مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 2
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
۷۲۵
خطابات شوری جلد سوم
کے زمانہ میں ایک دفعہ جیکب آباد میں ۱۱۴ درجہ کی گرمی پڑی تو شور مچ گیا تھا کہ جیکب آباد
کے لوگ مر گئے لیکن اس دفعہ فورٹ عباس میں ۱۱۹ درجہ کی گرمی پڑی ہے ۔ خانپور کا درجہ
حرارت ۱۱۵ ہے۔ بہاولپور اور ملتان کا درجہ حرارت ۱۱۵ ہے اور یہاں کا درجہ حرارت ۱۱۳
ہے حالانکہ یہاں کا درجہ حرارت اِن دنوں میں ۱۰۸ سے زیادہ نہیں ہوتا تھا۔ پچھلے دنوں
یہاں کی رپورٹ جو جا بہ گئی تھی وہ یہ تھی کہ یہاں کا درجہ حرارت ۹۲ تھا۔ گویا میری جوانی کے
زمانہ میں جس قدر گرمی کی خبر سن کر شور مچ گیا تھا کہ لوگ مر گئے ، بعض جگہوں پر اس سے
زیادہ گرمی پڑ رہی ہے۔ اس گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگ زیادہ عرصہ گھروں سے باہر نہیں
رہ سکتے ۔ آخر جتنا امن گھروں میں مل سکتا ہے باہر رہ کر نہیں مل سکتا۔ اس لئے میں چاہتا ہوں
کہ میں بھی جلدی واپس چلا جاؤں تا کہ مجھے کوفت سے نجات مل جائے اور دوست بھی جلد
گھروں کو واپس چلے جائیں ۔ اگلے سال کے لئے میں نے ہدایت دے دی ہے کہ شوری
رمضان سے پہلے رکھیں ۔ جب شوری کے لئے بہر حال چھٹی لینی پڑتی ہے تو رمضان سے
پہلے چھٹی لے لی جائے یا رمضان کے بعد بات ایک ہی ہے۔ اگلے سال رمضان اار مارچ
سے شروع ہے اس تاریخ سے پہلے جو جمعہ آئے ، شوری اس دن سے شروع کر لی جائے۔
اس کے ساتھ ہفتہ اتوار کے دن ملالئے جائیں کیونکہ یہی دن مناسب ہوتے ہیں۔
بہر حال آئندہ سال تو یہ احتیاط انشاء اللہ ہو جائے گی کوئی تعجب نہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ
فضل فرمائے تو اگلے سال اتنی گرمی بھی نہ پڑے۔ اگر اس سال گرمی ۹۲ درجہ سے ترقی کر
کے ۱۱۳ درجہ تک پہنچ گئی ہے تو جس خدا نے اسے اس حد تک پہنچایا ہے وہ اسے ۹۰ بھی کر سکتا
ہے ۔ ۸۰ بھی کر سکتا ہے ۔ پس یہ فرق محض عارضی ہے لیکن بہر حال صحت یہ نہیں دیکھتی کہ یہ
فرق عارضی ہے یا مستقل صحت تو یہ دیکھتی ہے کہ حالت کیا ہے میری صحت چونکہ اس سال
زیادہ خراب رہی ہے اس لئے میں گرمی کی اس شدت کو برداشت نہیں کر سکتا۔ پہلے میں
اجابت کے لئے چوکی پر بیٹھ سکتا تھا لیکن پھر چوکی چھٹ گئی اور اب تک چھٹی ہوئی ہے۔ بعد
میں میں نے کموڈ پر بیٹھنا شروع کیا لیکن کموڈ پر بھی میں جھک نہیں سکتا ۔ اگر جھکوں تو ٹانگ
میں اتنی درد ہوتی ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ ٹوٹ جائے گی۔ جو علاج لوگوں نے
بتائے ہیں وہ سب گرم ہیں اور اس گرمی کے موسم میں میں وہ علاج نہیں کروا سکتا۔
