مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 5
خطابات شوری جلد سوم
۶۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
ضرورت بھی پوری ہو جائے گی ۔ آخر جو روپیہ بچتا ہے وہ ناظر صاحب بیت المال اپنی جیب
میں تو نہیں ڈالتے ، سلسلہ پر ہی خرچ کرتے ہیں ۔ پس جب آمد بڑھے گی تو لاہور، کراچی،
راولپنڈی اور دوسرے شہروں کی ضروریات ۱/۳ سے نہیں صرف گرانٹ سے ہی پوری ہو
جائیں گی ۔
صحیح اصول یہی ہے کہ گرانٹ دی جائے مگر اس کے لئے دس فیصدی کی تعیین درست
نہیں ۔ اصل طریق یہ تھا کہ مقامی جماعتوں کے حالات کے مطابق گرانٹ رکھی جاتی اور
اس کے لئے کوئی فیصد رقم مقرر نہ کی جاتی تاکہ سلسلہ کے نمائندوں کو یہ حق حاصل رہتا کہ وہ
اسے کم بھی کر سکتے ۔ اب دس فیصدی کی تعیین کے نتیجہ میں ایک رقم مخصوص ہو جاتی ہے۔ اگر
یہ کہا جاتا کہ بجٹ میں بارہ ہزار روپیہ گرانٹ کراچی کی رکھو یا اگر اُن کی آمد زیادہ ہے تو تیرہ
ہزار، چودہ ہزار یا پندرہ سولہ ہزار رکھو تو پھر سلسلہ کے جو نمائندے ہیں ان کو یہ حق حاصل
رہتا کہ وہ اسے کم بھی کر سکتے اور ہر سال بجٹ تیار ہونے سے پہلے مقامی جماعتوں کو اطلاع
بھیجوا دی جاتی کہ اُن کا ایک ایک نمائندہ آ جائے اور ہم سے براہ راست گفتگو کرے تا کہ یہ
فیصلہ کیا جا سکے کہ اُن کی آمد کے لحاظ سے اور سلسلہ کی ضرورتوں کے لحاظ سے ہم اُن کو کتنی
رقم دے سکتے ہیں ۔ اس کے نتیجہ میں خود اُن کو بھی اپنے چندے بڑھانے کا خیال رہتا اور
دفتر بیت المال کو بھی اپنی آمد بڑھانے کا خیال رہتا ۔ اب بھی میں سمجھتا ہوں کہ اصل طریق
یہی ہے کہ معین گرانٹ کا طریق جاری کیا جائے اور جماعتوں کے نمائندوں کو ہر سال اس
پر رائے دینے کا موقع دیا جائے ۔ یہ فیصدی جو ہے اس نے سارا کام خراب کیا ہے اور اس
دس فیصدی سے ۳۳ فیصدی کا مطالبہ شروع ہو گیا۔ پھر بنگال والوں نے ستر فیصدی کا
مطالبہ شروع کر دیا۔ پھر کہہ دیا ہمارے چندہ کا ستر فیصدی بھی کافی نہیں ہمیں ہمارے چندہ
کا ستر فیصدی بھی دے دو اور ۲۵ ہزار اور بھی دے دو ۔ کل ہی آپ لوگ تجویز کر رہے تھے
کہ سکول کھولے جائیں ۔ مگر جب رقم ہی ساری خرچ کر لی جائے گی تو سکول کہاں سے
کھولے جائیں گے۔ میرے نزدیک جس طرح مرکزی اخراجات کو دیکھ کر اُن کے لئے
بجٹ مقرر کیا جاتا ہے اسی طرح مقامی جماعتوں کی ضرورتوں کو دیکھ کر اُن کیلئے گرانٹ مقرر
کرنی چاہئے ۔ چاہے وہ دس فیصدی چھوڑ ۳۳ فیصدی سے بھی بڑھ جائے ۔
خطابات شوری جلد سوم
۶۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
فرض کرولا ہور یا کراچی کی ضرورت کسی وقت اتنی بڑھ جائے کہ اگر مثلاً ۳۳ فیصدی
کے لحاظ سے اُن کا حق صرف تیس ہزار روپیہ لینے کا ہے مگر ضرورت ان کو ۶۰ ہزار کی ہے تو
کوئی وجہ نہیں کہ ہم اُن کو ۶۰ ہزار نہ دیں ۔ اسی طرح اگر سلسلہ کی مرکزی ضرورتوں اور
دوسرے علاقوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم کسی جماعت کو ۳۰ ہزار میں سے صرف
پندرہ ہزار ہی دے سکتے ہوں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ اس پر راضی نہ ہو۔ پس فیصدی والا سسٹم
نقصان دہ ہے اور اس سے جیلیسی (JEALOUSY) بڑھنے کا خطرہ ہے۔ جیسا کہ میں نے
بتایا ہے کہ مشرقی بنگال میں یہ مرض بڑھ گیا ہے۔ اس نے پہلے اپنے چندہ کا ۷۰ فیصدی مانگا
اور اس کے بعد مجھے لکھا کہ ہمارے چندہ کا ۷۰ فیصدی ہمارے لئے کافی نہیں ، ۲۵ ہزار اور
دے دو۔ اس کے بعد ایک اور امیر عارضی طور پر مقرر ہوئے تو اُنہوں نے مجھے لکھا کہ ۲۵
ہزار سے بھی ہمارا گزارہ نہیں ہوتا اُنہیں اور رقم دی جائے۔ گویا مشرقی پاکستان اپنی آمد ہی
