وقف جدید کی اہمیت
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
1
وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ء
وقف جدید کی اہمیت
( بر موقع جلسه سالانه ۱۹۶۰ء)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا:
وقف جدید کی تحریک سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک دیرینہ آرزو کی تعبیر
ہے جو آج ہم اپنی آنکھوں کے سامنے پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔آج سے 68 برس پہلے حضور علیہ
السلام نے اس تحریک کو یا یوں کہئے کہ اس تحریک کے مفہوم کو جماعت کے سامنے ایک اشتہار کے
ذریعہ پیش فرمایا آپ فرماتے ہیں:
اس عاجز کا ارادہ ہے کہ اشاعت دین اسلام کے لئے ایک ایسا
احسن انتظام کیا جائے کہ ممالک ھند میں ہر جگہ ہماری طرف سے واعظ و مناظر
مقرر ہوں اور بندگان خدا کو دعوت حق کریں تا حجت اسلام تمام روئے زمین پر
پوری ہو۔لیکن اس ضعف اور قلت جماعت کی حالت میں ابھی یہ ارادہ کامل
طور پر انجام پذ یر نہیں ہوسکتا ہے۔“
( مجموعہ اشتہارات جلد ۱ صفحه: ۳۲۳، اشتہار ۳۹ رمئی ۱۸۹۲ء)
تو مشیت ایزدی یہی تھی کہ حضور کا یہ مبارک ارادہ اس وقت انجام پذیر نہ ہولیکن خدا تعالیٰ
کی تقدیر کے مطابق جب اس ارادہ نبوی کے کامل طور پر ظہور پذیر ہونے کا وقت آیا تو آپ ہی کے
ایک خلیفہ نے ، ایک مصلح موعود خلیفہ نے ، آج سے تین برس پہلے اس تحریک کا یوں آغاز فرمایا۔
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
حضور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
2
وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ء
”ہماری جماعت کو یا درکھنا چاہئے کہ اگر وہ ترقی کرنا چاہتی ہے تو اس
کو اس قسم کے وقف جاری کرنے پڑیں گے اور چاروں طرف رشد و اصلاح کا
جال پھیلانا پڑے گا یہاں تک کہ پنجاب کا کوئی گوشہ اور مقام ایسا نہ رہے جہاں
رشد و اصلاح کی کوئی شاخ نہ ہو۔“
( خطبه ۳ /جنوری ۱۹۵۸ءروز نامه الفضل ۱۱ر جنوری ۱۹۵۸ء)
دیکھئے مفہوم وہی ہے صرف الفاظ ہی کا فرق ہے اور یہ وہی تحریک ہے جو دراصل سیدنا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آج سے 68 برس پہلے جاری فرمائی تھی اور یہ تحریک خدا تعالیٰ
ہی کی طرف سے ہے کیونکہ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے اسے جاری کرتے ہوئے یہ
بھی فرمایا کہ
یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے اور ضرور پورا ہوکر رہے گا۔میرے دل
میں چونکہ خدا تعالیٰ نے یہ تحریک ڈالی ہے اس لئے خواہ مجھے اپنے مکان بیچنے
پڑیں ، کپڑے بیچنے پڑیں، میں اس فرض کو تب بھی پورا کروں گا۔اگر جماعت کا
ایک فرد بھی میرا ساتھ نہ دے خدا تعالیٰ ان لوگوں کو الگ کر دے گا جو میرا ساتھ
نہیں دے رہے اور میری مدد کے لئے فرشتے آسمان سے اتارے گا۔“
( الفضل ۷ رجنوری ۱۹۵۸ء)
پس وقف جدید ایک آسمانی آواز ہے جسے مصلح موعود کے ہاتھوں ہم ظاہری صورت میں
پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں مگر یہ صرف آسمان ہی کی آواز نہیں ہے یہ زمین کا بھی تقاضا ہے اور بڑا پر زور
تقاضا ہے۔آج جماعت احمدیہ کے مسائل سائل کی صدا کی طرح اسی قسم کی ایک تحریک کے جاری
ہونے کا تقاضا کر رہے ہیں۔ازل سے خدا تعالیٰ کا یہی طریق جاری رہا ہے کہ جو قوم ایک ترقی یافتہ
مقام پر پہنچنے کے بعد اس مقام پر ٹھہرنے کے لئے جد و جہد نہیں کرتی وہ ہمیشہ ان ترقی یافتہ مقاموں
سے گرادی جایا کرتی ہے۔آپ تاریخ عالم پر نگاہ ڈال کر دیکھیں۔دیکھئے کہ گزشتہ زمانوں میں گزشتہ
ام سے زمانے نے کیا سلوک کیا ؟ بنی اسرائیل کی تاریخوں کو دیکھئے کہ کس طرح انبیاء نے اس
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
3
وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ء
پسماندہ قوم کو اٹھا کر ایک اعلیٰ اور ارفع مقام پر پہنچا دیا تھا۔نبی کے بعد نبی آیا اور نبی کے بعد نبی گزر گیا
اور انہوں نے بنی اسرائیل کو جو ایک پسماندہ قوم تھی اس کو ایسے اعلیٰ اور ارفع مقام تک پہنچایا کہ خود خدا
تعالیٰ نے انہیں مخاطب ہو کر کہا کہ اے میرے بندو ! آج میں نے تمہیں تمام جہان پر فضلیت دے
دی ہے فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعَلَمِينَ (البقرة : ۸۴) کہ آج بنی نوع انسان میں تم سے زیادہ فضیلت
والی کوئی قوم نہیں ہے۔لیکن اس قوم نے جب اپنی جدو جہد کے پر سمیٹ لئے ، جب انہوں نے اپنی
تربیت چھوڑ دی ، جب انہوں نے کوشش ترک کر دی تو وہی قوم دیکھئے کتنی بلندیوں سے گرتی ہے۔اتنی
بلندیوں سے گری، اتنی بلندیوں سے گری اور خدا کی نظر سے ،خدا کی رضا کی آنکھ سے اتنا گر گئی کہ خود
اسی خدا نے جس نے انہیں کبھی سارے جہان پر فضیلت دی تھی ان کو تمام زمانوں کے لئے عبرت بنادیا
اور آنے والی قومیں ان پر لعنت کرنے لگیں اور سورہ فاتحہ میں خدا نے ان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ
وہی لوگ ہیں ، وہی افضل قوم ہے کہ جو آج الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتح : ) میں
شمار ہونے لگی ہے۔اس لئے اگر چہ یہ صیح ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہماری تربیت کی اور
ہمیں اٹھایا اور بلند کیا لیکن یہ ضروری ہے کہ ہم اس بلند مقام پر قائم رہیں، ضروری ہے کہ ہم جد و جہد
کریں ضروری ہے کہ ہم قربانیاں دیں اور اس مقام کو قائم رکھیں۔حضرت رسول اکرم ﷺ کے تربیت یافتہ مسلمانوں سے زیادہ خدا کوکس سے پیار ہوسکتا
تھا؟ رسول اکرم ﷺ نے اس عرب کی پسماندہ قوم کو اتنا اٹھایا ایسے شاندار مقامات دکھائے کہ ثریا
ان کے پاؤں چومنے لگی لیکن وہی قوم تھی وہی لوگ تھے جو کبھی آسمان سے باتیں کیا کرتے تھے لیکن
جب انہوں نے اپنی تربیت کی آنکھیں بند کر لیں اور نگرانی کی آنکھیں بند کرلیں اور تربیت کی کوشش
بند کر دی تو وہ لوگ دیکھتے گرتے گرتے کیسا گرے کہ ثریا پر اپنا ایمان چھوڑ آئے اور تحت الثری میں
جا گرے اور ایسا گرے کہ چہار دانگ عالم میں ان کے پرزے اڑ گئے اس لئے آپ خدا تعالیٰ کو ان
مسلمانوں سے زیادہ پیارے نہیں ہو سکتے۔آپ کو بھی اپنی نگرانی کرنی پڑے گی اور بڑی سخت نگرانی
کرنی پڑے گی ، جد و جہد کرنی پڑے گی اور بڑی سخت جد و جہد کرنی پڑے گی کیونکہ ترقیات کو حاصل
کرنا اگر چہ بہت ہی مشکل کام ہے لیکن ترقیات کو قائم رکھنا غالبا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے۔ایک
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
4
وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ء
بڑا سخت مقام ہے، بڑا ہی سخت اور کٹھن کام ہے اس لئے جب تک آپ اس کام کو نہایت دیانتداری
کے ساتھ اور خلوص کے ساتھ اور جد وجہد کے ساتھ اور محنت کے ساتھ ادا نہیں کریں گے اس وقت
تک آپ
کی فلاح کے راستے نہیں کھل سکتے۔اس وقت آپ کی ترقیات کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔مجھے وقف جدید کے سلسلہ میں پاکستان کی مختلف جماعتوں کا دورہ کرنے کا اتفاق ہوا ہے
اور میں نہایت ہی درد بھرے دل کے ساتھ آپ کے سامنے آج یہ بیان کرتا ہوں کہ ہماری تربیتی
حالت ایک خطرناک حد تک گر چکی ہے۔ایک ایسا وقت آچکا ہے کہ جس وقت کے آنے کے بعد
خطرے کا الارم بج جانا چاہئے اور فضا میں یہ خطرے کا الارم بج رہا ہے لیکن وہ کان جو سننے کے عادی
نہیں وہ اب بھی نہیں سن رہے اور وہ کان جو سننے کے عادی ہیں انہوں نے آج سے تین سال پہلے اس
الا رم کو سنا اور یہ اعلان کیا کہ میں وقف جدید کی تحریک کو اس لئے جاری کرتا ہوں کہ تا جماعت زندہ
