مصلح موعود سے متعلق پیشگوئی

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
69
69
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱ ء
بڑی بھول ہو گئی۔دراصل میں نے نہ تو کسی عظیم الشان بیٹے کی پیدائش کی التجا کی تھی نہ خدا تعالیٰ نے
ہی کوئی ایسی خوشخبری دی پس تم عبث ایک مصلح موعود بیٹے کی انتظار میں خود بھی پریشان ہورہے
ہو اور مجھے بھی پریشان کر رہے ہو آئندہ سے اس بحث کو بند سمجھا جائے۔مگر افسوس کہ یہ بحث بند نہ ہو سکتی تھی ! آپ خود تو اپنے الفاظ واپس لے لیتے مگر اس وحی
الہی کو کیسے بند کرتے جو متواتر آپ کے موقف کی تائید اور توثیق کرتی چلی جاتی تھی اور خدا تعالیٰ بھی بار
بار آپ کو خبر دے رہا تھا کہ بیٹا ہی ہوگا ، بیٹا ہی ہوگا ، بیٹا ہی ہوگا اور ہوگا بھی نو سال کے اندر اندر۔چنانچہ اشتہار ۱۲ / مارچ ۱۸۸۶ء میں آپ تحریر فرماتے ہیں:
ایسا لڑکا بموجب وعدہ الہی 9 برس کے عرصہ تک ضرور پیدا ہوگا۔خواہ جلد ہو خواہ دیر سے۔بہر حال اس عرصہ کے اندر پیدا ہو جائے گا۔“
(اشتہار ۲ مارچ ۱۸۸۶ تبلیغ رسالت جلد ۱ صفحه ۷۲)
پس منکرین خلافت سے میں پوچھتا ہوں کہ کیا خدا تعالیٰ کو بھی غلطی لگ گئی تھی ؟ سننے والوں
کو پتہ نہ چلا کہ اس پیشگوئی سے کیا مراد ہے؟ مانگنے والے کو یاد نہ رہا کہ میں نے کیا مانگا تھا؟ دینے
والے کو یعنی خود خدا تعالیٰ بھی بھول گیا کہ کیا دینے کا وعدہ کیا تھا ؟ ہاں سال ہا سال کے بعد اہل پیغام کو
نعوذ باللہ اللہ تعالیٰ اور اس کی ساری مخلوق کی یہ بچگانہ غلطی معلوم ہوگئی اور اس پر سخت ہنسی آنے لگی۔اُف میرے خدا اعصاب شکن ہے ان
کی یہ عقل و فہم ! بہر حال اہل پیغام خواہ کچھ سمجھتے رہیں۔ہر اہل
عقل و دانش پر خوب روشن ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت اقدس علیہ السلام کو ایک عظیم الشان مصلح موعود
بیٹے کی خوشخبری عطا فرمائی اور سب اہل علم جانتے ہیں کہ بڑی ہی صفائی اور شان کے ساتھ یہ پیشگوئی
دنیا کے دیکھتے دیکھتے پوری ہوگئی۔گو مخالفتوں کے بہت طوفان برپا ہو گئے ، گو آپ کو اور آپ کے
ہونے والی اولا د کو سخت ناپاک اور ذلیل تمسخر کا نشانہ بنایا گیا۔یہاں تک کہ دروغ گوافتراء پردازوں
نے تمسخر اور تذلیل کے رنگ میں الہام الہی کی نقالی اور حضرت اقدس اور آپ کی اولاد کی کامل تبا ہی
اور بربادی کے متعلق من گھڑت جھوٹے الہام شائع کئے مگر یہ سب جھوٹ خود انہی پر پڑے اور
پسر موعود کے حق میں خدا کے سب ارادے پورے ہو کر رہے۔محروم از لی لیکھر ام ہی کو دیکھئے کیسی سخت گستاخی کی راہ سے اس نے لکھا:

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
70
10
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱
”آپ کی ذریت بہت جلد منقطع ہو جائے گی۔غایت درجہ تین
سال تک شہرت رہے گی۔۔۔خدا کہتا ہے جھوٹوں کا جھوٹا ہے میں نے کبھی اس
کی دعا نہیں سنی۔خدا اس سفر کو نہایت منحوس بتلاتا ہے۔۔۔۔۔خدا کہتا ہے میں نے
قہر کا نشان دیا ہے خدا اسے نا پاک بتلاتا ہے جس کو شیطان نے اپنی شیطنت