XXXXXXX
XXXXXX
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
۷۲۶
خطابات شوری جلد سوم
میں جب کراچی گیا تھا تو ڈاکٹر جہاں صاحب نے بھی یہی کہا تھا۔ ہمارے ڈاکٹر عبدالحمید صاحب
جو ریلوے میں بڑے افسر ہیں وہ بھی آئے تھے اور اُنہوں نے بھی کہا تھا کہ اس بیماری میں
جو دوائیں مفید ہیں وہ لازماً گرم ہوں گی اس لئے خیال یہی تھا کہ ہم جا بہ جائیں گے تو
وہاں چونکہ گرمی میں کمی ہوگی اس لئے وہاں گرم دوائیں استعمال کر لیں گے تا کہ موسم کی
ٹھنڈک کی وجہ سے دواؤں کا بُرا اثر نہ پڑے ۔ اگر ان سے فائدہ ہوا تو ممکن ہے میں چوکی پر
بیٹھنے لگ جاؤں اب یہ حال ہے کہ میں نماز میں جس طرح عورتیں پاؤں نکال کر بیٹھتی ہیں
اس طرح بیٹھ سکتا ہوں حالانکہ پہلے میں تشہد میں بائیں پاؤں پر پوری طرح بیٹھ جاتا تھا
لیکن بہر بہر حال جب صحت ہو جائے گی تو یہ چیز بھی حاصل ہو جائے گی ۔ مجھے اب یہ فرق تو نظر
آ رہا ہے کہ میرا حافظہ پہلے سے اچھا ہو گیا ہے۔ پہلے میں نمازوں میں بہت بھولنے لگ گیا
تھا لیکن اب وہ حالت نہیں ۔ گویا دماغی طور پر تو صحت میں بہت فرق پڑ گیا ہے لیکن جسمانی
حرکت کرنے کے لحاظ سے میری صحت ابھی کمزور ہے۔ میں نے ایک لیڈی ڈاکٹر سے علاج
کروایا تھا۔ وہ لیڈی ڈاکٹر ملک غلام محمد صاحب مرحوم سابق گورنر جنرل پاکستان کی معالجہ
تھیں ملک صاحب مرحوم میرے اور چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے دوست تھے اُنہوں نے
ہی اس لیڈی ڈاکٹر کو میرے علاج کے لئے بھیجوایا تھا۔ اس نے مجھے بار بار اٹھنے اور بیٹھنے کا مشورہ
دیا تھا اور کہتی تھی کہ اس طرح پٹھوں کو نرم رہنے کی عادت پڑ جائے گی ۔ اب کے میں کراچی گیا تو
اُس نے مالش کے ساتھ ساتھ مجھے بعض ورزشیں بتائیں تا کہ پٹھے نرم رہیں لیکن گرمی کی وجہ سے
میں مالش نہیں کروا سکتا۔ ڈاکٹر جہاں صاحب جو نروز سسٹم (NERVES SYSTEM) کے
ماہر ہیں اُنہوں نے بھی مجھے یہی بتایا تھا کہ تیل کی مالش کیا کر ولیکن تیل کی مالش سے مجھے
بہت تکلیف ہوتی ہے۔ چوہدری شکر الہی صاحب مبلغ امریکہ کی بہن بھی فالج کے عارضہ
سے بیمار ہو گئی تھی ۔ اُنہوں نے بھی یہی بتایا کہ مجھے فالج ہو گیا تو ڈاکٹروں نے مالش بتائی
تھی جس کی وجہ سے مجھے آرام آگیا لیکن یہاں ہوا بہت تیز چلتی ہے اور اس میں مالش
کروانا مفید نہیں ہوتا۔ پھر مالش میں ایسی ادویہ پڑتی ہیں جو گرم ہوتی ہیں اور ان کے
استعمال سے گرمی محسوس ہوتی ہے مثلاً اس میں کچھ پڑتی ہے جو گرم ہوتی ہے، زعفران پڑتا
ہے جو گرم ہوتا ہے، سونٹھ پڑتی ہے جو گرم ہوتی ہے اس لئے میں گرم علاقہ میں رہ کر یہ علاج
