حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قوت قدسیہ
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
91
نبی کرے کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
جس نے حیرت افزا انقلاب برپا کیا تھا وہی ہمارا آقا محمد تھا جو دلوں کو پاک کرنے اور مذموم
اخلاق کی کائنات کو مسمار کر کے ایک نئی زمین اور ایک نیا آسمان بنانے کے لئے دنیا میں آیا تھا۔احول کی بعثت سے قبل بھی عربوں کی فیاضی اور مہمان نوازی کی داستانیں زبان
زد خلائق تھیں لیکن ان کے ہر دوسرے خلق کی طرح اس خلق پر بھی نفسانی اور شیطانی رنگ غالب تھا اور
اسراف اور بذر اور ریا اور نمود کو تو اپنی نا کبھی میں فیاضی اور مہمان نوازی کا نام دیا کرتے تھے۔کتنے ہی
ایسے امراء تھے جو نام ونمود کی خاطر ایک ایک دن میں سینکڑوں اونٹوں اور بھیٹر بکریوں کی گردن پر
چھری پھیر دیتے تھے لیکن اکار کا آنے والے یتامیٰ اور مساکین کی قسمت میں ان کے دروازوں
پر دھکوں کے سوا اور کچھ نہ تھا۔ضرورت مند غربا کے گلوں میں سود درسود کے پھنڈے ڈالنا ان کے
جذ بہ فیاضی کے مخالف نہ تھا اور یتامیٰ اور بیوگان کے اموال بے دریغ کھا جانے کے باوجود وہ بندہ
پرور کہلاتے تھے۔بڑی بڑی عظیم الشان دعوتوں چھلکتی ہوئی شراب کی بوتلوں اور راگ ورنگ کی شبانہ
محافل پر ان کی فیاضی کی ساری داستانیں ختم ہو جاتی تھیں۔اس وقت ان میں وہ مز کی عالم پیدا ہوا جو وحی الہی سے قبل بھی جود وسخا کا ایک حسین پیکر تھا۔جو بنی نوع انسان کو سچی ہمدردی کا ایک قلزم بے کراں اور رحمتوں کا ایک ایسا بحر ذخار تھا جو نام و نمود کی
آلائش سے کلیۂ پاک تھا۔اس سے بہتر مہمان نواز کبھی پیدا نہ ہوا تھا اور اس سے زیادہ مصیبت زدگان
کی امداد کرنے والا اور کوئی نہ آیا تھا۔وہ مفلسوں اور قلاشوں کا والی ، وہ گردنوں کو چٹیوں سے آزاد
کرنے والا ، وہ بے نواؤں اور بے کسوں کا ہمدرد، یتامیٰ اور بیوگان کا والی ، اول اول عرب کی اخلاقی
دنیا میں ایک اجنبی کی طرح آیا کیونکہ اس جیسی صفات کا حامل انہوں نے کوئی انسان نہ دیکھا تھا۔اپنے اخلاق کی پاکیزگی ، خلوص، وسعت اور عظمت کے لحاظ سے گویا وہ کسی اور دنیا کا انسان تھا جوان
میں ظاہر ہوا۔اول اول وہ ایک اجنبی کی طرح آیا لیکن اس کی عظیم قوت قدسیہ آن کی آن میں اپنے
گردو پیش کو متاثر کرنے لگی اور اس کے اخلاق حسنہ ایک طاقت ور برقی رو کی طرح اس کے احساس و
قلوب میں سرایت کر گئے تب وہ اخلاقی معجزہ رونما ہوا جو نہ زمانوں میں اپنی کوئی نظیر رکھتا تھانہ جہانوں
میں ، فیاضی کے سب قدیم اور بوسیدہ اطوار بدلے گئے اور کریمی نئے قالب میں ڈھالی گئی۔میرے
آقا کے نور نے نام و نمود کا کوخس و خاشاک کی کے طرح جلا کر خاکستر کر دیا اور فیاضی نے حیا کی چادر
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
92
92
نی کر ے کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
اوڑھ لی اب وہی فیاض جو کبھی اپنی عطا کے جو ہر دکھانے کے لئے دن کی روشنی اور دیکھنے والی آنکھوں
کا انتظار کیا کرتے تھے انسانی نظروں سے اوجھل رات کی تاریکی میں چھپ چھپ کر نکلنے لگے اور اکثر
