کیا نجات کفّارہ پر موقوف ہے؟
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
37
37
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟۳۶۹۱ء
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟
سكتة
( بر موقع جلسه سالانه ۱۹۶۳ء)
تشہد، تعوذ کے بعد آپ نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَى عَبْدِهِ الْكِتَبَ وَلَمْ يَجْعَلْ
لَّهُ عِوَجَاةٌ قَيِّمَا لِيُنْذِرَ بَأْسًا شَدِيدًا مِنْ لَّدُنْهُ
وَيُبَشِّرَ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ
أَجْرًا حَسَنانُ مَاكِثِينَ فِيْهِ اَبَدًا وَيُنْذِرَ الَّذِينَ قَالُوا
اتَّخَذَ اللهُ وَلَدًان مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلَا لِأَبَا بِهِمْ
كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِنْ يَقُولُونَ
إِلَّا كَذِبًا (الكهف : ٢-٦)
عیسائی نظریہ کفارہ کو عام فہم رنگ میں عوام الناس کو سمجھانے کے لئے اسے ایک تصویری
زبان میں پیش کیا جا سکتا ہے۔میرے ذہن میں جو تصویر ابھرتی ہے وہ کچھ اس قسم کی ہے کہ کروڑوں
کروڑ انسان گناہوں کی قیود میں بندھے پڑے ہوں اور ہاتھ پاؤں ہلانے کی سکت نہ ہو۔ان
بے چاروں کی تو مشکیں کسی ہوئی ہوں اور شیطان کو سانڈھ کی طرح ان پر آزاد چھوڑا گیا ہو کہ ان
بندھے ہوئے انسان کو خوب دل کھول کر آزار دے۔اس مصیبت سے نکلنے کی انہیں کوئی راہ نظر نہ
آئے۔اتنے میں ایک طرف سے اچانک نجات نجات کی خوش کن آواز میں آنے لگیں اور سب
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
38
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟ ۳۶۹۱ء
قیدیوں کی نظریں اس امید سے اس طرف اٹھیں کہ شاید کوئی قوی ہیکل انسان انہیں شیطان لعین کے
چنگل سے رہائی دلانے کے لئے آیا ہے۔لیکن ان کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے جب اس کی بجائے
ایک کمزور ، نحیف ، لاغر شخص ان کی طرف آتا دکھائی دے۔وہ آتے ہی اس جابر شیطان سے یوں
مخاطب ہو کہ اگر چہ میں رب العالمین ہوں ( نعوذ باللہ من ذلک ) اور قادر مطلق بھی ہوں مگر میں
زبر دستی ان لوگوں کو تم سے چھڑا کر فاؤل (Foul) نہیں کھیلنا چاہتا۔جب تم نے جائز طور پر انہیں پچھاڑ
گرایا ہے تو پھر میرا ز بر دستی ان کو آزاد کرانا انصاف اور کھیل کے اصولوں کے منافی ہے اس لئے
میں یہ پیشکش کرتا ہوں کہ ہمیشہ کے لئے ان سب کو باندھ کر پیٹنے کی بجائے تین دن کے لئے نعوذ باللہ
مجھے باندھ کر پیٹ لو اور ان سب کو آزاد کر دو۔اس پر اگر وہ احمق شیطان ان سب کو آزاد کر دے اور
ان کے بدلہ میں اس منجی کو تین دن کے لئے باندھ لے تو یہ بعینہ کفارہ کی کہانی بن جائے گی۔لیکن
صرف اس کہانی کو پیش نظر رکھ کر حقیقت کفارہ پر غور نہیں ہو سکتا اور اس امر کی چھان بین کے لئے کہ کیا
نجات کفارہ پر موقوف ہے یا نہیں؟ ضروری ہے کہ ہم اس بارے میں مختلف عیسائی نظریات کا تجزیہ
کر کے کسی نتیجہ تک پہنچنے کی کوشش کریں۔عیسائیت انسانی صلاحیتوں کے بارے میں ایک نہایت ہی تاریک اور مایوس منظر پیش کرتی
ہے جس کے مطابق انسان جو کہ طبعا گناہ گار واقعہ ہوا ہے اگر چاہے بھی تو خدا تعالیٰ سے کبھی وصال
حاصل نہیں کرسکتا۔انسانی پیدائش انسان کے لئے ایک ابدی ہلاکت اور لعنت کا پیغام لے کر آتی
ہے۔اس کامل تاریکی اور مایوسی کا تصور جمانے کے بعد عیسائیت اس جد وجہد میں مصروف ہو جاتی
ہے کہ کسی طرح آسمانی نور کی کوئی کھڑ کی ایسی کھول دی جائے جس راہ سے نورانی شعاعیں داخل ہو کر
تار یک انسانی مستقبل کو سراپا نور میں تبدیل کر دیں۔لیکن اگر چہ عیسائیت کے نزدیک خدا تعالیٰ فضل