نہیں مغربی پاکستان کی آمد بھی لینا چاہتا ہے اور جب مغربی پاکستان کی آمد بھی مشرقی پاکستان
لے جائے گا تو کراچی ، لاہور اور راولپنڈی کے لئے ۱/۳ کا کیا سوال باقی رہ جائے گا۔
اصل طریق جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہی ہے کہ ہر جماعت کی ضروریات کو دیکھ کر
اس کو معین گرانٹ دی جائے اور ہر سال اس پر غور ہوتا رہے۔ اس طرح نئے نئے خیالات
بھی سوجھتے رہیں گے اور جماعت کی ضرورتیں بھی سامنے آتی رہیں گی ۔“
66
حضور کے اس ارشاد پر مکرم شیخ بشیر احمد صاحب نے اپنی ترمیم واپس لے لی۔
تحریک جدید کے دور ثانی کے لئے سب کمیٹی مال تحریک جدید کی طرف سے بجٹ
۱۹۵۷۵۸ء
مشاورت
نوجوانوں کو زیادہ حصہ لینے کی تحریک سال ۱۹۵۸ برای سنتوری مجلس شاہ ہونے پر حضور ۔
کسی صاحب نے اگر اس کے متعلق کوئی ترمیم پیش کرنی ہو تو وہ پیش کر دیں ۔ مگر بظاہر اس
بارہ میں کوئی ترمیم پیش کرنا درست نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ بجٹ بیرونی جماعتوں کا ہے اور پھر
جو آمد ا نہوں نے بتائی ہے وہ بھی ایک حد تک خیالی ہے کیونکہ تحریک جدید کا چندہ وصیت
کے چندے کی طرح باقاعدہ وصول نہیں ہوتا اور اس وجہ سے آمد میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
خطابات شوری جلد سوم
۶۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
اس کے لئے بنیادی طور پر سب سے اہم بات یہ ہے کہ تحریک جدید کے دور ثانی میں
نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی تحریک کی جائے ۔ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا
ہے کہ دور ثانی کی آمد ہر سال اُس نسبت سے نہیں بڑھی جس نسبت سے دور اول کی آمد
بڑھتی رہی ہے۔ دور اؤل والوں نے اتنی جلدی ترقی کی تھی کہ بعض ایسے سال بھی آئے کہ
اُن کا چندہ دس لاکھ تک پہنچ گیا مگر دور ثانی کے نوجوانوں کا چندہ دو لاکھ پر پہنچ کر گرا اور
پھر اس کے بعد چڑھنا شروع ہوا۔ اب وہ اپنی کمی پوری کر رہے ہیں لیکن ابھی وہ ایسی نہیں
جو قابلِ ذکر ہو۔ حالانکہ نوجوانوں میں کام کرنے کی روح بوڑھوں سے زیادہ ہونی چاہئے ۔
بوڑھے فوت ہو رہے ہیں اور جو زندہ ہیں وہ پنشنوں پر ریٹائر ہو جائیں گے ۔ اس طرح ان
کے چندوں میں بھی کمی آجائے گی اور یہ کمی دور ثانی نے پوری کرنی ہے یا ہمارے محکمہ زراعت
نے پوری کرنی ہے۔ کئی سکیمیں انہوں نے بنائی ہیں جو معقول ہیں اور کئی سکیمیں میں نے بھی
ان کو بتائی ہیں اور کئی تجاویز محکمہ زراعت نے پیش کی ہیں اگر وہ اُن پر عمل کریں تو انشاء اللہ تعالیٰ
تحریک جدید کا نام غیر ملکوں میں اور بھی بڑھ جائے گا اور وہاں جماعت پھیل جائے گی ۔
مثلاً انڈونیشیا میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک لاکھ سے زیادہ جماعت ہو گئی ہے ۔ اسی طرح
ویسٹ افریقہ میں کوئی ایک لاکھ کے قریب جماعت ہے۔
بیرونی مشنوں کی ترقی خوشکن ہے آج سے میں سال پہلے مولوی نذیر احمد علی صاحب
مرحوم نے لکھا تھا کہ ہماری جماعت یہاں تمہیں ہزار
ہے۔ اُس وقت انہوں نے لکھا تھا کہ سالانہ جلسہ پر ہمارے تین ہزار نمائندے آئے ۔ وہ ۔
ملک بڑا وسیع ہے اگر مغربی اور مشرقی پاکستان دونوں کو ملا لیا جائے تو وہ اس سے بھی دو گنا
ہے۔ اتنی دور سے لوگوں کا آنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ پھر وہاں اتنے سامانِ سفر بھی نہیں جتنے
ہمارے ملک میں ہیں مگر پھر بھی تین ہزار نمائندہ آ گیا۔ تین ہزار نمائندوں کے متعلق میں
نے یہ اندازہ لگایا تھا کہ دس آدمیوں میں سے ایک آدمی آیا ہے۔ اس لئے ہماری تعداد
