مصلح موعود سے متعلق پیشگوئی

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
57
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱ء
پیشگوئی مصلح موعود
بر موقع جلسه سالانه ۱۹۶۴ء)
۱۹ ویں صدی کا نصف آخر اس لحاظ سے ہندوستان کی مذہبی تاریخ میں ایک نمایاں حیثیت
رکھتا ہے کہ جس طرح متلاطم سمندر میں کف بلب موجیں ایک دوسرے پر یلغار کرتی ہیں ، ہندوستان
کے جملہ مذاہب باہم دگر برسر پیکار تھے اور یہ ملک مذہبی جنگوں کا ایک اکھاڑا بنا ہوا تھا۔یہ ایک ایسا ملک
تھا جس میں دنیا کے تقریباً تمام مذاہب کے نمائندے موجود تھے اور یہ سب ایک دوسرے پر فوقیت
حاصل کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے تھے۔بالخصوص عیسائیت ، ہندو ازم اور اسلام کے
مابین تو گھمسان کی جنگیں ہو رہی تھیں۔ان مذہبی جنگوں میں سب سے زیادہ قابل رحم اور دردناک
حالت اسلام ہی کی تھی کہ جس کے نبی معصوم پر ہر طرف سے ایسے ناپاک حملے کئے جارہے تھے کہ ان
کے تصور سے بھی آج تک دل خون کے آنسو روتا ہے۔مسلمانوں کے پاس ظاہری طاقتوں میں سے
کچھ بھی نہ تھانہ حکومت ، نه علم ، نه سیاست، نه اتحاد، نه زور دولت۔رہیں باطنی، اخلاقی طاقتیں تو وہ بھی
مدت ہوئی کہ ہاتھ سے جاتی رہی تھیں۔اوج ثریا سے گری ہوئی یہ وہ قوم کہ جس کے کمالات کی گونج
کبھی مشرق میں چین کی دیواروں اور مغرب میں سلی کے ساحل سے
ٹکرایا کرتی تھی۔ایسی بے زور بے
نام اور مفلس و قلاش ہو چکی تھی کہ تہی دامنی میں بھی اس کی مثال نظر نہ آتی تھی۔یہ قوم تھی کہ جو اپنی مذہبی،
اخلاقی ، سیاسی ، معاشی اور علمی اقدار کی حفاظت نہ کر سکی یہاں تک کہ روحانیت اور عرفان کی دولت

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
58
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱ء
بے بہا بھی ہاتھ سے جاتی رہی۔ایمان
کہیں ماضی میں کھویا گیا اور قرآن شریا کی طرف اٹھ گیا۔جرى الله في حلل الانبیاء کی آمد
اس کسمپرسی اور ناطاقتی کی حالت میں جب کہ چاروں طرف سے سو قسم کے دشمنوں نے
مسلمانوں کو نرغے میں لے رکھا تھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے میدان جنگ میں قدم رکھا۔اسلام
کا یہ بطل جلیل جب تیغ بر ان محمد سے آراستہ دعاؤں کے ہتھیار سجائے ہوئے دشمنان اسلام کی
طرف بڑھا تو خدا گواہ ہے کہ اس کے رعب اور اس کی ہیبت سے رن کانپنے لگا۔فاتح مفتوح ہوئے ،
فتح وشکست کی کایا پلٹ دی گئی اور دشمن کے کیمپ میں ہر طرف بے مہابا بھگدڑ مچ گئی۔آسمان نے
گواہی دی کہ دیکھو! دیکھو! وہ جرى الله في حلل الانبیاء آیا اور زمین بھی اس کی تعریف میں یوں
مدح سرا ہوئی کہ
اسلام کی جانی و مالی قلمی ولسانی ، حالی و قالی نصرت میں ایسا ثابت
قدم نکلا ہے جس کی نظیر پہلے مسلمانوں میں بہت ہی کم پائی گئی ہے۔“
(اشاعۃ السنہ جلدے نمبر ۶ صفحه ۱۲۹)
یہ تھا دین اسلام کا وہ پہلوان جس نے جب اسلامی جنگوں کی باگ دوڑا اپنے ہاتھ میں لی تو
حق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آگیا اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ گیا۔اے فتح نصیب جرنیل ! اے محمد عربی کے مایہ ناز غلام ! بے شمار رحمتیں ہوں تجھ پر اور تیرے
محبوب آقا پر کہ جس کی ناموس کی خاطر تو نے یہ سب بار ا ٹھایا۔اے مظفر! تجھ پر سلام کہ تیرے ہی
آنے سے اسلام کے کیمپ میں فتح کے شادیانے بجے اور قدوسیوں نے حمد کے گیت گائے۔آپ کا ایک بے مثل ہتھیار
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اسلوب جنگ اور فنون حرب کا مضمون بڑا وسیع اور دلچسپ
مضمون ہے جس کے تفصیلی بیان کا یہاں موقع نہیں البتہ اس کے ایک پہلو کا تعلق براہ راست میرے