بھی ہے، رحم بھی اور محبت بھی مگر اس تلخ حقیقت سے تو انکار نہیں ہوسکتا کہ ان کے علاوہ اس کی ایک
صفت عدل بھی ہے۔جب کبھی بھی ڈوبتی ہوئی انسانیت کو اس ہلاکت سے بچانے کی خاطر اس کے
فضل اور رحم کا ہاتھ انسان کی طرف بڑھتا ہے کہ اس کی مدد کا طالب ہاتھ تھام کر اسے ہلاکت کے
گڑھے سے نکال لے اس کا عدل اپنے دونوں متوازن بازو پھیلا کر ان کی راہ روک کر کھڑا ہو جاتا
ہے کہ نہیں آگے مت بڑھو کیونکہ جب تک نا پاک انسان اپنے گناہوں کو پھل نہ چکھ لے اسے خدائے
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
39
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟ ۳۶۹۱ء
قدوس سے ملنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہوتا اور گناہوں کا پھل کیا ہے؟ بیشگی کی موت اور لعنت اور خدا
سے دوری۔پس خدا تعالیٰ کے فضل کو ایک عجیب مخمصہ در پیش آجاتا ہے۔فضل تو بضد ہوتا ہے کہ انسان
اپنے گناہوں کی پاداش میں ہمیشگی کی لعنت سے بچایا جائے اور عدل کو یہ اصرار بہت ہے کہ گناہ گار کو
گناہ کا پھل بھی بہر حال چکھنا ہوگا۔عیسائیت کے نزدیک حضرت عیسی علیہ السلام کے ظہور سے پہلے خدا تعالیٰ کے فضل نے اس
مشکل کا یہ حل تجویز کیا کہ خدا تعالیٰ اپنا کلام مختلف انبیاء پر نازل کرتا رہا اور اس زبانی پیغام کے ذریعہ
بنی نوع انسان کو گناہ کے چنگل سے نجات دلانے کی کوشش میں مصروف رہا مگر کیونکہ گناہ انسانی
فطرت کا ایک لازمی جزو بن چکا تھا اس لئے یہ لاتوں کا بھوت باتوں سے نہیں مانا اور کوئی
سلام، کلام، لالچ یاد ھمکی گناہ کے آسیب کو انسانیت کا مسکن چھوڑنے پر آمادہ نہ کر سکے۔چنانچہ ایک
زمانہ کے تلخ تجربہ کے بعد خدا تعالیٰ نے اپنے کلام کو مجسم کیا اور گوشت پوست سے ایک انسانی بیٹے کی
صورت میں نعوذ باللہ حضرت مریم کے پیٹ میں اتارا جہاں سے وہ انسانی صورت لے کر دنیا میں
نمودار ہوا۔وہ کامل طور پر معصوم تھا، وہ کامل خدا بھی تھا، وہ کامل انسان بھی تھا۔وہ جب تک زندہ رہا
اپنی قوت قدسیہ اور پاک کلام کے ذریعہ انسان کی اصلاح کی کوشش کرتا رہا لیکن خدا تعالیٰ کا عدل
شیکسپیئر کے شائی لاک (Shy Lock) کی طرح پھر بھی انتقام انتقام ہی پکارتا رہا۔چنا نچہ اس مسلسل
تقاضے سے مجبور ہو کر خدا تعالیٰ کو وہ تلخ گھونٹ بھرنا پڑا جس کے بغیر دراصل چارا نہ تھا اور اس نیک دل
روایتی بزرگ کی طرح جس نے ایک ہراساں فاختہ کو ایک بھوکے باز سے بچانے کے لئے اپنی ران
کا گوشت کاٹ کر اس باز کے منہ میں ڈال دیا تھا ، خدا تعالیٰ نے بھی نعوذ باللہ اپنے بیٹے کا خون پلا کر
اس ظالم عدل کی پیاس بجھائی۔پس یوں ہوا کہ مسیح ہمارے گناہوں کا کفارہ بن کر صلیب کی اذیت ناک موت مارا گیا اور
نعوذ باللہ تین دن کی لعنتی اور جہنمی موت قبول کر کے انسانوں کو اس قابل بنا گیا کہ وہ مسیح کے خون سے
اپنے گناہ دھوسکیں۔چنانچہ لکھا ہے کہ
” انہوں نے اپنے گناہ آلود لبادوں کو مینڈھے کے خون سے دھو کر
سفید کرلیا
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
40
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟۳۶۹۱ء
لیکن یہ کفارہ ہر کس و ناکس کے لئے نہیں ہوا بلکہ صرف انہیں لوگوں کے لئے جو مسیح کی اس
عظیم قربانی پر ایمان لائیں اور اس کے طفیل ندامت اور توبہ کے آنسوؤں سے اپنے گناہوں کو دھو
ڈالیں۔پس جب اس آخری شرط کے ساتھ حقیقت کفارہ پر نظر ڈالی جائے تو اس کا ماحصل مختصر الفاظ
میں یہ بنے گا کہ مسیح کے کفارہ کے نتیجہ میں گناہ کے وہ پختہ داغ جو پہلے تو بہ کے آنسوؤں سے بھی نہیں
دھل سکتے تھے ایک کچی سیاہی میں تبدیل ہو گئے اور اب ان کے دھل جانے کا امکان پیدا ہو گیا۔ہر انسان کے گناہ گار ہونے کا نظریہ