وہاں تھیں ہزار ہے۔ مگر اس سال جو رپورٹ ملک کے دو حصوں کی آئی ہے اُس میں مبلغ
انچارج نے لکھا ہے کہ اس سال جلسہ سالانہ پر پانچ ہزار آدمی آیا ہے اور ایک ملک نے لکھا
ہے کہ بارہ سو آیا ہے۔ اگر اس کو دس سے ضرب دیں تو یہ ۶۲٬۰۰۰ کے قریب بن جاتا ہے
خطابات شوری جلد سوم
۶۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
لیکن در حقیقت ہماری جماعت اس سے زیادہ ہے اور گولڈ کوسٹ ، سیرالیون اور نائیجیریا
وغیرہ کو ملا کر وہاں ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہماری جماعت کے افراد پائے جاتے ہیں۔
بہر حال جوں جوں جماعت بڑھے گی ، وہاں کے چندے بھی انشاء اللہ بڑھتے جائیں گے
لیکن ابھی تک ہم اُن کے چندوں کو سوائے خاص موقعوں کے ادھر نہیں لائے ۔ مثلاً پچھلے
دنوں پونڈ ختم ہو گئے تھے تو ہم نے ان جماعتوں کو کہا کہ تم اپنے پونڈ فلاں ملک میں بھیجوا دو،
چنانچہ انہوں نے اپنے پونڈ وہاں بھیج دیئے ۔ ان لوگوں کے چندہ اور عطیہ میں حکومت پاکستان
کا کوئی قانون روک نہیں اس لئے کہ وہ غیر ملک ہیں اور آزاد ہیں وہ جہاں چاہیں اپنا روپیہ
خرچ کر سکتے ہیں ۔ چنانچہ ہم آتی دفعہ ایک موٹر اپنے ساتھ لائے ۔ گورنمنٹ نے ہم سے کہا
کہ تم یہ کار اپنے ایکسچینج سے نہیں خرید سکتے تھے لیکن جب ہم نے اُن پر ثابت کر دیا کہ یہ موٹر
ملک کے زر مبادلہ سے نہیں خریدی گئی بلکہ بنک کی رسید پیش کر دی کہ یہ روپیہ غیر ممالک سے
آیا تھا تو حکومت پاکستان نے کہا کہ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔ یوں بھی ایک
دفعہ ہم نے گورنمنٹ سے اپنی بیرونی آمد کے متعلق دریافت کیا تھا کہ انہیں اس پر کوئی
اعتراض تو نہیں تو اُس نے کہا تھا کہ جو مدد آپ کو کسی باہر کے ملک سے آئے اُس پر ملک
کے ایکسچینج کا کوئی قانون حاوی نہیں کیونکہ اُن کے پونڈ اپنے ہیں ۔ مثلاً سیرالیون اب تک
انگریزوں کے ماتحت ہے۔ گولڈ کوسٹ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے آزاد ہو گیا ہے اور سب
سے زیادہ ہماری جماعت گولڈ کوسٹ میں ہی ہے۔ خیال ہے کہ دوسرے نمبر پر سیرالیون
آزاد ہو گا پھر نائیجیریا آزاد ہوگا ۔ لائبیریا میں بھی اب نئی جماعت قائم ہوئی ہے اور
خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑھ رہی ہے۔ وہ پہلے سے آزاد ہے۔ کوئی تعجب نہیں کہ سیرالیون
اور نائیجیریا بھی چند سال میں آزاد ہو جائیں ۔ ان سب ممالک میں ہماری جماعت کی تعداد
کافی زیادہ ہے۔
یوں تو پاکستان میں بھی ہماری جماعت باقی ممالک سے تعداد میں زیادہ ہے لیکن
پاکستان اسمبلی میں ہمارا ایک بھی ممبر نہیں اور وہاں ہمارے پانچ چھ ممبر اسمبلی میں ہیں ۔ گویا
اُس جگہ پر جماعت کا اثر بڑھ رہا ہے اور جوں جوں وہ ملک آزاد ہوتے جائیں گے
خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کی تعداد بھی بڑھتی جائے گی۔ یہاں یہ ہوتا ہے کہ
خطابات شوری جلد سوم
۶۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
ڈپٹی کمشنر بھی ہمارے ہاں آجائے تو وہ ڈرتا ہے کہ ملک والے کیا کہیں گے؟ لیکن وہاں یہ
حالت ہے کہ ہماری مسجد کے افتتاح کے موقع پر خود وزیر اعظم جو عیسائی تھا آیا اور اُس نے
کہا آپ لوگ جو کام اس ملک میں کر رہے ہیں وہ بے نظیر ہے، ہم اس کی قدر کرتے ہیں ۔
آپ نے ہمارے ملک کو بہت اونچا کیا ہے اس لئے میں یہاں افتتاح کے لئے آیا ہوں ۔
اسی طرح یو۔این۔او کے نمائندے اور یونائیٹڈ سٹیٹس کے نمائندے بھی گئے ۔ امریکہ کا
ایک مشہور رسالہ ”لائف“ ہے جو چالیس لاکھ کی تعداد میں چھپتا ہے اس رسالہ میں ایک
مضمون چھپا تھا جس میں لکھا تھا کہ افریقہ میں احمدیت کثرت کے ساتھ پھیل رہی ہے اور