آج کے مضمون سے ہے اور اسی پہلو کی دلفریبی کا ہم چند لمحوں کے لئے نظارہ کریں گے۔نشان مصلح موعود ایک ثمرہ ہے اس جذبہ جہاد اور درد اسلام کا جس نے آپ کے قلب وجگر

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
59
پیشگوئی مصلح موعود ۶۴۶۹۱
میں ایک بے مثال سوز و گداز کی کیفیت پیدا کر رکھی تھی۔یہی جذبہ جہاد تھا جس نے آپ کو اپنے رب
سے ایک جانشین مجاہد اسلام مانگنے پر مجبور کیا۔ایک ایسا جانشین مانگنے پر مجبور کیا جو آپ کے شایان
شان ہو اور آپ ہی کے رنگ میں رنگین ہو کر علم اسلام کی سربلندی کے لئے تازیست جہاد کرتا رہے
ایک مقدس جنگ میں آپ کے اسلحہ خانے کا سب سے زیادہ قوی اور کارگر ہتھیار تعلق باللہ کا ہتھیار تھا
اور اسی ہتھیار کی قوت اور شوکت میں آپ کی قوت اور شوکت کا راز مضمر ہے۔یہی وہ تیغ برانِ
محمدؐ تھی جو لیکھرام کو ترساں کرتی رہی اور یہی وہ آسمانی بجلی تھی جو بعد میں
ڈوئی اور اس کے بسائے ہوئے صیون پر گری۔یہی تھی وہ ھاویہ جس میں
آتھم کو گرایا گیا جس کی ہیبت
سے سراسیمہ ہو کر اس کا دن کا چین اٹھ گیا اور راتوں کی نیندیں حرام ہو گئیں۔زندگی کا سر چشمہ
لیکن یہ محض ایک تباہ کن ہتھیار نہ تھا بلکہ زندگی کا سرچشمہ بھی یہی تھا۔موسمی کا عصا بھی یہی
تھا اور دم عیسی بھی یہی۔اسلام کی سچائی کے ایک نا قابل رد ثبوت کے طور پر بھی آپ نے اسی تعلق باللہ
کو پیش فر مایا اور تمام مذاہب کے پیروکاروں
کو یہ چیلنج دیا کہ اگر فی الواقع تمہارے مذاہب سچے ہیں تو
پھر اپنے میں سے ایسے وجود تو پیش کرو جن کو تمہارے مذہب کی پیروی نے اللہ تعالیٰ سے ملا دیا ہو۔آپ نے فرمایا کہ اسلام کی سچائی کا اس سے روشن تر اور کیا تم ثبوت مانگتے ہو کہ میں نے اسلام کی تعلیم
پر چل کر اسی دنیا میں اپنے رب کو پالیا ہے۔وہ میرے دشمنوں کا دشمن ہے اور دوستوں کا دوست
اور میری خاطر حیرت
انگیز کام دنیا کو دکھاتا ہے۔پس ہر وہ شخص جو پاک دل لے کر تحقیق حق کی خاطر
میرے پاس آئے اور کچھ عرصہ ٹھہرے وہ خود اپنی آنکھوں سے اس تعلق باللہ کا مشاہدہ کرسکتا ہے۔آپ
نے یہ چیلینج صرف اپنے ہم وطنوں ہی کو نہیں دیا بلکہ کثرت کے ساتھ اس مضمون کی مسجل چٹھیاں یورپ
اور امریکہ کے مختلف باشندوں
کو بھجوائیں۔مصلح موعود کی پیشگوئی سے اس چیلنج کا تعلق
یہ چیلنج گویا انذار اور تبشیر کی دودھاری تلوار تھی جو کبھی تو جلال کی بجلی بن کر دشمن کو خاکستر کرتی
اور کبھی جمال کے جادو سے دلوں پر فتح یاب ہوتی تھی۔یہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں تھا بلکہ متواتر نازل

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
60
60
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱
ہونے والی تائیدات الہیہ کے کرشمے تھے جن کا نظارہ کروانے کے لئے کل دنیا کو آپ نے ایک دعوت
عام دے رکھی تھی۔ان خطوط کا علم پا کر قادیان کے بعض ہندوسا ہوکاروں نے حضرت اقدس
علیہ السلام کی خدمت میں ایک درخواست ارسال کی کہ
ہم لوگ جو آپ کے ہمسایہ اور ہم شہری ہیں۔لندن اور امریکہ
والوں سے زیادہ حقدار ہیں۔۔۔۔۔۔ہمیں ایسے نشان ضرور چاہئیں جو انسانی
طاقتوں سے بالاتر ہوں جن سے معلوم ہو سکے کہ وہ سچا اور پاک پر میشر بوجہ آپ
کی راستبازی دینی کے عین محبت اور کرپا کی راہ سے آپ کی دعاؤں کو قبول
کر لیتا ہے اور قبولیت دعا سے قبل از وقوع اطلاع بخشتا ہے یا آپ کو اپنے بعض
اسرار خاصہ پر مطلع کرتا ہے اور بطور پیشگوئی ان پوشیدہ بھیدوں کی خبر آپ کو دیتا
ہے یا ایسے عجیب طور سے آپ کی مدد اور حمایت کرتا ہے جیسے وہ قدیم سے اپنے
برگزیدوں اور مقربوں اور بھگتوں اور خاص بندوں سے کرتا آیا ہے۔“
(ساہوکاران و دیگر ہند و صاحبان قادیان کا خط بنام مرزا صاحب مرزا مخدوم و مکرم مرزا غلام