چونکہ نظریہ کفارہ کی بنیاد اس مفروضہ پر ہے کہ ہر انسان لازما گناہ گار ہے اور گناہ کے
چنگل سے کسی طرح بھی بچ نہیں سکتا اس لئے سب سے پہلے ہم اسی کی چھان بین کرتے ہیں۔یہ
خیال اگر چہ یہود میں بھی پایا جاتا تھا مگر عیسائیوں میں سب سے پہلے سینٹ پال ( Saint
Paul) نے اسے ایک مخصوص رنگ میں اپنایا اور اسی پر نظریہ کفارہ کی بنیاد رکھی۔اس نے اسے اس
رنگ میں پیش کیا کہ اول : آدم نے گناہ کیا۔دوئم یہ گناہ اس کی نسل میں بھی وراثتا منتقل ہونے لگا اور
اس کے نتیجے میں گناہ کی ایک دبی دبی تمنا انسانی فطرت میں سرایت کر گئی۔یہ تمنا ایک تیل کی طرح ہے
جسے قانون شریعت کا علم آگ دکھاتا ہے اور جو نہی یہ علم حاصل ہوتا ہے اس کے خلاف بغاوت کا جذبہ
معاً آگ کی طرح بھڑک اٹھتا ہے۔سوئم : انسانی موت اسی گناہ کی سزا ہے۔چہارم : انسانوں کو اس
مصیبت سے نجات دلانے اور موت کے چنگل سے رہائی دلانے کی خاطر نعوذ باللہ خدا کے بیٹے نے
خود اپنے اوپر موت قبول کرلی اور اس طرح آدم" کے اس گناہ کا کفارہ ہو گیا لیکن چونکہ اس کفارہ کا
فیض صرف ان بنی آدم کو پہنچ سکتا ہے جو صیح اور حقیقت کفارہ پر ایمان لائیں اس لئے فطری گناہ سے
نجات پانے کے لئے پانچویں شق یہ ہے کہ واحد حل بپتسمہ میں مضمر ہے۔یہ نظریہ کفارہ کی عمارت کے لئے بنیاد کے طور پر ہے۔ایک لحاظ سے تو معقول ترین نظریہ
ہے کیونکہ جس مقصد کی خاطر یہ نظریہ گھڑا گیا ہے اسے یہ بدرجہ کمال پورا کرتا ہے۔لیکن ایک پہلو
سے یہ نا معقول ترین نظریہ بھی ہے کیونکہ جب عقل کی کسوٹی پر اسے پرکھ کر دیکھتے ہیں تو معمولی عقل
کے معیار پر بھی اس کا کوئی جز و پورا نہیں اترتا۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
41
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟ ۳۶۹۱ء
دیکھئے اول تو ایسے اہم نظریہ کی بنیاد جو انسان کی روح کے لئے زندگی اور موت کا سوال ہو
ایک نہایت ہی کمزور غیر ثابت شدہ دعوئی پر رکھی گئی ہے۔یعنی اس دعوی پر کہ آدم نے گناہ کیا۔تاریخی
شواہد سے ہرگز آدم کا گناہ گار ہونا ثابت نہیں ہوسکتا اور اگر بائبل کو الہامی تسلیم کر کے یہ بھی تسلیم کر لیا
جائے کہ بائبل غیر مبدل اور محفوظ ہے تو بھی خود بائبل کا بیان آدم کے گناہ کے بارے میں ایسا واضح
نہیں کہ اس کی تشریح میں اختلاف کی گنجائش نہ ہو۔دوسرے یہ مسئلہ چونکہ تمام بنی نوع انسان سے
تعلق رکھتا ہے جن میں ہندو بھی ہیں ، بدھ بھی ، زرتشتی بھی اور کنفیوشس بھی۔اس لئے ایسے اہم مسئلہ
پر جب تک ٹھوس نا قابل تردید تاریخی شہادتیں پیش نہ کی جائیں اس وقت تک اس دعویٰ کی حقیقت
مفروضہ سے آگے نہیں بڑھ سکتی۔پس اس پہلو سے آدم کے گناہ کو ثابت کرنے کے لئے محض بائبل کا
بیان کافی نہیں ہوسکتا بلکہ ایسی غیر جانب دارانہ تاریخی شہادتیں پیش کی جانی ضروری ہیں جو بلا امتیاز
مذہب و ملت ہر انسان کے لئے قابل قبول ہوں۔بائبل کی گواہی تو اتنی کمزور ہے کہ اسے الہامی تسلیم
کرنے والوں کے لئے بھی یہ گواہی کافی نہیں۔یہ دعوی بھی کہ آدم کا گناہ نسل انسانی میں سرایت کر کے وراثتاً اولا در اولاد میں منتقل ہوتا چلا
جاتا ہے ایک نہایت ہی بے بنیاد اور نا معقول دعوئی ہے۔نہ صرف یہ کہ اس کے حق میں کسی قسم کے
فلسفیانہ یا سائنسی شواہد نہیں ملتے بلکہ اب تک سائنس نے علم وراثت حیوانی سے متعلق جو کچھ بھی
معلومات فراہم کی ہیں وہ تمام اس عقیدہ کا بطلان ثابت کر رہی ہیں۔سائنس کے ان انکشاف کی رو
سے تو اگر یہ فرض بھی کر لیا جائے کہ آدم نے اس گناہ پر زندگی بھر ہر لمحے ، ہر سانس میں عمل کیا ہو بلکہ
آدم سے لے کر آج تک کی تمام نسل انسانی مسلسل اپنی تمام زندگیاں بھی اسی گناہ کی تکرار کرتی رہی
