مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

خطابات شوری جلد سوم
۷۱۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
دعا
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
) منعقده ۲۵ ، ۲۶ را پریل ۱۹۵۸ء )
پہلا دن
جماعت احمدیہ کی انتالیسویں مجلس مشاورت ۲۵، ۲۶ اپریل ۱۹۵۸ء کو تعلیم الاسلام
کالج کے ہال میں منعقد ہوئی۔ اس کا پہلا اجلاس ۲۵۔ اپریل کو عصر کے بعد پانچ بج کر
پچاس منٹ پر شروع ہوا ۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد دُعا سے متعلق حضور نے فرمایا :-
دو
دوست میرے ساتھ مل کر دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس اجتماع کو بابرکت
فرمائے اور ہم سے ایسی سکیمیں منظور کروائے جو دنیا بھر میں اسلام کو غلبہ اور عظمت دینے
والی ہوں اور پھر وہ ہم سے ایسے وعدے کروائے جنہیں ہم پورا بھی کریں تا کہ اسلام کا
خزانہ ہمیشہ بھر پور رہے اور وہ کفر کے آگے کبھی سرنگوں نہ ہو۔“
افتتاحی تقریر تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل تقریر بد ،
فرمائی :-
”سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا
کرتے تھے کہ جو شخص ساری چیزوں کو اپنے قبضہ و تصرف میں سمجھتا ہے وہ کبھی سچا مومن نہیں
کہلا سکتا۔ خدا تعالیٰ کا خانہ خالی رکھنا بہر حال ضروری ہوتا ہے مگر ہمارے کا رکنان نے اس
اصول کو قطعی طور پر نظر انداز کرتے ہوئے اس دفعہ مجلس شوری شدید گرمی کے موسم میں رکھ
لی ہے۔ شاید صدر انجمن احمد یہ کے ناظروں نے یہ خیال کر لیا کہ گرمی بھی ان کے قبضہ میں
ہے اور وہ اس کے اثر سے محفوظ رہیں گے حالانکہ اس سال اتنی شدید گرمی پڑ رہی ہے کہ

خطابات شوری جلد سوم
۷۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
میرے جیسے کمزور انسان کے لئے نا قابلِ برداشت ہے اور مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی
نے مجھے تنور میں دھکا دے دیا ہے۔ صدر انجمن احمد یہ والوں نے سمجھ لیا کہ وہ موسم ہی کیا ہے
جو ان کے قبضہ میں نہ ہو۔ آخر وجہ کیا تھی کہ مجلس شوری کو کچھ عرصہ پہلے نہ رکھ لیا گیا۔ اگر یہ
اجلاس مہینہ بھر پہلے رکھ لیا جاتا تو لوگ گرمی کی شدت سے بچ جاتے اور نقصان بھی کوئی نہ
ہوتا۔ پاکستان کے قیام سے پہلے یہ اجلاس ان دنوں میں اس لئے رکھا جاتا تھا کہ ان دنوں
ایسٹر کی تعطیلات ہوتی تھیں اور ان کی وجہ سے یہاں آنے والے نمائندگان کو علیحدہ چھٹیاں
نہیں لینی پڑتی تھیں لیکن اب تو یہ تعطیلات نہیں ہوتیں اور نمائندگان کو اس موقع پر بہر حال
چھٹی لینی پڑتی ہے اس لئے اب یہ ضروری نہیں کہ مجلس مشاورت کا اجلاس ان دنوں کیا
جائے اب ہم چاہیں تو اسے مارچ کے مہینہ میں بھی کر سکتے ہیں۔ بہر حال آئندہ مجلس شوری
کا اجلاس مارچ کے اوائل میں منعقد کرنا چاہئے تا کہ گرمی کی شدت سے بچا جا سکے ۔ اگلے
سال مارچ کے پہلے عشرہ میں رمضان شروع ہو رہا ہے۔ اگر ہم رمضان سے پہلے مجلس شوری
کا اجلاس منعقد کر لیں تو میرے نزدیک زیادہ بہتر ہوگا ورنہ اس قسم کی گرمی میں بیمار آدمی تو
بالکل بیکار ہو جاتا ہے۔ اس مجلس شوری میں کشمیر کی جماعتوں کے نمائندے بھی آتے ہیں اور
ان کے علاوہ بعض ایسی جماعتوں کے نمائندے بھی آتے ہیں جن کے علاقہ کی آب و ہوا
ہمارے علاقہ کی آب و ہوا سے نسبتاً ٹھنڈی ہوتی ہے مثلاً سمندر کے کنارے کے لوگ ہیں
اسی طرح ملتان وغیرہ کے علاقوں میں بھی رات کو ٹھنڈ ہو جاتی ہے لیکن ربوہ میں شدید گرمی
پڑتی ہے ۔ نواب محمد دین صاحب مرحوم نے یہ زمین خریدی تھی جب وہ اس زمین کے حصول
میں کامیاب ہو گئے تو وہ ہنستے ہوئے میرے پاس آئے اور کہنے لگے میں نے سلسلہ کا پندرہ