اور بے حمیتی سے بھیجا ہے۔۔۔خدا کہتا ہے وہ نہایت غلیظ القلب ہوگا اور علوم
صوری و معنوی سے قطعی محروم رہے گا اس رذیل کا نام قادیان میں بھی بہت سے
نہ جانیں گے۔“
کلیات آریہ مسافر صفحه ۴۹۶-۴۹۸)
لیکھرام نے یہ ہرزہ سرائی کی لیکن جیسا کہ مقدر تھا یہ سارے جھوٹ خودای پر لعنت اور دکھ
کی مار بن کر پڑے اور اس پیشگوئی کو ابھی تین سال کا عرصہ پورا نہ ہوا تھا کہ لیکھرام نے سخت
بے اختیاری اور پر عذاب حسرت کے ساتھ مصلح موعود کی ولادت کی خبرسنی۔تین سال گزر گئے اور مسیح
موعود کی ذریت منقطع نہ ہوئی پھر اور تین سال گزرے اور لیکھرام کے کذب اور افتراء پر دوبارہ مہر
تصدیق ثبت کر گئے۔تب وہ اپنے ہی افتراء کی چھری سے ایک بچھڑے کی طرح کاٹا گیا اور اس کی
نا پاک نسل کی صف لپیٹ دی گئی۔ہاں یہ سارے دشمن خائب و خاسر رہے اور ان کے جیتے جی ان کی
حاسد نظروں کے سامنے مسیح موعود علیہ السلام کو رحمت کا نشان عطا ہوا۔اسی کے موافق جو آپ نے
اپنے رب سے مانگا تھا۔بس بڑی حسرتناک نگاہوں سے دشمن نے اسے جلد از جلد بڑھتے ہوئے
دیکھا اور اس کا کچھ بگاڑ نہ سکے۔وہ جلال الہی کے ظہور کا موجب ہوا۔جو اس سے ٹکرایا وہ پاش پاش
ہو گیا اور وہ جس سے ٹکرایا اسے پاش پاش کر دیا۔گنگ ہوگئیں وہ زبانیں جوکہتی تھیں کہ ہم اس کی بستی
کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ہاں مگر جب اس نے کہا کہ میں دشمن کے پاؤں تلے سے زمین
نکلتے دیکھتا ہوں تو دشمن کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی۔شدید مخالفتوں کے طوفان اس کی اولوالعزمی
سے ٹکرا کر پراگندہ ہو گئے اور اس کی آہ رسا کے اثر سے عناد کے الاؤ ٹھنڈے پڑ گئے۔اس کے دشمنوں
نے خود اس کے وطن میں اسے نیست و نابود کرنے کی کوشش کی مگر اس کے رب نے اس کی زمین کو وسیع
تر کر دیا اور وہ اسلام کا علم ہاتھوں میں تھامے اور قرآن کے تراجم سینے سے لگائے مشرق اور مغرب

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
71
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱ء
کالوں اور گوروں کو برکت دیتا ہوا دیں بدلیں، قریہ قریہ پھرا اور اسلام کے شرف اور کلام اللہ کے
مرتبہ کو کل عالم پر ظاہر کر دیا۔یہاں تک کہ زمین کے کناروں تک شہرت پا گیا۔اے اہل پیغام! جانتے ہو کہ یہ کون ہے ؟ اے منکرین مصلح موعود ! کیا اس نشان رحمت کو
پہچانتے ہو؟ کیا یہ تصویر تم نے کہیں دیکھی ہے؟ دیکھو کہ یہ وہی محمود تو ہے جو مسیح موعود کی دعاؤں کا ثمرہ
ہے۔وہی فرزند دلبند گرامی ارجمند تو ہے جس کے حق میں خدا تعالیٰ نے اپنے مسیح کو
بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا
جو ہوگا ایک دن محبوب میرا
کروں گا دور اس مہ سے اندھیرا
دکھاؤں گا کہ اک عالم کو پھیرا
بشارت کیا ہے اک دل کی غذا دی
فسبحان الذي اخزى الاعادي
اہل پیغام کے اعتراضات
مصلح موعود کی وہ تصویر جو ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کی پیشگوئی اور سبز اشتہار میں ملتی ہے اور وہ
تصویر جو ہمارے موجودہ امام حضرت خلیفۃالمسیح الثانی کی زندگی کی صورت میں ہمارے سامنے ہے
