مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 6

خطابات شوری جلد سوم
۷۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
ٹیو نیشیا کی آزادی کے متعلق مشورہ کرنے آیا ہوں ۔ تو ان لوگوں کو احمدیت کی طرف توجہ
ہے۔ یہ تو نہیں کہ وہ احمدی ہیں لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ اس بات کی طرف مائل ہیں
کہ سلسلہ کی کتابیں پڑھیں ۔ اگر ہمارے دوست وہاں جائیں تو احمدیت اُن علاقوں میں بھی
پھیل سکتی ہے جیسے ہمارے ترک دوست محمود ہیں جو ٹیونیشیا کے رہنے والے ہیں پہلے
نیورمبرگ میں ہمارے مبلغ تھے۔ اب نیور مبرگ سے ٹیونیشیا گئے اور وہاں تبلیغ کی تو دو
احمدی ہو گئے اور ساتھ ہی اُنہوں نے بتایا کہ ٹیو نیشیا کے لوگ احمدیت کی طرف بہت توجہ
رکھتے ہیں۔ اگر سمجھدار مبلغ اُن علاقوں میں جائیں تو وہ لوگ احمدیت کی طرف جلد متوجہ ہو
سکتے ہیں ۔ پس ہمیں جزائر فجی ۔ ٹرینیڈاڈ ۔ ڈچ گی آنا۔ برٹش گی آنا۔ ٹیو نیشیا اور جرمنی کو
چھوڑ نا نہیں چاہئے ۔
جرمنی میں بعض جگہوں پر بڑے اچھے اچھے افراد احمدیت میں داخل ہوئے ہیں مثلاً
پروفیسر ٹلٹاک جو بڑی اچھی حیثیت کے ہیں وہ یہاں آئے اور کچھ عرصہ رہے واپس جا کر
اُنہوں نے منور احمد کو لکھا کہ یہاں میں منسٹر آف انڈسٹریز سے ملا تھا اور اُسے کہا تھا کہ ربوہ
میں ہمارا ہسپتال بن رہا ہے اس لئے تم کوئی تحفہ بھجواؤ۔ چنانچہ اس نے وعدہ کیا ہے کہ میں
اس کا خیال رکھوں گا۔
بے شک احمدی ہونے والوں میں سے بعض کمزور بھی ہوتے ہیں ۔ مثلاً جرمنی میں جو
شخص پہلے احمدی ہوا تھا وہ انگلستان آکے مرتد ہو گیا تھا لیکن اس کے بعد ایسے لوگ احمدیت
میں داخل ہوئے جو بہت مخلص ثابت ہوئے ۔ مثلاً نیورمبرگ میں ایک مخلص نوجوان جس ۔
نے اپنی زندگی بھی وقف کی تھی اُس ہوٹل میں جہاں میں ٹھہرا ہوا تھا روزانہ آکر تعلیم حاصل
کرتا تھا۔ اس طرح نیورمبرگ میں گو صرف دس بارہ احمدی ہیں مگر روزانہ باری باری اُن
میں سے دو آدمی ہوٹل میں رہا کرتے تھے۔ ایک دن میں نے دروازہ کھولا تو دیکھا کہ ایک
چار پائی بچھی ہے۔ میں نے عبداللطیف صاحب سے دریافت کیا کہ یہ کیا بات ہے تو اُنہوں
نے کہا کہ یہاں کی جماعت نے آپس میں باریاں مقرر کی ہوئی ہیں اور وہ باری باری یہاں
آ کر پہرہ دیتے ہیں ۔ یہ لوگ آپ کے ہوٹل کے دروازہ کے آگے چار پائیاں بچھا لیتے ہیں
اور پہرہ دیتے ہیں ۔ غرض ان لوگوں کے اندر پاکستانیوں کی طرح اخلاص پایا جاتا ہے۔

خطابات شوری جلد سوم
٧٠٢
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
و ہیں نیورمبرگ میں ہم نے محمود تر کی مبلغ مقرر کیا تھا۔ اگر وہاں کوشش کی جائے تو ایسے لوگ
احمدیت میں داخل ہو سکتے ہیں جو اچھے پایہ کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ۔۔۔ پس میں اضافہ بجٹ کے تو مخالف نہیں لیکن میرے نزدیک اضافہ کی جو تقسیم کی گئی ہے جو
وہ غور کے ساتھ نہیں کی گئی حالانکہ ان ساری باتوں کے متعلق میں نے خود وکیل التبشیر سے
باتیں کی تھیں اور انہیں بتایا تھا کہ یہ تجاویز ضروری ہیں، لیکن ان پر کوئی عمل نہیں کیا گیا۔ اس
لئے اگر جماعت اس اضافہ کے حق میں رائے دینا چاہے تو بے شک دے لیکن میں سمجھتا ہوں
کہ اس اضافہ سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ جو ضروری جگہیں تھیں اُنہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔
ان حالات میں میں تو نہیں سمجھتا کہ آپ لوگوں کے سامنے تحریک جدید کا بجٹ پیش