ہیں ہزار روپیہ بچا لیا ہے۔ گورنمنٹ نے ہمیں پہاڑیاں دینے کی کوشش کی تھی لیکن میں نے
وہ حصہ خریدنے سے انکار کر دیا میں نے کہا آپ نے سلسلہ کا پندرہ بیس ہزار روپیہ بچایا نہیں
بلکہ آئندہ جو لوگ یہاں آ کر بسیں گے اُنہیں آپ نے ان پہاڑوں میں قید کر دیا ہے ۔ ان
پہاڑوں پر جب دھوپ پڑے گی تو اس کی تپش کا اثر شہر والوں پر بھی پڑے گا اور وہ گرمی کی
وجہ سے تکلیف اُٹھائیں گے۔ نواب صاحب نے کہا میں ابھی انتظام کر لیتا ہوں اور
پہاڑیاں بھی خرید لیتا ہوں ۔ میں نے کہا اب آپ ساری عمر بھی ان پہاڑیوں کو خریدنے کی

خطابات شوری جلد سوم
۷۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
کوشش کریں گے تو کامیاب نہیں ہوں گے۔ چنانچہ وہ کئی بار افسران کے پاس گئے لیکن وہ
نہ مانے اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ جب گرمی کا دباؤ ان پہاڑیوں پر پڑتا ہے تو وہ تپنے لگ جاتی
ہیں اور پھر اس کا اثر سارے شہر پر پڑتا ہے۔
بہر حال یہ ایک غلطی تھی جو نواب صاحب مرحوم سے ہوئی اگر پہاڑیاں بھی لے لی
جاتیں اور وہاں درخت لگا دیئے جاتے تو یہ ایک اعلیٰ سیر گاہ بن جاتی جسے دیکھنے کے لئے
لوگ دور دور سے یہاں آتے۔ بہر حال ہمیں شوری کا اجلاس ایسے وقت میں رکھنا چاہئے
جب خدائی قانون کے ماتحت گرمی کا امکان نہ ہو۔ ہم قانون قدرت کے تابع اور ماتحت
ہیں ، اس پر حاکم نہیں ۔
تو کل کے ثمرات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ مجھے
سلطان عبدالحمید آف ٹرکی کی ایک بات بہت پسند ہے۔ جب یونان
نے حملہ کیا تو سلطان عبدالحمید نے اپنے وزیروں کو بُلا کر مشورہ کیا وہ لوگ لڑنا نہیں چاہتے
تھے اس لئے اُنہوں نے کہہ دیا کہ ہم نے یہ انتظام بھی کر لیا ہے اور وہ انتظام بھی کر لیا ہے
لیکن فلاں بات نہیں ہوسکی۔ وہ بادشاہ کو یہ تو نہیں کہہ سکتے تھے کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے اُنہوں
نے کوئی بہانہ ہی بنانا تھا سو اُنہوں نے اس طرح سلطان عبدالحمید کے دل کو جنگ سے
پھیرانے کی کوشش کی ۔ سلطان عبدالحمید نے کہا اگر ایک بات نہیں ہوئی تو اُسے خدا پر چھوڑ
دو، آخر ہمیں خدا کے لئے بھی تو کوئی خانہ خالی رکھنا چاہئے سارے خانے ہم نے ہی تو پُر
نہیں کرنے ۔ چنانچہ اس کے ایمان کا یہ نتیجہ ہوا کہ گجا تو یہ حالت تھی کہ یورپ سمجھتا تھا ٹر کی
فوجیں ایک قلعہ بھی فتح نہیں کر سکتیں اور گجا یہ کہ اُنہوں نے چھ ماہ میں ہی وہ جنگ جیت لی
اور یورپ کی فوجیں جن کا اُنہوں نے یونان سے وعدہ کیا تھا اُس کی مدد کو بھی نہ پہنچ سکیں ۔
اسی جنگ میں ایک جرنیل کو کمانڈرانچیف نے حکم دیا کہ تم فلاں قلعہ فتح کرو اور اس مہم کے
لئے اُس نے تین دن کا عرصہ مقرر کیا۔ دو دن تک اُس جرنیل نے پوری کوشش کی لیکن وہ
قلعہ فتح کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ تیسرے دن اُس نے اپنے سپاہیوں کو بلایا اور کہا کہ
ہم نے اس قلعہ کو آج شام تک فتح کرنا ہے۔ میں اس قلعہ پر چڑھتا ہوں تم سب میرے
پیچھے پیچھے آؤ۔ چنانچہ وہ قلعہ کی دیوار پر چڑھا، سپاہی بھی بہادری کے ساتھ اس کے پیچھے پیچھے

خطابات شوری جلد سوم
۷۱۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
چڑھنے لگے۔ نصف فاصلہ پر پہنچے تو جرنیل نے کہا ہمیں دشمن تک اس کی بے خبری کے عالم میں
پہنچنا ہے اس لئے تم اپنے ٹوٹ اُتار لو رستہ میں پتھروں کی وجہ سے پاؤں زخمی ہو گئے تو
سپاہیوں نے بوٹ پہننے کی اجازت چاہی مگر اُس نے اجازت نہ دی ۔ نصف فاصلہ سے کچھ
آگے گئے تو اچانک دشمن کی ایک گولی جرنیل کے سینہ میں آ لگی ۔ سپاہیوں نے اُسے اُٹھا کر