XXXXXXXXXXXXXX
XXXXXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۷۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
نہیں کروا سکتا۔ ٹھیکے بھی یہاں رہ کر نہیں لگواسکتا کیونکہ وہ بھی گرم ہیں اس لئے میرا ارادہ تھا
کہ جابہ واپس چلا جاؤں۔ وہاں یہ آرام ہے کہ انسان کمرہ بند کر کے اندر بیٹھ سکتا ہے۔
یہاں گرمی کی وجہ سے ہوا لطیف ہو کر اوپر چڑھ جاتی ہے۔ نیچے ایک خلا رہ جاتا ہے جسے پُر
کرنے کے لئے ارد گرد کے علاقوں کی ہوا تیز چل کر اس خلا کو پُر کرنے کے لئے آتی ہے
اور پھر وہ ہوائیں چونکہ گرم علاقہ سے گزر کر آتی ہیں اس لئے وہ بھی گرم ہوتی ہیں لیکن جابہ
چونکہ ٹھنڈا ہے اس لئے گرم علاقوں کی طرح ہوائیں خلا پُر کرنے کے لئے نہیں آتیں۔ پھر
ارد گرد کے علاقے ٹھنڈے ہیں اس لئے جو ہوا آتی ہے وہ بھی ٹھنڈی ہوتی ہے۔ یہاں تو
ہوا ئیں اتنی گرم ہوتی ہیں کہ جسم کو جھلس دیتی ہیں ۔ میں نے ایک آدمی مری میں کوٹھی لینے
کے لئے بھی بھجوایا ہوا ہے۔ اگر کوٹھی مل گئی تو وہاں اور بھی ٹھنڈک ہوگی ۔ پہلے یہ خیال تھا کہ
ہم سکیسر چلے جائیں وہ بھی ٹھنڈی جگہ ہے اور پھر وہ جگہ جابہ سے بہت قریب ہے۔ ہم صبح کا
ناشتہ کر کے دو پہر سے پہلے وہاں پہنچ سکتے ہیں مگر مشکل یہ ہے کہ مجھے سکیسر میں گنٹھیا کا دورہ
ہو جاتا ہے اور اگر بیماری میں نئی بیماری پیدا ہو جائے تو اس کا علاج بڑا لمبا ہو جاتا ہے۔
پچھلے چار ماہ میں مجھے یہی شبہ رہا ہے کہ میری گنٹھیا کی بیماری بڑھ گئی ہے اس لئے ڈر آتا ہے
کہ وہاں جانے سے اگر خدانخواستہ گاؤٹ ہو گیا تو مشکل پیدا ہو جائے گی ۔۱۹۵۲ء میں
میں وہاں گیا تو مجھے گاؤٹ کی اتنی خطرناک تکلیف ہوئی تھی کہ مجھے سہارا دے کر موٹر
میں بٹھا کر لایا گیا۔ پھر ایک ڈاکٹر لاہور سے بلایا گیا یعنی ڈاکٹر بلوچ صاحب کو بلایا گیا ۔
اب تو وہ فوت ہو چکے ہیں ان کے دماغ میں رسولی ہو گئی تھی جس کا آپریشن ہوا تو وہ فوت
ہو گئے ۔ اُن کے علاج سے مجھے فائدہ ہوا ۔ تو بیماری سے بچنے کیلئے احتیاط لازمی چیز ہے۔
اُن دنوں ہم سکیسر میں صرف سات دن رہے تھے اور گنٹھیا کی مرض ہو گئی تھی لیکن اس دفعہ
یہ احتیاط کر لیں گے کہ صبح گئے اور شام کو واپس آگئے ۔ تا زیادہ دیر ٹھہرنے کی وجہ سے بیماری
کا دورہ نہ ہو جائے ۔ مری میں کوٹھی مل گئی تو وہاں چلے جائیں گے ورنہ جابہ میں رہیں گے
اور روزانہ سکیسر چلے جایا کریں گے ۔ سکیسر بھی ڈلہوزی کی طرح بہت ٹھنڈی جگہ ہے۔ تعجب
آتا ہے کہ ریتلے علاقہ میں پانچ ہزار فٹ بلند جگہ ہے ۔ مری اس سے صرف ایک دو ہزار فٹ
زیادہ بلند ہے۔ بہر حال سکیسر بڑی خوبصورت اور چھوٹی سی جگہ ہے جیسے بمبئی کے پاس