ہوں تب بھی اس پانچ چھ ہزار سال کی قلیل مدت میں وہ گناہ انسان کی سرشت میں داخل نہیں ہوسکتا۔اس مسئلہ کا ایک اور پہلو یہ ہے کہ اگر یہ تسلیم بھی کر لیا جائے کہ انسانی خیالات اور افعال کے
اثرات بعینہ اسی طرح اولاد میں منتقل ہو سکتے ہیں تو پھر جس طرح گناہ کو یہ حق پہنچتا ہے کہ ایک نہ ختم
ہونے والا ورثہ بن کہ زندگی کے ذرات میں جذب ہو جائے نیکیوں کو کیوں یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ بھی
گناہ کی طرح انسانی زندگی کا جزوِ لا ینفک بن جائیں۔حیرت کی بات ہے کہ آدم کی ایک لمحہ کی
بدی تو ہمیشہ کے لئے اس کے مادہ افزائش میں محفوظ کر دی گئی لیکن اس کی عمر بھر کی نیکیاں، اس کی تو بہ
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
42
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟۳۶۹۱ء
اور اس کا استغفار اور وہ تمام بھلائیاں جو وہ عمر بھر کرتا رہا اس کی موت کے ساتھ ہی پیوند خاک
ہو گئیں۔وہ تمام نیکیاں اس کی اولاد کو فطر تا نیک نہ بنا سکیں اور وہ ایک بدی بنی آدم کا مستقبل ہمیشہ کے
لئے تاریک کر گئی۔اس نظریہ پر ایک اور اعتراض یہ وارد ہوتا ہے کہ اگر اسے درست تسلیم کر لیا جائے تب بھی
اس سے زیادہ سے زیادہ یہی نتیجہ نکل سکتا ہے کہ اس آدم کی اولا د گناہ گار ہوئی جس آدم نے وہ مبینہ گناہ
کیا تھا لیکن اس امر کا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ تمام بنی نوع انسان ایک ہی آدم کی اولاد ہیں اور جب
تک یہ ثابت نہ کیا جائے اس وقت تک یہ نظریہ کسی عالمی کفارہ کی بنیاد نہیں بن سکتا۔اگر مشرق اور
مغرب کی مختلف اقوام اور کالوں اور گوروں کے مختلف آدم ہو سکتے تو جہاں تک کفارہ کی ضرورت اور
ابن اللہ کے انسانی جسم اختیار کرنے کا سوال ہے یہ نظریہ مہمل ہو کر رہ جاتا ہے۔دلیل تو اس طرح پر
قائم کی گئی ہے کہ چونکہ بنی نوع انسان وراثتی گناہ کی وجہ سے لازماً گناہ گار ہیں اور ان میں سے کوئی
ایک بھی معصوم پیدا نہیں ہو سکتا جو دوسرے گناہ گاروں کا بوجھ اٹھا سکے اس لئے ضرورت تھی کہ ابن اللہ
آسمان سے نازل ہو کر انسانی جسم اختیار کرتا اور ہمارے گناہوں کا بوجھ اُٹھا کر خدا کے عدل کی پیاس
بجھاتا۔لیکن اس صورت میں کہ بنی نوع انسان تمام کے تمام اس ایک آدم کی اولا د ثابت نہ ہوں ان
سب کا گناہ گار ہونا بھی قطعاً ثابت نہیں ہو سکتا ہے اور ضرورت ہی باقی نہیں رہتی کہ ہم کسی معصوم قربانی
کی تلاش میں آسمان کی طرف نگاہ لگائے بیٹھے رہیں۔اس امکانی اعتراض کے جواب میں بعض عیسائی مفکرین یہ کہہ دیتے ہیں کہ اگر چہ یہ تو ممکن
ہے کہ ایک سے زیادہ آدم ہوں لیکن ان کی اولادوں کی آپس میں بیاہ شادیوں کے ذریعہ تمام بنی نوع
انسان کا خون اس گناہ گار آدم کے خون کی ملاوٹ سے گدلا ہو سکتا ہے۔اس خیالی جواب کو سن کر کوئی
عقل مطمئن نہیں ہو سکتی جب تک کہ اس امر کی مکمل تحقیقات اور اعداد و شمار نہ پیش کئے جائیں کہ مشرق
ومغرب کی جملہ اقوام یعنی زردہ، گوری اور کالی اور سرخ، چھٹے ناکوں والی اور اونچے ناکوں والی غرضیکہ سطح
ارض کے تمام انسانوں کا خون اس آدم کے خون کے ساتھ گھل مل چکا ہے جس نے بائبل کے بیان کے
مطابق گناہ کیا تھا۔اگر ہم یہ تسلیم بھی کرلیں کہ تمام بنی نوع انسان خواہ وہ کسی رنگ کے ہوں اور کسی ملک کے
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
43
لله
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟ ۳۶۹۱ء
رہنے والے ہوں ایک ہی آدم کی اولاد ہیں تو سوال یہ پیدا ہوگا کہ کیا وہ آدم وہی تھا جس کے متعلق
بائبل میں آتا ہے کہ اس نے گناہ کیا ؟ یہ ایک اور سوال ہے ادنیٰ سے غور سے بھی یہ معلوم ہوسکتا ہے کہ
