ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالیٰ
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
17
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱۰
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالیٰ
بر موقع جلسه سالانه ۱۹۶۲ء)
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا:
ہستی باری تعالیٰ اور ارتقائے انسانی کا مضمون ایک نہایت اہم اور وسیع مضمون ہے اور یہ
ممکن نہیں کہ اس کے تمام پہلوؤں کو اس مختصر وقت میں بیان کیا جا سکے۔اس مشکل کے پیش نظر میں
نے اس کے صرف ابتدائی تمہیدی حصہ کو تعارف کے طور پر آج کی تقریر کے لئے چنا ہے۔سب سے
پہلے تو اس مضمون کی اہمیت کو واضح کرنا ضروری سمجھتا ہوں کیونکہ میرے علم کے مطابق اکثر احباب اس
کی اہمیت سے واقف نہیں حتی کہ بہت سے علماء بھی مذہب سے اسکا بہت دور کا واسطہ سمجھتے ہیں۔اس
کے بعد میں عام فہم زبان میں ارتقاء کا مفہوم احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی کوشش کروں گا اور
سورہ فاتحہ سے عمومی طور پر اس پر جو روشنی پڑتی ہے اس سے احباب کو روشناس کراؤں گا۔سورہ فاتحہ کے علاوہ بھی قرآن کریم میں بیسیوں آیات ایسی ہیں جو اس کے مختلف پہلوؤں
پر روشنی ڈالتی ہیں اور انسانی پیدائش کے متعلق ایک مکمل نقشہ پیش کرتی ہیں۔مگر ناممکن ہے کہ اس وقت
میں سائنس کے انکشافات کی روشنی میں ان پر تفصیلی بحث تو در کنار ان کا مختصر ذکر بھی کیا جاسکے۔انسانی پیدائش کا سوال یا یوں کہنا چاہئے کہ زندگی کی پیدائش کا سوال ہمیشہ انسانی ذہن کے
لئے بیک وقت دلچسپی اور پریشانی کا موجب بنارہا ہے۔فلسفہ اور سائنس کی تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ
حضرت مسیح سے ہزاروں سال قبل کے فلسفیوں نے بھی اس گتھی کو سلجھانے کی کوشش کی اور آج کے
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
18
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱
فلسفی اور سائنسدان بھی اس کا حل تلاش کرنے میں کوشاں ہیں۔سیزر (Julius Caesar) نے بھی اس پر بحث کی اور ارسطو (Aristotle) اور
افلاطون (Plato) نے بھی۔لا مارک (Jean Baptist Lamark ) اور ڈارون ( Charles
Darwin نے بھی اور اینجل (Sir Norman Angell) اور ہالڈین (Haldane) اور
ہیکل (Ernest Heackel) اور بریش (Bertalt Brecht) نے بھی اور اس کے علاوہ
دنیا کے ہر مذہب نے بھی اپنے مخصوص انداز میں اس پر لب کشائی کی ہے۔چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ
السلام کی تو رات کی تو ابتدا ہی اسی مسئلہ سے شروع ہوتی ہے۔اور دنیا کی آخری اور سب سے کامل
کتاب یعنی قرآن کریم بھی اس بارہ میں خاموش نہیں رہا اور جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں اس کے ہر
پہلو پر بڑی وضاحت کے ساتھ روشنی ڈالتا ہے۔لیکن اس کے باوجود گزشتہ کسی زمانہ میں بھی یہ مسئلہ
مذہب کے لئے ایسی اہمیت اختیار نہیں کر سکا جیسا کہ آج اس زمانہ میں اختیار کر چکا ہے۔آج
پیدائش انسانی کا مسئلہ مذہب کے لئے ایسا زبردست چیلنج بن چکا ہے کہ کم از کم مسلمانوں کے لئے
اسے نظر انداز کرنا کسی طرح ممکن نہیں رہا۔آج اس مسئلہ پر انسانی معلومات میں اتنا حیرت انگیز
اضافہ ہو چکا ہے کہ اس کے مقابل پر یوں معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ تمام انسانی معلومات ایک تاریک
جہالت کے دور کی پیداوار تھیں۔اہم سوال یہ اٹھتا ہے کہ گزشتہ زمانوں کا انسان تو جاہل تھا اور غلطی کر سکتا تھا مگر اگر کوئی عالم
الغیب علیم و حکیم خدا موجود ہے تو بہر حال تخلیق حیوانی کے بارہ میں اس کی طرف سے جو معلومات