احمد صاحب تبلیغ رسالت جلد اصفحه: ۵۱،۵۰)
قادیان کے ہندوؤں کا یہ مطالبہ نشان مصلح موعود کے ظہور کا ایک ظاہری اور فوری سبب بن گیا۔چنانچہ اس مطالبہ کو پورا کرنے کی خاطر آپ نے ۱۸۸۶ء میں ہوشیار پور جا کر وہ مشہور چلہ کشی اختیار کی
پورا
جس کی تضرعات کو سن کر اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں آئی اور آپ کو نشان رحمت کے طور پر ایک عظیم
الشان بیٹے کی ولادت کی خوشخبری عطا کی گئی چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:
میں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں اسی کے موافق جو تو نے مجھے
سے مانگا سو میں نے تیری تضرعات کو سنا اور تیری دعاؤں کو اپنی رحمت سے بپائیہ
قبولیت جگہ دی اور تیرے سفر کو (جو ہوشیار پور اور لدھیانہ کا سفر ہے ) تیرے
لئے مبارک کر دیا سو قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا ہے اور
فضل اور احسان کا نشان تجھے عطا ہوتا ہے اور فتح اور ظفر کی کلید تجھے ملتی ہے،
اے مظفر! تجھ پر سلام۔خدا نے یہ کہا تا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت کے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
61
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱
پنجہ سے نجات پاویں اور وہ جو قبروں میں دبے پڑے ہیں باہر آویں اور تا دین
اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو اور تا حق اپنی تمام برکتوں کے
ساتھ آجائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے اور تالوگ
سمجھیں کہ میں قادر ہوں جو چاہتا ہوں کرتا ہوں اور تا وہ یقین لائیں کہ میں
تیرے ساتھ ہوں اور تا انہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں لاتے اور خدا اور خدا
کے دین اور اس کی کتاب اور اس کے پاک رسول محمد مصطفی کو انکار اور تکذیب
کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ایک کھلی نشانی ملے اور مجرموں کی راہ ظاہر ہو جائے۔سو
تجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا۔ایک زکی غلام
(لڑکا) تجھے ملے گا۔وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ہی ذریت ونسل ہوگا۔خوبصورت پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے اس کا نام عنمو ائیل اور بشیر بھی ہے۔اس کو مقدس روح دی گئی ہے اور وہ رجس سے پاک ہے وہ نوراللہ ہے مبارک
وہ جو آسمان سے آتا ہے۔اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ
آئے گا۔وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا۔وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے
مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔وہ کلمتہ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت و غیوری نے اسے اپنے کلمہ تمجید سے بھیجا
ہے۔وہ سخت ذہین و فہیم ہوگا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے
گا اور وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا (اس کے معنے سمجھ میں نہیں آئے ) دوشنبہ ہے
مبارک دوشنبه - فرزند دلبند گرامی ارجمند مَظْهَرُ الْاَوَّلِ وَالْآخِر
وَمَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعَلَاءِ كَأَنَّ اللَّهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ۔جس کا نزول بہت
مبارک اور جلال الہی کے ظہور کا موجب ہوگا۔نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی
رضامندی کے عطر سے ممسوح کیا ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا
سایہ اس کے سر پر ہوگا۔وہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی رستگاری کا موجب