کسی امن کی جگہ میں لے جانا چاہا تو اُس نے کہا میں تمہیں خدا کی قسم دیتا ہوں کہ تم مجھے
یہیں پڑا رہنے دو اور اگر میں مر جاؤں تو شام کو مجھے اس قلعہ کی چوٹی پر دفن کرنا ورنہ میری
لاش کو کتوں کے آگے پھینک دینا ۔ سپاہی اپنے محبوب جرنیل کے اس فقرہ کی وجہ سے مجنون
ہو گئے اور اس کے ماتحت افسروں نے پاگلوں کی طرح آگے بڑھنا شروع کیا اور شام کو قلعہ
کی چوٹی پر جھنڈا لہرا دیا ۔ حالانکہ دشمن کا خیال تھا کہ لڑکی اس قلعہ کی ابتدائی کڑیاں بھی چھ ماہ
میں فتح نہیں کر سکتا ۔ مگر اللہ تعالیٰ نے لڑکی کی مدد کی اور اُس نے نہ صرف ابتدائی کڑیاں ہی فتح
کیں بلکہ تین دن میں قلعہ کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔
اسی طرح مسلمانوں میں اور بھی کئی غیور بادشاہ پیدا ہوئے ہیں مثلاً ہندوستان میں
احمد شاہ ابدالی اور سلطان ٹیپو جیسے غیور مسلمان پیدا ہوئے مگر ان غیور بادشاہوں کے ساتھ
غدار بھی ہمیشہ پیدا ہوتے رہے۔ چنانچہ پہلی جنگ عظیم میں جب سمرنا میں دشمن نے فوجیں
اُتاریں اور ایک اسلامی جرنیل کو اُن کا مقابلہ کرنے کیلئے کہا گیا اُن دنوں میں ”ڈیلی نیوز“
منگوایا کرتا تھا۔ اس کے نامہ نگار نے لکھا کہ میں نے میدان جنگ میں ایک ایسا درد ناک
نظارہ دیکھا ہے جسے میں کبھی بھول نہیں سکتا۔ میں نے دیکھا کہ ترک جرنیل جو دشمن کی
فوجوں سے لڑ رہا تھا میدان سے ہٹ کر ایک پتھر پر بیٹھا ہے اور رو رہا ہے۔ میں نے اس
کے رونے کا سبب دریافت کیا تو اُس نے کہا ان کارتوسوں کو دیکھو، ان میں بارود کی بجائے
بورا بھرا پڑا ہے میں دشمن کو مار نہیں سکتا ۔ اگر ان کارتوسوں میں بارود ہوتا تو میں آج دشمن کو
شکست دے دیتا لیکن اب میں کچھ نہیں کر سکتا ۔
غرض جہاں اسلام میں دلیر اور غیو ر افراد گزرے ہیں وہاں اس میں غدار بھی پیدا
ہوتے رہے ہیں۔ چنانچہ ان کارتوسوں میں بارود کی بجائے بُورا بھرنے والا کوئی غدار ہی تھا
جس نے ایسے لوگوں کو ٹھیکہ دے دیا جنہوں نے کارتوسوں میں بارود کی بجائے پورا بھر دیا۔

خطابات شوری جلد سوم
۷۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ ہمیں اس قسم کے غداروں سے محفوظ رکھے اور ایسے وفا دار لوگ
عطا کرے جو اسلام کی خاطر ہمیشہ سینہ سپر رہنے والے ہوں اور جن کو اپنی اور اپنے بچوں کی
جانوں کی پرواہ نہ ہو۔ وہ میدان میں جائیں اور اسلام کی خاطر اپنی جانیں لڑا دیں۔ م
صحابہ یہ کا کا ا اخلاص و فدائیت جنگِ اُحد میں جب یہ بات مشہور ہوئی کہ رسول کریم صلی اللہ
ہ وآلہ وسلم شہید ہو گئے ہیں تو مسلمانوں کے دل ٹوٹ
علیه
گئے اور شہادت کی خبر سن کر مسلمان سپاہیوں کے قدم اُکھڑ گئے ۔ جب رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کو گڑھے میں سے نکالا گیا اور مسلمان پھر آپ کے ارد گرد پروانہ وار جمع ہو
گئے تو آپ نے ایک انصاری صحابی کو تلاش کرنے کا حکم دیا۔ صحابہ ان کی تلاش میں نکل
گئے ۔ اُنہوں نے دیکھا کہ وہ ایک جگہ سر سے پیر تک زخمی پڑے ہیں اور نزع کی حالت میں
ہیں ۔ وہ ان کے پاس گئے اور اُنہوں نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں
آپ کے پاس بھیجا ہے اگر آپ نے اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں کے نام کوئی پیغام دینا
ہو تو دے دیں ہم پہنچا دیں گے ۔ اُس صحابی میں قربانی کی ایسی عظیم الشان روح پائی جاتی
تھی کہ اُنہوں نے کہا اپنا ہاتھ بڑھاؤ اور اقرار کرو کہ تم میرا یہ پیغام میرے عزیزوں تک
ضرور پہنچا دو گے۔ اُنہوں نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا اور پیغام پہنچانے کا اقرار کیا۔ اس کے