انسان
کو بہم پہنچائی گئی ہوں وہ سو فیصدی درست ہونی چاہئیں۔پس اگر یہ معلومات جو خدا کی طرف
منسوب کر کے دنیا کو دی گئی ہوں یقینی طور پر غلط ثابت ہو جائیں تو تین باتوں میں سے ایک بہر حال
تسلیم کرنی پڑے گی۔یا تو یہ کہ وہ شخص جھوٹا ہے جس نے خدا کی طرف ان خلاف قدرت نظریات کو
منسوب کیا یا یہ کہ خدا عالم الغیب نہیں ہے یا اس کا کوئی وجود ہی نہیں اور یا پھر یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ وہ
کتاب جس میں خدا کی طرف یہ باتیں منسوب کی گئی ہیں غیر معتبر اور محرف اور مبدل ہے۔پس اگر
بائیل یا کوئی اور کتاب مقدس ایسے امور درج کرے جن کا غلط ہونا یقینی طور پر ثابت ہو تو ان کتب کے
ماننے والے اس آخری امکان کے دامن میں پناہ لے سکتے ہیں۔وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ کتب غیر معتبر
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
19
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱
ہو چکی ہیں اور عین ممکن ہے کہ یہ غلط باتیں بعد کے انسانوں نے اپنی طرف سے ان میں داخل کر دی
ہوں۔چنانچہ اس عذر کی آڑ میں وہ اپنے خدا اور رسول کو غلطی کے اس الزام کی زد سے محفوظ کر سکتے ہیں
مگر مسلمانوں کے لئے ایسی کوئی جائے پناہ نہیں ہے کیونکہ ان کی کتاب کا تو ابتدائی دعوی ہی یہی ہے
کہ الرّه ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ ( البقرة :٣،٢) میں
خدا ہوں سب سے زیادہ جاننے والا۔یہ وہ کتاب ہے جس میں قطعا کوئی شک نہیں ،متقیوں کے لئے
ہدایت ہے۔پس اگر نعوذ باللہ اس کتاب میں کوئی ایسا امر بیان ہو جو مشاہدہ سے یقینی طور پر غلط ثابت
ہوا۔مثلاً یہ کہ زمین چپٹی ہے ،یا چاند، سورج کا زمین سے فاصلہ ڈیڑھ سو میل قرار دیا جائے تو خواہ
مسلمان علماءلاکھ کہتے رہیں کہ یہی درست ہے اور سائنس جھوٹ بولتی ہے گر کو ئی تعلیم یافتہ غیر مسلم ان
کے دعوی کو تسلیم نہیں کرے گا اور اسلام کو اس خلاف عقل مذہب کی حیثیت سے ٹھکرا دے گا۔پس اس لحاظ سے یہ مضمون نہایت ہی اہم ہے اور ضروری ہے کہ جماعت احمدیہ کے علماء
اس کی طرف خاص توجہ دیں۔اسکے علاوہ بھی تخلیق انسانی کو ہستی باری تعالیٰ کے ساتھ ایک براہ
راست تعلق ہے اور خالق کی عظمت کا تصور باندھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم تخلیق پر غور کریں۔یہ
تعلق تمثیلی زبان میں ایسا ہی ہے جیسے خوشبو کا مشک سے اور دھوپ کا سورج سے یا پھل کا اپنے درخت
سے ہوتا ہے۔پس اگر درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے اور سورج دھوپ سے اور خوشبو کا بھی
مشک سے ایک نہ ٹوٹنے والا رشتہ مسلم ہے تو پھر کیسے ممکن ہے کہ ہم خالق کی تخلیق پر غور کئے بغیر اسے
پہچان سکیں۔یہی وجہ ہے کہ بار بار قر آن کریم مسلمانوں کو اپنے گرد و پیش زمین آسمان ، چاند سورج ،
خشکی اور تری ، دن اور رات پر غور کرنے کی تلقین فرماتا ہے۔مگر انتہائی بدقسمتی ہے کہ باوجود اس بار
بار کی تاکید کے مسلمانوں نے روحانی عالم کی طرح جسمانی عالم پر بھی غور کرنا ترک کر دیا اور دین بھی
ان کے ہاتھ سے جاتا رہا اور دنیا بھی۔جسمانی عالم پر غور کرنا رفتہ رفتہ آخران غیر مسلموں کی جاگیر بن
گیا جو یا تو خدا کے تصور سے ہی نا آشنا تھے یا ایک ایسا غلط تصور رکھتے تھے جو اس مادی عالم کے ساتھ
مطابقت نہ کھاتا تھا پس بسا اوقات انکے علمی انکشافات ان کو خدا تعالیٰ کے قریب لے جانے کی
بجائے اس سے اور بھی دور لے گئے اور وہ بد قسمت خود بھی ہلاک ہوئے اور اوروں کو بھی ہلاک کیا۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