ہوگا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قو میں اس سے برکت پائیں گی
تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اٹھایا جائے گا۔وَكَانَ أَمْراً مَقْضِيًّا “
(اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء مشموله آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۴۷)

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
62
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱ء
اس پیشگوئی کے الفاظ بڑے واضح ہیں اور ان سے یہ دوامور بالبداہت ثابت ہوتے ہیں
که اول نشان رحمت کے طور پر اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک عظیم الشان اولوالعزم بیٹے
کی خوشخبری دے رہا ہے اور دوم یہ کہ خدا تعالیٰ کی یہ عطا بعینہ اس التجا کے مطابق ہے جو حضرت اقدس
علیہ السلام نے اپنے رب سے کی گویا مصلح موعود کی پیشگوئی میں جس وجود کے ظہور کی خبر دی گئی ہے یہ
و ہی وجود ہے جو حضور علیہ السلام نے اپنے رب سے مانگا تھا۔ہمارے نزدیک یعنی ان احمدیوں کے
نزدیک جو نظام خلافت سے وابستہ ہیں اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ الودود کو مصلح موعود مانتے
ہیں یہ پیشگوئی نہایت صفائی اور شان کے ساتھ پوری ہو چکی ہے۔مگر احمدی کہلانے والوں کی ایک
دوسری شاخ یعنی منکرین نظام خلافت اسے تسلیم نہیں کرتے۔ان کا یہ دعویٰ ہے کہ فروری ۱۸۸۶ء
کے اشتہار میں مندرج پیشگوئی ہرگز حضرت اقدس علیہ السلام کے کسی اپنے بیٹے سے تعلق نہیں رکھتی
بلکہ یہ کسی دو تین سوسال بعد پیدا ہونے والے روحانی یا جسمانی بیٹے کے بارہ میں ہے۔ان کے
نزدیک پاک لڑکا ز کی غلام اور فرزند دلبند گرامی ارجمند وغیرہ الفاظ محض استعارہ رکھے گئے
ہیں جن سے مراد بیٹا ہرگز نہیں بلکہ یہ کسی ایسے شخص کے متعلق استعمال ہوئے ہیں جو ممکن ہے دوسو سال
بعد پیدا ہو۔آتا ہے۔کسی بھی پہلو سے آپ اس پیغامی موقف پر غور کر کے دیکھیں یہ انتہائی لغو اور نا معقول نظر
اول تو کسی لفظ کو حقیقت کی بجائے استعارہ قرار دینے کے لئے کوئی قرینہ ہونا ضروری ہے۔یونہی خواہ مخواہ تو کسی کو یہ حق نہیں پہنچ جاتا کہ جس لفظ کو چاہے حقیقت کی بجائے استعارہ قرار دے لے
اور اہل پیغام خواہ ایڑی چوٹی کا زور لگا لیں انہیں پیشگوئی مصلح موعود میں کوئی دور کا قرینہ بھی ایسا نہیں
مل سکتا جس کی رو سے ”بیٹاز کی غلام اور فرزند دلبند“ کے الفاظ کو استعارہ پر محمول کرنا ضروری ہو۔پھر اگر اس پیشگوئی کے سیاق و سباق اور پس منظر پر بھی نگاہ ڈال کر دیکھا جائے تو بھی اہل
پیغام کا یہ موقف انتہائی مضحکہ خیز اور عقل و خرد سے عاری نظر آتا ہے۔یہ امر تو بہر حال انہیں بھی تسلیم
ہوگا کہ ” فرزند دلبند سے جو بھی مراد لی جائے خواہ اس کا ترجمہ پڑپوتا کر لیا جائے یا بیٹا یہ وہی رحمت کا
نشان ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے رب سے مانگا تھا جیسا کہ خود الہام الہی کے یہ الفاظ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
ثابت کر رہے ہیں کہ
سے مانگا
83
63
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹ ء
میں تجھ کو ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں اسی کے موافق جو تو نے مجھے
اب یہ تسلیم کر لینے کے بعد کہ جو کچھ بھی دیا گیا ہے۔اسی کے موافق ہے جو حضرت اقدس
نے اپنے رب سے مانگا تھا اگر پیغامی موقف پر نظر ڈالیں تو اس کا یہ مطلب بنے گا کہ حضرت مسیح موعود
یہ السلام نے رحمت کے نشان کے طور پر اپنے رب سے ایک پاک اور وجیہ لڑکا نہیں بلکہ پڑپوتا یا
لکڑ پوتا یا نکڑ پوتا یا کوئی اور رشتہ دار مانگا تھا جو اسی دعا کے سودوسوسال کے بعد ظاہر ہو۔تمسخر کی حد ہے!