محض چھ ہزار سال کی قلیل مدت میں حضرت آدم" ہم سے چھ ہزار سال پہلے گزرے ہیں، پس چھ
ہزار سال کی قلیل مدت میں ، یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک آدم کی اولا د ایک دوسرے سے اتنی بنیادی طور پر
مختلف ہوگئی ہو۔ہزار ہا سال کی انسانی تاریخ جو محفوظ ہے اس سے تو یہی پتا چلتا ہے کہ چینی آج سے
ہزاروں سال پہلے بھی یہی نقوش رکھتے تھے اسی طرح ان کے چیٹے ناک ہوا کرتے تھے اور زردرنگ
ہوا کرتے تھے جو وہ آج رکھتے ہیں اور انگریزوں یا دوسری یورپین اقوام یا حبشیوں یا عربوں سے ان
کی کوئی بھی مشابہت نہ پہلے تھی نہ اب ہے۔چینیوں پر ہی موقوف نہیں دنیا کی کسی قوم کی تاریخ کو بھی
اٹھا کر دیکھ لیجئے نقوش کی کسی تدریجی تبدیلی کا کوئی پتا نہیں چلتا۔مزید برآں اس صدی کے سائنس کے
انکشافات نے تو قطعی طور پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ انسان کا وجود آدم کے وجود سے ہزاروں سال پہلے
سے موجود ہے اور اس طرح انسانوں کا مختلف بر ہائے اعظموں پر پھیلاؤ بھی حضرت آدم“ کے وجود
سے ہزاروں سال قبل ہو چکا تھا۔پس ان قطعی شواہد کی روشنی میں لازماً ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ بائبل کا بیان کردہ آدم اور
تھا اور ہمارا باپ جد امجد جو واحد آدمی تھا وہ کوئی اور تھا۔ہم سب کا مشترکہ باپ حضرت آدم سے
ہزار ہا سال پہلے کسی نامعلوم خطہ ارض میں پیدا ہوا تھا۔پس اس پہلو سے بھی آدم کے فعل کی وجہ سے
تمام بنی نوع انسان کا گناہ گار ہونا ہرگز ثابت نہیں ہوسکتا۔موت اور گناہ کا تعلق
سینٹ پال Saint Paul) کے وراثتی گناہ کے نظریہ کی ایک شق یہ ہے کہ موت اس
گناہ کا پھل ہے اور موت کا وجود گناہ کے وجود کو ستلزم ہے۔اس نظریہ کے مطابق اگر آدم گناہ نہ کرتا یا
گناہ اس کی اولاد میں منتقل نہ ہوتا تو بنی آدم موت کی لعنت میں مبتلا نہ کئے جاتے۔اگر تو موت سے
مراد اس جگہ روحانی موت ہے تو آدم سمیت آج تک کے تمام انسان روحانی طور پر مردہ شمار ہونے
چاہئیں جو آدم کی نسل میں سے ہیں اور اگر یہ بھی فرض کر لیا جائے کہ میچ پر ایمان لانے سے یہ موت ٹل
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
44
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟۳۶۹۱ء
جاتی ہے تو کم از کم مسیح سے پہلے کے تمام انسان اور مسیح کے بعد کے تمام غیر مسیح انسان روحانی مردے
شمار کرنے پڑیں گے خواہ انہیں مسیح کا پیغام پہنچا ہو یا نہ پہنچا ہو۔لیکن یہ دعوی خدا تعالیٰ کی صفت عدل
پر ایک اتنا بڑا داغ ہے کہ جسے لاکھ مسیحوں کا خون بھی دھو نہیں سکتا۔ایک آدم کی ایک غلطی کے نتیجہ میں
اس کی ساری تو بہ اور استغفار کو نظر انداز کر کے اس کی ساری نیکیوں کو پاؤں تلے روندتے ہوئے اس
کی روح کو بھی ہمیشگی کی موت اور ابدی لعنت میں مبتلا کر دینا اور اس کی اولاد کی بڑی بھاری اکثریت کو
بھی قیامت کے دن تک اس موت کا وارث قرار دیتے چلے جانا کسی عادل خدا کا تو کیا کسی ظالم خدا کا
بھی فعل نہیں ہو سکتا۔ایسا ظلم اور ایسی بے رحمی اور ایسی سفا کی کسی ظالم سے ظالم بے دین جابر بادشاہ کی
طرف بھی منسوب نہیں کی جاسکتی۔ہلا کو اور چنگیز نے بھی اپنی ساری زندگیوں میں وہ مظالم نہیں توڑے
ہوں گے جو یہ نظریہ خدا کی طرف منسوب کر رہا ہے۔وہ تو چند انسانوں کے خون میں ہاتھ دھو کر ایسے
مطعون ہوئے کہ تاریخ میں ہمیشہ کے لئے ان کا نام سرخ حرفوں میں لکھا جانے لگا لیکن عیسائیت کا خدا
ایک آدم کی ایک لغزش کے عوض میں قیامت تک اس کی اولاد در اولا د اور ان کے جسموں کو ہی نہیں بلکہ
روحوں تک کو ہلاک کر رہا ہے۔كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِنْ يَقُولُونَ