دو
دو
خطابات شوری جلد سوم
۷۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
ماتھے ران“ تھی۔ مجھے یاد ہے کہ ہم پہلی بار وہاں گئے ۔ ماموں جان بھی ساتھ تھے ہم
دونوں بحث کرتے گئے کہ ریلوے والوں نے تو لکھا ہے کہ یہ ایک سیر گاہ ہے مگر ہے یہ جنگل
اور ریتلا علاقہ ۔ بہر حال چٹانوں سے ریل گزرتی چلی گئی اور جونہی ایک طرف مڑی تو وہ
جگہ آگئی ۔ اسی طرح سکیسر ہے۔ گویا یہ ہمارے علاقہ کی ” ماتھے ران“ ہے۔
بہر حال میں چاہتا تھا کہ شوری کی کارروائی آج ختم ہو جائے تا دوست بھی واپس جا
سکیں اور میں بھی کل صبح واپس چلا جاؤں ۔ تا مجھے زیادہ گرمی کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔ باقی
دوست دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے صحت عطا فرمائے ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو
دیکھ لو ۔ آپ نہ صرف خود نبی تھے بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دادا بھی تھے۔
آپ فرماتے ہیں ۔ واذا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ - جب میں بیمار ہوتا ہوں تو صرف خدا
ہی مجھے شفا دیتا ہے۔ ۱۹۵۴ء میں میرے بچنے کی کیا اُمید تھی ۔ یوں معلوم ہوتا تھا کہ میں
ایک دن کا مہمان ہوں ۔ پھر میں یورپ گیا وہاں جا کر علاج سے اتنا فائدہ ہوا کہ میں نے
سارے یورپ کا موٹر پر سفر کیا۔ پھر واپس آیا تو ۱۹۵۶ء میں مری گئے ۔ وہاں بھی صحت
اچھی رہی۔ ۱۹۵۷ء میں جابہ گئے۔ ابتدائی حصہ سال میں تو اچھا رہا لیکن بعد میں میری
طبیعت خراب ہو گئی ۔ ۱۹۵۸ء میں بھی خراب رہی ۔ جولائی ۱۹۵۷ء تک میں کسی قدر اچھا
تھا۔ جولائی تک میں اجابت کے لئے چوکی پر بیٹھ سکتا تھا۔ اب سات آٹھ ماہ سے طبیعت
خراب ہے لیکن جس خدا نے پہلے شفا دی تھی وہ اب بھی شفا دے سکتا ہے اُس کے ہاتھ میں شفا
ہے۔ ڈاکٹر ایک دوائی کے متعلق خاص طور پر زور دیتے ہیں کہ اگر میں اُس کے ٹیکے کروالوں تو
اس سے فائدہ ہو گا لیکن میں نے ایک جرمن ڈاکٹر سے مشورہ کیا تھا تو اُس نے کہا تھا کہ
آپ منہ کے راستہ دوائی کھا لیا کریں ، ٹیکا نہ لگوایا کریں ۔ اس سے فائدہ تو ہوا لیکن مرض
ابھی تک گئی نہیں ۔ اب ٹھنڈی جگہ جائیں گے تو وہاں ٹیکے بھی لگوالیں گے۔ یورپ میں میرا
جو معالج تھا اُس کے کئی پیغام آچکے ہیں کہ آپ وہ ٹیکے ضرور لگوائیں ، آپ کا علاج وہی ہے،
ہاں ڈوز (Dose) چھوٹی کر لیں اور روز ٹیکا لگوانے کی بجائے ہفتہ میں ایک دفعہ لگوا لیں مگر
لگوائیں ضرور ۔ بہر حال خیال ہے کہ ٹھنڈی جگہ جا کر اس کا تجربہ بھی کر لیں گے۔ ایک دفعہ