20
20
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱۶
احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ آنحضرت ﷺ اس مادی عالم پر بھی غور فرمایا کرتے تھے اور
اس کے عجائبات میں محو ہو کر محبوب ازلی کے حسن سے لطف اندوز ہوا کرتے تھے۔حضرت عائشہ رضی
اللہ تعالیٰ عنھا کی ایک روایت سے پتہ چلتا ہے کہ ایک مرتبہ آنحضرتﷺ کو اپنے بستر پر نہ پا کر
جب حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا تلاش کے لئے باہر نکلیں تو دیکھا کہ تاروں بھرے آسمان کے
نے حضور ان آیات کی تلاوت فرما رہے ہیں :
إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ
وَالنَّهَارِ لَا يَتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ
قِيمًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا ۚ سُبْحَنَكَ فَقِنَا
عَذَابَ النَّارِ (آل عمران : ۱۹۱ ۱۹۲)
یقین زمین و آسمان کی پیدائش میں اور دن رات کے بدلنے میں اہل عقل کے لئے نشانات ہیں۔وہ
لوگ جو خدا تعالیٰ کا ذکر کھڑے ہو کر بھی کرتے ہیں اور بیٹھے ہوئے بھی اور لیٹے ہوئے بھی اور آسمانوں اور زمین
کی پیدائش کے متعلق غور کرتے رہتے ہیں اور ان کی پکار یہ ہوتی ہے کہ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَهُذَا بَاطِلًا
اے ہمارے رب! تو نے یہ سب کچھ بے کار اور بے مقصد پیدا نہیں فرمایا پس ہمیں آگ کے عذاب سے
بچائیو۔یعنی ہم اس زمین و آسمان کی پیدائش کے مقصد کو پورا کرنے والے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اپنے محبوب آقا کی پیروی میں اپنے گردو پیش کائنات کے
ذرے ذرے میں خدا تعالیٰ کی قدرتوں کے عجائبات دیکھا کرتے تھے۔اور جیسا کہ انگریزی کا محاورہ
ہے کہ All Roads Leads to Rome کہ ساری سڑکیں روم ہی کی طرف جاتی
ہیں۔خدا کے مومن بندے جب عجائبات قدرت کا نظارہ کرتے ہیں تو انہیں ہر چیز خدا تعالیٰ ہی کی
طرف اشارہ کرتی نظر آتی ہے۔اس کے برعکس اگر چہ ایک شاعر، ایک فلسفی اور ایک سائنسدان بھی
انہی عجائبات کا نظارہ کرتا ہے تو قدرت کا یہ نظارہ اس کے لئے کوئی معین پیغام لیکر نہیں آتا بلکہ وہ حیرانی
کی دنیا میں کھو جاتا ہے اور ہر چیز اس کے لئے ایک سوال بن جاتی ہے۔ان عجائبات کو دیکھ کر ایک
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱۰
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
شاعر کے دل سے تو یہ آواز اٹھتی ہے کہ
21
21
جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجود
پھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے؟
سبزه و گل کہاں سے آئے ہیں ؟
ابر کیا چیز ہے، ہوا کیا ہے
؟
یہ پری چہرہ لوگ کیسے ہیں
غمزه و
و عشوه
,
ادا کیا ہے؟
شکن زلف امبریں کیوں ہے؟
نگه چشم سرمہ سا کیا ہے؟
دیوان غالب صفحه: ۲۵۱ ۲۵۲)
لیکن ان عجائبات قدرت کا نظارہ خدا کے ایک مومن کامل کے لئے نا قابل حل سوالات کی
صورت میں ظاہر نہیں ہوتا بلکہ معین پیغام بن کر آتا ہے اور اس کا دل حمد و ثناء کے گیتوں سے بھر جاتا
ہے جس کی صدا د نیا کو یوں سنائی دیتی ہے کہ
چاند کو کل دیکھ کر میں سخت بے کل ہو گیا
کیونکہ کچھ کچھ تھا نشاں اس میں جمال یار کا
ہے عجب جلوہ تری قدرت کا پیارے ہر طرف
جس طرف دیکھیں وہی رہ ہے ترے دیدار کا
چشم مست ہرحسیں ہر دم دکھاتی ہے تجھے
ہاتھ ہے تیری طرف ہر گیسوئے خمدار کا
اُس بہار حسن کا دل میں ہمارے جوش ہے
مت کرو کچھ ذکر ہم سے ترک یا تا تار کا
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
22
22
