کیا نجات کفّارہ پر موقوف ہے؟
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
49
99
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟۳۶۹۱ء
کہ ایک منصف کو یہ اختیار ہی نہیں کہ وہ کسی جرم کے گناہ کو بخش دے خواہ گناہ کیسے ہی حالات میں
کیوں نہ کیا گیا ہو۔عیسائیت جس صفت عدل کو خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کرتی ہے وہ بھی ایک لا یعنی
اور لغوصفت ہے اور خدا تعالیٰ کی مقدس ذات کو داغ دار کرنے والی ہے۔بڑا ہی منحوس ہے ایک ایسے
بے اختیار عادل کا تصور جو معاف کرنے کی استطاعت نہ رکھتا ہو اور بڑا ہی عجیب ہے یہ دعویٰ کہ
خدا تعالیٰ ایک ایسا ہی بے اختیار عادل ہے۔پھر حیرت ہے کہ عیسائیت اپنے متبعین سے تو یہ توقع رکھتی
ہے کہ اگر ان کے ایک گال پر طمانچہ مارا جائے تو وہ نہ صرف معاف کردیں بلکہ دوسرا گال بھی اس
مارنے والے کے سامنے پیش کر دیں لیکن اس صورت میں بھی ان کی صفت عدل قطعا متاثر نہیں ہوتی
لیکن ان کے خدا کا عدل ایسا نازک ہے کہ خفیف سے خفیف بخشش کے پھولوں کی مار سے بھی چکنا چور
ہو جاتا ہے۔جہاں تک اس امر کا تعلق ہے کہ عدل ایک پسندیدہ چیز ہے اس سے کوئی انکار نہیں مگر سوال
صرف یہ ہے کہ کیا عدل اور مغفرت ایک وقت میں اکٹھے رہ سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر تو یہ متناقض قدریں
ہوں اور ایک وقت میں یکجا نہ ہوسکیں تو پھر تولا ز ماہم مجبور ہوں گے کہ یا تو خدا تعالیٰ کو بخشش کا نا اہل
تسلیم کر لیں یا اس کے مزعومہ عدل کو کالعدم سمجھیں لیکن دونوں صورتوں میں اس کی پاک ذات پر ایک
بدنما داغ لگتا ہے۔اس مشکل چناؤ کی ضرورت ہی دراصل پیش نہیں آتی کیونکہ عدل اور بخشش
در حقیقت ہرگز دو متناقض صفات نہیں ہیں۔عدل کا فقدان صرف اور صرف اسی وقت عیب بنتا ہے
جب کہ اس کی جگہ ظلم لے رہا ہو اس کے بغیر عدل کا فقدان کوئی عیب نہیں۔مثلاً اگر ایک آقا اپنے مال
کے نقصان کے بدلہ میں اپنے غلام کو سزا نہیں دیتا تو کوئی ظالم انسان بھی ایسے نیک دل شخص کو ظالم یا
غیر عادل قرار نہیں دے سکتا۔کاش اگر عیسائی مفکرین اسی راز کو سمجھ جاتے تو کبھی ظلمات کے جنگلوں
میں اس قدر سر گرداں نہ ہونا پڑتا۔خدا تعالیٰ کو عقل صرف ان معنوں میں عادل تسلیم کر سکتی ہے کہ اس
سے ظلم کے الزام کی بریت کی جائے اس سے بڑھ کر عدل کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔لیکن عیسائی نظریہ کفارہ متناقض دعوؤں کا ایک حیرت انگیز شاہکار ہے۔ایک طرف تو
خدا تعالیٰ کو عادل اس لئے تسلیم کرواتا ہے کہ اگر عادل نہ مانا جائے تو ظالم ماننا پڑے گا اور دوسری
طرف اس بے ہودگی پر بھی مصر ہے کہ چونکہ وہ عادل ہے اس لئے وہ بخش نہیں سکتا۔دوسرے لفظوں
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
50
50
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟ ۳۶۹۱ء
میں اس دعویٰ کے یہ معنی نہیں گے کہ چونکہ خدا تعالیٰ ظالم نہیں ہے اس لئے معاف نہیں کر سکتا۔یہ