باہم دگر ایسی ملتی ہیں کہ ہر نقش دوسرے کے مشابہ ہے اور سوائے اس کے کہ آنکھ کے اندھوں کوسوسو
حجاب حائل ہو جائیں ممکن نہیں کہ کوئی اسے پہچان نہ سکے مگر افسوس کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے نام ہی کی طرف منسوب ہونے والے منکرین خلافت کیسی محجوب نگاہی کا شکار ہیں۔ان میں سے
بہت سے یقیناً ایسے بھی ہوں گے جن کی نظر میں شرارت کا قصور نہیں لیکن کچھ ایسے بھی ضرور ہیں جن
کی نگاہیں شرارت اور بغض کے سوا اور کسی قصور کی سزاوار نہیں۔جوں جوں آپ کے متبعین
اور فدائیوں کا دائرہ بڑھتا چلا جاتا ہے ان کا حسد اور بڑھتا جاتا اور غیظ و غضب اور جوش مارتا جاتا ہے
یہاں تک کہ ان کے سینے ایک کھولتی ہوئی ہنڈیا کی پر عذاب تصویر بنے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور
سوائے حسد اور عناد کے ابال کے وہاں اور کوئی حقیقت نظر نہیں آئی۔ان کے بعض اعتراض بودے اور
بے معنی اور بعض لچر اور پوچ ہیں ، تہذیب واخلاق سے ایسے گرے ہوئے کہ انسانیت کی پست ترین

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
72
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱
چوکھٹ پر بھی سر رکھنے کے اہل نہیں۔مجھے تو حیرت ہے کہ اہل پیغام میں سے شریف النفس احباب کی
شرافت اور انسانیت یہ برداشت کیسے کرتی ہے کہ پیغام صلح کے بھیس میں لیٹے ہوئے ایسے زہرناک
اعلانات جنگ پسران مسیح موعود کی طرف بھیجے جائیں۔میں نے آج کی تقریر کے لئے اہل پیغام کے دو ایسے اعتراض منتخب کئے ہیں جو گویا ان کے
اسلحہ خانہ کے مضبوط ترین ہتھیاروں میں سے ہیں۔پہلا ایک اصولی نوعیت کا اعتراض ہے اور دوسرا
ذاتی نوعیت کا جس سے اولاد مسیح کے خلاف ان کے کھولتے ہوئے بغض کے اظہار کے سوا اور کوئی
فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔اعتراض اول یہ ہے کہ ان کے نزدیک عقلاً یہ ممکن ہی نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے وصال کے بعد اس قدر جلد مصلح موعود ظاہر ہو کیونکہ اصلاح کا تصور اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ اس
سے پہلے فساد کا دور دورہ ہو۔وہ یہ کہتے ہیں کہ چونکہ احمدیت پر بھی فساد کا دور نہیں آیا اس لئے مصلح
موعود کے آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ناممکن ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال کے
بعد اس قدر جلد خرابی کا دور آجائے اور ایک اور مصلح کی ضرورت پیش آجائے۔اول تو اس اعتراض پر یہ اعتراض وارد ہوتا ہے کہ یہ خود اپنے ہی پاؤں تلے سے زمین نکالتا
ہے۔دعویٰ تو یہ ہے کہ چونکہ اس قدر جلد فساد ظاہر نہیں ہو سکتا اس لئے مصلح موعودا بھی سو دو سو سال تک
نہیں آسکتا اور نتیجہ یہ نکالتے ہیں کہ چونکہ مصلح موعود ا بھی آنہیں سکتا اس لئے جماعت قادیان نے
ایک مصلح موعود بنا کر فساد عظیم کھڑا کر لیا ہے۔گویا جس سانس میں یہ دعویٰ ہے کہ اتنی جلدی فساد کا
سوال پیدا نہیں ہوتا اسی سانس میں یہ دعویٰ بھی ہے کہ حضرت اقدس علیہ السلام کے وصال کے چھ