ذرا سوچئے تو سہی دشمنان اسلام سے شدید مقابلہ ہورہا ہے، آپ اپنی دعاؤں کی قبولیت اور تعلق باللہ
کو اسلام کی سچائی کے ثبوت کے طور پر پیش فرماتے ہیں۔دشمن یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ہماری پیش کردہ
شرائط کے مطابق خدا تعالیٰ سے کوئی خارق عادت رحمت کا نشان مانگیں اور اس کی قبولیت کی پہلے سے
خبر دیں پھر اگر ہم نے دیکھ لیا کہ وہ واقعی رحمت کا نشان آپ کو اسی طرح ملتا ہے جس طرح آپ نے
مانگا تھا تو کفر و اسلام کی جنگ کا اس پر فیصلہ ہو جائے۔ہم مان جائیں گے کہ آپ کچے ، آپ کا خدا
سچا، آپ کا مذہب اسلام سچا۔پیغامی کہتے ہیں کہ کفر و اسلام کی یہ فیصلہ کن جنگ جب اس مرحلہ پر پہنچ گئی تو حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے ان کو دکھانے کے لئے ایک ایسا نشان مانگا جس کے سچا یا جھوٹا ہونے کا فیصلہ ان
لوگوں کی زندگی میں ہو ہی نہیں سکتا تھا۔عجیب تمسخر ہے کہ دعوئی تو یہ ہے کہ میں تم لوگوں کو ایک حیرت
انگیز نشان دکھانے والا ہوں مگر جب لوگ کہیں اچھا پھر دکھاؤ ہم تو خود مشتاق ہیں تو جو نشان پیش کیا
جائے وہ یہ ہو کہ جب تم سب لوگ مرکھپ جاؤ گے تو تم پر حجت تمام کرنے کی خاطر اور میری اور دین
اسلام کی سچائی کو نصف النہار کی طرح روشن کرنے کے لئے تمہیں ایک حیرت انگیز رحمت کا نشان دکھایا
جائے گا۔صرف یہی نہیں بلکہ جب ہم ایک اور پہلو سے اس پیغامی موقف کو دیکھتے ہیں تو یہ تمسخر کی حد
سے نکل کر ظلم اور سفا کی کی حد میں داخل ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ان کے نزدیک جہاں تک حضرت
اقدس کی پہلی نسل کا تعلق ہے اس میں سے مصلح موعود پیدا ہونے کا تو کیا سوال وہ تو ساری کی ساری

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
64
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱
راہ حق سے ہی برگشتہ ہو چکی ہے اور ہدایت سے بکلی محروم گہری ظلمتوں میں بھٹک رہی ہے۔اس
موقف کو اگر تسلیم کر لیا جائے اور الہام الہی کے ان الفاظ کو بھی مدنظر رکھا جائے کہ ”میں تجھے ایک
رحمت کا نشان دیتا ہوں اسی کے موافق جو تو نے مجھ سے مانگا تو لازماً اس سے یہ نتیجہ بھی نکلے گا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے رب سے گویا نعوذ باللہ یہ التجا کی تھی کہ اے میرے
آقا۔۔۔۔۔قادیان کے یہ ہندو جو مجھ سے رحمت کا نشان طلب کرتے ہیں اور تیرا کوئی ایسا فضل مجھ پر
نازل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں جو میری اور اسلام کی سچائی کے ثبوت کے طور پر پیش کیا جا سکے اور جس کا
بنانا انسانی اختیار سے باہر ہو تو اس کے جواب میں میری گریہ وزاری کو سنتے ہوئے میرے حق میں یہ
رحمت کا نشان ظاہر فرما کہ میری ساری اولا د تو (نعوذ باللہ ) ان کے دیکھتے دیکھتے تجھ سے دور ہٹ کر
ابدی ہلاکت کے گڑھے میں جاپڑے اور ان میں کوئی دین اللہ کا شرف اور مرتبہ بلند کرنے والا نہ ہومگر
جب تمام موجودہ انسان صفحہ ہستی سے گزر چکے ہوں اور ان روحانی مقابلوں کا دیکھنے والا بھی کوئی باقی
نہ رہے، نہ تو قادیان کا کوئی ہندو ہی موجود ہو، نہ میں ، نہ میرے موجودہ متبعین۔تو ان مرے کچھپے