بالکل اسی قسم کا دعوی ہے جیسے کوئی کہے کہ چونکہ فلاں شخص جھوٹ نہیں بولتا اس لئے کذاب ہے۔چونکہ فلاں شخص کی نظر تیز ہے اس لئے اندھا ہے، چونکہ فلاں شخص کالا ہے اس لئے گورا ہے اور چونکہ
فلاں شخص گورا ہے اس لئے وہ کالا ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کو اسی ٹھوکر سے، اسی لغویت سے
بچانے کے لئے اور عدل کے صحیح مفہوم کو ذہن نشین کرانے کے لئے قرآن کریم میں کہیں ایک جگہ بھی
خدا تعالیٰ کو عادل بیان نہیں کیا گیا البتہ اس کی ذات پر سے ظلم کی بار بارفی کی گئی ہے۔جیسا کہ فرمایا
اَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ ( آل عمران : ۳۸۱) کہ خدا تعالیٰ ہرگز اپنے بندوں پر ظلم
نہیں کرتا۔دوسری ٹھو کر عیسائیت نے یہ کھائی ہے بلا تحقیق گناہ کو ایک ایسے داغ کے طور پر تصور کر لیا
ہے جو نہایت ہی پکی سیاہی کا داغ ہے اور سزا کے پانی کے سوامٹ ہی نہیں سکتا حالانکہ حق یہ تھا کہ گناہ
کی نیت اور اس کے محرکات کا باریک تجزیہ کر کے دیکھا جاتا کہ کیا گناہ کسی پکی سیاہی سے مشابہ بھی
ہے یا نہیں؟ اور اگر وہ دھل سکتا ہے تو اسے دھونے کے لئے کس قسم کے پانی کی ضرورت ہے؟ انسانی
فطرت سے متعلق روز مرہ کا مشاہدہ ہمیں بتاتا ہے کہ گناہ گار دل جب تو بہ اور استغفار کے پانی سے
دھلتے ہیں تو وہ ایسے پاک اور صاف ہو جاتے ہیں کہ ان میں گندگی کی کوئی بھی ملونی باقی نہیں رہتی۔ایک بچہ جب باپ کی نافرمانی کر کے مورد سز ا ٹھہرتا ہے تو بسا اوقات سزا سے قبل ہی اس کے اندر
پاک تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے۔اس وقت عین ممکن ہے کہ اگر بخشش سے کام نہ لیا جائے اور انصاف کی
چھری اندھا دھند چلائی جائے تو اس کی توبہ بغاوت میں تبدیل ہو جائے۔اس لئے کوئی باپ سوائے
اس کے کہ اس کے سینہ میں پتھر کا دل ہو اور کھوپڑی میں گدھے کے عقل ہو ایسے موقع پر انصاف کی
چھری کو اندھا دھند نہیں چلا سکتا بلکہ عین ممکن ہے کہ اسے سزا دینے کی بجائے اس کی ندامت کے
آنسوؤں کو قبول کرتے ہوئے اسے چھاتی سے لگالے اور پہلے سے بھی بڑھ کر اسے پیار کرنے لگے۔مگر ا یک طرفہ تماشا ہے کہ عیسائی عدل کی رو سے خدا تعالیٰ صرف ظالم ہی نہیں بلکہ نادان
اور بے سمجھ بھی ٹھہرتا ہے جسے نہ تو سزا کی حکمتوں کا کوئی علم ہے اور نہ گناہ کی ماہیت سے کوئی واقفیت
کیونکہ وہ ظالم نہیں ہے اس لئے بخش نہیں سکتا کیونکہ وہ عادل ہے اس لئے ضرور ہے کہ ایک گناہ کی سزا
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
51
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟ ۳۶۹۱ء
دوسرے کو دے دے اور اس قدر بڑھا چڑھا کر دے کہ ایک آدم کی ایک لمحہ کی لغزش کی سزار بوں
ارب بنی آدم کو ایک لامتناہی مدت تک دیتا چلا جائے اور پھر اچانک محض اس لئے کہ وہ عادل ہے
اربوں ارب انسانوں کی لامتناہی لعنتوں کے بدلہ میں ایک معصوم کو تین روز کی لعنت کا شکار کر دے۔عیسائیت کے خدا کے عدل کا ایک یہ بھی عجیب تقاضا ہے کہ گناہ گار انسان کو سزا سے بچانے
کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ ان کی سزا کسی معصوم کو دے دی جائے۔حیرت ہوتی ہے کہ اس عدل
کو کیا نام دیا جائے؟ ظلم کہیں یا جنون یا سفا کی یا پھر اس کا نام تمسخرکھ دیں کہ وہ عدل جو عیسائی دنیا خدا
کی طرف منسوب کر رہی ہے ان تمام صفات کا ایک حیرت انگیز امتزاج ہے جو تثلیث کے امتزاج
سے کسی طرح بھی کم نہیں یہ عدل ایک ہی وقت میں عدل بھی ہے اور ظلم بھی اور حماقت بھی پھر بھی ایک
ہی ہے یعنی عدل۔پس اس لحاظ سے کفارہ کا عقیدہ صرف اپنی مجموعی صورت ہی میں Mystery یعنی
معمہ نہیں بلکہ اس کا ہر جزو اپنی اپنی جگہ ایک علیحدہ معمہ ہے۔یہ دعویٰ کہ چونکہ انسان گناہ گار ہے اور خدا عادل ہے اس لئے ضروری ہے کہ کوئی معصوم
قربانی کر کے انسان کے گناہوں کا بوجھ اٹھا لے اس مقام پر آکر نامعقولیت کی تیسری منزل میں
داخل ہو جاتا ہے۔سب سے پہلے تو یہ امر قابل توجہ ہے کہ کفارہ کا مقصود کیا تھا؟ اگر تو مقصود یہ تھا کہ
انسان کو گناہ کے میلان یا اس کے نتائج سے بچایا جائے تو یہ مقصد تو انسانوں کے ہاتھوں خدا کے بیٹے کو
صلیب دلوانے سے پورا نہیں ہوسکتا بلکہ بنی آدم کے گناہوں میں اضافہ کا موجب بن جاتا ہے۔نعوذ
باللہ خدا کے بیٹے کو صلیب پر چڑھا کر جو کہ کلیۂ معصوم تھا انسانیت تو ایک ایسے مکروہ گناہ میں ملوث
ہو جاتی ہے کہ جس کے دھلنے کا کوئی امکان باقی نہیں رہتا۔اگر عام انسانوں
کا قتل بھی ایک قاتل کے
دل کو سراسر داغدار کر سکتا ہے، اگر آدم کی ایک لغزش تمام انسانیت کے چہرے پر ہمیشہ کے لئے کلنک
کے ٹیکے لگا جاتی ہے تو خدا کے معصوم بیٹے کے قتل سے کیوں انسانیت ایک نا قابل معافی ابدی لعنت کا
شکار نہیں ہو جانی چاہئے۔کفارہ کے لئے معصوم کی تلاش کی اصل ضرورت جو عیسائیوں کی طرف سے پیش کی جاتی
ہے وہ یہ ہے کہ انسان سارے کے سارے اتنے گناہ گار ہیں کہ ان میں سے ہر ایک زیادہ سے زیادہ
صرف اپنے گناہ کی سزا برداشت کرنے کی استطاعت رکھتا ہے اور مزید گناہ کے بوجھ اس پر لا دے
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
52
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟۳۶۹۱ء
نہیں جاسکتے یا مزید سزا کے بوجھ اس پر لا دے نہیں جاسکتے۔اول تو یہ محض ایک دعوئی ہے جس کا کوئی
ثبوت نہیں ہے۔دوسرے اگر اسے مان بھی لیا جائے تو اس کا آسان حل تو یہ تھا کہ شیطان کو پکڑ کر
انسان کے گناہوں کا کفارہ بنادیا جاتا نہ کہ یہ کہ خدا کے بھولے بھالے معصوم بیٹے کو انسان کی
بدکاریوں کے بدلہ میں صلیب کی اذیتیں دے کر مارا جاتا۔اگر عیسائیت یہ فرضی دعوی کرے کہ
شیطان کے گناہ بھی اتنے ہی زیادہ تھے اور سزا برداشت کرنے کی طاقت اتنی ہی محدود کہ وہ بھی آدم
اور بنی آدم کے گناہوں کی سزا بھگت کر انہیں اس سے نجات نہیں دلا سکتا تھا تو اس لئے بہر حال ایک
معصوم قربانی ہی کو ڈھونڈ نا پڑے گا۔اگر ہم کچھ دیر کے لئے یہ صورت تسلیم کر لیں تو اس بات کی پڑتال