سال بعد ہی فساد کا ایسا طوفان اٹھ کھڑا ہوا کہ جماعت کی بھاری اکثریت اس کی لپیٹ میں آکر ہلاک
ہوگئی حتی کہ نعوذ باللہ خود حضرت اقدس علیہ السلام کی ساری کی ساری اولا د بھی بلا استثناء اس کا شکار
ہوگئی۔پس یہ دلیل کہ چونکہ اس قدر جلد فساد برپا نہیں ہوسکتا اس لئے مصلح موعود کی ضرورت نہیں خود
اپنی ذات میں فساد عقل اور تضاد کا ایک شاہکار ہے۔اس اعتراض کا دوسرا بڑا نقص یہ ہے کہ یہ جس دعوئی پر مبنی ہے وہ محض ایک فرضی دعوی ہے
جس کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں۔معلوم ہوتا ہے اعتراض کرنے والوں نے ایک سرسری نظر سے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
73
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱ء
بھی مصلح موعود کی پیشگوئی پر نظر نہیں ڈالی اور نہ ایسا بے بنیاد موقف اختیار نہ کرتے محض لفظ مصلح کوسن کر
یہ فرض کر لینا کہ جس مصلح موعود کی پیشگوئی کی گئی ہے وہ اس وقت ظاہر ہوگا جب جماعت احمدیہ میں
فساد برپا ہو چکا ہو، اس پیشگوئی سے اپنی جہالت کے اقرار کے سوا اور کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ جب
خود پیشگوئی میں ہی تفصیل کے ساتھ مصلح موعود کے آنے کے مقاصد بیان کر دئیے گئے ہیں اور ان
میں اشارہ یا کنایہ بھی یہ ذکر نہیں ملتا کہ وہ نعوذ باللہ خود جماعت احمد یہ ہی کے فساد کو دور کرنے کے
لئے کھڑا کیا جائے گا تو یہ اعتراض خود بخود باطل ہو جاتا ہے۔اصل حقیقت یہ ہے کہ مصلح موعود کو تو
الہام الہی میں اسلام کے ایک ایسے جری پہلوان کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو منکرین اسلام کے
مقابل پر اسلام کی طرف سے نبرد آزمائی کے لئے نکلے گا اور انہیں شکست فاش دے گا۔تا انہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں لاتے اور خدا کے دین
اور اس کی کتاب اور اس کے پاک رسول محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو انکار
اور تکذیب کی نظر سے دیکھتے ہیں ایک کھلی نشانی ملے اور مجرموں کی راہ ظاہر
ہو جائے
دوسرا اعتراض جو آج کل بعض شریروں کی طرف سے بڑے شدومد کے ساتھ پیش کیا جارہا
ہے وہ نعوذ باللہ دوئی کے ساتھ حضرت امیر المومنین کی مشابہت ثابت کرنے کی ناپاک کوشش ہے۔ان معاندین کے نزدیک گویا حضرت مصلح موعود کی بیماری ویسا ہی عذاب الہی ہے جیسا مسیح
موعود علیہ السلام کی دعا سے ڈوئی پر نازل ہوا اور اس خیالی عذاب کے خیال میں چٹخارے لیتے ہوئے
وہ پیغام صلح کے صفحات کالے کرتے چلے جاتے ہیں حالانکہ نہ تو انہیں عذاب کی حکمتوں سے کوئی
واقفیت ہے نہ سزا کی الف ب پر کوئی اطلاع۔جوش تعصب میں یہ ادنی سی حقیقت بھی ان کی نظر سے
اوجھل ہو جاتی ہے کہ ہر مذہبی راہ نما کی ہر بیماری عذاب الہی نہیں ہوا کرتی نہ ہرموت ذلت
اور ہلاکت کی موت۔ایک ہی میدان میں پچھاڑ کھا کر گرنے والا ایک واصل جہنم مقتول بھی ہوسکتا
ہے اور ایک داخل جنت شہید بھی۔دونوں کا ظاہر ایک نظر آتے ہوئے بھی حقیقت میں بعد المشرقین
ہے۔دونوں کی علامتیں بظاہر ایک ہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے الگ اور ممتاز ہیں اور دونوں