بعد اُس صحابی نے جبکہ وہ دم توڑ رہے تھے کہا میرے بیٹوں ، بھائیوں ، بھتیجوں اور دامادوں کو
کہہ دینا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ قیمتی چیز دنیا میں اور کوئی نہیں جب
تک ہم زندہ رہے ہم نے اپنی جانیں خطرہ میں ڈال کر بھی آپ کی حفاظت کی کوشش کی اور
اب جبکہ میں مر رہا ہوں میری آخری نصیحت یہی ہے کہ تم اپنی زندگیوں کو قربان کر دو مگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک کسی دشمن کو نہ پہنچنے دو یے
اس طرح غزوہ بدر کے موقع پر انصار نے جس فدائیت کا نمونہ دکھایا ہے وہ بھی ان
کے عشق کا ایک بہت بڑا ثبوت ہے۔ مدینہ کی طرف ہجرت کرنے سے قبل رسول کریم صلی اللہ کی
علیہ وآلہ وسلم اور انصار کے درمیان یہ معاہدہ ہوا تھا کہ اگر مدینہ پر کسی نے حملہ کیا تو انصار
آپ کی حفاظت کریں گے لیکن اگر مدینہ سے باہر حملہ کیا گیا تو وہ لڑائی میں شامل ہونے کے
پابند نہیں ہوں گے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب جنگ بدر کے لئے تشریف لے گئے
XX

خطابات شوری جلد سوم
۷۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
تھا
تو چونکہ یہ مقام مدینہ سے سے فاصلہ پر تھا۔ آپ نے ۔ نے خیال فرمایا کہ اگر میں نے مدینہ والوں کو
دشمن سے جنگ کرنے کا حکم دیا تو یہ ان سے بد عہدی ہو گی اس لئے آپ نے تمام صحابہ کو
جمع کیا اور فرمایا آپ لوگ مشورہ دیں کہ اب کیا کیا جائے؟ اب قافلہ کا سوال نہیں کفار کی
مسلح فوج سے مقابلہ ہے۔ اس پر ایک ایک کر کے مہاجرین اُٹھے اور اُنہوں نے کہا
يَا رَسُولَ اللہ ! ہم دشمن سے ڈرتے نہیں ہم اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں مگر جب کوئی
مہاجر اپنے خیالات کا اظہار کر ۔ ار کر کے بیٹھ جاتا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وس علیہ وآلہ وسلم پھر فرماتے
کہ اے لوگو! مجھے مشورہ دو۔ جب بار بار آپ نے یہ فقرہ دہرایا تو ایک انصاری سردار
کھڑے ہوئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ ! مشورہ تو آپ کو مل رہا ہے مگر پھر جو آپ بار بار
مشورہ طلب فرما رہے ہیں تو شاید آپ کی مراد ہم انصار سے ہے آپ نے فرمایا۔ ہاں ۔
اس سردار نے کہا یا رسول اللہ ! شاید آپ اس لئے ہمارا مشورہ طلب فرما رہے ہیں کہ آپ
کے مدینہ آنے سے قبل ہمارے اور رے اور آپ کے درمیان ایک معاہدہ ہوتا تھا اور وہ معار در وہ معاہدہ یہ تھ
کہ اگر کسی نے مدینہ پر حملہ کیا تو ہم اس کا مقابلہ کریں گے لیکن مدینہ سے باہر نکل کر اگر
لڑائی کرنی پڑی تو ہم اس میں شامل ہونے کے پابند نہیں ہوں گے۔ آپ نے فرمایا ہاں ۔
اسی انصاری سردار نے کہا یا رسول اللہ ! جب یہ معاہدہ ہوا تھا اُس وقت ہم پر آپ کی
حقیقت پورے طور پر روشن نہیں ہوئی تھی لیکن اب آپ کی حقیقت ہم پر پورے طور پر واضح
ہو چکی ہے اور آپ کی شان کا ہمیں پتہ لگ گیا ہے اس لئے اب اُس معاہدہ کا کوئی سوال
نہیں۔ ہم حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھیوں کی طرح آپ سے یہ نہیں کہیں گے کہ
اذْهَبُ اَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلاَ إِنَّا هَهُنَا قَاعِدُونَ کے کہ تو اور تیرا رب جاؤ اور دشمن سے
لڑتے پھرو ہم تو یہیں بیٹھے ہیں بلکہ یا رسول اللہ ! ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور
بائیں بھی لڑیں گے اور آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ
سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے ہے یا رسول اللہ ! جنگ تو ایک معمولی
بات ہے اگر آپ حکم دیں کہ ہم سمندر میں اپنے گھوڑے ڈال دیں تو خدا کی قسم ہم بغیر کسی