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱۰
کیا عجب تو نے ہر اک ذرہ میں رکھے ہیں خواص
کون پڑھ سکتا ہے سارا دفتر ان اسرار کا
سرمه چشم آریہ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه: ۵۲)
جوں جوں آپ اپنی بساط کے مطابق ان اسرار کا دفتر پڑھتے چلے جائیں گے اپنے خالق
کے حسن کے نئے نئے نظارے آپ پر روشن ہوتے چلے جائیں گے۔اس عقدہ دشوار کا حل کرنا کسی
کے لئے ممکن نہیں۔کوئی ان اسرار کا سارا دفتر نہیں پڑھ سکتا مگر جوں جوں آپ عقدوں کی اس لا متناہی
زنجیر کی گرہ کشائی کرتے چلے جائیں گے آپ کے اور خالق کے درمیان سے نت نئے حجاب اٹھتے
چلے جائیں گے۔اسرار کے جس دفتر کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی نظم میں فرمایا ہے اس
دفتر کی ایک مسل ارتقائے انسانی کی مسل ہے۔انسان ہو یا حیوان یا نباتات تمام زندہ چیزوں کی پیدائش کے متعلق دو ہی اہم نظریات
ہیں جن میں سے ایک کو بہر حال غلط اور ایک کو درست قرار دینا پڑے گا۔ایک نظریہ اچانک پیدائش کا
نظریہ ہے اور ایک ارتقائی پیدائش کا نظریہ۔اچانک پیدائش کے نظریہ کے مطابق مختلف قسم کے
جاندار اچانک اپنی مکمل صورت میں ہی پیدا ہوئے۔یا اس قد رتھوڑے عرصہ میں کہ گویا دیکھتے دیکھتے
پیدا ہو گئے۔انسان کیچڑ میں سے اٹھ کھڑا ہوا ، مینڈک دلدل میں سے، کیڑے مکوڑے کھا دیا گو بر میں
سے اور جوئیں پسینے میں سے۔قدیم ترین زمانہ سے لے کر گزشتہ صدی تک کے تمام فلسفی اور
سائنسدان خواہ وہ دنیا کی کسی قوم سے بھی تعلق رکھتے ہوں اسی نظریہ کے قائل رہے ہیں۔چنانچہ
سیزیر(Julius Caeser) بھی اسی نظریہ کا قائل تھا اورارسطو (Aristotle) بھی اور افلاطون
(Plato) بھی اور چینی فلاسفر بھی اسی نظریہ کے قائل تھے اور ہندی فلاسفر بھی۔اسی طرح مشرق وسطی
اور یورپ کے فلسفہ دان بھی اسی نظریہ کے قائل تھے۔گویا کہ رسول اللﷺ کے عہد سے پہلے بھی اور
بعد میں بھی تقریباً تیرہ سو برس تک بالا تفاق دنیا کا یہی نظریہ رہا کہ زندہ چیز میں اسی طرح اچانک بغیر
کسی لمبے زمانے کی تدریجی ترقی کے پیدا ہوئیں۔چنانچہ اس زمانے کا عظیم المرتبت ماہر حیاتیات روسی
سائنسدان او پارین (Aleksandr Ivanocvich Oparin) اپنی کتاب The Origin
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
23
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱
of Life on the Earth میں لکھتا ہے:
زندہ چیزوں کی اچانک پیدائش کا نظریہ ہمیں ہر قوم اور ہر زمانہ میں
ملتا ہے اور قدیم ترین زمانے سے شروع کر کے آج تک کے زمانہ میں پایا جاتا
ہے۔پس فلسفہ دانوں اور مفسرین کا اس مسئلہ پر اجماع ایک عظیم الشان اجماع ہے۔کیونکہ گزشتہ
صدی سے پہلے ہر ملک اور ہر زمانہ کے اہل علم بالا تفاق اس مسئلہ کے قائل تھے۔ہاں اس کی تفصیلات
میں انہیں جزوی اختلافات ضرور تھے۔اگر چینی باغ کی نو نہال شاخوں
کو نمدار موسم میں زمین میں
گاڑنے سے نئے جاندار پیدا ہوتے ہوئے دیکھتے تھے تو ہندوستانی فلسفہ دانوں کو گوبر سے کیڑے
مکوڑے، چھپکلیاں، مینڈک اور اپنے پسینے سے جوئیں بنتی ہوئی نظر آتی تھیں۔اسی طرح مصر کا مشاہدہ
یہ تھا کہ دریائے نیل کی پھینکی ہوئی مٹی سے مینڈک چھپکلیاں اور دوسرے جاندار پیدا ہوتے ہیں۔اور
اہل یورپ کا بھی یہی یقین تھا چنانچہ میسپئیر (William Shakespeare) کے مشہور ڈرامہ
Anthony and Cleopatra میں جب دریائے نیل کے کیچڑ سے مگر مچھ بنتے ہوئے دکھائے
جاتے تھے تو سارے انگریز تماشائی اس پر ایمان لے آتے تھے کیونکہ مگر مچھوں کی تو پیدائش کے متعلق
ان
کا اپنا نظریہ بھی بعینہ یہی تھا۔اس کے علاوہ سکاٹ لینڈ میں یہ خیال رائج تھا کہ بعض پودوں سے