کے مقاصد بین طور پر مختلف۔پھر حیرت ہے کہ ان معاندین کو کیوں یہ فرق نظر نہیں آتا؟ کیا ایک ایسے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
74
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱ء
خادم دین محمد کی بیماری بھی جس کی ساری عمر اور عمر کے سارے دن رات خدمت اسلام ہی میں کٹے
ہوں ان کے نزدیک ویسا ہی عذاب الہی ہے جیسا ایک ایسے شخص کی بیماری جو عمر بھر دین محمد کی دشمنی
میں جلتا رہا ہو، جس کی دردناک ہلاکت کی اذن الہی کے مطابق پہلے سے خدا کے ایک برگزیدہ رسول
نے خبر دے رکھی ہو اور اسے اسلام کی سچائی کا ایک معیار قرار دیتے ہوئے اخبارات ورسائل کے
ذریعہ خوب مشتہر کیا ہو۔حضرت مصلح موعود کی بیماری کو ڈوٹی کی بیماری سے تشبیہ دینے والے ظالموں کا دھیان کبھی
اس طرف بھی منتقل ہوا ہے کہ وہ یہ ناپاک کوشش شروع کرتے ہی خود کس کے مشابہ اور کس کے مثیل
بن جاتے ہیں؟ کیا وہ بھول جاتے ہیں کہ ایک بد بخت دشمن اسلام لیکھرام بھی تو حضرت اقدس علیہ
السلام کی اولاد کے متعلق وہی کچھ کہتا تھا جو آج یہ معاندین کہ رہے ہیں؟ اس کو بھی آپ کی اولا دایک
آنکھ نہ بھاتی تھی۔وہ بھی زبان حسد ایسے ہی دراز کیا کرتا تھا، وہ بھی بغض وحسد کی آگ میں ایسے ہی
جلا کرتا تھا جیسے یہ آج جل رہے ہیں۔آج اگر وہ زندہ ہوتا تو کس فخر اورشان کے ساتھ محبت بھری
نگاہیں ان پر ڈالتا جیسے کوئی مطمئن باپ اپنی کا رہائے نمایاں سرانجام دینے والی اولا د کو دیکھتا ہے بلکہ
حق یہ ہے کہ اس کی اپنی اولا د بھی آج زندہ موجود ہوتی تو اس کی پیروی میں وہ کام کر کے نہ دکھا سکتی جو
یہ معاندین آج دکھا رہے ہیں۔ایک طرف لیکھرام کی خرافات کو رکھ کر دیکھ لیجئے اور دوسری طرف
پیغام صلح کی ہرزہ سرائیوں کو۔کون کہہ سکے گا کہ یہ ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے نہیں ؟ پھر مصنفین کے نام
مٹاکر ( کہ وہ مٹنے ہی کے لائق ہیں) مضمونوں کو باہم ادل بدل کر پہچاننے کی کوشش کیجئے۔کون پہچان
سکے گاکر لیکھر ام کون ہے اور ان کے ہمنوا کون؟
پس اے اس بد بخت آریہ کے ہمنواؤ جو اس کی جانشینی کا خوب خوب حق ادا کر رہے ہو! خدا را
کبھی اپنی اس تصویر کی طرف بھی تو نگاہ ڈالو۔کیا تمہاری مماثلت کی متلاشی آنکھ پسر موعود پر ہی قہر
برساتی رہے گی ؟ ظلم کی حد ہے کہ ایک شخص جو بیمار ہی اس لئے ہوتا ہے کہ اپنی طاقت سے بڑھ کر
خدمت دین کا بوجھ کندھوں پر اٹھا لیتا ہے۔خدمت دین میں دن رات مصروف مسلسل مہینوں،
سالوں اس کی نیند چار پانچ گھنٹے سے زیادہ نہیں بنتی۔وہ بنی نوع انسان کا ایسا ہمدرد کہ لوگ اسے دعا
کے لئے کہہ کر چلے جاتے ہیں اور اطمینان کی نیند سو جاتے ہیں۔وہ ان کے درد سے بے
سے بے قرار ہوکر

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
75
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱ء
راتوں کو اٹھتا اور اپنے رب کے حضور گریہ وزاری میں بسر کرتا ہے۔وہ غم ملت میں بھی گداز ہے اور غم
انسانیت میں بھی۔وہ ایسی مسلسل محنت اور مشقت کا عادی ہے کہ جو بڑے بڑے سور ماؤں کو چند دن
