ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالیٰ

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
29
29
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱
اس وجود کو بہتر بناتی چلی جائے یہاں تک کہ ایک حقیر ذرہ انسانیت کے بلند مقام تک جا پہنچے، بغیر کسی
رب کے ناممکن ہے۔رب اور ارتقاء لازم اور ملزوم کی حیثیت رکھتے ہیں۔اگر کوئی رب ہے تو ارتقاء کا
وجود ضرور ہو گا اور اگر ارتقاء ہے تو ناممکن ہے کہ رب نہ ہو۔یہی وجہ ہے کے ڈارون Charles)
(Darwin پر جب ارتقاء کا نظریہ روشن ہوا تو اگر چہ بائبل کے ماننے والوں نے اس کے نظریہ کو بائبل
کے خلاف سمجھ کر اس پر کفر کے فتوے لگائے اور طرح طرح کی پھبتیاں کسیں۔مگر اپنی شہرہ آفاق کتاب
Origin of Species میں وہ یہ لکھنے پر مجبور ہو گیا کہ جوں جوں حقیقت ارتقاء مجھ پر روشن ہوتی
چلی جاتی ہے میر اسر ادب اور احترام کے ساتھ اپنے خالق کے حضور جھکتا چلا جاتا ہے۔جب تک میں
یہ سمجھتارہا کہ انسان اور حیوان اچانک کیچڑ سے نکل کھڑے ہوئے تھے خدا تعالیٰ کی عظمت مجھ پر روشن
نہیں ہوئی تھی۔مگر جب حقیقت ارتقاء مجھ پر واضح ہوئی تو میرے ذہن پر اس عظیم الشان بنانے والے
کی ہستی آشکارا ہوگئی اور میرا دل اس یقین سے بھر گیا کہ اس حیرت انگیز نظام اور تدریجی ترقی کا ضرور
کوئی رب ہے۔پس ارتقاء کا وجود اس شدت سے کسی رب کے وجود کا تقاضا کرتا ہے کہ وہ تمام سائنسدان
جوارتقاء کے وجود کے قائل ہیں اس امر پر طوعاً و کرہا مجبور ہیں کہ اس کا ایک رب تسلیم کریں۔اس کے
بغیر کوئی چارہ نہیں رہتا۔صرف فرق یہ ہے کہ جیسا کہ ہونا چاہئے ان میں سے بہت سے تو خدا تعالیٰ
کوارتقاء کا رب سمجھتے ہیں مگر بعض ایسے خدا تعالیٰ کی ہستی کے منکر دہر یہ سائنسدان بھی موجود ہیں جو یا تو
ارتقاء کرنے والے حیوانات اور نباتات کو ہی خود اپنا اپنا رب خیال کرتے ہیں یا ان گنت سالوں میں
ہونے والے ان گنت حادثات زمانہ کو بہر حال یہ امران سب کے نزدیک یقینی ہے کہ ارتقاء کا وجود
کسی نہ کسی کو چاہتا ہے اور یہ دہریہ بھی اس کا انکار نہیں کر سکتے۔جوں جوں علم بڑھتا چلا جاتا ہے اور
منظم قوانین قدرت کے حیرت انگیز انکشافات ہوتے چلے جاتے ہیں ایسے دہر یہ سائنسدانوں کی
مشکلات بڑھتی چلی جارہی ہیں جن کے نزدیک اتفاق ہی انسانی ارتقاء کا رب تھا۔کیونکہ جس قدر بھی
وہ زندگی کی چھان بین کر رہے ہیں اسی قدر کارخانہ قدرت انہیں منظم نظر آ رہا ہے اور یہ نظم وضبط اتنا
وسیع ہے کہ اگر اتفاق کو رب الارتقاء تسلیم کیا جائے تو ارتقاء کی ان گنت منازل پر ان گنت اتفاقات کا
وجود تسلیم کرنا پڑے گا۔یہ نظریہ تسلیم کرنے کی مثال ایسی ہی ہوگی جیسے کہا جائے کہ تاج محل اس طرح بنا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
30
30
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱
تھا کہ ایک دفعہ زلزلہ آیا اور سنگ مرمر کا ایک پہاڑ ٹوٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔پھر اتفاق سے وہ سب