کروں۔ اگر ہندوستان اور پاکستان کی بات ہوتی تو میں پیش کر دیتا لیکن یہ ہندوستان اور
پاکستان کی بات نہیں کہ آپ اسے سمجھتے ہوں اس لئے آپ جو بھی رائے دیں گے محض رسمی
ہوگی یا تو آپ سب کمیٹی کے حق میں ووٹ دے دیں گے کہ اُنہوں نے یہ تجویز پیش کی ہے تو
یا یہ خیال کریں گے کہ خلیفہ اسیح نے یہ باتیں بیان کی ہیں، میری تجاویز کے حق میں ووٹ
دے دیں گے اور اس طرح یہ ووٹ آزاد نہیں ہوں گے ۔“
اس موقع پر مکرم شیخ رحمت اللہ صاحب نائب امیر جماعت احمد یہ کراچی نے
درخواست کی کہ چونکہ نمائندگان جماعت تحریک جدید کے اخراجات اور ضروریات کا علم نہیں
رکھتے اس لئے ہماری درخواست ہے کہ حضور خود ہی جس رنگ میں مناسب سمجھیں اس بجٹ
کی منظوری دے دیں ۔
حضور نے فرمایا:۔
دو
یہ ذمہ داری تو بہت زیادہ ہے لیکن مجھے اس کے سوا اور کوئی چارہ نظر نہیں آتا۔
تحریک جدید کے وکلاء کو مشورہ کی ھدایت تحریک جدید کے دوکلاء کو چاہئے تھا
کہ جس طرح صدر انجمن احمد یہ
والے مجھ سے مشورہ لیتے رہتے ہیں وہ بھی مشورہ لیتے رہتے ۔ اس کے نتیجہ میں کم سے کم میں
اس وقت جماعت کے سامنے بجٹ تو پیش کر سکتا تھا اور کہہ سکتا تھا کہ رائے دو، ہاں کہو یا نہ
کہو۔ مگر اب یہ بجٹ ایسی شکل میں پیش کیا گیا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ نہ کہیں گے تو بھی

خطابات شوری جلد سوم
٧٠٣
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
نقل ہوگی اور ہاں کہیں گے تو بھی نقل ہوگی ۔ میں حافظ عبدالسلام صاحب کو کئی دفعہ توجہ دلا
چکا ہوں کہ مجھ سے آکر مشورہ لیا کریں لیکن وہ تین تین مہینہ تک مجھے شکل بھی نہیں دکھاتے
اور صدر انجمن احمد یہ کے ناظر اعلیٰ میاں غلام محمد صاحب اختر مجھ سے کبھی اپنی شکل نہیں
چھپاتے ۔ اُن کو دیکھ کر مجھے وہی بات یاد آ جاتی ہے کہ جب میں یورپ میں گیا تو ایک جرمن
عورت میرے پاس آئی ۔ اُس نے باتوں باتوں میں ذکر کیا کہ جنرل نجیب نے مجھے ایک
دفعہ سعودی عرب کے بادشاہ کے پاس بھیجا اور اُس نے مجھ سے کہا کہ میرے بیٹے سے شادی
کر لو۔ میں نے کہا شکر کرو تم بچ گئیں کیونکہ اُن کی تو بہت سی بیویاں ہوتی ہیں۔ وہ کہنے لگی
ساری بیویاں نہیں ہوتیں true wife ایک ہی ہوتی ہے باقی سب داشتہ ہوتی ہیں ۔ پھر
کہنے لگی جب اسلام نے مسلمانوں کو ایک سے زیادہ بیویاں کرنے کی اجازت دی ہے اور
میں بھی مسلمان ہو گئی ہوں تو مجھے ایک سے زیادہ بیویوں پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ پھر وہ
کہنے لگی میری کئی دفعہ پادریوں سے گفتگو ہوئی ہے۔ ایک دفعہ ایک پادری نے تعددازدواج
کے خلاف تقریر کی تو میں نے کہا تم بڑے بیوقوف ہو۔ عورت تو میں ہوں سوکن مجھ پر آنی
ہے یا تم پر آنی ہے؟ مجھے تو سوکن آنے پر کوئی اعتراض نہیں اور تم خواہ مخواہ چڑتے ہو۔ میں تو
اسلام کے اس حکم کو غنیمت سمجھتی ہوں کیونکہ اسلام نے گومرد کو ایک سے زیادہ بیویوں کی
اجازت دی ہے مگر ساتھ ہی کہا ہے اُنہیں ایک جیسا کھانا کھلاؤ، ایک جیسے کپڑے دو، ایک
جیسا مکان دو ۔ جب یہ چیز موجود ہے تو عورتوں کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے ۔ ہم کورٹ شپ
کے بعد شادی کرتے ہیں مگر دو سال تک کورٹ شپ کرنے کے باوجود پھر بھی لڑائی ہو جاتی
ہے۔ اگر تعدد ازدواج کی صورت میں میرا خاوند مجھ سے لڑے گا تو اتنا تو ہوگا کہ ایک مکان
میرا ہو گا اور اس کے ساتھ ہی ایک مکان میری سوکن کا ہوگا اور اس کے ساتھ ایک مکان