میں چور چور کر دے۔ظلم کی حد ہے کہ ایک ایسے شخص کی بیماری کو ایک ایسے بد بخت کی بیماری
اور ہلاکت کے مشابہ قرار دیا جاوے جو تکبر اور فرعونیت میں اپنی مثال نہ رکھتا تھا۔جس کی ساری زندگی
ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے دین کی توہین و تحقیر میں برباد
ہوئی۔جس نے سرور دو عالم کے ایک عاشق غلام کو سخت حقارت کے ساتھ نعوذ باللہ زمین کا ایک کیڑا
قرار دیا کہ جسے جب چاہے وہ اپنے پاؤں تلے مسل دے لیکن انجام کار وہ خود اپنے ہی تکبر کے بے رحم
پاؤں تلے مسلا گیا اور زمین کے ذلیل ترین کیڑوں سے بھی بدتر حالت میں اس کی موت واقع ہوئی۔کیا ان دونوں بیماریوں میں ان کی کینہ ور آنکھ کوئی امتیاز نہیں کر سکتی؟
کاش اس پیارے وجود کے متعلق جس پر ایسے بہیمانہ حملے کر رہے ہیں وہ کچھ جانتے جو ہم
جانتے ہیں ! کاش وہ جانتے کہ بنی نوع انسان کا ایسا ہمدرد دل دنیا کے پردے پر شاذ و نادر ہی ظاہر ہوا
کرتا ہے۔کاش وہ جانتے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے دین کا عشق کم کم دلوں میں
اس زور سے موجیں مارتا ہے۔کاش وہ دین اسلام کے لئے اس در دوالم سے واقف ہوتے ، وہ اس
کرب و اضطراب سے آشنا ہوتے جس میں ہمیشہ دین محمد کے افکار نے اسے مبتلا کئے رکھا۔کاش ایسا
ہوتا تو وہ اپنے دلوں کی سفا کی کے باوجود ہمارے اس محبوب امام پر ایسے ظالمانہ حملے نہ کرتے اور اس
خدا کے قہر سے ڈرتے جس کے قبضہ قدرت میں ہم ناچیز انسانوں کی بے حقیقت جانیں ہیں۔کیا یہ
بے باک جو اس بیماری کو ایک جھوٹے مدعی کی ہلاکت سے تشبیہ دیتے ہیں نہیں جانتے کہ ایک جھوٹے
مدعی کی ہلاکت محض اس کی ذات کی ہلاکت نہیں ہوتی بلکہ اس کے سارے سلسلہ کی شہ رگ کاٹ دی
جاتی ہے۔دیکھوڈوئی کے ساتھ خدا کے غضب نے کیا سلوک کیا؟ اس کی جماعت ہی کی صف لپیٹ
دی اور اس کی بسائی ہوئی بستی ایسی اجڑی کہ اس میں گدھوں کے ہل چل گئے۔اس نے اپنی تباہی اور
بربادی کا یہ حسرت ناک منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا اور انہی آنکھوں سے دیکھا کہ اس کے جان نثار
کہلانے والے سخت بے چارگی اور کرب کی حالت میں اسے پیٹھ دکھا کر چلے گئے اور جس نے بھی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
76
پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱ ء
مڑ کر نگاہ ڈالی نفرت اور حقارت کی نگاہ ڈالی یہاں تک کہ اس کی بیوی اس سے برگشتہ ہوگئی۔اس کے
سب مدح سراؤں نے دشنام طرازی کو اپنا شیوہ بنالیا۔پھر جب وہ مرا تو ایسی کسمپری کی حالت میں مرا
کہ ایک عظیم گروہ کی سرداری تو کیا نصیب ایک ادنی انسان اسے اپنا غلام بنانا بھی گوارا نہ کرتا۔یہ تھا وہ
ڈوئی کا عبرتناک انجام جو خدا کے ایک شیر پر ہاتھ ڈالنے کے بعد اس نے دیکھا۔کیا اس کے بعد بھی
کوئی متعصب آنکھ ہمارے امام کی بیماری اور اس عقوبت الہی میں کوئی مشابہت دیکھ سکتی ہے جس نے
ڈوئی کو اپنا شکار بنایا؟
کیا معاندین کا یہ گروہ نہیں دیکھتا کہ اپنے امام کی بیماری کے باوجود ہم ترقی کی راہ پر پہلے
سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ گامزن ہیں؟ ہمارے جذبہ خدمت دین پر یہ بیماری ایک جلاد کی چھری
کی طرح نہیں بلکہ ایک سوار کی مہمیز کی طرح پڑی ہے۔آپ کی بیماری سے پہلے کی نسبت آج ہماری
تعداد زیادہ ہے ، ہمارے مبلغ زیادہ ہیں ، ہماری مساجد زیادہ ہیں ، ہمارے رسائل زیادہ ہیں ، ہماری
اشاعت زیادہ، ہمارا رسوخ زیادہ اور ہماری مالی قربانی زیادہ ہے۔ڈوئی کے متبعین کے دل میں تو خدا نے اس کی ایسی نفرت بھر دی تھی کہ وہ حقارت بھری
نظروں کے سوا اسے دیکھنا بھی گوارا نہ کرتے تھے مگر ہماری اپنے امام سے محبت ایسی بڑھی ہے کہ
لاکھوں آنکھیں ہیں جو شوق دید میں آب دیدہ پھرتی ہیں اور ہزاروں شب زندہ دار ہیں جو راتوں کو
اٹھ اٹھ کر اس کی خاطر اپنے رب کے حضور روتے ہیں اور سجدہ گاہوں کو اس کی محبت کے آنسوں سے
تر کر دیتے ہیں۔خدا کے یہ وفا شعار متوکل بندے مایوس نہیں ! ہاں اس خالق موت وحیات کی ہر تقدیر
کے سامنے سرنگوں اور راضی بر رضا ہیں۔یہ جانتے ہیں کہ قانون قدرت نیک وبد کی تمیز سے بے نیاز اپنے ایک الگ دائرہ اختیار
میں کام کرتا چلا جاتا ہے۔یہ جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی تقدیر بعضوں
کو نا گہانی طور پر اپنی طرف بلاتی
ہے تو بعضوں کو نیم مردنی کی حالت میں جلد بخشتی اور واپس زندوں کی دنیا میں لاتی ہے اور اگر وہ
چاہے اور ایسی ہی اس کی رضا ہوتو بعض روحوں کو معاً اور بعضوں
کو رفتہ رفتہ ان کے نفسی نقطہ آسمان کی
طرف اٹھاتا ہے۔پس اپنے دلوں کی تاریکیوں کو اس نور پر مت پھینکو اور خدا کی عقوبت سے ڈرو۔وہ
کیسے مور د غضب الہی ہوا جس کی زندگی پہلے بھی دین محمد کے لئے گداز تھی اور آج بھی گداز ہے؟ وہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
77
پیشگوئی مصلح موعود ۶۴۶۹۱
کیسے مورد غضب الہی ہوا جو بڑھاپے اور بیماری سے بے نیاز جب تک اس کے نڈھال جسم میں طاقت
کی رمق رہی ، قرآن کی خدمت کرتا رہا۔اے تاریک ظنوں کی آماجگاہو! جاؤ اس بیمار کے مقابل
پر دین متین کی تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچا کر دکھاؤ۔آؤ اس کے مقابل پر اس کی تفاسیر قرآن کی
مثال بنا کر لاؤ اور اگر اس کی سکت نہیں پاتے اور یقیناً نہیں پاتے تو تف بھیجوان صحبتوں پر جو فحشاء کی
و با لئے ہوئے دنیا کی فضاؤں کو مسموم کر رہی ہیں اور قدم دھو کر پیواس بیمار کے جس کے نفوس نے
صدیوں کے روحانی مردوں کو زندہ کر دیا۔کیا تمہیں یورپ کے صنم کدوں سے غلغلہ ہائے تکبیر بلند
ہوتے سنائی نہیں دیتے؟ کیا افریقہ کے تاریک و تار جنگلوں سے نور اسلام کے بلند ہیکل مینار بلند تر
ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دیتے ؟ سماعت کا تو ذکر کیا تمہاری تو بصارت بھی جاتی رہی تم تو تہذیب
و انسانیت کے ادنی ترین مقامات سے بھی گر گئے۔تم کیسے مسیح محمد ہی کے لخت جگر پر زہرناک تیروں کی
بوچھاڑ کر کے پھر اس کی غلامی کا دم بھرتے ہو؟
کاش تمہارے ضمیر نہ مر گئے ہوتے !!
شائع کردہ مجلس خدام الاحمدیہ لا ہورڈویژن دسمبر ۱۹۶۵ء)

آج 10 میں سے 10 باقی