ٹکڑے برابر ہو گئے اور خوبصورت مناسب پتھروں کی شکل میں تراشے گئے۔پھر یہ پتھر ایک
زبر دست آندھی میں وہاں سے اڑ کر آگرہ میں جا گرے۔اتفاق ایسا ہوا کہ اسی آندھی میں ایک اور
جگہ سے اتفاقیہ بنا ہوا پلستر بھی اڑ کر آگرہ ہی چلا آیا۔دونوں وہاں اتفاقا اکٹھے پہنچے اور اتفاقاً اس وقت
بارش شروع ہوگئی مگر اتفاقا صرف بارش اتنی ہی ہوئی کہ پلستر کا مسالہ بھیگ کر عمدہ پلستر کی صورت میں
تبدیل ہو گیا اور پھر پتھر اور مسالہ اتفاقاً ایک دوسرے پر اس طرح گرنے لگے کہ ہر دو پتھروں کی
درمیانی سطح پر پلستر کی ایک تہہ جمنے لگی۔اسی طرح اور بہت سے اتفاقات کے نتیجہ میں دوسری تعمیری
ضروریات بھی وہاں پہنچنے لگیں اور ایسی دو چار پندرہ ہمیں سویا ہزار آندھیوں
کا نتیجہ یہ نکلا کہ آخر ایک
رات جب کہ چاروں طرف نرم نرم چاندی بکھری پڑی تھی تاج محل کی حسین
و جمیل عمارت اتفاقا بن کر
مکمل ہوگئی۔اگر آپ کو یہ کہا جائے کہ تاج محل
کی تعمیر کا رب اتفاق تھا اور یقین دلانے کے لئے یہ بھی کہہ
دیا جائے کہ وہ چند سالوں کے اتفاق کے نتیجہ میں نہیں بلکہ دس کروڑ سالوں کے اتفاقات کے نتیجہ میں
اپنی صناعی کے اس کمال تک کو پہنچا تو بھی کیا آپ یہ تسلیم کرنے سے انکار نہیں کر دیں گے؟ پھر آپ یہ
کیسے تسلیم کر سکتے ہیں کہ انسان کی ارتقائی تعمیر کا رب اتفاق تھا حالانکہ انسان کے اندر جو صناعی کے
کمالات موجود ہیں ان کے مقابل پر تاج محل کی حیثیت اتنی بھی تو نہیں جتنی تاج محل کے مقابل پر کسی
مٹی کے غلیلے کی ہو جو اس کے دامن میں پڑا ہوا ہو۔اتفاق کو ارتقائے انسانی کا رب قرار دینے کی راہ میں یہی مشکل ہے جس کے پیش نظر اب
بڑے بڑے دہریہ سائنسدان بھی اس نظریہ کو ٹھکرا رہے ہیں۔ارتقاء کے ان گنت منازل کو اتفاق کا
نتیجہ قرار دینا تو خیر بہت ہی دور کی بات ہے اس کی پہلی منزل یعنی زندگی کے ابتدائی ذرہ کے پیدا
ہونے کو بھی اتفاق کی پیداوار قرار نہیں دیا جا سکتا۔چنانچہ عصر حاضر کا عظیم روسی ماہر حیاتیات اس نظریہ
کو کہ زندگی اتفاقاً پیدا ہو گئی سخت نا معقول قرار دیتے ہوئے لکھتا ہے کہ یہ تسلیم کر لینا اسی طرح خلاف
عقل ہے جس طرح یہ تسلیم کر لینا کہ میری میز کا ہر ذرہ جو ایک اندرونی حرکت کر رہا ہے اتفاقاً اکٹھا
ایک ہی رفتار کے ساتھ اوپر کی طرف حرکت کرے اور کسی بیرونی اثر کے بغیر اچانک یہ میز خود بخو داو پر

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
31
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱
کی طرف اٹھ جائے۔خلاصہ کلام یہ ہے کہ انسانی پیدائش کی پہلی منزل کو بھی اتفاق
کا نتیجہ قراردینا اگر سخت احمقانہ
بات ہے تو اس کی ان گنت منازل پر اس پاگل پن کی تکرار کس طرح تسلیم کی جاسکتی ہے۔اسی لئے وہ
جدید دہر یہ سائنسدان بھی جو کسی بیرونی ذی شعور ہستی کو ارتقاء کا رب تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں
اپنے ایک رب یعنی اتفاق کو تو خود اپنے ہاتھوں سے مارنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب
ان
کی تحقیق بصیرت کے اس مقام پر جا پہنچے گی کہ انہیں یہ امکان بھی اسی طرح ناممکن نظر آئے گا کہ
ارتقاء کرتی ہوئی زندگی خود اپنا رب ہے تب ان کے لئے سوائے اس کے چارہ نہیں رہے گا کہ قرآن
کے ہم زبان ہو کر یہ اعلان کر دیں کہ اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ سب تعریف اللہ ہی کے
لئے ہے جو تمام ارتقاء کرتے ہوئے جہانوں کا رب ہے۔یہ تو نئی تحقیق کے ہاتھوں اتفاق کا حشر ہے مگر زندگی کو خود اپنا ہی رب قرار دینے والوں کا
حال بھی کچھ کم دردناک نہیں۔وہ زندگی میں ترقی کا مادہ دیکھ کر اپنے آپ کو یہ تو کسی نہ کسی طرح منوا
لیتے ہیں کہ یہ ترقی کی خواہش ہی رب الارتقاء ہے مگر جب اس مسئلہ پر غور کرتے ہیں کہ ایسا ذی شعور
رب اور حیرت انگیز صانع موت کے منہ سے کس طرح خود بخود نکل آیا ؟ اور اس رب
کو پیدا کرنے والا
کون تھا؟ تو سخت شش و پنج میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔سائنس کا ایک ایسا مسئلہ ہے جو آج تک حل نہیں
ہو سکا۔آج کوئی ایسا فلسفہ بھی دنیا کے لئے قابل قبول نہیں رہا جو اس مادی عالم سے تعلق رکھتا ہو مگر قانون
طبعی اس کی تائید نہ کرتا ہو۔چنانچہ زندگی کی ابتدا کے متعلق بھی گزشتہ ایک سوسال میں یا اس سے پہلے
جتنے بھی نظریات پیش کئے گئے ہیں سائنس کے نئے انکشافات نے ان
کو بالکل جھٹلا دیا ہے۔سب سے پہلے ریڈی (Francesco Redi) نے تقریباً سترھویں صدی کے وسط میں
اپنے بعض تجربوں سے یہ ثابت کیا کہ یہ جو ہم گلے سڑے گوشت سے کیڑے مکوڑے پیدا ہوتے
دیکھتے ہیں یہ دراصل ان انڈوں سے پیدا ہوتے ہیں جو مکھیاں ایسے گوشت پر چھوڑ جاتی ہیں۔جب یہ
ٹوٹ پھوٹ کر کیڑوں مکوڑوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی مردہ مادہ میں سے پیدا
ہوئے ہیں۔اس انکشاف کے حق میں اور خلاف سائنسدانوں نے ایک مدت تک بحث کی کیونکہ ان
کے تجربے ناقص تھے اور انہیں ایک دوسرے کی تردید اور نکتہ چینی کے بہت سے مواقع میسر تھے مگر

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
32
32
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱۰
۱۸۶۲ء میں پاسچر (Louis Pasteur) نے اپنے ٹھوس تجربوں اور نا قابل تردید دلائل پیش کر کے
اس دلچسپ بحث کا خاتمہ کر دیا اور ان سائنسدانوں نے ہمیشہ کے لئے ہتھیار ڈال دیئے جو یہ کہتے تھے
که زندگی مردہ چیزوں سے خود بخود پیدا ہوئی ہے۔شروع میں بھولے بھالے مذہبی لوگوں نے سمجھا کہ یہ نظریہ خدا کے تصور کے خلاف ہے اور
انہوں نے دل کھول کر اس کی مخالفت کی اور کفر کے فتوے لگائے مگر آہستہ آہستہ اپنی غلطی کا احساس
ہونے لگا اور بہت سے خدا کے قاتل سائنسدان دھڑلے سے اس امر کو خدا کی ہستی کے ثبوت کے طور
پر پیش کرنے لگے۔در حقیقت آج بھی یہ انکشاف خدا تعالیٰ کی ہستی کا ایک ایساز بر دست ثبوت ہے کہ