وہاں ۶۰ لاکھ احمدی ہو گیا ہے کہ حالانکہ ہمارا اندازہ صرف ایک لاکھ سے اوپر کا ہے ۔ پھر
الفضل میں شائع ہو چکا ہے کہ ایک عیسائی پروفیسر نے اپنی ایک کتاب میں لکھا کہ آئندہ
افریقہ کا مذہب اسلام ہوگا یا عیسائیت ۔ پھر وہ لکھتا ہے کہ پہلے یہ خیال تھا کہ افریقہ کا آئندہ
مذہب عیسائیت ہوگا مگر اب یہ بات غلط ہو گئی ہے ۔ احمد یہ جماعت نے ملک میں جو مشن
کھولے ہیں ان کی وجہ سے یہ بات یقینی طور پر نہیں کہی جاسکتی کہ یہاں کا آئندہ مذہب
عیسائیت ہوگا بلکہ بالکل ممکن ہے کہ کچھ عرصہ کے بعد ہمیں یہ ماننا پڑے کہ اس ملک کا آئندہ
مذہب اسلام ہوگا کے
تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں جماعت بڑھ رہی ہے اور جب جماعت کی تعداد
زیادہ ہو جائے گی تو ہماری پونڈوں کی دقت بھی دور ہو جائے گی ۔ ہمارا دوسو کے قریب مبلغ
گولڈ کوسٹ میں کام کر رہا ہے۔ اُن کے سب اخراجات مقامی جماعت خود دیتی ہے۔ آنے
جانے کے کرائے بھی وہی دیتے ہیں۔ لٹریچر بھی خود شائع کرتے ہیں۔ ہم بھی اُن کو گرانٹ
دیتے ہیں مگر اس لئے کہ :-
کریں۔
اوّل تو وہ لوگ ابھی تہذیب میں بہت پیچھے ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ اُن کی مدد
دوسرے وہ تعداد میں ہم سے کم ہونے کے باوجود اس قدر قربانی کر رہے ہیں کہ
سارے مبلغوں کو وہ خرچ دے رہے ہیں حالانکہ وہاں تنخواہیں زیادہ ہیں۔ مثلاً میرا بھتیجا
مرزا مجید احمد جو کالج کا پرنسپل ہو کر وہاں گیا ہے اُسے گورنمنٹ نے ۱۶۰۰ روپے تنخواہ دی ہے
خطابات شوری جلد سوم
۶۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
حالانکہ ہم یہاں پرنسپل کو پانچ سو روپیہ دیتے ہیں ۔ بہرحال وہاں جو ترقی ہوگی اس کے
ذریعہ جماعت کی حالت بھی مضبوط ہوگی ۔ چنانچہ جب سیرالیون میں ایک پریس لگانے کی
تجویز ہوئی تو جیسا کہ میں ایک خطبہ میں بیان کر چکا ہوں وہاں ایک دوست نے جو نیا نیا
احمدی ہوا تھا ایک ہزار پونڈ چندہ دیا اور ایک اور آیا اُس نے پندرہ سو پونڈ دیا اور پندرہ سو
پونڈ کے معنے یہ ہیں کہ گویا اُس نے بائیس ہزار روپیہ بطور چندہ دیا اور تین چار مہینہ کے اندر
اندر پچیس سو پونڈ جمع ہو گیا ۔ گویا چند ماہ کے اندر اندر اس جماعت نے ۳۳ ہزار روپیہ دیا۔
سیرالیون کی جماعت ابھی بہت تھوڑی ہے مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے امید ہے کہ یہ
جماعت بھی بڑھے گی اور ترقی کرے گی مگر اُس وقت تک یہ بوجھ ہمیں ہی اُٹھانا پڑے گا
وہاں کا ایک لڑکا بھی یہاں آیا ہوا ہے تا کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد جماعت کا مبلغ بن
سکے ۔ اس کی تعلیم کا بوجھ بھی ہم برداشت کر رہے ہیں ۔ اسی طرح جو مبلغ وہاں جاتے ہیں
اُن کے کرائے وغیرہ بھی ہمیں ادا کرنے پڑتے ہیں ۔ پر
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ابھی ان لوگوں کے دلوں میں یہ احساس پیدا نہیں ہوا کہ
پاکستانی ہم پر حکومت کر رہے ہیں۔ صرف ایک دفعہ نائیجیریا سے یہ آواز آئی تھی۔ میں نے
اُنہیں کہا کہ اگر تمہیں یہ بات نا پسند ہے تو میں سارے پاکستانی مبلّغ واپس بلا لیتا ہوں ۔
میری اس دھمکی کے بعد فوراً اُن کی مجلس شوری ہوئی اور اُس نے فیصلہ کیا کہ ہم اس شخص کے
سخت خلاف ہیں جس نے یہ بات کہی ہے۔ ہمارا امیر پاکستانی مبلغ ہی مقرر کیا جائے ہم اس
کے پیچھے چلیں گے۔ تو خدا تعالیٰ کے فضل سے اگر اُن میں یہ روح قائم رہی بلکہ ترقی کرتی رہی
تو شاید اس ملک کے چندے ہمارے ملک سے بھی بڑھ جائیں لیکن ابھی ان ملکوں کی موجودہ
آبادی کے لحاظ سے ان کے چندے کم ہیں۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ اگر گولڈ کوسٹ ،