لینے والا ہاتھ اس امر سے نا آشنا ر ہنے لگا کہ دینے والا ہاتھ کون تھا یا کس کا تھا؟ فیاضی کی ادا کچھ ایسی
بدلی کہ معطی کے لئے اس کے احسان کا شکریہ باعث مسرت بننے کی بجائے موجب اذیت ہو گیا
اور خود اللہ تعالیٰ ان فیاضوں کے متعلق گواہی دیتا ہے کہ شکریہ سے ان کے دل تنگ ہوتے تھے اور بے
اختیار وہ یہ کہا کرتے تھے:
إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا
(الدھر: ۱۰)
نادانو ! ہم تو تمہیں خدا کے چہرے کی خاطر کھانا کھلاتے ہیں۔تم سے کوئی شکر یہ اور کوئی عطا
نہیں چاہتے۔آنحضور ﷺ کی قوت قدسیہ نے جو فیاض پیدا کئے گویا وہ ایک نئی مخلوق تھے جن سے
فیاضان
گزشتہ کو کوئی نسبت یہ تھی۔آپ سے قبل سخاوت امیروں کے گھر کی باندی سمجھی جاتی تھی۔سخی بس وہ ہی ہو سکتا تھا جس
کے ظروف زیادہ اور دیگیں بڑی ہوں اور جس کے مویشیوں سے وادیاں بھر جاتی ہوں۔آپ نے یہ
سب تصور باطل کر دکھائے اور اپنے غلاموں کو کچھ ایسی دل کی غنا بخشی کہ ان کے امیر ہی تھی نہ رہے
بلکہ غریب بھی تھی بلکہ سیخوں کے سرتاج بن گئے۔احادیث سے پتا چلتا ہے کہ آنحضوﷺ نے جو دو
کرم کا ایسا ولولہ ان کے دلوں میں پیدا کر دیا کہ بسا اوقات مفلس اور بے زرصحابہ اس نیت کے
ساتھ رسی اور کلہاڑا لے کر جنگل میں نکل جاتے تھے کہ لکڑیاں بیچ کر جو قیمت ہاتھ آئے وہ خدا کی
راہ میں خرچ کریں۔وہ خود ضرورت مند ہونے کے باوجود دوسروں کی ضرورت کو اپنی ضرورت پر
اس درجہ ترجیح دینے لگے کہ آسمان سے کہ خدا تعالیٰ کی تحسین و کرم کی نظریں ان پر پڑنے لگیں اور
اپنے محمد کے غلاموں کی اس بے مثل کردار کا ذکر اس نے ان الفاظ میں فرمایاؤ يُؤْثِرُونَ عَلَى
اَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ (الحشر : (۰) یوں معلوم ہوتا ہے کہ دنیا بھر کے فیاضوں کے
لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ ایک اعلان عام تھا کہ اے کریمان عالم جو جود وسخا کے دعوے دار ہو آؤ
اور میرے محل کے غلاموں سے فیاضی کے سبق سیکھو، اس کے چاکروں سے فیاضی کے سبق سیکھو
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
93
نی کرنے کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
جس کے غریب مفلس غلام بھی آج دنیا ئے جو دو کرم کے بادشاہ ہیں۔آؤ اور فیاضی کے نئے رسم و
رواج کو دیکھو کہ مفلس و قلاش مزدور اپنی ضرورتوں کو حج کے دوسرے محتاجوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے
میں مصروف ہیں۔عرب مہمان نوازی میں ایک بلند مقام پیدا کر چکے تھے اور ان کے اس اعلیٰ خلق کی
داستانیں دنیا کے طول و عرض میں مشہور تھیں لیکن یہ مہمان نوازی بھی عموماً سکھ کے دنوں کی اور کھاتے
الله
پیتے گھروں کی مہمان نوازی تھی اور فخر اور تعلی اور نمود کی ملونی سے ناپاک ہو چکی تھی۔آنحضور ﷺ کی
قوت قدسیہ اس پر بھی کار فرما ہوئی اور اسے ایک نئے جلا بخشی۔مہمان نوازی کے بھی نئے اسلوب اور
نئے آداب وضع ہوئے اب ایسے مہمان نواز پیدا ہوئے کہ جو بھوک کی شدت کے وقت بھی یعنی اس
وقت بھی جبکہ کھانا انسان کو سخت محبوب ہو جاتا ہے محض اللہ تعالیٰ کی محبت کی خاطر اپنا کھانا مہمانوں کو
پیش کر دیتے تھے یہاں تک کہ بعض اوقات ان کے بچے محض اس لئے بھو کے سوتے تھے کہ ایک
مہمان کا پیٹ بھر جائے اور پھر وہ خلق کو ایسا چھپاتے اور دنیا کی نظر سے دور کھتے تھے کہ اگر عرش کا خدا
ان کی اس عجیب حالت کو ظاہر نہ فرماتا تو شاید کبھی کسی کو اخلاق کے ان نادر نمونوں کی خبر نہ ہوتی۔لیکن
خدا تعالیٰ کے تقدیر نے نہ چاہا کہ یہ انمول موتی دنیا کی نظر سے اوجھل رہیں اور آنحضوں پر یہ وحی
فرمائی:
وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبّهِ مِسْكِيْنًا وَيَتِيمَا وَ أَسِيرًا
(الدھر: ٩)
صلى الله
کہ اے میرے بندے! تیرے غلاموں میں تو ایسے پیدا ہو چکے ہیں کہ وہ کھانا تیموں اور
مسکینوں اور غریبوں کو کھلاتے ہیں اس حال میں بھی کہ بھوک کی شدت سے خود کھانا انہیں عزیز ہورہا
ہوتا ہے۔ایک مرتبہ آنحضور ﷺ کے پاس ایک مہمان آیا اس کے کھانے کے لئے حضور ﷺ نے
باری باری تمام ازواج مطہرات سے پتا کروایا لیکن سب نے یہی جواب دیا کہ اس خدا کی قسم جس
نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے کہ ہمارے پاس تو پانی کے سوا اور کچھ نہیں ہے اس پر حضور
نے اعلان فرمایا کہ کوئی ہے جو میرے اس مہمان کو اپنے ساتھ لے جائے اور ایک انصاری کھڑے
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
94
نی کرنے کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میں لے جاتا ہوں چنانچہ اسے اپنے ساتھ گھر لے گئے اور بیوی
سے کہا کہ رسول الل کا مہمان آیا ہے تمہارے پاس کھانے کو کیا ہے؟ اس نے جواب دیا میرے
پاس بس اتنا ہی کھانا ہے کہ بچوں کو کھلا سکوں۔انصاری نے کہا بچوں کو کسی چیز کے ساتھ بہلا لو اور جب
وہ شام کا کھانا مانگیں تو ان کو سلا دو اور جب ہمارا مہمان آجائے تو چراغ بجھا دو اور اس پر یہ ظاہر کرو کہ
ہم بھی کھا رہے ہیں چنانچہ سب بیٹھ گئے اور مہمان تو کھا تارہا اور وہ دونوں منہ کی آوازوں سے یہ ظاہر
کرتے رہے کہ گویا وہ بھی کھا رہے ہیں اور اس طرح مہمان کو کھلانے کے بعد بھوک کی حالت میں
صلى الله
انہوں نے رات گزار دی۔صبح جب وہ حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضور نے فرمایا کہ
رات مہمان کے ساتھ تم دونوں کے سلوک پر اللہ تعالیٰ بھی آسمان پر چٹخارے لے رہا تھا۔اللَّهُمَّ صَلِّ
عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ ( صحیح بخاری کتاب المناقب باب
قول اللہ تعالیٰ و یؤثرون علی
ام۔۔) کن وحشیوں کو آپ نے کیا بنا دیا کہ زمین پر بسنے والوں کے خلق کے تبصرے ملاء اعلیٰ میں
ہونے لگے اور وہ سفلہ پرست جن کے کردار سے انسانوں کو بھی گھن آجاتی تھی اب ایسے پاک ہوئے
فرشتے رشک کی نگاہوں سے ان کو دیکھتے ہوں گے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ قوت قدسیہ کی پہچان کی ایک کسوٹی یہ بھی بیان فرماتا ہے کہ وہ
بغض اور نفرت کو شدید محبت میں تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے چنانچہ فرمایا:
اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ
كَأَنَّهُ وَلِيُّ حَمِيمٌ وَمَا يُلَقْهَا إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا
وَمَا يُلَقْهَا إِلَّا ذُو حَظِّ عَظِيمٍ (تم السجدة :۳۰-۳۲)
یعنی حسن کی تلوار سے بدی کا مقابلہ کر اور برائی کا انتقام نیکی سے لے تو اچانک تو کیا دیکھے گا
کہ وہ بھی جو تیرا شدید دشمن ہے تیرے دامن محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔لیکن یہ تبدیلی ہرکس و ناقص
کے بس کی بات نہیں اس کے لئے خدا کے ایسے مز کی بندوں کی ضرورت ہے جو صبر کی عظیم طاقتیں
اپنے اندر رکھتے ہوں اور خدا کے فضل سے انہیں عظیم حصہ ملا ہو۔اس کسوٹی پر پورا اتر تے ہوئے
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھی ایک آگ کو ٹھنڈا کیا تھا لیکن بغض اور حسد اور حد سے بڑھی ہوئی
عناد کی جتنی آگئیں ہمارے آقا کے معجز نما قدموں سے ٹھنڈی ہو ئیں اور پھر عشق و محبت کے گلزار میں
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
صلى
95
95
نبی کرے کی قوت قدسیہ ۶۶۹۱ ء
یل ہو گئیں اس کی مثال دنیا کے پردے پر نظر نہیں آتی۔بغض کی آگ میں جلتے ہوئے ایسے دشمن
جو بھی بڑھی ہوئی نفرت کی وجہ سے آپ کو دیکھنے تک کے ردا دار نہ تھے آپ کے خلق عظیم کا ایسا کشتہ
ہوئے کہ آپ کے قدموں میں جان دینے کو باعث نجات سمجھنے لگے۔پھر ان میں سے بعضوں کا بخت
ایسا رسا نکلا کہ واقعی انہیں حضور ﷺ کے قدموں پر سر رکھ کر جان دینے کی سعادت نصیب ہوئی مگر
بعض عشاق صرف اسی حسرت میں دنیا سے رخصت ہوئے۔حضرت عمرو بن العاص کے متعلق یہ روایت آتی ہے حضرت ابو شما سہ بیان کرتے ہیں کہ ہم
حضرت عمر و بن العاص کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ پر نزع کی حالت طاری تھی۔آپ بہت
دیر تک روتے رہے اور اپنے اس چہرے کو دیوار کی طرف پھیر لیا یہ حالت دیکھ کر آپ کے
صاحبزادے نے عرض کیا ابا جان! کیا رسول اللہ ﷺ نے آپ کو فلاں فلاں بات کی بشارت نہیں
دی تھی پھر آپ اتنے غمگین کیوں ہوتے ہیں؟ پھر آپ متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ ہمارے لئے بہترین
توشه لا اله الا الله محمد رسول اللہ کی شہادت ہے۔اور بے شک میں تین دوروں میں سے
گزر رہا ہوں ایک دور وہ تھا جس میں میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ رسول اللہ
ﷺ سے زیادہ مجھ کو
کسی شخص سے عداوت نہ تھی اور کوئی چیز میری نظر میں اتنی محبوب نہیں تھی جتنی نعوذ باللہ یہ بات کہ اگر
مجھ کو رسول الل پر قدرت اور طاقت حاصل ہو جائے تو میں آپ کو قتل کر دوں اگر میں اس
حالت میں مرجاتا تو یقیناً دوزخ والوں میں سے ہوتا۔دوسرا وہ دور تھا جب اللہ تعالیٰ نے اسلام کا
الله
خیال میرے دل میں پیدا کر دیا اور میں آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اپنا
الله
دایاں ہاتھ پھیلائیے تا کہ میں آپ کی بیعت کروں۔حضور ﷺ نے اپنا دایاں ہاتھ پھیلا دیا تو میں
نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا۔حضور نے فرمایا عمرو کیا بات ہے؟ میں نے عرض کیا کہ ایک شرط کرنی چاہتا ہوں۔فرمایا جو چا ہو شرط کرو۔میں نے عرض کیا یا رسول الل! میرے گناہ معاف ہو جائیں۔آپ نے
فرمایا عمرو کیا تم نہیں جانتے کہ اسلام تمام پچھلے گناہوں کو ختم دیتا ہے اور ہجرت اپنے سے پہلے تمام
گناہوں کو منہدم کر دیتی ہے اور حج تمام پہلے گناہوں کو معاف کرا دیتا ہے۔پھر میں نے بیعت کی۔اس وقت مجھے رسول اللہ سے زیادہ کسی شخص سے محبت نہیں تھی اور نہ میرے آنکھوں میں آپ
سے زیادہ کوئی صاحب جلال تھا۔میں حضور کی شان جلال کی وجہ سے آنکھیں بھر کر آپ کی طرف نہ
دیکھ سکتا تھا یہاں تک کہ اگر آج آنحضوں کا حلیہ دریافت کیا جائے تو میں بیان کرنے کی طاقت
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
96
96
نبی کرم ﷺ کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
نہیں رکھتا۔اگر میرا انتقال اس حالت میں ہو جاتا تو البتہ مجھ سے اس بات کی امید تھی کہ میں اہل جنت
میں سے ہوتا۔اس کے بعد ہم بہت سی باتوں کے ذمہ دار ہو گئے۔معلوم نہیں کہ میرا ان میں کیا حال
رہے گا؟ پس جب میرا انتقال ہو جائے تو میرے جنازہ پر کوئی نوحہ گر نہ آئے اور آگ نہ جلائی جائے
اور پھر جب مجھے دفن کرنے لگو تو میری قبر پر تھوڑی تھوڑی مٹی ڈالنا اور پھر میری قبر کے ارد گر داتنی دیر
ٹھہر نا کہ اونٹ ذبح کر کے اس کا گوشت تقسیم کیا جائے تا کہ میں تم سے انس حاصل کروں اور دیکھوں
کہ اپنے رب کے فرستادہ فرشتوں سے کیا گفتگو کرتا ہوں؟ ( صحیح مسلم کتاب الایمان باب کون الاسلام
يهدم بما قبله وكذا الهجرة والج)
یہ تو محض ایک مثال ہے ورنہ نفرت کو عشق میں تبدیل کرنے کے واقعات ایسی بکثرت اور
اتنے درخشندہ ہیں کہ انکا شمار اور لطافتوں کا بیان ممکن نہیں۔جب آنحضور ﷺ نے دعوی فرمایا تو
بجز خدا اور چند بندگان خدا کے کون تھا جو آپ کا حامی تھا؟ بڑے بھی آپ کی جان کے دشمن ہوئے
اور چھوٹے بھی ، امیر بھی اور غریب بھی ، اپنے بھی اور غیر بھی، قریش کے ہر قبیلہ نے آپ کے قتل کا
اجماع کیا۔آپ کی سلامتی اور فلاح کے جواب میں ہر طرف سے گالیاں اور آزار آپ کے حصے میں
آئے ، جان
کو بھی دیکھ دیئے گئے اور جسم کو بھی ، اوجڑیاں آپ کی پیٹھ پر اور خاک آپ کے بالوں میں
ڈالی گئی لیکن صبر کے اس پہاڑ نے جسے خُلق عظیم عطا ہوا تھا ہر نفرت کا جواب شفقت اور ہر بغض کا
جواب رافت سے دیا۔یہاں تک کہ آپ کے خلق عظیم اور مقبول دعاؤں کی طاقت نے جسے ہم قوت
قدسیہ کہتے ہیں وہ حیرت ناک انقلاب برپا کیا جس کی نظیر پیش کرنے سے کائنات عاجز ہے۔وہی
جان لیوا دشمن جانیں آپ پر نچھاور کرنے لگے اور گالیوں کی جگہ دن رات کے درود نے لے لی۔ماؤں نے اپنے جگر کے لعل پیش کر دیئے کہ وہ ٹکڑے ٹکڑے کئے جائیں پیشتر اس کے کہ
آنحضور ﷺ کو کوئی گزند پہنچے۔بیویوں نے خاوندوں کی قربانی دی، بہنوں نے بھائیوں کی قربانی دی
اور آپ کی سمت برسائے جانے والے تیر صحابہ نے بڑھ بڑھ کر اپنی چھاتیوں پر لئے۔قَامُوا بِأَقْدَامِ الرَّسُولِ لِغَزُوِهِمُ
كَالْعَاشِقِ الْمَشْغُوفِ فِي الْمَيْدَانِ
فَدَمُ الرِجَالِ لِصِدْقِهِمْ فِي حُبِّهِمْ
تَحْتَ السُّيُوفِ أُرِيقَ كَالْقُرُبَانِ
آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه : ۵۹۱)
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
97
نی کرنے کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
وہ حصول کے قدموں میں میدان کارزار میں ایک عاشق صادق کی طرح ڈٹ گئے
اور ان کے خون محبت کی راہ میں ثابت قدمی کی وجہ سے تلواروں کی دھاروں کے نیچے قربانیوں کی
صلى الله
طرح بہائے گئے۔کبھی کسی قوم کو کسی نبی نے اس درجہ تبدیل نہیں کیا جیسا آنحضور ﷺ نے اپنی قوم
کو کیا اور کبھی کسی قوم نے اپنی جہالت کا ایسا دردناک فدیہ ادا نہیں کیا جس طرح آنحضور ﷺ کی قوم
نے ادا کیا۔اللهم صل علی محمد و علی آل محمد
حضور ﷺ کی قوت قدسیہ نے وحشی انسانوں کو انسان اور پھر انسانوں کو مہذب انسان
بنانے پر ہی بس نہیں کی اور بغض و کینہ کو عشق و وفا میں تبدیل کرنے پر ہی اکتفانہ فرمائی بلکہ اس حد تک
انھیں ہر خلق میں صیقل کیا کہ خدا تعالیٰ کی نظر انتخاب نے انہیں اپنے لئے چن لیا اور حرص و ہوا اور لات
ومنات کے بندے عباد الرحمن کہلانے لگے۔حضرت ابو ہریرہ نے جب کسری کے رومال پر تھوکا تھا تو
اس خیال سے کہ وہ ابو ہریرہ جو کئی کئی دن کے فاقے سے بے ہوش ہو جایا کرتے تھے آج
آنحضور ﷺ کی قدموں کی برکت سے کسری کے رومال پر تھوک رہا ہے۔بے اختیار ان کے منہ
سے یہ کلمہ نکل گیا تھا کہ بخ بخ ابو هريرة ! واہ واہ ابو ہریرہ! تیری بھی کیا شان ہے! لیکن حق یہ ہے
خدا کی قسم آنحو ص نے اپنے غلاموں کو لقاء اللہ کے جس بلند مقام پر پہنچا دیا تھا اس کے پیش نظر
یقیناً وہ رو مال زبان حال سے یہ پکا رہا ہوگا کہ بخ بخ یا کسری ! واہ واہ اے کسری ! تیری بھی آج
کیا شان ہے! تیرے رومال پر آج محمد عربی کا ایک دربان تھوک رہا ہے۔جس حالت میں آپ نے عرب کی مٹی کو پایا تھا اسے اس حالت سے کوئی بھی نسبت نہیں
ہے جس میں اسے آپ نے چھوڑا چنانچہ اس قلب ماہیت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
صَادَفَتَهُمْ قَوْمًا كَرَوْثٍ ذِلَّةٌ
فَجَعَلْتَهُمْ كَسَبِيكَةِ الْعِقْيَانِ
آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه: ۵۹۱)
یعنی تو نے عرب کی قوم کو گوبر کی طرح حقیر و ذلیل پایا اور خالص سونے کی ڈلیوں میں تبدیل
کر دیا۔امت محمدیہ کے ان تبدیل شدہ انسانوں کا جو اپنے آقا کی متابعت میں ایک خلق آخر میں
تبدیل ہو چکے تھے قرآن کریم ان الفاظ میں ذکر فرماتا ہے:
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
98
88
نبی کریم ﷺ کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
أَلَا إِنَّ اَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
(یونس: ۶۳)
سادہ بے قیمت کپڑوں میں ملبوس خاک بسر یہ لوگ اپنے خدا کو ایسے پیارے ہو چکے تھے
کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا الا رُبَّ اَشْعَتْ اَغْبَرَ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَابَرَّه (سنن ترندی کتاب
المناقب باب مناقب البراء بن مالک) خبر دار میرے احباب کے ظاہر پر قیاس میں نہ بیٹھنا۔ان میں
کچھ ایسے بھی پراگندہ خاک حال اولیاء ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کوئی بات کر دیں تو خدا ان کی
بات پوری کر دے گا۔حضرت عمرؓ کے متعلق ان کے بیٹے حضرت ابن عمر روایت کرتے ہیں کہ میں نے کبھی
حضرت عمر کے منہ سے یہ نہیں سنا کہ میں گمان کرتا ہوں کہ ایسا ہو گا مگر اللہ تعالیٰ ویسے ہی کر دکھاتا تھا
جیسا حضرت عمرؓ کہا کرتے تھے کہ ایسا ہو گا۔صحابہ کرام کے متعلق ولایت کی ایک جھلک حضرت انس
کی اس روایت سے بھی ملتی ہے ایک مرتبہ دو شخص آنحضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور رات
دیر تک آپ کی پاک صحبت میں بیٹھے رہے۔جب وہ گھر کے لئے روانہ ہوئے تو رات گھپ اندھیری
تھی لیکن اللہ تعالیٰ کی قدرت سے دونوں کی لاٹھیوں میں سے ایک لاٹھی روشن ہوگئی اور جب ان
دونوں کا راستہ الگ الگ ہوا تو دوسرے کی لاٹھی بھی روشن ہوگئی اور ہر ایک اپنی لاٹھی کی روشنی میں
اپنے گھر تک پہنچ گیا۔بخاری کی اس مستند روایت کو پڑھ کر ذہن خود بخود اس ید بیضا کی طرف
منتقل ہو جاتا ہے جو حضرت موسی کو اپنے رب کی طرف سے عطا ہوا تھا۔اللہ تعالیٰ کی شان کہ
مثیل موسیٰ کے غلاموں کو بھی اس نے ایک روشن نشان عطا فرمایا۔کیوں نہ ہو یہ وہی لوگ تھے جن
کے بارہ میں خدا تعالیٰ نے بشارت دی تھی۔نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ (الحريم :)
بلاشبہ اخروی زندگی میں سب مومنوں کا نور ان کے آگے دوڑتے ہوا ان کی رہنمائی کرے گا لیکن
غلامان مﷺ نے تو اس دنیا میں ہی تمثیلاً اس وعدے کو پورا ہوتے دیکھ لیا۔حضور ﷺ کی بعثت سے قبل یہ لوگ کون اور کیا تھے؟ اگر یہ سوچیں تو دل ورطہ حیرت میں
ڈوب جاتا ہے۔ایسی حیرت
انگیز تبدیلی اور ایسا عظیم الشان تغیر کہ جیسے کوئی رات کو کہے کہ دن ہو جا اور
واقعی وہ دن ہو جائے۔اس بے مثل مزکی کے فیض سے سرتا پا پاک ہو جانے والے یہ لوگ جو
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
99
نبی کرے کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
روحانیت کے بلند و بالا مقامات پر فائز ہوئے عرب کے غیر متمدن وحشی ہی تو تھے جو حضور ﷺ کی
بعثت سے قبل ذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں گرے پڑے ہوئے تھے۔روحانی اور اخلاقی پستی کی انتہا
تک پہنچے ہوئے تھے، کفر و شرک کے گہواروں میں پلنے والے یہ لوگ جو فسق و فجور کی گودیوں میں کھیلے
اور جہالت اور بربریت کے ہاتھوں میں جوان ہوئے تھے محمد عربی ﷺ کی ایک مز کی نگاہ سے بدل
گئے۔آپ کی دعاؤں کا فیض رحمت کا پانی بن کر ان پر برسا یہاں تک کہ ان کے سارے گند دھوئے
گئے ،سب تاریکیاں ان سے دور ہوئیں اور عصیان کے داغ دار لبادے انہوں نے اتار کر پھینکے
پھر آسمانی نوران کے دلوں پر نازل ہوا اور سینے اس نور سے بھر گئے یہاں تک کہ وہ ان کی پیشانیوں
سے پھوٹنے لگا۔میرا آقا اس دنیا سے رخصت نہ ہوا جب تک ان میں سے ہر وہ طالب نور جو صدق
وصفا کے ساتھ اس کے قدموں میں حاضر ہوا ایک بقعہ نور نہ بن گیا۔تب اس نے افق اعلیٰ سے اپنے
گردو بیش اور زیریں آسمان پر نگاہ ڈالی تو اسے یہ اپنے ستاروں کی طرح روشن صحابہ سے مزین پایا۔تب اس نے تاریکی میں بسنے والوں کو یہ زندگی بخش پیغام دیا اَصْحَابِي كَالنُّجُومِ بِأَيِّهِمُ اقْتَدَيْتُمُ
اهْتَدَيْتُمْ ( مشکوۃ المصابیح کتاب المناقب باب مناقب الصحابه ) کہ دیکھو! میرے غلام اب آسمان ہدایت
