں جن پر دوبارہ غور کرنے کی
ضرورت ہو گی جیسا کہ مولوی ابوالعطاء صاحب نے کہا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے اس بات کو رسالہ الوصیة میں اُٹھایا ہے کہ جو بھی اس دنیا میں پیدا ہوتا ہے اُس
نے ضرور مرنا ہے چاہے وہ آج مرے یا کل مرے اِس لئے یہ تو ہو نہیں سکتا کہ کوئی خلیفہ
قیامت تک زندہ رہے یا اُس کا کوئی ماننے والا قیامت تک زندگی پائے۔ پس ہم نے جو کچھ
کرنا ہے اس دُنیا کی زندگی کے متعلق کرنا ہے ۔ اگلی دُنیا کا خدا خود ذمہ دار ہے ۔ اس جہان
میں خدا تعالیٰ نے انسان کو نیکی اور بدی کا اختیار دیا ہے۔ اگلے جہان کا کام وہ خود کرے گا۔
پس چونکہ صرف اس دُنیا کا کام چلانا انسان کے اختیار میں ہے اس لئے ہماری کوشش اس
حد تک ہونی چاہئے کہ ہم اس دنیا کے نظام کو اچھا کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔ اگلے جہان
کا نظام خدا تعالیٰ نے خود اپنے اختیار میں رکھا ہے اور وہ اُسے آپ ہی ٹھیک کر دے گا۔
ہماری اللہ تعالیٰ سے یہی دُعا ہے کہ وہ نظام خلافت حقہ کو احمدیت میں ہمیشہ کے لئے
قائم رکھے اور اس نظام کے ذریعہ سے جماعت ہمیشہ ہمیش منتظم صورت میں اپنے مال
و جان کی قربانی اسلام اور احمدیت کے لئے کرتی رہے اور اس طرح خدا تعالیٰ ان کی مدد اور
نصرت کرتا رہے کہ آہستہ آہستہ دنیا کے چپہ چپہ پر مسجدیں بن جائیں اور دُنیا کے چپہ چپہ پر
مبلغ ہو جائیں اور وہ دن آ جائے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی فرمایا ہے کہ
دنیا کے دیگر مذاہب اسلام اور احمدیت کے مقابلہ میں ایسے رہ جائیں جیسے ادنی اقوام کے
لوگ ہیں ۔ دنیا میں ہر کہیں لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کے پڑھنے والے نظر
آئیں اور روس ، امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے لوگ جو آج اسلام پر ہنسی اُڑا رہے ہیں وہ
سب کے سب احمدی ہو جائیں ۔ وہ اسلام کو قبول کر لیں اور انہیں اپنی ترقی کے لئے اسلام
اور مسلمانوں کا دست نگر ہونا پڑے ۔ ہم ان ممالک کے دشمن نہیں ہماری دُعا ہے کہ یہ ملک
ترقی کریں لیکن ترقی کریں اسلام اور مسلمانوں کی مدد سے ۔ آج تو دمشق اور مصر روس کے
ہاتھوں کی طرف دیکھ رہا ہے کہ کس طرح اس سے کچھ مدد مل جائے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ دمشق اور مصر کے مسلمانوں کو پکا مسلمان بھی بنائے اور پھر دُنیوی طاقت بھی

خطابات شوری جلد سوم
۶۶٠
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
اتنی دے کہ دمشق اور مصر روس سے مدد نہ ر نہ مانگیں بلکہ روس دمشق اور مصر کو تاریں دے کہ
ہمیں سامان جنگ بھیجو۔ اسی طرح امریکہ ان سے یہ نہ کہے کہ ہم تمہیں مدد دیں گے بلکہ
امریکہ، شام، مصر، عراق، ایران، پاکستان اور دوسری اسلامی سلطنتوں سے کہے کہ ہمیں