تو بہر حال نہایت ہی ضروری ہوگی کہ اس معصوم کی سزا برداشت کرنے کی اہلیتوں کا پورا پورا جائزہ لیا
جائے اور اسے بعینہ اتنی سزادی جائے جتنی سزا تمام بنی آدم کے لئے مقرر کی گئی تھی۔لیکن اس چھان بین سے پہلے یہاں ایک لطیفے کا بیان بے جانہ ہوگا جس کی یاد اس موقع پر
خود بخود ذہن میں ابھر آتی ہے۔کہتے ہیں کہ ایک نگری تھی جسے اندھیر نگری کہا جاتا تھا اور اس نگری کا
ایک راجہ تھا جسے چوپٹ راجہ کہتے تھے۔اس نگری میں بھی ایک قسم کا مشینی انصاف چلتا تھا اور عدل اور
مساوات کا یہ عالم تھا کہ ہر چیز مٹی ہو یا پھر یا سونا یا مٹھائی دو پیسے سیر بکا کرتی تھی۔وہاں ایک روز مشتبہ
حالات میں ایک آدمی قتل ہوا پایا گیا اور قاتل پکڑا نہ گیا۔پولیس نے راجہ کے عدل کے تقاضا کو پورا
کرنے کی خاطر ایک شخص کو شبہ میں گرفتار کر لیا۔اس نے کوئی عذر پیش کیا انہوں نے ایک اور کو پکڑ لیا
اور اس نے کوئی عذر پیش کیا انہوں نے ایک اور کو پکڑ لیا چنانچہ ایک لمبی کہانی ہے تان اس کی یہاں آکر
ٹوٹتی ہے کہ وہ آخری شخص جو قاتل قرار دیا گیا اس غریب کا اس
قتل میں اتنا بھی ہاتھ نہیں تھا جتنا مسیح کے
افعال کا ہمارے گناہوں میں ہو سکتا ہے لیکن چونکہ آدمی مارا گیا تھا اس لئے اس کے بدلہ میں کسی آدمی
کی جان لی جانی ضروری تھی۔بادشاہ نے خاص شاہی فرمان کے ذریعہ اسی لئے اسے تختہ دار پر لٹکانے
کا فیصلہ دے دیا لیکن جب پھانسی کا پھندہ اس کی گردن میں ڈالا گیا تو معلوم ہوا کہ اس نا تو ان کی
گردن اتنی سوکھی ہوئی ہے کہ موجود پھندے سے اسے پھانسی دی ہی نہیں جاسکتی اور ملک کا عدل
بے قرار تھا کہ بغیر تاخیر کے مقتول کا انتقام لیا جائے۔چنانچہ جب اس عادل راجہ کے حضور اس
دشواری کو پیش کیا گیا تو اس نے فیصلہ فرمایا کہ اچھا اگر اس کی گردن پھندے میں نہیں آتی تو پھر جس کی
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
53
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟۳۶۹۱ء
گردن اس کے پھندے میں آتی ہے اسے پھانسی دے دو۔پس اگر یہ کائنات اندھیر نگری ہے اور نعوذ باللہ اس کا ئنات کا خدا چوپٹ راجہ ہے تو پھر یہ
ضرور ممکن ہے کہ بنی نوع انسان کے تمام گناہوں کی سزا میں خدا کے معصوم بیٹے کو تختہ دار پر چڑھا دیا
جائے لیکن اگر ایسا نہیں اور یقینا نہیں تو پھر اے عیسائیو! اپنے خالق اور مالک پر یہ ظلم نہ توڑو، اس رحیم
و کریم پر یہ افتراء نہ باندھو اور اسے کائنات کی سب سے زیادہ ظالم ،سفاک اور غیر عاقل ہستی کے طور
پر پیش نہ کرو۔کیوں عدل کے نام پر اسے ظالم قرار دیتے ہو اور عقل کے نام پر غیر عاقل؟ کفارہ کی اس
آخری امکانی صورت پر پھر اس شخص کی مثال یاد آجاتی ہے جو اسی شاخ کو کاٹ رہا تھا جس پر وہ بیٹھا
ہوا تھا مگر اس غریب نے تو یہ غلطی ایک بار کی ہوگی کفارہ کا نظریہ بار بار اسی شاخ کو کاٹتا ہے جس پر