إِلَّا كَذِبًا کہ بہت ہی بڑی بات ہے جو وہ خدا کے متعلق کہتے ہیں۔یقیناً یقیناً وہ جھوٹ بول
رہے ہیں۔یہاں یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ ضرورت کفارہ کو ثابت کرنے کے لئے خدا کے
عدل کو پیش کیا جاتا ہے اور دعوی یہ کیا جاتا ہے کہ چونکہ وہ عادل ہے اس لئے اسے بہر حال گناہوں کی
سزا دینی تھی اور معافی کا اس کے بغیر کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔لیکن وراثتاً گناہ کا تصور اور اس کی
غیر محدود سزا کا آدم کی نسلوں میں جاری ہو جانا خدا کے عدل کو سرے سے باطل کر دیتا ہے۔اس موقع
پر وہ لطیفہ یاد آ جاتا ہے کہ ایک بے وقوف اسی شاخ کو کاٹ رہا تھا جس پر وہ خود بیٹھا ہوا تھا۔پس
عیسائیت بھی جس عدل کی شاخ پر بیٹھی ہوئی ہے، نجات کا انتظار کر رہی ہے، خود اپنے ہی ہاتھوں اسی
شاخ کو کاٹ رہی ہے۔معلوم ہوتا ہے پولوس Saint Paul) نے تمام نسل انسانی کو گناہ گار ثابت
کرنے کی خاطر اس نظریہ کا سہارا لیا ہے کیونکہ اگر یہ تسلیم کر لیا جائے کہ موت گناہ کا پھل ہے تو چونکہ
موت کی دست برد سے کوئی انسان محفوظ نہیں ہر انسان کو لازما گناہ گار تسلیم کرنا پڑے گا۔
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
45
45
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟۳۶۹۱ء
پولوس کے پیش کردہ وراثتی گناہ کے نظریہ پر جو عقلی اعتراضات وارد ہوتے ہیں ان سے
بچنے کے لئے عیسائی مفکرین نے اس نظریئے کو ایک اور رنگ میں بھی پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔خصوصاً اس زمانہ میں علم وراثت حیوانی کے انکشافات کے بعد کم ہی ایسے تعلیم یافتہ عیسائی ہوں گے جو
وراثتی گناہ کے نظریہ کے قائل رہے ہوں۔انہی اعتراضات کے پیش نظر آرچ بشپ آف
کیٹری اینڈ
یارک (Arch Bishop of Canterbury and York) نے ۱۹۲۲ء میں ایک کمیشن
مقرر کیا تھا جس کا کام یہ تھا کہ چرچ آف انگلینڈ کے جملہ عقائد کی چھان بین کر کے انہیں نئے علوم کی
روشنی میں ڈھال کر پیش کرے۔یہ رپورٹ بھی اگر چہ تسلیم کرتی ہے کہ ہر انسان بہر حال گناہ گار ہے
لیکن اس کی تو جیہات کے طور پر ایک معقول تو جیہہ پیش کرتی ہے۔وہ یہ ہے کہ انسان اپنی طبیعت کے
لحاظ سے سوشل Social) ہے، ملنے جلنے والا جانور ہے اس لئے جب آدم کے گناہ کے ذریعہ ایک
دفعہ گناہ انسانی سوسائٹی میں داخل ہو گیا تو اس سوسائٹی کے تمام ممبران لازماً اس سے متاثر ہوتے چلے
جاتے ہیں۔یہ نظریہ اس مسئلہ میں دوسرے عیسائی نظریوں کی نسبت سب سے زیادہ معقول ہے لیکن
جہاں تک کفارہ کی ضرورت کو ثابت کرنے کا سوال ہے یہ ایسا کرنے میں بری طرح ناکام رہتا ہے۔جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں باوجود اپنی ذات میں سخت نا معقول ہونے کے پولوس Saint)
(Paul کا نظریہ ہی وہ واحد نظریہ ہے جس کے صحیح ثابت ہونے کی صورت میں ضرورت کفارہ ثابت
ہوسکتی ہے۔اس کے برعکس وہ تمام عیسائی نظریات جو عقل کے قریب تر ہیں جوں جوں معقول صورت
اختیار کرتے چلے جاتے ہیں ضرورت کفارہ کو ثابت کرنے سے اسی حد تک عاری ہوتے چلے جاتے
ہیں۔سوسائٹی کے ذریعہ نسل انسانی میں گناہ کا میلان باقی رہنے کے نظریہ میں یہ کمزوری ہے کہ اس
امکان کی کوئی پیش بندی نہیں کی گئی کہ اگر ایک انسان کو سوسائٹی کے اثرات سے الگ محض کتب
مقدسہ کی تعلیم کے مطابق پروان چڑھایا جائے تو کیوں اسے معصوم قرار نہ دیا جائے؟ اس کے علاوہ
اس امر کا بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا کہ آدم کے گناہ سے جو سوسائٹی ملوث ہوئی تھی وہ سوسائٹی دنیا
کی ہر دوسری سوسائٹی پر اثر انداز ہو چکی ہے۔