میری تیسری سوکن کا ہوگا ۔ میں خاوند کا بازو پکڑوں گی اور اُسے دوسرے گھر میں دھکیل دوں گی
کہ سارا دن میں نے تیرا منحوس منہ دیکھا ہے، اب وہ تیرا منہ دیکھے۔ اگر یہ ہوتا کہ کورٹ شپ
کی وجہ سے ہماری کبھی لڑائی نہ ہوتی تو پھر تو کوئی بات بھی تھی لیکن جب ہماری بھی لڑائیاں
ہوتی ہیں تو پھر اسلام کی اس اجازت سے اتنا تو فائدہ ہو سکتا ہے کہ جب خاوند کی عورت
سے لڑائی ہو تو وہ اُس کا بازو پکڑ کر اُسے دوسری بیوی کے گھر میں دھکیل دے اور خود اس کا

XXXXXXXX
7۔ لد
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
خطابات شوری جلد سوم
غصے والا چہرہ سارا دن نہ نہ دیکھتی دیں رہے۔ میں جب ولایت سے آیا تو کراچی میں میری ایک
تقریر ہوئی ۔ اُس میں میں نے یہ واقعہ سنایا۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ انڈونیشیا سے ہمارے مبلغ کا
خط آیا کہ یہاں پاکستانی ایمبیسی میں جو پریس اٹاچی تھا اس نے مجھے بتایا کہ میں نے مرزا صاحب
کی ایک تقریر سنی ہے مجھے تعدد ازدواج کا مسئلہ کبھی سمجھ نہیں آیا کرتا تھا اب یہ مسئلہ سمجھ آ گیا
ہے۔ میں نے سمجھا کہ یہ کوئی پرانی بات ہوگی اس لئے میں نے اُسے لکھا کہ مجھے تو یاد نہیں میں نے سمجھ کہ یہ
کہ کبھی میں نے کراچی میں ایسی تقریر کی ہو۔ مگر اُس نے میری اسی تقریر کا حوالہ دیا جس
میں میں نے یہ واقعہ بیان کیا تھا۔ اس پر مجھے تعجب ہوا کہ میں نے تو صرف ایک لطیفہ بیان
کیا تھا مگر اس افسر نے اس لطیفہ سے ہی ایک اہم مسئلہ سمجھ لیا۔ بہر حال اس سے اتنا پتہ لگتا
ہے کہ وہاں اسلام کی طرف توجہ پیدا ہو گئی ہے اور ہمیں اس سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش
کرنی چاہئے ۔
میں نے بتایا ہے کہ صدر انجمن احمد یہ کے آدمی ہمیشہ میرے پاس آتے ہیں اور مجھ
سے مشورہ کرتے ہیں لیکن تحریک والے ایسا نہیں کرتے ۔ بار بار توجہ دلانے کے بعد اب ۔
اُنہیں اس کا کچھ احساس ہونے لگا ہے۔ آخر انہیں اتنا تو سمجھنا چاہئے کہ بیرون پاکستان میں
ساری تبلیغ میں نے شروع کی ہے اس سے پہلے یورپ میں سوائے دو کنگ مشن کے اور کوئی
تبلیغی مشن نہ تھا پھر میں نے پہلے انگلستان میں مشن قائم کیا اس کے بعد سیلون میں مشنری
بھیجوایا، پھر ماریشس میں بھجوایا ، پھر جرمنی میں بھجوایا ، پھر افریقہ میں مشنری بھجوایا، یونائٹڈ سٹیٹس
امریکہ میں بھیجوایا، چین میں بھجوایا ، ہانگ کانگ میں بھجوایا، انڈونیشیا میں بھجوایا۔ غرض
سارے کے سارے تبلیغی مشن میرے ہی زمانہ میں قائم ہوئے ہیں ۔ اگر تحریک والے آتے
تو میرے مشورہ سے بہت فائدہ اُٹھا سکتے تھے لیکن چونکہ اُنہوں نے ایسا نہیں کیا اس لئے
شیخ رحمت اللہ صاحب کی تجویز پر عمل کئے بغیر مجھے اور کوئی چارہ نظر نہیں آتا ۔ بجٹ کی موجودہ
صورت روپیہ کے لحاظ سے بھی غلط ہے اور پھر بڑا سوال آدمیوں کے مہیا کرنے کا ہے۔ ہے ۔ اس
کے لحاظ سے بھی بہت کچھ مشورہ کی ضرورت ہے۔ جب میں بھی اتنے لمبے تجربہ کے باوجود
دوسروں سے مشورہ لے لیتا ہوں تو ان کو تو چاہئے چاہئے کہ کہ وہ وہ بیسیوں آدمیوں سے مشورہ کیا
کریں ۔ حضرت خلیفہ مسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ دیکھو اگر تم کو خدا تعالیٰ سے محبت ہوتی

خطابات شوری جلد سوم
۷۰۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
تو تم بار بار قرآن پڑھتے ۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ ایک ان پڑھ آدمی کے پاس اُس کے کسی