بیٹھتا ہے اور اسی عدل کی بنیاد کو اکھیڑتا ہے جس پر نجات کی موہومہ عمارت تعمیر کی گئی ہے۔اگر بفرض محال یہ تسلیم بھی کر لیا جائے کہ عیسائیت کا خدا اس قسم کا عدل جاری کر سکتا ہے کہ
زید کا گناہ بکر کے سر پر لاد دے تو یہ تسلیم کرنے کے باوجود بھی عیسائی نظریہ کفارہ عقل کی حد سے باہر ہی
رہتا ہے اور اعتراضات عقلی کی زد سے باہر نہیں نکلتا۔اس آخری صورت
کو تسلیم کرنے سے مسئلہ کی شکل
یہ بنتی ہے کہ چونکہ خدا عادل ہے اس لئے ضروری ہے کہ گناہ کا بدلہ یعنی اس کی سزا دے۔خدا عادل
ہے اس لئے معاف نہیں کر سکتا اور ضروری ہے کہ گناہ کی سزا دے۔کیونکہ وہ محبت بھی ہے اور رحم بھی
اس لئے سزا دینا نہیں چاہتا۔یہ امر اس کے عدل کے منافی نہیں ہے کہ زید کی سزا بکر کو دے دے۔چونکہ اس کا اپنا بیٹا معصوم ہے اور دوسرا کوئی سزا لینے کا اہل نہیں اس لئے تمام انسانوں کی سزا اس معصوم
کو دے کر ان کی گردنوں کو اس لعنت کے طوق سے آزاد کر دیتا ہے۔پانچ نکات پر مبنی کفارہ کی اس
صورت کو اگر اسی طرح تسلیم بھی کر لیا جائے تو صرف ایک سوال باقی رہ جائے گا کہ یہ دیکھا جائے کہ
سزا قبول کرنے والا وجود اس بات کا اہل بھی ہے کہ اس سزا کو برداشت کر سکے۔دیکھئے اتنی عقل تو اس
چوپٹ راجہ میں بھی تھی کہ اس نے بڑے پھندے سے پتلی گردن والے شخص کو پھانسی دینے کی کوشش
نہیں کی۔دوسرا یہ کہ اس امر کی پوری پوری نگرانی کی جائے کہ جتنی سزا واجب ہے اتنی ہی سزا اس
قربانی کرنے والے کو دی جائے لیکن عملاً عیسائیت اس سزا کے قصہ کو جس رنگ میں پیش کرتی ہے۔وہ
بالکل اس کے برعکس ہے۔
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
54
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟ ۳۶۹۱ء
ہم نے اس نظریہ کو عقلاً صرف مفروضہ کے طور پر تسلیم کر لیا ہے کہ سزا دینے کے لئے ایک
معصوم کی تلاش کی اس لئے ضرورت درپیش ہے کہ جتنے انسان یا شیطان اس کا ئنات میں موجود ہیں
وہ سارے کے سارے اتنے گناہ گار ہیں کہ جو زیادہ سے زیادہ سزا ان کو دی جاسکتی تھی وہ دی جا چکی
ہے اور اس کے علاوہ مزید بوجھ اٹھانے کی ان میں طاقت نہیں رہی اور خدا کے بیٹے کے سوا کوئی شخص
اس بوجھ کو اٹھا نہیں سکتا۔اگر بات یہی تھی تو پھر طبعا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ جب ایک انسان کے
گناہ اس کو ابد الآباد تک کے لئے مطعون کر سکتے ہیں تو پھر کائنات کے تمام انسانوں اور شیطانوں کی
سزا یکجائی صورت میں کیسی ہولناک اور کتنی بے حد و پناہ نہ ہوگی۔لیکن جب مسیح کو اس طوعاً سزا کا جو
پہلے ظالموں کی بھی ہے اور اگلے ظالموں کی بھی اور کالے گناہ گاروں کی بھی ہے اور گورے گناہ گاروں
کی بھی مورد ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں تو بے اختیار غالب کا وہ شعر یاد آ جاتا ہے کہ
تھی خبر گرم کہ غالب کے اڑیں گے پرزے
دیکھنے ہم بھی گئے تھے پر تماشا نہ ہوا
(دیوان غالب صفحه: ۵۹)
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ عدل کے نام پر ایسی بے انصافی ، ایسا تمسخر کہ جب آدم نے