نائیجیریا، سیرالیون اور لائبیریا ملایا جائے تو ان کی وسعت پاکستان سے ہیں گنے ہے لیکن
آبادی تھوڑی ہے صرف تین کروڑ کے قریب ہے زیادہ تر جنگلات ہی ہیں ۔
سے
افریقہ میں پھر ایسٹ افریقہ میں بھی خدا تعالی کے فضل احمدیت مشرقی افریقہ
احمدیت پھیل رہی ہے۔ اس کا علاقہ بھی پاکستان سے
دس پندرہ گنا زیادہ ہے لیکن آبادی تھوڑی ہے یعنی تین چار کروڑ کے قریب ہے ۔ پس
خطابات شوری جلد سوم
ان
۶۹۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
علاقوں میں احمدیت کے بڑھنے سے جماعت جماعت کی آمد پر اثر پڑے گا لیکن ابھی ہمیں مصلحتا
اور ان کے ایمان کی تقویت کے لئے اُن کی آمد ا نہیں پر خرچ کرنی پڑے گی اور کہنا پڑے گا
کہ مبلغ ہم بھیجیں گے خرچ تم دیا کرو ۔ اس سے بھی فائدہ ہو جاتا ہے کہ جو خرچ ہم نے وہاں
بھیجنا ہوتا ہے وہ بچ جاتا ہے اور ہم اسی کو غنیمت سمجھتے ہیں تا یہ اعتراض نہ ہو کہ چندہ ہم
دیتے ہیں اور پاکستانی کھا جاتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ ایمان میں اتنے مضبوط ہو
جائیں کہ پاکستانیوں سے کہیں کہ ایک پیسہ چندہ بھی نہ دو ہم وہاں روپیہ بھیجیں گے ۔ اُس
دن کا جب خود اُن کی طرف سے یہ تحریک ہو ہم انتظار کر رہے ہیں مگر جب تک وہ دن نہیں
آتا ہمیں خوشی سے یہ خرچ برداشت کرنا پڑے گا اور ہمیں خوشی سے یہ بات منظور کرنا پڑے
گی کہ مبلغ ہم بھیجتے رہیں اور اُن کا خرچ وہ دیں پس یہ پس منظر ہے تحریک جدید کی آمد کا ۔
اب اگر کوئی دوست بجٹ آمد کے متعلق کچھ کہنا چاہیں تو وہ اپنا نام لکھا دیں ۔ اگر چہ
اس بجٹ پر بولنے کا حق صرف غیر ملکیوں کو ہے کیونکہ یہاں والوں کو کیا پتہ ہے ہے کہ مثلاً
گولڈ کوسٹ میں کون کونسی جماعت ہے اور وہ کیا چندہ دیتی ہے اور جو غیر ملکی یہاں موجود
ہیں وہ طالب علم ہیں ۔ اُن کو معلوم نہیں کہ وہ کیا کہیں ۔ لیکن اگر وہ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو کہہ
سکتے ہیں۔ لیکن یہاں والے تو کچھ کہہ ہی نہیں سکتے ۔ ہاں اگر کسی کو یہ پتہ ہو کہ وہاں کیا ہو رہا
ہے تو وہ بے شک کہے۔ جیسے کوئی امریکی پاکستان میں سات دن بھی رہ جائے تو واپس جا کر
کہتا ہے کہ میں All about Pakistan جانتا ہوں ۔ یعنی مجھے پاکستان کے متعلق
ساری معلومات ہیں ۔ حالانکہ اُسے کچھ بھی معلومات حاصل نہیں ہوتیں ۔ اسی طرح اگر کوئی
پاکستانی بھی ایسا ہو جس نے ہمارے بجٹ سے All about Africa جان لیا ہو تو وہ
بھی کچھ کہہ سکتا ہے ۔ ورنہ جو باہر سے آئے ہیں وہ کہنا چاہیں تو کہہ سکتے ہیں ۔“
اس موقع پر کراچی کے ایک نمائندے نے یہ ترمیم پیش کی کہ تحریک جدید والے بھی
اپنے چندہ میں سے بڑی جماعتوں کو کچھ حصہ بطور گرانٹ دیا کریں ۔
اس پر حضور نے فرمایا :۔
اس بات پر بھی تحریک جدید غور کرے وہ کہتے ہیں کہ تحریک جدید بھی اگر کچھ گرانٹ
رکھے تو شاید اس ذریعہ سے ان علاقوں کے چندے بڑھ جائیں۔ یہ تحریک کراچی کے
خطابات شوری جلد سوم
٦٩٦
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
ایک دوست نے کی ہے۔ میرے خیال میں بہتر ہے کہ محکمہ اس تجویز پر غور کرے۔ چاہے
شروع میں بہت تھوڑی سی نسبت رکھیں مگر تھوڑی نسبت سے بھی آخر وہاں کی جماعتوں کی
گرانٹ بڑھ جائے گی اور پھر انہیں زیادہ توجہ پیدا ہوگی کہ تحریک جدید کے چندے
با قاعدگی سے وصول کیا کریں۔ مثلاً اب پتہ لگا ہے کہ یوں تو تحریک جدید کی آمد ملا کر
جماعت کراچی کی آمد ۲ لاکھ ۲۰ ہزار ہے لیکن صدر انجمن احمدیہ کی جو آمد تھی وہ ایک لاکھ
اکتیس ہزار تھی۔ اگر باقی آمد کا اڑھائی فیصد بھی تحریک جدید دے تب بھی بارہ ہزار یہاں