عزیز کا کارڈ آ جاتا ہے تو اُسے اس وقت تک تسلی نہیں ہوتی جب تک کہ وہ اُسے پندرہ ہیں
افراد سے پڑھوا نہ لے۔ قرآن بھی خدا تعالیٰ کا خط ہے اگر تمہیں خدا تعالیٰ سے محبت ہوتی تو
تم بیسیوں افراد سے جا کر پوچھتے کہ اس الہی خط میں کیا لکھا ہے۔ اسی طرح اگر ان کے
اندر بھی سچی تڑپ ہوتی تو وہ بار بار مجھ سے ملتے اور مشورہ لیتے ۔
بہر حال میں دوستوں سے یہ پوچھتا ہوں کہ جو دوست اس رائے کے حق میں ہوں
کہ جو بجٹ اس وقت پیش ہوا ہے اسے مشروط طور پر اس رنگ میں منظور کر لیا جائے کہ
روپیہ کی حد تو اتنی ہی رہے لیکن ایڈ جسٹمنٹ مناسب مشورہ کے بعد میں خود کرلوں وہ کھڑے
ہو جائیں ۔“
اس پر ۳۹۹ دوست کھڑے ہوئے ۔
حضور نے فرمایا۔
۳۹۹ دوستوں کی یہ رائے ہے کہ مشروط طور پر اس بجٹ کو منظور کر لیا جائے ۔ ۔ اس
دفعہ ۴۰۰ ممبروں کو نمائندگی ٹکٹ جاری ہوئے ہیں ۔ جس کے معنے یہ ہیں کہ ۳۹۹ ایسی
اکثریت ہے جس پر شبہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے میں کثرت رائے کے مطابق جو اتفاق
رائے کے برابر ہے اس بجٹ کو مشروط طور پر منظور کرتا ہوں ۔“
اس موقع پر محترم چوہدری عبداللہ خان صاحب امیر جماعت کراچی نے حضور کی
خدمت میں تحریراً گزارش کی کہ صحت کی بحالی کے لئے حضور ایک بار پھر ولایت تشریف لے
جائیں۔
اس کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
دو
یہ بات تو ڈاکٹروں کی مرضی پر ہے۔ میں جب ولایت سے واپس آیا تھا تو چونکہ
وہاں موسم ایک قسم کا رہتا ہے اور یہاں بدلتا رہتا ہے اس لئے مجھے وہاں یقینا فائدہ ہوا۔
اس سال جلسہ سالانہ پر میری طبیعت اچھی رہی لیکن بعد میں جنوری سے فروری تک جو
بارشیں شروع ہوئیں اور پھرڑ کی ہی نہیں روزانہ بارش ہوتی رہتی ہے، اس سے طبیعت خراب
ہو گئی ۔ کل خدا تعالیٰ کے فضل سے باوجود کام کرنے کے طبیعت بحال رہی ۔ اسی طرح

خطابات شوری جلد سوم
٧٠٦
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
آج بھی کچھ نہ کچھ کام کرنے کی توفیق مل گئی۔ اس قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوئی جس کے
متعلق میں سمجھوں کہ کام میں روک پیدا ہوئی ہے لیکن جب تک ڈاکٹری مشورہ نہ ہو میں
کہیں نہیں جا سکتا۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹر کہے تو پھر تو حکم ہو گیا اور اس صورت میں
مجبوری ہوتی ہے۔ میں نے بعض ڈاکٹروں سے بات کی ہے اُنہوں نے ملک سے باہر
جانے کا مشورہ نہیں دیا۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ اس وقت حالت اور ہے اور جب ہم نے
یورپ جانے کا مشورہ دیا تھا اُس وقت حالت اور تھی۔ اُس وقت ضروری تھا کہ ہم آپ
سے یورپ جانے کے لئے کہتے لیکن اب ہم نہیں کہہ سکتے ۔ اگر ہمیں نظر آیا کہ آپ کو وہاں
جانے سے فائدہ ہوگا تو ہم پھر کہیں گے کہ آپ یورپ چلے جائیں اس لئے اگر ڈاکٹر کہیں تو
چوہدری عبداللہ خان صاحب کی اس تجویز پر عمل ہو سکتا ہے۔
دوسرے میں جب پچھلی دفعہ یورپ گیا تھا تو گواب اتنے قافلہ کی ضرورت نہیں ہو
گی لیکن اُسوقت میں اپنی بیویوں کو بھی ساتھ لے گیا تھا اور اُن بچوں کو بھی ساتھ لے گیا تھا
جن کی مائیں پیچھے نہیں تھیں ۔ جماعت کے دوستوں نے جو چندہ جمع کیا تھا اُس کے علاوہ
میرا ۳۸ ہزار روپیہ خرچ ہو گیا ۔ واپس آکر میں نے ۳۸ ہزار روپیہ میں سے ۳۳،۳۲ ہزار
رو پید ادا کر دیا ہے، پانچ چھ ہزار رو پیدا بھی ادا کرنا باقی ہے، ابھی میں وہی ادا کر رہا ہوں