اتنے ڈالر بھیجو ہمیں ضرورت ہے۔ ورنہ ہم تو خالص دین کے بندے ہیں اور دُنیا سے ہمیں
کوئی غرض نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کی جو چیز ہے وہی ہمیں پیاری ہے۔
خلافت کی غرض پس اللہ تعالی اسلام کے غلبہ کی کوئی صورت پیدا کرے اور خلافت کی
اصل غرض بھی یہی ہے کہ مسلمان نیک رہیں اور اسلام کی اشاعت
میں لگے رہیں یہاں تک کہ اسلام کی اشاعت دنیا کے چپہ چپہ پر ہو جائے اور کوئی غیر مسلم
باقی نہ رہے۔ اگر یہ ہو جائے تو ہماری غرض پوری ہو گئی اور اگر یہ نہ ہو تو محض نام کی خلافت
نہ ہمارے کسی کام کی ہے اور نہ اس خلافت کے ماننے والے ہمارے کسی کام کے ہیں ۔ ہمارا
دوست وہی ہے جو اللہ تعالیٰ کے نام کو دُنیا کے کناروں تک پھیلائے ۔ وہ خلیفہ ہمارے
سر آنکھوں پر جو خدا تعالیٰ کے نام کو دُنیا کے کناروں تک پھیلاتا ہے۔ وہ مبائع ہمارے سر
آنکھوں پر جو خدائے واحد کے نام کو دُنیا میں پھیلاتے ہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کے نام کی صداقت کو دُنیا پر ظاہر کرتے ہیں ۔ ہمارے دل اُن کے لئے دُعائیں کرتے
ہیں چاہے وہ ہزار سال بعد آئیں اور ہمارے دماغ بھی اُن کے لئے دُعا کرتے ہیں چاہے
وہ سینکڑوں نہیں ہزاروں سال ہم سے بعد آئیں ۔ اللہ تعالیٰ اُن کا حافظ و ناصر ہو اور اُن کی
مدد کرے اور ہمیشہ اُن کو راہ راست پر قائم رکھے اور اسلام کی ترقی کے سامان پیدا کرتا
رہے۔“
66
نظارت علیا کی تجویز نمبرا کے متعلق فیصلہ اس کے بعد حضور نے شوری کے
سامنے ایجنڈا کی تجویز نمبر ا پیش کی
جس کے الفاظ یہ ہیں :-
”جس شخص پر کسی وقت سلسلہ عالیہ احمد یہ کے خلاف کسی قسم کی کارروائی
کرنے کا الزام ثابت ہو تو ایسے شخص کو خدمت سلسلہ کے کام سے برطرف کر دیا

خطابات شوری جلد سوم
٦٦١
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
جائے گا اور اس کے بعد ایسے شخص کو کسی مقامی یا مرکزی عہدہ پر مقرر نہ کیا جائے
گا اور نہ ہی ایسا شخص مجلس شوری کا ممبر بننے کا اہل ہوگا۔
حضور نے فرمایا۔
اس کے متعلق کسی کمیٹی کے مقرر کرنے کی ضرورت نہیں۔ چھوٹا سا مسئلہ ہے جو
دوست اس بات کے حق میں ہوں کہ جس شخص کے متعلق سلسلہ یہ فیصلہ کرے کہ اس نے
سلسلہ احمدیہ کے خلاف کسی کارروائی میں حصہ لیا ہے اُس کو خدمت سلسلہ کے کام سے
برطرف کر دیا جائے ۔ اُسے کسی جماعت میں عہدیدار مقرر نہ کیا جائے اور نہ اس کو ممبر بنایا
جائے ، وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
رائے شماری پر تمام نمائندگان نے اس تجویز کے حق میں رائے دی ۔ حضور نے فرمایا :-
جماعت کی متفقہ رائے کی وجہ سے میں نظارت علیا کی اس تجویز کی منظوری دیتا
ہوں ۔
66
دوسرا دن
رپورٹ تعمیل فیصلہ جات پر تبصرہ مجلس مشاورت کے دوسرے دن ۲۲ مارچ ۱۹۵۷ء کو محترم میاں غلام محمد اختر صاحب