ہچکچاہٹ کے اپنے گھوڑے بھی سمندر میں ڈال دیں گے ہے
ایک اور انصاری کہتے ہیں کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ
XXX

خطابات شوری جلد سوم
۷۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
کئی لڑائیوں میں شامل ہوا مگر میری ہمیشہ خواہش رہی کہ کاش ! میں ان لڑائیوں میں شامل
اور یہ فقرات میری زبان سے نکلتے ۔ یہ فدائیت اور قربانی کا وہ عظیم الشان نمونہ تھا ؟
نہ ہوتا اور
جو
صحابہ رضوان اللہ علیہم نے ہمارے سامنے پیش کیا اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اسی قسم کا نمونہ دکھانے
کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں طاقت دے کہ ہم اسلام کے جھنڈے کے دائیں بھی لڑیں
اور بائیں بھی لڑیں ، آگے بھی لڑیں اور پیچھے بھی لڑیں اور اُس وقت تک دم نہ لیں جب تک
کہ کفر کی چوٹی پر اسلام کا جھنڈا نہ گاڑ دیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ کام بہت بڑا ہے اور
خدا تعالیٰ کے ہاتھوں ہی انجام تک پہنچ سکتا ہے لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ہمیں
خدا تعالیٰ نے اس کام کا ایک ذریعہ بنایا ہے ورنہ اس کی تکمیل کے سامان وہ خود ہی کر سکتا
ہے ہمارے بس کی یہ بات نہیں ۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے بعض صوفیاء نے کہا ہے کہ
خود کوزه و خود کوزه گر و خود گل کوزه
اللہ تعالیٰ آپ ہی کو زہ ہے، آپ ہی اس کوزہ کو بنانے والا ہے اور آپ ہی کوزہ کی
مٹی ہے اور پھر وہ کوزہ بازار میں فروخت کے لئے رکھتا ہے تو آپ ہی اس کا خریدار بن کر
آجاتا ہے اور اسے خرید لیتا ہے۔ پس حقیقت یہی ہے کہ صداقت بھی خدا کی ہے اور ہم جو
اس صداقت کے علم بردار ہیں ، ہمیں بھی خدا تعالیٰ نے ہی بنایا ہے اور پھر جس مٹی سے ہم
بنے ہیں وہ بھی خدا تعالیٰ ہی کی پیدا کردہ ہے۔ اگر بازار میں ہماری کوئی قیمت پڑے گی تو
تبھی پڑے گی جب خدا تعالیٰ ہمارا خریدار ہو۔ پھر چاہے تو ہمیں توڑ دے اور چاہے تو ہمیں
پیمانہ بنالے یہ اُس کے فضل وکرم پر منحصر ہے۔
حدیثوں میں آتا ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بازار میں سے گزر
رہے تھے کہ آپ نے دیکھا ایک صحابی کھڑے ہیں یہ صحابی سخت بدصورت تھے اور بازار میں
مزدوری کا کام کرتے تھے۔ اُس وقت اُن کا جسم پسینہ سے شرابور تھا اور ان کے چہرہ پر
حسرت برس رہی تھی ۔ آپ نے انہیں دیکھا تو بچوں کی طرح پیچھے سے آکر اُن کی آنکھوں
پر ہاتھ رکھ دیا۔ آپ کا جسم چونکہ نازک تھا اس صحابی نے اُنگلیوں کی نرمی اور ملائمت سے
آپ کو پہچان لیا اور پیار سے اپنا میلا جسم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بدن کے
ساتھ ملنا شروع کر دیا۔ پھر آپ نے اس کی آنکھوں پر سے اپنے دونوں ہاتھ ہٹا لئے اور

خطابات شوری جلد سوم
۷۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
فرمایا اے لوگو! میں ایک غلام بیچنا چاہتا ہوں کیا کوئی خریدار ہے؟ اس صحابی نے بڑی افسردگی
سے کہا یا رسول اللہ ! کیا اس دُنیا میں میرا بھی کوئی خریدار ہو سکتا ہے؟ میں تو نہایت حقیر اور
بدصورت ہوں، مجھے کون خریدے گا ۔ آپؐ نے فرمایا ایسا مت کہو تم بے شک دُنیا کی نظر میں
حقیر ہو لیکن خدا تعالیٰ کی نگاہ میں تمہاری بڑی قیمت ہے ہے پس اگر اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی نظروں
میں کوئی قیمت دیدے تو یہ کام جو ہمارے سپرد ہے ہو سکتا ہے ورنہ یہ کام نہایت بو جھل اور
66
بھاری ہے اور اس کو سرانجام دینا ہماری اپنی طاقتوں کے لحاظ سے بڑا مشکل ہے ۔“