سے ملا تین چار ہزار تحریک جدید سے مل کر سولہ ہزار بن جاتا ہے۔ پھر تھوڑے دنوں تک یہ
رقم بچیں تیس ہزار تک پہنچ جائے گی ۔ تو تحریک جدید یہ امر زیر غور رکھے چاہے شروع میں
نہ Percentage بہت تھوڑی ہو اور چاہے میری تجویز کے مطابق Percentage
رکھے بلکہ گرانٹ رکھے بشرطیکہ تحریک جدید کا چندہ ۷۵ فیصدی وصول ہو جائے ۔ پس یہ تجویز
بڑی مفید ہے ۔ تحریک جدیدا سے نوٹ کرے اور آئندہ اسے مد نظر رکھے۔
جو دوست اس بات کی تائید میں ہوں کہ تحریک جدید کا بجٹ آمد جس صورت میں
بجٹ کمیٹی نے پیش کیا ہے منظور کر لیا جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
رائے شماری پر ۳۹۵ ممبروں نے اس کے حق میں رائے دی ۔ حضور نے فرمایا :-
بجٹ آمد کی منظوری " رائے شماری سے پتہ لگتا ہے کہ ۳۹۵ مبر اس بات کے حق میں
ہیں کہ تحریک جدید کے بجٹ آمد کو منظور کر لیا جائے ۔ گویا
پانچ ممبر اس وقت غیر حاضر ہیں ۔ میں کثرت رائے کے مطابق تحریک جدید کے بجٹ آمد کو
منظور کرتا ہوں ۔ اس سفارش کے ساتھ کہ آئندہ وہ گرانٹیں بھی مد نظر رکھا کریں اور اپنے بجٹ
میں گرانٹ کا حصہ شامل کیا کریں۔ وہ بے شک اپنی موجودہ وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ ابھی
با قاعدہ وصولیاں نہیں ہوتیں تھوڑی گرانٹ رکھیں مگر کچھ نہ کچھ ضرور رکھیں اور کہہ دیں کہ جو
جماعت ۷۵ فیصدی وصول کرے گی اُس کو ہم گرانٹ دیں گے۔ وہ اندازہ لگا لیں کہ کراچی سے
اتنا آتا ہے، لاہور سے اتنا آتا ہے، ملتان سے اتنا آتا ہے، راولپنڈی سے اتنا آتا ہے،
سیالکوٹ سے اتنا آتا ہے، ربوہ سے اتنا آتا ہے اور پھر اس چندہ کی نسبت سے ہر ایک کے لئے
الگ الگ گرانٹ مقرر کر دیں۔“
خطابات شوری جلد سوم
۶۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
اس موقع پر جناب حافظ عبدالسلام صاحب وکیل الاعلیٰ نے عرض کیا کہ ۷۵ فیصدی تو
ہم خود وصول کر لیتے ہیں اس پر حضور نے فرمایا :-
دو
بے شک آپ وعدوں میں سے ۷۵ فیصدی وصول کر لیتے ہیں لیکن جب آپ
دیں گے تو وعدے بھی زیادہ کرائیں گے پھر ۷۵ فیصدی جو آپ وصول کر لیتے ہیں اس سے
بھی زیادہ آپ کو وصول ہوا کرے گا ۔“
بحث اخراجات اور دو نئے مشن مجلس شوری کا چوتھا اور آخری او تھا اور آخری اجلاس ٹھیک تین بجے
بعد دو پہر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی صدارت میں
فلپائن اور نبی کھولنے کی تجویز شروع ہوا۔ حضور نے کرسی صدارت پر رونق افروز
ہونے کے بعد جناب حافظ عبدالسلام صاحب
وکیل الا علی تحریک جدید سے فرمایا کہ وہ تحریک جدید کا بجٹ اخراجات پیش کریں ۔ حضور کے
ارشاد کی تعمیل میں جناب حافظ عبدالسلام صاحب نے تحریک جدید کا بجٹ اخراجات برائے
سال ۵۸ - ۱۹۵۷ ء پیش کیا اور کہا کہ اس سال تجویز ہے کہ فلپائن اور نجی میں دو نئے مشن
کھولے جائیں اور اُن پر ۲۲۶ پونڈ فی مشن اخراجات کا اندازہ ہے۔ سب کمیٹی تحریک جدید
سفارش کرتی ہے کہ ان نئے اخراجات کو منظور کر لیا جائے ۔
اس موقع پر حضور نے فرمایا:۔
بیرونی مشنوں کیلئے ھدایات اس وقت نے مشنوں کے متعلق ایک تجویز پیش کی
گئی ہے لیکن یہ کام خالص خلافت کا ہے اور ان کو
چاہئے تھا کہ اس بارہ میں پہلے مجھ سے مشورہ لے لیتے ۔ کیونکہ چالیس سال سے برابر میں
بیرونی مشنوں کو دیکھ رہا اور ان کی راہنمائی کر رہا ہوں ۔ جب میں ان کے پاس موجود تھا تو
وہ مجھ سے مشورہ لے لیتے ۔ مثلاً ایک مشورہ میں برابر ان کو دیتا رہا ہوں لیکن اُنہوں نے
بجٹ میں اس کا خیال تک نہیں رکھا۔ میں ان کو کہتا رہا ہوں کہ جرمنی میں فوراً ایک اور مشن