گناہ کیا تو اس کی سزا یہ ٹھہری کہ ہمیشہ کے لئے جنت سے نکالا گیا،موت کا سزاوار ٹھہرا اور ہمیشہ کے
لئے اس کی نسلوں میں گناہ کی سرشت بھر دی گئی جس کے نتیجہ میں سب نے بلا استثناء ایسے ایسے گناہ
کئے کہ سوائے ابدی لعنت اور موت کے ان کے لئے اور کوئی سزا قرار نہ پائی لیکن جب یہ لامتناہی سزا
خود اپنے بیٹے کو دینے کا سوال پیدا ہوا تو یہ صرف تین دنوں کی عارضی موت میں تبدیل کر دی گئی۔صرف یہی نہیں بلکہ شاہانہ شان و شوکت کے ساتھ اس سزاوار کو مردوں میں سے بلایا گیا اور وہ عرش
معلیٰ پر خدا کے داہنے ہاتھ جا بیٹھا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو چھوڑ دو اس کا تو عدل کے نام پر بار بارخون
ہو چکا۔صرف اس مسئلہ ہی کو حل کر دو کہ جب کفارہ کی بناء ہی یہ قرار دی گئی تھی کہ اپنے عدل کی وجہ
سے خدا معاف نہیں کر سکتا تو پھر اچانک یہ معافی کی اہلیت خدا میں کہاں سے آ گئی؟ گناہ کی سزا کے
طور پر کیا تین دن کی موت ہی وہ سزا تھی جو آدم اور بنی آدم اور جملہ شیاطین میں تقسیم ہوئی تھی ؟ اگر یہی
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
55
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟۳۶۹۱ء
وہ سزا تھی اور اسی نے ان جملہ گناہ گاروں پر تقسیم ہونا تھا تو پھر تو ہر گناہ گار کے حصہ میں شاید ایک ایک
لحہ کے کروڑویں کروڑویں حصہ کی سزا بطور موت کے آتی ہوگی اس سے فرق ہی کیا پڑتا تھا، یہ سب
کفارہ کا طوفان کھڑا کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی ؟ اس قلیل عرصہ کی موت کا تو کسی گناہ گار کو احساس
بھی نہ ہوتا اور عرصہ سزا گزر بھی جاتا، عدل کا تقاضا بھی بعینہ پورا ہو جاتا اور جذ بہ رحم و کرم پر بھی کوئی زد
نہ آتی۔لیکن اگر مسیح کی تین دن کی صلیب کی موت کو اس سزا سے کوئی بھی نسبت نہیں جس کے یہ
تمام بنی آدم سزاوار تھے تو پھر عقل کو یہ پوچھنے کا حق پہنچتا ہے کہ وہ باقی سزا کیا ہوئی ؟ اگر کہا جائے کہ
معاف کر دی گئی تو اس تین لفظی جواب ہی میں کفارہ کی ساری فرضی عمارت دھوئیں کی طرح اڑ جاتی
ہے۔کیونکہ جو عادل خدا اپنے عدل کی وجہ سے بغیر بدلہ کے معاف نہیں کر سکتا تھا اس نے اب معاف
کیسے کر دیا ؟ یہ مثال کہ جس طرح ایک مقروض کا قرض ایک دوسرا ادا کر سکتا ہے انسانی گناہوں کے
مسئلہ پر چسپاں نہیں ہوسکتی۔اگر گناہ کے فلسفہ کی بحث نہ بھی اٹھائی جائے تب بھی ظاہر ا جو عمل نظر آتا
ہے اس کی رو سے اگر چہ ایک مقروض کے قرض کی ادائیگی تو دوسرا کر سکتا ہے مگر دوسرے بے شمار ایسے
جرائم ہیں جن میں ایک کی سزا دوسرے کو نہیں دی جا سکتی۔کیا ایک قاتل کی بجائے کسی دوسرے کو پھانسی
دی جاسکتی ہے؟ کیا ایک زانی کی جگہ دوسرے کو کوڑے مارے جاسکتے ہیں ؟ کیا ایک چور کی جگہ کسی
دوسرے کے ہاتھ کاٹے جاسکتے ہیں؟ اگر نہیں اور یقیناً نہیں اور یقینا نہیں تو پھر اس مثال کو مسئلہ کفارہ پر