اس کے بعد حضور نے مجلس شوری کے ایجنڈے پر غور کرنے کے لئے ایک سب کمیٹی
مقرر فرمائی۔ جس میں ۲۹ ر افراد شریک کئے گئے ۔ صرف نظارت تعلیم کی اُس تجویز کو حضور
نے پیش کرنے کی اجازت نہ دی جس میں آئندہ سال کے لئے انسپکٹر کی آسامی جاری
رکھنے کی استدعا کی گئی تھی ۔ حضور نے فرمایا:-
میں پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہوں کہ جو چیز ہے ہی مشروط با مد ، اُس کو شوری کے
اجلاس میں پیش کرنا شوری کا وقت ضائع کرنا ہے اگر کوئی اچھی چیز ہے اور جماعت کے
دوست اس کے لئے چندہ دے رہے ہیں تو اس پر عمل کیا جائے اور اگر وہ چندہ نہیں دے
رہے اور اس تجویز کو ناپسند کرتے ہیں تو جماعت اُس کی ذمہ داری کیوں لے۔ ایسی ہی
ایک تجویز ناظر صاحب تعلیم نے یہ بھی پیش کی تھی جسے میں نے مستر د کر دیا کہ گھٹیالیاں کے
ہائی سکول کو ہائر سیکنڈری سکول (Higher secondary school) بنایا
جائے ۔ جب شروع شروع میں یہ سکول جاری کیا گیا تو اس علاقہ کی جماعتوں نے وعدہ کیا ۔
تھا کہ وہ مدد دیں گی لیکن اُنہوں نے کوئی مدد نہ کی پھر وہ سکول مڈل ہوا پھر ہائی ہوا اور پھر
بھی علاقہ کی جماعتوں نے کوئی مدد نہ کی لیکن ناظر صاحب نے تجویز پیش کر دی کہ اس سکول
کو ہائر سیکنڈری سکول بنا دیا جائے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ربوہ میں بھی ایک ہائی سکول
موجود ہے جس کا بوجھ جماعت اُٹھا رہی ہے لیکن یہ مرکز ہے اور مرکزی ادارہ کے لئے چندہ
دینا ساری جماعت کا فرض ہوتا ہے لیکن جو سکول ضلع سیالکوٹ کے ایک گاؤں میں ہو اُس
کے لئے چندہ دینا تمام جماعت کا فرض نہیں ۔ ہاں اُس علاقہ کی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ
اُس کے سارے بوجھ کو اُٹھا ئیں ۔ بے شک اگر ہم میں طاقت ہو تو ہم باہر کے علاقوں میں بھی

خطابات شوری جلد سوم
۷۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
نئے سکول جاری کریں گے مگر یہ اُس وقت ہو سکتا ہے جب ہمارا بجٹ بڑھ جائے ۔ جب
ہمارا بجٹ لاکھوں سے نکل کر کروڑوں کا ہو جائے گا تو پھر ہم ڈھا کہ میں بھی ہائی سکول
جاری کریں گے، کراچی میں بھی ہائی سکول جاری کریں گے، راولپنڈی، ملتان ، ایبٹ آباد،
لاہور، لائکپور اور سرگودھا میں بھی ہائی سکول جاری کریں گے لیکن بہر حال یہ بات مرکز کے
اختیار میں ہو گی ۔ ہم کسی ایک ضلع کی جماعت کو یہ اختیار نہیں دے سکتے کہ وہ اپنی مرضی سے
ایک سکول کھولے اور مرکز پر اُس کے اخراجات کا بوجھ ڈال دے ۔ آخر گھٹیالیاں، کراچی ،
لاہور یا لائکپور کی طرح نہیں کہ جماعت اپنے بچے وہاں تعلیم کیلئے بھیجے ۔ ربوہ میں وہ اپنے
بچے اس لئے بھیجتی ہے کہ یہ مرکز ہے اور یہاں سلسلہ کے علماء رہتے ہیں ۔ ان سے فائدہ
حاصل کرنے کے لئے جماعت کے لوگ یہاں آتے ہیں لیکن کون پاگل ہے جو کراچی،
ملتان یا کسی اور شہر سے اپنے بچے گھٹیالیاں بھیجے گا۔
پس ایسی تجاویز پر نظارت یا صدر انجمن احمد یہ خود غور کر لیا کرے، ہمیں ان پر وقت
ضائع کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ تجویز جو ایجنڈا میں تجویز نمبرا کے طور پر دکھائی گئی ہے اس
کی ابتدائی منظوری بھی اس شرط پر دی گئی تھی کہ لوگ چندہ دیں گے تو بچوں کو وظیفہ دے دیا
جائے گا ۔ اب اس کے متعلق مزید منظور یاں لینا پائینچا پکڑنے والی بات ہے۔ پس میں اس
کو پیش کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا ۔“
66
دوسرا دن
احمدیت کی ترقی کے لئے دعاؤں کی ضرورت ۲۶۔ اپریل ۱۹۵۸ء کو مجلس مشاورت
کے دوسرے اجلاس میں حضور نے
ابتدائی دعا سے قبل اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے دُعاؤں کی ضرورت واضح کرتے