کھولنا ضروری ہے ورنہ ہمارا جرمن مشن کامیاب نہیں ہوسکتا۔ جرمنی کے بعض حصوں میں
نئے احمدی ہوئے ہیں اور وہ ہیمبرگ سے کئی سو میل کے فاصلہ پر ہیں ۔جس وقت میں وہاں
XXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۶۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
گیا تھا اُس وقت بھی وہاں کی جماعت نے میرے پاس درخواست کی تھی کہ یہاں ایک اور
مشنری رکھا جائے ۔ اتفاقاً ہمیں ایک ٹیونیشین عرب مل گیا اور ہم نے اُس کو مشنری مقرر
کر دیا۔ ہمارے آنے کے بعد وہ اپنے ملک چلا گیا۔ اب وہ وہاں سے واپس آ گیا ہے اُس
نے کہا ہے کہ میں وہاں شادی بھی کر آیا ہوں اور وہاں جا کے تبلیغ بھی کر سکتا ہوں۔ میرے
ذریعہ وہاں دو آدمی احمدی ہوئے ہیں اور اس علاقہ میں احمدیت کے پھیلنے کا امکان ہے۔
پس جرمنی اور ٹیونس ایسے تھے جن میں نئے مشن کھولنے ضروری تھے۔ ہم نے امریکہ
سے اپنے مبلغ کو جاپان بھجوایا تھا۔ واپس جاتے ہوئے وہ فلپائن ہو کے آیا تھا۔ وہاں بھی
وقت تک تقریباً ۳۸ احمدی ہو چکے ہیں اور یہ زیادہ تر یونیورسٹی کے طالب علم الا لڑکے اور
لڑکیاں ہیں۔ وہاں سے ایک شخص نے زندگی بھی وقف کی ہے مگر ابھی تک وہ یہاں نہیں پہنچ
سکا کیونکہ وہ ایک فرم کا ملازم ہے اور وہ ابھی اُس کو چھوڑ نہیں رہی ۔ وہاں کیتھولک مذہب کا ۔
زیادہ اثر ہے اور کیتھولک مذہب والے بڑے متعصب ہوتے ہیں۔ وہ کسی نہ کسی بہانہ سے
ہمارے آدمی کو وہاں جانے سے روکتے ہیں۔ چنانچہ ہم نے ملایا سے بھی کوشش کی کہ ہمارا
مبلغ وہاں چلا جائے ، وہ علاقہ قریب ہے مگر اس کے راستہ میں بھی روک پیدا ہوئی ۔ آخر
ایک انگریزی نمائندہ نے ہمیں بتایا کہ وہاں کی حکومت نہیں چاہتی کہ یہاں کوئی مسلمان
آئے کیونکہ وہ سخت متعصب ہے۔
اس وق
۔
ڈچ گی آنا میں احمدیت کی ترقی پھر وچ گی آنا سے اطلاعات آرہی ہیں کہ وہاں
ایک اور مبلغ کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں کوئی
چار سو کے قریب احمدی ہو چکا ہے اور پچاس ساٹھ ہزار کے قریب وہاں مسلمان آباد ہیں
اور امکان ہے کہ سارے کے سارے احمدیت میں داخل ہو جائیں۔ ایک خاص تعداد ان
میں انڈونیشی مسلمانوں کی ہے اور باقی ہندوستانی اور پاکستانی ۔ اگر وہ احمدی ہو جائیں تو
سارا ملک ہی احمدی ہو جاتا ہے۔ وہاں سے بھی درخواست آئی ہے کہ ایک اور آدمی بھیجا
جائے تا کہ ہم یہاں مدرسہ کھولیں اور اس طرح تبلیغ کو وسیع کریں۔
منجی میں بھی مشن کھولنا ضروری ہے کیونکہ وہاں احمدی زیادہ ہیں گو وہ پنجابی
ہیں ۔ اس جزیرہ کی دو چار لاکھ کی آبادی ہے اور یہ علاقہ اس قابل ہے کہ اس کی طرف
خطابات شوری جلد سوم
۶۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
توجہ کی جائے۔ گویا فوری توجہ کے قابل علاقہ نجی اور ڈچ گی آنا ہے۔ اور
پھر ڈچ اور فرنچ گی آنا کے درمیان برٹش گی آنا پڑا ہوا ہے، وہاں بھی کوئی مبلغ جانا
چاہئے ۔ ایک طالب علم برٹش گی آنا کا یہاں سے پڑھ کر گیا ہے۔ اُس نے کہا تھا کہ میں
وہاں جا کر تبلیغ کروں گا اگر وہ وہاں چلا گیا تو ممکن ہے یہاں سے مبلغ بھیجنے کی ضرورت نہ
رہے۔
پھر خود ڈچ گی آنا میں ایک ایسے مبلغ کی ضرورت ہے جو کچھ تھوڑی سے ڈچ زبان
بھی جانتا ہو یا پھر انڈو نیشین جانتا ہو تاکہ انڈونیشین لوگوں میں جو وہاں بڑی تعداد میں ہیں
تبلیغ کی جا سکے ۔ غرض یہ علاقے جو میں نے بتائے ہیں ایسے ہیں کہ اگر وہاں تبلیغ کی جائے
تو تھوڑے ہی عرصہ میں احمدیت سارے ملک پر غالب آ سکتی ہے۔ یہ تجاویز میں نے دفتر
والوں کو بتائی تھیں مگر ان کا بجٹ میں کسی جگہ بھی ذکر نہیں کیا گیا ۔“
پھر بجٹ تحریک جدید کے سلسلہ میں مختلف جدید اخراجات کی تجویز پیش ہونے پر حضور