ناظر اعلیٰ ثانی و ناظر زراعت نے رپورٹ تعمیل فیصلہ جات پڑھ کر سنائی ۔ اس پر تبصرہ کرتے ،
ہوئے حضور نے فرمایا :-
”سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کل جلسہ کی کارروائی میں پورا وقت شامل
ہونے کے باوجود میری طبیعت خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھی رہی لیکن صبح بارش کی وجہ سے
خراب ہو گئی ۔ جلسہ سالانہ کے بعد میں نے دیکھا ہے کہ اکثر بارش اور ہوا رہتی ہے جس کی
وجہ سے میری طبیعت خراب ہو جاتی ہے لیکن رہی سہی کسر اختر صاحب نے نکال دی ہے ۔
ناظر اعلیٰ کے فرائض اول تو تعمیل فیصلہ جات کے متعلق یہ کوئی عقل کی بات نہیں کہ
ناظر اعلیٰ خود رپورٹ پیش کرے۔ کیا صیغہ جات کے ناظروں

خطابات شوری جلد سوم
۶۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
کی زبانوں کو تالا لگا ہوا ہے وہ کیوں نہیں باری باری رپورٹ پیش کرتے ؟ ناظر صاحب اعلیٰ
کے سپرد جو کام ہے وہ تو یہ ہے کہ وہ بتائیں کہ اُنہوں نے تعمیل فیصلہ جات کے سلسلہ میں
اتنے معائنے نظارت تعلیم کے کئے، اتنے معائنے بیت المال کے کئے، اتنے معائنے
نظارت اصلاح و ارشاد کے کئے اور اُن کو اِن اِن باتوں کی طرف توجہ دلائی ۔ پھر ناظر آتے
اور اپنے اپنے صیغوں کا کام بتاتے ۔ مگر اختر صاحب نے سارے صیغوں کا کام اپنی طرف
منسوب کر لیا ہے اور اس طرح اپنے عیب کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔
پھر اُنہوں نے رپورٹ کیا پیش کی ہے ایک ست ناجا پکا کر ہمارے سامنے رکھ دیا
ہے جو شیعہ لوگ محرم کے موقع پر پکاتے تھے ۔ ہماری دائیاں جو پرانے زمانہ کی عورتیں تھیں
وہ بھی ست نا جا پکایا کرتی تھیں ۔ اصل میں یہ ست ناجا شیعوں میں حضرت امام حسین کی نیاز
دی جاتی ہے۔ وہ دائیاں کبھی کبھی ایک تھالی ہمارے گھر میں بھی بھیج دیتی تھیں ۔ ہم بچے تھے
اور وہ ست ناجا کھا لیتے تھے۔ اُس کے اندر چاول بھی ہوتے تھے، گندم بھی ہوتی تھی، چنے
بھی ہوتے تھے، ماش بھی ہوتے تھے ، گوشت بھی ہوتا تھا اور اس کو ست ناجا کہتے تھے۔ اسی
طرح اختر صاحب نے کیا۔ بجائے اس کے کہ وہ ناظر صاحب اصلاح وارشاد کے سپرد یہ
کرتے کہ وہ اپنی رپورٹ پیش کریں، ناظر صاحب بیت المال کے سپرد یہ کرتے کہ وہ
اپنے کام کی رپورٹ پیش کریں ناظر صاحب تعلیم کے سپرد یہ کرتے کہ وہ اپنے کام کی
رپورٹ پیش کریں اور خود یہ بتاتے کہ میں نے شوری کے فیصلہ جات کے سلسلہ میں اتنے
معائنے فلاں فلاں مہینہ میں نظارت تعلیم کے کئے ہیں۔ فلاں مہینہ میں میں نے پانچ
معائنے کئے ، فلاں مہینہ میں دس معائنے کئے اور فلاں مہینہ میں پندرہ معائنے کئے اور دیکھا
کہ شوری کے فیصلوں کی کیا تعمیل ہو رہی ہے۔ اُنہوں نے تمام صیغوں کا کام خود بیان کرنا