مرغا بیاں اڑتی ہیں اور یورپ کے بعض معتبر سیاح یہ بیان کرتے تھے کہ انہوں نے خود اپنی آنکھوں
سے ایران میں وہ پودا دیکھا ہے جس پر بڑے بڑے کدوؤں کے برابر بھیڑیں اور مینڈھے لگے
ہوتے تھے جو اسی پودے کے اردگر دشاخ سے بندھے ہوئے گھاس چرا کرتے تھے۔پس اگر چہ اس نظریہ کی تفصیلات مختلف تھیں مگر بہر حال نظریہ یہی تھا کہ زندگی اچانک مکمل
صورت میں دریا کی مٹی ، یا درختوں یا گوبر وغیرہ سے نکل کھڑی ہوئی۔لیکن یہ عجیب بات ہے کہ جتنا شاندار
اجماع گزشتہ تمام فلسفیوں کا اس نظریہ پر تھا اتنا ہی شاندار اجماع اب موجودہ سائنسدانوں کا اس امر پر ہے
کہ یہ نظریہ بالکل غلط، بے معنی اور بے بنیاد ہے اور اس زمانہ کے تمام سائنسدان بالاتفاق اس حقیقت کو
تسلیم کر چکے ہیں کہ انسان اور حیوان اور اسی طرح زندگی کی دوسری اقسام کی پیدائش علیحدہ علیحدہ اچانک
حادثات کے نتیجہ میں نہیں ہوئی بلکہ ایک منظم سلسلہ پیدائش کی کڑیوں کے طور پر ہوئی ہے۔
24
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالٰی ۲۶۹۱
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
اس کڑی کا پہلا سلسلہ قریب کے زمانہ تک امیبا سمجھا جاتا تھا جو ایک چھوٹا سا تحصیلی نما جانور
ہے، جس کا نہ سر ہے، نہ پیر، نہ آنکھ، نہ منہ نہ کان ، نہ دل، نہ دماغ مگر پھر بھی اس میں زندگی کی وہ تمام
خصوصیات موجود ہیں جو زندگی میں ہونی چاہئیں اور اس سلسلے کی آخری کڑی انسان ہے کہ جس کے
جسم کا چھوٹے سے چھوٹا ذرہ بھی اس ابتدائی جانوروں سے
کہیں زیادہ پیچ دار اور پر اسرار ہوتا ہے۔یہ
ارتقاء کا نظریہ جسے سب سے پہلے ڈارون Charles Darwin) نے ایک منظم اور مرتب
صورت میں ٹھوس دلائل کے ساتھ پیش کیا اب سائنس کا ایسا ہی مسلمہ بن چکا ہے جیسا یہ امر کہ زمین
چپٹی نہیں بلکہ گول ہے اور سورج زمین کے گرد نہیں گھومتا بلکہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے۔ڈارون
کے بعد سے اب تک دلائل کا ایک ایسا انبوہ کثیر اس امر کے ثبوت میں مہیا ہو چکا ہے کہ سوائے اس
کے کہ ان سے لاعلمی ہو یا جان بوجھ کر آنکھیں بند کر لی جائیں حقیقت ارتقاء کا انکار نہیں کیا جا
سکتا۔لیکن باوجود اس کے کہ ڈارون (Charles Darwin) کے نظریہ ارتقاء سے سب اصولی
پر متفق ہیں ڈارون کے نظریہ کی تفاصیل سے اکثر متفق نہیں۔یہ تو مانتے ہیں کہ ارتقاء ضرور ہوا ہے
مگر یہ نہیں مانتے کہ بعینہ اسی طرح ہوا ہے جس طرح ڈارون کہتا ہے۔نئی تحقیقات سے ڈارون کے
نظریہ ارتقاء کی کئی تفصیلات غلط ثابت ہو چکی ہیں مگر ارتقاء کا نظریہ ہر روز اور زیادہ یقینی ، اور زیادہ یقینی
طورة
ہوتا چلا جاتا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا قرآن کریم گزشتہ تاریک زمانوں کے قطعی مشاہدات اور خام
خیالات کی تائید کرتا ہے اور وہی کہتا ہے جو نزول قرآن کے وقت اس بارے میں رائج الوقت تصور تھا
یا اس کے برعکس تیرہ سو سال بعد ہونے والی سائنسی تحقیق کی تائید کرتا ہے۔میرے نزدیک تو یقینی طور
پر قرآن کریم پیدائش انسانی کے بارہ میں جو نظریہ پیش کرتا ہے وہ اچانک پیدائش کا نظریہ نہیں بلکہ
ارتقائی اور تدریجی پیدائش کا نظریہ ہے اور اپنی تفصیلات میں یہ بعض جگہ ڈارون ( Darwin) کی
تائید کرتا ہے اور بعض جگہ ہالڈین (Haldane) کی کہیں یہ گریش (Grace) کے نظریہ پر مہر
تصدیق ثبت کرتا ہے اور کہیں پر سان (-) ، نیگلے ( Naglee) اور آئمر (Imer) کو درست قرار
دیتا ہے اور بعض ایسے امور بھی بیان کرتا ہے جن تک ابھی انسانی تحقیق نہیں پہنچ سکی اور وہ سائنسی