نے فرمایا :-
دو
حافظ صاحب نے مسجد لندن کی مرمت کا ذکر کرتے ہوئے کچھ عرصہ کہدیا ہے
حالانکہ میں ۱۹۲۴ء میں لنڈن میں گیا تھا اور وہاں مسجد بنوائی تھی اور ۱۹۵۵ء میں وہاں گیا
گویا ۳۱ سال کا عرصہ ہو چکا ہے مگر ابھی تک مسجد کی مرمت نہیں ہوئی تھی ۔ ان ۳۱ سالوں کا
66
نام انہوں نے کچھ عرصہ رکھدیا ہے ۔“
اس کے بعد فرمایا :۔
دو
جدید اخراجات کے متعلق اگر کوئی دوست ترمیم پیش کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں مگر یہ
یاد رہے کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ یہ غیر ممالک کا کام ہے اور آپ لوگ اس سے
نا واقف ہیں ، اس لئے لازمی طور پر مجھے اس کی تشریح کرنی پڑتی ہے۔
کم خرچ سے زیادہ کام کریں اُنہوں نے کہا ہے کہ جو مبلغ باہر جائیں گے ان کو موٹر چلانی سکھائی جائے گی مگر میرے نزدیک اُنہوں
نے اس سکیم پر عمل کرنا ہے تو انہیں کم سے کم ۷۵ ہزار کی رقم بجٹ میں بڑھانی چاہئے کیونکہ
جس مبلغ کو یہ موٹر ڈرائیوری سکھائیں گے اس نے باہر جاتے ہی لکھ دینا ہے کہ اس ملک میں
خطابات شوری جلد سوم
٧٠٠
مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء
موٹر کے بغیر کام نہیں چل سکتا اور موٹر ۵۰ - ۶۰ پونڈ میں آتی ہے۔ سفر یورپ کے دوران
میرے بیٹے نے محنت کر کے وہاں ۵۰ پونڈ کی موٹر خریدی تھی لیکن مبلغ نے یہ نہیں کرنا ۔ اُس
نے جہاز سے اُترتے ہی فوراً تاریں دینی شروع کر دیتی ہیں کہ میرے لئے موٹر کا انتظام
کریں کیونکہ یہاں موٹر کے بغیر کام ہی نہیں چل سکتا ۔ آخر ہمیں سوچنا چاہئے کہ جب ہم تنگی
کی حالت میں سے گزر رہے ہیں تو ایسی سکیمیں سوچنے کا فائدہ کیا ہے۔ جو بجٹ آگے ہی
انتہائی تنگی سے بنایا گیا ہے اُس میں موٹر ڈرائیوری کی گنجائش رکھ کر نئے مبلغ کو خراب کرنا
ہے۔ وہ مبلغ جو دس دس سال سے باہر بیٹھے ہیں اُن کے لئے تو کوئی موٹر نہیں لیکن جو ابھی
جانے والے ہیں ان کو پہلے سے ہی ڈرائیوری سکھا کے بھیجا جائے گا جس کے معنے یہ ہیں کہ
جب تک تم انہیں سکھاؤ گے وہ اپنا سر پھوڑیں گے اور جب وہ سیکھ جائیں گے تو تحریک جدید
کا سر پھوڑیں گے۔ یہ سکیمیں بچوں والی ہیں ۔ ہمیں کم سے کم خرچ کے ساتھ زیادہ سے
زیادہ کام کرنا چاہئے ۔ ہم نے ساری دُنیا کو جو احمدیت کی پیاسی ہے تعلیم دینی ہے اور اس
کے لئے ہمیں بجٹ میں زیادہ سے زیادہ کفایت کی ضرورت ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ مبلغین
کو موٹریں مت دو مگر میں کہتا ہوں کہ اُن کے اندر موٹر کی خواہش مت پیدا کرو ۔ جب تم
انہیں موٹر ڈرائیوری سکھاؤ گے تو تم اُن کے اندر موٹر کی خواہش پیدا کر دو گے اور یہ چیز
ضرر رساں ہے۔
پس میرے نزدیک یہ تجاویز خطرات سے خالی نہیں ۔ اوّل تو کئی علاقے جہاں مبلغ
بھجوانے کی ضرورت تھی چھوڑ دیئے گئے ہیں۔ مثلاً ٹیو نیشیا کا علاقہ چھوڑ دیا گیا ہے اور وہاں
مبلغ نہیں بھیجا جا رہا حالانکہ ہمارے آدمی نے وہاں سے لکھا ہے کہ ٹیو نیشیا میں تبلیغ کے بہت
سے مواقع ہیں اور ان لوگوں میں تعصب بھی اتنا نہیں جتنا دوسری جگہوں میں پایا جاتا ہے
چنانچہ ٹیو نیشیا کا ایک بہت بڑا رئیس جو وہاں کے وزیر اعظم حبیب بو رقیبہ کا نائب ہے مجھے
یورپ میں ملا۔ میں نے دریافت کیا کہ آپ کیسے آئے ہیں ۔ اُس نے کہا میں نے سُنا ہوا
تھا کہ امام جماعت احمد یہ یہاں آئے ہوئے ہیں ۔ جب میں نے آپ کے ساتھ بہت سے
آدمی دیکھے تو مجھے خیال آیا کہ آپ ہی امام جماعت احمد یہ معلوم ہوتے ہیں۔ چنانچہ میں
ملنے کے لئے آگیا۔ میں ٹیو نیشیا کے وزیر اعظم حبیب بورقیبہ کا نائب ہوں اور میں یہاں