ہوئے فرمایا :-
اب تمام دوست میرے ساتھ مل کر دعا کر لیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری کمزوریوں کو دُور
فرمائے اور اپنے فضل سے اسلام اور احمدیت کی ترقی کے سامان پیدا کرے۔ یہاں تک کہ ا

خطابات شوری جلد سوم
۷۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
عیسائیت اور دہریت دُنیا سے مٹ جائیں اور اسلام اور توحید ساری دنیا پر غالب آ جائے ۔
یہ کام تو اس کا ہے اور اُسی نے اپنے فضل سے اسے سرانجام دینا ہے۔ ہم تو صرف لہو لگا کر
شہیدوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ہماری مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے مائیں جب کوئی
وزنی چیز اٹھانے لگتی ہیں تو اپنے بچہ کی حوصلہ افزائی کے لئے اُسے کہتی ہیں کہ تم بھی اُنگلی لگا
دو۔ بچہ اپنے خیال میں سمجھتا ہے کہ کام میں کر رہا ہوں حالانکہ ماں کر رہی ہوتی ہے ۔ اسی
طرح ہم سمجھ رہے ہیں کہ اسلام کی اشاعت کا کام ہم کر رہے ہیں حالانکہ اصل میں یہ کام
خدا تعالیٰ کر رہا ہے لیکن پھر بھی اس ثواب میں شریک ہونے کے لئے ہمیں دعائیں کرنی
چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوا اور وہ اس کام کو جلدی پورا کرے۔ کام تو ہماری دعاؤں
کے بغیر بھی ہو سکتا ہے مگر اس صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ ہم نے اس کام میں کوئی حصہ
نہیں لیا لیکن اگر ہم دُعائیں کریں گے تو یہ سمجھا جائے گا کہ ہم نے بھی کام پورا کرنے میں
حصہ لیا ہے۔ پس پہلے میں دعا کرتا ہوں پھر بقیہ کارروائی شروع کی جائے گی ۔“
66
ضرورت کے مطابق مناسب اور سستا لٹریچر شائع کریں مجلس مشاورت میں اشاعت لٹریچر پر
بحث کے دوران میں مکرم شیخ رحمت اللہ صاحب امیر جماعت کراچی نے شکایت کی کہ
ضرورت کے وقت مرکز سے مناسب لٹریچر نہیں ملتا۔ شاہ افغانستان کی آمد کے اہم موقع پر
ہمیں جو دعوۃ الامیر کا صرف ایک نسخہ بھجوایا گیا اس کے کئی صفحات دیمک خوردہ تھے۔ اس پر
حضور نے فرمایا :-
”ہماری فارسی کتابیں ختم ہو چکی ہیں ۔ دعوۃ الامیر کا فارسی ترجمہ مولوی عبیداللہ
صاحب بسمل مرحوم نے کیا تھا مگر اب وہ نہیں ملتا اور نہ اس کو دوبارہ چھپوانے کی کوئی کوشش کی
گئی ہے۔ میرے نزدیک ضروری ہے کہ ایک لسٹ بنائی جائے اور دیکھا جائے کہ ہمارے
پاس عربی زبان میں کون کون سی کتابیں ہیں اور کس کس مضمون پر مزید کتابیں شائع ہونی
چاہئیں، اسی طرح بنگالی میں کون کون سی کتابیں ہیں اور کون کون سی کتابیں شائع ہونی
ضروری ہیں ، انگریزی میں کون کون سی کتابیں ہیں اور کون کون سی شائع کرنی ضروری ہیں،

خطابات شوری جلد سوم
۷۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
فارسی زبان میں کون کون سی کتابیں ہیں اور کون کون سی شائع ہونی ضروری ہیں تا کہ تبلیغ کو
وسیع کیا جا سکے ۔ پاکستان میں اُردو اور بنگالی دو اہم زبانیں ہیں اور پاکستان سے باہر عربی ،
فارسی اور انگریزی اہم زبانیں ہیں ۔
اسی طرح نظارت علیا ہر تین ماہ کے بعد نظارت اصلاح وارشاد کے شائع کردہ لٹریچر
کی پڑتال کیا کرے اور دیکھا کرے کہ وہ مناسب طور پر تقسیم ہوتا ہے یا نہیں ۔“
چند ممبران کے اظہار خیال کے بعد حضور نے مزید فرمایا :-
لٹریچر کی دقت رفع کرنے کیلئے میرے نزدیک نظارت اصلاح وارشاد میں ایک
مصنف ہونا چاہئے جو سارا مہینہ کتا بیں اور اخبارات پڑھتا رہے اور ضروری اشتہارات اور
پمفلٹ وغیرہ لکھتا رہے مگر لٹریچر ہمیشہ سستا دینا چاہئے ۔ سشمس صاحب یہ بات نوٹ کر لیں
کہ آئندہ کوئی کتاب آٹھ آ نہ فی سو صفحہ سے زیادہ قیمت پر نہ بیچی جائے ۔ اگر آٹھ آنے