پیشگوئیوں کے طور پر قرآن کریم میں موجود ہیں۔لیکن اس قرآنی نظریہ کو بیان کرنے سے پہلے میں ضروری سمجھتا ہوں کہ لفظ ارتقاء کی ایک
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
25
45
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱
سادہ عام فہم تشریح کر دوں کیونکہ میرے مخاطب اس وقت کچھ وہ احباب بھی ہیں جو شاید اب تک لفظ
ارتقاء کو انقاء کے ساتھ مشتبہ کر رہے ہوں جس کے معنی اللہ تعالیٰ کا تقویٰ ہے۔ویسے تو ان دونوں
لفظوں میں ظاہری مشابہت کے علاوہ ایک معنوی مشابہت بھی پائی جاتی ہے کیونکہ اگر اتقاء ہر روحانی
ترقی کا زینہ ہے تو ارتقاء ہر حیوانی ترقی کا زینہ ہے۔مگر اس کے علاوہ یہ دونوں الفاظ بالکل مختلف
معنوں پر اطلاق پاتے ہیں۔لفظ ارتقاء سائنس کی ایک اصطلاح ہے جو ایک وسیع اور بار یک علمی
معنوں کو ظاہر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔اس ایک لفظ میں ابتداء سے لیکر آج تک کی تمام انسانی
پیدائش کی تاریخ کو سمیٹ کر بیان کر دیا گیا ہے۔میرے لئے آپ
کو یہ مفہوم سمجھانا مشکل ہوتا مگر خوش
قسمتی سے اس وقت میرے مخاطب وہ مسلمان ہیں جن کے دین کی الف ب ہی ارتقاء کے سبق سے
شروع ہوتی ہے۔اس لئے خواہ وہ علم کے کسی بھی معیار پر ہوں ان کے لئے لفظ ارتقاء کا مفہوم سمجھنا کچھ
مشکل نہیں ہونا چاہئے کیونکہ وہ دن میں کم از کم پانچ مرتبہ ہر نماز کی ہر رکعت میں اس سبق کو دہراتے
ہیں۔جب وہ سورہ فاتحہ کی تلاوت کرتے ہوئے پڑھتے ہیں اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
(الفاتحہ:۲) دراصل وہ ارتقاء کا پہلا اور آخری سبق پڑھ رہے ہوتے ہیں کیونکہ ارتقاء کی ابتداء اور ارتقاء
کی انتہاء اور ابتداء سے لے کر انتہاء تک کا وہ یہ زمانہ جسے ہم کلمہ کُن سے لیکر فَيَكُونُ تک کا زمانہ
کہہ سکتے ہیں خدا تعالیٰ کی صفت ربوبیت ہی کا مظہر ہے۔آپ سب جانتے ہیں کہ رب سے مراد وہ ہستی ہے جو ادنیٰ حالتوں سے ترقی دے کر اعلیٰ
کی طرف لے جاتی ہے اور بعض شرائط کے ساتھ اسی ادنیٰ سے اعلیٰ کی طرف حرکت کا نام سائنسی
اصطلاح میں ارتقاء ہے۔پس ہم عام فہم زبان میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت کے
عکس کا نام ارتقاء ہے۔لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ خدا تعالیٰ کی ربوبیت ہمیشہ صرف ارتقاء ہی کی
صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔ربوبیت کا مفہوم بہت وسیع ہے اور اس کے اظہار کے صرف ایک حصہ کا
نام ارتقاء رکھا جا سکتا ہے۔کسی چیز کا ایک معمولی حالت سے بہتر ہوتے چلے جانا دو طرح پر ہوسکتا
ہے۔ایک گندم کا دانہ پہلے چھوٹا ہوتا ہے پھر آہستہ آہستہ بڑا ہونے لگتا ہے۔یہ بھی خدا تعالیٰ کی صفت
ربوبیت کا ایک اظہار ہے۔ایک بچہ پہلے چھوٹا اور کمزور ہوتا ہے ، نہ وہ بات کر سکتا ہے، نہ وہ چل پھر
سکتا ہے ، نہ اپنی روزی کما سکتا ہے بلکہ اتنا بے طاقت اور عاجز ہوتا ہے کہ ایک مکھی سے بھی اپنا بچاؤ
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
26
26
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱
نہیں کر سکتا۔مگر آہستہ آہستہ وہ بڑا اور طاقتور ہونے لگتا ہے، بولنا سیکھتا ہے، چلنا سیکھتا ہے ،اور اپنی
تمام ضروریات خود ہی پوری کرنے لگتا ہے اور ہر قسم کے خطرات سے بچاؤ کے ذریعے اختیار کرتا ہے۔یہ بھی ایک خدا تعالیٰ کی صفت ربوبیت کا ایک اظہار ہے۔دیکھئے ایک معمولی کمزور اور بے حقیقت بچہ
جب ترقی کرتا ہے تو کہاں سے کہاں پہنچ جاتا ہے۔جسے پہلے چلنا نہیں آتا تھا وہ دوڑ نے بلکہ فضاؤں
میں اڑنے لگتا ہے۔اور چاندستاروں کو فتح کرنے کے خواب