چسپاں کرنا عقل و فہم کے ساتھ ایک تمسخر نہیں تو اور کیا ہے؟ کیونکہ گناہ گاروں میں چور بھی ہیں اور قاتل
بھی اور زانی بھی۔کیا ان سب کے جرموں کی سزا قرض کے طور پر قابل انتقال ہے؟ اس بحث میں یہ
سوال بار بار مختلف موقعوں پر اٹھایا گیا ہے کہ ایک گناہ گار کی سزا ایک معصوم کود بینا بڑا بھاری ظلم ہے۔ہوسکتا ہے کہ کوئی عیسائی دوست اس کا یہ جواب دیں کہ اگر کوئی معصوم اپنی مرضی سے کسی
گناہ گار کی سزا قبول کرنے کے لئے تیار ہو جائے تو اس صورت میں یہ سز اظلم نہیں بنتی کیونکہ ذمہ داروہ
عادل نہیں بلکہ وہ معصوم ہو جاتا ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ یہ تسلیم کرنے سے اول تو یہ اعتراض وارد
ہوتا ہے کہ کیا عادل خدا کا فیصلہ اور معصوم بیٹے کی پیش کش دو الگ الگ فیصلے تھے؟ دوسرے یہ کہنا
واقعۂ صلیب کے بھی صریحاً خلاف ہے کیونکہ خود انجیل کے بیان کے مطابق مسیح سزا سے پہلی رات
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
56
60
کیا نجات کفارہ پر موقوف ہے؟۳۶۹۱ء
اپنے آسمانی باپ کے حضور دعائیں کرتا رہا کہ اس لعنت کے پیالے کو مجھ سے ٹال دے کہ مجھ میں یہ
برداشت کرنے کی طاقت نہیں اور صلیب کی سختیوں میں بھی اس کے ناتواں جسم سے یہ پکار اٹھتی رہی
کہ ایلی ایلی لما سبقتانی“۔پس عیسائی نظریہ کفارہ کو کسی بھی پہلو سے دیکھیں وہ محض لغویات کا ایک انبار نظر آتا ہے اور
ایک عام انسان کو انہیں دیکھ کے ہنسی آجاتی ہے۔لیکن اس دردناک حقیقت کو ہرگز بھلایا نہیں جاسکتا
که در اصل یہ انسی کی بات نہیں، یہ خدا تعالیٰ کی پاک ذات پر ایک ایسا بہتان ہے کہ قریب ہے کہ اس
سے زمین و آسمان پھٹ پڑیں۔دیکھو کہ حضرت محمد مصطفی میت کو خدا تعالیٰ نے اس عقیدہ کے بد نتائج
سے جب آگاہ کیا تو آپ کو کوئی ہنسی نہیں آئی، کوئی تقسیم اس معصوم چہرے سے نہیں کھلا بلکہ آپ کا دل
یہ عقیدہ رکھنے والوں کی ہلاکت کے خیال سے ایسا دردمند ہوا کہ خود خدا کا عرش بھی پکار اٹھا کہ
فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَى أَثَارِهِمْ إِنْ لَّمْ يُؤْمِنُوا
بِهَذَا الْحَدِيثِ أَسَفًا (الكهف :)
کہ اسے محمد ؟ کیا تو اپنے آپ کو اس غم میں ہلاک کر دے گا کہ یہ تو میں مجھ پر بہتان باندھ کر
ہلاک ہو رہی ہیں۔غرض اے توحید کے پرستارو! اگر تم واقعی اس غلط اور بیہودہ عقیدہ کو دنیا سے مٹانا چاہتے ہو تو
صلیب کی کمر توڑنے کے لئے ضروری ہے کہ تم اپنی نفسانی خواہشات کی کمریں توڑ دو اور اسی طرح غم محسوس
کرو، اسی طرح
دیکھ محسوس کرو جس طرح حضرت محمد مصطفی ﷺ نے ان لوگوں کی خاطر محسوس کیا تھا۔اگر تم
یہ کرنے کے لئے تیار ہو تو میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ زمین کا ذرہ ذرہ تمہارے ساتھ یہ گواہی دیگا کہ
كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِنْ يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا (الکھف:1) که
وہ بات بڑی جھوٹی اور بے بنیاد ہے جو یہ کہتے ہیں، خدا کی قسم وہ جھوٹ کہتے ہیں۔