شروع کر دیا۔ ناظر اعلیٰ ناظر نہیں بلکہ ناظر اعلیٰ کے معنے ہیں کہ وہ انسپکٹنگ ناظر ہے۔ انہیں
بتانا چاہئے تھا کہ جنوری میں میں نے اصلاح وارشاد کے پانچ معائنے کئے ۔ نظارت تعلیم
کے میں نے سات معائنے گئے ۔ نظارت بیت المال کے میں نے آٹھ معائنے کئے ، پھر
فروری میں میں نے اتنے کئے اِس طرح سارے سال میں اتنے اتنے معائنے ہر محکمہ کے
ہو گئے ۔ ان معائنوں میں میں نے نظارتوں کو توجہ دلائی کہ وہ ان باتوں کی تعمیل کریں

خطابات شوری جلد سوم
۶۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
جو شوری نے انہیں بتائی ہیں لیکن اُنہوں نے نظارتوں کے سب کام لے لئے اور بتانا
شروع کر دیا کہ ہم نے یہ یہ کام کیا ہے۔
صرف ایک محکمہ تھا جو اُن کا اپنا تھا اور وہ زراعت محکمہ زراعت کے متعلق ہدایات کا حملہ ہے۔ اس کے متعلق وہ ہے ایک جائز طور پر کا بے
بعض باتیں بیان کر سکتے تھے مگر اس وقت بھی ان کو یہ کہنا چاہئے تھا کہ میں یہ باتیں بطور
ناظر زراعت کے پیش کر رہا ہوں ، ناظر اعلیٰ ہونے کی حیثیت سے نہیں کر رہا۔ چونکہ مجھے
ناظر زراعت بھی مقرر کیا گیا ہے اس لئے میں زراعت کے محکمہ کی چیزیں پیش کرتا ہوں ۔
اتنی بات ان کی معقول تھی لیکن غلطی یہ تھی کہ ناظر اعلیٰ کے معہدہ کے ساتھ اُنہوں نے یہ
باتیں پیش کیں حالانکہ وہ باتیں ناظر زراعت کے معہدہ کے ماتحت آتی ہیں ۔ اور اس محکمہ کا
اپنا یہ حال ہے کہ تعریفیں تو اُنہوں نے بڑی کی ہیں لیکن جو انسپکٹر زراعت مقرر کیا گیا ہے
پچھلے تین ماہ میں صرف چار یا پانچ دفعہ اس کا نام میرے سامنے آیا ہے مگر دوروں کے لئے
نہیں بلکہ چونکہ وہ چوہدری فتح محمد صاحب کا بھتیجا ہے اُنہوں نے چار یا پانچ دفعہ مجھے آ کر
یہ کہا کہ اس کا ایکس رے کرانا ہے کیونکہ وہ بہت دیر سے بیمار چلا آ رہا ہے بلکہ ابھی
چار پانچ دن ہوئے اُنہوں نے پھر کہا ہے کہ ہسپتال کی طرف سے رپورٹ آئی ہے کہ ایک
دفعہ اور اس کا ایکسرے کرنا ہے۔ سوائے چوہدری صاحب کے اس بیان کے اس کا نام
میرے سامنے کبھی نہیں آیا۔ اب میں سندھ گیا تھا تو اختر صاحب اُسے بھی ساتھ لے گئے
تھے۔ اس دورہ کے سوا اس کے کسی دورہ کا مجھے علم نہیں مگر یہ ظاہر ہے کہ جو بیماری کی وجہ
سے ہر تیسرے چوتھے دن ایکسرے کروا رہا ہے اُس نے زراعت کا کیا کام کرنا ہے۔
زراعت کے انسپکٹر کو تو سارے پنجاب میں پھرنا پڑے گا۔ گویا اُسے ہیں ہزار مربع میل کا
چکر کاٹنا پڑے گا بلکہ اس سے بھی زیادہ جس آدمی کو ہر وقت ایکسرے کروانا پڑتا ہے اُس
نے ہیں ہزار مربع میل کا چکر کیسے لگانا ہے۔ پس نام کو تو اختر صاحب نے بتایا ہے کہ ہم نے
ایک انسپکٹر زراعت رکھا ہوا ہے اور اس طرح بڑا تیر مارا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ اتنے وسیع
علاقہ میں ایک معمولی زراعت انسپکڑ کر ہی کیا سکتا ہے۔ چوہدری سعد اللہ بی ۔ ایس سی ہیں