دیکھنے لگتا ہے جو پہلے کھی کے مقابلے پر
بھی کمزور تھا کبھی قیصر بن جاتا ہے اور کبھی کسری کبھی سکندر اعظم اور کبھی بابر اور کبھی اکبر۔وہ جو ایک
دمڑی کمانے کی بھی طاقت نہ رکھتا تھا جب مالدار ہوتا ہے تو قارون کے خزانوں کی کنجیاں اس کو دی
جاتی ہیں اور ان سب سے کہیں بڑھ کر وہ کمزور اور ناتواں بچہ جو بھی تو تلی زبان میں بھی بات کرنے کا
اہل نہیں تھا ترقی کرتے کرتے خود رب العالمین سے ہمکلام ہو جاتا ہے۔یہ سب خدا تعالیٰ کی
صفت ربوبیت کے مظاہر ہیں۔مگر سائنس کی اصطلاح میں ان کو ارتقاء نہیں کہا جاتا بلکہ صرف ترقی
کہتے ہیں۔اگر چہ ارتقاء بھی ایک قسم کی ترقی ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کی صفت ربوبیت ہی کا ایک پرتو
ہے مگر ہر ترقی ارتقاء نہیں کہلا سکتی۔ارتقاء صرف ایسی ترقی کو کہتے ہیں جس کے دوران میں کسی جاندار کی جنس اور نوعیت ہی
تبدیل ہو جائے۔اب میں مثال دے کر یہ واضح کرتا ہوں کہ ارتقاء اور عام ترقی میں کیا فرق
ہے؟ ترقی کی بعض مثالیں میں ابھی بیان کر چکا ہوں۔ان مثالوں سے واضح ہے کہ خواہ ترقی کتنی ہی
حیرت انگیز کیوں نہ ہو ترقی کرنے والے کی جنس پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔مثلاً ایک انسانی بچہ خواہ
ترقی کرتے کرتے قیصر بن جائے یا کسری مگر رہتا بہر حال انسان ہی ہے۔ایک چوہے کا بچہ خواہ ترقی
کرتے کرتے موٹا ہوتے ہوتے ہاتھی کے برابر بھی ہو جائے مگر پھر بھی چوہے کا چوہا ہی رہے گا اور
بلکہ شاید اس وقت بھی بلی سے ڈرتا رہے۔مگر فرض کریں کہ یہ چو ہاہاتھی جتنا موٹا تو نہ ہومگر اس کے جسم
میں پر نکل آئیں اور وہ بلوں میں گھسنے والا جانور اپنے جسمانی پروں کے ساتھ ہوا میں اڑنے لگے اور
درختوں پر بسیرا کرلے تو ایسی ترقی کو سائنس کی اصطلاح میں ارتقاء کہا جائے گا۔کیونکہ پر نکلنے کی وجہ
سے اس چوہے کی جنس ہی تبدیل ہو جاتی ہے۔پس ہر وہ ترقی جو جنسی تبدیلی کا موجب بن جائے اسے
ہم ارتقاء کہ سکتے ہیں مگر اس شرط کے ساتھ کہ وہ تبدیلی کم از کم پہلے جیسی یا پہلے سے بہتر ہو پہلے سے
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
27
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱
خراب نہ ہو کیونکہ ربوبیت کا یہ تقاضا ہے کہ ادنیٰ سے اعلیٰ کی طرف لے کر جائے نہ کہ اعلیٰ سے ادنیٰ کی
طرف۔پس اس لحاظ سے ایک چوہے کو پر لنا تو ارتقاء کہلائے گا مگر اس کی ایک ٹانگ غائب ہو جائے
تو اسے ہم ارتقاء نہیں کہہ سکتے۔اس پر تو پنجابی کی وہی مثل صادق آئے گی کہ پہلے سوا دوں وی گیا“
پہلے تو بے چارہ پھر بھی بھاگ دوڑ کر اپنی جان بچالیا کرتا تھا مگر اب اس قابل بھی نہ رہا۔اس کے علاوہ ارتقاء کی ایک اور شرط بھی ہے اور وہ بھی عین خدا تعالیٰ کی صفت ربوبیت کے
مطابق ہے۔وہ شرط یہ ہے کہ ارتقاء کے نتیجہ میں جو تبدیلی بھی پیدا ہو وہ انفرادی اور عارضی نہ ہو بلکہ
جنسی اور مستقل ہو۔چنانچہ اس شرط کے مطابق اگر ایک چوہے کے پر نکل آئیں اور وہ مستقل پر ہوں
اور آئندہ اس چوہے کی نسل میں بھی پروں والے چوہے ہی پیدا ہوں تو اس تبدیلی کو ہم ارتقائی تبدیلی
کہہ سکتے ہیں۔لیکن اس کے برعکس اگر اس کے پر تو نکل آئیں مگر اس کی اولا د غریب پروں سے محروم
ہی رہے اور وہ بے پر کے بچے چھوڑ کر اسی طرح اپنے پروں سمیت مرجائے تو ایسے چوہے کو سائنس کی
اصطلاح میں ارتقائی چوہا نہیں کہا جاسکتا بلکہ ایک عجوبہ روزگار چوہا کہا جائے گا جسے چڑیا گھر کی بجائے
غالبا عجائب گھر میں رکھنا زیادہ موزوں ہوگا۔پس جیسا کہ صفت ربوبیت کا تقاضا ہے کہ جو نعمت رب