اس لئے ابھی اس بات کا سوال پیدا نہیں ہوتا کہ میں کہیں باہر جاؤں کیونکہ ابھی پچھلے سفر کا
قرضہ مجھ پر باقی ہے۔ جو چیزیں ایسی تھیں جو کہ لفظاً اس ریزولیوشن کے نیچے آتی تھیں جو
جماعت نے پاس کیا تھا مثلاً میرا کرایہ یا میری ڈاکٹری فیس ، وہ تو میں نے چندہ سے لے
لیا باقی جو بیویوں اور بچوں کے اخراجات تھے وہ میں نے خود سارے کے سارے ادا کئے
تا کہ جماعت پر بوجھ نہ ہو اور اُس وقت جو خرچ آیا اُس میں سے ابھی پانچ چھ ہزار روپیہ
باقی ہے۔ چند دن ہوئے میں نے حساب منگوایا تھا تو دفتر والوں نے لکھا تھا کہ ۳۸ ہزارر
وپیہ کی رقم بنتی تھی ۔ اس میں سے اس وقت تک ۳۲ ہزار روپیہ ادا ہو چکا ہے ممکن ہے بعد
میں اور بھی کچھ ادا ہو گیا ہو۔ مگر بہر حال حالات کو دیکھنا پڑتا ہے جب میں یورپ گیا تھا تو
میں اپنے پیچھے اپنے ایک داماد کو کام سپرد کر گیا تھا ، اُسے کام کا تجربہ نہیں تھا اس لئے میری
غیر حاضری میں اُس نے مجھے بہت مقروض کر دیا۔ پھر سارا سال خرچ میں تنگی کرنی پڑی ۔

خطابات شوری جلد سوم
٧٠٧
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
میرے ایک بیٹے کو خدا تعالیٰ نے توفیق دی اور اُس نے کچھ کام کیا تو اس جلسہ پر میں نے
اعلان کیا کہ وہ قرضہ میں نے اس حد تک ادا کر دیا ہے لیکن ابھی کچھ حصہ قرضہ کا ابھی باقی
ہے جو میں چاہتا ہوں کہ اپنے سامنے ادا کر دوں ۔ اس طرح بچوں کو بھی توجہ رہتی ہے کہ وہ
قرضہ ادا کریں ۔ بہر حال خدا تعالیٰ میں سب طاقتیں ہیں جو خدا باہر جا کر صحت دے سکتا ہے
وہ یہاں بھی ایسے سامان کر سکتا ہے کہ میری صحت میں ترقی ہو جائے۔
پچھلی دفعہ بھی میں باہر جانے پر راضی نہیں تھا مگر سامان ایسے ہو گئے کہ مجھے باہر جانا
پڑا۔ میں یکدم ایسا بیمار ہو گیا کہ ڈاکٹروں نے رائے دی کہ میں باہر چلا جاؤں ۔ مثلاً خود
ڈاکٹر ملک صاحب جو ڈائریکٹر ہیلتھ تھے اُنہوں نے بھی یہ مشورہ دیا جب اُنہوں نے مجھے
دیکھا تو کہا اب دوائیں ختم ہو چکی ہیں دوائیں اب آپ کو فائدہ نہیں دے سکتیں ۔ اب ایک
ہی علاج ہے کہ آپ فوراً باہر چلے جائیں یورپ کی جو آب وہوا ہے وہ آپ کو مفید پڑے
گی۔ میں یہ نہیں کہتا کہ یہاں کوئی دوائی نہیں جو دوائیں ان لوگوں کو معلوم ہیں وہ ہمیں بھی
معلوم ہیں لیکن وہاں کی آب و ہوا ایسی ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ وہاں جا کر آپ کو فائدہ پہنچ
سکتا ہے ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ جب ہم وہاں پہنچے تو میں فوراً کچھ نہ کچھ چلنے پھرنے لگ گیا
اور جسم میں طاقت آگئی ۔ واپس آ کر جو صحت میں پروگریس (Progress) ہوئی ہے وہ
ظاہر ہی ہے۔
۱۹۵۴ء میں میں نے مجلس شوری میں کچھ کام کیا تھا ۔ ۱۹۵۵ء میں میں بیمار ہو گیا اِس
لئے اُس سال شوری میں میں نہ آسکا ۔ ۱۹۵۶ء میں بھی میں صرف ایک دن اجلاس میں آیا
تھا اور پھر واپس چلا گیا تھا ، کوئی کام نہیں کیا تھا ۔ آج ۱۹۵۷ء میں چار سال کے بعد پھر
خدا تعالیٰ نے مجھے توفیق دی ہے کہ میں شوری میں تمام اجلاسوں میں شریک ہوا ہوں اور کام
بھی کیا ہے ۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ میری صحت میں ترقی ہوئی اور ہو رہی ہے لیکن بعض
چیزیں ایسی ہیں جن میں کوئی نمایاں فرق نہیں پڑا۔ مثلاً ہاتھوں میں جو بے حسی تھی وہ ابھی
تک دور نہیں ہوئی اس سے بعض اوقات بڑی گھبراہٹ ہو جاتی ہے۔ پیر کی انگلیاں اندر کو
کھنچتی ہیں اور ہاتھ بے حس ہو جاتا ہے۔ ہوتی تو یہ مذاق کی بات ہے لیکن گھر میں میرا کوئی