اور زراعت کے بی۔ ایس سی گورنمنٹ کی نگاہ میں ایک ادنی افسر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

خطابات شوری جلد سوم
۶۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
اُس کے پاس زراعت کے وہ افسر ہیں جو اس محکمہ کا پچاس پچاس سالہ تجربہ رکھتے ہیں ۔ اور
وہ امریکہ سے ہو آئے ہیں یا جاپان سے ہو آئے ہیں اور اُن کی نظر بڑی وسیع ہے۔ پھر
گورنمنٹ سارے مغربی پاکستان میں زراعت کے لئے لئے کچھ نہ کچھ کر رہی ۔ نہ کچھ کر رہی ہے۔ اصل چیز یہ
تھی کہ بجائے اس کے کہ یہ کہا جاتا کہ انسپکٹر زراعت دورے کر رہے ہیں اور دورے کریں
گے اور انشاء اللہ ایک ایسا تیر ماریں گے کہ اس سے آسمان بھی ہل جائے گا ۔ یہ کہتے کہ اس
نے فلاں افسر سے مل کر فلاں فلاں معلومات حاصل کی ہیں جو جماعت کے لئے مفید ہوں
گی ۔ اگر وہ اخبار میں پڑھتے تو وہ جانتے جانتے کہ تھوڑے ہی ے ہی دن ہوئے گورنمنٹ نے یہ اعلان کیا
تھا کہ زراعت کی ایک سکیم بھلوال میں چلائی گئی ہے اور وہاں مختلف ٹیسٹ کئے جا رہے
ہیں ۔ بعض ٹیسٹ تو اس بات کے کئے جا رہے ہیں کہ بیج اگر اچھا استعمال کیا جائے تو کتنی
فیصدی ترقی ہو سکتی ہے۔ بعض ٹیسٹ یہ کئے جا رہے ہیں کہ اگر مصنوعی کھاد ڈالی جائے تو اس
سے کتنی ترقی ہو سکتی ہے۔ غرض زمینداروں کی ترقی سے تعلق رکھنے والی جو چیزیں ہیں اُن
کے ٹیسٹ وہاں کئے جا رہے ہیں ۔ اب بجائے اس کے کہ انسپکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان،
تھل یا پشاور جاتا وہ بھلوال میں جاتے اور دو تین دن ٹھہر کر دیکھتے کہ وہاں کیا کام ہو رہا
ہے۔ گورنمنٹ یہ تو نہیں کر سکتی کہ اپنا منتخب علاقہ چھوڑ دے لیکن یہ تو ہو سکتا تھا کہ ہمارے
انسپکٹر زراعت اُن سے کوئی سبق حاصل کرتے اور پھر زمینداروں کا بتاتے کہ میں گورنمنٹ
کے ماہرین سے فلاں سبق لے کر آیا ہوں اُنہوں نے فلاں قسم کا بیج چنا ہے، اُس کے بونے
سے فصل میں ترقی ہو سکتی ہے۔ پھر اس پیج کا تجربہ کر کے بتاتے کہ فی الواقع یہ بیج زمینداروں
کے لئے مفید ہے تم اس پیج کو استعمال کرو اور فلاں فلاں ہدایت کو مد نظر رکھو۔
پھر ہر علاقہ کا الگ بیج ہوتا ہے ۔ ہمارے زراعت کے افسر کو چاہئے تھا کہ وہ مثلاً
سیالکوٹ جاتے اور وہاں ماہرین سے پوچھتے کہ آپ کے ہاں کپاس کے بیج کا کون سا تجربہ
کامیاب رہا ہے؟ گندم کے بیج کا کون سا تجربہ کامیاب رہا ہے؟ گنا کے بیج کا کون سا تجربہ
کامیاب رہا ہے؟ اور پھر جماعتوں کو اس سے مطلع کرتے ۔ ہم جب گورداسپور کے ضلع میں
رہا کرتے تھے تو گورنمنٹ کے زراعت کے افسر مجھے ملا کرتے تھے اور بتایا کرتے تھے کہ
گورنمنٹ نے اس علاقہ کے لئے گنا کا فلاں بیج تجویز کیا ہے بلکہ اُنہیں اتنا خیال ہوتا تھا

·

آج 10 میں سے 10 باقی