منکرین آج تک اس کا کوئی تشفی بخش جواب نہیں دے سکے۔خدا کے قائل یہ کہتے تھے اور آج تک کہتے
ہیں کہ جب زندگی مردہ سے خود بخود پیدا ہو ہی نہیں سکتی تو پھر تم اسے خود اپنا رب کس طرح قرار دے
سکتے ہو؟ لازماً ایک بیرونی ہستی کو رب قرار دینا پڑے گا۔اس کے جواب میں بعض سائنسدانوں نے یہ
نظریہ پیش کیا کہ دراصل زندگی پیدا ہوئی نہیں بلکہ قدیم سے ہے۔یہ بعینہ وہی عقیدہ ہے جو آریہ تسلیم
کرتے ہیں۔آریوں کے نزدیک بھی روح اور مادہ دونوں قدیم ہیں اور کبھی پیدا نہیں ہوئے۔آریوں
کے لئے تو یہ کہنا کچھ مشکل نہیں تھا کیونکہ وہ گھر بیٹھے جو مرضی کہتے رہتے اور مشاہدات قدرت سے
بے نیاز ہو کر جو چاہتے فلسفہ پیش کر دیتے۔مگر سائنسدان چونکہ اپنے نظریات کی بنیاد معلوم مشاہدات پر
رکھتے ہیں ان کی راہ میں اس نظریہ کو پیش کرنے میں بعض سخت مشکلات حائل تھیں۔سب سے بڑی مشکل تو یہ تھی کہ یقینی طور پر یہ زمین کبھی ایک پگھلا ہوا سیال مادہ تھی اور جیسا
که قرآن کریم بھی بیان فرماتا ہے سیال حالت سے پہلے یہ ایک دھویں کی صورت میں تھی اور اس
وقت اس کا درجہ حرارت اتنا زیادہ تھا کہ کسی چیز کا اس گرمی میں زندہ رہنا اس سے بھی زیادہ ناممکن
تھا کہ کوئی مکھی پگھلے ہوئے لوہے میں زندہ رہے۔اس لئے لاز م وہ یہ تسلیم نہیں کر سکتے تھے کہ زندگی اس
دنیا پر ہمیشہ سے موجود تھی۔چنانچہ اس مشکل سے بچنے کے لئے بعض دہر یہ سائنسدانوں نے یہ نظریہ
پیش کیا کہ زندگی زمین کے اندر کسی دوسرے ستارے یا خلا سے اس وقت نازل ہوئی تھی جب زمین
ٹھنڈی ہوکر اس قابل ہو چکی تھی کہ اس میں چیزیں زندہ رہ سکیں۔اس نظریہ پر ایک تو لازماً یہ اعتراض
پڑتا تھا کہ پھر ان بیرونی ستاروں یا خلا میں زندگی کہاں سے آئی ؟ مگر بہر حال بیسیوں سال تک یہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
33
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالٰی ۲۶۹۱
نظریہ سائنسدانوں کے درمیان اختلاف کا موجب بنا رہا۔اس نظریہ کے قائل تو یہ کہتے تھے کہ زندگی
کے جراثیم ٹوٹنے والے ستاروں یعنی شہب ثاقب پر سوار ہو کر ہماری دنیا میں داخل ہوئے۔مگر اس
کے مخالفین کے پاس اس کے خلاف یہ نا قابل تردید دلیل تھی کہ جب بھی کوئی ٹوٹا ہوا ستارہ زمین کے
دائرہ میں داخل ہوتا ہے ، ہوا کے ساتھ اس کی رگڑ کی وجہ سے اتنی گرمی پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ ایک
شہاب مبین یعنی آگ کا بھڑکتا ہوا شعلہ بن جاتا ہے۔سائنسدانوں کا یہ نظریہ کہ یہ زندگی بیرونی دنیا سے آئی ہے یہ بھی غلط ثابت ہو گیا کیونکہ
شہب ثاقب زمین میں داخل ہوتے ہی جل جاتے ہیں۔اس کے بعد بعض سائنسدانوں نے یہ نظریہ
پیش کیا کہ باہر سے شہب ثاقب پر سوار ہو کر زندگی نہیں آئی بلکہ شعاعوں کے اوپر سوار ہو کر آئی ہے
لیکن جب نئی تحقیق نے یہ ثابت کر دیا کہ جن شعاعوں کے اوپر وہ ان کو سوار کراتے ہیں وہی زندگی کی
قاتل ہیں تو یہ نظریہ بھی خود بخود دھڑام سے زمین پر آ رہا۔خصوصاً اس نظریہ کے تابوت پر حال ہی میں