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
طبعا گناہ گار ہونے کا نظریہ
46
46
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟ ۳۶۹۱ء
ایک نظریہ یہ ہے کہ انسان طبعا گناہ گار ہے۔اس میں دو سوال اٹھتے ہیں : اول کیا واقعی اگر
انسان کی فطرت میں گناہ کا میلان پایا جاتا ہے؟ اور دوئم واقعی انسانی فطرت اس گناہ کے میلان سے
مغلوب بھی ہو جاتی ہے کہ نہیں ؟ سوال دوئم کا جواب یہ ہے کہ اگر چہ یہ درست ہے کہ فطرت انسانی
میں لذات کی طرف رغبت رکھی گئی ہے اور یہ بھی درست ہے کہ بعض صورتوں میں اسی طبعی رغبت سے
مغلوب ہو جانا گناہ کی تعریف میں داخل ہو جاتا ہے مگر یہ تسلیم کرنے کے باوجود بھی انسان کا گناہ گار
ہونا ثابت نہیں ہوسکتا حتی کہ اگر یہ بھی تسلیم کر لیا جائے کہ ہر انسان
کو تمام یا بعض گناہوں کی طرف
ایک جیسی رغبت ہوتی ہے تو بھی جب تک یہ ثابت نہ کیا جائے کہ فطرت انسانی میں ان رغبتوں کا
مقابلہ کرنے کی طاقت موجود نہیں اور ضروری ہے کہ ہر انسان ان کے سامنے سرتسلیم خم کر دے اس
وقت تک اس دلیل کے ذریعہ ہر انسان کا گناہ گار ہونا قطعاً ثابت نہیں ہوسکتا۔نیکی اور بدی کی جنگ تو
اکثر انسانوں کے سینوں میں جاری رہتی ہے مگر محض اس جنگ کے نتیجہ میں کسی کو گناہ گار قرار دے دینا
ایک احمقانہ اور غیر عادلانہ فعل ہوگا۔جب تک یہ ثابت نہ ہو کہ فطرت انسانی میں اس میلان کا مقابلہ
کرنے کی طاقت نہیں ہے لیکن جب ہم اس سوال اول کو لیتے ہیں تو سرے سے یہ دعوی ہی غلط نظر آتا
ہے کہ فطرت انسانی میں گناہ کا میلان پایا جاتا ہے کیونکہ روز مرہ کا مشاہدہ ہمیں بتلاتا ہے کہ رغبت اور
کراہت نسبتی چیزیں ہیں۔عین ممکن ہے بلکہ قرین قیاس ہے کہ جہاں ایک گناہ گار انسان مثلاً چوری
کے حرام مال کے لئے شدید کشش محسوس کرتا ہے وہاں ایک خدا رسیدہ انسان سخت ضرورت کے
باوجود بھی اس سے اسی قدر کراہت رکھتا ہے اور یہی حال باقی تمام بدیوں کا ہے۔ایک انسان ادنیٰ
سے غور سے بھی اس حقیقت کو پاسکتا ہے کہ جن کیفیات کو طبعی میلان کہا جاتا ہے وہ انسان کے ماحول،
اس کے مقام، اس کی ذاتی دلچسپیوں، اس کے تعلق باللہ یا خدا سے دوری کے حالات کے زیر اثر بدلتی
رہتی ہیں۔ان تمام میلانات طبعی کا مرکزی محرک حصول لذت کی تمنا ہے اور لذت کی تعریف ہر انسان
کے ذہنی قلبی اور روحانی معیار کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔پس یہ عمومی دعوی کہ فطرت انسانی میں گناہ کا میلان پایا جاتا ہے ایسا دعویٰ کرنے والوں کی
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
47
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟۳۶۹۱ء
انسانی فطرت سے ناواقفیت کی دلیل ہے۔میلان صرف حصول لذت کی طرف ہے اور جوں جوں
مذاق سلیم ہوتا چلا جاتا ہے لذات گناہوں کی حدود سے نکل کر نیکیوں کی عملداری میں داخل ہونے لگتی
ہیں۔یہی وجہ ہے کہ جب کہ ایک مادہ پرست عبادت کے تصور سے بھی گھبراتا ہے ایک عارف ، عابد
رات کی تنہائیوں میں اٹھ کر اپنے معبود کے حضور سجدہ ریز ہو جاتا ہے اور اس پر مشقت عبادت میں بھی
اسے ایسی لذت محسوس ہوتی ہے کہ کسی دنیا دار انسان کو دنیا کی اعلیٰ ترین لذات میں بھی اس کا عشر عشیر
نصیب نہیں ہوتا۔فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ وَإِلى رَبِّكَ فَارْغَبُ (الم نشرح: ۹۸)
میں آنحضرت ﷺ کے اسی میلان طبعی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔چنانچہ فَارْغَبُ کا لفظ یہاں
خاص طور پر قابل غور ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت کی رغبت روز مرہ کے کام کاج کی
طرف نہیں بلکہ نیم شمی عبادات کی طرف تھی۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک عبارت
