وقف جدید کی اہمیت

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2

تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
13
وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ ء
کی جاتی ہے۔وہی باتیں لکھیں جو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اکرم ﷺ
ایک زمانے میں کی تھیں۔آپ نے فرمایا کہ سیدنا! میرا تو سب کچھ آپ کا ہے۔میرا گھر بار، میرے
بیوی بچے ہم سب خدام ہیں آپ چاہیں تو میں سب کچھ آپ کے حضور فدا کر دوں۔اپنی بیوی بچوں کو
اپنی مال دولت کو قربان کر دوں اس لئے آپ یہ نہ کہیں کہ کچھ تھوڑا دو، آپ یہ نہ کہیں کہ حصہ رسدی دو
بلکہ مجھے ارشاد ہو کہ میں سب کچھ آپ کے حضور لا کر حاضر کر دوں۔(فتح اسلام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ :
۳۵) تو دیکھئے یہ ہے وہ توقع یہ ہے وہ مقام جس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ
کو بلاتے ہیں۔لیکن حضور جانتے تھے کہ جماعت کی حالت کمزور ہے۔اس وقت ہماری مالی حالت آج
سے بہت ہی زیادہ کمزور تھی اور حضور عام مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔حضور کا دل
چاہتا تھا کہ خدا نے آپ سے جو پیاری پیاری باتیں کی تھیں، خدا جو راتوں کو آپ سے بولا کرتا تھا وہ
ساری باتیں ساری دنیا میں اشاعت کر کے پھیلا دیں۔جیسے کسی کو ایک نعمت ملتی ہے
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِتْ (الضحی :۲۱) اس کے مطابق آپ کا دل بیقرار رہا کرتا تھا لیکن
پیسے نہیں تھے ، بے سروسامانی کی حالت تھی اور حضور نہایت ہی درد سے ملک ہند کو خطاب کر کے کہتے
ہیں کہ
” اے ملک ہند! کیا تجھ میں کوئی ایک باہمت امیر نہیں کہ اگر
اور نہیں تو فقط اسی شاخ کے اخراجات کا متحمل ہو سکے۔“
یہ شاخ اشاعت لٹریچر، اشاعت کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کی شاخ ہے جس
کا آپ نے اس سے پہلے ذکر فرمایا تھا اور اس سے آگے حضور فرماتے ہیں کہ
اسلام پر ابھی ایسی مفلسی طاری نہیں ہوئی تنگ دلی ہے ایسی تنگ
دستی نہیں۔اور وہ لوگ جو کامل استطاعت نہیں رکھتے وہ بھی اس طور پر اس
کارخانہ کی مدد کر سکتے ہیں جو اپنی اپنی طاقت مالی کے موافق ماہواری امداد کے
طور پر عہد پختہ کے ساتھ کچھ رقوم نذر اس کارخانے کی کیا کریں۔“
فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه: ۳۰، ۳۱)

تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
14
وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ء
حضور کے انہی ارشادات کی روشنی میں ہم نے وقف جدید کی طرف سے ایک مستقل شعبہ،
شعبہ اشاعت لٹریچر قائم کیا اور ہمارا مقصد یہ تھا کہ کلیۂ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں
کی اشاعت کی جائے اور تمام پاکستان میں، کیونکہ ہمارا دائرہ عمل پاکستان ہی ہے مختلف مقامی
زبانوں میں ان کتابوں کے تراجم کرا کے ان کو شائع کریں لیکن باوجود تحریکات کے اب تک
غالبًا جماعت اس کی اہمیت سے واقف نہیں ہوئی اور یہ عجیب بات ہے کہ پہلے دو مہینے میں اس تحریک
میں سوائے معلمین وقف جدید کے اور کسی نے چندہ نہیں دیا۔معلمین وقف جدید کا حال یہ ہے کہ ان
کو پچاس روپے ماہانہ ملتے ہیں۔ان میں سے اکثر بہت سے موصی ہیں وہ پانچ روپے اس
میں کٹوا دیتے ہیں، تحریک جدید میں وہ چندہ ادا کرتے ہیں، وقف جدید میں وہ چندہ ادا کرتے ہیں اور
اس کے علاوہ کشمیر فنڈ میں اور چھوٹے چھوٹے ریلیف فنڈ ز میں بھی وہ چندہ ادا کرتے ہیں۔کسی ایک
چھوٹے سے چھوٹے شعبہ سے بھی پیچھے نہیں ہے اور اس کے بعد ان کے اخلاص کا یہ حال تھا کہ جن
میں سے بعض نے سوسور و پے چھوڑے اور اس چالیس روپے کے گزرانے کے اوپر آگئے۔ان کا یہ
حال تھا کہ جب یہ تحریک الفضل میں پہلی دفعہ چھپی تو بعض معلمین کی طرف سے یہ خط آنے شروع
ہوئے کہ یہ تحریک پڑھ کر کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں کو شائع کیا جائے گا ہمارے
دل درد سے بھر گئے ہماری آنکھوں میں آنسو آ گئے کہ کاش ہم میں توفیق ہوتی تو ہم خود اس تحریک
کا بار اٹھا لیتے لیکن ہم میں یہ توفیق نہیں۔بعض نے لکھا کہ میرے ماہانہ الاؤنس میں سے ایک روپیہ
کاٹ کر اس چندہ میں جمع کر لیا کریں بعض نے لکھا کہ میرے ماہانہ الا ونس میں سے دوروپے کاٹ
کر اس چندہ میں جمع کر لیا کریں۔تو دیکھئے وہ لوگ اس خلوص سے کام کر رہے ہیں۔اگر جماعت اتنا تھوڑا چندہ دے کہ
جو معلمین ہم رکھ چکے ہیں ہم ان کا بوجھ بھی برداشت نہ کر سکیں تو کتنی حسرت اور افسوس کا مقام ہوگا۔اور عملاً ایسا ہوا، عملاً ایسا ہی ہوا اور گزشتہ سال ہمارے معلمین کی تعداد 64 تھی لیکن مالی مجبوریوں کی
بناء پر اس سال انہیں کم کر کے صرف 58 کردیا گیا اور اس 58 کا خرچ بھی بڑی مشکل سے
چلایا جا رہا ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بڑی بڑی قربانیاں کی ہیں۔علم کم سہی لیکن اخلاص بہت
ہے اور غیر معمولی تبدیلیاں پیدا کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں۔جماعت کا فرض ہے کہ ان

تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
15
وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ ء
لوگوں کی طرف توجہ کریں۔ان درویشوں کی طرف ، ان غریبوں کی طرف جنہوں نے اپنا سب کچھ
خدا کے رستے میں دے دیا ہے کم از کم ان کے گزارے کی ایسی آسان صورت پیدا کریں کہ یہ تسلی
اور بے فکری کے ساتھ جماعت کی خدمت کر سکیں، مسیح موعود کے پیغام کی خدمت کر سکیں اور خدا تعالیٰ
کی خدمت کرسکیں۔پس وقف جدید کی اس تحریک کو زندہ کیجئے یہ تحریک اور ملکی ضروریات کو بھی پورا کر رہی
ہے۔یہ تحریک خدمت خلق میں بڑا بھاری کام کر رہی ہے معلمین کو ہومیو پیتھک بھی سکھائی جاتی ہے
طب بھی سکھائی جاتی ہے، کمپونڈری بھی سکھائی جاتی ہے اور ایسی دور افتادہ جگہوں میں جہاں کوئی
ڈاکٹری امداد مہیا نہیں ہوسکتی یہ لوگ خدمت خلق بھی کرتے ہیں انہیں سوشل کام بھی سکھائے جاتے
ہیں۔یہ دیہات سدھار کا بھی کام کرتے ہیں، یہ تبلیغ اسلام بھی کرتے ہیں، یہ جماعتوں کی تربیت بھی
کرتے ہیں۔تو یہ وہ لوگ ہیں چاہئے ہمیں جن کے متعلق کہ ہم ان کی ہر لحاظ سے خدمت کریں۔اس
نظام کو تقویت دیں اور بڑھائیں۔پس میں آپ سے ایک دفعہ پھر کہوں گا کہ وقف جدید کی تحریک کو زندہ کیجئے ، اسے زندہ کیجئے
اور اس کی رگوں میں اپنی قربانیوں کا خون بھر دیجئے تا کہ اسلام کی شریانوں میں تازہ اور زندہ اور
تمناؤں سے بھرا ہوا خون دوڑنے لگے۔آج آپ سے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی امیدیں وابستہ
ہیں۔آج آپ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی امیدیں وابستہ ہیں۔آج آپ ہی
ہیں جن کے ذریعہ اسلام زندہ ہوگا اور آپ کے علاوہ سب تاریکی ہے۔اپنے آپ پر ظلمات کے
سائے نہ پڑنے دیجئے۔زندہ ہوں اور ہوشیار ہوں اور اس تحریک کو بھی زندہ کیجئے اور اس تحریک کی
رگوں کو اپنی قربانیوں کے خون سے بھر دیجئے تا اسلام کی شریانوں میں تازہ اور زندہ اور تمناؤں سے
بھرا ہوا خون دوڑنے لگے۔

آج 10 میں سے 10 باقی