رہے اور تا جماعت سے تربیت کی ضمانت لی جا سکے۔حضور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے دل پر دراصل یہ تحریک خدا تعالیٰ ہی نے القا کی تھی اور اس
القا کے نتیجہ میں وہ ذکی غلام وہ امام وہ ذہین و فہیم دماغ جماعت سے یوں
گویا ہوا کہ
یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے اور ضرور پورا ہوکر رہے گا میرے دل میں
وو
چونکہ خدا تعالیٰ نے یہ تحریک ڈالی ہے اس لئے خواہ مجھے اپنے مکان بیچنے پڑیں
کپڑے بیچنے پڑیں میں تب بھی پہلے اپنے اس فرض کو پورا کروں گا “
پھر حضور فرماتے ہیں:
پس میں اتمام حجت کے لئے ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں تا کہ مالی
امداد کی طرف بھی لوگوں کو توجہ ہو اور وقف کی طرف بھی لوگوں کو توجہ ہو۔“
( الفضل ۷ رجنوری ۱۹۵۸ء)
جماعت کی طرف سے جو مختلف خطوط موصول ہورہے ہیں کہ دوروں کے علاوہ خطوط بھی
اس امر پر بڑی وضاحت کے ساتھ روشنی ڈال رہے ہیں کہ جماعت کی تربیتی حالت اس وقت نہایت
ہی خطرناک حد تک گر چکی ہے۔بہت سی ایسی جماعتیں بھی ہیں آپ میں سے کئی لوگ یہ سن کر تعجب
کریں گے کہ بہت سی ایسی جماعتیں بھی ہیں جن میں باجماعت نماز تک کا انتظام نہیں رہا۔ہمارا
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
5
وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ء
دیانت کا معیار گر چکا ہے، ہمارا تقویٰ کا معیار گر چکا ہے، ہمارا سچ کا معیار گر چکا ہے اور ایسے ایسے
خطرناک مرضوں نے ہمارے اندر پنجے گاڑ لئے ہیں کہ جن مرضوں کے ہوتے ہوئے کوئی جماعت
صحت مند طریق پر ترقی نہیں کر سکتی۔نفاق کی لعنت بھی ہم میں داخل ہو چکی ہے۔کئی ایسی جماعتیں
ہیں جن کو دیکھ کر دل کٹ جاتا ہے یہ دیکھ کر کہ نفاق کے کلہاڑوں نے ان کے دلوں کو دو نیم کر کے رکھ
دیا ہے۔خدا تعالیٰ کا ایک خاص فضل ہوا کرتا ہے الہی جماعتوں پر کہ وہ ان کے دلوں کو محبت سے باندھ
دیا کرتا ہے جیسا کہ ابھی آپ نے قرآن کریم کی تلاوت میں سنا تھا کہ فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ
فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ اِخْوَانًا ( آل عمران : ۴۰۱) کہ اے مسلمانو ! اس نے تم پر اتنا احسان کیا کہ
تمہارے دلوں کو محبت کے دھاگوں سے مضبوط رسوں سے جکڑ دیا اور تم ایک دوسرے کے بھائی بھائی
ہو گئے۔تو یہ خدا تعالیٰ کا بڑا بھاری احسان ہوا کرتا ہے اور دراصل تمام الہی جماعتیں ، مذہبی جماعتیں اسی
محبت کے سہارے بڑھا کرتی ہیں، اسی محبت کے سہارے پنیا کرتی ہیں اور پھیلا کرتی ہیں اور ایک جان
ہوکر ، ایک دل ہوکر ، ایک قبلہ کی طرف کھڑے ہو کر کام کیا کرتی ہیں اور جب نفاق کے دانت ان محبت
کے رسوں کو بودا کر دیتے ہیں یا یوں کہہ لیجئے کہ جب یہ سیمنٹ بودا ہو جاتا ہے، کٹ جاتا ہے جس طرح
بعض دفعہ موسلا دھار بارش بعض مکانوں میں بڑے بڑے گھاؤ ڈال دیا کرتی ہے اور سڑکوں پر گہرے
شگاف پڑ جایا کرتے ہیں اسی طرح جب زمانے کے مصائب، زمانے کے ستم اور شیطانی طاقتیں ان
محبت کے رسوں کو بودا کر دیتی ہیں، اس سیمنٹ کو کھوکھلا کر دیتی ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ بڑی بڑی شاندار
مذاہب کی عمارتیں دھڑام سے زمین پر آرہتی ہیں اور ملبوں کا ڈھیر بن جایا کرتی ہیں۔اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے اندر وہ محبت قائم کریں، وہ خلوص قائم کریں جس خلوص
اور محبت کو قائم کرنے کے لئے انبیاء دنیا میں آیا کرتے ہیں۔جس خلوص اور محبت کے ذریعہ ہی انبیاء
کی جماعتیں ترقی کیا کرتی ہیں لیکن نہایت حسرت اور افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری بہت سی
جماعتیں ہیں جو دو نیم ہو چکی ہیں ہماری بہت سی جماعتیں ہیں جن کے کئی حصے بٹ چکے ہیں۔میں
نے ایک ایسی جماعت بھی دیکھی اور میں اپنے غم کا اظہار نہیں کر سکتا اس جماعت کے متعلق کہ جس
جماعت کے لوگوں کے ایک حصہ نے مسجد میں باجماعت نماز پڑھنی ترک کر دی تھی صرف اس لئے کہ
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
6
وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ء
ان کا کسی امیر سے یا پریذیڈنٹ سے سیکرٹری مال سے اختلاف تھا اور ایسی اور بھی مثالیں ہونگی۔میں
ہر جماعت میں نہیں گیا لیکن بعض جماعتوں کو میں نے دیکھا ہے اور ایسی کئی مثالیں میرے سامنے آتی
رہی ہیں۔تو یہ امورا ایسے نہیں ہیں کہ جن امور کو دیکھنے کے بعد ہم خاموشی کے ساتھ بیٹھے رہیں۔ہم یہ
دعوے کرتے رہیں کہ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے ساتھ محبت ہے۔ہم یہ دعوے
کرتے رہیں کہ ہمیں خدا اور اس کے رسول محمد مصطفی میں اللہ سے محبت ہے اور پھر یہ دعوے دنیا کے
سامنے پیش کریں اور بڑے بڑے بلند بانگ دعوے کریں اور بڑی بڑی تقاریر میں اپنے کاموں کا
اظہار کریں، اپنی کوششوں کا اظہار کریں اور کہیں کہ ہم ساری
دنیا کومسلمان بنارہے ہیں اور جب مڑکر
دیکھیں، جب گریبانوں میں منہ ڈال کر دیکھیں تو ہمیں معلوم ہو کہ ہمارے اندر بعض گہرے مرضوں
نے دخل دے دیا ہے، ناخن ڈال لئے ہیں، اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں۔اگر ابھی سے ہم نے ان کی بیخ
کنی نہ کی تو یقیناً یہ رفتار احمدیت کی قائم نہیں رہ سکتی۔یہ گرے گی اور گر رہی ہے اگر ہم نے ابھی سے
اپنے ان مسائل کی طرف توجہ نہ دی اور ان مرضوں کو ان کی جڑوں سے اکھیڑ کر نہ پھینک دیا تو پھر
احمدیت کی ترقی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔احمدیت کی ترقی تو ضرور ہوگی یہ میں نے کیا کہا کہ احمدیت کی ترقی کی ضمانت نہیں دی
جا سکتی لیکن ہاں یہ ضمانت نہیں دی جاسکتی کہ ہم ہی وہ لوگ ہوں گے جو ترقی کریں گے۔احمدیت کا زندگی بخش پیمانہ ضرور چلے گا۔یہ پیمانہ جو چکر میں آیا ہے یہ چلے گا اور قوموں کو
زندہ کرے گا لیکن اگر ہم نے اس پیمانہ کی طرف توجہ نہ دی، اگر ہم نے محنت اور جد وجہد کے ساتھ اس
کو نہ چلایا تو یہ چلتے چلتے رک جائے گا اور رک رک کر چلے گا۔ہاں ہوسکتا ہے کہ ہم اس سے سیراب نہ
ہوں ، ہوسکتا ہے کہ ہم اس سے فیضیاب نہ ہوں اور دوسری قومیں، باہر سے آنیوالی قومیں، دیر سے
آنیوالی قومیں آئیں اور اس پیالے سے فیضیاب ہو کر زندگی کی لذت حاصل کریں۔اس لئے ضروری
ہے، توجہ کے قابل چیز ہے توجہ کریں اور سوچیں اور غور کریں کہ وہ کونسا نظام ہے ہمارے اندر جو اس
ہماری زندگی کی ضمانت دے سکتا ہے؟ وہ کونسا نظام ہے جو ہماری دیہاتی جماعتوں کو دوبارہ زندہ کر سکتا
ہے؟ یہ نظام در حقیقت وقف جدید ہی کا نظام ہے جو تمام دیہاتی جماعتوں میں ایک جال کی طرح
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
7
وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ء
پھیل جائے گا۔اگر جماعت توجہ کرے گی تو انشاء اللہ یہ نظام ہر ہر گاؤں میں ہر ہر قصبے میں ہر ہر قریہ
میں پہنچے گا ہر گھر کے دروازے کھٹکھٹائے جائیں گے اور ان احمدیوں کو بیدار کیا جائے گا اور جو آج
غافل ہورہے ہیں۔ان احمدیوں کو بیدار کیا جائے گا اور وہ خطرے کا الارم سنایا جائے گا جو خطرے کا
الا رم آج فضا میں بج رہا ہے۔پس آج ہمارے پاس اتنے افراد نہیں ہیں کہ ہم ان کو آسانی کے ساتھ ضائع کر سکیں۔ہماری تعداد تھوڑی ہے کام بہت زیادہ ہے۔ایک ہمالہ پہاڑ ہے جو ہمارے سروں پر کھڑا ہے اور اس کو
اٹھانے کی بظاہر ہم میں سکت نظر نہیں آتی۔اتنا کام ہے اتنا کام ہے کہ جس کے خیال سے دل کا پنپنے لگتا
ہے۔آج وقت تو یہ تھا کہ ہم اپنے بچے بچے کو آواز دے کر بلا لیتے اور کہتے کہ آؤ اور مسیح موعود کا اس
بوجھ اٹھانے میں ہاتھ بٹاؤ آؤ اور مسیح موعود کے محمد اور حواری بن جاؤ ، آپ کے انصار میں داخل
ہو جاؤ کجا یہ کہ ہم اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھیں کہ ہمارے بچے بڑے ہورہے ہیں اور ان کا رستہ وہ
ہے جو احمد بیت سے دور جارہا ہے۔ہم اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھیں کہ ہماری اولا دیں تعلیم تو حاصل
کر رہی ہیں لیکن خالصہ دنیاوی تعلیم اور ان کو دین سے کوئی لگاؤ باقی نہیں رہا۔یہ دیکھیں اور یہ دیکھنے
کے باوجود اور باوجود ان دعووں کے کہ ہم نے ساری دنیا کی تربیت کرنی ہے، باوجود یہ دیکھنے کے کہ ہم
اپنی اولاد کی بھی تربیت نہیں کر سکتے۔اگر ہم یہ دعوے کریں تو ہم دنیا کو کیا منہ دکھا ئیں گے ؟ کس عمل
سے ان دعووں کو سچا کر دکھا ئیں گے؟ اس لئے ضرورت ہے غور کرنے کی سوچنے کی۔آج ہمارا فرض
ہے کہ ہم ہر اس تحریک کو زندہ کرنے کے لئے جد و جہد کریں جو تحریک اسلام کی زندگی کے لئے کوشش
کر رہی ہے جو تحریک آج احمدیت کی تربیت کی ضمانت دے رہی ہے۔وقت کم ہے کام زیادہ ہے۔پس اے میرے بزرگو! اے میرے بھائیو اور بچو! اے ماؤں بہنوں بیٹیو! خوابوں کی دنیا
میں نہ رہو اور عمل کے میدان میں اتر آؤ۔اے میرے بھائیو! اور اے میرے بزرگو! اے بچو! اے
ماؤں بہنوں بیٹیو! خوابوں کی دنیا میں نہ رہو اور عمل کے میدان میں اتر آؤ کہ عمل ہی میں زندگی ہے اور
عمل کے علاوہ سارے افسانے ہیں ساری خواہیں ہیں اور کوئی حقیقت نہیں رکھتیں اگر ہم نے زندہ
رہنا ہے اگر ہم نے دنیا کو فتح کرنا ہے جیسا کہ ضرور احمدیت نے زندہ رہنا ہے اور احمدیت نے
دنیا کو فتح کرنا ہے تو ہمیں حقیقت کے میدان میں اترنا پڑے گا۔ہمیں ترقیات کرنی ہوں گی لیکن نیچے
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
8
وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ء
اترکر، میدانوں میں جدو جہد اور محنت کرنے کے بعد، راتیں جاگنے کے بعد اور خون
کو پسینے کی طرح
بہانے کے بعد کسی عربی شاعر کا مجھے یہ شعر یاد آ گیا کہ:
ع
مَنْ بَلَغَ الْعُلَى سَهَرَ اللَّيَالِي
کہ بلندیوں تک پہنچا تو جایا کرتا ہے لوگ پہنچتے رہے ہیں پہلے بھی لیکن وہی لوگ بلندیوں
تک پہنچا کرتے ہیں جو راتوں کو جاگ کر صبح کر دیا کرتے ہیں۔اس لئے راتوں کو جاگنے کا وقت ہے
اور بڑی محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہے تا کہ احمدیت اپنی پہلی سی روش پر دوبارہ گامزن ہو جائے۔وہی روش ہم اختیار کرلیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ کی تھی۔وہی خلوص
ہمارے دلوں میں پیدا ہو جائے وہی محبت ، وہی یگانگت ، وہ سب چیزیں جب تک ہم دوبارہ نہ لے
لیں گے جب تک ہم انہیں سینے سے چمٹا نہ لیں گے ان خوبیوں کو جو صحابہ کے اندر ہم آج بھی دیکھ
رہے ہیں اس وقت تک احمدیت کی ترقی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔وقف جدید کی تحریک اسی کام کو جاری کرنے کے لئے اسی کام کو جماعت میں راسخ کرنے
کے لئے جاری کی گئی ہے اس لئے یہ تحریک در اصل جماعت کی زندگی کے مترادف ہے۔جماعت کی
زندگی اور وقف جدید کی زندگی آج ایک ہی چیز کے دو نام ہیں اس لئے میں آپ سے پھر یہ درخواست
کروں گا بڑے عجز سے یہ درخواست کروں گا اور یہ درخواست میں اپنے دل کی عمیق ترین گہرائیوں
سے کر رہا ہوں کہ جد و جہد کیجئے ، جاں فشانی کیجئے ، کوشش کیجئے ، اپنی جماعتوں کو اس اعلیٰ معیار پر قائم
کریں اور لے کر آئیں جو معیار روحانی جماعتوں کا ہوا کرتا ہے اور جب یہ معیار پیدا ہو جائے گا تو پھر
احمدیت کی فتح میں اور زیادہ دیر نہیں ہوگی۔ہم خود ٹال رہے ہیں احمدیت کی فتح کا وقت۔ہم خود ٹال
رہے ہیں اپنے ہاتھوں سے قادیان کی واپسی کا وقت۔ہمارا بوڑھا امام ہم میں بیمار ہے۔وہ امام جس
نے راتیں ہمارے لئے جاگ کر کاٹیں ، وہ امام جس نے ساری عمر ہمارے لئے ہلاک کر دی ، وہ امام
ہم میں بیمار ہے اور بوڑھا ہے اور قادیان کی محبت میں تڑپ رہا ہے اور بیقرار ہے۔اس امام کی چھینیں
کل آپ نے یہاں سنی ہیں لیکن اس کے باوجود آپ کا دل نہیں ہل رہا۔اٹھیں اپنے دل کو ہلائیں اور
افسانوی رنگ میں دل کو نہ ہلائیں ، اس طرح نہ روئیں جس طرح لوگ ناول اور قصے پڑھ کر رویا
کرتے ہیں بلکہ اس طرح روئیں جس طرح مومن کے آنسو راتوں کو اٹھ اٹھ کر بہا کرتے ہیں۔اپنے
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
9
وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ء
دل کو اس غم میں ہلاک کریں۔کوشش کریں اپنے اندر غیر معمولی تبدیلیاں پیدا کریں۔وہ تبدیلیاں پیدا
کریں جو ہمارا امام ہم سے چاہتا ہے پھر دیکھیں کہ قادیان کس طرح دوڑتا ہوا آپ کی طرف آئے گا۔آپ کو قادیان نہیں جانا پڑے گا قادیان آپ کے پاس آئے گا اور یقیناً آئے گا۔بس ضرورت ہے
صرف تبدیلی کی ، اس پاک تبدیلی کی جس کو پیدا کرنے کے لئے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دنیا میں
تشریف لائے تھے۔دیکھئے حضور علیہ السلام کس محبت سے جماعت کو نصیحت فرماتے ہیں:
”دیکھو! جنہوں نے انبیاء کا وقت پایا انہوں نے دین کی اشاعت
کے لئے کیسی کیسی جاں فشانیاں کیں۔جیسے ایک مالدار نے دین کی راہ میں اپنا
پیارا مال حاضر کیا۔ایسا ہی ایک فقیر در یوزہ گر نے اپنی مرغوب ٹکڑوں کی بھری
ہوئی زنبیل پیش کر دی اور ایسا ہی کئے گئے جب تک کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے
فتح کا وقت آ گیا۔مسلمان بننا آسان نہیں۔مومن کا لقب پانا سہل نہیں سواے
لو گواگر تم میں وہ راستی کی روح ہے جو مومنوں کو دی جاتی ہے تو اس میری دعوت کو
سرسری نگاہ سے مت دیکھو۔نیکی حاصل کرنے کی فکر کرو کہ خدا تعالیٰ تمہیں
آسمان پر دیکھ رہا ہے کہ تم اس پیغام کو سن کر کیا جواب دیتے ہو۔“
فتح اسلام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه: ۳۱)
سوحضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان الفاظ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ
نیکی حاصل کرنے کی فکر کیجئے اور اس تحریک کو زندہ کیجئے۔میں پھر یہی کہوں گا اور بار بار یہی کہوں گا کہ
اس تحریک کو زندہ کیجئے جو آپ کے اندر نیکی کو قائم اور راسخ کرنے کے لئے جاری کی گئی ہے۔وقف
جدید کی تحریک خدا تعالیٰ کے فضل سے اس بارہ میں نہایت ہی کامیاب ثابت ہورہی ہے اور خدا کے
فضل سے اس کے غیر معمولی نتائج نکل رہے ہیں۔بعض ایسی جماعتیں بھی تھیں کہ جہاں جب وقف
جدید کا معلم ابھی نہیں گیا تھا تو ان کی حالت یہ تھی کہ وہاں ہمارے جائزہ کے مطابق مساجد نہیں تھیں،
پریذیڈنٹ تھا، سیکرٹری مال تھا لیکن کوئی رجسٹر نہیں تھا، کوئی حساب نہیں تھا، کوئی چندہ نہیں تھا۔اس کے
متعلق ہمارے پہلے جائزے کی رپورٹ یہ ہے کہ جماعت کا نام صرف اس رپورٹ میں تھا جس کے
ذریعہ قیام ہوا، ورنہ حقیقت میں اسکا وجود عملی رنگ میں کچھ نہ تھا۔نہ کوئی نماز با جماعت، نہ جمعہ نہ
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
10
وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ء
چندہ، نہ بجٹ، نہ رسید بک، نہ روز نامچہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے معلم کے جانے کے بعد یہ سب
کام
مکمل ہوا، جماعت کی کیفیت بدل گئی اور اب اس جماعت کی آخری رپورٹ یہ ہے جماعت کا ایک
با قاعدہ وجود بن چکا ہے، چندہ ادا کیا جاتا ہے، پانچوں نمازیں باجماعت بلکہ تہجد تک کی نماز بھی
با جماعت ہوتی ہے اور اس میں اکثر ، وہ چھوٹی سی جماعت ہے پندرہ افراد کی، تو اس میں اکثر چار
افراد شریک ہوتے ہیں۔تو دیکھئے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید کے ایک معمولی کم تعلیم کے
معلم نے خدا کے فضل سے
کیسی تبدیلی پیدا کی ! در اصل یہ تبدیلی اس نے نہیں کی بلکہ اس خدائے علیم و
حکیم اور قادر مطلق نے کی جس کے ایماء پر یہ تحریک جاری کی گئی تھی۔اور ایک سیکرٹری مال نے ابھی
کچھ ہی دن ہوئے مجھ سے ذکر کیا کہ وقف جدید کا معلم جب وہاں مقرر ہوا تھا تو اس سے پہلے اس
جماعت کا یہ حال تھا کہ باوجود ہزار کوشش کے وہاں سالانہ ایک ہزار سے زیادہ بجٹ نہیں ہوا تھا لیکن
اس دو سال کے اندراندر ہی اس جماعت کا بجٹ پانچ ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔تو دیکھئے آپ کے چندے بھی بڑھ جائیں گے آپ کی اخلاقی حالت بھی درست ہو جائے
گی۔دراصل ہماری جماعت دیہاتی جماعت ہے اور دیہاتی جماعتوں کی تربیت پر ہماری ترقی منحصر
ہے۔ہماری شہری جماعتیں بہت ہی تھوڑی ہیں نسبت کے لحاظ سے اور جب تک ہم دیہاتی جماعتوں
کی طرف توجہ نہ کریں گے، جب تک ہم اپنا رخ خاص طور پر دیہات کی طرف نہیں پھیریں گے اس
وقت تک ہم حقیقت میں اس رفتار سے ترقی نہیں کر سکتے اور میں تو یہ کہوں گا کہ ڈر ہے کہ کہیں وقت
سے پہلے تنزل نہ شروع ہو جائے خدا تعالیٰ جس سے ہمیں محفوظ رکھے۔تو ہم اس رفتار سے ترقی نہیں کر سکتے جس رفتار سے ترقی ہمارے لئے ضروری ہے اب
دیکھیں ہماری رفتار کیا ہے؟ ہمارے حالات کیا ہیں؟ کام ہمیں کیا کرنا ہے؟ یہ چیزیں ایک اور ایک دو
کی طرح غور کرنے کے لائق ہیں اور نتائج بھی ایک اور ایک دو ہی کی طرح نکلتے ہیں۔ہماری مثال یا
ہمارے بعض حصوں کی مثال، یوں کہنا چاہئے تو ایسی ہو گئی ہے جیسے کوئی چین کے سفر کا ارادہ کرے
اور پیدل نکلے اور گھر سے دو ہی قدم جائے اور تھکے اور ماندہ ہو جائے اور لیٹ جائے اور شاید یہ خیال
کرے کہ لوگ آئیں گے اور اسے دبائیں گے کیونکہ بہت تھک گیا ہے اور اس نے بہت کام کیا ہے۔ایک ایسا شخص اگر چین پہنچ سکتا ہے تو ہم بھی ان مقامات کو حاصل کر لیں گے جن مقامات کو حاصل کرنا
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
11
وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ ء
ہمارے مقدر میں لکھا گیا ہے یا احمدیت کے مقدر میں لکھا گیا ہے اگر ہماری رفتار یہی رہی ، اگر ہمارے
اطوار یہی رہے ، اگر ہم نے اپنے اعمال کی نگرانی اسی طرح کی جس طرح اس وقت تک ہوتی رہی
ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ اس کے طور کو بدلیں ، ہم اپنے طریق کو بدلیں اور ایک ایسا ٹھوس دیہاتی
تربیت کا نظام جاری کریں جو ہمارے افراد کو صحیح معنوں میں مسلمان بنائے۔ہماری جماعت حقیقت
میں جیسا کہ حضرت میاں شریف احمد صاحب کی نظم میں آپ نے سنا ہے حقیقت میں بہت ہی تھوڑی
ہے۔اتنی تھوڑی ہے کہ آپ اندازہ بھی نہیں کر سکتے ہیں کہ کتنی تھوڑی ہے۔لاکھوں
لاکھ کی جماعت
میں سے اس وقت تک صرف سترہ ہزار آدمی چندہ دے رہے ہیں۔دس بارہ لاکھ سے کم نہیں ہیں ہم
پاکستان میں اور صرف سترہ ہزار چندہ دے رہے ہیں اور سترہ ہزار میں سے صرف چند ہی ہوں گے
یا میں سمجھتا ہوں کہ میں چالیس فی صدی سے زیادہ نہیں ہوں گے جو پورا اپنی نسبت کے مطابق چندہ
دیتے ہیں۔تو یہ حالات قابل غور ہیں معمولی بات نہیں۔ہمارے پہ بوجھ ہے دس لاکھ جماعت کا، توقع
ہم سے یہ کی جاتی ہے کہ ہم دس لاکھ کا کام کریں گے لیکن عملاً ہم میں سے صرف چند ہزار کام کر رہے
ہیں۔تو تحریک وقف جدید خدا کے فضل سے اس لحاظ سے بھی کامیاب ثابت ہو رہی ہے اس کے
ذریعہ ہمارے چندے بڑھ رہے ہیں اور وہ دیہات جہاں سے کبھی کوئی چندہ ادا نہیں ہوا تھا۔وقف