ہندوؤں پر حجت تمام کرنے کی خاطر اور ان تمام منتظر نگاہوں
کو تسکین دینے کے لئے جو آج اس رحمت
کے نشان کی انتظار میں فرش راہ بنی بیٹھی ہیں تو آج سے دو سو سال کے بعد مجھے ایک روحانی فرزند عطا
فرمانا تا کہ ان بھولے بسرے ہندوؤں اور خاک بسر آنکھوں پر حجت تمام ہو جو
کبھی مجھ سے رحمت کے
نشان کی طالب تھیں۔کاش منکرین خلافت بغض محمود میں ایسے اندھے نہ ہوتے۔کاش وہ ذرا اتنی سی بصارت
رکھتے کہ جس عناد کے تیر کو وہ محمود ایدہ اللہ الودود کے سینے میں پیوست کرنے پر مصر ہیں وہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی چھاتی کو برمائے بغیر اس دل تک نہیں پہنچ سکتا۔وہ عقلاً یہ مسلک اختیار کرنے کے
مجاز ہی نہیں کہ مصلح موعود کی پیشگوئی سو دو سو سال بعد پیدا ہونے والے کسی شخص کے متعلق ہے جب
تک ساتھ ہی یہ بھی تسلیم نہ کر لیں کہ خاکم بدہن نعوذ باللہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام معمولی عقل و فہم
سے بھی عاری تھے۔پہلے تو اذن الہی پاکر کل عالم کو یہ چیلنج دیدیا کہ میرا خدا مجھ سے ایسی محبت
اور شفقت کا سلوک فرماتا ہے کہ میری اور اسلام کی حقانیت کو دنیا پر ثابت کرنے کے لئے مجھے منہ مانگی
مراد دے گا اور جو کچھ میرے حق میں فرمائے گا اس کے ایک ایک لفظ کو روز روشن کی طرح پورا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
65
59
پیشگوئی مصلح موعود ۶۴۶۹۱
کر دکھائے گا۔پھر جب چیلنج قبول کرنے والے میدان میں نکل آئے اور دنگل تیار ہو گیا۔سب دنیا کی
تماشائی نگاہیں اس نبرد آزمائی کو امید وبیم کے ساتھ دیکھنے لگیں تو اپنے رب سے مراد یہ مانگی کہ اے
میرے محبوب ! اپنی محبت کا یہ ثبوت دیجیو کہ میری پہلی نسل کو تو حاسدوں ، کینہ وروں اور دشمنوں کی
آنکھوں کے سامنے ہلاک کر دیجیو۔ان میں مفسد تو ہوں ، مگر مصلح کوئی نہ ہو۔دین اسلام کے مرتبہ کو
گرانے والے تو ہوں ! بلند کرنے کی توفیق کسی کو نصیب نہ ہو رسوائیاں اور ذلتیں تو نعوذ بالله من
ذالک ان کے مقدر میں رکھ دیجیو اور اگر نشان رحمت عطا فرماتا ہے تو تجھے تیری عزت وجلال کی
قسم ! میرے ان بچوں کو عطا نہ فرمائیو۔ہاں سو دو سو سال کے بعد بے شک جو کچھ میں نے تجھ سے مانگا
ہے میرے کسی دور کے روحانی یا جسمانی بیٹے کو عطا فرما دیجیو۔مجھے تو بس یہی غم کھائے جارہا ہے کہ
کہیں میری اولا دہی کو تیری رحمتیں نصیب نہ ہو جائیں۔پس رحم فرما اور یہ پیالہ مجھ سے ٹال دے۔پیغامی موقف کو اگر قبول کریں تو بات نہیں بنتی جب تک کچھ اس قسم کی دعا کو حضرت اقدس
علیہ السلام کی طرف منسوب نہ کریں اور ساتھ ہی یہ بھی ایمان نہ رکھیں کہ نعوذ باللہ خدا تعالیٰ نے اس
مزعومہ دعا کو قبول بھی فرمالیا اور ان التجاؤں کے جواب میں کچھ اس قسم کی تسلی دی کہ فکر نہ کراے میرے
پیارے بندے! میں تیرے مقصد کو خوب سمجھتا ہوں۔چنانچہ اسی کے موافق جو تو نے مجھ سے مانگا ہے میں
تیرے اپنے بیٹوں کے قریب تو رحمت کو پھٹکنے تک نہ دوں گا اور نشان رحمت صرف ایک بہت دور کے نام