روسی تحقیقات نے آخری کیل ٹھونک دی ہے اور یہ اب ہمیشہ کے لیے مر چکا ہے کیونکہ روس نے جو فضا
میں راکٹ پھینک کر اس بارہ میں معلومات حاصل کی ہیں ان سے تو یقینی طور پر یہ امر ثابت ہو گیا ہے
کہ باہر سے زندگی کے اس زمین میں داخل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا۔اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ زندگی ہمیشہ سے موجود نہیں بلکہ زمین کے ٹھنڈا ہونے کے بعد
اس دنیا میں بنی یہ عجیب تصرف ہے کہ انیسویں صدی کے آخر پر ایک طرف تو عقلی دلائل کے ذریعے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس نظریہ کے خلاف آریوں سے برسر پر کار تھے کہ زندگی قدیم سے ہے
اور دوسری طرف یورپ کے بہت سے سائنسدان تجربات سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے تھے
کہ زندگی کا قدیم سے ہونا ناممکن ہے۔چنانچہ دونوں میدانوں میں اس نظریہ کے قائلین کو بری طرح
شکست اٹھانی پڑی اور آج سے ستر اسی برس پہلے جو بات حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عقلی دلائل
کے ذریعہ ثابت فرمائی تھی آج دہر یہ روس کے سائنسدان سائنس کی رو سے انہیں کے حق میں نا قابل
تردید ثبوت پیش کر رہے ہیں اور اس آر یہ نظریہ کو قطعی طور پر جھٹلا رہے ہیں کہ زندگی ہمیشہ سے موجود
چلی آتی ہے۔آج روس اپنے سائنسی انکشافات کا عصا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ
میں دے رہا ہے اور میرا یہ یقین ہے اور میرا یہ ایمان ہے کہ وہ دن اب بہت دور نہیں رہے کہ جب

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
34
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱
قانون قدرت کا ایک ایک حرف قانون شریعت کے حق میں گواہی دے گا اور اس کلام کے ایک ایک
لفظ پر مہر تصدیق ثبت کرے گا جو خدا کا کلام ہے اور محمد مصطفی ﷺ کے دل پر نازل ہوا۔میرا یہ یقین اس لئے ہے کہ آثار ہمیں یہ بتاتے ہیں اور خدا کا کلام بھی یہی خبر دیتا ہے کہ
آئندہ زمانہ کے سب بچے انکشافات وحی الہی کے مطابق ہوں گے۔جیسا کہ فرمایا:
إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا وَاَخْرَجَتِ الْأَرْضُ
أَثْقَالَهَا وَقَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَا يَوْمَبِذٍ تُحَدِّثُ
أَخْبَارَهَا بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا ( الزلزال :۲-۱)
جس دن زمین خوب ہلائی جائے گی۔اور اپنے بوجھ اگل دے گی۔اور انسان حیرت اور
استعجاب سے کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے؟ اس روز وہ اپنی خبریں بیان کرے گی۔کیونکہ تیرے رب
نے اس پر اس امر کی وحی کی ہے۔زندگی کی پہلی منزل کے ناقابل فہم معمہ کو حل کرنے کے لئے اور ایک بیرونی رب سے
چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے دہر یہ سائنسدانوں نے اور بھی کئی حل پیش کئے جن میں سے ایک یہ