چھوٹا پوتا یا نواسہ آجائے تو وہ بیمار نہیں سمجھتا۔ وہ میرا ہاتھ پکڑلے تو میں فوراً گھبرا جاتا ہوں

خطابات شوری جلد سوم
٧٠٨
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
کہ کیا ہو گیا ہے اور میرا ہاتھ کدھر چلا گیا ہے۔ غرض ان چیزوں کو کوئی نمایاں فائدہ نہیں
ہوا۔ پس جب تک مجھے یقین نہ ہو جائے کہ یورپ میں کوئی نیا علاج نکل آیا ہے اُس وقت
تک میرا وہاں جانا مشکل ہے۔ پچھلے دنوں اخباروں میں چھپا تھا کہ فالج کا علاج نکل آیا
ہے۔ مگر میں نے کراچی میں جا کر پوچھا تو مجھے بتایا گیا کہ ابھی وہ علاج پانچ چھ سال میں
مکمل ہوگا ۔ تو اگر یہ پتہ لگ جائے کہ وہاں علاج ہے جس سے مجھے فائدہ ہو سکتا ہے تو میں
تو وہاں سے امریکہ بھی جانے کو تیار ہو گیا تھا مگر پھر وہاں سے پتہ لگا کہ امریکہ میں جو علاج
ہے وہ وہی ہے جو یورپ میں ہے اور اس سے سے کوئی فائدہ آپ کو نہیں ہو سکتا اس لئے میں
سوئٹزر لینڈ چلا گیا اور وہاں دوبارہ ڈاکٹروں سے اپنا معائنہ کرایا تو اُنہوں نے بھی بتایا
آپ کو امریکہ میں علاج سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا ہے۔ امریکہ میں بوسٹن بڑی بھاری
یونیورسٹی ہے۔ وہی ڈاکٹر جس سے میں علاج کرا رہا تھا اُس نے مجھے بتایا کہ میں وہیں سے
آ رہا ہوں اور میں آپ کو بتاتا ہوں کہ آپ کو وہاں کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ آپ کو خود زور
لگانا چاہئے کہ آپ اچھے ہو جائیں ۔ آپ جب تک یہ خیال نہ کریں کہ میں اچھا ہوں اُس
وقت تک آپ کو کوئی دوائی فائدہ نہیں دے سکتی ۔ میں نے کہا جب مجھے نظر آتا ہے کہ میں
بیمار ہوں تو میں اپنے آپ کو تندرست کیسے خیال کرلوں ؟ وہ کہنے لگا چاہے آپ کو یہی نظر آتا
ہے کہ آپ بیمار ہیں لیکن جب تک آپ یہ خیال نہیں کریں گے کہ آپ تندرست ہیں ، اُس
وقت تک آپ تندرست نہیں ہو سکتے ۔ میں نے کہا اچھا پھر آپ مجھے ایسی دوائی دیں جس
کے استعمال سے میں بُھول جاؤں کہ میں بیمار ہوں تو وہ کہنے لگا یہی بات تو میں کہہ رہا ہوں
کہ اس کا ہمیں پتہ نہیں ۔
اصل بات یہ ہے کہ اگر تو کوئی فائدہ نظر آتا ہو تو پھر تو میں وہاں جانے کی کوشش بھی
کروں ورنہ خواہ مخواہ اپنے دوستوں اور عزیزوں سے جُدا بھی ہوں اور کوئی فائدہ بھی نہ ہو تو
وہاں جانے کا فائدہ کیا ہے۔ میں اس ٹوہ میں لگا رہتا ہوں کہ اس بیماری کا کوئی علاج نکل
آئے تو میں اُس سے فائدہ اُٹھاؤں ۔ رسالوں اور اخباروں میں اس بیماری کے متعلق جو
مضامین چھپتے ہیں میں اُن کا خیال رکھتا ہوں ۔ پچھلے دنوں امریکہ سے ایسی خبریں آئی تھیں
کہ فالج کا بڑا یقینی علاج نکل آیا ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ ابھی زیر تجربہ ہے ابھی اس پر مزید

خطابات شوری جلد سوم
۷۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
چار پانچ سال لگ جائیں گے لیکن وہ کہتے ہیں کہ اس کے جتنے تجربے ہوئے ہیں اس سے
یقینی اور سو فیصدی فائدہ ہوا ہے ۔
ڈاکٹر حیران تھے اور کہتے تھے کہ آپ کا فالج عجیب ہے۔ فالج والوں کے ہاتھ
ٹیڑھے ہو جاتے ہیں۔ میرے ہاتھ کی صرف جس میں فرق ہے۔ ذراسی گرم چیز بھی ہاتھ
میں پکڑوں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا میں نے آگ کا انگار ہاتھ میں پکڑ لیا ہے۔ بہر حال
اگر حقیقی طور پر یورپ جانے سے فائدہ ہو تو مجھے اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا
حکم ہے کہ بیماری کا علاج کراؤ لیکن پہلے مجھے بھی تو نظر آنا چاہئے کہ کوئی فائدہ ہو سکتا ہے۔