جدید کے معلم کے جانے کے بعد خدا کے فضل سے وہ بھی با قاعدہ چندہ دہندہ بن گئی ہے۔بعض لوگ یہ کہتے ہیں اور بعض صاحب حیثیت دوست بھی یہ کہتے ہیں کہ وقف جدید کا چندہ
تو صرف چھ روپے ہے حضور نے چھ ہی کی تحریک کی تھی پس ہم نے یہ چندہ ادا کر دیا اور ہم اس فرض
سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔اور آپ حیران ہونگے کہ وقف جدید کا چندہ دینے والے جو پچاس روپے
سے زائد چندہ دیتے ہیں صرف سنتر (۷۷) ہیں اس لاکھوں کی جماعت میں اور ایسے افراد جو پانچ
سو سے زائد چندہ دیتے ہیں وہ صرف آٹھ ہیں اور ایسے افراد جن کا چندہ ایک ہزار روپے سے زائد ہے
وہ اس ساری بھر پور جماعت میں صرف دو ہیں۔ایک کراچی کے شیخ عبدالحفیظ صاحب اور ایک
لاہور کے چوہدری فتح محمد صاحب ہری کے ٹرانسپورٹ والے۔تو یہ حالت تسلی بخش نہیں اور جب بھی
دوست چھ پر زور دیتے ہیں تو مجھے وہ لطیفہ یاد آ جاتا ہے۔کہتے ہیں کہ ایک میراثی اور ایک چوہدری نے
اکٹھا سفر کیا کشتی پر وہ جارہے تھے۔میراثی کھودا تھا اس کی داڑھی پر صرف دو چار بال تھے اور چوہدری کی
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
12
وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ء
داڑھی پوری بھری ہوئی تھی تو کشتی بھنور میں پھنسنے لگی اور ملاح نے کہا لوگوں میں اعلان کیا کہ لوگ
خضر پیر کی خیرات کچھ نہ کچھ ڈال دیں تو چوہدری کو مذاق کی سوجھی اور اس نے اس میراثی سے مخاطب
ہو کر کہا کہ آؤ کیوں نہ ہم اپنی داڑھی کے دو دو چار چار بال اس دریا میں پھینک دیں وہ جانتا تھا کہ اس
کے دوچارہی بال ہیں میراثی سمجھ گیا اور اس نے برجستہ جواب دیا کہ چوہدری جی! اے چوآں دا
ویلا اے۔کیٹر ا پودا پتر اے جے ساری داڑی نہ پیٹ کے سُٹ دے۔تو یہ ایک لطیفہ ہے جس پہ ہنسی آتی ہے لیکن اس لطیفہ کا اطلاق اگر آپ جماعت اور اسلام
کے مسائل پر کر کے دیکھیں تو یہ لطیفہ نہیں رہتا بلکہ ایک دردناک حقیقت بن جاتا ہے۔خدا کی قسم آج
چھ کا وقت نہیں ہے ، خدا کی قسم آج وقت ہے کہ ہم اپنا سب کچھ لا کر دین کے حوالے کر دیں۔آج
وقت ہے کہ خدا تعالیٰ جس نے ہمیں سب کچھ دیا تھا، جس نے ہمیں پیدا کیا بڑا کیا یہ زمین و آسمان
ہمارے لئے مسخر کر دیے، اس خدا کی دی ہوئی چیزیں اسے لوٹا دیں۔وہ ہم سے ہمیشہ کے لئے
نہیں مانگتا عارضی طور پر قرض کے طور پر مانگتا ہے اور پھر اسے واپس کرے گا اور بہت بڑھا چڑھا کر
واپس کریگا۔تو ہم مالک حقیقی کا انکار کر رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی کبھی
جماعت پر کچھ فرض مقرر نہیں کیا بلکہ حضور جماعت کے اخلاص اور جماعت کی محبت سے یہ توقع
رکھا کرتے تھے کہ جماعت بڑھ چڑھ کر قربانیاں کرے۔جیسا کہ حضور کی ایک مبارک تحریر پڑھ
کر میں آپ کو سناتا ہوں۔حضور جماعت کو مخاطب کر کے فرماتے ہیں مجھے اب الفاظ یاد نہیں لیکن چند ایک الفاظ
حضور کے میرے ذہن میں ہیں وہ میں سنا دیتا ہوں۔حضور فرماتے ہیں کہ ”اے میرے عزیزو !
میرے پیارو! میرے درخت وجود کی سرسبز شا خو! یہ حضور کا خطاب ہے جماعت سے اور یہ کہہ
کر حضور فرماتے ہیں کہ میں تم پر کچھ فرض نہیں کرتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ لوگ جن کو مجھ سے محبت
ہے جو مجھ سے خلوص رکھتے ہیں میں انہیں جو کچھ کہوں گا وہ سب کچھ لا کر میری نذر کر دیں گے۔تو میں تم پر زبردستی کرنا نہیں چاہتا کہ تم میرے فرمان کی خاطر مجبور ہو کر کچھ دو۔ہاں میں تم سے یہ
کہتا ہوں کہ خدا کے رستے میں جتنا تم دے سکتے ہو خوشی سے دے دو۔اور آپ کی اس تحریک
پر حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو آپ کو خط لکھا وہ یہی تھا کہ جو ایک مومن کے دل سے توقع