تھا کہ زندگی کی ابتدا ایک لمبے ارتقائی طریق پر ہوئی یعنی پہلی جاندار ہستی بھی ایک دم پوری طرح زندہ
نہیں ہوئی بلکہ آہستہ آہستہ تھوڑے تھوڑے زندگی کے آثار اس میں پیدا ہونے شروع ہوئے۔یہ
عقیدہ بھی اول تو تاج محل کی اس مثال سے ملتا جلتا ہے جو میں نے پہلے بیان
کی تھی اور دوسرے اس
کے متعلق سائنسدانوں نے اور بھی بہت سی بحثیں کی ہیں اور آخر کار موجودہ سائنس نے اس کو بھی
بالکل بے بنیا د اور خلاف عقل قراردے دیا ہے۔چنانچہ اس بارہ میں میں اوپارین Aleksandr Ivanovich Oparin) کی مثال
آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔او پارین جو روس کا دہر یہ سائنسدان ہے اس کو میں نے اس لئے چنا
ہے کہ یہ ایک دہریہ کا حوالہ خدا کے حق میں زیادہ قابل قبول ہونا چاہئے۔او پارین روسی ماہر حیاتیات
ہیکل (Ernest Heackel) وغیرہ کے اس نظریہ کو صریح غلط قرار دیتے ہوئے لکھتا ہے:
تجربہ سے جو بھی حقائق ہمارے سامنے آتے ہیں وہ اس دعوی کے
بالکل برعکس اور صریحاً مخالف ہیں۔ہم کائنات میں کہیں بھی موت سے زندگی کو

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
35
ارتقائے انسانیت اور ہستی باری تعالی ۲۶۹۱۰
پہلی مرتبہ پیدا ہوتے ہوئے نہیں دیکھتے۔اور تجربہ گاہوں میں مصنوعی آلات
کے ذریعہ زندگی پیدا کرنے کی ہماری تمام کوششیں نا کام (۔۔۔۔)۔“
پس یہ نظریہ کہ زندگی کا ارتقاء خود ہی اپنا رب ہے اسی طرح کا ایک بے بنیا د نظر یہ ثابت ہو
رہا ہے جیسے یہ نظریہ کہ اتفاق ہی اس ارتقاء کا رب تھا اور سائنس جوں جوں اس سوال کی چھان بین
کرتی چلی جاتی ہے اس کے سامنے اور مشکل اور مشکل سوال ابھرتے چلے آتے ہیں۔وہ زندگی کے
بظاہر سادہ نظر آنے والے ذرات جن کے متعلق پہلے سائنسدان بھی سمجھا کرتے تھے کہ ان کا خود بخود
پیدا ہونا کچھ مشکل نہیں۔اب نئی تحقیق کی روشنی میں بذات خود اسرار کا ایک جہان اپنے اندر لئے
ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔وہ بالکل ابتدائی قسم کے جاندار بھی بظاہر جن کی شکل ایک مٹی کے آبخورے
سے زیادہ عجیب نظر نہیں آتی تھی اب نئی تحقیقات کی روشنی میں نہایت پیچ دار اور پر اسرار دکھائی دے
رہے ہیں۔خدا تعالیٰ کی قدرت کاملہ نے ہر جہان میں ان گنت ذرے اور ہر ذرے میں ان گنت
اسرار کے جہان پوشیدہ کر رکھے ہیں۔عے کون پڑھ سکتا ہے سارا دفتر ان اسرار کا
ایک دہر یہ سائنسدان کے لئے یہ انکشافات ایک لا متناہی سوالات کی زنجیر بن کر ابھر آتے ہیں۔مگر
مومن کی نظر جب ان پر پڑتی ہے تو اس کی روح یہ گواہی دیتے ہوئے سجدہ ریز ہو جاتی ہے کہ
ذلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ
فَاعْبُدُوهُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ (الانعام : ۱۰۳)
وہ اللہ ہی تمہارا رب ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، ہر چیز کا وہی خالق ہے پس اس کی عبادت کرو وہ
ہر چیز پرنگران ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی