حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قوت قدسیہ

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
79
نبی کرے کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
نبی کریم ﷺ کی قوت قدسیہ
بر موقع جلسه سالانه ۱۹۶۶ء منعقده ۳۶، ۲۷، ۲۸ جنوری ۱۹۶۷ء)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا:
آج سے چار ہزار برس پہلے کا یہ واقعہ ہے کہ عرب کے ایک لق و دق صحرا میں خانہ کعبہ کی
دیواریں از سر نو بلند کرتے ہوئے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام نے اپنے
رب سے کچھ دعائیں کیں۔کیا ہی عجیب اور پاکیزہ وہ ماحول تھا جبکہ باپ معمار اور معصوم بچہ مزدور
بنے ہوئے اپنے رب کی محبت میں سرتا پا سرشار ایک ایک اینٹ عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ رکھ رہے
تھے۔اس وقت انہوں نے اور دعاؤں کے علاوہ اپنے رب سے ایک ایسی مراد بھی مانگی جو مراد اس
سے پہلے کسی انسان نے انسان کے لئے نہ مانگی تھی۔انہوں نے اپنے رب کے حضور یہ التجا کی
رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ
وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ
إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (البقرة:١٣٠)
وہ وقت گزر گیا اور نہ تو حضرت ابراہیم زندہ رہے نہ حضرت اسماعیل بلکہ ان کی کتنی ہی نسلیں
یکے بعد دیگرے اس دار فانی سے کوچ کر گئیں۔دنیا والے تو حید اور خدا پرستی کے ان اسباق کو یکسر بھلا
بیٹھے جو حضرت ابراہیم اور ان کی پاک نسلوں نے ایک دوسرے کے بعد دنیا کو دیئے تھے۔دیوار کعبہ
کے پاس کی ہوئی وہ مقدس دعا ئیں کسی کو یاد نہ رہیں جن میں خدا تعالیٰ سے ایک عظیم الشان رسول کی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
80
60
نبی کرے کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
بعثت کی التجا کی گئی تھی مگر خدائے حیبی و قیوم جو ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا نہ تو اپنے بندے ابراہیم
ہی کو بھولا تھا نہ ان پاکیزہ آنسوؤں میں بھیگی ہوئی دعاؤں کو۔پس اس وقت جبکہ شرک نے دنیا پر خوب
خوب اپنا تسلط جما لیا حتی کہ توحید کے مرکز خدا کے پہلے گھر پر بھی بتوں نے پنجے گاڑ دیئے اور
خدائے واحد کی بجائے ہبل اور لات و منات کی پرستش ہونے لگی، عین ظلم کی اس انتہاء کے وقت جب
فساد خشکی پر بھی پھیل گیا اور تری پر بھی اور دنیا رشد و ہدایت سے یکسر خالی ہوگئی ،سرزمین عرب نے ایک
عجیب تر ماجرہ دیکھا اور عرب کے زمین و آسمان اس بات پر گواہ ٹھہرے کہ دعائے ابراہیم کا ایک ایک
لفظ مقبول ہوا تھا۔ابراہیم کی دعاؤں کا ثمرہ آیا اور غار حرا سے تو حید کا سورج پوری آب و تاب کے
ساتھ نور کی کرنیں بکھیر تا ہوا طلوع ہوا۔وہ آسمان ہدایت کا بادشاہ آیا، وہ دنیائے رشد کا مزگی پیدا
ہوا، وہ نبی آیا جس کی طرف بائبل نے اس کی عظمت و جلال کی وجہ سے وہ نبی“ کہہ کر اشارہ کیا،
قدوسیوں کا وہ شہنشاہ جلوہ افروز ہوا جس کی محبت کے گیت داؤد نے اپنی زبور میں گائے۔وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا
مرادیں غریبوں کی برلانے والا !!
تیموں کا والی غلاموں کا مولیٰ
فقیروں کا ملجی اسیروں کا مالوی
اتر کر حرا
سے سوئے قوم آیا
اور اک نسخہ کیمیا ساتھ لایا
پڑا ہر طرف غل وہ پیغام حق سے
کہ گونج اٹھے دشت و جبل نام حق سے
وہ
بجلی کا کڑکا تھا یا خوف ہادی
عرب کی زمین جس نے ساری ہلادی
(مسدس حالی صفحه : ۱۵)
آج میں اسی مقدس وجود کے ذکر کے لئے کھڑا ہوا ہوں جس کی قوت قدسیہ نے دنیا کو
عجیب اور بے مثل کام دکھائے اور زمان و مکان کے فاصلے اس کی پاک کر دینے والی قوت کے سامنے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
81
نبی کرے کی قوت قدسیہ ۱۶۹ء
بے حقیقت ہو کر رہ گئے۔کچھ ایسے رنگ میں اس نے خدائے حمید و قدوس کی تحمید و تقدیس کی کہ فرشتوں
کی تحمید و تقدیس اس کے سامنے ماند اور پھیکی پڑگئی اور وہ سرنگوں اپنی لاعلمی کا اقرار کرنے لگے۔کچھ اس
شان اور عجیب قوت کے ساتھ بنی نوع انسان کو آلائشوں سے پاک کیا کہ ہزاروں لاکھوں نفس کے
بندوں کو رب العزت کے بندے بنایا ، قدوسیوں کی صف میں لا کھڑا کیا وہ دس ہزار قد وسیوں کے ساتھ
فاران کی چوٹیوں سے جلوہ گر ہوا۔اس کی قوت قدسیہ نے مادر زاد اندھوں کو شفا بخشی اور اچانک دنیا نے
یہ دیکھا کہ وہ دیکھنے لگے ہیں۔پیدائشی بہروں اور گونگوں کو قوت سماعت و گویائی عطا کی اور معاوہ سننے اور
بولنے لگے۔لولوں اور لنگڑوں کو اس کے دست شفا نے اچھا کر دیا اور تیزر و توانا قدموں کے ساتھ وہ
روحانی بلندیوں کی طرف دوڑنے لگے۔صدیوں کے بیمار ہزار آزار لئے ہوئے اس کے پاس آئے اور
دیکھو دیکھو کہ اس کی ایک جاں بخش نظر سے اچھے ہو گئے وہ جس کی دست نورانی کی پر تو سے کتنے ہی
نخیف ہاتھ طاقت ، شوکت اور توانائی اور نور سے بھر گئے اور ید بیضا کی طرح چمکنے لگے۔وہ جس کے
غلامان در کے ہاتھوں کے عصا کفر و باطل کے لئے عصائے موسیٰ سے بڑھ کر ثابت ہوئے۔وہی ہمارا آقا جس کی حیات آفریں سانسوں نے صدیوں کے مردوں کو زندہ کیا اور جس کی
مٹھی نے عرب کی ویران اور بے روح خاک کو ہاتھوں میں لیا تو ابو بکر و عمر، عثمان وعلی پیدا ہوئے۔ہاں وہی ہمارا آقا دل و جان سے پیارا وہی محبوبوں میں محبوب محمد م جس کے سانسوں کی مہک نے
لاکھوں مردوں کو زندہ کر دیا اور کتنے ہی زندوں کو مسیحا بنادیا۔آج زمانہ شاہد اور چاند سورج گواہ ہیں اور آپ اور میں اور سب روئے زمین پر بسنے والے
غلامان غلام احمد شہادت دیتے ہیں کہ یہ اسی رسول عربی کی قوت قدسیہ تھی جو شعاع نور بن کر تیرہ
صدیوں کا سینہ چیرتی ہوئی گزری اور ایک عاشق غلام کے دل پر نازل ہوئی۔اس نور نے اس سینے کو بھر
دیا اور زمین و آسمان حیرت سے یہ معجزہ دیکھنے لگے کہ پنجاب کی مٹی سے اس زمانے کا مسیح پیدا ہوا۔وہی ہمارا آقا ہمارے دل و جاں سے زیادہ پیارا آقا جس کا جمال جمال خداوندی کے بعد اپنی ہرشان
میں بے مثال
تھا۔وہ جس کے عکس رُخ کی تاثیر سے چہروں کے نقوش جلد جلد اپنی ہئیت بدلنے لگتے
تھے اور دیکھتے دیکھتے جمال کے قالب میں ڈھل جاتے تھے۔وہ حسینان عالم کو شرمندہ کرنے والے
حسن جس کے مقابل پر حسن یوسف کی شمع بے نور دکھائی دینے لگی اور جس کے پر تو نے ہزاروں چہروں

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
82
نبی کرم ﷺ کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
کوحسن یوسف عطا کیا۔دنیا و مافیھا اس پر شار، جان و دل اس پر فدا ہوں اس کے تو ذکر سے روح
اعتزاز کرتی ہے اور جان فدا ہونے کو بے قابو ہوئی جاتی ہے۔اے میرے آقا سن کہ بے اختیار دل
کی پنہائیاں تجھے پکارتی ہیں کہ
يَاعَيْنَ فَيُضِ اللَّهِ وَالْعِرْفَانِ
يَسْعَى إِلَيْكَ الْخَلُقُ كَالظُّمُان
يَـا بَحْرَ فَضْلِ الْمُنْعِمِ الْمَنَّانِ
تَهُوِى إِلَيْكَ الزُّمَرُ بِالْكِيْزَانِ
إِنِّي أَرَى فِي وَجُهِكَ الْمُتَهَدِّل
شَأْنَا يَفُوقُ شَمَائِلَ الْإِنْسَانِ
أَحْيَيْتَ اَمْوَاتَ الْقُرُونِ بِجَلُوَةٍ
مَاذَا يُمَائِلُكَ بِهَذَا الشَّانِ
أَنْظُرُ إِليَّ بِرَحْمَةٍ وَتَحَبُّنِ
يَا سَيِّدِى أَنَا أَحْقَرُ الْغِلْمَانِ
آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه : ۵۹۰ - ۵۹۴)
اے اللہ تعالیٰ کے فیض و عرفان کے سرچشمے ! پیاسوں کی طرح مخلوق خدا تیری طرف دوڑی
چلی آرہی ہے۔اسے منعم اور منان خدا کے فضل کے سمندر! جوق در جوق ہجوم خلائق پیالے لئے تیری
طرف بڑھ رہا ہے۔میں آپ کے روشن چہرہ میں ایک ایسی عجیب شان دیکھتا ہوں جو تمام انسانوں
سے بڑھ کر ہے۔تو نے صدیوں کے مردوں کو ایک ہی جلوہ سے زندہ کر دیا۔کون ہے جو اس عجیب
شان میں تیری ہمسری کا دعویٰ کر سکے؟ دیکھ میری طرف پس ایک رحمت اور شفقت کی نظر سے دیکھ !
اے میرے آقا! میں تو ایک حقیر اور ادنی غلام ہوں۔آنحضور نے جب اول اول عرب کو رشدو ہدایت کی طرف بلایا تو عرب طبیعتیں
سرکش گھوڑوں کی طرح سیخ پا ہونے لگیں اور انکار کیا اور تکبر اختیار کیا اور چاہا کہ اس آسمانی سوار کو گرا کر
اپنے سموں تلے روند ڈالیں لیکن دیکھو! میرے شاہ سوار آقا کو دیکھو کہ اس نے اپنی عالی قوت کے زور

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
83
نبی کرم ﷺ کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
سے ان کی گردنوں کے غم تو ڑ ڈالے اور ان کی چال کی سب کجیوں کو ہموار کیا یہاں تک کہ وہ اصیل
گھوڑوں کی طرح اپنے مالک کے ادنی اشاروں پر سر تسلیم خم کئے صراط مستقیم پر دوڑنے لگے۔اس مرد میدان سے پہلے کبھی کسی نبی کا دائرہ اصلاح اتنا وسیع نہ ہوا تھا کہ کل عالم پر محیط کر دیا
گیا ہو بلکہ وہ تو اپنی بساط کے مطابق چھوٹی چھوٹی قوموں یا قبیلوں کی طرف مبعوث ہوئے تھے کسی کے
سپرد بنی اسرائیل کی بھیڑوں کی گلہ بانی کی گئی تو کوئی ملک ہند کی گائیوں کی رکھوالی کے لئے آیا۔کوئی
چین کا نبی بنا تو کسی کو ملک فارس کا رسول بنایا گیا لیکن ہمارا آقا کل دنیا کی اصلاح کے لئے مبعوث
ہوا۔ہاں ایک ایسی دنیا کی اصلاح کے لئے جس کی تری بھی فساد میں ڈوبی ہوئی تھی اور خشکی بھی۔آپ سے پہلے ابنیاء تو بعض مخصوص برائیوں کو مٹانے کے لئے آئے تھے کسی کا جہاد شرک
کے خلاف تھا تو کوئی سنگدلی اور ظاہر پرستی کے خلاف رشد کی تلوار اٹھانے والا تھا۔کوئی کم تولنے والوں
اور مال میں خیانت کرنے والوں کے ناپ تول درست کرنے کے لئے آیا تو کسی کو یہ خدمت سپرد
ہوئی کہ وہ عفت اور پاکیزگی کے قیام کے لئے کوشاں ہو۔ہمارے آقا کے سپر دیگر یہ سب کام تھے۔وہ ایک ایسی دنیا کی طرف مبعوث ہوا جو سرتا پا برائیوں اور گناہوں میں ملوث دنیا تھی اور کوئی ایک بدی
بھی ایسی نہ تھی جو اس میں نہ پائی جاتی ہو۔۱۳ سال کی قلیل مدت حضور کو دی گئی کہ ان سب
مخالف قوتوں پر غالب آکر تمام بدیوں کا خاتمہ کر دیں۔بدی کے بدلے میں نیکی ، ہر فتح کے بدلے
میں ایک حسن ان وحشیوں کو عطا کریں پھر کیا یہ عجیب بات نہیں کہ اعلان حق کے ساتھ ہی آپ کے
ہاتھوں وہ تبدیل شدہ روحانی انسان پیدا ہونے شروع ہو گئے جن کی تخلیق کا کام اللہ تعالیٰ کے اذن
سے آپ کو سونپا گیا تھا۔ہجرت حبشہ کے موقع پر حضور ﷺ کی بعثت کو ابھی چند سال ہی گزرے تھے اس وقت آپ
کے کاموں کا جو تذکرہ حضرت جعفر نے نجاشی کے دربار میں کیا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کتنے تھوڑے
عرصہ میں ہی آنحضور اللہ اپنے غلاموں کے اندر ایک عظیم الشان انقلاب پیدا فرما چکے تھے حضرت
جعفر نے فرمایا:
”اے شہنشاہ ذی جاہ! ہم لوگ اس سے پہلے جاہلیت کے اوہام میں
بری طرح مبتلا تھے، بتوں کی پرستش ہمارا مذہب تھا اور تعظیم عناصر ہمارا مسلک۔

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
84
نبی کرے کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
ہم نے اپنی خواہشوں کو اپنا خدا بنا رکھا تھا اور ہر ایک گناہ کا ارتکاب ہم خوشی کے
ساتھ کرتے تھے۔رحم و مروت ہم میں نام کو باقی نہ رہی تھی ، ہمارا ظلم وطغیان حد
سے بڑھ چکا تھا۔شراب اور قمار بازی ہمارا وطیرہ بن چکی تھی۔پڑوسیوں کو ستانا،
یتیموں کا مال کھا جانا ، مسافروں کو لوٹنا ہمارا دن رات کا شیوہ تھا۔امانت،
دیانت، صدق اور صداقت سے ہم کوسوں دور ہو چکے تھے۔زبر دست زیر
دستوں پر ظلم کرنے میں نہایت دلیر تھے۔دوسروں کا حق مارنے اور لوگوں کو
تکلیف پہنچانے میں ہمیں مزہ آتا تھا۔غرض ہم مذہبی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے
نہایت ذلیل حالت میں تھے مگر خدا تعالیٰ نے ہم پر اپنا خاص فضل نازل کیا اور
ہم میں ایک ایسا رسول مبعوث فرمایا جس کے حسب نسب کی بزرگی سے ہم
واقف تھے۔جس کے اعلیٰ اخلاق اور جس کی امانت ، دیانت اور سچائی اور
دیانت کا ہم میں سے ہر شخص معترف تھا۔اس رسول نے ہم کو خدائے واحد
ویگانہ کی پرستش کی تعلیم دی۔بت پرستی سے روکا۔سچ بولنے، امانت میں خیانت
نہ کرنے ، لوگوں سے رحم و مروت کے ساتھ پیش آنے ، فواحش کو ترک کرنے
اور عورتوں پر تہمت لگانے سے منع کیا۔غرض اس نے ہمیں ہر ایک بری بات
سے اجتناب کرنے کا حکم دیا اور ہر ایک اچھی بات پر
عمل کرنے کا ارشاد فرمایا۔“
سيرة النبي و لا بن هشام جلد اصفحه: ۱۸۱)
جیسا کہ حضرت جعفر کے بیان سے بھی ظاہر ہے آنحضور ﷺ کی بعثت سے پہلے عربوں کی
دنیا ایک شاعروں اور شرابیوں ، فاسقوں اور فاجروں کی دنیا تھی جس میں راہزن تو بہت تھے لیکن رہنما
کوئی نہ تھا۔وہاں انسان انسان کو غلام بنائے ہوئے تھا اور بظاہر آزاد کہلوانے والے آقا خود رسم و
رواج کے اسیر تھے۔وہ ظلم وستم کی ایک اندھیر نگری تھی جہاں بغض وعناد ملتے تھے اور عفو کا کوئی وجود نہ
تھا قتل ناحق اس عہد کا دستور تھا اور اکل حرام کی وہاں حکمرانی تھی کمزور طاقتور کے مظالم کا تخیہ مشق تھا
لیکن مظالم کا ہاتھ روکنے کی کسی میں طاقت نہ تھی۔ان حالات میں آنحضور کا ظہور ہوا جو سراج منیر بن
کر اس تاریک دنیا پر چمکے۔پھر آپ کی قوت قدسیہ نے یہ عجیب معجزہ دکھایا کہ ۱۳ سال کی نہایت

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
55
85
نبی کرے کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
قلیل مدت میں بدی کی ہر تاریکی ان سے دور تھی ، ہر ظلمت کی جگہ ایک نور نے لے لی۔شاعر جو کبھی
خیال کی وادیوں میں سرگرداں رہا کرتے تھے کلام الہی کا ورد کرنے لگے۔آنحضوع کی ایک جنبش
لب سے ایک ہی روز میں ہزار ہا شراب کے مٹکے توڑے گئے ، یہاں تک کہ مدینہ کی گلیوں میں ہر
طرف شراب بہنے لگی اور کہنہ مشق شرابیوں نے شراب سے یک دفعہ منہ موڑ لیا اور مست مہ عرفان
رہنے لگے۔فاسق و فاجر عابد وزاہد بن گئے اور دیکھو یہ کیسا ہی انقلاب ہوا کہ وہ اب بھی راتوں کو اٹھتے
تو تھے لیکن فسق و فجور کے لئے نہیں بلکہ اپنے رب کے حضور آہ و بکا اور گریہ وزاری کی خاطر۔اس مز کی
کے فیض سے پشتوں کے چوروں نے چوری ترک کر دی اور ایک مزدور کی تابناک زندگی کو اس پر ترجیح
دینے لگے پھر اسی پر بس نہ تھی اور انفاق فی سبیل اللہ میں اپنے اموال لٹانے لگے۔چھپ چھپ کر وہ
اب بھی تک راتوں کو وہ نکلتے تو تھے لیکن فقط اس لئے کہ ان کا انفاق دنیا کی نگاہوں سے اور
وں سے اوجھل رہے۔اللہ اللہ یہ کیسا انقلاب تھا کہ
تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا
وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (السجدة: ١٧ )
راتوں کو ان کے پہلو اس کے عذاب کے خوف اور رحمت کی طمع میں اسے پکارتے ہوئے
بستروں سے الگ ہوتے تھے اور جو کچھ وہ انہیں عطا فرماتا تھا وہ ایک جاری چشمے کی طرح اسی کی راہ
میں خرچ کرتے چلے جاتے تھے۔آپ نے جھوٹی عزتوں کا قلع قمع کیا اور غلام زادوں کو سرداران لشکر
بنا دیا۔پھر سرزمین عرب نے یہ عجیب دن بھی دیکھے کہ گلیوں میں گھسیٹے جانے والے غلاموں کے
جھنڈے تلے سردارن عرب کو جان کی امان ملی اور بلال حبشی کے کانوں نے عمر فاروق کے ہونٹوں
سے سنا سید نا بلال ! سیدنا بلال ! آپ نے رسم و رواج کے بندھن توڑے اور سرداران عرب کو رسوم کی
غلامی سے آزاد کیا۔نہ جاہلیت کے سنگھار باقی رہے نہ جاہلیت کی نوحہ خوانی اور سادگی اور صبر نے ان
کی جگہ لے لی۔رات کی فضول گوئی کی مجالس ویران ہوئیں اور خدا کے گھر قائمین اور راکعین اور
ماجدین سے بھر گئے۔ظلم وستم کا دور ختم ہوا اور رحم و کرم کے چشمے پتھر دلوں سے پھوٹ پڑے،
ظالموں اور ستم گروں کی دنیا رحیم و کریم بندگان خدا کی دنیا بن گئی۔صدیوں کے بغض و عناد کاٹے گئے
اور عفو اور حلم نے ان کی جگہ لے لی قتل ناحق کا رواج مٹ گیا اور قاتل اپنے مقتول کے بارے میں

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
86
98
نبی کر نے کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
پوچھا جانے لگا کمزور طاقت ور کے مظالم کا نشانہ نہ رہا اور ظالموں کے دل خوف عاقبت سے بھر گئے۔تاریخ عالم پر نگاہ ڈال کر دیکھئے اور مذاہب عالم کے پیرو کا ران کو ان کے اپنے خداؤں کی
قسمیں دے کر پوچھئے کہ کیا کبھی ایک یا سو یا ہزار یالا کھ مصلحین کے ہاتھ پر بھی دلوں کی ناپا کی ایسی
عظیم المرتبت پاکیزگی میں تبدیل ہوئی ہو۔اگر وہ کہیں ہاں تو ان سے منہ موڑ لیجئے کہ وہ جھوٹے ہیں
اور تاریخ مذاہب کا ایک ایک ورق ان کے کذب پر گواہی دیتا ہے۔آنحضو کے ظہور کے وقت دنیا کے مختلف ممالک میں جس قدر بدیاں رائج تھیں وہ
صلى الله
صلى
الله
صلى الله
ساری ملک عرب میں پائی جاتی تھیں۔پھر بڑی قیامت یہ تھی کہ گنتی کی جو چند خو بیاں تھیں ان پر بھی تہ
بہ تہ بدیوں کا ہی رنگ چڑھا ہوا تھا۔پس آج میں اس پہلو سے حضورت کی قوت قدسیہ کی حیرت
انگیز تاثیر پر روشنی ڈالتا ہوں کہ آنحو ﷺ نے عربوں کو صرف ان بدیوں ہی سے پاک نہیں فرمایا
جونگی اور ظاہر بدیاں تھیں بلکہ ان کی ان صفات حسنہ پر بھی کار فرما ہوئی جو گو خو بیاں
سمجھی جاتی تھیں لیکن
در حقیقت ان میں ناپاکی کی اس قدر آمیزش تھی کہ اخلاق حسنہ سے انہیں دور کا واسطہ بھی نہ رہا تھا
آنحضور نے ان ایسی تمام صفات کو بھی خالص اور پاک فرمایا اور پھر روحانیت اور تقویٰ اللہ کا
رنگ دے کر ایسا چمکایا کہ وہ انمول جواہر کی طرح چمکنے لگیں۔عربوں کی دلیری اور مردانگی ہی کو دیکھئے کہ اس خلق میں عرب بہت مشہور تھے اور ہر قسم کے
مصائب کا چیلنج قبول کرنے اور سختیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مردانہ وار آگے آجایا کرتے تھے لیکن
در حقیقت ان کی یہ بہادری وحشت اور درندگی کہلانے کی زیادہ مستحق تھی اور حد اعتدال سے ایسا تجاوز
کر چکی تھی کہ خدا کا خوف بھی دلوں میں باقی نہ رہا تھا۔ظلم سے ان کے ہاتھ روکنے کی راہ میں کوئی چیز
حائل نہ تھی قادر مطلق کی پکڑ اور آخرت کے خیال سے وہ بالکل بے خوف بلکہ نا آشنا تھے۔بے جا شیخی
اور فخر اور تعلی نے شجاعت کے حسن کو داغ داغ کر رکھا تھا۔حضور ﷺ نے اس بہادری کی ناپاک
الائشوں کو اس طرح کاٹ کر الگ پھینک دیا جیسے بھٹی کپڑے کی میل کاٹ دیتی ہے۔اب اس بہادری
میں بے جا فخر اور نمود اور سفا کی کی کوئی ملاوٹ نہ رہی۔اب یہ وہ بہادر تھے جن کی بہادری کا ہر رخ
غیر اللہ کی طرف تھا اور جہاں تک خدا تعالیٰ کا تعلق ہے ان کے دل اس کے خوف سے صبح ومساء بھرے
رہتے تھے اور قضاء اللہ کوللکارنے کا کیا سوال اس کے خوف سے ان کے پتے پانی ہوتے تھے ، ڈرتے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
87
نبی کرے کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
ڈرتے وہ دن گزارتے تھے اور روتے روتے ان کی راتیں بسر ہوتی تھیں۔حضرت عمر کے آخری لمحات اور آپ کے آخری کلمات سے کون مسلمان بے خبر ہے۔اس جری انسان پر قضاء اللہ کا خوف ایسا غالب ہوا کہ سخت بے چینی اور کرب سے کروٹیں لیتے
اپنے رب سے التجا کرتے تھے رَبِّ لَالِى وَلَا عَلَى رَبِّ لَا لِي وَلَا عَلَيَّ ( صحیح بخاری کتاب
الا حکام باب الاستخلاف) اے میرے رب! میں اس جان کنی کی حالت میں تجھے سے التجا کرتا ہوں
تو مجھ سے حساب نہ فرما۔میں تو خود کہتا ہوں کہ میری نیکیاں ایسی بے حقیقت ہیں گویا ان کا کوئی
وجود نہیں۔میری بدیاں بھی تو اپنے بخشش کے پانی سے دھو ڈال حتی کہ ان کا بھی کوئی وجود نہ رہے
اور اس تہی دامن بندے کو جو کچھ دینا ہے محض اپنے فضل کے ہاتھ سے دے۔حضرت خالد بن ولیڈ جنہیں خدا کے رسول نے سیف اللہ کا لقب عطا فرمایا بستر مرگ
پر پڑے زار زار روتے تھے۔پوچھنے والے نے پوچھا آپ کیوں اس طرح بے تابانہ روتے ہیں؟ تو
فرمایا میں جہاد میں اس کثرت سے شریک ہوا ہوں کہ میرے جسم پر ایک بالشت بھی ایسی جگہ نہیں جس
پر میں نے خدا کے نام پر زخم نہ کھائے ہوں۔یہ کہتے کہتے آپ نے روتے ہوئے پیٹھ اور پیٹ پر سے
کپڑا اٹھایا کہ دیکھو میرا تو سارا بدن زخموں کے نشانوں سے بھرا پڑا ہے لیکن صد حیف اس کے باوجود
مجھے شہادت نصیب نہ ہوئی اور آج میدان جنگ کی بجائے بستر پر جان دے رہا ہوں۔اگر شہید ہو
جاتا تو یقیناً میرے گناہ بخشے جاتے اور جنت میں شمار ہوتا لیکن اب نہیں جانتا کہ مجھ سے کیا سلوک کیا
جائے گا۔(تھذیب التھذیب جز ۳ صفحه : ۱۰۷از میر خالد بن ولید بن مغیرہ)
ان کے اس خوف کا باعث یقیناً موت نہیں بلکہ مابعد الموت کی وہ زندگی تھی جس میں انہیں اپنے رب
کے حضور پیش ہونا تھا۔موت کا خوف تو در کناران میں ہزار ہا ایسے مردان میدان تھے جو شہادت کی تمنا لئے ہوئے
جیتے تھے فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ (الاحزاب :۴۳) ان میں
سے بہتوں نے اپنی امنگوں کو پالیا لیکن بہت سے ایسے بھی رہ گئے جو اس آرزو اور انتظار میں عمر بھر
جیا گئے یہاں تک کہ لَا لِی وَلَا عَلَی کی سخت در ناک آہ و پکار نے انہیں وصال یار کا پیغام پہنچایا۔موت کا خوف تو در کنار وہ بسا اوقات ظاہری موت یعنی ابدی زندگی کی طرف اس طرح لپکتے تھے جیسا
پیاسا پانی کی طرف دوڑتا ہے۔زمانہ شاہد ہے کہ موت
کبھی کسی قوم کے سامنے اگر ذلیل وخوار ہوئی ہے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
88
نبی کرے کی قوت قدسیہ ۱۶۹ء
تو وہ میرے آقامحمد عربیﷺ کے پروردہ غلاموں کے سامنے ہوئی ہے۔آنحضور ﷺ نے عربوں کی بہادری کو جو نئی تخلیق عطا فرمائی اس کا اگر عرب کی جاہلیت کی
بہادری سے موازنہ کرنا ہو تو میدان بدر پر بس ایک نگاہ ڈالنا کافی ہے۔ایک طرف عرب کے نامور
ایک ہزار سپاہیوں کا وہ لشکر جرار تھا جو سر سے پاؤں تک ہتھیاروں سے مسلح ہو کر ایک قلیل جماعت کو
کچلنے کے لئے شیروں کی طرح بھرتا ہوا آیا تھا ان کے ساتھ رجزیہ اشعار پڑھنے والے شاعر بھی تھے
اور مقتولوں کے تذکرے کر کے جوش دلانے والی عورتیں بھی تھیں اور وہ ڈھول پیٹنے والے ماہر فن بھی
تھے جن کی ضربوں کی تال پر آواز کا وہ زیروبم پیدا ہوتا تھا جو دلوں کو مرتعش کرتا اور جذبات کو وحشت پر
ابھارتا تھا۔ہر طرف سرخ اونٹوں اور مشکیں گھوڑوں کی پیٹھوں
پر فخر وتعلّی کا شور بلند ہورہا تھا۔اس لشکر
جرار کے مقابل پر وہ تین سو تیرہ (۳۱۳) بہادر نکلے جنہوں نے ہمارے آقا سے بہادری کے جوہر
سیکھے تھے۔انہیں اپنی طاقت کا کوئی گھمنڈ اور بڑائی کا کوئی دعوی نہ تھا، وہ تو بجز اور انکساری کا پیکر تھے
جن کے نقش خاک میں ملے ہوئے تھے۔ان کی زبانیں فخر و تعلی سے عاری تھیں۔ہاں نعرہ ہائے تکبیر
سے وہ وادیوں کے دل دہلا دیا کرتے تھے۔ان میں صحت مند بھی تھے اور بیمار بھی، کمزور بھی اور طاقتور
بھی ، بوڑھے بھی اور بچے بھی ، ان میں ایسے بھی تھے جن کے پاس زرہ کا تو کیا سوال بدن ڈھانکنے کو
کپڑا تک نہ تھا اور ایسے بھی تھے جن کے ہاتھوں میں ٹوٹی ہوئی تلوار یا محض لکٹری کے ایک ڈنڈے کے
سوا کچھ اور نہ تھا۔پھر بھی وہ بے خوف تھے اور ہر پیشانی پر شجاعت، فتح اور کامرانی اور عزم شہادت کی
نقوش کندہ تھے۔وہاں بدر کے میدان میں ان دو لشکروں کی ٹکر ہوئی۔عربوں کی فاخرانہ جہالت اور
آنحضرت کی پروردہ بسالت کے درمیان ایک زبر دست تصادم ہوا۔وہاں بدر کے میدان میں
اس شجاعت میں جو بجز کی پر و درہ تھی فخر اور تعلی کے سر توڑ ڈالے اور غلامان مﷺ نے ملکہ کے جگر
گوشوں کے ٹکڑے اڑا دیئے اور بندگان خدا نے ایک ہزار سرداران عرب کو جڑوں سے اکھیٹر پھینکا۔ی تھی وہ شجاعت جو آنحضور کی قوت قدسیہ نے پیدا کی۔ہر کبر ونخوت سے پاک عاجزی میں ڈوبی ہوئی
بسالت مضبوط ، محکم اور غیر متزلزل جس سے اگر چٹانیں بھی ٹکرائیں تو حقیر موجوں کی طرح پارہ پارہ
ہوجائیں۔عرب ایک غیرت مند قوم مشہور تھے لیکن ان کی غیرت بھی درحقیقت غیرت کی نسبت

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
89
نی کر نے کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
درندگی کہلانے کی زیادہ مستحق تھی۔وہ غیرت کے نام پر ایسے انسانیت سوز مظالم توڑتے تھے کہ اس کی
مثال روئے زمین پر نظر نہیں آتی۔عورت کے پیٹ سے پیدا ہونے والے وہ وحشی عورت ہی کو اپنے
لئے اس قدر باعث ننگ و عار سمجھتے تھے کہ بہتیرے ان میں سے خود اپنے ہاتھوں اپنی نوزائیدہ معصوم
بچیوں
کو زندہ درگور کر دیتے تھے۔یہ سفا کی ایسی بڑھی ہوئی تھی کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے خود آنحضرتﷺ کی خدمت
میں اپنی غیرت کا یہ واقعہ بیان کیا کہ میری غیر حاضری میں ایک دفعہ میرے ہاں لڑکی پیدا ہوئی تو بیوی
نے اس ڈر سے کہ میں اسے مارنہ دوں مجھے اطلاع بھیجی کہ مردہ بچہ پیدا ہوا ہے۔جب میں سفر سے
واپس لوٹا تو اس نے مجھے بتایا کہ میں نے دل بہلانے کے لیے اپنی بہن سے ایک بیٹی مانگ لی ہے
چنانچہ وہ بچی میری لاعلمی میں میرے ہاں پلتی رہی اور چار پانچ سال کی ہوگئی۔بہت پیاری بچی تھی ،
بہت خوبصورت ، بہت نیک سیرت، اس وقت مجھے یہ معلوم ہوا کہ یہ میری اپنی بچی ہے چنانچہ میں نے
سفر پر ساتھ لے جانے کے بہانے اسے تیار کروایا۔وہ اچھے اچھے کپڑے پہن کر میرے ساتھ چل
پڑی۔جنگل میں پہنچ کر میں نے ایک گڑھا کھودا اور وہ معصومانہ پوچھتی رہی کہ ابا یہ کیا کر رہے
ہو؟ پھر میں نے اسے اس میں لٹا دیا اور وہ محو حیرت مجھ سے میری اس حرکت کے بارے میں سوال
کرتی رہی۔پھر میں نے جلد جلد اس پر مٹی ڈالی اور دیر تک مجھے اس کی خوف زدہ روتی ہوئی
آوازیں سنائی دیتی رہیں کہ اباتم یہ کیا کر رہے ہو؟ ہائے ابا تم یہ کیا کر رہے ہو؟ یہاں تک کہ مٹی کے
ڈھیر تلے وہ خوف زدہ آواز میں ہمیشہ کے لئے دب گئیں اور میری آنکھ نے اس کے اس حال پر ایک
بھی آنسو نہ بہایا۔رحمتہ للعالمین نے جب یہ واقعہ سنا تو بے اختیار آپ کی آنکھوں سے رحمت کے
سوتے پھوٹ پڑے اور آپ نے فرمایا مَنْ لَمْ يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ ( مقدمہ سنن الدارمی) کہ وہ جو رحم
نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جائے گا۔عربوں کی یہی وہ سفا کی اور درندگی تھی جسے ان کی اخلاقی پستی نے غیرت کا نام دے
رکھا تھا اور یہ وہ ذلیل اور درندہ صفت قوم تھی جسے انسان اور پھر باخدا انسان بنانے کا کام ہمارے
آقا کو سونپا گیا۔پھر کیوں نہ دل اس مزکی کی مدح کے گیت گاتے ہوئے پروانہ وار اس کے حسن
کا طواف کریں کہ اس نے چند سال کی قلیل مدت ہی میں یہ انہونا کام کر کے دکھایا اور عربوں کی اخلاقی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
90
90
نبی کرم ﷺ کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
دنیا کی کایا پلٹ کے رکھ دی۔حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ اسی حیرت انگیز تبدیلی کا ذکر اپنے
منظوم کلام میں یوں
فرماتی ہیں:
رکھ پیش نظر وہ وقت بہن جب
زندہ گاڑی جاتی تھی
گھر کی دیوار میں روتی تھیں جب دنیا میں تو آتی تھی
جب باپ کی جھوٹی غیرت کا خون جوش میں آنے لگتا تھا
جس طرح جنا ہے سانپ
کوئی یوں ماں تیری گھبراتی تھی
یہ خونِ جگر سے پالنے والے تیرا خون بہاتے تھے
جو نفرت
تیری ذات سے تھی فطرت
پر غالب آتی تھی
گویا تو کنکر پتھر تھی احساس نہ تھے جذبات نہ تھے
تو ہین وہ اپنی یاد تو کر اتر کے میں بانٹی جاتی تھی
وہ رحمت عالم آتا ہے تیرا حامی ہو جاتا ہے
تو بھی انساں کہلاتی ہے سب حق تیرے دلواتا ہے
ان ظلموں سے چھڑوا تا ہے
بھیج درود اس محسن پر تو دن میں سوسو بار
پاک محمد مصطفی نبیوں کا سردار
در عدن صفحه ۴، ۲۵)
آنحضور ﷺ کی بعثت کے بعد بھی عرب غیرت مندر ہے بلکہ پہلے سے کہیں بڑھ کر غیرت
مند ہو گئے لیکن اب اُن کی غیرت سفا کی اور درندگی کی ہر آمیزش سے پاک تھی۔اب وہ معصوم بے
دست و پا بچیوں کو اپنی غیرت کا نشانہ نہیں بناتے تھے۔وہ اب بھی غیرت مند بلکہ پہلے سے کہیں بڑھ کر
غیرت مند تھے لیکن سنگدلی اب ان میں نام کو باقی نہ رہی تھی اور ان گنت رحمت اور شفقت علی الناس
کے چشمے ان پتھروں سے پھوٹ پڑے تھے۔معاشرے کا وہ سنسان اور بے آب و گیاہ صحرا جو کبھی
ظالم بھیڑیوں کا مسکن تھا اب سنسان اور بے آب و گیاہ صحرا نہ رہا تھا بلکہ سرسبز اور شاداب
سرائیوں میں تبدیل ہو گیا تھا جن میں شفقت اور ایثار اور رحم و کرم کی دائمی نہریں بہتی تھیں۔یہ کون تھا

آج 10 میں سے 10 باقی