کے روشن ستارے بن چکے ہیں۔پس جو چاہے جس کی چاہے پیروی کرے اس کے لئے راستہ بھٹکنے
کا کوئی خوف نہیں رہا۔یہی تزکیہ نفس کا وہ حیرت انگیز مجزہ ہے جس کا ذکر کرتے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گز را کہ لاکھوں
مردے تھوڑے دنوں میں زندہ ہو گئے اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ
پکڑ گئے اور آنکھوں کے اندھے بینا ہوئے اور گونگوں کی زبان پر الٹمی معارف
جاری ہوئے اور دنیا میں ایک دفعہ ایک ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اس سے
کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا۔کچھ جانتے ہو کہ وہ کیا تھا؟ وہ ایک
فانی فی اللہ کی اندھیری راتوں کی دعائیں ہی تھیں جنہوں نے دنیا میں شور مچادیا
اور وہ عجائب باتیں دکھلائیں جو اس امی بے کس سے محالات کی طرح نظر آتی
تھیں اَللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلّمْ وَبَارِكْ عَلَيْهِ وَالِهِ بِعَدَدِ هَمِّهِ وَغَمِّهِ وِ
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
100
نی کرنے کی قوت قدسیہ ۶۶۹ ء
حُزْنِهِ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ وَانْزِلُ عَلَيْهِ أَنْوَارَ رَحْمَتِكَ إِلَى الْأَبَدِ
بركات الدعا روحانی خزائن جلد 4 صفحہ ۱۰-۱۱)
آپ نے بے شمار آسمان ہدایت کے ستارے پیدا کئے اور آپ کے وصال کے بعد بھی یہ
آپ کا غیر فانی نورزندہ رہا اور ہر صدی کے سر پر تاریک راتوں میں ضیاء پاشی کرتا رہا۔پھر وہ پورن
ماشی کا چاند بھی آپ ہی کی قوت قدسیہ سے وجود میں آیا جس نے چودھویں صدی کے سر پر طلوع
ہونا تھا اور اپنے آقا کے نور کی چادر اوڑھے ہوئے ایک دفعہ پھر دنیا کی ظلمتوں کو اجالوں میں تبدیل
کرنے لگا۔آپ کی سانسوں کی برکت سے وہ مہدی آیا، وہ مسیح الزمان پیدا ہوا جس نے ایک عالم
کے مردوں کو چلا دینی تھی اور مرتی ہوئی انسانیت کو حیات نو کا پیغام سنانا تھا۔وہ جس کے وجود کے
ساتھ اسلام کا ادیان باطلہ پر غالب آجانا مقدر ہو چکا تھا۔وہ آیا اور آپ ہی کے دم قدم کی برکت سے
آیا۔وہ شاہد آیا جس کے وجود کا ایک ایک ذرہ اس بات پر گواہ تھا کہ اس نے جو کچھ پایا محمد عربی ہے
کے فیض سے پایا۔وہ آیا اور اپنے محبوب آقا کے حسن و احسان کے گیت گا تا ہوا آیا۔اس کے عشق
ومحبت کے گیتوں میں ایک عجیب رس تھا اور وہ انوکھے سروں میں اپنے نفس کو مٹا کر اپنے محبوب کی
بڑائی بیان کرتا رہا۔اس کے گیت کچھ اس انداز کے تھے کہ ملائک بھی اس کے ہمنوا ہوئے اور فضا اس
نغمہ عشق اور اس جیسے سینکڑوں نغمات عشق سے بھر گئی کہ :
وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا
نام اس کا ہے محمد دلبر میرا یہی ہے
وہ آج شاہ دیں ہے وہ تاج مرسلین ہے
وہ طیب وامیں ہے اس کی شناء یہی ہے
سب ہم نے اس سے پایا شاہد ہے تو خدایا
وہ جس نے حق دکھا یا وہ مہ لقاء یہی ہے
اس نور پر فدا ہوں اس کا ہی میں ہوا ہوں
وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے
( قادیان کے آریہ اور ہم ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه : ۴۵۶)