کے بیٹے کو عطا کرونگا تا کہ تیری سچائی اور مجھ سے تیرا تعلق ظاہر ہو۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُوْنَ۔ہوسکتا ہے یہ موقف رکھنے والے منکرین خلافت ایسا ہی دل و دماغ رکھتے ہوں کہ جب
کائنات کا بادشاہ ان کے دل کی مراد پوچھے اور فرمان جاری ہو کہ مانگو مجھ سے کیا مانگتے ہو تو وہ
رورو کر اس کے حضور اپنی اولاد کی ہلاکت کی تمنا کریں مگر خدارا! خدا کے مسیح سے تو یہ غیر معقول
توقع مت رکھو۔اے اہل پیغام ! کیا تم میں کوئی ایک بھی مرد رشید نہیں ہے؟ کیا فہم و ادراک سے
تمہیں کوئی دور کا بھی علاقہ نہیں ؟ کیا تمہارے کان وہ بشارات سننے سے بھی عاری ہیں جو خدا تعالیٰ
نے اپنے مسیح کو اس کی اولاد کے حق میں دیں، اس کے ان بیٹوں کے حق میں دیں جو حضرت
ام المومنین نصرت جہاں بیگم نوراللہ مرقدھا کے بطن سے پیدا ہوئے؟ تم کیوں نہیں سنتے کہ خدا کا
مسیح کیا کہتا ہے:

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
66
60
خدایا تیرے فضلوں کو کروں یاد
بشارت تو نے دی اور پھر یہ اولاد
کہا! ہرگز نہیں ہوں گے
یہ برباد
بڑھیں گے جیسے باغوں میں ہوں شمشاد
خبر مجھ کو یہ تو نے بارہا دی
فسبحان الذي اخزى الاعادي
میری اولا دسب تیری عطا ہے
ہراک تیری بشارت سے ہوا ہے
یہ پانچوں جو کہ نسل سیدہ ہے
یہی ہیں پنج تن جن پر بنا ہے
یہ تیرا فضل ہے اے میرے ہادی
فسبحان الذي اخزى الاعادي
دئے تو نے مجھے یہ مہر و مہتاب
یہ سب ہیں میرے پیارے تیرے اسباب
دکھایا تو نے وہ اے رب ارباب
کہ کم ایسا دکھا سکتا کوئی خواب
یہ تیرا فضل
ہے اے میرے ہادی
فسبحان الذي أخزى الاعادي
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱ء
پھر کیوں اے منکرین خلافت ! تم عناد محمود میں ایسے بڑھے کہ آنکھوں نے دیکھنے سے انکار
کر دیا اور کانوں نے سننے سے اور یہ مژدہ جانفزا تمہارے پردہ سماع کو مرنقش نہ کر سکا کہ
بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا
جو ہوگا ایک دن محبوب میرا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
67
کروں گا دور اس مہ سے اندھیرا
دکھاؤں گا کہ اک عالم کو پھیرا
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱ء
بشارت کیا ہے اک دل کی غذادی
فسبحان الذي أخزى الاعادي
( در مشین اردو صفحه : ۵۰،۴۹)
اہل پیغام مجھے انصاف سے بتائیں۔اگر انصاف سے انہیں کوئی دور کا واسطہ بھی ہے کہ ان
اشعار کو سننے کے بعد کیا کسی گھٹیا سے گھٹیا احمدی کے لئے کوئی خفیف سی گنجائش بھی اس امر کی باقی رہتی
ہے کہ حضرت اقدس علیہ السلام کی مبشر اولاد کو نعوذ باللہ فاسق وفاجر اور راہ حق سے بھٹکی ہوئی تسلیم
کرے؟ کیا خفیف سے خفیف گنجائش اس امر کی باقی رہتی ہے کہ ان میں سے کسی ایک کے متعلق بھی
یہ تسلیم کیا جائے کہ وہ نعوذ باللہ ایسا ظالم و بے باک ہوگا کہ بے دھڑک خدا تعالیٰ پر جھوٹ باندھے گا؟
نہیں نہیں ایسا مت کہو کہ وہ خدا کا محبوب ہے۔اندھیروں کو اپنے چاند سے چہرہ سے روشن کرنے والا ،
ظلمات کو اجالوں میں بدلنے والا وہ ماہ رخ جو اک عالم کا رخ نور اسلام کی طرف پھیر رہا ہے۔کاش وہ
سننے کے کان رکھتے اور دیکھنے کی آنکھیں !