وہاں میں نے جتنے ڈاکٹروں سے پوچھا ہے اُن کا یہی جواب آیا ہے کہ آپ کو انہی دواؤں
سے فائدہ ہوگا جو آپ اس وقت استعمال کر رہے ہیں ۔ پس اگر بیماری کا کچھ حصہ باقی ہے
تو وہ دعاؤں کے ساتھ دور ہوگا اور اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا اور سلسلہ کی خدمت کی توفیق دینا
اُس کے مد نظر ہو گا تو وہ توفیق دے دے گا ۔
میں تو ہمیشہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات پڑھ کر حیران ہوا کرتا تھا
کہ آپ کے اس الہام کا کیا مطلب ہے کہ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ
الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا " اے اہل بیت ! اللہ تعالیٰ کا اس کے سوا اور کوئی ارادہ نہیں کہ
وہ رجس کو تم سے اچھی طرح دُور کر دے۔ جب مجھ پر فالج کا حملہ ہوا تو میں نے سمجھا کہ یہ
بیماری آئی ہی کئی قسم کے رجس دور کرنے کے لئے ہے ۔ مثلاً ایک رجس تو یہ دور ہوا کہ
پہلے احمدی سمجھتے تھے کہ میں نے پانچ چھ سو سال زندہ رہنا ہے۔ بیماری آئی تو انہیں : ہوش
آ گیا کہ ہم بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کریں۔ تو ایک رجس تو یہ دور ہوا کہ
جماعت میں یہ غلط خیال پیدا ہو گیا تھا کہ خلیفہ اسیح قیامت تک زندہ رہیں گے ہمیں کوئی فکر
نہیں، یہ ہمارا کام کرتے رہیں گے۔ دوسرا رجس یہ تھا کہ خلیفہ امسیح الاوّل کی اولاد کو یہ
خیال تھا کہ ہم خلیفہ بنیں گے۔ اگر میں بیمار نہ ہوتا اور اُن کو پتہ نہ لگتا کہ میں پاکستان سے
باہر گیا ہوں تو وہ اس طرح دلیری سے آگے نہ آتے ۔ پس اس واقعہ نے إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ
لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ والی بات کو پورا کر دیا۔ خدا تعالیٰ کا منشا یہی ہے کہ وہ
ان باتوں سے جماعت کو ہوشیار کرتا رہے۔ تھوڑے تھوڑے دنوں کے بعد جب اخبار میں
XXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۷۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
چھپتا ہے کہ طبیعت اچھی نہیں تو جماعت میں بیداری پیدا ہوتی ہے اور انہیں میری بیماری کا
احساس ہوتا ہے۔ اِدھر کچھ دعائیں ہوتی ہیں اور کچھ منافقوں کی منافقت ظاہر ہوتی ہے۔
اب مثلاً ہماری جماعت کو اس قسم کے اخلاص دکھانے کا جو موقع ملا ہے اور کل جو خلافت کے
استحکام کے لئے ریزولیوشن پیش کئے گئے دراصل یہ وہی بات تھی کہ خدا تعالیٰ نے جماعت
سے رجس کو دور کیا اور جماعت کے اندر یہ احساس پیدا کیا کہ ہم نے خلافت کا جھنڈا ہمیشہ
کھڑا رکھنا ہے۔ اگر یہ بیماری نہ ہوا ۔ اگر یہ بیماری نہ ہوتی تو یہ باتیں بھی پیدا نہ ہوتیں ۔ پس میں تو سمجھتا ہوں کہ
یہ بیماری محض تطہیر کے لئے ہے۔ یہ بیماری اس لئے ہے کہ جماعت کی اصلاح ہو اور ہم
سلسلہ کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں ۔ اس کے لئے ہمیں خدا تعالیٰ سے بھی دُعائیں
کرنی چاہئیں کوئی تعجب نہیں کہ خدا تعالیٰ موجودہ عارضوں کو بھی دور کر دے۔
ایک رویا پرسوں میں نے رویا میں دیکھا کہ کوئی شخص بیٹھا ہے جس کو میں پہنچانتا نہیں۔
میں اُسے ایک نسخہ دے رہا ہوں اور کہہ رہا ہوں کہ ڈاکٹر فضل نے یہ لکھ کر دیا
ہوا
ہے۔ اس کے اوپر پیڈ پر اُس کا مونو گراف بھی چھپا
ہے جو نہایت اعلیٰ اور خوبصورت
ہے۔ یہ بھی عجیب بات ہے کہ ایک ڈاکٹر فضل کو میں جانتا ہوں۔ میں کوئٹہ گیا تو وہاں مجھے