فی سو صفحہ کے لحاظ سے کتابیں فروخت کی جائیں تو ساری جماعتیں کتابیں خرید سکتی ہیں ۔“
دو
اس موقع پر حضور نے اعلان فرمایا کہ
دو
66
66
اصلاح وارشاد والے کہتے ہیں کہ کفارہ کی حقیقت“ اور ”احمدیت کا مستقبل
جن کے ۷۲، ۷۲ صفحات ہیں ہم ایک ایک آنہ میں فروخت کرتے ہیں۔ اسی طرح
ہماری تعلیم اور جماعت اسلامی پر تبصرہ بھی ایک ایک آنہ کو ملتے ہیں۔ احمدیت کا پیغام
۵۰ صفحات کا ہے وہ بھی ایک آنہ کو ملتا ہے۔ یہ ایسی کتابیں ہیں جو مفید ہیں اور اس قیمت پر
سارے پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی نہیں مل سکتیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ جماعتیں مبلغ تو
مانگ لیتی ہیں جن پر ہزاروں روپیہ سالانہ خرچ ہوتا ہے لیکن لٹریچر نہیں منگواتیں ۔ حالانکہ
اگر وہ تھوڑی رقم سے بھی لڑ پچر شائع کریں تو بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔“
۔
ہم اپنے غیر ملکی بھائیوں کے حقوق ادا کرتے ہیں ۲۲۔ اپریل ۱۹۵۸ء کو ہی مجلس مشاورت
میں تحریک جدید کا بجٹ پیش ہوا اور بحث کے بعد کثرتِ رائے سے پاس ہوا۔ اس کی
منظوری عطا کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:-

خطابات شوری جلد سوم
۷۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
چونکہ ۴۱۵ دوست اس تجویز کے حق میں ہیں اور باقی صرف ۱۶ نمائندگان ایسے رہ
جاتے ہیں جنہوں نے اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا اس لئے میں کثرت رائے کے حق میں
فیصلہ کرتے ہوئے بجٹ آمد تحریک جدید کو منظور کرتا ہوں ۔ یہ غیر ملکوں کا بجٹ ہے اور ان
کے نمائندے اس وقت یہاں موجود نہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے ۔
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں اس لئے بھائی کو بھائی کے حقوق
کی نگرانی کرنی چاہئے ۔ نمائندگان یہ خیال نہ کریں کہ یہ بجٹ پاکستان کا نہیں اس لئے ہمیں
اس کے متعلق غور کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ ہمیں نائیجیریا اور گولڈ کوسٹ ایسا ہی پیارا ہے
جیسے پاکستان ۔ امریکہ کے نو مسلم بھی ہمیں ویسے ہی پیارے ہیں جیسے پاکستان کے احمدی ۔
لیبیا کے نو مسلم بھائی بھی ہمیں ویسے ہی پیارے ہیں جیسے پاکستان کے احمدی۔ اسی طرح
سیرالیون میں جو احمدی ہیں وہ بھی ہمیں ویسے ہی پیارے ہیں جیسے پاکستان کے احمدی۔
ہمارے نزدیک ان میں اور پاکستان کے احمدیوں میں کوئی فرق نہیں اس لئے اُنہیں اس
بات کی تسلی رکھنی چاہئے کہ اُن کے پاکستانی بھائی ان کے حقوق کی حفاظت کر رہے ہیں ۔
جب پاکستان قائم نہیں ہوا تھا اُس وقت بھی ساری دُنیا تسلیم کرتی تھی کہ ہندوستان کے
احمدی غیر ملکی بھائیوں کے حقوق کو ادا کر رہے ہیں اور خود بھو کے رہ کر ان کے لئے چندہ
دیتے ہیں اور ان کے ملکوں میں مبلغ بھیج رہے ہیں ۔
اختتامی تقریر مشاورت کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ۲۶۔ اپریل ۱۹۵۸ء کو
حضور نے احباب کو الوداعی خطاب سے نوازا۔ اپنی کمزوری اور گرمی کا
ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
میں چاہتا تھا کہ آج ہی دوست فارغ ہو جائیں تاکہ میں بھی واپس جا سکوں آجکل
تو جا بہ بھی بڑا سخت گرم ہے لیکن ربوہ کی نسبت ٹھنڈا ہے ۔ پچھلی دفعہ جب ہم وہاں گئے تھے تو
ہم لحاف اوڑھ کر کمروں کے اندر سوتے تھے لیکن اس دفعہ اگر چہ ہم کمروں کے اندر ہی
سوتے رہے لیکن کپڑا اوڑھنے کی ضرورت نہیں پڑی۔ پچھلی دفعہ ان دنوں وہاں کا درجہ حرارت
۸۱ تھا، اِس دفعہ ۹۴ تھا۔ بہر حال وہاں ربوہ سے کم گرمی پڑتی ہے۔ مجھے یاد ہے میری جوانی

آج 10 میں سے 10 باقی