العالمین ایک مرتبہ دے دے، اسے قائم بھی رکھے،سائنس کی اصطلاح میں بھی ارتقاء کا بعینہ یہی
مفہوم ہے۔ایک آخری شرط ارتقاء کی یہ ہے کہ یہ صرف اچھی چیزیں دینے والا ہی نہ ہو بلکہ بری چیزیں
دور کرنے والا بھی ہو مثلاً یہی پروں والا چوہا جس کی مثال ہم نے اپنے سامنے رکھی ہے جب اڑنے
کے قابل ہو جائے تو ضروری ہے کہ اس کے جسم میں کچھ اور تبدیلیاں بھی پیدا کی جائیں مثلاً ایک لمبی
اور بوجھل گوشت پوست کی دم کی بجائے ایک ہلکی پھلکی پروں کی دُم اسکو دی جائے تا کہ اڑنے میں
اسے دقت نہ ہو۔پس اگر ترقی کی کسی منزل پر اس کی پہلی دم جھڑ جائے یا چھوٹی اور ہلکی ہو جائے تو اس
تبدیلی کو بھی ارتقائی تبدیلی کہا جائے گا کیونکہ گو بظاہر ایک عضو کم یا چھوٹا ہورہا ہے مگر دراصل یہ اس کے
فائدہ کے لئے ہے اور ایک کے اس بوجھ کو دور کیا جا رہا ہے۔پس ارتقاء کا مطلب یہ بنا کہ رب العالمین کی صفت ربوبیت کا اس رنگ میں اظہار ہو کہ
ایک چیز اپنی ترقی کے دوران میں ادنیٰ سے اعلیٰ حالت کی طرف اس طرح حرکت کرے کہ اس میں
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
28
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱
نوعی یا جنسی تبدیلیاں پیدا ہوتی چلی جائیں اور اس طرح پیدا ہونے والی ہر تبدیلی اس میں زندہ رہنے
کی زیادہ اہلیت پیدا کر دے اور اس کی حالت کو بہتر اور بہتر اور بہتر بناتی چلی جائے۔نیز یہ تبدیلی
مستقل ہو عارضی نہ ہو سوائے اس کے کہ اس سے بھی بہتر کوئی تبدیلی اس کی جگہ لے لے۔اس کے علاوہ ایک آخری شرط یہ ہے کہ ترقی کے دوران میں کسی جانور کے جسم کا کوئی حصہ
اس مقصد کو پورا کرنا چھوڑ دے جس کے لئے اسے ابتدا میں پیدا کیا گیا تھا تو وہ بے کا رحصہ اس جسم
سے دور کر دیا جائے۔یہ ارتقائی مفہوم قرآن کریم کی اس آیت کے مفہوم کے بالکل مشابہ ہے کہ
مَا نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنُسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَا أَوْ مِثْلِهَا
أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (البقرة: ۱۰۷)
ہم جس آیت کو منسوخ کر دیتے ہیں یا فراموش کرا دیتے ہیں اس سے بہتر یا کم از کم اس
جیسی اور آیت بھیج دیتے ہیں۔کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔امید ہے کہ اس مختصر سی تشریح کو سن کر احباب پر لفظ ارتقاء کا مفہوم کسی قدر واضح ہو چکا
ہوگا۔اس زمانے کے تمام سائنسدان اب اس امر پر بیک آواز متفق ہیں جیسا کہ میں نے پہلے بھی
بیان کیا تھا کہ انسان کی پیدائش اسی طریق پر ہوئی ہے۔وہ صرف روزمرہ کی زندگی میں چھوٹے سے
بڑا اور کمزور سے طاقتور ہو کر خدا تعالیٰ کی ربوبیت کا ثبوت ہم نہیں پہنچا تا بلکہ بحیثیت جنس اس کا انسان
بننا بھی صفت ربوبیت ہی کا مظہر ہے اور وہ اچانک ایک تماشا کی طرح پیدا نہیں ہوا بلکہ جیسا کہ صفت
ربوبیت کا تقاضا تھا ایک لمبے عرصہ میں زندگی کے ایک حقیر ذرے سے شروع ہو کر طبقہ در طبقہ
خَلْقَا مِنْ بَعْدِ خَلْقٍ (الزمر: ) اپنی جنس تبدیل کرتا ہو تر قی کی ان گنت منازل طے کرنے
کے بعد انسانیت کے مقام تک پہنچا۔اس کی روز مرہ کی تدریجی ترقی بھی یہ گواہی دے رہی ہے کہ اس
کا ایک رب ہے۔اور بحیثیت جنس اس کا انسانیت کے مقام تک پہنچ جانا بھی اس امر پر گواہ ہے کہ اس
تدریجی ترقی کا ضرور کوئی رب ہے۔دراصل ایک عام ترقی سے بھی کہیں زیادہ بڑھ کر ارتقائی ترقی ربوبیت کا تقاضا کرتی
ہے۔کیونکہ عام ترقی کی نسبت ارتقاء کے ذریعہ پیدا ہونے والی تبدیلیاں کہیں زیادہ حیرت انگیز ہوا
کرتی ہیں اور ایک نہایت لمبے عرصہ تک ایک وجود کا اس طرح ترقی کرتے چلے جانا کہ ہر آئندہ تبدیلی