گاؤٹ کا دورہ ہوا۔ ڈاکٹروں نے کہا دانت دکھا ئیں ۔ جب ایک ڈاکٹر کو میں دانت
دکھانے گیا تو اُس کے مکان پر بورڈ لگا ہوا تھا کہ ڈاکٹر فضل“ جب ہم فیس دینے لگے تو
اُنہوں نے کہا میں تو سید محمود اللہ شاہ صاحب کا شاگرد ہوں ۔ اُنہوں نے مجھے بچوں کی طرح
پالا ہے اس لئے میں آپ سے فیس نہیں لے سکتا۔ تو میں ایک ڈاکٹر فضل کو جانتا ہوں جو
ڈینٹسٹ تھا لیکن خواب میں جو میں نے دیکھا کہ ڈاکٹر فضل نسخہ دیتا ہے درحقیقت اس کے
معنے صحت کے آثار کے تھے۔ چنانچہ میں نے یہ خواب پرسوں دیکھی تھی اس کے بعد کل بھی
میں نے سارا دن کام کیا اور آج بھی کام کیا۔ یہ وہ فضل ہے جو چل رہا ہے اور یہی
خدا تعالیٰ نے میری پیدائش کے وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کہا تھا کہ اُس
کے ساتھ فضل ہے جو اُس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔ تو ہمارے کام تو خدا تعالیٰ کے فضل
کے ساتھ ہوتے ہیں۔ اگر ولایت جانا مفید ہوگا تو خدا تعالیٰ وہاں جانے کے سامان کر دے گا
اور اگر ولایت جانا مفید نہیں تو اللہ تعالیٰ میرے دل میں بھی انقباض رکھے گا اور ڈاکٹروں کو

خطابات شوری جلد سوم
بھی اس طرف متوجہ نہیں کرے گا ۔
۷۱۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
اختتامی تقریر چونکہ ایجنڈا ختم ہو گیا ہے اس لئے اب دُعا کے ساتھ میں دوستوں کو
رخصت کرتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو دُعائیں
کرنے اور قرآن کریم اور اسلام پر عمل کرنے کی توفیق بخشے اور خلافت احمد یہ کے قائم رکھنے کا
جو عہد آپ نے کیا ہے اُس کے پورا کرنے کی آپ کو اور آپ کی اولاد کو ہمیشہ توفیق ملتی
رہے اور قیامت تک اس کے ذریعہ اسلام دنیا کے کناروں تک پھیلتا رہے۔ حقیقت یہ ہے کہ
ہمیں جو کچھ ملتا ہے ظلی طور پر ملتا ہے اصل میں یہ سب کچھ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کا مال ہے۔ اُنہی کے مال کی حفاظت کے لئے ہم لڑ رہے ہیں ورنہ ہمیں اپنی کسی عزت کی
ضرورت نہیں۔ اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح ہو جائے تو ہمیں دُنیا کے تمام
دُکھ اُٹھانے منظور ہیں۔ خواہش ہے تو صرف اتنی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
عزت دنیا میں قائم ہو۔
پس یہ دُعائیں کرتے جائیں اور واپس جا کر کوشش کریں کہ جو بجٹ آپ نے منظور
کئے ہیں وہ پورے بھی ہوں ۔ ہم بھی کوشش کریں گے کہ جس طرح ہو سکے بجٹ کے اندر کام
کریں لیکن آپ بھی کوشش کریں کہ آمد اتنی زیادہ ہو کہ آئندہ فراغت کے ساتھ ہم لوکل
جماعت کی ضرورتوں کو بھی پورا کر سکیں ، مرکز کی ضرورتوں کو بھی پورا کر سکیں اور دُنیا کو جو
اسلام کی پیاس ہے اُس کی پیاس کو بھی بجھا سکیں ۔“
است ناجا: نیاز کا کھانا
( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء )
ترمذی کتاب البر والصلة باب ما جاء في النفقة على البنات (الخ)
زرقانی جلد ۲ صفحه ۳۲۴ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۶ء
مسلم کتاب الایمان باب تحريم قتل الكافر (الخ)
الوصیت صفحه ۲۱ - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۹
يُخْدِعُونَ الله (البقرة: ١٠)
تاریخ احمدیت جلد ۱۸ مصنفہ مولانا دوست محمد شاہد صاحب مرحوم صفحہ ۲۸۳ تا ۲۸۷ میں
XXXXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۶۰ ہزار کا ذکر ہے ۔
تذکره صفحه ۶۹۲ ایڈیشن چهارم
۷۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء

آج 10 میں سے 10 باقی