یقینا یہ دیکھ کرسخت تعجب ہوتا ہے کہ منکرین خلافت کیوں حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ الہ
الودود کے حق میں حضرت مسیح موعود کی وہ بشارات سنے اور دیکھنے سے محروم ہیں۔جو ایسی بلند بانگ
اور ایسی روشن ہیں کہ ایک کجلائی ہوئی سماعت اور دھندلائی ہوئی بصارت کے لئے بھی ان کا ادراک
مشکل نہیں ہونا چاہئے۔اس معمہ کا حل تلاش کرتے ہوئے جب ہم صورت حال کا جائزہ لیتے ہیں تو
معلوم ہوتا ہے کہ اہل پیغام بھی دراصل ایک شدید مشکل میں مبتلا ہیں۔اگر حضرت امیر المومنین ایدہ
اللہ تعالیٰ کو وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا موعود بیٹا اور مصلح موجود بھی تسلیم کر لیں تو مصلح موعود کے
عقائد بھی درست مانے بغیر چارہ نہیں رہتا اور اس طرح معاً پیغامیت کا تار پود بکھر جاتا ہے۔پس اس
مصیبت سے نجات پانے کی انہیں صرف یہی ایک راہ نظر آئی ہے کہ مصلح موعود کا جھگڑا ہی بیچ میں سے
نکال دیں اور اس موقف پر ڈٹ جائیں کہ پیشگوئی مصلح موعود کا حضرت اقدس کے اپنے بیٹوں میں سے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
80
68
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱ ء
کسی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ تو ایک بہت بعد میں آنے والے روحانی فرزند کے متعلق ہے۔لیکن
اس لحاظ سے ان کی حالت سخت قابل رحم ہے کہ بے چارے ایسے دلائل کے خلاف سر پٹک رہے ہیں کہ
جو چٹان سے زیادہ سخت اور مستحکم اور مضبوط ہیں اور اس چٹان کو توڑنے کے لئے جو کچھ ان کے پاس ہے
اس کی حقیقت اس جھاگ سے زیادہ نہیں جسے دریا کی شوریدہ لہروں نے کسی چٹان کے قدموں میں
لا پھینکا۔ان کا مسلک حماقت در حماقت کا ایک تانا بانا ہے جسے جس پہلو سے بھی دیکھیں ہنسی آتی ہے یا
حد سے بڑھی ہوئی حماقت پر رونا۔کس قدر ظلم ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق یہ دعویٰ
کرتے ہیں کہ گویا خود آپ کو بھی یہ علم نہ تھا کہ آپ نے اللہ تعالیٰ سے کیا نشان رحمت مانگا ہے؟
یہ امران کے لئے فیصلہ کن ہونا چاہئے تھا کہ اللہ تعالیٰ نے جب آپ کو مصلح موعود کی
بشارت عطا فرمائی تو آپ نے اور دوسرے سننے والوں نے اس کا کیا مطلب لیا؟ کیا یہ ایک معلوم
حقیقت نہیں کہ اس پیشگوئی کے شائع ہوتے ہی کیا موافق اور کیا مخالف ، کیا مسلمان اور کیا ہندو
اور سکھ اور عیسائی سب نے بلا استثناء " فرزند دلبند سے مراد ایک عظیم الشان بیٹا لیا جو حضرت اقدس کو
بلا فصل عطا ہونا تھا۔چنانچہ سب دنیا کی نگاہیں اس پیشگوئی کے پورا ہونے یا نہ ہونے کی طرف لگ
گئیں۔ان سب لوگوں کو تو مان لیا کہ الہام کی تشریح میں غلطی لگ گئی مگر حضور علیہ السلام کے متعلق یہ
کیسے مانا جائے کہ آپ کو بھی غلطی لگ گئی تھی۔کیا آپ کو معلوم نہیں تھا کہ آپ نے اپنے رب سے کیا
مانگا ہے؟ پھر کیا آپ کو معلوم نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وہی کچھ دینے کا وعدہ فرمایا جو آپ نے
اس سے مانگا تھا۔پھر یہ کس طرح ہوسکتا تھا کہ مانگا تو آپ نے پڑپوتا ہومگر انتظار بیٹے کا شروع
کر دیا ہو۔میرے پیغامی بھائیو! کچھ تو خدا تعالیٰ کا خوف کرو۔خدا کے واسطے اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی
عقل سے ایسی دشمنی نہ کرو کہ ہمیشہ کے لئے انقطاع ہو جائے۔اگر واقعہ میں حضرت اقدس نے بیٹے
کی بجائے کچھ اور مانگا ہوتا تو جب ۱۵ اپریل ۱۸۸۶ء کو صاحبزادی عصمت کی پیدائش پر مخالفین نے
تمسخر اور تضحیک کا ایک طوفان بے تمیزی برپا کر دیا تو کم از کم اسی وقت حضرت اقدس کو یاد آجانا چاہئے
تھا کہ کیا غلطی ہو گئی۔آپ کو یاد آجانا چاہئے تھا کہ نہ میں نے بیٹاما نگا تھا نہ خدا تعالیٰ نے ہی بیٹے کا وعدہ
فرمایا۔پس اس فروگذاشت کے ازالہ کی خاطر آپ بذریعہ اشتہار یہ اعلان فرما دیتے کہ مجھ سے ایک

آج 10 میں سے 10 باقی