ناصر آباد میں میں نے یہ ٹیکا کروایا تھا، اس سے فائدہ ہوا تھا۔ واپسی پر سارے رستہ میں
خطابات شوری جلد سوم
۷۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء
دوست ملتے رہے میں نے اُن سے مصافحہ بھی کیا اور گفتگو بھی کرتا رہا لیکن مجھے کوئی تکلیف
محسوس نہ ہوئی لیکن بعد میں پتہ نہیں مجھے کیوں یہ وہم ہو گیا کہ اب جو صحت خراب ہوئی ہے تو
وہ اُس ٹیکہ کی وجہ سے ہوئی ہے حالانکہ اس کے بعد رمضان آیا تو میں اس میں بارہ بارہ
تیره تیره بلکہ بعض دفعہ اس سے بھی زیادہ پاروں کی تلاوت کرتا رہا ممکن ہے اس سے کوفت
ہو گئی ہو۔ ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب تو ہمیشہ یہی کہتے تھے کہ آپ زیادہ پاروں کی تلاوت نہ
کیا کریں لیکن میں نے اندازہ لگایا کہ قریباً تیرہ پارہ روزانہ اوسط تھی ۔ ویسے میں نے بعض
دنوں میں اس سے بھی زیادہ تلاوت کی ہے۔ اس کے علاوہ اور کام بھی ہوتے ہیں ۔ مثلاً
نماز پڑھنا، کھانا، پیشاب اور پاخانہ میں بھی کچھ وقت لگتا تھا ۔ اس کو نکال لیں تو باقی وقت
میں نے کئی روز تک ۱۸ ، ۱۸ پارہ کی تلاوت کی ۔ پھر دوسرے جماعتی کام بھی کرنے پڑتے
تھے۔ تندرستی میں میں بعض دفعہ اس سے بھی زیادہ پڑھ لیتا تھا۔ بعض دفعہ میں ایک دن میں
قرآن کریم ختم کر لیتا تھا۔ مجھے یاد ہے ایک دفعہ ہم راجپورہ شکار کو گئے ۔ ۔ میرے پندرہ
پارے رہ گئے تھے، میں نے ظہر کے بعد بیٹھ کر شام تک پندرہ پاروں کی تلاوت کر لی ۔ نماز
تراویح میں حافظ ایک پارہ روز ختم کرتے ہیں لیکن میں بعض دفعہ ایک دن میں قرآن کریم
ختم کر لیتا تھا ۔ حافظ لوگ ایک پارہ روزانہ نماز تراویح میں پڑھتے ہیں اور وہ بھی اس طرح
پڑھتے ہیں کہ معلوم نہیں ہوتا قرآن کریم کی تلاوت ہو رہی ہے یا کچھ اور ہو رہا ہے۔ لیکن ہم
تو بڑے آرام سے پڑھتے ہیں اور قرآن کریم کے معارف پر غور بھی کرتے ہیں۔ چنانچہ پر
اس دفعہ جہاں میں نے بارہ بارہ تیرہ تیرہ پاروں کی تلاوت کی وہاں میں نے تفسیر صغیر میں
کئی نوٹ بھی لکھوائے جہاں کوئی ایسی آیت آتی جو اہم ہوتی تو میں اُس پر نوٹ لکھوا دیتا۔
بہر حال اب شوری کی کارروائی ختم کی جاتی ہے ۔ دوست دُعا کر لیں ۔“
66
(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء )
سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۰۰ - ۱۰۱ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء جلد۳صفحه۰۰
تاج السيرة الحلبية جلد ۲ صفحه ۱۵۹ ۱۶۰ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
ه شمائل الترمذى باب ما جاء في صفة مزاح رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسِلَّمَ
الحجرات: اا
ك الشعراء : ۸۱