بھی اس
ضمن میں خاص طور پر قابل ذکر ہے۔آپ فرماتے ہیں:
”ہمارا بہشت ہمارا خدا ہے۔ہماری اعلیٰ لذات ہمارے خدا میں ہیں
کیونکہ ہم نے اس کو دیکھا اور ہر ایک خوبصورتی اس میں پائی۔یہ دولت لینے
کے لائق ہے اگر چہ جان دینے سے ملے اور یہ عمل خریدنے کے لائق ہے اگر چہ
تمام وجود کھونے سے حاصل ہو۔اے محرومو! اس چشمہ کی طرف دوڑو۔کہ وہ
تمہیں سیراب کرے گا۔یہ زندگی کا چشمہ ہے جو تمہیں بچائے گا۔میں کیا کروں
اور کس طرح اس خوشخبری کو دلوں میں بٹھا دوں کس وف سے میں بازاروں میں
منادی کروں کہ تمہارا یہ خدا ہے تا لوگ سن لیں اور کس دوا سے میں علاج کروں
تا سننے کے لئے لوگوں کے کان کھلیں،
کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ: ۲۱ - ۲۲)
مگر افسوس کہ عیسائی مفکرین کے کان اس خوشخبری کو سننے سے محروم رہ گئے اور ان کی
آنکھیں اس بصیرت سے محروم ہو گئیں کہ فطرت انسانی میں ہر گز کسی گناہ کی طرف میلان نہیں پایا
جاتا۔ہاں حصول لذت کی ایک بے قرار تڑپتی ہوئی تمنا ضر ور فطرت انسانی کا جزو ہے اور عدم معرفت
کی بناء پر یہ تمنا بسا اوقات سفلی چیزوں اور گناہ کی گندگی میں اس لذت کے حصول کی کوشش کرتی ہے۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
48
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟۳۶۹۱ء
لیکن جوں جوں الہی راہنمائی کے نتیجہ میں اسے حقیقی معرفت نصیب ہوتی جاتی ہے بدیوں کی بدزیبی
اور نیکیوں کا حسن اس پر ظاہر ہوتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ ایک ایسا وقت بھی آتا ہے جب یہ پاکیزہ
فطرت بے اختیار پکار اٹھتی ہے ہمارا بہشت ہمارا خدا ہے ہماری اعلیٰ لذات ہمارے خدا میں ہیں
کیونکہ ہم نے اسے دیکھا اور ہر ایک خوبصورتی اس میں پائی۔اے محرومو! اس چشمہ کی طرف دوڑو کہ
یہ تمہیں سیراب کرے گا یہ زندگی کا چشمہ ہے۔پس گناہ کے متعلق عیسائی نظریات کو پڑھنے کے بعد یہ افسوس ناک حقیقت سامنے آتی ہے
کہ کفارہ کے جواز کو ثابت کرنے کے لئے تمام عیسائی مفکرین کی نظری اور فکری کوششیں اسی الجھن
میں ضائع ہو گئیں کہ کسی طرح گناہ کی ایسی تعریف کی جائے کہ ہر انسان میں بلا استثناء اس کا وجود ثابت
کیا جا سکے۔اس موضوع پر سترہ سو سال میں عیسائی اہل قلم نے جتنے صفحے کالے کئے ہیں اور جس قدر
دیئے جلائے ہیں اگر وہ اس کی بجائے اپنا قیمتی وقت حقیقت کفارہ پر غیر جانبدارانہ سوچ و بچار
میں صرف کرتے تو بلا شبہ وہ نظر یہ کفارہ کی تاریک بھول بھلیوں سے
کبھی کے آزاد ہو چکے ہوتے۔اسلامی اصول کی فلاسفی کے چند صفحات میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس
موضوع پر جو روشنی ڈالی ہے عیسائی مفکرین کی فکر ونظر کی سترہ صدیاں بھی اس کا عشر عشیر نہ پاسکیں۔یہ
محض اس لئے کہ انہوں نے اپنے فکر کو آزاد نہیں چھوڑا بلکہ پیش نظر ہمیشہ یہ مخصوص مقصد رہا کہ کسی
طرح نظریہ کفارہ کے جواز کو ثابت کیا جا سکے۔پس اس غلط نظریہ کے نتیجہ میں ان کے بڑے بڑے
سور ما فلسفیوں نے بھی ایسی ایسی طفلانہ ٹھوکریں کھائی ہیں کہ عقل انگشت بدنداں رہ جاتی ہیں۔Muller کا یہ نظریہ کہ تمام انسان اس لئے گناہ گار ہیں کہ صرف گناہ گار روحوں کو ہی سزا کے طور پر
انسان بنایا جاتا ہے۔ان مجنونانہ ٹھوکروں کی ایک ادنی سی مثال ہے۔خدا کا عدل اور بخشش
نظر یہ کفارہ کی دوسری کڑی یہ ہے کہ چونکہ خدا عادل ہے اس لئے یہ ممکن نہیں کہ وہ بغیر سزا
کے کسی مجرم کے گناہ معاف کر دے۔اس میں بھی دو بے بنیاد دعوے کئے گئے ہیں۔اول یہ کہ خدا ان
معنوں میں عادل ہے جن معنوں میں ایک قوانین ملکی کا پابند منصف یا حج عادل ہوا کرتا ہے۔دوئم یہ